زندگی حاصل کرنے کیلئے موت کا پیالہ ضروری ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لیتیں ۔ وہ دیکھتی ہیں کہ فلاں شعبہ میں کام کیا جاتا ہے لیکن نتائج پر غور نہیں کرتیں۔ وہ ایک مقام پر کھڑی
ہو کر ترقی روک دیتی ہیں جو ہمیشہ نتائج نہ دیکھنے سے رکتی ہے۔ ایسے حالات میں لازما قوم سو جاتی ہے اور
سوتے سوتے مرجاتی ہے۔ غرض ہر کام کا نتیجہ دیکھنا چاہئے صرف کام دیکھنا کافی نہیں ۔ اگر نتائج توقع کے
مطابق نہیں تو غور کریں کہ نتیجہ کا وقت ہے یا نہیں۔ اگر ابھی نتیجہ دیکھنے کا وقت نہیں تو کام لمبا کریں۔ پھر
دیکھیں کہ نتائج کیا نکلتے ہیں۔ لیکن اگر نتیجہ کا وقت آگیا ہے اور نتیجہ توقع کے مطابق نہیں تو یا کام کرنے
والوں میں نقص ہوگا یا اس کام کی تجویز ہی ناقص ہوگی ۔ اگر کام کرنے والوں میں نقص ہو تو آدمی بدل
دینے چاہئیں اور اگر سکیم ناقص ہو تو اسے بدلنے کا فکر کرنا چاہئے ۔ اگر پھر بھی نتائج اچھے نہ نکلیں تو اس کی
وجہ یہ ہوگی کہ جس چیز کے مقابلہ کی کوشش کر رہے ہیں وہ زیادہ طاقتور ہے۔اس کے مقابلہ کیلئے اس سے
زیادہ قوت کی ضرورت ہوگی ۔ مثلاً اگر ہم ایک پہاڑ اکھاڑنا چاہیں تو اُس کیلئے ویسی ہی سختی سے مقابلہ کی
ضرورت ہوگی ۔ انسانی تمدن کی ترقی کیلئے دوسرا یہ امر ضروری ہے کہ اعمال کے نتائج کے جائزہ کے وقت
سلوک مالکا نہ ہو۔ اگر سز اسے کام بنے تو سزا دینا چاہئیے اور اگر معاف کرنا بہتر ہو تو معاف کر دینا چاہئے۔
بعض لوگ اپنی طبیعت کا لحاظ رکھتے ہیں۔ اگر طبیعت میں اُس وقت غصہ ہوا تو نقص پر سزا دے
دی ۔ اور اگر طبیعت اس وقت نرمی کی طرف مائل ہوئی تو اسی نوعیت کے کام پر معاف کر دیا۔ یہ عفو
نہیں اور نہ یہ سزا ہے یہ تو نفس پرستی ہے۔ اگر عفو اسی کا نام ہے تو دنیا میں ایسا کوئی شخص بھی نہ ہوگا ۔ جو
عفو نہ کرے۔ چنانچہ جابر بادشاہ بھی اپنے دوستوں کو اکثر معاف کر دیتے ہیں ۔ ظالم شخص بھی بعض
اوقات اس طرح کے عفو سے کام لے لیتا ہے ۔ وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ اسلام نے ایسے عفو کی تعلیم دی
ہے، غلط کہتا ہے ۔ اسلام نے ہرگز یہ تعلیم نہیں دی۔ اسلام نے جو تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ موقع اور محل
کے مناسب کام کرنا چاہئے ۔ اگر تم غصہ کی حالت میں ہو اور اُس وقت عفو مناسب ہے تو اسلام کہتا
ہے کہ عفو کرو ۔ اگر تمہاری طبیعت نرمی کی طرف مائل ہے لیکن اس وقت سزا دینا مناسب ہے
تو اُس وقت سزا دو ۔ گویا ہمیشہ نتائج مد نظر رکھو ، اپنے دل کی حالت کو نہ دیکھو۔ مالک کا یہ کام نہیں
کہ وہ اپنی حالت دیکھے بلکہ اسے تو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ نتائج کیا ہوں گے۔ خدا موقع اور
نتائج کو مد نظر رکھتا ہے، وہ کام کو نہیں دیکھتا۔ ان دو امور کے بغیر نہ کوئی فرد، نہ کوئی خاندان
185
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اور نہ ہی کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے۔ اور نہ ہی اپنی ترقی پر قائم رہ سکتی ہے۔ اگر کوئی قوم یہد و امور ملحوظ رکھے تو
منزل کی طرف کبھی جاہی نہیں سکتی۔ اس میں ضعف و اختلال پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ ظاہری اسباب اسے
تنزل سے محفوظ رکھیں گے۔ باطنی اسباب پر اگر غور کیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی اسے تنزل سے
بچائے رکھیں گے۔ خدا تعالیٰ اسے تباہ نہ ہونے دے گا ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بِأَنْفُسِهِمْ جب تک کوئی قوم اپنی حالت کو تنزل سے بچانے کیلئے تدابیر پر عمل پیرا رہے گی اُس وقت
تک اللہ تعالیٰ بھی اس کی حالت نہیں گرائے گا۔ جب تک وہ اپنی ترقی کا راستہ کھلا رکھے گی اس وقت تک
خدا تعالیٰ بھی اُس کی ترقی کا دروازہ کھلا رکھے گا ۔ یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو قومیں ترقی کی راہ پر گامزن
رہیں وہ ترقی کرتی چلی جائیں۔
الفاتحة : الرعد: ١٢
186
الفضل ۲۷۔ اگست ۱۹۳۳ء)
خطبات محمود
۲۱
زندگی حاصل کرنے کیلئے موت کا پیالہ پینا ضروری ہے
فرموده ۲۵۔ اگست ۱۹۳۳ء بمقام پالم پور )
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ایک قوم کے لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے موت کے
خوف سے نکلے ۔ انہوں نے چاہا کہ وہ زندگی حاصل کریں۔ ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ
نے انہیں جو تدبیر بتائی وہ یہ تھی کہ تم اپنے لئے موت اختیار کرو۔ ایک ایسی قوم جو موت سے بچنے کیلئے گھر
سے نکلی، اسے قدرتی طور پر یہ علاج عجیب نظر آیا۔ وہ لوگ حیران ہوئے اور ہونا چاہئے تھا۔ جنہوں نے اپنا
وطن خواہ وہ اختیار کردہ ہی ہو، املاک خواہ تھوڑے ہی ہوں ، اپنی عزت یا رتبہ خواہ قلیل ہی ہو، اپنے
جلیس، ہم صحبت ، دوست اور ملک جس کی وہ زبان سمجھتے تھے، جہاں کے لوگ ان کی دیانت اور وہ ان کی
دیانت سے واقف تھے، سب کچھ چھوڑ دیا ، صرف اس لئے کہ انہیں زندگی ملے اور وہ موت سے بچیں ۔
وہ ایک ایسے ملک کی طرف چلے گئے جہاں کی زبان وہ نہیں جانتے تھے۔ ان کی وہاں کوئی جائداد نہیں
تھی۔ وہاں کے لوگ ان کی دیانت اور یہ ان کی دیانت سے واقف نہ تھے۔ جہاں کے لوگوں کی نگاہ میں ان کے
چھوٹے بڑے میں کوئی تمیز نہ تھی۔ ان تمام وقتوں کو برداشت کرتے ہوئے جنگل بیابان میں ، غیر معروف جگہ
پر، ناواقف قوم میں چلے جانا معمولی قربانی نہ تھی۔ اور یہ قربانی صرف اس لئے کی گئی تھی کہ انہیں جان بہت پیاری
تھی ورنہ وہ اس ملک کو چھوڑتے ہی کیوں؟ مگر وہ جب وہاں پہنچے تو خدا تعالیٰ سے انہوں نے سوال کیا کہ وہ زندگی
187
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہاں ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرما یا موت قبول کرو، پھر تم زندہ ہو جاؤ گے۔ وہ حیران ہوئے کیونکہ جو پیالہ فرعون
اُنہیں پلا رہا تھا ، وہی اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا۔ فرعون نے فیصلہ کیا تھا تم مرجاؤ۔ انہوں نے کہا ہم زندہ رہنا
چاہتے ہیں۔ اس لئے ہم خدا تعالیٰ سے فریاد کریں گے ۔ لیکن جب انہوں نے خدا تعالیٰ سے فریاد کی تو
وہاں سے بھی یہی جواب ملا کہ مر جاؤ ۔ انہیں دونوں جگہوں سے موت کا پیالہ ہی ملا۔ وہ حیران تھے کہ فرعون
کو دوست سمجھیں یا خدا تعالیٰ کو دشمن فرعون اُنہیں زندہ کرنا چاہتا تھا یا خدا تعالی مارنا۔ کیونکہ دونوں پیالوں
پر موت لکھی ہوئی تھی ۔ وہ گھبرائے ان میں سے کمزوروں نے کہا ہم تو موت سے بچنے کیلئے آئے تھے۔ اگر
یہی پیالہ ہمیں پینا ہوتا تو وہیں کیوں نہ پی لیتے ۔ اتنی تکالیف برداشت کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ہم اس
پیالہ کو پینے کیلئے تیار نہیں ۔ ہم سے دھوکا کیا گیا ہے۔ اگر موت ہی ہمیں ملنی تھی تو کیوں ہم سے زندگی کا وعدہ
کیا گیا تھا۔ اتنی امیدیں دلانے کے بعد ہمیں قوم میں کیوں شرمندہ کرایا۔ وہ ہنسیں گے کہ بیوقوف موت
سے بھاگے تھے، وہاں بھی موت ہی نصیب ہوئی۔ وہ اس مشکل کو حل نہ کر سکے ۔ سوائے اس کے کہ ان میں
سے کمزوروں نے کہا کہ ہم یہ پیالہ پینے کیلئے تیار نہیں۔ عزت کی زندگی جس کا ہم سے وعدہ تھا ، وہ ہمیں
دو۔ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم تھی۔ فرعون انہیں تباہ کرنا چاہتا تھا۔ موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا
تمہارے سب لڑکے مارے جائیں گے لازما لڑکیاں غیروں سے بیاہی جائیں گی۔ تمہاری نسل مٹ
جائے گی اور غیروں کی نسل جاری رہے گی تم اس موت سے بچو اور ذلت کی زندگی برداشت نہ کرو۔ خدا نے
تمہیں بتایا ہے کہ حیات کا پیالہ تمہارے لئے کنعان کی زمین میں تیار ہے۔ انہوں نے گھر بار چھوڑا مال جو
نہ اٹھایا گیا وہیں چھوڑا ۔ عزت کے ہاتھ دھوئے ایک با قاعدہ حکومت کا آرام کھویا۔ وہ نکلے اور چل
پڑے۔ قرآن مجید میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَهُمْ الُوفٌ ! یعنی وہ چند ہزار تھے۔ ان میں سے بہت
سی عورتیں بچے بھی ہوں گے۔ عام طور پر قریبا پانچواں حصہ بالغ مرد ہوتے ہیں۔ پھر ان میں کچھ بوڑھے
بھی ہوں گے۔ متمدن اقوام میں سے چھ فیصدی مرد جنگ کے قابل ہوتے ہیں اور غیر متمدن قوموں میں سے
سولہ فیصدی ۔ اگر وہ پچاس ہزار بھی ہوں تو ان میں سے زیادہ سے زیادہ آٹھ ہزار لڑائی کے قابل مرد ہوں گے۔ وہ
بھی نا تجربہ کار پتھیرے بھلا کیا جانیں کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا لاؤ جو تم نے وعدہ کیا تھا۔ ایک
ز بر دست قوم کے لوگ جن کے چہرے خون سے بھرے ہوئے تھے جنہیں اگر دائیں طرف عرب کے جنگجوؤں
188
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے مقابلہ کرنا پڑتا۔ تو بائیں طرف یونانیوں سے تہذیب کے گہوارہ میں پلی ہوئی تین قوموں
یونانیوں، ایرانیوں اور مصریوں سے انہیں واسطہ پڑتا۔ وہ تینوں کے طریق کار سے واقف تھے۔ وہ خود بھی
مہذب اور بڑے بڑے شہروں میں رہنے والے تھے۔ اور بنی اسرائیل سے قریبا دس گنے زیادہ
تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جواب میں یہ قوم دکھا کر اپنی قوم سے کہا کہ اس قوم کو ماردو، پھر حکومت
تمہارے ہاتھ میں آجائے گی۔
۔
بنی اسرائیل پر حیرت کا اظہار کرنا آسان ہے لیکن ذرا سوچو! تمہارا ایک دوست تمہاری دعوت
کرے۔ وقت مقررہ پر وہ آکر تمہیں بلا لے جائے ۔ جب وہ بازار میں پہنچے تو ایک بڑے ہوٹل میں چلا
جائے ۔ جہاں ہر ایک چیز پانچ چھ گنا زیادہ قیمت پر ملتی ہے۔ اور کہے کہ یہ ہوٹل ہے اس پر آپ آٹھ دس
روپیہ خرچ کر کے کھانا کھا سکتے ہیں۔ دوسری طرف ایک ایسا مکان بھی ہے جہاں سے کھانوں کی خوشبو آ
رہی ہے۔ آپ اندر ٹھس جائیں، ان کے سر لٹھ سے پھوڑ دیں اور کھانا لے لیں۔اس جواب کو سن کر
تمہاری حالت کیا ہو گی ۔ تم اس کو ذلیل کرنے والا تمسخر خیال کرو گے اور اس دوست سے ناراض ہو جاؤ
گے۔ شاید تم میں سے جو شیلے ایسے دوست پر حملہ ہی کر بیٹھیں ۔ یہی حالت یہاں ہے سینکڑوں میل سے
حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو اس وعدہ پر کہ وہاں انہیں بادشاہت ملے گی ، لائے مگر وہاں پہنچ کر
انہیں کہہ دیا اس قوم کو مار دو اور ان سے حکومت چھین لو۔ اس جہالت کو دیکھ کر جو بنی اسرائیل میں اُس وقت پھیلی
ہوئی تھی ، خیال کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس جواب پر سر پیٹ لیا ہوگا۔ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف جاسکتا ہے کہ
دیکھتے ہوں گے کہ تم نے وعدے کیا کئے تھے اور اب کہہ کیا رہے ہو۔ وہ کہتے ہوں گے وہیں ہمیں
کہ فرعون کا سر اڑا دو اور حکومت چھین لو۔ وہاں پر تو ہم کر بھی سکتے تھے کیونکہ ہمارے آدمی فرعون کے گھروں میں
کام کرتے تھے۔ وزراء ہمارے واقف تھے اور کئی سہولتیں ہمیں میسر تھیں لیکن یہاں پر زبان اور ہے، اس لئے ہم
جاسوسی بھی تو نہیں کر سکتے ۔ وہ ذرائع ہمیں یہاں میسر نہیں۔ ان لوگوں کو مارنا بھلا کون سا آسان کام تھا کہ تم ہمیں
وہاں سے نکال لائے اور یہاں آکر کہہ دیا کہ ان کو مار دو اور ملک پر قبضہ کر لو۔ یہ خدا کا وعدہ تھا لیکن خدا انہیں نظر
نہیں آتا تھا، ورنہ اس سے ہی جھگڑا کرتے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام انہیں نظر آتے تھے۔ بظاہر حالات انہوں
نے شرافت سے کام لیا۔ ورنہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر حملہ آور ہوتے کہ تم نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔ بائیبل
189
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میں ذکر ہے کہ وہ روئے پیٹے اور بچوں کی طرح روٹھ گئے ۔ قرآن کریم فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا۔اے
موسى فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ ۲۔ ہمارے مد مقابل ایک تجربہ کار جنگجو
قوم ہے۔ ان کے پاس اسلحہ بھی ہم سے زیادہ ہیں۔ وہ اپنے وطن میں ہیں اور راستوں سے اچھی طرح
واقف ہیں۔ ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا تعاقب کیسے کریں۔ وہ محفوظ قلعوں میں ہیں اور ہم جنگلوں
میں تم نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں بادشاہت دو گے۔ اس لئے ہم تو ہاتھ نہیں اُٹھائیں گے اور یہیں
بیٹھے رہیں گے تم اور تمہارا خدا جاؤ اور ملک فتح کر کے ہمیں دے دو۔
بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان سے غداری کی ۔ انہوں نے ان سے ایک
وعدہ کیا تھا جسے لفظا پورا نہیں کیا۔ وہ بھی مولوی ثناء اللہ صاحب کی قسم کے لوگوں کی طرح ان سے اس
وعدہ کے لفظی ایفاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایک ظاہر بین کی نگاہ میں یہ مطالبہ بالکل معقول معلوم ہوتا ہے
لیکن جب ہم اس واقعہ کو ایک اور نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو اس کی شکل ہی بدل جاتی ہے۔ رسول
کریم صلی السلام نے مکہ کی فتح پر انصار سے مخاطب ہو کر فرمایا۔ اے انصار! کیا تم نے یہ کہا ہے کہ خون تو
ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال غنیمت مہاجرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عرض کیا۔
حضور ہم میں سے ایک نوجوان نے نادانی سے ایسا کہہ دیا۔ آپ نے فرمایا تم کہہ سکتے ہو کہ
محمد سلیم کو ہم نے بے در پایا، ہم نے اسے اپنے گھروں میں جگہ دی ۔ اس کے بھائی اس کے خون
کے پیاسے تھے، ہم اس کے آگے پیچھے لڑے۔ دنیا میں اس کی بات کوئی نہ سنتا تھا ، ہم نے لوگوں تک
اس کا پیغام پہنچایا۔ پھر جب فتح ہوئی تو اس نے مال اپنی قوم میں تقسیم کر دیا۔ لیکن تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ
محمد (صلی السلام) نے ہمیں قرب الہی حاصل کرایا، تقویٰ دیا، خدا کی محبت دی ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و
نصرت سے اسے فتح دی اور خدائی فوجوں نے مکہ فتح کیا ۔ مکہ اس کا پیدائشی مقام تھا اور مہاجرین کا
وطن ۔ انہیں توقع تھی کہ مکہ فتح کر کے وہ اپنے گھروں پر قبضہ کریں گے مگر مکہ والے چند اونٹ لے گئے
اور ہم اپنے ساتھ رسول اللہ کو لے آئے سے یہی دونوں رُخ یہاں ہیں ۔ اگر حکومت کے رنگ میں کوئی
تغییر خدا تعالیٰ کو منظور نہیں تھا تو اسے بھلا اس سے کیا تھا کہ حضرت موسی بادشاہ ہوں یا فرعون ۔ مصر بنو
لاوی کا ہو یا بنی اسرائیل کا۔ اگر وہ ایسی ہی حکومت پسند کرتا جیسی فرعون کی تھی تو فرعون سے حکومت
190
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
چھین کر بنی اسرائیل کو کیوں دینا چاہتا۔ خدا تعالیٰ تو ایسی قوم کو بادشاہت دینا چاہتا تھا جو اخلاق کی خوشنما
حکومت قائم کرتی ۔ خدا تعالی بنی اسرائیل کو ایک ایسی زندگی نہیں دینا چاہتا تھا جو ختم ہو جاتی ۔ ایسی زندگی تو
چہار بھی دیتا ہے جب وہ بچہ پیدا کرتا ہے۔ لیکن خدا انہیں ایسی زندگی دینا چاہتا تھا جوکوئی اور نہیں دے سکتا
تھا۔ خدا تعالیٰ انہیں اخلاق فاضلہ کی ہمیشہ کی زندگی دینا چاہتا تھا جو فرعون انہیں نہیں دے سکتا تھا۔ اور ایسی
زندگی بغیر تربیت اور قربانی کی عادت کے انہیں نہیں مل سکتی تھی۔ خدا تعالیٰ انہیں ایک تازہ نشان کے ساتھ
زندہ کرنا چاہتا تھا۔ ان میں سے ہر ایک دس دس کے مقابل کھڑا ہوتا، پھر خدا ان کو فتح دیتا تو وہ ایک زندہ
نشان دیکھتے جس سے ان کی اصلاح ہوتی اور اس طرح ان کو حقیقی زندگی ملتی۔ لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کا پیار پی
لیتے تو وقتی موت ہوتی جس کے بعد انہیں ہمیشہ کیلئے زندگی ملتی ۔ گویا پیالے دونوں موت کے تھے لیکن فرعون
کے پیالہ میں شربت بھی موت کا تھا اور خدا تعالیٰ کے پیالہ میں زندگی کا ۔ یہ فرق تھا جسے وہ سمجھ نہ سکے۔ اگر وہ
فرعون کا پیالہ پی لیتے تو ہمیشہ کیلئے انہیں موت ملتی۔ لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کا پیالہ پی لیتے تو وقتی موت ہوتی
جس کے بعد انہیں ہمیشہ کیلئے زندگی ملتی ۔ مگر انہوں نے اس فرق کو نہ سمجھا اور خدا تعالیٰ کا پیش کردہ موت کا ملتی
پیالہ پینے سے بھی اسی طرح انکار کر دیا جس طرح فرعون کا پیالہ پینے سے انکار کیا تھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے پھر
انہیں فرمایا کہ فَقَالَ لَهُمُ اللهُ مُوْتُوا ا تم اپنے ہاتھ سے موت لینے سے انکار کرتے ہو، ہم خود تمہیں موت
دیتے ہیں۔ تم اس موت کا مقابلہ نہیں کر سکو گے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرعون کو دی ہوئی موت اور اپنی دی ہوئی
موت میں فرق رکھا۔ وہ لوگ گھر سے تو اللہ تعالیٰ کے وعدہ پر اعتبار کر کے ہی نکلے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ
عرصہ کی موت کے بعد انہیں پھر زندگی دے دی۔ اور اس طرح اس وعدہ کو پورا کر دیا۔
یہ ایک چھوٹی سی آیت ہے لیکن اس میں اللہ تعالیٰ نے قومی جدو جہد کا نقشہ بیان کر دیا۔ ہے
سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صل السلام کے چار کام بتاتا ہے - يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِيهم هـ - اول آیات الہی سنانے کا کام ، دوسرا تعلیم کتاب
کا ، تیسرا حکمت کا ، چوتھا تزکیہ نفس کا ۔ یہ آیت جس کا میں نے ذکر کیا ہے يُعَلِّمُهُمُ الْحِكْمَةَ کے
ماتحت ہے ۔ یہاں قوموں کی ترقی کے ذرائع بیان کئے گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس جگہ
مثال دے کر بتایا ہے کہ اس طرح قو میں ترقی کر سکتی ہیں ۔ جب کبھی بھی کسی قوم کو موت کا
ڈر ہو ، اس کا یہی علاج ہے کہ یا تو وہ اپنے ہاتھ سے موت قبول کر لے یا خدا کے ہاتھ
191
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے۔ اپنے ہاتھ سے موت قبول کرنے میں کئی آسانیاں ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ جب تم اپنے ہاتھ سے ابتلاء لو تو تم اسے کم کر سکتے ہو۔ جیسے سردی میں وضو کیلئے پانی کی
ٹھنڈک تم دور کر سکتے ہو۔ ایسے ہی جنگ میں تم بخوشی موت قبول کرتے ہو لیکن تم اس سے بچاؤ کیلئے تلوار
ہاتھ میں پکڑ لیتے ہو اور بدن پر زرہ پہن لیتے ہوتا کہ جہاں تک ہو سکے موت کے اثر کو کم کر دو ۔ اگر تم
زخمی ہو تو علاج کرا سکتے ہو لیکن خدا تعالیٰ کی دی ہوئی موت سے تم کوئی بچاؤ نہیں کر سکتے ۔ خدا تعالیٰ کا
قانون کام کرتا چلا جاتا ہے۔ اور وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس طرح تکلیف کم ہوگی یا زیادہ۔ مثلاً ہیضہ یا
طاعون کی وبائیں بلا لحاظ مارتیں چلی جاتی ہیں۔ ہیں ۔ الغرض تم خود ایک چیز چیز کی تکلیف کم کم کر کرسکتے سکتے ہو۔ ہو۔ اسی اس لئے
جب کا نٹا چبھ جائے تو تم اسے اپنے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کرتے ہو۔ کیونکہ دوسرے سے تمہیں یہ توقع
نہیں ہو سکتی کہ وہ اس تکلیف کو کم کرنے کی ایسی ہی کوشش کرے گا جیسی تم خود کر سکتے ہو۔ پس اب قوم کی
موت آتی ہے تو اس کا علاج زندہ رہنا نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ موت کو قبول کرے۔ دنیا میں تین قسم کی
قو میں ہوتی ہیں۔ ایک تو وہ جو موت کو خود قبول کر لیتی ہیں۔ بعد میں انہیں ہمیشہ کیلئے زندگی مل جاتی
ہے۔ جیسے رسول کریم ملی ایم کے ساتھی قُل لَّوْ كُنْتُمْ فِي بُيُؤْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ
الْقَتْلُ إِلى مَضَاجِعِھم نے میں بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں ان کا ذکر ہے جن کیلئے مقتول ہونا مقدر ہوتا
ہے۔ حالانکہ یہاں یہ مطلب نہیں یہاں قتل کا لفظ موت کے معنی میں ہے۔ چونکہ حضرت موسی علیہ السلام
کے زمانہ کی موت کی طرف اشارہ کرنا منظور تھا۔ اس لئے قتال نہیں کہا بلکہ قتل کہا ہے گویا یہ قتال بھی قتل ہی
ہے۔ صحابہ کے سامنے موت پیش ہوئی۔ انہوں نے اسے قبول کر لیا نتیجہ میں انہیں ہمیشہ کی زندگی مل
گئی۔ جنگ بدر کے موقع پر تمام صحابہ حضور کے ساتھ نہیں گئے تھے کیونکہ رسول کریم صلی السلام نے کسی
مصلحت کی وجہ سے انہیں جنگ کی خبر نہیں دی تھی گو آپ کو اس کا علم تھا۔ آپ نے صحابہؓ سے دریافت
فرمایا۔ مجھے مشورہ دو کہ لڑنا چاہئے یا نہیں ۔ مہاجرین نے عرض کیا ضرور یا رسول اللہ ! آپ نے دوبارہ
فرما یا مشورہ دو ہمیں لڑنا چاہئے یا نہیں؟ مہاجرین نے پھر عرض کیا۔ ضرور یا رسول اللہ ! پھر آپ نے
فرمایا۔ تم مشورہ کیوں نہیں دیتے۔ اس پر ایک انصاری کھڑے ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! آپ کی
مراد ہم سے ہے۔ انصار سے معاہدہ تھا کہ مدینہ کے اندر وہ آنحضرت صلی السلام کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ
192
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کریں گے، مدینہ سے باہر وہ حفاظت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اس وجہ سے رسول کریم صلی لا الہ اہم نہیں
سے مشورہ لینا چاہتے تھے۔ اس انصاری نے آپ کے مطلب کو سمجھ لیا اور عرض کیا یا رسول اللہ بے شک ہمارا
یہ معاہدہ تھا کہ مدینہ سے باہر ہم نہیں لڑیں گے۔ لیکن وہ تو ابتدائی زمانہ تھا، اب خدا کا نور ہم نے خود اتر تے
دیکھ لیا ہے۔ اب یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ میدان جنگ میں جائیں اور ہم نہ جائیں ۔ ہم ان انصار کی طرف
سے بھی جو علم نہ ہونے کی وجہ سے مدینہ میں رہ گئے ہیں ، حضور کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر وہ بھی یہاں موجود
ہوتے تو ضرور آپ کے ساتھ جنگ میں شامل ہوتے ۔ یا رسول اللہ ! آپ ہم کو حکم دیجئے کہ سمندر میں
گھوڑے ڈال دو۔ پھر دیکھئے ہم ڈالتے ہیں یا نہیں۔ یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
بائیں بھی اور آگے بھی اور پیچھے بھی اور کوئی شخص آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاشوں پر سے نہ
گزرے کے یہ فقرہ صحابہ کو اس قدر پسند تھا کہ ایک صحابی نے جو ۱۴ یا ۱۸ جنگوں میں شریک ہوئے تھے کہا
کرتے تھے کہ باوجود اس کے کہ مجھے اتنی جنگوں میں شمولیت کا فخر حاصل ہے، میرے نزدیک صحابی کا وہ
فقرہ میری ساری لڑائیوں سے بہتر تھا ، کاش کہ وہ میرے منہ سے نکلتا A
غرض ایک تو یہ قوم تھی جنہوں نے بخوشی موت کو قبول کیا اور اس کے مطابق اس سے سلوک
ہوا۔ دوسری قوم حضرت موسی علیہ السلام کی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے زندگی کا وعدہ کیا تھا۔اس نے
وعدہ کے لفظا ایفاء کا مطالبہ کیا کہ تم بادشاہت دو ہم لے لیں گے ۔ وہ مولوی ثناء اللہ صاحب والی
سیرت کے لوگ تھے جیسے مولوی صاحب الفاظ الہام کو دیکھتے ہیں وہ بھی الفاظ الہام کو دیکھتے تھے۔
انہوں نے کہا۔ تم ہم کو زندگی دینے کے وعدے پر لائے تھے ۔ تم نے ہمیں بادشاہت دینے کا وعدہ کیا
تھا، تم ملک لے کر ہمیں دو ، ہم لڑ کر ملک لینے کو تیار نہیں ۔ اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو سمجھ لو کہ تم جھوٹے ہو
اور تمہارا الہام جھوٹا ہے۔ خدا نے انہیں موت دے دی ۔ مگر چونکہ زندگی کا وعدہ بھی کیا ہوا تھا اس لئے
زندگی بھی دے دی ۔ لیکن چالیس سال کے بعد جبکہ وہ نسل جس نے خودموت لینے سے انکار کر دیا
تھا، بیابانوں میں تباہ ہو چکی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ کہنے والوں کے بچوں کو جنہوں
نے یہ فقرہ نہیں کہا تھا اُٹھایا اور زندگی کا وعدہ ان کے زمانہ میں پورا کر دیا (ثُمَّ أَحْيَا هُمْ)
تیسری قسم کی قوم وہ ہے جس سے کوئی وعدہ نہیں ہوتا ۔ یہ قوم جب موت کے منہ میں آتی ہے تو اس
193