حقیقی ایمان کا نتیجہ، ترقیات
خطبات محمود
۳۱۸
۸۶
جلد سوم
حقیقی ایمان کا نتیجہ، ترقیات
(فرموده ۱۸- اپریل ۱۹۳۳ء)
۱۸- اپریل ۱۹۳۳ء بعد نماز ظہر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جناب مرزا محمود بیگ صاحب
گوجرہ کی لڑکی ناصرہ بیگم کا نکاح سید کرم شاہ صاحب کے ساتھ پڑھا۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا ۔
انسان اپنے تمام کاموں میں اس بات کو ملحوظ رکھتا ہے کہ اسے کامیابی حاصل ہو اکثر لوگ
ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جائز ذرائع سے انہیں اپنے مقصد میں کامیابی نہ ہو تو نا جائز ذرائع اختیار
کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح ان کو اپنا مقصد حاصل ہو جائے ۔ اسلام نے اس
انسانی خواہش کو بھی باقی خواہشات کی طرح کنٹرول کیا ہے یعنی حد بندی میں مقید کیا ہے برخلاف
دوسرے مذاہب کے جو کہتے ہیں کہ انسان کے لئے دنیوی ترقی اور دنیوی آرام و آسائش کی
ضرورت نہیں بلکہ اسے رکھ اور تکلیف میں رہنا چاہئے ۔ اسلام نے اس کو رد کیا ہے اور یہ بات
تسلیم کی ہے کہ دنیوی نعمتیں بھی خدا کا فضل ہیں اور ان کا حصول نیکی کے منافی نہیں ہے لیکن
دوسری طرف اسلام نے یہ بھی قرار دے دیا ہے کہ کامیابی وہ نہیں جسے کوئی انسان اپنے محدود
اور ناقص علم سے تجویز کرتا ہے۔ اسلام بتاتا ہے بہت سی حالتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان انہیں
کامیابی سمجھتا ہے لیکن دراصل وہ کامیابی نہیں بلکہ ناکامی اور منزل ہوتا ہے ۔ اصل کامیابی اسی
چیز میں ہوتی ہے جو انجام میں اچھی ہوتی ہے درمیانی اور عاجل کامیابی حقیقی کامیابی نہیں ہوتی۔
اسی حد بندی کے بعد اسلام کہتا ہے اگر یہ بات تم اچھی طرح سمجھ لو اور اپنے اندر یہ اصلاح پیدا
خطبات محمود
۳۱۹
جلد سوم
کر لو تو پھر ہمارا ذمہ ہے کہ ہم سچے مومن کو اس کے مقصد میں کامیاب کریں۔ اگر کوئی کامیابی اگر
کے معنے درمیانی اور عارضی خوشیاں سمجھتا ہے تو یہ چونکہ کامیابی نہیں اس لئے اس میں ہم اس
کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ جس طرح ایک ہوشیار اور عقلمند دوست نقصان رساں طریق عمل
سے اپنے دوست کو روکتا ہے اور اگر وہ نہ رُکے تو خود اس کا ساتھ نہیں دیتا۔ اسی طرح اللہ
تعالٰی بھی کہتا ہے ایسی خواہشات جن کے پورا ہونے میں وقتی طور پر لذت پائی جائے لیکن اس کا
انجام اچھا نہ ہو ان میں تمہارا ساتھ ہم نہیں دے سکتے ہاں اگر حقیقی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو
دائمی خوشی پانے کی خواہش رکھتے ہو اور درمیانی حالتوں کو مقصد قرار نہیں دیتے تو اس کی نہ
صرف ہم اجازت دیتے ہیں بلکہ ذمہ لیتے ہیں کہ ضرور کامیاب کر دیں گے۔ اس کی طرف اللہ
تعالٰی نے اس آیت میں اشارہ فرمایا ہے کہ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَ ولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
لے فوز کہتے ہیں اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کو ۔ اس آیت میں وہ دونوں باتیں بتائی گئی ہیں
جو کامیابی کے لئے ضروری ہیں مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُو کہ میں فرمایا تمہارے مقاصد ایسے نہ
ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے مقاصد کے خلاف ہوں۔ اگر ان کے مطابق
ہوں تو پھر ہم تمہیں اس بات سے روکتے نہیں کہ دنیا کی خوشیاں حاصل کرو بلکہ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا
عظيما - ہم ذمہ داری لیتے ہیں کہ تم کامیاب ہو جاؤ گے اور کامیابی بھی معمولی نہیں بلکہ عظیم
الشان کامیابی حاصل ہو گی۔ یہ اسلام کا دیگر مذاہب سے فرق ہے۔
بعض مذاہب نے تو یہ کہا ہے کہ انسانی خواہشات بغیر حد بندی کے انسان کا مقصود ہیں مگر
اسلام نے کہا یہ نہیں ۔ انسانی خواہشات حد بندی کے اندر اندر ہی اچھی ہیں اور ان کے لئے حد
بندی یہ ہے کہ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَة : وہ خواہشات جو اللہ اور اس کے رسول کے نشاء کے
ماتحت ہوں وہ اچھی ہیں ۔ پھر بعض مذاہب نے کہا ہے انسانی خواہشات کو مارنا، دکھ اور تکلیف
اٹھانا، بڑا اور خراب کھانا کھانا انسانی کمال ہے اسلام کہتا ہے یہ بھی نہیں۔ جو حد بندی ہم نے کی
ہے اس کے اندر رہ کر انسانی خواہشات کو پورا کرنا اور ان کو نہ دبانا ہی کمال ہے ۔ ایسا کرنے سے
علو ہمت حاصل ہوگی اور اس میں ہماری مدد شامل ہوگی ۔ اسلام نے یہ بات کس شان اور کتنی
وضاحت کے ساتھ پایہ ثبوت تک پہنچائی۔ اس وقت دیکھو جب رسول کریم الل تشریف
لائے تو آ۔ آپ کے آنے سے مسلمانوں کی ہمتیں کس قدر بڑھ گئیں اور ان کے ارادے کسی قدر
بلند ہو گئے ابتدائی حالات میں مسلمان کیا سمجھتے ہوں گے کہ انہیں دنیا میں کیا تغیر پیدا کرنا ہے۔
خطبات محمود
۳۲۰
جلد موم
زیادہ سے زیادہ یہ کہ اپنے ملک میں ایسا انتظام کرنا ہے جو امن قائم کرنے والا ہو ۔ یہ بھی بڑے
بڑے لوگوں کے خیالات ہوں گے عام لوگوں کو یہ بھی خیال نہ آتا ہو گا۔ پھر جب اللہ تعالٰی نے
مسلمانوں کو اس وجہ سے وسعت دی کہ وہ اس کی منشاء کے مطابق کام کرنے والے تھے اس
وقت ان کی نظر شام اور مصر تک پہنچی۔ اس وقت وہ یہ بھی نہ جانتے ہوں گے کہ سپین اور چین
کیا چیز ہیں اور کہاں واقع ہیں اللہ تعالی نے مسلمانوں میں سے کسی کے دل میں تجارت کی
خواہش پیدا کی کوئی سفر کرتا ہوا دوسرے ممالک میں پہنچ گیا اور پھر ایسے مسلمان وہیں آباد ہو گئے
اور تبلیغ اسلام کے ذریعہ مسلمانوں کی تعداد بڑھتی گئی حتی کہ دنیا کا کوئی براعظم ایسا نہیں جہاں
مسلمان نہ پہنچے ہوں۔
44
تازہ تحقیق سے تو یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ امریکہ میں مسلمان حضرت عمرؓ کے زمانہ میں
پہنچے اور پھر بحری آمد و رفت کے ذرائع میں نقص کی وجہ سے وہ دوسرے مسلمانوں سے تعلقات
نہ رکھ سکے اور منقطع ہو گئے۔ بہر حال وہاں پرانی مساجد کے جو انگریزوں کے وہاں جانے سے
پہلے کی ہیں نشانات ملے ہیں ان سے ظاہر ہے کہ مسلمان امریکہ میں بھی گئے۔
غرض اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومن کے لئے اس قدر ترقیات ہوتی ہیں کہ وہ ان کو اپنے
خیال میں بھی نہیں لا سکتا ۔ اللہ تعالی نے دنیوی نعمتوں کو بھی جنت قرار دیا ہے چنانچہ فرماتا ہے
وَمِنْ دُونِهَا جَنَّتَن ۔ ۲۔ مومن کے لئے دو جنت ہیں ایک اس زندگی میں اور ایک دوسری
زندگی میں اور جنت کے متعلق رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں : لَا عَيْنَ رَأَتُ وَلَا أُذُنُ
سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَر - سے کہ ان کو نہ آنکھوں نے دیکھا نہ کانوں نے سنا اور نہ
کسی انسان کے دل میں ان کا نقشہ آیا اس لئے وہ جنت جو دنیا میں ہے اس میں بھی اس مشابہت
کا پایا جانا ضروری ہے یعنی مومن کا جو ارادہ اور خواہش ہو اس سے بہت بڑھ کر اسے حاصل ہو
اور وہ اس قدر ہو جسے نہ پہلے اس کی آنکھوں نے دیکھا نہ اس کے کانوں نے سنا اور نہ اس کے
دل میں اس کا خیال آیا ہو اسی صورت میں وہ جنت کے مشابہہ ہو سکتی ہے ایسی ترقیات کا ملنا
حقیقی ایمان کے نتیجہ میں ضروری ہے۔
یہ ترقیات کسی طرح ملیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اختیار میں رکھی ہیں اور اس قسم کے قومی
وعدے جو مومنوں کے متعلق پورے کئے جاتے ہیں ان کی بنیاد دل کی ان کیفیتوں پر ہوتی ہے
جن سے انسان خود بھی آگاہ نہیں ہوتے ۔ رسول کریم اللہ نے حضرت ابو بکر کے متعلق فرمایا
خطبات محمود
۳۲۱
جلد سوم
ہے ان کا درجہ نمازوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس چیز کی وجہ سے ہے جو ان کے دل میں ہے کہ
تو خدا تعالیٰ کا معاملہ دل کی کیفیت سے ہوتا ہے ۔ مومن کو چاہئے کہ ہر کام میں وہ خدا اور اس
کے رسول کے منشاء کو ملحوظ رکھے تاکہ خدا تعالیٰ کی نصرت اسے حاصل ہو۔
له الاحزاب : ۷۲
له الرحمن : ۱۳
الفضل ۲۵- اپریل ۱۹۳۳ء صفحہ ۲۰۵)
له بخاری کتاب بدء الخلق باب ما جاء في صفة الجنة وانها مخلوقة