حضرت مسیح موعودؑ کے ایک رؤیا کی تشریح۔ نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کا مطلب

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
امراء نے بھی ان پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ غریب صحابہ نے رسول کریم صلی السلام سے عرض کیا کہ وہ بھی ایسا
کرنے لگے ہیں ۔ آپ نے فرمایا۔ میں خدا کے فضل کو کیسے روک سکتا ہوں ۱۲ ۔ پس اگر امیر چاہیں تو وہ
بھی آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ مگر وہ خود اپنے لئے رستے بند کر دیتے ہیں۔ اگر وہ ہمت کریں تو ہر سال جلسہ تبلیغ
کے دائرہ کو وسیع کر سکتا ہے۔
پس ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے بھائیوں سے سبق حاصل کریں۔ ان کی تعداد سات آٹھ سو ہے اگر وہ
ایک ایک دوست کو بھی ساتھ لائیں۔ اور ان میں سے سو دو سو ہی بیعت کرلے یا ان کا بغض دور ہو جائے تو
تبلیغ کا دائرہ بہت وسیع ہو سکتا ہے۔ پس خطبہ کا یہ حصہ گو بہت مختصر ہے مگر میں نے تمام ہدایتیں دے دی
ہیں۔ اور اصل چیز تو یہی ہے کہ یہاں کے اور باہر کے دوستوں کو چاہیے کہ اس بات کے لئے دعاؤں سے
بہت کام لیں کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگے۔ بہت سے لوگ جنت لینے آتے ہیں مگر دال پر لڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ اور
پھر روزہ دار تو اور بھی چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ اس لئے نفس کو زیادہ دبانا پڑے گا۔ باہر کے آدمیوں کو بھی خیال
رکھنا چاہئیے کہ بھوکا شیر زیادہ لڑتا ہے۔ اس لئے اگر روزہ دار سے کوئی نا مناسب حرکت بھی ہو تو درگذر
کریں۔ گو اگر انسان اخلاص سے کام لے تو اللہ تعالیٰ ایسی توفیق عطا کر دیتا ہے کہ بھوکا آدمی بھی پیٹ
بھرے ہوئے آدمی کی طرح کام کر سکتا ہے۔
( الفضل ۷ دسمبر ۱۹۳۳ء)
ے نوشیرواں :۔ (انوشیرواں ) ایران کے ساسانی شہنشاہ خسرو اول کی عربی شکل۔ اپنے باپ قباد کی وفات پر
۵۳۱ء میں تخت نشین ہوا ا نشین ہوا اور ساسانی سلطنت کی حدود و کو بحیرہ ابیض اور بحیرہ اسود ہ اسود کے ساحلوں تک پہنچا دیا اور ۴۸ سال
حکومت کے بعد ۵۷۹ء میں وفات پائی ( اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد ۳ صفحه ۴۹۸ دانش گاہ پنجاب لاہور ۱۹۶۷ء )
☑
리
بخاری کتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام و يتقى به
ه التحريم :
ت البقرة : ١٨٤
تذکرہ اولیائے کرام ادبستان صفحہ ۶۹
312

خطبات محمود
البقرة : ٢٦
سال ۱۹۳۳ء
تذکرہ صفحہ ۵۸۰۔ ایڈیشن چہارم
نا بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد و المصالحة مع اهل العرب الخ
البخارى كتاب الجهاد والسير باب ما يكره من التنازع والاختلاف في الحرب
مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان
صفته
313

خطبات محمود
(۳۳)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک رویا کی تشریح
نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کا مطلب
(فرموده ۸ - دسمبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک رؤیا کا ذکر فرمایا ہے جو آپ نے اپنی الہامی
زندگی کے ابتدائی ایام میں دیکھا تھا۔ وہ رؤیا اغیار کے نزدیک ہمیشہ محل اعتراض بنا رہا ہے ۔ لیکن
ہمارے لئے یہ سوچنے کی بات ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ کو غرض کیا تھی کہ وہ ایسا ر و یا دکھاتا جس پر اعتراض
پڑتا۔ اور جس سے کوئی فائدہ مقصود نہ ہوتا ۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ جب کسی بات کو استعارہ یا تشبیہ
کے ساتھ بیان کیا جائے تو اس سے خاص فائدہ مد نظر ہوتا ہے۔ بیشک استعارات و تشبیهات بعض دفعہ
فتنہ کا موجب بھی ہو جاتی ہیں ۔ مگر ان کا استعمال اس وقت جائز ہے جب نقصان کی نسبت فائدہ زیادہ
ہو۔ حضرت مسیح ناصری نے جب خدا تعالیٰ کے متعلق یہ کہا کہ وہ تمہارا باپ ہے تو اس استعارہ اور
تشبیہ نے بہت نقصان پہنچایا۔ کروڑ ہا انسان غلطی سے حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا تصور کرنے لگے اور
کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کے ایمان کی خرابی اس استعارہ کے استعمال سے ہی پیدا ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے
اس بات کو کسی بڑے فائدہ کیلئے ہی روا رکھا ہے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام سے متعلق واقعات کی ذمہ
داری مسیحیوں پر ہی ہے۔ ہمارے لئے قابلِ حل وہ دقتیں ہیں جو احمدیت کے متعلق ہیں اور ان میں لئے وہ
سے ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ رویا ہے کہ مجھے پیدائش عالم کی قدرت دی
و
314

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
گئی ہے۔ میں نے دیکھا کہ مجھ میں خدائی قدرتیں آگئیں اور میں نے ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین
بنائی۔
مخالفین اس پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے شرک کے کلمات کہے اور اپنی ذات
کی طرف خدائی طاقتیں منسوب کی ہیں۔ لیکن جو شخص سر تا پا توحید میں ڈوباہو اہو اور پکار پکار کر کہ رہا ہوں۔
کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
اس کے متعلق ایک منٹ کیلئے بھی یہ خیال کرنا کہ کوئی مشرکانہ کلمہ اس کے منہ سے نکل سکتا ہے سوائے منٹ کیلئے یہ کوئی کہ اس کے من سے سکتا ہے
کسی بیوقوف کے اور کسی کا کام نہیں۔ لہذا ہمارے سامنے شرک کا تو سوال ہی نہیں سوچنا یہ ہے کہ آخر اللہ
تعالیٰ نے یہ رویا کیوں دکھایا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس رویا کے وہ معنے نہیں کئے جو
اغیار سمجھے یا جو مفہوم عام طور پر آپ کی جماعت میں سمجھا جاتا ہے۔ ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس رویا کی
حقیقت پر غور کرے۔ میرا خیال ہے اس رویا کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو
اپنے فرائض کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ روزانہ عام لوگ مرتے ہیں لیکن کوئی خاص تغیر نہیں ہوتا۔ دنیا کی
جو حالت پہلے ہوتی ہے وہی موت کے بعد رہتی ہے۔ کبھی مسلمانوں نے توحید کی خاطر جانیں دیں۔ ہر قسم
کی قربانیاں کیں ۔ اسلام کو پھیلایا۔ اور اس طرح دنیا میں ایک نمایاں تغیر پیدا ہو گیا۔ اب مسلمان قبروں کو
سجدے کرتے اور مردوں سے مرادیں مانگتے ہیں ، شرک میں مبتلاء ہیں ۔ اب بھی وہی لا الہ ہے لیکن اب سے ہیں۔ میں ہے
وہ کوئی تغیر پیدا نہیں کرتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے اس کا مفہوم نہیں جانتے ان کا مسلمان
ہونا برائے نام ہے۔ غیر مسلم تو ایک حد تک معذور ہیں کیونکہ ان کا میلان ہی شرک کی طرف ہے۔ لیکن وہ
مسلمان جو دن میں پانچ دفعہ اقرار عبودیت کرے، نماز اور اذان میں توحید کی شہادت دے، اس کی مشرکانہ
حرکات بہت زیادہ قابل مواخذہ ہیں ۔
حضرت مسیح موعود سے پہلے بھی دنیا کی وہی حالت ہو چکی تھی جو رسول کریم صلی اسلام سے
پہلے تھی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خدا وند تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ ایک نیا
آسمان اور نئی زمین بنا ئیں تا باہر سے آنے والا آدمی یہ سمجھے کہ یہ آسمان اور یہ زمین بالکل نئی
315

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے جب کسی جگہ مکانات بن جاتے ہیں تو اس کا نقشہ بدل جاتا ہے۔ اسی طرح آسمان اور زمین بھی بدل کر
نئے معلوم ہونے لگتے ہیں ۔ بہت سے الہامات کو پورا کرنا نبی کی جماعت کے ذمہ ہوتا ہے۔ نبی جماعت
کیلئے مصالحہ فراہم کر کے خود چلا جاتا ہے۔ اس مصالحہ سے کام لینا جماعت کا فرض ہوتا ہے۔ اگر یہ رویایوں
ہوتا کہ ہم جماعت کو نیک اور صالح بنادیں گے تو دل پر کبھی اتنا اثر نہ ہوتا لیکن نیا آسمان اور نئی زمین بنانے
کے الفاظ دل کو ہلا دیتے ہیں۔ ان میں ایک آئیڈیل (IDEAL) قائم کر دیا گیا ہے۔ جس پر چلنا ہماری
جماعت کا فرض ہے۔ رسول کریم صلی السلام کے زمانہ اور موجودہ وقت کو دیکھئے ظاہری اقرار کے لحاظ سے ہی
دونوں زمانوں میں بڑا فرق نظر آتا ہے۔ رسول کریم صلی ا ہم نے جب توحید کی تعلیم پیش کی تو کفار اسے
بیوقوفی کی بات خیال کرتے تھے۔ چنانچہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ کفار مکہ کہتے تھے اس نے تو بہت سے
معبودوں کو گوٹ کر ایک بنا دیا ہے گویا سب کو قیمہ کر کے ایک بت بنا دیا تھا۔ وہ تو میں جو اس وقت نہایت
مضحکہ خیز اور مجنونانہ حرکتیں کرتی تھیں، آج ظاہرہ طور پر اب ان سے انکاری ہیں ۔ ہندو کہتے ہیں ہم بت
پرست نہیں۔ بت کو سامنے رکھ کر خدا کا تصور کرتے ہیں۔ عیسائی کہتے ہیں خدا کا ظہور بیٹے اور روح القدس
کی صورت میں ہوا در حقیقت خدا ایک ہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ صحیح وحدانیت عیسائیت میں ہی
ہے۔ کبھی وہ وقت تھا کہ اقوام عالم کے نزدیک توحید ایک نا قابل تسلیم مسئلہ تھا۔ لیکن آج اسے اتنا فروغ
حاصل ہو چکا ہے کہ اسے معمولی بات سمجھا جاتا ہے۔ اور ہر قوم مدعی ہے کہ ہم نے ہی دراصل توحید کو دنیا
کے سامنے پیش کیا ہے۔ پھر تمدن میں اس ظاہری اقرار کو دیکھئے حضور سرور کائنات سے پہلے عورتوں کو کہیں
مساوی حقوق حاصل نہیں تھے ۔ اور اگر عورت کو کچھ حقوق حاصل تھے بھی تو وہ نہایت مضحکہ خیز تھے جیسے
مرد و عورت کی پوجا۔ وہ مذاہب جن میں یہ باتیں ابھی رائج ہیں وہ اپنے عقائد کو چھپاتے ہیں ۔ دوسری
قو میں جنہوں نے عورتوں کے حقوق رسول کریم صلی ا لی تم سے سیکھے وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ تو ہمارے عقائد میں
داخل تھے۔ میں نے عیسائی کتابوں میں پڑھا ہے کہ اسلام میں عورت کی روح تسلیم نہیں کی گئی ۔ صرف
انجیل ہی ایسی کتاب ہے جس میں عورت کی روح کو تسلیم کیا گیا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآن میں خود
مسیح ناصری کی والدہ حضرت مریم کی عزت قائم کی گئی ہے۔ ظاہری اقرار کے اعتبار سے عورتوں کا آج اور
پہلے کا نقشہ دیکھ لو۔ پہلے مرد عورت کو ستا تا تھا، مارتا تھا، پیٹتا تھا اور سمجھتا تھا کہ اس
316

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کی مار پیٹ جائز ہے۔ آج بھی بدستور سابق مرد عورت کو ستاتا اور پیٹتا ہے۔ یورپ میں بھی ایسا ہوتا
ہے۔ لیکن اب مرد کہتا یہ ہے کہ عورت کو ستانا اور پیٹنا جائز نہیں عمل وہی ہے لیکن ظاہری اقرار یکسر بدل گیا
ہے۔ اسلام نے ایسا تغیر پیدا کیا کہ غیروں میں بھی اس تغیر کا ظہور ہو کر رہا ۔ صوفیاء لَوْلَا كَ لَمَا خَلَقْتُ
الأفلاك کثرت سے پڑھا کرتے ہیں۔ اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ ایک نیا آسمان اور نئی زمین پیدا
ہو گئی ۔ مگر اس الہام کا یہ مطلب نہیں کہ صرف رسول کریم صلی ا السلام نے ہی نیا آسمان اور نئی زمین پیدا کی بلکہ
اوروں سے بھی ایسا ہی ہوا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی نیا آسمان اور نئی زمین بنائی۔
افلاک سے مراد وہ افلاک ہیں جو رسول کریم صلی السلام کے بعد پیدا ہوئے تھے۔ پہلے افلاک کا محور
نفس ناطقہ تھا۔ مقصود رسول کریم صلی پیام کی ذات تھی۔ لیکن اب آئندہ پیدا ہونے والے افلاک کا محور آپ
کی ذات ہے یعنی آئندہ تغیرات کیلئے آپ محور ہیں۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رویا دیکھا
کہ آپ نے نیا آسمان اور نئی زمین بنائی ہے یعنی دنیا میں تغیر پیدا کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم
کوشش کر رہے ہیں کہ ایک نیا آسمان اور نئی زمین پیدا کر دیں؟ کیا ہمارے نفسوں میں اتنا تغیر پیدا ہو گیا ہے
ا
کہ لوگ کہہ اٹھیں کہ یہ تو بالکل بدل گئے ۔ انہوں نے نیا آسمان اور نئی زمین بناڈالی ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے دو قسم کے نشانات ہیں۔ ایک تو وہ جن کو پورا کرنا خدا کا کام ہے۔ دوسرے وہ جن کے پورا
ہونے میں ہمارا بھی دخل ہے۔ ان کے متعلق ہمیں پوری پوری کوشش سے کام لینا چاہئیے ۔ کئی علوم ایسے
ہوتے ہیں جن کو نبی ہی سمجھ سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو نبی کی ضرورت ہی کیوں ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے تیرہ سو سال بعد کئی ایسی باتیں بتائیں جو پہلے موجود تو تھیں مگر مسلمانوں کو ان کا علم نہیں تھا۔ مثلاً آپ
نے بتایا کہ تمام مذاہب کی بنیا د صداقت پر ہے۔ وہ پیشوا جن کے لاکھوں اور کروڑوں پیرو ہوں اور ایک
طویل عرصہ وہ پیروان سے ہدایت حاصل کرتے رہے ہیں ان کے پاس ضرور صداقت تھی ۔ یہ علیحدہ
بات ہے کہ بعد میں ان کی اصل تعلیم میں تحریف ہو گئی لیکن اس میں کسی کو کلام نہیں کہ اس کی بنیاد
صداقت پر تھی ۔ رام ، کرشن ، زرتشت ، بدھ تمام اپنے اپنے زمانہ میں صداقت کے حامل تھے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے بڑے بڑے بزرگ بھی دوسری قوموں کے بزرگوں کو اگر بڑا ی
نہیں سمجھتے تھے تو انہیں مشتبہ نگاہوں سے ضرور دیکھتے تھے دوسری قوموں میں سے جو لوگ
317

آج 10 میں سے 10 باقی