اللہ تعالیٰ کی محبت تمام کامیابیوں کی کلید ہے

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کا اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں فدا کر کے راستہ میں فدا کر دینا پیٹھ پھیرنے والوں کیلئے ذلت کا داغ ہوگا۔ بہر بہت ہیں جو
پیچھے آتے ہیں مگر اپنے اخلاص کی وجہ سے آگے نکل جاتے ہیں جیسے صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب
شہید تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ وہ پیچھے آئے مگر آگے
نکل گئے ۔ اگر کمزور لوگ جماعت سے خارج ہو کر اپنی جگہیں خالی کر دیں گے تو میں سمجھتا ہوں یہ یقینا
جماعت کی کمزوری کا باعث نہیں ہوں گے بلکہ اُن لوگوں کو آگے لانے کا باعث ہوں گے جو ابھی جماعت
میں داخل نہیں ہوئے ۔ اگر کمزور ایمان والے غداری کریں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ جیسے ہی وہ جماعت سے
نکلیں گے خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آئے گی اور اُن لوگوں کو آگے لے آئے گی جو ابھی پیچھے ہیں اور اس
طرح یہ کمی اور خلا پورا کر دیا جائے گا۔
پس میں یہاں کے دوستوں کو اور باہر کی جماعتوں کو بھی اس خطبہ کے ذریعہ آگاہ کر دیتا ہوں کہ وہ اپنی
ذمہ داری کو محسوس کریں تا ایسا نہ ہو کہ وہ بعد میں کہہ دیں ہمیں علم نہیں تھا اور ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ سال
کے آخر میں حساب لیا جائے گا۔ سال کے بعد کا حساب کوئی فائدہ نہیں دے سکتا کیونکہ نہ تو وہ انہیں بچا
سکتا ہے جنہیں سزا ملنی ہے اور نہ ہی سلسلہ کو کوئی فائدہ دے سکتا ہے۔ محاسبہ ساتھ کے ساتھ ہوگا
مگر انتہائی سز ا سال کے آخر میں دی جائے گی ۔ در حقیقت اخلاص کا تقاضا تو یہ ہونا چاہئے تھا کہ مجھے اس
قسم کے خطبہ کی ضرورت ہی پیش نہ آتی ۔ کیونکہ ہر مومن ایک عمود اور ستون ہوتا ہے جس پر دنیا قائم ہوتی
ہے۔ اُسے کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کھڑا ہمیشہ اسے کیا جاتا ہے جس کی جڑ نہ ہو۔ پس میرا یہ خطبہ گو
مخلصین کی ایک رنگ میں ہتک ہے کیونکہ وہ لوگ ایسے ہیں جنہیں خدا کے فضل سے پائے ثبات بخشا
گیا۔ اور انہیں توفیق دی گئی ہے کہ وہ باقیوں کیلئے عمود اور ستون بنیں ۔ دراصل میرے مخاطب وہ نہیں
بلکہ وہ لوگ ہیں جو مخلصین کے نام پر بٹہ لگانے والے ہیں اور جن کی مثال پیش کر کے مخالف لوگ کہہ دیا
کرتے ہیں کہ ایسے لوگ بھی جماعت میں پائے جاتے ہیں ۔ ورنہ ہر مالی تحریک کے موقع پر میں نے
دیکھا ہے نادہندہ خاموشی سے گھر میں بیٹھے رہتے ہیں اور مخلصین جو پہلے ہی بوجھ سے دبے ہوئے
ہوتے ہیں، آگے نکل آتے ہیں اور کہتے ہیں آئندہ ۱/۸ کی بجائے ہم ے / ادیں گے یاے /ا کی کی
بجائے ۶ / دیں گے یا ۶ / ۱ کی بجائے ۵ / ۱ دیں گے۔ تب میں سوچتا ہوں کہ دیکھو جن کے متعلق میں چاہتا
155

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوں کہ انہیں بوجھ سے نکالوں ، وہ تو بوجہ اخلاص کے موجودہ دقتوں اور مالی مشکلات کے باوجود ہر آواز پر
لبیک کہتے ہیں مگر بزدل اور کمزور ایمان والا بیٹھا رہتا ہے اور کہتا ہے دیکھوں کون لوگ اس کے مخاطب
ہیں۔ دیکھوں کون اس آواز پر لبیک کہتا ہے۔ میرا منشاء ہے کہ اب ایسے ہی لوگوں کو مخاطب کیا کروں تا وہ
جاگیں اور بیدار ہوں یا پھر دوسروں کیلئے اپنی جگہ خالی کر دیں۔
پس اس خطبہ کے ذریعے میں پہلے قادیان والوں کو اور پھر باہر کی جماعتوں کو توجہ دلا کر اپنی ذمہ
داریوں سے سبکدوش ہوتا ہوں۔ میری ذمہ داریاں تو پھر بھی رہیں گی ہاں اپنی ذمہ داری کے ایک حصہ کو
میں ادا کرتا ہوں ۔ اور امید رکھتا ہوں کہ اگر کوئی کوتاہی رہ گئی ہے تو لوگ کوشش کر کے اس داغ سے اپنے
آپ کو بچالیں گے۔ جو اپنا فرض ادا نہ کرنے سے انسان کے دل اور اُس کے ماتھے پر لگا دیا جاتا ہے۔
الفضل ۱۵ - جون ۱۹۳۳ء)
156

خطبات محمود
۱۸
اللہ تعالیٰ کی محبت تمام کامیابیوں کی کلید ہے
(فرموده ۱۶۔ جون ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
جسير صرا
انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے طور پر بنایا ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو وہ مقام جسے پل صراط کہتے
ہیں اور جس کا نام حدیثوں میں صراط آیا ہے۔ اور جس کے متعلق آتا ہے کہ وہ تلوار کی دھار سے
بھی زیادہ باریک اور تیز ہے اے ، در حقیقت اسی دنیا میں انسان اس مقام پر کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک چھوٹی سی
حرکت، ایک ذرا سی لغزش، ایک معمولی سی کمزوری، ایک خفیف سا ضعف اُسے کہیں کا کہیں لے جاتا
ہے۔ رسول کریم صلی السلام فرماتے ہیں ایک انسان بظاہر نیک معلوم ہوتا ہے۔ وہ جنتیوں کے سے عقیدے
رکھتا اور جنتیوں کے سے کام کرتا ہے۔ وہ اپنے اعمال کے زور اور طاقت سے جنت کے قریب ہوتا چلا جاتا
ہے یہاں تک کہ جنت کے دروازہ پر جا پہنچتا ہے۔ تب خدا کی قدرت اُسے اُٹھاتی اور وہاں سے دور پھینک
دیتی ہے یہاں تک کہ وہ دوزخ میں جا گرتا ہے۔
پھر فرمایا اس کے مقابل میں ایک اور انسان بداعمالی میں مبتلا ہوتا ہے ۔ وہ بداعمالیاں کرتا ۔
ہے اور ہر لمحہ دوزخ کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے ۔ ہر قدم جو وہ اُٹھاتا ہے اسے دوزخ کے
نزدیک کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کے دروازہ پر جا پہنچتا ہے۔ اس کے اور دوزخ کے
درمیان کوئی روک حائل نہیں رہتی مگر اچانک خدا کی حکمت اسے وہاں سے دور پھینک دیتی ہے
اور وہ اپنے آپ کو جنت میں پاتا ہے ہے ۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ خدا تعالیٰ ظالم بادشاہ
157

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کی طرح جسے چاہتا ہے دوزخ میں ڈال دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے جنت میں ڈال دیتا ہے بلکہ اس کے معنی
یہ ہیں کہ انسان جب تک کہ اس کا آخری سانس جاری ہے، ایسے خطرات میں مبتلا ہوتا ہے کہ ایک چھوٹی
سے چھوٹی بات بھی اسے کہیں کا کہیں پھینک دیتی ہے۔ یہی بات رسول کریم صلی السلام نے بتائی اور سمجھایا کہ
انسانی اعمال اور اس کا قلب ایسے خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ اور اس قسم کی مشکلات اس کے سامنے ہیں کہ
بعض دفعہ ذراسی بے احتیاطی سے وہ اپنی تمام عمر کی کارروائیوں کو باطل کر دیتا ہے۔ پس اگر یہ زندگی جس کی
مثال رسول کریم صلی السلام نے ان الفاظ میں بیان فرمائی کہ ایک انسان دوزخ کے کنارے کھڑا ہوتا ہے مگر
جنت میں چلا جاتا ہے اور دوسرا جنت کے کنارے کھڑا ہوتا ہے مگر دوزخ میں چلا جاتا ہے۔جسر صراط
نہیں تو اور کون سی چیز جسر صراط کہلانے کی مستحق ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو تلوار سے زیادہ بار یک اور
تلوار سے زیادہ تیز دھار رکھتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں یہ بڑی وسیع زندگی ہے۔ لوگ خیال کرتے ہیں اس کے
دائرے بڑے وسیع ہیں حالانکہ حقیقت میں ایک ایک قدم میں جو انسان اٹھاتا ہے ہزاروں خطرات پنہاں
ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک ایک حرکت کے نیچے ہزاروں برکتیں بھی مخفی ہوتی ہیں۔ کتنا عظیم الشان فرق
ہے جو ہم انسانی زندگی میں دیکھتے ہیں ۔
رسول کریم سی اسلام ایک شخص سے کو وحی لکھاتے ہیں ، وہ آپ کا مقرب سمجھا جاتا ہے۔ بالکل ممکن
ہے کہ اُس وقت صحابہ اس وجہ سے اس پر رشک کرتے ہوں کہ اسے رسول کریم صلی السلام کے قریب بیٹھنے
کا موقع ملتا ہے اور اُسے تازہ وحی سننے اور لکھنے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ مگر ایک دن قرآن مجید لکھتے
لکھتے جبکہ رسول کریم صلی لا الہ تم اسے تازہ وحی لکھا رہے تھے ، یکدم اس کی زبان پر وہی وحی جاری ہو جاتی
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے لکھانا چاہتے ہیں ۔ قرآن مجید کی عبارت کا زور اُس کی فصاحت
اس کی طبعی ترکیب ایک حد تک پہنچ کر بے اختیار اس کی زبان پر یہ وحی جاری کر دیتی ہے۔ فَتَبَارَكَ
اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ہے۔ اور رسول کریم صلی السلام فرماتے ہیں۔ ہاں لکھو۔ یہی وحی ہے۔ تو وہ
بجائے اس کے کہ سجدے میں گر جاتا اور کہتا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کتنا فضل نازل کیا کہ اس کے کلام کا
میرے دل پر بھی پر تو پڑ گیا ۔ وہ خیال کرتا ہے کہ یہ قرآن انسانی کلام ہے، خدا کا نہیں ۔ میں نے ایک
فقرہ کہا، وہی جب پسند آگیا تو اسے قرآن مجید میں لکھوا دیا۔ اس خیال کے ماتحت وہ مرتد
158

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہو جاتا ہے ھے۔ وہ جنت کے دروازہ پر بیٹھا ہوا تھا، صرف اس میں داخل ہونے کی دیر تھی مگر مرتد ہو جاتا
ہے۔ اور مرتد بھی کتنا خطرناک۔ بعض انسان کمزوری اعمال کی بناء پر مرتد ہوتے ہیں اور بعض اس لئے
مرتد ہوتے ہیں کہ ان کا خیال ہوتا ہے جو قدر ان کی کی جانی چاہئے تھی ، وہ نہیں ہوئی۔ مگر وہ اس لئے مرتد
ہوتا ہے کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم صلی السلام دھو کے باز ہیں اور اپنے پاس سے وحی بناتے ہیں۔ گویا
ٹھو کر بھی لگی تو انتہائی کئی ٹھوکریں ایسی ہوتی ہیں جو درمیانی درجوں پر لگتی ہیں۔ مثلا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ڈاکٹر عبد الحکیم کو ٹھوکر لگی۔ مگر وہ مرتد ہو کر جہاں یہ کہتا تھا کہ مرزا صاحب
نَعُوذُ بِالله ) بڑے دھو کے باز ہیں، فریبی اور مکار ہیں۔ وہاں یہ بھی کہا کرتا تھا کہ آپ کا اللہ تعالیٰ سے تھا اللہ تعالی سے
تعلق بھی ہے گویا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مفتری قرار نہیں دیتا تھا۔ مگر یہ شخص معمولی سی
بات پر یکدم یہ نتیجہ نکال لیتا ہے کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم صلی ا الیم اپنے پاس سے باتیں بنا لیتے
ہیں۔اس کے مقابل میں ہم ایک اور شخص کو دیکھتے ہیں۔ رسول کریم ملایم منبر پر کھڑے ہو کر نعمائے
جنت کا ذکر فرماتے ہیں۔ اور اس ذکر میں خدا تعالیٰ جو آپ پر فضل نازل کرنے والا تھا، ان کو بھی بیان
کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جنت میں انبیاء پر کیا کیا احسان کرے گا۔ وہ شخص بے تاب ہو کر
کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کے کوئی خاص اعمال نہیں ، کوئی نمایاں قربانیاں نہیں ، مگر وہ کہتا ہے کہ یا رسول
اللہ ! دعا کیجئے میں بھی ان نعمتوں میں شریک ہو جاؤں ۔ کتنا چھوٹا سا یہ عمل ہے کہ ایک وقتی خواہش سے زیادہ
ی ہے جونہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ اور یہ ایسی خواہش ہے جو نعمائے جنت کا ذکر سن کر ہر شخص کے دل میں پیدا ہو سکتی
ہے اور ہر شخص کو لالچ آجاتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کو اس کا یہ بے ساختہ پن پسند آجاتا ہے اور جب وہ کھڑا ہو کر
کہتا ہے یا رسول اللہ ! دعا کیجئے میں بھی ان نعمتوں میں شریک ہو جاؤں تو رسول کریم صلی ستم فرماتے ہیں
ہاں تم بھی ان میں شریک ہو گے۔ تب اور لوگ کھڑے ہوتے ہیں اور کہنا شروع کرتے ہیں یا رسول اللہ !
دعا کیجئے ہم بھی شریک ہو جائیں۔ مگر آپ فرماتے ہیں پہلے کہنے والے کو یہ حق مل چکا نقل کرنے والوں کیلئے اب
موقع نہیں ۔ ان بعد میں بولنے والوں میں سے کئی وہ لوگ ہوں گے، جنہوں نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہوں گی
اور پہلے شخص سے زیادہ کی ہوں گی مگر اس شخص کی بے ساختگی خدا تعالیٰ کو پسند آ گئی ۔ وہ عمل جس میں اسے
کوئی قربانی کرنی نہیں پڑی جس میں اسے کوئی تکلیف اٹھانی نہیں پڑی ، جس میں اسے کسی جہاد
159

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے واسطہ نہیں پڑا ، اللہ تعالیٰ کو پیارا معلوم ہوا اور اسے ان نعمتوں کا وارث قرار دے دیا۔ جو رسول
کریم صلی سی سیم بیان فرمارہے تھے۔
اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے ایک شخص قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوگا ۔ اس کے عیب
بیان کئے جائیں گے۔ اس کے گناہ بہت زیادہ ہوں گے۔ وہ اپنے گناہوں کو دیکھ کر سمجھے گا کہ اب میرے
لئے کوئی نجات کا ذریعہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کے چھوٹے سے چھوٹے گناہ بھی اس کے سامنے پیش کرے
گا۔ ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا اور جس طرح مجرم کو خاموش کرایا جاتا ہے۔ اسی طرح
گناہوں کی ایک لمبی فہرست اس کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اور وہ یہی کہتا رہے گا کہ ہاں میرے ایسے
اس کے
ہی اعمال ہیں ۔ سوائے خدا کے فضل کے مجھے کوئی چیز نہیں بچا سکتی ۔ اللہ تعالیٰ کو اس کی یہ ادا پسند آ جائے
گی۔ وہ فرشتوں سے کہے گا۔ جاؤ میں نے اس کے جتنے گناہ گنوائے ، ان کے بدلہ میں اس کی نیکیاں لکھی
جائیں اور اسے جنت میں داخل کر دیا جائے۔ تب وہ بندہ اللہ تعالی کی مغفرت سے دلیر ہو کر کہے
گا۔ میرے اور بھی گناہ ہیں۔ انہیں بھی شمار کیا جائے رسول کریم صلی ا ال سلم اتنا بیان فرما کر ہنسے اور فرمایا ۔ اللہ
تعالیٰ بھی اس بندے کی اس بات پر ہنسا۔ اور کہا میرے بندے کو دیکھو۔ میری مغفرت کو دیکھ کر کتنا د لیر ہو
گیا اب اپنے گناہ خود گنا رہا ہے ہے۔ غرض یہ بھی ایک ادا ہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند آ گئی ۔ مگر ان ساری باتوں پر
اگر غور کرو گے تو معلوم ہوگا کہ ایک ہی چیز ہے جو ان سب میں مشترک ہے۔ اور وہ اس عظیم الشان ہستی پر جو
ہماری خالق و مالک ہے اعتماد اور اس سے سچی محبت ہے۔ اس میں شبہ نہیں بظاہر یہ اعمال چھوٹے نظر آتے
ہیں مگر ان کی تہہ میں ایک اعتماد ہے اپنے رب پر اور محبت ہے اپنے خدا سے۔ اگر ایک طرف ایسے شخص کے
گناہ بہت زیادہ ہیں تو دوسری طرف خدا سے اس کا کوئی گہرا لگاؤ بھی معلوم ہوتا ہے یہ محبت اور لگاؤ ہی ہے
جو انسان کو کھینچ کر کہیں کا کہیں لے جاتا ہے۔ جب کسی بندے کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی
ہے، تو پھر اس محبت کی چھوٹی سے چھوٹی چنگاری بھی اس کے دل میں ہو تو وہ دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے
کے لئے بہت کافی ہوتی ہے۔ کیونکہ جس شخص کے دل میں محبت الہی کی آگ ہے، وہ دوزخ کی آگ میں
نہیں ڈالا جا سکتا۔ اگر ممکن ہوتا کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کی چنگاری دل میں رکھنے والا دوزخ میں چلا جاتا تو
یقینا دوزخ بھی اس کیلئے جنت ہو جاتی اور یقینا جہنم کی آگ اس کیلئے سرد کی جاتی۔ یہی وجہ ہے دیکھو حضرت ابراہیم
160

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
علیہ السلام کو جب لوگوں نے آگ میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا - يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى
إبْرَاهِيمَ اے آگ تیرے اندر ایک اور آگ داخل ہو رہی ہے۔ اب تیرا کام یہ ہے۔ کہ اس آگ
کے مقابل میں سرد ہو جا۔ ابراہیم کے دل میں میری محبت کی آگ بھڑک رہی ہے۔ اور میرے عشق کی آگ
کا کوئی آگ مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ جس طرح سورج کے مقابل پر شمعیں ماند پڑ جاتیں ہیں، اسی طرح میری
محبت کی آگ کے مقابلہ میں تیری آگ کوئی حیثیت نہیں رکھتی، پس ابراہیم کیلئے تو سرد ہو جا۔ جس طرح
انگارا کے مقابلہ میں کسی اور گرم چیز کی گرمی کم محسوس ہوتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کی آگ ایسی شدید ہے
کہ دوسری تمام آگیں اس کے مقابلہ میں سرد پڑ جاتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بھی الہام
ہے آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے 2 ۔ اس کا بھی یہی مفہوم ہے کہ
ہمارے دل میں تو عشق الہی کی آگ شعلہ زن ہے۔ اس آگ کے مقابلہ میں ظاہری آگ کی کیا حیثیت
ہے۔ ایک گرم تو انسان کے ہاتھ کو تو جلا دیتا ہے۔ مگر انگارے کو نہیں جلا سکتا۔ اسی طرح آگ اس شخص کو
نہیں جلا سکتی جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ بھڑک رہی ہو۔
میں جب چھوٹا تھا تو اُس وقت میں نے ایک رؤیا دیکھا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مقدمہ
دائر تھا۔ اور آپ کی عادت تھی کہ مشکلات میں دوسروں کو بھی دعا کرنے کیلئے ارشاد فرمایا کرتے تھے
یہاں تک کے گھر کے بچوں کو بھی دعا کیلئے کہتے ۔ اس مقدمہ کے دوران میں بھی سب کو دعا کیلئے
فرمایا۔ اور مجھے بھی کہا۔ مارٹن کلارک والا مقدمہ تھا ۔ اُس وقت میری عمر نو دس سال کے قریب
ہوگی ۔ میں نے دعا کی اور پھر میں نے ایک رؤیا دیکھا جو اُس زمانہ کے لحاظ سے نہایت عجیب
تھا۔ میں نے دیکھا کہ میں گھر میں داخل ہونے لگا ہوں اور وہ گلی جو ہماری ڈیوڑھی کی طرف جاتی ہے
اور پھر میرے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے گھر کی طرف چلی جاتی ہے، اُس میں
داخل ہوا ہوں ، راستے میں میں نے دیکھا کہ پولیس والے کھڑے ہیں ۔ اُس زمانہ میں ہمارے گھر میں
ایک تہہ خانہ ہوتا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے اُس کی سیڑھیوں میں جو ٹوٹ جانے کی وجہ سے نا قابل استعمال
تھیں اُپلے اور ٹوٹا پھوٹا سامان پڑا رہتا تھا۔ میں جب اندر داخل ہونے لگا۔ تو پہلے تو پولیس والوں نے روکا
مگر میں داخل ہو گیا ۔ اندر جا کر میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں ۔ اور آپ کے
161

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ارد گرد اُپلے وغیرہ لوگوں نے رکھے ہوئے ہیں ۔ جس سے میں یہ سمجھا کہ گویا لوگ آپ کو جلانا چاہتے
ہیں۔ میں گھبرا کر اس میں روک بنا چاہتا ہوں مگر لوگ مجھے آگے آنے نہیں دیتے ۔ اتنے میں میں دیکھتا ہوں
کہ انہوں نے جلدی جلدی دیا سلائی جلانی شروع کی اور کوشش کی کہ آگ لگا دیں مگر آگ لگی نہیں۔ میں
اسی گھبراہٹ میں ہوں کہ میری نظر دروازے کے اوپر کے حصہ پر پڑی۔ میں نے دیکھا کہ وہاں موٹے
حروف میں لکھا ہوا ہے۔ ”ہمارے پیارے بندوں کو کوئی نہیں جلا سکتا ۔“، غرض اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ
جب کسی کے دل میں ہو تو کوئی آگ اسے نہیں جلا سکتی۔ ممکن ہے کہ کبھی بشری کمزوریوں کی وجہ سے کبھی
صحت کی خرابی کی وجہ سے ، کبھی بد صحبت اور کبھی تعلیمی غلطیوں کی وجہ سے وہ گناہوں میں مبتلا ہو جائے لیکن
اگر اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ اس کے دل میں ہوگی تو وہ اسے ان تمام گناہوں سے ایک نہ ایک دن نکال کر
لے آئے گی بشر طیکہ حقیقی محبت ہو، بناوٹی اور سطحی نہ ہو۔ دل میں ایک سوز ہو، ایسا سوز جو ہر روز اور ہر دن اس
کے دل میں زیادہ سے زیادہ جلن پیدا کرتا رہے۔ یہی وہ سوز ہے جس کے پیدا کرنے کیلئے انبیاء علیہم السلام
آئے۔ اسی سوز کے پیدا کرنے کیلئے دین آئے ۔ یہی وہ سوز ہے جس کیلئے روزے رکھے جاتے
ہیں۔ نمازیں پڑھیں جاتیں اور حج کیا جاتا ہے۔ حج کیا ہے؟ ماں کی محبت کا ایک نظارہ ہے جس کی یاد تازہ
کرائی جاتی ہے۔ صفا اور مروہ پر بڑے بڑے مہذب آدمی جو بیٹھنے سے اٹھنے پر ہی کئی منٹ لگا دیتے ہیں
جو وقار سے چلتے اور تیز چلنے والوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیسے چھچھورے ہیں۔ ایسے
مہذب لوگ بھی ایک بے سلا کپڑا کفن کی طرح لپیٹ لیتے اور صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا تک دوڑے
چلے جاتے ہیں۔ وہاں بازار لگا ہوا ہوتا ہے۔ اونٹ، گدھے اور گھوڑے گزر رہے ہوتے ہیں۔ مگر وہ معزز
جو اپنے وقار کے ماتحت لوگوں کو اس وجہ سے حقارت سے دیکھتے ہیں کہ وہ کیوں جلدی جلدی چلتے ہیں اس
جگہ جب دوستونوں کے پاس پہنچتے ہیں تو دوڑ پڑتے ہیں محض اس لئے کہ حضرت ہاجرہ حضرت اسماعیل کو
دیکھنے کیلئے وہاں دوڑی تھیں ۔ حضرت ابراہیم کا لایا ہوا پانی ختم ہو گیا۔ جب حضرت اسماعیل پیاس کے
مارے تڑپنے لگے۔ جب ماں سے ان کی یہ تکلیف دیکھی نہ گئی تو گھبرا کر حضرت ہاجرہ قریب کی پہاڑی صفا پر
اس خیال سے چڑھ گئیں کہ ممکن ہے انہیں پانی کا کوئی سراغ مل جائے یا کوئی قافلہ دکھائی دے جس سے وہ پانی
لے سکیں۔ مگر جب کہیں پانی کا پتہ نہ چلا تو وہ اُتریں اور پاس ہی پچاس گز کے قریب ایک اور ٹیلہ تھا،
162

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اُس پر
پر چڑھ ہیں ۔ ھ گئیں ۔ یہی وہ ٹیلہ ہے جسے مروہ کہا جاتا ہے۔ انہیں وہاں سے بھی پانی کا کوئی نشان دکھائی نہ
دیا۔ جب وہ صفا اور مروہ کے اوپر ہوتیں تو وہاں سے انہیں حضرت اسماعیل نظر آ جاتے۔ لیکن
جب نیچے اُترتیں تو وہ نظروں سے پوشیدہ ہو جاتے اُس لئے بے تابانہ طور پر وہ دوڑتی تھیں ۔ حج کے موقع
پر صفا و مروہ پر دوڑ نا اسی چیز کی یادگار ہے کہ ایک ماں اپنے بچہ کو آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیتی
تھی ۔ اس یاد کو تازہ رکھنے کیلئے آج بادشاہ اور غریب بڑے اور چھوٹے صاحب وقار اور غیر ذی وقار سب کو
وہاں دوڑنا پڑتا ہے۔ خواہ ان کا دل دوڑنے کو چاہے یا نہ۔ میں نے دیکھا ہے لوگوں کے دوڑنے پر بعض
لوگ ہنستے بھی ہیں مخول بھی کرتے ہیں۔ بعض بدو دوڑنے والوں کے درمیان سے اپنے گدھوں کو ہانک
دیتے ہیں تا کہ وہ ان کی دوڑ میں روک بن جائیں مگر لوگ دیوانہ وار دوڑتے چلے جاتے ہیں۔اس لئے
نہیں کہ آج وہاں کوئی زندہ نشان ہے بلکہ اس لئے کہ آج سے ہزار ہا سال پہلے حضرت ہاجرہ وہاں اس لئے
دوڑی تھیں کہ ان کا بچہ ان کی نظر سے اوجھل نہ ہو۔ وہ ماں کی محبت کا بہترین مظاہرہ تھا۔ آج جو اللہ تعالیٰ ہم
سے یہ کام کراتا ہے تو آخر کیوں کراتا ہے۔ ہزاروں مائیں دنیا میں آج بھی ایسی ہیں کہ اگر انہیں اپنے بچوں
کیلئے جان قربان کرنی پڑے تو کر دیں۔
غرض جو کچھ حضرت ہاجرہ نے کیا ، اس سے زیادہ کرنے والی مائیں دنیا میں آج بھی مل سکتی ہیں مگر کیوں اللہ تعالیٰ نے
حضرت ہاجرہ کے واقعہ کو تازہ رکھا اور کیوں باقی ماؤں کے واقعات کو کوئی وقعت نہیں دی جاتی۔ اس لئے کہ باقی مائیں اس لئے
قربانی نے سے بچوں کیلئے قربانی کرتی ہیں کہ اتفاق ان کو مصیبتوں میں ڈال دیتا ہے۔ مگر حضرت ہاجرہ نے اپنی مرضی سے اللہ تعالیٰ کی
رضا کی خاطر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالا ۔ جب حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم نے وادی غیر ذی زرع میں
چھوڑا تو اُس وقت انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا ، اے ابراہیم ! ہمیں کہاں چھوڑے جاتے
اپینے کے لئے پانی نہیں ، کھانے کیلئے غذا نہیں۔ کوئی آدمی نہیں جس سے امداد لی جاسکے۔
ابراہیم علیہ السلام رفت کی وجہ سے اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ اور جب بار بار پوچھنے کے باوجود وہ
خاموش رہے تو حضرت ہاجرہ نے پوچھا کیا خدا کے حکم کے ماتحت ہمیں یہاں چھوڑے جاتے ہو۔ انہوں نے
کہا ہاں ۔ یہ سن کر حضرت ہاجرہ معا لوٹیں ۔ اور انہوں نے کہا اگر یہ بات ہے تو پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کرے
گا ملے یہ کہا اور بغیر اس خواہش کے کہ یہ معلوم کریں ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کس رستہ سے واپس جا رہے
ہو۔
ت
163

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں، وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو چھوڑ کر واپس آجاتی ہیں۔ اور اس یقین و توکل کے ساتھ واپس آتی ہیں
کہ اگر خدا نے ہمیں اس جگہ رہنے کے لئے بھیجا ہے تو وہ خود ہمارے لئے کھانے پینے کا انتظام کرے
گا۔ غرض حضرت ہاجرہ اور دوسری ماؤں میں یہ فرق ہے کہ دوسری مائیں مجبوری یا حالات کی وجہ سے
مشکلات میں پڑتی ہیں۔ اور حضرت ہاجرہ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اس پر توکل اور یقین رکھتے ہوئے
اس مصیبت میں پڑنا قبول کیا ۔ اللہ تعالیٰ کی غیرت کیونکر برداشت کر سکتی تھی کہ حضرت ہاجرہ نے جب ایک
عورت اور جوان عورت ہو کر جس کی اُمنگیں اُسے دوسری طرف لے جاسکتی ہیں، اللہ تعالیٰ پر یقین رکھا اور
اسے وفادار سمجھا تو وہ اس سے بڑھ کر اس کیلئے وفا نہ دکھلائے ۔ اللہ تعالیٰ نے جوابا کہا۔ ہاجرہ نے اپنے بچے
کو میرے لئے قربان کیا ، اب میں اس کی اولاد کو کبھی قربان نہ ہونے دوں گا۔ اس نے میری محبت کی
خاطر اپنی محبت کو قربان کر دیا ، اب میں بھی اس کی محبت کو ہمیشہ قائم رکھوں گا۔ کوئی بادشاہ ہو یا گدا، امیر ہو یا
غریب، چھوٹا ہو یا بڑا، ہر ایک جو خدا پر ایمان رکھنے والا ہے آئے گا اور ہاجرہ کے کام کی نقل کرے گا۔ تامیں
دنیا کو بتاؤں کہ اگر ہاجرہ دوستونوں کے درمیان اپنے بچے کو اپنی نظروں سے اوجھل نہیں کر سکتی تو کیا میں
اپنے پیارے بندوں کو اپنی نظروں سے اوجھل ہونے دیتا ہوں۔
پس صفا اور مروہ پر دوستونوں کے درمیان دوڑنا ہمیشہ یہ امر یاد دلاتا ہے کہ جب سچی محبت دل
میں ہوتی ہے تو کوئی شخص اپنے محبوب کو نظروں سے غائب ہونے نہیں دیتا ۔ اس کیلئے اور مثالیں بھی چنی
جا سکتی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے اسی کی مثال چنی جس نے خدا کیلئے اپنے آپ کو قربان کر دیا۔ جب حضرت
ہاجرہ کی یاد میں صفا اور مروہ پر حاجی دوڑتے ہیں اور یہ اقرار کرتے ہیں کہ ایک ماں کی مامتا اپنے بچے
کو پوشیدہ ہونے نہیں دیتی ، تب رسول کریم صلی الیتیم کی یہ بات بھی یاد آ جاتی ہے کہ جنگ بدر کے موقع
پر ایک مشرکہ عورت کا بچہ کھویا گیا۔ وہ دیوانہ وار جبکہ تلواریں چل رہی تھیں، مسلمان فاتح ہو چکے تھے
اور کفار کی جان خطرہ میں تھی ، اپنے بچے کو تلاش کرنے لگی ۔ اُس وقت اس کی اپنی جان بھی خطرہ میں تھی
مگر جب اس کی قوم کے بہادر سپاہی میدان سے بھاگ رہے تھے، وہ دیوانہ وار کبھی لاشوں کو
دیکھتی ،کبھی زندہ بچوں کو دیکھتی۔ آخر تلاش کے بعد اپنا بچہ اُسے مل گیا، اس نے اُسے چھاتی سے
لگا لیا۔ اُس وقت اُسے کوئی خبر نہ تھی کہ ہمارے بہادر اس لڑائی میں مارے گئے۔اسے کچھ
164

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
احساس نہ تھا کہ اس کی قوم کے سردار اس لڑائی میں کام آئے ۔ وہ اطمینان سے اپنے بچہ کو لے کر ایک گوشہ میں
بیٹھ گئی ۔ تب رسول کریم صلی السلام نے جن کی نگاہ ہر لطافت کو دیکھنے والی تھی اس نظارہ کو دیکھ کر اپنے صحابہ سے فرمایا
تم نے اس کی بے تابی کو دیکھا۔ پھر تم نے یہ بھی دیکھا کہ بچہ ملنے پر اسے کیسا اطمینان حاصل ہو گیا۔ آپ نے
فرمایا اللہ تعالیٰ کو جب اس کا کھویا ہوا بندہ ملتا ہے تو وہ اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے اے ۔ غرض دوستونوں کے
درمیان جب دوڑتے ہیں تو اُس وقت رسول کریم صلی السلام کی یہ بات یاد آ جاتی ہے کہ ماں کی محبت جو اپنے بچہ
سے ہوتی ہے اس سے بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے محبت ہوتی ہے۔ تب انسان سمجھتا ہے کہ میرا رب
بھی مجھے نظروں سے پوشیدہ نہیں کرے گا اور وہ بھی مشکلات کے موقع پر میری مدد فرمائے گا۔ مگر کتنے ہیں جنہیں
یہ یقین ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں ضائع نہیں کرے گا۔ کتنے ہیں جنہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ خدا اُن کے دُکھ کو دیکھ
کر بیتاب ہو جائے گا۔ پھر کتنے ہیں جنہیں یقین ہوتا ہے کہ خدا جب انہیں تکلیف میں دیکھے گا تو ان کی نصرت
فرمائے گا۔ جانے دو ان کافروں کو جو اللہ تعالیٰ پر یقین نہیں رکھتے ، جانے دو ان منافقوں کو جن کے دل زنگ آلود
ہو چکے مومنوں میں سے کتنے ہیں جنہیں یہ یقین ہوتا ہے۔ یقینا کم اور بہت کم ۔ اگر انہیں خدا تعالیٰ کی محبت پر یقین
اور اعتماد ہوتا، اتنا ہی جتنا حضرت ہاجرہ کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد تھا تو یقینا کوئی بندہ ضائع نہ ہوتا۔ جب
حضرت ہاجرہ نے یہ کہا کہ خدا مجھے ضائع نہیں کرے گا تو دیکھو کس طرح وہ بچائی گئیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان کیلئے وہ
کام کیا جو کئی نبیوں کیلئے بھی نہ کیا تھا۔ حضرت اسمعیل علیہ السلام نبی ہوئے مگر بعد میں ۔ اُس وقت نبی نہیں
تھے۔ نبی بھی پیاسے ہوئے مگر ان کیلئے چشمے نہیں پھوڑے گئے ۔ چشمہ حضرت اسمعیل کیلئے اُس وقت ۔
پھوڑا جب ان کی کمزور ماں نے یقین اور ایمان کا پہاڑ خدا کے سامنے پیش کر دیا۔ ہر چیز کی اپنی
نسبت کے لحاظ سے قیمت ہوا کرتی ہے۔ امیر آدمی اگر ایک کروڑ روپیہ بھی دے دے تو کوئی
بڑی بات نہ ہو گی مگر غریب آدمی اگر ایک روپیہ بھی دے دے تو وہ بہت بڑی بات رکھے
گا ۔ حضرت ہاجرہ نے اپنی کمزوری کے مقابلہ میں جو اخلاص دکھا یا وہ بہت ہی زیادہ تھا ۔ اسی
لئے خدا تعالیٰ نے اس رنگ میں انہیں نوازا۔ اور یہی چیز ہے جو انسان کے تمام اعمال میں نور
پیدا کر دیتی ہے ۔ ۔ خدا تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ الله نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ہے اس کے یہی معنی ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق جس چیز میں داخل ہو جائے وہ چیز روشن ہو جاتی ہے۔
165

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اس میں یہ گر بتلایا گیا ہے کہ اگر کسی چیز کو روشن کرنا ہو تو خدا تعالیٰ کی محبت کو اس میں داخل کر دو۔ اس کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ وہ چیز روشن ہو جائے گی ۔ اگر وہ نور مکان میں نازل ہوگا تو وہ مکان روشن ہو جائے گا۔ اگر دل پر
نازل ہو گا تو دل روشن ہو جائے گا۔ یہی نور جب بیت اللہ پر نازل ہوا تو وہ روشن ہو گیا۔ ورنہ بیت اللہ کیا ہے
اینٹوں اور پتھروں کا ایک گھر ہی ہے۔ پھر یہی نور مسجد نبوی پر نازل ہوا تو اُسے منور کر دیا، ورنہ ایک گارے
کی عمارت سے زیادہ اس کی کیا حیثیت تھی۔ پھر یہی نور جب رسول کریم صلی ا لی ایم کے دل پر نازل ہوا تو آپ
سورج بن گئے۔ یہی معنے ہیں اللهُ نُورُ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ کے، کہ زمین و آسمان میں جس چیز کو بھی
روشن کرنا ہو اس میں اللہ تعالیٰ کا نور داخل کر دو وہ منور ہو جائے گی ۔ مکہ کی عمارت کیا ہے۔ ایک ادنی قسم کے
پتھروں کی بنی ہوئی ہے۔ اس کے مقابلہ میں تاج محل کی کتنی شاندار عمارت ہے۔ مگر کتنوں نے تاج محل
سے نور حاصل کیا اور کتنوں کو مکہ سے ہدایت ملی۔ اسی طرح قرآن کیا ہے۔ وہی حروف ہیں جن کو ہم روزانہ
بولتے ہیں ۔ وہی کاغذ ہیں جن پر گندے سے گندے مضامین بھی لکھے جاتے ہیں۔ وہی سیاہی ہے جس
سے فحش اشعار بھی لکھے جاتے ہیں۔ پھر انہی پتھروں کے ذریعہ قرآن چھاپا جاتا ہے جن پر غلیظ سے غلیظ
گالیاں بھی چھاپی جاتی ہیں ۔ مگر اسی سیاہی سے لکھا ہوا اور اسی کاغذ پر چھپا ہوا جب قرآن آتا ہے تو وہ دنیا کی
ہدایت کا موجب بن جاتا ہے۔ یہ کیا چیز ہے وہی ہے جسے اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ میں بیان کیا
گیا ہے۔ چونکہ خدا اس میں آ گیا اس لئے یہ دنیا کی ہدایت کا ذریعہ بن گیا۔ پس جہاں خدا تعالیٰ ہے وہ
نورانی ہے۔ اور جہاں وہ نہیں وہاں ظلمت اور سیاہی کے سوا اور کچھ نہیں۔ خدا تعالیٰ کی محبت ایسی چیز ہے جو
انسان کو منور کر دیتی ہے۔ جس دل میں یہ نہیں وہ ظلمتوں سے پر ہے۔ یہ چیز ہے جو اپنے دل میں پیدا
کرو۔ دنیا کے علوم کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ بڑے بڑے ڈاکٹر ، بڑے بڑے ماہر دنیا میں ایسے ہوتے
ہیں جو مصیبت کے وقت خود کشی کر لیتے ہیں۔ کروڑوں روپیہ گھر میں پڑا ہوتا ہے مگر دیوالیہ کے خطرہ سے
اپنے آپ کو گولی مار کر مر جاتے ہیں۔ ادھر رسول کریم صلی السلام کے ساتھیوں کا طریق عمل یہ ہے کہ انہوں نے
اپنے ہاتھ سے اپنے اموال کو قربان کیا، جانوں کو فدا کیا، پھر بھی مایوس نہ ہوئے کیونکہ انہیں یقین تھا کہ اللہ
تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا۔ جن دشمنوں نے رسول کریم صلی ای ایم کا تعاقب کیا اگر ایسے ہی دشمن آج
یورپ کے بڑے سے بڑے بادشاہ کا بھی تعاقب کریں اور موقع پر پہنچ جائیں تو میں سمجھتا ہوں سوائے اس
166

آج 10 میں سے 10 باقی