انتہائی قُربانی کے بغیر کامل ترقی نہیں ہوسکتی

خطبات محمود
کے اس کیلئے کوئی چارہ نہیں رہے گا کہ وہ ریوالور اپنے سر میں مار کر ہلاک ہو جائے۔
سال ۱۹۳۳ء
رسول کریم ملی ایلام کے دشمن اتنے شدید تھے کہ انہوں نے آپ کی دشمنی کی وجہ سے عورتوں کی شرم
گاہوں میں نیزے مارے، جلتے ہوئے پتھروں پر مردوں کو لٹایا اور قسم قسم کے دکھ پہنچائے ۔ ایسے شدید معاند
غار ثور کے منہ پر پہنچ جاتے ہیں۔ آپ کیلئے اُس وقت بظاہر کوئی جائے پناہ نہ تھی۔ حضرت ابوبکر کہتے ہیں یا
رسول اللہ ! دشمن اتنا قریب آچکا ہے کہ اگر وہ ذرا جھکے تو ہمیں دیکھ سکتا ہے۔ مگر رسول کریم صلی السلام فرماتے ہیں لا
تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ، کوئی فکر کی بات نہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے یہ کیا چیز تھی۔ محمد صلی شما ایس ایم اپنے
تجربہ کے لحاظ سے، اپنے ظاہری علوم کے لحاظ سے اس قسم کی تدابیر تو نہیں جانتے تھے جو یورپ کے جرنیل
جانتے ہیں۔ نہ آپ کے پاس حفاظت کا کوئی سامان تھا۔ آج کل تو یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ جیب میں بم
ہے۔ دشمن کو مار دیں گے۔ مگر وہ کیا چیز تھی جس نے رسول کریم صلی السلام کے منہ سے کہلوایا۔ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ
معنا ۔ یہ وہی نور ہے جو اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کے ماتحت آپ کے دل میں تھا۔
پس اللہ تعالیٰ کی محبت ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر کوئی حقیقی سکھ نہیں مل سکتا۔ مگر اللہ تعالیٰ کی محبت کا
حصول ایک صراط پر سے گزر کر ہوتا ہے۔ یہ راستہ بظاہر آسان ہے مگر بباطن مشکل ۔ مگر بعض دفعہ بظاہر
مشکل اور باطن آسان ہوتا ہے۔ میرا دوسرا فقرہ پہلے کے خلاف نہیں بلکہ دونوں فقرے دو مختلف کیفیات کو
ظاہر کرتے ہیں۔ جب ظاہر میں مشکل ہوتا ہے تو باطن میں آسان ہوتا ہے اور جب ظاہر میں آسان ہوتا ہے
تو باطن میں مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ جہاں ہمارا ایک رحم کرنے والے خدا سے واسطہ ہے وہاں غیور خدا سے
بھی واسطہ ہے وہ جہاں رحم کرتا ہے وہاں غیرت سے بھی کام لیتا ہے۔ اس وقت میں یہ اشارہ ہی کرتا
ہوں ۔ آج میں اس مضمون کو بیان نہیں کر سکتا۔ کیونکہ وقت بہت ہو چکا ہے دراصل مضمون میرا وہی تھا۔ اگر
خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو اس حصہ مضمون کو پھر کبھی بیان کروں گا۔
الفضل ۲۳ جون ۱۹۳۳ء
بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى وجوه يومئذ ناضرة الى ربها ناظرة الخ ، كتاب الرقاق باب الصراط جسر
جهنم
بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم
167

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
عبد الله بن سعد بن ابی سرح
المومنون : ۱۵
هي السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۴ مطبع محمد على صبيح ميدان الازهر
مصر ۱۹۳۵ء
بخاری کتاب الرقاق باب يَدْخُلُ الجنة سبعون ألفا بغير حساب
بخارى كتاب المظالم باب قول الله تعالى الالعنة الله على الظالمين
الانبياء: ۔۔
ے تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ ایڈیشن چہارم
بخاری کتاب الانبياء باب يزفون النسلان في المشى
بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد و تقبیلہ و معانقته (مفہوماً )
النور : ٣٦
۱۳ شرح مواهب اللدنية الجزء الثاني صفحه ۱۲۲ - ۲۳ دار الكتب العلمية بيروت لبنان
١٩٩٦ء
168

خطبات محمود
۱۹
انتہائی قربانی کے بغیر کامل ترقی نہیں ہو سکتی
فرموده ۲۱۔ جولائی ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
چونکہ جس جگہ ( پالم پور ) ان دنوں میرا قیام ہے۔ وہ رستہ کے لحاظ سے اور مسافت کے لحاظ سے بھی
ایسی ہے کہ نہایت آسانی سے پانچ چھ گھنٹہ میں یہاں پہنچا جا سکتا ہے، اس لئے میرا ارادہ تھا کہ میں ایک دو
جمعوں کے بعد آنے والے جمعہ کے دنوں میں قادیان نماز پڑھایا کروں گا۔ اسی ارادہ کے ماتحت اس ہفتہ
میرا ارادہ تھا کہ قادیان جاؤں اور جمعہ کی نماز پڑھاؤں ۔ اور اس کے بعد لاہور میں کشمیر کمیٹی کے اجلاس
میں ہوتا ہوا واپس چلا جاؤں۔ اس خیال کے بعد بعض مضامین میرے ذہن میں آئے اور میں نے خیال کیا
کہ ان کے متعلق خطبہ میں میں اپنے خیالات ظاہر کروں گا۔ لیکن آج ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ
سے نہ صرف یہ کہ مجھے اپنا ارادہ بدلنا پڑا بلکہ اس کے اثر کے ماتحت وہ مضامین بھی ذہن سے نکل گئے ۔ وہ
واقعہ ایک رویا تھا۔ ایسی عجیب قسم کا رویا جس کو آنکھ کھلتے وقت میں سمجھنے سے بالکل قاصر تھا اور دل پر ایک عجیب
ہیبتناک اثر تھا۔ مگر جوں جوں اس کی ظاہری صورت کی ہیبت دور ہوتی گئی اور تعبیر روشن ہوتی گئی ، اس کے اثر
کی کیفیت بھی ساتھ کے ساتھ بدلتی گئی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام علم الرؤیا پر بحث فرماتے
ہوئے فرماتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک بہت بڑے خواب کی تعبیر چھوٹی ہوتی ہے۔ اور بعض دفعہ چھوٹی خواب
ہوتی ہے مگر اس کی تعبیر بہت بڑی ہوتی ہے۔ بعض خوابوں میں برانظارہ دکھایا جاتا ہے مگر اس کی تعبیر اچھی
169

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوتی ہے اور بعض دفعہ نظارہ اچھا دکھایا جاتا ہے مگر اُس کی تعبیر بری ہوتی ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ سارا کا
سارا مضمون آپ نے کسی ایک کتاب میں لکھا ہے یا متفرق مقامات پر ۔ مگر لکھا ہے اور اس جگہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام خواب میں ایک بہت بڑے نظارہ کی تعبیر چھوٹی ہونے کی مثال دیتے ہیں کہ
حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب میں دیکھا کہ چاند، سورج، ستارے آپ کو سجدہ کرتے ہیں۔ مگر تعبیر
کیسی معمولی نکلی کہ ماں باپ اور بھائی ان کے تابع ہو جائیں گے۔ خواب میں تو دکھایا گیا کہ
سورج ، چاند، ستارے سجدہ کرتے ہیں مگر تعبیر یہ ہے کہ باپ ، سوتیلی ماں اور گیارہ بھائی ان کی اطاعت
کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑی خواب کی چھوٹی تعبیر کی مثال ہے۔ پھر چھوٹی خواب کی بڑی تعبیر کی مثال آپ
نے وہ دی ہے۔ جس میں مصر کے بادشاہ نے دیکھا تھا کہ سوکھی گائیں بڑی گائیوں کو کھا گئی ہیں۔ بظاہر یہ
ایک کتنا چھوٹا سا نظارہ ہے۔ اور بظاہر کتنی معمولی بات ہے مگر ایسا شدید قحط پڑا کہ ہزار ہا میل کے علاقہ میں
سات سال تک دنیا اس سے تباہ ہوتی رہی اور آخر آٹھویں سال اللہ تعالیٰ کی مدد آئی۔ اور اس نے اس بلا کو
دور کیا۔ اسی طرح کبھی برا نظارہ ہوتا ہے مگر تعبیر اچھی ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بعض خوابوں کی تعبیریں بیان فرمائی ہیں۔ مثلا آپ نے فرمایا کہ خواب میں پاخانہ نظر آئے تو اس کی تعبیر مال
ہوتی ہے۔ یا خون نظر آئے تو اس کے معنی بھی مال کے ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس بعض چیزیں اچھی ہوتی
ہیں مگر ان کی تعبیر بری ہوتی ہے۔ مثلا خواب میں گئے کھانا یا بینگن کھانا یہ اچھی چیزیں ہیں، مگر تعبیر ان کی
رنج و غم کا پہنچنا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص بکر الٹ کا ہوا دیکھے تو اس کے معنی موت کے ہوتے ہیں۔ یا کچا
گوشت دیکھے جو سیدُ الطَّعَامِ لحم کے مطابق بہت اچھی چیز ہے مگر اس کی تعبیر بھی غم ہے۔
تو خوابوں کی تعبیر کا عجیب معاملہ ہوتا ہے۔ خواب میں ایک شخص اپنے دوست کے متعلق دیکھتا ہے کہ
وہ مر گیا ہے لیکن مراد اس سے یہ ہوتی ہے کہ وہ دین میں کامل ہو گیا یا اس کی زندگی لمبی ہوگی ۔ ہاں بعض دفعہ
اس سے بے دینی بھی مراد ہوتی ہے۔ خواب میں ہنسنا ہمیشہ برا ہوتا ہے مگر رونے کی تعبیر خوشی ہے سونا دیکھے
جو ایک قیمتی چیز ہے تو اس کے معنی رنج کے ہوتے ہیں لیکن اگر چاندی دیکھے جو سونے کے مقابلہ میں بہت کم
قیمت رکھتی ہے تو اس کے معنی خوشی اور ترقی کے ہوتے ہیں۔ یہ سب تعبیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے مختلف مقامات پر لکھی ہیں۔ پھر آپ نے یہ بھی تحریر فرمایا ہے کہ بعض دفعہ انسان
170

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ایک رؤیا دیکھتا ہے جس کے ساتھ بعض کیفیات ہوتی ہیں۔ جو اصل میں خواب کا حصہ نہیں ہوتیں بلکہ دنیا
سے متعلق ہوتی ہیں۔ مثلا ایک شخص دیکھتا ہے کہ وہ گنا کھاتا اور خوش ہو رہا ہے یا بینگن کھا کر خوش ہو رہا ہے
مگر مراد اس سے غم ہی ہے۔ یہ خوشی دراصل دنیا سے متعلق کیفیت ہے۔ چونکہ وہ گئے یا بینگن کو دیکھ کر دنیا
میں خوش ہوتا ہے۔ اس لئے وہ خوشی خواب کا حصہ نہیں ۔ یا ایک شخص بیان کرتا ہے کہ میں نے خواب میں
دیکھا کوئی شخص کچا گوشت تقسیم کر رہا ہے اور میں نے اس کے ساتھ لڑ کر اپنا حصہ بھی لے لیا تو یہ شوق اور خوشی
دنیا کا حصہ ہے جو اسے گوشت کو دیکھ کر حاصل ہوئی۔ اصل خواب گوشت دیکھنا ہی ہے۔ یا مثلا ایک شخص
خواب میں دیکھتا ہے کہ اس کا کوئی دوست مر گیا۔ اور وہ روتا ہے تو یہ رونا دنیا کی کیفیت ہے جو دوست کے
مرنے پر پیدا ہوتی ہے۔ اصل یہی ہے کہ اس کے دوست کی عمر بڑھے گی یا اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے اندر
پیدا ہو گی ۔ اسی طرح ایک شخص سونے کے کنگن خواب میں دیکھتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔ یہ خوشی اس لئے ہے
کہ وہ سونے کو دنیا میں اچھا سمجھتا ہے، ورنہ تعبیر اس کی اچھی نہیں ۔ رسول کریم صلی ا ہم نے خواب میں سونے
کے کنگن دیکھے لیکن آپ چونکہ معرفت میں کامل تھے۔ اس لئے آپ نے انہیں پسند نہیں کیا۔ چنانچہ فرمایا کہ
ماری اور وہ اُڑ گئے، اس کی تعبیر آپ نے یہ فرمائی کہ دو کا ذب مدعی میرے مقابل پر آئیں
گے مگر ناکام رہیں گے لے ۔ غرض میں جب رو یاد یکھنے کے بعد اٹھا تو میری عجیب کیفیت تھی اور یہ ایسا نرالا
رویا تھا جو کسی اثر کے ماتحت بالکل نہیں ہو سکتا۔ اور اگر اس کی تعبیر مجھ پر جلد نہ کھل جاتی تو ایک لمبے عرصے
تک میرے لئے تعجب اور پریشانی کا موجب بنی رہتی ۔ وہ رویا یہ ہے کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک
کمرہ ہے جس کی بہت سی مشابہت اس گول کمرہ سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی
سے پہلے مہمانوں کیلئے اور اپنے آرام کیلئے بنوایا تھا۔ ہم چھوٹے چھوٹے تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام اس میں مہمانوں کے ساتھ کھانا کھایا کرتے تھے۔ اور اگر مجالس مسجد میں نہ فرماتے تو وہاں بیٹھتے تھے۔
رویا میں مجھ پر یہ اثر تو نہیں کہ یہ وہی گول کمرہ ہے مگر مشابہت اس سے ضرور ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ میں اُس کے
اندر ہوں۔ وہاں ایک میز پڑی ہے۔ ایک کرسی اس کے ایک طرف اور ایک دوسری طرف ہے شاید کوئی تیسری بھی ہو۔ مگر
مجھے اُس وقت خیال نہیں۔ جو کرسی شمال کی طرف ہے اس پر ایک ایسا شخص بیٹھا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ سلسلہ کا دشمن
171

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے۔ دوسری پر میں سمجھتا ہوں کہ میں بیٹھا تھا۔ ہم سے ہٹ کر مشرق کی طرف کچھ لوگ اور بیٹھے ہیں جو
ابتداء میں ہماری طرف متوجہ نہیں تھے۔ میز پر ایک چھوٹی سی شیشی یا گلاس جیسا عرب لوگ قہوہ نوشی کیلئے
استعمال کرتے ہیں اور ایک بوتل ہے۔ جس میں میں سمجھتا ہوں زہر ہے۔ میں نے بوتل میں سے کچھ
قطرے گلاس میں ڈالے ہیں اور پانی یا کوئی اور پینے کی چیز حل کرنے کیلئے اس میں ملائی ہے۔ گویا میں
اُسے پینا چاہتا ہوں ۔ رویا میں ہی مجھ پر یہ اثر ہے کہ یہ ایساز ہر ہے جو قاتل ہے اور جس سے خودکشی کی
جاتی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ دشمن سلسلہ بھی یہی سمجھتا ہے کہ میں خود کشی کر رہا ہوں ۔ اور چاہتا ہوں
کہ وہ یہی سمجھتار ہے۔ لیکن میں بخوبی جانتا ہوں کہ پینے کیلئے میں نے جو ڈالا ہے وہ اتناز ہر نہیں کہ ہلاک
کر سکے بلکہ اتنی مقدار دوائی ہے۔ ہاں مخالف یہی سمجھتا ہے کہ یہ خود کشی کرنے لگا ہے۔ اتنے میں میں
نے مڑ کر دوسرے لوگوں کی طرف دیکھا۔ اور پھر مڑا ہوں کہ اس زہر کو پی لوں ۔ مگر خیال آیا کہ شاید اس
مخالف نے میرے دوسری طرف متوجہ ہونے پر اس میں زہر کی مقدار زیادہ نہ کر دی ہو اور حیران ہوں
کہ اب کیا کروں ۔ آخر میں فیصلہ کرتا ہوں کہ اسے گرادوں اور پھر مقررہ مقدار ڈال کر پیؤں لیکن
ساتھ ہی مجھے یہ بھی خیال ہے کہ یہ مخالف جو سمجھتا ہے کہ میں خود کشی کرنے لگا ہوں ۔اس پر ظاہر ہو جائے
گا کہ یہ خود کشی نہیں کر رہا۔ اس پر خیال کرتا ہوں کہ اسے نہیں پھینکوں گا لیکن پھر خیال آتا ہے کہ ممکن ہے
اس نے اور زہر ملا دیا ہو اور پھر اسے پھینک دینے کا فیصلہ کرتا ہوں ۔ مگر جب پھینکنے لگتا ہوں تو خیال آتا
ہے کہ یہ کہے گا اگر واقعی خود کشی کرنے لگا تھا تو اور چند قطرے ملا دینے کی وجہ سے ڈر کیوں گیا۔ یہ بات
اُس کے ارادہ کی اور زیادہ محمد ہوتی اور اس کیلئے آسانی پیدا کرتی ۔ اور واقعی جب میں پھینکنے لگتا ہوں تو وہ
یہی اعتراض کرتا ہے کہ اگر واقعی آپ خودکشی کرنے لگے تھے تو پھر اسے پھینکنے کی کیا وجہ ہے مگر میں اسے
گرا دیتا ہوں اور پھر اپنے ہاتھ میں بوتل لے کر اس میں سے اتنے ہی قطرے ڈالتا ہوں جو میں سمجھتا
ہوں انتہائی خوراک ہے۔ اور پھر گلاس کو بھی اور بوتل کو بھی اپنے ہاتھ میں پکڑے رکھتا ہوں تا کہ میری
نگاہ ادھر اُدھر ہونے پر اس میں وہ پھر اضافہ نہ کر دے۔ جو لوگ پرے ہٹ کر بیٹھے ہیں، ان میں سے بھی
بعض اپنے دوست معلوم ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک کو دیتا ہوں کہ اس میں پانی یا عرق ڈال دو۔
یہ رویا ہے جو میں نے دیکھا اور ظاہر ہے کہ ایک مومن کیلئے خودکشی کی ظاہری شکل
172

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بھی ایسی بھیانک ہے کہ رو یا د یکھتے ہوئے یک لخت میری آنکھ کھل گئی اور اس کا میرے دل پر ایک عجیب
بوجھ تھا۔ میں اسے دل سے نکالنا اور بھلانا چاہتا تھا مگر یہ پھر غالب آ جاتی تھی یہاں تک کہ میں نے اسے
بھلانے کی بجائے سمجھنے کی کوشش شروع کر دی۔ اور غور کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ یہ تو ایک نہایت عجیب
بات تھی۔ اور اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جب کبھی کسی مومن جماعت کو اللہ تعالی قائم کرتا ہے تو اس کے سپرد
ایسے کام کر دیتا ہے جنہیں لوگ خود کشی سمجھتے ہیں ان جماعتوں سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں ، اپنے
مال ، اپنے اوقات اور اپنی عزت و آبرو سب کچھ قربان کر دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ
کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ پاگل ہیں اور خود کشی کر رہے ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ ان لوگوں کیلئے ایک نگران مقرر
کرتا ہے جو اس بات کا اندازہ کرتا رہتا ہے کہ جماعت کی قربانی آخری حد سے آگے نہ بڑھنے پائے ۔ اور
ان کیلئے زہر کا مترادف نہ ہو جائے بلکہ اس سے نیچے نیچے رہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ سب زہر ایک مقررہ
حد تک نہایت مقوی ہوتے ہیں ۔ سنکھیا خطرناک قسم کا زہر ہے۔ مگر پرانے ملیریا میں جب کونین دیتے
دیتے تھک جائیں تو اس کی مقررہ مقدار سے فائدہ ہوتا ہے۔ پھر آتشک جیسے موذی مرض کا علاج بھی پارہ
اور سنکھیا وغیرہ زہروں کے مرکبات سے کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سرطان اور پرانے زخم وغیرہ جو اچھے نہیں
ہوتے ان میں بھی سنکھیا وغیرہ کھلاتے یا اس کی دھونی دیتے ہیں ۔ اسی طرح افیون بھی زہر ہے مگر ہزار ہا
ادویات میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ افیون
آدھی طب ہے۔ پھر بیش ایک نہایت خطرناک زہر ہے جس کی تھوڑی سی مقدار بھی انسان کو ہلاک کر
دیتی ہے۔ مگر پیش ہی ہے جس سے گری ہوئی طاقت کو دوبارہ قائم کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو مردانہ
قوتوں کے متعلق مایوسی ہو چکی ہو وہ پیش وغیرہ کے نسخوں سے ہی صحت یاب ہوتے ہیں۔ غرض جب اللہ
تعالی کوئی رسول مبعوث کرتا ہے تو اس کے ساتھ جو دینی تعلیم ہوتی ہے اس کے رو سے ایسی قربانیاں کرنی
پڑتی ہیں کہ ایک حد سے گزر کر خود کشی کے مترادف ہو جاتی ہیں مگر اس سے نیچے نیچے وہ ترقی کیلئے ضروری
ہوتی ہیں۔ جیسے قرآن کریم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو کیونکہ اس کے بغیر روحانی زندگی
حاصل نہیں ہو سکتی۔ مگر اتنا نہیں کہ بالکل تہی دست ہو جاؤ اور نہ ہی ہاتھوں کو بالکل روک رکھو۔ اسی طرح
جانوں کی قربانی کا حکم ہے۔ قرآن کریم میں جنگ احد کے متعلق آتا ہے کہ منافق کہتے اگر ہمیں علم ہوتا لڑائی
173

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوگی تو ہم ضرور رسول اللہ صلی الیتیم کا ساتھ دیتے ہے ۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ انہیں علم نہیں تھا کہ لڑائی
ہوگی ۔ بات یہ ہے کہ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ لڑائی کیلئے مدینہ سے باہر نہ نکلیں ۔ اور اس پر دو روز
سخت بحث ہوتی رہی ۔ منافق باہر نکل کر لڑنے کو خودکشی قرار دیتے تھے اور جب وہ یہ کہتے کہ اگر ہمیں
لڑائی کا علم ہوتا تو ضرور جاتے تو اس کا مطلب یہی تھا کہ ہم تو اسے لڑائی نہیں بلکہ خود کشی سمجھتے تھے اس
لئے نہ گئے۔ تو منافقوں نے اس وقت یہی کہا کہ یہ خودکشی ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ خودکشی
نہیں ۔ جب تک اس طرح جانیں قربان نہ کی جائیں ۔ اور ایسی انتہائی قربانی نہ کی جائے کہ اس سے
ایک قدم آگے خود کشی ہو اور دشمن کی نظر میں وہی خود کشی ہو کمزور ایمان والے ساتھی بھی اسے خود کشی ہی
سمجھتے ہوں لیکن ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ علم کی روشنی میں جانتے ہوں کہ یہ خودکشی نہیں ۔ یہ
نکتہ تھا جو اللہ تعالیٰ نے اس خواب کے ذریعے مجھے بتایا۔ یہ نظارہ بتاتا ہے کہ ایک ایسی حد تک قربانی
کرو کہ اگر ایک قدم بھی آگے بڑھو تو خودکشی بن جائے اور اگر اس حد سے پیچھے رہو تو قربانی مکمل نہ ہو گی
اور فائدہ نہیں ہوگا۔ پس میں سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہی ہے کہ میں خطبہ میں جماعت کو اس امر کی طرف
توجہ دلاؤں اور بتاؤں کہ اگر ترقی چاہتے ہو تو اپنی قربانیوں کو اس حد تک پہنچا دو کہ اُس سے ایک قدم
آگے خود کشی ہو۔ پس کیا بلحاظ اموال ، اوقات اور کیا بلحاظ جانوں کے عزیز واقارب کے، وطن اور رشتہ
داروں کی محبت اور عزت و آبرو کے قربانی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرو۔ اور سب لحاظ سے قربانی کو
اس حد تک پہنچا دو کہ دشمن کی نظر میں تو وہ صریح خود کشی ہو مگر ہم جانتے ہوں کہ وہ خودکشی نہیں ۔ ہاں اس
سے ایک قدم آگے ضرور خودکشی ہے۔ یہ چیز ہے جس سے جماعت ترقی کر سکتی ہے اور جب تک یہ نہیں
ہوگی کامیابی محال ہے۔ اس وقت تک جس قسم کی قربانیوں کو ہماری جماعت کے لوگ قربانیاں سمجھتے
ہیں، ویسی تو بہت سی دوسری قو میں بھی کر رہی ہیں ۔ حالانکہ مومن و غیر مومن میں فرق یہی ہے کہ غیر مومن
موت سے ڈرتا ہے مگر مومن ہرگز نہیں ڈرتا۔ اور جب غیر مومن بھی ویسی ہی قربانیاں کرتے ہیں تو اس
کے معنی یہ ہوئے کہ ہماری قربانیاں موت کے مترادف نہیں ۔ کیونکہ مؤمن موت کو خوشی سے قبول کرتا ہے
لیکن غیر مومن اس سے ڈرتا ہے۔
پس معلوم ہوا ہے کہ جو قربانی ہم کرتے ہیں وہ موت کی حد تک نہیں پہنچی ۔ وگر نہ
174

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
غیر مومن ویسی قربانی نہ کر سکتا۔ ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ کیا ہماری قربانیاں اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ دشمن کہہ
رہے ہوں کہ یہ خود کشی کر رہے ہیں۔ ہر جماعت کو اور ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ سوچنا چاہئے کہ کیا ہماری جانی و
مالی قربانیاں ایسی ہیں کہ دشمن کہیں اب نہیں بچ سکتے ۔ یہ اپنے ہاتھوں موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ کیا
ہمارے وقت اور عزت و آبرو کی قربانی اس حد تک پہنچ چکی ہے۔ اگر پہنچ گئی ہے تو وہ جماعت یا فرد سمجھ لے
کہ اس نے ایک حد تک انتہائی قربانی کی لیکن اگر یہ نہیں ، اگر دشمن اس کی بجائے یہ اعتراض کرتا ہے کہ
ان میں اور ہم میں کیا فرق ہے؟ دونوں روپیہ خرچ کرتے ہیں، اوقات خرچ کرتے ہیں۔ اگر یہ عزت کی
قربانی کر سکتے ہیں تو ہم بھی موقع آنے پر اس سے دریغ نہیں کرتے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہماری ہم موقع دریا
قربانیاں اس حد تک نہیں پہنچیں جو انتہائی قربانی کی حد ہے۔ یہ امر کہ ہماری قربانیاں انتہائی حد کو پہنچ گئی ہیں
دو ہی طریق سے معلوم ہو سکتا ہے۔ ایک یہ کہ خدا تعالیٰ خود کہہ دے اور الہام کے ذریعہ بتا دے۔ یا پھر
نتائج کے ذریعہ پتہ لگ جائے یعنی اللہ تعالیٰ ایسے نتائج پیدا کر دے کہ دنیا کے قدم اس قوم کے سامنے لڑکھڑا
جائیں اور دشمن پر لرزہ طاری ہو جائے ۔ اگر تو الہام ہو یعنی خدا تعالیٰ کہہ دے کہ تمہاری قربانیوں کی مقدار
پوری ہو چکی تو ایسا انسان سمجھ لے کہ اس نے اپنا حق ادا کر دیا۔ جیسا کہ قرآن کریم میں صحابہ کے متعلق آتا
ہے ۔ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ہے۔ یعنی ان میں سے بعض نے اپنا حق پورا ادا
کر دیا اور بعض منتظر ہیں کہ موقع ملے تو ادا کریں۔ یہ اشارہ ایک صحابی ہے کے متعلق ہے جو جنگ میں
شریک نہ ہو سکے تھے۔ لیکن اس کا انہیں اس قدر افسوس اور رنج تھا کہ جس طرح کسی عزیز کی موت کا ہو اور تھا
سکتا ہے۔ وہ کہتے تھے محمد رسول اللہ صلی السلام جنگ کیلئے تشریف لے گئے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالا
اور میں شامل نہ ہو سکا۔ اس سے بڑھ کر افسوس ناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ایسی حالت میں بے اختیار
ان کے منہ سے نکلا۔ اچھا پھر موقع آنے دو، میں بتاؤں گا کہ کس طرح جنگ کی جاتی ہے۔ پھر وہ ایک
دوسری لڑائی میں شامل ہوئے اور ایسی جنگ کی کہ واقعی حق ادا کر دیا لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی
بعض مصلحتوں کے ماتحت مسلمانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور رسول کریم صلی یتیم سے مسلمان جدا ہو گئے ۔ اُن کی
بھاگنے کی قطعا نیت نہ تھی مگر پھر بھی حالت ایسی ہو گئی تھی کہ انہیں میں پاؤ میں پیچھے ہٹنا پڑا۔ اس افراتفری
میں ایک وقت ایسا آیا کہ رسول کریم صل الله السلام کے ساتھ ایک وقت صرف ایک درجن اور ایک
175

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
موقع پر تو پانچ چھ ہی صحابہ رہ گئے ۔ اُس وقت رسول کریم صل تم کو ایک پتھر لگا اور آپ بے ہوش ہو کر گر
پڑے۔ اور وہ صحابہ جو آپ کے ساتھ تھے وہ بھی یا تو شہید ہو گئے اور یا زخمی ہو کر آپ کے ارد گرد گر پڑے۔ اُس
وقت صحابہ کفار پر حملہ کر رہے تھے کہ کسی نے آنحضرت صلی شما السلام کی شہادت کی خبر مشہور کر دی۔ اُس وقت ایسا
زبر دست ریلا ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی جو آخر تک آپ کے ساتھ رہے۔ ساتھ رہے تھے، آپ سے جُدا ہو گئے۔ اور
اس وحشت ناک خبر سے دلگیر ہو کر ایک صحابی بیٹھ گئے ۔ اتنے میں وہی صحابی ادھر سے گزرے انہیں یہ واقعہ معلوم نہ
تھا۔ اور یوں بھی مسلمان لڑائی سے بالکل نہ ڈرتے تھے۔ اسے ایک معمولی چیز سمجھتے تھے۔ وہ اُس وقت ہاتھ میں
کھجوریں لئے کھاتے جارہے تھے۔ انہوں نے دوسرے صحابی سے اس طرح بیٹھنے کی وجہ پوچھی اور جب اُس نے
سنایا کہ رسول کریم صلی ا ال سلیم شہید ہو گئے ہیں تو وہ کہنے لگے اگر رسول کریم صلی کی اہم شہید ہو چکے ہیں تو ہمیں زندہ رہ
کر کیا کرنا ہے۔ چلو جہاں آپ گئے ہیں وہیں ہم بھی چلیں ۔ یہ کہہ کر لڑائی میں کود پڑے اور شہادت کے بعد جب
اُن کی لاش کو دیکھا گیا تو اس پر قریبا اسی (۸۰) زخم تھے ھے
۔
اللہ تعالیٰ نے قطعی محبہ میں انہی کی طرف اشارہ کیا ہے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کبھی موقع
آیا تو دکھا دوں گا کہ جنگ کس طرح کرتے ہیں اور فی الواقع دکھا دیا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ منهم
مَنْ يَنْتَظِرُ یعنی ایسے بھی ہیں جو حق ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت سے وہ پھر بچ جاتے
ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے اپنے مقصد کو پالیا۔ بعض لوگ
اپنے لئے ایک گول (GOAL) مقرر کر لیتے ہیں اور پھر عمل سے وہاں پہنچ کر دکھا دیتے ہیں ۔ مگر بعض عمل سے وہاں
کو موقع نہیں ملتا ، ہاں وہ دل میں ضرور خواہش رکھتے ہیں کہ کاش! ہمیں بھی ایسا موقع میسر آئے ۔ جس
وقت حضرت خالد بن ولید کی موت کا وقت قریب آیا اور دوست احباب عیادت کیلئے آئے تو آپ
بے اختیار رو پڑے۔ دوستوں نے پوچھا آپ کیوں روتے ہیں؟ آپ نے تو اسلام کی بہت خدمات
کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں موت کے ڈر سے نہیں روتا بلکہ اس کی وجہ اور ہے۔ میرے بدن سے
کپڑا اُٹھا کر دیکھو۔ سر سے لے کر پاؤں تک کوئی ایک انچ جگہ بھی ایسی ہے جہاں زخم نہ لگ چکا
ہو۔ اور جب انہوں نے دیکھا تو واقعی کوئی ایک انچ جگہ ایسی نہ تھی جہاں زخم کا نشان نہ ہو۔ آپ نے کہا
کہ میں ہر جنگ میں شریک ہوا۔ اور ہر موقع پر میں نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالا تا کہ شہادت کا درجہ
176

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوئی ہے۔
پاؤں ۔ مگر افسوس کہ آج میں چار پائی پر پڑا مر رہا ہوں اور مجھے میدانِ جنگ میں شہادت نصیب نہ
1 - حضرت خالد بن ولید جنگوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ۔ کون کہہ سکتا ہے کہ انہیں شہادت
نصیب نہیں ہوئی۔ تلوار کا ہر زخم جو انہیں لگا ان کیلئے شہادت تھی ۔ مگر منشاء الہی یہی تھا کہ اُن کی وفات
اُن کے زخموں سے نہ ہو۔ غرضیکہ یہی وہ قربانی ہے جس کے نتیجہ میں ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔ جسے دشمن
خودکشی سمجھے مگر مومن جانتا ہو کہ اگر چہ یہ خود کشی نظر آتی ہے مگر میرے لئے خود کشی نہیں بلکہ ترقی کا ذریعہ
ہے۔ پھر یہی وہ قربانی ہے جسے دیکھ کر منافق کہتے ہیں کہ یہ لوگ بیوقوف ہیں ۔ اور پھر ہمیں بھی بیوقوف
بنانا چاہتے اور کہتے ہیں کہ تم بھی اسی طرح قربانی کرو۔ غرضیکہ دشمن اور کمزور ساتھی سب اسے ہلاکت
سمجھتے ہیں مگر مومن جانتا ہے کہ یہ زندگی قائم کرنے کا ذریعہ ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس کے ساتھ حقیقی
راحت حاصل ہو سکتی ہے۔ لیکن جب تک نظر آنے والے زہر کی آخری مقدار میں سے ایک قطرہ بھی کم
ہے اُس وقت تک قربانی نہیں ۔ قربانی کے معنی موت کے ہیں ۔ اور تم نے جو کچھ کیا اگر اس کے بعد زندہ
رہ سکتے ہو تو وہ قربانی نہیں۔ پس اس رویا سے میں نے سمجھا کہ خود ساختہ مضمون بیان کرنے کی بجائے
یہی بیان کروں اور جماعت کو بتاؤں کہ تمہارے لئے ایک دروازہ کامیابی کا کھلا ہے اور وہ موت کا
دروازہ ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو جنون کی حالت پیدا کرو۔ کیونکہ جب انسان اپنی
زندگی کو خدا کی راہ میں قربان کر دیتا ہے، جب دوست دشمن سب سمجھنے لگتے ہیں کہ یہ مرنے لگا ہے اور جس وقت
صرف ایک کھڑ کی کھلی ہوتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی آواز آتی ہے جو بتاتی ہے کہ یہ ہلاکت نہیں ۔ مگر انسانی علم
اسے زندگی نہ کہہ سکے صرف خدا کا علم ہی بتائے کہ یہ موت نہیں ، اُس وقت تم حقیقی ترقی حاصل کر سکتے ہو۔ رسول
کریم صلی یا اسلام کے زمانہ میں دیکھو مسلمانوں میں کیسی نیکی کیلئے رقابت پائی جاتی تھی۔ کسی شخص نے حضرت عمر رضی
اللہ عنہ سے کہا کہ کام تو آپ نے بھی بڑے بڑے کئے ہیں پھر کیا وجہ ہے ابو بکر رضی اللہ عنہ کی تعریف
لوگ زیادہ کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا ابوبکر کا مقام اُسی کے ساتھ ہے۔ میرے دل میں بھی نیکی میں
اُن سے آگے بڑھنے کا خیال تھا۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی الا السلام نے مالی قربانی کا ارشاد فرمایا اور رقابت
کے خیال سے میں نے اپنے دل میں کہا کہ میں آج ابوبکر کو شکست دوں گا چنانچہ آپ نے اپنا آدھا مال
لیا اور رسول کریم صلی السلام کی خدمت میں حاضر کر دیا۔ اُس وقت میرا دل فخر سے پر تھا کہ آج میں
177

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ابوبکر سے بڑھ جاؤں گا۔ لیکن جب میں وہاں پہنچا تو ابوبکر پہلے موجود تھے۔ اور جو کچھ ساتھ لائے
تھے، رسول کریم کے سامنے رکھا تھا۔ رسول کریم صلی ا کہ تم نے جو ہر طرح صحابہ کا خیال رکھتے تھے، پہلے ان
چیزوں کو دیکھا اور پھر حضرت ابوبکر کی طرف دیکھا اور دریافت فرمایا کہ ابو بکر تم نے گھر میں کیا چھوڑا ہے
انہوں نے فرمایا کہ صرف خدا اور اُس کا رسول یعنی جو کچھ تھا لے آیا ہوں ۔ حضرت عمر کہتے ہیں یہ سن کر
میری گردن نیچی ہو گئی۔ اور میں نے سمجھ لیا کہ میں ابوبکر کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ ایسی قربانیاں کرنے والے
ہمارے سلسلہ میں بھی تھے اور اب بھی ہیں۔ ایسے لوگ اس وقت موجود ہیں جنہیں میں نے حکما روکا ہوا
ہے کہ اس سے زیادہ چندہ دینے کی تم کو اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں بھی ایسے لوگ تھے۔ مجھے یاد ہے۔ میں ایک دفعہ حضور کی مجلس میں بیٹھا تھا کہ ایک منی آرڈر آیا
جس کے کو پن پر کچھ لکھا تھا۔ جسے پڑھ کر آپ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہو گئی جیسے جذ بہ وفا کو دیکھ کر ایک
رقت سی طاری ہو جاتی ہے۔ پھر آپ نے بتایا یہ منی آرڈرمنشی رستم علی صاحب کا ہے اور لکھا ہے کہ حضور کی
تحریر مالی تکالیف کے متعلق پہنچی۔ اور اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے ساتھ ہی میرے لئے اس میں حصہ
لینے کا موقع بہم پہنچادیا یعنی میری ترقی کا حکم آگیا ہے۔ ان کی تنخواہ ۷۰ روپے کے قریب تھی اور ترقی ہونے
پر ایک سو یا کچھ کم و بیش کا اس میں اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے لکھا یہ اضافہ اور جتنے عرصہ کی بقا یا ترقی ملی
ہے، وہ سب حضور کیلئے ہے۔ وہ میں بھیجتا ہوں اور کیا اور پہلی تنخواہ سے چندہ بھی بھیجتا رہوں گا ۔ آج آج بھی ایسے
نمونے ہیں ہیں مگر ان لوگوں کو حضرت مسیح موعود موعود علیہ علیہ الصلوۃ والسلام کا قرب حاصل تھا، اس لئے اُن کی قربانیاں
عشق کے ساتھ ہوتی تھیں مگر افسوس کہ آج تحریکیں کرنی پڑتی ہیں۔ میرے دل پر ایک واقعہ کا بہت گہرا اثر
ہے۔
منشی اروڑے خان صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عشق تھا۔ وہ کپورتھلہ میں رہتے
تھے۔ اور کپورتھلہ کی جماعت کے اخلاص کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس قدر تعریف فرمایا کرتے
تھے کہ آپ نے انہیں ایک تحریر بھی لکھ دی تھی جو انہوں نے رکھی ہوئی ہے کہ اس جماعت نے ایسا اخلاص
دکھایا ہے کہ یہ جنت میں میرے ساتھ ہوں گے۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بار بار درخواست
کرتے کہ حضور کبھی کپورتھلہ تشریف لائیں۔ آپ نے بھی وعدہ کیا ہوا تھا کہ جب موقع ہوا آئیں گے۔
178

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ایک بار جو فرصت ملی تو اطلاع دینے کا وقت نہ تھا۔ اس لئے آپ بغیر اطلاع دیئے ہی چل پڑے۔ اور
کپورتھلہ کے سٹیشن پر جب اُترے تو ایک شدید مخالف نے آپ کو دیکھا جو آپ کو پہچانتا تھا۔ اگر چہ وہ
مخالف تھا مگر بڑے آدمیوں کا ایک اثر ہوتا ہے۔ منشی اروڑا صاحب سناتے ہیں کہ ہم ایک دُکان پر بیٹھے
باتیں کر رہے تھے کہ وہ دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا تمہارے مرزا صاحب آئے ہیں۔ یہ سن کر جوتی اور پگڑی
وہیں پڑی رہی اور میں ننگے پاؤں اور ننگے سرسٹیشن کی طرف بھاگا۔ مگر تھوڑی دور جا کر خیال آیا کہ ہماری
ایسی قسمت کہاں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے ہاں تشریف لائیں۔ اطلاع دینے والا مخالف
ہے، اس نے مخول نہ کیا ہو۔ اس پر میں نے کھڑے ہو کر اسے ڈانٹنا شروع کر دیا کہ تو جھوٹ بولتا ہے، مذاق
اُڑاتا ہے۔ مگر پھر خیال آیا کہ شاید آ ہی گئے ہوں ۔ اس لئے پھر بھاگا۔ پھر خیال آیا کہ ہماری ایسی قسمت
نہیں ہو سکتی۔ اور پھر اسے کو سنے لگا۔ وہ کہے مجھے برا بھلا نہ کہو۔ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں اس پر پھر چل
پڑا۔ غرضیکہ میں کبھی دوڑتا اور کبھی کھڑا ہو جاتا۔ اسی حالت میں جا رہا تھا کہ سامنے کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام تشریف لا رہے ہیں۔ تو یہ جنون والا عشق ہے ۔ ایک طرف تو اتنی محبت ہے کہ ننگے
پاؤں اور ننگے سر بھاگ اٹھے مگر پھر جب اپنے عاشق اور ان کے معشوق ہونے کا خیال آتا تو دل کہتا کہ وہ
ہمارے پاس کہاں آسکتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے ہیں تو کچھ عرصہ بعد
منشی اروڑے خان صاحب قادیان آگئے تھے۔ ایک دفعہ آپ نے مجھے پیغام بھیجا کہ میں ملنا چلتا
ہوں۔ میں جو اُن سے ملنے کیلئے باہر آیا تو دیکھا اُن کے ہاتھ میں دو یا تین اشرفیاں تھیں ۔ جو انہوں نے یہ یا ۔
کہتے ہوئے مجھے دیں کہ اماں جان کو دے دیں مجھے اس وقت یاد نہیں کہ وہ کیا کہا کرتے تھے۔ مگر اماں
جان یا اماں جی ۔ بہر حال ماں کے مفہوم کا لفظ ضرور تھا۔ اس کے بعد انہوں نے رونا شروع کیا۔ اور چیخیں مار
مارکر اس شدت کے ساتھ رونے لگے کہ ان کا تمام جسم کانپ رہا تھا۔ اگر چہ مجھے خیال تھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی یا د انہیں ڈلا رہی ہے مگر وہ کچھ اس بے اختیاری سے رور ہے تھے کہ میں نے سمجھا کہ اس
میں کسی اور بات کا بھی دخل ہے۔ غرضیکہ وہ دیر تک کوئی پندرہ بیس منٹ بلکہ آدھ گھنٹہ تک روتے
رہے۔ میں پوچھتا رہا کہ کیا بات ہے۔ وہ جواب دینا چاہتے مگر رقت کی وجہ سے جواب نہ دے سکتے ۔ آخر
جب ان کی طبیعت سنبھلی تو انہوں نے کہا کہ میں نے جب بیعت کی ، اُس وقت میری تنخواہ سات روپیہ
179

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تھی۔ اور اپنے اخراجات میں ہر طرح سے تنگی کر کے اس کیلئے کچھ نہ کچھ بچاتا کہ خود قادیان جا کر حضور کی
خدمت میں پیش کروں ۔ اور بہت سا رستہ میں پیدل طے کرتا تا کہ کم سے کم خرچ کر کے قادیان پہنچ
سکوں ۔ پھر ترقی ہو گئی اور ساتھ اس کے یہ حرص بھی بڑھتی گئی ۔ آخر میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں
حضور کی خدمت میں سونا نذر کروں ۔ جو تھوڑی سی تنخواہ میں سے علاوہ چندہ کے پیش کرنا چاہتا تھا۔ لیکن جب
تھوڑا تھوڑا کر کے کچھ جمع کر لیتا تو پھر گھبراہٹ سی پیدا ہوتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھے اتنی مدت
ہو گئی ہے، اس لئے قبل اس کے کہ سونا حاصل کرنے کیلئے رقم جمع ہو، قادیان چلا آتا اور جو کچھ پاس
ہوتا ۔ حضور کی خدمت میں پیش کر دیتا۔ آخر یہ تین پونڈ جمع کئے تھے اور ارادہ تھا کہ خود حاضر ہو کر پیش کروں
گا کہ آپ کی وفات ہو گئی ۔ گویا اُن کے تیس سال اس حسرت میں گزر گئے ۔ انہوں نے اس کیلئے محنت بھی
کی لیکن جس وقت اس کی توفیق ملی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہو چکے تھے۔
بظاہر یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے۔ اُس وقت بھی سلسلہ کے کاموں پر ڈیڑھ دو ہزار روپیہ ماہوار خرچ
ہوتا تھا۔ اور اب تو لاکھوں روپیہ سالانہ کا خرچ ہے اور ظاہر ہے کہ اس قدر اخراجات میں ان کے سونے کی
کیا حیثیت ہو سکتی تھی۔ لیکن اس سے ان کے عشق کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ ایک شخص اسی آرزو میں عمر گزار دیتا
ہے کہ روپیہ جمع کر کے سونا نذر کرے۔ سوچنا چاہئے کہ آج کتنے ہیں جو اس سے ہزارواں حصہ بھی عشق
رکھتے ہیں۔ ایک شخص نے تیس سال تک کوشش کی ۔ اب کتنے ہیں جو سلسلہ کیلئے قربانی کرنے کیلئے ایک ماہ
بھی اس خواہش میں گزارتے ہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ اس وقت بھی ایسے لوگ ہیں ۔ مگر بہت ہیں جن
میں قربانی کا مادہ نہیں۔ یہی چیز تھی ۔ جو خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں دکھائی اور بتایا کہ جب تک خود کشی تک
تمہاری قربانی نہ پہنچ جائے ، جس وقت دشمن یہ خیال نہ کرنے لگے کہ اب یہ مر گئے اُس وقت تک کامیابی
محال ہے۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کا پیغام ہے جو میں پہنچاتا ہوں ۔ اور یہ کوئی نیا پیغام نہیں وہی ہے جو قرآن کریم
میں موجود ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں موجود ہے، آپ کے الہامات میں موجود ہے ۔ مگر
اللہ تعالیٰ نے پھر مجھے یہ تازہ پیغام دیا ہے جو میں نے آپ لوگوں کو پہنچا دیا ہے۔ رسول کریم صلی الہ السلام کے
متعلق احادیث میں آتا ہے کہ بارش ہوتی تو آپ اس کا قطرہ زبان پر لے کر فرماتے کہ یہ میرے رب
180

آج 10 میں سے 10 باقی