جوش کی بجائے صبر اور دعاؤں سے کم لو۔ جلسہ سالانہ پر دوسروں کو بھی ساتھ لاؤ
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
فضائل بیان کرنے کی طرف توجہ نہ کریں تو کس قدر افسوسناک بات ہوگی ۔ رسول کریم صلی السلام کے متعلق اگر یہ
بیان کیا جائے کہ آپ کا رنگ کیسا تھا۔ تو چونکہ رنگ نہیں بدلتا اس لئے اتنا جاننا ہی کافی ہوتا ہے کہ آپ کا رنگ کالا تھا
یا گورا لیکن معارف چونکہ زمانے کے تغیر کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ اور ان کے متعلق محنت کرنی پڑتی ہے، اس
لئے لوگ اس طرف آنے سے جی چراتے ہیں۔ یا مثلا یہ امر کہ رسول کریم صلی ایام کے بال کندھوں سے اونچے
تھے یا نیچے۔ ایک معمولی بات ہے ہر شخص اسے ایک دفعہ بھی سن لے تو یا درکھ سکتا ہے۔ لیکن یہ کہ آپ نے کس کس
رنگ میں قربانیاں کیں ، بنی نوع انسان سے آپ کے تعلقات کس قسم کے تھے۔ پھر بنی نوع انسان کے علاوہ ہر فرد
سے آپ کا علیحدہ علیحدہ سلوک تھا، زید کا بھی آپ سے تعلق تھا۔ اور اگر ہم غور کریں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ رسول
کریم صلی ا السلام نے اس کیلئے بھی کچھ قربانیاں کی ہیں ۔ اسی طرح ہر صحابی کے متعلق غور کیا جا سکتا ہے اور نئی نئی باتیں
نکالی جا سکتی ہیں۔ پھر اگر ہم دیکھیں کہ رسول کریم صلی السلام نے کس طرح انسانی فطرت کی گہرائیوں کا مطالعہ کر کے
دعا ئیں سکھائیں ہیں۔ اور اس مضمون کے ماتحت قرآن مجید پر غور کیا جائے تو سینکڑوں مضامین سامنے آنے شروع
ہو جائیں گے۔ غرض اس طریق کے ماتحت کام کرو اور جب شعر پڑھو تو اچھے شعر پڑھو ۔ اسی طرح اگر خود اشعار بناؤ
تو اچھے اشعار بناؤ۔
پرانے لوگوں میں سے بھی بعض نے رسول کریم صلی الا السلام کی مدح میں نہایت اچھے اشعار کہے
ہیں۔ اگر ہم ان سے بھی فائدہ اٹھا لیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔ میں نے اب کی دفعہ سیرت النبی کے جلسہ کی
آمد سے دو دن پہلے یہ بات سنا دی ہے۔ اب بھی اگر جلوس میں اس قسم کے اشعار پڑھے گئے یا تختوں
پر مجھے لکھے نظر آگئے تو میں جھنڈے وہیں رکھوالوں گا۔ اور ایسے لوگوں کو جلوس سے الگ کرادوں گا کیونکہ
یہ رسول کریم صلی الہ السلام کی ہتک کرنے والی بات ہے۔ آپ کا اصل مقصد توحید کا قیام تھا۔ اس پر جتنا جی
چاہے زور دو۔ مگر توحید کے صرف یہ معنے نہیں ہوتے کہ اللہ ایک ہے۔ اگر پتھر ایک ہو تو کیا یہ بڑی خوبی
کی بات سمجھی جاسکتی ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ دنیا کے تمام حسن اس ایک خدا کے سامنے بیچ ہیں ۔ جب
اس کے سامنے اچھی سے اچھی چیز بھی جاتی ہے تو ماند پڑ جاتی ہے اور اکیلا خدا ہی نظر آتا ہے۔ پس ایک
ہونے کا یہ مفہوم ہے کہ وہ تمام صفات حسنہ میں منفرد ہے۔ اور ساری چیزیں اس کے سامنے پھیکی پڑ جاتی
ہیں۔ یہی وہ مفہوم ہے جسے دنیا کے ذہن نشین کرنے کیلئے انبیاء آتے ہیں۔
یہ
298
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
جب اس مفہوم کو اپنے دل میں بٹھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی محبت تمہارے دل میں قائم ہوگی اور اس کا قرب
تمہیں حاصل ہوگا۔ پس یا درکھو تمام ترقیات کا گر تو حید ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حسن کو ایسے رنگ میں ظاہر کرنا کہ
باقی تمام حسن اس کے سامنے بے حقیقت ہو جائیں ۔ اسی طرح جس طرح سورج کے سامنے ستارے ماند
پڑ جاتے ہیں اور نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ یہ توحید کا مفہوم ہے۔ یہ تو نہیں کہا
جا سکتا کہ باقی چیزیں معدوم ہو جاتی ہیں کیونکہ جسے خدا نے بنایا وہ معدوم کیسے ہو سکتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کا
حسن اس قدر ظاہر ہو کہ باقی تمام حسن ماند پڑ جائیں۔ اور سوائے اللہ تعالیٰ کے حسن کے اور کوئی حسن نظر ہی
نہ آئے۔ یہی توحید ہے۔ اور جس وقت یہ مقام حاصل ہو جاتا ہے، اس وقت انسان کا دل کسی انسان کی محبت یہ
کیلئے ۔ فارغ نہیں ہو سکتا۔ یہ تعلیم ہے، اسے دنیا کے سامنے پیش کرو ۔ رسول کریم صلی پیام کی وہ قربانیاں ظاہر
کرو۔ اور آپ کی ان خدمات کو پیش کرو جو آپ نے نوع انسان کیلئے کیں ۔ ورنہ اگر یوں کرو گے تو ہندوؤں
کے بازار میں سے گزرتے ہوئے یا محمد یا محمد کہو گے تو وہ سمجھیں گے یہ پاگل ہو گئے ہیں۔ لیکن اگر تم
یہ بیان کرو گے کہ غیر قوموں پر رسول کریم صلی السلام نے کیا کیا احسانات کئے تو وہ بے اختیار آپ کے مداح
ہو جائیں گے۔ تو تم تجربہ کر کے دیکھ لو کہ ان میں سے کون سا رسول کریم صلی الہ سلم کی محبت پیدا کرنے والا نسخہ
ہے۔ تمہیں معلوم ہوگا کہ قربانیاں پاکیزگی اور اخلاق ہی ایسی چیز ہیں جن سے محبت پیدا ہو سکتی ہے نہ کہ یا
محمد یا محمد کہنے سے۔ پس صحیح طریق اختیار کرو۔ قادیان والوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے
کیونکہ یہ ہر وقت دین کی باتیں سنتے رہتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس دفعہ جلوس میں زیادہ عمدگی سے
کام کیا جائے گا۔ اور کوئی ایسا طریق اختیار نہیں کیا جائے گا جس میں تماشہ ہو یا مشر کا نہ رنگ پایا جاتا ہو۔
( الفضل ۱۰ ۔ دسمبر ۱۹۳۳ء)
لبخاري كتاب المناقب باب قول النبي ﷺ سدوا الابواب الاباب ابي بكر
بخاری کتاب الجنائز باب ما يكره من اتخاذ المساجد على القبور
سے بخاری کتاب المناقب باب قول النبي ﷺ لو كنت متخذا خليلا
البقرة : ١٨٤
299
خطبات محمود
۳۲
جوش کی بجائے صبر اور دُعاؤں سے کام لو
جلسہ سالانہ پر دوسروں کو بھی ساتھ لاؤ
(فرموده یکم دسمبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج میرا ارادہ تو یہی تھا کہ جلسہ سالانہ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلاؤں۔ اور انہیں تحریک کروں کہ
اس کیلئے تیاری شروع کر دیں۔ لیکن رات کو مجھے ایک ایسی اطلاع ملی جس کی وجہ سے میں نے ضروری سمجھا
کہ اگر جلسہ کیلئے خطبہ کو ملتوی نہ کروں تو کم سے کم اس معاملہ کو بھی اس میں شامل کرلوں ۔ کئی لوگ یہ اعتراض
کیا کرتے ہیں۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول پر بھی کیا کرتے تھے اور مجھ پر بھی کہ بعض اوقات بغیر تحقیق کے
المسيح
بات ہے۔ اور بغیر اس کہ دوسرے سنا اس کے اپنے بات بیان کر دی جاتی ہے۔ اور بغیر اس کے کہ دوسرے فریق کے بیانات کو سنا جائے اس کے متعلق اپنے
خیالات ظاہر کر دیئے جاتے ہیں۔ اگر تو بات اسی طرح ہو جس طرح معترض کہتے ہیں تو بیشک یہ قابل
المسيى
اعتراض امر ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگ نہ تو حضرت خلیفہ مسیح الاول کا منشاء سمجھتے تھے، اور نہ ہی
میرے طریق کو سمجھتے ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ بعض اوقات ایسے امور جن کا تعلق قومی تربیت یا جماعتی عزت
کے ساتھ بہت ہی گہرا ہوتا ہے ۔ ان کے متعلق بغیر اس کے کہ انہیں صحیح تسلیم کیا جائے اور
بغیر اس کے کہ ان کے متعلق قضائی فیصلہ صادر کیا جائے ضروری ہوتا ہے کہ اس موقع سے
300
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
فائدہ اٹھا کر اظہار خیال کر دیا جائے ۔ اس کے یہ معنے ہر گز نہیں ہوتے کہ ہم اس واقعہ کو اسی طرح سمجھتے ہیں
جس طرح وہ پیش کیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ فرض کر کے کہ اگر ایسا ہو یا یہ کہ ممکن ہے ایسا ہو سکے یا انسانی
کمزوریاں جماعت کے کسی فرد کو اس کی طرف مائل کر دیں۔ اس لئے قبل از وقت جماعت کو بیدار کرنے
کیلئے اظہار خیال کر دیا جاتا ہے۔ یہ اظہار خیال یہ تسلیم کر کے نہیں ہوتا کہ یہ واقعہ صحیح ہے۔ بلکہ اس لئے کہ
جماعت کے کمزور لوگوں سے ایسے واقعات صادر ہو سکتے ہیں۔ اور یہ واقعہ ایک تحریک ہے جس سے اللہ
تعالیٰ چاہتا ہے کہ جماعت کو بیدار کر دیا جائے۔ پس اس تمہید کے ساتھ کمزور طبائع کے شکوک کو دور کرتے
ہوئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کہا جاتا ہے۔ احرار کے ساتھ تعلق رکھنے والے جو لوگ یہاں ہیں۔ ان میں
سے کسی کو کسی احمدی نے مارا ہے۔ میں نے اس کے متعلق واقعات معلوم نہیں کئے اور نہ گواہیاں لی
ہیں۔ اور نہ ان حالات میں کہ ان لوگوں نے ہماری قضاء سے فائدہ نہیں اُٹھانا، مجھے گواہیاں لینے کی
ضرورت ہے۔ پس نہ تو ماضی میرے علم کا ذریعہ ہے اور نہ مستقبل میں اس واقعہ کے متعلق میرے علم کا کوئی
امکان ہے۔ مگر جماعت کی اصلاح اور اس کے اخلاق اور تربیت کی صحیح راہنمائی کیلئے میں سمجھتا ہوں کہ
جماعت کو اپنے خیالات سے آگاہ کر دوں ۔ میں نے متواتر یہ بات بیان کی ہے اور میں سمجھتا ہوں۔ اپنی
ذمہ داریوں کے لحاظ سے اگر اسے پہلے کئی سو بار بھی بیان کر چکا ہوں تو بھی مجھے بیان کرتے رہنا چاہئیے کہ
روحانی سلسلوں کی بنیاد الہی افعال پر ہوتی ہے۔ ان سے پہلے بھی دنیا میں حکومتیں ہوتی ہیں، بادشاہتیں ہوتی
ہیں، منصف بھی اور ظالم بھی۔ ان سے پہلے بھی جتھے ہوتے ہیں، منصف بھی اور ظالم بھی ۔ کمیٹیاں اور نظام اور
ہوتے ہیں ۔ جن میں منصف بھی ہوتے ہیں اور ظالم بھی۔ لیکن باوجود اس کے کہ دنیا میں اچھے بھی اور برے
بھی ، دونوں قسم کے نظام موجود ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کو نیا نظام قائم کرنے کی کیا ضرورت ہوتی ہے۔ یہی کہ
اچھے نظاموں کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے اور بروں کی ظلم پر ۔ آسمانی بادشاہت ظلم کی برداشت نہیں کر
سکتی مگر وہ انصاف سے بھی تسلی نہیں پاسکتی۔ دنیا کے لوگوں میں سے اچھے انصاف کو دیکھ کر اور بڑے ظلم کو
دیکھ کر خوش ہوتے ہیں لیکن آسمان کے فرشتے پھر بھی روتے ہیں۔ کیونکہ وہ روحانیت کی بادشاہت دیکھنا
چاہتے ہیں ۔ وہ ایسا نظام دیکھنا چاہتے ہیں جس کی بنیا د رحم پر ہو۔ نوشیرواں کو بہترین عادل بادشاہ سمجھا
جاتا ہے حتی کہ رسول کریم سالی کی تم نے بھی اس کی تعریف کی ہے۔ بلکہ اس بات پر فخر کیا ہے کہ آپ
301
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اس زمانہ میں پیدا ہوئے ۲ لیکن اگر عدل و انصاف ہی کافی ہوتا تو ایسی عادلانہ حکومت کے بعد اللہ
تعالیٰ کو رسول کریم کے ذریعہ ایک نیا نظام قائم کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس کی
اور اسلام کی حکومت ایک سی تھی۔ اور اسلام نے حکومت کے لحاظ سے دنیا میں آکر اس سے زائد کوئی نئی
چیز پیش نہیں کی۔ عدل کے لحاظ سے تو کسی چیز کی ضرورت نہ تھی مگر آسمانی بادشاہت عدل پر خوش نہیں ہو
سکتی۔ عدل کا دائرہ اخلاق پر ختم ہو جاتا ہے۔ اور اخلاق کا دائرہ عدل سے اوپر نہیں چڑھ سکتا لیکن
روحانیت ایک ایسی چیز ہے کہ نہ عدل اس کی تسلی کر سکتا ہے اور نہ روحانیت اس سے تسلی پاسکتی
ہے۔ روحانیت کی بنیاد قربانی پر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جس پر عیسائی خوش
ہوتے ہیں، وہ تو حقیقت میں کوئی بڑی چیز نہیں۔ عدل تو صرف انسانی عقل کی ضرورت کو پورا کرنے کا
ایک ذریعہ ہے۔ انسان محض اس ڈر سے کہ فساد نہ پیدا ہو، دوسرے کا حق نہیں دباتا اور اس کے ساتھ
عدل کا برتاؤ کرتا ہے۔ اس کیلئے آسمانی راہنمائی کی کوئی ضرورت نہیں۔ آسمانی راہنمائی کی ضرورت وہاں
ہوتی ہے جہاں انسان سمجھے کہ میں نے جو کچھ کرنا تھا کر لیا۔ اس سے آگے میری عقل نہیں چل سکتی ۔ تب
آسمان سے اسے اب اسے ایک نیا رستہ بتایا جاتا ہے۔ یہی ضرورت ہے آسمانی بادشاہت کی ، خدا تعالیٰ کے مرسلین
کی اور اس کی کتابوں کی ۔ ہم اگر یہ تسلیم کر لیں کہ وہ بھی عقل کی حد تک آ کر ختم ہو جاتی ہیں تو پھر ان کی
کوئی ضرورت ہی باقی نہیں رہ جاتی۔ عقل کہتی ہے کہ اگر کوئی تمہارے ساتھ نیکی کرے تو اس کے ساتھ تم
بھی نیک سلوک کرو۔ اور اگر کوئی ظلم یا شرارت کرے تو اسے اتنی سز ا تم بھی دے دو۔ اگر کسی نے تمہاری
حق تلفی نہیں کی تو تم بھی اس کا حق نہ مارو لیکن یہ نہیں کہتی کہ اگر کوئی تم پر ظلم کرتا ہے تو اسے معاف کر دو
خواہ کوئی تمہارا بدخواہ ہو، اس سے نیک سلوک کرو، دوسروں پر احسان کرو۔ اور حقیقی احسان یہی ہے کہ
احسان کرنے والے کو بظاہر کوئی امید نہیں ہوتی کہ اس کے بدلہ میں اس کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا
جائے گا۔ مگر یہ ایک ایسی خوبی ہے جسے آسمانی بادشاہت ہی ظاہر کر سکتی ہے، انسانی عقل اس سے معذور
ہے۔ جب انسان کہتا ہے کہ میں ایسا کیوں کروں تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے بے شک تم عقل سے اس فعل کی
حکمت کو نہیں سمجھ سکتے ، مگر اس کا نتیجہ تمہیں میری طرف سے ملے گا۔
پس جو روحانی جماعتیں ہوتی ہیں ، وہ اس لئے قائم کی جاتی ہیں کہ اخلاق کے ایسے
302
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نمونے قائم کریں جو آسمان چاہتا ہے، وہ نہیں جو فلاسفر بتاتے ہیں ۔ جب محمد رسول اللہ صل ال السلام نے دنیا سے
یہ کہا کہ ظلم مت کرو تو اس تعلیم میں آپ منفرد نہ تھے۔ حتی کہ تمام انبیاء اس میں منفرد نہیں
ہیں۔ یونان ، عرب، یورپ، ہندوستان، مصر ہر جگہ اور ہر ملک کے فلاسفر یہی کہتے آئے ہیں۔ لیکن جس مقام
سے دونوں جُدا ہوتے ہیں وہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی علیہ السلام کہتے ہیں جہاں بظاہر تم اپنی تباہی سمجھتے ہو وہاں
بھی خاموش رہو ہے ۔ اور یہ وہ بات ہے جو فلاسفر نہیں کہتے ۔ فلاسفر تو عقل سے آگے کوئی چیز مانتا ہی
نہیں۔ اس لئے یہ بات وہی کہہ سکتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو۔ اور یہی وہ چیز ہے جس کیلئے مذہب
قائم کیا جاتا ہے۔ اور اسے قائم کر کے ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اپنا مقصد پورا کر دیا محض چندے دینے
سے ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ چندے دینے میں دوسرے لوگ ہم سے بہت زیادہ قربانی کرتے
ہیں۔ ہماری جماعت میں کتنے لوگ ہیں جنہوں نے دین کیلئے اپنی جائدادیں وقف کی ہوں لیکن یورپ
میں لاکھوں اوقاف ہیں ۔ کئی بار ہم نے اخباروں میں پڑھا ہے ، کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو اس کا ترکہ ہیں
تیس لاکھ کا ہوتا ہے۔ مگر اپنی زندگی میں اس نے جو خیرات کی اس کی میزان تیس چالیس کروڑ تک پہنچتی
ہے۔ پس مالی قربانی ایسی چیز ہے کہ لوگ مذہب سے باہر بھی کرتے آئے ہیں اور کر رہے ہیں اور کرتے
رہیں گے۔ جس چیز سے وہ لوگ خالی ہیں وہ ایسی قربانی ہے جس کا نتیجہ دنیا میں کوئی نہیں نظر آتا۔ جس میں
بظاہر تباہی نظر آتی ہے مگر مومن سمجھتا ہے کہ گو دنیا میں وہ ایک بظاہر بے فائدہ فعل کر رہا ہے لیکن ایک آسمانی
بادشاہت ہے جو اس کا نتیجہ پیدا کرے گی۔ اور یہی وہ چیز ہے جسے قائم کرنے کیلئے ہم کھڑے کئے گئے تیجہ پیا کرے گی ۔ اور یہی وہ چیز ہے جے قائم کرنے
ہیں۔ اس کی بجائے ہم اگر سطحی باتوں کو دیکھیں تو خدا کو خوش نہیں کر سکتے۔ اسی لئے میں نے بار ہا یہ نصیحت
کی ہے کہ مؤمن کا مظلوم ہونا اس کے ظالم بلکہ عادل ہونے سے بھی بہتر ہے۔ اس لئے قطع نظر اس سے
کہ یہ واقعہ کیا ہے اور محض یہ فرض کرتے ہوئے کہ ہمارے کسی آدمی کی غلطی ہوگی ، میں اعلیٰ افسروں کو کہ کی ،
وہ جماعت کی تربیت کے ذمہ دار ہیں اور مقامی بینگ میز ایسوسی ایشن ( YOUNG MENS
ASSOCIATION) کو کہ اس نے اپنی خوشی سے اس کیلئے تعاون شروع کیا ہے اور طوعا ایک فرض
اپنے ذمہ لیا ہے توجہ دلاتا ہوں کہ مذہبی اور اخلاقی حفاظت جسمانی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری
ہے۔ رسول کریم صلی السلام کے واقعات زندگی کو دیکھو۔ ان کا مطالعہ کر کے ہر شخص یہ سمجھ سکتا ہے کہ سب سے زیادہ
303
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اسے
اثر ان ایام کے واقعات کا ہے جب آپ تکالیف اٹھا رہے تھے۔ آپ کی مکی زندگی پر دشمن بھی آنکھیں بند
کر لیتے ہیں۔ مگر مدنی زندگی پر کہ جب کچھ شان و شوکت اور طاقت آگئی تھی ، اعتراض شروع کر دیتے
ہیں۔ حالانکہ وہ بھی ویسی ہی پاک ہے جیسے مکی زندگی مگر اس کے دیکھنے کیلئے ایمان کی آنکھ ضروری
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو یہی تعلیم دی ہے کہ وہ ہر حال میں صبر سے کام
لے۔ یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ دوسرے نے اشتعال دلایا اور ابتداء کی۔ چاہئیے کہ ہمارے اعمال ایسے پاک
ہوں کہ سوائے اس کے کہ دشمن سراسر جھوٹ بولے اسے اعتراض یا حرف گیری کا کوئی بہانہ نہ ملے۔ بعض
لوگ فریب سے جھوٹ بنا لیتے ہیں۔ یہ علیحدہ بات ہے اور اس کا کسی کے پاس کوئی علاج نہیں۔ لیکن ہماری بنالیتے
ے کوئی ادنی موقع بھی دوسروں کیلئے اعتراض کا نہیں ہونا چاہیے ۔ ہاں جب حقیقی نقصان ہورہا ہو اس
وقت ہر مومن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی عزت، مال، اولاد، دوست، رشتہ دار، وطن غرضیکہ کسی چیز کی
پرواہ نہ کرے بلکہ صرف یہ مد نظر رکھے کہ یا تو اس دنیا میں اللہ تعالیٰ اسے فتح دے یا پھر اخروی زندگی
میں ۔ غرض شکست کا نام تک بھی ہم نہ سنیں لیکن عارضی چیزوں کو انسان کو خواہ مخواہ ایسے مقام پر کھڑا نہیں
کرنا چاہیے جو اعتراض کا موجب ہوں۔ میرے نزدیک یہ نہایت ہی ذلیل سی بات ہے کہ کوئی دشمن اگر
یہاں آتا ہے تو بعض لوگ گھبرا جاتے ہیں کہ کوئی شرارت نہ پیدا کرے۔ مگر وہ کیوں کوشش نہیں کرتے کہ وہ
بھی احمدی ہو جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام اسد اللہ رکھا گیا ہے۔ اور اس میں کوئی شک
نہیں کہ شیر کا بچہ شیر ہی ہوا کرتا ہے، گیدڑ نہیں ۔ پھر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئیے کہ جب آپ کو اسد اللہ کہا گیا تو
یہ نہیں کہ آپ کو نعوذ باللہ کوئی پنجے دیئے گئے تھے بلکہ آپ جس چیز سے دشمنوں کو مغلوب کرتے تھے وہ
دلائل تھے۔ گویا آپ دلائل کے شیر تھے۔ اگر کوئی تمہاری کچھار میں آتا ہے تو کیوں اسے دلائل سے قائل
نہیں کر لیتے ۔ کیا کوئی شیر کے غار میں جا کر بیچ سکتا ہے۔
پس جس قسم کے تم شیر ہو اور جو ہتھیار تمہیں دئے گئے ہیں ، ان کا شکار یہاں آنے
والے دشمن کو بناؤ ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہتھیا ر کیا تھے ۔ آپ دلائل اور
دعاؤں کے شیر تھے۔ اور آپ انہی چیزوں سے حملے کرتے تھے ۔ اور تم میں سے ہر ایک جو
پیدائشی احمدی نہیں ، وہ پہلے ان ہی حملوں کا شکار ہوا تھا۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق جو
304
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
آتا ہے کہ آپ مردے زندہ کرتے تھے۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ وہ بھی اس قسم کے شیر تھے۔ پہلے وہ
مارتے تھے پھر زندہ کرتے تھے یعنی نئی زندگی عطا کرتے تھے۔ پس گھبرانے کی کیا بات ہے۔ وہ خدا جس
نے پچیس سال قبل افغانستان میں انقلاب کی خبر دی تھی۔ جس نے بتایا تھا کہ وہاں ہمارے بھائی اس طرح
مارے جائیں گے۔ اور پھر ظلم کا انجام بھی بتا دیا تھا، وہ اب بھی موجود ہے۔ افغانستان کے متعلق بتائے
ہوئے واقعات کے پورا کرنے میں کیا تمہارا کوئی دخل ہے۔ کیا تم میں سے کوئی ہے جس نے اس کیلئے کوئی
کام کیا ہو۔ امان اللہ خان کو تباہ کرنے میں مدددی یا نادر شاہ کی امداد کی یا اس مصیبت کو وارد کیا جس کی ظلم
کے نتیجہ میں پیدا ہونے کی خبر پیش از وقت دی گئی تھی۔ پس سوچو کہ جس خدا نے افغانستان کے تخت کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق اُلٹ دیا کیا تم سمجھتے ہو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تخت گاہ کا
وہ خدا نہیں کہ یہاں احراری آئیں اور تمہارے اندر کسی قسم کی گھبراہٹ پیدا ہو۔ یاد رکھو احراری تو کیا خواہ
دنیا کے بادشاہ بھی مخالفانہ ارادوں سے یہاں آئیں ، ڈرنے کی کوئی بات نہیں ۔ یہ مانا کہ وہ ہم کو مار سکیں گے
مگر خود بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ پھر کوئی اور قوم پیدا ہوگی جس کے ہاتھ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جھنڈا
ہوگا۔ وہ ہمیں مار سکتے ہیں مگر اس جھنڈے کو نیچے نہیں کر سکتے ۔ احراریوں کی تو کیا حیثیت ہے کیا پدی اور کیا
پدی کا شور بہ خواہ سب دنیا کے بادشاہ کھڑے ہو جائیں تب بھی وہ اس جھنڈے کو نہیں جھکا سکتے ۔ پس تم
اپنے کسی دشمن سے مت گھبراؤ کیونکہ تمہارے پاس وہ طاقت ہے جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ بلی اور چوہا
کا باہم کتنا بیر ہے۔ ہے مگر وہ بھی اس کے کے متعلق وسعت وسعت قلبی قلبی سے سے کام لیتی لیتی ہے۔ کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میرے جھپٹے
کی مار ہے۔ تمہارے ہاتھوں میں وہ طاقت نہیں جو دعاؤں میں ہے۔ اور اگر تم دعاؤں سے کام لو تو ہاتھوں
کی طاقت کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اِلَّا مَا شَاءَ الله کہ خدا کا یہی منشاء ہو لیکن اس صورت میں
الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ، پر عمل ہوگا ۔
پس جماعت کے ذمہ دار لوگوں کا فرض ہے کہ جماعت کی اخلاقی حالت کا خیال رکھیں۔ یہ
کہنا صحیح نہیں کہ کوئی نو جوان تھا۔ جس کی طرف فلاں غلطی منسوب کی گئی ، نو جوانوں کے بھی ہم
ذمہ دار ہیں ۔ قرآن شریف میں آتا ہے ۔ قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا ۔ پس اگر
ہم میں سے کوئی قابلِ اعتراض حرکت کرے خواہ لاعلمی سے ہی کرے تو بھی ہم اس کی
305
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ندامت سے نہیں بچ سکتے کیونکہ یہ ہماری ماضی کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہوگا۔ پس میں صدرانجمن احمد یہ لوکل کمیٹی
اور بینگ مینز ایسوسی ایشن کو ان کی ذمہ داری کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ جماعت کو روحانی اور اخلاقی طریق
پر چلانا ان کے ذمہ ہے۔ ہمارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے ایسی چیز دی ہے کہ گویا پرانے زمانہ کی کہانیوں
میں بیان کردہ واقعات کو سچ کر دکھایا ہے۔ اور وہ آج ہمارے لئے صداقتیں ہیں ۔ کہانیوں میں آتا ہے کہ
کوئی دیوکسی پر مہربان ہو گیا اور اسے اپنے بال دے کر کہا کہ اگر تمہیں کوئی مشکل در پیش ہو تو انہیں گرمی
پہنچانا ہم آجائیں گے لیکن یہ سب جھوٹی باتیں ہیں۔ دیو بھی جھوٹ بال بھی جھوٹ اور اس کا آنا بھی جھوٹ
تھا۔ لیکن کیا اس ہستی کے آموجود ہونے میں کوئی شبہ ہے۔ جس نے خود بتایا ہے کہ ۔ وَإِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوالِي وَالْيُؤْمِنُوَانِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ ایک طاقتور ہستی ایسی ہے کہ اس سے صرف سوال کی ضرورت ہے۔ صرف یہ کہنے
کی دیر ہے کہ حضور آجائے اور وہ کہتا ہے میں آجاتا ہوں ۔ پس اگر کوئی ایسی مشکل ہو جسے ہم اخلاقی اور
قانونی طور پر دور نہیں کر سکتے تو خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو۔ حضرت نظام الدین اولیاء کے متعلق لکھا ہے کہ
ان کے زمانہ میں ایک بادشاہ ان کا مخالف ہو گیا۔ وہ کسی کام کیلئے باہر جا رہا تھا۔ اس نے کہا ہم واپس آ کر
سزا دیں گے۔ جب اس کی واپسی شروع ہوئی تو آپ کے عقیدت مندوں میں گھبراہٹ پیدا ہونے
لگی۔ اور انہوں نے آپ سے عرض کیا کہ حضور امراء وغیرہ سے سفارش کرائیں تا بادشاہ کا عتاب دور ہو۔ مگر
آپ ہر بار یہی کہتے کہ خیر دیکھا جائے گا۔ ہنوز دلی دور است حتی کہ بادشاہ شہر کے پاس پہنچ گیا۔ اور
اسلامی بادشاہوں کے طریق کے مطابق شہر سے باہر رات رہا۔ صبح شہر میں داخل ہونے والا تھا۔ رات کو بھی
آپ کے مریدوں نے کہا کہ کچھ انتظام کیجئے مگر پھر بھی آپ نے یہی جواب دیا کہ ہنوز دلی دور است۔
جب صبح ہوئی تو بجائے بادشاہ کے شہر میں ورود کے اس کی موت کی خبر پہنچی ہے ۔ ہم جس خدا پر ایمان رکھتے
ہیں وہ عجیب طاقتوں کا مالک ہے۔ مجھے تو شرم آتی ہے کہ ایسے لوگوں کے متعلق میں کیا خطبہ پڑھوں ان کی ہستی
ہی کیا ہے کہ ان کا ذکر کیا جائے ۔ اگر ہمارا خداسے تعلق ہو حضرت مسیح موعود علیہ اصلاۃ والسلام نے فرمایا ہے
ہر
اک نیکی کی
جڑ
انقا
ہے
اگر
یہ
رہی
سب
کچھ رہا
ہے
اگر
جڑ
306
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
پس اس کو محفوظ رکھو۔ اور پھر تمہاری سوئی بھی ضائع نہیں ہو سکتی ۔ چہ جائیکہ تمہیں کوئی نقصان پہنچا
وو
سکے ۔ کیونکہ سوئی بلکہ بوٹ کا تسمہ بھی سب کچھ میں شامل ہے۔ پس چاہئیے کہ تقویٰ کو قائم کرو۔ میں ہر ذمہ
دار طبقہ کو خواہ وہ صدر انجمن احمد یہ ہو یا لوکل کمیٹی یا ینگ مینز ایسوسی ایشن نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے افعال
کی بنیاد تقویٰ پر ہونی چاہئیے۔ چھوٹوں کی غلطی کی وجہ سے بڑوں کو ندامت اٹھانی پڑتی ہے۔ اگر وہ کہیں کہ
ہمیں علم نہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اپنے افراد پر ذمہ دار لوگوں کا اقتدار نہیں۔ اگر علم ہو تو اس کے معنی یہ
ہیں کہ وہ خود بھی شامل ہیں ۔ رسول کریم صل الا السلام کے زمانہ میں بھی تیز طبیعت کے لوگ ہوتے تھے۔ حضرت
خالد بن ولید فتح مکہ کے وقت نو مسلم اور پھر جو شیلی طبیعت رکھتے تھے۔ آپ نے مکہ میں تلوار چلائی۔ آج
تک لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی السلام کے اشارہ سے ہی ایسا کیا ہوگا۔ تیرہ سو سال تک
اولیاء اللہ اس اعتراض کے دفعیہ میں لگے رہے ہیں ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس کے جواب
میں وقت صرف کیا ہے۔ حالانکہ محمد رسول اللہ صلی اما ایلم کو اس کا علم تک نہ تھا۔ ایک جوشیلے نو مسلم نے ایک
حرکت کی جس کا جواب تیرہ سو سال سے دیا جا رہا ہے ۔ پس جن باتوں سے پہلے لوگ گزر چکے ہیں
اور جن الزامات کو دور کرنے کیلئے ایک لمبا وقت صرف کیا جا چکا ہے تو کیا ہی عجیب بات ہو گی کہ جب
لوگ ان باتوں کو چھوڑ دیں اور جب ثابت ہو جائے ۔ کہ رسول کریم صلی السلام کا ایسی باتوں سے کوئی
تعلق نہ تھا بلکہ آپ اس بات پر ناراض ہوئے تھے تو نیا جھگڑا شروع ہو جائے کہ اچھا تم کیوں ایسا
کرتے ہو۔ اور پھر ہماری اولادوں کو ہم پر سے یہ اعتراض دور کرنے کیلئے وقت خرچ کرنا پڑے
اور جب ہم پر سے یہ دور ہو جائے تو آئندہ آنے والے مامور کی جماعت پر یہ ہونے لگ
جائے۔ اور پھر ان کی اولادیں ان پر سے دور کرنے میں لگی رہیں ۔ اس لئے جو شیلے نو جوانوں کا
قابو میں رکھنا بھی فرض ہے۔ جھوٹ تو سب کے متعلق بولا جا سکتا ہے حتی کہ رسول کریم صلی السلام کی
مظلومیت کو بھی متعصب لوگوں نے ظلم قرار دے دیا ہے۔ غرض اگر کوئی جھوٹ پر کمر باندھ لیتا ہے تو اس کا
کوئی علاج کسی کے پاس نہیں۔ مگر اپنی طرف سے ایسا موقع نہیں دینا چاہیے کہ ہمارا سچ مشتبہ ہو اور بہترین
چیز تو یہ کہ تم اس چیز کو رہنے ہی کیوں دیتے ہو جس سے اعتراضات پیدا ہوتے ہیں۔ کیوں معترضین کو بھی اپنے
ساتھ صداقت میں شامل نہیں کر لیتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے بعد ہم نے کتنے
307
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
نشانات آپ کی صداقت کے دیکھے ہیں۔ جنگ عظیم، انفلوئنزا، انقلاب افغانستان، تائی صاحبہ کا احمدیت
میں داخل ہونا ، ہمارے بڑے بھائی کا احمدی ہونا اور اس طرح تین کا چار کرنا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی زندگی کے بعد تو آپ کے ہاں لڑکا پیدا نہ ہو سکتا تھا۔ اس لئے یہ الہام اسی رنگ میں پورا ہو سکتا تھا۔ غرض
اتنے نشانات ہیں کہ ایک منٹ کیلئے بھی اس میں شبہ نہیں ہو سکتا کہ یہ سلسلہ بندوں کا محتاج نہیں اور ان میں
سے بھی نو جوانوں اور پھر ان میں سے نفس پر قابو نہ رکھ سکنے والے نو جوانوں کا۔ یہ خدا کا کام ہے۔ پس اس
طریق سے چلو جو اس نے بتایا ہے۔ یعنی وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کے صبر سے ظلم کو برداشت
کرو اور دعاؤں میں لگے رہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے۔ لا نُبقى لَكَ مِنَ
الْمُغْزِيَاتِ ذِكْرًات یعنی تجھے ذلیل کرنے والی چیزیں ہم باقی نہیں رہنے دیں گے۔ اور جب اس قدر
الہامات کا پورا ہونا ہم دیکھ چکے ہیں تو اس کی صداقت میں کس طرح شبہ کر سکتے ہیں۔ اگر احرار کی کاروائیاں
آپ کی سبکی کا موجب ہو سکتی ہیں تو یہ یقینی امر ہے کہ وہ باقی نہیں رہ سکتے ۔ خواہ تباہ ہو جائیں اور خواہ احمدی ہو
جائیں۔ پس یہ بات تو ہو کر رہے گی۔ جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بدنامی کا موجب بنے ہیں وہ
یقینا تباہ ہو جائیں گے ۔ خواہ آسمانی حملوں سے ہوں خواہ زمینی حملوں سے۔ دنیا میں بادشاہ مل کر بھی ان کی
عزت قائم نہیں کر سکتے ۔ اس لئے گھبراہٹ کا طریق اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کوشش کرو کہ یہ
لوگ اللہ تعالیٰ کی تلوار سے مارے جانے کی بجائے اس کے رحم کے مستحق بنیں ۔
صلح حدیبیہ کے موقع پر ایک عرب سردار جو بہت محسن آدمی تھا ، رسول کریم صلی اسلام کی داڑھی کو ہاتھ حدید
میں لیکر مشفقانہ انداز میں کہہ رہا تھا کہ دیکھو بچہ۔ اس پر ایک صحابی نے اس کے ہاتھ کو جھٹکا دیا کہ پیچھے
ہٹاؤ۔ اس نے اس کی طرف دیکھا اور کہا تمہیں یاد ہے تم فلاں وقت میں مصیبت میں تھے اور میں
نے تم پر احسان کیا تھا۔ اس پر وہ صحابی پیچھے ہٹے اور صحابہ کا جو اس وقت موجود تھے۔ بیان ہے کہ ہم
سب نے محسوس کیا کہ ہم سب اس کے زیر احسان ہیں ۔ اس پر اس نے پھر ہاتھ بڑھایا تو حضرت
ابوبکر نے اسے ہٹایا۔ اس نے آپ کی طرف دیکھا اور کہا ہاں تم پر میرا کوئی احسان نہیں ! ۔ حضرت
ابوبکر جانتے تھے کہ باقی سب اس کے احسان کے نیچے ہیں اس لئے کوئی اسے روک نہیں سکے گا۔ تو جب
کافر کے احسان سے آنکھ اوپر نہیں اٹھ سکتی تو خدا کے احسان کے بعد انسان کس طرح سرکشی کر سکتا ہے۔ پس
308
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کوشش کرو ان لوگوں کو زیرا احسان بناؤ ۔ انہیں اپنے دلائل کا شکار کرو۔ اور کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہ کرو
کیونکہ فتح بہر حال ہمارے لئے مقدر ہے۔ دوسری چیز جلسہ سالانہ ہے۔ اس کے متعلق اختصار کے ساتھ یہ
کہہ دیتا ہوں کہ جلسہ کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں۔ اس کیلئے اول چندہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور مجھے
افسوس ہے کہ اس سال چندہ کی رفتار ست ہے۔ شاید دوستوں کو عادت ہو گئی ہے کہ میری طرف سے تحریک
ہونے پر وہ زیادہ توجہ کرتے ہیں مگر اس سال میں نے تحریک نہیں کی کیونکہ میں اس عادت کو دور کرنا چاہتا
ہوں۔ مجھے جس ہفتہ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے گزشتہ سال کے اسی ہفتہ میں چندہ اس سال کی نسبت
ڈیوڑھا آچکا تھا۔ گزشتہ سال اس ہفتہ میں بارہ ہزار آیا تھا۔ مگر اس سال اس ہفتہ میں آٹھ ہزار آیا ر ہفتہ بارہ مگر میں
ہے۔ حالانکہ اس سال جس طرح بجٹ بنایا گیا تھا یعنی نادہندوں کی نگرانی اور سست لوگوں سے بھی وصولی کا بنایا
انتظام کیا گیا تھا ، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سالوں کی نسبت آمد زیادہ ہونی چاہئیے تھی ۔ بہر حال یہ کام ہو
رہا ہے۔ اور تحریک جاری ہے۔ اور قادیان والوں نے بھی امید ہے اس میں حصہ لیا ہوگا۔ میرے پاس جو
رپورٹ آئی ہے اس میں یہاں کی جماعت کا نام ان جماعتوں میں تھا جو کام کر رہی ہیں ۔ پس جلسہ کے لئے
مالی قربانی بھی ضروری ہے۔ لیکن قادیان والوں کیلئے اس کے علاوہ جسمانی قربانی بھی ہے۔ یعنی انہیں کام
کرنا چاہئیے اور مکانات دینے چاہئیں۔ مکانوں کے لحاظ سے ہمیں ہر سال دقت محسوس ہوتی ہے۔ اس کی
وجہ ایک یہ بھی ہے کہ لوگ باہر سے اپنے رشتہ داروں یا دوستوں کو لکھ دیتے ہیں کہ مکان چاہئے اور وہ ان کیلئے
انتظام کر لیتے ہیں۔ اور ان کے آرام کی خاطر جماعت کے آرام کو مد نظر نہیں رکھتے ۔ اس طرح کھلی جگہیں اوران کے کے آرام مد نظرمیں رکھتے۔ اس
محدود افراد سے رک جاتی ہے۔ اور جن کے رشتہ دار یہاں نہ ہوں ان کو جگہ ملنی مشکل ہو جاتی ہے۔ جن
لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو جگہ دینی ہو انہیں بھی چاہئیے کہ وہ منتظمین کے ذریعہ دیں۔ اس سے انہیں یہ
بھی فائدہ ہوگا کہ مہمانوں کی خدمت میں انہیں منتظمین کی طرف سے بھی مدد ملے گی۔ وہ کھانا پہنچائیں
گے، پانی ، روشنی وغیرہ کا انتظام کریں گے۔ ایک فائدہ اس کا یہ بھی ہوگا کہ زائد جگہ وہ دوسرے مہمانوں کو
دے کر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس لئے دوستوں کو چاہیے کہ پانچ چھ روز تکلیف اٹھا کر بھی مہمانوں
کیلئے جگہ کا انتظام کریں۔ آخر مہمان بھی تو تکلیف اٹھاتے ہی ہیں ۔ ہمارے ہاں بھی بہت سے مہمان آتے
ہیں۔ اور ہم ایک دو کمرے اپنے لئے رکھ کر سب مکانات ان کے واسطے خالی کر دیتے
۔
309
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں۔ اور بھی سینکڑوں گھروں میں مہمان آتے ہیں ۔ ہیں ۔ جن کی خاطر وہ تکلیف اٹھاتے ہیں۔ دوسرے مکانوں والوں
کو بھی میں یہی نصیحت کرتا ہوں ۔ ایک نقص یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ اپنے آرام کی خاطر کھانے کی پرچیاں
زیادہ تعداد کیلئے لے لیتے ہیں تا کہ بار بارکھانا نہ لانا پڑے۔ اس طرح کھانا ضائع ہوتا ہے۔ خواہ کھانا لانے کیلئے
دو پھیرے بلکہ اس سے بھی زیادہ کرنے پڑیں دوستوں کو چاہئیے کہ اتنا ہی کھانا لیں کہ جو باقی نہ بچے اور ضائع نہ
ہو۔ پھر ان لوگوں کے سوا جو کسی طرح اپنے کاروبار جلسہ کے ایام میں چھوڑ نہیں سکتے مثلاً دکاندار وغیرہ، باقی سب کو
چاہیے کہ جلسہ کا کام کریں۔ بلکہ ایسے لوگ بھی کچھ نہ کچھ وقت دے سکتے ہیں۔ اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان
کے کام میں برکت دے گا۔ پھر مہمانوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا چاہئیے ۔ کھانا تقسیم کرنے والوں کو چاہیے کہ
کسی سے بدسلوکی نہ کریں تاکسی کو ٹھوکر نہ لگے۔ یہ نہیں چاہئیے کہ کوئی دوست آیا تو اسے جلد دے دیا۔ اور نا واقف
جو گھنٹہ بھر سے کھڑا ہو اس کی پرواہ نہ کی جائے ۔ اس سے لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ یہاں بھی کام
دیانتداری سے نہیں ہوتا۔ پھر باہر کے دوستوں کو چاہئے کہ دوسرے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ساتھ
لانے کی کوشش کریں۔ ایسے لوگوں میں سے ہر سال خدا کے فضل سے سات آٹھ سو آدمی بیعت کر جاتے ہیں۔ لیکن
اب کے ایک دقت ہے۔ یعنی رمضان جلسہ کے ایام میں ہے۔ ہماری جماعت کے لوگ تو جانتے ہیں کہ دینی
کاموں کیلئے رمضان کے چند روزے ملتوی بھی کئے جاسکتے ہیں۔ لیکن دوسروں کو لانے میں یہ دقت ہوگی ۔ یہاں
آتے تو وہی لوگ ہیں جو دین سے مس رکھتے ہیں۔ اور وہ روزے رکھتے ہیں لیکن جو دین سے غافل ہیں وہ
آتے ہی نہیں۔ پھر جو آئیں گے ممکن ہے دوسروں کو روزہ نہ رکھنے کی حالت میں دیکھ کر انہیں ٹھوکر
لگے ۔ انہیں کیا معلوم کہ کھانے والوں میں کون مقامی ہے اور کون بیمار یا مسافر یا معذور ہے۔ اور یہ ایک ایسا
ابتلاء ہے جو پہلی بار ہی پیش آئے گا۔ اس لئے جن لوگوں کو ساتھ لانے کیلئے تیار کیا جائے ، چاہئیے کہ ساتھ
کے ساتھ انہیں ان مسائل سے بھی آگاہ کر دیا جائے۔ اور ابھی سے انہیں سمجھانا شروع کر دیا جائے تا یہاں آ
کر انہیں دقت نہ ہو۔
ایک حدیث ہے جو دراصل ابوسفیان کا قول تھا۔ اور رسول کریم صلی ای تمیم نے اس کی
تصدیق کی ہے۔ اور اس کے معنے یہ ہیں کہ جنگ ایک ترازو کی طرح ہوتی ہے۔ جس کا کبھی
ایک پلڑا بھاری ہوتا ہے اور کبھی دوسرا لے۔ اسی طرح ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے کبھی کم
310
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کبھی زیادہ۔ مگر ہمارا زور یہی ہونا چاہئیے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ ترقی ہو۔ اور اگر کسی وجہ سے اس سال
زیادہ لوگوں کو ہم شامل نہ کر سکے تو گو اسے اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت سمجھتے ہوئے ہم صبر کریں گے لیکن
ندامت ضرور ہوگی ۔ پس آج سے ہی اس کیلئے تیاری شروع کر دیں اور ان مسائل سے ان کو آگاہ بھی کرنے
لگ جائیں۔ تعلیم یافتہ لوگوں کالا نا نسبتا آسان ہوتا ہے۔ اُن کے چھٹی کے دن ہوتے ہیں۔ اور ان کے
اندر تعصب بھی اس قدر نہیں ہوتا۔ ان کے طبقہ کے معززین انہیں تبلیغ کر سکتے ہیں۔ اور اس کیلئے ان کو جلسہ
یا مشاورت کے موقع پر ساتھ لانا بہت مفید ہو سکتا ہے۔ مگر اس طرف ہمارے دوستوں کی توجہ بہت کم
ہے۔ بڑے لوگ اس کام میں بہت سست ہیں۔ چھوٹے طبقہ کے لوگ تو اپنے ساتھ دوسروں کو لے آتے
ہیں ۔ مگر بڑے افسر یا تاجر یا زمیندار اس طرف توجہ نہیں کرتے ۔ ہماری جماعت میں کم از کم سات آٹھ سو
آدمی ایسے ہیں جو ملک میں معزز سمجھے جاتے ہیں۔ اور اگر وہ اپنے طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لے آئیں تو بہت
مفید ہو سکتا ہے۔ پس یہ بھی ایک خاص کام ہے جس کی طرف میں جماعت کے بڑے لوگوں کو متوجہ کرتا
ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تو بڑے چھوٹے کا کوئی امتیاز نہیں جو متقی ہو وہ معزز ہے۔ لیکن بہر حال یہ دنیا
میں ایک امتیاز قائم ہے۔ اور اگر کوئی شیطان کا بچہ اپنا نام عبدالرحمن رکھ لے تو بہر حال ہمیں اس کو اسی نام
سے پکارنا پڑے گا۔ پس جو لوگ بڑے سمجھے جاتے ہیں انہیں ساتھ لاؤ۔ تا اللہ تعالیٰ ملک کے صنادید کے
قلوب کی کھڑکیاں کھولے اور انہیں دیکھ کر دوسرے لوگ بھی متوجہ ہوں ۔ اگر کوئی نواب احمدی ہو جائے تو
بے شک اس کی تمام رعا یا ایمان نہیں لے آئے گی۔ لیکن سو دو سو تو اس کی وجہ سے ضرور احمدی ہو جائیں
گے۔ پس ہماری جماعت کے مجسٹریٹ تحصیل دار، بعض وہ جوڈ پٹی کمشنری کے منصب پر ہیں، اگر وہ اپنے
طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لائیں تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔ بڑے تاجر، زمیندار، ڈاکٹر ، وکلاء، بیرسٹر ، سب اپنے
اپنے دائرہ کے لوگوں کو لائیں تو سینکڑوں لوگ آسکتے ہیں۔ اور اگر وہ آدھا دن بھی جلسے میں بیٹھیں تو اچھا اثر
ہو سکتا ہے۔ چند دوست ایسا کرتے ہیں۔ مثلاً چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ضرور اپنے ساتھ لاتے ہیں
اور بھی بعض دوست ہیں ۔ مگر ان کی تعداد محدود ہے۔ ہاں غرباء بہت لاتے ہیں ۔ امراء تو بعض
اوقات خود بھی سستی کر دیتے ہیں۔ اور یہی چیز ہے جو انہیں غرباء سے پیچھے رکھتی ہے۔ اور غرباء اپنے
آپ کو آگے بڑھا لیتے ہیں ۔ رسول کریم صلی السلام نے غرباء کو روحانی ترقی کے بعض طریق بتائے۔
311