اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَھُمْ کا مصداق بننا چاہیئے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آپ کے لبوں کو دیکھتا کہ آیا وہ جواب دینے کیلئے ہلتے ہیں یا نہیں۔ اور جب ملتے نظر نہ آتے تو میں باہر چلا
جاتا۔ اور خیال کرتا کہ رسول کریم صلی السلام نے شاید میری آواز نہیں سنی۔ باہر سے پھر مجلس میں آ کر
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا۔ اور پھر رسول کریم صلی ال ای یتیم کے ہونٹوں کو دیکھتا کہ وہ جواب کیلئے حرکت میں
آئے ہیں یا نہیں۔ اور جب میں انہیں ہلتے نہ دیکھتا تو پھر خیال کرتا کہ شاید رسول کریم صلی یا تم نے میری
آواز نہیں سنی۔ اور پھر مجلس سے باہر چلا جاتا اور پھر آ کر سلام کہتا۔ گو یا بالکل دیوانگی کی حالت تھی ہے۔
غرض جو لوگ عملی منافق نہیں یعنی ان کے دل میں تو ایمان ہے لیکن اپنی مستیوں اور غز نیوں اور غفلتوں کی وجہ
سے ان کے قلب پر زنگ لگنا شروع ہو گیا ہے، اُن کیلئے تو یہ سزا بیداری کا موجب ہوگی ۔ اور جو حقیقی منافق
ہیں، ان کا اس ذریعہ سے علم ہو جائے گا۔ پھر اگر ایسے لوگ جماعت سے الگ بھی ہو جائیں تو خواہ دس ہزار
کیوں نہ ہوں ، ان کی علیحدگی کی وجہ سے جماعت میں اتنی کمی بھی نہیں آسکتی جتنی مچھر کے ایک پر کے
ٹوٹنے سے دنیا میں آتی ہے۔ اور ایسے آدمی جب نکلتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ان کے بدلے
میں اور لوگ سلسلہ میں داخل کرتا ہے جو مخلص ہوتے ہیں۔ پس میں قادیان کی جماعت کو خصوصا اور باہر
کی جماعتوں کو عموما تنبیہہ کرتا ہوں کہ اس عادت کو چھوڑ دیں کہ چند دن کام کیا اور پھر سست ہو کر بیٹھ
گئے۔ ابھی تم نے فتوحات ہی کون سی حاصل کی ہیں کہ تم آرام سے بیٹھ جانے کی فکر میں ہو۔ تمہارے بیٹھ
جانے پر وہی مثال صادق آتی ہے کہ کسی گیڈری کے بچہ پیدا ہوا تو اس دن بارش کی چند بوندیں
گریں۔ وہ اپنی ماں سے کہنے لگا۔ ماں ! ماں ! میں جب سے دنیا میں آیا ہوں اتنی زور کی بارش کبھی نہیں
ہوئی۔ وہ کہنے لگی بچہ تجھے دنیا میں آئے ابھی کتنی دیر ہوئی ہے۔ ہماری جماعت کو قائم ہوئے ابھی قلیل
عرصہ ہوا ہے پھر قلیل فتوحات ہیں۔ دنیا میں فتوحات کا تو کیا ذ کر ابھی اپنے نفوس پر فتوحات حاصل کرنا
باقی ہے۔ اور ایسا رنگ اپنے اندر پیدا کرنا ہے کہ دشمن بھی کہہ اُٹھے کہ فلاں شخص احمدی معلوم ہوتا
ہے۔ ان حالات میں ہمارے لئے یہ کب جائز ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ رہیں ۔ جب آرام کرنے کا وقت
آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ اور دیکھا کیا جائے گا اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ جب کوئی قوم آرام کرنے کیلئے
بیٹھی ہے تو پھر بیٹھ ہی جاتی ہے۔ حضرت موسی کی قوم کو کس نے بٹھایا۔ جب انہیں ترقی مل گئی تو انہوں
نے کہا آؤ اب ہم آرام کریں ۔ خدا تعالیٰ نے کہا ہم تو کام کرنے والے ہیں ۔ تم آرام کرنا چاہتے ہو تو
277
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آرام کرو۔ ہم کسی اور قوم کو کھڑا کر دیتے ہیں۔ تب اُس نے مسیح کی قوم کو چنا۔ اور مسیح کی قوم نے کام کیا، کام
کیا اور کام کیا یہاں تک کہ جب اسے بھی ترقیات مل گئیں تو اس نے بھی کہا آؤ ہم آرام کریں۔ خدا تعالیٰ
نے اسے بھی چھوڑ دیا۔ اور اس نے محمد صلی السلام کے ذریعہ مسلمانوں کو اپنے دین کی خدمت کیلئے چنا۔ جب
مسلمان ترقی کر گئے تو انہوں نے بھی کہا آؤ ہم آرام کریں ۔ خدا تعالیٰ کی سنت کے ماتحت مسلمانوں کی
ترقیات بھی معدوم ہو گئیں۔ اور اس نے عیسائیوں کے ذریعہ مسلمانوں کو خوب ریلا اور پیلا ۔ مگر چونکہ رسول
کریم صلی الی تم سے وعدہ تھا کہ مسلمانوں کو دوبارہ زندگی عطا کی جائے گی۔ اس لئے اس نے آپ کے خلفاء
میں سے ایک شخص کو کھڑا کر کے اس کی جماعت کے ذریعہ دین کا کام کرانا شروع کر دیا۔ پس آرام کا کوئی
دن نہیں آئے گا۔ اور اگر ہماری جماعت نے بھی آرام کرنا چاہا تو جس دن ہماری جماعت بیٹھ جائے گی خدا
ہماری جماعت کو چھوڑ کر کسی اور کو منتخب کرلے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے ہم کبھی آرام نہیں کرتے۔ما
مَسَّنَا مِنْ لُغُوبِ ۵ ہم تو تھکتے نہیں ۔ جو تھک جاتے ہیں ہم انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔
پس وہی قوم حقیقی طور پر دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفت مَا مَسَّنَا مِنْ
تُخُوب کا مظہر بنتی ہے اور ان تھک کوششیں جاری رکھتی ہے۔ پس بیدار بنو اور اپنی سُستی اور غفلت کی
عادتوں کو چھوڑ دو کہ دین کے معاملہ میں سستی اور غفلت کبھی اچھا نتیجہ پیدا نہیں کرتی ۔
ا بخاری کتاب الایمان باب احب الدين الى الله ادومه
ت النساء : ١٣٦
( الفضل ۱۹۔ نومبر ۱۹۳۳ء)
حضرت کعب بن مالک بخاری کتاب المغازی باب حديث كعب بن مالك "
ه : ۳۹
278
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کا مصداق بننا چاہیے
(فرموده ۱۷۔ نومبر ۱۹۳۳ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ ایک طرف تو اپنے گردو پیش کے اثرات کو قبول کرنے کیلئے
بڑی شدت سے مائل رہتا ہے۔ اور دوسری طرف اس میں یہ بھی طاقت ہے کہ اگر چاہے تو ایسے اثرات کو
قبول کرنے سے انکار کر دے۔ گویا ایک طرف تو وہ ایک چٹان ہے ایسی مضبوط چٹان کہ جس سے سمندر کی
تیز لہریں ٹکرا کر ہمیشہ واپس لوٹ جاتی ہیں اور اس پر ذرہ بھی نشان پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتیں ۔ اور
دوسری طرف وہ ایک سینچ کے ٹکڑے کی طرح یا نرم موم کی طرح ہے کہ اس پر ہاتھ ڈالتے ہی ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ اس میں طاقت مقابلہ ہے ہی نہیں ۔ اور یہ دونوں چیزیں انسان کے تمام اعمال کی جڑ ہیں۔ یعنی کسی
جگہ پر اثر کو قبول کرنا اور کسی جگہ پر رڈ کر دینا۔ نہ تو ہر جگہ اثر قبول کرنا مفید ہو سکتا ہے اور نہ ہر جگہ رد کر دینا۔
قرآن مجید میں اللہ تعالٰی مومنوں کی یہ صفت بیان فرماتا ہے کہ وہ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ہے ۔ ہوتے ہیں ۔ یعنی یہ نہیں کہ وہ ہر اثر کو قبول کرنے والے ہوتے ہیں ۔ کیونکہ
اگر ایسا ہو تو وہ شیطان کا اثر بھی قبول کر لیتے ہیں اور یہ بھی نہیں کہ کسی کا اثر قبول کرتے ہی
نہیں ۔ کیونکہ اس صورت میں وہ فرشتوں کے اثر کو بھی رڈ کر دیتے ہیں ۔ بلکہ مومن کے اندر
دونوں باتوں کا پایا جانا ضروری ہے۔ ان میں سے ایک کو اپنے اندر پیدا کر کے انسان
279
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نیک نہیں بن سکتا ۔ اور نہ ہی ایک سے تقویٰ قائم رہ سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ کامل انسان میں یہ دونوں
باتیں پائی جائیں۔ اس میں یہ بھی طاقت ہو کہ خواہ کتنی ہی تکلیف دہ بات ہو پھر بھی غلط اثر کو قبول نہ
کرے اور یہ بھی چاہئیے کہ خواہ حالات کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہوں ۔ پھر بھی اچھی چیز کے اثر کو رد نہ
کرے۔ اسی چیز کو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمایا کہ آشدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ
جب کسی ایسی چیز کا سوال ہو جو مذہب و دین کے خلاف ہو تو چاہئیے کہ مومن ایک ایسی چٹان کی مانند ہو
جس پر کوئی چیز اثر ہی نہیں کر سکتی لیکن جہاں تقویٰ کا معاملہ ہو، وہاں ایسا معلوم ہو کہ وہ قبل از وقت ہی
جھک رہا تھا۔ نیکی کا سوال تو بعد میں پیدا ہوا۔ اس کے قبول کرنے کا میلان اس کے اندر پہلے ہی موجود
تھا۔ اس درجہ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اُس دیئے سے تشبیہ دی ہے جو قریب ہے کہ آگ کے
بغیر ہی جل پڑے۔ یہی مقام ہے کہ جب انسان اسے ہر قسم کی ملونی سے پاک کر دیتا ہے۔ تو اسی کو
صدیقیت کہتے ہیں ۔ صدیق اور مُصَدِّق میں یہی فرق ہوتا ہے۔ مُصَدِّق تو بعد میں آکر کہتا ہے
کہ میں اس کی تصدیق کرتا ہوں ۔ مگر صدیق میں اس کے قبول کرنے کا میلان پہلے ہی موجود ہوتا
ہے۔ یوں تو سب صحابہ مصدق تھے۔ لیکن صدیقیت میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سب سے بڑھے ہوئے
تھے۔ ہمارے زمانہ میں بھی صوفی احمد جان صاحب جو پیر منظور احمد صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب کے او
والد اور حضرت خلیفہ اول کے خسر تھے، صدیقیت کا مقام حاصل کئے ہوئے تھے۔ ابھی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی بھی نہ کیا تھا کہ انہوں نے آپ کو ایک خط لکھا جس میں یہ شعر تھا۔ نہ کیانی پکو ایک خط لکھا جس میں یہ عر تھا۔
ہم مریضوں کی ہے تمہیں پہ نظر
تم
مسیحا
بنو
خدا کیلئے
ابھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی نہیں سمجھتے تھے کہ میں مسیح موعود ہوں ۔ مگر انہوں نے کہا کہ آپ
ایسا دعویٰ کریں ہم آپ کو ماننے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔ یہی صد یقیت کا مقام ہے۔
جب رسول کریم صلی ا ہم نے دعوی کیا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کسی قریب یا بعید کے
مقام پر باہر گئے ہوئے تھے ۔ آپ کا دعویٰ سن کر لوگ اِدھر اُدھر دوڑ پڑے کہ خبر دیں کہ
ایسے اچھے آدمی کو کیا ہو گیا ہے ۔ وہ آپ کو پاگل سمجھنے لگ گئے تھے ۔ جھوٹ تو بعد میں اس
280
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
وقت کہا جب ضد ہو گئی وگر نہ شروع شروع میں وہ پاگل ہی سمجھتے تھے۔ آپ کے دعوی کو سنتے ہی عام چرچا
شروع ہو گیا۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت روایت ہے کہ وہ اپنے ایک دوست کے گھر میں بیٹھے
تھے کہ ایک لونڈی آئی اور اس نے کہا کچھ سنا ہے۔ آپ نے فرمایا کیا ہوا ؟ اس نے کہا تمہارے دوست محمد
(سنی ) کی عقل ماری گئی ہے۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ بات کیا ہے۔اس نے کہا وہ کہتا ہے خدا
میرے ساتھ باتیں کرتا ہے، میرے پاس فرشتے آتے ہیں، میں نبی ہوں ۔ حضرت ابو بکر نے سن کر کہا اگر
وہ ایسا کہتا ہے تو ٹھیک کہتا ہے۔ اس کے بعد آپ وہاں ٹھہرے نہیں بلکہ فورا آئے اور رسول کریم مالی اسلام
کے مکان پر پہنچے۔ رسول کریم صلی السلام اس وقت اندر تھے حضرت ابوبکر نے جب دستک دی تو آپ باہر
تشریف لائے ۔ حضرت ابوبکر نے کہا۔ میں نے سنا ہے کہ آپ نے کوئی دعویٰ کیا ہے۔ آپ اس خیال سے
کہ ابو بکر پرانا دوست ہے ایسا نہ ہو کہ ٹھوکر کھا جائے، کوئی دلیل دینے لگے۔ لیکن حضرت ابوبکر نے کہا مجھے
کسی دلیل کی ضرورت نہیں ۔ آپ صرف یہ بتائیں کہ آپ نے کوئی دعوی کیا ہے یا نہیں ۔ حضرت ابو بکر اگر
دلیل سننے کے بعد ایمان لاتے تو مصدق ہوتے ،صدیق کا مقام نہ حاصل کر سکتے ۔ صدیقیت کیلئے
دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ انسان کے اندر سے آتی ہے۔ اور جب رسول کریم صلی لا السلام نے بتایا کہ
ہاں میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو آپ نے فوراً کہا میں اس کا مُصَدِّق ہوں ہے ۔ حضرت خلیفہ اول کا
بھی اسی قسم کا واقعہ ہے۔ جو آپ خود سنایا کرتے تھے۔ فرماتے میں جموں میں تھا اور حضرت مسیح موعود خودسنا
علیہ الصلوة والسلام اُس وقت توضیح مرام اور فتح اسلام رسائل چھپوا ر ہے تھے۔ ان کا کوئی پروف کسی غیر رہے کا
احمدی نے چرایا اور جموں میں لے آیا۔ وہاں اپنے دوستوں سے کہا کہ میں نے اب نور دین کو قابو کرنے کا
سامان کر لیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کس طرح قابو کر لیا ہے۔ اس نے کہا کہ خواہ کچھ بھی ہو میں یہ جانتا ہوں
کہ اس کے دل میں رسول کریم سی ایم کا عشق ضرور ہے۔ اور اب میں نے ایک ایسی بات مرز اصاحب کی
پکڑی ہے کہ جس شخص کے دل میں رسول کریم صلی ایام کا عشق ہو وہ انہیں کبھی نہیں مان سکتا ۔ آخر کچھ لوگ
ایک دن اکٹھے ہو کر آئے۔ اور اس شخص نے خلیفہ اول سے دریافت کیا کہ رسول کریم ملی پیہم خاتم
النبیین ہیں یا نہیں؟ آپ نے کہا ہیں ۔ اُس نے پوچھا آپ کے بعد کوئی رسول آسکتا ہے یا نہیں؟ آپ
نے کہا نہیں۔ اس نے کہا اگر کوئی ایسا دعویٰ کرے؟ آپ نے فرمایا کہ میں سمجھوں گا اس نے
السلام
281
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
غلطی کی۔ اس پر اس نے وہ پروف نکال کر سامنے رکھ دیا اور کہا دیکھو! مرزا صاحب ایسا دعویٰ کرتے
ہیں۔ خلیفہ اول نے کہا کہ اگر میرزا صاحب کا یہ دعویٰ ہے تو میں سمجھوں گا میرے معنے غلط ہیں کیونکہ جب
آپ کو مامور مان لیا تو پھر میں ہی غلطی پر ہو سکتا ہوں وہ نہیں ہو سکتے ۔ یہ سن کر اس کا رنگ زرد ہو گیا۔ اور اس
نے کہا چلو اس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ تو صدیقیت یہی ہے کہ نفس عکس کو قبول کرنے کیلئے پہلے سے تیار
ہو۔ اسے دبانا نہ پڑے بلکہ اس کے متعلق تو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ گرفت زیادہ پڑ کر ضرر نہ پہنچ جائے۔ جیسے ہم
جب کسی نرم چیز کو پکڑتے ہیں تو آہستگی سے پکڑتے ہیں لیکن سخت چیز کو پکڑتے وقت زور سے ہاتھ ڈالتے
ہیں ۔ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کی کیفیت جس شخص کے اندر ہو وہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی
غیر آ کر اس پر اثر ڈالے۔ وہ اپنے سے ادنی اپنے بھائی کا احسان اُٹھا لے گا لیکن اپنے سے اعلیٰ کسی غیر کا
احسان اُٹھانا گوارا نہ کرے گا۔
اس کیفیت کی مثال بھی حضرت ابوبکر میں ملتی ہے۔ جب مکہ میں مسلمانوں کے خلاف مخالفت کا
طوفان اُٹھا۔ اور قریش نے کہا کہ ان کو ایسا تنگ کرو کہ توبہ پر مجبور ہو جائیں ۔ تو بہ تو انہوں نے کیا کرانی تھی
ہاں سختی انتہاء کو پہنچ گئی۔ قرآن کریم یا نماز تک پڑھنا مشکل تھا۔ اس وقت حضرت ابوبکر نے رسول
کریم صلی الم سے عرض کیا کہ اگر اجازت ہو تو کہیں باہر چلا جاؤں جہاں عبادت الہی بلا روک ٹوک ہو
سکے۔ آپ نے اُس وقت اجازت دے دی۔ اگر چہ بعد میں جب آپ کو علم ہوا کہ آپ کو بھی ہجرت کرنی
پڑے گی تو آپ ان کو روکتے رہے۔ حضرت ابوبکر مکہ سے جانے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ ایک سردار
مکہ سے ان کے پاس آیا اور پوچھا کہاں جاتے ہو؟ آپ نے کہا میں مکہ کو چھوڑ رہا ہوں یہاں نمازوں وغیرہ
کی آزادی نہیں ۔ اس نے کہا ہم آپ کی منت کرتے ہیں کہ آپ نہ جائیں۔ آپ جیسے آدمیوں سے تو مکہ
میں برکت ہے میں لوگوں کو سمجھاؤں گا۔ پھر اس نے لوگوں سے کہا۔ لوگوں نے مان لیا اور حضرت ابوبکر" کو
آزادی ہو گئی ہے لیکن ایک دن آپ نے جب دیکھا کہ بعض غلام مسلمانوں کو تکالیف دی جا رہی ہیں تو
آپ نے کہہ دیا کہ میں کسی کی پناہ نہیں چاہتا۔ مجھے یہ پسند نہیں کہ باقی مسلمانوں کو دکھ ہو اور میں امن میں
رہوں۔ اس طرح آپ نے دوسروں کا احسان اُٹھانے سے انکار کر دیا۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے ایک روایت سنی ہے کہ ایک دفعہ حضرت ابوبکر کی مجلس میں آپ کے فرزند عبد الرحمن نے جو
282
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پہلے مخالف تھے مگر بعد میں انہوں نے بہت ترقی کی کہا کہ ایک دفعہ مجھے دشمنوں کے ساتھ مسلمانوں کے
خلاف جنگ کیلئے جانا پڑا ایک موقع پر آپ ایسی جگہ تھے کہ میں آپ پر وار کر سکتا تھا مگر باپ سمجھ کر میں نے
ایسا نہ کیا۔ یہ سن کر حضرت ابوبکر نے کہا خدا کی قسم ! اگر میں ایسا موقع پا تا تو ضرور وار کر دیتا ہے ۔ تو آشد آن
عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کے یہی معنے ہیں کہ مومن جہاں ایک طرف حق کے عکس اور اثر کے مقابلہ میں
ایسا نرم ہوتا ہے کہ ان کا معمولی دباؤ بھی برداشت نہیں کر سکتا اور ایسا ہوتا ہے جیسے تصویر لینے کا شیشہ۔ وہاں
دشمن کے مقابل میں اس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ بیٹے کی جان کی بھی اسے کوئی پرواہ نہیں ہوتی ۔ اس قسم کے
اور بھی لوگ صحابہ میں موجود تھے۔ حضرت عثمان بن مظعون کے متعلق ایک اسی قسم کا واقعہ آتا ہے کہ
ایک دفعہ ایک شاعر جو کہیں باہر سے آیا ہوا تھا، اپنا کلام سنا رہا تھا۔ اس نے ایک شعر کا ابھی پہلا ہی مصرعہ
پڑھا تھا کہ آپ نے کہا خوب ہے۔ اس پر وہ بہت جزبز ہوا۔ اور اس نے کہا مجھے تیرے جیسے انسان کی داد
کی کیا ضرورت ہے۔ پھر اس نے اہلِ مکہ کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا اب تمہارے ہاں شرفاء کی یہی قدر ہوتی
ہے۔ اس کے بعد اُس نے دوسرا مصرعہ پڑھا تو آپ نے فرمایا یہ ٹھیک نہیں ۔ اس پر مکہ کے رؤسا میں سے
ایک نے اٹھ کر آپ کو ایسا نگا مارا کہ آپ کی ایک آنکھ نکل گئی ۔ آپ اس واقعہ سے کچھ عرصہ قبل تک ایک
شخص کی پناہ میں تھے۔ مگر خود ہی دوسرے مسلمانوں کی تکالیف کو دیکھ کر اس کی پناہ ترک کر دی تھی۔ وہ شخص
آپ کا عزیز بھی تھا، یہ حالت دیکھ کر اسے رنج ہوا۔ اور اس نے کہا میری پناہ میں نہ رہنے کا نتیجہ تم انے نے دیکھ
لیا۔ آپ نے جواب دیا میں اس قسم کا احسان اُٹھانے کو اب بھی تیار نہیں ہوں میری تو دوسری آنکھ بھی اسی کی اٹھنے کو بھی تیارنہیں ہو میری تو دوسری نکھ بھی اس کی
منتظر ہے ہے ۔ تو صحابہ میں اور بھی کئی صدیق تھے۔ حضرت ابوبکر" تو ایک اعلیٰ نمونہ تھے۔ حضرت عثمان بن
مظعون بعد میں شہید ہوئے۔ حضرت رسول کریم ملایا کہ تم کو آپ سے اتنی محبت تھی کہ وفات کے قریب تک
محبت سے ان کا ذکر کرتے رہے۔ حتی کہ جب آپ کے صاحبزادہ حضرت ابراہیم کی وفات کا وقت آیا۔ تو
آپ نے انہیں اپنی گود میں لیا۔ اس وقت آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور آپ نے کہا۔ جا! اپنے
بھائی عثمان کے پاس ہے ۔
-
میں بتا رہا تھا کہ مومن کے اندر ایک طرف تو اتنی شدت ہوتی ہے کہ دوسرے کا اثر
اس پر ہو ہی نہیں سکتا اور دوسری طرف ایسی نرمی ہوتی ہے کہ گویا اثر پہلے ہی پڑا ہوا ہوتا
283
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لوگ عام طور پر کمزور طبیعت کا انسان سمجھتے ہیں۔ مگر موقع پر معلوم ہوتا
ہے کہ دین و مذہب کے بارہ میں آپ کے اندر کس قدر سختی تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں
بھی آپ کو کمزور طبیعت کا ہی سمجھتا تھا۔ رسول کریم صلی السلام کی وفات پر جب سارے عرب میں بغاوت
پھیل گئی اور لوگوں نے زکوۃ کی ادائیگی سے انکار کر دیا تو میں نے آپ سے کہا کہ بہتر ہے کہ کچھ دنوں کیلئے
زکوۃ لینی چھوڑ دی جائے ۔ جب لوگ ٹھنڈے ہو جائیں گے تو پھر ان کو سمجھا کر اس پر آمادہ کر لیا جائے
گا۔ یہ سن کر حضرت ابو بکر نے خاص طور پر میری طرف دیکھا۔ آپ کے والد کا نام ابو قحافہ تھا۔ اور وہ اگر چہ
خاندانی آدمی تھے لیکن مالی لحاظ سے ان کی حالت غربت کی تھی ۔ اس لئے خاندانی ہونے کے باوجود انہیں
کوئی خاص عزت حاصل نہ تھی۔ اور حضرت ابوبکر جب اپنی تحقیر کرنا چاہتے تو اپنے آپ کو ابن ابی قحافہ
کہتے ۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے توجہ سے میری طرف دیکھا اور کہا۔ کیا ابن ابی قحافہ کی
طاقت اتنی ہے کہ جس چیز کو رسول کریم ملی اسلام نے جاری کیا اسے بند کر دے۔ خدا کی قسم! جو شخص رسول
کریم صلی السلام کے زمانہ میں اونٹ کی ایک رسی بھی دیتا تھا وہ اب اگر انکار کرے گا تو میں اس کیلئے بھی اس
کے ساتھ جنگ کروں گا۔ عمر ! یہ مت خیال کرو کہ ہم تھوڑے ہیں ۔ اگر دشمن مدینہ کے اندر بھی آجائیں اور
کتے نے ہماری عورتوں کی لاشوں کو گھسٹتے پھریں تو بھی میں زکوۃ نہ چھوڑوں گا۔ حضرت عمر کہتے ہیں کہ اس وقت
میں نے خیال کیا۔ واقعی شیخ بڑا بہادر ہے ؟ ۔ حضرت عمر محبت کی وجہ سے آپ کو شیخ یعنی بوڑھا کہہ دیا
کرتے تھے۔ اور بعد کے واقعات نے بتا دیا کہ اُس وقت کی ذراسی کمزوری کس قدر نقصانات کا کے واقعات نے بے
موجب ہو سکتی تھی۔ غور کرو جو شخص مومن کی ذرہ بھر کی تکلیف بھی برداشت نہیں کر سکتا وہ دوسری طرف
دین و مذہب کے معاملہ میں اپنے اندر کس قدر سختی رکھتا ہے کہ تمام ملک کی مخالفت کی پرواہ نہیں
کرتا۔ بڑے بڑے بہادر گھبرا اُٹھے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صلح کر لی جائے مگر وہ اس کیلئے تیار نہیں
ہوتا۔ تو جو بات کامیاب کرتی ہے وہ یہی ہے کہ آپس میں محبت ہو۔ مگر جہاں مخالف یا منافق مقابلہ پر
آجائے ، مومن اس کی بات نہ سن سکے۔ بہت لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ کسی کافر یا منافق کی حمایت کریں
گے اور احمدی کی مخالفت ۔ جب کسی نے ان سے کہا کہ فلاں احمدی نے مجھے یہ نقصان پہنچایا تو وہ فوراً
مان جائیں گے۔ اور اس کی حمایت کرتے ہوئے احمدی کی مخالفت شروع کر دیں گے۔ وہ جھٹ
284
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہنے لگ جائیں گے کہ واقعی اس پر بڑا ظلم ہوا ۔ حالانکہ مومن کو چاہیے کہ اپنے بھائی کے متعلق حسن ظنی سے
کام لے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ بات سنانے والے پر ضرور بدظنی کرو لیکن وہ جو بدظنی پیدا کرتا ہے اس کی
بات کو بھی بغیر تحقیقات کے نہ مان لو حسن ظنی نیکی اور احسان پہلے گھر سے شروع ہونا چاہئیے ۔ بدظنی سے
اسلام نے روکا ہے۔ لیکن جب دو میں سے کسی ایک پر کرنی پڑے تو جسے اللہ تعالیٰ نے ایمان کی توفیق عطا
فرمائی ہے، اس میں کوئی نہ کوئی خوبی زیادہ ماننی پڑے گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہی غلطی پر ہولیکن پہلے تو اس پر
حسن ظنی ہونی چاہئیے ۔ ہاں جب معلوم ہو جائے کہ وہ واقعی زیادتی کر رہا ہے تو پھر اس کو روکنا چاہئیے ۔ رسول
کریم صلی کہ ہم نے فرمایا ہے کہ اپنے بھائی کی خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم مدد کرو نا ۔ اور صحابہ کے دریافت
کرنے پر بتایا کہ ظالم کو ظلم سے روکنا اس کی مدد کرنا ہے۔ لیکن جب تحقیق سے اپنے بھائی کا غلطی پر ہونا
معلوم نہ ہو جائے ، اس وقت تک خیال کی بنیا د لا ز ما حسن ظنی پر ہونی چاہئیے ۔ اور اگر دوست اس اصل پر
عمل شروع کر دیں تو بہت سے فتنے مٹ جائیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ یہاں ایک شخص عبد اللہ چرخی
تھا۔ اس کے پاس اگر کوئی بیٹھتا تو ہمارے بعض دوست گھبراتے کہ کہیں کوئی اثر قبول نہ کرلے۔ حالانکہ اگر
کسی پر ایسی باتوں کا اثر ہوتا ہے تو یہ ہماری کمزوری اور ہماری تربیت کا نقص ہے کہ اس کے اندر
صدیقیت کا مادہ نہیں پیدا کر سکے۔ انسان کے اندر جب ایمان کی طاقت ہو تو وہ کسی مخالف کے اثر کو قبول
کر سکتا ہی نہیں ۔ کئی اعتراضات ایسے ہوتے ہیں جو ہم نے کبھی سنے نہیں۔ مگر جب وہ ہم پر کئے جاتے ہیں
تو جواب اللہ تعالیٰ فور اسمجھا دیتا ہے۔ کبھی کسی بڑے سے بڑے لائق اور فاضل انسان کی طرف سے اسلام وجواب تعال فور دیتا بڑے کی سے
پر کوئی ایسا اعتراض نہیں کیا گیا جسے سن کر ہم یہ کہنے پر مجبور ہوئے ہوں کہ اچھا اس پر غور کریں گے، فورا
اس کا جواب سوجھ جاتا ہے۔ تو ایمان کی کھڑکیاں جب کھلی ہوئی ہوں تو کوئی مخالف طاقت اپنا اثر کر نہیں
سکتی ۔ مومن کا فرض ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے بزرگی دی اور ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی ان کی
بات کی طرف زیادہ توجہ دے۔ اور اگر ایسا کیا جائے تو سب فتنے مٹ جائیں۔ فتنے دراصل پیدا ہی اس
طرح ہوتے ہیں کہ منافقوں کی باتوں پر ایمان لایا جاتا ہے۔ ہم یہ تو مان سکتے ہیں کہ کسی کو کوئی ایسا معاملہ
پیش آیا جو سچا تھا۔ اور اس سے اسے ابتلاء آ گیا۔لیکن یہ کہ جو شخص صبح کو بدظن ہوا ، شام کو اس کا مقصد اصلاح ہو
گیا یہ خیال کرنا بیوقوفی ہوگی۔ ہر کفر کی ہوا سے دب جانا اور ایمان کی ہوا سے کھڑ اہو جانا کوئی
285