ہمارے سپرد عظیم الشان کام کیا گیا ہے

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اور اس میں اپنی ہتک نہیں سمجھتا تو ایک ڈاکٹر کا دوسرے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ، کس طرح ہتک کا موجب ہو
سکتا ہے۔ پس دیانت، ایمان اور دین کے لحاظ سے ایک معالج کا فرض ہے کہ جب حالت خطر ناک دیکھے تو
مشورہ دے کہ کسی اور کو بلا لیا جائے ۔ ڈاکٹروں کا قاعدہ ہے کہ دوسرے کا نسخہ دیکھ کر کہتے ہیں، یہی تو میں
دے رہا تھا۔ حالانکہ ہو سکتا ہے کہ ہزار دفعہ جو چیز دی گئی ہے وہ ایک دفعہ کسی نئی دوائی کے ساتھ ملا کر دی
جائے تو اس سے جان بچ جائے۔ پس یہ دو باتیں ہیں جو اس وقت کہنا چاہتا ہوں ۔ گزشتہ پر شکوہ نہیں ، پر
آئندہ احتیاط کیلئے ۔ گزشتہ واقعہ کے متعلق تو میں برابر ڈاکٹر صاحب پر اعتراضات کا دفعیہ کرتا رہا ہوں ۔ اور
جو بھی ملا ہے اسے سمجھایا ہے لیکن آئندہ کی احتیاط کیلئے یہ باتیں بیان کرنا ضروری ہیں ۔ اپنے لئے نہیں بلکہ کی یہ کرنا ہیں۔
دوسروں کیلئے کیونکہ ہر عورت اپنے گھر کیلئے بمنزلہ ستون کے ہوتی ہے جس کے ٹوٹنے پر گھر کے ویران اور
بچوں کے برباد ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک بھنگی کی عورت بھی اپنے گھر میں ویسی ہی ہے جیسے ایک بادشاہ
کی۔ پس میں اس موت کو ایک قربانی سمجھوں گا اگر ہمارے احمدی ڈاکٹر اس عادت کو چھوڑ دیں۔ غرض دو
باتیں میں کہتا ہوں ایک اپنے متعلق دوسری عام ۔ اپنے متعلق یہ کہ اگر میں باہر ہوں تو میرے عزیزوں اور
قائمقام کو اطلاع ہونی چاہئیے تا مجھے علم ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ مستغنی ہے اور میں اُس کے غضب سے پناہ مانگتا
ہوں لیکن پھر بھی گریہ وزاری سے دعا کی توفیق ملنے کے بعد میں نے کسی بات کو ٹل جانے یا ملتوی ہوئے
بغیر نہیں دیکھا۔ میرے پاس روپیہ نہیں ہے لیکن کسی کو مجھ پر یہ بدگمانی نہیں ہونی چاہیے تھی کہ میں ان تاروں
کا خرچ نہ دیتا۔ اگر پندرہ پندرہ منٹ کے بعد بھی مجھے اطلاع دی جاتی تو مجھے خرچ ادا کرنے میں کوئی
اعتراض نہ ہوتا بلکہ تازیست میری روح اس کے زیر احسان رہتی ۔ عام نصیحت یہ ہے کہ جب مرض سخت ہو
ڈاکٹر کو خود زور دینا چاہئے کہ دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا جائے اور اگر غریب کو ڈاکٹر بلانے کی توفیق نہ
ہو تو اپنے رسوخ اور دوستانے سے کام لے کر خود ڈاکٹر دوسرا ڈاکٹر بلائے ۔
اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اگر ہزاروں ایسے غریب مریض جن کی موت پر ایسی ہی غلطیاں
ہوتی ہیں ، ان کی بہتری مد نظر نہ ہوتی تو میں یہ بات ہرگز نہ کہتا کیونکہ اس واقعہ کی تو اب
اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ اور ساتھ ہی مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ہر ابتلاء میں اللہ تعالیٰ نے برکتیں
رکھی ہوتی ہیں ۔ اور یہ میں کبھی نہیں مان سکتا کہ رحمن رحیم خدا بندے پر ظلم کرے گا ۔ ہر
132

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سانس، ہر قدم، ہر نظر اور ہر شنوائی اور ہر لفظ جو انسان کے منہ سے نکلتا ہے اور ہر ہوا جو ناک میں جاتی
ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طفیل میں ہم اس کے ساتھ وابستہ بداثرات اور عذابوں سے بچتے ہیں۔ پھر میں
کس طرح اس پر بدظنی کر سکتا ہوں۔ وہ ہاتھ جس سے لاکھوں میٹھی قاشتیں ہم نے کھائی ہیں۔ اگر علاج کے
طور پر کوئی کڑوی بھی کھلائے تو سوائے الْحَمْدُ لله کے ہمارے منہ سے کچھ نہیں نکل سکتا۔ اس لئے بندوں
کے فعل پر اعتراض نہیں کرتا تا اس سے اشارہ اپنے آقا کا شکوہ نہ ہو جائے۔ لیکن اس خیال سے کہ شاید
بعض غریبوں کی اس میں بہتری ہو جائے اور کئی اور بے کس عورتوں کی جانیں بچ جائیں ، میں نے یہ بات
کہہ دی ہے۔
( الفضل یکم جون ۱۹۳۳ء )
ل بخاری کتاب التفسير باب قوله فَأَمَّا من اعطى واتَّقى
مسلم کتاب الجنائز باب البكاء على الميت
بخاری کتاب الجنائز باب من جلس عند المصيبة يعرف فيه الحزن
بخاری کتاب الرقاق باب التواضع ولا بدله منہ کے الفاظ اس روایت میں نہیں ہیں )
مسلم کتاب السلام باب لكل داء دواء والا استحباب التداوى ( الا الموت کے الفاظ اس
روایت میں نہیں )
تذکرہ صفحہ ۲۶۔ ایڈیشن چہارم
133

خطبات محمود
۱۵
ہمارے سپر د عظیم الشان کام کیا گیا ہے
(فرموده ۲۶ مئی ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی بعض حکمتوں کے ماتحت جو ہمارے فہم اور ادراک سے بالا ہیں، جماعت احمد یہ کو
ایک ایسے کام کیلئے چنا ہے جسکی عظمت اور بڑائی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات بالکل نا ممکن نظر آتی ہے کہ
اعداد و شمار کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت ، مال اور دولت کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت علم اور اور جماعت علم اور تجربہ
کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت، اخلاق اور تربیت کے لحاظ سے ایسی کمزور جماعت ، اس کام کے دسویں
بلکہ ہزارویں حصہ کو بھی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ باوجود تمام سامانوں کے
فقدان کے باوجود ہر قسم کے مخالف ذرائع کی موجودگی کے کہ ان میں سے بعض ہمارے اپنے ہاتھوں کے
پیدا کردہ ہیں اور بعض حالات زمانہ کے اور بعض ہمارے دشمنوں کے پیدا کئے ہوئے ہیں، پھر بھی ہماری
جماعت ترقی کرتی جاتی ہے۔ لیکن ایسا صرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو رہا ہے۔ انسانی عقل اور انسانی فہم
ان باتوں کو سمجھنے سے بالکل قاصر ہے۔ جب ہماری کوتاہیوں کے باوجود جماعت اس رنگ میں ترقی کر رہی
ہے جو حیرت انگیز ہے تو اگر ہمارے دوست اپنے آپ کو فرد افرا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مستحق بنالیں، تو پھر
یہ ترقی کتنی شاندار کتنی سریع السیر اور کتنی زود رفتار ہو گی۔ اس کا اندازہ بھی انسانی ذہن نہیں لگا سکتا۔
ابھی تک ایک کثیر جماعت ہمارے احباب کی سست ، غافل ، بے پرواہ اور اپنے فرائض
134

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے ناواقف ہے۔ ان ذرائع سے تہی دست ہے جو مذاہب کو بڑھانے والے ہوتے ہیں وہ سوز و گداز ، وہ
گریہ وزاری ، وہ گرم گرم بہنے والے آنسو، وہ انکسار جو انسان کے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے خدا
تعالی کی رحمت ، اس کی رافت اور اس کے من واحسان کے سامنے لے جا کر پھینک دیا کرتا ہے، ابھی ہماری
جماعت کے بہت سے افراد میں سے مفقود ہے۔ ہم میں سے ایک بڑے حصہ کے دن اور راتیں ایک سے
ہیں۔ ان کے نہ دن بیداری میں کٹتے ہیں اور نہ راتیں بیداری میں گزرتی ہیں۔ اگر راتوں کو ان کے جسم
بے جان مردے کی طرح چار پائی پر پڑے رہتے ہیں تو دن کو ان کی روح غفلت کے پردوں میں لپٹی
ہوئی صبح سے شام تک کا وقت گزار دیتی ہے۔ ہم ان کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ان کی راتیں بھی دن
ہوگئی ہیں بلکہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے دن بھی راتیں بن گئے ہیں ۔ دعاؤں کی وہ رغبت جو انسان کے اندر
ایک ایسا ولولہ پیدا کر دیتی ہے جو اسے نچلا بیٹھنے نہیں دیتا بلکہ حرکت پر مجبور کرتا ہے، وہ ابھی بہت سے افراد
میں نہیں پایا جاتا۔ اپنے نفس کا وہ مطالعہ جو انسان کو تسبیح پر مجبور کر دیتا ہے، نعمائے الہی پر وہ گہرا غور جو تحمید
اور تقدیس کے کلمات خود بخود جاری کر دیتا ہے ، محمد رسول اللہ صلی السلام کے احسانات کا وہ عظیم الشان احساس
جو بے خبری میں بھی زبان پر درود جاری کر دیتا ہے، ابھی تک بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے۔
غرض وہ حالت جس کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ
فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ لے وہ کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ ہمیں یہ
تعلیم دی دی گئی تھی کہ کرنا دنیا میں میں ہوتے ہوتے ہوئے ہوئے بھی خدا کے ہوکر رہو ہمیں یہ کہا گیا تھا کہ یہ روس دین نہیں ہے ہے کہ کہ دنیا دنیا کو کو
لی کہ دنیا میں کے ہو یہکہا کہ یہ دین
چھوڑ دو۔ کیونکہ جو شخص مواقع فتن سے بھاگ کر علیحدہ کھڑا ہو جاتا ہے، وہ بزدل ہوتا ہے جس کی آنکھیں
نہ ہوں وہ اگر کہے کہ میں بد نظری سے بچنے والا ہوں تو وہ جھوٹا ہے۔ بہرا اگر کہے کہ میں کسی کی غیبت
نہیں سنتا تو اس کی کوئی خوبی نہیں ۔ جس کی زبان کاٹی گئی ہو وہ اگر کہے کہ میں کسی کو گالیاں نہیں دیتا تو کوئی
اس کی تعریف نہیں کرے گا۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ دنیا میں رہتے اور لوگوں سے ملتے ہوئے اگر دلوں کو
صاف رکھو گے اور کسی وقت اور کسی حالت میں خدا سے غافل نہ رہو گے، تب متقی کہلاؤ گے۔ ہمارے
بہت سے دوستوں نے اس کے ایک حصہ پر عمل کیا مگر دوسرے پر نہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں حکم ہے کہ
دنیا سے انقطاع نہ کرو، اِس لئے ہم اس کی طرف جاتے ہیں ۔ مگر وہ دوسرے حصہ کو بھول
135

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
گئے کہ ہ دنیا میں ہوتے ہوئے بھی اس سے علیحدہ رہو۔ انہیں کہا گیا تھا کہ دنیا میں جاؤ اور تیل مل کر جاؤ تا جس
طرح چکنے گھڑے پر پانی نہیں ٹھہرتا ، اسی طرح دنیوی کششوں کے پانی کی تیز دھار بیشک تم پر گرے مگر تم
پر کوئی اثر نہ کرے لیکن ہمارے بعض دوستوں کی مثال اُس عورت کی سی ہے جو ہر روز اُٹھ کر سحری کھاتی
مگر روزہ نہ رکھتی تھی۔ ایک دن اس کی مالکہ نے اسے کہا کہ سحری کے وقت ہم تم سے کوئی کام تو لیتے
نہیں، اگر تمہیں روزہ نہیں رکھنا ہوتا تو اُٹھنے کا کیا فائدہ۔ اس نے جواب دیا کہ بی بی! میں نماز نہ
پڑھوں ، روزہ نہ رکھوں سحری بھی نہ کھاؤں تو کافر ہو جاؤں ۔ وہی مثال ہم میں سے بعض کی ہے۔ وہ حصہ جو
ان کے مفید مطلب ہے۔ اسے تو لے لیتے ہیں لیکن جس میں ان کو قربانی کرنی پڑتی ہے اسے چھوڑ دیتے
ہیں۔ انہیں یہ تو یاد رہ جاتا ہے کہ آقا نے کہا تھا کہ جاؤ دنیا میں رہو اور دنیوی معاملات میں حصہ لومگر یہ بھول
جاتا ہے کہ یہ بھی کہا تھا کہ خبردار! تمہارا دل دنیا میں نہ پھنسے گویا اتنا یاد رہا کہ دنیا کی نعمتیں خدا تعالیٰ نے
انسان کیلئے پیدا کی ہیں مگر یہ یاد نہیں کہ ان کے آقا نے یہ بھی کہا تھا کہ انسان کا دل صرف خدا کیلئے ہے۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ جبکہ میں سکول میں پڑھتا تھا، ایک طالب علم جو بہت مخلص تھا ، اب فوت ہو چکا
ہے اللہ تعالیٰ مغفرت کرے۔ وہ ایک دن ایسے ذوق سے ریوڑیاں کھا رہا تھا کہ جس میں حرص کا رنگ پایا
جاتا تھا۔ اس بات نے میرے دل پر اثر کیا اور اس عمر کے مطابق میں نے سمجھا کہ شاید اس لئے اس قدر
جلدی جلدی کھا رہا ہے تا دوسرے لڑکے آکر شامل نہ ہو جائیں۔ اس پر مجھے تعجب ہوا اور میں نے پوچھا کہ
اس قدر جلدی کیا ہے؟ اس نے جواب دیا سنا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ریوڑیاں بہت پسند لصلاة والسلام کو
ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دوائی ایسٹرن سیرپ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے جو بہت
کڑوی ہوتی ہے۔ میں نے کہا آپ صرف ریوڑیاں ہی نہیں کھاتے بلکہ ایسٹرن سیرپ کو بھی پسند فرماتے
ہیں، آپ بھی کیوں نہیں استعمال کرتے ۔
غرض ہماری جماعت کا ایک حصہ اُس چیز کو تو لے لیتا ہے جو میٹھا ہے۔ وہ جب سنتا ہے کہ
عیسائیت نے رہبانیت کی تعلیم دی ہے تو قرآن کریم اور سلسلہ احمدیہ کی کتب کو ہاتھ میں لے کر کہتا
ہے کہ رہبانیت کے مقابلہ میں یہ کیا ہی اچھی تعلیم پیش کرتی ہیں ۔ جب ہندو مذہب کے ماننے
والے اس کے سامنے اپنے بزرگوں کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ کس طرح سالہا سال اُلٹے
136

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لٹکے رہتے سردیوں میں ٹھنڈے پانی میں کھڑے رہتے اور گرمیوں میں آگ کے سامنے بیٹھے رہتے ، پھر
سورج کی طرف دیکھتے رہتے ، تو ہمارا وہ حصہ مسکراتے ہوئے سر مارتا ہے اور کہتا ہے یہ اسلام کی فوقیت ہے
کہ وہ ایسی باتوں سے منع کرتا ہے۔ اور ہمارے مذہب نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو رڈ کرنے سے روکا
ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے۔ أَمَّا بِنَعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو استعمال کرو۔ وہ یہ تو
کہتے ہیں مگر ان کو دوسری آیتیں بھول جاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں تمہاری جانیں، تمہارے
مال ، بیوی بچے ، ماں باپ، بھائی بہن، دوست عزیز سب ہیچ ہیں۔ اگر ان کی محبت تمہیں خدا اور رسول اور
دین کے مقابلہ میں کچھ بھی وزن رکھتی معلوم ہو تو تم کسی کام کے نہیں ۔ ، وہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
مومن کی جان ومال کو جنت کے عوض خرید لیا ہے۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ قرآن مجید میں
آتا ہے ۔ افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ سے یعنی کیا تم ایک حصہ کو قابلِ عمل سمجھتے
ہوا اور دوسرے کو ترک کر دیتے ہو، یہ کون سی قربانی ہے، کون سی فدائیت ہے جو ہم سے آدھا حصہ چھڑا دیتی
، اور صرف آدھا منواتی ہے۔ اور آدھا حصہ بھی وہ جو میٹھا ہے۔ جب تک ہماری جماعت میں یہ بیداری
نہ پیدا ہو جائے اس وقت تک وہ کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ اس کیلئے کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں۔ کئی نادان
سمجھتے ہیں ہم پڑھے ہوئے نہیں ہم ان باتوں کو کہاں سمجھ سکتے ہیں۔ حالانکہ ہمارا دین صرف پڑھے ہوئے
لوگوں کیلئے نہیں بلکہ وہ ہر عالم و جاہل کیلئے ہے۔ بالکل موٹے اصول ہیں ، سیدھی سادی باتیں ہیں۔ خدا کو
ایک قرار دینا یعنی اس کے مقابل پر ہر چیز کو ہیچ سمجھنا محمدصلی ال ایام کو رسول ماننا۔ یعنی یہ سمجھنا کہ تمام نیکیاں
صرف آپ کے ذریعہ حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس کیلئے کون سے علم کی ضرورت ہے۔ کبھی کسی نے اس امر کی
ضرورت محسوس نہیں کی کہ کوئی اسے بتائے کہ اسے خدا سے زیادہ محبت ہے یا بیوی بچوں سے۔ وہ خدا کیلئے
زیادہ وقت صرف کرتا ہے یا اپنے اور اپنے بیوی بچوں کیلئے ہر جاہل سے جاہل انسان محسوس کر سکتا ہے۔ کیا
کوئی ایسا بھی انسان ہے جو کہے کہ مجھے کوئی بتائے میں اپنی بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہوں یا غیر عورت
سے۔ مجھے بتایا جائے کہ مجھے اپنے بیٹے سے زیادہ محبت ہے یا ہمسائے کے بیٹے سے۔ اگر آج تک کسی نے
یہ باتیں کسی عالم سے دریافت کی ہوں تو میں کہتا ہوں وہ حقدار ہے کہ کہے لا الہ کے معنی میری سمجھ میں نہیں
آتے کوئی مجھے سمجھائے۔ اگر وہ یہ سمجھ سکتا ہے کہ بیٹا زیادہ پیارا ہے یا ہمسائے کا بچہ تو کیا وہ
ہے
137

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
یہ معلوم نہیں کر سکتا کہ اسے خدا ز یادہ پیارا ہے یا اپنے بیوی بچے ۔ لا الہ کے معنے یہ ہیں کہ خدا کے مقابلہ
میں وہ کسی چیز کو کوئی وقعت نہیں دیتا ۔ صرف زبان کا اقرار کچھ نہیں، زبان سے جھوٹ موٹ کہنا کوئی خوبی
نہیں ، اس میں تو ایک دیہاتی زیادہ ہنر مند ہوتا ہے۔ ایک تحصیلدار یا گرد اور یا کوئی اور افسر آکر اسے ایک کام
کہتا ہے تو وہ جواب دیتا ہے کہ ہاں جی آپ سے ہمیں کون عزیز ہے، ضرور کام کر دیا جائے گا۔ حالانکہ واقعہ یہ
ہوتا ہے کہ اگر مقابلہ کا وقت آئے اور اس کے کسی بچہ یا رشتہ دار کے مقابلہ میں ایک ڈپٹی کی جان آجائے تو وہ
اس کی کوئی پرواہ نہ کرے گا اور اپنے بچہ کو بچانے کی کوشش کرے گا۔ اسی طرح ان لوگوں کا حال ہے۔ زبان
سے تو کہتے ہیں مگر بیوی بچوں کے مقابلہ میں، اپنے نفس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی بات کو ترجیح نہیں دیں
گے۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ انہیں لا اله پر ایمان نہیں ۔ اس میں کون سی بار یک بات ہے جو سمجھ میں نہیں
آسکتی ۔ یہ چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ اور جب تک یہ خیال رہے گا کہ اس کیلئے علم کی ضرورت ہے، یہ
حاصل نہ ہو سکے گی ۔ وہ جو یہ کہتا ہے کہ ہم دین کو بغیر علم کے نہیں سیکھ سکتے ۔ وہ دنیا کو گمراہ کرنے والا ہے۔ علم
کے اور فوائد ہیں مگر دین انسان کی فطرت میں ہے۔ قرآن کریم جس طرح ظاہری صورت میں ہے، اسی طرح
انسان کے دل پر بھی لکھا ہوا ہے اور کوئی بات نہیں جو باہر سے کسی سے سیکھنی پڑے۔
پس ضروری ہے کہ ہماری جماعت میں وہ تبدیلی پیدا ہو جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی نصرت حاصل
ہوتی رہے۔ لیکن اگر دین یہیں تک رہے کہ لوگ خطبے سننے کیلئے آجائیں تو یہ کوئی فائدہ مند چیز
اور
نہیں ۔ خطبوں میں تو غیر احمدی بھی بکثرت کثرتآجاتے آجاتے ہیں۔ لیکن اگر سن کر اور کپڑے جھاڑ کر چلے گئے اور
کسی بات پر عمل نہ کیا تو آنے سے کیا فائدہ ہمیں کہا تو یہ گیا تھا کہ دنیا میں جاؤ مگر چکنے گھڑے کی طرح
رہو۔ لیکن ہم میں سے بعض دنیا میں ایسے دھنس گئے کہ دین کی مجلسوں کیلئے چکنے گھڑے ہو گئے ۔ پس
جب تک ہر احمدی کو خواہ وہ عالم ہو یا جاہل ، امیر ہو یا غریب، بڑا ہو یا چھوٹا یہ محسوس نہیں ہوتا کہ دین کا
سمجھنا مشکل نہیں ، اسلام کا وہ ایسا ہی مخاطب ہے جیسے محمد مصطفی صلی الی ، جب تک اس کے اندر ایسی
تبدیلی پیدا نہیں ہوتی کہ اللہ تعالیٰ کی محبت سب محبتوں پر غالب ہو، اُس وقت تک اللہ تعالیٰ کے وہ خاص
فضل نازل نہیں ہو سکتے جن کے بغیر یہ کام جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے، اس کا ہونا مشکل ہے۔ یہ تبدیلی کر
و پھر دیکھو تمہاری روح میں کتنی تاثیر پیدا ہو جاتی ہے۔ دوسرے تمہاری باتوں کو کس شوق سے
138

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سنتے اور مانتے ہیں ۔ تبلیغ کا کام کس قدر آسان ہو جاتا ہے۔ رسول کریم صلی یا تم نے فرمایا ہے کہ اپنے
گھروں کو قبریں نہ بناؤ ہے۔ یعنی انہیں عبادت سے خالی نہ رکھو ، خود عبادت کرو اور بیوی بچوں کو اس کیلئے
نصیحت کرو۔ میں نے پچھلے سال نصیحت کی تھی کہ ہماری جماعت کے دوست کم سے کم جمعہ کی رات کو تہجد
پڑھنے کی عادت ضرور ڈالیں ۔ اُن دنوں اس کا چر چار ہا لیکن اب جو میں نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پھر
سستی پیدا ہو گئی ہے۔ ہزاروں نے اُس وقت تہجد شروع کر دی تھی بلکہ کئی نے تو دوسرے ایام میں بھی
شروع کر دی ، مگر پھر بھول کر اسی جگہ آگئے جہاں سے چلے تھے۔ اُن کی مثال اس کمزور جانور کی سی ہے جسے
جب تک کہ اس کا آقا ہانکتار ہے وہ چلتا رہتا ہے اور جب چھوڑ دے تو کھڑا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جب تک
ان کو ہانکا جائے ، چلتے ہیں اور جب چھوڑ دیا جائے کھڑے ہو جاتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ایسی نیکیوں کا
کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ان کا ثواب تو ہانکنے والے کو ملے گا۔ جو جانور ہانکنے سے چلے وہ اچھا نہیں سمجھا
جاتا۔ ایسے آدمیوں کی نیکیاں تو اُس کی ہیں جس نے انہیں ہانکا۔ اصل نیکی اُسی کی ہے جس نے ایک دفعہ
نصیحت کو سن کر پلے باندھ لیا اور پھر اس پر برا بر عمل کیا۔ اسی طرح میں نے تبلیغ کی تحریک کی تو ابتداء میں
بہت جوش پیدا ہوا مگر تھوڑے عرصہ کے بعد پھر سرد ہو گیا۔ قادیان کے لوگ اس بات کے عادی ہو گئے ہیں
کہ جس طرح جانور کے پیچھے کوئی سونٹا لے کر چلتا ہے۔ اسی طرح ان کے پیچھے کوئی ہانکنے والا ہو۔ اس
طرح وہ چلتے جاتے ہیں جو نہی ہانکنے والا پیچھے ہٹے وہ بھی ٹھہر جاتے ہیں۔ چاہئے تھا کہ وہ دوسروں کو
جگاتے مگر یہاں کے عوام کیا اور افسر کیا خود محتاج ہیں کہ جس طرح بے ہوش آدمی کے منہ پر پانی کا چھینٹا
دیا جاتا ہے اسی طرح ان کو بھی چھینٹا دے کر کوئی ہوش میں لاتا رہے۔ اللہ تعالی ستار ہے اور اس کے
بندوں کو بھی ستار ہونا چاہئے لیکن اگر میں اسی وقت کہوں کہ جن لوگوں نے اس ہفتہ میں تبلیغ کی ہے، وہ
کھڑے ہو جائیں تو تمہاری کتنی پردہ دری ہوگی۔ اور اگر اس تین ہزار کے قریب کے مجمع میں سے صرف
سات آٹھ کھڑے ہوں تو تمہاری کتنی ناک کٹے مگر میں ایسا نہیں کرتا ۔ یا درکھو ہر چیز کی ایک حد ہوا کرتی
ہے۔ ایمان کی بھی ایک حد ہے اور کفر کی بھی ہستی کی بھی اور ہوشیاری کی بھی ، نیند کی بھی بیداری کی
بھی۔ تمہارے سامنے کتنا عظیم الشان کام ہے۔ اس کیلئے بیداری پیدا کرو پہلے اپنے نفسوں کے اندر
بیداری پیدا کرو اور پھر دوسروں کے اندر تم نے ڈیڑھ ارب مخلوق کو اسلام میں داخل کرنا ہے۔ ذرا سوچو تو سہی تمہاری
139

آج 10 میں سے 10 باقی