حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظموں کے ریکارڈ کے متعلق ضروری اعلان
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہو سکتا ہے۔ یہ نہایت ہی افسوسناک طریق ہے اس سے آہستہ آہستہ قلب پر زنگ لگ جاتا ہے اور بہت
سے گناہ سرزد ہونے لگتے ہیں کیونکہ خدا کے کلام کی بے حرمتی معمولی چیز نہیں۔ میں سمجھتا ہوں قرآن مجید کے
سمجھنے اور سننے کی طرف اگر بڑے لوگ توجہ کرتے تو ان کے بچوں میں کئی قسم کے عیب پیدا نہ ہوتے۔ کئی
فتنے ، کئی بدیاں ، کئی برائیاں اور بے حیائیاں ایسی ہیں جن سے وہ بیچ سکتے تھے اگر وہ قرآن سننے آتے اور
بچوں کو بھی ہمراہ لاتے۔ کیونکہ قرآن سنا ہو ا ضائع نہیں جاتا بلکہ اپنا اثر دکھاتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب میں
درس دیا کرتا تھا تو دو ہندو بازار سے با قاعدہ آکر شامل ہوا کرتے تھے۔ افسوس ہے ہندوؤں میں بھی اتنی
نیکی ہو کہ وہ قرآن سننے کیلئے آجائیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قائم کردہ جماعت کے لوگوں میں
درد پیدا نہ ہو۔ میں سمجھتا ہوں شاید میری بیماری کا لمبا ہونا بھی تمہاری سزا کیلئے ہو کیونکہ تم قرآن ایک آدمی
کیلئے سنتے تھے۔ خدا تعالیٰ نے کہا اچھا جب تم آدمی کیلئے قرآن سنتے ہو تو ہم اس آدمی کو توفیق ہی نہیں دیتے
کہ وہ تمہیں قرآن سنا سکے۔ قرآن کسی انسان کی خاطر نہیں سننا چاہئے بلکہ قرآن قرآن کی خاطر سننا
چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بڑھ کر قرآن جاننے والا اور کون ہوگا۔ مگر کیا حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی وفات کے بعد ہم نے قرآن کا پڑھنا چھوڑ دیا۔ پھر حضرت خلیفہ مسیح الاول کو قرآن سے کتنی محبت
تھی۔ مگر کیا ان کی وفات کے بعد ہم نے قرآن کا پڑھنا چھوڑ دیا۔ اس وقت بھی قرآن دنیا کی ہدایت کا
ذریعہ تھا، اب بھی ہے۔ اور جب پھر دنیا میں شرارت پھیل جائے گی ،ظلمت غالب آجائے گی اور ایک نئے
کی بھی لوگوں ہدایت کا موعود کی ضرورت ہوگی اس وقت بھی قرآن ہی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ ہوگا ۔ آدمی مٹ جائیں گے، مر
جائیں گے، فنا ہو جائیں گے، بھلا دیئے جائیں گے مگر ایک کتاب ہے جو زندہ رہے گی جو نہیں بھلائی جائے
گی اور وہ قرآن ہے اس سے محبت کرو تا دین سے تمہیں محبت ہو اور اللہ تعالیٰ کا نور حاصل کر سکو۔
اللہ تعالیٰ کے عرفان کا ایک چھینٹا جب کسی وقت پڑ جاتا ہے تو آدمی کی زندگی سنور جاتی
ہے۔ عرفان بھادوں کی بارش کی طرح برستا ہے، کسی پر پڑ جاتا ہے اور کوئی محروم رہ جاتا
ہے۔جس پر وہ چھینٹا پڑ جاتا ہے وہ عارف بن جاتا ہے۔اس لئے جو لوگ اس چھینٹے سے حصہ
لینے کیلئے باہر نکلتے رہتے ہیں کبھی نہ کبھی ان پر چھینٹا پڑ جاتا ہے۔ لیکن وہ جو اندر بیٹھے رہیں وہ اس
نور سے اس عرفان کے چھینٹے سے محروم رہتے ہیں پس آدمیوں پر نظر ڈالنا چھوڑ دو اور نہ صرف خود
207
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
قرآن پڑھو اور سنو بلکہ دوسروں کو بھی سناؤ اور پڑھاؤ۔ اگر مجھے یہی نظر آجاتا کہ قادیان کے گھر گھر میں درس
ہوتا ہے تو گو میں پھر بھی مسجد اقصی کے درس میں شامل نہ ہونے کو جائز نہ سمجھتا مگر میں سمجھتا کہ قرآن پڑھنے
میں کمی نہیں آئی۔ لیکن اب نہ تو گھروں میں درس ہوتے ہیں اور نہ اپنے طور پر پڑھا جاتا ہے، نہ ہی اس میں
شامل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حالانکہ خود قرآن کریم پڑھ کر اتنا عرفان حاصل نہیں ہوتا جتنا سن کر یا
دوسرے کو پڑھا کر حاصل ہوتا ہے۔
پس اس غفلت سے تو بہ کرو اور آئندہ کیلئے قرآن کے درس میں شامل ہو کر اسے وسیع کر دو تا کہ اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ تم میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو قرآن سننے والے، پڑھنے والے، پڑھانے
والے اور قرآن مجید سے برکات اور فیوض حاصل کرنے والے ہوں کیونکہ یہی وہ چیز ہے جو انسانی روح کو
ہمیشہ زندہ رکھتی ہے۔
( الفضل ۱۴ ستمبر ۱۹۳۳ء)
بخاری کتاب مواقيت الصلوة باب من دخل ليؤم الناس فجاء الامام الاول فتأخر الاول اولم
يتأخر جازت صلوته
ترمذی ابواب الصلوۃ باب ما جاء في الجمع بين الصلوتين
208
خطبات محمود
۲۳
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظموں کے ریکارڈ
کے متعلق ضروری اعلان
(فرموده ۱۵ ستمبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ بعد
پچھلے ہفتہ ایک واقعہ میرے علم میں لایا گیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی بعض نظموں کو گراموفون کے ریکارڈ میں بھرا گیا ہے۔ میں پالم پور میں تھا کہ مجھ سے بعض
نو جوانوں نے سوال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظمیں ریکارڈ میں بھرنا جائز ہے یا یکارڈ میں بھر نا جائز ہے یا
نہیں ۔ میں نے انہیں جواب دیا تھا کہ ریکارڈ اپنی ذات میں کوئی ایسی چیز نہیں جسے ہم جائز یا ناجائز
کہہ سکیں ۔ ریکارڈ جائز بھی ہو سکتا ہے اور ناجائز بھی۔ اس میں ثواب کی باتیں بھی ہو سکتی ہیں اور
عذاب کی بھی ۔ پس ریکارڈ اپنی ذات میں ایسی چیز نہیں کہ اس کے جائز یا نا جائز ہونے کا سوال
پیدا ہو۔ سوال یہ ہے کہ نظمیں اس میں کس طرح بھری گئی ہیں ۔ اس کے بعد جب میں پالم پور سے
آتے ہی لاہور چلا گیا تو میرے سامنے یہ سوال پیش کیا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی دو نظمیں ریکارڈ میں لائی گئی ہیں۔ کیا ہمیں وہ ریکارڈ لینے چاہئیں یا نہیں ۔ اُس وقت بھی میں
نے یہی جواب دیا کہ ریکارڈ اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اس میں نظمیں کس طرح
بھری گئی ہیں۔ اگر راگ کے وزنوں میں بھری گئی ہیں تو میں اسے ناپسند کرتا ہوں ۔ لیکن اگر معمولی خوش
الحانی کے ساتھ شاعری کے اور ان میں قطع و برید کئے بغیر ایسا ہی جیسا کہ ہم عام طور پر خوش الحانی سے سن
209
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
لیتے ہیں بھری گئی ہیں تو مفید بھی ہو سکتی ہیں ۔ اور جن لوگوں کی مالی حالت ایسی ہو کہ ان کا ایسے
ریکارڈ خریدنا اسراف میں داخل نہ ہو وہ خرید بھی سکتے ہیں ۔ اور وقت ضائع نہ ہونے کی حد تک سن بھی
سکتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود نے نظمیں لکھی ہی اس لئے ہیں کہ لوگ پڑھیں اور سنیں ، نہ کہ کتابوں میں بند کر کے
رکھ دینے کیلئے ۔ اس کے بعد میں جب قادیان آیا تو چند دن بعد ایک صاحب نے مجھے ایک لمبا خط لکھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دو نظمیں طبلے اور مزامیر وغیرہ کے ساتھ ریکارڈ میں لائی گئی ہیں۔ اور
بعض نو جوان پرو پیگنڈا کر رہے ہیں کہ ہمیں چاہئیے ایسے ریکارڈ خریدیں اور گھروں میں رکھیں ۔ لکھنے والا
نو جوان ایک مولوی ہے اور تعلیم یافتہ ہے۔ مگر باوجود اس کے اس نے بڑی گھبراہٹ ظاہر کی اور جس کا نام
اس نے لکھا ہے، وہ دین سے بالکل ناواقف اور جماعتی نظام کے لحاظ سے بھی زیر عتاب ہے۔ اور میں نہیں
سمجھ سکتا کہ ایسے شخص کے پروپیگنڈا کی کیا وقعت ہو سکتی ہے۔ اور اس طرح گھبرانے کی کیا وجہ ہو سکتی
ہے۔ میں نے ابھی تک وہ ریکارڈ نہیں سنا اور اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ ان رپوٹوں میں سے سچی کون سی
ہے۔ آیا ریکارڈ مزامیر کے ساتھ بھرا گیا ہے۔ راگ کے وزنوں پر ہے یا معمولی خوش الحانی کے ساتھ ۔ دو
تین روز ہوئے ایک صاحب نے مجھے خط لکھا تھا کہ میں نے کوشش سے ایسے ریکارڈ تیار کرائے ہیں جو میں
آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔ اگر یہ مبالغہ نہیں اور ان کے تیار کرانے میں قادیان کے کسی شخص کا حصہ ہے تو جیسا
کہ میں نے شروع میں بتایا ہے، ریکارڈ اپنی ذات میں تو کوئی بری چیز نہیں ۔ بلکہ اُس کے اخراجات جو
اسراف کی حد تک پہنچتے ہوں، اس کا سننا جو وقت ضائع کرنے کی حد تک پہنچتا ہو اور اس میں ایسی چیز جو اپنی
ذات میں ناپسندیدہ ہو بھر وانا اسے برا بنا دیتی ہے۔ اور چونکہ میں نے یہ ریکارڈ نہیں سنا اس لئے نہیں کہہ
سکتا کہ کیسا ہے۔ لیکن اعلان کرتا ہوں کہ اگر یہ عام خوش الحانی کے ساتھ جیسا کہ ہمارے بعض بچے بڑھتے
ہیں، بھرا گیا ہے تو اگر اس کا خریدنا اسراف کی حد تک نہیں پہنچتا اور اس کا سننا وقت ضائع کرنے تک نہیں تو
یہ جائز ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی ایک نظم مولوی عبد الکریم صاحب سے خود فونو
گراف میں بھرائی تھی۔ اُس وقت فونوگراف ہوتے تھے، آج کل گراموفون ہیں۔ آپ نے اس غرض سے
ایک نظم تیار بھی کی جس کا یک شعر یہ ہے۔
210
خطبات محمود
آواز آ
رہی
ہے
فونو گراف
یہ
سے
ڈھونڈو خدا کو دل
سے
سال ۱۹۳۳ء
سے
نه لاف
و
گزاف
پس اگر یہ ریکارڈ ایسا ہی ہے تو اس پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں۔ اور اگر کسی کے پاس گراموفون ہو اور
خریدنے کی طاقت رکھتا ہوتو وہ بیشک اسے خریدے۔ لیکن اگر یہ راگ کے اوز ان میں ہے اور مزامیر کے ساتھ
ہے تو یہ نا پسندیدہ ہے۔اس سے وہ غرض جو ان نظموں کی ہے یعنی خشیت الہی پیدا کرنا فوت ہو جاتی
ہے۔ اس لئے ایسے ریکارڈ کو خریدنا یا اس میں مدد دینا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو
برے طریق پر استعمال کرنا ہے۔ اور میں جماعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ کوئی ایسا ریکارڈ ہرگز نہ خریدے
دوسرے لوگ تو انہیں خریدیں گے نہیں۔ اور اگر ہم بھی نہ خریدیں تو خود بخود ان کا رواج بند ہو جائے گا۔ اور
آئندہ کسی کمپنی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہوگی ۔ اس رنگ میں ریکارڈ تیار ہونا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
کلام کی ہتک ہے۔ اور ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس کے خلاف پروٹسٹ کرے۔ اس پر بعض کہتے ہیں کہ یوں
بھی تم گراموفون کے ریکارڈ سنتے ہو۔ جن میں ڈھولک وغیرہ ہوتی ہے تو اس کا کیا حرج ہے۔ میں انہیں کہوں گا
کہ تم تھئیٹر (THEATRE) اور بعض اوقات رنڈیوں کا ناچ بھی دیکھ لیتے ہو۔ لیکن کیا تم کبھی پسند کر
سکتے ہو کہ تمہاری بیوی بھی کسی مجلس میں جا کر ناچے۔ اگر تم اس کیلئے تیار نہیں ہو تو ایسا کہنے والے سے میں کہوں
گا کہ اے بے حیا ! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کیلئے تیرے دل میں اتنی بھی عزت نہیں ۔ جتنی
اپنی بیوی کے متعلق ہے۔ جن لوگوں میں یہ چیزیں رائج ہیں وہ کبھی شریف اور اعلیٰ اخلاق والے نہیں سمجھے
گئے ۔ ڈھول اور باجہ وغیرہ بجانے اور گانے والے کبھی معززین کے گروہ میں شمار نہیں ہو سکتے خواہ ان میں سے
کوئی دس ہزار روپیہ تنخواہ پانے والا ہی کیوں نہ ہوا۔ گر یہ باتیں ہتک کا موجب نہیں تو ان کے اختیار کرنے
والوں کو کیوں اتنا ذلیل سمجھا جاتا ہے۔ یورپ میں جو اس وقت موسیقی پرستی میں انتہا تک پہنچ گیا
ہے۔ وہاں بھی اس وقت تک یہی حال ہے کہ ناچنے اور گانے والی لڑکیاں شرفاء کے ساتھ شادی نہیں
کر سکتیں۔ حتی کہ اگر کوئی نوجوان ایسا کرے تو تمام خاندان اس کا بائیکاٹ کر دیتا ہے۔ اگر یہ افعال
اپنی ذات میں پسندیدہ ہوتے تو میں نہیں سمجھتا کہ ان کا ارتکاب کرنے والوں کو سوسائٹی میں کیوں
عزت نہ ملتی ۔ اگر واقعی قوالی سے انسان کے اندر نیک خیال پیدا ہوتے ہیں تو قوالوں کو اولیاء اللہ میں
211
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شامل ہونا چاہئے تھا۔ مگر نہیں ، انہیں میراثی سمجھا جاتا ہے۔ ذرا چھی قسم کا میراثی سہی ۔ لیکن میراثی میراثی
ہی ہے خواہ وہ اعلیٰ قسم کا ہو یا ادنی قسم کا ، بہر حال ادنی لوگوں میں ہی سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ تیرہ سو سال میں
ایسی متعدد مثالیں ملیں گی کہ بڑے بڑے بادشاہوں نے اپنی لڑکیاں بھو کے صوفیاء کو دے دیں۔ مگر مجھے
کوئی ایسی مثال یاد نہیں کہ کسی شریف انسان نے اپنی لڑکی دس ہزار ماہوار آمد رکھنے والے قوال کو دے دی
ہو۔ ممکن ہے ایسے کمینہ خیالات کا کوئی بادشاہ ہوا ہو لیکن جہاں تک میرا مطالعہ ہے ایسا کسی نے نہیں کیا۔ تیس
روپیہ ماہوار آمد رکھنے والے صوفی کو تو لڑکی دے دی مگر کسی نے آج تک کسی بڑے سے بڑے قوال کو یہ نہیں
کہا کہ جب تم گاتے ہو تو لوگوں میں روحانیت پیدا ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ مل جاتا ہے۔ تم بڑے بزرگ
ہو میں تمہیں اپنی بیٹی پیش کرتا ہوں کہ اسے خادمہ سمجھو۔ کیا وجہ ہے کہ صوفیاء والا مقام قوالوں کو نہیں دیا
جاتا۔ حالانکہ صوفی وہ ہوتا ہے جو خود خدا رسیدہ ہو مگر قوال کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ خدا تک پہنچاتا ہے۔ اگر
فطرت کے اندر اس کا عیب مخفی نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے کہ کسی قوال کو کسی روحانی مقام پر نہیں سمجھا جاتا۔
میں اپنی بچیوں کیلئے جو استانیاں رکھتا ہوں۔ ان میں سے ایک معلوم نہیں کون سی تھی مگر ایک دن ایک
استانی ذکر کر رہی تھی کہ ہمارے ہاں عام لڑکیاں ناچتی ہیں۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ میں نے یہ موقع
ٹال کر دو تین روز بعد اس رنگ میں کہ وہ سمجھ جائے ، اسے کہا آپ کی قوم میں ایک بہت بڑا ظلم ہوتا ہے۔ اور
وہ یہ کہ شرفاء ناچنے والی لڑکیوں سے شادیاں نہیں کرتے حالانکہ یہ پیشہ تو اچھا ہے۔ سب لڑکیاں ہی ناچتی
ہیں ۔ کسی نے اس کے عوض میں پیسے لے لئے کسی نے شوقیہ ایسا کر لیا۔ وہ کہنے لگی ناچنے والیوں کو ذلیل ضرور
سمجھا جاتا ہے۔ اس پر میں نے کہا کہ یہ یا تو آپ کی سوسائٹی کا نقص ہے کہ ایک اچھے پیشہ کو بُرا سمجھتی ہے یا
آپ کے فیصلہ میں نقص ہے کہ ایک برے کام کو اچھا قرار دیا جاتا ہے تو سوسائٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ یہ پیشہ
ذلیل ہے اور باوجود اس کی بہت بڑی تعریف کرنے کے بھی ان لوگوں سے جو اس پیشہ کو اختیار کرتے ہیں
شرفاء تعلقات کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ باقی رہا یہ امر کہ ایسی مثالیں بھی مل سکتی ہیں کہ امراء نے ناچنے والیوں سے
شادیاں کر لیں ۔ تو یا د رکھنا چاہئے کہ سوال عام ہے۔ مثالیں تو ہر بات کی مل جاتی ہیں۔ پس اگر یہ نظمیں ڈھولک
وغیرہ کے ساتھ بھروائی گئی ہیں تو جس نے کہا کہ میں نے کوشش سے ایسا کرایا ہے میں اسے کہوں گا کہ تو نے
212
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بڑی بے حیائی کی ۔ اگر تو اپنی ماں، بہن یا بیوی کو ڈھولک کے ساتھ گانے کیلئے تیار کرتا۔ اور اس کا گانا لوگوں
کو سنا تا تو یہ اتنا معیوب نہ ہوتا جتنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کا مزامیر کے ساتھ گانا تیار
کرانا۔ اور جماعت کا فرض ہے کہ اس کے خلاف گورنمنٹ کے پاس سخت پروٹسٹ کرے کہ ایسے ریکارڈ کو
ضبط کیا جائے ۔ کیونکہ اگر یہ رستہ کھل گیا تو کل کوئی تھئیٹر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی نقل
کرنے کیلئے تیار ہو جائے گا ۔ عام ریکارڈوں میں طبلہ وغیرہ سن لینا تو ایسا ہی ہے جیسا کوئی پاخانہ میں چلا جاتا
ہے۔ اب کوئی کہے کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر پاخانے میں لڑکا دی ہے۔ تو ہم اس
کے خلاف سخت اظہار نا پسندیدگی کریں گے یا نہیں؟ بعض چیزوں کی غفلت کی حالت میں اجازت ہو سکتی ہے جیسے
کھیل ہے۔ عام لوگوں کیلئے کھیلنے کی اجازت تو ہے مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ خدا کا کوئی نبی کرکٹ یا فٹ بال کی الیون
میں ملازم ہو گیا ہو۔ کسی بات کا جائز ہونا اور بات ہے مگر اس کا مقام ادنی ہونا اور بات ہے۔ اللہ تعالی کے کلام کو اعلیٰ
مقام پر رکھنا مومن کا فرض ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظموں کا ڈھولک وغیرہ سے گانا ایسا ہی ہے جیسے کوئی
قرآن شریف کو زمین پر رکھ دے۔ بظاہر تو اس میں حرج معلوم نہیں ہوتا مگر ایسا کرنے والے کے دل پر زنگ لگ
را
جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کلام اس لئے ہوتا ہے کہ اسے پڑھنے سے دل میں خشیت الہی پیدا ہو۔ مگر ڈھولک وغیرہ
طرب پیدا کرنے والی چیزیں ہیں جو خشیت کے منافی ہیں۔ ابن سیرین سے کسی نے بیان کیا کہ فلاں شخص کو قرآن
پڑھنے پر حال آجاتا ہے۔ آپ نے کہا کہ اس کو کسی پتلی دیوار پر بٹھا کر قرآن پڑھایا جائے پھر سارا قرآن پڑھنے
پر بھی اگر اُسے حال آجائے تو کہنا۔ بعض لوگوں کی جنون کی حالت ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگ ممکن ہے ایسی
دیوار پر جا بیٹھیں ۔ مگر ایسے لوگ پہلی صدیوں میں نہیں تھے بعد میں ہوئے ہیں۔ جن کو عادت ہو جائے
انہیں خواہ مینار پر بیٹھا دو پھر بھی یہی حالت ہو جائے گی۔ مگر عام طور پر یہ حالت نہیں ہوتی اس سے بہر حال یہ پتہ
لگتا ہے کہ صحابہ کرام اور تابعین کا اس کے متعلق کیا خیال تھا۔ حالانکہ قرآن کریم کو عمدگی سے پڑھنے کا حکم
ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا لے مگر خوش الحانی علیحدہ چیز ہے اور راگ علیحدہ۔ راگ میں
الفاظ کو مد نظر نہیں رکھا جاتا بلکہ سر اور تال کو دیکھا جاتا ہے۔ مگر خوش الحانی میں صرف آواز کا ہی خیال ہوتا
ہے۔ الفاظ کو نہیں بگاڑا جاتا۔ اور ڈھولک تو بالکل ہی اور چیز ہے۔ اس کے سننے سے اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا نہیں
213