ادائیگی نماز اور درس القرآن کے متعلق ضروری ارشاد

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے سلوک اس کی اپنی ہمت کے مطابق ہوتا ہے۔ کبھی اپنی کوشش سے یہ بچ جاتی ہے۔ کبھی ہلاک ہو جاتی
ہے۔ ہماری جماعت سے بھی خدا تعالیٰ نے زندگی کا وعدہ کیا ہے۔ اس لئے ہمیں بھی پہلے موت کا پیالہ پینا
ہوگا۔ کیونکہ آدم سے لے کر اب تک خدا تعالیٰ کی یہی سنت رہی ہے کہ زندگی حاصل کرنے سے پہلے موت کا
سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ لوگ جاہل ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سے زندگی کا پیالہ دینے کا وعدہ ہے، ہمیں زندگی
کا پیالہ ہی ملنا چاہئے ورنہ خدا تعالیٰ کا وعدہ جھوٹا ہے، اب خواہ تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کا وطیرہ
اختیار کرو یا محمد صلی السلام کی قوم کا بہر حال تمہیں موت کا پیالہ پینا ہوگا۔ اگر تم اپنے ہاتھ سے وہ پیالہ پی لو تو تم
ہمیشہ کیلئے زندہ رہو گے۔ لیکن اگر خدا کے ہاتھ سے پیو تو تم کم سے کم چالیس سال تک کی موت تمہیں نصیب
ہوگی ۔ نادان ہیں ہم میں سے وہ جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں زندگی کے پیالہ کا وعدہ ہے آسمانی اصطلاح میں
زندگی کے پیالہ سے مراد موت کا پیالہ لے کر زندگی کا نصیب ہونا ہوتا ہے اب یہ بات تمہارے اختیار میں
ہے کہ تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی طرح موت کا پیالہ پینے سے انکار کر دو یا محمد صلی السلام کے صحابہ کی
طرح موت کا پیالہ قبول کر لو اور ہمیشہ کی زندگی لے لو۔ یہ بھی یاد رکھو کہ یہ کافی نہیں کہ تم میں سے ہر ایک اپنے
متعلق فیصلہ کر لے کہ وہ کس قوم کی طرح ہوگا ۔ خدا کا فیصلہ کثرت پر ہوگا۔ تم میں سے اکثر جس قوم کی طرح
ہوں گے ویسا ہی تم سے سلوک کیا جائے گا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں بھی اور نہیں تو کم از کم حضرت
موسیٰ “ اور حضرت ہارون علیہ السلام ایسے تھے جو محمد صلی السلام کی قوم کی طرح تھے مگر ان سے بھی ویسا ہی
سلوک کیا گیا جیسا دوسروں کے ساتھ ۔ اُن کو بھی حکومت نہ دی گئی اور وہ بھی وہیں فوت ہو گئے ۔ ان کے بعد
حضرت یوشع کو حکومت ملی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دعوی کے وقت ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے یا
ابھی کمسن تھے۔ اور ان میں سے نہیں تھے جنہوں نے موت کا پیالہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پس
ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جماعت میں سے کثرت کس طرف ہے؟ اگر تم میں رسول کریم صلی ا یہ کام کے ساتھیوں
کی طرح کے لوگ زیادہ ہیں، تو تم میں سے کمزور بھی بچ جائیں گے۔ جیسے رسول کریم صلی سی پی ایم کے ساتھ
کمزور بھی فتح یاب ہوئے تھے۔ اور اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی طرح کے لوگوں کی کثرت ہے۔ تو
پھر ان کو بھی جو محمدصلی السلام کی قوم کی طرح ہیں ، موت قبول کرنا ہو گی ۔
بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے قربانی سے انکار کر دیا
194

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تھا حالانکہ ہم چندہ دیتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے تو آخری موت سے
انکار کیا تھا ورنہ انہوں نے اپنے مکان چھوڑ دیئے ۔ اپنے بھاری اسباب چھوڑ دیئے اپنا وطن چھوڑ دیا۔ اپنے
دوست چھوڑ دیئے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہا گویا جائداد کا نصف حصہ سے زیادہ قربان
کر دیا۔ کیونکہ غیر منقولہ جائداد منقولہ کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ پس یہ خیال کرنا غلطی ہے کہ ان لوگوں نے
قربانی نہیں کی وہ تو ہمارے بہت سے چندہ دینے والوں سے بڑھ کر تھے۔ انہوں نے تو صرف آخری پیالہ
جو صاف موت کا پیالہ تھا پینے سے انکار کیا، ورنہ چندہ تو انہوں نے خوب دیا۔ کیونکہ اپنا وطن، اپنے
مکان ، اپنی زمینیں اور اپنے بھاری اسباب سب خدا کیلئے چھوڑ دیئے ۔ پس جب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ انہوں
نے موت قبول نہیں کی تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک موت قبول کرنا ان قربانیوں سے
بڑھ کر کوئی چیز ہے۔ پس ہمیں بھی وہم دور کر کے موت کیلئے تیار ہو جانا چاہئے ورنہ زبانی دعوے پاگلوں کی بڑ
سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے۔
(الفضل ۳ ستمبر ۱۹۳۳ء)
ل البقرة : ۲۴۴
المائدة : ٢٥
سے بخاری کتاب مناقب الانصار باب مناقب الانصار
البقرة : ۲۴۴
ف البقرة : ١٣٠
ت ال عمران : ۱۵۵
بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربكم الخ
ه عمدة القاري في شرح البخاری جلد ۱۷ صفحه ۸۰ ، ۸۱ مطبوعه مكتبة الرشيدية الطبعة الأولى
کوئٹہ پاکستان
ف البقرة : ٢٤٤
195

خطبات محمود
(۲۲)
سال ۱۹۳۳ء
ادائیگی نماز اور درس القرآن کے متعلق ضروری ارشاد
(فرموده ۸ - ستمبر ۱۹۳۳ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے اُس خطبہ جمعہ میں جو پالم پور کے قیام کے دوران میں قادیان آ کر پڑھا تھا یہ ارادہ ظاہر کیا تھا
کہ چونکہ جگہ قریب ہے اس لئے میرا ارادہ ہے کہ ایک دو جمعہ کے وقفہ کے بعد یہاں آکر خطبہ پڑھ دیا
کروں لیکن انسان عالم الغیب نہیں اور اللہ تعالیٰ کی مشیتیں اسی کو معلوم ہیں، یہاں سے واپس جاتے وقت
جب ہم پٹھانکوٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ دریائے چکی کا پل جو چالیس سال سے محفوظ چلا آ رہا تھا اور نہایت
مضبوط پل تھا پانی کے زور سے اس کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ کر بہہ گیا ہے اور موٹروں کی آمد ورفت جب
تک کہ پل دوبارہ نہ بن جائے ناممکن ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے جو میرا ارادہ تھا کہ درمیان میں آتا رہوں گا وہ
پورا نہ ہو سکا۔ اور اس عرصہ میں ایسے کئی مضامین جن کے متعلق اگر مجھے موقع ملتا تو میں انہیں بیان کرتا ، بیان
ہونے سے رہ گئے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مجھے امید ہے آئندہ مختلف اوقات میں ان کے متعلق کچھ کہنے کا
موقع مل جائے گا۔ انہی امور میں سے جن کے متعلق میں نے پالم پور کے قیام کے دنوں میں ہی بعض باتیں
کہنے کا ارادہ کیا تھا، ایک بات کے متعلق آج کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ لیکن اس کے شروع کرنے سے پیشتر ایک
اور معاملہ کے متعلق جو کل ہی ہوا ہے، میں اپنی جماعت کو عموما اور قادیان کی جماعت کو خصوصا واقف و آگاہ
کرنا چاہتا ہوں ۔
میں نے پہلے بھی اس بارے میں ایک دفعہ دوستوں کو مسجد مبارک میں نماز سے پہلے یا
196

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بعد میں کھڑے ہو کر جو صیح طریق ہے۔ اس سے آگاہ کیا تھا۔ مگر مجھے افسوس سے معلوم ہوا ہے کہ پھر ویسی ہی
غلطی ہوئی۔ کل صبح کی نماز پڑھانے جب میں مسجد میں آیا تو وہاں سے جاتے ہی مجھے کچھ حرارت اور سینہ
اور سر کے درد کی تکلیف ہو گئی جس کی وجہ سے میں سارا دن نمازوں میں نہ آسکا۔ جیسا کہ یہاں طریق ہے
اور جیسا کہ ہونا چاہئے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ بیماری کب آتی ہے اور کب دور ہو جاتی ہے۔ ہر
نماز کے وقت مؤذن دریافت کر لیتا ہے کہ آیا میں نماز پڑھانے کیلئے آؤں گا یا نہیں۔ اسی طرح کل بھی
مودن آتا رہا اور میں جواب دیتا رہا کہ میں نہیں آ سکتا۔ مغرب کے وقت بھی وہ آیا اور میں نے کہا کہ
میں نہیں آ سکتا۔ لیکن وہ خادمہ جس نے یہ پیغام پہنچایا ، اس نے بجائے یہ کہنے کہ میں نہیں آ سکتا یہ کہہ دیا
کہ میں ابھی آتا ہوں۔ معلوم ہوتا ہے وہ مؤذن بھی نا واقف ہے۔ کیونکہ پہلے اس نے شروع وقت میں
اطلاع دی تھی۔ اگر واقف ہوتا تو پانچ سات منٹ کے بعد پھر دریافت کر لیتا لیکن وہ خاموش بیٹھا
رہا۔ یہاں تک کہ جب مغرب کی نماز کا وقت ختم ہونے میں دو چار منٹ ہی باقی رہ گئے۔ تو اُس نے پھر مجھے
آواز دی۔ میں نے خیال کیا کہ چونکہ یہ دور جگہ ہے ( اس وقت حضور کو بھی دار الحمد میں تشریف رکھتے تھے )
اس لئے وہ ذرا پہلے عشاء کی نماز کی اطلاع دینے آگیا ہے۔ لیکن میرے دریافت کرنے پر اس نے کہا کہ
میں مغرب کے وقت سے ہی بیٹھا ہوا ہوں اور مغرب کی نماز کی اطلاع دے رہا ہوں ۔ کیونکہ خادمہ نے
آپ کے متعلق کہا تھا کہ ابھی آتے ہیں۔ وہ ایسا تنگ وقت کہ میں سمجھا اگر لوگ اس کی اطلاع کے انتظار
میں ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے نماز نہیں پڑھی تو پھر مغرب کا وقت گزر گیا۔ اس لئے بے
اختیار میرے منہ سے نکلا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کاش ! لوگوں نے اتنی سمجھ کی ہو کہ نماز پڑھ لی
ہو۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ لوگوں نے اُس وقت تک نماز نہیں پڑھی تھی۔ اور وہ اطلاع
دینے والے کے انتظار میں رہے۔ حالانکہ میں نے ایک دفعہ مسجد مبارک میں کھڑے ہو کر اعلان کیا تھا
اور بتایا تھا کہ رسول کریم صلی ایم ایک دفعہ کسی جھگڑے کو طے کرنے کیلئے نواحی مدینہ میں تشریف لے
گئے ۔ جب نماز کا وقت تنگ ہونے لگا تو صحابہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو آگے کھڑا کر کے ان کی اقتداء
میں نماز ادا کر لی لے جب رسول کریم صلی السلام کی موجودگی میں صحابہ اس خیال سے ایک شخص کو آگے کھڑا کر
لیتے ہیں کہ نماز کا وقت فوت نہ ہو جائے تو اور کوئی انسان اس پایہ کا نہیں ہو سکتا کہ اس کی عدم موجودگی کی
197

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
وجہ سے نماز کا وقت فوت کر دیا جائے۔ مگر معلوم ہوتا ہے بعض لوگ یاد دہانی کے محتاج ہوتے ہیں اور انہیں
پچھلی باتیں بھول جاتی ہیں۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس موقع پر پھر یہ بات بیان کر دوں تا کہ
زیادہ لوگ اس مسئلہ سے آگاہ ہو سکیں کہ جب کبھی نماز میں دیر ہونے لگے یا ایسے حالات ہوں جیسا کہ کل
تھے تو نماز پڑھ لینی چاہئے ۔ مثلاً کل کے حالات ایسے تھے کہ سب کو معلوم تھا، میں بیمار ہوں ۔ اور یہ قیاس
کر لینا آسان تھا کہ جب میں باقی نمازوں میں نہیں آیا تو اس نماز میں نہیں آ سکوں گا۔ ایسے وقت میں جب میں باقی نمازوں ا تو
اپنے میں سے کسی کو آگے کھڑا کر کے نماز پڑھ لینی چاہئے تھی۔ جیسا کہ رسول کریم مالی لا پس تم کہیں دور نہیں گئے
تھے بلکہ نواحی مدینہ میں ہی تھے لیکن صحابہؓ نے یہ خیال کرکے کہ اگر رسول کریم مالی فیلم آنا بھی چاہیں تو نماز
کے وقت نہیں پہنچ سکتے، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کر لی۔ یہی سنت ہے اور یہی صحیح
طریق ہے۔ اس میں شبہ نہیں ۔ نمازوں کو جمع کر کے ادا کر لینا بھی جائز ہے۔ مگر اس طرح امام کا ارادہ معلوم
ہونے کے بعد ہوتا ہے۔ جب ایسی اطلاع نہیں تھی تو اس کے یہی معنے تھے کہ نمازیں الگ الگ ادا ہوں
گی۔ اور جب مغرب کا وقت ہو چکا تھا تو لوگوں کا فرض تھا کہ اگر ان میں وہ لوگ ہوتے جن کے متعلق میں
نے کہا ہوا ہے کہ اگر میں نہ آسکوں تو فلاں شخص نماز پڑھا دیا کریں۔ اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو فلاں شخص تو
انہیں آگے کھڑا کر کے نماز پڑھ لیتے ۔ اور اگر ان میں سے کوئی نہ ہوتا تو اپنے میں سے کسی کو بھی کھڑا کر کے
نماز پڑھی جاسکتی تھی۔ اس میں مسجد مبارک یا مسجد اقصی کا کوئی امتیاز نہیں ۔ بلکہ جس مسجد میں بھی وقت تنگ
ہونے لگے اور یہ شبہ ہو جائے کہ اگر امام کا اور انتظار کیا گیا تو شاید نماز کا وقت جا تا رہے تو اپنے میں سے کسی
شخص کو کھڑا کر کے نماز ادا کر لیا کریں۔ خواہ میں امامت کراتا ہوں یا کوئی اور۔ اس لحاظ سے مسجد مبارک یا
مسجد اقصی اور دیگر مساجد میں کوئی امتیاز نہیں۔ نماز خدا تعالیٰ کے احکام میں سے ہے۔ اور اس کے احکام کا
ایک نبی بھی ویسا ہی تابع ہوتا ہے جیسا کہ کوئی اور شخص ۔ ہاں اللہ تعالیٰ نے ائمہ دین کو ان کے کاموں کے لحاظ
سے اس بات کی اجازت دی ہے کہ اگر وہ ضرورت محسوس کریں تو نمازیں جمع کر لیا کریں۔ رسول کریم صل الا السلام
نے بھی اس طرح نمازیں جمع کرائی ہیں ۔ گو میں نے قرآن مجید پر اس مسئلہ کے لحاظ سے ابھی تک غور نہیں
کیا۔ ممکن ہے اس میں بھی یہ مسئلہ مل جائے ۔ لیکن رسول کریم صلی السلام کی سنت سے تو بہر حال ثابت ہے۔
198

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی طریق تھا کہ اگر امام اپنی ذمہ داریوں کی وجہ سے
دیکھے کہ اب نمازوں کا جمع کرا دینا مناسب ہے تو وہ نماز جمع کراسکتا ہے۔ رسول کریم صلی السلام کے متعلق
ثابت ہے کہ آپ نے بغیر کسی ایسی ظاہری وجہ کے جو لوگوں کو معلوم ہو۔ نمازیں جمع کرائیں ہے ۔ اور آپ
کے ساتھ صحابہ بھی نمازیں جمع کر لیتے تھے۔ اسی طرح سفر پر جاتے وقت جب رسول کریم صلی السلام نمازیں
جمع کرتے تو دوسرے لوگ بھی نمازیں اکٹھی پڑھتے ۔ حالانکہ ان میں ایسے بھی ہوتے جو سفر پر جانے
والے نہ ہوتے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیماری کی وجہ سے گھر میں نمازیں جمع کر لیتے ۔جن
میں گھر کے اور لوگ بھی شامل ہو جاتے۔ اعجاز مسیح کی تحریر کے وقت ستر دن تک ظہر و عصر کی نمازیں جمع
ہوتی رہیں۔ حالانکہ نہ بارش ہوتی اور نہ کوئی اور وجہ تھی ۔ مگر جب آپ جمع کرتے تو دوسرے بھی جمع کر لیتے
تھے۔ پس یہ تو جائز ہے اور اگر میری طرف سے اعلان ہوتا کہ میں نمازیں جمع کراؤں گا تو لوگ انتظار کر
سکتے تھے۔ پھر جمع دونوں وقت ہو سکتی ہیں۔ پہلے وقت میں بھی اور آخر وقت میں بھی۔ پس اگر میں نے کہا
ہوتا اور لوگ انتظار کرتے رہتے تو جائز تھا۔ لیکن یہاں قرائن قوی موجود ہیں کہ دیر ہوئی ۔ اور لوگوں نے بغیر
نمازوں کے جمع کرنے کی اطلاع کے نماز نہ پڑھی۔ حالانکہ میں نے کہہ دیا تھا کہ میں نہیں آسکتا۔ یہ ادب
نہیں بلکہ بے ادبی ہے۔ کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی بے ادبی ہوتی ہے۔ پس میں آئندہ کیلئے اعلان
کرتا ہوں کہ دوستوں کو چاہئے اس بارے میں احتیاط رکھیں۔ اس کے بعد میں دوسرا مسئلہ لیتا ہوں ۔اس
کے متعلق مجھے دو مہمانوں کی طرف سے رپورٹیں پہنچیں اور وہ نہایت ہی تکلیف دہ ہیں ۔ تمام دوستوں
کو معلوم ہے کہ قریبا دو تین سال سے حلق کی خرابی کی وجہ سے میں قرآن مجید کا درس نہیں دے
سکا۔ سال میں دو تین مہینے مجھے شدید کھانسی رہتی ہے اور اس دفعہ تو اس کا دوسرا دورہ بھی شروع ہو
گیا۔ جلسہ سالانہ سے کھانسی کا دورہ شروع ہوا اور اپریل میں ختم ہوا۔ اور اب سوا مہینے سے پھر کھانسی
شروع ہے۔ جن لوگوں نے نمازوں میں میری پہلی آواز سنی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اب میری آواز بھرائی
ہوئی ہوتی ہے اور موجودہ اور پہلی آواز میں نمایاں فرق ہے۔اس وقت اور مجبوری کی وجہ سے میں درس
نہیں دے سکتا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے درس دینے کا ارادہ چھوڑ دیا ہے۔ نیت ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ
اگر اللہ تعالیٰ مجھے ذرا بھی افاقہ دے تو میں درس دینا شروع کر دوں لیکن جب تک بھی یہ روک ہے
199

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اُس وقت تک میں نے ایک اور صاحب کو درس دینے کیلئے مقرر کیا ہوا ہے۔ میرے پاس اس درس کے
متعلق دور پورٹیں آئی ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی رنگ میں رنگین ہیں۔ لیکن باوجود اس
قدر تشابہہ کے ایک رپورٹ ایک مقام سے آئی ہے اور دوسری دوسرے مقام سے۔ ممکن ہے وہ رپورٹیں
ایک ہی دن کی ہوں۔ ان میں اتنا تشابہہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ تو ملک نادر خان صاحب
تحصیلدار ضلع منٹگمری کی ہے۔ وہ یہاں مئی کے آخر یا جون کے شروع میں آئے۔ میں پالم پور میں ہی تھا کہ
ان کا خط مجھے ملا ۔ غالباً مہینہ کے قریب عرصہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں جب قادیان میں گیا تو ایک
بات میں نے نہایت ہی تکلیف دہ دیکھی۔ اور وہ یہ کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ کی بیماری کی وجہ سے درس ایک
اور صاحب کے سپر د ہے۔ مجھے درس میں شامل ہونے کا خیال تھا۔ جب میں اس نیت سے شہر کی طرف آرہا
تھا تو ایک جگہ دیکھا کہ مداری کا تماشا ہو رہا ہے، جہاں مرد اور عورتیں جمع ہیں حالانکہ وہ درس کا وقت تھا۔ پھر
وہاں سے چل کر آگے آیا تو دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک طرف جا رہے ہیں۔ میں نے پوچھا یہ کدھر جا رہے
ہیں تو مجھے بتایا گیا کہ کبڈی کا میچ ہوگا۔ میں نے کہا یہ درس کا وقت ہے، کیا آج درس نہیں ہو گا ؟ تو انہوں
نے بتایا کہ آج کبڈی کی وجہ سے درس نہیں ہوگا۔ وہ لکھتے ہیں کہ مجھے اس سے سخت افسوس ہوا۔ اور دل پر
اس خیال سے صدمہ گزرا کہ قادیان میں کبڈی کی وجہ سے قرآن مجید کا درس ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ پھر
میرے قادیان آنے سے چند دن پہلے چوہدری غلام محمد صاحب پوہلا مہاراں ضلع سیالکوٹ نے مجھے خط
لکھا۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور نہایت مخلص احمدی ہیں ۔ لکھتے ہیں کہ میں قادیان
گیا۔ اور درس قرآن مجید سننے کیلئے مسجد کو جانے لگا۔ تو ایک نو جوان کو نہایت بے تابی سے دوڑتے
ہوئے آتے دیکھا۔ میں نے اس سے پوچھا۔ اس قدر بے تابی کی کیا وجہ ہے۔ وہ کہنے لگا کہ آج کبڑی
کے میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ میں مولوی صاحب سے یہ کہنے جا رہا ہوں کہ آج درس نہیں ہونا چاہئے ۔ اور
بعد میں معلوم ہوا کہ واقعی اُس روز درس بند کر دیا گیا ۔ کیونکہ کبڈی جیسا ضروری کام ہونے والا تھا۔
یہ امر میرے لئے اس قدر تکلیف دہ اور رنج کا موجب ہوا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں
قادیان جاکر پہلا خطبہ اسی کے متعلق پڑھوں گا ۔ بعض اور دوستوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ
جب درس ہوتا ہے تو بہت ہی کم لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں ۔ عموما چھوٹی جماعتوں کے
200

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بچے ہوتے ہیں یا ایک دو مہمانوں میں سے بھولے بھٹکے وہاں چلے جاتے ہیں۔ باقی مدرسوں کے
ٹیچر، طالب علم ، قادیان کے رہنے والے اور باہر سے آنے والے مہمان اسے فرض کفایہ سمجھتے ہیں۔ وہ خیال
کرتے ہیں کہ اگر ایک بچہ بھی درس میں شامل ہو جائے تو تمام قادیان والوں کا فرض ادا ہو جاتا ہے۔ میں
نے پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر کہتا ہوں کہ جو لوگ آدمیوں کیلئے درس سنتے ہیں، وہ خدا کی رضا کے وارث نہیں
ہو سکتے ۔ایسے آدمی بے شک ہو سکتے ہیں بلکہ ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے اس قدر علم دیا ہو کہ خاص حالات میں
یا خاص کاموں کی وجہ سے اگر درس میں شامل نہ ہوسکیں تو انہیں نقصان نہ پہنچے۔ پھر بعض لوگ معذور ہوتے
ہیں ، بعض سفر پر ہوتے ہیں۔ ان وجوہات سے اگر سو میں سے پندرہ یا بیس کی نسبت بھی کمی آجائے تو لوگ
معذور سمجھے جاسکتے ہیں۔ اور خیال کیا جا سکتا ہے کہ کچھ بیمار ہوں گے، کچھ سفر پر ہوں گے۔ اور جب اللہ
تعالیٰ نے بیمار کو اجازت دی ہے کہ اگر وہ کھڑا ہو کر نماز نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے اور اگر بیٹھ کر نہ پڑھ
سکے تو لیٹ کر پڑھ لے۔ تو قرآن مجید کا درس تو بہر حال نوافل میں سے ہے، اس کے متعلق بھی ایسی
معذوریاں پیش آسکتی ہیں۔ اور اگر اس طرح درس سننے والوں میں کچھ کمی واقع ہو جائے تو یہ قابلِ اعتراض
بات نہیں۔ لیکن اگر قادیان میں رہنے والوں میں سے ایک فیصدی آدمی بھی درس میں شریک نہ ہوں تو کس
قدر افسوس کی بات ہے۔ اس وقت قادیان میں چھ ہزار احمدی بستے ہیں۔ ان میں سے اگر دس بارہ سال
تک کے لڑکے لڑکیوں کو نکال دیا جائے اور انہیں ڈیڑھ ہزار فرض کر لیا جائے ، گولڑکوں کے نکالنے کی کوئی
وجہ معلوم نہیں ہوتی ۔ تو ساڑھے چار ہزار باقی رہ جاتے ہیں۔ ان میں سے سوا دو ہزار اگر عورتیں نکال دی
جائیں تو سوا دو ہزار مرد رہ جاتے ہیں ۔ ان میں سے اگر ایک فیصدی آدمی بھی درس میں شامل ہوں تو بائیں
(۲۲) آدمی بنتے ہیں، جنہیں درس میں شامل ہونا چاہئے ۔ مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض دفعہ درس میں
۱۵، ۱۶ آدمی بھی نہیں ہوتے ۔ حالانکہ ایک فیصدی کے لحاظ سے ۲۲ ، دو فیصدی کے لحاظ سے ۴۴ اور ۴
فیصدی کے لحاظ سے ۸۸ آدمی شامل ہونے چاہئیں۔ اور یہ اس صورت میں ہے جب کہ عورتیں اس
تعداد سے نکال دی گئی ہیں ۔ اور جبکہ دس بارہ سال تک کے بچے بھی اس میں شامل نہیں کئے گئے۔ لیکن اگر
نوے یا سو آدمی بھی درس میں شامل نہیں ہو سکتے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ قادیان کے آزاد، عاقل،
بالغ اور سمجھدار لوگوں میں سے چار پانچ فیصدی لوگ بھی درس میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں ۔
201

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
میں نہیں جانتا ایسی روحانی مردنی کے ہوتے ہوئے کسی شخص کو روحانی ترقی کا خیال بھی کسی طرح پیدا ہو سکتا
ہے۔ میں اس امر کو مان لیتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے سوڈیڑھ سو ایسے لوگ ہوں گے جو سمجھتے ہوں کہ وہ
قرآن مجید کے معارف کی سمجھ اس حد تک بلکہ اس سے زیادہ رکھتے ہیں جو درس دینے والے کو حاصل
ہے۔ مگر ایسے لوگوں کو تو میں نے اپنے درس میں بھی شامل ہوتے نہیں دیکھا۔ حالانکہ میں کبر اور خود پسندی
سے بچتے ہوئے اور ہر قسم کے دعووں سے اجتناب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ قرآن مجید خدا تعالیٰ نے مجھے
خود سمجھایا ہے۔ اس لئے میں ان کے دعووں کو ذرہ بھر بھی وقعت دینے کیلئے تیار نہیں۔ کہتے ہیں۔ ہر موسیٰ
کیلئے خضر ہوتا ہے۔ اور ممکن ہے کوئی ایسا خضر بھی موجود ہو۔ مگر میں یہ تو تسلیم نہیں کر سکتا کہ قادیان کی اینٹ
اینٹ کے نیچے خضر بیٹھا ہوا ہے۔ غرض ایسے لوگ تو وہ ہیں جو میرے درس میں بھی شامل نہیں ہوتے ۔ اور
اپنے آپ کو چوہدری اور نمبر دار سمجھتے ہیں۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ درس سننے سے مستغنی ہیں ۔ ایسے لوگوں کو
مستثنیٰ کرتے ہوئے اگر ہم معذوروں کو بھی نکال دیں تو ۸۰ فیصدی یعنی ۱۷ ، ۱۸ سو کے قریب ایسے لوگ
ہونے چاہئیں جنہیں درس میں ضرور شامل ہونا چاہئیے ۔ اور اگر اس قدر شامل نہ ہوں بلکہ صرف تیس چالیس
شامل ہو جائیں تو گویا صرف دو یا سوا دو فیصدی آدمی درس میں حصہ لیتے ہیں۔ اور باقی تمام ایسے ہیں جو
اپنے آپ کو چوہدری یا نمبر دار سمجھتے ہیں۔
میں نے کئی دفعہ بیان کیا ہے۔ حضرت خلیفہ اول بیماری کی حالت میں بیٹھے بیٹھے جب لوگوں کی
کثرت کی وجہ سے تکلیف محسوس کرتے تو فرماتے ۔ دوست اب تشریف لے جائیں ۔ اس پر پچاس
فیصدی کے قریب لوگ تو چلے جاتے اور باقی بیٹھے رہتے۔ پانچ دس منٹ انتظار کرنے کے بعد جب آپ
زیادہ تکلیف محسوس کرتے تو فرماتے۔ آپ سب لوگ چلے جائیں مجھے تکلیف ہے۔ اس پر پھر کچھ چلے
جاتے اور کچھ بیٹھے رہتے۔ مجھے یاد ہے ہمیشہ تیسری بار ایسے موقع پر حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے اب
نمبر دار بھی چلے جائیں ۔ کیونکہ نمبر دار وہی ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہم مخاطب نہیں ۔ تو آپ ہمیشہ یہ فقرہ
کہا کرتے تھے۔ مگر جو حالات مجھے معلوم ہوئے ہیں، ان سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ قادیان میں ایسے
نمبردار بہت زیادہ ہیں۔ پہلے تو میرا دل چاہا کہ میں ایک دن درس میں جا کر ان لوگوں کے نام لکھوالوں جو
درس میں شامل ہوتے ہیں ۔ پھر خواہ بیماری ہو یا تکلیف میں ایک دو دن درس دوں ۔ اور سب لوگوں ۔
202

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کو حکما جمع کر کے اپنے درس میں صرف ان کو شامل ہونے کی اجازت دوں جو پہلے درس میں شامل ہوئے
تھے۔ اور اس طرح لوگوں کے دلوں میں ندامت پیدا کروں لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ گو اس سے بعض
لوگوں کی اصلاح ہوگی ۔ لیکن بعض لوگ بے حیائی میں ترقی کر جائیں گے اس لئے میں نصیحت کے طور پر،
آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ قادیان میں آپ لوگوں کا آنا قرآن مجید اور دین سیکھنے کیلئے ہے۔ اگر یہاں کی
زندگی سے کوئی برکت حاصل کرنی ہے تو اس طریق سے حاصل کرنی چاہئیے جس سے حاصل ہو سکتی ہے۔ یاد
رکھو ہر چیز کیلئے خدا تعالیٰ نے دروازے مقرر کئے ہیں۔ اور ان سے گزرے بغیر کبھی کامیابی نہیں ہو
سکتی ۔ قرآن مجید نے اس مضمون کو نہایت وسیع طور پر بیان فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ ہمیشہ گھروں میں ان
کے دروازوں سے آیا کرو۔ اس سے لو ہے، اینٹ، پتھر یا لکڑی کے ہی دروازے مراد نہیں کیونکہ آج کل
ہر قسم کے دروازے تیار ہو رہے ہیں۔ بلکہ گھر سے تمام وہ چیزیں مراد ہیں جو انسان کے آرام کا موجب
ہوں۔ جب تک انسان ان دروازوں سے داخل نہ ہو جن سے آرام حاصل کیا جا سکتا ہے اُس وقت تک
آرام حاصل نہیں ہوتا۔ مثلاً دنیاوی علوم ہیں جو استاد سے سیکھے بغیر نہیں آتے ۔ روحانی علوم خدا تعالیٰ کی محبت
پیدا کئے بغیر اور اس کے احکام پر چلنے اور شعائر اللہ کا ادب اور احترام کرنے اور قرآن مجید پر غور و تدبر
کرنے اور اسے سمجھنے کی کوشش کئے بغیر نہیں حاصل ہوتے۔ روحانیت اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی
جب تک اپنے اندر عشق ، سوز و گداز اور تڑپ پیدا نہ کی جائے۔ پس قرآن مجید کے درس کو نظر انداز کر دینا
سخت نادانی اور غفلت ہے۔ استاد اپنے شاگرد کے علم سے خوب واقف ہوتا ہے۔ اور گوشاگرد بعض دفعہ سمجھتا استاد علم سے ہوتا اور
ہے کہ میں استاد سے بھی زیادہ لائق ہو گیا ہوں مگر استاد جانتا ہے کہ شاگرد کی علمی قابلیت کس حد تک
ہے۔ پس گو آپ لوگ اپنے آپ کو قرآن سننے سے مستغنی سمجھیں اور خیال کریں کہ آپ لوگوں کو بہت
قرآن آتا ہے مگر میں آپ لوگوں کا استاد ہوں ۔ اور میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے ایک فیصدی
بھی ابھی قرآن کو پوری طرح سے نہیں سمجھے۔ نناوے فیصدی لوگ محتاج ہیں اس بات کے کہ وہ بار بار
درس سنیں یہاں تک کہ موت سے پہلے ان پر ایسا وقت آ جائے کہ وہ قرآن کا کچھ نہ کچھ فہم رکھتے
ہوں ۔ پس اگر آپ لوگ سمجھتے بھی ہوں کہ آپ عالم قرآن ہیں تو کم از کم آپ کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ آپ کے
استاد کی رائے یہی ہے کہ آپ ابھی قرآن نہیں جانتے اور اس کی نصیحت آپ کو یہی ہے کہ چونکہ
203

خطبات محمود
آر
پ
سال ۱۹۳۳ء
پ لوگوں کا بیشتر حصہ قرآن مجید کے معارف سے نا واقف ہے اس لئے آپ لوگوں کا فرض ہے کہ
دوسروں سے قرآن سنیں ۔ ہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو قرآن کو خوب سمجھتے ہیں اور وہ روحانی جماعت ہی کیا
جس میں چند لوگ بھی ایسے نہ ہوں ۔
پس قادیان میں بیشک ایسا گروہ ہے جو قرآن کو سمجھتا ہے اور جو پچاس ساٹھ ،سونفوس پر مشتمل
ہے لیکن اگر وہ بھی اس وجہ سے درس میں شامل نہیں ہوتے کہ درس دینے والا ان کی قابلیت کے برابر ہے یا
ان سے علم میں کم ہے تو میرے نزدیک وہ متکبر ہیں اور تکبر کرنا کوئی اچھی بات نہیں ۔ ہاں اگر اور دینی کاموں
کی وجہ سے نہیں آتے تو معذور ہیں، گنہگار نہیں لیکن ان میں سے بھی بعض لوگوں کے متعلق مجھے معلوم ہے
کہ وہ اوروں سے کہتے ہیں کہ درس میں ہوتا ہی کیا ہے لمبا سا درس ہوتا ہے۔ کوئی کام کی بات تو بیان نہیں کی
جاتی ۔ میں سمجھتا ہوں ایسے آدمی یقینا اللہ تعالیٰ کا عرفان نہیں رکھتے۔ ممکن ہے انہوں نے طوطے کی طرح
قرآن مجید کے بعض مضامین کورٹ لیا ہو لیکن ان کی زبانیں اور ان کے دل علوم قرآنی کے منکر ہیں۔ کیونکہ
قرآن مجید سے محبت اور عشق رکھنے والا انسان ایک لمحہ کیلئے بھی کسی کو قرآن سننے سے روک نہیں سکتا۔ میں
نے تو دیکھا ہے کہ اسلامی علوم اتنے باریک اور اس قدر متنوع ہیں کہ بعض دفعہ ایک بچے کے منہ سے بھی
ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو حیرت کا موجب ہوتی ہیں۔ کجا یہ کہ ایسے شخص کا درس سننا جس کی عمر قرآن مجید
پڑھانے میں گزرگئی۔ میں نے خود مذہب کے متعلق بچوں سے بعض ایسی باتیں سنی ہیں کہ میں نے محسوس کیا
ہے کہ اب تک میرے سامنے اس شکل میں وہ نہیں آئی تھیں۔ اور میں تو سمجھتا ہوں کہ مومن لکڑیوں سے
بھی فائدہ اٹھا لیتا ہے، دیواروں سے بھی فائدہ اٹھا لیتا ہے، پتھروں سے بھی فائدہ اٹھا لیتا ہے۔ اگر یہ
چیزیں ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں تو فائدہ کیوں نہیں پہنچا سکتیں۔ اگر ایک اینٹ سر پر گر کر کسی انسان کی
جان لے سکتی ہے تو وہ فائدہ بھی دے سکتی ہے۔ جس چیز میں زہر ہے اس میں تریاق بھی ہے۔ اور قرآن
مجید سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ زہر کم ہے اور تریاق زیادہ۔ پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
کبر خود پسندی اور قرآن مجید سے تغافل کو چھوڑ کر درس سنا کریں۔ ابھی یہیں دیکھ لو، جمعہ میں کتنے زیادہ
آدمی موجود ہیں ۔ گو میں سمجھتا ہوں کہ نمبر دار اب بھی شامل نہیں ہیں کیونکہ وہ ایسے ہیں جو پہلے رکوع یا پہلی
رکعت میں شامل ہوتے ہیں یا جب جمعہ پڑھ کر لوگ واپس جا رہے ہوں تو وہ آ رہے ہوتے ہیں اور
204

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
راستہ میں ہی پوچھ لیتے ہیں۔ اچھا جمعہ ہو گیا۔ پھر میں نے دیکھا ہے بہت لوگ اپنے بچوں کو ساتھ لانے
میں غفلت کرتے ہیں۔ میں نے آج ہی جمعہ کیلئے آتے ہوئے بہت سے بچوں کو اِدھر اُدھر دکانوں پر
کھڑے دیکھا ہے حالانکہ اگر بچے بھی مسجد میں آجائیں تو اس سے دُگنی جگہ بھی کفایت نہیں کر سکتی ۔ سکولوں
کے ہیڈ ماسٹر اگر توجہ کریں تو چار پانچ سولڑ کا ہی درس میں شامل ہو سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے میرے درس
میں سات آٹھ سو کے قریب آدمی جمع ہو جاتے تھے حالانکہ اس وقت سے ہماری قادیان کی جماعت کی
تعداد دگنی ہو چکی ہے۔ معمولی حالتوں میں تین ساڑھے تین سو آدمی آیا کرتے تھے۔ اور آج تو سولہ یا سترہ
سو با قاعدگی کی حالت میں اور چھ سات سو بغیر اطلاع کئے بھی جمع ہو جانے چاہئیں ۔ قرآن کا درس تو ایسی چیز سو
ہے جسے زیادہ وسیع کرنا چاہئے۔ محلوں کی مساجد میں درس ہونا چاہئے تا کہ کمزور اور بیمار لوگ اپنی اپنی
مساجد میں ہی درس سن لیا کریں۔
پس بجائے کم کرنے کے ہمیں درس کو زیادہ وسیع کرنا چاہئے ۔ ہماری جماعت کے لوگ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا ایک شعر پڑھا کرتے ہیں بلکہ دشمن بھی پڑھ لیتے ہیں جو یہ ہے۔
جمال
و حسن قرآن نور جان ہر مسلماں ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
جو شخص نور جان ہر مسلماں کو چھوڑتا ہے اس کے پاس باقی کیا رہا جب جان ہی نہ رہی تو بے جان کو
تو لوگ دفن کر دیتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس شعر میں قرآن مجید سے اپنے عشق کا اظہار کیا
ہے آپ فرماتے ہیں۔
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
یعنی لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا بچہ فلاں چاند میں پیدا ہوا۔ اب دو سال کا ہو گیا ہے اب چار سال کا ہو
گیا فرما یا لوگوں کو تو اس بات کا فکر ہوتا ہے کہ ان کا بچہ کتنا بڑھا مگر ہمیں اس بات کا فکر رہتا ہے کہ قرآن کتنا
بڑھا، اس کا علم لوگوں میں وسیع ہوا یا کم ہو گیا۔ پس یا درکھو قرآن ہماری جان ، ہماری غذا اور ہماری روحانی
ترقی کا واحد ذریعہ ہے۔ یہاں مختلف سکولوں کے طالب علم رہتے ہیں جن میں اگر پرائیوٹ طلباء بھی شامل کر لئے
جائیں تو سات آٹھ سو کے قریب ان کی تعداد ہو جاتی ہے کیونکہ سوڈیڑھ سو پرائیوٹ طالب علم ہوتے ہیں۔ اگر سکولوں
205

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کے اساتذہ بجائے رخنہ ڈالنے کے لڑکوں کو درس میں لے آیا کریں تو تعداد میں کافی وسعت ہو سکتی
ہے۔ وہ کہنے کو تو یہ کہتے ہیں کہ ہم رخنہ نہیں ڈالتے لیکن میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر انہوں نے رخنہ
نہیں ڈالا تو کیا وجہ ہے کہ طالب علم درسوں میں شامل نہیں ہوتے۔ ہیڈ ماسٹروں کا طالب علموں پر اثر ہوتا
ہے چاہے وہ بورڈ ر ہوں یا غیر بورڈر۔ بورڈ روں کی تعداد ہی اگر لی جائے تو دوسو کے قریب وہی طالب
علم ہوں گے۔ اور اگر ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ بورڈ روں کے ساتھ ہی دوسرے طالب علموں پر بھی اثر ڈالیں
تو چار پانچ سو طالب علم شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح لنگر والوں کی رپورٹ ہوتی ہے کہ اڑھائی تین سو
آدمی روزانہ کھانا کھاتے ہیں اگر لنگر والوں کے دل میں دین کی تڑپ ہوتی تو وہ ان لوگوں سے کہتے کہ یہ
روٹی تو آپ لوگوں کو گھر میں بھی مل سکتی ہے جس روٹی کیلئے آپ یہاں آئے ہیں وہ عصر کے بعد مسجد میں
تقسیم ہوتی ہے آپ لوگوں نے اگر یہ کھانا کھایا ہے تو اس اصل کھانے میں بھی شریک ہوں۔ بلکہ اب تو
تعلیم و تربیت کیلئے مستقل مبلغ اور مولوی صاحب مقرر کئے جاچکے ہیں ۔ انہیں بھی یہ توفیق نہ ملی کہ وہ اپنے
درس کے بعد لوگوں سے کہہ دیا کریں کہ ایک اور درس بھی ہوتا ہے آپ لوگ اس میں بھی شریک ہوا
اور
کریں۔ وہ سارے قادیان کی تربیت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کا فرض تھا کہ وہ گھر گھر جاتے
محلوں میں وعظ کرتے کہ دلوں سے قرآن کی محبت اٹھ رہی ہے آپ لوگ چلیں اور درس میں شامل
ہوں ۔ معلوم ہوتا ہے انہوں نے بھی یہی کافی سمجھ لیا ہے کہ میرا جو درس ہو جاتا ہے پھر اور کسی درس میں
شامل ہونے کی کسی کو کیا ضرورت ہے۔ اس کی تو وہی مثال ہوئی جس پر ہم ہنسا کرتے ہیں کہ کوئی پنڈت
علی الصبح نہانے کیلئے دریا کی طرف جا رہا تھا۔ چونکہ سخت سردی تھی اس لئے وہ حیران تھا کہ کیونکر
نہائے ۔اتنے میں اس نے دیکھا کہ ایک اور پنڈت دریا کی طرف سے اشنان کر کے واپس آرہا ہے اس
نے پوچھا کہ کس طرح اشنان کیا سردی بڑی سخت ہے۔ وہ کہنے لگا کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کروں۔ پانی
میں نہیں گودا جاتا تھا، آخر میں نے ایک کنکر اٹھا کر دریا میں پھینک دیا اور کہا ” تو را اشنان سومورا اشنان یعنی
جا کنکر تیرا نہانا میرا نہانا ہو گیا۔ دوسرے نے کہا پھر یہ تو بڑی آسان بات ہے۔ اس نے وہیں اس کو مخاطب
کر کے کہہ دیا۔ تو را اشنان سومورا اثنان اور گھر واپس آگیا۔ یہ طرز عمل کتنا دردناک ہے کہ ہر شخص سمجھ
لے میرا جو درس ہو گیا اب کسی اور کے درس کی کیا ضرورت ہے۔ مجھ سے بڑھ کر اور کون سا سمجھدار
206

آج 10 میں سے 10 باقی