تمدنی ترقی اور اُس کی حفاظت کا طریق

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کا تازہ فضل ہے ۔ پس جب تک تمہارے اندر زندگی کی امید باقی ہے، وہ یاد دہانی کراتا رہے گا۔ مگر
جب اُس نے یاد دہانی چھوڑ دی اور تم قصوں میں پڑ گئے تو وہ موت کا وقت ہوگا۔ پس یہ اُس کی تازہ یاد دہانی
ہے۔ لیکن دراصل وہی پیغام ہے جو اُس نے آدم ، نوٹ ، موسی عیسی ، ابراہیم ، اور محمد مصطفی صلی السلام اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا تھا۔ یعنی اگر خدا کا قرب چاہتے ہو خواہ وہ فردی ہو یا جماعتی ، تو موت قبول
کرو۔ اور صرف یہی نہیں کہ خود ہی یہ سمجھو بلکہ دوست دشمن سب کہیں کہ یہ ہلاکت کے منہ میں جا رہے
ہیں۔ اور منافق اس موت میں تمہارے ساتھ شریک نہ ہو سکیں۔ دشمن خوش ہو کہ بس یہ مرنے لگا ہے۔ اور
صرف پھیلنے کا بہانہ چاہئے کہ یہ گیا۔ جب یہ مقام حاصل ہو تو پھر اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کو مرنے نہیں
دیتا۔ اسے اپنے بندوں کیلئے غیرت ہے۔ ایسی غیرت کہ اس نے ان شہداء کے متعلق جو بیچ بیچ مر چکے۔ جن
کے متعلق وہ خود فرما چکا ہے کہ اس دنیا میں واپس نہیں آسکتے ۔ جن کے متعلق رسول کریم صلی ا یہ تم کو اس نے
کشف میں دکھایا کہ ایک صحابی 2 کو جو جنگ بدر میں شہید ہو چکا تھا، اللہ تعالیٰ نے اپنے حضور بار یاب کیا
اور اس سے پوچھا کہ تمہاری اگر کوئی خواہش ہو تو بتاؤ میں اسے پورا کروں گا۔ مگر جب اس نے کہا کہ میری
خواہش تو ایک ہی ہے کہ مجھے پھر زندہ کیا جائے تا پھر میں تیری راہ میں مارا جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں پھر
مارا جاؤں تو باوجود یکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی خواہش کو پورا کرنے کا وعدہ فرمایا تھا ، پھر بھی اسے فرمایا کہ اگرچہ
تیری خواہش کارڈ کرنا مجھ پر گراں گزر رہا ہے مگر میں عہد کر چکا ہوں کہ مردوں کو زندہ کر کے پھر دنیا میں نہیں
بھیجا جائے گا ملے۔
غرض باوجود اس کے کہ وہ لوگ مر گئے اور اس طرح ان کی موت واضح ہو چکی ۔ پھر بھی حکم دیتا ہے
کہ ان کو مردہ مت کہو۔ اور اس صحابی نے جو خواہش کی یہی اصل مقصود ہے جو اللہ تعالیٰ کے بندہ کے
سامنے ہونا چاہئے ۔ جب تک یہ نہ ہو ترقی نہیں ہو سکتی ۔ اور جب یہ ہو جائے تو پھر انسان کبھی نہیں مر
سکتا۔ دیکھ لو ایک طرف تو ان لوگوں کو ایسے مردے کہا ہے کہ جو باوجود اس قدر قرب الہی کے واپس
نہیں آسکتے ۔ ادھر اس صحابی کو یہ جواب دیتا ہے مگر ان سب باتوں کے باوجود لوگوں کو یہی حکم دیتا ہے کہ ان
کو مردے مت کہو کیونکہ وہ زندہ ہیں ۔اے اور جوان مردوں کو مرا ہوا کہنا برداشت نہیں کر سکتا وہ تم زندوں کو
مردہ دیکھنا کیسے گوارا کرے گا۔ اگر تم اس کی راہ میں مر جاتے ہو اور قبر میں دفن ہو کر کتبہ بھی لگ جاتا ہے
181

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تو بھی اللہ تعالیٰ کہتا ہے اگر ایسے لوگوں کو مردہ کہا تو اس کی سزادی جائے گی۔ تو یا د رکھو یہ وہ راز ہے جسے سمجھ
لینے کے بعد تم پر موت وارد نہیں ہو سکتی ۔ نہ تم کو کوئی فرشتہ مار سکتا ہے، نہ کوئی بادشاہ، نہ تمہیں زمین نگل سکتی
ہے اور نہ آسمان کھا سکتا ہے کیونکہ جو اس مقام پر پہنچ جائے اس کیلئے موت نہیں بلکہ وہ ہمیشہ زندہ ہے۔
( الفضل ۲۷ ۔ جولائی ۱۹۳۳ء)
بخاری کتاب التعبير باب اذا طار الشيئي في المنام
ال عمران : ۱۶۸
الاحزاب : ۲۴
ھے صحابی انس بن نضر تھے، بخاری کتاب الجهاد باب قول الله عز و جل من المومنين رجال صدقوا
ما عاهدوا الخ
ن تاريخ الخميس جلد ۲ صفحه ۲۴۷ للنشر والتوزيع بيروت ۱۲۸۳ و اسد الغابة في معرفة الصحابة
جلد
۲ صفحه ۹۵ بیروت لبنان ۱۳۷۷
ہیں
ترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابي بكر الصديق
مصنف ابن ابي شيبه الجزء الثامن صفحه ۵۵۴، ۵۵۵ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۶ء پر اسی مفہوم کی احادیث درج
حضرت عبداللہ بن عمر و بن حرام
ا اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۲۳۲ دار احیاء التراث العربي بیروت ۱۳۷۷ ه
لك البقرة : ١٥٥
DD
182

خطبات محمود
تمدنی ترقی اور اُس کی حفاظت کا طریق
(فرموده ۱۸۔ اگست ۱۹۳۳ء بمقام پالم پور )
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
پچھلے خطبات میں میں نے بتایا تھا کہ کس طرح سورۃ فاتحہ میں انسانی تمدن کی ترقی کیلئے اللہ تعالیٰ
نے گر بتائے ہیں ۔ ان میں سے ایک گرملِكِ يَوْمِ الدین لے میں بتایا گیا ہے۔ میں نے بتایا تھا کہ
انسانی ترقی اور لوگوں کی زندگی آرام سے بسر ہونے کا انحصار علاوہ گزشتہ خطبات میں بیان کردہ امور
کے رحیمیت پر بھی ہے۔ جب تک انسان یہ عادت نہ ڈالے کہ وہ خوبی کی قدر کرے ، اُس وقت تک
سوسائٹی اور اس کے قیام کیلئے مفید نہیں ہو سکتا ۔ اچھی بات کو دیکھنا تمدنی ترقی اور اس کی حفاظت کیلئے
ضروری ہے۔ لیکن جس طرح اچھی باتوں کا دیکھنا تمدن کے قیام کیلئے ضروری ہے، اسی طرح اس کیلئے
بعض اور با تیں ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ملِكِ يَوْمِ الدین کے الفاظ میں بیان کی
ہیں - مُلِكِ يَوْمِ الدین میں دو باتوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ایک تو یہ کہ ہر کام کا خدا تعالیٰ
نے انجام مقرر کیا ہے کوئی کام خواہ اچھا ہو یا برا، نتیجہ پیدا کرنے سے خالی نہیں ۔ خفیف سے خفیف
کام بھی نتیجہ پیدا کئے بغیر نہیں رہتا۔ اس زمانہ میں وائرلیس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کس طرح خفیف
حرکات کا غیر محدود اثر پیدا ہوتا ہے۔ ہزاروں میل پر ایک شخص بولتا ہے۔ اُس کی آواز ہوا میں ایک
تغیر پیدا کر دیتی ہے۔ ہوا کا وہ اثر ہزار ہا میل پر ایک آلہ کے ذریعے بند کر لیا جاتا ہے اور اسی صورت
میں ہم اسے دوسری جگہ سن لیتے ہیں۔ غرض وائرلیس نے ثابت کر دیا ہے کہ خفیف سے خفیف
183

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
حرکت بھی ضائع نہیں جاتی ۔ ہونٹ کی حرکت ہاتھ کی حرکت سے بھی کم ہے کیونکہ ہونٹ اپنی جگہ پر ہی ہلتا ہے
جبکہ ہاتھ ادھر اُدھر حرکت کرتا ہے۔ اتنی خفیف حرکت اتنا اثر پیدا کر دیتی ہے کہ وہ اثر ہزار ہا میل پر بھی کم نہیں
ہوتا۔ دنیا چونکہ محدود ہے اس لئے ہم ہزاروں میل کہتے ہیں ورنہ اگر کروڑوں میل پر بھی سننے کا موقع ملتا تو
وہاں بھی وہ حرکت سنتے ۔ غرض کوئی چیز ضائع نہیں جاتی خواہ اچھی ہو خواہ بری۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بار
بار ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ غفار ہے، ستار ہے، وہ مُكَفِّرُ السَّيِّئَاتِ ہے۔ پس گو ہزاروں
سال پہلے کا کیا ہوا ہر برا فعل بھی موجود ہے اور نتائج سے خالی نہیں لیکن جن کو خدا تعالیٰ معاف کر دے ان
کے برے اعمال اور اثرات کو وہ چھپا دیتا ہے اور ستاری سے کام لیتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں نیکیاں ہیں ، وہ
بھی اسی طرح موجود ہیں۔ اور چونکہ وہ لوگوں کیلئے خوشی کا موجب ہیں اس لئے وہ اسی طرح ان کے سامنے آ
جاتی ہیں ۔ گویا ہر کام کیلئے ایک یوم الدین ہے۔ اور ہر چیز کی ایک انتہا ہے۔ ہر چیز کا بدلہ اُس کے وقت پر
دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ کام ختم ہونے پر حساب کیا جاتا ہے۔
دوسری بات ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ وہ انجام کے وقت کا مالک
ہے۔ گو یا اللہ تعالیٰ کا فیصلہ انسان کے عمل کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ انسانی عمل اور پھر اس کی سزا کے
نتیجہ کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ یعنی وہ یہ دیکھتا ہے کہ میری جزاء کیا نتائج پیدا کرے گی ۔ مالک یہ
نہیں دیکھتا کہ کام کیا ہوا ہے بلکہ وہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ اب مناسب کیا ہے نوکر ہمیشہ مالک کی
ھدایات کو مد نظر رکھتا ہے لیکن اگر وہ پوری طرح ان پر عمل نہ کر سکے تو مالک موقع اور محل دیکھتا ہے پر نہ تو
اور حالات کے تغیر پر حکم بدل دیتا ہے۔ وہ انجام کے موقع پر اپنی مالکیت کو ملحوظ رکھتا ہے ۔ وہ یہ دیکھتا
ہے کہ نتیجہ کیا اثرات پیدا کرے گا ۔ اسی لئے کبھی ایک غلطی پر سزا دیتا ہے اور کبھی معاف کر دیتا ہے۔
اگر سزا دینا بہتر ہو تو سزا دے دیتا ہے اور اگر معاف کر دینا بہتر ہو تو معاف کر دیتا ہے۔گو یا دو باتیں
ہمیں سکھائی گئی ہیں جن پر انسانی تمدن اور اس کی ترقی کا انحصار ہے۔ ایک تو یہ کہ کاموں کا جائزہ لیا
جائے اور نتائج کو نظر انداز نہ کر دیا جائے ۔ دنیا میں تمام سوسائٹیاں اسی لئے تباہ ہوتی ہیں کہ وہ نتائج
کو نہیں دیکھتیں۔ ہمیں نتیجہ دیکھنا چاہئے ۔ اگر نتیجہ خراب ہو تو کام میں نقص پیدا ہوگا۔ حکومتیں اسی لئے
تباہ ہوتی ہیں کہ وہ کام کا جائزہ نہیں لیتیں۔ وہ دیکھتیں ہیں کہ پولیس کام کر رہی ہے لیکن نتائج کا جائزہ نہیں
184

آج 10 میں سے 10 باقی