تبلیغِ احمدیت کے متعلق جماعت احمدیہ کی پوزیشن

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہ خود ناظر امور عامہ ہسپتال میں جاتے اور وہاں کافی عرصہ مریضوں کی نگہداشت کے متعلق کام
کرتے۔ میرے نزدیک چاہئے یہ تھا کہ بجائے اس کے کہ خود ناظر امور عامہ وہاں جاتے ، ایک افسر
مقرر کر دیا جاتا جو وہاں کے کام کی نگرانی کرتا۔ اور ناظر امور عامہ تمام نظام کی نگرانی کرتے ۔ اسی طرح
اس لئے بھی نقص ہوا کہ کام کرنے والے لوگوں کو پتہ نہیں تھا کہ ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں ۔ مثلاً خیمے لگانا
یہ ڈاکٹروں کا کام نہیں بلکہ والنٹیئروں کا تھا۔ اس امر کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بھی نقص پیدا ہو گئے ۔ آئندہ
کیلئے چاہئے کہ ایسے موقعوں پر ایک کمانڈرانچیف مقرر کر دیا جائے اور اس کے ماتحت کام کرنے والوں
کے الگ الگ فرائض مقرر کر دیئے جائیں۔ اور کمانڈر انچیف کبھی بھی ناظر امور عامہ نہیں ہونا
چاہئے ۔ کمانڈر انچیف اور وزارت کا عہدہ کبھی بھی اکٹھا نہیں ہوا۔ اور اگر اکٹھا کیا گیا تو کام خراب ہو
گیا۔ خلفاء بھی کمانڈرانچیف نہیں ہو سکتے ۔ ہاں انبیاء یہ فرض بھی سر انجام دیتے ہیں کیونکہ ان کا کام یہ
ہوتا ہے کہ وہ ہر وقت لوگوں کی تربیت کریں۔ اور ان کی موجودگی ہر وقت ہی ضروری ہوتی ہے۔ ناظر
امور عامہ کا یہ کام ہے کہ ایسے موقعوں پر وہ جس کو کمانڈر انچیف مقرر کریں۔ اور جو اس کے ماتحت
ہوں ۔ ان کے متعلق دیکھیں کہ وہ دیانتداری اور پوری سرگرمی سے کام کر رہے ہیں یا نہیں ۔
پس ایسے موقعوں پر امور عامہ کو چاہئے کہ وہ زیادہ تنظیم اور زیادہ آرگنائزیشن کا ثبوت پیش کرے
کیونکہ وبائی ایام ایک عام مصیبت کے ایام ہوتے ہیں ۔ انتظام ایسا ہونا چاہئے کہ کوئی گھبراہٹ اور
افراتفری پیدا نہ ہو۔ میں ایک دفعہ پھر امور عامہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فیصلہ جو مجلس شوری کے ذریعہ میں
نے کیا تھا، یہ نہیں تھا کہ وہ ۳۵ آدمیوں کی ایک کور بنا دے۔ بلکہ میرا فیصلہ یہ تھا کہ پندرہ سال سے لے
کر ۲۵ سال کی عمر تک کے تمام نو جوانوں کو اس میں جبری طور پر بھرتی کیا جائے تاکہ ان کے اخلاق کی
نگرانی ہو اور تاکہ ان نوجوانوں کو قومی اور دینی خدمت کا موقع مل سکے ۔ کیونکہ بعض موقعوں پر قومی
خدمت کرنا بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ اور گو ہمارے لئے دین مقدم ہے مگر چونکہ بعض قومی کام بھی دین
کے تابع ہوتے ہیں اس لئے ان میں بھی حصہ لینا چاہئے ۔ اور اپنے اندر قربانی کا مادہ پیدا کرنا
چاہئے ۔ اسی طرح جہاں میں بعض لوگوں پر اس لئے اظہار افسوس کرتا ہوں کہ انہوں نے کام میں
رکاوٹیں ڈالیں ، وہاں کور کے نوجوانوں کے کام پر اظہار خوشنودی کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ
227

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
انہیں ایسے کاموں کی توفیق عطا فرمائے جو خالص اس کی رضا کے ہوں ۔ ان کی تربیت نہایت اعلیٰ پیمانہ پر ۔ اعلیٰ
کرے، انہیں دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے اخلاص میں برکت دے اور نہ صرف انہیں
بلکہ تمام نو جوانوں کو توفیق عطا فرمائے۔ ہر شخص ان میں سے اپنے آپ کو تیار رکھے اور ضرورت کے وقت
اس کا قدم پیچھے نہ ہٹے بلکہ آگے کی طرف بڑھے۔
خطبہ ثانی میں فرمایا :۔
میں چاہتا ہوں کہ جن دوستوں نے ابھی تک ٹڑکا نہیں کرایا ، وہ ضرور ٹیکا کرالیں۔ کیونکہ جہاں طاعون کے
ٹیکا کے متعلق ہمارا یہ فتویٰ ہے کہ مخلص احمدیوں کو نہیں کرانا چاہئیے ، وہاں یہ ٹیکا کرانے میں کوئی حرج نہیں ۔ پچھلے
جمعہ میں نے ٹیکا کرایا تھا۔ جس کی وجہ سے نماز جمعہ کے قت بخار ہو گیا اور میں نہ آسکا۔ آج بھی ٹیکا کرا کے آیا
ہوں اور اب اپنے جسم میں درد محسوس کرتا ہوں ۔ اس لئے دوست جاتے وقت مجھ سے مصافحہ نہ کریں۔
( الفضل ۵۔ اکتوبر ۱۹۳۳ء)
ا مسلم کتاب الطهارة باب النهي عن التخلي في الطرق والظلال
مسلم کتاب البر والصلة باب فضل ازالة الأذى عن الطريق
و
بخاری کتاب الفرائض باب ميراث البنات
ه مسلم كتاب البرو الصلة والادب باب استحباب طلاقة الوجه عند اللقاء
ت بخاری کتاب المظالم باب أَعِنْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا
بخاری کتاب المظالم باب لَا يَظْلِمُ الْمُسْلِمُ الْمُسْلِمَ وَلَا يُسْلِمُهُ
ه بخاری کتاب الادب باب من كان يومن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جارة
بخاری کتاب الصلح باب حل يشير الامام بالصلح
ن مسلم كتاب السلام باب تحريم مناجاة الاثنين دون الثالث بغيره رضاءه
البخارى كتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم وَالْبُقُولِ
۱۲ ۱۳ مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطيرة میں حضرت ابو عبیدہ کے یہ الفاظ آئے ہیں افرارًا من قدر
الله “ اور حضرت عمر کا جواب بایں الفاظ ہے نفر من قدر الله الى قدر الله
228

خطبات محمود
(۲۵)
تبلیغ احمدیت کے متعلق جماعت احمدیہ کی پوزیشن
(فرموده ۶ - اکتوبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
ہر شخص اس بات کو جانتا ہے یعنی ہر ایسا شخص جس نے سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہو، جانتا
ہے کہ ہماری جماعت کا اصل مقصد اشاعتِ مذہب، اشاعت دین اور قیام دین ہے۔ اشاعت دین
اور قیام دین کے ساتھ ضمنی تعلق رکھنے والی دوسری چیزوں کی طرف بھی ہم توجہ کر لیتے ہیں اور بعض دفعہ
توجہ کرنی پڑتی ہے۔ مگر ہماری وہ توجہ ایسی ہی ہوتی ہے۔ جیسے ضرورت کے وقت کسی شخص کو پاخانہ میں
جانا پڑتا ہے۔ پاخانہ کوئی دلکش یا سیر کی جگہ نہیں ہوتی مگر انسان وہاں جانے پر مجبور ہوتا ہے۔ اور جب
خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت اس کا جسم پاخانے کے متعلق احتیاج محسوس کرتا ہے وہ وہاں جاتا
ہے۔ اسی طرح اور کئی انسانی افعال ہیں۔ جو گو بظاہر جسمانی نظر آتے ہیں مگر بعض دفعہ روحانی
ضرورتوں کے ماتحت کرنے پڑتے ہیں۔ بسا اوقات کام کے اوقات انسان پر ایسے آتے ہیں کہ وہ
چاہتا ہے کہ کھانا نہ کھائے یا وہ چاہتا ہے کہ اس کی نیند ہی اُڑ جائے۔ مگر باوجود کسی اشد ضرورت کے اور
باوجود اس بات کے کہ وہ اس وقت نہ صرف اپنی بلکہ اپنے بیوی بچوں کی جان قربان کرنے کیلئے بھی
تیار ہوتا ہے، اسے کھانا کھانا پڑتا ہے، سونا پڑتا ہے۔ اس لئے کہ طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے کھانے اور
سونے کی احتیاج رکھی ہیں۔ اور گو یہ معاملات بظاہر جسمانی نظر آتے ہیں مگر اس وقت روحانی بن
جاتے ہیں ۔ کیونکہ اگر وہ کھانا نہ کھائے گا تو اس کے قومی مضمحل ہو جائیں گے۔ اور اگر وہ سوئے
229

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
گا نہیں تو اس کے اعضاء بے کار ہو جائیں گے اور وہ ضعیف ہو جائے گا۔ پس گو کھانا اور سونا جسمانی امور ہیں
مگر اس وقت اس کیلئے روحانی بن جاتے ہیں۔ ایسی ہی ضرورتوں کے ماتحت دین کے علاوہ بعض دفعہ
دوسرے کام بھی ہمیں کرنے پڑتے ہیں۔ مگر وہ ہمارا مقصود نہیں ہوتے بلکہ ہمارا اصل مقصد دین کا قیام اور
اس کی اشاعت ہے۔ اور اسے ہم ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں ۔ وہ دین کیا ہے اور آیا وہ دین ہے بھی یا
نہیں۔ یہ دوسری بحث ہے۔ مگر بہر حال ہماری نگاہ میں وہ دین ہے۔ اور ہم دین کی خدمت سمجھ کر ہی اس
کیلئے کام کرتے ہیں۔ اس لئے کوئی ایسی چیز اور کوئی ایسی دلیل جو ہمارے اس نقطہ نگاہ کے خلاف
پڑے۔ ہمیں اپیل نہیں کر سکتی ۔ اور نہ ہمیں اپنے مقصد سے پھر اسکتی ہے۔ اگر کوئی شخص ہمارے دلوں تک
پہنچنا چاہتا ہے تو اس کیلئے ایک ہی راہ ہے۔ اور وہ یہ کہ وہ ثابت کر دے کہ جس چیز کے پیچھے تم پڑے ہو وہ
دین نہیں لیکن بغیر یہ بات ثابت کرنے کے اگر وہ یہ کہے کہ یہ دین تو ہو گا لیکن ہماری خاطر یا فلاں وجہ
سے اس کی طرف سے توجہ ہٹا لو تو ایسے شخص کی باتیں ایسی ہی ہوں گی جیسے ایک بہرے آدمی کے سامنے کوئی
شخص بات کرے۔ کیونکہ وہ بات ہمارے کانوں میں داخل نہیں ہو سکتی ۔
میں نے پچھلے دنوں میں بعض مضامین دیکھے ہیں جو میرے لئے آج کے خطبہ کے محرک ہوئے
ہیں ۔ اور بھی مضامین ہیں ۔ لیکن وہ ایسے رنگ میں ہیں کہ میں سمجھتا ہوں وہ قابل التفات نہیں ۔ لیکن
اسی قسم کے مضامین میں سے وہ مضمون قابل التفات ہیں ۔ اور میں انہی کو سامنے رکھتا ہوں ۔ وہ مضمون
اخبار انقلاب“ میں شائع ہوئے ہیں ۔ ان میں ہمارے یوم التبلیغ کے خلاف لکھا گیا ہے اور کہا گیا میں ہے اور
ہے کہ گویا یہ دن قائم کر کے ہم مسلمانوں میں فتنہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ دلیل یہ دی گئی ہے کہ جب تم تبلیغ
کرو گے تو لوگوں کو جوش آئے گا اور جب جوش آئے گا تو وہ بھی اسی طرح بخشیں کریں گے۔ اس طرح
بعض جگہ احمدیوں کو جوش آجائے گا اور وہ دوسروں سے لڑیں گے ۔ اور بعض جگہ غیر احمد یوں کو جوش آ
جائے گا اور وہ احمدیوں سے لڑیں گے اور مسلمانوں کا اتحاد ٹوٹ جائے گا ۔ پھر ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ
احمدیت کون سی نئی چیز پیش کرتی ہے ۔ وہی خدا ہے ، وہی رسول ہے، وہی قبلہ ہے، وہی قرآن
ہے، وہی نماز روزہ اور حج وغیرہ ہے۔ اس میں کون سی ایسی نئی چیز ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے
اتحاد کو اس کیلئے قربان کر دیا جائے۔ چونکہ یہ مضامین ایک ایسے اخبار میں شائع ہوئے ہیں
230

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جس کا ہمیشہ سے یہ دعوی رہا ہے کہ وہ بلاوجہ کسی شخص یا جماعت کی مخالفت نہیں کرتا۔ اور جہاں تک میرا تجربہ
ہے گو غلطی ہر شخص سے ہو جاتی ہے اور اس اخبار سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی مگر ایک حد تک یہ اخبار اپنے
اس دعوئی کے مطابق عمل کرتا رہا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں، یہ بات جو اس نے پیش کی ہے اس قابل ہے
کہ اس کا احترام کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے قابلِ جواب سمجھتا ہوں ۔ ورنہ کئی لوگ جن کی
طبیعت میں نیش زنی کا مادہ ہوتا ہے ایسی باتیں لکھتے رہتے ہیں جن کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں
ہوتی ۔ ۔سب سب - سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بات جس کی طرف ”انقلاب ہمیں توجہ دلانا چاہتا
ہے، ہماری جماعت کے متعلق ہرگز نہیں کی جاسکتی ۔ وہ نسلی مذاہب جو سینکڑوں سال سے قائم ہیں۔ ان
کے متعلق اگر یہ بات کہی جاتی تو خواہ یہ غلط ہی ہوتی ، اس کی ظاہری شکل معقول بنائی جاسکتی تھی۔ لیکن
ہماری جماعت تو اس پچاس سال کے عرصہ میں قائم ہوئی ہے جبکہ مسلمانوں میں نفاق و شقاق پیدا ہو چکا
تھا۔ اور جب مسلمانوں میں اتحاد کی کوئی صورت ہی نہ رہی تھی ۔ جب ہم سے کوئی شخص مخاطب ہوتا ہے تو
ہم اس سے سوال کر سکتے ہیں کہ تم کس سے خطاب کرتے ہو۔ ہم میں سے وہ کون سا شخص ہے۔ جس کی
نسبت یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ آباء واجداد سے احمدی چلا آ رہا ہے۔ ہماری جماعت تو بنی ہی تبلیغ سے
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۹۱ء میں دعویٰ مسیحیت کیا۔ اور ۱۸۸۸ء کے آخر میں
بیعت لی لے گو یا زیادہ سے زیادہ اس زمانہ کے ۴۴ سال بنتے ہیں۔ اور مسیحیت کے زمانہ کو مد نظر رکھا
جائے تو ۴۲ سال اور سوائے چند نوجوانوں کے جو اس دعوی کے بعد احمد یوں کے ہاں پیدا ہوئے ۔ کثیر چندنو جواس بعد پیدا
حصہ وہ ہے جو تبلیغ کے ذریعہ احمدی ہوا۔ پس ہماری جماعت کو تبلیغ سے روکنے کے تو کوئی معنے ہی نہیں بنتے
اس لئے کہ ہماری جماعت تو بنی ہی تبلیغ سے ہے۔ اگر یہ تبلیغ فتنہ کا موجب تھی تو جس دن یہ جماعت شروع
ہوئی ، اس دن بھی فتنہ تھی۔ اور جب یہ بڑھی تو گویا فتنہ بڑھتا گیا کیونکہ ۴۵ سال ہوئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکیلے تھے۔ آپ نے دوسرے کو تبلیغ کی تو دو ہو گئے۔ تیسرے کو تبلیغ کی تو تین
ہو گئے۔ پھر چوتھے کو تبلیغ کی تو چار ہو گئے ۔ پس ہم میں سے کس کو کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ اپنے آباء و
اجداد کے مذہب پر رہو۔ تبلیغ کر کے فتنہ پیدا نہ کرو۔ ہر شخص کہے گا کہ میں تو اسی تبلیغ کے ذریعہ احمدی ہوا
ہوں۔ میرے باپ دادا کب احمدی تھے۔ پس ہماری جماعت کے متعلق یہ کہنا کہ تبلیغ نہ کرو۔ اس سے کے
231

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
فتنہ پیدا ہوگا۔ بالکل خلاف اصول ہے۔ کیونکہ ہماری جماعت کا بہت بڑا حصہ اسی تبلیغ کے ذریعہ احمدی
بنا۔ بلکہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم میں سے ہر فرد خواہ وہ نوجوان ہی کیوں نہ ہو، ایسے ہی خیالات اور حالات
میں سے گزرا ہے جو تبدیلی مذہب کے وقت پیدا ہوتے ہیں۔ اگر کسی شخص کا باپ احمدی ہے تو ماں مخالف
ہوتی ہے۔ اور اگر ماں باپ دونوں احمدی ہوں تو کئی قریبی رشتہ دار ایسے ہوتے ہیں جو مخالف ہوتے
ہیں۔ اور جن کی وجہ سے وہ حالات جو تبدیلی مذہب پر پیدا ہوتے ہیں ، اس پر بھی وارد ہو جاتے ہیں۔ بعض
دفعہ ایسے بچے نکل آتے ہیں جو غیر احمدی ہوتے ہیں ۔ کہیں ماموں کہیں ماموں کے بیٹے کہیں ساس اور کہیں
سٹر غیر احمدی ہوتے ہیں، کہیں بہنوئی مخالف ہوتے ہیں۔ غرض اس کے قریبی رشتہ داروں میں ایسے
مخالف ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس کشمکش میں پڑ چکا ہوتا ہے جس میں از سر نو مذہب اختیار کرنے والا
پڑتا ہے۔ پس ہم میں سے جو پیدائشی احمدی ہے وہ بھی تو احمدی ہے کیونکہ نواحمدی کے دل میں جو کشمکش پیدا
ہونی چاہئیے وہ اس کے دل میں بھی پیدا ہو چکی ہوتی ہے پس ہم میں سے کوئی شخص پرانا احمدی نہیں۔ اول تو
کثیر حصہ وہ ہے جو پہلے اپنے آپ کو غیر احمدی سمجھتا تھا پھر تبلیغ کے ذریعہ احمدی ہوا۔ دوسرے جو احمدیت میں
پیدا ہوا وہ بھی دل میں ایک کشمکش اختیار کر چکا ہے۔
پس اگر یہ تبلیغ فتنہ ہے تو ہم میں سے ہر شخص اس فتنہ سے گزر کر آیا ہے۔ اور اس طرح ہمارا وجود
ٹانے کے قابل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس غلطی سے قطع نظر کر کے اصل سوال کو لیتے ہوئے میں سمجھتا
ہوں ۔ ہمیں اس بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں کہ ہمارے پاس کوئی بڑی بات ہے یا نہیں ۔ کیونکہ
میرے نزدیک بڑی اور چھوٹی چیز کی بحث ایک ایسی بحث ہے جسے کسی معین صورت میں طے نہیں کیا
جا سکتا۔ میں اس اصل کو تسلیم کرتا ہوں اور ہر شخص کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ بعض چھوٹی باتیں اتحاد عمل
کیلئے قربان کر دینی چاہئیں ۔ مگر چھوٹی اور بڑی بات سب نسبتی امور ہیں ۔ اگر کسی شخص کا ایک طرف
ایک پیسہ ضائع ہو رہا ہو اور دوسری طرف آنہ۔ تو ہم کہیں گے کہ پیسے کو چھوڑو اور آنے کا خیال
رکھو ۔ اس وقت پیسہ چھوٹی چیز ہوگی اور آنہ بڑی لیکن اگر ایک طرف آ نہ ضائع ہو رہا ہو اور دوسری
طرف چونی ۔ تو ہم کہیں گے کہ آنے کو چھوڑو اور چوٹی کی فکر کرو ۔ اس وقت ہم آنے کو چھوٹا قرار
دیں گے اور چونی کو بڑا ۔ اب کوئی نادان کہے کہ ابھی تو تم نے آنے کو بڑا کہا تھا اور ابھی چھوٹا
232

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہتے ہو تو یہ اس کی غلطی ہوگی ۔ اور کوئی شخص اس کی بات کی معقولیت تسلیم نہیں کرے گا۔ کیونکہ پہلے آنہ پیسے
کے مقابل میں تھا اس لئے بڑا تھا ۔ مگر اب آنہ چوٹی کے مقابل ہے اس لئے چھوٹا ہے۔ اسی طرح اگر ایک
شخص کا ایک طرف ایک روپیہ ضائع ہوتا ہو اور دوسری طرف چوٹی تو ہم کہیں گے چوٹی کو چھوڑ اور روپیہ کا
خیال رکھو ۔ اس پر بھی اگر کوئی شخص کہے کہ ابھی چوٹی کو تم بڑا کہ رہے تھے اور اب اسے چھوٹا قرار دیتے ہو تو
ہم اس کو بھی قابل رحم سمجھیں گے۔ کیونکہ پہلے چوٹی آنے کے مقابل تھی ، اس لئے بڑی تھی۔ اور اب چوٹی
کا روپیہ سے مقابلہ ہے، اس لئے چھوٹی ہو گئی۔ پھر ایک روپے کا اگر دس بیس چالیس یا پچاس روپوں سے
مقابلہ ہو تو ایک روپیہ چھوٹا ہو جائے گا اور دس بیس روپے بڑے۔ غرض کسی چیز کو چھوٹا قرار دینا اپنی ذات کو میں کی چیز چھونا دینا اپنی
میں بالکل بے معنی امر ہے۔ چھوٹا اور بڑا ہونا نسبتی طور پر ہوتا ہے۔ دنیا میں کوئی چیز چھوٹی نہیں اور کوئی چیز
بڑی نہیں۔ ہر چھوٹی چیز کے مقابلہ میں بڑی چیز ہے اور ہر بڑی چیز کے مقابل میں ایک چھوٹی ہے۔ پس
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ بڑی چیز کیلئے چھوٹی چیز کو قربان کر دو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں کا موازنہ
کرو۔ اور دیکھو کہ ان دونوں میں سے کس کو چھوڑ نا چاہئے اور کسے رکھنا چاہئے ۔جس کو رکھنا ہوگا ، وہ بڑی
ہوگی۔ اور جسے چھوڑ نا ہوگا وہ چھوٹی ۔
پس کسی ایک چیز کو بڑا یا چھوٹا کہہ دینا غلطی ہے دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ دو چیزوں میں سے کون سی چیز
چھوٹی ہے اور کون سی بڑی۔ یہ نہیں کہ ہر حالت میں وہ چھوٹی ہوتی ہے اور ہر حالت میں دوسری چیز
بڑی ۔ پس یہ تو صحیح ہے کہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز کے مقابلہ میں قربان کر دینا چاہئے۔ لیکن یہ صحیح نہیں کہ کوئی
چیز معین طور پر چھوٹی ہے۔ اور کوئی چیز معین طور پر بڑی۔ ہر چیز نسبت کے وقت آ کر چھوٹی بھی ہو جائے
گی اور بڑی بھی ۔ مثلاً نماز کے وقت کی پابندی ایک بہت بڑی چیز ہے۔ مگر رسول کریم صلی السلام نے
ایک دفعہ جہاد کے دوران تین نمازوں کو جمع کر کے پڑھا۔ ظہر کا وقت آیا اور گزر گیا ۔ عصر کا وقت آیا
اور گزر گیا ۔ پھر مغرب کے وقت آپ نے تینوں نمازیں جمع کرائیں ۲۔ اور بعض لوگوں کے نزدیک تو
رسول کریم صلی الم نے تین سے بھی زیادہ نمازیں جمع کرائیں ۔ حالانکہ اگر کسی وجہ سے ظہر و عصر کی
نمازیں جمع کی جائیں تو جائز ہوتا ہے۔ لیکن عصر و مغرب کا جمع کرنا نا جائز ہے۔ اور ظہر و عصر اور م مغرب
کا جمع کرنا تو بالکل ناجائز ہے لیکن لڑائی کے دوران میں نماز وں کے اوقات چھوٹے
233

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
درجہ کے ہو گئے ۔ اور رسول کریم صلی اپی تم نے ان پر جہاد کو ترجیح دی۔ اسی طرح ایک مسلمان کی جان کتنی
قیمتی چیز ہے۔ رسول کریم صلی السلام حدیث قدسی میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے۔ جب کسی مومن کی
جان نکلنے کا وقت آتا ہے۔ تو اس سے عرشِ عظیم کانپ جاتا ہے ۳۔ مگر اسی جان کے متعلق دوسرے موقع پر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیوں نہیں جنگ میں جاتے اور جا کر مر جاتے ۔ گویا ایک وقت تو مسلمان کی جان
اتنی قیمتی ہوتی ہے کہ عرش عظیم اس کے نکلنے سے کانپ جاتا ہے۔ اور دوسرے وقت اتنی چھوٹی ہو جاتی
ہے کہ جان کا نہ دینا منافقت ہو جاتی ہے۔ پس بڑا چھوٹا ہونا نسبتی امور ہوتے ہیں۔ مجھ سے ایک دفعہ
ایک نوجوان گفتگو کر رہا تھا ڈاڑھی کے متعلق گفتگو تھی ۔ چونکہ وہ ہم میں سے ہی تھا۔ اور جانتا تھا کہ ہم ہر سے ہی تھا۔ اور تھا کہ
مذہبی چیز کو اس کے اصل مقام پر کھڑا کرتے ہیں۔ اس لئے اس نے یہ خیال کر کے کوشش کی کہ ایسی دلیل
پیش کرے جس کے مقابلہ میں خاموش ہونا پڑے۔ اس نے کہا ڈاڑھی اور روحانیت کا تعلق کیا ہے۔ اگر
ڈاڑھی رکھ لی جائے تو اس سے روحانی ترقی کس طرح ہو سکتی ہے۔ ڈاڑھی اور روحانیت کا جوڑ ہی کیا
ہے۔ چند ٹھوڑی کے بال ہیں ، اگر رکھ لئے تو روحانیت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے اور نہ رکھنے سے روحانیت میں
کیا کمی آسکتی ہے۔ اور اگر ڈاڑھی کا روحانیت سے کوئی تعلق نہیں تو اسے مذہب میں کیوں شامل کیا جاتا
ہے۔ میں نے اسے جواب دیا۔ کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ڈاڑھی اور روحانیت کا آپس میں تعلق نہیں ۔ مگر
محمد صلی السلام کی اطاعت اور روحانیت کی ترقی کا آپس میں بڑا تعلق ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ڈاڑھی کے
چھوٹے بڑے ہونے سے روحانیت نہ بڑھتی ہے، نہ گھٹتی ہے۔ مگر محمد صلی السلام کی اطاعت یا عدم اطاعت
میں اس کی ترقی یا تنزل ضرور ہوتا ہے۔ غرض نسبتی لحاظ سے ایک چیز بڑی اور ایک چھوٹی ہوتی ہے۔ اگر
محمد لی لی ایم کا حکم اور آپ کا نمونہ ہمارے سامنے نہ ہوتا تو جو شخص کہتا کہ ڈاڑھی رکھو اور جو کہتا کہ نہ رکھو، اور
آپس میں اس وجہ سے جھگڑتے۔ میں ان دونوں کو بیوقوف سمجھتا لیکن جب خدا کے رسول نے
کہا۔ چاہے کسی حکمت سے کہا۔ ہماری سمجھ میں وہ حکمت آتی ہو یا نہ آتی ہو، بہر حال ہمیں اسے اختیار کرنا
چاہئے ۔ ڈاکٹر بسا اوقات جب ہمیں نسخہ دیتا ہے تو کئی دواؤں کے متعلق ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیوں
ڈالی گئیں ۔ مگر ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ بیوقوفی سے تجویز کیا گیا ہے، اس لئے ہم نہیں پیتے بلکہ ڈاکٹر کے نسخہ کو
تسلیم کرتے ہیں۔ کیونکہ کہتے ہیں یہ ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ ہے اور ضرور کسی حکمت کے ماتحت دوائیں تجویز
234

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کی ہوں گی۔ اسی طرح جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے اس کا حق ہے۔ کہ کہے یوں کرو اور یوں نہ
کرو۔ اگر کسی بات کی وجہ ہماری سمجھ میں نہ آئے تو یہ ہماری غلطی ہوگی ۔ یہ نہیں کہ وہ بات غلط ہو۔ اسی طرح
ڈاڑھی رکھنے کی وجہ کسی کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے ۔ چونکہ محمدصلی السلام نے حکم دیا ہے اس لئے رکھنی
چاہئے ۔ فوائد یا عدم فوائد کا سوال نہیں بلکہ محمد صلای ایتم کی اطاعت اور عدم اطاعت کا سوال ہے۔ اور آپ
کی اطاعت کے ساتھ روحانیت کا بہت بڑا تعلق ہے۔
پس تمام امور نسبتی ہوتے ہیں۔ بعض جگہ چھوٹی چیزیں بڑی بن جاتی ہیں اور بعض جگہ بڑی چیزیں
چھوٹی بن جاتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اہم ایک دفعہ مجلس میں تقریر فرما رہے تھے۔ جب تقریر ختم ہوئی تو
آپ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بات بتائی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اس مجلس میں تین شخص
آئے ۔ ایک نے دیکھا کہ جگہ بھری ہوئی ہے اور بیٹھنے کیلئے گنجائش نہیں ، وہ واپس چلا گیا۔ اس کے متعلق
خدا تعالیٰ نے فرمایا۔ جس طرح اس نے اس مجلس سے منہ پھیرا ، اسی طرح میں نے بھی اس سے منہ پھیر
لیا۔ وہ گھر سے تو اسی ارادہ سے آیا تھا کہ رسول کریم صلی الا السلام کی مجلس میں بیٹھے ۔ مگر چونکہ واپس چلا گیا اس
لئے اللہ تعالیٰ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ کتنی چھوٹی سی بات تھی اور کتنا اہم نتیجہ رونما ہوا۔ پھر فرمایا ایک اور
شخص آیا۔ اس نے بھی دیکھا کہ مجلس بھری ہوئی ہے۔ مگر اسے واپس جانے میں شرم محسوس ہوئی اور وہ
کنارے پر ہی بیٹھ گیا۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا جس طرح یہ شخص واپس جانے سے شرما یا ، اسی طرح میں بھی
اس کے گناہوں کی گرفت سے شرماؤں گا۔ کتنا چھوٹا سا فعل تھا مگر اس کا نتیجہ کتنا اہم نکلا۔ پھر فرمایا مجھے خدا
نے خبر دی ہے کہ ایک تیسرا شخص آیا اس نے بھی دیکھا کہ مجلس بھری ہوئی ہے لیکن اس نے تاڑ رکھی اور جب
اسے ذرا بھی آگے جگہ معلوم ہوئی تو وہ کودتا پھاند تا آگے بڑھا اور قریب ہو کر بیٹھ گیا۔ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا۔ جس طرح یہ میرے رسول کی باتیں سننے کیلئے آگے بڑھا ، اسی طرح میں بھی اسے آگے بڑھاؤں
گا اور اپنے قرب کا مقام عطا کروں گا ۔ کتنا چھوٹا فعل تھا مگر اس کا نتیجہ کتنا اہم نکلا۔ تو چھوٹی بڑی کی
بحث عقل کی بات نہیں۔ یہ تمام امور نسبتی ہوتے ہیں اور نسبتی امور میں بعض دفعہ نہایت ہی بار یک امتیاز
کی وجہ سے ایک چھوٹی چیز بڑی ہو جاتی ہے۔ اور ایک بڑی چیز چھوٹی ۔ مثلا رسول کریم صلی اسلام نے فرمایا
کہ صفیں سیدھی رکھو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے ھے ۔ اب دلوں کا ٹیڑھا ہونا کتنی
235

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خطر ناک بات ہے۔ بعض دفعہ جب دل میں کبھی واقع ہو جائے تو کس طرح انسان کا قدم صداقت سے پھر
جاتا ہے۔ مگر صفوں کا سیدھا رکھنا کتنی معمولی بات ہے۔ اسی طرح رسول کریم صلی علیم ایک دفعہ ان انعامات
کا ذکر فرمارہے تھے۔ جن کا اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات سے وعدہ فرمایا تھا۔ ایک صحابی کھڑا ہوا اور اس
نے کہا یا رسول اللہ دعا کیجئے میں بھی آپ کے ساتھ رہوں ۔ آپ نے فرمایا ۔ ہاں خدا نے تمہاری اس
خواہش کو قبول فرمایا۔ پھر ایک اور صحابی اُٹھ کھڑا ہوا۔ اور اس نے کہا یا رسول اللہ میں بھی آپ کے ساتھ رہنا
چاہتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا اب نہیں وہ دعا تو پہلا شخص لے گیا ہے ۔ اس کی ادا اللہ تعالیٰ کو ایسی بھائی کہ وہ
بات جو رسول کریم ملی یہ تم کو کتنی قربانیوں کے بدلے حاصل ہوئی تھی۔ اسے محض ایک فقرے سے حاصل کو کتنی کے محض
ہو گئی۔ تو چھوٹے بڑے کیلئے کوئی معین قانون نہیں۔ یہ بات انسان کا دل ہی جانتا ہے کہ کونسی چیز بڑی ہے
اور کون سی چھوٹی ۔ یا پھر بعض اوقات سے اس کا تعلق ہوتا ہے۔
پس اس بحث میں پڑنا انسان کو ایسی الجھن میں ڈال دیتا ہے جو کبھی حل نہیں ہوسکتی۔ یہی چھوٹی بات
جس کے متعلق ”انقلاب“ کہتا ہے کہ کیا ہے۔ معمولی سا امر ہے۔ اس چھوٹی سی بات کیلئے ہمارے پانچ
آدمی کابل میں سنگسار کئے گئے۔ تم کابل کے مولویوں سے پوچھو کہ کیا یہ چھوٹی سی بات تھی ۔ جس کے بدلے
پانچ مومنوں کو سینکڑوں مولویوں کی تصدیق اور ان سے فتویٰ لینے کے بعد شہید کر دیا گیا۔ خدا کے حضور وہ کیا
کہیں گے کہ ایسی معمولی چیز جس کی تبلیغ بھی درست نہیں ، اس کیلئے پانچ شخصوں کو سنگسار کر دیا گیا اور سنگسار
بھی معمولی طریق سے نہیں بلکہ حکومت کے محکمہ قضاء نے علماء کے فتوی کے بعد جس پر سینکڑوں مولویوں کے
دستخط تھے، سنگسار کیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سارا افغانستان اس کا ذمہ دار ہے۔ اگر یہ بات چھوٹی سی تھی تو
افغانستان والوں پر کتنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور کس طرح یہ قتل سارے افغانستان کو جہنمی بنا دیتا
ہے۔ کیونکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کی جان لینے والا جہنمی ہوتا ہے۔ پس وہی چیز جو دفتر
انقلاب کے نزدیک بالکل چھوٹی ہے، کابل میں بہت بڑی ہو جاتی ہے۔ پھر یہی چھوٹی چیز لاہور میں ہی
زمیندار کے دفتر میں بہت بڑی بن جاتی ہے۔ اور وہاں سے ہم یہ سنتے ہیں کہ تیرہ سو سال میں اسلام میں
اس سے بڑا فتنہ پیدا نہیں ہوا۔ جب اس سے بڑا فتنہ تیرہ سو سال میں ظاہر نہیں ہوا تو پھر یہ بات چھوٹی کہاں
ہوئی ، بڑی ہوئی مگر بہر حال میں سمجھتا ہوں اس بحث میں پڑنا فضول ہے کیونکہ چیز وہی ہے۔ انقلاب والے
236

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہتے ہیں کہ یہ معمولی سی بات ہے۔ زمیندار والے کہتے ہیں کہ یہ اتنا بڑا فتنہ ہے جو تیرہ سو سال میں ظاہر
نہیں ہوا۔ اب اگر یہ چیز گمراہی کے لحاظ سے بڑی ہے تو اگر حق ثابت ہو جائے تو حق کے لحاظ سے بھی
بہر حال بڑی ہوگی ۔ یہ ایک ہی شہر میں رہنے والے، ایک ہی مذہب کی طرف منسوب ہونے والے اور ایک
لمبے عرصے تک اکٹھا کام کرنے والوں کا حال ہے ایک کہتا ہے چھوٹی چیز ہے۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ یہ اتنی
بڑی چیز ہے کہ تیرہ سو سال میں اتنی بڑی چیز ظاہر نہیں ہوئی۔ ایک کے نزدیک ضلالت ہے مگر معمولی سی
ضلالت اور ایک کے نزدیک گمراہی ہے اور بہت بڑی گمراہی ۔ پس اگر احمدیت حق تو انقلاب والوں کے
نزدیک چھوٹا ساحق ہے۔ اور زمیندار والوں کے نزدیک اتنا بڑا حق کہ تیرہ سو سال میں اتنا بڑا حق ظاہر
نہیں ہوا۔ چیز کے حجم کا سوال ہے۔ ایک اسے چھوٹا کہتا ہے اور ایک بڑا ۔ اگر ہم گمراہی کا نام حق رکھ دیں
تو حجم تو اتنا ہی رہے گا ، چھوٹا نہیں ہو جائے گا ۔ پس اس اختلاف کو طے کرنا انسانی عقل سے بالکل ناممکن
ہے۔ بحثیں ہو سکتی ہیں لیکن وہ ایسا لمبا راستہ ہوگا جس کا طے کرنا مشکل ہوگا ۔ اسی طرح رفع یدین کا مسئلہ
ہے۔ ہم بھی اسے چھوٹا سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں جس کا جی چاہے ہاتھ اُٹھائے جس کا جی چاہے نہ اٹھائے ۔ مگر
جن لوگوں نے اس کی وجہ سے مصیبتیں برداشت کی ہیں، ان کی ڈاڑھیاں منڈوائی گئیں ، منہ کالے کئے
گئے اور ملکوں سے نکال دیئے گئے ۔ حضرت عبد اللہ صاحب غزنوی کو ہی جب افغانستان سے نکالا گیا تو
انہیں گدھے پر سوار کیا گیا، منہ کالا کیا گیا اور جگہ بہ جگہ پھرایا گیا ۔ جھگڑا یہی تھا کہ یہ آمین بالجہر ، رفع یدین
اور تشہد میں اُنگلی اٹھانے کے قائل تھے۔ اسی طرح اور بہت سے چھوٹے چھوٹے امور ہیں جن کی وجہ سے
بزرگان دین کو تکلیفیں دی گئیں ۔ مگر جنہوں نے تکلیفیں دیں وہ انہیں بڑی ہی سمجھتے تھے۔
پس اپنے اپنے رنگ اور اپنے اپنے خیال کے مطابق ایک چیز کو چھوٹا بڑا سمجھا جا سکتا ہے۔ اس لئے
ایک اور امر ہے جس سے معقول تصفیہ ہو سکتا ہے۔ اور وہ یہ کہ تبلیغ احمدیت کو چھوٹی سے چھوٹی چیز قرار دے لو
جتنی چھوٹی انقلاب والوں نے سمجھی ہے ، اس سے بھی دس ہزار گنا چھوٹا بلکہ دس کروڑ گنا چھوٹا سمجھ لو ۔ مگر
ایک چیز ہے جو اسے بڑا بنا دیتی ہے اور وہ یہ کہ ہمارا دعویٰ یہ نہیں کہ ہم نے پہلے کچھ سوچا غور کیا اور پھر
اسے دنیا میں پھیلانے کیلئے نکل کھڑے ہوئے بلکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ہمیں خدا نے کہا جاؤ اور یہ چیز دنیا
کو پہنچاؤ ۔ اور اگر یہ بات سچی ہے کہ ہمیں خدا نے ہی کہا جاؤ اور دنیا میں احمدیت کو پھیلاؤ تو یہ کہنے کے کہ
237

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تبلیغ نہ کرو معنی یہ ہوں گے کہ جانے بھی دو، خدا تو ایسی باتیں کہا ہی کرتا ہے۔ مگر کیا کوئی معقول اور سمجھدار
انسان یہ بات ماننے کیلئے تیار ہوگا۔ یہ تو ان کا حق ہے کہ وہ کہیں یہ بات خدا نے نہیں کی۔ بلکہ حضرت مرزا
صاحب کو ( نعوذ بالله ) دھوکا لگا۔ مگر یہ کہنا کہ مانتوتو خدا کی طرف سے لیکن اس پر عمل نہ کرو، اسے کوئی بھی
شخص تسلیم نہیں کر سکتا۔ پس اگر ہم عقل سے ایک بات پیش کرتے تو اس کے متعلق کہا جا سکتا تھا کہ یہ چھوٹی
ہے یا بڑی لیکن جب ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر آسمان
سے کلام نازل کیا اور حکم دیا کہ یہ تعلیم لے کر دنیا میں کھڑے ہو جاؤ اور لوگوں سے منواؤ ، تو پھر یہ بات چھوٹی
نہیں ہوسکتی ۔ پس جب تک ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خدا نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم تبلیغ احمدیت کریں اس
وقت تک ہمارا فرض ہے کہ ہم تبلیغ احمدیت کرتے رہیں ۔ ہاں یہ دوسرے شخص کا کام ہے کہ وہ ثابت کرے
خدا نے یہ بات نہیں کہی بلکہ تمہارے نفسوں کو دھوکا لگا ہے۔ مگر جب تک وہ یہ ثابت نہیں کر سکتے خدا کا حکم
چھوٹا نہیں کہلا سکتا۔ اس پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔ اگر انقلاب والے یہ کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب
سے غلطی ہوئی ، انہیں دھوکا لگا، خدا نے انہیں اس امر کا حکم نہیں دیا تو یہ ان کا جائز حق تھا۔ مگر ایک بات پھر بھی
میں کہوں گا کہ جس وقت وہ ہمیں مخاطب کر کے یہ کہتے کہ مرزا صاحب کو دھوکا لگا اور اس پر بحث کرتے تو بہر
حال انہیں یہ تسلیم کر لینا پڑتا کہ یہ چھوٹی بات نہیں بلکہ بڑی بات ہے۔ اور انہیں ماننا پڑتا کہ چھوٹی باتوں پر
بھی بخشیں جائز ہوتی ہیں۔ لیکن ہم اس بحث میں نہیں پڑتے کہ یہ چھوٹی چیز ہے یا بڑی۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ
خدا نے اس کا حکم دیا۔ ایک روڑی پر پڑا ہوا حقیر تنکا جسے آلائش لگی ہوئی ہو۔ اگر اس سے بھی یہ چھوٹی چیز
ہے تو ہمارے لئے بڑی ہے۔ کیونکہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا نے کہی ۔ پس سوال یہ نہیں کہ یہ بات چھوٹی
ہے یا بڑی بلکہ سوال یہ ہے کہ یہ بات کس نے کہی ۔
ٹالسٹائے روس کا ایک رئیس گزرا ہے ۔ بہت مشہور آدمی تھا ۔ حتی کہ گاندھی جی آج کل جو
کچھ کہہ رہے ہیں وہ بھی ٹالسٹائے کی کتابوں کو ہی پڑھ کر انہوں نے اثر قبول کیا ۔ اس کا ایک
پردادا بادشاہ کا چپڑاسی تھا۔ ایک دفعہ بادشاہ نے حکم دیا کہ میں ایک ضروری کام کرنا چاہتا
ہوں ۔ تم دروازے پر کھڑے ہو جاؤ اور کسی کو اندر نہ آنے دو۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ایک گرینڈ
ڈیوک (GRAND DUKE) اسی وقت بادشاہ سے ملنے کیلئے آیا۔ روسی قوانین میں یہ امر
238

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
داخل ہے کہ گرینڈ ڈیوک اگر بادشاہ سے ملنے آئے تو اسے کوئی شخص نہیں روک سکتا۔ جونہی وہ دروازہ سے
اندر داخل ہونے لگا چپڑاسی جو ٹالسٹائے کا پردادا تھا ، راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔ اور کہنے لگا حضور بادشاہ
سلامت نے منع کیا ہے۔ اسے سخت غصہ آیا اور اس نے محسوس کیا کہ اس کی ہتک ہوئی۔ کیونکہ ایک چپڑاسی
نے اسے اندر جانے سے روکا۔ اس نے کہا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں گرینڈ ڈیوک ہوں اور مجھے قانون نے
حق دیا ہے کہ میں اندر جاؤں۔ وہ کہنے لگا۔ میں جانتا ہوں لیکن بادشاہ سلامت کا یہی حکم ہے۔ وہ گھوڑے
پر سوار تھا ۔ اسی وقت اس نے چابک نکالا اور دو تین اسے رسید کئے ۔ ٹالسٹائے سر نیچا کر کے مار کھاتا
رہا۔ اس نے سمجھا کہ اب اسے اچھا سبق حاصل ہو گیا ہے۔ پھر جو وہ دروازے کی طرف بڑھا تو وہ پھر راستہ
روک کر کھڑا ہو گیا۔ اور کہنے لگا بادشاہ کا حکم یہی ہے کہ اندر کوئی نہ آئے۔ اس نے پھر چا بک نکال کر پہلے
سے بھی زیادہ زور کے ساتھ اسے مارا۔ وہ خاموش ہو کر مار کھاتا رہا۔ گرینڈ ڈیوک نے سمجھا کہ اب یہ ٹھیک مارکھا
ہو گیا ہوگا۔ اس لئے اس نے پھر دروازہ سے گزرنا چاہا مگر وہ پھر رستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔ اور کہنے لگا۔ حضور
بادشاہ سلامت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ گرینڈ ڈیوک کہنے لگا کیا تمہیں معلوم نہیں میں کون ہوں اور مجھے
تم روک نہیں سکتے ۔ اس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں ۔ آپ فلاں گرینڈ ڈیوک صاحب ہیں۔ اور میں یہ بھی
جانتا ہوں کہ آپ کو قانونا اندر جانے کی اجازت ہے۔ مگر وہ قانون بھی بادشاہ کا ہے اور یہ حکم بھی بادشاہ کا
ہے۔ اس پر اس نے پھر اسے مارنا شروع کیا۔ جب خوب مار چکا تو بادشاہ نے اوپر سے یہ نظارہ دیکھ کر
نہایت غصہ سے کہا ٹالسٹائے کیا ہے؟ اس نے کہا حضور گرینڈ ڈیوک آئے ہیں اور اندر آنا چاہتے ہیں۔ اس
نے کہا دونوں اوپر آ جاؤ۔ جب اوپر پہنچ گئے تو بادشاہ کہنے لگا ٹالسٹائے ! تم نے گرینڈ ڈیوک کو کیوں
روکا۔ اس نے کہا ۔ حضور کا حکم ایسا ہی تھا۔ پھر گرینڈ ڈیوک سے پوچھا کیا اس نے تم کو بتایا تھا کہ یہ میرا حکم
ہے۔ اس نے کہا بتا یا تھا۔ بادشاہ کہنے لگا پھر تم نے ٹالسٹائے کو نہیں مارا بلکہ اس کو مارا ہے جس نے حکم دیا تھا
کہ کوئی شخص اندر نہ آئے ۔ اچھا ٹالسٹائے میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ گرینڈ ڈیوک کو اسی چابک سے مارو۔ روس میں یہ
قانون ہے کہ برابر کا افسر دوسرے افسر کو مار سکتا ہے، چھوٹا نہیں مار سکتا۔ گرینڈ ڈیوک کہنے لگا میں فوجی افسر ہوں اور
قانونا مجھے یہ نہیں مار سکتا۔ اس نے ٹالسٹائے کو اسی وقت کوئی فوجی عہدہ دے دیا۔ اور کہا اب مارو۔ گرینڈ
ڈیوک پھر کہنے لگا روس کا یہ بھی قانون ہے کہ نواب ہی دوسرے نواب کو سزا دے سکتا ہے، میں نواب
239

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوں یہ نواب نہیں ۔ اس لئے یہ مجھے نہیں مار سکتا۔ بادشاہ نے اسے کہا، کا ؤنٹ ٹالسٹائے میں تم کو حکم دیتا ہوں
کہ اسے مارو۔ گویا کاؤنٹ کہہ کر اسے نواب بنادیا۔ اسی وقت سے ٹالسٹائے کے خاندان کے افراد کا ؤنٹ
ٹالسٹائے کہلانے شروع ہو گئے۔ تو اصل چیز بادشاہ کا حکم ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ کرو تو کیا ہماراحق
ہے کہ ہم کہیں یہ بات چھوٹی ہے یا بڑی۔ ہمارے ملک میں بھی یہ مثال مشہور ہے کہ محمود غزنوی کے پاس
ایاز کے مخالفوں نے ایک دفعہ شکایت کی یہ آپ کا بہت بدخواہ ہے۔ اس نے کہا اس کا تجربہ کرنا چاہئے دربار
منعقد کیا۔ اور نہایت ہی قیمتی موتی جو دو تین لاکھ روپیہ کی مالیت کا تھا رکھ کر اس شخص سے جس نے شکایت کی
تھی کہا کہ ہتھوڑا لے کر اسے توڑ دو۔ وہ کہنے لگا حضور میں آپ اور آپ کے باپ دادا کا نمک خوار ہوں ، مجھ
سے ایسی گستاخی کہاں ہو سکتی ہے کہ میں موتی توڑ دوں۔ بادشاہ کہنے لگا۔ تم بڑے خیر خواہ ہو۔ پھر دوسرے کو
کہا۔ اب بادشاہ نے ایک کو جو کہہ دیا کہ تم بڑے خیر خواہ ہو تو لگے سب انکار کرنے اور کسی نے بھی موتی نہ
توڑا۔ آخرا یاز کی باری آئی۔ اس نے ہتھوڑا اٹھایا اور ایک ہی وار سے اسے چکنا چور کر دیا۔ سب لوگ گھبرا
کر کہنے لگے حضور! ہم نہ کہتے تھے کہ ایاز آپ کا بدخواہ ہے۔ بادشاہ ایاز سے کہنے لگا۔ ایاز ! ان سب نے
میرے مال کا نقصان نہ کیا مگر تم نے اتنی دلیری سے کیوں نقصان کر دیا۔ ایاز کہنے لگا انہیں مال سے محبت
ہوگی مگر میرے لئے تو بادشاہ کے حکم کا ایک ایک لفظ اس موتی کے مقابلہ میں قیمتی ہے۔ اس جواب کا سب پر
اثر ہوا اور انہیں تسلیم کرنا پڑا کہ ایاز کے اخلاص کا مقابلہ وہ نہیں کر سکتے ۔ تو سب بحثوں کو جانے دو، رہنے دو
یہ بات کہ یہ چھوٹی چیز ہے یا بڑی۔ سوال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کا حکم دیا تو آیا ہمارے اخلاص کا تقاضا
ہے یا نہیں کہ ہم اسے دنیا میں پھیلائیں۔
صوفیاء کہا کرتے ہیں ۔ الْأَمْرُ فَوْقَ الأَدَبِ۔ پس تسلیم کرلو کہ تبلیغ احمدیت ایک چھوٹی بات ہے۔ مگر
جب تک ہمارا یہ دعوی ہے کہ خدا نے کہا اسے پھیلاؤ تو خواہ یہ چھوٹی ہے یا بڑی، ہم اسے دنیا میں پھیلا کر ہی
دم لیں گے۔ ہاں یہ ہر شخص کا حق ہے کہ وہ ثابت کرے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں کہا۔ مگر اسی دن جب
وہ اس بحث کا آغاز کریں گے، خود ہی اس بحث میں مشغول ہو جائیں گے جس سے وہ اب روک رہے
ہیں۔ اور اس طرح ثابت کر دیں گے کہ یہ معمولی بات نہیں بلکہ اہم ہے۔ باقی رہا یہ امر کہ تبلیغ سے اختلاف
پیدا ہوتا ہے۔ سو یہ بھی غلط ہے۔ اختلاف تو دنیا میں ہمیشہ ترقی کا موجب ہوتا ہے۔ جب زمین کو چپٹی کہا
240

آج 10 میں سے 10 باقی