جذبات فطرت کو کُچلنے کی بجائے انہیں شریعت کے ماتحیت رکھو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جاؤں تو وہ گنہگار ہوگا۔ مگر وہ جو بے قرار ہو کر کھڑا ہو جاتا ہے جیسے معشوق جب عاشق کے سامنے آئے تو وہ اس کیلئے
کھڑا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، اس پر گرفت نہیں ۔ قاضی سید امیر حسین صاحب مرحوم نہایت ہی مخلص احمدی
تھے۔ میں نے ان سے بہت عرصہ پڑھا ہے وہ احمدیت کے متعلق اپنے اندر عشق کا جذبہ رکھتے تھے۔ مجھے یاد ہے
میری خلافت کے ایام میں ایک دفعہ جب میں مسجد میں آیا تو قاضی صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے مجھے دیکھتے ہی
کھڑے ہو گئے میں نے کہا قاضی صاحب ! آپ تو کسی کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا شرک قرار دیا کرتے تھے کہنے
لگے۔ ” کی کراں راں میں سمجھدا تے ایہی ہاں پر دیکھدے ہی کچھ ہو جاندا ہے رہیا جاندا ہی نہیں ۔ یعنی کیا کروں میں
سمجھتا تو یہی ہوں ۔ لیکن آپ کو دیکھ کر ایسا جذ بہ طاری ہوتا ہے کہ میں بیٹھا نہیں رہ سکتا۔ تو حالات کے مختلف ہونے
اور جذبات کی بے اختیاری کی وجہ سے حکم بدلتے رہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں مصافحہ بھی اسی رنگ کی چیز ہے جب
مصافحہ رسم ورواج کے ماتحت ہو یا دکھاوے کے طور پر یا اس لئے ہو کہ شاید یہ شرعی احکام میں سے ہے یا اخلاص
کے اظہار کا یہ بھی کوئی ذریعہ ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ لیکن جب کوئی دیر سے ملتا ہے اور چاہتا ہے کہ بتلائے کہ
میں آگیا ہوں یا بیمار چاہتا ہے کہ میں بتاؤں مجھے صحت ہو گئی ہے یا کوئی اس لئے مصافحہ کرتا ہے کہ تا دعاؤں میں وہ
یاد رہ سکے تو ایسے موقعوں پر ما رایسے موقعوں پر مصافحہ ایک نہایت ہی مفید مقصد کو پورا کر رہا ہوتا ہے۔ مگر دوسرے اوقات میں وہ بعض
دفعہ وقت کو ضائع کرنے والا بھی ہو جاتا ہے۔
یہ چند باتیں ہیں جو میں نے کہی ہیں اور کچھ باتیں اس وقت بھول بھی گئی ہیں اور بعض ممکن ہے ابھی
اور بھی بیان کرنے والی ہوں ، انہیں پھر بیان کر دوں گا۔ لیکن یہ تمام باتیں اپنی اپنی جگہ بہت سے مفید
مقاصد رکھتی ہیں جماعت کو چاہئے کہ انہیں مد نظر رکھے۔ مجالس کو کھلا رکھنا چاہئے ۔ قرآن کریم سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ یہ ضروری ادب ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں یہی فائدہ نہیں کہ دوسروں کو
جگہ مل جائے گی اور صحت پر اس کا خوشگوار اثر پڑے گا بلکہ اور بھی بار یک روحانی مطالب پر مشتمل
فوائد ہیں اور یہ مختصر خطبہ ان کا حامل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح کھڑکیوں کو گھلا رکھنا چاہئے جسم اور گھروں کی
صفائی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ اور مجلس میں خوشبولگا کر آنا چاہئے ۔ بد بودار چیزیں کھا کر اجتماع کے موقعوں
پر نہیں آنا چاہئے ۔ اور بد بودار چیز ہی نہیں اگر کسی کو کوئی بغل گند وغیرہ کی بیماری ہو تو اچھی طرح صفائی کر کے
108
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آئے۔ مجلس کو مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ مشکل مسائل درپیش ہوں تو ان کے متعلق سوال کرنا
۔ جب گفتگو ہو رہی ہو تو اس وقت دخل نہیں دینا چاہئیے اور کسی کی غلطی معلوم کر کے اس پر ہنسنا نہیں
چاہئے ۔ ان باتوں پر عمل کرنے سے مجلس میں برکت ہوتی ، تعلقات مضبوط ہوتے اور فائدہ زیادہ ہوتا
چاہئے ۔ جس
ہے۔ لیکن اگر یہ باتیں نہ ہوں تو صحت کے خراب ہونے کے خیال سے یا وقت کے ضائع ہونے کے خطرہ
سے طبیعت میں اس امر پر بشاشت پیدا نہیں ہوتی کہ مجلس میں بیٹھا جائے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے
دوست آئندہ مجالس میں ان امور کو مد نظر رکھیں گے۔
( الفضل ۲۷۔ اپریل ۱۹۳۳ء)
ন
بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة والامام يخطب
ابن ماجه کتاب اقامة الصلوة باب ما جاء فى الاستماع للخطبة والانصات
بخاری کتاب الجهاد باب فضل النفقة في سبيل الله
مسلم کتاب الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان صفته
ابو دا دود كتاب الصلوة باب مقام الصبيان من الصف
ه بخارى كتاب الجمعة باب الدهن للجمعة
گندنا: ایک ترکاری کا نام جو لہسن سے مشابہہ ہوتی ہے
مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوة باب نهى من اكل ثوما ا و بصلا او
کرانا او نحوها
طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۲۶۲ دار صادر بیروت
109
خطبات محمود
۱۳
سال ۱۹۳۳ء
جذبات فطرت کو کچلنے کی بجائے انہیں شریعت کے ماتحت رکھو
(فرموده ۵ رمتی ۱۹۳۳ء)
تشہد ، تعو ذاور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
انسانی اعمال ہمیشہ ایک دائرہ میں چکر لگاتے ہیں۔ اختلاف نظر آتا ہے، امتیاز نظر آتا ہے، ترقی نظر
آتی ہے، تنزل نظر آتا ہے مگر ان تمام امور کے باوجود ہر انسان کے اعمال میں ایک اتحاد کی صورت بھی ہوتی
ہے۔ مومن سے انسان کافر ہو جاتا ہے، بدکار سے نیکو کار بن جاتا ہے، معمولی درجہ سے ترقی کرتے کرتے
شہادت ،صدیقیت یا نبوت کے مقام تک جا پہنچتا ہے ۔ مگر باوجود اس کے اس کے کاموں میں اسی طرح
ایک اشتراک کی حالت چلی جاتی ہے جس طرح مالا میں تاگا جاتا ہے۔ بعض قسم کی مالاؤں میں کہیں سونے
کے حصے پروئے ہوئے ہوتے ہیں، کہیں موتی ۔ پھر کہیں چھوٹے موتی ہوتے ہیں کہیں بڑے۔ اور بعض
میں مختلف قسم کے پتھر پروئے ہوئے ہوتے ہیں مگر باوجود اس کے ان سب میں ایک اتحاد ہوتا ہے۔ ایک
تا گا ہوتا ہے جو سب کو پروئے رکھتا ہے۔ یہ چیز ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔ اور اسی کے متعلق ایک
روایت ہے جو بعض نے رسول کریم صلی ایتم کی طرف منسوب کی اور بعض کہتے ہیں کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ
عنہ کا قول ہے کہ اگر کوئی شخص تجھے یہ خبر دے کہ احد پہاڑا اپنی جگہ سے ٹل گیا تو تو اس کو مان لیجیو لیکن اگر کوئی
شخص تجھے یہ خبر دے کہ فلاں شخص کی طبیعت بدل گئی تو تو اسے نہ ماننا ہے
گو یا احد پہاڑ کا اپنی جگہ سے ٹل جانا آسان ہے مگر انسانی طبیعت کا بدل جانا مشکل ہے ۔
-
110
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اس جگہ طبیعت کے بدل جانے سے بھی وہی حداشتراک مراد ہے جو ہر انسان کے اعمال میں پائی جاتی
ہے۔ ورنہ یہ تو ظاہر بات ہے کہ مومن سے انسان کافر ہو جاتا ہے اور کافر سے مومن ۔ پھر ایمان میں ترقی
کرتے کرتے کہیں کا کہیں نکل جاتا ہے۔ کسی زمانہ میں اس کی طبیعت نا تجربہ کاری کی وجہ سے غصہ اور جوش
کی طرف مائل ہوتی ہے پھر عمر ڈھل جانے اور تجربہ حاصل ہو جانے کے بعد نرمی کی طرف اس کا میلان ہو
جاتا ہے۔ مگر ایک چیز ہے جو سب میں مشترک ہے اور وہ انسان کا دائرہ عمل ہے۔ اس دائرہ سے کسی کو باہر
نکالنا انسانی قدرت میں نہیں۔ جو کچھ کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کے نقص کو چھپا دیا جائے جیسے لکڑی پر
پالش کر دی جائے تو پالش سے لکڑی کی گرہ دور نہیں ہو جاتی ، البتہ ہوشیار ترکھان مختلف قسم کے رنگوں اور دور
پالش وغیرہ سے اس لکڑی کے عیب کو چھپا دیتا ہے۔ اسی طرح جو خامیاں انسانی طبیعت کے اندر ہوتی
ہیں، ان پر پردے ڈال دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ كَفَرْنَا
عَنْهُمْ سَيا تم سے یعنی ہم مومنوں کی سیئات کا کفارہ کر دیتے ہیں اور ان کے عیوب پر پردہ ڈال دیتے
ہیں۔
پس انسانی فطرت کے اختلاف سے کبھی دنیا میں گھبرانا نہیں چاہئے ۔ مگر بعض لوگ ہوتے ہیں جو
فطرتوں کے اختلاف سے گھبرا جاتے ہیں ۔ کسی کو غصے ہوتے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کیسی بری جماعت
ہے، اس کے افراد آپس میں لڑتے ہی رہتے ہیں۔ یا کسی کی حد سے بڑھی ہوئی نرمی کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں
کیسی بڑی جماعت ہے، اس کے افراد میں جوش ہی نہیں۔ حالانکہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی قدرت
سے ہمیشہ پیدا ہوئے ، ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ کوئی سلسلہ اور کوئی جماعت ان کی طبیعت کو بدل نہیں
سکتی۔ جس چیز کو بدلا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ طبیعت کے بداثرات کو کمزور کر دیا جائے یا اس کے بداثرات کو باطل کر
دیا جائے۔ اور اس وجہ سے کبھی ان پر غفران کی صفت کام کرتی ہے یعنی ان کے عیوب پر ایسا پردہ ڈال دیا جاتا
ہے جس سے عیوب میں کمی آجاتی ہے۔ اور کبھی اس میں تکفیر مد نظر ہوتی ہے یعنی انتہائی کوشش سے کمزوریوں
کو اس طرح مٹا دیا جاتا ہے کہ ظاہری نظر ا نہیں دیکھ ہی نہیں سکتی ۔ یہی کام ہے جو مذہب کا ہے۔ اور یہی کام
ہے جو انبیاء کرتے ہیں ۔ ورنہ طبیعت انسانی اپنی حد بندی سے باہر نہیں جاسکتی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے اپنی بعض کتابوں میں اسی حقیقت پر زور دیا ہے۔ اور غلطی سے بعضوں نے یہ سمجھ لیا ہے
111
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہ اگر یہی حالت ہے تو پھر نیکی کی جدوجہد کی کیا ضرورت ہے۔ اور پھر کیوں خدا ایک کو بڑا کر دیتا ہے اور
ایک کو چھوٹا۔ جو بڑا ہوا، اس میں اس کی خوبی کیا تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اس کی طبیعت کو ایسا ہی بنایا تھا۔ اور اگر
کوئی چھوٹا ہوا تو اس میں اس کا کیا قصور ہے۔ اس کی طبیعت ہی ایسی تھی کہ وہ بلندی کی طرف پرواز نہ کر
سکے مگر یہ صحیح نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے، انسان کی طبیعت ایک دائرہ کے اندر
چلتی ہے حتی کہ ایک ہی طبیعت ایک وقت میں مومن ہوتی ہے اور دوسرے وقت میں کا فر مگر دائرہ وہی ہوتا
ہے۔ مثلاً ایک انسان ہے جس کی طبیعت بدظنی کی طرف مائل ہے۔ اب بدظنی ایک طبعی چیز ہے۔ کبھی اس کا
اثر ماں کے پیٹ میں ہی ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کبھی باہر آ کر کبھی باپ دادا کے اثرات کے نیچے انسان بد
ظنی میں مبتلا ہوتا ہے۔ اور کبھی اور وجوہات سے حتی کہ بعض دفعہ ایک ہی سلسلہ میں دس پندرہ خاندانوں
سے تعلق رکھنے والے افراد ایسے ملیں گے کہ ان سب کی طبیعت بدظنی کی طرف مائل ہوگی ۔ مذہب کے اثر
کے ماتحت ایسے لوگ نیک تو ہو جائیں گے۔ مگر نیکی میں خواہ کسی قدر بلند مقام حاصل کر جائیں ، ان کا
میلان اسی طرف رہے گا۔ فرق صرف یہ ہوگا کہ بدظنی کا رنگ بدل جائے گا ۔ مثلا اگر ایسا شخص نیک ہو
جائے گا تو حد درجہ کی احتیاط کرے گا۔ یہ زیادہ احتیاط بھی بدظنی کا ایک رنگ ہے۔ بدظنی کیا چیز ہوتی ہے
وساوس کی کثرت کا نام بدظنی ہے۔ یہی وساوس کی کثرت اگر نیکی نہ ہونے کی صورت میں بدظنی کی شکل
میں نمودار ہوتی ہے، تو نیک ہونے کی حالت میں زیادہ احتیاط کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اور انسان کہتا
ہے کہ اگر میں نے یوں کیا تو اس طرح نہ ہو جائے ، اور اگر اس طرح کروں تو اس طرح نہ ہو جائے ۔ گویا نے لر اس طرح کروں تو اس طرح نہ ہوجائے۔
گویا
بدظنی کی شکل بدل جائے گی ۔ وساوس کی نوعیت تبدیل ہو جائے گی۔ مگر میلان وہی رہے گا۔ نیک ہو کر بھی
وہ خیال کرتا رہے گا کہ اگر میں فلاں سے معاملہ کروں تو اسے ٹھوکر نہ لگ جائے ۔ شاید فلاں سے تعلق
رکھنے کا اچھا نتیجہ پیدا نہ ہو۔ یہ وہی میلان ہے جو کفر کی حالت میں بدظنی کی شکل میں تھا۔ مگر ایمان کی
حالت میں احتیاط کی صورت میں آگیا ۔ چیز وہی ہے صرف اس کا نام بدل جاتا ہے۔ تو اول تو انسانی
اعمال کے دائرے اتنے وسیع ہیں کہ یہ کہہ دینا کہ ترقی کے راستے محدود ہیں صحیح نہیں۔ اور اگر دائرے
وسیع نہ ہوں تب بھی انسانی طبیعت کا میلان مٹ نہیں سکتا ۔ مثلا ابھی میں نے بدظنی کی مثال دی ہے یہ بد
ظنی نیکی کی حالت میں تر ڈو کی ایک شکل ہے۔ تردد یہی ہوتا ہے کہ جب انسان کے سامنے کوئی چیز
112
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پیش کی جاتی ہے تو وہ کہتا ہے جس حالت میں ایک چیز میرے سامنے پیش کی گئی ہے، میں کیوں اسے اسی
صورت میں مان لوں ۔ ایک شخص اگر نیک سمجھا جاتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ میں بھی اسے نیک تسلیم کروں ۔ یہی
تردد ہے جو ایمان کی کمزوری کی حالت میں بدظنی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
اسی طرح ہزاروں ایسے انسان ہو سکتے ہیں جو ایک ہی دائرہ کے اندر گھومنے والے ہوں ۔ مگر
ایک تو اس دائرہ میں چکر کاٹ کر صدیقیت کے مقام تک پہنچ گیا ہو اور ایک کافر بن گیا ہو۔ ایک بد
ظنی کی صورت میں ابو جہل ہو گیا ہو۔ اور دوسرا احتیاط کی صورت اختیار کر کے ابوبکر بن گیا ہو۔ اور اگر
مختلف دائرے ہوں تب بھی اس کیلئے خدا نے دو صورتیں مقرر کی ہیں۔ اور وہ یہ کہ جس حد تک کوئی شخص
کسی برائی کے ازالہ کیلئے کوشش کر سکتا ہے ، اس حد تک کوشش کرنے کے باوجود اگر اس کے اعمال میں
بعض کمزوریاں باقی رہیں تو اللہ تعالیٰ ان کمزوریوں کو اپنے فضل سے ڈھانپ دیتا ہے۔ اور دوسرے
یہ کہ اگر سوال بھی کرتا ہے۔ تو ان امور کے متعلق جو اس کے دائرہ کے اندر ہوں ۔ اور جو اس کے دائرہ
عمل سے باہر ہوں ان کے متعلق سوال نہیں کرتا۔ کیونکہ سوال تبھی کیا جا سکتا ہے جب کسی کے اندر ایک
چیز کا مادہ رکھا گیا ہو اور اس نے اس سے کام نہ لیا ہو۔ مگر جس چیز کا مادہ ہی انسان کے اندر نہ رکھا گیا ہو
اس کے متعلق سوال کیا کیا جا سکتا ہے، کیا ایک نابینا سے خدا تعالیٰ پوچھ سکتا ہے کہ اس نے دیکھا کیوں
نہیں ۔ یا ایک بہرے سے سوال کر سکتا ہے کہ اس نے سنا کیوں نہیں ۔ اسی طرح ایک ایسے انسان سے
جس کے اندر بعض باتیں طبعی طورپرنہیں طور پر نہیں پائی جاتیں وہ یہ یہ سوال نہیں کرے گا کہ تم نے نے ایساکیوں ایسا کیوں نہیں کیا
، کیونکہ وہ لوگ عمل کرنے سے معذور ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں
ایک دفعہ ایسی ہی دو مختلف طبیعتیں رکھنے والوں کا اجتماع ہو گیا ۔ ۴۔ اپریل ۱۹۰۵ء کو جو خطرناک زلزلہ
آیا اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو زلازل کے متعلق کثرت سے الہامات
ہوئے ۔ آپ خدا تعالیٰ کے کلام کا ادب اور احترام کرتے ہوئے باغ میں تشریف لے گئے۔ کئی
بیوقوف کہہ دیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طاعون سے ڈر کر باغ میں چلے
گئے۔ اور تعجب ہے کہ میں نے بعض احمد یوں کے منہ سے بھی یہ بات سنی ہے حالانکہ طاعون کے ڈر سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کبھی اپنا گھر نہیں چھوڑا۔اُس وقت چونکہ زلازل کے
113
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
متعلق آپ کو کثرت سے الہامات ہو رہے تھے، اس لئے آپ نے یہی مناسب خیال فرمایا کہ کچھ عرصہ
باغ میں رہیں۔ باقی دوستوں کو بھی آپ نے وہیں رہنے کی تحریک کی۔ اور چونکہ جلدی تھی اس لئے کچھ تو
خیموں کا انتظام کیا گیا اور کچھ لوگوں نے اینٹوں پر چٹائیاں وغیرہ ڈال کر رہنے کیلئے جھونپڑیاں بنا
لیں ۔ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی وہیں جا کر رہے۔ آپ کی طبیعت بڑی جوش والی
تھی ۔ جب احمدی نہیں ہوئے تھے تب بھی جو شیلی طبیعت رکھتے تھے۔ اور جب احمدی ہو گئے تب بھی
طبیعت میں جوش رہا۔ آپ نصیحت میں ہمیشہ جلد بازی کیا کرتے اور آپ کی باتوں میں ایک جلال کا رنگ پایا
جاتا تھا۔ آپ کی طبیعت کا اسی سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ایک دفعہ ایک نو جوان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے زمانہ میں کوئی امتحان دے کر قادیان آیا۔ اور مسجد میں اُس نے خوب رو رو کر دعا ئیں کرنی شروع
کیں۔ اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے اور اس کی رحمت کو جذب کرنے کیلئے وہ یہ بھی دعا کیا کرتا کہ
خدایا! میرے گناہ معاف کر اور بہت اونچی آواز سے رو رو کر دعائیں مانگتا۔ سترہ اٹھارہ سال اُس کی عمر
تھی۔ حضرت مولوی عبدالکریم نے جب اسے روتا دیکھا تو سخت غصہ کی حالت میں کہنے لگے میرا جی چاہتا ہے
اس لڑکے کو مسجد کی چھت سے اٹھا کر نیچے پھینک دوں ۔ اس نے گناہ ہی ایسے کون سے کئے ہیں جن کی وجہ
سے یہ اس قدر چیخ رہا ہے تو ان کی طبیعت عجیب طرز کی تھی۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جب وہ باغ میں گئے تو جو شہر میں
ان کے ہمسائے تھے۔ وہی باغ میں ہمسائے ہو گئے۔ لیکن شہر میں ہمسائگت کے باوجود مکانوں میں
پندرہ میں گز کا فاصلہ تھا۔ اور وہ اوپر رہتے اور مولوی عبد الکریم صاحب نیچے کے مکانوں میں ۔ مگر باغ میں
بالکل قریب قریب جگہ ملی۔ اُن صاحب کے بچوں کو رونے کی زیادہ عادت تھی۔ میں ان کا نام اس ۔ لئے نہیں
لیتا کہ وہ زندہ ہیں۔ مولوی عبدالکریم صاحب نے جب ان بچوں کا شور سنا تو انہیں سخت تکلیف ہوئی۔ آپ
نے انہیں بلا کر ایک دفعہ نہایت جوش سے کہا۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ سارا دن آپ کے بچے شور مچاتے
ہیں۔ میں دُور بیٹھا ہوا ہوتا ہوں لیکن میرے کان کھائے جاتے ہیں۔ ایک آپ ہیں کہ پاس بیٹھے رہتے ؟
ہیں
اور آپ کی طبیعت پر ذرا اثر نہیں ہوتا، بچوں کو شور کرنے سے باز رکھو ۔ مولوی عبد الکریم صاحب کی اپنے
رنگ کی طبیعت تھی ، انہوں نے نہایت جلال میں یہ کہا۔ آگے ان کی طبیعت نہایت نرم تھی ۔ وہ مسکرا کر
نہایت آہستگی سے کہنے لگے مولوی صاحب ! جب مجھے پاس بیٹھے غصہ نہیں آتا تو آپ کو
114
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دور بیٹھنے سے غصہ کیوں آجاتا ہے۔ یہ دوطبیعتیں ہیں اور دونوں اپنی جگہ پر ایک نیکی کے مقام پر ہیں۔ ایسی
طبیعتوں والے دو آدمی اگر کفر میں چلے جاتے تو ایک کفر میں جوشیلا ہوتا اور دوسرا کفر میں ٹھنڈا لیکن جب
دونوں ایمان کے دائرہ میں آگئے تو ایک ایمان میں جوشیلا نکلا اور دوسرا ایمان میں نرم طبیعت کا طبیعتیں وہی
ہیں مگر اپنے اپنے دائرہ میں ترقی کر رہی ہیں ۔
میری غرض اس سے یہ ہے کہ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی نیکی کی جدو جہد میں دوسروں کی نقل
اختیار کرنا ایک معیار قرار دے لیتے ہیں۔ یعنی اگر ان کے محلہ یا قرب وجوار میں کوئی ایسا شخص رہتا ہے جو
بہت ہی نرم طبیعت کا ہے تو وہ نیکی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھی اس کی طرح نرم طبیعت بنالیں ۔ اور اس طرح ان کی
تمام کوششیں جو وہ نیکی کے حصول کیلئے کرتے ہیں، رائیگاں چلی جاتی ہیں اور نیکی کے میدان میں ترقی
کرنے سے محروم رہتے ہیں ۔ مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کا مطالعہ کر کے انہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں
لگانے کی کوشش کرے۔ اگر وہ نرم طبیعت رکھتا ہے تو غصے والے کی نقل کر کے کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اور اگر
سخت طبیعت رکھتا ہے تو کبھی نرم طبیعت والے کی نقل کر کے نیکی میں ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ بلکہ اگر وہ نیکیوں
میں ترقی کرنے کی کوشش کرے جو اس کی طبیعت کے لحاظ سے نرم یا سخت طبیعت والے کیلئے مخصوص ہیں تو
وہ بہت جلد میدان روحانیت میں آگے نکل جائے ۔ اگر جوش رکھنے والا شخص یہ کہتا ہے کہ میں اپنی طبیعت کو
نرم بناؤں تو وہ غلطی کرتا ہے۔ کیونکہ خدا نے اس کی طبیعت کو آگ والا بنایا ہے اور آگ کا جو کام ہے وہی
آگ کرے گی ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آگ پانی کا کام کرے ۔ ہاں آگ کے آگے مختلف کام ہو سکتے ہیں
۔ آگ جلاتی بھی ہے اور روٹی بھی پکاتی ہے۔ اسی طرح اگر وہ چاہے تو اپنی آگ والی طبیعت کو اچھے رنگ
میں بھی استعمال کر سکتا ہے اور برے رنگ میں بھی ۔ لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آگ پانی بن جائے ۔ اگر خدا نے
اسے آگ بنایا ہے تو وہ پانی والا کام نہیں کر سکتی۔ اور اگر پانی بنایا ہے تو وہ آگ کا کام نہیں دے سکتا۔ آگ
اگر چاہے کہ وہ پانی بن کر آٹا گوندھے تو وہ نہیں کر سکتی ۔ اسی طرح پانی اگر چاہے کہ وہ آگ بن کر روٹی
پکائے تو وہ بھی نہیں کر سکتا۔ پس ہر ایک شخص کو اپنی طبیعت دیکھ کر اس کے مطابق نیکی میں ترقی کرنے کی
کوشش کرنی چاہئیے ۔ اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو وہ اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی انعامات حاصل کرے گا۔ لیکن اگر
وہ اپنی طبیعت کو بدل کر ایک اور رنگ میں نیکی کی جدو جہد کرے گا تو اس کی تمام کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی۔
115