اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے فتح مقدر ہوچکی ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خدا کیلئے فتح ہوئی ، شیطان اُس وقت خوش ہو رہا ہوگا اور کہے گا کہ میں نے اب بھی انہیں اپنے قبضہ میں
رکھا۔ پس خدا کے سپاہی بنتے ہوئے شیطان کے سپاہی مت بنو۔ اور اخلاقی نرمی اور محبت سے قلوب فتح
کرنے کی کوشش کرو۔ یہ مت خیال کرو کہ نرمی سے کچھ نہیں بنتا اور یہ کہ تم اپنی تدابیر سے دنیا پر غالب آ
سکو گے۔ اگر تم اپنی کوششوں پر انحصار رکھتے ہو تو تم مومن نہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی تائید پر
بھرو سے رکھو۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے نشان کے طور پر دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ مچھلی کو آٹا نہیں پکڑا کرتا بلکہ
مچھلی ماہی گیر پکڑا کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم آتا ہیں ، طعمہ ہیں جو اس لئے پھینکے گئے تا دنیا اسے
کھائے۔ لیکن چونکہ خدا کا کانٹا ہمارے پیچھے ہے اس لئے جب بھی ہمیں کوئی کھانے کیلئے آئے گا خود
شکار ہو کر رہ جائے گا۔ پس بے شک ہم ایک طعمہ ہیں اور اس لئے پھینکے گئے ہیں کہ دنیا ہمیں کھائے مگر
ہمیں کھا کوئی نہیں سکتا، کیونکہ خدا کا ہاتھ ہمارے پیچھے ہے اور وہ ہمیں کھانے والے کا شکار کرتا ہے۔ پھر
اس کامیابی میں بھی ہمارا دخل نہیں۔ جیسے اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ آٹا مچھلی کو پکڑتا ہے تو وہ پاگل
ہے۔ مچھلی کو کانٹا پکڑتا ہے جو شکاری کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ پس یہ مت خیال کرو کہ تم نے کوئی کام کرنا
ہے۔ تم کو خدا نے دنیا کے سامنے پھینک دیا ہے تا کہ وہ لوگ آئیں اور تم پر منہ ماریں۔ تمہیں ایک طعمہ کی
شکل دی گئی ہے تا کہ لوگوں کے دلوں میں لالچ پیدا ہو اور وہ تمہاری طرف ہاتھ بڑھائیں تا خدا کا ہاتھ
یں کھینچ لے۔
پس اپنی کمزوری کو نہ دیکھو کہ یہ کمزوری دشمن کو شکار کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جس طرح مچھلی والاجتنی زیادہ
آٹے میں خوشبوئیں ملاتا ہے جو مچھلی کو پسند ہوں تا کہ وہ انہیں سونگھے اور کانٹے کی طرف آئے تا کہ پکڑی
جائے۔ اسی طرح تم بھی اپنے اندر جس قدر کمزوریاں دیکھو، یہ سمجھ لو کہ خدا کا جال اور زیادہ وسیع ہورہا ہے تا کہ
تمہاری کمزوریوں کو دیکھ کر دشمن کو لالچ اور حرص پیدا ہو اور وہ تمہارے قریب آجائے ۔ تا کہ پکڑا جائے۔ پس آج
تمہاری ہر کمزوری دشمن کو شکست دینے کا ایک ذریعہ ہے اور ہر ایک چیز جو بظاہر تمہارے ضعف کی علامت سمجھی جاتی
ہے اس امر کا ثبوت ہے کہ فتح کرنے والا آ گیا اور تمہارے دل متى نصر اللہ کہنے کیلئے تیار ہو گئے۔ پس اپنے
نفوس میں تبدیلی پیدا کرو، قلوب کو پاک کرو، زبانوں کو شائستہ اور اپنے آپ کو اس امر کا عادی بناؤ کہ خدا کیلئے دکھ اور
تکلیفوں کو برداشت کر سکو۔ تب تم خدا کا ہتھیار ہو جاؤ گے اور پھر خدا ساری دنیا کو کھینچ کر تمہاری طرف
85
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لے آئے گا۔ اگر یہ تبدیلی تم اپنے اندر پیدا نہیں کرتے تو پھر کچھ بھی نہیں۔ اور اگر اس صورت میں
فتح آبھی جائے تو وہ ذلت سے بدتر ہے۔ اور وہ خدا کی نہیں بلکہ شیطان کی فتح ہے۔
(الفضل ۶ ۔ اپریل ۱۹۳۳ء)
ل ترمذی ابواب السير باب ما جاء فى النهى عن قتل النساء والصبيان
رض
حضرت خبیب طبری جلد ۳ صفحه ۱۳۹ تا ۱۴۱ مطبوعہ دار الفكر بيروت لبنان ۱۹۸۷ء
ه حضرت زید بن الدثنه طبری جلد ۳ صفحه ۱۴۱ مطبوعہ دار الفكر بيروت لبنان ۱۹۸۷ء
بخاری کتاب مناقب الانصار باب ما لقى النبى واصحابه من المشركين بمكة
البقرة : ٢١٥
86
خطبات محمود
11
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے فتح مقدر ہو چکی ہے
(فرموده ۱۴۔ اپریل ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
فلسفیوں میں اس بات پر اختلاف ہے کہ آیا وہ چیزیں جو دنیا میں ہمیں نظر آتی ہیں خواہ وہ دیکھی
جانے والی یا چھوٹی جانے والی ہنی جانے والی یا سونگھی جانے والی چیزوں میں سے ہیں، ان کا وجود
اصلی ہے یا شکی؟ اور اس خیال پر اس قدر بخشیں ہوئیں ہیں کہ بعض لوگ تو حقائق اشیاء کے گلی طور پر منکر
ہو گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز نہیں۔ اگر ہے تو محض انسانی احساس وگر نہ جو کچھ ہے وہ سب
و ہم ہی وہم ہے۔
پرانے زمانہ میں ان لوگوں کو سو فسطائی اور ان کے عقیدہ کو سفسط کہتے تھے۔ اور ان کے متعلق
ایک قصہ مشہور ہے کہ ہندوستان کے بادشاہوں میں سے ایک کے پاس اسی عقیدہ کا ایک آدمی آیا۔ اس
کا یہی دعوی تھا کہ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں یہ سب وہم ہے۔ مختلف لوگوں نے اس سے گفتگو کی مگر اس کا
جواب دینے سے عاجز رہے۔ آخر بادشاہ کو ایک تدبیر سوجھی اور اس نے کہا اچھا میں اسے سمجھاتا
ہوں ۔ اس نے اسے ایک جگہ کھڑا کر کے ایک مست ہاتھی لانے کا حکم دیا۔ اور خود ارد گرد چھتوں پر محفوظ
جگہ بیٹھ گئے اور ایک دیوار کے ساتھ ایک سیڑھی بھی لگا دی۔ جب ہاتھی نے اس پر حملہ کیا تو وہ بھاگ کر
سیڑھی پر چڑھنے لگا۔ اس پر بادشاہ نے یہ سمجھ کر کہ میں اب اسے قائل کرلوں گا اسے کہا کہ بھاگتے کیوں اس پر یہ کر یں
ہو، ہاتھی وغیرہ کچھ نہیں محض وہم ہے۔ وہ بھی اپنے علم کا پکا تھا۔ کہنے لگا بادشاہ سلامت بھاگ کون رہا ہے، یہ
87
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بھی وہم ہی ہے۔ گویا اس خیال میں لوگوں نے اس قدر ترقی کی کہ ہر چیز کی حقیقت سے انکار کر دیا
اور وہی چیز جو کسی زمانہ میں سفسط کہلاتی تھی اب اسی بیہودگی اور لغویت کا نام بر کلے کا فلسفہ
ہے۔ گویا اسے ایک اور رنگ میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایسے لوگ کہتے ہیں کہ اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ
سب کچھ ہمارا اپنا وہم ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک چیز کو ایک شخص سفید دیکھتا ہے اور دوسرا
زرد ۔ گو یا مختلف چیزیں مختلف نگاہوں میں مختلف طور پر نظر آتی ہیں ۔ اور یہ اسی لئے ہے کہ حقیقت
میں وہ کچھ نہیں محض اپنے واہمہ کا انعکاس ہے۔ اور اس زمانہ میں سائنس کے حملہ سے بچنے کیلئے
عیسائیت نے اسی فلسفہ کو اختیار کیا ہے۔ جب سائنس نے بعض ایسی تعلیمات پیش کیں جن کی
عیسائیت پر زد پڑتی ہے تو پادریوں نے برکلے کے فلسفہ کے ماتحت ہی پناہ لی ۔ اور کہہ دیا کہ سائنس
کیا ہے ، موجودات و مشاہدات سب وہم ہیں اور حقائق پر ان کا کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ۔ لیکن بعض
لوگوں نے اس کے الٹ اس بات کو لیا ہے کہ موجودات جو ہمیں نظر آتی ہیں ، یہی قطعی اور یقینی چیز
ہیں ۔ اور انسانی دماغ جن چیزوں کو سوچتا ہے وہ سب ظنی اور وہمی ہیں ۔ اور اگر غور سے دیکھا جائے
تو یہ دونوں قسم کے خیالات اپنے اندر سچائی رکھتے ہیں ۔ ہر چیز اپنی ذات میں کچھ نہیں محض اللہ تعالیٰ
کے ارادہ اور گن کا انعکاس ہے۔ اور اس میں بھی کیا شبہ ہے کہ انسان غلطی کرتا ہے چیز کچھ ہوتی ہے
اور وہ کچھ سمجھتا ہے۔
پس سچائی دونوں کے درمیان ہے اور در حقیقت دونوں چیزوں کی صحت سے سچائی پیدا ہوتی ہے۔ سورج موجود
ہے مگر اندھی آنکھ اسے نہیں دیکھ سکتی۔ پھر بینا آنکھ بے شک اسے دیکھ سکتی ہے مگر تاریکی میں کچھ بھی نظر نہیں
آتا لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہو سکتے کہ آنکھ میں دیکھنے کی طاقت نہیں۔ طاقت تو ضرور ہے مگر بیرونی روشنی کے بغیر
اس سے کام نہیں لیا جا سکتا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی قانون مقرر فرمایا ہے کہ دو چیز میں مل کر علم پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ
قرآن کریم میں وہ فرماتا ہے کہ ہم نے ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے اے ۔ اسی طرح علم کیلئے بھی جوڑا ہے۔ باہر کی
چیزیں جب دماغ سے ملتی ہے تو علم پیدا ہوتا ہے۔ علم کیا چیز ہے؟ یہ دراصل بچہ ہے جو انسانی دماغ اور باہر کی چیزوں
کے ملنے سے پیدا ہوتا ہے جن لوگوں کے دماغ میں نقص ہو وہ باہر کی چیزوں سے غلط نتائج اختیار کر لیتے ہیں۔ اور
جب باہر کی چیزوں میں نقص ہو تو ذہن اس کی تکمیل نہیں کر سکتا اور اس وقت بھی غلط نتیجہ پیدا ہوتا ہے۔ صحیح نتائج
88
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
وہی لوگ اخذ کر سکتے ہیں جن کے دماغ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تکمیل عطا ہوتی ہے۔ اور نظر صاف کی جاتی
بھے ہے، وہی صحیح طور پر دیکھ سکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء یا ان کے اخلال یعنی اولیاء اللہ جن باتوں کو
دیکھیں گے، دوسرے انہیں دیکھ نہیں سکتے ۔ چیز موجود ہے ایک کو نظر آتی ہے مگر دوسرے کو نہیں ۔ حضرت
خليفة امسیح الاول سنایا کرتے تھے کہ آتھم کی پیشگوئی کے موقع پر جب مخالفین نے ہنسی ٹھٹھا شروع کر دیا اور
کہا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ حالا ہوئی۔ حالانکہ اس میں ایسی شرط تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آتھم کو موت سے
بچالیا۔ تو نواب صاحب بہاولپور کی مجلس میں بھی ایک دن اس پر ہنسی کی جا رہی تھی ۔ پیر غلام فرید صاحب
چاچڑاں والے بھی جو نواب صاحب کے پیر تھے، وہاں موجود تھے۔ لوگ ہنسی کرتے رہے اور وہ خاموش
بیٹھے رہے۔ آخر نواب صاحب نے بھی اس میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ جب انہوں نے بھی تمسخرانہ انداز نے بھی
میں کوئی بات کہی تو آپ بولے۔ آپ چونکہ نواب صاحب کے پیر تھے اور یوں بھی مستغنی طبیعت کے آدمی
جھ اپ
تھے، اس لئے بات کہنے میں جھجھکتے نہ تھے۔ آپ نے جوش سے کہا کون کہتا ہے یہ پیشگوئی غلط نکلی، کون کہتا
ہے آتھم زندہ ہے وہ مر گیا اور مجھے تو اس کی لاش نظر آتی ہے۔
غرض یہ نگاہ اور تھی بظاہر وہ زندہ تھا مگر جن لوگوں کی نظر کو اللہ تعالیٰ نے تیز کیا تھا ، ان کیلئے وہ
زندہ نہیں بلکہ مردہ تھا۔ کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک ظاہر بین جس کی روحانی نظر کمزور ہو، اپنی
کمزوری کی وجہ سے ان کو نہیں دیکھ سکتا۔ کیونکہ جب اندر اور باہر دونوں جگہ درستی نہ ہو، نتائج صحیح
پیدا نہیں ہو سکتے ۔ پانی میں انگلی ڈال کر دیکھو ٹیڑھی نظر آئے گی ۔ کیونکہ شعائیں جس طرح ہوا میں
سفر کرتی ہیں اس طرح پانی میں نہیں کر سکتیں ۔ آنکھ وہی ہے جو اُنگلی کو باہر دیکھتی تھی اور اُنگلی بھی وہی
ہے لیکن پانی میں ڈال کر دیکھو تو ٹیڑھی نظر آئے گی ۔ اس قسم کے لوگوں نے کئی تماشے بنارکھے ہیں
اور کئی تو انہیں اپنی غلطی سے معجزات سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ تو میں بتا رہا تھا کہ دونوں چیزوں کے صحیح
ہونے سے صحیح نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔ چیز بھی ٹھیک رکھی ہو اور نظر بھی صحیح طور پر ڈالی جائے پھر نتیجہ صحیح
ہوگا ۔ انبیاء جب دنیا میں آتے ہیں تو لوگ خیال کرتے ہیں کہ چند دن کی بات ہے، یہ سلسلہ خود بخود
تباہ ہو جائے گا۔ کیونکہ اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ اُن آسمانی فرشتوں کو نہیں دیکھ سکتے جو اُن
کی تائید کیلئے نازل ہو رہے ہوتے ہیں ۔ بعض لوگوں کی نظر دس گز میں گز سے زیادہ دور نہیں دیکھ
89
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سکتی۔ پھر بعض سوگز سے آگے نہیں دیکھ سکتے ۔ بعض دو سو گز سے آگے اور بعض میل سے آگے نہیں دیکھ
سکتے ۔ اب اگر میل سے زیادہ فاصلہ پر کوئی فوج ہو تو وہ یہی کہیں گے کہ ہماری تباہی کے کوئی سامان نہیں ہو
رہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہو رہے ہیں۔ لیکن ان کی نظر چونکہ کمزور ہے، اس لئے وہ دیکھ نہیں سکتے ۔ تو
جب بھی کوئی نبی مبعوث ہوتا ہے۔ آسمانی سامان چونکہ لوگوں کو نظر نہیں آتے ، اس لئے وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ
چند دن کی بات ہے۔ لیکن انبیاء کو چونکہ خاص نظر عطا کی جاتی ہے، وہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ ان کی تائید
کیلئے آسمان سے فرشتوں کا نزول ہو رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کرم دین کی طرف سے
گورداسپور میں جب مقدمہ چل رہا تھا تو مجسٹریٹ کو آریوں نے ورغلایا کہ مرزا صاحب کو ضرور سزا دے
دو۔ کیونکہ ایسا موقع پھر نہیں ملے گا۔ اور سزا بھی تھوڑی دینا جس کی اپیل نہ ہو سکے۔ اور وہ بھی اس کیلئے
بالکل تیار تھا۔ بعض دوستوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے گھبرا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس
کا ذکر کیا۔ اور ڈرتے ڈرتے کہا کہ ایسی متوحش خبر سنی ہے اور معتبر ذریعہ سے سنی ہے کیونکہ اس کا راوی ایک
معتبر ہندو تھا۔ بعض ہندوؤں کو بھی راستی سے اُلفت اور پیار ہوتا ہے اگر چہ بظاہر وہ اپنی قوم میں شامل رہتے
ہیں۔ ایسے ہی ایک ہندو نے یہ بات بتائی تھی۔ وہ دوست سناتے ہیں کہ جس وقت یہ بات حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو سنائی گئی، آپ چار پائی پر گہنی کا سہارا لے کر لیٹے ہوئے تھے اور دوست اردگرد بیٹھے تھے۔ یہ
بات سن کر آپ بیٹھ گئے اور فرمایا آپ لوگ گھبراتے کیوں ہیں ، کون ہے جو خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال سکے ، وہ
ایسا کر کے تو دیکھے۔
اب وہ ایک نگاہ تھی جسے اللہ تعالیٰ نے تیز کیا ہوا تھا۔ وہ دیکھ رہی تھی کہ انجام کیا ہوگا ۔ حالات وہی تھے
مگر آپ کو ایک کام چونکہ آسمان پر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا ، اس لئے آپ بے فکر تھے۔ لیکن دوسروں کو
چونکہ یہ نظر حاصل نہ تھی اور وہ ظاہری حالات کو ہی دیکھ سکتے تھے، اس لئے ان کے اندر گھبراہٹ کا پیدا ہونا
لازمی تھا۔ رسول کریم صلی السلام کی زندگی کا بھی ایک اسی قسم کا واقعہ ہے۔ جب آپ حضرت ابو بکر کے ساتھ
غار ثور میں گئے تو دشمن اس قدر سر پر آگیا کہ ذرا سر جھکا تا تو دیکھ سکتا تھا۔ غار ثور ایک اچھی کھلی جگہ ہے اور
باہر کھڑے ہو کر اگر دیکھا جائے تو اندر بیٹھا ہوا آدمی صاف نظر آسکتا ہے۔ دشمن اس غار کے بالکل منہ پر
کھڑا تھا اور اتنا قریب کہ اگر ذرا بھی سر جھکائے تو دیکھ لے۔ اس وقت حضرت ابوبکر کے دل میں
90
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
گھبراہٹ محسوس ہوئی لیکن اپنی جان کیلئے نہیں بلکہ رسول کریم صلی ٹیم کی جان کیلئے ۔ آپ نے سوچا کہ
دشمن سر پر ہے، بظاہر اب پکڑے جانے میں کسی قسم کے شبہ کی گنجائش نہیں ہو سکتی ، غار کا منہ کھلا ہے اور ہم
بالکل سامنے ہیں۔ لیکن رسول کریم صلی ایلم جانتے تھے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت
ہیں۔ اس لئے آپ نے کہا۔ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - چونکہ رسول کریم صلی السلام کی نظر حضرت ابو بکر
نہ آتی
رض
سے بہت ، زیادہ دُور رس اور تیز تھی ، اس لئے وہ ان باتوں کو بھی دیکھ رہے تھے جو حضرت ابوبکر کو نظرن
تھیں۔ یوں حضرت ابو بکر کی نظر بھی بہت تیز تھی۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی الی تم نے ایک خطبہ بیان کیا کہ
اب مسلمانوں کیلئے فتوحات کا زمانہ قریب آگیا ہے۔ یہ سن کر آپ رونے لگ گئے ۔ یہ دیکھ کر کسی نے کہا کہ
دیکھو بڑھے کی مت ماری گئی ۔ رسول کریم صلی سیستم فتوحات کی بشارت دیتے ہیں اور یہ رو رہا ہے لیکن آپ
نے بتایا کہ جب امت کو فتح حاصل ہو جائے تو نبی کا کام ختم ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے اپنے پاس بلا لیتا
ہے۔ تم لوگ فتح پر خوش ہو لیکن مجھے آنحضرت سلیھا السلام کی صحبت میں خوشی ہوتی ہے سے ۔ اور آپ کا یہ قیافہ صحیح
نکلا کیونکہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی رسول کریم صلی ا آپ ستم وفات پاگئے ۔ حضرت ابوبکر نے جو کچھ بیان کیا یہ
سنت اللہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس بھی ایک شخص نے بیان کیا کہ یہ بات بہت
گھبراہٹ کی ہے کہ احمدیت کی فتح جلد جلد نہیں ہوتی۔ اور بعض لوگوں نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملا
دی لیکن آپ کے چہرہ پر افسردگی کے آثار ظاہر ہو گئے۔ اور فرمایا۔ جب فتح آ جاتی ہے تو پھر نبی کی
ضرورت نہیں رہتی ۔ ابھی جماعت کی تربیت کا کام باقی ہے جب یہ ختم ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ فتوحات کے
دروازے بھی کھول دے گا۔ تو حضرت ابوبکر کی نگاہ بیشک بہت صحیح تھی ، اس نے وہ کچھ دیکھا جو اور نہ دیکھ
سکتے تھے۔ مگر رسول کریم صلی السلام کی نظر سی تیزی اس میں بھی نہ تھی اس لئے غار ثور میں آپ کو گھبراہٹ کا
ہونا لازمی تھا۔
غرض دنیا کے ظاہری حالات حقیقت نہیں ہوتے حتی کہ بعض فلسفی تو انہیں کوئی قیمت ہی نہیں دیتے۔ گو یہ غلط
عقیدہ ہی ہے لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو ایک حد تک صحیح بھی ہے۔ ظاہر کی سب کیفیتیں قابلِ اعتبار نہیں
ہوتیں ۔ اسی طرح ساری دماغی کیفیتیں بھی صحیح نہیں ہوتیں۔ دونوں مل کر صحیح ہوتی ہیں۔ اور اس صحیح چیز کا مقام کسی کو
معلوم نہیں ہوتا۔ سوائے ان لوگوں کے جو اللہ تعالیٰ سے خبر پاتے ہیں۔ یہ مختلف نظروں کی جنگ کئی بار دنیا میں
91
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہو چکی ہے جب بھی کوئی نبی آیا۔ اس نے اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھے فتح عطا کرے گا۔ لیکن اس کے دشمنوں
نے کہا۔ کہ یہ چند روز کی بات ہے۔ یہ اور اس کے ساتھی سب تباہ ہو جائیں گے اب دیکھ لوکس کی نگاہ ٹھیک
نکلی۔ انہی کی صحیح نکلی جنہوں نے خدا سے خبر پا کر اعلان کیا تھا۔ جنہوں نے اپنی عقلوں سے دیکھا تھا ان کا
اندازہ غلط نکلا لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ اگر ان کی فتح کے پس پردہ اور سامان نہ ہوتے تو دشمنوں کا وہ اندازہ جو
انہوں نے ظاہری حالات کو مد نظر رکھ کر کیا تھا ضرور صحیح نکلتا۔ ظاہری حالات کو دیکھتے ہوئے کون کہہ سکتا ہے
کہ حضرت موسی " ، حضرت عیسی اور رسول کریم صلی السلام اپنے دشمنوں پر فتح پاسکتے تھے مگر آخر یہی ہوا۔ اور دنیا
نے شکست کھائی۔ ایسا ہی ایک نظارہ اس وقت ہمیں دکھائی دیتا ہے۔ ایک انسان جو دنیا کی نظروں میں
کمزور تھا۔ اس نے کہا کہ میں وہ کچھ دیکھتا ہوں جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے ۔ اور جو میں دیکھتا ہوں اگر
سارے دیکھیں تو ولی اللہ ہو جائیں۔ وہ نہیں جانتے کہ خدا کی تلوار اُن کی گردنوں پر رکھی ہوئی ہے۔ اور
غیب سے ان کی تباہی کے سامان ہو چکے ہیں۔ ہاں اگر مجھے قبول کر لیں تو عذاب سے بچ جائیں گے۔ لیکن
اگر مجھے قبول نہیں کریں گے تو ایک دن آئے گا کہ وہ کہیں گے ۔ کاش ! ہماری مائیں ہمیں نہ جنتیں ۔ یہ ویسا ہی
عظیم الشان دعوی ہے جیسا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کیا۔ اور محمد رسول
اللہ صلی السلام نے کیا۔ اور دنیا نے بھی اس کی تضحیک اور تردید اس طرح کی جس طرح گزشتہ انبیاء کے مخالفوں
نے کی تھی۔ حتی کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے کہا کہ میں نے اسے بڑھایا تھا اور میں ہی اسے نیچے
گراؤں گا لیکن ہوا کیا ؟ باوجود اس کے ہر ایک نے اس کی مخالفت کی۔ مگر اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ خبر دی تھی
زور آور حملوں کے ساتھ اس کی سچائی کو ظاہر کیا۔ دنیا نے اسے قبول نہ کیا مگر اللہ تعالیٰ نے اسے قبول کیا ۔ وہ
مخالفوں میں سے ایک ایک کو کھینچ کر لایا اور اس کے جھنڈے تلے کھڑا کر دیا۔ مجھے حافظ روشن علی صاحب
مرحوم کا ایک لطیفہ بہت پسند ہے۔ اُن سے کسی کا مباحثہ ہوا۔ اس نے کہا تم لوگ اپنی فتح کا اعلان کرتے
پھرتے ہو۔ یہ تو بتاؤ تم ہو کتنے؟ انہوں نے کہا کہ یہ جواب تو ایسا ہی ہے جیسے مرغابیاں ایک شکاری کو دیں
جس کے پاس دو چار مرغابیاں ہوں لیکن وہ نہیں جانتیں کہ وہ جب بھی بندوق چلائے گا ان میں سے اور کئی
مارے گا اور پھر چلائے گا تو اور مارے گا آخر مرغابیاں ہی مریں گی ۔
پس حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدا شدہ سامانوں کو جو لوگ دیکھتے ہیں ان کی
92
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
رائے صحیح نکلتی ہے۔ اس زمانہ کے مامور کیلئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی مقدر ہے کہ اس کی جماعت
بڑھے ۔ اگر دشمن شور مچاتا ہے تو نوح" کے زمانہ میں بھی اس نے یہی کیا تھا۔ ابراہیم کے زمانہ میں بھی اس
نے یہی کیا تھا۔ موسی عیسی اور محمد مصطفی صلی السلام کے زمانہ میں بھی اس نے یہی کیا تھا۔ یہ منہ جو تم دیکھ رہے
ہو، یہ نہیں بولتے بلکہ وہی دل بول رہے ہیں جو پہلے انبیاء کے زمانہ میں تھے۔ اگر یہ اور ہوتے تو ان کو کیا پتہ
تھا کہ پہلے انبیاء کے مخالفین بھی یہی کچھ کہتے رہے ہیں۔ پس یہ جو تمہارے بھائی ، رشتہ دار، محلہ والے اور شہر
والے کہتے ہیں، یہ دراصل وہی ہیں جو پہلے انبیاء کے زمانہ میں تھے۔ یہ اگر اور ہوتے تو ان کو کیا پتہ تھا کہ
پہلے انبیاء کے مخالف کیا کہتے تھے۔ اور بولتا دراصل شیطان ہے۔ اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
یہ صرف ڈراتے ہیں۔ یہ شیطان کی تخویف ہے جو وہ ہمیشہ کرتا رہا ہے۔ مگر کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کبھی خدا کے
پہلوان گر گئے ہوں اور شیطان غالب آگیا ہو۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی آواز ہی اونچی رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
انسان کی بیداری کیلئے دو چیزیں رکھی ہیں۔ ایک دل کی آواز ہے اور ایک باہر کی۔ اندر کی بیداری اللہ تعالیٰ
نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے اور باہر کی بیداری کیلئے چونکہ جھنجوڑ ناضروری ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے پیارے
کو خود تکلیف نہیں دینا چاہتا۔ اس لئے یہ اس نے شیطان کے ذمہ رکھی ہے۔ وہ کالے کتے کو چھوڑ دیتا ہے جو
کاٹتا ہے اور انسان جاگ اٹھتا ہے۔ پس یہ آوازیں جگانے کیلئے ہیں اور یہ بیداری تکلیف کی چیز نہیں کہ ہم
اس سے گھبرائیں بلکہ یہ ترقیات کا موجب ہے۔ اس لئے ان چیزوں سے کبھی مت گھبراؤ، یہ آواز اگر اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے ہوں گے۔ جس کے پاس حقیقی علم ہو وہ ان باتوں سے کیسے
گھبر اسکتا ہے۔ ظاہری سامانوں کو تو فلسفی بھی نہیں مانتا جس کی بنیاد ظاہر پر ہے، پھر مذہب اسے کس طرح
کو
مان سکتا ہے۔ جب اس نے اسے ترک کر دیا جس کی بنیاد ہی اس پر تھی تو وہ جس کی بنیاد باطن پر ہے، وہ کیسے
مان سکتا ہے۔
پس یا د رکھو کہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں ، وہ جس طرح چاہے ان سے کام
لے سکتا ہے ۔ انسان اگر آنکھوں پر سرخ عینک لگا لے تو ہر چیز اسے سرخ نظر آئے گی ۔ اور اگر
سبز لگا لے تو ہر چیز سبز نظر آئے گی ۔ گو یا نظر عینک کا رنگ اختیار کر لیتی ہے۔ یہی حال دنیا کا ہے
اللہ تعالیٰ جو رنگ اسے دینا چاہے وہ اختیار کر لیتی ہے۔ نظر تو عینک کا رنگ اختیا ر کر لیتی ہے
93