نظامِ سلسلہ کی پابندی کے بغیر ترقی محال ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کوششیں کیا اس کے مطابق ہیں؟ پھر ہماری کوششیں کچھ نہیں کر سکتیں جب تک دل پگھل نہ جائیں اور
آستانہ الہی پر اس طرح نہ گر جائیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آجائے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں سے
تمہیں ہوشیار کرتا ہے۔ کہیں مخالفوں کو مخالفت کا جوش دلاتا ہے، کہیں آپس میں ہی لڑائی جھگڑا ہو جاتا ہے
اور اس سے وہ چاہتا ہے کہ تم بیدار ہو جاؤ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ تمہارے اندر ایمان ہے۔ جب ایمان باقی
نہ رہے تو خدا تعالیٰ چھوڑ دیتا ہے اور بیدار نہیں کرتا۔
افعال الہی شاہد ہیں کہ اس وقت تک ہمارے اندر کامل ایمان والے باقی ہیں لیکن اس بیداری
سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ تمہارا ایک دوست اُس وقت جبکہ تم سوتے ہو تمہیں آواز دیتا ہے اور تم جاگ
اُٹھتے ہو۔ پھر کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی آواز سے بیدار نہیں ہوتے ایک ننھے سے بچے کی کس قدر چھوٹی
سی آواز ماں کو جگا دیتی ہے۔ حالانکہ ماں اور بیٹے سے زیادہ گہرے تعلقات خدا اور بندے کے
ہیں۔ پھر جب خدا کہتا ہے کہ اُٹھو تو کیوں تم میں بیداری پیدا نہیں ہوتی اور کیوں تم گھروں سے باہر نہیں
نکلتے تا کہ دوسروں کو بیدار کرو۔ اس زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا خدا خود آسمان سے اترا۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل پر اترا، آپ کے قلم پر اُترا، آپ کی زبان پر اتر اوہ قلم کے ذریعہ سے
چلا یا اور ۲۳ سال تک چلا تا رہا۔ رمز میں نہیں بلکہ کھلے الفاظ میں اُس نے کہا کہ دنیا تباہ ہونے والی
ہے، اس لئے بیدار ہو جاؤ۔ وہ آپ کی زبان پر نازل ہوا اور کھلے الفاظ میں اُس نے بیدار کیا اور
چلا یا، بادشاہ اور آقا ہونے کے باوجود درد کی آواز سے چلایا۔ ایسی درد کی آواز جو درد زہ والی عورت کی چلا یا۔ ایسی درد کی آواز و درد زہ والی عورت کی
آواز سے بھی زیادہ درد ناک ہوا اور کہا میرے بندو اُٹھو۔ مگر دنیا سوتی رہی اور اس نے کروٹ تک نہ بدلی۔ کئی
اُٹھے اور انہوں نے کمریں کس لیں اور اسی حالت میں جانیں دے دیں اور خدا کی رحمت میں داخل ہو
گئے۔ کئی ایک نے کمریں کسیں ، اب تک بیدار ہیں اور اگر خدا کی رحمت شامل حال رہی تو موت تک بیدار ہی
رہیں گے۔ مگر کئی ایک اُٹھے اور تھوڑی دیر کام بھی کیا مگر پھر سو گئے۔ کئی بیدار ہوئے اور مثلاً وضو کیلئے پانی لینے کی
غرض سے لوٹا لے کر گھڑے کے پاس گئے ۔ گھڑے پر ہاتھ رکھا اور سو گئے ۔ کئی ایک نے آنکھیں کھولیں مگر
لیٹے پڑے ہیں۔ اور اتنا بھی نہیں جانتے کہ ہم سوتے ہیں یا جاگتے ۔ پس جاہل، عالم، امیر، غریب سب
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔ پہلے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور پھر دوسروں کے اندر
140
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
یہ عذاب قیامت کا وقت ہے۔ یہ مت خیال کرو کہ تمہارے لئے امن ہے۔ جس قیامت سے بچانے کیلئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے ، وہ سروں پر ہے۔ جب تک ہم اپنے لئے خود موت قبول نہ
کریں گے اُس وقت تک یہ عذاب نہیں ملے گا۔ وہ عذاب سر پر ہے، اس لئے غلط فہمی میں مبتلا ہو کر شستی
مت کرو۔ اور یہ خیال نہ کرو کہ اب گرمی ہے ، سر دیاں آئیں تو تبلیغ کریں گے۔ اگر سردیوں سے پہلے ہی تم یا
وہ لوگ جن کو تم نے تبلیغ کرنی ہے مر گئے تو خدا کو کیا جواب دو گے۔ خدا تعالیٰ نے بندوں کیلئے ہر قسم کی
سہولتیں رکھیں ہیں۔ آج کل دن میں اگر نہیں تو رات کو تبلیغ بہت اچھی ہو سکتی ہے۔
پس اس کام کی اہمیت کو سمجھو اور اس کیلئے تیاری کروتا ظاہری طور پر جو نور تمہیں حاصل ہوا ہے، وہ جونور
تمہارے دل میں بھی پیدا ہو جائے ۔ جب تک آنکھوں میں بصارت نہ ہو، باہر کی روشنی کچھ فائدہ نہیں دے
سکتی۔ پس اللہ تعالیٰ نے ظاہر میں جو نور بخشا ہے، اسے دل میں بھی پیدا کرو۔
ل الانفال : ٣٢
الضحى : ١٢
بخاری کتاب الصلوة باب كراهية الصلوة في المقابر
141
الفضل ۴ جون ۱۹۳۳ء)
البقرة : ٨٦
خطبات محمود
۱۶
نظام سلسلہ کی پابندی کے بغیر ترقی محال ہے
(فرمودہ ۲۔ جون ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے متعلق شاعر کا یہ مقولہ کہ:
گویم مشکل و گرنه گویم مشکل
صادق آتا ہے۔ یہ کیفیت انسانی قلب کی کہ بعض وجوہات سے انسان ایک بات نہیں کہنا چاہتا اور
بعض دوسری وجوہ سے کہنا چاہتا ہے یا ایک بات اسے کہنی پڑتی ہے، ہر ملک اور ہر قوم میں تسلیم کی گئی
ہے۔ ہمارے ملک میں بھی بعض کہانیوں میں اس مسئلہ کو بیان کیا گیا ہے۔ ہم چھوٹے ہوتے تھے اور
کہانیاں سنتے تھے۔ تو اُس وقت کئی بوڑھی خادمائیں یہ کہانی سنایا کرتی تھیں کہ ایک عورت نے اپنے خاوند
کے آگے کتے کا گوشت پکا کر رکھ دیا ۔ یہ دیکھ کر اس کا بچہ جسے جادو کے زور سے کوئی حیوان بنادیا گیا تھا ، یہ
کہتا جا رہا تھا بولوں تو ماں ماری جائے نہ بولوں تو باپ کتا کھائے ۔ اس کا بھی وہی مطلب ہے کہ گویم
مشکل و گر نہ گویم مشکل ۔ بات کروں تب بھی مشکل نہ کروں تب بھی مشکل ۔
یہ
ایک امام کیلئے اپنے اتباع اور مریدوں میں سے بعض کے عیوب اور غلطیاں بیان کرنا
ایک نہایت ہی تلخ کام ہوتا ہے ۔ لیکن بعض دفعہ لوگ اپنی بیوقوفی سے مجبور کر دیتے ہیں کہ
عیب کو بیان کیا جائے ۔ زید ایک غلطی کرتا ہے ، امام چاہتا ہے کہ اُس کو چھپائے یا اسے ایک
دائرہ میں محد و درکھے ۔ جس شہر میں وہ بات ہوئی ہو اس سے باہر نہ نکلے ۔ لیکن ایسے آدمی کے
142
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دوست اس کی تائید میں باتیں بنانے لگ جاتے ہیں۔ جس پر امام کو بھی بولنا پڑتا ہے اور اس طرح وہ بات نہ
صرف ایک شہر سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل جاتی ہے بلکہ تاریخ میں بھی محفوظ ہو جاتی ہے۔ ایسے ہی بیوقوف
دوستوں کے متعلق کسی نے کہا ہے خدا مجھے میرے دوستوں سے بچائے۔ جس شخص کو اللہ تعالیٰ معرفت اور علم
بخشے، اُسے حاکم بنے کا کبھی شوق نہیں ہوتا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ حکومت کی ذمہ داریاں کتنی وسیع ہوتی ہیں۔
حاکم بنے کا خواہشمند ہمیشہ جاہل ہوتا ہے۔ اسی لئے رسول کریم صلی سلیم نے فرمایا جو شخص خود کسی
عہدہ کا طالب ہو، اُسے وہ عہدہ نہ دیا جائے اے ۔ مگر جاہل لوگ جن کے دل معرفت سے خالی ہوتے
ہیں، وہ کہا کرتے ہیں ہمیں فلاں بات کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا۔ وہ اپنے لئے مختلف مواقع کو حق تصور
کرتے ہوئے اگر ان سے انہیں فائدہ اٹھانے نہ دیا جائے تو کہہ دیتے ہیں اُس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں
آگے بڑھنے سے روکا جاتا ہے۔ اس طرح بعض بیوقوف اپنے متعلق یہ خیال کر لیتے ہیں کہ فلاں کام ہم
سے اچھا کوئی نہیں کر سکتا۔ اسی طرح ایسے لوگ بھی اپنی جہالت کا اظہار کرتے ہیں۔ پھر کچھ اور لوگ
ہوتے ہیں ان کا یہ مقولہ ہوتا ہے کہ دنیا میں جو بھی فیصلہ کیا جاتا ہے وہ غلط ہوتا ہے سوائے اُس کے جس پر
اُن کی مہر ثبت بت ہو۔ وہ منہ سے تو رسول کریم کو خاتم النبیین کہتے ہیں مگر دراصل اپنے آپ کو خاتم الانسانیت
سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی فیصلہ ہو جب تک اُن کی مہر اس پر نہ لگے، وہ کبھی اسے صحیح تسلیم نہیں کریں گے
خواہ وہ خود دنیا کے جاہل ترین انسانوں میں سے کیوں نہ ہوں ۔ ایسے آدمیوں کی باتوں کی بعض دفعہ پرواہ
نہیں کی جاتی مگر بعض دفعہ کرنی پڑی ہے، کیونکہ بعض دفعہ عقلمندوں کو بھی اس سے ٹھوکر لگنے کا احتمال ہوتا
ہے۔ میرے نوٹس میں پچھلے دنوں قادیان کے ایک واقعہ کے حالات لائے گئے ۔ قادیان میں ایک نکاح
ہوا۔ ایسا نکاح جو میرے نزدیک نہایت ہی ناپسندیدہ اور ہمارے سلسلہ کے طریق کے بالکل خلاف
تھا۔ اس کے متعلق امور عامہ نے کچھ سزائیں دی ہیں ۔ اور اس بارے میں میرے پاس متعدد لوگوں کی
طرف سے شکایتیں پہنچی ہیں۔ ان رقعوں میں نزلہ بر عضو ضعیف مے ریزڈ کے ماتحت امور عامہ کو سخت
بھلا کہا گیا ہے۔ میں نزلہ بر عضو ضعیف مے ریزد اس لئے کہتا ہوں کہ وہ فیصلہ میرا تھا، امور عامہ کا
نہیں تھا۔ مگر دانستہ یا نا دانستہ طور پر بعض لوگوں نے امور عامہ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ اگر وہ شکایت
برا
کرنے والے ایماندار ہیں تو بیوقوفی سے اور اگر بے ایمان ہیں تو شرارت سے انہوں نے اس لئے
143
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نظارت امور عامہ کو سنا شروع کر دیا کہ وہ براہ راست خلیفہ وقت کو اس رنگ میں مخاطب نہیں کر سکتے
تھے۔ پس انہوں نے امور عامہ کو برا کہہ کر خلیفہ وقت کو برا بھلا کہا لیکن بہر حال اگر وہ ایمان دار ہیں تو
بیوقوفی سے اور اگر بے ایمان ہیں تو شرارت سے انہوں نے امور عامہ پر قسم قسم کے الزام لگائے اور لکھا کہ
امور عامہ کے کارکن جلد بازی کرتے ہیں ظلم کرتے ہیں ، دباؤ ڈالتے ہیں، دھینگا مشتی کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ
فیصلہ کلی طور پر میرا کیا ہوا اور میرا ہی لکھوایا ہوا تھا۔ ایسے آدمیوں کے متعلق یا تو میں یہ سمجھوں کہ وہ سلسلہ احمد یہ
کی حقیقت سے قطعی طور پر نا واقف ہیں اور یا مجھے معاف کریں، وہ اول درجہ کے احمق ہیں۔ یا پھر یہ ہے کہ
ان کے دلوں میں خلافت اور نظام سلسلہ کے متعلق کسی قسم کا ایمان باقی نہیں۔ جس امر کے متعلق وہ شور مچا اور کے
رہے ہیں کہ دھینگا مشتی ہوئی ، زبردستی کی گئی ظلم کیا گیا اُس کی حقیقت یہ ہے کہ اس نکاح کے متعلق تین دفعہ
مجھ سے اجازت مانگی گئی اور تینوں دفعہ میں نے کہا کہ یہ نکاح نہیں کرنا چاہئے ۔ مگر میری تین دفعہ کی ممانعت
کے باوجو د سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں چند او باش اور آوارہ گرد لونڈوں کو اکٹھا کر کے نکاح پڑھ دیا گیا۔
خلیفہ وقت کے ایک حکم کا انکار بھی انسان کو جماعت سے خارج کر دیتا ہے مگر یہاں یہ حالت ہے کہ
خلیفہ تین مرتبہ ایک بات کو دہراتا اور کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، میں اس کی اجازت نہیں دیتا مگر وہی
بات کر لی جاتی ہے۔ پھر یہ بیوقوف کہتے ہیں ناظر امور عامہ ظالم ہے کہ اُس نے سزا دی ۔ حالانکہ
اگر ان کے اندر غیرت ہوتی اور واقعہ میں ان کے دلوں میں ایمان ہوتا تو بجائے اس کے کہ امور
عامہ یہ سزا دیتا ، انہیں خود ایسے لوگوں کو سزا دینی چاہئیے تھی ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک
واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ کسی منافق کا ایک یہودی سے جھگڑا ہو گیا۔ وہ دونوں رسول
کریم صلی السلام کے پاس گئے ۔ اور رسول کریم صلی الی تم نے جو فیصلہ فرمایا یا جو فرمانے لگے، اُس
منافق نے سمجھا کہ یہ میرے خلاف ہوگا ۔ تب اُس نے یہودی سے کہا بہتر ہے کہ ہم حضرت عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس چلیں اور وہاں سے فیصلہ کرائیں ۔ وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دروازہ
پر پہنچے اور کہا ہمارا فیصلہ کر دیجئے ۔ گفتگو کے دوران میں یہودی نے یہ بھی کہہ دیا کہ یہ رسول کریم صلی السلام کے
فیصلہ کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ آپ نے کہا اچھا یہ بات ہے۔ میں ابھی آتا ہوں یہ کہہ کر گھر میں گئے تلوار
لی اور باہر آکر اُس منافق کی گردن اڑا دی اور کہا جسے رسول کریم صلی السلام کا فیصلہ منظور نہیں اُس کا
144
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
فیصلہ یہ ہے ہے۔ تو بجائے اس کے کہ امور عامہ سزا تجویز کرتا ، اگر ان لوگوں کے دلوں میں ایمان ہوتا تو
چاہئے تھا کہ خود سزا دیتے ۔ یہ نہیں کہ ان لوگوں کو اس سے انکار ہو کہ میں نے انہیں منع نہیں کیا۔ انہوں نے
خود اپنے بیان میں اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ ہم نے تین دفعہ پوچھا، مگر تینوں دفعہ ہمیں روکا گیا لیکن باوجود اس
کے نکاح کر دیا گیا۔ اس پر جب سزادی گئی تو میں نے پانچ پانچ صفحوں کے بعض لوگوں کے خطوط پڑھے
جن میں ایسی ایسی دلالیاں کی گئی ہیں کہ دلالہ جو عرب میں مشہور ہے، اُس نے بھی نہیں کی ہوں گی۔ ایک
شور مچا رکھا ہے کہ ظلم ہو گیا، اندھیر نگری اور چوپٹ راجہ والی مثال بن گئی ۔ قادیان کے مخلصین مجاہدین
اور مہاجرین جو سلسلہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور اپنے اخلاص اور تقویٰ میں بے نظیر ہیں ، ان کی کوئی
بات سنی نہیں جاتی ۔ بغیر سوچے سمجھے دباؤ ڈالا جاتا اور ہر طرح اپنی حکومت جتائی جاتی ہے۔ میں ایسے لوگوں
سے پوچھتا ہوں کہ فرمانبرداری کس جانور کا نام ہے۔ تین دفعہ فیصلہ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نکاح نہ ہو
مگر دو چار بیوقوف اور دو چار لونڈے سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔ کیا قادیان کے
نکاح اسی طرح ہوا کرتے ہیں ۔ میں ان جو فروش گندم نما احمدی کہلانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ جو سزا ہیں۔ نما
دیئے جانے پر پانچ پانچ صفحے کے مجھے خط لکھتے ہیں کہ کتنا ظلم اور اندھیر ہو گیا، کیا وہ خط اُن کی فرمانبرداری
اور اطاعت کی روح پر دلالت کرتے ہیں یا اس بات پر کہ ان کے اندر اطاعت کی روح ہی نہیں؟ و
وہ
جنہوں نے براہ راست نا است نافرمانی کی ، انہوں نے تو ممکن ہے کسی معذوری کے ماتحت ایسا کیا ہو۔ ممکن ہے جس
کے پاس لڑکی رہتی ہو، اُس نے چاہا ہو کہ میں جلدی اس کے بوجھ سے فارغ ہو جاؤں اور ممکن ہے لڑکے نے
یہ خیال کیا ہو کہ مجھے اور رشتہ تو ملتا نہیں چلو اسی سے نکاح کرلوں بعد میں معافی مانگ لوں گا ۔ مگر یہ خط لکھنے
والے وہ ہیں جن کا اس نکاح سے کوئی بھی واسطہ اور تعلق نہیں ۔ اور محض پرائے شگون میں ناک کٹا کر اپنے
آپ کو جہنم میں گرا رہے ہیں۔ بظاہر وہ خطوط میں اپنا اتقاء بھی ظاہر کرتے ہیں مگر اُن کا اتقاء ایسا ہی
ہے۔ جیسے عبداللہ بن ابی بن سلول، بنو قینقاع اور بنو نضیر کے معاملہ میں ظاہر کرتا تھا۔ وہ بھی یہی کہتا تھا کہ رحم
رحم ۔ مگر کیا قرآن نے اُسے رحیم قرار دیا۔ قرآن مجید ا سے رحیم نہیں بلکہ منافق قرار دیتا ہے۔ اگر نظام سلسلہ
کو اس رنگ میں چلا یا جائے اور اس قسم کے احمقوں کی بات کو مان لیا جائے تو وہی بے لگامی احمدیت میں
آجائے جو اس وقت دوسروں میں ہے۔
145
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پس گو میں کئی دفعہ جماعت کے لوگوں کو توجہ دلا چکا ہوں کہ اگر انہوں نے بیعت کی ہے تو اس کے کوئی نے
معنے ہونے چاہئیں، کوئی قیمت ہونی چاہئیے ۔ چاہے دھیلہ یا دمڑی ہی کیوں نہ ہو۔ مگر اس قسم کی بیعت کی کہ
منہ سے بیعت کا اقرار کیا جائے اور اطاعت کے معاملہ میں خلیفہ وقت کی صریح نافرمانی کی جائے ، ایک
دمڑی بھی قیمت نہیں ۔ مگر اب میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ کمزور سے کمزور ایمان والوں کی بیعت کی بھی کچھ نہ
کچھ قیمت ہوتی ہے۔ چاہے وہ کوڑی ہی ہو لیکن اس قسم کی نا معقول حرکت کے بعد تو بیعت کی کوڑی بھر بھی
قیمت نہیں رہتی۔ اور یہ اطاعت کا اقرار نہیں بلکہ دھوکا بازی اور فریب ہے جسے کوئی بھی دنیا میں وقعت
دینے کیلئے تیار نہیں ہو سکتا۔ انسانوں کے سامنے ایسا آدمی ممکن ہے متقی بن جائے اور حقیقت سے نا
ہوسکتا۔ کے
واقف انسان اسے دیکھ کر کہے کہ کیا ہی متقی شخص ہے۔ مگر خدا کے حضور وہ متقیوں کی فہرست میں نہیں ہو
سکتا۔ اور ایسا شخص جو ان حالات میں دوسرے پر رحم کرنے کی تلقین کرتا ہے اگر خود اسے کسی دفتر کا چپڑاسی
بھی بنا دیا جائے تو وہ ساری دنیا کی گردنیں کاٹنے لگ جائے اور کہے کہ چپڑاسی کی یہ لوگ کیوں بات نہیں
مانتے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس قسم کے خطوط لکھنے والے اگر مدرس ہیں تو چھوٹے چھوٹے طالب علموں کے
متعلق ایسے ایسے بغض نکالتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ دکاندار ہیں تو وہ اپنے معاملات میں اتنے
بغیض ہوتے ہیں کہ گویا خدا کی خدائی بھی ان کی حکومت کے آگے بیچ ہے۔ مگر کوئی سلسلہ کے نظام
کے خلاف بغاوت کرے تو اُس وقت یہ لوگ گود کر سب سے آگے آجائیں گے اور کہیں گے رحم
کریں ، رحم کریں۔ میں سمجھتا ہوں کبھی کوئی جماعت منافقوں سے خالی نہیں ہوئی۔اگر رسول ا
کریم صلی ایام کے وقت منافق موجود تھے تو اب بھی ہونے چاہئیں۔ مگر عموما اس قسم کے لوگوں کا ذکر
نہیں کیا جاتا۔ ہاں مومنوں کو بیدار کرنے کیلئے کبھی کبھی یہ باتیں بتائی جاتی ہیں۔ چونکہ اُن کی باتیں سننے
والا یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ جسے سزا دی گئی وہ ہمارا ایک بھائی ہے، اس لئے وہ کہہ دیتا ہے کہ کتنا ظلم ہو
گیا۔ حالانکہ منافق جب لوگوں سے باتیں کرتے ہیں تو انہیں یہ نہیں بتاتے کہ خلیفہ وقت سے تین دفعہ
پوچھا گیا اور تینوں دفعہ انکار کے باوجود چند لفنگوں اور بد معاشوں کو اکٹھا کر کے نکاح پڑھوا دیا گیا۔ بلکہ وہ
کہتے ہیں تو یہ کہ ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ مسجد مبارک میں نکاح ہونا ضروری ہے۔ اور اگر کسی اور جگہ نکاح پڑھوائیں
گے تو ہمارا بائیکاٹ کر دیا جائے گا۔ وہ تین دفعہ کے انکار کا ذکر نہیں کرتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ سزا صرف اس لئے بلکہ
سے
146
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دی گئی ہے کہ کیوں یہ نکاح مسجد مبارک میں نہیں ہوا؟ یہ سننے والا جھٹ کہہ اُٹھتا ہے، کتنا بڑا ظلم
ہے۔ شریعت میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ہر نکاح مسجد مبارک میں ہی ہو۔ کیا جماعت کے ذمہ دار افسروں کی
طرف سے اعلان ہوا ہے کہ نکاح ہمیشہ مسجد مبارک میں ہی پڑھے جایا کریں۔ تب سننے والا کہتا ہے یہاں
کے لوگ کتنے ظالم اور سیاہ دل ہو گئے کہ مسجد مبارک میں نکاح نہیں ہوا تو محض اس بناء پر بائیکاٹ کر دیا
گیا۔ منافق کھا جائیں گے اس بات کو کہ مجلس شوری میں یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ قادیان کے نکاح اور باہر کے
بھی ایک مقرر شدہ فارم کی خانہ پری اور اُس کی تصدیق کے بعد پڑھے جائیں مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ وہ اس
بات کو بھی کھا جائیں گے کہ تین دفعہ خلیفہ وقت سے پوچھا گیا ، مگر اُس کے انکار کے باوجود چند لونڈے جن
میں سے چند او باش اور چند بد معاش تھے، انہیں اکٹھا کر کے سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں نکاح پڑھ دیا
گیا۔ سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں آخر کیا برکت ہو سکتی تھی سوائے اس کے کہ اس نکاح کی پوشیدگی مد نظر
تھی ۔ وہ ان تمام باتوں کو کھا جائیں گے اور صرف یہ کہہ کر پرو پیگنڈا کریں گے کہ دیکھئے کتنا ظلم ہو گیا
ہے۔ صرف اتنے قصور پر کہ کیوں یہ نکاح مسجد مبارک میں نہیں ہوا، ہمارا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ اور اس
طرح نا واقفوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی جاتی ہے، بالکل ممکن تھا میرے حکم کے سننے میں انہیں کوئی غلط نہی
خصوصا
ہو گئی ہو۔ گو میں نہیں سمجھ سکتا کہ تین دفعہ کے واضح انکار کے باوجود کس طرح کوئی غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ خ
جبکہ ان کا اقرار ہے کہ انہیں کہا گیا کہ اس نکاح کی اجازت نہیں لیکن انہوں نے اس کے باوجود نکاح کر
دیا۔ تا ہم مان لیا جا سکتا تھا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی مگر وہ جو کہا جاتا ہے کہ ”خدا مجھے نادان دوستوں سے
بچائے ان کے منافق دوست ہیں جو اس معاملہ کو بھیانک شکل دیتے چلے جارہے ہیں ۔
پس اس لئے اب انہیں جتنی بھی شدید سزا ملے ، اس کی ذمہ داری ان منافق
پرو پیگنڈا کرنے والوں پر ہے جو ان کی تائید میں لکھتے ہیں اور محض جھوٹ اور فریب سے کام
لے کر لکھتے ہیں ۔ اگر اس موقع پر رحم کیا جائے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری مجھ پر
عائد ہے ، اس سے میں عہدہ بر آنہیں ہو سکتا ۔ خلیفہ وقت کا کام ہے کہ وہ ایک مضبوط چٹان
کی طرح ہو ۔ ایسی چٹان کہ دنیا بھر کے سمند ر بھی مل کر اُسے ہلا نہ سکیں ۔ اگر چند منافقوں سے
میں ڈر جاؤں اور ایسے موقع پر رحم کرنے پر آمادہ ہو جاؤں جبکہ رحم مناسب نہیں ، تو میں اپنی
147
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خلافت کی ذمہ داریوں میں کوتاہی کرنے والا ہوں گا۔ مجھے یہ چند منافق کیا اگر دنیا کی حکومتیں بھی مل کر
ایک مقصد سے ہٹانا چاہیں تو نہیں ہٹا سکتیں۔ اور اگر میں یا کوئی اور خلیفہ اس لئے نرمی کرے کہ لوگ اسے
مجبور کرتے ہیں تو یقینا وہ خدا کا قائم کردہ خلیفہ نہیں ہو سکتا ۔ رحم ہمارا کام ہے لیکن دباؤ سے ماننا ہمارا کام
نہیں، بلکہ دباؤ کو کچلنا ہمارا کام ہے۔ یہ لوگ کیا ہیں ، شیطان کا ایک آلہ ہیں ۔ مگر خدا کے خلفاء شیطان پر
غالب آیا کرتے ہیں ، مغلوب نہیں ہوتے۔ اور ایک دن آتا ہے کہ شیطانی ہتھیاروں کو وہ توڑ کر رکھ
دیتے ہیں۔ مومن بہادر ہوتا ہے، بزدل نہیں ہوتا۔ وہ ایک وقت رحم کرتا ہے، اتنا رحم کہ لوگ خیال کرتے
ہیں شاید یہ بزدل ہے مگر جب دباؤ ڈالا جائے ، اسے ڈرایا اور دھمکایا جائے ، تو اُس وقت وہ سخت ہو جاتا تو و
ہے۔ اتنا سخت کہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ شاید اس سے بڑھ کر سنگدل کوئی نہیں مگر یہ دونوں قسم کے لوگ
غلطی پر ہوتے ہیں وہ بزدل نہیں بلکہ رحم دل ہوتا ہے اور سنگدل نہیں بلکہ مستقل مزاج اور اولو العزم ہوتا
ہے۔ میں نہیں جانتا، یہ غلطی ہماری جماعت میں کب تک چلی جائے گی اور کب تک وہ اس کا ارتکاب
کرتے رہیں گے کہ صیغوں کا نام لے لے کر کہیں کہ امور عامہ ایسا کرتا ہے، فلاں محکمہ ایسا کرتا ہے۔ کیا
خلیفہ وقت ایسا ہی بیوقوف ہے کہ وہ ایسوں کو ناظر اور افسر مقرر کرے جو ظالم ہوں اور لوگوں پر تعدی
کرنے والے ہوں۔ ناظر امور عامہ جس کا نام لے کر اس معاملہ میں مجھے کو سا جاتا ہے، اُس کی یہ حالت
ہے کہ وہ تین دفعہ اس نکاح کے معاملہ میں میرے پاس سفارش کر چکے ہیں اور تینوں دفعہ نہایت سختی سے
کور اوراب کی بھی میری مجھ میں یہ نہیں آخر
میں ان کی سفارش کو رد کر چکا ہوں۔ اور اب تک بھی میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ آخر یہ نکاح
کرنے کرانے والوں کو کس لئے معاف کروں ۔ تین دفعہ ایک بات کہی جاتی ہے مگر تین دفعہ سننے کے
باوجود اس کے خلاف کیا جاتا ہے۔ پھر اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم سے منافقت ہو گئی غلطی ہو گئی ، گناہ ہو
گیا، بے دینی ہو گئی ۔ آپ نے تین دفعہ کہا مگر ہم نے نہ مانا۔ اب ہم اپنے اس فعل پر پچھتاتے ہیں تو یہ
اور بات تھی ۔ مگر وہ ایک ہی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تین دفعہ ایک بات کہی گئی اور ہم نے نہ مانی۔
اور اُسی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی غلطی نہیں ۔
اگر ان کا اپنے فعل پر پچھتانے والا رویہ ہوتا تو ممکن تھا میں انہیں معاف کر دیتا ۔ مگر وہ تو
ایک ہی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تین دفعہ حکم ملا مگر ہم نے نہ مانا۔ اور پھر یہ بھی کہہ
148
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دیتے ہیں کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ اس طرح نکاح نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اگر تین دفعہ کہنے کے باوجود بھی ایک
بات کسی شخص کی سمجھ میں نہیں آسکتی تو میں نہیں سمجھ سکتا اسے کتنی دفعہ بات سمجھانی چاہئے۔ اس گناہ اور
منافقت کی وجہ اصل میں یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں جو ناظر ہے وہ بیوقوف ہے۔ میں نے دیکھا ہے قادیان
کی لوکل جماعت کے پریذیڈنٹ چونکہ بدلتے رہتے ہیں اس لئے ان کے متعلق یہ بات خوب نظر آتی
ہے۔ ایک وقت جب ایک شخص پریذیڈنٹ ہوتا ہے تو دوسرا آ کر کہتا ہے دیکھئے کیا اندھیر نگری ہے، کوئی
سننے والا ہی نہیں ، ہر کوئی اپنی حکومت جتاتا ہے لیکن جب دوسرے وقت وہی شخص خود پریذیڈنٹ ہو جاتا
ہے تو شکایت کرتا ہے پبلک بالکل جاہل اور احمق ہے، وہ تو کام کرنے ہی نہیں دیتی ۔ گویا جب خود
پریذیڈنٹ ہوتا ہے تو پبلک کو احمق قرار دیتا ہے۔ اور جب پبلک میں شامل ہو جاتا ہے تو پریذیڈنٹ کو
احمق کہنے لگ جاتا ہے۔ اسی طرح میں نے پبلک کے بعض افراد کو دیکھا ہے، کہہ دیں گے یہ پریزیڈنٹ
نہایت ہی بیوقوف اور جاہل ہے۔ پھر جب ان میں سے کوئی پریذیڈنٹ ہو جاتا ہے تو یکدم پبلک جاہل
بن جاتی اور وہ عقلمند ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ جو اس وقت معترض ہیں اور کہتے ہیں کہ ناظر نے یوں کر دیا
اگر میں انہیں ناظر بنادوں اور دوسرے ہی دن ان سے پوچھوں کہ پبلک کا کیا حال ہے تو وہ کہہ دیں گے
جی کیا پوچھتے ہو، جاہل آدمی ہیں قرآن میں بھی لکھا ہے اکثر لوگ جاہل ہوتے ہیں، یونہی نکتہ چینی کرتے
رہتے ہیں۔ گویا جب دوسرا شخص ناظر ہوتا ہے اُس وقت تو یہ کہا جاتا ہے کہ پبلک کی آواز ہی اصل چیز
ہے اور جب اپنے سپر ہے جاہل بن ہے۔ یہ او پنے سپر دکام ہوتا ہے تو اُس وقت پبلک جاہل بن جاتی ہے۔ یہ دیانتداری اور تقویٰ کا
طریق نہیں۔ تقویٰ وہ ہوتا ہے جو ایک اصل کے ماتحت ہو۔ چاہے تم حاکم ہو یا محکوم تمہارا اصل ایک
رہے۔ لیکن جب تمہارا قانون بدلتا رہتا ہے تم خود حاکم بنوتو اور قانون ہو جاتا ہے محکوم بنوتو اور تو پھر تم مومن
نہیں بلکہ منافق ہو خواہ تم جانتے ہو یا نہ۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ اصول مقرر فرمائے ہیں اور وہی ہر جگہ کام آیا
کرتے ہیں چاہے کوئی حاکم ہو یا محکوم ۔ پس اگر اپنی اصلاح چاہتے ہو تو ان جاہل لوگوں کی طرح مت بنو جن
کا آج کل یہ کام ہے کہ گورنمنٹ انگریزی جسے بھی افسر مقرر کرے، اس کے خلاف شورش برپا کر دیتے
ہیں، جب تک یہ بات تمہارے اندر پیدا نہیں ہوگی اور تم اپنے افسروں کی اطاعت نہیں کرو گے، اُس وقت تک
تمہارا ترقی کرنا بالکل محال ہے۔ تمہاری مثال اُس وقت اُس چیتے کی سی ہوگی جو اپنی زبان کا خون چوستا
149