اشاعتِ اسلام اور ابراہیمی سُنّت پر عمل کرنیکی ضرورت۔
۱۴۸
۲۱
د فرموده ۶ را پر میل و به قام باغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیا،
آج سے چار ہزار سال پہلے دنیا میں ایک ہے انسان نے پیچھے اخلاص کا نمونہ دکھایا دکھایا تھا ۔ اس
سچے اخلاص کے نتائج آج تک دنیا کو مل رہے ہیں کہ اور کی بستی ہیں ، اُس علاقہ میں جو اس زمانہ میں
عراق کہلاتا ہے ، ایک مشرک گھرانے میں ایک بچہ پیدا ہوا ۔ اس نے ایسے لوگوں میں تربیت پائی
جن کا رات دن کا مشغلہ خدا کے شریک بنانا اور ایسی چیزوں کی پرستش کرنا تھا جو اپنے اندر کوئی
طاقت و قوت نہ رکھتی تھیں ۔ وہ بچہ ایک نورانی دل دل لے کر پیدا ہوا ۔
ا
خدا کی جو ہر شناس نگاہ نے دنیا کی بڑھتی ہوئی گمراھی اور اس کے طوفان ضلالت کو دیکھ کر
چاہا کہ بنی نوع انسان میں سے کسی کو اپنا بنائے اور اس کی نگاہ نے اس کندیوں کی بستی میں سے
ابراهیم نامی بچہ کو چنا اور اسے اپنے فضل سے ممسوح کیا جس قسم کے خاندان میں اور جن حالات
میں ابراہیم کی پرورش ہوئی اس سے ظاہر ہے کہ اسرائیلی تاریخوں سے پتہ چلتا ہے جب ابراہیم
بارہ تیرہ سال کے ہوئے تو ان کے چچا نے جن کے پاس وہ رہتے تھے کیونکہ آپ کے والد سکھین میں
ہی فوت ہو گئے تھے، انہیں اپنی دکان پر بٹھایا ۔ وہ دکان کس چیز کی تھی وہ ثبت فروشی کئی دکان
تھی۔ ابراہیم نے اس دکان پر بیٹھتے ہی پہلی دفعہ یہ محسوس کیا کہ ان پتھروں اور مٹی کے بنے
ہوئے بتوں میں بھی کوئی اہمیت سمجھی جاتی ہے۔ اپنے بچپن کے لحاظ سے انہیں اس وقت تک یہ
احساس نہ تھا کہ ان کی قوم انہیں کسی حد تک عظمت دیتی ہے جب اس دکان پر بیٹھے اور انہوں
نے اپنے بھائیوں سے پوچھا کہ ان تونگی کیا غرض ہے اور انہیں بتایا گیا کہ لوگ انہیں لے جاتے
اور ان کی پوجا کرتے ہیں تو انہیں تعجب آیا۔ یہودی تاریخوں میں لکھا ہے کہ ایک بڑھا گاہک
جس کی داڑھی سفید ہو چکی تھی ستر اسی سال کی عمر تک پہنچ چکا تھا ایک دن آیا اور بیت طلب
کیا۔ اور آخر بڑی تلاش کے بعد اس کو ایک بہت پسند آیا۔ جب وہ قیمت ادا کرنے لگا تو
حضرت ابراہیم نے اس کا موند تعجتنب سے لکھتے ہوئے کہا۔ اتنی احتیاط سے یہ ثبت کیوں لے رہے
حضرت
ہو ۔ بڑھے نے جواب دیا ۔ میں اسے اپنے گھر میں رکھوں گا اور اس کی پرستش کروں گا کروں گا تب ابراہیم
نے جیسے فطرت سے نیکی عطا ہوئی تھی حیرت سے کہا۔ یہ بہت تو کل بنا ہے اور تم ستر اسی سال کے
بڑھے ہو۔ تمہاری داڑھی سفید ہو چکی ہے کیا تم اس کے سامنے جھکو گے یہ سنکر اس پر ایسا اثر ہوا
کر لکھا ہے اس نے بہت وہیں پھینک دیا اور چلا گیا۔ تب آپ کے چچیرے بھائیوں نے چچا سے
۱۳۹
شکایت کی کہ یہ ہمارے گا یک خراب کرتا ہے اور چچا نے ابر اسمہ کو خوب مار اللہ
پرانی تاریخیں کوئی ایسی محفوظ نہیں اس لئے ہم نہیں کہ سکتے کہ اس واقعہ میں کہاں ہے تک
صداقت پائی جاتی ہے۔ لیکن یہودی تاریخیں یہی بیان کرتی ہیں اور تعجب نہیں کہ یہ واقعہ صحیح
ہو ۔ اور بغیر کسی قسم کی آمیزش کے ہو ۔ ہر حال معلوم ہوتا ہے کہ یہودی قوم میں اس قوم میں جو
ابر اہیم کی نسل سے چلی، یہ بات مسلمہ ہے کہ ابراہیم کو بچپن سے ہی شرک کے خلاف جذبہ عطا
راهیمی
کیا گیا تھا پیشتر اس کے کہ آپ نہیں ہوتے پیشتر اس کے کہ آپ وحی الہی سے برکت دیئے جاتے
اور پیشتر اس کے کہ آپ اللہ تعالے کی طرف سے ہدایت پاتے آپ کا نفس ہی ان باتوں سے
متنفر رتھا۔ اور دراصل ہر نبی با خدا خدا تھا۔ تعالے کی اسی قسم سم کی برکت پایا کرتا ہے۔ ہمارے آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی بعثت سے قبل زندگی کا بھی ایک واقعہ تاریخوں میں بیان ہوا ہے۔ زید ایک
شخص تھے حضرت عمر کے رشتہ دار انہیں شرک کے خلاف توحید کے خیالات یہود سے سننے کا موقعہ
ملا تھا اور وہ موحد ہو گئے تھے وہ جہاں جہاں جاتے توحید کی تائید میں لیکچر دیتے ایک وفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں بھی آئے اور جب ان کے سامنے کھانا رکھا گیا تو
انہوں نے کہا میں شرک کرنے والوں کا کھانا نہیں کھا یا کرنا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کہا میں نے کبھی شرک نہیں کیا جس سے معلوم ہوتا لیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی
نبوت سے پہلے بر قسم کے مشرکانہ باتوں سے محفوظ اور اللہ تعالے کی حفاظت میں تھے۔ بغیر حضرت
ابراہیم جن کا ئیں واقعہ بیان کر رہا ہوں بچپن سے ہی توحید کے مؤید اور شرک کے مخالف تھے۔
مگر ایسی قوم میں پیدا ہو کر جو رات دن شرک میں مبتلا رہتی اور ایسی قوم کے حالات اپنی آنکھوں
سے دیکھنے کے باوجود انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کی اصلاح نہیں ہو سکتی کبھی یہ نہیں کہا کہ
ان شرک میں مبتلا لوگوں کو بچا یا نہیں جا سکتا ۔ جب انہوں نے شرک کے خلافت اللہ تعالے سے
ہدایت پا کر تعلیم دینی شروع کی تو ان کی قوم نے ان کی باتوں کو تسلیم نہ کیا۔ بلکہ طرح طرح کے دکھ نے
دیئے۔ آپ کی مخالفت کی بہا تک کہ آگ جلائی اور اس میں آپ کو ڈالا ۔ قرآن کریم سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ میں ان ان کے لئے آگ جلائی گئی اس میں ان کو ان کو پھینکا گیا ۔ اور پھر وہ آگ
آپ کے لئے ٹھنڈی کی گئی ۔ ممکن ہے بارش ہو گئی ہو یا اور کوئی ایسے سامان پیدا ہو گئے ہوں ۔
غرض انتہائی تکالیف کے ذریعہ آپ کو توحید سے روکنے کی کوشش کی گئی ۔ مگر آپ نے کبھی
یہ خیال نہ کیا کہ یہ دکھ دینے والے کہاں ہدایت پا سکتے ہیں، چلو ان کو چھوڑو ۔
100
پیس ابرا ہیمر کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مومن کو کبھی مایوس نہیں ہونا چا ہیئے اورہ
رت کبھی یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ لوگوں کو ہدایت کی رح اورکیو کی یوگی حضرت ابراہیم کے لئے اندرونی مشکلات
۱۵۰
ایت
بھی تھیں اور بیرونی بھی۔ اندرونی یہ اندرونی یہ کہ آپ کے رشتہ دار کا دار تک آپ کے مخالف تھے اور بیرونی یہ کہ
اس زمانہ کی سیاست اور حکومت آپ کی مخالف تھی ۔ سوائے ان کے ایک رشتہ دار کے جو ان کا
خالہ زاد بھائی تھا۔ یا بعض کہتے ہیں کہ وہ بھتیجا تھا اور کوئی ان پر ایمان نہ لایا تھا۔ اور اس قدر
تکلیفیں دی گئیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرح انہیں بھی ہجرت کرنی پڑی
مگر با وجود اس کے ان کے ایمان کی حالت : ان کے ایمان کی حالت یہ تھی کہ انہوں نے کبھی یہ
کو قبول نہیں کرے گی بلکہ ان کے بھائی حضرت لوطہ جو دوسری بستی میں تھے جب ان کے منکریوں
پر عذاب آیا تو بائیبل میں لکھا ہے حضرت ابراہیم نے دعا کرنی شروع کی کہ خدایا! کیا تو اس
قوم کو تباہ کردے گا جبکہ تیرے نیک بندے بھی اس میں رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا نہیں مگر
وہ بستی تو گنا ہوں سے پر ہو گئی۔ تب حضرت ابراہیم نے کہا۔ بے شک مگر اسے خدا ! اگر اس میں سو
نمومن ہوں گے تو کیا تو ان پر نظر نہیں کرے گا اور کیا ان کی وجہ سے باقیوں کو بھی نہیں بچائے گا
اللہ تعالی نے فرمایا ۔ اسے ابراہیم ! اگر اس میں سومومن ہوں تو میں ان کی وجہ سے سب کو نیچا نونگا
مگر وہاں تو اس قدر بھی نہیں۔ تب ابراہیم نے کہا اے خدا ! اگر اس میں نو سے مومن رہتے ہوں تو
کیا محض اس لئے کہ دس مومن کم ہیں تو سب کو تباہ کر دے گا۔ اللہ تعالے نے کہا نہیں اگر فقتے مومن
بھی ہوں گے تب بھی میں ان سب کو بچا لونگا ۔ تب حضرت ابراہیم نے یہ سمجھ کر کہ وہاں نوے فون سب کو
بھی نہیں کہا اے خدا ! اگر وہاں انشی مومن ہوں تو کیا اسی مومنوں کی تو قدر نہیں کریگا اور
ایسی بستی کو ہلاک کر دے گا ۔ خدا نے کہا : اگر وہاں اسی مومن بھی ہوں تب بھی میں بستی کو
ہلاکت سے بچا لونگا۔ یہانتک کہ ہوتے ہوتے آخر حضرت ابراہیم دس تک آگئے اور کہا۔ اسے
خدا اگر وہاں دس مومن ہوں تو کیا یہ کم ہیں ۔ اور کیا ان کی وجہ سے تو باقیوں کو ہلاکت سے نہیں
بچائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیوں نہیں۔ اگر وہاں دس مومن بھی ہوں تب بھی وہ نیکی کا
پہنچ ہوں گے اور اس بستی کی ترقی کی امید ہو سکتی ہے ۔ مگر وہاں تو دس مومن بھی نہیں ۔ تب
حضرت ابراہیم خاموش ہو گئے اور انہوں نے حضرت لوط اور ان کے خاندان کے لئے دعا کی اور
وہ بچائے نیا ئے گئے ہیں اس سے ان کے ایمان کا پتہ چلتا ہے۔ مشرکوں نے انہیں رکھ دیا عزیز رشتہ داری
T
سے انہیں جدا ہونا پڑا ، آگ میں انہیں ڈالا گیا ، وطن سے بے وطن ہونا پڑا اور سینکڑوں مسل الله دور جا کر انہیں رہنا پڑائی تو پھر بھی بنی نوع انسان سے شفقت ان کے دل میں اتنی تھی کہ اپنی
اپنی
قوم نہیں بلکہ ایک اور قوم کی تباہی کا حکم آتا ہے اور آپ وہاں بھی شفاعت کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں۔ دراصل حضرت ابراہیم کا دل اس یقین سے پر تھا کہ جو تعلیم انہیں دی گئی ہے وہ اختر
10
مشرکوں کو موحد بنا کر رہے گی اور یہ یقین تو کل اور ایمان ہی تھا جو ان کو مایوس نہیں ہونے دیتا
تھا۔ اور یہ بھی ان کے ایمان کا ثبوت ہے کہ ایمان کا ثبوت ہے کہ جب خدا نے ان کا سوز و گداز دیکھا تو و قرآن مجید میں
ہے
ان کا ایک نام اقوال رکھا گیا۔ گویا وہ دنیا کی ہدایت کے غم میں مجسم سوز و گداز ہو گئے تھے اور
ان کا یہ سوز و گداز اس حد تک پہنچا ہوا تھا کہ جب انہوں نے خدا کے حضور دعائیں کیں تو انہوں
نے کیا۔ اسے خدا میں ہی نہیں چاہتا کہ آج ہی گمراہ لوگوں کو ہدایت حاصل ہو۔ بلکہ میری یہ دعا،
کہ جب بھی شریر دنیا میں شرارت کویں شیطان مگراسی اور ضلالت پھیلانا چاہے تیری طرف سے
ہدایت دینے والے آتے رہیں ۔ اور ہمیشہ ہمیش ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو نیکی کو پھیلانے والے
اور توحید کو قائم رکھنے والے ہوں ۔ خدا تعالے نے ان کی دعاؤں کو قبول کیا اور فرمایا بہت اچھا
لیکن بدوں میں رہ کر چونکہ نیکی کا بیچ پنپ نہیں سکتا میٹھے دودھ میں اگر لیتی یا اور کوئی ترش چیز
تھوڑی سی بھی ملائی جائے تو وہ خراب ہو جاتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا ۔ میں نے تیری
دعائیں سنیں لیکن اگر واقعی تیری ہمدردی بنی نوع انسان سے اس قدر بڑھی ہوئی ہے
تو تو جا اور اپنے بیٹے کو قربان کر ۔ لوگوں سے الگ اسے خاص میری حفاظت میں رکھتا کہ علیحدہ
ذخیرہ میں ایک پنیری لگائی جائے ۔ نیکی اور تنقونی کی پنیری ۔ ایک چشمہ پھوڑا جائے ، پاکیزگی
اور طہارت کا چشمہ حضرت ابراہیم نے کہا ۔ بہت اچھائیں تیار ہوں ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اس
بیٹے کو جو بڑھاپے میں نصیب ہوا، اس وادی غیر ذی زرع میں چھوڑا جس کے متعلق خدا تعالے
کہتا ہے کہ اس میں کھانے کا کوئی سامان نہیں تھا اس میں پانی نہیں تھا یہاں تک کہ خدا نے
زمزم کا چشمہ پھوڑا ۔ اور کھانے کی کوئی چیز نہ تھی کیونکہ اس کا نام ہی وادی غیر زرع تھا۔ ایسی ادی
میں حضرت ابراہیم نے اس لئے اپنے بیٹے اور اس کی والدہ کو چھوڑا تاکہ خدا کا ذکر بلند ہوا اور
اللہ تعا لٰے کی کھوئی ہوئی عظمت دنیا میں پھر قائم ہو۔ چنانچہ حضرت ابراہیم کی دعا بتاتی ہے کہ
انہیں اسی لئے وادی غیر ذی زرع میں رکھا گیا تھا تا وہ نیکی اور تقویٰ قائم کرنے والے نہیں
چنانچہ وہ دعا کرتے ہیں۔ اے خدا میں نے انہیں اس لئے یہاں رکھا ہے کہ وہ نمازیں پڑھیں،
اور تیرے ذکر کو دنیا میں قائم کرنے والے بنیں۔ پیس ایسی جگہ او ناد رکھنے کے معنے یہ تھے کہ بڑے
اثرات سے وہ اپنی اولاد کو محفوظ کر دیں اور نیکی کا بیج ہمیشہ قائم رکھیں۔ یہ کیا چیز تھی جو حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے قائم کی تم جانتے ہو؟ا یہ وہ چیز تھی جس کے ذریعہ خدا نے کفر اور اسلام میں
میں امتیاز قائم کیا ۔ اسی لئے اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے ۔ ھو سماكم المسلمين له
ینی ابراہیم وہ پہلا شخص ہے جس نے کفر و اسلام میں امتیاز قائم کیا۔ یوں تو ہر نبی کے ذریعہ
کوئی نہ کوئی کام ہوا ہے ، کسی تعلیم کی بنیاد حضرت آدم نے رکھی کسی تعلیم کی بنیاد حضرت نوح نے
١٥٢
علم تھا کیونکہ
رکھی۔ اور کسی تعلیم کی بنیاد حضرت ابراہیم نے رکھی۔ اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ ہرنبی مسلم تھا
جو فرمانبردار ہے وہ مسلم ہے اور جو منکر ہے وہ کافری وہ کافر مگر مسلم و کا فرمیں امتیاز اور نیکی کے بیج
کے متعلق یہ محسوس کر ا دینا کہ وہ بعض دفعہ کفر کے بیج کے نیچے آکر خراب ہو جاتا ہے، یہ بات حضرت
ابراہیم علیہ السلام سلام کے کے زمانہ زیا میں ہی قائم قائم ہوئی ہوئی اور اور یہی چیز ہے جس کے متعلق فرمایا ۔ ھو سما تاکیم کیم
المسلمين ، ورنہ قرآن مجید کے بتلائے ہوئے اصل کے ماتحت حضرت آدم حضرت نوح ، حضرت
داود - حضرت سلیمان اور حضرت عیسی علیهم السلام سب مسلم تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
خصوصیت اس لئے دی گئی کہ آپ کے ذریعہ بنایا گیا ہے کہ آئندہ اسلام کو کفر سے جدار بنا پڑیگا ۔
ہدایت کو ضلالت سے علیحدگی اختیار کرنی پڑے گی ، اور نہ اور کوئی صورت اشاعت ہدایت کی
نہیں ہوگی ۔ یہ معمولی بات نہیں کہ کوئی شخص کھڑا ہو کر کہہ دے کہ تم الگ اور میں الگ تمہاری
نمازیں الگ اور ہماری الگ ، تمہاری شادیاں الگ اور ہماری الگ تمہارے جنازے
الگ اور ہمارے الگ ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ دنیا کی تلواریں وہ اپنے خلاف کھڑی کرے
اور یہی چیز ہے جس کے ما تحت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بائیبل میں کہا گیا کہ وہ اپنے
بھائیوں کی تلواروں کے بیچے پلے گا ۔ یعنی دنیا میں جب وہ یہ اعلان کرے گا کہ میں کفر و اسلام
میں امتیازت تم کرتا ہوں۔ میں کفر کو جدا اور اسلام کو جدا کرتا ہوں تو اس کے بھائی اس پیر
اعتراض کریں گے وہ اس سے جدا ہو جائیں گے اس کی مخالفت میں متحد ہو جائیں گے تب اس پر
اپنے بھائیوں کی تلواریں اٹھیں گی ، مگر خدا فرماتا ہے کہ وہ تلواریں سجائے اسے مٹانے کے اس
کے نشو و ارتقاء کا موجب ہو جائیں گی۔
پس حضرت ابراہیم نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو دوسروں سے علیحدہ بسا کر اسلام اور
کفر میں ایک امتیاز تا کم کر دیا ۔ اور آئندہ کے لئے یہ قانون بنا دیا کہ جو بھی مامور آئے اس
کے ماننے والوں کو اس کے منکروں سے علیحدہ رہنا پڑے گا۔ وہ علیحدگی بظاہر موت ہوگی،
اور یوں معلوم ہوگا کہ وہ ایک وادی غیر ذی زرع میں پھینکے گئے۔ جب باپ بیٹے کو چھوڑ دیگا
اور بیٹا باپ کو چھوڑ دے گا ۔ بیوی خاوند کو چھوڑ دے گی اور خاوند بیوی کو چھوڑ دیگا ۔ بھائی
بہن کو چھوڑ دیگا اور بہن بھائی کو چھوڑ دے گی ۔ ماں بچے کو چھوڑ دے گی اور سچہ ماں کو چھوڑ
دے گا ۔ اس وقت یوں معلوم ہوگا کہ باوجود دنیا میں رہنے کے وہ دنیا سے علیحدہ ہو گئے ۔ وہ
ایک وادی غیر ذی زرع میں چلے گئے ۔ ایسے وقت میں جب نامور کے ماننے والے منکروں
سے علیحدگی اختیار کریں گے تو ان کے بھائیوں کی تلواریں ان پر اُٹھیں گی ۔ وہ تلواریں انہیں
بلاک کرنا چاہیں گی تباہ و برباد کرنا چاہیں گی ، مگر خدا فرماتا ہے کہ وہ جو خدا کے حکم کے
۱۵۳
ماتحت اپنے بھائیوں اور عزیزوں سے یہ جدائی اختیار کرے گا وہ اپنے بھائیوں کی تلواروں
کے سایہ میں چلے گا اور کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکے گی۔ نادان ہے وہ جو سمجھتا ہے کہ
دشمنوں کی دشمنی اسے مٹادے گی۔ نادان ہے وہ جو خیال کرتا ہے کہ اب جبکہ ان کے جنازے
الگ ، ان کی شادیاں علیحدہ اور ان کی نمازیں جدا ہو گئیں تو یہ جمہور سے علیحدگی اختیار کر کے
کامیابی حاصل کریں گے ۔ خدا فرماتا ہے کہ اگر وہ خدا کے لئے یہ موت قبول کرنے کے لئے تیار
ہو گئے تو وہ ایک نیکی کا ایک بیج ہیں جو کبھی منا ئع نہیں ہوگا ۔ بلکہ بڑھے گا اور پھو لیگا اور شہر خص
جو اسے اکھاڑ نا چاہے گا اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اسے بربا برباد کر دے گا۔ کیا حضرت ابر استیم
نعوذ بالله نادان تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کو وادی غیر ذی زرع میں چھوڑا ۔ پھر کیوں انہوں
نے ایسا کیا ؟ یا کیا خدا ان کا دشمن تھا جو کہہ دیا کہ جاؤ اور اس وادی میں بیوی بچہ کو چھوڑ
آؤ ۔ در اصل خدا اس طرح یہ نشان قائم کرنا چاہتا تھا کہ ایمان کی ترقی کے لئے پہلے موت
برداشت کرو ۔ اگر تم موت برداشت کرنے کے لئے تیار ہو۔ اگر تم لوگوں کی دشمنی برداشت
کرنے کے لئے تیار ہو تو پھر ضروری ہے کہ تمہاری نیکی کے بیج کو محفوظ رکھا جائے اور یہ
اسی طرح ہو سکتا ہے کہ خراب زمین سے اسے علیحدہ کر لیا جائے ۔ ایک بڑے درخت کے
نیچے چھوٹا پورا کبھی پنپ نہیں سکتا ۔ اسی طرح جب مامورین آتے ہیں تو ابتداء میں ان کی
جماعت تھوڑی ہوتی ہے ۔ وہ گفتی کے افراد دشمنوں کے نرغہ میں گھرے ہوتے ہیں۔ تب
ضروری ہوتا ہے کہ انہیں دوسروں سے علیحدہ رکھا جائے مخالفوں سے جدا کیا جائے تا وہ
اپنے اخلاص اور محبت کے پیج کو نشو و نما دے سکیں ۔ اگر یہ جدائی نہ ہو تو لا محالہ آپس میں
تعلقات رکھنے پڑیں گے ۔ اور اس طرح ہر وقت نقصان پہنچنے کا احتمال رہے گا۔ پس خدا ایک
وقت بظاہر بگاره پیدا کرتا ہے اور جدائی پیدا کر کے موقع دیتا ہے کہ مامور کے ماننے والے
بڑھ جائیں ۔ نہیں دشمن سے جدائی خرابی نہیں بلکہ اللہ تعالے کی رحمتوں میں سے ایک رحمت ہے۔
عرض یہ عید ہمارے لیئے ایک سبق رکھتی ہے ۔ یہ سبق کہ جو خدا تعالے کے لئے ہو جاتا ہے
وہ کبھی تباہ نہیں ہوتا۔ یہ سبق رکھتی ہے کہ جو شخص قربانی کرے اسے ہمیشہ ترقیات نصیب ہوتی
ہیں۔ یہ سبق رکھتی ہے کہ جو جماعت ترقی کرنا چاہے اسے غیروں سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے
جب تک وہ جماعت وادی غیر ذی زرع میں رہنے کے لئے تیار نہ ہو ، اس وقت تک اسے
خروج بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔ حضرت مسیح ناصری نے بھی یہی کہا کہ یہ نہ سمجھو کہ یکی زمین پر صلح
کرانے آیا۔ صلح کرانے نہیں بلکہ تلوار چلانے آیا ہوں کیونکہ میں اس لئے آیا ہوں کہ آدمی کو
اس کے باپ سے اور بیٹی کو اس کی ماں سے اور بہو کو اس کی ساس سے جدا کر دوں اور آدمی
۱۵۴
لله
کے دشمن اس کے گھر ہی کے لوگ ہوں گے یہ مقام ہے جو الہی جماعتوں کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔
بے شک یہ ایک موت ہے اور بے شک شخص بہت نہیں کر سکتا کہ وہ نا شدائد کو پراشت
کرنے کے لئے تیار ہو جائے ۔ اور بے شک انسان خیال کرتا ہے کہ آہ ! میرا بھائی مجھ سے جدا
ہو جائے گا۔ میری مصیبت میں کون میرے کام آئیگا ۔ نوکر خیال کرتا ہے کہ اگر میں نے اپنے آقا
سے علیحدگی اختیار کرلی تو میری ملازمت جاتی رہے گی ۔ تاجر خیال کرتا ہے کہ اس کی تجارت کو
ضعف پہنچ جائے گا ۔ آقا خیال کرتا ہے کہ اس کے ماتحت اس سے بدظن ہو جائیں گے۔ بیوی سمجھتی
ہے میرا خاوند مجھ سے چھٹ جائیگا اور خاوند خیال کرتا ہے کہ میری بیوی مجھ سے علیحدہ کرلی جائیگی۔
بے شک انسانی قلوب میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں مگر انہیں خیالات کو خدا تعالے نکالنا چاہتا ہے
اور وہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ مومن صرف مجھ پر ایمان رکھتا ہے اسے اپنے عزیز و اقارب میں
سے کسی کی پرواہ نہیں ہو سکتی ۔ یہ عید کیا ہے؟ یہ قربانی کی عید ہے یہ عید یہ بتلانے کے لئے
آئی ہے کہ مومن کو اللہ تعالے کے دین کے لئے اگر اپنی اولاد کو قربان کرنا پڑے تو وہ اس سے
دریغ نہ کرے اگر اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنا چاہیے تو وہ اس سے دریغ نہ کرے۔ اگر اپنی جان کی
قربانی دینی پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے اگر وجاہت کی قربانی کرنی پڑے تو اس سے دریغ
نہ کرے غرض ہر چیز خدا کے لئے قربان کرے ۔ مگر جتنی بڑی یہ قربانی نظر آتی ہے انعام کے مقابلہ
میں یہ کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے وادی غیر ذی زرع میں
اپنے بیوی اور بچہ کو رکھا تو بے شک کہنے والے کہتے ہوں گے کہ شخص کتنا پاگل ہے ۔ ایک بے آب و
گیاہ جنگل میں اپنے ہاتھوں اپنی اولاد کو ہلاک کر رہا ہے ۔ لیکن اگر ان کو وہ ترقی نظر آجاتی جو
آج حضرت ابراہیمؑ سیم کی کی اولاد اولاد کو کو حاد حاصل ہے۔ اگر انہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کادہ کا دہ
پھیلاؤ نظر آجاتا جو آج نظر آرہا ہے۔ اور اگر انہیں حضرت ابراہیم کی و کی وہ عظمت دکھائی دیتی وہ
نبوت کا سلسلہ انہیں نظر آجاتا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل میں چلا۔ پھر دنیوی فتوحات
اور حکومتیں بھی دکھائی دیتیں تو میں سمجھتا ہوں ہر شخص ترلے کرتا اور کہنا مجھے بھی اجازت دیجئے
کہ میں اپنی اولاد کو یہاں چھوڑ جاؤں ۔ وہ نمرود جو اپنی بادشاهی پر گھمنڈ رکھتا تھا جس کے
متعلق مشہور ہے کہ اس نے حضرت ابراہیم کو آگ میں ڈالنے کا حکم دیا۔ میں یقین رکھتا ہوں
کہ اگر اسے بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ عظمت نظر آجاتی تو وہ اپنی ساری عمر سجدے میں
گزار دیتا اور دعا کرتا رہتا کہ میری اولاد کو بیاں رہنے کی اجازت مل جائے ۔ مگر اس وقت شہرشخص
دوست ہو یا دشمن کہتا ہوگا بڑھنا سٹھیا گیا ، اس کی عقل میں فتور واقع ہو گیا۔ یہ اپنے بیٹے اور
پلوٹے بیٹے کو جو بڑھاپے میں اسے نصیب ہوا ، ایسی جگہ پر چھوڑ رہا ہے جہاں نہ پانی ہے نہ آدمی ۔
۱۵۵
اور جو اس وقت کی کیفیت تھی وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے معلوم ہوتی ہے ۔
بائبل میں بھی واقعات مذکور ہیں مگر اشارے کے طور پر کیونکہ بائبل والوں کو نبو اسمعیل سے
ہتمنی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیان فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم نے ہاجرہ کو اس
بیابان میں چھوڑا تو اس وقت ان کے پاس صرف ایک تھیلی کھجوروں کی اور ایک مشکیزہ پانی کا رکھے
دیا اور کہا میں ذرا ادھر جاتا ہوں چونکہ نبی اور جھوٹ جمع نہیں ہو سکتے اس لئے وہ جھوٹ تو بول
نہیں سکتے تھے اور سچ بولنے سے حضرت ہاجرہ کو جو صدمہ ہوتا تھا وہ بھی سامنے تھا اس لئے انہوں
نے صرف اسی قدر کہا کہ میں فی الحال جاتا ہوں کیونکہ الہام کے ذریعہ انہیں بتا دیا گیا تھا کہ پھر دوبارہ
انہیں اس وا اس وادی میں آنا ہو گا۔ اس وقت قدرتی طور پر بیوی اور بچے کی اور بیچے کی محبت نے اثر دکھایا انہوں
نے اس وادی کو چاروں طرف دیکھا مگر انہیں جھاڑی تک دکھائی نہ دی۔ پانی کا قطرہ تک نظر نہ آیا
کھانے کی ایک چیز تک معلوم نہ ہوئی انہوں نے سوچا کہ ایک مشکیزہ پانی اور ایک تھیلی کھجور ایک
زیادہ کہاں کام دے سکتی ہے۔ پھر سوائے ریت کے ذروں اور آفتاب کی چمک کے
اور کوئی چیز میری بیوی بیوی اور بچے کے لئے نہیں ہوگی یہ ما یہ سوچتے ہی ان پر رقت طاری ہو گئی آنکھوں
میں آنسو بھر آئے ان کی آنکھوں کی نمی اور ہونٹوں کی پھڑ پھڑا ہوٹ سے حضرت ہاجر سمجھ گئیں
کہ بات کچھ زیادہ ہے وہ حضرت ابراہیم کے پیچھے پیچھے چلیں اور کہا ابراہیم کیا بات ہے، مگر حضرت ابراہیم کچھ زیاده۔
رقت کی وجہ سے جواب نہ دے سکے۔ حضرت ہاجرہ کے دل میں اس سے اور بھی شبہ پیدا ہوا ۔
اور انہوں نے اصرار کرتے ہوئے کہا۔ ابراہیم تم ہمیں کہاں چھوڑے جاتے ہو یہاں تو پینے کے لئے
پانی نہیں اور کھانے کے لئے غذا نہیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جواب دینا چاہا کہ میں
خدا کے حکم کے ماتحت ایسا کر رہا ہوں مگر وقت کی وجہ سے آواز نہ نکل سکی تب انہوں نے آسمان کی خدا کے حکم کے ایسا کر رہا مگر کی وجہ سے آواز نہ سکی تب انہوں نے آسمان کی
دو دن سے زیادہ
طرف اپنے دونوں ہاتھ اٹھا دیئے جس کے معنے یہ تھے کہ میں خدا کے حکم کے ماتحت ایسا کر رہا ہوں ۔ نب
حضرت ہاجرہ یقین اور ایمان سے پر ہاجرہ جو اپنی جوانی کی عمر میں تھی اور جس کا ایک ہی بیٹا تھا جوس
وقت موت کی نذر ہورہا تھا۔ فورا حضرت ابراہیم کا پیچھا کرنے سے رک گئی اور کہنے لگی اگر یہ بات
ہے تو پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کہ ضائع نہیں کرے گا ۔ آخر پانی ختم ہوا، غذا ختم ہوئی اور باوجود اس کے کہ اس
علاقہ میں کوئی چیز نہ آتی تھی حضرت ہاجرہ اپنے بچہ کی تکلیف کو دیکھ کر جو پیاس سے تڑپ رہا تھا
ایک ٹیلے پر چڑھ گئیں کہ شاید کوئی آدمی نظر آئے اور اس سے پانی مانگ لیں یا کوئی آبادی
دکھائی دے۔ انہوں نے ایک ٹیلے پر چڑھ کر جس حد تک انسانی نظر کام کر سکتی تھی دیکھا اور خوب
دیکھا مگر انہیں کہیں پانی کا نشان تک نظر نہ آیا۔ تب وہ اسی گھبراہٹ میں اُتریں اور دوڑتی ہوئی
دوسرے ٹیلے پر چڑھ گئیں وہاں سے بھی دیکھا مگر پانی کے کوئی آثار نظر نہ آئے چونکہ ٹیلے کی چوٹی سے
۱۵۶
انہیں اپنا بچہ تڑپتا ہوا دکھائی دیتا تھا اس لئے جب وہ ٹیلے سے نیچے اترتیں تو اس خیال سے کہ معلوم
بچے کا کیا حال ہو جائے دوڑ کر اُترتیں۔ آجنگ حضرت ہاجرہ کے اس واقعہ کی یادگار کے طور پر حج کے
ایام میں صفا اور مروہ پر دوڑ کر چلا جاتا ہے اور یہ دوڑ کر چلنا اسی رسم کو قائم رکھنے کے لئے ہے۔
جب حضرت ہاجرہ نے اس کرب و اضطراب میں سات چکر کاٹے اور انہیں کوئی چیز نظر نہ آئی اور ان کا
دل بیٹھنے لگا تو خدا تعالے کا الہام نازل ہوا کہ اسے ہاجرہ خدا نے تیرے بچہ کے لئے سامان کر دیا
جا اور اپنے بچے کو دیکھ ۔ حضرت ہاجرہ واپس آئیں تو انہوں نے دیکھا جہاں بچہ پیاس کی شدت
سے تڑپ رہا تھا وہاں ایک پرانا چشمہ ابل رہا ہے۔ جو لوگ پہاڑی مقامات کو جانتے ہیں انہیں
معلوم ہے کہ بعض دفعہ بہت پرانے چشمے مٹی وغیرہ سے اٹ جاتے ہیں۔ اور کسی کو یاد تک نہیں
رہتا کہ اس سطح زمین کے نیچے چشمہ ہے کہ میر میں بھی ایسے چٹھے دیکھنے میں آتے ہیں حدیثوں سے
بھی معلوم ہوتا ہے کہ چشمہ پہلے سے تھالیے نیچے نے جب ایڑیاں رگڑیں تو وہ چشمہ پھوٹ پڑا ۔ پانی
کا تو اللہ تعالے نے اس طرح انتظام کر دیا ، اب غذا کی فکر تھی۔ اتفاقاً ایک قافلہ راستہ بھول
گیا اور وہ اسی جگہ آپہنچا جہاں حضرت ہاجرہ میٹھی تھیں ۔ قافلہ والوں کو پانی کی سخت ضرورت
تھی جب انہوں نے وہاں چشمہ دیکھا تو انہوں نے حضرت ہاجرہ کو بڑی بڑی رقوم دیں اور کہا
کہ ہم آپ کی رعایا ہو کہ یہاں رہیں گے ہمیں اس جگہ بنے کی اجازت دی جائے۔ حضرت ہاجرہ
نے انہیں اجازت دیدی پس وہ حضرت ہاجرہ اور اسمعیل کی ریھایا ہو کر وہاں رہنے لگے اور
پیشتر اس کے کہ حضرت اسمعیل جوان ہو، خدا نے اسے بادشاہ بنا دیا ۔ آج تک حج کے ایام میں
حضرت ہاجرہ کے واقعہ کو یاد دلایا جاتا ہے جب کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو وادی غیر ذی زرع
میں چھوڑا ۔ آج ہم میں سے جن کو اللہ تعالے توفیق دیتا ہے جاتے ہیں اور اسی جگہ اپنی پہاڑیوں
کا طواف کرتے ہیں وہ وہاں اپنے بچے کو چھوڑ کر نہیں آتے حضرت ابراہیم والی قربانی کا ان
سے مطالبہ نہیں کیا جاتا ۔ صرف ان سے یہ اقرار لیا جاتا ہے کہ اگر تمھیں خدا کے لئے اپنے بچوں
کی قربانی کرنی پڑے تو تم بشاشت کے ساتھ یہ قربانی کرو گے صرف افراد لیا جاتا ہے کہ اگر تم کو
چندا کے لئے کسی وقت اپنے عزیزوں کو چھوڑنا پڑے تو تم انہیں چھوڑ دو گے ۔ آج ہر وہ شخص
جو صفا و مروہ کا طواف کرتا ہے وہ اسی عورت کے نقش قدم کا اتباع کرتا ہے جسے ناقص العقل
والدین کہا جاتا ہے۔ اس طواف کے ذریعہ ہر مومن سے یہ اقرار لیا جاتا ہے کہ کم از کم ہمیں ایک
عورت سے اپنے ایمان میں زیادہ ہونا چاہیے۔ ہم اس کے بعد عید کرتے ہیں، اس لئے کہ ہم نے
اس عہد کو پورا کر دیا جو خدا نے ہم سے لیا اور یہ عید اس بات کی علامت ہے کہ ہم نے اس احمد
کو نیا ہا ۔ مگر کیا تم اپنے نفسوں کو مٹول کر اور سینوں پر ہاتھ رکھ کر کر سکتے ہو کہ تم نے اس عہد کو
و
۱۵۷
اللہ تعالے
پورا کیا ؟ کیا تمہارا ایمان صرف تمہاری زبانوں تک محدود نہیں۔ کیا واقعی وہ ایمان تمہارے
قلوب پر حاوی ہو گیا ۔ کیا واقعہ میں اس نے تمہارے جذبات پر تصرف حاصل کر لیا ۔ اگر کر لیا تو پھر
تمہاری سچی عید ہے ۔ اور اگر نہیں بلکہ تمہارا ایمان صرف تمہارے دماغ اور فکر اور زبان تک
محدود ہے تو پھر یہ عید تمہارے لئے عید نہیں بلکہ ایک ماتم کا دن ہے دیکھو ایک عورت نے،
اس عورت نے جس کی زندگی کا سہارا ایک ہی بچہ تھا اپنے وطن عزیز اور رشتہ داروں کو خدا
تعالے کے لئے چھوڑ کر کیسا نمونہ دکھایا ۔ آج خدا اس نمونہ کو قائم کر کے عورتوں سے کہتا ہے کہ تم
میں سے ہی ایک عورت تھی جس نے خدا کے لئے یہ نمونہ دکھایا۔ کیا تم اس سے نرالی ہو کہ تمھیں
الے کے راستہ میں مصائب برداشت کرنا دو بھر معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح وہ مردوں سے
کہنا ہے کہ تمھیں شرم کرنی چاہئیے، ایک عورت نے نحیف ہو کر کمزور ہو کر بے بضاعت ہو کر جب
یہ نمونہ دکھا یا تو کیا تم مرد ہو کر جنہیں زیادہ قوتیں دی گئی ہیں ۔ قربانی سے ہچکچاتے ہو۔ لوگ کہتے
ہیں کہ ہم نے خدا کے مسیح کو قبول کیا اور ہمیں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑنا پڑا۔
مگر میں کہتا ہوں تم سے کون ہے جس نے حضرت باجرہ سے زیادہ قربانی کی ہو۔ جس نے اپنے آپ کو
ان حالات میں سے گزارا ہو جن کے ماتحت حضرت ابراہیم نے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف
اٹھا دیا ۔ اور یقین سے پر ہاجرہ نے کہا۔ اِذن لا يُضيعنا ۔ ہم کو بھی خدا کے ایک نامور کی
صحبت نصیب ہوئی ۔ ہمیں بھی اس پر ایمان لانے کا موقعہ عطا ہوا ۔ مگر کیا ہم جو اس مامور پر
ایمان لائے دھوئی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے حضرت ہاجرہ جیسی قربانی کی ؟ کیا ہمیں دشمنوں کی عداوت
کو دیکھ کر یہ نہیں کہنا چاہیے ۔ اِذَنَ لا يُضَيعُنَا اگر حضرت ہاجرہ - ہاجرہ کے دل میں ہمعیل کی اس کی اس تڑپ
اور موت کی سی حالت کو دیکھ کر کرب و اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ اور وہ بے تابانہ صفا و مروہ پر کو
دوڑتی اور سات چکر لگاتی ہیں تو کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لاتے ہوئے دین کے لئے جبکہ ہم اس
دین کو آج موت کی حالت میں دیکھ رہے ہیں ہمارے دلوں میں کرب و اضطراب پیدا نہیں ہونا
چاہئیے ۔ ہم اس بات کے دعویدار ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود پر ایمان لاکر رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں داخل ہو گئے تفکر کیا ایمان اس بات کا نام نہیں کہ اپنی ہر چیز خدا
کے مقابل پر ہماری نظروں میں بیچ ہو جائے۔ اور جس طرح حضرت ہاجرہ نے اپنے بچہ کے لئے
قربانی کی ہم اسلام کے لئے قربانی کریں ۔ یقینا اگر غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ آج دین کی
نہایت ہی نازک حالت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس حالت کو ایک بیمار بچہ سے شبیہ
دی ہے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ
ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و سبکیں ہمچو زین العابدین
vol
آج کفر اسی طرح زور و طاقت میں ہے جس طرح یزید کی فوجیں زور وطاقت میں تھیں اور
سلام اسی طرح پیار و مکین ہے جس طرح زین العابدین جن کے باپ جن کے باب اور رشتہ دار جو دشمن
کے مقابلہ کی طاقت رکھتے تھے مارے گئے تھے اور وہ خود ہے کسی کی حالت میں تڑپ رہے تھے۔
آپ فرماتے ہیں ۔ آج دین کی وہی حالت ہے جو زین العابدین کی تھی اور کفر کی وہی حالت ہے
جو یزید کی افواج کی تھی ۔
اور
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم
کے لائے ہوئے دین کو ایک بچہ سے تشبیہ دی ہے اور ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ
دیکھو حضرت ہاجرہ نے اپنے بچہ کے لئے جو تڑپ دکھلائی کیا تم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے لائے ہوئے دین کے لئے ایسی تڑپ دکھانے کے لئے تیار نہیں ۔ اگر واقعہ میں ہمارے
دلوں میں اسلام کی محبت ہے ، قرآن کریم کی عظمت ہے ، ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا عشق ہے تو پھر دنیا کی مخالفتیں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں ایک اور صرف ایک خیال تمہائے
دلوں میں ہونا چاہیئے اور وہ یہ کہ اس وق یہ کہ اس وقت اسلام اسلام کو مٹانے کے لئے دنیا متحد ہو رہی ہے۔
آج لوگوں کے دلوں سے قرآن کا نورمٹ گیا، قلوب کی صفائی جاتی رہی ۔ وہ تعلیم جو دنیا
کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے آئی تھی ، آج خود زمین پر مسلی جا رہی ہے ۔ وہ نبی جو دنیا
کو گنا ہوں سے پاک کرنے کے لئے آیا تھا ۔ آج ہر قسم کے عیوب غیوب اور گناہ اس کی طرف منسوب
کئے جا رہے ہیں ۔ وہ دین جو دنیا کو ترقی دینے اور مردوں کو زندہ کرنے کے لئے آیا تھا،
آج خود اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کا درد رکھتا ہو، کوئی نہیں جو اس
کی اشاعت کا خیال رکھتا ہو۔ دل مردہ ہو چکے ، آنکھوں کی بنائی جاتی رہی اور محبت
مفقود ہو گئی ۔ آج لوگوں کی تمام غیرتیں صرف اپنے نفوس کے لئے رہ گئی ہیں۔ آج ان
کی تمام اپنی کی تمام قوتیں صرف اپنی بڑائی اور شان و شوکت کے حصول کے لئے صرف ہو رہی ہیں ، صرف و
ایک ۔ ہاں صرف تم جو دنیا میں کمزور سمجھے جاتے ہو۔ تم جو دنیا میں حقیر سمجھے جاتے ہو، تمھیں
خدا نے کیا ہے تا تم تم سے سے وہ اپنے دین کی اشاعت کا کام لے جس طرح آج سے ہزار ہا سال
پہلے خدا نے حضرت اسمعیل کو چنا اور انہیں ایک وادی غیر ذی زرع میں رکھنے کا حکم دیا
اسی طرح ہاں اسی طرح خدا نے تم کو چن لیا اور تمھیں بھی اپنے عزیزوں سے جدا ہونا پڑا۔
تمہاری مائیں بھی تڑپتی ہیں جب تمھیں تبلیغ کے لئے دور دراز ملکوں میں جانا پڑتا ہے۔
مگر انہیں کیا پتہ کہ حضرت ہاجرہ کا دل بھی اسی طرح تڑپتا تھا۔ مگر اس نے خدا کے لئے مصاب
کو برداشت کیا ۔ چند روز ہوئے مجھے ایک ماں نے واقعہ سنایا اس کا ایک بچہ جو نہایت
،
۱۵۹
ہی نیک تھا فوت ہو گیا ہے ، اللہ تعالیئے اس کی مغفرت کرے۔ اس نے بتایا کہ امرتسر میں جب
ایک دفعہ جلسہ روک دیا گیا اور ارادہ ہوا کہ دوبارہ اسی جگہ جلسہ کیا جائے تو اس وقت
مخالفت بہت زیادہ تھی اور لوگ کہتے تھے کہ اگر احمدی جلسہ کریں گے تو ہم انہیں ماریں گے۔
اس عورت نے سنایا، میرا لڑکا آیا اور کہنے لگا ۔ اماں جی میں امرت سر چیلا ہوں۔ میں نے کہا
بیٹیا ! میں نے تو سنا ہے مخالفت بہت زیادہ ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم احمدیوں کو ماریں گے۔
وہ کہنے لگا ۔ باقی لوگ جو وہاں جائیں گے وہ بھی تو اپنی ماؤں کے بچے ہوں گے ۔ اگر ساری باتیں
ہیں کہنے لگ جائیں تو پھر دین کی خدمت کون کرے گا۔ تو کئی مائیں ہیں جن کے دلوں میں پیشیال
آتا ہو گا کہ ان کے بچے دین کی خدمت کے لئے گئے ہوئے ہیں ، نہ معلوم ان کا کیا حال ہوگا ۔
اور کئی بچے ہیں جو خیال کرتے ہوں گے کہ اگر ہم دین کی خدمت کے لئے نکلے تو ہماری مائیں کیا
کریں گی ۔ میں ایسی ماؤں اور بچوں سے کہتا سے ہوں کہ حضرت ہاجرہ کا بھی ایک بچہ تھا اور حضرت
اسمعیل کی بھی ماں تھی اور حضرت ہاں تھی اور حضرت ہاجرہ کے احساسات دوسروں کی ماؤں سے زیادہ تھے کیونکہ
جتنی جتنی معرفت بڑھتی چلی جائے اتنے ہی احساسات تیز ہوتے جاتے ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو موٹی
عقل والے زیادہ تکالیف بغیر کسی قسم کے احساس کے احساس کے برداشت کر لیں گے۔ مگر جیسے جیسے
انسان تعلیم یافتہ ہوتا چلا جائے ، اس کی جس بڑھتی جاتی ہے ۔ اسی طرح جلنا زیادہ کوئی شخص
خدا کا مقرب ہوتا جائے ، اس کی جس بھی اسی نسبت سے ترقی کر جاتی ہے اس لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَاكَ الَّا
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ لوگوں کے مومن نہ ہونے کا ہمیں بھی صدمہ ہوتا ہے مگر محمد صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کے صدمہ کی کیفیت بالکل جدا گانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تجھ پر اس صد
کا اتنا اثر ہے کہ گو یا تجھ پر پھری چل رہی ہے جس سے گردن ہی کٹ جائے گی ۔ باخع
تلوار کے گردن کی پچھلی رگ تک پہنچ جانے کو کہتے ہیں ۔ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے عرفان اور حسن کی زیادتی کا ثبوت ہے۔ پس یاد رکھو ہم پر ایک بہت بڑی ذمہ دار کا اند
ہوتی ہے اور ہماری فید اسی دن ہو گی جب ہم حقیقی طور پر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے
وہی دن ہمارے لئے عید کا دن ہوگا۔ اور اسی دن خوش ہونا ہمارے لئے حقیقی خوشی کا ثبات
ہو گا ۔ اسی دن ہمارا حق ہوگا کہ ہم فرش کے کنگرے پکڑ کر کہیں کہ اسے خدا اہم لئے اپنے
فرائض کو پورا کر دیا۔ اب تو اپنے انعامات سے ہمیں سرفراز فرما۔ اور یقینا خدا تمہیں اپنے
الغابات دے گا ۔ پس مومن وہی ہے جو اس عید کے لئے تیاری کرے ۔ اس دن جو بھی وہ دعا
کرے گا خدا اسے قبول کرے گا۔ بلکہ خدا کہے گا کہ میرے بندے مانگ کہ میں تجھے دوں ۔ اس دن
14°
خود خدا کو غیرت آئے گی اور کہے گا میرا بندہ مجھ سے کیوں نہیں مانگتا۔ اس دن وہ اُجڑے ہوئے
گھر جن کو آج دنیا ویران خیال کرتی ہے۔ آباد کر دیئے جائیں گے ، وہ دنیا کا مرکز بن جائینگے ۔
اور جس طرح حج کے لئے لوگ مکہ میں جاتے ہیں اسی طرح وہ لوگ جو دین کے لئے قربانی کرنے
والے ہیں ، ان کے گھر بھی لوگوں کا مرکز ہو جائیں گے۔ قربانی بے شک بڑی ہے مگر انعام اس
سے بھی بڑے ہیں۔ میں نے ابھی کہا تھا کہ اگر حضرت ابراہیم کی قربانی کے نتائج اس وقت
دشمنوں کو معلوم ہو جاتے تو وہ بھی اپنی اولادوں کے اولادوں کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے اور
بڑے بڑے دشمن تمنا کرتے کہ کاش ہم سے سب کچھ لے لیا جائے اور ہماری اولاد کو اس داری
میں رہنے کے لئے جگہ دی جائے ۔ یہی حال آئندہ ہونے والا ہے ۔ آج جو لوگ تم میں سے بیچے طور
پر اسلام کی خدمت کے لئے نکلیں گے خدا ان کے لئے وہی نمونہ دکھائے گا جو اس نے حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی اولاد کے لئے دکھایا وہ اور اس کی اولاد ہمیشہ کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور اس
کے بے انتہا فضلوں کی وارث ہو گی ۔ اور وہ کبھی نہ اس جہان میں ضائع کئے جائیں گے اور نہ
اگلے جہان ہیں۔ پس آج ایک موقع ہے۔ وہ شخص جو عقل رکھتا ہے اس سے فائدہ اٹھائے گا۔
مگر وہ جو نادان ہے کاش وہ پیدا ہی نہ ہوتا کیونکہ اس قدر عظیم الشان موقع ملنے کے باوجود
وہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہا۔
خطبہ ثانیہ میں فر مایا :-
ہر دن کی کچھ نہ کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ عید کے دن جو ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے اس
کے
کے اظہار کے لئے اس دن اسلام نے عبادت زیادہ کر دی۔ اور اس ادت زیادہ کر دی۔ اور اس طرح بتایا کہ ہر خوب
موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا چاہئیے کیونکہ وہی تمام خوشیوں کا منبع ہے۔ عید کیا ہے۔ یہ
ایک صفائی کا دن ہے اور اس دن ایک اور عبادت رکھ کر سمجھایا کہ حقیقی صفائی عبادت سے
ہی ہوتی ہے ۔ مگر یہ صفائی انہی کو نصیب ہوتی ہے جو مایوس نہیں ہوتے۔ کئی لوگ ایسے ہیں
جو اپنی زندگی کے گناہ دیکھ کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ کیا خدا ہمیں بھی معاف کر سکتا ہے۔ حالانکہ
اگر یہ سمجھا جائے کہ کوئی ایسا گناہ بھی ہے جسے خدا بخش نہیں سکتا۔ تو میرے نزدیک اس کا
تو
صاف طور پر یہ مطلب ہوگا کہ خدا بڑا نہیں بلکہ نعوذ باللہ شیطان بڑا ہے۔ اللہ تعالے
فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعا خدا تعالے تمام قسم کے گناہوں کو بخش دیتا تعالی قسم کے
نه صرف گناه بخشتا ہے بلکہ وہ انسان کو اعلیٰ درجہ کی روحانی ترقیات بھی عطا کرتا ہے ،
صرف اپنے دل میں تبدیلی پیدا کرنی چاہیئے ۔ جب ہم بچے تھے تو ہم سکول کی کتابوں میں ایک نہایت
ہی لطیف حکایت پڑھا کرتے تھے۔ لکھا ہے کہ سید عبد القادر حسینائی جب بارہ تیرہ سال کے ہوتے
ہے اور نہ صہ
141
تو ان کی والدہ نے انہیں اپنے کسی عزیز کے پاس بھیجا کہ وہ انہیں کوئی پیشہ سکھا دے یا تجارت کے
کسی کام میں ان کی مدد کرے ۔ ان کے پاس بیس پچیس اشرفیاں تھیں۔ ان کی والدہ نے کہا
یہ تمہارے باپ کا ورثہ ہے میں انہیں گاڑی میں سی دیتی ہوں ۔ جب منزل مقصود پر پہنچنا تو نکال لینا ۔
جس قافلے کے ساتھ وہ جا رہے تھے اتف تھے اتفاقاً راستہ میں ! راستہ میں اس پہ ڈاکہ پیڑا پیڑا ۔ اور ڈاکر والوں نے سب کچھ
لوٹ لیا کسی ڈاکو نے گزرتے ہوئے ان سے بھی پوچھا کہ کیا تمہارے پاس بھی کوئی چیز ہے انہوں
نے میں تھیں جتنی اشرفیاں تھیں بتا دیں اس نے کہا چل ہو قون مجھ سے مخول کرتا ہے ۔ تیرے
پاس اشرفیاں کہاں سے آئیں۔ انہوں نے کہا نہیں میں محمول نہیں کرتا میرے پاس واقعی اشرفیاں
ہیں۔ اس کے سمجھا یہ پاگل ہے اور چھوڑ کر چلا گیا۔ پھر کوئی دوسرا ڈ ا کو گذرا اور اس نے پوچھا تو
اسے بھی انہوں نے سچ بتا دیا۔ آخر وہ ڈاکو انہیں پکڑ کر اپنے سردار کے پاس لے گئے اور کہا ۔ ہم میں
سے پوچھتے ہیں تو یہ کہنا ہے کہ میرے پاس بیس پچیس اشرفیاں ہیں، ہمیں تو اعتبار نہیں آتا اب
آپ کے پاس لائے ہیں جو حکم ہو اس طرح کیا جائے ۔ اس نے کہا اس کی گوڑی پھا ڑو ۔ جب
انہوں نے گھڑی پھاڑی تو اس میں سے اشرفیاں نکل آئیں ۔ انہوں نے اس پر بڑی حیرت کا
اظہار کیا اور کہا تیری گوڑی تو کسی نے دیکھینی نہیں تھی ، پھر تو نے یہ راز کیوں افشا کر دیا ؟ انہوں
نے نہایت سادگی سے کہا پھر میں جھوٹ کسی طرح بولتا ۔ چوروں پر اس کا اتنا اللہ ہوا کہ وہ
اسی وقت تائب ہو گئے اور سوا تیج والے لکھتے ہیں کہ وہی ڈا کو بعد میں بہت بڑا دلی بن گیا ہے
με
اسی طرح شبلی جو شہور صوفی گزرے ہیں ۔ اور تمام عالم اسلام ان کا ادب اور احترام
کرتا ہے، وہ ایک علاقہ کے گورنر تھے مگر نہایت ہی ظالم و جابر جس طرح حجاج بن یوسف اپنے
ظلم کی وجہ سے بدنام ہے ۔ اسی طرح وہ بھی اپنے ظلموں کی وجہ سے بدنام تھے بلکہ حجاج بن یوسف
تو شاید ظالم تھا یا نہیں کیونکہ اس کے متعلق اختلاف ہے۔ شبلی خود کہتے ہیں کہ میں نہایت
ظالم و جابر گورنر تھا اور کوئی فتنہ نہیں تھا جس سے مجھے احتراز ہو۔ ہر گناہ کا میں مرتکب ہوا
اور ہر ظلم میں میں نے حصہ لیا۔ ان کی ہدایت کا جو اللہ تعالے نے ذریعہ بنایا وہ یہ تھا کہ ایک
دفعہ وہ بادشاہ کے دربار میں بیٹھے تھے کہ ایک جرنیل پیش ہوا جس نے بہت بڑی جنگی خود تا
سرانجام دی تھیں۔ بادشاہ نے اسے بر سر در بار خلقت و یا لیکن بدقسمتی سے وہ رومال لانا بھوں
گیا تھا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ اسے نزلہ تھا چھینک جو آئی تو نزلہ بہنے لگا ۔ اب اگر نزل نہ پوچھتا
تو یه بد نما معلوم ہوتا ۔ اور اگر پو نچھتا تو کوئی چیز نہ تھی ۔ آخر اس نے نظر بچا کر اسی خلعت سے
نت
ناک صاف کر لیا مگر بادشاہ کی نظر پڑ گئی۔ وہ اپنے عطا کردہ خلوت کی اس بے قدری کو بر دوست
نہ کر سکا۔ اس نے نہایت ہی حصہ میں کہا کہ اس کا خلعت اتار لو اور اس کی تمام جائیداد ضبط کر لو
۱۹۲
ہم نے ایک خلعت دیا مگر اس نے اس کی بے قدری کی شبلی نے جب یہ نظارہ دیکھا تو ایک دم
منوری مقدر
ان کی چیخیں نکل گئیں ۔ اللہ تعالٰے ایک تغیر کا وقت لاتا ہے ، اس وقت خدا کے حضور ہی
تھا کہ ہدایت دے ۔ بادشاہ نے پوچھا شبلی تمہیں کیا ہو گیا مگر ان پر ایسی رقت طاری تھی
کہ کچھ دیرہ تک جواب نہ دے سکے۔ اور جب اصرار کیا گیا تو انہوں نے کہا بادشاہ سلامت میرا
استعفیٰ منظور کیجئے ۔ بادشاہ نے کہا: کیا تو پاگل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ئیں پاگل تو نہیں ہوتا
مگر اب مجھے وہ بات سمجھ آگئی ہے جو پہلے نہیں سمجھ نہیں سکا تھا۔ میں نے آجنگ ہر کام آپ
کے خوش کرنے کے لئے کیا۔ مگر اب یہ نظارہ دیکھنے سے مجھے معا خیال آیا کہ اس جرنیل نے کتنی
بڑی خدمات سر انجام دی تھیں۔ یہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر بیوی کو بیوہ ہونے کے خطرہ ہیں
اور بچوں کو یتیم ہونے کے خطرہ میں ڈال کر سالہا سال تک تکالیف برداشت کرتا رہا۔ اس کے
بدلہ میں آپ نے جو اسے خلعت دیا وہ اس کی خدمات کے مقابلہ میں کیا حقیقت رکھتا ہے مگر اس
کی ایک معمولی سی فرد گذاشت پر آپ نے اس پر اننا عتاب نازل کیا ۔ اس کا خلعت اتار لیا۔ اس
کی جائیداد ضبط کرلی اور اسے بر سر دربار ذلیل کرایا۔ مجھے بھی خدا نے کا نے ایک خلعت دی تھی
مگر میں نے اپنے گناہوں کی وجہ سے اُسے سر سے پیر تک خراب کر لیا ہے ۔ اب مجھے اجازت دی جائے
کہ میں اپنی باقی عمران گناہوں کے داغوں کو دھوتے ہیں صرف کر دوں لکھا ہے وہ اتنے سخت ظالم
تھے کہ وہ کئی صوفیا کے پاس گئے اور کہا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے یا نہیں مگر سب نے یہی کہا
کہ تو اتنے تنے ظلم کر چکا ہے کہ اب تیری تو یہ قبول ہونے کی کوئی صورت نہیں۔ آخر حضرت جنید یا کسی اور
بزرگ کے پاس مجھے ٹھیک یاد نہیں، وہ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہاں تو بہ قبول ہو سکتی ہے۔
مگر یہ شرط رکھی کہ جن جن پر تم نے ظلم کیا ہے ان تمام کے دروازوں پر جاؤ اور ہر ایک سے معافی
مانگو - آخر وہ ہر شخص کے دروازہ پر گئے اور انہوں نے معافی مانگی اب وہی شبلی روحانی
دیوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں روحانیات میں بہت بڑا درجہ اور مقام حاص درجہ اور مقام حاصل ہے اس
انسان کے لئے ہر وقت مدارج کا دروازہ کھلا ہے اور اللہ تعالے کے انبیاء اسی لئے آیا کرتے
ہیں کہ تا وہ لوگوں کو گڑھوں سے نکالیں اور انہیں روشنی کے بلند مینار پر کھڑا کر دیں ۔ پس
بہت خیال کرو کہ تمہارے اندر کمزوریاں پائی جاتی ہی اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے سے یہ تمام
کمزوریاں دور ہو سکتی ہیں اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ انسان کی
تو یہ اس وقت تک اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے ۔ مَا لَمْ يُغَر غیر جب تک اس پر موت طاری نہیں
ہوتی اور جب تک اس کا دماغ پرا گندہ نہیں ہو جاتا ۔ پس ان باتوں سے ڈرنا اور گا ان باتوں سے ڈرنا اور گھبرانا نہیں
چاہئیے ۔ بلکہ ہمیشہ ترقی کے لئے کوشش کرتے رہنا چاہیئے ۔ اللہ تعالے نے ایک نبی بھیج کر اب پھر
۱۶۳
کا
تمہیں موقع دیا ہے اس موقع کی قدر کرو اور اسے ضائع نہ ہونے دو ۔ میں اللہ تعالے سے دعا
کرتا ہوں کہ وہ ہمیں دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور نہ صرف ہمیں اپنے نفوس کی اصلاح
وقعہ دے بلکہ ہمیں دوسروں کی اصلا دوسروں کی اصلاح کا جذبہ بھی عطا فرمائے۔ او عطا فرمائے۔ اور اس عظیم الشان موقع سے
جو بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوا کرتا ہے ۔ فائدہ اٹھانے کی توفیق دے ۔ یہ ایسا مبارک وقت ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا
ہے کہ اس وقت ایمان لانے والے والے سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں شامل ہوگئے ۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اس کا فضل ہمارے شامل حال ہوا اور وہ ہماری ناچیز قربانیوں
کو قبول فرما کر ہمیں اپنی ان نعمتوں کا وارث بنائے تو پہلے لوگوں کو حاصل ہو چکی ہیں ۔
والفضل ۱۶ را اپریل ۱۹۳۳ مشه تا (1)
ه - مراد البو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں۔
- پیدائش باب ۱۱ آیت ۲۷ تا ۳۱
۔ الانعام
トミロワー
تفسیر در منشور ، جوش انسائیکلو پیڈیا هستند
ہے ۔ جیوش انسائیکلو پیڈیا جلد اصله دیر لفظ AB RAMAN
ه - صحیح بخاری کتاب المناقب باب حدیث دریده بن عمرو بن نفیل
الانبیاء ۲۱ : ۶۹-۷۰
ہے ۔ قدسی العرفان في تفسير سوره النجم من القرآن صرة
شه غالبا کو کتابت ہے ایک روایت کے مطابق حضرت لوط ابوالانبیاء ابراہیم علیہ سلام کے چازاد بھائی تھے تفریح ادا کیا فی احوال نماید
- پیدائش باب ۱۱ آیت ۲۷
ت پیدائش باب ۱۸ آیت ۲۳ تا ۳۳
جلدات)
- حضرت ابراہیم علیہ السلام پہلے اور میں رہتے تھے جو عراق کے علاقہ میں تھا۔ وہاں سے مار آن کی
طرف جو بالائی عراق میں واقع ہے تشریف لے گئے اور وہاں سے خدا تھانے کے حکم کے ماتحت کن فانی
کی طرف ہجرت کی۔ تاریخ طبری ۲۸۵ کی رو سے آپ نے ارض شام کی طرف ہجرت کی تھی ۔
८५:
ه - التوبه ۹ : ۱۱۴ - ہود ۲۶:۱۱
- ابراهیم ۱۴ : ۳۸
- الحج ۲۲ : ۷۹
۱۶۴
- پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۲ ۔ اصل عبارت یوں ہے :۔ وہ گورخر کی طرح آزاد مرد ہو گا۔ اس
کا ہاتھ سب کے خلاف اور سب کے ہاتھ اس کے خلادن ہوں گے اور وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے
بسا رہے گا۔
ه - منتی باب ۱۰ آیت ۳۴ تا ۳۶
ه - تاریخ طبری ۲۵۴ مطبوعہ دار المعارف مصر
شاه - صحیح بخاری کتاب الانبياء باب يزفون النسلان فی المشی ۔ پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۷
و ۔ غالباً اس سے مراد بعثت نبوی سے معاقبل حضرت عبدالمطلب کے ذریعہ زمزم کا دوبارہ طور ہے تاریخ انہیں جلد امت
ه - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزنون النسلان في المشي۔
ا - صحیح بخاری کتاب الحيض باب ترك الحائض الصوم - سنن ابن ماجه کتاب الفتن - باب فتنة النساء
- بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آئین مطبوعہ ان اللہ مندرجه در مشین ارد و ۵۹۰ مطبوعه ورانو
- روحانی خزائن (فتح اسلام) جلد ۳ شم
ه - الشعراء ۲۶ : ۴
- المنجد زير لفظ بخع - تفسير الكشان علامہ زمخشری ۳۳۵ زیمر آیت کریمیہ - تعلك به
نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔
- الزمر ۵۴:۳۹
ه - نيا تذكرة الاولیاء مؤلفہ رئیس احمد جعفری ۲۳۴۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۵۵
بَاخِعٌ
- حجاج بن یوست د بنو امیہ کے عہد سلطنت میں پہلے مکہ ، ہمیں اور میامہ اور پھر
-
12
(
سارے حجاز اور عراق (بصرہ اور کوفہ کا گور نہ رہا۔
۳۵-۳۴
١٩٥٥ء۔
ت - نيا تذكرة
- جامع ترندی ابواب الدعوات باب فضل التوبة
رة الاولياء مؤلفه رئیس احمد جعفری ۳۵ مطبوعہ لاہور ۱۹۵۵ء۔