تعلق بِاللہ و شفقت علیٰ خلقِ اللہ کی لطیف تشریح
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہو سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام سے مقصود دنیا کی لذت حاصل کرنا نہیں ۔ آپ نے تو فرمایا ہے
کہ ہمارا شعر و شاعری سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ محض اس لئے ہے کہ شاید کوئی اس ذریعہ سے حق کو پالے۔ لیکن
جب گراموفون یا ہارمونیم یا ڈھولک کے ساتھ اسے شروع کر دیا جائے تو پھر یہ کلام میراثیوں اور کنجریوں
کیلئے رہ جائے گا۔ شرفاء اس کا پڑھنا اور سنا پسند نہیں کریں گے۔
پس اگر معمولی خوش الحانی سے یہ ریکارڈ بھرے گئے ہیں تو اجازت ہے کہ جماعت کے وہ لوگ
جنہیں وسعت ہو، بیشک خریدیں۔ لیکن اگر راگ یا ڈھولک وغیرہ اور مزامیر ہیں تو پھر صدرانجمن احمد یہ کو
بھی چاہئے کہ پروٹسٹ کرے اور اس کمپنی کے پاس بھی پروٹسٹ کرے۔ نہ صرف یہ کہ ان ریکارڈوں کو
احمدی خریدیں نہیں بلکہ اس کے خلاف سخت پروٹسٹ کریں۔ کیونکہ ایسے رستے گھلنے سے بات کہیں سے
کہیں پہنچ جائے گی۔ مجھے رپورٹ دینے والے نے لکھا ہے کہ اس شخص کو جب کہا گیا کہ مفتیوں نے
ریکارڈ سننے کے خلاف فتویٰ دیا ہوا ہے۔ تو اس نے کہا کہ مفتیوں کا کیا ہے۔ وہ ان باتوں کو کیا
جانیں ۔ بے شک ان کا فتوئی ابھی نامکمل ہے اور اس پر میں نے اپنا آخری فیصلہ نہیں دیا۔ لیکن ہر بے حیا
کا کام نہیں کہ مفتیوں کے فتاوی پر تنقید کرے۔ ڈاکٹر کے نسخہ پر ڈاکٹر ہی کسی رائے کا اظہار کر سکتا
ہے۔ ماہر فن کے کام پر ماہر فن کو ہی کسی اعتراض کا حق ہو سکتا ہے اگر ہر شخص ڈاکٹر کے نسخہ کو رد کرنے لگ
جائے تو دنیا میں موت ہی موت پھیل جائے۔ بے شک ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر بھی لوگ مرتے
ہیں مگر پھر بھی اصل یہی ہے کہ جس کو کسی معاملہ میں کمال ہو، اس کی رائے کو وقعت دی جاتی ہے یہ نہیں کہ
جو احمق اٹھے اور اس کے جی میں جو آئے بکتا جائے ۔ پس میں امور عامہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس معاملہ
کی تحقیق کرے اور اگر ثابت ہو کہ یہ ریکارڈ ڈھولک اور مزامیر کے ساتھ بھرا گیا ہے تو ایسے ذرائع اختیار
کرے کہ اس کا انسداد ہو جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اپنی تصویر کھنچوائی۔ لیکن جب
ایک کارڈ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا جس پر آپ کی تصویر تھی ، تو آپ نے فرمایا کہ اس کی اجازت
نہیں دی جاسکتی۔ اور جماعت کو ہدایت فرمائی کہ کوئی شخص ایسے کارڈ نہ خریدے، نتیجہ یہ ہوا کہ آئندہ کسی
نے ایسا کرنے کی جرات نہ کی۔ حالانکہ کارڈ پر تصویر چھاپنا ایسی بے حرمتی نہیں جیسی کہ ڈھولک سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی نظمیں گانا ۔ پس امور عامہ کو چاہئے کہ تحقیقات کرے
214
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اور جماعت کے متعلق نگرانی کی جائے ۔ اگر کوئی ایسار ریکارڈ رکھے تو مجھ سے پوچھے بغیر اس کا فورا بائیکاٹ کر
دیا جائے اور مجھے صرف اطلاع دے دی جائے۔ اور امور عامہ کو چاہئے کہ باہر کی جماعتوں کو بھی لکھے کہ
اس کے خلاف پروٹیسٹ کریں۔ کیونکہ یہ ایسی بے حرمتی ہے جس کی ہم قطعا اجازت نہیں دیں گے۔
کیا تبلیغ کے لئے اس کے سوا اب اور کوئی رستہ نہیں رہ گیا۔ بے شک اس طرح بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا کلام دوسروں تک پہنچتا ہے مگر سوچنا چاہئے کس ذریعہ سے۔ جب ہم چوہڑوں کے ہاتھ میں جو
پاخانہ اور نجاست سے آلودہ ہوں ، قرآن دے کر دوسروں تک نہیں پہنچاتے تو پھر ایک گندی اور گنہگار زبان
سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کو دوسروں تک پہنچانا کس طرح گوارا کر سکتے ہیں ۔ یہ تبلیغ نہیں بلکہ
تذلیل ہے۔ یہ عزت نہیں بلکہ ہتک ہے۔ پس بیرونی جماعتوں کو بھی اطلاع دی جائے کہ وہ پروٹسٹ
کریں۔ آگے یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ کوئی ایکشن لے یا نہ لے۔ مگر ہمارے لئے آئینی پروٹسٹ کا جو رستہ
گھلا ہے اس پر ضرور چلنا چاہئیے ۔ ہاں اگر کوئی ایسا ریکارڈ ہو جس میں صرف خوش الحانی سے نظمیں بھری گئی
ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ لاکھوں کی جماعت میں ہزاروں لوگوں کے پاس گراموفون ہوں گے۔ اور
ان میں سے جس کے پاس وقت ہو اور اس قدر وسعت ہو کہ اس کا ایسے ریکارڈ خریدنا اسراف میں داخل نہ
ہو، وہ ضرور خریدیں گے۔ لیکن گناہ سے ملوث کر کے ذلیل طریق پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کو
پیش کرنے کی ہم کبھی اجازت نہیں دے سکتے ۔
ل المزمل ۵
215
( الفضل ۲۱ - ستمبر ۱۹۳۳ء)
خطبات محمود
(۲۴)
تعلق باللہ وشفقت علی خلق اللہ کی لطیف تشریح
(فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کو اس غرض کیلئے پیدا کیا ہے کہ وہ صفات الہیہ کا مظہر ہو، وہاں اس مقصد
کے حصول کیلئے اس نے کچھ ذرائع بھی مقرر کر دیئے ہیں ۔ کچھ تو ایسے ذرائع ہیں جو انسان کی نگاہ کو خالص
اللہ تعالیٰ ہی کیلئے کر دیتے ہیں جیسا کہ نماز ہے، روزہ ہے۔ اور کچھ ایسے ہیں جو اس کی توجہ کو بندوں کی طرف
پھیر دیتے ہیں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی دو قسم کی جلوہ گریاں ہیں ۔ اس کی ایک صفات تنز یہی کہلاتی ہے جو اس کو
منزہ اور پاک ٹھہراتی ہیں ان تمام قسم کی کثافتوں سے جو مادیات میں پائی جاتی ہیں مخلوقات میں نظر آتی
ہیں۔ اور ایک ایسا جلوہ ہے جسے وہ تنزل اختیار کر کے ظاہر کرتا ہے۔ یہ صفات اس کی صفات تشبیہ کہلاتی
ہیں۔ یعنی ایسی صفات جو مخلوقات کی صفات سے مشابہہ نظر آتی ہیں ۔ گویا اس کے یہ جلوے اس کی مخلوق جو سے مشابہ ہیں۔ گویا یہ
کے ذریعہ نظر آتے ہیں۔ دنیا کا ذرہ ذرہ قطع نظر اس سے کہ بڑا ہو یا اچھا، قطع نظر اس سے کہ نجس ہو یا
پاک قطع نظر اس سے کہ سکھ دینے والا ہو یا دکھ دینے والا قطع نظر اس سے کہ غضب ظاہر کرنے والا ہو یا
محبت ظاہر کرنے والا ، اس میں اللہ تعالیٰ کا جلوہ نظر آتا ہے اور ہر دیکھنے والے کو نظر آتا ہے۔
پس جہاں اس نے اپنی صفات تنزیہہ کے سمجھنے کیلئے ایسی عبادتیں مقرر کی ہیں جو مخلوقات کی
طرف سے انسان کو لا پرواہ کر کے اس کی نظر کو آسمان کی طرف بلند کر دیتی ہیں جیسا
216
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہ نماز ہے، روزہ ہے، حج ہے، وہاں اس نے اپنی صفات تشبیہ دکھانے کیلئے اور اپنی صورت تنزیہہ کو
ظاہر کرنے کیلئے کچھ ایسے احکام بھی دیتے ہیں جن میں انسان کی نظر بندوں کی طرف جاتی ہے۔ تب وہ
اللہ تعالیٰ کی ان صفات کو دیکھتا ہے جو اس کے بندوں کے ذریعہ ظاہر ہوا کرتی ہیں۔ اور یہی صورت مکمل
ہوتی ہے۔ وگرنہ ان میں سے کوئی ایک پہلو اپنی علیحدہ صورت میں مکمل نہیں کہلا سکتا۔ جو لوگ صفات
تشبیہ دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں صفات تنزیہ کو نہیں دیکھتے یا انہیں نہیں جانتے ۔ وہ لوگ غلطی سے
وحدت الوجود کے مرض میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔ ہمہ اوستی کہلانے لگ جاتے ہیں ۔ وہ پیالے کے اندر
کے شربت کو تو بھول جاتے ہیں مگر پیالے کو حقیقی مقصود قرار دے لیتے ہیں۔ لیکن وہ لوگ جو صفات
تشبیہ سے نظر ہٹا لیتے ہیں اور صفات تنزیہہ کی طرف نظر رکھتے ہیں ، وہ بھی دھوکا میں پڑ جاتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کو ایسا محدود قرار دینے لگ جاتے ہیں جس سے خدا کی خدائی ہی باطل ہو جاتی ہے۔ ایک علیحدہ
عرش پر بیٹھے ہوئے دنیا وَمَا فِيهَا سے الگ تھلگ خدا کو ایسی محدود صورت میں پیش کرتے ہیں جس کو
قبول کرنے کیلئے انسانی عقل تیار نہیں ہو سکتی ۔ ایسے لوگ آہستہ آہستہ دعا کی قبولیت کا انکار کر دیتے ہیں
اور کہتے ہیں ایک قانون ہے جو خدا نے جاری کر دیا، اس کے مطابق چاہے کوئی مرے یا جیئے ، دعا اس
میں کچھ نہیں کر سکتی۔ اور کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ قانون کیا ؟ ایسی منزہ ہستی کو قانون
جاری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ بندے آپ ہی آپ پیدا ہوئے اور آپ ہی آپ ایک وقت مقررہ
کے بعد دنیا سے چلے جاتے ہیں، خدا کو دنیا سے کیا واسطہ اسی قسم کے خیالات ترقی کرتے کرتے بعض
لوگوں کو وساوس کی دنیا میں ڈال کر آخر د ہر یہ بنا دیتے ہیں۔ مگر کامل مذہب وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی ان دونوں قسم
کی صفات کو پیش کرتا ہے۔ وہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی شان کو ایسی منزہ صورت میں پیش کرتا ہے کہ مخلوق کی
عادات ، اطوار اور شمائل کو خدا تعالیٰ سے علیحدہ ثابت کرتا ہے اور دوسری طرف اس کے چہرے کو دنیا کے ذرہ ذرہ
میں اس طرح دکھا دیتا ہے کہ ہر سمجھدار انسان کو یہ یقین ہو جاتا ہے کہ باوجود ایسی منزہ شان رکھنے کے وہ دنیا سے
غافل نہیں بلکہ دنیا کا ہر ذرہ اس کی شان کو ظاہر کر رہا ہے۔ یہی کیفیت بعض لوگوں کے قلوب پر ایک خاص اثر پیدا
کرتی ہے تو وہ خاص خاص کیفیات کے ماتحت اپنے اندر ایک خاص قسم کے روحانی جذبات پیدا ہوتے محسوس
کرتے ہیں جنہیں لوگ خدا کو دیکھنے یا خدا کی جلوہ گری کے دیکھنے سے موسوم کیا کرتے ہیں ۔
217
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
حضرت نظام الدین صاحب اولیاء جو کہ دہلی کے بہت بڑے بزر بزرگ گزرے؟ الزرے ہیں اور نظامیہ اور نظامیہ سلسلہ
ان کے نام پر جاری ہے، حضرت معین الدین صاحب چشتی کے خلفاء میں سے تھے، بیان کیا جاتا ہے کہ وہ
ایک دن بازار میں سے گزر رہے تھے۔ بہت سے شاگردان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے راستہ میں ایک
خوبصورت بچہ دیکھا اور بڑھ کر اسے پیار کیا۔ شاگردوں نے بھی بڑھ بڑھ کے اسے پیار کرنا شروع کر
دیا۔ اور یہ خیال کیا کہ چونکہ ہمارے۔ پیر نے ایسا کیا ہے اس لئے اس میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہو گی۔ مگر
ان کے ایک مقرب شاگرد جو دوسرے تمام شاگردوں سے ممتاز سمجھے جاتے تھے، انہوں نے اس موقع پر بچہ
کو پیار نہ کیا بلکہ خاموش کھڑے رہے۔ بعض تنگ نظروں نے انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھا اور کہا ایسا
مقرب شاگرد ہو کر پیر کی متابعت نہیں کرتا۔ حضرت نظام الدین صاحب آگے بڑھے تو راستہ میں ایک بھڑ
بھونجے کی بھٹی نظر آئی۔ آگ جل رہی تھی ۔ چونکہ بھڑ بھونجے لکڑیاں نہیں جلاتے بلکہ پتے وغیرہ جمع کر لیتے
ہیں اور انہی سے بھٹی میں آگ روشن کرتے ہیں ، اس لئے بڑے بڑے شعلے نکلتے ہیں۔ انہوں نے جو نہی
آگ کے شعلوں کو دیکھا نہایت اطمینان سے جھکے اور آگ کے شعلہ کو بوسہ دیا۔ تب باقی شاگرد تو پیچھے ہٹ
گئے مگر وہ جس نے بچہ کو بوسہ نہ دیا تھا ، آگے بڑھا اور اس نے بھی آگ کو بوسہ دیا۔ اور اپنے ساتھیوں سے کہا
اب کیوں اسے بوسہ نہیں دیتے۔ پھر ان سے کہنے لگا اے نادانو ! کیا تم نے یہ سمجھا تھا کہ انہوں نے بچہ کو
بوسہ دیا۔ حضرت نظام الدین صاحب کو اس بچہ میں خدا کا جلوہ نظر آیا۔ اور وہ اُس وقت ایسی محویت میں
تھے کہ انہوں نے بوسہ دیا مگر بچے کو نہیں بلکہ انہوں نے خدا کی صنعت کو بوسہ دیا۔ مجھے اس میں خدا کی
صنعت نظر نہ آئی، میں نے اسے صرف بچہ ہی سمجھا ، اس لئے بوسہ نہ دیا۔ پھر یہاں آکر انہوں نے آگ
میں خدا کی جلوہ گری دیکھی جو مجھے بھی نظر آگئی اور میں نے اسے بوسہ دیا۔ پس دونوں جگہ خدا کی جلوہ گری
تھی ۔ اور وہی اس بات کی مستحق تھی کہ اسے بوسہ دیا جائے مگر ایک جگہ مجھے نظر نہ آئی اور ایک جگہ نظر آ
گئی۔ غرض ایسی کیفیات کہ ہر ذرہ میں خدا نظر آتا ہے روحانی انسانوں پر وارد ہوتی رہتی ہیں۔ مگر وہ
کیفیت بھی وارد ہوتی ہے جبکہ دنیا کا ہر ذرہ حقیر نظر آتا ہے۔ اور ذرہ تو بہت چھوٹی چیز ہے، زمین و آسمان
می حقیر نظر آتا ہے۔ جب وہ سمجھتا ہے کہ دنیا میں سوائے خدا کے کچھ نہیں ۔ اور جب بجائے
وجود کے عدم میں خدا نظر آنے لگتا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی صفات تنزیہہ کا جلوہ ہوتا ہے۔ کامل انسان
218
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کے اندر یہ دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں۔ اگر وہ ایک قسم کی چیزیں دیکھے اور دوسری قسم کی چیزوں کو نہ دیکھے تو
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ کسی ابتلاء میں ڈالا گیا ہے۔ ورنہ جس شخص کو خدا تعالیٰ اپنا حقیقی قرب عطا کرتا
ہے، اسے دونوں لحاظ سے کمال دیتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے جہاں نماز ، روزہ اور حج کی عبادت مقرر کی
ہے وہاں اس نے زکوٰۃ صدقات اور بنی نوع انسان سے شفقت و محبت سے پیش آنے کا بھی حکم بھی دیا
ہے۔ ان احکام کی غرض یہ ہے کہ جب انسان یہ کام کرے گا اور خدا کیلئے کرے گا تو خدا کا نورا سے ان
چیزوں میں بھی نظر آنے لگے گا۔ وہ شخص جو خدا کو ایک بادشاہ کی بادشاہت میں دیکھتا ہے جب وہ ایک فقیر کو
دیکھے گا تو اس کی کمزور حالت میں بھی اسے خدا کا جلوہ نظر آ جائے گا ۔ گویا ایک بادشاہ کی بادشاہت میں ہی
حالت میں ہی
اسے خدا کا جلوہ نظر نہیں آتا بلکہ فقیر کی فقیری میں بھی نظر آتا ہے۔ تندرست کی تندرستی میں ہی اسے خدا کا
جلوہ دکھائی نہیں دیتا بلکہ بیمار کی بیماری اور ضعیف کی ضعیفی میں بھی نظر آتا ہے۔ تب اس کیلئے خدا کی ایک مکمل
صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور مکمل صورت ہی محبت کرنے کے قابل ہوتی ہے۔
انہی احکام کے ماتحت صوفیاء نے اسلام کا خلاصہ یہ بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور بنی نوع
انسان سے شفقت۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق صفات تنزیہ کو ظاہر کرتا ہے اور بنی نوع
انسان سے تعلق صفات تشبیہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اور جب یہ دونوں کامل ہوں تو خدا کی صورت نظر آ
جاتی ہے۔اسی وجہ سے اسلام نے ہمدردی اور شفقت کی تعلیم دنیا کو دی ۔ ہزار ہا احکام رسول
کریم صلی السلام کے ایسے ملتے ہیں جو بظاہر تمدنی احکام نظر آتے ہیں مگر ان میں شفقت علی
الناس پائی جاتی ہے۔ کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں کا رسول کریم صلی ہم نے خیال رکھا۔ آپ نے
فرمایا راستوں میں پاخانہ نہ پھروا، کانٹے اور پتھر وغیرہ تکلیف دینے والی چیزیں راستہ میں ہوں
تو انہیں ہٹا دو ہے ۔ بے کس کی مدد کرو۔ یہاں تک کہ اگر تم سوار ہو کر کہیں جا رہے ہو۔ اور ایک تھکی
ماندی غیر قوم کی عورت دیکھو اور تم اسے منزل مقصود پر پہنچا دو تو یہ تمہارے لئے ثواب کا موجب
ہو گا سے ۔ پھر ایک لقمہ بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو، یہ ایک نیکی ہے جس کا تمہیں ثواب ملے
گا۔ ہے۔ اسی طرح فرما یا جب کسی دوست سے ملو تو خوشی اور بشاشت سے ملو ھے ۔ جب کوئی شخص ظلم کرتا
ہو تو اسے ظلم سے روکو ۶۔ مصیبت زدہ کو دیکھو تو حتی المقدور اس سے ہمدردی کروئے ۔ ہمسہ
219
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خیال رکھو ۔ اس طرح باتیں نہ کرو کہ لوگوں کو تمہاری آواز بری معلوم ہو ؟ حتی کہ احساسات کا خیال
اس قدر رکھا کہ فرمایا۔ جب مجلس لگی ہو تو دو آدمی ایک دوسرے سے کانوں میں باتیں نہ کریں۔ شاید کسی کو
خیال گزرے کہ وہ اسی کے متعلق باتیں کر رہے ہیں ۱۰۔ مسجدوں میں جاؤ تو بودار چیزیں کھا کر نہ جاؤ۔ اے
دیکھو کس طرح کان ، ناک، آنکھ اور ہاتھ وغیرہ کا اسلام نے خیال رکھا ہے۔ گو یا ہر انسانی عضو جو ہے اس
کے شر سے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ اور اس کے خیر سے لوگوں کو متمتع کرنے کی تلقین کی ہے
۔ بظاہر یہ تمدنی احکام ہیں مگر یہ خدا تعالیٰ تک پہنچانے کے ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہیں ۔ انہی امور کو مد
نظر رکھتے ہوئے میں نے دو سال ہوئے احمد یہ کور قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ اب نے
تک محکمہ متعلقہ نے اس حکم کی پورے طور پر تعمیل نہیں کی ۔ احمد یہ کور نام کی تو بنی ہوئی ہے مگر جس رنگ
میں میں نے حکم دیا تھا، وہ ابھی پورا نہیں ہوا۔ میں نے کہا تھا کہ پندرہ سال سے لے کر ۲۵ سال کی عمر
تک ہر احمدی کو جبری طور پر اس کور میں بھرتی کیا جائے مگر اس حکم کی تعمیل جو کچھ میں نے پچھلے دنوں
دیکھی وہ یہ تھی کہ گل ۳۵ نوجوان کور میں موجود تھے ۔ حالانکہ قادیان میں سے ہی ایک ہزار نو جوان اس
عمر کے اکٹھے کئے جا سکتے تھے۔ جب محکمہ متعلقہ نے قادیان سے گل ۳۵ نو جوان جمع کئے ہیں تو یقینا
باہر کی جماعتوں کا جو حال ہو سکتا ہے وہ ظاہر ہے، بہر حال یہ نقص مجھے نظر آیا۔ اس کی طرف تو میں بعد
میں توجہ کروں گا مگر ایک چیز جو میرے لئے خوشی کا موجب ہوئی، وہ یہ کہ پریڈ دیکھنے کے معا بعد
قادیان میں ہیضہ کی شکایت پیدا ہو گئی۔ میں نے احمد یہ کور کے نو جوانوں کے متعلق حکم دیا کہ ان کو کے
اس موقع پر بیماروں کی خدمت اور دوسرے کاموں کیلئے بلا لیا جائے ۔ احمد یہ کور میں گو ایسے نوجوان بھی
ہیں جن کی اخلاقی حالت پر ہمیں اعتراض رہا ہے۔ اور اس کو ر کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ ایسے نوجوانوں
کی اصلاح ہو مگر جو رپورٹیں مجھے پہنچی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لڑکوں نے نہایت ہی محنت کے
ساتھ دن رات ایک کر کے کام کیا۔ اور یہ بات ہمیں امید دلاتی ہے کہ اگر احمد یہ کور کے نظام کو وسیع کیا
جائے تو لڑکوں کی اخلاقی حالت کی درستی میں بھی ہمیں بہت کچھ مد دل سکتی ہے۔ لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا
ہے کہ ہیضہ کی شکایت کے موقع پر جو ایک عام مصیبت کا وقت تھا اور صرف ہیضہ ہی نہیں بلکہ ہر ایک و با مصیبت
ہوتی ہے۔ کیونکہ کوئی پتہ نہیں ہوتا اس میں کون کس وقت مبتلا ہو جائے گا۔ اور بعض جگہ تو ایسی
220
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شدت سے وبائیں پڑتی ہیں کہ گھروں کے گھر ویران ہو جاتے ہیں ۔ ایسی حالت میں لوگوں نے ان کے
ساتھ جو صفائی پر مقرر تھے، تعاون نہیں کیا۔
مستقل نظام کی غرض یہ ہوتی ہے کہ جب ایک عام مشکل کا وقت آ جائے تو اس وقت وہ نظام کام
آئے۔ ورنہ اپنی اپنی صلیب تو ہر شخص کو اٹھانی ہی پڑتی ہے۔ نظام کے قائم کرنے کی غرض یہ ہوتی ہے کہ
بغیر دیر لگنے کے کام شروع ہو جائے ۔ گویا قوم تیار رہتی ہے کہ کوئی مصیبت آئے ، وہ اس کا مقابلہ کرنے
کیلئے آمادہ ہے۔ مگر معلوم ہوتا ہے لمبا امن بھی انسان کو غافل کر دیتا ہے۔ جنگ سے پہلے انگریزوں کا نظام
بہت مشہور تھا۔ مگر جنگ کے ایام میں بڑے بڑے لوگوں نے تسلیم کیا کہ انگریزی جرنیلوں میں سے کوئی بھی تسلیم کیا کہ کوئی
بہ
خاص شان کا ثابت نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑے ہوشیار جرنیل نے جو جنگ کے دنوں میں
نہایت اعلیٰ عہدے پر رہا، مجھ سے ذکر کیا کہ کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں تھا جس کی قوم میں خاص عزت ہوتی
۔ اور ہم محسوس کرتے تھے کہ ہماری فوج کو عام نظام کے لحاظ سے کام دے رہی ہے۔ مگر اس کی ایسی
پوزیشن نہیں کہ اس میں سے کوئی شخص سب پر بالا ثابت ہو سکے۔ یہ نتیجہ تھا اس اطمینان کا جو انگریزی قوم
جیسے لوگ ، )CLIVE( اور کلائیو )NAPIER( پیپئر )WELLINGTON( میں پیدا ہو۔ ونگٹن
پیدا ہوتے رہے۔ مگر جب اطمینان کا لمبا دور آیا اور لوگ آسائش کی طرف مائل ہو گئے تو انسانی فطرت جس
میں اللہ تعالیٰ نے یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ زور لگانے سے ترقی کر سکتی ہے، کمزور ہو گئی ، اور اس طرح قوم کی ترقی
رک گئی۔ اس وقت تقریبا ہر جرنیل کے متعلق کتابیں لکھی جا رہی ہیں۔ اور ثابت کیا جا رہا ہے کہ ان میں ہر
سے کوئی بھی خاص شان کا ثابت نہیں ہوا۔
لائڈ جارج (LLOYED GEORGE) نے لارڈ کچنر کے خلاف ایسے مضامین لکھے ہیں کہ
ان سے معلوم ہوتا ہے کہ لارڈ کچنر جیسا جنگ سے ناواقف شخص ہی کوئی نہیں تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ان میں
دنوں میں جبکہ انگلستان کیلئے زندگی اور موت کا سوال در پیش تھا، میدان جنگ سے آئے ہوئے تاروں کو لارڈ
کچنر جو وزیر جنگ تھے، پڑھتے ہی نہ تھے۔ حتی کہ جب عام لوگوں میں خبر مشہور ہو جاتی تو انہیں بھی معلوم
ہوتا۔ اور بعد میں پتہ لگتا کہ دفتر میں دیر سے ایسے تار پہنچ چکے ہیں۔ اب نہ معلوم ان میں مبالغہ ہے، زیادتی ہے یا کیا
ہے۔ بہر حال یہ کہنا پڑتا ہے کہ لمبے امن کی وجہ سے ان کے کام میں نقائص پیدا ہوئے۔اسی طرح
221
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شاید لمبے امن کے کے نیت نتیجہ میں یا کسی اور وجہ سے میں نے دیکھا کہ اس موقع پر فوڑ ا ہمارے محکموں نے اپنی
ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔ شاید یہ وجہ تھی کہ انہوں نے ابتداء میں خیال کیا کہ ایک دو کیس ہوئے
ہیں، خطرے کی کون سی بات ہے۔ حالانکہ اصول یہ ہے کہ جس بیماری کے متعلق یہ معلوم ہو کہ وہ پھیلنے والی
ہے اس کا ایک کیس نہیں بلکہ آدھا کیس بھی ہو تو انتظام ضروری ہوتا ہے۔ آدھا کیس کا مطلب یہ ہے کہ اگر
کوئی وبائی مرض کا مریض ایک جگہ ٹھہر کر پھر کسی دوسری جگہ روانہ ہو جائے یا ایک شخص وبائی مرض میں مبتلا ہو
کر اچھا ہو جائے تو اس پر بھی ذمہ دار لوگوں کو ہوشیار ہو جانا چاہئے ۔ کیونکہ یہ بیماری اپنی ذات میں ہی ایسی
ہے کہ خدا نے اس کو پھیلنے کیلئے بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گو عام و بائی بیماریوں سے اتنی موتیں نہیں ہوتیں جتنی
دوسرے امراض سے ہوتی ہیں۔ مگر وبائی امراض سے عام گھبراہٹ اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ ان
کے متعلق امکان ہوتا ہے کہ یہ ملکوں کے ملکوں کا صفایا کر دیں۔ ایک دفعہ روس میں ہیضہ پھیلا۔ وہاں سے
یورپ میں گیا اور گاؤں کے گاؤں اس نے ویران کر دیئے ۔ جیسے آندھی چلتی ہے اور چیزوں کو اڑا لے جاتی
ہے۔ اسی طرح ہیضہ پھیلا اور سینکڑوں شہر اور دیہات برباد ہو گئے۔ یہی حال طاعون اور انفلوئنزا کا ہوتا
ہے۔ جب یہ بیماریاں زور پکڑ جائیں تو ان کا سنبھالنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ یہ بیماریاں آگ کی طرح
ہوتی ہیں۔ بچے بھی دیا سلائی جلا کر پھونک مارتے ہیں تو بجھ جاتی ہے۔ لیکن جب آگ قبضہ سے باہر ہو
جائے تو کس طرح میلوں میل بربادی پھیلاتی چلی جاتی ہے۔ یہی حال وباؤں کا ہوتا ہے۔
پس وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے فورا تیار رہنا چاہئے ۔ کیونکہ خدا نے اس کے اندر یہ خاصیت رکھی ہوتی
ہے کہ وہ بڑھے اور پھیلے۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ فوری طور پر انتظام نہیں کیا گیا۔ اور جب انتظام کیا گیا تو
لوگوں نے اس کا مقابلہ کیا۔ میرے پاس رپورٹیں پہنچی ہیں کہ جب کنوؤں میں دوائی ڈالنے کیلئے بعض
کے گھروں پر آدمی گئے تو انہوں نے دوائی ڈالنے والوں کو گالیاں دیں۔ اس ضمن میں میرے پاس ایسے
ایسے اشخاص کے نام پہنچے ہیں کہ میں نے پڑھ کر انگشت بدنداں ہونے کے سوا کوئی چارہ نہ دیکھا۔ان
میں تعلیم یافتہ لوگ بھی ہیں۔ اور میں سمجھ ہی نہیں سکتا کہ وہ ایسی بیوقوفی کے مرتکب کس طرح ہوئے۔ مجھے
تو یہ حالات پڑھ کر وہ قصہ یاد آ جاتا رہا۔ کہتے ہیں کہ کوئی کشمیری سخت گرمی کے دنوں میں دھوپ میں یہ
بیٹھا ہوا تھا ایک شخص پاس سے گزرا تو اسے کہنے لگا۔ میاں ! تمہارے پاس ہی سایہ ہے، دھوپ میں کیوں
222
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بیٹھے ہو۔ وہ کہنے لگا سایہ میں بیٹھوں تو کیا دو گے۔ وہ دوا جو لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے کنوؤں میں ڈالی گئی
اس کے ڈلوانے سے نہ صرف بعض لوگوں نے انکار کیا بلکہ ڈالنے والوں کو گالیاں دیں۔ میں حیران ہوں کہ
ایک تو وہ ہیں جو اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر مریضوں کی نگہبانی کرتے ہیں۔ گلیوں، بازاروں اور
کنوؤں کی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور ایک گھر بیٹھے کام کرنے والوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔ پھر ڈاکٹر جو
کام کرتے ہیں، ان کی جان بھی خطرے میں ہوتی ہے۔ ہماری جماعت کے ایک نہایت ہی مخلص دوست
ڈاکٹر بوڑے خان صاحب تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابوں میں بھی ان کا ذکر آتا
ہے۔ ایک دفعہ ان کے پاس ایک مریض آیا۔ انہوں نے اس کا آپریشن کیا۔ وہ بیمار تو شاید اچھا ہو گیا۔ مگر
اس کے زہر کی وجہ سے ان کا دوسرے دن انتقال ہو گیا۔ ان کی جلد پر کچھ خراش تھی۔ جس سے وہ زہر
سرایت کر گیا اور وفات پاگئے ۔ پس ڈاکٹر کمپونڈر۔ اور منتظم اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور یہ ان
کا احسان ہوتا ہے۔ لیکن بجائے ان کی قدر کرنے کے الٹا اُن پر ناراض ہونا بہت قابلِ تعجب بات
ہے۔ ایسے موقع پر چاہئے تو یہ تھا کہ لوگ کہتے ہمارا نظام زیادہ حرکت کیوں نہیں کرتا۔ اور بجائے اس کے کہ
کنوؤں میں دوائی ڈالنے پر انہیں اعتراض ہوتا ، وہ کہتے کہ اور دوائی کیوں نہیں ڈالی گئی۔ چنانچہ مجھے کئی
دنوں تک یہ اعتراض رہا کہ کنوؤں میں دوائی کم ڈالی گئی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ کیونکہ جو پانی ہمارے
ہاں آتا تھا وہ اتنا سرخ نہیں ہوتا تھا جتنا کیڑوں کی ہلاکت کیلئے ہونا چاہئے ۔ اور میری طرف سے اصرار تھا
کہ اور دوائی ڈالو تا کہ پانی صاف ہو سکے۔ پس ان دنوں مجھے بعض لوگوں کی عجیب قسم کی ذہنیت معلوم
ہوئی۔ اور پتہ لگا کہ نہ صرف ہماری جماعت میں بلکہ قادیان میں ایسے آدمی موجود ہیں جو ایسے نازک وقت
میں تین چار دن بھی پانی کی معمولی سی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے ۔ حالانکہ یہاں کثرت سے نلکے ہیں جن
کا پانی نسبتا اچھا سمجھا جاتا ہے اور پانی کی زیادہ تکلیف محسوس نہیں ہوسکتی۔ اگر ایسے لوگ جہاں نلکوں کا پانی
ن ملتا ہو کوہ کریں توان کا شکوہ بھی درست نہیں سمجھا جاسکتا مگر جہاں کثرت سے نلکے ہوں ، وہاں لوگوں کا دو چاردن
کیلئے تکلیف اُٹھا لینا کوئی بڑی بات نہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگوں نے اس موقع پر اپنے آپ کو فیل شدوں
میں داخل کیا اور پاس شدگان سے نکال لیا۔ پھر ان بچوں کو جنہوں نے اپنی جانیں خطرہ میں ڈالیں ، گالیاں دینا
اور بھی قابل شرم بات ہے۔ انہیں چھٹیاں تھیں اور ان کے یہ کھیلنے کودنے کے دن تھے مگر باوجود
223
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اس کے کہ وہ بچے تھے اور ان کیلئے کھیلنے کا موقع تھا، انہوں نے ایسا نمونہ دکھایا جو دوسروں کیلئے قابلِ شرم
ہے۔ اور مجھے بھی اس لئے شرم آئی کہ میں نے دیکھا میرے بچے ان میں نظر نہ آئے۔ میں پوچھنے والا ہی تھا
کہ میرے بچے ان میں کیوں شامل نہیں ہوئے اور میں نے اپنی ایک بیوی سے آج ہی اظہار افسوس کیا کہ
میں نے تمہارے بچوں کو ان خدمت کرنے والے بچوں میں نہیں دیکھا جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔
جب قومی مصیبت کا وقت آئے تو ہر فرد کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بطور والنٹیئر پیش
کرے۔ فردی مصیبتوں میں بھی اسلام نے ہمدردی کا حکم دیا ہے اور قومی مصیبت تو ایسا رنگ رکھتی ہے
جس میں ہمدردی کے لحاظ سے کسی قسم کا دریغ کرنا انسان کو ایمان سے خارج کر دیتا ہے۔ پس نہ صرف یہ
کہ لوگوں کو مزاحم نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ ہر ماں باپ کو محسوس کرنا چاہئے تھا کہ ہمارے بچوں کو اس میں
کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ میں نے بیشک احمد یہ کور کے نو جوانوں کو ہی اس غرض کیلئے تجویز کیا تھا مگر مجھے با
یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کور میں صرف پینتیس (۳۵) نو جوان ہیں ۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ والنٹیئروں کی
اس قدر قلت ہے تو میں حکم دیتا کہ اپنے آپ کو جو شخص چاہے اس خدمت کیلئے پیش کرے۔ میں یہی خیال
کرتا رہا ( گو میں پریڈ کے موقع پر دیکھ چکا تھا کہ والنٹیئر صرف اسی قدر نہیں بلکہ باقی پچھلے سال سیکھ
چکے ہیں ۔ وہ شامل نہیں کئے گئے ۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ اس قدر والنٹیئر ہیں تو میں کہتا کہ باقی نو جوانوں
سے بھی امداد حاصل کی جائے تا کہ کسی غلط فہمی کے باعث کوئی نو جوان ثواب سے محروم نہ رہ جائے۔ پس
ایک طرف تو میں ان نوجوانوں کی خدمت پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ
وہ ان کی کمزوریوں پر پردہ ڈالے۔ انہیں نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے اور اعلیٰ درجہ کی ترقیات
عطا کرے۔ اور دوسری طرف میں جماعت کے ان لوگوں پر اظہار افسوس کرتا ہوں جنہوں نے جہالت کا
نمونہ دکھایا۔ یا د رکھو ایمان اور علم اکٹھے ہوتے ہیں۔ ایمان اور جہالت اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ إِلَّا مَا شَاءَ
اللہ کسی کو غلطی لگے تو یہ اور بات ہے۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک دفعہ شدید طاعون پھیلا ۔ آپ نے
صحابہ سے مشورہ لیا کہ کیا کرنا چاہئے سب نے کہا کہ لوگ پہاڑوں پر پھیل جائیں ۱۲۔ آج بھی طاعون کا یہ
بہترین علاج سمجھا جاتا ہے کہ لوگ کھلی جگہوں میں پھیل جائیں۔ اس وقت ایک صحابی ایسے بھی تھے۔ جن
کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی وہ حضرت ابو عبیدہ تھے۔ جو کمانڈر انچیف تھے اور بہت بڑے صحابی تھے۔
224
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
انہوں نے کہا اے عمر! کیا آپ خدا کی قضاء سے بھاگتے ہیں آتفِرُ مِنْ قَضَاءِ اللهِ ۔ آپ نے فرمایا ۔ آفر
مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ إِلَى قَضَاءِ الله ۱۳ ہاں میں خدا کی قضاء سے بھاگ کر خدا کی قضاء کی طرف ہی جا رہا
ہوں۔ خُدا کی خدائی سے تو باہر نہیں جا رہا۔ یہ صحابہ کا طریق عمل موجود ہے۔ اور گو ایک صحابی نے غلطی بھی کی
لیکن کثرت نے غلطی نہیں کی مگر یہاں ہر محلہ میں ایسی مثالیں پائی گئیں کہ لوگوں نے نظام کا مقابلہ کیا۔ حالانکہ
یہاں صرف ان کی ذات کا یا ان کے بیوی بچوں اور محلے والوں کی زندگی کا سوال نہیں تھا بلکہ قادیان والوں کی
عزت اور خود قادیان کی عزت کا سوال تھا۔ مگر اتنی چھوٹی سی بات پر کہ کنوؤں میں دوائی ڈالی گئی۔ بعض نے برا
منایا، علاج کرانے سے انکار کیا گیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ مریضوں کے ساتھ شروع شروع میں وہ سلوک نہیں ہوا
ہونا چاہئے تھا۔ مگر ان سب باتوں کا علاج ہوسکتا تھا اور وہ علاج یہ تھا کہ براہ راست میرے پا
شکای
جاتی۔ جہاں میں اس بات کو سخت نا پسند کرتا ہوں کہ مقررہ نظام سلسلہ کی پابندی نہ کرتے ہوئے کوئی معاملہ براہ
راست میرے سامنے پیش کیا جائے۔ وہاں میں کئی دفعہ بتلا چکا ہوں کہ ایسی باتیں جو وقتی ہوتی ہیں اور فوری
اصلاح کی محتاج ان میں کسی انتظار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میرے سامنے فوڑ اوہ معاملہ پیش کرنا چاہئے مگر لوگ
اس کے برعکس کرتے ہیں۔ بعض دفعہ نہایت ہی ضروری مضمون سامنے ہوتا ہے، توجہ اس کی طرف لگی ہوتی
ہے، دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا جاتا ہے۔ اور جب کنڈی کھولی جاتی ہے تو ایک چھوٹا سا بچہ ہوتا ہے جس کے
ہاتھ میں ایک رقعہ ہوتا ہے اور اس میں لکھا ہوتا ہے میرے لئے دعا کریں۔ محمد احمد طالب علم جماعت دہم ۔ بھلا
یہ بھی کوئی رقعہ میں لکھنے والی بات تھی۔ وہ مجھ سے زبانی بھی یہ کہہ سکتا تھا۔ اور مسجد میں آنے کے وقت کہہ سکتا تھا
مگر اس طرح سارا دن رقعوں پر رقعے چلتے ہیں جن میں کوئی ضروری بات نہیں ہوتی لیکن کوئی اہم امر جو فوری
توجہ کا محتاج ہو اس کے متعلق اطلاع دینے میں سستی دکھائی جاتی ہے۔
پس ہر بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہئیے ۔ دعا کیلئے اس طرح رقعے لکھنے وقت کو ضائع کرنا ہوتا
ہے۔ بہترین طریق یہ ہے کہ جسے ضرورت ہو وہ خاص موقعوں پر زبانی یاددہانی کرا دے۔ ورنہ
یوں تو ہمیشہ ہی دعا ہوتی رہتی ہے۔ خاص موقعوں کی دعا اہمیت رکھتی ہے۔ اور اس وقت بھی زبانی
یاد کرانا رقعہ لکھنے کی نسبت زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔ سوائے ان لوگوں کے جو قادیان سے باہر رہتے
ہیں یا سوائے ان بیماروں کے جو قادیان میں ہوں مگر چل کر نہ آسکتے ہوں۔ ان کے
225
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
علاوہ باقی قادیان کے لوگوں کو رقعوں میں دعا کیلئے لکھنے کی بجائے زبانی یاد دہانی کرانی چاہئیے ۔ مگر جس طرح
وہ غلطی ہے اسی طرح یہ بھی غلطی ہے کہ اہم ضرورت در پیش ہو اور مجھے اطلاع نہ کرائی جائے ۔ اگر کسی شخص کو
ہیضہ ہو جائے یا کوئی اور وبائی مرض ، تو چاہے دن ہو یا رات اگر اس کیلئے کوئی انتظام نہیں ہوتا تو ہر وقت مجھے
اطلاع کرائی جاسکتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے میں اس کیلئے انتظام کر سکتا ہوں ۔ مگر بعض لوگوں نے اس
وقت شکوہ کیا جب مریض فوت ہو چکا یا اچھا ہو کر ہسپتال سے آگیا۔ فوجوں میں قانون ہے کہ جب کوئی
شکایت پیدا ہو اسی وقت پیش کرو۔ بعد میں اگر شکایت کی جائے تو اس پر کوئی توجہ نہیں کی جاتی۔ بلکہ ابھی
پچھلے دنوں دو افسروں کی لڑائی ہوئی جب مقدمہ چلا تو بڑے افسر کو سزا ہوئی ۔ مگر چھوٹے کو بھی اس وجہ سے اتو افسر
سزادی گئی کہ اس نے اپنے جواب دعوی میں ایک چھ مہینہ پہلے کی اپنے افسر کی کسی غلطی کا ذکر کیا تھا۔ اسے
کہا گیا کہ تو نے اس کا اُسی وقت ذکر کیوں نہ کیا۔ اگر نہیں کیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم یہ غلطی معاف کر
چکے تھے۔ اور اب کرتے ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم کینہ تو ز ہو۔ غرض اس وقت کی شکایت فائدہ
دے سکتی ہے جب اس کا ازالہ کیا جا سکے۔ بعد میں شکایت کرنا کینہ پر دلالت کرتا ہے۔ اور کینہ رکھنا
مومن کا کام نہیں ہوتا۔ چاہئے کہ جس وقت کوئی شکایت پیدا ہو اور ضروری ہو، وہ اسی وقت پیش کی
جائے ۔ ہاں بعض شکایتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اہم نہیں ہوتیں۔ ان میں اگر دو چار دن کی دیر ہو جائے
تو کوئی بات نہیں۔ پس ہسپتال میں گو نقائص بھی تھے مگر ایسے نقائص دور ہو سکتے تھے۔ پھر یہ بات بھی یاد
رکھنی چاہئے کہ مریضوں کا اسی میں فائدہ ہوتا ہے کہ انہیں ہسپتال پہنچادیا جائے۔ کیونکہ اس طرح تمام
اس
مریض کسی نہ کسی ڈاکٹر کے ہر وقت زیر نظر رہتے ہیں۔ لیکن گھروں میں علیحدہ علیحدہ ڈاکٹر اس توجہ سے
مریضوں کو نہیں دیکھ سکتے جس طرح وہ ایک جگہ دیکھ سکتے ہیں ۔ پھر اس میں یہ بھی فائدہ ہے کہ مرض اس
طرح محدود جگہ میں رہتا ہے اور زیادہ شدت سے نہیں پھیل سکتا۔ پس یہ جماعت کے فائدہ کی باتیں
ہیں ۔ مگر باوجود اس کے بعض نے کنوؤں میں دوائی ڈالنے والے بچوں کو گالیاں دیں۔ چونکہ وہ طالب علم
ہیں اس لئے قابلِ معافی ہیں۔ ورنہ ایسے موقع پر شکایت کرنا بھی درست نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ خدا کیلئے
کام کرتے ہیں ، وہ اس بات کی پرواہ نہیں کیا کرتے کہ لوگ انہیں کیا کہتے ہیں ۔ مگر چونکہ وہ بچے ہیں اور
اخلاق کا اعلیٰ معیار ابھی نہیں سمجھتے ، اس لئے قابلِ معذوری ہیں۔ اس نظام میں ایک نقص یہ بھی ہو گیا
226