نیکی اور تقویٰ کے ذریعہ فتح حاصل کرو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہی کے نتیجہ میں ہے۔ تو دل اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں وہ چاہے تو ہمارے دوست پیدا کر دے۔اور
چاہے تو دشمنوں میں پھوٹ ڈال دے۔ مگر جو کچھ بھی ہو دعاؤں کے نتیجہ میں ہی ہوگا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
ہماری تبلیغ میں وہ ایسا اثر ڈال دے۔ اور ایسے لوگ جماعت میں داخل ہو جائیں جن کے
رعب، ہیبت، کثرت اور جتھے سے ڈر کر مخالف باز آجائیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ آپس میں ایک
دوسرے کے خلاف صف آرا ہو جائیں۔ مگر جو بھی ہو دعا کے نتیجہ میں ہوگا ۔ اللہ تعالی سامان بیشک پیدا کر
دیتا ہے مگر وہ دعا کا نتیجہ ہوتا ہے۔ انسان ہزاروں مشکلات میں گھرا ہوتا ہے اور نہیں جانتا کہ کیا کرے مگر
اللہ تعالیٰ غیب سے اس کیلئے سامان پیدا کر دیتا ہے۔ اور وہ اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کو ہی چھوڑ دیتا ہے اور خیال
کر لیتا کہ فلاں وجہ سے میری مشکلات آسان ہو گئیں۔ بعض نادان شکوہ کرتے ہیں کہ ہم دعائیں کرتے
ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں ۔ حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کے نتیجہ میں زمینی سامان پیدا کر دیتا
ہے۔ پھر بعض اوقات انسان کسی بہت بڑی مصیبت میں مبتلاء ہونے والا ہوتا ہے اور وہ اس سے بچالیتا
ہے۔ مثلاً ایک شخص بخار میں مبتلاء ہے جو سل کا پیش خیمہ ہے۔ وہ دعا کرتا ہے کہ خدا یا میرا بخارا تا ر دے
اور نہ اُترنے پر سمجھتا ہے کہ میری دعا قبول نہیں ہوئی۔ حالانکہ اس کیلئے ایک خطر ناک بیماری یعنی سل مقدر
تھی جو اسے معلوم نہیں اور اس لئے نہیں جانتا کہ دعا کی وجہ سے اس کے سر سے کتنی بڑی مصیبت ٹل گئی
ہے۔ تو دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بعض اوقات کسی بڑی مصیبت کو ٹال دیتا ہے اور چھوٹی کو اپنی کسی مصلحت کی
وجہ سے رہنے دیتا ہے۔
پس مومن کو اللہ تعالی ابتلاؤں سے آزماتا ہے۔ یہ ابتلاء کبھی جانی ہوتے ہیں، کبھی مالی، کبھی دماغ اور
دل کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور کبھی عزت کے ساتھ کبھی اس کے احساسات کو صدمہ پہنچایا جاتا ہے، کبھی
عقل و شعور پر حملہ کیا جاتا ہے، کبھی مالی نقصان ہو جاتا ہے، کبھی اسے یا اس کے کسی عزیز کو بیماری آجاتی
ہے، کبھی اس کے مال پر مصائب آتے ہیں۔ غرضیکہ اس پر کئی رنگ کے مصائب آتے ہیں اور اس وقت
جب وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتا ہے تو وہی ابتلاء اور مصائب اس کیلئے ترقیات کا موجب ہو جاتے ہیں۔ اگر
ان کے ذریعہ اس کے اندر درد اور سوز اور دعا کی توفیق پیدا ہو جاتی ہے تو وہی مصائب اس کی ترقیات کیلئے
کھاد کا کام دیتے ہیں۔ پس حقیقی کامیابی کا راز یہی ہے کہ اللہ تعالی سے دعائیں کی جائیں۔ اور اس یقین
75
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کے ساتھ کہ وہ دعاؤں کو سنتا ہے۔ خواہ کوئی ظاہری نتیجہ نکلے یا نہ نکلے۔ کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
بعض اوقات وہ کسی بڑی بلا کو ٹال دیتا ہے جس کا انسان کو علم نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ صدقات
علانیہ اور خفیہ دونوں طرح کیا کرو اور خود بھی اسی طرح کرتا ہے۔ کبھی تو دعا کے نتیجہ میں صاف طور پر اللہ تعالیٰ
کا ہاتھ انسان کے ساتھ دکھائی دیتا ہے اور بعض اوقات وہ اس کی حاجت روائی کے ایسے سامان پیدا کر دیتا
ہے کہ اسے خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس کی دعا قبول ہو گئی ۔ ایک دفعہ ایک صحابی رات کے وقت صدقہ
کرنے کیلئے نکلے تو اندھیرے میں ایک چور کے ہاتھ میں دے دیا۔ رسول کریم صلی تم کو معلوم ہوا تو فرمایا
ٹھیک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے نصیحت کی ہے کہ صدقات سِرًّا وَعَلَانِيَّةً کیا کرو۔ کبھی تو اس طرح کہ کسی کو
پتہ بھی نہ لگے اور کبھی اس طرح کہ دوسرے دیکھیں۔ اور ان کو بھی نیکی کی تحریک ہو۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کبھی
تو دعاؤں کے ظاہری نتائج بھی ظاہر کر دیتا ہے اور کبھی دوسروں کے دلوں میں تحریک کے ذریعہ اسے قبول کر
لیتا ہے۔ کبھی تو ایسے رنگ میں قبول کرتا ہے کہ صاف نظر آتا ہے اس کا ہاتھ اس میں کام کر رہا ہے اور کبھی
پوشیدہ طریق پر کہ ایسا معلوم ہوتا ہے دعا قبول نہیں ہوئی اور کسی اور ذریعہ سے کام ہوا ہے۔ لیکن مومن جانتا
ہے کہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ وہ سارا دن محنت کر کے روٹی کماتا ہے مگر پھر بھی یہی کہتا ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے دی ہے۔ وہ آگ میں پڑ کر اسے پکاتا ہے اور پھر بھی یہی کہتا ہے کہ خدا نے کھلائی پس دعا ئیں کرو
اور کامل توگل اور یقین کے ساتھ کرو۔ اور یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ اپنی جماعت کو ضائع نہیں کیا کرتا۔ مصیبتیں تعالی اپنی جماعت کو ضائع نہیں کیا کرتا مصیبتیں
بیشک آرہی ہیں اور یہ کیا ہیں ، ابھی ایسی ایسی آئیں گی کہ جو ذہن میں بھی نہیں آسکتیں ۔ مگر یقین رکھو کہ اللہ
تعالیٰ انہیں دور کر دے گا اور اپنی ستاری کی صفت کے ماتحت ہماری کمزوریوں سے بھی درگزر فرمائے
گا۔ اُس کا نام جو ستار ہے تو یہ مومن کیلئے ہی ہے۔ پھر اپنی غفاری کی صفت کے ماتحت ہمارے لئے ان
مصائب کے نتائج بھی بہتر کر دے گا اور اپنا رحم شامل حال کر کے بجائے نیچے گرنے کے ہمیں اوپر اٹھا دے
گا۔ پس یہ مصائب کچھ حقیقت نہیں رکھتے ۔ اور مومن کیلئے کوئی مصیبت نہیں سوائے اس کے کہ اس کے دل
میں دُعا کی توفیق اور درد پیدا نہ ہو۔ اگر یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
چونکہ بارش اور کیچڑ ہے اس لئے جمعہ کی نماز کے بعد میں عصر کی نماز بھی پڑھا دوں گا تا دوبارہ آنے کی
تکلیف نہ ہو۔
76
( الفضل ۳۰ مارچ ۱۹۳۳ء)
خطبات محمود
نیکی اور تقویٰ کے ذریعہ فتح حاصل کرو
فرموده ۳۱ مارچ ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
فتح کا کا لفظ ایک ایسا ایسا خوش کن لفظ ہے کہ انسانی طبیعت بے بے اختیار اس کی طرف مائل ہو جاتی
ہے۔ فتوحات کے زمانہ میں فاتح کے عیب بھی خوبیاں بن جاتی ہیں اور اس کے نقص بھی کمال نظر آتے
ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو۔ ہمارے ہی ملک میں کچھ عرصہ پہلے جب مسلمان فاتح اور حکمران تھے۔ ہندو
اسلامی لباس فیشن کے طور پر اختیار کرتے تھے۔ وہ لمبے لمبے جیتے جنہیں آج مسلمان بھی ترک کر بیٹھے
ہیں اُس زمانہ میں ہندو فخر سے پہنتے اور فارسی میں شعر کہنا ایک ہندو کی عزت افزائی کا موجب سمجھا
جاتا۔ جس طرح آج مسٹر نائیڈو اور ٹیگور اپنی قوم میں معزز قرار دیئے جاتے ہیں، اس لئے کہ انہوں
نے مغربی علم ادب کا تتبع کیا ہے۔ ٹیگور مغربی نقطۂ نگاہ پر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے اور مسٹر نائیڈو
انگریزی اظہار خیال کیلئے ۔ اسی طرح اُس زمانہ میں مرز اقتیل کی بڑی عزت تھی۔ کیونکہ وہ فارسی میں
اچھے شعر کہتے تھے ۔ آج فارسی کا پڑھنا معیوب ہے۔ فارسی اور عربی دان مثلا اور ملنٹ کہلاتے
ہیں ۔ اور عالم صرف وہی شخص سمجھا جاتا ہے جو انگریزی پڑھا ہوا ہو۔ مگر آج سے دو اڑھائی سو سال
پہلے علم کے معنے یہ تھے کہ لوگ عربی یا فارسی پڑھے ہوئے ہوں ۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ اس زمانہ میں
انگریزی کو کوئی خصوصیت حاصل ہے۔ یا پہلے زمانہ میں عربی اور فارسی کو کوئی خصوصیت حاصل تھی بلکہ
صرف یہ ہیں کہ اُس زمانہ میں فارسی اور عربی فاتحین کی زبان تھی اور اس زمانہ میں انگریزی
77
خطبات محمود
فاتحین کی زبان ہے۔
سال ۱۹۳۳ء
اسی طرح کسی زمانہ میں داڑھیاں بڑھانا تہذیب کا نشان قرار دیا جاتا ہے۔ اور اس زمانہ میں
داڑھیاں منڈوانا تہذیب کا نشان سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ داڑھی کے ساتھ تہذیب کا کوئی خاص
تعلق ہے۔ داڑھی اور تہذیب کا کوئی بھی جوڑ نہیں۔ بلکہ اُس وقت اس لئے داڑھیاں بڑھائی جاتی تھیں کہ
فاتح قوم داڑھیاں رکھتی ۔ اور اب اس لئے منڈائی جاتی ہیں کہ فاتح قوم داڑھیاں منڈاتی ہے اور اپنے
اپنے اوقات میں لوگ اس کی تائید میں دلائل بھی لے آتے ہیں ۔ پھر کسی زمانہ میں طب کا سارا زور اس امر
پر تھا کہ خوب نمک مرچ ڈال کر اور بھون بھون کر گوشت کو استعمال کرنا چاہئیے ۔ یہ نہایت ہی مقوی اور خونِ
صالح پیدا کرنے والی غذا ہے۔ اور اُس وقت طبّ اپنے مخفی خزانے نکال نکال کر اس کی تائید میں پیش کر صات پیدا کرنے والی
رہی تھی ۔ مگر آج طب کا ساراز ور اس امر پر ہے کہ گوشت ابلا ہوا کھانا چاہئیے ۔ مرچیں کم ڈالنی چاہئیں، نمک
اور گرم مصالحہ زیادہ نہیں ڈالنا چاہئیے ۔ طب بے شک ایک علم ہے مگر میرے نزدیک اُس وقت طب کا علم بھی
فاتح قوم سے مغلوب تھا اور وہ اُسی کی تائید کر رہا تھا۔ مگر آج وہی طب کا علم اپنے رنگ میں اس وقت کی فاتح
قوم کی تائید کر رہا ہے۔ یہ مثالیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ علوم خواہ کتنے ہی وسیع کیوں نہ ہوں اور ان کی بنیاد
خواہ تبحر پر ہی کیوں نہ ہو، فتح کے سامنے جھک جاتے ہیں۔
ان خیلی خزانے نکل نکال کراس کی تائید میں پیش ر
پس فتح ایک نہایت ہی دلکش لفظ ہے اور انسانی ذہن نہایت جلدی اس کی طرف مائل ہو جاتے
ہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص غور کرے تو اُسے معلوم ہوگا کہ ہر فتح فتح نہیں کہلا سکتی ۔ بلکہ کئی فتوحات ایسی ہوتی
ہیں کہ جب وقوع میں آتی ہیں تو لوگ اس کی عظمت کرتے اور اپنا سر ان کے آگے جھکا دیتے ہیں۔ مگر
بعد میں آنے والے لوگ جبکہ ہیبت ان کے دلوں سے ہٹ جاتی ہے، جبکہ دماغ حکومت کے جابرانہ دباؤ
سے آزاد ہو جاتے ہیں، اس فتح کو نہایت ہی نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ہر شخص کہتا
ہے یہ ظلم ہوا، دنیا کی ترقی میں روک واقع ہوگئی ۔ وہ فتح تھی خونریزی کی، وہ فتح تھی ظلم کی، وہ فتح تھی جبر و
تعدی کی ۔ مگر شکست تھی علوم کی شکست تھی حقیقی تہذیب کی ، پس اگر چہ ایک ساعت کیلئے اور تھوڑے
سے وقت کیلئے وہ فتح نہایت ہی مقبول اور محبوب نظر آتی ہے لیکن اس کے بعد اُس کی شناعت اور برائی
لوگوں کی نظر میں نمایاں ہو جاتی ہے۔ اور وہ اس کے نقصانوں کو خود لکھ لیتے ہیں۔ مومن کا کام یہ
یہ
78
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے کہ وہ حقیقی فتح تلاش کرے۔ وہ فتح جو نا جائز ذرائع سے حاصل ہو، وہ فتح جس کے حاصل کرنے کیلئے
ایسی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہوں جو انسانیت اور شرافت کے خلاف ہوں ، وہ مومن کیلئے فتح نہیں شکست
ہے۔ دشمن کا مار دینا کتنی کامیابی کی بات سمجھا جاتا ہے مگر رسول کریم صلی اسلام کے زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ
جنگ کے میدان میں جنگ میں شامل ہونے والی ایک عورت کی لاش ملتی ہے۔ جنگ بھی ایسی جس کی فتح پر
اسلام کی فتوحات کا انحصار تھا۔ اور دشمن بھی ایسا جس نے اپنی ساری عمر اسلام کے مٹانے کیلئے خرچ کر دی
تھی ۔ ایسا دشمن مارا جاتا ہے۔ ایسی لڑائی فتح ہوتی ہے۔ لیکن ایک عورت کی لاش دیکھ کرمحمد صلی الہیم کی ساری
خوشی غم میں بدل جاتی ہے۔ آپ کے چہرہ پر ایک رنگ آتا اور ایک جاتا۔ صحابہ کہتے ہیں ہم نے کبھی رسول
کریم صلی السلام کو اتنا غضب میں نہیں دیکھا جتنا اُس روز اے ۔ اس میں رسول کریم صلی ال ای ایم کا کوئی دخل نہ کو
تھا۔ اسلامی لشکر کا کوئی دخل نہ تھا۔ ایک ایسے موقع پر جبکہ اپنے پرائے میں تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور بسا
اوقات ایک اپنا اپنے ہاتھ سے قتل ہو جاتا ہے، اتفاقا حادثہ کے طور پر وہ عورت ماری جاتی ہے۔ لیکن چونکہ
اس سے اسلامی فتح مشتبہ ہو جاتی اور دشمن کو انگشت نمائی کا موقع ملتا تھا۔ وہ کہہ سکتے تھے محمد ( صلی یا ایلیم) کے
متبعین نے عورت کو قتل کر دیا۔ اس لئے رسول کریم صلی اسلام کو یہ حملہ بہت ہی سخت نظر آیا اور آپ کی ساری
خوشی غم سے بدل گئی ۔ جو دراصل سبق ہے اس بات کا کہ آپ کے نزدیک فتح کوئی چیز نہ تھی، بلکہ نیک اور
جائز ذرائع سے حاصل کردہ فتح کی قیمت آپ کے دل میں تھی ۔
رض
ایک اور موقع پر کچھ صحابہ بعض لوگوں پر حملہ کر کے ان کا مال لے آئے ۔ جس وقت حملہ کیا گیا
حج کے ایام آچکے تھے اور اُن دنوں لڑائی جائز نہ تھی۔ اس موقع پر بھی رسول کریم صلی السلام کا چہرہ
غمگین ہو گیا۔ اور آپ نے فرمایا تم نے یہ کیا کیا۔ پھر جو مارے گئے ان کا خون بہا دیا گیا ہے اس
لئے نہیں کہ عام جنگی قوانین کے لحاظ سے یہ کوئی بری بات تھی۔ ہمیشہ لوگ ایسا کرتے اور خود عرب کے لوگ
کرتے ، بلکہ محض اس لئے کہ رسول کریم صلی السلام کا نقطہ نگاہ دوسروں سے بالا تھا۔ پس یا د رکھو ہماری جماعت کا
مقصد فتح حاصل کرنا نہیں ، بلکہ دین اور اخلاق کے ذریعہ فتح حاصل کرنا ہے۔ بسا اوقات انسان کو یہ
نظر آتا ہے کہ فتح میرے ہاتھ میں ہے اور بسا اوقات وہ خیال کرتا ہے کہ تھوڑے سے مکر سے تھوڑے
سے فریب سے تھوڑے سے دغا سے اور تھوڑے سے جھوٹ سے وہ اسے حاصل کر سکتا ہے۔ ممکن ہے وہ نہ سے
79
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کر سکتا ہو ممکن ہے اسے فریب سے بھی شکست ہو جائے اور ممکن ہے وہ باوجود دغا کے بھی کامیابی حاصل نہ
کر سکے۔ مگر سمجھتا یہی ہے۔ اُس وقت لالچ اور حرص اس میں پیدا ہوتی ہے۔ وہ کہتا ہے میں ایک قدم ہاں حرص
صرف ایک قدم گناہ کی طرف اُٹھاتا ہوں، پھر میرے لئے نیکی کے دروازے کھلے ہیں۔ مگر وہ نہیں سمجھتا کہ
اس ایک قدم کے اٹھانے سے وہ نیکی سے دور چلا جائے گا ۔ گناہوں کے قریب ہو جائے گا۔ اور جب تک
سچی توبہ کر کے واپس نہیں آئے گا وہ گناہوں میں بڑھتا چلا جائے گا۔ تم ایک قدم شمال کی طرف اُٹھاؤ کبھی
جنوب کی طرف دوسرا قدم نہیں اُٹھے گا۔ جب تک شمال کی طرف منہ نہ پھیر لو، جب تک اس طرف سے
رجوع نہ کرلو۔
پس یہ خیال کہ تھوڑی سی غلطی کے بعد پھر نیکی کے اختیار کرنے کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، بہت بڑی
غلطی ہے۔ ہر غلطی دوسری غلطی کی طرف لے جاتی ہے۔ ایک دوسری کی طرف، دوسری تیسری کی
طرف، تیسری چوتھی کی طرف۔ پھر موت کی سی تو بہ کئے بغیر گناہ آلودہ زندگی سے نجات ممکن نہیں ہوتی ۔ مگر
کون موت تلاش کرتا ہے، بہت کم اور بہت کم ۔ گناہوں کی طرف قدم اُٹھانے والے زیادہ ہوتے ہیں مگر
موت والی تو بہ کرنے والے کم ہوتے ہیں ، اور اگر غلطی کی طرف قدم اُٹھا کر خیال کر لیا جائے کہ یہی فتح کا
راستہ ہے اور بظاہر فتح حاصل بھی ہو جائے تو یہ ایک دن نیکی کی فتح کی بجائے ظلم اور تعدی کی فتح کہلائے
گی۔ پس ہماری جماعت کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ہمارا مقصد فتح نہیں بلکہ نیکی اور تقوی کی فتح حاصل کرنا
ہے۔ ہمارا مقصد دین اسلام کے احکام کے مطابق فتح حاصل کرنا ہے۔ اور یہ چیزیں حاصل نہیں ہوتیں
جب تک انسان خدا کیلئے موت قبول کرنے کیلئے تیار نہ ہو۔ موت اور صرف موت کے ذریعہ یہ فتح حاصل ہو
سکتی ہے۔ اور جو موت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں اسے فتح بھی حاصل نہیں ہو سکتی ہے۔ پھر موت بھی ایک
وقت کی نہیں بلکہ وہ جو ہر منٹ اور ہر گھڑی آتی ہے۔ کتنی مائیں ہیں جو کنویں میں گرتے ہوئے بچے کو دیکھ کر
خود کو نہیں پڑیں گی۔ میں سمجھتا ہوں بہت کم ۔ اسی فیصدی بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ مائیں ایسی ہوں گی کہ
اگر ان کا بچہ پانی میں گر پڑے تو وہ پانی کے کنارے پر کھڑے ہو کر نہیں روئیں گی بلکہ وہ بغیر سوچے سمجھے
اس میں گود جائیں گی ۔ بے شک اگر وہ تیر نا نہیں جانتی تو ڈوب جائیں گی ۔ مگر گو دتے وقت ان کے دل میں
یہ خیال نہیں آئے گا کہ ہم غرق ہو جائیں گی۔ اُس وقت ایک ہی خیال ان کے دل میں ہوگا کہ
80
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہم نے اپنے بچے کو بچانا ہے۔ مگر کتنی مائیں ہیں کہ جب ان کا بچہ بیمار ہو جائے اور اس کی بیماری لمبی ہوتی
چلی جائے ،سال دو سال، چار سال، دس سال پندرہ سال ہیں سال بلکہ اس سے بھی زیادہ تو پھر بھی وہ
استقلال سے تیمار داری میں مصروف رہیں ۔ یقینا ایسی بہت کم مائیں ملیں گی۔ کوئی دو سال کوئی چار سال
کوئی پانچ سال کوئی چھ سال کوئی آٹھ یا دس سال تک جائے گی۔ اور سینکڑوں میں سے کوئی ایک ماں ہو
گی جو بیس سال تک استقلال کے ساتھ تیمار داری میں مصروف رہے۔ اور اگر وہ بیس سال تک استقلال
دکھائے تو بھی گو اس کی زبان پر یہ الفاظ ہوں گے کہ خدایا ! اسے شفا بخش مگر دل میں یہی کہے گی کہ خدایا!
کیا تیرے پاس میرے بچہ کیلئے موت نہیں ؟ وہ ایک وقت کی موت کیلئے تیار ہو جائے گی مگر ہر وقت کی
موت کیلئے تیار نہیں ہو سکتی۔ بیشک عام محبت سے ماں کی محبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور دوسرا شخص
جہاں ایک وقت میں گھبرا جاتا ہے ماں مہینوں نہیں سالوں استقلال کے ساتھ اس تکلیف کو برداشت
کرتی رہتی ہے۔ مگر بہر حال کوئی ماں مہینوں اور کوئی سالوں میں تھک جائے گی۔ اور بہت کم ایسی مائیں
ہوں گی جو آخر تک اس مصیبت کو برداشت کریں۔ اس لئے کہ جو موت آہستہ آہستہ آتی ہے۔ اس کے
آنے سے پہلے انسان خوب جانتا اور سمجھتا ہے کہ یہ موت آ رہی ہے۔ مگر جو یکدم آجائے اُس وقت عقل
قائم نہیں رہتی اور انسان اس مصیبت میں کود پڑتا ہے۔ جب ایک ماں اپنے بچہ کو پانی میں گرتے دیکھتی
ہے تو اُس کی عقل ماری جاتی ہے۔ اور بغیر سوچے سمجھے وہ اس میں کو دجاتی ہے۔ مگر جب سالہا سال اُسے
ایک بیمار کی نگہداشت کرنی پڑتی ہے اور وہ دیکھتی ہے کہ بیمار اچھا نہیں ہوتا تو وہ ہر گھڑی اپنی موت اپنے
سامنے دیکھتی ہے۔ اور عقل و ہوش کی قائمی کی وجہ سے اپنی جان دینے کیلئے تیار نہیں ہوتی ۔
پس وہ اندر ہی اندر اس غم سے گھلنے لگ جاتی ہے، وہ سوچتی ہے کہ زندگی میں یہ موت ایسی ہے کہ
میں کسی سوسائٹی میں بیٹھ نہیں سکتی ، رشتہ داروں سے مل نہیں سکتی، سیر کیلئے نہیں جاسکتی ، کسی کام کاج کے
قابل نہیں رہی ۔ پس یہ موت اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف آتی دکھائی دیتی ہے۔ اور جو چیز آہستہ آہستہ
اور ڈراتے ڈراتے پاس آئے اُس کا خوف بہت زیادہ ہوتا ہے۔ شیر اگر یکدم سامنے آجائے اور انسان
کو پتہ نہ ہو کہ یہ شیر ہے تو ممکن ہے کہ اُسے کئی انسان مار لیں۔ مگر جب وہ دو تین میل سے ہاؤ کہ کر آواز
ورڈ را۔
نکالتا ہے تو سننے والا کانپ اُٹھتا ہے۔ پھر اور قریب آکر بولتا ہے تو اور زیادہ خوف طاری ہو جاتا ہے۔ اور جب
81
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بالکل قریب آجاتا ہے تو انسان کے ہاتھ پاؤں میں سکت نہیں رہتی۔ اس کی وجہ کیا ہے یہی کہ وہ آہستہ آہستہ ڈراتا
ہوا آتا ہے۔ اگر وہ یکدم آدمی کے پاس پہنچ جائے تو کئی انسان اسے مار لیں۔ میں نے ایک دفعہ اخبار میں ایک
عورت کے متعلق پڑھا تھا کہ وہ اپنے کھیت میں تھی۔ وہیں زچگی ہوئی اور اسے بچہ پیدا ہو گیا۔ واپس آ رہی تھی کہ
راستہ میں اسے چیتا مل گیا وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ چیتا ہے۔ اُس نے بچہ زمین پر رکھا۔ اور چیتے سے لڑنے لگ
گئی۔ یہاں تک کہ اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا۔ تو وہ لوگ جو آہستہ آہستہ خطرہ کو برداشت کریں کم ہوتے
ہیں۔ ہاں یکدم خطرہ میں گود جانے والے بہت ہوتے ہیں ۔ آج کل ہی کانگرس کی وجہ سے جو فسادات ہوتے
ہیں، ان میں جب گولی چلائی جاتی ہے تو سینکڑوں آدمی کھڑے رہتے ہیں۔ اور کہتے ہیں ہمیں کچھ پرواہ نہیں، مار
ڈالو۔ مگر جب جلسہ ہو رہا ہو اور پولیس اس کے متعلق کہے کہ منتشر ہو جاؤ ورنہ لاٹھی چارج کیا جائے گا تو ایک بھی
آدمی جلسہ گاہ میں نہیں ٹھہرتا۔ اس لئے کہ گولی چلنے اور عقل آنے کے درمیان کوئی وقفہ نہیں ہوتا۔ مگر لاٹھی چارج
کرنے اور عقل سے کام لینے میں وقفہ ہوتا ہے۔ اور انسان عواقب کو سوچ لیتا ہے۔
گزشتہ ایام کے واقعات دیکھ لو۔ جہاں گولیاں چلیں وہاں یہ نظر آئے گا کہ لوگوں نے بڑی
جرات اور بہادری دکھائی ۔ مگر جہاں ڈنڈے چلے ، وہاں انہوں نے بزدلی دکھائی۔ اس کے یہ معنے
نہیں کہ ڈنڈا گولی سے زیادہ خطرناک چیز ہے۔ بلکہ یہ ہے کہ گولی چلنے اور عقل سے کام لینے میں کوئی
وقفہ نہ تھا۔ اس لئے لوگوں نے اپنے سینے آگے کر دیئے ۔ مگر ڈنڈا چلنے سے پہلے وقت ہوتا ہے۔ اور لوگ
اپنے انجام کو سوچ لیتے ہیں ، اس لئے بھاگ گئے ۔ غرض جو موت آہستہ آہستہ آتی ہے وہی اصل موت
ہوتی ہے اور اسے برداشت کرنا انسان کو دلیر اور جری ثابت کرتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں صحابہ میں اس
موت کو برداشت کرنے کی قوت تھی۔ چند صحابہ ایک دفعہ پکڑے گئے ۔ اور ایک صحابی ۳ کو ایسے
کافر نے خرید لیا جس کے ایک رشتہ دار کو اس صحابی کے کسی مسلمان رشتہ دار نے قتل کیا تھا۔ اور اس غرض
سے خرید لیا تا کہ اپنے رشتہ دار کا بدلہ لینے کیلئے قتل کرے ۔ کئی دن تک اپنے گھر میں اس صحابی کو قید
رکھا۔ اور روزانہ قتل کی تیاریاں کی جاتیں ۔ وہ صحابی اپنی آنکھ سے سب کچھ دیکھتے اور انہیں معلوم ہوتا
رہتا تھا کہ اب موت میں کتنا وقت باقی رہ گیا ہے ۔ آخر جب اُن کے قتل کئے جانے کا وقت قریب آگیا
تو انہوں نے کہا مجھے اُسترا دیں تا کہ میں اپنے جسم کی صفائی کرلوں ۔ انہیں اُسترا دیا گیا۔ وہ اُسترا
82
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لے کر بیٹھے ہی تھے کہ ایک بچہ کھیلتے کھیلتے ان کے پاس آ گیا۔ انہوں نے پیار سے اسے اپنے پاس بٹھا
لیا۔ گھر والوں نے جب یہ دیکھا کہ اُسترا ہاتھ میں ہے اور ہمارا بچہ پاس بیٹھا ہے تو اُن کا رنگ فق ہو گیا ۔ وہ
ڈرے کہ کہیں بچے کو قتل نہ کر دے۔ صحابی نے ان کو چہروں کو بھانپ لیا کہ انہیں کیا خطرہ لاحق ہے اور کہا
مسلمان غدار نہیں ہوتا۔ اس بچے نے کیا قصور کیا ہے جو میں اسے قتل کروں ہے جس وقت وہ انہیں ۵ مارنے
کیلئے باہر لے گئے تو ایک شخص نے پوچھا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں اگر اس وقت آپ اپنے گھر میں آرام سے
بیٹھے ہوتے اور محمد آپ کی جگہ ہوتے تو آپ کو کتنی خوشی ہوتی ۔ اس صحابی نے جواب دیا کہ یہاں محمد صل الا السلام
ہوں اور میں آرام سے گھر میں بیٹھا رہوں یہ تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔ میں تو یہاں بیٹھا ہوا
یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا ک محمد صلی السلام کے پاؤں میں کانٹا چبھے اور میں آرام سے بیٹھا رہوں ہے ۔ یہ وہ
لوگ تھے جن کی نظروں میں موت کی کوئی حقیقت نہ تھی۔ وہ ایمان کے لحاظ سے معصوم بچے تھے جیسے بچہ
آگ میں ہاتھ ڈال دیتا ہے اسی طرح وہ بھی مصائب میں کود پڑتے۔ مگر بچہ جہالت کی وجہ سے ایسا کرتا
ہے اور وہ علم کی وجہ سے ایسا کرتے۔
یہی چیز ہے جو انسان کو ایماندار ثابت کرتی ہے۔ اور یہی چیز ہے جس سے کامیابی حاصل ہوا کرتی ہے۔ پس
اگر تم بھی چاہتے ہو کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعامات ملیں تو تم اس موت کیلئے اپنے آپ کو تیار کرو۔ بہت ہیں
جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں مالی نقصان پہنچ جائے گا بہت ہیں جو ڈرتے ہیں کہ انہیں جانی نقصان پہنچ
جائے گا۔ بہت ہیں جو ڈرتے ہیں کہ لوگ انہیں گالیاں دیں گے یا دیتے ہیں۔ مگر اس کے باوجود وہ خیال کرتے کہ لوگ نہیں گالیاں دیں گے یا دیتے ہیں۔ مگراس کے باوجود
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا قرب انہیں حاصل ہو جائے گا۔ اُس کی محبت ان کے دلوں میں قائم ہو جائے گی۔ حالانکہ اللہ
تعالیٰ کی محبت اور بزدلی کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتی ۔ وہ شخص جو ہر وقت کی موت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ، اسے
خدا تعالیٰ ہر وقت کی زندگی دینے کیلئے کیسے تیار ہو۔ کیا چیز ہے انسانی زندگی؟ زیادہ سے زیادہ کوئی سوسال
زندہ رہا یا ڈیڑھ سو دو سو یا اڑ ہائی سو سال تک پہنچا لیکن اگر کوئی شخص اڑہائی سو سال کی موت قبول کرنے
کیلئے تیار نہیں تو وہ کس طرح یہ خیال کر سکتا ہے کہ اربوں ارب سالوں کی بلکہ ایک غیر محدود زندگی اسے
حاصل ہو جائے گی۔ کتنی چھوٹی سی چیز ہے جس کی قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اِس خیال کو جانے دو کہ یہ
محدود قربانی ہے اس امر کو نظر انداز کر دو کہ قربانی کی طاقتیں بھی اللہ تعالیٰ کی مہیا کردہ ہیں۔ اگر انسان اس
83
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
معمولی زندگی کو بھی اللہ تعالیٰ کے راستہ میں قربان کرنے کیلئے تیار نہیں تو وہ کس طرح اس سودے کی امید کر
سکتا ہے جس کا تعلق ہمیشہ کی زندگی سے ہے۔ پس ابتلاء اور مصیبتیں مومن کا خاصہ ہیں اور ایمان کے چلا
کیلئے ان چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ابتلاؤں ٹھوکروں اور گالیوں سے بے عزتی ہوتی ہے تو ماننا پڑے
گا کہ نعوذ باللہ رسول کریم ملی ایم کی بے عزتی ہوئی، کیونکہ آپ کو گالیاں دی گئیں ۔ اتنی کہ کسی اور کو آج
تک نہیں ملیں ۔ تکالیف پہنچائیں گئیں اور اس قدر کہ کوئی شخص ان کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔ ایک دفعہ آپ نماز
پڑھ رہے تھے۔ دشمن ایک اوجھڑی اُٹھا لائے جو غلاظت سے بھری ہوئی تھی اور آپ کے اوپر ڈال دی ہے۔
ایک دفعہ آپ کے گلے میں رسی ڈال کر کھینچا گیا اور کوشش کی گئی کہ آپ کا دم گھٹ جائے ۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانہ میں بھی اسی طرح کی تکلیفیں دی گئیں۔ آپ کا راستہ بند کیا گیا، لیکچروں
میں پتھر برسائے گئے۔ غرض ہر رنگ میں ہتک کی گئی ، گالیاں بھی دی گئیں۔ ایک دفعہ آپ مجلس میں بیٹھے
تھے کہ ایک مخالف آیا اور آپ کو گندی گالیاں دینے لگ گیا۔ اس پر بعض کو غصہ بھی آیا مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے انہیں روک دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد جب وہ گالیاں دے کر خاموش ہو گیا تو آپ نے
فرمایا ۔ آپ لوگ معذور ہیں کیونکہ آپ کو یہی تعلیم دی گئی ہے۔ غرض رسول کریم صلی ا یہ تم کو اور ہر رنگ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تکالیف پہنچائیں گئیں۔ اگر یہ تکلیفیں ذلت ہیں تو پھر ہمارے لئے
عزت کی کون سی بات ہے۔ جب ہمارے پیاروں نے گالیاں کھائیں تو کیا ہم ان سے زیادہ معزز ہیں کہ
ہمیں یہ گالیاں ذلت معلوم ہوں ۔ اور اگر ذلت نہیں بلکہ عزت ہیں تو پھر وہ کون سا بیوقوف ہے جو دعا کرے
کہ خدایا! مجھے عزت نہ بخش۔ جب خدا کیلئے گالیاں کھانا ، خدا کیلئے ماریں کھانا، خدا کیلئے جانی اور مالی
نقصان برداشت کرنا ہتک عزت کی بات نہیں بلکہ معزز بنانے والی بات ہے تو وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ مجھے
عزت نہ ملے یا پاگل ہے یا منافق لیکن خدا کے دربار میں پاگلوں اور منافقوں کی عزت نہیں ہو سکتی ، وہاں
مخلص بندوں کو ہی جگہ ملتی ہے۔
پس اپنے اخلاق کو درست کرو اور یاد رکھو کہ جو اخلاق سے فتح حاصل ہوتی ہے وہی
حقیقی فتح ہوتی ہے اور جو لڑائی یا گالیاں دینے سے فتح ہو ، وہ شیطان کیلئے ہے خدا کیلئے
نہیں ۔ ایسی فتح کی موجودگی میں پھر بھی خدا کا خانہ خالی رہے گا اور جب تم یہ سمجھ رہے ہو گے کہ یہ
84