چندہ کی باقاعدہ ادائیگی کے متعلق آخری انتباہ

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اب کوئی غیر قوم مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ تفرقہ اسی طرح پڑتا ہے کہ جب کسی
مفسد کی کوئی بات سنی جائے تو جوش میں آکر بغیر تحقیق کئے اسے درست مان لیا جائے۔ اور لٹھ لے کر دوسرے
کے مقابل پر انسان نکل کھڑا ہو۔ لیکن اگر قلب میں سنجیدگی ہو جب کوئی بات بیان کرے تو کہے اچھا میں تحقیق
کروں گا۔ اگر یہ بات کہی گئی ہے تو میں پوچھوں گا کہ کیوں کہی گئی۔ پھر اگر میرا قصور ہوا تو میں اپنی اصلاح کر
لوں گا۔ اور اگر دوسرے کا قصور ہوا تو اسے ملامت کروں گا تو تفرقہ ڈالنے والا خاموش ہو کر چلا جاتا ہے۔ پس
علاوہ اس کے مسلمانوں میں یہ مادہ پیدا ہونے سے ہمارے لئے سہولت ہوگئی ہے۔ مسلمانوں کی عام حالت
کے لحاظ سے بھی یہ خوشخبری ہے۔ اور امید پڑتی ہے کہ اگر یہ مادہ ان میں ترقی کرتا گیا تو آئندہ فتنے ان میں ہے۔ اور امید ہے کہ یہ مادہا میں تو فتنے انمیں
نہیں اٹھیں گے۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بہت جلد ترقی کر سکیں گے۔ مگر ہمارے لئے یوم التبلیغ اپنے
اندر جو سبق رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے راستہ کھول دیا ہے۔ اگر ہم توجہ کریں گے تو ترقی
ہوگی اور اگر نہ کریں گے تو نہیں ہوگی ۔ یہ یوم التبلیغ فرض ہے اور فرض کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔ مگر رسول
کریم صلی سیستم فرماتے ہیں۔ انسان خدا تعالیٰ کا قرب فرائض سے نہیں بلکہ نوافل سے حاصل کرتا ہے سے
خلیفہ وقت نے جو کہا اور تم نے مانا وہ تو فرض ادا ہوا لیکن اللہ تعالیٰ کا قرب نوافل سے ملتا ہے۔ اسی لئے
رسول کریم ملی ایم نے فرائض سے نوافل زیادہ رکھے ہیں ۔ ظہر کے چار فرض ہیں ۔ مگر آٹھ سنتیں اور نوافل
الگ ہیں۔ عصر کے ساتھ یوں تو سنتیں نہیں مگر نوافل کے طور پر چار رکعت پڑھ لی جاتی ہیں ۔ مغرب کے وقت
تین فرض ، دو سنتیں اور دونفل ، عشاء کے وقت چار فرض ، دوسنتیں، تین وتر اور پھر بیٹھ کر دوسنتیں ادا کی جاتی چار وتر اور پھربیٹھ کر اداکی
ہیں۔ صبح کی نماز کے وقت دو فرض اور دوسنتیں ہیں ۔ مگر اس سے پہلے رات کو تہجد کے وقت آٹھ رکعت نفل
پڑھے جاتے ہیں۔ اور اگر اشراق کو شامل کر لیا جائے تو دو نفل وہ ہو جاتے ہیں۔ گویا پینتیس (۳۵) رکعت
نوافل رکھے گئے ہیں۔ اور یہ بھی وہ جو مسنون ہیں ورنہ ان کے علاوہ بھی عبادت کرنے کا حکم ہے۔ اس کے
مقابلہ میں سترہ (۱۷) رکعت فرائض ہیں۔ گو یا نوافل دُگنے سے بھی زیادہ ہیں۔ پھر فرض کی تو تعداد مقرر ہے
مگر نفل کی حد ہی نہیں ۔
پس جب نوافل سے قرب الہی حاصل ہوتا ہے تو مقامی طور پر ہر جماعت کو ہمیشہ تبلیغ کی طرف
توجہ کرنی چاہئیے ۔ اور جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی جگہوں پر ہفتہ وار، پندرہ روزہ
268

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
یا ماہوار تبلیغ ڈے مقرر کر کے خود بخود تبلیغ کیا کریں۔ اس طرح ثواب بھی ہوگا اور لوگوں کو ہدایت بھی
ہوگی۔ بعض لوگوں نے مشورہ دیا تھا کہ یوم التبلیغ بڑھا دیئے جائیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بجائے فرض
میں زیادتی کرنے کے نوافل میں زیادتی کرنی چاہئیے ۔ اور یہ اسی طرح ہو سکتی ہے کہ تمام جماعتیں اپنی اپنی
جگہوں پر ایک تبلیغ ڈے۔ پندرہ روزہ یا مہینہ کے بعد مقرر کر کے تبلیغ کیا کریں۔ کیونکہ فرض تو سب پر عائد
ہوتا ہے اور نوافل ہر شخص علیحدہ علیحدہ اپنی طاقت اور اپنے شوق کے مطابق ادا کر سکتا ہے۔ پس جماعتوں کو
نفلی یوم التبلیغ مقرر کرنے چاہئیں بلکہ افراد بھی اپنی سہولت کے مطابق پندرہ روزہ تبلیغ ڈے مقرر کر سکتے
ہیں۔ اگر اس طرح تمام جماعتیں اور افراد اپنے اپنے طور پر یوم التبلیغ مقرر کر کے تبلیغ کرنے لگ جائیں تو
خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کے بہتر سے بہتر نتائج پیدا ہونے لگ جائیں گے۔
(الفضل ۹ نومبر ۱۹۳۳ء)
ترمذی ابواب الایمان باب لا يزني الزاني وهو مؤمن
البقرة : ٢٦١
سے بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
269

خطبات محمود
۲۹
چندہ کی باقاعدہ ادائیگی کے متعلق آخری انتباہ
(فرموده ۱۰ نومبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں سر درد اور گلے کی تکلیف کی وجہ سے اونچا نہیں بول سکتا اور نہ ہی زیادہ بول سکتا ہوں لیکن میں
اس بات کے متعلق اختصار اجماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس سال بجٹ کے موقع پر سب کمیٹی کی سفارش تھی
اور اس پر مجلس شوری کی بھی سفارش تھی کہ بجٹ پورا نہ ہو تو چندہ خاص لگایا جائے ۔ لیکن میں نے فیصلہ کیا تھا
کہ پہلے چندہ کی وصولی کے متعلق پوری کوشش کی جائے جو اب تک نہیں ہوتی رہی۔ اگر اس کے بعد بھی
بجٹ پورا نہ ہو اور نہ ہی قرضہ کی ادائیگی کی کوئی اور صورت نظر آئے تو پھر چندہ خاص لگایا جائے گا۔
تشخیص سے معلوم ہوا کہ ہماری آمد کا بجٹ بہت ہی کم تجویز کیا جاتا رہا ہے۔ اور درحقیقت اس سے
بہت زیادہ آمدنی ہونی چاہیے تھی۔ بہت سے نادہندہ اور کمزور لوگ چندہ کی ادائیگی میں سستی کرتے اور
جماعتیں بھی اپنے بجٹ کو پورا کرنے کیلئے کہ انہوں نے تمام رقوم ادا کر دی ہیں ایسے نادہندوں کو چندہ کی
فہرست سے خارج کر دیتیں جس کی وجہ سے وہ اور سست ہو جاتے۔ اور اگر کبھی وقتی جوش کے ماتحت وہ
چندہ دے بھی دیتے اور اس طرح ایک جماعت کے چندہ میں اضافہ ہو جاتا تو وہ جماعت مستقل نیک
نامی حاصل کر لیتی ۔ اور اس کے متعلق خیال کیا جاتا کہ اس کا چندہ بہت بڑھ گیا ہے۔ یا بعض دفعہ کوئی
چست آدمی بھی اس وجہ سے سست ہو جاتا کہ بجٹ تو پورا ہو ہی چکا ہے، اب مزید چندہ دینے کی کیا ضرورت
270

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے۔ ان نقائص کو دور کرانے کیلئے میں نے تشخیص کرائی اور معلوم ہوا پچاس فیصدی سے بھی زیادہ لوگ
ایسے ہیں جو صحیح طور پر باقاعدگی کے رنگ میں چندہ نہیں دیتے۔ تشخیص کے نتیجہ میں بعض جماعتوں کا ۔ سوایا
اور بعض کا ڈیوڑھا اور بعض کا دُگنا چندہ ہو گیا۔ اور مجموعی طور پر جماعت کے چندہ میں پچاس فیصدی کے
قریب اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے خاتمہ پر جماعت پر چالیس ہزار روپے قرض تھا۔ مگر اس
سال پہلی ششماہی پر کوئی قرض نہیں نکلا۔ مگر جہاں یہ خوشی کی بات ہے کہ جماعت نے پچھلے چھ ماہ میں
چندوں کی ادائیگی پر پورا زور لگایا اور گو پورا تو پھر بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ہاں یہ ضرور کہنا پڑتا ہے کہ پہلے سے
زیادہ زور لگایا اور باوجود بجٹ میں زیادتی ہونے کے خرچ کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلہ میں بڑھا
نہیں۔ اور قرضہ میں بھی زیادتی نہیں ہوئی۔ یا حسابی رنگ میں ایسی نمایاں زیادتی نہیں ہوئی جسے بیان کیا جا
سکے ۔ وہاں پچھلے سال کا ستر اکہتر ہزار روپیہ کا قرض ابھی تک ادا نہیں ہوا۔ گو چھ مہینہ میں بجائے بڑھنے
کے قرض اپنی جگہ ٹھہرا رہا مگر قرض کا اپنی جگہ پر قائم رہنا بھی کوئی خوشی کی بات نہیں ۔ کب تک سترا کہتر ہزار
کا قرض چلا جائے گا۔ اسے بہر حال ادا کرنا ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ خطر ناک بات یہ ہے کہ پچھلے ماہ سے
ادائیگی چندہ کے متعلق جماعت کی توجہ میں کمی آگئی ہے۔ اور بعض ہفتوں میں تو اتنی کمی ہوئی ہے کہ حیرت ہو
جاتی ہے۔ پچھلے سال انہیں دنوں جماعت کے چندہ کی ہفتہ وار چار ہزار آمد تھی مگر اس سال دو ہزار سے کچھ
ہی اوپر ہے۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح برے بیل کو اس کی عادت ہو جاتی ہے کہ کوئی اسے کچھ کہہ
دے اور لٹھ لے کر اس کے پیچھے لگا ر ہے، تب وہ چلے ۔ اسی طرح ہماری جماعت کو بھی اس بات کی عادت ہو
گئی ہے کہ اسے جگایا اور بیدار کیا جائے ۔ ہلایا اور جھنجوڑا جائے ۔اگر اسے بیدار نہ کیا جائے تو وہ نہیں
اُٹھتی۔ لیکن اس طرح کام کرنے والوں کو کوئی ثواب نہیں ملے گا۔ اور قیامت کے دن وہ اپنے نامہ اعمال کو
خالی دیکھیں گے۔ اور انہیں معلوم ہوگا کہ ان کی تمام نیکیاں یا تو ناظر بیت المال کے نام لکھی ہوئی ہوں گی یا
محصلین کے نام اور یا میرے نام لکھی ہوئی ہوں گی ۔ کیونکہ جو زور دے کر دوسروں کو چلاتے ہیں ثواب
انہیں کو ملے گا۔ باقی کام کرنے والوں کو اُسی وقت ثواب مل سکتا ہے جب وہ بغیر کسی کے کہے خود بخود کام
کرتے چلے جائیں۔ لیکن اگر کوئی اور شخص ان سے کام کراتا ہے تو پھر یہ ان کیلئے ثواب کا موجب نہیں بلکہ
کہنے والے کو اس کا ثواب ملے گا۔ اور جبکہ دنیا میں اس خیال سے مطمئن بیٹھے ہوئے
271

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہوں گے کہ وہ نیکیاں کما رہے ہیں۔ اگلے جہاں میں وہ نیکیاں ان کے نام نہیں لکھی ہوں گی اور یہ ایک
نہایت ہی تکلیف دہ اور قابل افسوس بات ہے۔
چلا
میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ مومن کا فرض یہ ہے کہ وہ استقلال اور توجہ سے کام کرتا
جائے ۔ یہ کوئی اچھا طریق نہیں کہ کچھ دن کام کیا اور پھر سو گئے ۔ رسول کریم صلی یتیم سے ایک دفعہ لوگوں
نے پوچھا۔ یا رسول اللہ ! سب سے اچھا کام کون سا ہے۔ آپؐ نے فرمایا سب سے اچھا کام وہ ہے جس پر
دوام اختیار کیا جائے ۔ ایک نیکی چاہے چھوٹی ہو مگر اس پر دوام رکھا جائے تو وہ اس بڑی نیکی سے افضل
ہے جسے ایک دفعہ کر کے انسان پھر ترک کر دے۔ پس یہ کوئی مفید طریق نہیں کہ چند دن اپنے کاموں سے
ایک شور سا پیدا کر دو اور پھر ہمیشہ کیلئے خاموش بیٹھ جاؤ۔ اور چند افراد میں یہ نقص ہو تو پھر تو کسی حد تک اسے
برداشت بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر اکثروں میں بلکہ جماعت کے کارکنوں تک میں یہ نقص پایا جاتا ہو تو
کتنی افسوسناک بات ہوگی۔ میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ نہایت معمولی معمولی نقصان کی وجہ سے بعض
افراد اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کر دیتے ہیں ۔ ابھی ایک بڑی جماعت کے سیکرٹری کا مجھے خط ملا
ہے۔ اس جماعت کے ڈیڑھ دو سو افراد ہیں۔ وہ لکھتا ہے کہ چونکہ جماعت کے دوست شہر کے دور دور
حصوں میں رہتے ہیں اس لئے چندہ کی وصولی کیلئے میرا سب کے پاس جانا مشکل ہوتا ہے اور اس وجہ
سے چندہ وصول نہیں ہوتا۔ کوئی اس سے پوچھے کہ اگر تمہارے لئے چندہ کا وصول کرنا مشکل ہے تو پھر تم
نے یہ ذمہ داری لی ہی کیوں کہ تم چندہ وصول کیا کرو گے؟ اور اگر تمہارا حوصلہ اتنا ہی گرا ہوا تھا کہ مہینہ میں تم وصول انہی ہواتھا کہ
ایک دفعہ بھی تم دوستوں کے پاس نہیں جا سکتے تھے تو پھر تمہیں یہ عہدہ لینے اور سیکرٹری مال کہلانے کی کیا
ضرورت تھی۔ پھر اگر تم نے محض ثواب کی نیت سے یہ عہدہ لیا تھا اور اتنی ہمت نہیں تھی کہ لوگوں کے پاس
پہنچتے تو یوں بھی کر سکتے تھے کہ مختلف محلوں میں اپنے نائب مقرر کر دیتے۔ اور اگر نائب بھی خود مقرر نہیں
کر سکتے تھے تو اپنے امیر یا انجمن کے پریذیڈنٹ سے کہتے کہ میں سب جگہ نہیں پھر سکتا، میرے لئے نائب
چاہئیں ۔ مگر اس نے صرف عہدہ لے لیا اور سمجھ لیا کہ اب مجھے ثواب مل جائے گا۔ کیونکہ میں نے اتنی ذلت جو
برداشت کر لی کہ جماعت احمدیہ کا سیکرٹری کہلا نا شروع کر دیا۔ اس کے بعد آنکھیں بند کر کے بیٹھ گیا اور سمجھ لیا کہ
دنیا کا سارا ثواب کھیچ کھچا کر اس کے نامہ اعمال میں درج ہونا شروع ہو جائے گا۔ میں نے
چھرم
272

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
بجٹ کے موقع پر جو تقریر کی تھی اس میں کہا تھا کہ جو لوگ کام نہیں کر سکتے ، انہیں چاہئیے کہ وہ بجائے روک
بننے کے ہمارے راستہ سے ہٹ جائیں۔ جیسا کہ گھوڑ دوڑ میں اگر ایک کنکر بھی راستہ میں پڑا ہوا ہو تو وہ
دوڑ میں روک بن سکتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے پہلی سی تیزی قائم نہیں رہ سکتی ۔ اسی طرح روحانی جماعتوں
میں بھی جبکہ سمجھدار اور اخلاص رکھنے والے دوڑ میں شامل ہوتے ہیں بعض لوگ درمیان میں روک بن کر آ
کھڑے ہوتے ہیں ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جماعت میں وہ تیزی نہیں رہتی جو رہنی چاہئیے ۔ اس لئے
میں نے کہا تھا کہ ایسے لوگوں کو چاہئیے کہ وہ علیحدہ ہو جائیں اور صاف صاف کہہ دیں کہ جب ہماری مرضی
ہوگی کام کریں گے اور جب نہیں ہوگی نہیں کریں گے۔ اگر ایسے لوگ ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہتے تو تو چھوڑ
دیں۔ اب بھی میں یہی کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو علیحدہ ہو جانا چاہئیے ۔ خوامخواہ جھوٹی تعداد بڑھانے کا
فائدہ کیا ہے؟ ایک زمانہ تھا جب ساری دنیا میں اتنے احمدی بھی نہیں تھے جتنے آج جمعہ میں بیٹھے ہیں مگر
اُس وقت بھی کام ہو رہا تھا۔ اُس وقت بھی سلسلہ کی طرف لوگ متوجہ ہوتے تھے۔ اور اُس وقت بھی
یورپ اور امریکہ میں احمدیت کا نام پھیلا ہوا تھا۔ اور خواہ لوگوں کی کثرت نہ تھی اور تھوڑے سے لوگ
احمدیت میں شامل تھے مگر وہ چند آدمی بھی دنیا میں شور مچا رہے تھے۔ اور خدا تعالیٰ انہی کی آواز کو دنیا میں
پھیلا رہا تھا۔ کیونکہ جہاں انسانی کوششوں میں کمی ہو وہاں خدا تعالیٰ کا فضل اس کمی کو پورا کر دیتا ہے۔ میں
نے یہ بھی کہا تھا کہ جماعت کو اس طرف فوری توجہ کرنی چاہئیے ۔ ورنہ مجھے کوئی ایسا قدم اُٹھانا پڑے گا جو
سزا کی قسم کا ہوگا۔
سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ قادیان کی جماعت میں بھی بیداری نہیں۔ عام طور پر یہ
شکایت پائی جاتی ہے کہ یہاں کے لوگوں کے پاس جب چندہ وصول کرنے والے پہنچتے ہیں تو وہ کئی قسم کے
غذر اور حیلے بہانے کرنے لگ جاتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بھی حقیقی طور پر خدمت
دین کا بوجھ اُٹھانے کیلئے تیار نہیں۔ یہ تو نہیں کہ سب ایسے ہوں ۔ سینکڑوں ایسے ہیں جو عام چندوں کی ادائیگی
کے باوجود ہر طرح دینی خدمات میں حصہ لیتے ہیں۔ اور درحقیقت وہی لوگ سلسلہ کے عمود اور ستون
ہیں۔ اور انہی کو سلسلہ کا سچا خادم کہا جا سکتا ہے۔ مگر جو ایسے نہیں ان کے متعلق مجھے یہ کہنے کی ضرورت پیش
آئی ہے کہ وہ قادیان میں رہ کر دوسروں کیلئے زیادہ اعلیٰ نمونہ بننے کی کوشش کریں ۔ جن دینی قربانیوں کا ہم
273

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سے مطالبہ کیا جاتا ہے وہ پہلے لوگوں کی قربانیوں سے بہت کم ہیں۔ پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ جماعت جسے
آخری جماعت قرار دیا گیا ہو جس نے ایک نبی کے ہاتھ پر بیعت کی ہو، اس کے افراد اور خصوصیت سے وہ
لوگ جو مرکز میں رہتے ہوں مالی قربانیوں میں سستی دکھا ئیں ۔ مرکز میں رہنے کا میں نے اس لئے ذکر کیا ہے
کہ یہاں رہنے سے انسان پر نسبتا زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ورنہ ہر شخص جو اس جماعت میں داخل
ہے خواہ وہ مرکز میں رہتا ہو یا باہر کوئی وجہ نہیں کہ وہ ستی دکھائے۔ پس ایک دفعہ میں پھر جماعت کو بیدار کر
دیتا ہوں اور گو میرا یہ بیدار کرنا چنداں مفید نہیں ۔ کیونکہ اس طرح ثواب بیدار کرنے والے کو ہی ملتا ہے۔ مگر
اس لحاظ سے کہ شاید یہ آخری انتباہ مؤثر ہو میں اعلان کرتا ہوں کہ ناظر بیت المال نے چندہ کی ادائیگی کیلئے
ایک میعاد مقرر کر دی ہے۔ اور گو میں نے انہیں کہا تھا کہ تین ماہ کے ختم ہونے پر میرے پاس رپورٹ کریں
کہ کن کن جماعتوں نے چندہ نہیں دیا مگر اس وقت انہوں نے کہہ دیا کہ رپورٹ تو تیار تھی مگر صرف پیش نہیں
ہوسکی۔ اور اب چھٹے مہینے کے خاتمہ پر بھی انہوں نے یہی کہا ہے کہ رپورٹ تو تیار ہے مگر پیش نہیں ہو سکی۔ لیکن
میں سمجھتا ہوں یہ محض ان کا وہم ہے۔ میرے نزدیک رپورٹ مکمل طور پر نہ پہلے تیار تھی اور نہ اب تیار
ہے۔ لیکن بہر حال انہوں نے چندہ کی ادائیگی کیلئے ایک میعاد مقرر کر دی ہے۔ اس میعاد میں بھی جو لوگ یا
جماعتیں چندہ نہیں دیں گی میعاد کے خاتمہ پر ان جماعتوں کے نام میرے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ اور
میں اعلان کرتا ہوں کہ جو جماعتیں نادہندہ ثابت ہوں گی ، مالی سیکرٹریوں کو فوراً تین ماہ تک کیلئے معطل کر دیا
جائے گا۔ اس تین ماہ کے عرصہ میں لوگوں سے چندہ وصول کرنا نئے سیکرٹریوں کا کام ہوگا لیکن گزشتہ بقایا کو
وصول کرنا ان معطل شدہ سیکرٹریوں کے ذمہ ہوگا۔ اگر وہ تین ماہ میں اس کام کو مرکز کی تسلی کے مطابق کر دیں
گے تو انہیں ان کے عہدہ پر بحال کر دیا جائے گا ورنہ ایک سال تک انہیں اس عہدہ سے معطل رکھا جائے
گا۔ اور اس ایک سال کے عرصہ میں کسی جماعت میں انہیں کوئی عہدہ نہ دیا جائے گا۔
میں سمجھتا ہوں کئی منافق قادیان کے بھی اور باہر کے بھی ایسے ہوں گے کہ جو کہہ دیں
گے چلو چھٹی ہوئی ، ہم کام کرنے سے بچ گئے ۔ لیکن میرے وہ مخاطب نہیں بلکہ ایسے لوگ ہیں
جو اپنے پہلو میں سلسلہ کا درد رکھتے ہیں ۔ اور منافقوں کے متعلق تو میں خود چاہتا ہوں کہ انہیں
جس قدر جلد ممکن ہو جماعت سے الگ کر دیا جائے میری زبردست خواہش ہے کہ مجھے
274

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کوئی بہانہ مل جائے جس سے میں انہیں الگ کرنے میں کامیاب ہوں۔ اور میں ہمیشہ بہانہ ڈھونڈتا رہا ہوں
کہ مجھے ان پر شرعی طور پر گرفت کرنے کا کوئی موقع مل جائے اور میں انہیں جماعت سے خارج کر دوں ۔ میرا
پہلے بھی یہ رویہ تھا کہ ایسے لوگوں کو اصلاح کا موقع دیتا اور جب بھی مجھے کوئی ذرا بہانہ مل جاتا انہیں معاف کر
دیتا۔ مگر ایک سال سے بلکہ اسی سال کے شروع سے میں سمجھ رہا ہوں کہ ایسے لوگ جماعت پر بار اور اس کی
کمزوری کا موجب ہو رہے ہیں۔ اور ایسے لوگوں کو جماعت سے نکال دینا ان کی موجودگی سے زیادہ بہتر
ہے۔ پس اس قسم کے منافق آدمی اگر ایسے خیالات کا اظہار کریں گے تو ان کے اس قسم کے اقوال میری مدد
کرنے اور میرا ہاتھ بٹانے والے ہوں گے۔ اور میں جو انہیں جماعت سے نکالنے کا موقع تلاش کرتا رہتا ہوں
میرے لئے اپنے ارادہ کو عملی جامہ پہنانے میں کامیابی ہوگی ۔ لیکن میں انہیں نکالوں یا نہ اللہ تعالیٰ کے حضور وہ
جماعت سے خارج ہی ہوں گے۔ ایسے لوگ دراصل سب سے زیادہ بد قسمت ہوتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں پر
یہ شعر بالکل چسپاں ہوتا ہے کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
وہ دنیا سے قطع تعلق کر کے ایک ایسی جماعت میں شامل ہوتے ہیں جو لوگوں میں بدنام ہے۔ اور پھر یہاں آ
کر بھی وہ اپنی منافقت کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں۔اس طرح وہ نہ دنیا کے
رہتے ہیں نہ دین کے۔ پس سب سے بدتر حالت منافقین کی ہوتی ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے منافقین کے متعلق
فرمایا ہے کہ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ہے ۔ وہ دوزخ کے نچلے حصہ میں ہوں گے۔ بظاہر کا فرسب سے
زیادہ نقصان رساں نظر آتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ منافق اس سے بھی زیادہ ایذاء رساں ہوتا ہے۔ اسی لئے
اسے سزا بھی زیادہ دی گئی ہے۔ کافر باہر سے حملہ کرتا ہے مگر منافق اندر رہ کر اور جماعت میں شامل ہو کر نقصان
پہنچانے کے درپے ہوتا ہے۔ اور باہر اگر پاخانہ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہوں تو وہ اتنی تکلیف نہیں دیتے جتنی ایک
پیپ سے بھری چھوٹی سی پھنسی انسان کو تکلیف دیتی ہے۔ باقی منافقین کے خیالات کی نہ میں پرواہ کرتا
ہوں اور نہ سلسلہ کی ترقی میں وہ کوئی خاص روک بن سکتے ہیں۔ کیونکہ منافق علیحدہ ہو کر اتنا نقصان نہیں پہنچا
سکتا جتنا اندر رہ کر نقصان پہنچایا کرتا ہے۔ ایسا منافق جو بات بات پر نکتہ چینی کرنے والا اور قربانی وایثار کی
خواہش اپنے اندر رکھنے والا نہ ہو وہ خدا کی درگاہ سے راندہ ہوا ہوتا ہے۔ اور راندہ ہوا اتنا نقصان نہیں پہنچا تا جتنا ر سے
275

خطبات محمود
نقصان وہ منافق پہنچاتا ہے جو ایمان تو لے آتا ہے مگر پھر گرتا چلا جاتا ہے۔
سال ۱۹۳۳ء
پس منافق ایک نہایت ہی بد بودار چیز ہے اتنی بد بودار کہ اللہ تعالی دوزخیوں کو بھی اس کی تکلیف سے
بچانے کیلئے اُسے سب سے نیچے طبقہ میں رکھا ہے۔ لیکن مؤمنوں کی ترقی میں وہ روک نہیں ہو سکتے ۔ ترقی
میں روک عملی منافق ہوتا ہے۔ جس کے دل میں تو ایمان ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ان کے ساتھ چلوں اور
دوڑوں مگر گر پڑتا ہے اور روک بن جاتا ہے۔ جیسے بچے جب والدین کے ساتھ چلتے ہیں تو گر پڑتے ہیں
اور انہیں اُٹھانا پڑتا ہے۔ پس ایسے لوگوں کیلئے جن کے دلوں میں تو ایمان ہے مگر دوڑ میں وہ ساتھ نہیں رہ
سکتے ، یہ سزا جو میں نے تجویز کی ہے بہت بڑی سزا ہے۔ اور جب انہیں معلوم ہوگا کہ انہیں سلسلہ کی خدمت ،
سے محروم کر دیا گیا ہے تو وہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں گے ۔ رسول کریم صلی السلام نے ایک دفعہ بعض
لوگوں کو یہ سزادی کہ ان سے کلام نہ کیا جائے۔ جنہیں یہ سزا دی گئی اُن میں سے ایک سے کا یہ حال تھا کہ
اس دوران میں ایک بادشاہ نے اسے لکھا کہ میں نے سنا ہے تمہارے آقا محمد ( صلی لا الہ سلیم نے تمہارے ساتھ
بدسلوکی کی ہے۔ تم ہمارے پاس چلے آؤ۔ وہ کہتے ہیں میں اُن دنوں اتنا دق تھا اتنادق تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ
دنیا میں میرا کہیں ٹھکانہ نہیں۔ اسی دوران میں ایک دن میں اپنے چا زاد بھائی کے پاس گیا۔ وہ اس وقت
باغ میں تھا۔ میرے اس سے بہت گہرے تعلقات تھے۔ میں نے اس سے کہا باقی لوگ تو شاید میرا حال
نہیں جانتے مگر اے بھائی! تو تو جانتا ہے کہ میں منافق نہیں ہوں ۔ اور مجھ سے جو غلطی ہوئی یہ صرف ایک
غفلت تھی۔ وہ کہتے ہیں میرا خیال تھا کہ میرا بھائی مجھ سے اتفاق کرے گا۔ لیکن اُس نے میری طرف منہ ہیں تھا کہ
بھی نہ کیا اور آسمان کی طرف منہ کر کے کہنے لگا ۔ خدا اور اس کا رسول بہتر جانتا ہے۔ کہتے ہیں اس جواب
سے مجھے اتنی تکلیف ہوئی کہ میں نے یقین کر لیا میرے لئے دنیا میں اب کہیں سکھ اور آرام کی جگہ
نہیں۔ ایسی حالت میں میں آ رہا تھا کہ خط ملا۔ ایسے نازک موقع پر کمزور تو الگ رہا اچھا سمجھدار آدمی بھی
بعض اوقات پھسل جاتا ہے۔ لیکن انہوں نے اس امر کی پرواہ نہ کی اور دل میں کہا یہ شیطان کی آخری
آزمائش ہے انہوں نے سفیر سے خط لے لیا اور ایک بھٹی جل رہی تھی اس میں ڈال کر کہا یہ اس خط کا
جواب ہے۔ ان لوگوں کیلئے رسول کریم صلی السلام سے کلام کرنا کتنی قیمتی چیز تھی۔ اس کا بھی وہ آپ ہی ذکر
کرتے ہیں۔ کہتے ہیں میں رسول کریم صلی السلام کی مجلس میں جاتا اور آپ کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا۔ پھر
276

آج 10 میں سے 10 باقی