خلیفہ وقت کی مجلس میں بیٹھنے والوں کیلئے چند ضروری آداب
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
مگر اللہ تعالیٰ کی عینک دنیا کو اپنے رنگ میں رنگین کر دیتی ہے۔ وہ کہتا ہے زرد ہو جا اور وہ زرد ہو
جاتی ہے۔ وہاں تو صرف انعکاس کی ضرورت ہے۔ پس ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی بات
نہیں ۔ ایک چیز ہے جو مقدر ہے۔ اور ان مقدرات سے ہے جن میں تبدیلی نہیں ہو سکتی جیسا کہ
فرما يالا تَبْدِيلَ لِكَلِمت اللہ جس طرح ماں کے پیٹ کے بچہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ انسان بنے
خواہ چھوٹا یا بڑا بہر حال وہ انسانیت کے رستے پر چلے گا۔ اگر وہ ضائع بھی ہو جائے تب بھی
انسانیت کے رستہ پر ہی ہوگا۔ اس کیلئے ایک رستہ مقرر ہے جس میں کوئی رد و بدل نہیں ہو سکتا ۔ اسی
طرح ہمارے لئے مقدر ہے کہ بہر حال اللہ تعالیٰ کے مسیح کے ماننے والے غالب آئیں گے ۔ اس
لئے یہ تو سوال ہی زیر بحث نہیں آسکتا کہ ہم جیتیں گے یا ہمارے مخالف ، فتح اور جیت ہمارے لئے
مقدر ہو چکی ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ زید کے ہاتھ سے ہوگی یا بکر کے ہاتھ سے ۔ ہماری جدو جہد
یہ ہے کہ ٹوٹ میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کر سکیں ۔ یہ ہماری ہماری آپس کی کوشش ہے کہ ہر
ایک دوسرے سے زیادہ حصہ لوٹ میں سے لینا چاہتا ہے اور جو جتنا سچائی اور اخلاص کے ساتھ
خدمت کرے گا اور صحیح تو گل پر قائم ہوگا، اسی کے مطابق وہ حصہ پائے گا۔ پس ہمارے سامنے یہ
سوال نہیں کہ ہم جیتیں گے یا ہمارے مخالف بلکہ یہ ہے کہ دشمن کی ہار سے زیادہ انعام کس کے حصہ
میں آئیں گے ۔ پس حقیقت میں ہماری لڑائی غیر سے نہیں بلکہ آپس میں مقابلہ ہے۔ یہ سوال نہیں
کہ ثناء اللہ جیتے گا یا احمدی بلکہ یہ ہے کہ گجرات کی جماعت زیادہ حصہ حاصل کرے گی یا سیالکوٹ
کی۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے فتح مقدر کر دی ہے۔ لیکن اس میں سے حصہ پانے کا معاملہ ہم پر
چھوڑ دیا ہے کہ یہ باہم طے کر لو۔
-
اگر کسی کو اس کے متعلق کوئی وسوسہ ہے تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس کی نظر کمزور ہے۔ ایک اندھا
دوسرے سے راہنمائی حاصل کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک رستہ بتایا لیکن اس
میں اسے شبہ ہے۔ اور اگر ہمارے اندر حوادث سے گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے تو اس کے یہ معنے ہیں کہ ایک بینا
سے ہم نے راستہ نہیں پایا۔ پس ہماری جماعت کو اپنے اندر ایمان پیدا کرنا چاہئے اور ایسی نظر پیدا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئیے کہ ہم ان چیزوں کو دیکھ سکیں۔ جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دیکھا۔ اور
اگر ان کو دیکھ لیں تو پھر کوئی گھبراہٹ ہمارے لئے باقی نہیں رہ سکتی۔ بچوں والے گھر میں انسان روز دیکھتا
ہے کہ ماں اِدھر اُدھر کام میں لگی ہوتی ہے۔ بچہ سوتے ہوئے اُٹھتا ہے اور رونے لگ جاتا ہے ۔ لیکن
94
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ماں جب کہتی ہے کہ میں پاس ہی ہوں تو وہ چپ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کو فتح نظر نہیں آتی اور وہ
گھبرا کر روتے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔ لیکن آسمان کے فرشتے کہتے ہیں کہ فتح قریب ہے تو تسلی ہو جاتی
ہے۔ اور یوں بھی دیکھو، دنیا میں کون ہے جو خدا تعالیٰ کے کام میں رکاوٹ پیدا کر سکے۔ کیا کوئی ایسی ہستی
ہے؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں اور پھر خدا نے ایک فیصلہ کر دیا ہے تو اس میں شبہ کی کیا گنجائش ہو سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کے وعدوں پر یقین رکھیں ۔ اور وہ بینائی عطا کرے کہ جو کچھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خدا کے دوسرے مقربین نے دیکھا، وہ سارے دیکھ سکیں۔ اور ہم
سے یہ میں سے کوئی ایسا نہ ہو جس کے دل میں کرب اور گھبراہٹ ہو کیونکہ یہ بیماری ہے جو قلت نظر کے نتیجہ میں پیدا
ہوتی ہے۔
(الفضل ۲۰۔ اپریل ۱۹۳۳ء)
ل الذريته
التوبة ٢٠ شرح مواهب اللدنية الجزء الثاني صفحه ۱۲۲ ۱۲۳ دار الكتب العلمية بيروت لبنان
١٩٩٦ء
سے بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی ﷺ باب قول النبي سدوا الابواب إلا باب ابي بكر
یونس : ۶۵
95
خطبات محمود
الم
سال ۱۹۳۳ء
خلیفہ وقت کی مجلس میں بیٹھنے والوں کیلئے چند ضروری آداب
(فرموده ۲۱۔ اپریل ۱۹۳۳ء)
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
چونکہ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھ رہی ہے اور نئے اور پرانے ہر قسم کے
دوست قادیان میں آتے رہتے ہیں، یہاں کے باشندوں کی تعداد بھی اب اتنی ہو چکی ہے کہ وہ اس بات
کے محتاج ہیں کہ وقتا فوقتا ان کی تربیت کا خیال رکھا جائے ۔ کیونکہ انہیں دینی کتب کے پڑھنے، دینی باتیں
سننے اور دینی تربیت حاصل کرنے کا بوجہ کثرت آبادی اتنا موقع نہیں ملتا جتنا پہلے ملا کرتا تھا، اس لئے آج کا
خطبہ میں اس امر کے متعلق پڑھنا چاہتا ہوں کہ جو دوست اس مجلس میں شامل ہوتے ہیں جس میں میں
موجود ہوتا ہوں، ان کو کیا طریق عمل اختیار کرنا چاہئیے ۔ پہلی بات جو ہمارے دوستوں کو مد نظر رکھنی چاہئیے یہ
ہے کہ مجھ سے ملنے والے نہ صرف احمدی ہوتے ہیں بلکہ غیر احمدی، ہندو، سکھ اور عیسائی ہر قسم کے لوگ
ہوتے ہیں۔ پھر احمد یوں میں سے نئے بھی ہوتے ہیں اور پرانے بھی سمجھدار طبقہ کے بھی ہوتے ہیں اور کم
سمجھ کے بھی۔ واقف بھی ہوتے ہیں اور نا واقف بھی۔ ایسے لوگوں کی گفتگوئیں کبھی علمی رنگ کی ہوتی ہیں اور
کبھی کج بحثی والی کبھی ان میں تحقیق حق مد نظر ہوتی ہے اور کبھی محض چھیڑ خانی مقصد ہوتا ہے۔ مگر خواہ کوئی بھی
مقصد و مدعا ہو، دو باتیں ہیں جو ہماری جماعت کے ان لوگوں کو جو اس مجلس میں موجود ہوں مد نظر رکھنی
ہئیں۔ اور جو مجھے افسوس ہے کہ بعض اوقات دوستوں کے مد نظر نہیں رہتا
96
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اول تو یہ کہ جب کوئی کلام امام کی موجودگی میں کرتا ہے اور امام کو مخاطب کر کے کرتا ہے تو دوسروں کا
حق نہیں ہوتا کہ وہ خود اس میں دخل دیں اور مخاطب کو خود اپنی طرف مخاطب کر کے اس سے گفتگو شروع کر
دیں۔ علاوہ اس کے کہ یہ عام آداب کے خلاف ہے، دشمن کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ امام خود جواب نہیں
دے سکتا اور اس کے معتقدین کو ضرورت پیش آتی ہے کہ اس کے حملہ کو اپنے اوپر لے لیں۔ چنانچہ ایک
دوست کی ایسی ہی سادگی کی وجہ سے ایک دفعہ مجھے یہ بات بھی سنی پڑی۔ کوئی صاحب اعتراض کر رہے
تھے کہ ایک جو شیلے احمدی بول اُٹھے یہ بات تو بالکل صاف ہے، اس کا تو یہ مطلب ہے۔ آخر سوال کرنے
والے نے چڑ کر کہا میں تو آپ کے امام سے مخاطب ہوں ۔ اگر وہ جواب نہیں دے سکتے تو میں آپ سے
گفتگو شروع کر دیتا ہوں ۔ یہ فقرہ اُس دوست نے اپنی سادگی یا بیوقوفی کی وجہ سے کہلوایا۔ کیونکہ عام
آداب کے یہ خلاف ہے کہ کسی کی گفتگو میں دخل دیا جائے ۔ یہ محض اعصابی کمزوری کی علامت ہوتی
ہے۔ اور اس کے اتنے ہی معنے ہوتے ہیں کہ ایسا شخص اپنے جذبات کو دبا نہیں سکتا۔ ایسی دخل اندازی اس
کے علم پر دلالت نہیں کرتی بلکہ اس کی کمزوری اور کم فہمی پر دلالت کرتی ہے۔ پس ہمیشہ اس امر کو مد نظر رکھنا
چاہئے کہ جب امام کی مجلس میں امام سے گفتگو ہو رہی ہو تو سب کو خاموش ہو کر سامع کی حیثیت اختیار
کرنی چاہئیے ۔ اور کبھی اس میں دخل اندازی کر کے خود حصہ نہیں لینا چاہئے سوائے اس صورت کے کہ خود
امام کی طرف سے کسی کو کلام کرنے کی ہدایت کی جائے۔ مثلا بعض دفعہ کوئی ضروری کا ضروری کام آ پڑتا ہے، اس
کیلئے مخاطب کرنا پڑتا ہے یا بعض دفعہ قرآن کی کسی آیت کی تلاش کیلئے اگر کوئی حافظ قرآن ہوں تو ان
سے آیت کا حوالہ پوچھنا پڑتا ہے۔ یا ہو سکتا ہے کہ کسی کو عیسائیت کی کتب کے حوالہ جات بہت سے یاد ہوں
اور ضرورت پر اس سے کلام کرنی پڑے۔ ایسی حالتوں میں سامعین میں سے بھی بعض شخص بول سکتے
ہیں مگر عام حالات میں دخل اندازی بالکل ناواجب ہوتی ہے۔ ہماری شریعت نے ان تمام باتوں کا لحاظ
رکھا ہے چنانچہ خطبوں کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے کہ اس دوران کلام
نہیں کرنی چاہئیے ہے ۔ غرض جب امام سے گفتگو ہورہی ہو تو اس میں دخل نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس طرح
یا تو بات ناقص اور ادھوری رہ جائے گی اور یا دشمن پر یہ اثر پڑے گا کہ شاید امام اس کا جواب نہیں دے
سکتا اور معتقدین نے گھبرا کر اس حملہ کو اپنی طرف منتقل کر لیا ہے پس ایک تو اس امر کا لحاظ
97
خطبات محمود
رکھنا چاہئیے ۔
سال ۱۹۳۳ء
دوسرے اس امر کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ مخاطب اور مخاطب کا ایک تعلق ہوتا ہے وہ آپس میں بعض
دفعه بعض مجبوریوں کی وجہ سے ایک رنگ کی شدت کا پہلو بھی اختیار کر لیتے ہیں یا اختیار کرنے پر مجبور ہوتے
ہیں۔ ایسے موقع پر سامعین کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئیے ۔اور دوسرے کی گفتگو پر ہنسنا نہیں
چاہئیے ۔ کیونکہ گفتگو کا اصل مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ اس شخص کو ہدایت حاصل ہو۔ لیکن اگر گفتگو کے ضمن میں
ایسا رنگ پیدا ہو جائے جس سے اس کے دل میں تعصب پیدا ہو جانے کا خطرہ ہو، تو وہ مقصد حاصل نہیں ہو
سکتا۔ میں نے دیکھا ہے نو جوان اور خصوصا طالب علم، اگر بعض دفعہ کوئی ایسا جواب دیا جا رہا ہو جو دوسرے
کے کسی نقص کو نمایاں کرنے والا ہو، تو ہنس پڑتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سائل سمجھتا ہے مجھے
لوگوں کی نگاہ میں بیوقوف بنایا گیا۔ اور اُن کے ہنس پڑنے سے وہ خیال کرتا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مجھ
پر ہنسی اڑانا ہے، بات سمجھانا مد نظر نہیں۔ اس وجہ سے اس کے اندر نفسانیت کا جذبہ پیدا ہو جاتا اور حق کے قبول
کرنے سے وہ محروم رہ جاتا ہے۔ پس جو لوگ ایسے موقع پر جبکہ امام کسی کو ہدایت دینے کی فکر میں ہوتا ہے ہنس
پڑتے ہیں وہ دراصل اس شخص کو ہدایت سے محروم کرنے کی فکر میں ہوتے ہیں۔ ان کے نزدیک ہنسی ایک معمولی
چیز ہوتی ہے مگر جس پر ہنسی اُڑائی جاتی ہے، اس کے نزدیک خطرناک حملہ ہوتا ہے۔ پس دوستوں کو چاہئیے کہ اگر
دوران گفتگو میں کوئی ایسا جواب دیا جائے جس سے ہنسی آسکتی ہو یا دوسرے کی کسی کمی کو نمایاں کر کے دکھایا جائے تو
وہ اپنے جذبات کو دبائے رکھیں۔ جواب دینے والا تو مجبور ہے کہ وہ ایسے نمایاں طور پر کسی کا نقص بیان کرے کہ
اُسے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے مگر ہنسنے والا اس مقصد پر پردہ ڈال دیتا اور سائل یہ سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ
ان کا مقصد مجھے غلطی بتانا نہیں بلکہ بیوقوف بنانا ہے۔ رسول کریم صلی السلام کے صحابہ کے متعلق ایک حدیث آتی
ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھتے تو یوں معلوم ہوتا کہ ان کے
سروں پر پرندے بیٹھے ہیں ہے اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ سوالات نہیں کرتے تھے۔ ان سے زیادہ سوال کرنے
والا ہمیں کوئی نظر نہیں آتا۔ حدیثیں ان کے سوالات سے بھری پڑی ہیں۔ بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ جب رسول
کریم علیہ السلام کلام کر رہے ہوتے تو وہ ہمہ تن گوش ہو جاتے۔ اور یوں معلوم ہوتا کہ گویا ان کے سروں پر
98
خطبات محمود
پرندے بیٹھے ہیں اگر انہوں نے ذرا حرکت کی تو پرندے اُڑ جائیں گے۔
سال ۱۹۳۳ء
تیسری چیز جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ جو لوگ چند دنوں کیلئے عارضی طور پر باہر سے یہاں
آتے ہیں ان کو آگے بیٹھنے کا زیادہ موقع دینا چاہئیے ۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ
قادیان کے لوگ آگے نہ بیٹھا کریں بلکہ ان کے ایک حصہ کا آگے بیٹھنا ضروری ہوتا ہے۔ اور دوسرے
حصہ میں سے اگر کوئی شخص کوشش کر کے آگے بیٹھتا اور اس طرح اپنے حق کو مقدم کر لیتا ہے تو کوئی وجہ نہیں
کہ اسے اس حق سے محروم کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں اگر کسی کو متواتر آگے بیٹھنے کا موقع ملتا رہے تو آخر میں
وہ سست ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص متواتر آگے بیٹھنے کے باوجود شست نہیں ہوتا اور وہ ہمیشہ کوشش کر
کے آگے جگہ حاصل کرتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ محض اس وجہ سے کہ وہ ہمیشہ آگے بیٹھا کرتا ہے، اُس کی
محبت کو مسل دیا جائے اور اس کے جذبۂ اخلاص کی قدر نہ کی جائے۔ پس ہم ایسے لوگوں کی محبت کی قدر کئے
بغیر نہیں رہ سکتے ۔ رسول کریم صلی السلام کے زمانہ کا واقعہ ہے غرباء آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا
رسول اللہ ! ہمیں ایک بڑی مشکل نظر آتی ہے جب ہم جہاد کیلئے جاتے ہیں تو امراء بھی جہاد کیلئے چل
پڑتے ہیں۔ جب روزوں کا وقت آتا ہے تو ہمارے ساتھ یہ بھی روزوں میں شریک ہو جاتے ہیں ۔ جب
نمازیں پڑھتے ہیں تو یہ بھی اخلاص سے نمازیں پڑھتے ہیں ۔ مگر یا رسول اللہ ! جب چندہ دینے کا وقت آتا
ہے تو ہم کچھ نہیں دے سکتے اور یہ ہم سے آگے نکل جاتے ہیں ۔ اس وجہ سے ہمیں بڑی تکلیف ہے۔ اور
ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ ماں کی وجہ سے انہیں جو فوقیت حاصل ہے، اس کا ہم کیا جواب دیں۔ رسول
کریم صلی ا کہ تم نے فرما یا اس کا جواب یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس دفعہ سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ لِله اور
چونتیس دفعہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔ یہ سو دفعہ ذکر الہی ہو جائے گا اور بڑے ثواب کا موجب ہوگا ۔ انہوں
نے بڑے شوق سے اس پر عمل شروع کر دیا۔ مگر چونکہ صحابہ میں سے ہر شخص نیکی کے حصول کیلئے کوشاں
رہتا تھا۔ امراء کا کوئی ایجنٹ بھی وہاں موجود تھا۔ اس نے انہیں جا کر بتا دیا کہ رسول کریم صل الا الی تم نے یہ
ذکر بتایا ہے اور انہوں نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔ کچھ دنوں بعد پھر غرباء رسول کریم صلی لا الہ سلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ تو امراء نے بھی پڑھنا شروع کر دیا ۔ آپ نے فرمایا جب خدا دیا۔
کسی پر اپنا فضل نازل کرنا شروع کر دے تو میں اسے کس طرح روک دوں سے ۔
99
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
باوجود اس کے کہ دولت انسان کو اعمال میں سست کر دیتی ہے اگر وہ سست نہیں ہوتے ، بلکہ تقویٰ اور
اخلاص میں بڑھ رہے ہیں تو میں انہیں نیکی سے کس طرح محروم کر سکتا ہوں ۔ اسی طرح باوجود اس کے کہ
متواتر صحبت انسان کو سست کر دیتی ہے اگر کوئی شخص اپنے اخلاص میں ترقی ہی کرتا چلا جاتا ہے تو کون
ایسے شخص کو محروم کر سکتا ہے۔
پس میرا یہ منشاء نہیں کہ کہ قو قادیان کے وہ مخلصین جو اپنے اوقات اور کاموں کا حرج کر کے اس مسجد میں نماز
پڑھنے آتے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے برکات کے وعدے کئے ہیں اور پھر اپنے امام کی مجلس میں حاضر
ہوتے ہیں ، انہیں محروم کر دیا جائے ۔ بلکہ میرا منشاء صرف یہ ہے کہ باہر سے آنے والوں کے حق کو نظر انداز نہ کیا
جائے۔ اور اگر کبھی قادیان کے مخلصین باری باری اپنا حق بھی چھوڑ کر باہر کے لوگوں کو آگے بیٹھنے کا موقع دے
دیا کریں تو میرے نزدیک یہ ان کیلئے ثواب کا موجب ہوگا۔ پھر ایک اور چیز بھی ہے جس سے یہ موقع نکالا جا سکتا
ہے۔ بچوں کے متعلق رسول کریم صلی اسلم کا یہ حکم ہے کہ وہ پیچھے رہیں ۔ اس لحاظ سے سکولوں کے طالب علم جو
چھوٹی عمر کے ہوں۔ اگر بعض دفعہ باہر سے آنے والے دوستوں کیلئے ان کو پیچھے بٹھا کر موقع نکالا جائے تو یہ بھی
ایک طریق ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ مگر بچوں کے پیچھے بٹھانے کا بھی میں یہ مطلب نہیں سمجھتا کہ ان
کے اندر اخلاص کا جو جذبہ پیدا ہو رہا ہے اسے کچل دیا جائے۔ پچھلے دنوں یہ طریق نکالا گیا تھا کہ میرے آنے پر
چونکہ ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے، اس لئے قطار باندھ کر مصافحہ کیا جائے اور کسی کو آگے بڑھنے نہ دیا جائے۔ میں نے
مستقل طور پر اسے کبھی پسند نہیں کیا کیونکہ جب جذبات کو دبا دیا جائے تو آہستہ آہستہ مردنی پیدا ہو جاتی ہے۔ بچوں پسندنہیں کیاکیونکہ
میں بھی اگر خلوص کے جذبات پیدا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم انہیں دبا دیں۔ مگر یہ ایک ذریعہ ہے جس سے ہم
دوسروں کیلئے موقع پیدا کر سکتے ہیں بچے اور رنگ میں بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور بوجہ قادیان میں مستقل
رہنے کے ان کیلئے اور مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ پس اگر باہر سے آنے والے لوگوں کیلئے رسول کریم صلی شما السلام کے
ایک ارشاد کے ماتحت بچوں کو پیچھے رکھا جائے ۔ جبکہ اور موقعوں پر بھی وہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں تو اس سے ان کے
جذبات کو ٹھیس لگنے کا احتمال نہیں ہو سکتا۔
پھر ایک اور ہدایت اس موقع کے متعلق میں یہ دینا چاہتا ہوں کہ اسلام نے اجتماع کے
موقعوں پر حفظان صحت کا خصوصیت سے خیال رکھا ہے ۔ مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہماری
100
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی ۔ حفظانِ صحت کا خیال نہ صرف اپنی ذات کیلئے مفید ہوتا ہے بلکہ
دوسروں پر بھی اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔ بعض لوگ مضبوط ہوتے ہیں اور کئی قسم کی بدعنوانیاں کرنے کے
باوجود ان کی صحت میں نمایاں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔ جس سے وہ خیال کرتے ہیں کہ چونکہ ان پر کوئی برا اثر
نہیں پڑا اس لئے دوسروں پر بھی کوئی خراب اثر ان کی وجہ سے پیدا نہیں ہو سکتا۔ حالانکہ دنیا میں سینکڑوں
نہیں ہزاروں آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے اندر بیماریوں کے اثرات موجود ہوتے ہیں۔ اور اپنی قوت
کی وجہ سے وہ ان کا اثر محسوس نہیں کرتے مگر ان سے ملنے والے ان کے اثرات سے متاثر ہو جاتے
ہیں۔ یہی وجہ ہے رسول کریم صلی السلام نے جمعہ اور عیدین کے موقع پر فرمایا کہ نہا کر آؤ، اچھے کپڑے پہن کر کےموقع پر کہ نہا
آؤ، خوشبو استعمال کرو اور ان امور کی تاکید کی ہے ۔ آپ خود ہمیشہ فسل کرتے اور دوسروں کو نسل کرنے کی
تاکید فرماتے۔ خوشبو استعمال کرتے اور دوسروں کو خوشبو لگانے کی تاکید کرتے۔ حالانکہ جمعہ یا عیدین کے
ساتھ غسل کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ ہر وقت انسان غسل کر سکتا ہے اور ہر وقت خوشبو استعمال کر سکتا ہے۔ جمعہ
اور عیدین کے ساتھ غسل جو رکھا گیا ہے وہ محض اس لئے کہ ان موقعوں پر جبکہ اژدہام ہوتا ہے کئی لوگوں کو
جلدی بیماریاں ہوتی ہیں ، بعضوں کو کھجلی ہوتی ہے، بعضوں کو بغل گند کی شکایت ہوتی ہے، بعضوں کے
ہاتھ یا منہ وغیرہ میں بیماری ہوتی ہے، مگر تازہ بتازہ نسل کے ساتھ کچھ عرصہ کیلئے اس قسم کی بیماریاں
دب جاتی ہیں اور پاس بیٹھنے والے اتنی تکلیف محسوس نہیں کرتے جتنی دوسری صورت میں کر سکتے
ہیں ۔ یا مثلاً رسول کریم صلی السلام نے فرمایا ہے کہ مسجد میں گند نا ؟ پیاز اور لہسن وغیرہ ایسی چیزیں کھا
کرمت آیا کرو۔ یہ چیزیں اپنی ذات میں مصر نہیں لیکن ان کی بو سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اور
رسول کریم صلی السلام نے فرمایا ان کے کھانے سے فرشتے نہیں آتے کے ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ جب کوئی
شخص اپنے بھائی کو تکلیف دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے ملائکہ اس سے الگ ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک مثال ہے
جو رسول کریم ملی کہ تم نے دی۔ ورنہ اگر کسی کو کوئی ایسی بیماری ہے جس سے بُو پیدا ہوتی ہے اور وہ اس کا
وقتی علاج کر کے بھی مجلس میں نہیں آتا تو وہ بھی فرشتوں کی معیت سے محروم رہتا ہے۔ عام طور پر میں
دیکھتا ہوں ہمارے ملک میں پچانوے فیصدی لوگوں کے منہ سے بد بو آتی ہے۔ یہ بد بو کسی بیماری کی
وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ محض اس بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ کھانے کے بعد کلی نہیں کرتے ۔ یا
101
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
درمیانی وقفوں میں اگر مٹھائی یا کوئی میوہ وغیرہ کھاتے ہیں تو اس کے بعد منہ کی صفائی نہیں کرتے۔ یا لمبے
عرصہ تک خاموش رہنے اور منہ بند رکھنے کے بعد بھی منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگ بھی صفائی کی
طرف توجہ نہیں کرتے۔ اور جب مجلس میں ایسے لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے تو ہر ایک کی تھوڑی تھوڑی بو مل کر
ایسی تکلیف دہ چیز بن جاتی ہے کہ بیسیوں کمزور صحت والوں کو سر درد، نزلہ اور کھانسی وغیرہ کی شکایت ہو جاتی
ہے۔
اسلام نے ہمارے لئے ہر بات کے متعلق احکام رکھے ہیں ۔ یہ احکام بریکار اور فضول نہیں بلکہ نہایت
ضروری ہیں۔ اور انہی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے مجموعہ کا نام اسلامی تمدن ہے۔ اسلامی تمدن نماز کا نام
نہیں ، روزے کا نام نہیں ، زکوۃ کا نام نہیں بلکہ ان چھوٹے چھوٹے احکام کے مجموعہ کا نام ہے جو ایسا تغیر
پیدا کر دیتے ہیں کہ اس کی وجہ سے وہ سوسائٹی دوسری سوسائٹیوں سے نمایاں اور ممتاز نظر آتی ہے۔ یورپین
لوگ یوں تو صفائی کے بڑے پابند ہیں ۔ مگر کھانا کھانے کے بعد منہ کی صفائی کرنے کے وہ بھی عادی
نہیں۔ اور اس وجہ سے اگر ان کے اُن پوڈروں اور بوڈی کلون وغیرہ خوشبوؤں کو نکال دیا جائے جو وہ اپنے
چہروں پر ملتے ہیں تو صاف طور پر ان کے منہ سے بد بومحسوس ہوتی ہے۔ اب چونکہ انہیں ہندوستانیوں سے
ملنے کا موقع ملا ہے، اس لئے آہستہ آہستہ ان میں یہ احساس پیدا ہو رہا ہے اور مجھے بھی بعض انگریزوں سے
ملنے کا موقع ملا ہے میں نے دیکھا ہے کہ اب مسلمانوں سے مل کر وہ صفائی کے اس پہلو کو بھی سیکھ رہے
ہیں۔ غرض مجلس میں آنے والوں کو یہ امور مد نظر رکھنے چاہئیں اگر کسی شخص کو بغل گند ہو یا اُس کے ہاتھوں کی یہ مد ہو کی
وں اور ان میں ایسی بُو ہو جو دوسروں کو نا گوار گزرے تو اسے چاہئے کہ وہ ایسی صفائی کے
بعد مجلس میں آئے جس سے اس کے اثر کو کم سے کم مضر بنایا جاسکے۔ یوں تو اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج
پیدا کیا ہے لیکن اگر کسی کو علاج میسر نہیں آتا تو وہ عارضی صفائی کے بعد مجلس میں آیا کرے۔ پھر مجلس میں ان
چیزوں کے بعد ایک اور چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب لوگ بیٹھتے ہیں تو ایسا تنگ حلقہ
بناتے ہیں کہ اس میں سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ مجلس میں زیادہ دیر بیٹھنے کو میرا جی چاہا مگر
تنگ حلقہ کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں مجھے سردرد ہو گیا اور میں اُٹھنے پر مجبور ہو گیا۔ اور بسا اوقات میں صحت کے
ساتھ مجلس میں بیٹھتا ہوں اور بیمار ہو کر اٹھتا ہوں۔ ہر شخص اپنے اخلاص میں یہ خیال کرتا ہے کہ اگر میں ایک انچ
102
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آگے بڑھ گیا تو کیا نقصان ہے۔ اور اس طرح ہر شخص کے ایک ایک انچ بڑھنے سے وہی مثال ہو جاتی ہے۔ جیسے
کہتے ہیں کہ ایک شخص کو وہم کی بیماری تھی ۔ وہ جب با جماعت نماز میں کھڑا ہوتا تو کہتا چار رکعت نماز فرض پیچھے اس
امام کے اور پھر خیال کرتا کہ امام اور میرے درمیان تو کئی صفیں ہیں ، نیت ٹھیک نہیں ہوئی۔ یہ خیال کر کے وہ
بڑھتے بڑھتے پہلی صف میں آجاتا۔ اور امام کی طرف اشارہ کر کے کہتا پیچھے اس امام کے۔ آخر اس طرح بھی اس
کی تسلی نہ ہوتی تو وہ امام کو ہاتھ لگا کر کہتا پیچھے اس امام کے۔ پھر بڑھتے بڑھتے اس کے وہم کی یہاں تک کیفیت ہو
جاتی کہ وہ امام کو دھکے دینے لگ جاتا اور کہتا جاتا پیچھے اس امام کے۔ ہر شخص مجلس میں آگے آنا چاہتا ہے اور خیال
کرتا ہے کہ میرے ذرا سا آگے بڑھنے سے کیا نقصان ہو جائے گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ حلقہ نہایت ہی تنگ ہو جاتا
ہے اور صحت پر اس کا برا اثر پڑتا ہے مگر علاوہ اس کے کہ صحت کیلئے یہ مفید بات نہیں اس کا نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ
زیادہ آدمی اس حلقہ سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ مجھے ایسے حلقہ میں سخت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ مجھے گلے اور آنکھوں
کی ہمیشہ تکلیف رہتی ہے۔ پھر یہ حلقہ تو بڑی بات ہے میری تو یہ حالت ہے کہ اگر لیمپ کی بتی خفیف سی بھی اونچی
رہے اور اس سے ایسا دھواں نکلے جو نظر بھی نہ آسکتا ہو، تو مجھے شدید کھانسی ، اور نزلہ ہو جاتا ہے۔ ناک کی حسن اللہ
تعالیٰ نے میری ایسی تیز بنائی ہے کہ میں دوسرے لوگوں کی نسبت کئی گنے زیادہ بویا خوشبو محسوس کر لیتا ہوں۔ یہاں
تک کہ جانوروں کے دودھ سے پہچان لیتا ہوں کہ انہوں نے کیا چارہ کھایا ہے۔ جس شخص کے ناک کی حسن اتنی
شدید واقع ہو وہ اس قسم کی باتوں سے بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔
ایک اور ادب مجلس کا یہ مد نظر رکھنا چاہئیے کہ جہاں تک ہو سکے مجلس کو مفید بنانا چاہئیے ۔ اور خصوصا جو باہر
سے دوست آئیں اُنہیں چاہئے کہ اپنی مشکلات پیش کر کے میرے خیالات معلوم کرنے کی کوشش کیا
کریں۔ بہت لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید یہ بے ادبی ہے مگر میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بے ادبی
نہیں بلکہ مجلس کو مفید بنانا ہے۔ میں نے دیکھا ہے بسا اوقات مجلس میں دوست خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور
میں بھی خاموش بیٹھا رہتا ہوں۔ میری اپنی طبیعت ایسی ہے کہ میں گفتگو شروع نہیں کر سکتا۔ اس مقام کے
لحاظ سے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمایا ہے میں کوشش کرتا ہوں کہ بولوں مگر طبیعت کی افتاد ایسی ہے کہ
کوشش کے باجود میں کلام شروع نہیں کر سکتا۔ اور جب کوئی شخص سوال کرے تبھی میرے لئے گفتگو کا
103
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
راستہ کھلتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جو دوست باہر سے آیا کرتے تھے، وہ
مشکل مسائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھا کرتے اور اس طرح گفتگو کا موقع ملتا رہتا
تھا۔ اور بعض دوست تو عادتا بھی کر لیا کرتے اور جب بھی وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس
میں بیٹھتے کوئی نہ کوئی سوال پیش کر دیا کرتے۔ مجھے ان میں سے دو شخص جو اس کام کو خصوصیت سے کیا
کرتے تھے اچھی طرح یاد ہیں۔ ایک میاں معراج دین صاحب عمر جو آج کل قادیان میں ہی رہتے ہیں
اور دوسرے میاں رجب الدین صاحب جو خواجہ کمال الدین صاحب کے خسر تھے۔ مجھے یاد ہے مجلس
میں بیٹھتے ہی یہ سوال کر دیا کرتے کہ حضور فلاں مسئلہ کس طرح ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام اس مسئلہ پر تقریر شروع فرما دیتے ۔ تو جو دوست باہر سے آتے ہیں انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے
مطالب پیش کرنے کے علاوہ مشکل مسائل دریافت کیا کریں تا کہ مجلس زیادہ سے زیادہ مفید ہو اور ان
کے علاوہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچے۔ میں نے بتایا ہے کہ اول تو میری عادت ہے کہ میں گفتگو شروع نہیں
کر سکتا۔ لیکن اگر میں کبھی نفس پر زور دے کر گفتگو شروع بھی کر دوں تو بھی مجھے کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ کسی
کو کیا مشکلات درپیش ہیں ۔ گو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بسا اوقات اللہ تعالی القاء اور الہام کے ذریعہ زبان پر گوایسا اللہ
ایسی گفتگو جاری کر دیتا ہے کہ جو اس قت کی مجلس کے مطابق ہو۔ مگر پھر بھی کئی خیالات ایسے ہو سکتے ہیں
جن کے متعلق کوئی شخص چاہتا ہو کہ وہ مجھ سے ہدایت لے لیکن سوال نہ کرنے کی وجہ سے وہ اس سے محروم
رہے۔ پس باہر سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس تبلیغی زمانہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے سوالات پوچھا
کریں جن کے جوابات سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ مگر ایک چیز ہے جس کا خیال رکھنا چاہئیے اور وہ یہ کہ
بعض لوگ سوال تو کرتے ہیں مگر ان کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ مجھ سے کچھ سنہیں بلکہ یہ ہوتی ہے کہ اپنی سنائیں
بعض مبلغین میں بھی یہ عادت پائی جاتی ہے۔ جب وہ میرے پاس آتے ہیں تو وہ شروع سے آخر تک
مباحثہ کی روئداد سنانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں اس نے یہ اعتراض کیا میں نے یہ جواب دیا اس
نے فلاں اعتراض کیا میں نے فلاں جواب دیا اور اس ذریعہ سے وہ اپنی گفتگو کو اتنا لمبا لے جاتے ہیں کہ
وہ ملال پیدا کرنے والا طول بن جاتا ہے اور پھر لوگوں کو بھی غصہ آتا ہے کہ یہ اپنی بات کیوں ختم نہیں کرتے ۔ جو
لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ مجھ سے کچھ سنیں یہ نہیں ہوتی کہ دوسروں
104
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کی سنیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کی طرف سے خلاف آداب حرکات سرزد ہو جاتی ہیں ۔ مثلا
یہی کہ کہتے ہیں جزاک اللہ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بس کریں اب ہم سے زیادہ باتیں نہیں سنی
جاتیں ۔ مگر وہ بھی اپنی طبیعت کے ایسے پختہ ہوتے ہیں کہ جَزَاكَ الله پر خوش ہو کر اور زیادہ باتیں
سنانے میں مشغول ہو جاتے ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ یہ جَزَاكَ اللهُ تعریف کیلئے نہیں بلکہ گفتگو بند کرانے
کیلئے کہا گیا ہے۔
پس یہ ایک مرض پیدا ہو رہا ہے جس کی طرف میں توجہ دلاتا ہوں لوگ میری وجہ سے یہ تو دوسرے کو نہیں
کہہ سکتے کہ چپ کرو اور میں بھی حیا کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے اشاروں میں انہیں
بات کہی جاتی ہے جو گرے ہوئے اخلاق پر دلالت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بجائے اس کے کہ اپنی گفتگو
سنائیں جو وہ پوچھنا چاہتے ہوں پوچھیں ۔ پچھلے ایام میں میں ایک جگہ گیا وہاں بہت سے دوست میرے ملنے
کیلئے جمع ہو گئے۔ مگر دو گھنٹہ تک ایک شخص مجھے اپنا مباحثہ ہی سناتا رہا اور آخر رات کے ساڑھے گیارہ بجے
کے قریب اُس کی گفتگو ختم ہوئی۔ مگر اس وقت اتنا وقت گزر چکا تھا کہ میں بھی اُٹھ کھڑا ہوا اور دوست بھی جو
میری باتیں سننے کیلئے آئے تھے چلے گئے ۔ وہ اس سارے عرصہ میں یہی سناتے رہے کہ اس نے یوں کہا میں
نے یوں جواب دیا پھر اس نے یہ کہا میں نے یہ کہا۔ حالانکہ مباحثات کی تفصیل کی مجھے ضرورت نہیں ہوتی اور
گو دوسروں کو ضرورت ہو بھی مگر وہ محبت اور اخلاص کی وجہ سے میری باتیں سننے کے مشتاق ہوتے ہیں اور وہ
سمجھتے ہیں کہ دوسروں سے باتیں سننے کیلئے کافی اوقات ہیں۔ پس گفتگو ایسے رنگ میں ہونی چاہئیے کہ
دوستوں کا اصل مقصد یعنی یہ کہ وہ میری باتیں سننے کیلئے آتے ہیں کسی طرح فوت نہ ہو جائے اور وقت ضائع
نہ ہو، اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت کو ایسا بنایا ہے کہ لمبی چوڑی فلسفیانہ تقریریں اس پر وہ اثر پیدا نہیں کرتیں
جو اخلاص سے کہی ہوئی ایک چھوٹی سی بات کر جاتی ہے گھروں میں روزانہ دیکھا جاتا ہے۔ بعض اوقات بچہ
ضد میں آکر ایک بات نہیں مانتا، ہزاروں دلائل دو وہ کچھ نہیں سنتا لیکن جب ماں کہے بیٹا یوں کرنا اچھا نہیں
ہوتا تو وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔ اس پر غیر کی زبردست دلیلیں اثر نہیں کرتیں مگر ماں کا یہ فقرہ کہ ایسا کرنا اچھا نہیں
ہوتا فوراً اثر کر جاتا ہے۔ اسی طرح لوگوں کے سامنے اخلاص ہوتا ہے وہ دوسروں کی فلسفیانہ تقریریں سننا پسند
نہیں کرتے بلکہ اپنے امام کے منہ سے چند سادہ کلمات سننا چاہتے ہیں اور یہ محبت کے کرشمے ہیں۔
105
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جب تک اور جس سے اخلاص اور محبت ہوگی اس کی سادہ بات بہ نسبت دوسروں کی لمبی فلسفیانہ تقریر کے
بڑا اثر کرے گی ۔ پس مجلس کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وقت ضائع نہیں کرنا
چاہئے۔ پھر یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ میری مجلس میں جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہر قسم کے لوگ آتے
ہیں۔ عالم بھی آتے ہیں اور جاہل بھی اور بعض دفعہ پاگل بھی آتے ہیں۔ چنانچہ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ایک
پاگل شخص آیا ہے اور اس نے مجھے اپنی باتیں سنانی شروع کر دیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگوں کا ایک
ہی جواب ہوتا ہے اور وہ یہ کہ خاموشی سے وقت گزار دیا جائے ۔ مگر دوسرے لوگ چونکہ اس امر کو نہیں
سمجھتے اس لئے بعض دفعہ وہ بیچ میں آگو دتے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ یہ دماغی
خلل والے کئی لوگ میرے پاس آتے ہیں اور اس قسم کے سوال کرتے ہیں جن کے متعلق وہ خیال
کرتے ہیں کہ وہ معقول ہیں مگر میں ان کی دماغی حالت کو جانتا ہوں۔ پس میں مختصر جواب دے دیتا
ہوں یا خاموش رہتا ہوں اور جب وہ تکرار کرتے ہیں تو میں کہتا ہوں میں نے سن لیا، اس پر غور کروں
گا۔ مگر ناواقف آدمی دخل دے دیتا ہے اور اس طرح بات کو خراب کر دیتا ہے۔
اسی طرح میں سمجھتا ہوں ایک مصافحوں والا معاملہ بھی ہے۔ باہر سے آنے والے دوست جن کو
یہاں آنے کا بار بار موقع نہیں ملتا یا جمعہ کے موقع پر جبکہ مقامی لوگوں میں سے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں
ہفتہ بھر ملنے کا اور کوئی موقع نہیں ملا ہوتا، مجھ سے مصافحہ کرتے ہیں اور ان کیلئے مصافحہ کی معقولیت میری
سمجھ میں آسکتی ہے۔ کیونکہ مصافحہ قلوب میں وابستگی اور پیونگی پیدا کرتا ہے اور یہ معمولی چیز نہیں۔ بلکہ
احادیث سے ثابت ہے کہ عیدین وغیرہ مواقع پر صحابہ خصوصیت سے رسول کریم ملی ایم کے ساتھ
مصافحہ کیا کرتے۔ مگر مجھے شبہ ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہر نماز کے وقت مصافحہ کرنا دینی
ضرورتوں میں سے کوئی ضرورت ہے بعض لوگ محبت میں گداز ہوتے ہیں میں ان کو الگ کرتا
ہوں ، کیونکہ ان پر کوئی قانون جاری نہیں ہو سکتا۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں سارا سارا دن اس کھڑکی کے سامنے بیٹھے رہتے جس سے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام باہر آیا کرتے تھے۔ اور جب باہر آتے تو وہ آپ سے مصافحہ کرتے یا
آپ کے کپڑوں کو ہی چھو لیتے ۔ ایسے لوگ محبت کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں ۔ مگر مجھے شبہ ہے کہ
106
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بعض لوگ دوسروں کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وقت مصافحہ کرنا ضروری ہے۔ مصافحہ کا اصل وقت تو وہ ہوتا
ہے جب کوئی شخص باہر جا رہا ہو یا باہر سے آیا ہو۔ یا ساتویں آٹھویں دن اس لئے مصافحہ کرے کہ تا دعاؤں
میں اسے یاد رکھا جائے اور اس کا تعارف قائم رہے یا کسی بیمار نے بیماری سے شفا پائی ہو تو وہ یہ بتانے کیلئے
مصافحہ کرے کہ اب وہ اچھا ہو گیا ہے یہ اور چیز ہے مگر بالالتزام بغیر اس کے کہ نفس اس مقام پر پہنچا ہوا ہو
کہ انسان مصافحہ کرنے پر مجبور ہو جائے دوسروں کو دیکھ کر یہ کام کرنا کوئی پسندیدہ امر نہیں۔ مجھے یاد ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ میں قاضی سید میر حسین صاحب مرحوم کہ جو میرے استاد بھی
تھے بوجہ اس کے کہ وہ اہلحدیث میں سے آئے تھے بعض مسائل میں اختلاف تھا۔ ایک دفعہ یہ سوال زیر
بحث تھا کہ مجلس میں کسی بڑے آدمی کے آنے پر کھڑا ہونا جائز ہے یا نہیں۔ قاضی سید امیر حسین صاحب
فرمایا کرتے تھے کہ یہ شرک ہے۔ اور رسول کریم صلی یا ایلیم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ آخر یہ جھگڑا تناطول
پکڑ گیا کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس وقت یہ سوال ایک رقعہ پر لکھا گیا
اور میں رقعہ لے کر اندر گیا ۔ اُس وقت اگر چہ میں طالب علم تھا مگر چونکہ مذہبی باتوں سے مجھے بچپن سے ہی
دلچسپی رہی ہے اس لئے میں ہی وہ رقعہ اندر لے گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے جواب میں
زبانی کہا یا تحریر کیا مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔ خیال یہی آتا ہے کہ آپ نے تحریر فرمایا کہ دیکھو وفات کے
موقع پر کوئی ایسی حرکت کرنا جیسے دو ہنٹر مارنا شریعت نے سخت نا جائز قرار دیا ہے۔ لیکن جہاں تک مجھے
خیال ہے روایت تو صحیح یاد نہیں ۔ آپ نے غالبا حضرت عائشہ کا ذکر کیا کہ رسول کریم صلی ایتم کی وفات
نہیں آ
کے موقع پر انہوں نے بے اختیار اپنے سینہ پر ہاتھ مارا یہ روایت لکھ کر آپ نے تحریر فرمایا کہ
ایک چیز ہوتی ہے تکلف اور بناوٹ ۔ اور ایک چیز ہوتی ہے جذبۂ بے اختیاری ۔ جو امر جذبۂ بے
اختیاری کے ماتحت ہو اور ایسا نہ ہو جو نص صریح سے ممنوع ہو بعض حالتوں میں وہ جائز ہوتا ہے اور
وہاں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ فعل کرنے والے نے کسی رنگ میں کیا۔ سجدہ تو بہر حال منع ہے خواہ کسی جذبہ
کے ماتحت ہو مگر بعض افعال ایسے ہوتے ہیں کہ وہ بعض صورتوں میں تکلف اور بعض صورتوں میں جذبہ بے
اختیاری کے ماتحت صادر ہوتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے تحریر فرمایا کہ اگر کوئی شخص اس لئے کھڑا ہوتا
ہے کہ ایک بڑے آدمی کے آنے پر چونکہ باقی لوگ کھڑے ہیں اس لئے میں بھی کھڑا ہو
107