یوم التبلیغ کے خوش کُن نتائج

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے۔ اور اس کا آنا تمہارے لئے
بہتر ہے۔ کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا ۔ اور وہ دوسری قدرت
نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو
تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔ ۲
اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ شدت والی چیز کی عادت ہو جاتی ہے۔ نبی چونکہ شدت پیدا کرتا
ہے، اس لئے اسے ہمیشہ نہیں رکھا جاتا ۔ پھر اگر الہام والی بات کے ہی ماننے کی عادت پڑ جائے تو پھر
کوئی اور بات ہی نہ سنے۔ اور پھر زیادہ شدت والے الہام کی بات مانی جائے عام الہام کی طرف
توجہ نہ کی جائے ۔ تو ہر شدت کی عادت ہو جاتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سناتے تھے کہ بعض
لوگوں کو سنکھیا کھانے کی عادت ہو جاتی ہے تو وہ اتنا سنکھیا کھا جاتے ہیں جس سے کئی آدمی مر
جائیں ۔ حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ دہلی کا ایک شہزادہ بھاگ کر ایک راجہ کے پاس گیا۔ تو اس
نے افیون کی گولیوں کی تھالی بھر کر سامنے رکھ دی۔ شہزادہ کو افیون کھانے کی عادت نہ تھی ۔ اس نے
انکار کرنا چاہا لیکن وزیر نے بتایا کہ اس طرح راجہ صاحب ناراض ہو جائیں گے۔ اور تھالی رکھ لی اور
خود ساری گولیاں کھا گیا ۔ کیونکہ اسے افیون کھانے کی عادت تھی۔ تو ہر شدید چیز کی عادت ہو جاتی
ہے۔ اس لئے ہر موقع پر شدید احساس پیدا کرنا قوم کیلئے مضر ہوتا ہے۔ ہمیشہ عام کاموں کیلئے چھوٹے
ذرائع سے کام لینا چاہئیے اور آہستگی سے کام کرنا چاہیے ۔ کارکنوں کو چاہیے کہ خود کام کریں ۔ اور اگر
بعض لوگ کمزوری دکھا ئیں تو اس سے ڈرنا نہیں چاہئیے ۔ بلکہ ان کے نام نوٹ کر لینے چاہئیں اور پھر
ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے ۔ رسول کریم صلی السلام کے زمانہ میں بھی منافق تھے۔ پھر ان کی
اصلاح ہوتی گئی ۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ حذیفہ رسول کریم صلی السلام سے منافقوں کا حال پوچھتے
رہتے تھے۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ میں تو حذیفہ کو دیکھتا رہتا جس کا وہ جنازہ پڑھتے اس کا میں بھی
پڑھ لیتا ورنہ نہ پڑھتا ہے۔ حذیفہ نے رسول کریم صلی السلام کے وقت جن منافقوں کے نام سنے تھے ان کو
یا د رکھا حالانکہ انہوں نے بعد میں اصلاح کرلی تھی۔ تو منافق کی بھی اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور اسے اپنی اصلاح
کا موقع ملنا چاہئیے ۔ ہر تحریک اتنی شدید نہ ہونی چاہئیے کہ منافق کا پتہ نہ لگ سکے اور اس کا علاج نہ کر سکیں ۔
ے لینا چاہتے
261

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پس میں بجائے یوم التبلیغ کے متعلق تحریک کرنے کے ایسی بات کی تحریک کرتا ہوں کہ مقامی کارکن عام
باتوں کی تحریک کیلئے مجھ سے نہ کہا کریں کیونکہ یہ جماعت سے دشمنی ہے، جماعت کی خیر خواہی نہیں ۔
( الفضل ۲۶ اکتوبر ۱۹۳۳ء)
ل التوبة : ٢٣
الوصیت صفحہ کے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵
الاستيعاب في معرفة الاصحاب لابي عمر يوسف جلد ۱ صفحه ۳۹۴
دار الكتب العلمية بيروت لبنان ۱۹۹۵ء
262

خطبات محمود
(۲۸)
یوم التبلیغ کے خوش گن نتائج
(فرموده ۳۔ نومبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
گزشتہ سے پیوستہ اتوار کو جو ہمارا یوم التبلیغ تھا۔ جہاں تک اس کے متعلق رپورٹیں موصول ہوئی
ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جن جن جماعتوں نے تبلیغ کی طرف توجہ کی ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے انہیں
خاص طور پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جماعتوں میں ایک نئی بیداری پیدا ہوگئی ہے اور تبلیغ کا ایک نیا جوش
ان میں معلوم ہوتا ہے۔ پھر تبلیغ کرنے کیلئے جو دوست اپنے شہر کے لوگوں سے ملے یا باہر کسی گاؤں میں
گئے ، ان سے یہ بھی پتہ لگا ہے کہ بہت سی طبائع احمدیت کی طرف مائل ہیں ۔ خصوصا تعلیم یافتہ طبقہ تو ہماری
جماعت کی طرف بہت راغب ہے۔ ہمارے کئی دوست مخالفوں کی مخالفت دیکھ کر گھبرا جایا کرتے ہیں۔ جماعت
اگر انہوں نے بھی اس دن تبلیغ کی ہو اور اس کے نتیجہ میں ان کے بھی وہی تاثرات ہوں جو میں نے بیان
کئے ہیں تو انہیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ مخالفت کوئی بری چیز نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں نیکی رکھی ہے۔ اور برے سے برا کام کرتے وقت بھی نیکی
اس کے ساتھ رہتی ہے۔ رسول کریم صلی ا ستم فرماتے ہیں ۔ جب کوئی مومن گناہ کرتا ہے تو ایمان
نکل کر اس کے سر پر چھا جاتا ہے اور گناہ ختم ہونے پر پھر اس میں داخل ہو جاتا ہے اے ۔ اس کے
معنی یہی ہیں کہ انسان کی نیکی اس سے جدا نہیں ہوتی ۔ عام طور پر جولوگ ہماری جماعت کی مخالفت
کرتے ہیں، وہ بھی ایک قدم نیکی کی طرف بڑھا لیتے ہیں ۔ مثلاً مخالفت کرنے
263

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
والا اگر دیانتدار ہو تو قدرتی طور پر اسے یہ خیال آتا ہے کہ میں ان لوگوں کی باتیں سنوں تا کہ انہیں جواب
دے سکوں۔ اور جب وہ باتیں سنتا اور تردید کرنے کیلئے سلسلہ کا لٹریچر پڑھتا ہے تو آخر اس کا دل خود بخود
احمدیت کی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اگر وہ غور وفکر سے لٹریچر پڑھتا رہے تو ایک دن احمدیت
کا شکار ہو جاتا ہے۔
پس مخالفت ہمیشہ فائدہ بخشتی ہے۔ اور کبھی بھی مخالفت سے مومن کو گھبرانا نہیں چاہئیے بلکہ خوش ہونا
چاہئیے ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کی غناء کو دیکھتے ہوئے دل میں خشیت رکھنی چاہئیے ۔ ڈر اور چیز ہے اور خشیت اور چیز ۔
ڈر ہمیشہ بزدلی پر دلالت کرتا ہے مگر خشیت الہی ایمان پر دلالت کرتی ہے۔ پس بزدلی نہ ہو لیکن خشیت اللہ
ضرور ہونی چاہئیے ۔ اس دفعہ دوستوں کے تجربہ سے ظاہر ہوا ہے کہ باوجود لوگوں کی شدید مخالفت کے اور
با وجود اس کے کہ مولویوں اور دوسرے لوگوں نے مسلمانوں کو اُکسایا اور جوش دلایا۔ یہاں تک کہ بعض جگہ
یہ بھی امید نہیں تھی کہ شہر کے کسی محلہ میں کوئی شخص ہماری بات سن سکے ۔ پھر بھی لوگوں نے نہایت ہی تو جہ اور
انہماک سے ہماری باتیں سنیں بلکہ بعض نے چائے وغیرہ سے خاطر تواضع کی اور بڑی محبت سے باتیں
سنیں ۔ سو میں سے ایک مثال اس قسم کی پائی جاتی ہے کہ لوگوں نے مخالفت کی اور ننانوے مثالیں ایسی ہیں
کہ لوگوں نے غیر متوقع طور پر ہماری باتوں کو سنا اور اقرار کیا کہ جب آپ اس ارادہ سے آئے ہیں کہ ہمیں
اپنی باتیں سنائیں تو آپ کی مخالفت کرنا فضول ہے۔ غرض اس دفعہ کے یوم التبلیغ سے تین باتیں ثابت ہوئی
ہیں۔ اول یہ کہ قرآن مجید کی یہ بات بالکل سچی ہے کہ فطرت انسانی میں نیکی رکھی گئی ہے۔ ورنہ جس رنگ
میں ہماری مخالفت شروع کی گئی تھی اگر اسی طرح کی تمام لوگوں کی ذہنیت ہوتی تو نہ معلوم کس قدر فساد
ہوتا۔ مگر چونکہ فطرت انسانی نیک ہے اس لئے تمام لوگ مشتعل کرنے والوں کے دھوکا میں نہیں آتے۔ بلکہ
سمجھتے ہیں کہ باتیں سننے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر اچھی بات ہوئی تو قبول کر لیں گے نہیں تو رد کر دیں گے۔ پس
ایک تو ہمیں یہ معلوم ہوا کہ قرآن کریم نے جو یہ فرمایا ہے کہ فطرت انسانی نیک ہے۔ ہمارے مشاہدہ نے بھی
اس کی تصدیق کر کے ہمارے دلوں کو مطمئن کر دیا ہے۔ ایمان تو پہلے ہی مضبوط تھا لیکن جس طرح حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا۔ خدایا! تو مردے کس طرح زندہ کرے گا؟ اور کہا تھا کہ اس پر میرا ایمان تو ہے
لیکن میں اس لئے سوال کرتا ہوں کہ لِيَطْمَئِن قَلبی ہے تا مجھے مزید اطمینان ہو جائے۔ اس طرح ہمارا
264

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
قرآن مجید کے اس بیان کردہ اصل پر ایمان تو تھا لیکن ہمیں اطمینان بھی حاصل ہو گیا۔ اور معلوم ہو گیا کہ یہ
قانون ہمارے لئے بھی جاری ہے۔ دوسری بات ہمیں یہ معلوم ہوئی ہے کہ مخالفتیں جب وہ حق کے مقابلہ
پر ہوں ایسا اثر نہیں رکھتیں کہ کامیاب ہو جائیں۔ مخالفت ہمیشہ اسی وقت کامیاب ہوا کرتی ہے جب وہ
جھوٹ کے مقابل پر ہو۔ ورنہ حق کے مقابل پر مخالفت کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔ تیسری بات ہمیں اس سے
یہ بھی معلوم ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو وہ دلائل عطا فرمائے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کی کسی میں
طاقت نہیں ۔ بیسیوں مثالیں ایسی ملتی ہیں کہ ہماری جماعت کے ان پڑھ لوگ تبلیغ کے لئے نکلے ۔ اور مخالف
مولویوں کا انہوں نے اس طرح مقابلہ کیا کہ لوگوں کو تسلیم کرنا پڑا کہ ان کے مولوی جواب دینے سے عاجز
رہے ہیں۔ مزید فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ جن لوگوں نے کبھی تبلیغ نہیں کی تھی، انہیں بھی تبلیغ کی طرف توجہ پیدا
ہو گئی۔ اور یہ معلوم ہوا کہ بہت سی طبائع احمدیت کی طرف مائل ہیں۔ اگر ہم تو اتر سے اس اثر کو قائم رکھیں تو
تعلیم یافتہ طبقے کا بیشتر حصہ بہت جلد احمدیت میں داخل ہو جائے گا۔ نہ صرف اس دفعہ بلکہ ہر دفعہ کے یوم
التبلیغ سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ طبائع احمدیت کی طرف مائل ہیں ۔ نقص صرف یہ ہے کہ انہیں پوری طرح
پیغام پہنچایا نہیں گیا ۔ یا اس طریق پر پہنچایا نہیں گیا جس سے فائدہ حاصل ہو۔ عموما لوگ اس طرح تبلیغ
کرتے ہیں کہ محلے کے لوگوں کو باتیں سنانی شروع کر دیں ۔ مگر اس طرح بہت کم کرتے ہیں کہ کسی تعلیم یافتہ
محنتی اور بارسوخ آدمی کے پاس جائیں اور اسے تبلیغ کریں۔ عام طور پر ان کا سارا زور ایسے ہی لوگوں کو تبلیغ
کرنے پر صرف ہو جاتا ہے جن کی غرض تحقیق حق نہیں ہوتی بلکہ محض بحث کرنا ہوتی ہے۔ اور ان کا مسلمان ہوجاتا ہےجن کہ ہے۔ اوران کا
بنانے کا سارا زور شیطانوں پر صرف ہوتا ہے۔ ان لوگوں پر خرچ ہوتا ہے جن کو چھیڑ خانی اور بحث کی عادت
ہوتی ہے۔ پس وہ سارا دن ان سے باتیں کرتے رہتے ہیں اور شام کو جب گھر واپس آتے ہیں تو کہتے ہیں
ہم نے خوب تبلیغ کی۔ حالانکہ جن سے وہ بحث کر کے آئے ہوتے ہیں وہ شیطان کے چیلے ہوتے
ہیں۔ اور ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ بحث میں الجھے رہیں تا ایسے لوگوں کے پاس نہ جاسکیں
جو سعادت کا مادہ رکھتے ہیں ۔
پس چاہئیے کہ ایسے لوگوں کے حلقہ سے بچ کر ان لوگوں کے پاس پہنچا جائے جو حق کے
متلاشی ہوتے ہیں ۔ اور خصوصا ایسے لوگوں سے ملنا چاہیے جو اپنے اپنے حلقہ میں اثر رکھتے ہیں ۔ ملنا
265

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوں۔ جب تک اس رنگ میں تبلیغ نہ کی جائے گی اثر نہ ہوگا یوں تو اللہ تعالیٰ نے رحمت کا ایک چھینٹا برسایا
ہے اور لوگ آپ ہی آپ احمدیت میں داخل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس میں شبہ نہیں کہ اصولی طور پر
ابھی ہماری جماعت نے بہت کم تبلیغ کی ہے۔ عام طور پر ان کی وہی مثال رہی ہے کہ جیسے کوئی شکاری تیر
چلائے اور اس کا ہر تیر خطا جائے ۔ مگر اتفاقاً کوئی شکار کو بھی جاگے اور وہ گر پڑے۔ اب تک نشانے پر
پہنچنے والے تیر بہت کم چلائے گئے ہیں ۔ اس لئے سوچنا چاہئے کہ اگر تیر خطا ہو کر اس قدر شکار کر سکتا ہے
تو نشانے پر اگر تیر لگتے جائیں تو کس قدر شکار ہوں گے۔ لوگوں کی اس تعداد اور رفتار سے جو جماعت
میں داخل ہو رہی ہے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اتنا بڑا شکار جمع کر رکھا ہے کہ ہمارے
تیر خالی ہو ہو کر بھی ہزاروں کو کھینچ لاتے ہیں۔ پھر اگر ارادہ عزم اور صحیح طریق کے ساتھ تیر چلائے
جائیں تو کس قدر کامیابی ہو سکتی ہے۔ پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ اصولی طور پر تبلیغ کرے اور اپنی
طاقت کو ضائع نہ کرے۔ باقی مخالفت کوئی ایسی چیز نہیں جس سے ہم گھبر اسکیں بلکہ مخالفت اگر سنجیدگی اور
اخلاص سے کی جائے تو مخالفت کرنے والے میں کچھ نہ کچھ دین کی محبت ضرور ہوتی ہے۔ آج ہی مجھے
تازہ ڈاک سے گالیوں سے بھرا ہوا ایک خط ملا ہے۔ اس کے پڑھنے سے صاف طور پر مجھے معلوم ہوا
ہے کہ لکھنے والے کے دل میں دین کی محبت اور اسلام کا درد ہے جس سے مجبور ہو کر اس نے خط لکھا۔ وہ
خط راولپنڈی سے آیا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے انسان کی زبان ایسی بنائی ہے کہ اس کی وجہ سے بعض قو میں
معلوم کی جاسکتی ہیں۔ اس خط کی زبان بھی ایسی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص ہزارے کے علاقہ
کا ہے۔ ہمارے ایک دوست جو آج کل عربی پڑھانے پر مقرر ہیں ۔ اپنی طالب علمی کے زمانہ میں
جب یہاں آئے تو اُس وقت میں حضرت خلیفہ اول سے پڑھا کرتا تھا آپ نے فرمایا میاں ! ان کی
زبان دیکھو۔ یہ حا“ کو ہمیشہ خا کہیں گے ۔ الحمد لله نہیں بلکہ الْحَمْدُ لِلہ کہیں گے ۔ اس خط میں بھی
کئی جگہ خفیہ حنفیہ لکھا ہوا ہے۔ میں حیران ہوا کہ یہ کیا لفظ ہے۔ بعد میں معلوم ہوا حنفیہ کو خفیہ لکھا گیا
ہے کیونکہ اس علاقہ کے لوگ حا“ کو ” خا بولتے ہیں ۔ خط لکھنے والے نے دھمکی بھی دی ہے کہ ایسا نہ
ہو کہ حنفیہ جماعت کا کوئی آدمی آپ کو مار ڈالے۔ برا بھلا بھی کہا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ اب جبکہ کئی آدمی
ہندوؤں میں سے اسلام میں داخل ہو رہے ہیں آپ اسلام کے اندر ہو کر اس کے ساتھ کیوں دشمنی کر رہے
وو
266

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں۔ اور گوسخت الفاظ میں لکھا ہے مگر صاف معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والے کے دل میں سنجیدگی پائی جاتی
ہے۔ باقی لوگوں کا تجربہ بھی بتلاتا ہے کہ مسلمانوں میں اب سنجیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ وہ بے شک گالیاں ا
دیں گے مگر ایک قسم کی سنجیدگی اور متانت بھی ان میں نظر آئے گی۔ اور جو پہلے ان پر مردنی چھائی ہوئی
تھی ، اس میں اب تغیر پیدا ہو گیا ہے۔ ایک گالی دینے والا شرارتی ہوتا ہے اور اس کی گالیاں اس کے دل
کے بغض و کینہ کا آئینہ ہوتی ہیں۔ مگر ایک دوسرے کی گالیوں کا موجب بغض نہیں بلکہ محبت اور اصلاح ہوتی
ہے۔ جیسے بعض ماں باپ غصہ میں اپنے بچوں کو کوستے اور گالیاں دیتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ
ان کے دل میں بچہ سے بغض ہوتا ہے بلکہ انہیں غصے کی عادت ہوتی ہے۔ اور محبت کے نتیجہ میں وہ گالیاں سے بغض ہوتا ہے بلکہ کے نتیجہ وہ
دیتے ہیں۔ اس دفعہ یوم التبلیغ کے موقع پر بعض لوگوں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ تبلیغ نہ کی جائے کیونکہ اس
طرح فساد ہوگا اور گو انہوں نے میرے نزدیک خیر خواہی سے مشورہ دیا تھا اور اس روح کو ہم قابل قدر سمجھتے گوانہوں
ہیں مگر اتنی غلطی ان سے ضرور ہوئی ہے کہ انہوں نے سمجھا سارے مسلمان ظفر علی کی ٹائپ کے ہیں۔ دراصل
جو شخص پاس ہو، اس کا انسان پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔ چونکہ ان کے ارد گرد ظفر علی ٹائپ کے لوگ رہتے
تھے، اس لئے انہوں نے خیال کر لیا کہ سارے لوگ ہی فسادی ہیں ۔ حالانکہ ہمارے تجربہ نے بتا دیا ہے
کہ اب مسلمانوں کی حالت بدل چکی ہے۔ اور وہ مذہبی عقائد کے متعلق باتیں سننے کیلئے تیار ہیں۔ یہ بات
اگر قائم رہے تو مسلمانوں کی ترقی کا موجب ہو سکتی ہے۔ دراصل ساری تباہیاں اختلاف کے برداشت نہ
کرنے کی وجہ سے آتی ہیں ۔
پس علاوہ اس کے کہ اس طرح وہ ہماری باتیں سن سکیں گے اور اگر اللہ کا فضل شامل حال ہوا تو انہیں
ہدایت حاصل ہو جائے گی۔ ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس رنگ میں مسلمانوں میں اتحاد کی صورت
پیدا ہو جائے گی۔ جب قوم کی یہ عادت ہو کہ وہ اختلاف کی باتیں نہ سن سکے مخالف قوم کیلئے اس میں تفرقہ
ڈالنا بہت آسان ہوتا ہے۔ کیونکہ تفرقہ بے جا جوش میں آجانے والے لوگوں میں ڈالا جاتا ہے۔ جس قوم
میں سنجیدگی کے ساتھ باتوں میں امتیاز کرنے اور شرافت و سنجیدگی کے ساتھ باتیں سننے کا مادہ ہو، اس میں
تفرقہ ڈالنا ناممکن ہوتا ہے۔ پس یہ بات علاوہ احمدیت کیلئے مفید ہونے کے مسلمانوں کے متعلق خوشخبری بھی
ہے کہ ان میں اب یہ مادہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ دوسروں کی باتیں حوصلہ اور تحمل سے سن سکتے ہیں۔ اور
267

آج 10 میں سے 10 باقی