حضرت سیدہ سارہ بیگم صاحبہ مرحومہ کی وفات کے متعلق بعض امور
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
یہاں تک کہ وہ وقت آجائے گا جب اس کی کوششوں کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ پس یاد رکھو بہت سے لوگ
نیکیوں سے اس لئے محروم رہتے ہیں کہ وہ دوسروں کی نقل کرنا نیکی کا کمال سمجھتے ہیں۔ اور خیال کرتے ہیں کہ
یہی نقل اصل نیکی ہے۔ حالانکہ روحانیت میں ترقی کرنے کا اصل یہ ہے کہ انسان اپنے میلانوں کو دیکھے، ان
پر غور کرے اور پھر ان کے مطابق نیکی میں ترقی کرے۔ کوئی میلان ایسا نہیں جسے نیکی میں تبدیل نہ کیا جا
سکتا ہو۔ اگر کسی میں غصہ ہے تو یہ کون سی بڑی بات ہے، آخر دنیا میں ایسے لوگ بھی تو ہونے چاہئیں جو جوش
رکھتے ہوں تا کہ مظلوم کی اعانت کیلئے بڑھ سکیں۔ اور اگر وہ غصہ نکال دیں گے تو بعض نیکیوں سے محروم رہیں
گے انہیں چاہئے کہ وہ بجائے غصہ مٹانے کے اُسے خُبث شرارت اور گمراہی کے مٹانے پر صرف کریں ۔اسی
طرح ہر جذ بہ نیکی کی طرف لایا جا سکتا ہے۔
پس اگر تم روحانی ترقی حاصل کرنا چاہتے ہو تو بجائے نقل کرنے کے اپنے جذبات اور شریعت کا
مطالعہ کرو۔ اور ان جذبات کو نیکی کے میدانوں میں لے آؤ۔ پھر اس میدان میں اپنے جذبات کو خوب
جولانیاں کرنے دو۔ کیونکہ جتنی بھی وہ جولانیاں کریں گے ، اتنی ہی تمہارے لئے نیکیاں لکھی جائیں گی۔ یہ گر
ہے جو روحانیت میں کام آ سکتا ہے، اسے یاد رکھنا چاہئے۔ میں نے دیکھا ہے بہت سے لوگ اس لئے
نیکیوں سے محروم رہتے ہیں کہ وہ پانی پر زور دیتے ہیں کہ آگ کا کام کرے۔ اور آگ سے یہ توقع رکھتے
ہیں کہ وہ پانی کا کام کرے۔ آگ پانی کا کام نہیں کر سکتی اور پانی آگ کا کام نہیں کر سکتا۔ ریت لوہے کا کام
نہیں کر سکتی اور لوہاریت کا کام نہیں کر سکتا۔ ریت کیلئے خدانے اور بہت سے کام مقرر کئے ہیں۔ بلکہ اب تو باریت کا کم نہیں کرسکتا۔ ریت کیلئے دانے او
ریت کے پل بھی تیار ہونے لگ گئے ہیں۔ جو سیمنٹ سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ لیکن جہاں ریت
اس مفید کام پر صرف ہوتی ہے۔ وہاں پر بڑے رنگ میں بھی استعمال ہو جاتی ہے۔ ایک چور ریت کی مٹھی
بھر کر شریف آدمی کی آنکھوں میں جھونک دیتا ہے اور خود بھاگ جاتا ہے پس ریت بڑا کام بھی دے سکتی ہے
اور اچھا بھی ۔ اسی طرح لوہے سے اچھا کام بھی لیا جا سکتا ہے اور برا بھی ۔ ایک ہی تلوار ہوتی ہے مگر اس سے
ناحق کا خون بھی کیا جا سکتا ہے اور وہی تلوار ملک ، قوم اور مذہب کی حفاظت کیلئے بھی استعمال ہو سکتی
ہے۔ پس ہر انسانی جذبہ اچھی طرف بھی جا سکتا ہے اور بری طرف بھی۔ تمہیں چاہیے کہ تم بجائے اپنے
جذبات کو بدلنے کے اسی میدان میں ترقی کرنے کی کوشش کرو جو تمہارے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ بعض کا
116
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میلان شاعری کی طرف ہوتا ہے۔ اگر وہ شعر کہنے کی طرف ذرا بھی توجہ کریں تو بہت اچھے شعر کہہ سکتے
ہیں۔ مگر بعض کا نثر کی طرف میلان ہوتا ہے وہ کتنا ہی زور لگا ئیں شعر ان سے نہیں بنتا۔ اور اگر بنے گا بھی
تو نہایت پھس پھسا۔
پس اپنے اندر جو مادہ ہو، اسی کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ
ہماری جماعت کو توفیق عطا فرمائے کہ جو جذبات اس کے اندر رکھے گئے ہیں ، ان سے وہ اعلیٰ اور مفید کام
لے تا کہ ایک نیک اور دائم رہنے والا نقش دنیا میں باقی رہے جو ہمیشہ نیکی کی یاد دلاتا رہے اور خدا تعالیٰ کے
فضلوں کی بارش ہم پر برساتا رہے۔
الفضل ۱۱ مئی ۱۹۳۳ء)
ا مسند احمد بن حنبل جلد ٦ - صفحه ۴۴۳ المكتب الاسلامی بیروت ۱۳۱۳ ه
المائدة : ٦٦
117
خطبات محمود
۱۴
حضرت سیدہ سارہ بیگم صاحبہ مرحومہ کی وفات
کے متعلق بعض امور
(فرموده ۱۹ مئی ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
پیشتر اس کے کہ میرے خیالات مجتمع ہوں اور میں انہیں تحریر میں لانے کے قابل ہوں ۔ میں چاہتا
ہوں کہ اس امر کے متعلق جو میرے دل میں ہے، بعض باتیں آج کے خطبہ میں بیان کر دوں لیکن پیشتر
اس کے کہ میں اصل مضمون کو شروع کروں میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ان تمام دوستوں کا جو قادیان کے رہنے
والے ہیں یا باہر کے، اس ہمدردی کا شکریہ ادا کر دوں جو انہوں نے میری بیوی کی وفات پر ظاہر کی ہے۔
انسان دنیا اگر نہ تو انسان اس دنیا میں مرنے کیلئے ہی آیا ہے۔ اگر موت نہ ہوتی تو کوئی ترقی نہ ہوتی اور
انسان کی پیدائش لغو ٹھہرتی ۔ ہم میں سے کون ہے جو دیانتداری کے ساتھ کہہ سکے کہ وہ اس دنیا
میں ہزار، دو ہزار، چار ہزار سال کی زندگی کو پسند کرتا ہے بلکہ برداشت بھی کر سکتا ہے ۔ بہت
سے لوگ اپنی زندگی بچانے کیلئے مختلف قسم کی تدابیر اختیار کرتے ہیں ۔ لیکن سمجھدار لوگ جن
کے دل میں ذرا بھی خدا تعالیٰ کا خوف ہوتا ہے وہ کبھی بھی اس عام زندگی سے جو خدا تعالیٰ نے
انسان کیلئے مقدر کر رکھی ہے، زیادہ کی خواہش نہیں کرتے ۔ جاہل ، بے دین اور ایمان نہ رکھنے
والوں کیلئے قرآن کریم نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہزار سال زندہ رہیں ، حالانکہ دنیا کی عمر
کے لحاظ سے ہزار سال بہت تھوڑے ہیں لیکن اس سے یہ معلوم ہو سکتا
118
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے کہ بے دین لوگ بھی ہزار سال سے زیادہ زندہ رہنے کیلئے تیار نہیں ۔ گویا جن کو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں
اور سمجھتے ہیں کہ ساری خوشیاں اسی دنیا میں ہیں، ان کی نظر بھی ہزار دو ہزار سال تک ہی جاتی ہے۔ اس سے
زیادہ وہ بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔
پس یہ دنیا رہنے کیلئے نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ آخرت کیلئے کچھ سامان
جمع کرے۔ یہاں وہ اُس مکان کے لئے سامان فراہم کرنے کے واسطے بھیجا گیا ہے جہاں اس نے مستقل
رہنا ہے۔ یا یہ کہ اسے موقع دیا گیا ہے کہ دو مقرر شدہ مکانوں میں سے ایک کو اپنے لئے مخصوص کر
لے۔ رسول کریم صلی السلام نے فرمایا ہے کہ ہر شخص کا ایک گھر جنت میں اور ایک دوزخ میں ہوتا ہے ۔ لے کوئی نے فرمایاہے کہ کا میں ہوتا ہے۔
انسان تو اپنے اعمال سے جنت کے گھر کو چھوڑ بیٹھتا ہے اور دوزخ کے گھر کو اختیار کر لیتا ہے۔ اور کوئی دوزخ
کے گھر کو ترک کر کے جنت کا گھر اختیار کر لیتا ہے۔ اگر ہم قرآن کریم پر نظر ڈالیں تو ایک تیسرا گر وہ ہمیں
نظر آتا ہے جو دونوں کو استعمال کرتا ہے۔ پہلے وہ دوزخ کے گھر کی طرف جاتا ہے اور پھر جنت کے گھر کی
طرف۔ پس کسی انسان کی موت ایک ایمان دار انسان کیلئے کوئی ایسا حادثہ نہیں جو غیر معمولی ہو یہ قانون اٹل
ہے۔ یہ نہ بدلنے والی سنت ہے جس کو صدیق ، شہید، صالح بلکہ انبیاء بھی نہیں بدل سکے۔ لیکن جہاں پر ایک
اٹل قانون خدا تعالیٰ نے بنایا ہے کہ ہر انسان موت کا شکار ہوگا وہاں ایک اور اٹل قانون بھی ہے کہ ایک عرصہ
تک اکٹھی رہنے والی چیزیں جب ایک دوسرے سے جدا ہوتی ہیں۔ تو دل میں درد محسوس ہوتا ہے۔ رسول
کریم صلی ایم ایک دفعہ ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ کوئی شخص آپ کو بلانے آیا کہ آپ کی صاحبزادی بلاتی ہیں دفعہ ایک تھے بلانے کہ
کیونکہ آپ کا نواسہ بیمار ہے۔ آپ تشریف لے گئے اور ساتھ دوسرے صحابہ بھی تھے۔ بچہ اُس وقت نزع
کی حالت میں اور بہت تکلیف میں تھا۔ آپ نے اسے گود میں اُٹھا لیا۔ اور اس کی حالت کو دیکھ کر آپ کی
آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ وہ بچہ وہیں فوت ہو گیا۔ تب ایک صحابی نے جو حقیقت سے آگاہ نہ تھا اور جسے
عرفان کا مقام حاصل نہیں تھا کہا کیا اللہ تعالیٰ کا رسول بھی روتا ہے۔ آپ نے فرمایا تمہیں اللہ تعالیٰ نے سنگ دل
بنایا ہوگا مجھے رحم دل بنایا ہے ہے۔ تو رسول کریم صلی شمالی کیم جو سب سے زیادہ قرب الہی کے مقام پر تھے، انہوں
نے بھی اس بچہ کی جدائی پر تکلیف محسوس کی۔ بلکہ جب اس پر اعتراض کیا گیا تو اسے سنگدلی قرار دیا۔ ایک
اور واقعہ مجھے یاد پڑتا ہے اور میرا حافظہ ایک سے زیادہ واقعات کو ملاتا نہیں۔ تو وہ اس طرح ہے
119
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہ آپ نے اپنے چچازاد بھائی کو ایک لشکر کا نائب سالار بنا کر بھیجا آپ نے فرمایا کہ اس لشکر کے سردار زید
بن حارثہ ہوں گے۔ لیکن اگر وہ شہید ہو جائیں تو جعفر ہوں گے۔ اور اگر وہ شہید ہوں تو پھر عبداللہ ان کی
جگہ ہوں گے۔ خدا تعالیٰ کی قدرت جنگ ہوئی اور زید مارے گئے جنہیں لوگ رسول کریم صلی السلام کا بیٹا کہا
کرتے تھے۔ جعفر نے کمان ہاتھ میں لی لیکن وہ بھی مارے گئے ۔ اور پھر عبداللہ کمانڈ ر ہوئے لیکن وہ بھی
کام آئے ۔ اس پر لشکر میں بہت گھبراہٹ پیدا ہوئی۔ بعض مسلمان اپنے مقاموں سے پیچھے ہٹنا شروع
ہوئے ۔ اُس وقت حضرت خالد بن ولید نے آگے بڑھ کر اسلام کا جھنڈا تھام لیا اور کہا مسلمانو! یہ بھاگنے کا
وقت نہیں بلکہ دلیری دکھانے کا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اُن کی ایسی نصرت کی کہ باوجود یکہ دشمن کی فوج بہت
زیادہ تھی ، وہ مرعوب ہو گیا۔ رات ہو گئی اور حضرت خالد نے مسلمانوں کو اندھیرے میں پیچھے ہٹا لیا۔ اور
اس طرح مسلمان تباہی سے بچ گئے۔ قبل اس کے کہ کوئی انسان آپ تک یہ خبر پہنچا تا رسول کریم صلی السلام کو
بذریعہ وحی اس کی اطلاع ہو گئی ۔ آپ منبر پر تشریف لائے ، مسلمانوں کو جمع کیا اور فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ
نے خبر دی ہے کہ زید مارے گئے اور پھر جعفر اور عبد اللہ بھی جنگ میں کام آئے پھر ایک سیف من
سُيُوفِ الله اس جگہ کھڑی ہوئی۔ اور اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تباہی سے بچالیا۔ جب
ی شکر واپس آیا تو جن جن لوگوں کے رشتہ دار مارے گئے تھے ، انہیں تفصیلی حالات معلوم ہوئے تو کسی کی
ماں نے کسی کی بہن نے کسی کی بیوی اور کسی کے اور رشتہ داروں نے رونا شروع کیا۔ تاریخ میں آتا
ہے کہ جب رونے کی آوازیں آنا شروع ہوئیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی رو پڑے اور فرمایا اللہ بھی
سب گھروں سے رونے کی آوازیں آتی ہیں مگر جعفر کے گھر سے کوئی آواز نہیں آتی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ
وہ مدینہ میں مسافر تھے۔ اور یہاں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار نہ تھا۔ یہ ایک درد کا اظہار تھا۔ اس کے یہ معنی
ہرگز نہ تھے کہ یہ کوئی اچھی چیز تھی۔ جعفر نے چونکہ رسول کریم مالی اسلام کے چچیرے بھائی تھے۔ اور سب
رشتہ داروں کو چھوڑ کر رسول کریم صلی الا السلام کے ساتھ ہجرت کر آئے تھے۔ دوسروں کو روتے دیکھ کر آپ کو
خیال ہوا کہ اگر ان کے بھی عزیز یہاں ہوتے تو وہ بھی روتے ۔ صحابہ کرام جو رسول کریم صلی السلام کی ہر
خواہش کو پورا کرنا ضروری سمجھتے تھے، انہوں نے آکر اپنی مستورات کو گھروں سے کھینچ کھینچ کر نکالا کہ حضرت
جعفر کے گھر جاؤ۔ اور تھوڑے ہی عرصہ میں ان کے گھر کہرام مچ گیا۔ رسول کریم صلی السلام نے دریافت
120
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
فرمایا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا کہ مدینہ کی عورتیں جعفر کے گھر میں روتی ہیں ۔ چونکہ آپ کا یہ
اصل منشاء نہ تھا ، اس لئے آپ نے فرمایا ان کو روکو۔ آپ نے یہ الفاظ محض اظہارِ درد کیلئے فرمائے تھے کہ
جعفر وطن سے دور تھا، اس پر رونے والا کوئی نہیں۔ یہ گویا اس کی مسکینی کی موت کا احساس تھا۔ مگر وہ
تھوڑے سے عزیز جو مدینہ میں تھے اور باقی صحابیہ عورتوں کے دلوں میں بھی وہ درد پیدا ہو چکا تھا جو آپ
پیدا کرنا چاہتے تھے۔ اس لئے لوگوں نے جا کر رو کا مگر وہ نہ رکیں ۔ اس پر کسی نے آکر رسول کریم سلا الا السلام
سے عرض کیا کہ وہ بند نہیں ہوتیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ ان کے منہ پر مٹی ڈالو یعنی ان کو ان کے حال پر
چھوڑ دو یہ لیکن بعض لوگوں نے اس کا مفہوم صحیح نہ سمجھا اور فی الواقعہ مٹی اٹھالی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا کو جب علم ہوا تو آپ نے ان کو ڈانٹا اور بتایا کہ آپ کا یہ مطلب نہیں ۔
غرض قدرتی طور پر جب ایک شخص کے ساتھ تعلق ہوتا ہے اور وہ دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو ایک
درد پیدا ہوتا ہے۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ مومن اسے دائمی جدائی سمجھتا ہے۔ مومن کیلئے جدائی دائمی
نہیں ہوتی ، یہ ایک سفر ہے جس میں کوئی پہلے پہنچ جاتا ہے اور کوئی پیچھے۔ بعینہ اس طرح جس طرح ایک
طالب علم کسی بیرونی ملک میں حصول تعلیم کیلئے جاتا ہے تو ماں باپ یا دوسرے رشتہ داروں پر رقت
طاری ہو جاتی ہے حالانکہ وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ یہ معین وقت کی جدائی ہے جس کے نتیجہ میں جدا
ہونے والا ترقیات حاصل کرے گا ، کمائے گا، خود کھائے گا اور ہمیں کھلائے گا ۔ مگر یہ ایک غیر معین
جدائی ہوتی ہے۔ اور دیر اس جدائی سے زیادہ اثر ڈالتی ہے۔ کیونکہ معلوم نہیں ہوتا وہ کب ختم ہو ۔ اور
اس رنگ کا افسوس مومن کو ضرور ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے مولوی عبد الکریم
صاحب کو خاص عشق تھا۔ اور ایسا عشق تھا کہ اسے وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے اُس زمانہ کو دیکھا
مرے لوگ اس کا قیاس بھی نہیں کر سکتے ۔ وہ ایسے وقت میں فوت ہوئے جب میری عمر سولہ سترہ سال
تھی ۔ اور جس زمانہ سے میں نے ان کی محبت کو شناخت کیا ہے ، اُس وقت میری عمر بارہ تیرہ سال کی ہوگی یعنی
بچپن کی عمر تھی۔ لیکن باوجود اُس کے مجھ پر ایک ایسا گہرا نقش ہے کہ مولوی صاحب کی دو چیزیں مجھے کبھی نہیں
بھولتیں۔ ایک تو اُن کا پانی پینا اور ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کی محبت ۔ آپ ٹھنڈا پانی بہت پسند
کرتے تھے اور اسے بڑے شوق سے پیتے تھے۔ اور پیتے وقت غٹ غٹ کی ایسی آواز آیا کرتی تھی کہ گویا
121
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے جنت کی نعمتوں کو جمع کر کے بھیج دیا ہے۔ اس زمانہ میں اس مسجد اقصی کے کنویں کا پانی
بہت مشہور تھا۔ اب تو معلوم نہیں لوگ کیوں اس کا نام نہیں لیتے ۔ آپ کا طریق یہ تھا کہ کہتے بھئی کوئی ثواب
کماؤ اور پانی لاؤ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود موجود ہوتے تو اور بات تھی ۔ وگر نہ آپ
سیڑھیوں پر آکر انتظار میں کھڑے ہو جاتے اور پھر لوٹا لے کر منہ سے لگا لیتے ۔ دوسرے آپ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی صحبت میں بیٹھے ہوتے تو یوں معلوم ہوتا کہ آپ کی آنکھیں حضور کے جسم میں سے کوئی چیز کی جسم سےکوئی چیز
لے کر کھا رہی ہیں۔ اُس وقت گویا آپ کے چہرے پر بشاشت اور شگفتگی کا ایک باغ لہرا رہا ہوتا تھا۔ اور
آپ کے چہرہ چہرہ کا ذرہ ذرہ مسرت کی لہر پھینک رہا ہوتا تھا۔ جس طرح مسکرا مسکرا کر آپ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی باتیں سنتے اور جس طرح پہلو بدل بدل کر داد دیتے ، وہ قابلِ دید نظارہ ہوتا۔ اگر اس کا
تھوڑا سا رنگ میں نے کسی اور میں دیکھا تو وہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم تھے۔ غرض مولوی عبدالکریم
صاحب مرحوم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خاص عشق تھا۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو بھی آپ سے ویسی ہی محبت تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طریق تھا کہ مغرب کی نماز کے بعد
ہمیشہ بیٹھ کر باتیں کرتے لیکن مولوی صاحب کی وفات کے بعد آپ نے ایسا کرنا چھوڑ دیا۔ کسی نے عرض
کیا کہ حضور اب بیٹھتے نہیں۔ تو فرمایا کہ مولوی عبد الکریم صاحب کی جگہ کو خالی دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ حالانکہ
کون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے زیادہ اللہ تعالیٰ کوئی اور دوبارہ زندگی دینے والا یقین کرتا ہو۔
پس باوجود اس کے کہ موت ایک لازمی چیز ہے اور ہر ایک کیلئے مقدر ہے، ایسے مواقع پر طبعا ایک
تکلیف ہوتی ہے۔ اور اس تکلیف کے درجہ کے مطابق ہی اس ہمدردی سے بھی مسرت ہوتی ہے جو دوستوں
کی طرف سے ظاہر ہو۔ اور وہ ہمدردی اور اشتراک جو یہاں کے دوستوں نے عام طور پر ظاہر کیا، وہ اس رنج
کے مقابل میں ویسا ہی اطمینان پیدا کرنے والی چیز تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت میں اتحاد پیدا کیا ہے
کہ جس کی نظیر کہیں نہیں مل سکتی ۔ رنج کے وقت تو انسان یہ خیال ہی نہیں کر سکتا کہ دوسروں پر کیا اثر ہے۔ اس
لئے صبح کے وقت میں جب قادیان میں داخل ہوا تو میرے دل کے کسی گوشہ میں بھی کوئی خیال نہ تھا کہ لوگ
کیا احساس رکھتے ہیں لیکن جونہی میں یہاں آیا، یہاں کے ہر ایک چہرہ نے میری توجہ کو
122
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اپنی طرف کھینچ لیا۔ اور میں نے محسوس کیا کہ اکثر افراد اپنے دلوں میں ویسا ہی درد محسوس کرتے ہیں جیسا کہ
اپنے کسی عزیز کی موت پر ہوسکتا ہے۔ باہر کی جماعتوں کے احساسات کا اندازہ تو میں لفظوں سے ہی لگا سکتا
ہوں کیونکہ اُن کے چہرے میرے سامنے نہ تھے۔ اور صحیح اندازہ انسان شکل سے ہی لگا سکتا ہے کیونکہ شکلیں
مستقل طور پر تصنع سے بنائی نہیں جاسکتیں لیکن الفاظ بنائے جا سکتے ہیں ۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ جماعت
نے اس رنج کو مجموعی طور پر ایک سا محسوس کیا ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے میرا ارادہ ہے کہ اس بارہ
میں کچھ خیالات تحریر کروں لیکن ابھی تک وہ پراگندہ ہیں اور مجتمع نہیں ہو سکے ۔ اس ۔ ہو سکے۔ اس لئے کچھ دنوں تک
تو انہیں تحریر میں نہیں لاسکتا۔ لیکن ایک بات ہے جس کا اظہار میں ابھی کر دینا چاہتا ہوں ۔اس لئے نہیں کر ہوں۔
کہ کسی پر الزام دوں ، اس لئے نہیں کہ کسی پر شکوہ کروں ۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ میں نے دو دن تک
اس سوال کے سارے پہلوؤں کو الٹ پھیر کر دیکھا ہے اور اسی نتیجہ پر پہنچا ہوں ۔ اور واقعات بھی اس
ایمان کی تصدیق کرتے ہیں جو قرآن کریم نے ہمارے دل میں پیدا کیا ہے کہ خواہ رنج ہو یا خوشی ، اس کے
پیچھے اصل ایک ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ میرے دل کے جذبات خواہ اس درد کو
محسوس کریں اور کتنا ہی شدید طور پر محسوس کریں جو ایک طبعی امر ہے۔ مگر ایمان اور عقل دونوں کہہ رہے ہیں
کہ ہم اس جذباتی درد کا ساتھ نہیں دے سکتے ۔ وہ اس سے انکار نہیں کرتے کہ درد محمد رسول اللہ صلی لا الہ یکم اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی ظاہر ہو چکا ہے۔ مگر وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے دائرہ سے باہر کی چیز
ہے، ہم اس میں شریک نہیں ہو سکتے ۔ جذبات عقل اور ایمان کبھی اکٹھے ہو جاتے ہیں، کبھی جدا جدا اور کبھی
دو دو۔ تو میری عقل اور ایمان اگر چہ جذبات پر اعتراض تو نہیں کرتے مگر شریک ہونے سے بھی انکار
کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اس جگہ اللہ تعالیٰ نے دائرے مختلف بنائے ہیں۔اس حادثہ سے قبل میں
نے کئی رؤیا دیکھے اور بھی بہت سے لوگوں نے دیکھے جن میں اس کی طرف اشارہ تھا۔ میں جب ڈلہوزی
میں تھا تو اُس وقت میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ میں قادیان سے باہر ہوں۔ اور قادیان سے اطلاع آئی
ہے کہ وہاں ایک ایسی وفات واقع ہوئی ہے جس سے زمین و آسمان ہل گئے ہیں ۔ یہ خبر سن کر میں
سوچتا ہوں کہ میں اب وہاں کیسے پہنچوں گا۔ اُس وقت گویا کوئی میری تسلی کیلئے کہتا ہے۔ کسی ہندو یا
سکھ کی موت ہوگی۔ میں اس پر کہتا ہوں کہ ہندو یا سکھ کی موت پر تو زمین و آسمان
-
123
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نہیں ہل سکتے ۔ پھر وہ خیال پیش کرتا ہے کہ اس سے ہندوؤں اور سکھوں کی زمین و آسمان مراد ہوگی ۔اس
کے بعد مجھے حضرت اُم المؤمنین کی بیماری کی اطلاع پہنچی تو اس رویا کی طرف میرا خیال گیا اور رستہ میں میں
نے دوستوں کو یہ سنایا لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں شفا دے دی۔ ڈلہوزی سے میری واپسی پر مولوی سید عبد
الستار صاحب جو بہت مخلص ہلہم اور خدا رسیدہ انسان تھے ، ان کی وفات ہوگئی تو میں نے اس خواب کو اُس
پر چسپاں کیا۔ اور اگر چہ میری موجودگی میں وہ فوت ہوئے مگر میں نے خیال کیا کہ وہ بیمار تو میری عدم
موجودگی میں ہوئے تھے۔ اس لئے وفات خواہ میری موجودگی میں ہوئی ، یہ رویا پورا ہو گیا۔ مگر رویا میں یہ تھا
کہ میں پہاڑ پر نہیں ہوں بلکہ میدانی علاقہ میں ہوں اور وفات میری غیر حاضری میں ہوئی ہے۔ پھر جس دن
سارہ بیگم کی وفات ہوئی ہے، اُس دن صبح جب میں اٹھا تو میری زبان پر جاری تھا مردہ قادیان یا مردہ
قادیانی۔ میں نے اس سے خیال کیا کہ مخالفین جو کہتے ہیں ، قادیانی مردہ باد شاید اس سے یہ مراد ہو کہ کوئی
مخالف ہمارے خلاف کوئی کتاب لکھے گا یا لیکچر دے گا۔ اور یہ خیال اتنا غالب تھا کہ جب مجھے بیماری کا تار
پہنچا تو پھر بھی اس طرف میرا خیال نہیں گیا۔ پھر ڈاکٹر سید حبیب اللہ صاحب نے اسی دن خواب دیکھا کہ
ہمارے خاندان میں کوئی وفات ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے لکھا کہ میں نے آپ کی
بعض بیویوں کی وفات کے متعلق خواب دیکھا ہے۔ میاں عطاء اللہ صاحب پلیڈر نے لکھا کہ اُسی دن جس
دن اخبار پہنچا جس میں یہ خبر درج تھی مجھے خواب میں ایک مزار دکھایا گیا جس پر میرا نام درج تھا۔ میں گھبرا
کر اُٹھ بیٹھا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی اخبار کا وہ پر چہ پہنچ گیا۔ جس میں یہ خبر درج تھی ۔
قاضی عبدالرحیم صاحب نے اپنی بیوی کا ایک عجیب کشف لکھا ہے جسے وہ ہذیان سمجھتے رہے کیونکہ ان
کی بیوی گزشتہ جمعہ کے روز سخت بیمار تھی ۔ اُن کی لڑکی امتہ العزیز کے سارہ بیگم مرحومہ کے ساتھ بہت
تعلقات تھے۔ مولوی کا امتحان دونوں نے اکٹھے دیا تھا۔
آخری بار میں نے اسے سارہ بیگم مرحومہ کے ساتھ ہی دیکھا تھا۔ اور انہوں نے مجھے بڑے اصرار کے ساتھ
کہا تھا کہ یہ کچھ بیمار ہیں، انہیں ضرور کوئی دوائی دو۔ قاضی صاحب نے لکھا ہے کہ جمعہ کے روز ان کی بیوی بہت
بیمار تھیں۔ اور بار بار کہہ رہی تھیں کہ امتہ العزیز آئی ہے اور کہتی ہے کہ میں شام تک سارہ بیگم کے پاس رہی ہوں
اور انہیں لینے آئی ہوں ۔ وہ بار بار اس بات کو ہراتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے سارہ بیگم کے پاس لے چلو۔ میں ان
124
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے پوچھوں کہ امتہ العزیز آئی ہے یا نہیں ۔ اُسی دن پٹھانکوٹ میں ایک دوست نے خواب دیکھا۔ شائد
اس دن جب وہ بیمار ہوئیں یا اُس دن جب وفات ہوئی۔ یہ مجھے یاد نہیں رہا انہوں نے دیکھا کہ میں بہت
افسردہ ہوں اور زمین کھدوا رہا روارہا ہوں ، ان سب سے یہ ، یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وفات ا روفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقدر
تھی۔ لیکن ان خوابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی وفات کو اہمیت دی ہے۔ جبھی تو راولپنڈی،
دہلی ، پٹھانکوٹ ضلع جالندھر اور مختلف مقامات پر اس کی اطلاع دی۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے خواب
ہیں جو مجھے یاد نہیں رہے۔ مگر اس کثرت سے ہیں کہ ایک اچھا خاصہ مجموعہ بن جاتا ہے۔ اور بظاہر پتا لگتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے اس رنج کو ایک قومی رنج قرار دیا ہے۔ تبھی تو ملک کے مختلف گوشوں میں اس کی قبل از وقت
خبر دی۔ اور اس طرح گویا واقعہ سے پہلے ہی ہمدردی کا اظہار کر دیا ۔ حدیث قدسی میں بھی آتا ہے کہ وما
تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِى عَنْ نَفْسِ الْمُؤْمِنِ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاقَهُ وَلَا
بدله مِنْهُ ، یعنی اللہ تعالیٰ کو مومن بندے کی جان نکالنے میں تردد ہوتا ہے۔ اور اس وقت عرشِ الہی کا نپتا
ہے۔ یہی وہ بات تھی جس کی طرف میرے رویا میں اشارہ تھا کہ زمین و آسمان کانپ گئے ہیں اور اس کا بھی
یہی مطلب ہے۔ مگر ایک بات ایسی کہ جب سے میں یہاں آیا ہوں، میرے کان میں پڑ رہی ہے۔ اور وہ
جس صورت میں کہ دوستوں تک پہنچی طبعا ان کیلئے بھی اور میری قلبی کیفیت کے پیش نظر میرے واسطے بھی
رنج کا موجب ہے۔ بعض حالات ایسے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے عام طور پر دوستوں کو رنج اور شکوہ
ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر سچا انس اور ہمدردی ہو تو اس قسم کا شکوہ پیدا ہونا بھی ایک طبعی امر ہے۔ میں
نے اس معاملہ کی تحقیقات کی ہے جس حد تک کہ میں شرعا جائز سمجھتا تھا۔ اور جس نتیجہ پر میں پہنچا ہوں وہ یہ
ہے کہ جب ایک امر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہو چکا ہو اور اللہ تعالیٰ اس کیلئے بیسیوں رویا اور
کشوف دکھا چکا ہو، اس کے متعلق یہ کہنا کہ یہ ہوتا تو یوں ہو جاتا ۔ یوں ہوتا تو یہ ہو جاتا قطعا غلط
ہے۔ امتہ الحی مرحومہ کی بیماری کی اطلاع مجھے بمبئی میں ملی تھی ۔ اور میرے دل نے محسوس کیا کہ یہ
خطر ناک ہے۔ وہاں سے جب میں ریل میں سوار ہوا تو منہ کھڑکی سے باہر نکال لیا تا کرب کی حالت
کوئی اور نہ دیکھ سکے اور اللہ تعالیٰ سے دعا شروع کی ۔ اور اس نتیجہ پر پہنچ گیا کہ مجھے وہاں پہنچنے کا
موقع مل جائے گا ۔ آگرہ پہنچتے پہنچتے حالات کے تسلی بخش ہونے کی اطلاع بھی مل گئی ۔ ابھی دوروز ہی
125
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوئے میں والدہ صاحبہ حضرت اُم المؤمنین سے یہی باتیں کر رہا تھا۔ انہوں نے بھی بتایا کہ اُس وقت امتہ
احتی مرحومہ کی حالت بہت خطرناک تھی لیکن پھر سنبھل گئی۔ غرضیکہ میں پہنچ گیا اور اس کے دس بارہ روز بعد
ان کی وفات ہوئی۔ کیونکہ یہی مقدر تھا جیسا کہ ولایت جانے سے پہلے ہی بتایا گیا تھا۔ مگر دعاؤں کا نتیجہ یہ
ہوا کہ مجھے ان سے اور انہیں مجھ سے ملنے کا موقع مل گیا۔ ان کا علاج تین ڈاکٹر کر رہے تھے۔ ڈاکٹر میر محمد
اسمعیل صاحب جو بہت مشہور ڈاکٹر ہیں۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب جیسے عمر رسیدہ اور تجربہ کار ڈاکٹر جو
میڈیکل میں پروفیسر بھی رہ چکے ہیں اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب یہ تینوں معالج تھے۔ جس روز عصر کے
قریب ان کا انتقال ہوا ، اسی دن کو بجے کے قریب میں نے ان تینوں کو جمع کیا اور کہا کہ کئی باتیں ایسی ہوتی
ہیں کہ انسان کہنے سے شرماتا ہے۔ لیکن اگر اسے اپنی موت کا یقین ہو جائے تو کہہ دیتا ہے۔ اسی طرح کئی
باتیں جو بظاہر پوچھنا مناسب نہیں ہوتیں وہ پوچھ بھی لی جاسکتی ہیں۔ یا یہ دریافت کیا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی
خواہش ہو تو بتا دو۔ پس اگر حالت ایسی ہو تو بتا دیں تا انہیں بھی بتا دیا جائے ۔ اور ان کے دل میں اگر کوئی
بات ہو تو کہہ دیں۔ مگر تینوں نے جن میں سے دو بڑے لمبے تجربہ والے اور تیسرے بھی اچھا تجربہ رکھنے
والے تھے، متفقہ طور پر کہا کہ کوئی خطرناک بات نہیں۔ یہ ہسٹیریا کے دورے ہیں۔ لیکن اس بیان کے چار
گھنٹے بعد وہ فوت ہو گئیں ۔
پس ڈاکٹری ایک ظنی علم ہے اور اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کس حد تک صحیح ہوگا اور کس حد تک غلط ۔
بعض اوقات علاج ایک رحمت کے فرشتے کی صورت میں نازل ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات کچھ بھی اثر نہیں
رکھتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جرمنی کا ایک بادشاہ تھا، اسے خناق ہو گیا۔ اور برابر
آٹھ گھنٹے یورپ کے چوٹی کے ڈاکٹروں اور ملک الموت میں گشتی ہوتی رہی، آخر ملک الموت غالب
آگیا۔ ڈاکٹروں کا کام زندہ کرنا نہیں ، صرف کوشش ہے اور اگر کوئی دیانت داری سے کوشش کرتا ہے تو اس پر کوئی
شکوہ نہیں۔ اس لئے میں جو کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ شکوہ نہیں بلکہ اصلاح ہے اور آئندہ کی احتیاط کیلئے ہے۔ ایسے موقع
پر میں شکوہ کرنا فضول سمجھتا ہوں ۔ اس لئے کہ جو نقصان ہو چکا، اس کے متعلق شکوہ فضول ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
غلطی ہوئی کیونکہ ممکن ہے میں خود بھی ہوتا تو یہ غلطی ہو جاتی۔ مگر میں جانتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے خاندان یا خلیفہ وقت کے نقصان کو ساری جماعت اپنا نقصان سمجھتی ہے۔ اور اس طرح چونکہ اس سے
126
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لاکھوں انسانوں کا تعلق ہے اور انہوں نے اسے محسوس کیا ہے۔ میرے پاس تو بعض ایسے خطوط آئے ہیں
کہ میں سمجھتا ہوں کئی دوستوں نے ایسا محسوس کیا ہے کہ انہیں اپنے عزیزوں کے متعلق بھی ایسا صدمہ نہ
ہوتا۔ آج ہی ایک خط آیا ہے۔ ایک دوست لکھتے ہیں کہ میں اخبار پڑھ رہا تھا اور اس قدر رنج ہوا کہ
ساری خبر بھی نہ پڑھ سکا اور الٹا لیٹ کر چیخیں مارنے لگ گیا ۔ شور سن کر میری بیوی آئی اور وجہ دریافت
کرنے لگی۔ میں رقت کے سبب بات بھی نہ کر سکتا تھا۔ آخر اس نے اخبار اٹھا کر پڑھا تو اس پر بھی وہی
کیفیت طاری ہو گئی۔ حتی کہ گاؤں کے غیر احمدی، ہندو، سکھ سب اکٹھے ہو گئے کہ کیا تمہارے ہاں کوئی
ما تم ہو گیا ہے۔ تو ایک ایسی خبر جس کا اثر لاکھوں انسانوں پر پڑتا ہو اس کے متعلق بعض احتیاطوں کی
ضرورت ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں چاہیے تھا کہ جس وقت رات کو سارہ بیگم بیمار ہوئی تھیں، اُسی وقت مجھے
تار دے دیا جاتا۔ اور میرا تجربہ ہے جو کبھی فیل نہیں ہوا کہ جب بھی مجھے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی توفیق
مل گئی ہے، وہ بات یا تو ٹل گئی ہے یا ملتوی ہوگئی ہے۔ میں نے جب سے ہوش سنبھالا، یہ میرا تجربہ ہے
حتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب لاہور میں بیمار ہوئے تو آپ نے فرما یا محمود کو جگاؤ۔ میں
جاگا تو کوٹھے پر دعا کیلئے گیا۔ مگر دل میں دعا کیلئے جوش نہ پیدا ہوا ۔ الفاظ تو منہ سے نکلتے تھے مگر دل میں
جوش نہیں پیدا ہوتا تھا۔ آخر ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد اگر جوش پیدا ہوا تو اس امر پر کہ خدا یا کیا میرے
دل میں تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان نہیں رہا کہ تیرا رسول اور ہمارا امام اس حالت میں ہے اور
میرے دل میں دعا کیلئے جوش پیدا نہیں ہوتا۔ اور اس طرح میں ایک گھنٹہ روتا رہا مگر صحت کی دعا کی
دعا پیدا اور ایک گھنٹے رہا مگر صحت
طرف توجہ اور وہ حالت جس میں انسان سمجھتا ہے کہ میں نے خدا سے بات منوالی ہے، نہ پیدا ہو
سکی۔ دوسری ضروری چیز یہ تھی کہ مقامی امیر کو فورا اطلاع دی جاتی ۔ بیسیوں لوگوں نے مجھ سے شکوہ کیا ہے کہ اگر پتہ
لگتا تو کم سے کم دعا ہی کرتے۔ اور انہیں افسوس ہے کہ دعا بھی نہ کر سکے۔ اگر مقامی امیر کو اطلاع ہو جاتی تو
سینکڑوں لوگ دعا کرتے اور ممکن ہے ان سے اتنا وقت مل جاتا کہ میں واپس آ جاتا۔ پھر جو تار مجھے دیا
گیا، اس کے الفاظ اتنے کمزور تھے کہ سوائے معمولی بیماری کے جو ہر حاملہ کو ہوسکتی ہے، کوئی زیادہ بات ظاہر
نہ ہوتی تھی۔ پھر آپریشن کرنے یا اس کے ختم ہونے کی مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ مگر میں پھر کہوں گا
کہ تقدیر ایسی ہی تھی ۔ کیونکہ جب مجھے اطلاع ملی تو میں نے اسباب باندھنے کیلئے کہا۔ اُس وقت
127
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میری ایک بیوی اپنے بھائی کے ہاں تھیں۔ انہیں کہلا بھیجا کہ اگر جانا ہو تو تیار ہو جاؤ۔ اور دوسری طرف
حالات دریافت کرنے کیلئے تار لکھ کر شیخ یوسف علی صاحب پرائیویٹ سیکرٹری کو دیا۔ لیکن مجھے یہ وہم بھی نہ
تھا کہ ایسے ضروری تار کیلئے یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ایکسپریس بھیجا جائے۔ انہوں نے آرڈنری بھیج دیا
جو وفات کے پندرہ منٹ بعد یہاں پر پہنچا۔ اُدھر میں مطمئن تھا کہ اس وقت تک جو جواب نہیں آیا تو آرام
ہی ہوگا۔ اور میں نے یہ خیال کیا کہ شیخ صاحب نے ایسی بیوقوفی کہاں کی ہوگی کہ
آرڈنری(ORDINARY) تار دیا ہو۔ یقینا آرام ہوگا جو اب تک جواب نہیں آیا۔ میرا ذہن بھی اس
طرف نہیں گیا کہ شیخ صاحب نے ایسی غلطی کی ہے۔ میں جواب نہ ملنے کے یہی معنی سمجھتا رہا کہ آرام
ہے۔ کیونکہ جب آرام ہو تو تار دینے کی جلدی نہیں ہوا کرتی ۔ جب وفات کی خبر ملی تو یہاں پہنچنے تک مجھے یہ
رنج رہا کہ جلد تار کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔ مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ وہ وفات کے پندرہ منٹ بعد یہاں رہا کا
پہنچا تھا۔ یہ غلطی راولپنڈی میں میری موجودگی میں ہوئی۔ پس میں اس غلطی کو ایک نا دانستہ غلطی سمجھتا
ہوں ۔ لیکن ساتھ ہی یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک غلطی تھی۔ ایسے موقع پر دوستوں کو اطلاع ہونی چاہئیے تھی تا دعا کی
تحریک ہو۔ اور اس کیلئے مقامی امیر کو فورا اطلاع دینی چاہئیے تھی۔ وہ فور اطلاع کرتے اور دوستوں کو اطلاع
ہو جاتی ۔ پھر فورا میری طرف بھی اطلاع بھیجنی چاہئے تھی۔ اگر مجھے رات کو ہی تار دے دیا جاتا تو وہاں
کثرت سے ہوائی جہاز ملتے ہیں۔ ممکن تھا اگر انتظام ہو سکتا تو میں ایک گھنٹے میں یعنی صبح سات آٹھ بجے
تک یہاں پہنچ سکتا۔ پھر اگر آپریشن ہونا ہوتا تو میرے سامنے ہوتا اور اگر وفات ہی مقدر تھی تو وہ بھی
میرے سامنے ہوتی۔
دوسری احتیاط جو ضروری تھی یہ ہے کہ زچگی بہت بڑی تکلیف کا موجب ہوتی ہے۔ خصوصا دوسری بار تو
ہر عورت یہی سمجھتی ہے کہ وہ مر جائے گی سوائے اُجڑ جاہل عورتوں کے جن کی حس مردہ ہو چکی ہو۔ سب تعلیم
یافتہ اور سمجھدار عورتیں ہر حمل کے موقع پر یہی کہتی ہیں کہ ہم اب کے مرجائیں گی ۔ مگر باوجود اس کے یہ صحیح
نہیں ہوتا۔ اس لئے جو عورت ایسا کہے اس کے متعلق سمجھ لینا کہ کوئی خاص بات ہے یہ تو صحیح نہیں مگر با وجود
اس کے اس میں کلام نہیں ۔ اطباء اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ زچگی کے بعد عورت کو نئی زندگی حاصل ہوتی
ہے۔ پھر کسی کا یہ خیال کرنا کہ کسی کے مشورہ کی ضرورت نہیں، بالکل غلط بات ہے۔ قادیان
128
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میں اس وقت چھ ڈاکٹر تھے۔ ڈاکٹر غلام احمد صاحب جو طب کی بڑی سے بڑی ڈگری ولایت سے حاصل کر
کے آئے ہیں۔ ان کے برابر ابھی تک ہماری جماعت میں کسی نے ڈگری حاصل نہیں کی ان کے علاوہ ڈاکٹر
عبد السمیع صاحب تھے۔ ڈاکٹر سید رشید احمد صاحب تھے۔ ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب، بھائی عبد الرحیم
صاحب کے لڑکے۔ ڈاکٹر نذیر احمد صاحب پسر ماسٹر عبد الرحمن جالندھری تھے،۔ ڈاکٹر لعل دین صاحب
تھے۔ ان میں سے ایک ولایت کا تعلیم یافتہ ، ایک اسسٹنٹ سرجن، چار سب اسسٹنٹ سرجن تھے۔ان
میں سے ممکن ہے بعض کا علم نہ ہو لیکن بعض کا ضرور علم تھا۔ لیکن باوجود اس کے نہ تو تیمارداروں کو اور نہ ہی
معالجوں کو یہ خیال آیا کہ ہم سے بھی غلطی ہو سکتی ہے، کسی اور کو بھی مشورہ کیلئے بلا لیں۔ میرے رشتہ داروں کو
خیال کرنا چاہئے تھا کہ اگر میں یہاں ہوتا تو کیا کرتا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ڈاکٹر صاحب کو کہا تھا کہ کیا اور
ڈاکٹر بلانے کی ضرورت ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ ہاں کوئی اور ڈاکٹر آجائے تو اچھا ہے کیونکہ اس طرح نرس
فارغ ہو جائے گی اور مجھے اس کی بہت ضرورت ہے۔ لیکن اس کے بعد نہ رشتہ داروں کو دوسرا ڈاکٹر بلانے کا
خیال آیا اور نہ ڈاکٹر صاحب کو ۔ حالانکہ ایسی حالت خطر ناک تھی خون آرہا تھا بچہ ٹیڑھا ہوا ہوا تھا، کمزوری
تھی ۔ اول تو چاہئے تھا کہ امرتسر سے کسی کو بلا لیا جاتا یا وہاں پہنچا ہی دیا جاتا لیکن اگر یہ نہیں ہو سکتا تھا تو
کم سے کم یہاں کے ڈاکٹروں سے تو مشورہ کیا جاتا۔ یہ خود معالج کی اپنی عزت کے بچاؤ کیلئے ضروری
تھا۔ ہندوستانی ڈاکٹروں میں سے نناوے فیصدی ایسے ہیں جو دوسرے سے مشورہ کو اپنی ہتک سمجھتے
ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تجربہ میں جتنے سب اسسٹنٹ سرجن میں نے دیکھے تک نہیں کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تجربہ میں جتنے سب اس
ہیں ، ان سے اچھے ہیں ۔ مگر باوجود اس کے یہ معنے نہیں کہ انہیں مشورہ کی ضرورت نہیں۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا قاعدہ تھا اور خود میں بھی جب ۱۹۱۸ ء میں بیمار ہوا تو میں نے بھی ایسا ہی کیا کہ طبیب اور ڈاکٹر
سب جمع کر لئے ۔ ڈاکٹروں کی دوائی بھی کھاتا تھا اور طبیبوں کی بھی۔ کیا معلوم اللہ تعالیٰ کس سے فائدہ
دے دے۔ اگر کوئی ڈاکٹر اپنے کو خدا سمجھتا ہے تو سمجھے، ہم تو اسے بندہ ہی سمجھتے ہیں۔ یورپ کے ڈاکٹروں
میں یہ مرض نہیں ۔ وہاں کے ڈاکٹر جب دیکھیں کہ حالت خطر ناک ہے یا ان کا جو اندازہ ہے کہ اتنے دنوں
میں آرام ہوگا، وہ پورا نہ ہو تو خود کہہ دیتے ہیں کہ دوسرا ڈاکٹر بلاؤ۔ اور پھر اس سے خود تبادلۂ خیالات کر کے
مناسب علاج تجویز کریں گے۔ بلکہ ان کے ہاں علاج کے ساتھ ڈاکٹر کا یہ بھی فرض ہے کہ جو ڈاکٹر کسی فیملی کا
129
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
معالج ہو وہ حالت خراب ہونے کی صورت میں فورا کہہ دے کہ دوسرے ڈاکٹر کو بلاؤ۔ اور اگر میری رائے
پر چلنا ہو تو فلاں فلاں کو بلاؤ۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ مریض ضرور بچ جائے گا۔ کیونکہ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءُ إِلَّا
الْمَوْتِ هم دس ہزار ڈا کٹر بھی اگر جمع ہو جائیں۔ تو جس نے مرنا ہے وہ مرے گا۔ مگر کہنے والوں کو تو یہ موقع
نہیں ملے گا کہ ڈاکٹر کی غلطی سے وفات واقع ہوگئی۔
پس ڈاکٹر کی عزت کی حفاظت کیلئے بھی یہ ضروری ہے جب وہ یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ کرتا ہوں میں ہی
کرتا ہوں تو خدا تعالیٰ کی مدد بھی اس کے شامل حال نہیں رہتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سلطان عبدالحمید عبد الحمید خان معزول کی کی بہت تعریف تعریف فرمایا فرمایا کرتے کرتے تھے۔ اور اور سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ جنگ
کی تیاریاں کی گئیں۔ اور جب مکمل ہو گئیں تو کسی نے کہا کہ ایک چیز رہ گئی ۔ اس پر اس نے بہت ہی
پیاری بات کہی کہ کوئی خانہ خدا کیلئے بھی چھوڑ دو۔ تو خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ملک الموت کا رستہ تو ڈاکٹر
نہیں روک سکتے لیکن دوسروں کا مشورہ ضروری ہے، سوائے اس کے کہ مریض خود کسی اور کو بلانا پسند نہ
یا غریب ہو لیکن ڈاکٹر کا فرض ہے کہ یہ بات پیش کر دے۔ اور حالات ایسے ہیں جن سے پتہ
لگتا ہے کہ مشورہ کی ضرورت تھی۔ زندہ بچہ ہاتھ کٹا ہوا ، آدھ گھنٹہ تک خون کے چوبچہ میں پڑا رہا۔ اگر
ایک دو ڈاکٹر اور بھی وہاں ہوتے تو دو اگر ماں کی طرف متوجہ رہتے تو ایک بچہ کو بھی دیکھ سکتا۔ یوں تو کسی
کو کیا پتہ ہے کہ کیا ہونے والا ہے لیکن اپنی کوشش ضروری تھی۔ میں خود باہر سے ڈاکٹر اپنے لئے یا اپنے
خاندان کے لوگوں کیلئے نہیں بلایا کرتا۔ میرے لئے صرف ایک دفعہ باہر سے ڈاکٹر آیا ہے۔ مگر مجھے آج
تک معلوم نہیں کہ اُس کی فیس کس نے ادا کی۔ مجھ سے کہا گیا کہ کسی کو بلانا چاہئے تو میں نے جواب دیا
کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ کہا گیا کہ فیس انجمن ادا کر دے لیکن میں نے کہا میں اپنے لئے انجمن
سے فیس نہیں دلوانا چاہتا۔ پھر مجھے پتہ نہیں کس نے بلایا اور فیس کس نے دی ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں
ہمارا اتنا ہی فرض ہے جتنی اللہ تعالیٰ نے وسعت دی ہے ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس قسم کی کمزور
حالت میں ایک ہی علاج ہوا کرتا ہے کہ تندرست آدمی کا خون مریض کو انجیکٹ کر دیا جائے ۔ اور
میں نے آتے ہی دریافت کیا کہ کیا یہ بھی کیا گیا ، تو معلوم ہوا نہیں ۔ حالانکہ مریض کو بچانے کیلئے بالکل
غیر متعلق لوگ اپنا خون پیش کر کے انہیں بچا لیتے ہیں ۔ میری ایک بیوی گزشتہ دنوں لا ہو ر ہسپتال میں
130
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تھیں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ چند دنوں کے عرصہ میں دو دفعہ مریضوں کیلئے وہاں کی انگریز لیڈی ڈاکٹروں
نے اپنے خون پیش کر دیئے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ سوگوار چہرے جو میں نے یہاں آکر دیکھے، اگر ان
میں سے کسی ایک کو بھی کہا جاتا کہ تمہاری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اگر تھوڑا سا خون دے دو تو میرے
خیال میں ان میں سے کوئی بھی انکار نہ کرتا۔ اور اس حالت میں صرف یہی آخری علاج تھا۔ اور میں سمجھتا
ہوں حواس باختگی میں کسی کا ذہن اس طرف گیا ہی نہیں ۔ میں نے ڈاکٹر غلام احمد صاحب سے دریافت کیا
کہ انگلینڈ میں ایسے وقت میں کیا کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ صرف یہی ایک علاج ہے۔ آجکل اگر کوئی
طالب علم امتحان کے پرچے میں نمک کی پچکاری کو جو یہاں عام طور پر کرتے ہیں بطور علاج لکھ دے تو
اسے فیل کر دیا جائے۔ تو صرف یہی ایک علاج تھا اور جس آدمی کا خون لیا جائے ، اسے ایک گھنٹہ کیلئے بھی
لیٹنا نہیں پڑتا۔ لنڈن میں ہزاروں لوگ اپنے نام درج کرا چھوڑتے ہیں کہ جب بھی ضرورت ہو ہمارا خون
لے لیا جائے۔ اور جب کوئی ایسا کیس آئے ، ان لوگوں کو فون کر دیا جاتا ہے۔ اور وہ ریلوں موٹروں میں
چاروں طرف سے آ جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اگر دوسرا کوئی ڈاکٹر وہاں ہوتا تو یہ بات اس کے ذہن
میں ضرور آجاتی ۔ اور گو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں نہ پچکاری کے سامان ہیں نہ خون ٹیسٹ کرنے کے
لیکن اگر یہ خیال پیدا ہو جاتا تو یا مریضہ کو لاہور، امرتسر لے جانے کی یا وہاں سے تجربہ کار ڈاکٹر کو مع سامان
لانے کی کوشش کی جاتی۔
پس میں ان حالات سے متاثر ہو کر ایک تو یہ کہتا ہوں کہ ہمارے احمدی ڈاکٹر اس کبر کو چھوڑ دیں
جس میں ہندوستان کے ڈاکٹر عام طور پر مبتلا ہیں اور میں سمجھتا ہوں اگر ایک دوڈاکٹر بھی اس واقعہ سے
سبق حاصل کر کے اس بد عادت کو چھوڑ دیں اور تیس چالیس جانیں بھی اس طرح بچ جائیں تو سارہ بیگم کی
موت کام آ جائے گی۔ خدا کا فرستادہ مسیح موعود علیہ السلام جسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔ أُجِيبُ كُل
دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ : ۔ جس سے وعدہ تھا کہ میں تیری سب دعائیں قبول کروں گا ، سوائے ان
کے جو شرکاء کے متعلق ہوں۔ وہ ہنری مارٹن کلارک والے مقدمہ کے موقع پر مجھے جس کی عمر صرف ۹ سال
کی تھی دعا کیلئے کہتا ہے۔ گھر کے نوکروں اور نوکرانیوں کو کہتا ہے کہ دعا ئیں کرو۔ پس جب وہ شخص جس کی
سب دعائیں قبول کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا تھا، دوسروں سے دعائیں کرانا ضروری سمجھتا ہے
131