چندوں کی ادائیگی میں سرگرمی دکھاؤ
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جا رہا تھا اور سمجھتا تھا کہ سال بڑی مزیدار ہے۔ تم ان حرکات سے نہ صرف اپنا ہی نقصان کرتے ہو بلکہ اپنی
اولادوں کا بھی نقصان کرتے ہو اور صرف اپنا ہی خون نہیں کرتے بلکہ اپنی اولادوں کا بھی خون کرتے
ہو۔ جب تک یہ مادہ ہماری جماعت کے اندر پیدا نہ ہو کہ جو جماعتی کام ہوں، ان میں افسروں کی رائے کو
اپنی رائے پر مقدم کرے اُس وقت تک ترقی کیا ایمان بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔ قرآن مجید کا صاف حکم ہے
أَطِيعُو اللَّهَ وَأَطِيعُو الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ سے بھلا غیر احمدی تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ افسر اولی
الأمر نہیں کیونکہ وہ ہم میں سے نہیں مگر تم خدا کو کیا جواب دو گے کیا خدا تمہیں یہ نہیں کہے گا کہ تم میں سے
ہی بعض لوگوں کو میں نے الی الامر کیا مگر تم پھر بھی ان کی اطاعت سے کنارہ کشی کرتے رہے۔ اس میں
شبہ نہیں کہ افسر بھی غلطی کر سکتے ہیں مگر زید یا بکر کو جب سزا ملے تو پاگلا نہ طور پر کھڑے ہو کر شور مچادینا کہ ظلم
ہو گیا نہایت ہی غلط طریق ہے۔ اس صورت میں ممکن ہے لوگ تمہیں نیک بخت کہہ دیں گے مگر خدا کے
حضور تم نیک بخت نہیں بلکہ بدبخت شمار کئے جاؤ گے۔ اور اللہ تعالی کے دفتر میں نیک بختوں میں سے تمہارا
نام کاٹ کر بدبختوں میں لکھ دیا جائے گا۔ پھر قیامت کے دن بھی یہ لوگ جو اب تمہاری تعریف کر رہے ہیں
تعریف نہیں کریں گے بلکہ سب سے پہلے تمہارے منہ پر تھوکیں گے۔
پس اس نیک بخت کہلانے کا کیا فائدہ جو آخر میں تمہیں ذلیل ورسوا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالی کی یہی سنت
ہے کہ جب کوئی شخص خدا کیلئے کام کرتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کو بھی چھپا دیتا ہے اور جب اپنے نفس کیلئے کام
کرتا ہے تو اس کی نیکیوں کو بھی گناہ کی صورت میں ظاہر کر دیتا ہے۔ دیکھو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ایمان والوں
کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیا کرتے ہیں رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا
تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَت اے خدا ! جو تُو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ
ہم سے وعدے کئے ہیں وہ پورے فرما اور قیامت میں ہماری رسوائی کا کوئی سامان نہ
ہو۔ کیونکہ تیرا مومنوں سے یہ وعدہ ہے کہ اُنکے عیوب پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے اور
تو وعدوں کو وفا کر ۔ کو وفا کرنے والی ذات ہے ۔ پس جو شخص خدا کیلئے کام کرتا ہے اُس کا عیب بھی چھپا
دیا جاتا ہے اور جو نفس کیلئے کرتا ہے اُس کی نیکی بھی بدی بن جاتی ہے جیسے قرآن مجید میں آتا
ہے وَيلٌ لِلْمُصَلِّينَ هم بعض لوگ نماز تو پڑھتے ہیں مگر نماز پڑھنے کے باوجود اُن کیلئے ویل
150
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوتی ہے تو ایک شخص کی نماز بھی اس کیلئے رسوائی کا موجب ہو جاتی ہے اور دوسرے کا عیب بھی اس کی رسوائی
کا ذریعہ نہیں بنتا۔ اصل چیز یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کا ہو جائے اور جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے تو
اُس کے عیب چھپائے جاتے ہیں اور دنیا و آخرت میں اگر بظاہر اس کو کوئی ذلت بھی پہنچتی ہے تو اُس کے
بدلہ میں اور بیسیوں عزت کے سامان پیدا کر دئے جاتے ہیں اور جو شخص اپنے نفس کیلئے کام کرتا ہے اُس کے
سامنے اگر عزت کے سامان بھی ہوں تو وہ اُس کیلئے ذلت کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
پس اپنی نیتوں کو درست کرو اور خدا کیلئے کام کرنے کی عادت ڈالو، چوہدری بننے کی کوشش نہ
کرو ۔ دیکھو محمد صل للہ السلام اصل عزت کے مالک تھے مگر انہیں مکہ کا ایک کتا بھی بھونک لیتا تھا۔ اس کے مقابلہ
میں جو اپنے آپ کو عزتوں والا سمجھتے تھے اور جو رسول کریم ملی ایام کو گالیاں دیا کرتے تھے
ہوا۔ پس اصل عزت وہی ہے جو خدا کی طرف سے ملے۔ جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے تو اُس کی
ذلت بھی عزت میں تبدیل ہو جاتی ہے اور جب کوئی خدا کا نہیں ہوتا تو اُس کی عزتیں بھی ذلت میں بدل
جاتی ہیں۔
( الفضل ۸ ۔ جون ۱۹۳۳ء)
مسلم کتاب الامارة باب النهى عن طلب الامارة والحرص عليها
(1) - روح المعانى الجزء الخامس صفحه ۶۷ مكتبه امدادية ملتان
(ii) - الصارم المسلول على شاتم الرسول صفحه ۳۹٬۴۰ ابن تیمیہ طبعة اولیٰ حیدر آباد دکن
ال عمران : ۱۹۵ الماعون : ۵
النساء : ٢٠
५०
151
خطبات محمود
۱۷
چندوں کی ادائیگی میں سرگرمی دکھاؤ
فرموده ۹ - جون ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں سر درد کی وجہ سے زیادہ تو نہیں بول سکتا لیکن میں قادیان کے دوستوں کو اور باہر کی جماعت کے
دوستوں کو بھی اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس نئے سال یعنی بجٹ کے سال کا ایک مہینہ ختم ہو چکا
ہے۔ میں نے اس سال مجلس شوری کے موقع پر بیان کیا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ بیشک نئے
آدمیوں میں کمزوری ہوتی ہے مگر نیا ہونا بھی دو طرح کا ہوتا ہے، ایک نیا ہونا نام کا ہوتا ہے اور ایک حقیقت
کا۔ کوئی شخص دو مہینے ، چار مہینے یا پانچ مہینے تیار ہا بھی تو اُسے نیا سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر یہ کہ نئی جماعت یا نئے
احمدی پچاس سال تک نئے ہی رہیں، ایک تعجب انگیز امر ہے۔ اور یہ نیا ہونا نام کا ہو گا حقیقت کا نہیں۔
جیسے دلہن جب بیاہ کر لائی جاتی ہے تو اسے دلہن کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ پھر وہ بڑی ہو جاتی ہے۔ اس کے
بچے ہونا شروع ہو جاتے ہیں لڑکے اور لڑکیوں کے بعد اُس کے پوتے اور پوتیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں مگر اسے
دلہن ہی کہہ کر پکارتے رہتے ہیں ۔ اب اتنے عرصہ کے بعد کہ سلسلہ احمدیہ کو قائم ہوئے پچاس سال سے بھی
زائد ہو گئے ہیں اور بیعت کے زمانہ پر بھی چھیالیس سال کے قریب گزر چکے ہیں، ہماری جماعت نئی نہیں کہلا
سکتی اور نہ اس کے اکثر افراد نئے احمدی کہلا سکتے ہیں۔ چھیالیس سال کے زمانہ میں صحابہ نے نصف دنیا فتح کر
لی تھی۔ بعثت سے ۱۳ سال کے عرصہ کے بعد رسول کریم صل السلام نے ہجرت کی ۔ اور ۲۳ سال کے بعد
152
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آپ فوت ہوئے۔ ساڑھے پچیس سال ابھی آپ کے دعوی پر نہیں گزرے تھے کہ عرب سارا فتح ہو چکا
تھا۔ شام کا بہت سا حصہ بھی فتح ہو چکا تھا ۔ ۳۲ سال ابھی آپ کے دعوئی پر نہیں گزرے تھے کہ صحابہ نہ
صرف شام بلکہ اناطولیہ کا ایک حصہ بھی فتح کر چکے تھے ۔ مصر فتح ہو چکا تھا، ایران فتح ہو چکا تھا اور عراق
بھی فتح ہو چکا تھا۔ دنیا کی دوز بر دست سلطنتیں جو آج کل کی انگریزی اور روسی حکومت کی طرح تھیں انہیں ا
شکست دے کر ان میں سے ایک کو بالکل برباد کر چکے تھے۔ اور ایک کی حکومت کا بیشتر حصہ لے چکے
تھے۔ اور چھیالیس سال کے اختتام پر کہ یہ ہماری جماعت کی بیعت کا زمانہ ہے، وہ ایران سے گزر کر
چین کے بہت سے علاقے فتح کر چکے تھے، افغانستان کو بھی فتح کر چکے تھے۔ اور ہندوستان میں بھی
اسلامی فوجیں داخل ہو چکی تھیں ۔ اُدھر یورپ کے کناروں تک اسلامی جھنڈ الہرانے لگ گیا تھا۔
غرض صحابہ کرام کے عمل کو دیکھتے ہوئے چاہئے تھا کہ اتنے ہی عرصہ میں جماعت احمد یہ بھی
متمدن دنیا کو فتح کر لیتی یا کم از کم اس کے نیچے سرنگ لگا دیتی۔ لیکن ہماری جماعت کے لوگ ہمیشہ
اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کیلئے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ابھی نئی جماعت ہے، افراد پوری سرگرمی نہیں
دکھا سکتے۔ مگر یہ نیا ہونا ایسا ہی ہے جیسے بڑھیا کو لوگ دلہن کہہ دیا کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو نیا کہنے
سے کوئی انسان نیا نہیں بن سکتا۔ ایک بڑھا جس کے دانت جھڑ چکے ہوں اگر اپنے آپ کو بچہ کہے تو یہ
نہیں کہ لوگ اسے بچہ کہنے پر تیار ہو جائیں گے بلکہ ہنسیں گے اور مخول کریں گے۔ پس ہماری جماعت
کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرے ۔ میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ اگر لوگ اپنی ذمہ
داریوں کو محسوس نہیں کریں گے تو ایسے افراد یا جماعتوں کو اس طریق پر جکڑ دیا جائے گا کہ یا تو مجبور
ہو کر انہیں جماعت کے ساتھ چلنا پڑے گا ۔ اور جس رنگ میں مخلصین جماعت خدمت کر رہے
ہیں ، اسی طرح انہیں بھی خدمت دین کرنی پڑے گی اور یا پھر انہیں جماعت کو چھوڑ دینا پڑے
گا ۔ بزدل اور کمزور آدمی ہمیشہ باقیوں کو بھی خراب کیا کرتے ہیں ۔ جب ہم تھوڑے تھے تب بھی دنیا
ہم سے مرعوب تھی اب ہم زیادہ ہو گئے ہیں اور اب بھی دنیا ہم سے مرعوب ہے۔ لیکن اگر وہی
اخلاص اور قربانی ہم میں ہوتی جو تھوڑے ہونے کی حالت میں پائی جاتی تھی تو میں سمجھتا ہوں آج دنیا
پہلے سے بیسیوں گناہ زیادہ ہم سے مرعوب ہوتی ۔ اب جبکہ مالی سال کا ایک مہینہ گزر چکا ہے قادیان
کے لوگ کا رکن دیکھ لیں کہ انہوں نے پہلے مہینہ کا ایک حصہ ادا کر دیا ہے یا نہیں ۔ اگر ادا کر دیا
153
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے تو سمجھ لیں کہ بارہ مصیبتوں میں سے ایک مصیبت ان پر سے ٹل گئی ہے۔ چندہ دینا مصیبت نہیں بلکہ
غفلت کے بدلہ میں سزا ملنے کی مصیبت مراد ہے۔ خدا تعالیٰ کے راستہ میں قربانی کرنا ہمیشہ ترقی نعمت اور
برکت کا موجب ہوتا ہے۔ پس یہ مراد نہیں کہ قربانی کرنا مصیبت ہے بلکہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں نے اپنے
فرض کو ادا کر کے اس مصیبت سے اپنے آپ کو بچا لیا جو نہ ادا کرنے کی صورت میں ان پر آسکتی
تھی۔ یعنی یا تو وہ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے جماعت سے نکال دیئے جاتے یا کسی اور گرفت میں آ
جاتے ۔ لیکن اگر اپنے فرائض کو ادا نہیں کیا گیا تو سب سے پہلی جماعت جو زجر کے نیچے آنی چاہئے اور
آئے گی ، وہ قادیان کی جماعت ہے۔ میں قادیان کے دوستوں اور باہر کی جماعتوں کی بھی عنقریب ہے۔ میں
ایک لسٹ طلب کروں گا اور دیکھوں گا کہ کون کون سی جماعتوں نے اپنا مئی کا فرض ادا کر دیا ہے پھر جن
کے متعلق یہ معلوم ہوگا کہ انہوں نے مئی میں اپنا فرض ادا نہیں کیا، ان کے متعلق مناسب تدابیر اختیار
کروں گا۔ اس میں شبہ نہیں کہ بجٹ سال کے آخر میں ختم ہوتا ہے لیکن اس میں شعبہ نہیں کہ اگر شروع سال
سے احتیاط نہ کی گئی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ لوگ غافل رہیں گے اور اس طرح ان کے گناہوں کا ایک حصہ
ہمیں بھی اٹھانا پڑے گا۔ مگر ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو ہر وقت ہوشیار کرتا رہے اور اگر ہم ہر مہینہ
انہیں توجہ نہیں دلائیں گے تو جو شخص اپنا فرض ادا نہیں کرے گا، وہ بارہ مہینے کے بعد جب اتنہائی سزا کا
مستحق ہوگا تو اللہ تعالیٰ کے حضور جس طرح وہ سزا کا مستحق ہوگا ، اسی طرح نگران بھی اس سزا کا حصہ دار
ہوگا۔ پس میں سمجھتا ہوں یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر مہینے یہ دیکھتے چلے آئیں کہ ذمہ داریاں ادا ہو رہی ہیں یا
نہیں ۔ اب دوسرے مہینہ کی ذمہ داری شروع ہو رہی ہے ۔ آج 9 تاریخ ہے۔ میں دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ جلد سے جلد مئی کی ذمہ داری ادا کر دیں۔ اور جون کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل
ہو جائیں۔ ورنہ ان لوگوں کو جو منہ سے احمدیت کا دعوی کرتے ہیں اور جن کا شور صرف اس لئے ہوتا ہے
کہ فلاں خرچ گھٹا دو، فلاں مد میں کمی کر دو، میں ہو شیار کرتا ہوں کہ انہیں اس بات پر تیار رہنا چاہئے کہ یا
تو اپنے آپ کو مشقتوں میں ڈال کر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں یا بزدلوں کی طرح پیٹھ موڑ کر چلے جائیں ۔ اور یہ
میدان ان لوگوں کیلئے چھوڑ دیں جو بظاہر غیر مؤمن ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے حضور مومنوں میں شامل ہیں یعنی وہ آئندہ
جماعت میں داخل ہونے والے لوگ جن کی قربانیاں ان پچھلوں کیلئے شرمندگی کا موجب ہوں گی۔ اور جن
154