سیرت النبیؐ کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
خوبی نہیں ہوسکتی۔ اور ایسے شخص کی مثال ایسی ہے جسے کوئی شخص سور بیچنے کیلئے گھر سے چلا۔ راستہ میں ایک
کھمبے کے ساتھ اسے باندھ کر خود قضائے حاجت کیلئے گیا۔ اس کھمبے کی تختی کمزور تھی۔ سور نے جو زور لگا یا تو
وہ دوسری طرف ہو گئی اور اس کا رخ بدل گیا ۔ وہ جب آیا تو بغیر اس کے کہ وہ غور کرتا کہ میں کدھر سے آیا تھا
اور کدھر کو جانا ہے۔ اس نے سور کو کھولا اور جس طرف تختی کا رُخ تھا اسی طرف لے کر چل پڑا۔ آخر جب گھر
پہنچا تو کہنے لگا۔ میں نے ساری دنیا کا سفر کر لیا ہے اور زمین گول ہونے کی وجہ سے پھر گھر آ گیا ہوں۔
تو ایسے لوگ محض تختی کے اُلٹ جانے سے اُلٹے چل پڑتے ہیں اور آنکھ کھول کر نہیں دیکھتے۔ اس قسم
کی فطرت ہمیشہ نقصان کا موجب ہوتی ہے۔ جس شخص کے دل کی کھڑکیاں کفر کی طرف سے بند ہوں ، اس
کے اندر کفر کی بات داخل ہی کیسے ہو سکتی ہے۔ اور ایمان اس کے اندر داخل ہونے سے کس طرح رہ سکتا
ہے۔ کمرہ سے باہر دری جھاڑی جائے تو کمرہ کے اندر کی ہر چیز پر گرد نظر آتی ہے۔ پھر سوچنا چاہئے کیا ایمان
ہی ایسی کمزور چیز ہے کہ کھڑکیاں کھلی ہوں اور وہ اندر نہ آسکے ۔ حالانکہ ایمان نہایت لطیف چیز ہے۔ اور ہر
لطیف چیز زیادہ پھیلتی ہے۔ اگر کسی نے ایمان کی طرف کی کھڑکی کھولنی ہو تو اس کا یہی طریق ہے کہ اشداء
عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُم پر عمل کرے۔ ایسا انسان خطرہ سے باہر ہو جاتا ہے۔اسے اگر دشمنوں میں
بھی پھینک دو تو وہ ان میں سے بھی بعض کو اپنے ساتھ لے آئے گا۔ اس پر کوئی اثر نہ ہوگا اور اگر مومنوں میں
۔
ہو تو اور بھی بڑھتا اور ترقی کرتا جائے گا۔ پس جو لوگ ایمان کی اصلاح چاہتے ہیں انہیں چاہئیے کہ اس آیت
پر غور کریں۔ اور اپنے رشتہ داروں ، بھائیوں ، دوستوں، افسروں، ماتحتوں غرضیکہ کسی موقع پر جب مذہب
اور تصدیق کلمات و نشانات الہیہ کا معاملہ ہو تو کسی کی پرواہ نہ کریں۔ اور اپنے آپ کو ان کی باتوں سے بالکل
متاثر نہ ہونے دیں۔ ہاں جب کوئی دینی معاملہ ہو تو ان کے دلوں کی کھڑکیاں بالکل کھلی ہوں تا اللہ تعالیٰ کا
نوران کے اندر داخل ہو سکے۔
ل الفتح : ٣٠
السيرة الحلبية جلد ۱ صفحه ۳۰۹ المطبعة الازهرية مصر ١٩٣٥ء
ابن دغنه
286
( الفضل ۲۳ نومبر ۱۹۳۳ء)
خطبات محمود
بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي واصحابه الى المدينة
ه اسد الغابہ حصہ ششم صفحه ۴۲۵، صدیق اکبر نمبر صفحه ۳۴۸
حضرت لبید بن ربیعہ
کے سیرت ابن هشام جلد ۱ صفحه ۱۲۸ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
سال ۱۹۳۳ء
الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد ۳ صفحه ۱۶۵ دار الكتب العلمية بيروت ١٩٩٥ء
تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۷۰ مطبوعه لاهور ١٨٤٠ء
بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاك ظالما او مظلوما
287
خطبات محمود
(۳۱)
سال ۱۹۳۳ء
سیرت النبی کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات
(فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۳۳ء)
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
پرسوں انشاء اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی السلام کے حالات سے دنیا کو آگاہ کرنے اور اپنے نو جوانوں کو ان
کے احسانات سے واقف کرنے کا دن آنے والا ہے۔ اچھی سے اچھی چیز بڑے ہاتھوں میں پڑ کر خراب ہو
جاتی ہے۔ اور بڑی سے بڑی چیز اچھے ہاتھوں میں آکر کچھ نہ کچھ اپنی شکل بدل لیتی ہے۔ بلکہ کئی ایسی چیزیں
جنہیں لوگ بُرا سمجھتے ہیں، وہ اچھے ہاتھوں میں آکر نیکیاں اور خیر بن جاتی ہیں۔ اس دن کے متعلق بھی
ہمارے دوستوں کو خوب اچھی طرح یاد رکھنا چاہئیے کہ اسلام کسی تصنع اور کسی ایسے ذریعہ کو جو اپنی ذات میں نا
جائز و نا پسندیدہ ہو، اچھے کام کیلئے جائز و پسندیدہ نہیں سمجھتا۔ ایسے ہی جذبات کے اظہار کے مواقع ہوتے ہیں
جبکہ قوموں کے قدم لڑکھڑا جایا کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا پیدا کیا ہے کہ وہ ہر وقت
ا جسير صراط پر کھڑا ہے ۔ ذرا سی لغزش اس کو اور اس کی قوم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہے۔
شیعوں کے تعزیوں کو دیکھتے ہو ، ان کی کہاں سے کہاں نوبت پہنچ گئی ، غم کے اظہار کی بعض
کیفیات بعض نے ظاہر کی ہوں گی ۔ بعد میں آنے والوں نے ان پر مبالغہ کی کوشش کی ۔ پھر
لوگوں میں سے بعض کمزور ہوتے ہیں ۔ انہیں لیڈری کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور وہ چاہتے ہیں
کہ پہلوں سے زیادہ کام کر کے دکھا ئیں ۔ اور جب جائز حد بندی ختم ہو جائے تو چونکہ نا جائز کا
ہی دروازہ کھلتا ہے ۔ اس لئے ان میں ایسی باتیں پیدا ہو گئیں ۔ ابتداء میں محض امام حسین کی
ہی۔
288
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
شہادت کا ذکر کر کے لوگ ایک دوسرے کے دل میں محبت قائم رکھتے ۔ پھر ان میں حال کھیلنے والے
آگئے ۔ اور جب ان کی وجہ سے لوگوں نے رونا شروع کیا۔ تو واعظوں میں سے کمزور طبقہ نے خیال کیا کہ
اس طرح تو بڑی شہرت ہوتی ہے، لوگوں کو خوب رلانا چاہئیے ۔ تب انہوں نے باتوں میں مبالغہ شروع کر دیا
تا کہ جو پہلے نہیں روتے وہ بھی رو پڑیں۔ پھر مبالغہ آمیز باتیں سن کر بھی جو لوگ نہیں روتے تھے۔ انہوں
نے طعن و تشنیع اور لوگوں کے ڈر سے جھوٹا رونا شروع کر دیا حتی کہ ترقی کرتے کرتے واعظوں نے لوگوں کو
رلانے اور لوگوں نے رونے کی مشقیں شروع کر دیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اصل حقیقت جاتی رہی ۔ اور کچھ کا
کچھ لوگوں میں باقی رہ گیا۔
ہندوستان میں ایک ریاست ہے۔ اس میں کچھ عرصہ پہلے واقعات کربلا ایک نئے رنگ میں دکھائے
جاتے تھے۔ باقاعدہ ایکٹ کیا جاتا اور تمام واقعات کو عملی صورت میں دکھایا جاتا۔ چنانچہ ہر سال محروم کے
دنوں میں وہاں کے نواب صاحب اپنے دربانوں اور حاشیہ نشینوں کو ساتھ لے کر گھوڑوں پر سوار ہو
جاتے ، اور سڑک پر کسی ایسے قیدی کو کھڑا کرنے کا حکم دے دیتے، جسے موت کا حکم مل چکا ہوتا اور اس قیدی کو
سکھایا جاتا کہ جب نواب صاحب تجھ سے پوچھیں کہ تو کون ہے تو تو کہنا میں شمر ہوں یا یزید ہوں۔ نواب
صاحب اپنے ساتھیوں سمیت گھوڑے دوڑاتے ہوئے آتے اور اس سے پوچھتے تو کون ہے۔ جب وہ کہتا
میں شمر ہوں یا یزید ہوں ۔ تو اسے مار دیا جاتا۔ گویا سمجھا جاتا کہ اس رنگ میں انہوں نے حضرت امام حسین
کا بدلہ لے لیا ہے۔ چالیس پچاس سال کا عرصہ ہوا کوئی قیدی تھا جسے موت کا حکم مل چکا تھا۔ اسے بھی سکھایا
گیا کہ جب نواب صاحب تیرے پاس پہنچیں اور پوچھیں کہ تو کون ہے۔ تو تو کہنا کہ میں شمر ہوں اس کا نتیجہ
یہ ہوگا کہ وہ تجھے چھوڑ دیں گے۔ لیکن اس کے رشتہ داروں کو کسی طرح نواب صاحب کی اس حرکت کا علم
تھا۔انہوں نے اسے کہا کہ لوگوں کے دھوکا میں نہ آنا۔ اس طرح نواب صاحب مار دیا کرتے ہیں۔اسے
ایک سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا گیا۔ اور جب نواب صاحب اپنے ہمراہیوں سمیت گھوڑے دوڑاتے
ہوئے آئے۔ اور اس سے پوچھا کہ تو کون ہے۔ تو وہ کہنے لگا میں امام حسن ہوں۔ اس پر وہ گالیاں دیتے
ہوئے واپس لوٹ گئے ۔ اور ملازموں نے پھر اسے کئی قسم کے لالچ دینے شروع کئے۔ مگر اب چونکہ وہ اپنی آنکھ
سے بھی نواب صاحب کا حال دیکھ چکا تھا۔ اس لئے وہ اور زیادہ پختہ ہو گیا۔ لوگوں نے سمجھا کہ اب یہ
289
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پھنس گیا ہے۔ نواب صاحب کو اطلاع دی گئی۔ کہ اب اسے سمجھا دیا گیا ہے۔ وہ یہی کہے گا کہ میں شمر
ہوں ۔ مگر جب پھر نواب صاحب گھوڑے دوڑاتے ہوئے اس جوش سے آئے کہ ابھی اس کی بوٹیاں کر
دیں۔ اور اس سے پوچھا کہ تو کون ہے ۔ وہ کہنے لگا میں امام حسین ہوں۔ نواب صاحب پھر واپس چلے
گئے ۔ اسی افراتفری میں وہ وہاں سے بھاگا اور انگریزی گورنمنٹ کی حدود میں پناہ گزیں ہو گیا۔ گورنمنٹ
نے شکایت پہنچنے پر جب معاملہ کی تحقیق کی اور اسے درست پایا تو اسی وقت سے وہاں انگریز وزیر جانے
لگا۔ اور نواب صاحب کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ۔ اب دیکھ لو بات کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ۔ کجا یہ
کہ لوگ اس واقعہ کو محبت کے رنگ میں سنتے اور کجا یہ کہ پھر یہ ایک پیشہ بن گیا۔ رلانے والے بھی بطور
پیشہ رلاتے ہیں۔ اور بعض رونے والے بھی بطور پیشہ کے روتے ہیں۔ چنانچہ ایک ایک آنے چھ چھ
پیسے بلکہ پلاؤ کی ایک رکابی پر رونے والے مل جاتے ہیں ۔ مگر کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اسلام کا یہی
منشاء تھا کہ لوگ اس واقعہ کا ذکر کر کے روئیں یا ر لا ئیں ۔ یا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اس سے غیر مذاہب
والوں پر عمدہ اثر پڑ سکتا ہے، وہ تو یہی سمجھتے ہیں کہ پاگل ہیں جو رور ہے ہیں۔ اور واقعہ میں جو لوگ پیسے
لے کر روئیں ، ان کے رونے کا دلوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔ بے شک ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو عشق و
محبت سے کام کرتے اور روتے ہیں۔ اور گو ہم انہیں غلطی پر کہہ سکتے ہیں لیکن پاگل نہیں کہہ سکتے ۔ مگر جو لوگ
پیسے لے کر ماتم میں شریک ہوتے ہیں صاف طور پر ان کے طرز سے ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ لوگ دل
سے نہیں رور ہے۔ کیونکہ وہ ایک طرف تو روتے جاتے ہیں۔ اور پھر تھوڑی دیر کے بعد دوسروں کی طر
طرف آنکھ اٹھا کر تماشہ دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔ گو ان کی زبان پر افسوس کے الفاظ ہوتے ہیں مگر ان کی
نگاہ غم سے خالی ہر طرف گھوم رہی ہوتی ہے۔ اور ہر شخص انہیں دیکھ کر کہتا ہے کہ خبر نہیں انہیں کیا ہو گیا
ہے۔ یہ پاگل ہو گئے ہیں یا حد درجہ کے لالچی ہیں کہ چند پیسوں کے عوض رورہے ہیں۔ غرض ایک ہی
چیز ہے مگر پہلے اخلاص اور عقیدت کے اظہار کا ذریعہ سمجھی گئی اور بعد میں تصنع کی صورت اختیار کر گئی۔ جس
پر آج تک یورپین مصنفین ہنسی اڑاتے ہیں۔ ہم نے رسول کریم صلیھما السلام کی سیرت پر جلسے منعقد کرنے کیلئے
جو دن مقرر کیا ہے اس کی ایک ہی غرض ہے۔ اور وہ یہ کہ لوگوں کو معلوم ہو رسول کریم صلی ال سلیم نے بنی نوع انسان
پر کیا کیا احسانات کئے۔ آپ نے کیا کیا قربانیاں کیں اور کس رنگ میں لوگوں کے سامنے ایک مکمل
290
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ضابطہ پیش کیا۔ اس دن کا یہ مطلب نہیں کہ اسے تماشہ بنا لیا جائے۔ اور دلچسپی کا ایک ذریعہ سمجھ لیا
جائے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو پھر رسول کریم صلی السلام کی عظمت کیلئے لوگ اکٹھے نہیں ہوں گے بلکہ تماشا
دیکھنے کیلئے آئیں گے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ کچھ دیر ہوتے ہیں۔ وہ تھیٹر میں تماشہ دیکھ لیتے ہیں اور کچھ
منافق مولوی ہوتے ہیں ۔ وہ رسول کریم صلی السلام کے نام کی آڑ میں اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتے
ہیں۔ پس اس رنگ میں سوائے اس کے کہ لوگ منافق ثابت ہوں اور کیا ظاہر ہو سکتا ہے۔ گو رسول
کریم ملی ایم کے نام کے پردہ کے پیچھے ایکٹ کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ میں قریبا ہر
سال کہتا رہا ہوں کہ جماعت کو ایسا رنگ اختیار کرنے سے پر ہیز کرنا چاہیے منتظمین ہاں ہوں بھی کر دیتے
ہیں مگر باوجود اس کے ہر سال قادیان کے منتظمین اس کا خیال نہیں رکھتے ۔
ا
کسی ایسے جلوس کا نکلنا جس میں رسول کریم صلی السلام کے اعمال و اقوال کو خوبصورت پیرا یہ میں پیش
کیا گیا ہو۔ بڑی چیز نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی بعض دفعہ جماعت کی ترقی کے خیال
کے ماتحت اس قسم کی تجویز کو پسند فرمالیا کرتے تھے کہ بعض شہروں میں جلوس نکالا جائے جس میں سب
لوگوں کی ایک ہی طرز کی پگڑیاں ہوں ۔ پس اس قسم کے جلوس میں تو کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر جلوس میں
اس قسم کی حرکات اور اس قسم کے اقوال شامل کر لئے جائیں جو نا جائز ہوں تو پھر وہ تبلیغی جلوس نہیں
رہتا۔ اور گو وہ دلچسپی کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے مگر حقیقت کے لحاظ سے وہ نا جائز ہوگا۔ اور اس بات کا
ثبوت کہ لوگ جلوس میں محض اس کی دلچسپی کی وجہ سے شریک ہوتے ہیں نہ کہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے، اس بات میں محض اس ہوتے گاہ
سے مل سکتا ہے کہ جس طرف نظر اٹھائی جائے بچے اور عورتیں جلوس کی طرف دوڑی چلی آتی ہیں۔ حالانکہ
جمعہ کا خطبہ ہو رہا ہو، کوئی تقریر ہو یا قرآن مجید کا درس ہورہا ہو تو لوگ اس شوق سے نہیں آتے ۔ جس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ جلوس میں تبلیغ مد نظر نہیں ہوتی ۔ بلکہ جلوس محض ایک تماشا ہوتا ہے۔ اور اگر یہ تماشا
نہیں تو لوگ اس کی طرف کیوں اس قدر متوجہ ہوتے ہیں۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ جلوسوں کے ضمن
میں جماعت کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئیے کہ اسے تماشہ نہ بنایا جائے۔ اور قادیان کی جماعت کو اس میں نمونہ
بننا چاہئیے ۔ مجھے نہیں معلوم میں نے کسی خطبہ کے ذریعہ اس امر کا اظہار کیا ہے یا نہیں مگر یہ بات یقینی ہے
کہ میں ہمیشہ سے یہ نصیحت کرتا چلا آیا ہوں مگر کہنے کا فائدہ بہت کم دیکھا ہے۔ میرے نزدیک
291
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اگر تھیٹر دیکھنے کا شوق ہو تو بجائے اس کے کہ رسول کریم صلی ا لی ایم کے نام کے پیچھے تھیٹر دیکھا جائے۔ ایسے
لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دن تھیٹر کا مقرر کر لیں۔ رسول کریم صلی السلام کی ذات کو اس حقیر چیز میں کیوں لایا
جاتا ہے۔ پس آئندہ کیلئے میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ بیشک اس موقع پر جلوس نکلے مگر اس میں ایسے کلمات
ہوں جو تبلیغی ہوں ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظمیں پڑھی جائیں۔ جن میں رسول
کریم صلی الیتیم کے کارناموں کا ذکر ہے تا کہ جو لوگ ہمارے جلسہ میں نہیں آتے وہ اپنے گھروں پر ہی
ہماری باتیں سن لیں ۔ گویا یہ بھی ایک تبلیغ کا رنگ ہوگا اور میں اس سے منع نہیں کرتا۔ گو اس رنگ میں جلوس
بھی باہر ہی مفید ہوتے ہیں۔ یہاں تو ایک حد تک تماشہ ہی نظر آتا ہے کیونکہ تبلیغی باتیں ہر وقت لوگوں کے
سننے میں آتی رہتی ہیں۔ مگر باوجود اس کے یہاں بھی جلوس اگر اس خیال سے نکال لیا جائے کہ جنہیں ہماری
باتیں سننے کا اتفاق نہیں ہوتا وہ اس طرح سن لیں گے تو کوئی حرج نہیں ۔ مگر یہ ضروری ہے کہ جلوس کے
دوران ایسے کلمات استعمال کئے جائیں جن میں رسول کریم صلی السلام کے کارناموں ، آپ کے اخلاق اور
آپ کی قربانیوں کا ذکر ہو۔ اسی رنگ میں نظمیں بھی ہونی چاہئیں تا کہ جو لوگ نثر سنے کیلئے تیار نہیں ہوتے وہ
نظم سن کر ہی فائدہ حاصل کر سکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اتنی نظمیں لکھی ہیں ان سے
منشاء یہی ہے کہ جو لوگ نثر پڑھنا نہیں چاہتے وہ نظم پڑھ لیا کریں۔ غرض ہر ایسی تدبیر جو جائز ہو اور مومن
کے وقار کے مطابق ہو اس کے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اچھی بات ہے۔ لیکن یہ اسی صورت میں
ہو سکتا ہے جب ان جلوسوں کو ایک حد کے اندر رکھا جائے ۔ مثلاً ایسے محلوں میں سے جلوس کا گزرنا بھی بے
فائدہ ہے جہاں خالص اپنی جماعت کے لوگ رہتے ہیں ۔ کیونکہ یہ محض ایک رسم ہوگی ۔ ہاں اگر ایسی گلیوں
یا محلوں میں سے جلوس کو گزارا جائے جہاں غیر احمدی رہتے ہوں اور جنہیں صحیح رنگ میں رسول کریم مالی ای سلیم
کی زندگی کے حالات معلوم نہ ہوں یا جہاں غیر احمدی واعظ رسول کریم صلی السلام کی ایسی خوبیاں بیان
کرتے ہوں جن سے حقیقت میں آپ کی فضیلت ثابت نہیں ہوتی ۔ مثلا یہ کہ آپ کا حلیہ ایسا تھا، آنکھیں
ایسی تھیں، بال ایسے تھے ۔ یا ہندوؤں اور سکھوں کے مکانات کے پاس سے یا بازاروں میں سے جلوس
گزارا جائے۔ جہاں اردگرد کے دیہات کے بھی بعض لوگ موجود ہوتے ہیں۔ اور اس طرح انہیں باتیں
پہنچ سکیں تو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ دوسری چیز جس کی طرف میں ہمیشہ توجہ دلاتا رہا ہوں ۔ اور
292
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
مجھے ہمیشہ ہی حیرت ہوئی ہے کہ قادیان کے لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے وہ یہ ہے کہ ایسے الفاظ
استعمال نہیں کرنے چاہئیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر حملہ ہوتا ہے۔ ہمیں بیشک رسول کریم مالی ایلام
سے محبت ہے۔ عشق ہے مگر باوجود اس کے ہم اللہ تعالیٰ کی توحید کو صدمہ نہیں پہنچا سکتے ۔ اور اگر ہم پہنچائیں تو
یہ رسول کریم صلی ا ہم سے دشمنی ہوگی ۔ وہ چیز جس نے رسول کریم صلی السلام کی آخری گھڑیوں کو تکلیف دہ بنا
دیا وہ یہی تھی۔ ورنہ آپ نے فرمایا تھا خدا تعالیٰ کا ایک بندہ تھا۔اس سے خدا نے پوچھا تم دنیا میں رہنا
چاہتے ہو یا ہمارے پاس آنا چاہتے ہو۔ تو اس نے کہا اے خدا میں تیرے پاس آنا چاہتا ہوں۔ اب تو مجھے
اپنے پاس بلائے۔ یہ رسول کریم ملا ہم نے اپنا حال بیان فرمایا تھا جس میں جب آپ نے یہ بات ہی مجلس ما آپ
بیان فرمائی تو لوگوں نے سمجھا کہ آپ نے ایک مثال سنائی ہے۔ شاید یہودیوں میں کوئی شخص ایسا گزرا ہو یا
عیسائیوں میں ۔ مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ یہ بات سن کر رو پڑے۔ ایک صحابی کہتے ہیں لوگوں نے
حضرت ابوبکر کی طرف دیکھنا شروع کیا اور کہا اس بڑھے کو کیا ہو گیا۔ کسی بندہ سے کہا گیا تھا کہ تو دنیا میں
رہنا چاہتا ہے یا خدا کے پاس آنا چاہتا ہے اور اس نے کہا میں خدا کے پاس آنا چاہتا ہوں ۔ اس سے اس کا
کیا بگڑا کہ یہ رونے لگ گیا۔ مگر دراصل رسول کریم صلی ا لی ایم نے اپنا حال بتایا تھا۔ اور خبر دی تھی کہ اب آپ
دنیا میں زیادہ دیر نہیں رہیں گے۔ اس وجہ سے حضرت ابوبکر رو پڑے۔ جب رسول کریم صلی ا کہ ہم نے آپ
کی نہ تھمنے والی رقت کو دیکھا تو فرمایا ابوبکر کا مجھ سے اس قدر تعلق ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے سوا میں کسی کو خلیل
بناتا تو ابوبکر کو بناتا۔ پھر فرما یا مسجد میں جس قدر کھڑکیاں کھلتی ہیں ، ان میں سے سوائے ابوبکر" کی کھڑکی
کے باقی سب بند کر دی جائیں لے ۔ اس واقعہ سے معلوم ہو سکتا ہے کہ رسول کریم صلی ای ایم کی اپنی خواہش
تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بلا لے۔ اور گو بظاہر کام پورا نہیں ہوا تھا۔ اور حضرت عمر جیسے انسان نے بھی آپ
کی وفات پر کہہ دیا تھا کہ آپ پھر واپس آئیں گے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ظاہری نظروں میں کامل
طور پر اشاعت اسلام کا کام نہیں ہوا تھا۔ مگر باوجود اس کے رسول کریم صلی ا کہ تم نے سمجھا جتنا کام آپ نے
کرنا تھا، وہ کر چکے۔ اور آپ کی خواہش ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کے پاس چلے جائیں۔ لیکن حضرت عائشہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی ا یہ تم کو مرض الموت میں سخت تکلیف ہوئی۔ آپ بار بار فرماتے
اللہ تعالیٰ یہود و نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا ہے ۔ گویا با وجود
293
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اللہ تعالیٰ سے ملنے کی خواہش کے جس بات سے آپ کی زندگی کی آخری گھڑیاں تکلیف میں گزریں وہ یہی
تھی کہ کہیں میری امت شرک میں گرفتار نہ ہو جائے ۔ پس اس میں رسول کریم صلی اسلام کی عظمت نہ
ہوگی ۔ اگر ہم اس رنگ میں آپ سے محبت کا اظہار کریں جس میں مشرکانہ رنگ پایا جاتا ہو۔ بلکہ میں سمجھتا
ہوں رسول کریم صلی لا الہ سلم کی نگاہ میں ابو جہل کے تمام مظالم اور وہ ایذائیں جو اس نے آپ کو دیں ، آپ کا
گلا گھونٹا آپ پر گند پھینکا اور آپ کو ہر رنگ میں مشکلات و مصائب میں مبتلا کیا حقیر ہوں گی اس امر کے
مقابلہ میں کہ آپ کی ذات کے متعلق کسی قسم کا شرک کیا جائے۔ مگر میں نے دیکھا ہے یہاں جو جلوس نکلتا
ہے اس میں بعض قطعات پر لکھا ہوتا ہے۔ یا محمد ۔ حالانکہ رسول کریم صلی السلام وفات پاچکے۔ اور اب
وہ دنیا میں واپس نہیں آسکتے۔ پس یا محمد کہنا ہرگز جائز نہیں ۔ ہاں بعض دفعہ کشفی طور پر ایک انسان
رسول کریم مالی اسلام کو اس طرح مخاطب کرتا ہے تو وہ روحانی کیف ہے جو ہر شخص کو میسر نہیں آتا۔ مگر جب
کوئی شخص اس کیف سے خالی ہو کر یا محمد کہتا ہے تو وہ نقل کرتا اور مشرکانہ رنگ اختیار کرتا ہے۔اسی
طرح میں نے دیکھا ہے کہ کچھ تختے ہوتے ہیں ان پر بھی یا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّد لکھا ہوتا ہے۔ بھلا یا مُحَمَّد
کہنے سے کیا رسول کریم صلی ایام تشریف لے آئیں گے ۔ اگر تم یا اللہ کہو تو یہ بات بھی ہے۔ کیونکہ تمہارا
خدا ہر وقت تمہارے پاس ہے۔ لیکن اگر تم یا محمد کہتے ہو تو یہ فضول بات ہے۔ رسول کریم مال لا السلام
فوت ہو چکے اور جیسا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا تھا جو محمد علیہ السلام کی عبادت کرتا تھا، وہ سمجھ لے
کہ آپ فوت ہو گئے اور جو خدا کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ خدا زندہ ہے سے۔ اسی طرح جو شخص خدا
کا پرستار ہے وہ تو یا اللہ ہی کہے گا۔ یا محمد کبھی نہیں کہے گا۔ کیونکہ جس چیز کو بھی ہم بغیر کسی خاص
کیفیت کے یا کہہ کر مخاطب کریں بے فائدہ اور لغو بات ہے۔ ہاں کیفیت کی حالت میں ہم کہہ سکتے
ہیں۔ اور وہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ تنہائی کی گھڑیاں ہوتی ہیں اور قوت متخیلہ کام کر رہی ہوتی ہے۔ اس
رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنے اشعار میں بعض جگہ رسول کریم ملایا کہ تم کو مخاطب
کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ روحانی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم
صلی السلام کا قرب اس قدر محسوس کیا کہ گویا آپ کو سامنے نظر آگئے۔ اور اس کشفی حالت کے لحاظ سے
آپ نے یا نبی اللہ وغیرہ الفاظ کہہ دیئے ۔ مگر کون بیوقوف شخص یہ خیال کر سکتا ہے
294
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہ وہ لڑ کے جو جلوس میں شامل ہوتے اور اشعار پڑھ رہے ہوتے ہیں وہ ایسے روحانی مقام پر اس وقت
فائز ہوتے ہیں کہ رسول کریم صلی السلام کا انہیں انتہائی قرب حاصل ہوتا ہے۔ اور وہ بے اختیار یا محمد یا
محمد ﷺ کہہ رہے ہوتے ہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ تصنع ہے بناوٹ ہے اور کچھ نہیں ۔
وہ کیفیت جس میں پیدا ہو وہ بے شک کہہ لے۔ مگر کیا جس میں یہ کیفیت پیدا ہو وہ لوگوں سے پوچھا
کرتا ہے کہ میں کہوں یا نہیں۔ اس کے منہ سے تو آپ ہی بات نکل جاتی ہے۔ ایسی کیفیت خلوتوں اور تنہائی
کی گھڑیوں میں بعض خاص لوگوں پر طاری ہوتی ہے، جلوسوں میں نہیں آسکتی ۔ پھر جب یہ کیفیت آتی ہے تو
تصنع نہیں ہوتا یہ کیفیت جب جلوس میں بھی طاری ہو تو کشفی حالت ہی ہوگی ۔ پس ایسے تمام اشعار جن میں
خدا تعالیٰ کی توحید کے خلاف باتیں پائی جاتی ہوں ، ان کے پڑھنے میں رسول کریم صلی السلام کی عزت نہیں
بلکہ اس سے بڑھ کر آپ کی کوئی ہتک نہیں ہو سکتی۔ گویا آپ کا مقصد توحید پرستی نہیں تھی بلکہ نعوذ بالله
آپ نے لوگوں سے حضرت عیسیٰ کی پرستش کی بجائے اپنی پرستش شروع کرا دی اور یہ ایک نہایت ہی نا
معقول اور رسول کریم صلی ای یتیم کی ہتک کرنے والی بات ہے۔ مگر باوجود اس کے کہ میں نے کئی بار سمجھا یا پھر
بھی یہ بیہودگی نظر آجاتی ہے اور ہمیشہ سے جلوس میں ایسے تختے نظروں کے سامنے آتے رہتے ہیں جن پر یا
محمد" لکھا ہوتا ہے۔ نہ معلوم جو منتظم ہیں وہ قرآن مجید اور سلسلہ کے لٹریچر کو نہیں پڑھتے ۔ اور اس اس ام امر کو بھی
نہیں سمجھتے کہ رسول کریم صلی اسلام کی بعثت کی غرض کیا تھی ۔ یا نہ معلوم کیا بات ہے کہ وہ اس طرف توجہ نہیں
کرتے کیسے اچھے شعر ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فارسی ، اردو اور عربی میں رسول
کریم صلی السلم کی شان میں کہے ہیں ۔ انہیں سن کر کوئی انسان رسول کریم صلی علیہ السلام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ
سکتا۔ وہ اشعار لڑکوں سے پڑھاؤ۔ حضرت مسیح موعود کی نظمیں انہیں یاد کراؤ۔ یہ کیا کہ یا محمد یا محمد کہنا
شروع کر دیا۔ تم یا محمد ہزار سال کہتے رہو۔ رسول کریم صلی ال تیم فوت ہو چکے، اب وہ دنیا میں نہیں آ
سکتے ۔ تم یا محمد کی بجائے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرو جو تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہے اور تم ابھی
پوری بات بھی نہیں کہہ چکے ہو گے کہ وہ تمہارے قریب آ جائے گا۔ وہ خود کہتا ہے۔ إِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ
اجِيبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ " میں قریب ہوں اور پکارنے والے کی پکار کا میں جواب دیتا ہوں ۔ مگر جو
295
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
قریب ہی نہیں اور جس کے اور ہمارے درمیان ایک بہت بڑی دیوار حائل ہے اسے پکارنا کیا اور اس سے
جواب کی امید رکھنا کیا ؟ پس ایک تو جلوسوں میں ایسا رنگ مت اختیار کرو جو تھیٹر والا ہو یا جس میں مشرکانہ
طریق پایا جاتا ہو۔ ہمیں اگر رسول کریم صلی یہ محبوب ہیں تو اسی لئے کہ آپ نے دنیا میں توحید قائم
کی۔ ورنہ ان میں اور دوسرے انسانوں میں بظاہر کیا فرق ہے۔ آپ نے خدا کی بڑائی قائم کی پس وہ خود
بھی بڑے ہو گئے۔ اور دراصل جتنا جتنا کوئی شخص خدا کی بڑائی ظاہر کرتا ہے اسی قدر وہ خود بھی بڑا بنتا جاتا
ہے۔ رسول کریم صلی السلام نے چونکہ اپنی ذات کو مٹا دیا اور چونکہ آپ نے اپنے نفس کی بجائے اللہ تعالیٰ کی
انیت کو قائم کیا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی آپ کو لازوال بزرگی عطا کی ۔ کیونکہ جب انسانی وجودمٹ
جائے تب خدا ہی خدا نظر آیا کرتا ہے۔
پس صحیح طریق اختیار کرو اور یاد رکھو اللہ تعالیٰ کی محبت تمام نیکیوں کی جڑ ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
سب چیزوں کی جڑ تقوی اللہ ہے باقی اللہ تعالیٰ کے نبی ، رسول ، خلفاء، مجدد، صدیق صلحاء اور اولیاء
سب اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے ذرائع ہیں۔ ہمارا اصل مقصد خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔ یہ بیوقوفی ہوگی اگر
چھوٹے کی محبت کیلئے بڑے کی عظمت کو قربان کر دیا جائے ۔ پس جلوس میں تصنع نہیں ہونا چاہیے ، سادگی اور
اخلاص ہونا چاہئیے ۔ مجھے اس وقت یاد نہیں مگر کئی شعر ایسے پڑھے جاتے ہیں۔ جن میں شرک کی بو ہوتی ہے
ان کا پڑھنا ہرگز درست نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام پڑھو۔ درثمین وغیرہ میں سے کچھ حصوں کا
انتخاب کرلو۔ اس میں ضرور مشکلات بھی پیدا ہوں گی ۔ مثلا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظمیں لڑکوں کو
یاد کرانی پڑیں گی لیکن اس کے مقابلہ میں جو فائدہ ہے وہ بہت بڑا ہے۔ اس سے نہ صرف ظاہری لحاظ سے
لوگوں پر عمدہ اثر پڑے گا اور وہ رسول کریم صلی السلام کے کمالات سے واقف ہوں گے بلکہ باطنی طور پر بھی فائدہ
ہوگا۔ اور لوگوں کے دلوں میں خیال پیدا ہوگا کہ ہم بھی ایسے اشعار لکھیں۔ جن سے رسول کریم علیہ السلام کے حالات
لوگوں کے سامنے آئیں۔ ایک نعت کہنے کا پرانا طریق تھا۔ اور وہ یہ کہ اشعار میں ذکر کیا جا تا رسول کریم صلی الله السلام
کا ناک ایسا خوبصورت تھا ، کان ایسے تھے، رنگ ایسا تھا ، قد ایسا تھا۔ اس سے غیر مسلموں میں مسلمانوں کو
296
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سوائے ندامت کے اور کچھ حاصل نہ ہو سکتا تھا۔ مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ کہیں باہر گیا۔ تو ایک ہندو مجھ سے
ملنے آیا اس نے مجھے اس قدر شرمندہ کیا کہ میں پانی پانی ہو گیا۔ اور گو وہ غیر احمدیوں کا طریق عمل تھا مگر
مسلمان ہونے کے لحاظ سے مجھے سخت ندامت ہوئی۔ وہ کہنے لگا مجھے ایک ایسے بندے کی تلاش تھی جو مجھے
خدا تک پہنچائے ۔ اس غرض کیلئے میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے پاس گیا۔ اسی دوران میں جب رسول
کریم صلی السلام کے حالات معلوم کرنے کیلئے میں مجالس مولود میں پہنچا تو میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی۔ اس
کے بعد اس نے وہاں کا ایسا گندہ نقشہ کھینچا کہ میں شرم کے مارے پانی پانی ہو گیا۔ کہنے لگا مجھے وہاں بتایا
جانے لگا کہ آپ کی زلفیں ایسی تھیں، آنکھیں ایسی خوبصورت تھیں ، قد اس قسم کا تھا، رنگ اس طرح کا ایسی قد کا تھا کا
تھا۔ بھلا مجھے ان باتوں سے کیا۔ اس نے ان باتوں کو اس طرح بنا بنا کر پیش کیا کہ میری آنکھیں اس کے بنا
سامنے جھک گئیں۔ اس کی وجہ کیا تھی ؟ یہی کہ لوگوں کے دل میں رسول کریم صلی ایم کی اصل محبت نہیں
رہی۔ اگر وہ آپ کے حالات پڑھتے قرآن مجید پر غور کرتے تو وہ ان باتوں کی طرف کبھی نہ جاتے ۔ مگر
چونکہ حالات معلوم کرنے اور قرآن مجید پر غور کرنے میں محنت صرف کرنی پڑتی ہے۔ مگر یہ معلوم کرنا اور یاد
رکھنا بالکل آسان ہے۔ کہ آپ کا رنگ سفید تھا داڑھی گھنی تھی۔ اس لئے انہی کو بیان کرنا شروع کر دیا۔ یا
رسول کریم صلی السلام کے متعلق اس قسم کی من گھڑت کہانیاں سنانی شروع کر دیں۔ کہ ایک گوہ آئی اور اس
نے آپ کو سجدہ کیا یا درخت اور پتھر آپ کے سامنے سر بسجود ہو گئے ۔ ایسی کہانیاں چونکہ بچوں تک
کو بھی جلد یاد ہو جاتی ہیں۔ اس لئے لوگوں نے رسول کریم صلی السلام کے فضائل اسی رنگ میں بیان کرنے
شروع کر دئے ۔ چنانچہ دیکھ لو کسی بچے کو قرآن مجید کی کسی آیت کی تفسیر سمجھاؤ۔ وہ سن لے گا لیکن جب اس
سے پوچھا جائے کہ کیا سنا تو کہے گا یا نہیں۔ لیکن اسے کوئی کہانی سنا دو اور تیسرے دن سنا چاہو تو ایک
ایک حرف سنا دے گا۔ چونکہ رسول کریم صلی السلام کی قربانیاں آپ کے اخلاق اور آپ کی پاکیزہ زندگی کی
کے واقعات معلوم کرنے کیلئے محنت کی ضرورت تھی اور کہانیاں بیان کرنا اور یا درکھنا آسان تھا اس لئے
لوگوں نے کہانیاں اور قصے بیان کرنے شروع کر دیئے ۔ پس یہ لوگوں کی سستی اور کوتاہی کا ثبوت
ہے، رسول کریم صلی ا یہ تم کی محبت نہیں ۔ اگر ہم بھی رسول کریم صلی السلام کے متعلق اسی قسم کی باتوں میں اُلجھ
جائیں اور قرآن مجید سے معارف اور نئے نئے علوم نکالنے اور رسول کریم صلی السلام کے حقیقی
297