مرکزی کارکنوں اور لوکل انجمن کو ضروری ہدایت

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہو کر میدان جنگ میں کھڑے رہے۔ صحابہ جوش اخلاص میں آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر روکنا چاہتے ۔ مگر
آپ فرماتے چھوڑ دو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ وہی پیغام ہے وہی پہنچانے والا ہے مگر ایک جگہ سے واپس آ
گئے اور دوسری جگہ کھڑے رہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موقع اور محل کو دیکھ کر کام کرنا چاہئیے ۔ ایک موقع ایسا
بھی آسکتا ہے کہ جب کہ واپس آنا منع ہو۔ مثلاً سیالکوٹ میں جب میں نے ایک دفعہ لیکچر دیا اور مخالفوں نے
روکنا چاہا تو اس وقت میں نے سمجھا تھا۔ میرا لیکچر بند کر دینا اور واپس چلے جانا سلسلہ کی ہتک ہے جسے کسی صورت
میں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ پس میں نے اس وقت یہی سمجھا کہ چاہے پتھر پڑیں، زخمی ہوں ہم میدان
سے نہیں ہٹیں گے۔ لیکن ایسے موقعے بھی آسکتے ہیں جب کہ واپس چلے آنا مناسب ہو۔
پس موقع اور محل کے مطابق کام کرو اور بزدلی نہ دکھاؤ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دشمن کے دل میں
بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ مثلاً طائف سے ہی جب رسول کریم صلی ال اہم واپس آ رہے تھے تو ایک نہایت
ہی اشد ترین دشمن نے جو ہمیشہ آپ کا مخالف رہا کرتا تھا جب آپ کی یہ حالت دیکھی تو وہ خود سامنے نہ جا
سکا مگر اس نے اپنے غلام کو بلا کر کہا انگور توڑ کر انہیں کھلاؤ ۱۰۔ یہ احساس بزدل شخص کیلئے کبھی پیدا نہیں ہو
سکتا۔ پس بہادری دکھاؤ اور نرمی محبت اور خلوص سے دوسروں کو پیغام حق پہنچاؤ۔ تمہارے سامنے یہ مقصد
نہ ہوکہ تمہارا رعب دوسروں پر بیٹھے بلکہ یہ مقصد ہونا چاہئیے کہ دوسروں کو ہدایت حاصل ہو۔ حضرت علی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے، نہ معلوم اس میں مبالغہ پایا جاتا ہے یا صحیح واقعہ ہے بہر
حال سبق آموز ہے۔ آپ نے ایک دفعہ ایک نہایت خطرناک دشمن کو گرا لیا۔ جب وہ وہ گر چکا تو اس نے
آپ کے منہ پر تھوک دیا۔ حضرت علیؓ اسے چھوڑ کر فوڑا کھڑے ہو گئے وہ حیران ہوا اور کہنے لگا نہ آپ
میری تلوار سے ڈرے اور نہ نیزے سے لیکن اب جو میں نے تھوک دیا تو آپ مجھے چھوڑ کر کیوں کھڑے
ہو گئے ۔ آپ نے کہا ار پ نے کہا اب تک میں تمہارے ساتھ خدا کیلئے جنگ کر رہا تھا۔ لیکن جب تم نے تھوک دیا تو
مجھے غصہ آگیا اور میں نے خیال کیا کہ اب میرا لڑنا نفسانیت کی وجہ سے ہو جائے گا ، اس لئے میں نے چھوڑ
دیا لا۔ پس تبلیغ کرو مگر خدا کیلئے کرو۔ نفسانی اغراض کے ماتحت تبلیغ کبھی بھی فائدہ نہیں دے سکتی۔ ہماری
جماعت کو قائم ہوئے پچاس سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک اس نسبت سے ہماری جماعت نہیں پھیلی جس
نسبت سے اسے پھیلنا چاہیے تھا۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ بعض لوگ کمزوری
254

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دکھا دیتے ہیں اور بعض کے اخلاص میں کمی ہوتی ہے۔ اگر سب لوگ خدا کیلئے کام کرتے تو آج بالکل اور
حالت ہوتی ۔
پس کوشش کرو کہ یہ دن با برکت ہو جائے اور ہر شخص سمجھے کہ یوم التبلیغ کیا آتا ہے۔ دنیا کو فتح کرنے کا
نظارہ سامنے آجاتا ہے۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ وہ تبلیغ کی توفیق عطا فرمائے۔ جہاں چھوٹی
جماعتیں ہیں وہاں بڑی جماعتیں قائم ہو جائیں۔ جہاں کوئی جماعت نہیں وہاں جماعت قائم ہو
جائے۔ نئے آدمی اس سلسلہ میں کثرت سے داخل ہوں۔ اور جو پرانے ہیں ان کی وہ خود روحانی تربیت کر
کے اس مقام پر کھڑا کرے جہاں کھڑا کرنا اس کا منشاء ہے۔
ل الرسالة القشيرية، صفحہ ۲۴۰ مصنفہ ابوالقاسم عبد الکریم هوازن قشیری متوفی ۵۴۶۵
بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوة العشاء في الجماعة
سے تبختر : اترا کر چلنا ۔ ناز و ادا سے چلنا ۔ تکبر و غرور سے چلنا
( الفضل ۱۹۔ اکتوبر ۱۹۳۳ء)
فتح الباري بشرح البخاری جلد ۸ صفحه ، بالمطبعة الخيرية قاهره مصر ١٣٢٥ ه
ه ابو داؤد کتاب الصلوة باب قيام الليل
كو
مرقس باب ۶ آیت ۱۱
بخاری کتاب احادیث الانبیاء حدیث نمبر ۷ ۳۴۷
مسلم كتاب الجهاد والسير باب في غزوة حنين
سیرت ابن هشام الجزء الاول صفحه ۱۴۷ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
لا مستدرک الوصائل جلد 18 صفحہ نمبر 28
255

خطبات محمود
۲۷
مرکزی کارکنوں اور لوکل انجمن کو ضروری ہدایت
فرموده ۲۰۔ اکتوبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
مجھے آج قادیان کی لوکل انجمن کے ایک عہدیدار کی طرف سے ایک رقعہ ملا۔ جس میں مجھ سے خواہش
کی گئی کہ میں آج خطبہ جمعہ میں آنے والے یوم التبلیغ کے متعلق دوستوں کو تحریک کروں ۔
مجھے ہمیشہ تعجب آتا ہے اس بات پر کہ قادیان کی لوکل انجمن کو اور ہمارے مرکزی دفاتر کے
کارکنوں کو یہ عادت پڑ گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی چھت ٹپکتی ہو یا عمارت میں کوئی خلل نظر آتا ہو، ان کا
پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ خلیفہ کی طرف دوڑ کر جائیں اور کہیں کہ آپ اسے کندھا دیجئے ۔ جب کوئی تحریک
ہو یا کسی کام کے کرنے کا سوال ہو، ناظروں کی طرف سے اصرار ہوتا ہے کہ آپ تحریک کریں۔ یا
جب لوکل کمیٹی کے متعلق کوئی کام ہوتا ہے تو اس کے عہدیدار کہتے ہیں آپ لوگوں کو اس کی طرف توجہ
دلائیں۔ حالانکہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ اس قسم کا احساس جماعت میں پیدا کرنا اسے قتل کر دینے کے
مترادف ہے۔ اس موقع کے لحاظ سے جبکہ وہ اعتراض کیا گیا، میں اسے صحیح نہیں سمجھتا۔ لیکن اس روح کو
میں نے بہت پسند کیا جس کے ماتحت وہ اعتراض کیا گیا۔ ایک دفعہ چندہ عام کے متعلق تحریک ہوئی جسے
میری طرف منسوب کیا گیا تو بعض دوستوں کے خطوط آئے کہ ہم سمجھتے ہیں۔ آپ کا نام اس تحریک میں
ناجائز طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس قسم کی عام تحریکوں اور روزانہ کاموں میں خلیفہ کا نام
256

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
استعمال نہیں کرنا چاہئیے ۔ گو نازک مواقع پر ضرورت پیش آتی ہے اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ
ایسے موقع پر جب سلسلہ کے کام میں خلل واقعہ ہونے کا خطرہ ہو خلیفہ کی طرف سے بھی تحریک کی ضرورت
ہوتی ہے۔ لیکن جو کام ساری جماعت کر رہی ہو اس کے متعلق مرکزی کارکنوں کا یہ کہنا کہ اس کیلئے مرکزی
جماعت کو میں تحریک کروں دو ہی معنے رکھ سکتا ہے۔ ایک تو یہ کہ نَعُوذُ بِاللہ قادیان منافقوں کی بستی ہے
اس میں ایسے لوگ رہتے ہیں کہ جب تک انہیں کسی کام کیلئے خلیفہ خود نہ کہے گا، وہ کچھ نہ کریں گے۔ یا پھر
قادیان کی جماعت پر خطر ناک حملہ کیا جاتا ہے۔ پس یا تو لوکل جماعت کے عہدہ دار بجائے جماعت کی
عزت کی حفاظت کرنے کے اس کی تذلیل کرتے ہیں یا پھر واقعہ میں قادیان میں اتنے منافق جمع ہو گئے
ہیں کہ سوائے اس کے کہ میرے منہ سے کوئی بات نکلے، کوئی تحریک کامیاب ہی نہیں ہو سکتی ۔ جب کوئی
کام کرنے کا موقع آتا ہے میرے پاس اس قسم کی چٹھیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ آپ تحریک
کریں۔ مثلاً چندہ کرنا ہو تو کہتے ہیں آپ لوگوں سے کہیں تبلیغ احمدیت کے متعلق تحریک کرنی ہو تو کہتے
ہیں آپ کہیں ۔ اگر جماعت میں یہ بات نہیں کہ اس پر میری بات کے سواکسی کی بات کا اثر نہیں ہوتا۔ اور
وہ کسی کا رکن کی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہو سکتی تو پھر ہر بات کیلئے مجھ سے تحریک کرانا نہایت خطرناک
حملہ ہے ان لوگوں پر جن کا اخلاص اسے برداشت نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ مخلص احباب کو
منافق اور بز دل قرار دیا جاتا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ کچھ بزدل لوگ بھی مرکز میں آ جاتے ہیں ۔ وہ چونکہ باہر
مخالفین کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے تکالیف سے بچنے کیلئے آجاتے ہیں ۔ مگر مرکز میں ان کی کثرت نہیں کر اسلئے سے بچنے مرکز میں نیکی
ہونی چاہئیے اور نہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کی کثرت ہے۔ جو لوگ ایسے ہوں ان کو نظر انداز کر دینا بہتر
ہے یہ نسبت اس کے کہ خلیفہ کو ایسی تحریکات میں لایا جائے ۔ اگر قادیان اور اس کے ارد گردسو ڈیڑھ
سو منافق ہوں تو ان کو چھوڑ دینا بہتر ہے یہ نسبت اس کے کہ خلیفہ سے انہیں کہلا یا جائے اور اس سے
تحریک کرائی جائے ۔ اس کے متعلق تحریروں میں تو میں نے کئی بار کہا ہے اور شاید خطبہ میں بھی کہا ہے
لوکل کارکنوں اور مرکزی کارکنوں کو خود کام کرنا چاہیے۔ اور اگر کوئی شخص کام نہیں کر سکتا تو اسے وہ عہدہ
چھوڑ دینا چاہئیے اور دوسروں کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئیے ۔ اگر لوکل جماعت میں اخلاص ہے اور وہ
دینی کاموں میں حصہ لینا اپنا فرض سمجھتی ہے تو اس کیلئے خلیفہ سے کہنا کہ وہ اُسے تحریک کرے، اس کے یہ معنی
257

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں کہ انجمن کے کارکن خود کچھ کام کرنا نہیں چاہتے اور اپنا کام خلیفہ سے کرانا چاہتے ہیں ۔ یا پھر خدانخواستہ
منافقوں کی کثرت ہے اس لئے مجھ سے تحریک کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ میں یہ دونوں باتیں پسند
نہیں کرتا ، مجھے نہ تو یہ بات پسند ہے کہ عہدہ دار منافق ہوں ۔ وہ کام تو خود نہ کریں اور دوسروں سے کرا
کر اسے اپنا کام قرار دیں۔ نہ یہ پسند ہے کہ یہاں منافقین ہوں ۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ قادیان
میں منافق نہ پائے جائیں۔ ان کا وجود باہر برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن قادیان میں برداشت نہیں کیا جا
سکتا۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ رسول کے پاس منافق آئے کہ لڑائی میں شریک نہ ہونے کی
جازت دے دیں۔ آپ نے اجازت تو دے دی مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو نے کیوں انہیں اجازت دی۔ ہم
مومنوں اور منافقوں میں امتیاز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہر کام کی تحریک خلیفہ سے کرائی جائے تو بھی مومن اور
منافق میں امتیاز نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں مومنوں اور منافقوں کا امتیاز ظاہر کرنا چاہئیے ۔ جب باہر کے لوگ ایک
کام اپنے کارکنوں کی تحریک پر کر سکتے ہیں تو یہاں کے لوگ وہی کام کا رکنوں کے کہنے پر کیوں نہیں کر
سکتے ۔ انہیں بھی اسی طرح وہ کام کرنا چاہئیے ۔ اگر یہاں کام کرنے والوں کیلئے حلقہ وسیع ہے اور ایک کا رکن
سارے حلقہ میں کام نہیں کر سکتا تو زیادہ آدمی مقرر کر دیئے جائیں ۔ اول تو یہاں کی کثرت کے مقابلہ میں
آسانیاں بھی زیادہ میسر ہیں۔ جمعہ کے دن ساری جماعت کے لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ خطبہ جمعہ سے
پہلے یا نماز جمعہ کے بعد ان میں بآسانی تحریک کی جاسکتی ہے۔ پھر مختلف محلوں کی مساجد ہیں جہاں ہر محلہ
کے لوگ نماز کے اوقات میں جمع ہوتے ہیں، ان مساجد میں جا کر تحریک کی جاسکتی ہے۔
غرض یہاں اگر کام وسیع ہے تو کام کرنے کے وسائل بھی وسیع ہیں۔ باہر کی جماعتوں کے لوگ جمعہ کے دن
ہی جمع ہو سکتے ہیں۔ اور اس دن بھی بعض ملازم رخصت نہ ملنے کی وجہ سے نہیں آ سکتے ۔اس لئے وہاں تحریک
کرنے میں مشکل پیش آتی ہے لیکن یہاں کا کا رکن جمعہ کے علاوہ ہر محلہ کی مسجد میں جا کر بھی جو تحریک کرنا
چاہے کر سکتا ہے۔ وہ صبح کی نماز کے وقت ایک محلہ میں چلا جائے اور وہاں تحریک کرے۔ پھر ظہر کی نماز
دوسرے محلہ میں جا کر پڑھے اور وہاں تحریک کرے عصر کی نماز تیسرے محلہ میں جا کر پڑھے اور وہاں تحریک
کرے۔ اسی طرح مغرب کی نماز چوتھے محلہ کی مسجد میں پڑھنے کے بعد وہاں تحریک کر سکتا ہے۔ اور عشاء کی
نماز کے وقت پانچویں محلہ کی مسجد میں تحریک کی جا سکتی ہے۔ اس طرح وہ ایک دن میں کام
258

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کر سکتا ہے۔ اور اگر ایک دن میں کام ختم نہ ہو تو دوسرے دن کر سکتا ہے۔ مگر یہ نہیں کہ کارکن خود تو کام نہ
کرے اور ہر کام کا انحصار خلیفہ پر رکھ کر جماعت کو ایسی بات کا عادی بنائے جو نہایت مضر ہے۔ یہ قانونِ
قدرت ہے کہ جس طاقت کو بار بار استعمال کیا جائے اس کی عادت ہو جاتی ہے۔ اور پھر اس سے کم طاقت
کا اثر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر لکھتے ہیں ۔ جو لوگ معدہ کی تقویت کیلئے دوائیں استعمال کرتے رہتے ہیں ان کا
معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ اور انہیں زیادہ سے زیادہ طاقت کی دوا استعمال کرنے کی ضرورت رہتی
ہے۔ اسی طرح دوسرے کاموں میں ہوتا ہے۔ مثلاً تبلیغ کا دن ہے۔ اس کیلئے جب تک خلیفہ نہ کہے اگر
کوئی نہ جائے تواس تو اس طرح اس اس بات بات کی کی لوگوں کو عادت ہوجاے ہو جائے گی گی کہ ہر ہر بات خلیفہ خلیفی ہی کہے تب جب اس پر پرعمل عمل
کریں اور یہ جماعت کو مختل کر دینے والی بات ہے۔ یہی حال دوسری تحریکوں کا ہے۔ جن کے متعلق خلیفہ
سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو عمل کرنے کیلئے کہے۔ اس کا نام تو تبرک رکھا جاتا ہے مگر دراصل کا رکن اپنی
غفلت اور سستی کو اس کے نیچے چھپاتے ہیں۔ کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ اس قسم کے اعلانات سے خلیفہ کی
ذات علیحدہ رہے۔ سوائے ان روحانی اور دینی تحریکات کے جو خلیفہ کے دل میں پیدا ہوں اور جن پر وہ
جماعت سے عمل کرانا چاہے۔ اسی اصل کے ماتحت ناظروں کو کام کرنا چاہئیے اور اسی اصل کے ماتحت لوکل
انجمن کے کارکنوں کو بھی۔ پس بجائے اس کے کہ میں یوم التبلیغ کے متعلق تحریک کروں گو شمنی طور پر میرے
یہ کہنے سے بھی تحریک تو ہو جائے گی ، میں اظہار افسوس کرتا ہوا یہ کہتا ہوں کہ یہ طریق غلط ہے۔ قادیان
کے لوگوں کو اپنے عمل سے یہ بات ثابت کرنا چاہئیے کہ وہ زندہ جماعت ہے اور دوسروں سے بڑھ کر اس
میں زندگی پائی جاتی ہے۔ اتفاقاً اس وقت میری نظر پڑ گئی ہے۔ جنہوں نے مجھے رقعہ لکھا تھا کہ میں یوم
التبلیغ کے متعلق تحریک کروں ، وہ خود اڑ ہائی بجے آئے ہیں ۔ گویا میری تحریک کے دوسرے تو محتاج ہیں
لیکن وہ نہیں ۔ اور میری تحریک دوسروں کیلئے تھی ان کیلئے نہ تھی ۔ آج خطبہ جمعہ جلدی بھی شروع نہیں ہوا
کہ وہ موقع پر آنے سے رہ گئے ہوں بلکہ دیر سے شروع ہوا ہے۔ پچھلے جمعہ کی طرح اگر پہلے شروع ہوتا تو
اس وقت تک ختم ہو کر نماز بھی شروع ہوگئی ہوتی بے شک مومن کے کاموں میں چستی ہونی چاہئیے اور ایسے
ذرائع استعمال کرنے چاہئیں کہ لوگوں میں غفلت اور سستی پیدا نہ ہو۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ ہزاروں
دفعہ غفلت چستی کا موجب بن جاتی ہے۔ اس لئے بعض دفعہ بعض لوگوں کی غفلت برداشت کر لینی چاہئیے ۔
259

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
وہ غفلت ہی ان کی پستی کا باعث بن سکتی ہے۔ مثلاً یہی یوم التبلیغ ہے ہوسکتا ہے کہ بعض لوگ اس دن تبلیغ
کیلئے نہ جائیں ۔ مگر ان کی وجہ سے کونسی ایسی برکتیں نازل ہوئی تھیں کہ ان کے ذریعہ ہزاروں لوگ احمدی
ہو جاتے۔ ایسا منحوس شخص جو ایک دن بھی تبلیغ کیلئے نہیں نکل سکتا ، وہ اگر مجبور کرنے پر نکلے بھی تو اس کی زبان
میں کیا اثر ہو سکتا ہے۔ جس کے سپر د اتنا بڑا کام ہو کہ اس نے مسیح موعود کا پیغام دوسروں کو پہنچانا ہو، اس مسیح
موعود کا جسے گزشتہ انبیاء نے سلام کہا۔ وہ اگر اپنے فرض کو نہ پہچانے اور تبلیغ کیلئے نہ جائے تو کون سی ایسی
برکت ہو سکتی ہے کہ ایسے لوگوں کے تبلیغ کیلئے نکلتے ہی خدا تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے دے کہ یہ بڑے
با برکت لوگ ہیں ۔ اب تم برکت نازل کرنی شروع کر دو۔ ایسے لوگ نہ نکلیں تو کیا حرج واقعہ ہو سکتا
ہے۔ لیکن جو اخلاص کے ساتھ جانے والے ہوتے ہیں۔ میری طرف سے تحریک ہونے پر ان کا اخلاص
بھی دب جاتا ہے۔ پھر اس بات میں کیا فرق رہا کہ کوئی زور دینے کی وجہ سے گیا یا خوشی سے گیا۔ منافق وہ
نہیں ہوتا جس میں ایمان نہ ہو بلکہ وہ ہوتا ہے جس میں نامکمل ایمان ہوتا ہے۔ اور نامکمل ایمان بھی بات
سننے اور عمل کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔ اور میرے کہنے پر ایسے لوگوں کو بھی کچھ نہ کچھ حصہ لینا پڑتا
ہے۔ حالانکہ اگر وہ تبلیغ نہ کرتے اور جب مخلص آ کر حالات سناتے کہ ہمیں لوگوں نے مارا، گالیاں
دیں، تکالیف پہنچائیں ، اور یہ سب کچھ ہم نے خدا تعالیٰ کیلئے برداشت کیا تو منافقوں کو اپنا نفاق دور کرنے
کا موقع مل جاتا۔ اور دوسری دفعہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے خود بخود تبلیغ کیلئے جاتے مگر اب یہ نہ
ہو سکے گا۔
آئندہ کا رکنوں کو خواہ وہ مقامی ہوں یا بیرونی اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ ہر تحریک میں اتنی
شدت نہ پیدا کی جائے کہ لوگوں کو اس کی عادت ہو جائے۔ شدید نیکی بھی عادت بن جاتی ہے اور شدید
برائی بھی۔ چند دن اگر کوئی شخص شدید خشوع و خضوع پیدا کرے تو پھر یہ اس کی عادت بن جائے گی۔
شدید زہر کی بھی عادت پڑ جاتی ہے۔ دیکھو گو بھی کھانے والے کو اس کی عادت نہیں پڑتی وجہ یہ کہ اس میں
شدت نہیں ہوتی ۔ لیکن افیم کھانے والے کو عادت ہوتی ہے۔ کیونکہ افیم میں ایک قسم کی شدت ہوتی
ہے۔ انبیاء اور خدا تعالیٰ کا قول بھی شدت والا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ روز روز الہام نازل نہیں
کیا کرتا کیونکہ اس کی بھی عادت ہو جاتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ تحریر فرمایا ہے کہ :
260

آج 10 میں سے 10 باقی