یوم التبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جاتا تھا، اس وقت اگر زمین کو گول کہنے والے چپٹی کہنے والوں سے اختلاف نہ کرتے تو دنیا اس عظیم الشان
نکتہ سے محروم رہ جاتی ۔ اسی طرح اگر اس امر میں اختلاف نہ کیا جاتا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے یا
سورج زمین کے گرد گھومتا ہے تو دنیا بہت سے فوائد سے محروم رہ جاتی ۔ جب پانی کو مفرد کہا جاتا تھا، اس
وقت اگر اختلاف نہ کیا جاتا اور ثابت نہ کیا جاتا کہ پانی مفرد نہیں بلکہ بعض گیسوں سے مرکب ہے تو علمی
ارتقاء کس طرح ہو سکتا۔ غرض دنیا کی ترقی اختلاف پر مبنی ہے۔ اور ترقی کا ذریعہ یہی ہے کو جو نیا خیال ہو
اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے ۔ ہاں وہ شخص جو لڑتا ہے وہ خود فساد کی ابتداء کرتا ہے۔ اس کا قصور اس
کے ذمہ ہے۔ نہ اس کے ذمہ جو کوئی بات بتاتا ہے۔ رہا یہ کہ اس طرح دوسروں کو بھی جوش آئے گا اور وہ
بحث کریں گے تو اس میں حرج ہی کون سا ہے۔ میں تو ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ جس کا جی چاہے آئے اور آکر
مجھے اپنی باتیں سمجھائے ۔ اگر ہم یہ اپنا حق سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو اپنی باتیں سنائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ
دوسروں کی باتیں سننے سے ہم کنارہ کشی کریں۔ اگر کوئی شخص مجھے اس طرح اپنی باتیں سنانا چاہے کہ میرے
کام میں زبر دستی روک نہ بن جائے یا فتنہ پیدا ہونے کا احتمال نہ ہو تو اگر میری فرصت کے اوقات میں زبانی
ایسی صورت میں گفتگو کرتا ہے کہ جس میں گالی گلوچ یا طعن و تشنیع نہیں تو میں ایسے شخص کی باتیں سننے کیلئے ہر
وقت آمادہ ہوں۔ اسی طرح ہر احمدی کو دوسرے کی باتیں سننے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ ہاں اگر کوئی احمدی
دوسرے سے لڑتا ہے تو میں اس کو پاگل خیال کروں گا۔ جس طرح میں اس احمدی کو پاگل سمجھتا ہوں جو
دوسروں کی باتیں نہ سنے، اسی طرح اس احمدی کو بھی میں پاگل خیال کروں گا جو تبلیغ کرتے ہوئے لڑ پڑے۔ نہ اسی احمد بھی میں جو بیچ
غرض تبلیغ ایک نہایت ضروری چیز ہے۔ اور یہ لغو بحث ہے کہ یہ چیز چھوٹی ہے یا
بڑی ۔ ہمارا یقین ہے کہ یہ بات خدا نے کہی ۔ پس ہمیں اس کے چھوٹے بڑے ہونے سے غرض
نہیں ۔ ہمارے سامنے مقصد یہ ہے کہ ہم اسے لوگوں کے کانوں تک پہنچائیں ۔ بت کے سامنے
جھک جانا کتنی چھوٹی بات ہے ۔ ایک جسم کی معمولی سی حرکت ہے مگر خدا کے حکم کے ماتحت یہی چیز
بڑی بن گئی ۔ پس چھوٹی بڑی چیز کے سوال میں پڑنا فضول ہے ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا نے کہا کہ
جاؤ اور دنیا کو یہ پیغام پہنچاؤ ۔ ساری دنیا اسے چھوٹا کہے ، مگر ہمارے نزدیک بڑی ہی ہے۔
ہاں اس کا علاج یہ ہے کہ وہ سمجھائیں کہ تمہیں خدا نے نہیں کہا۔ پس جس دن وہ یہ
241

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سمجھا دیں گے تمام جھگڑا ختم ہو جائے گا۔ ورنہ جب تک وہ یہ نہیں سمجھاتے ہمارے نزدیک بڑی ہی ہے اور ہمارا
فرض ہے کہ ہم دنیا کو پہنچائیں۔ اگر کوئی لڑتا ہے تو یہ اس کا قصور ہے اور اگر ہمارا آدمی لڑتا ہے ایسے آدمی کو ہم خود
سزا دیں گے۔ اور سمجھیں گے کہ گیا تو تھا وہ خدا کا پیغام پہنچانے مگر لگ گیا شیطان کا پیغام دینے۔ پس جب تک
کوئی اس پوزیشن سے ہمارے دل پر پہنچنا نہ چاہے اس وقت تک اس کی بات کا ہم پر اثر نہیں ہو سکتا۔
( الفضل ۱۲- اکتوبر ۱۹۳۳ء)
لے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کو بیعت کے متعلق اشتہار دیا۔ ۱۲۔ جنوری ۱۸۸۹ء کو دس
شرائط بیعت کا اشتہار دیا۔ ۲۳۔ مارچ ۱۸۸۹ء کو مکرم صوفی احمد جان صاحب کے مکان (واقع لدھیانہ) پر پہلی بیعت
لی۔ (تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۳۵ تا ۳۳۹ نیا ایڈیشن)
السيرة الحلبية جلد دوم صفحه ۳۴۳ مطبع محمد على صبيح الازهر ۱۹۳۵ء
بخاری کتاب المناقب باب مناقب سعد بن معاذ میں حضرت سعد بن معاذ کے بارہ میں یہ الفاظ آئے
ہیں اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَادٍ
فيها
بخاری کتاب العلم باب من قعد حيث ينتهی به المجلس و باب من راى فرجة في الحلقة فجلس
ه بخاری کتاب الاذان باب تسوية الصفوف عند الاقامة وبعدها
بخاری کتاب الرقاق باب يدخل الجنة سبعون الفا بغير حساب
242

خطبات محمود
يوم التبلیغ تبلیغ کے متعلق ضروری ہدایات
(فرموده ۱۳۔ اکتوبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
پچھلے سال مجلس شورای کے موقع پر جماعت کے نمائندوں سے مشورہ کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا
تھا کہ ہر سال ایک یوم التبلیغ احمدیت کیلئے اور ایک یوم التبلیغ اسلام کیلئے مقرر کیا جا یا کرے۔ یوں تو مومن
کیلئے ہر دن یوم تبلیغ ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ رسول کریم ملی پیام فرماتے ہیں کہ جو شخص حق کے پہنچانے سے
خاموش رہتا ہے وہ گو یا شیطان اخرس ہے اے ۔ اب کون مومن یہ پسند کرے گا کہ کوئی دن اس پر ایسا آئے
جب کہ وہ شیطان کہلائے ۔
پس ہر مومن اپنا فرض سمجھتا ہے کہ وہ پیغام حق جو خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کی ہدایت
کیلئے نازل ہو ا حتی الوسع لوگوں تک پہنچاتا رہے ۔ خواہ قلم سے پہنچائے ، خواہ زبان سے اور
خواہ عمل سے ۔ مگر بہر حال اس کی تبلیغ کرتا ہے ۔ پس یوں تو تبلیغ ہر مومن کا فرض ہے ۔ اور یقینی
طور پر میں کہہ سکتا ہوں کہ ہر سچا مومن ہر روز تبلیغ کرتا ہی ہوگا ۔ لیکن بعض کمزور طبائع ایسی
ہوتی ہیں جو بیدار کئے جانے کی محتاج ہوتی ہیں ۔ اور اس بات کی منتظر ہوتی ہیں کہ کوئی آئے
اور انہیں تبلیغ کرنے کی تحریک کرے ۔ گو یا عملاً اس بات کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی آ کر
انہیں جگائے۔ سونے والے دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جن کے ماتحت سونا ہوتا ہے
اور ایک وہ جو خود سونے کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ جن کے قبضہ میں نیند ہوتی ہے ، وہ جب چاہتے وہ جو خود سونے ہوتے ہیں ۔ کے قبضہ ہے ، وہ چاہتے
ہیں اٹھ بیٹھتے ہیں خواہ رات کے پہلے حصہ میں اٹھنا چاہیں یا آخر حصہ میں ۔ مگر
243

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ نیند ان پر غالب ہوتی ہے۔ وہ آٹھ نو بلکہ دس بجے صبح تک سوتے رہیں
گے۔ کیونکہ جتنا کوئی شخص نیند کو بڑھانا چاہے اسی قدر وہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور کسل زیادہ ہوتا جاتا ہے۔ ایسے
لوگوں کو اگر کوئی دس بجے بھی جگائے تو وہ سستی سے آنکھیں ملتے جمائیاں اور انگڑائیاں لیتے اٹھیں گے۔ اور
یوں معلوم ہوگا کہ گویا انہیں سوئے ابھی دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ جگا دیا گیا۔ مگر دوسرا شخص جس نے نیند کو
اپنے قابو میں کیا ہوتا ہے۔ اگر اس کے سوتے ہوئے پاس سے بھی کوئی شخص گزر جائے تو وہ جاگ اٹھتا ہے خواہ
شروع رات میں کوئی گزرے یا آخر رات میں۔ یہی کیفیت روحانی حالت میں بھی ہوتی ہے۔ بعض لوگ
ایسے ہوتے ہیں کہ آپ ہی آپ ان کی آنکھ کھلتی رہتی ہے اور تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد وہ جاگتے ہیں۔ اور
اگر وقت نہیں ہوتا تو پھر سو جاتے ہیں۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے اور وہ ذکر الہی کر لیتے ہیں۔ یا بعض ایسے لوگ
ہوتے ہیں کہ کسی کے گزرنے سے تو ان کی آنکھ نہیں کھلتی۔ جوانی کا غلبہ ہوتا ہے اور وہ سوئے چلے جاتے
ہیں۔ مگر وقت پر اٹھ بیٹھتے ہیں جیسے تہجد کی نماز یا فجر کی نماز کے وقت تو جیسی جیسی کسی کو توفیق ہوتی ہے، اس
کے مطابق وہ جاگ اُٹھتا اور اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔ مگر بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ سوئے
چلے جاتے ہیں اور نہیں جاگتے جب تک کوئی شخص انہیں آکر نہ جگائے۔ اسی طرح روحانیت میں بھی ہوتا
ہے۔ مومن تو سب کہلاتے ہیں مگر تبلیغ اور روحانیت کی ترقی کی طرف بعض لوگ توجہ نہیں کرتے۔ جب تک
کوئی شخص انہیں توجہ نہ دلائے ۔ ایسے لوگوں کو کبھی سیکرٹری تبلیغ بیدار کرتا ہے، کبھی پریذیڈنٹ بیدار کرتا
ہے۔ یہ لوگ انگڑائیاں لیتے آنکھیں ملتے اور سستی ظاہر کرتے ہوئے اُٹھتے ہیں۔ اور جیسے نیند کا متوالا کہتا ہے
یہ بھی کہتے ہیں اتنی جلدی کیا ہے۔ آپ فکر کیوں کرتے ہیں زیادہ دیر تو نہیں ہوئی۔ پھر تھوڑی دیر مر تھوڑی دیر بیٹھے رہیں
گے، حیران ہوں گے کہ ان لوگوں کو جلدی کی کیوں فکر پڑی ہے اور جب زیادہ اصرار کیا جائے گا تو اُٹھ بیٹھیں
گے۔ اور دوسروں کے ساتھ مل کر تبلیغ میں مشغول ہو جائیں گے۔
غرض ایسی طبائع کیلئے ضروری ہے کہ بیداری کے سامان مہیا کئے جائیں ۔ اور ایسے ہی
سامانوں میں سے ایک تبلیغ کا دن بھی ہے۔ چونکہ اس دن ساری جماعت فیصلہ کر لیتی ہے کہ وہ
تبلیغ میں حصہ لے گی اس لئے سست لوگ بھی اُٹھ بیٹھتے ہیں ۔ خواہ وہ شکایت ہی کرتے ہوئے
اُٹھیں ، احتجاج کرتے ہوئے اٹھیں ۔ مگر بہر حال اٹھ بیٹھتے ہیں اور تبلیغ میں مشغول ہو جاتے
244

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں۔ اسی طرح اس دن یہ بھی پتہ لگ جاتا ہے کہ منافق کون ہے، اور شست کون۔ کیونکہ منافق اور سست آدمی
میں بظاہر فرق نہیں ہوتا۔ رسول کریم صلی السلام نے منافق کی نشانی یہ بیان فرمائی ہے کہ وہ عشاء اور صبح کی نماز
میں نہیں آتا ہے۔ پست آدمی بھی ان نمازوں میں نہیں آتا۔ اور بظاہر یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ عشاء اور صبح کی
نمازوں میں نہ آنے والوں میں سے سست کون ہے اور منافق کون تبلیغ کا دن اس امتیاز کو بھی ظاہر کر دیتا
ہے۔ سست آدمی کے سامنے جب تبلیغ کرنے کا سوال آئے گا تو وہ بہانے بنائے گا۔ کہے گا تبلیغ ہر روز ہی
ہونی چاہئے ، صرف ایک دن تبلیغ کیلئے مخصوص کر لینے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ اس قسم کی باتیں کرے گا کہ
خیال آئے گا وہ ہر روز ہی تبلیغ کرتا رہتا ہے۔ حالانکہ وہ اس دن کی تبلیغ سے بچنے کیلئے اس قسم کی باتیں کر رہا
ہوگا۔ اور خود بھی یہی سمجھے گا۔ مگر کہے گا دوسروں سے یہی کہ ایک خاص دن مقرر کرنے کی کیا ضرورت
تھی؟ اس طرح فساد بڑھے گا۔ جھگڑے ہوں گے اور لڑائی ہو جانے کا بھی امکان ہے۔ مگر جب اس پر
زیادہ زور دیا جائے گا تو وہ اٹھ کھڑا ہوگا۔ کہے گا اچھا حکم جو ہو ا تبلیغ کیلئے چل پڑتے ہیں۔ گو یہ بات سمجھ میں
نہیں آتی کہ ایک دن کو تبلیغ کیلئے کیوں مخصوص کر لیا گیا ہے۔ اس طرح لوگوں کے کہنے سے اٹھتا اور تبلیغ کیلئے
نکل کھڑا ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں منافق آدمی صرف اعتراض کرے گا اور تبلیغ کیلئے نکلے گا نہیں کیونکہ تبلیغ
کیلئے نکلنا اس کیلئے موت ہے۔ اگر ظاہر میں لوگوں کو دکھانے کیلئے تبلیغ کیلئے نکل بھی پڑے گا تو دیکھنے والے
دیکھیں گے کہ وہ لوگوں میں تبلیغ نہیں کر رہا ہوگا۔ بلکہ کہیں تو وہ لہو و لعب میں مشغول ہوگا کہیں اس شکایت
میں مصروف ہوگا کہ یہ اسلام کیلئے اتحاد کے دن تھے مگر انہوں نے خواہ مخواہ فتنہ ڈال دیا۔ اور دوسروں کو اپنے ا۔ اور دوسروں کو اتنے
اندر شامل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ وہ نام کا تو احمدی ہوگا مگر اس کے اعمال ظاہر کر دیں گے کہ وہ احمدی
نہیں بلکہ منافق ہے۔ تو کم از کم اس دن کا یہ بھی فائدہ ہے کہ اس طرح سست اور منافق آدمی کا پتہ چل جاتا
ہے۔ پھر تمام لوگوں کی مجموعی طاقت میں بھی ایک برکت ہو جاتی ہے۔ جیسے عمرہ ہمیشہ ہی ہو سکتا ہے۔ مگر حج
کیلئے خدا تعالیٰ نے ایک دن مقرر کر دیا۔ جس میں ہر صاحب استطاعت شخص مکہ میں جاتا ہے۔ اس امر کی
پرواہ نہیں کی گئی کہ جب سب لوگ اکٹھے ہو کر جائیں گے تو غیروں کو انگیخت ہوگی اور دشمن کہے گا کہ یہ
کیا ہونے والا ہے۔
پس با وجود اس کے کہ یہ اعتراض حج پر بھی ہو سکتا ہے اور باوجود اس کے کہ یہ
245

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اعتراض جمعہ پر بھی ہو سکتا ہے کیونکہ جمعہ کے روز بھی حکم ہے کہ لوگ اکٹھے ہو کر نماز پڑھیں اور اسلام اس کا
حکم دیتا ہے۔ پھر عیدین پر بھی یہ اعتراض ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں بھی حکم ہے کہ ارد گرد کے گاؤں والے ایک
خاص جگہ اکٹھے ہو کر عبادت کریں۔ اسلام نے ان امور کو قائم رکھا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اتحاد عمل سے
برکت پیدا ہوتی ہے۔ فردا فردا بھی بیشک لوگ تبلیغ کرتے ہیں۔ لیکن ذہنی طور پر اگر یہ خیال نہ ہو کہ
سارے ہی تبلیغ کر رہے ہیں تو برکت میں کمی آجاتی ہے۔ اگر کوئی شخص یہ خیال کرے گا کہ آج ہر شخص ہی تبلیغ
کر رہا ہے تو وہ سمجھے گا کہ آج مقابلہ کا دن ہے۔ اور وہ کوشش کرے گا کہ تبلیغ میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ
جائے۔ اور اس طرح روزانہ کی نسبت زیادہ عمدگی سے تبلیغ کے فرائض سر انجام دے گا۔ پس یوم التبلیغ ایک
نہایت ہی ضروری دن ہے اور اس میں فتنہ کی کوئی صورت نہیں ۔ مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ ہم اپنے اعمال
سے اس میں اعتراض کی صورت پیدا کر سکتے ہیں ۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر چیز سے ناجائز فائدہ
اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور بعض کی طبائع جو شیلی ہوتی ہیں ۔ گو مقصد ان کا ناجائز فائدہ اٹھانا نہ
ہو مگر جوش کی وجہ سے ناجائز بات ان سے ظہور میں آ جاتی ہے۔ جیسا کہ ایک صحابی کے متعلق آتا
ہے۔ کہ جب رسول کریم ملی کا یہ فتح مکہ کیلئے تشریف لا رہے تھے تو حضرت عباس نے ابوسفیان کو پکڑ کر
رسول کریم صلی السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ جس وقت اسلامی لشکر آگے چلا تو ابو سفیان کہنے لگا۔ میں بھی
موں لشکر کتنا بڑا ہے۔ وہ ایک طرف کھڑا ہو کر دیکھنے لگا۔ لشکر کا ہر حصہ اپنے اپنے پھر یر۔
جھنڈے کے نیچے جا رہا تھا کہ اتنے میں ایک انصاریوں کا دستہ گھوڑے دوڑاتا ہوا پاس سے گزرا۔ وہ
انصاری اس شان اور تبختر سے سے جا رہے تھے کہ ابو سفیان پوچھنے لگا یہ کون ہیں۔ سالار لشکر نے
بھی یہ سن لیا۔ وہ کہنے لگا۔ ہم کون ہیں؟ اس کا ابھی پتہ لگ جائے گا جب ہم مکہ پہنچ کر تمہارے رشتہ
داروں کی کھوپڑیاں توڑیں گے۔ اس نے رسول کریم صلی ا لی تم سے شکایت کی کہ آپ تو کہتے تھے کہ مکہ
میں خون نہیں بہایا جائے گا۔ لیکن یہاں ابھی سے جبکہ مکہ میں لشکر پہنچا نہیں۔ کھوپڑیاں توڑنے کے
ارادے ہو رہے ہیں۔ رسول کریم صلی ہم نے اس صحابی کو معزول کر دیا اور اس کے بیٹے کو سالا رلشکر بنا
دیا ہے۔ اس طرح آپ نے قبیلہ کے احساسات کا خیال بھی رکھ لیا اور قصور وار کو سزا بھی دے دی۔
جس شخص نے یہ فقرہ کہا وہ منافق نہیں بلکہ مومن تھا لیکن جو شیلی طبیعت رکھتا تھا۔ اسی طرح
246

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
حضرت عمرؓ کی بھی بڑی جو شیلی طبیعت تھی۔ جب بھی کوئی ناپسندیدہ بات دیکھتے فور اتلوار لے کر کھڑے
ہو جاتے۔ اور رسول کریم صلیا ایلیم سے عرض کرتے۔ اجازت ہو تو سر کاٹ دوں ۔ تو بعض طبائع ایسی ہوتی
ہیں جن میں جوش ہوتا ہے۔ وہ مخلص ہوتے ہیں مگر طبیعت کا جوش انہیں غلط راہ پر چلا دیتا ہے۔ پھر کئی
شرارتی بھی ہوتے ہیں جو ہم میں مل جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح لڑائی کرا دیں۔ مجھے یاد ہے
قادیان میں ایک دفعہ میں گھر کے اس کمرہ میں بیٹھا ہوا تھا جوگی کے اوپر واقع ہے کہ یکدم مجھے شور کی آواز
سنائی دی۔ میں نے دیکھا تو کچھ لوگ پرانے بازار کی طرف بھاگے جا رہے ہیں۔ میں نے آواز دی کہ کیا ہوا
مگر انہوں نے نے کوئی جواب نہ دیا۔ دوبارہ آواز دی مگرانہوں مگر انہوں نے پھر کوئی جواب نہ نہ دیا۔ یہاں تک کہ وہ
نصف گلی تک پہنچ گئے ۔ میں نے پھر آواز دی۔ تو مولوی رحمت علی صاحب جو اب جاوا میں مبلّغ ہیں ، اُس
وقت طالب علم تھے کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے اطلاع آئی ہے کہ نیر صاحب کو بازار میں ہندوؤں نے مار
دیا ہے۔ اور کئی احمدیوں کو بھی زخمی کر دیا ہے۔ میں نے کہا اگر نیر صاحب کو ہندوؤں نے مار دیا ہے اور یا دس
ہیں احمدیوں کو مجروح کر دیا ہے۔ تو اس پر کوئی کاروائی کرنا میرا کام ہے تمہارا نہیں ۔ تم آگے مت
جاؤ۔ میرے اس کہنے پر وہ کھڑے تو ہو گئے مگر میں نے دیکھا کہ وہ اور دوسرے لڑکے غصہ سے اس طرح
تھر تھر کانپ رہے تھے کہ معلوم ہوتا تھا کہ ان کے جسم کی ہر ایک بوٹی جوش غضب کے نیچے ہے۔ تھوڑی ہی
دیر ٹھہرے ہوں گے۔ کہ بے اختیار وہ پھر دوڑ پڑے۔ میں نے پھر آواز دی مگر انہوں نے نہ سنی ۔ پھر پکارا
تو انہوں نے پھر بھی نہ سنا۔ یہاں تک کہ وہ اس موڑ پر پہنچ گئے۔ جہاں پہلے درد صاحب رہتے تھے۔ میں درد
نے اُس وقت سمجھا۔ اگر اب بھی یہ نہ رُکے تو میری نظر سے اوجھل ہو جائیں گے۔ اور پھر ان کا رُکنا ناممکن
ہوگا۔ اس لئے میں نے کہا۔ اگر ایک قدم بھی تم نے آگے بڑھایا تو میں تم سب کو جماعت سے خارج کر
دوں گا۔ میرے اس کہنے پر وہ رک گئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ایک غیر شخص دوست بن کر آیا۔ وہ کہنے لگا
نیر صاحب مارے گئے ہیں۔ اور دس ہیں احمدی ہندو بازار میں تڑپ رہے ہیں ۔ حالانکہ نیر صاح صاحب اُس
وقت گھر میں آرام سے بیٹھے تھے۔ اور باقی احمدیوں میں سے بھی کوئی شخص وہاں نہ تھا۔ اور نہ کسی ۔ سانہ پر حملہ ہوا
تھا۔ محض جھوٹ کسی نے یہ بات اُڑا دی تا کہ سنتے ہی احمدی لڑ پڑیں اور مخالف مقدمہ دائر کر دیں کہ احمدی
فساد کرتے ہیں۔ اگر میں ان کو روک نہ دیتا تو بازار میں پہنچنے سے پہلے اگر رستہ میں ہی کوئی ہندو
247

خطبات محمود
مل جاتا تو اس سے لڑائی ہو جاتی ۔
سال ۱۹۳۳ء
غرض جو شیلی طبائع جوش کی حالت میں نتائج کو نہیں دیکھتیں۔ پھر بعض دفعہ اُکسانے والے
کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور اس طرح فساد ہو جاتا ہے۔ پس میں جہاں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ تبلیغ کے دن
کو وفاداری ، دیانتداری ، اخلاص ، تقویٰ اور شجاعت کے ساتھ نباہنا چاہئیے اور اس طرح تبلیغ کرنی چاہئیے
کہ گویا تم نے اپنے فرائض کا حق ادا کر دیا۔ وہاں میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ تمہارے
جوشوں سے کوئی شخص ناجائز فائدہ اٹھائے ۔ اور یوم التبلیغ بجائے مفید ہونے کے مضر ہو جائے ۔ حضرت
خلیفہ اول اپنے ایک عزیز کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ وہ بڑی جو شیلی طبیعت رکھتے تھے۔ ایک
دن کوئی رئیس آپ سے ملنے آیا۔ اس کا پاجامہ ذرا لمبا تھا اور ٹخنوں سے نیچے پڑتا تھا۔ نہ معلوم اس نے
تبختر کی نیت سے لمبا رکھا ہوا تھا یا لمبا بن گیا تھا۔ جب وہ ملنے کیلئے آیا اور مجلس میں بیٹھ گیا۔ تو فرماتے
میرے اس عزیز کے ہاتھ میں مسواک تھی ۔ اس نے وہ مسواک اس رئیس کے پاؤں پر آہستہ آہستہ
مارنی شروع کی۔ اور ساتھ ساتھ اس حدیث کے عربی الفاظ دہرانے شروع کر دیئے جس میں آتا ہے کہ
وہ تہ بند جوٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے ۔ وہ مسواک مارتا جائے اور کہتا جائے۔ یہ آگ میں
ہے، یہ آگ میں ہے۔ آپ فرماتے ہیں تھوڑی دیر تو وہ رئیس میرے لحاظ سے چپ رہا۔ آخر اسے یہ
ذلت محسوس ہوئی کہ محفل میں اس سے یہ سلوک کیا جائے۔ اس نے نہایت ہی غصہ سے کہا۔ تجھے کس
بیوقوف نے کہا ہے کہ میں مسلمان ہوں ، میں مسلمان نہیں ۔ وہ جانتا تھا کہ جب تک میں اپنے آپ کو
مسلمان کہتا ہوں یہ حکم مجھ پر جاری رہے گا۔ اس لئے ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ ہے کہ میں اپنے
مسلمان ہونے سے انکار کر دوں ۔ یہ ایک چھوٹی سی بات تھی مگر غلط طریق پر پیش کرنے سے اس شخص کو
پہلی حالت سے بھی خراب کر دیا۔ تو تبلیغ کے بھی ڈھنگ ہوتے ہیں۔ گو میں اس بات کا قائل نہیں
ہوں کہ کبھی سختی نہیں ہونی چاہئیے ۔ بعض جگہ اسلام سختی کا حکم بھی دیتا ہے۔ جیسے بعض دفعہ والدین کو بچوں
پر ، مردوں کو عورتوں پر اور عورتوں کو خاوندوں پر ایک حد تک سختی کرنے کی اجازت ہے۔ حدیثوں میں
آتا ہے اگر کوئی مرد تہجد کیلئے اُٹھے اور اسے اپنی بیوی کے منہ پر پانی کا چھینٹا ڈال کر جگانا پڑے تو اس
طرح اسے تہجد کیلئے جگائے ۔ اسی طرح اگر بیوی کی آنکھ کھل جائے تو وہ بھی پانی کا چھینٹا ڈال کر خاوند کو
جگا سکتی ہے۔ ۵۔ گویا ایک حد تک دونوں کو ایک دوسرے پر سختی کی اجازت ہے۔ پھر
248

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
استاد کو شاگردوں پر، مالک کو مملوک پر اور والیوں کو اپنے اپنے حلقہ کے لوگوں پر ایک حد تک سختی کرنے کا
حق حاصل ہے۔ لیکن جہاں سختی کا کوئی حق نہیں راہ چلتا مسافر ہے، برابر کا دوست ہے،افسر ہے، کسی قوم کا
سردار ہے، بڑا آدمی یا کوئی غیر متعلق نا واقف شخص ہے، وہاں اگر آدمی سختی سے کام لے گا تو یقینا ایسی سختی
فتنہ و فساد کا موجب ہوگی ۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اس دن کو نہایت محبت اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ
گزارنا چاہئیے ۔ اور کوئی ایسی حرکت نہیں کرنی چاہئیے جس سے فساد ہو۔ مثلاً میرے نزدیک یہ بھی ایک غلط
طریق ہے جسے اختیار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ جلوس نکالا جائے ۔ جلوس تبلیغ کا حصہ نہیں ۔ اور اگر حصہ
ہوتا تو رسول کریم ملی پیام تبلیغ کیلئے ضرور جلوس نکالتے ۔ مگر آپ نے کبھی جلوس نہیں نکالا۔ جلوس اور
اغراض کے ماتحت نکالے جاتے ہیں۔ مثلا اگر دشمن ہم سے لڑتا ہو دق کرتا ہو۔ تو فوجی رنگ میں اس پر
رعب بٹھانے کیلئے ایک وقت جلوس بھی مفید ہو سکتا ہے۔ بلکہ ایسے موقع پر جلوس کا نکالنا یا اپنی طاقت کے
اظہار کیلئے کوئی طریق اختیار کرنا ثواب کا موجب ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ رسول کریم صلی یکم جب صلح
حدیبیہ کے بعد عمرہ کیلئے تشریف لائے تو آپ نے ایک صحابی کو دیکھا۔ کہ وہ اکڑ اکڑ کر چل رہا ہے۔ آپ
نے اس سے پوچھا تم اس طرح کیوں چلتے ہو۔ اس نے کہا یا رسول اللہ راستہ میں ملیریا کا زور رہا۔ ہم میں
سے بہت سوں کو بخار نے آگھیرا۔ یہ خبر کا فروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔ اگر ہم جھکے چلیں تو یہ خیال کریں گے
کہ مسلمانوں میں کوئی طاقت اور ہمت نہیں۔ پس میں اکڑ کر چلتا ہوں تا کہ ان لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم ان
کے مقابلہ کیلئے تیار ہیں ۔ رسول کریم صلی یا تم نے اس صحابی کی اس گفتگو کو پسند کیا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کو بھی یہ
بات پسند آئی ہے ہے ۔ تو بعض جگہ اکڑنا بھی مفید ہوتا ہے مگر ہر چیز کا موقع اور محل ہوتا ہے۔ جب دشمن
ہم پر رعب ڈالنا چاہے، وہ گرانا اور ذلیل کرنا چاہے ، اس وقت اگر ہم نڈ رہو کر چلتے ہیں، جلوس نکالتے اور
اپنا رعب قائم کرتے ہیں تو یہ جائز ہوگا۔ مگر تبلیغ لڑائی کا وقت نہیں ہوتا یہ تو یہ لجاجت منتیں اور ترلے کرنے
کا وقت ہوتا ہے۔ بھلا سوچو تو اگر کوئی شخص کسی سے جا کر کہے کہ پیسہ دو۔ ورنہ تمہارا سر پھوڑ دوں گا تو کیا
اسے پیسہ مل جائے گا۔ سوالی کو تو ترلے ہی زیب دیتے ہیں ۔ جب ہم تبلیغ کرتے ہیں تو لوگوں سے ایک
دان، ایک صدقہ ، ایک خیرات طلب کرتے ہیں ۔ ان کی سب سے زیادہ قیمتی چیز کی ان کے دل کی ، ان
کے ایمان کی۔ گو اس کے بدلہ میں ہم ایک نہایت قیمتی چیز انہیں دیتے بھی ہیں۔ اور حقیقی
249

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ایمان کی دولت سے انہیں مالا مال کرتے ہیں۔ مگر جب وہ بات کر رہے ہوتے ہیں اس وقت تو وہ اُسی کو
ایمان سمجھ رہے ہوتے ہیں جو ان کے پاس ہوتا ہے۔ پس سب سے پیاری اور قیمتی چیز ہم ان سے مانگتے
ہیں۔ ان کا دل ان کا دماغ اور ان کی جان اپنے قبضہ میں کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے موقع پر اگر ہم لٹھ لے کر
کھڑے ہو جا ئیں تو کتنی بری بات ہوگی ۔ ترلے کے مقام پر لٹھ کتنی بری چیز معلوم ہوتی ہے۔ میرا یہ مطلب
نہیں کہ جب تم تبلیغ کرنے کیلئے نکلو تو تمہارے ہاتھوں میں سونٹا نہ ہو۔ یہ تو میرا حکم ہے اور ہر مخلص احمدی کا
فرض ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں سونٹار کھے۔ بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ سونٹے کی نمائش نہ کی جائے۔ عاجزانہ
رنگ میں دوسروں کے پاس جاؤ تمہارے چہروں سے محبت کے آثار ظاہر ہوں۔ زبان پر شیریں الفاظ کے پاس جاؤ تم
جاری ہوں ۔ آنکھوں میں نمی ہو۔ اور یوں معلوم ہو کہ گویا یہ خیال تمہیں تڑپا رہا ہے کہ ایک عزیز تمہارا تباہ ہو
رہا ہے۔ اسے بچانے کیلئے تم آئے ہو تم اپنے ڈوبتے بھائی کو بندوق کی گولی سے نہیں بچا سکتے بلکہ اسے سہارا
دے کر اپنے اوپر اٹھا لیتے ہو۔ یہی طریق تبلیغ میں بھی اختیار کرو۔
پس گوجلوس سے جہاں احمدیوں کی کثرت ہو وہاں دوسرے یہ سمجھ سکتے ہیں کہ کتنے بڑے جلوس میں
احمدی جارہے ہیں۔ اور جہاں احمدیوں کا زور نہ ہو وہاں دوسرے لوگ یہ خیال کر سکتے ہیں کہ احمدی نڈر ہوتے
ہیں۔ مگر باوجود اس خیال کے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانیں گے نہیں ۔ بلکہ ایسی حالت میں اگر کسی
غیر احمدی کو گھیر لیا جائے تو اس وقت اس کے اسی قسم کے خیالات ہوں گے جیسے ڈاکوؤں میں اگر کوئی شخص گھر
جائے تو اس کے قلب کی کیفیت کیا ہوتی ہے۔ وہ بظاہر تو یہی کہہ رہا ہوگا کہ ہاں حضرت عیسی وفات پا
گئے ۔ مگر دل میں یہ کہہ رہا ہو گا کہ خدایا! مجھے ان سے نجات دے۔ بظاہر باتیں سنتا جائے گا مگر اصل خیالات
اس کے ادھر ہی ہوں گے کہ الہی میں کسی مصیبت میں پھنس گیا مجھے جلدی ان سے چھٹکارا دے۔ پس اس قسم
کا طریق اختیار کرنا تبلیغ کو نقصان پہنچانا ہے۔ پھر بعض دفعہ انسان اتنی لمبی اور فضول بات شروع کر دیتا ہے کہ
دوسرا تنگ آجاتا ہے۔ میں نے ملاقاتوں کے وقت دیکھا ہے بعض لوگ اس بات کے عادی ہوتے ہیں کہ
پہلے پورا پیٹ بھر کر باتیں کر لیں۔ اور جب انہیں کہا جائے کہ اب وقت ختم ہو گیا تو وہ کہہ دیں کہ ایک بات
اور کہنی ہے۔ پھر وہ ایک بات اسی طرح لمبی ہوتی جاتی ہے جس طرح ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ
شیطان کی آنت کے برابر ۔ پھر وہ ایک بات ختم کر لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ذراسی ایک اور بات بھی
250

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے۔ حالانکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ ان کا اتنا وقت مقرر ہے۔ اور اسی وقت میں انہیں تمام گفتگو کرنی چاہئے مگر
وہ پہلے پیٹ بھر کر اور اور باتیں کرتے رہیں گے۔ اور جب وقت ختم ہوگا تو انہیں ایک بات اور یاد آ جائے
گی۔ پھر جب وہ بات ختم ہو گی تو دوسری یاد آ جائے گی اور اس طرح باتوں میں سے باتیں نکالتے جائیں
گے یہانتک کہ ان باتوں کا نمبر آٹھ دس تک پہنچ جائے گا۔ پس ہمیشہ اس امر کو مد نظر رکھنا چاہئیے کہ گفتگو سے
دوسرے کے دل میں ملال پیدا نہ ہو۔ مگر یہ بھی یادر ہے کہ ملال دو قسم کا ہوتا ہے۔ بعض لوگ تو پہلے ہی کہہ
دیتے ہیں کہ ہم تمہاری باتیں نہیں سننا چاہتے۔ وہ شروع سے ہی توجہ نہیں کرتے۔ اور بعض لوگ توجہ تو
کرتے ہیں مگر جب گفتگو کی طوالت دیکھتے ہیں تو بیزار ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے ہمیشہ یہ امر مد نظر رکھنا چاہئیے امر مد
کہ جب بات ملال کی حد تک پہنچ جائے تو انسان خاموش ہو جائے ۔ ایک دن میں کوئی شخص مانا نہیں کرتا
سوائے اس کے کہ کوئی شخص پہلے سے تیار ہو۔ اس لئے اس ایک دن میں جتھے بازی اور نمائش نہیں کرنی
چاہئیے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ لوگ پہلے مسجدوں میں جائیں اور وہاں رو رو کر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ لوگوں
کے سینے حق قبول کرنے کیلئے کھول دے۔ انہیں باتیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اعلیٰ دلائل سمجھائے اور
ہماری زبان اور ہما اور ہمارے ہر کام میں ایسی برکت ڈالے جس سے دوسرے سرے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ پس
اکٹھے ہو کر مسجدوں میں دعائیں کرو مگر جب باہر نکل رہے ہو تو اُس وقت جتھے والی صورت نہ ہو۔ پھر تبلیغ میں
اس امر کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ وہ شخص جو صفائی سے کہہ دے کہ میں تمہاری باتیں سنا نہیں چاہتا اسے
باتیں نہیں سنانی چاہئیں۔ رسول کریم صلی ا یتیم عکاظ کے میلہ میں جب تبلیغ کیلئے تشریف لے جاتے تو جہاں رسول
جہاں لوگ اکٹھے ہوتے وہاں جا کر فرماتے میں کچھ باتیں سنانا چاہتا ہوں ۔ بعض کہتے ہم سننا چاہتے ہیں اور
بعض کہہ دیتے کہ ہم نہیں سننا چاہتے۔ جو لوگ سننے سے انکار کرتے رسول کریم مالی آیتم و
آتے ۔ اسی طرح حضرت مسیح ناصری نے بھی حواریوں کو نصیحت کی ہے کہ اگر کوئی تمہیں قبول نہ کرے اور
تمہاری باتیں نہ سنے تو اس گھر یا اس شہر سے باہر نکلتے وقت اپنے پاؤں کی گرد جھاڑ دوے
لیکن بعض
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان کے دل میں تو یہ خیال ہوتا ہے کہ ہم باتیں
سنیں مگر ظاہر یہی کرتے ہیں کہ ہم سننا نہیں چاہتے ۔ گویا ان کی مرضی ہوتی ہے کہ باتیں سنانے
کیلئے اصرار کیا جائے اور یہ عقلمند کا کام ہوتا ہے کہ وہ معلوم کرے کہ کسی کا انکار بالکل
251

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
انکار ہے یا زیادہ اصرار کی خواہش رکھنے والا انکار ہے۔ بچپن میں جب ہم مدرسہ میں پڑھا کرتے تھے
تو ہمارے ایک استاد تھے۔ ان کی عادت تھی کہ جب ہم سکول میں جاتے اور ہمارے پاس کوئی کھانے کی
چیز دیکھتے تو کہتے دیکھنا مجھے نہ کھلا دینا۔ وہ یہ کہتے جاتے اور ہم اصرار کے ساتھ ان کے منہ میں مٹھائی یا کوئی اور
چیز ڈالتے جاتے اور وہ کھاتے جاتے۔ تو بعض لوگوں کی مراد نہیں کہنے سے دراصل ہاں ہوتی ہے۔ گویا انکار
سے مراد یہ نہیں ہوتی کہ تم اٹھ جاؤ بلکہ یہ ہوتی ہے کہ باتیں سنانے کیلئے ذرا اصرار کرو۔ ہاں ایسے بھی لوگ
ہوتے ہیں جو واقعہ میں سنا نہیں چاہتے۔ اور جو یہ کہے کہ میں سننا نہیں چاہتا اسے خدا بھی نہیں سناتا اور
نہ ایسا شخص فائدہ اٹھانے کے قابل ہوتا ہے۔ پس وہاں سے اٹھ جاؤ۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق بہت وسیع ہے
ایک نہیں سنتا تو دوسرے کے پاس جاؤ۔ وہ بھی نہیں سنتا تو تیسرے کے پاس جاؤ۔ وہ بھی نہ سنے تو
چوتھے کے پاس جاؤ اگر کوئی بھی نہیں سنتا تو بازار میں کھڑے ہو کر تقریر شروع کر دو۔ ممکن ہے کسی راستہ
پر گزرنے والے کے کان میں کوئی بات پڑ جائے اور اسے فائدہ ہو جائے اور اگر کوئی بھی نہیں سنتا تو
جیسے مسیح نے کہا اس گاؤں یا شہر کی گرد اپنے پاؤں سے جھاڑ دو۔ اور دوسرے گاؤں میں تبلیغ کیلئے نکل
جاؤ۔ اور ایسے طریق سے اپنی باتیں سناؤ جس میں محبت کا رنگ پایا جائے ۔ یہ نہ ہو کہ سننے والے کو یہ محسوس
ہو کہ گویا تم زبردستی اپنی باتیں سنا رہے ہو۔ اگر ز بر دستی سناؤ گے تو وہ بظاہر تو تمہاری باتیں سنے گا مگر دل میں
تمہیں گالیاں دیتا جائے گا اور کہے گا میں کسی مصیبت میں پھنس گیا۔ احمدی کیسے ضدی اور نا معقول ہوتے
ہیں ۔ اس طرح احمدیت کا نقش اس کے دل پر یہ نہیں بیٹھے گا کہ احمدی نہایت مخلص ہوتے ہیں ۔ بلکہ وہ یہ
خیال کرے گا کہ احمدی نہایت ضدی اور نامعقول ہوتے ہیں۔ پس ایسا آدمی احمدیت کی طرف مائل
نہیں ہو سکتا۔ تیسری بات یہ یاد رکھو کہ دلائل اتنا اثر نہیں رکھتے جتنا اخلاص اور عمل اثر رکھتا ہے۔ پس یوم
التبلیغ آنے سے پہلے اس کیلئے تیاری کروا گر کسی سے لڑائی اور جھگڑا ہے تو اس سے معافی مانگو اور صلح کر لو تا کہ
یہ صلح تمہارے کام آئے ۔ اگر تم عاجزانہ رنگ میں حق پر ہوتے ہوئے دوسرے سے معافی مانگتے اور اس
صلح کا ہاتھ بڑھاتے ہو تو اس پر نہایت ہی خوشگوار اثر پڑے گا۔ اور وہ خیال کرے گا کہ
کتنے اچھے ہوتے ہیں کہ باوجود قصور وار نہ ہونے کے معافی طلب کرتے ہیں۔ اس طرح احمدیت کے
متعلق اس کے دل میں نہایت اچھے خیالات ہوں گے اور جب تم تبلیغ کرو گے تو اس سے لازما متاثر ہوگا۔
252

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دیکھو زمیندار جب زمین میں کوئی چیز بونے لگتا ہے تو پہلے اسے بیچ ڈالنے کیلئے تیار کرتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا
ہے کہ ایک ہی دن میں سخت زمین پر پانی کا چھینٹا دے دینے سے وہ تیار نہیں ہوسکتی۔ پہلے زمین پر کہیں
گھاس ہوگا، کہیں کسی اور چیز کی جڑیں ہوں گی۔ پھر وہ سخت ہوگی اگر یونہی بیچ پھینک کر چلا آئے تو ہر شخص
اسے بیوقوف کہے گا ۔ اسی طرح تبلیغ کیلئے بھی ہماری طرف سے اگر پہلے سے تیاری نہ ہوگی تو وہ بیچ جو ہم
پھینکیں گے وہ ضائع ہو جائے گا۔ پس اخلاص اور محبت سے لوگوں کے قلوب کو اپنی طرف مائل کرو تا جب تم
تبلیغ کیلئے جاؤ تو ان کے دل احمدیت کے متعلق اچھے خیالات سے لبریز ہوں اور تمہاری باتوں کا ان پر اثر
ہو۔ باقی اگر کوئی مخالف سختی کرتا ہے اور کوئی احمدی سختی کی وجہ سے بھاگ آتا ہے تو وہ بزدلی سے کام لیتا
ہے۔ مومن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ جب تک یہ سمجھتا ہے کہ ابھی پیغام نہیں پہنچا اپنے مقام سے نہیں ہٹتا اور کا
جب دیکھتا ہے کہ پیغام پہنچ گیا تو چلا آتا ہے کیونکہ واپس تو آخر آنا ہی ہوتا ہے۔ رسول کریم صلی السلام کا نمونہ
یہی ہے آپ جب طائف تشریف لے گئے تو جتنی باتیں آپ سنا سکے سنا دیں۔ اور جب لوگوں نے کہا کہ ہم
باتیں سنے کیلئے تیار ہیں تو آپ واپس تشریف لے آئے ۔ مگر واپسی کے وقت کفار نے آپ کے پیچھے بچے
اور کتے لگا دیئے۔ بچے آپ پر پتھر پھینکتے اور کتے کاٹتے ۔ مگر باوجود اس کے رسول کریم صلی سیستم رستہ میں
یہی دعا کرتے رہے کہ الہی ! ان پر رحم کر میری قوم نے مجھے پہچانا نہیں ۔ جو شخص بھی آپ کو اس حالت میں
دیکھتا وہ خیال ہی نہیں کر سکتا تھا کہ آپ بزدل ہیں بلکہ ہر شخص یہی کہتا کہ کیا کوہ وقار ہے۔ لیکن ایسی ہی
صورت میں اگر کوئی شخص دوڑتا جائے پیچھے بچے اور کتے لگے ہوئے ہوں اور وہ شور ڈالتا جائے کہ مر گیا ، مر
گیا، مر گیا، تو ہر شخص کہے گا کہ یہ بزدل ہے۔ پس دونوں حالتوں میں فرق ہے اور ہر شخص کی حالت بتا سکتی
ہے کہ وہ بزدلی دکھا رہا ہے یا بہادری۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر ایسے مقام پر کھڑے رہنا چاہئے جہاں تشدد
ہو۔ اگر چہ بعض جگہ کھڑا رہنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً طائف سے تو رسول کریم مائی نے اپنی واپس آ گئے مگر
حنین کے موقع پر آپ نے کہا چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر دشمن کی طرف
بڑھے۔ گویا آپ نے دونوں نظارے دکھلا دیئے ۔ ایک جگہ کچھ بچے اور کتے آپ کے پیچھے ڈالے گئے اور
آپ واپس آگئے ۔ کیونکہ آپ نے سمجھا کہ آپ جو پیغام پہچانا چاہتے تھے وہ پہنچا چکے۔ مگر دوسری جگہ جب
کہ چار ہزار تیر انداز سامنے تھے اور صرف بارہ صحابہ آپ کے پاس رہ گئے تھے، آپ نڈر
253

آج 10 میں سے 10 باقی