جماعت احمدیہ کی ترقی اور مولوی ثناء اللہ صاحب
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اپنے بزرگوں کو صحیح رنگ میں مانتے ہیں دوسروں کی نسبت ان کی حالت بہتر ہے۔ ان کی تعلیم پر اگر عمل کیا
جائے تو دنیا پر امن بن جائے اور ایک نمایاں تبدیلی نظر آئے ۔ ایسی تعلیم کب جھوٹی ہو سکتی ہے۔ اس کے
برعکس ان کی تعلیم سے اگر بدی پیدا ہو تو ہم کہیں گے کہ وہ شیطان کی تعلیم ہے۔ کیونکہ ان بزرگوں کی تعلیم
شیطان کے خلاف تھی۔ وہ شیطان سے بچنے کی تلقین کرتے اور تجاویز بتاتے تھے۔ اگر وہ شیطانی تعلیم کے
حامل ہوتے تو شیطان کی مخالفت نہ کرتے ۔ کون ایسا بیوقوف ہے جو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے؟ ان
کے حملے شیطان پر ہوتے تھے۔ بھلا شیطان کب شیطان پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔ یہ نکتہ قرآن میں موجود
علم کا تھا۔ مگر کسی کو اس کا علم نہیں تھا۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کرشن ہونے کا دعویٰ کیا تو
مسلمانوں نے آپ پر کفر کے فتوے لگانے شروع کر دیئے مگر آج تمام مسلمان مانتے ہیں کہ تمام مذاہب کی
بنیاد صداقت پر ہے۔
چوبیس سال کے بعد آج تعلیم یافتہ مسلمانوں کا طبقہ دیگر مذاہب والے دوستوں سے کہتا ہے کہ دیکھو
ہمارا مذہب کتنا اچھا ہے کہ آپ کے بزرگوں کو بھی بزرگ کہتا ہے۔ حضرت مسیح ناصری کے متعلق عقیدہ تھا کہ
وہ آسمان پر ہیں۔ اس عقیدہ کو بہت اہمیت دی جاتی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر اس کی تردید
کی ۔ یہ صداقت اتنی مقبول ہوئی کہ اب لوگ اس کے متعلق بھی کہتے ہیں کہ یہ عقیدہ تو تھا ہی نہیں ۔ سوظاہری
اقرار کے لحاظ سے نیا آسمان اور نئی زمین بن چکی ہے۔ لیکن عملاً بھی تو نیا آسمان اور نئی زمین بنانی
چاہئیے ۔ آسمان کی پیدائش میں خدا کا ہاتھ ہے لیکن زمین ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ صرف آسمان کا اچھا ہونا کی مں خدا کا ہے ہے۔
ہمارے لئے کافی نہیں زمین کا اچھا ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے
تھے کہ رسول کریم صلی السلام کے زمانہ میں ایک مسلمان سودینار کا ایک گھوڑالا یا۔ ایک اور مسلمان وہی گھوڑا
اس نئے مالک سے خرید نے کیلئے آیا۔ گھوڑا اچھا تھا خریدار نے کہا میں اس گھوڑے کی قیمت دو سو دینار پیش
کرتا ہوں مالک نے کہا میرے گھوڑے کی قیمت سو دینار ہے میں دوسود بینا ر کیسے لے سکتا ہوں ۔ یہ کتنا بڑا
تغیر تھا جو رسول کریم علیہ السلام نے کیا کہ آپ سے پہلے جو زمین تھی آپ نے اس کو بدل دیا۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پہلی زمین کو بدلنے کیلئے تشریف لائے مگر اس مادی زمین کو بدلنے کیلئے نہیں بلکہ
اعمال کی ایک نئی زمین پیدا کرنا مقصود تھا۔ خدا تعالیٰ نے چاہا کہ وہ ہمارے اعمال کو حضرت مسیح موعود
318
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
علیہ السلام کے ذریعہ پھر نیک اور ہمارے ہاتھوں سے زمین کو درست کرائے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام ہمیں مصالحہ دے گئے ہیں۔ اس کو استعمال میں لانا ہمارا کام ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم واقعی یہ
کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم میں سے کوئی شخص معاملہ کا نہایت صاف ہے اور اس میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے
تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ وہ کہہ سکتا ہے کہ میں نیا ہوں کیونکہ مجھ میں اور دوسروں
میں فرق ہے۔ یہ نشان نئی زمین ہونے کا ثبوت ہوگا ۔ ہزار ہا افراد ہیں جن میں ایسا تغیر پیدا ہوا ہے۔
پنجاب کا ایک مشہور سرغنہ ڈا کو جسے ڈا کو حصہ دینے آیا کرتے تھے اس کے متعلق مجھے دوستوں نے بتایا
کہ وہ کہتا ہے میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا بلکہ میں خود نشان ہوں ۔ حضرت مرزا صاحب نے مجھے بدل دیا
ہے اور میرے لئے نئی زمین پیدا کر دی ہے۔ رسول کریم صلی السلام نے مومن کے دل کو زمین قرار دیا
ہے۔ اگر ہمارا نفس بدل جائے تو اس رویا پر اعتراض کرنے والوں سے ہم کہہ سکتے ہیں دیکھو ہمارا آسمان
اور ہماری زمین بدل گئی ہے۔ کیونکہ ہم خود بدل گئے ہیں ۔ اسی طرح محلے والوں سے کہا جا سکتا ہے دیکھو ہم
میں سے کون بدلا ہے تم یا ہم ۔ اس طرح ہر احمدی اپنے ساتھ ایک نیا آسمان اور نئی زمین لئے پھرے تو
جہاں کوئی اعتراض کرے فورا پیش کر دے۔ اعتراض کرنے والا لا جواب ہو جائے گا۔ کیونکہ اعتراض کی
اسی وقت تک گنجائش ہے جب تک کہ ہماری جماعت اس کی طرف توجہ نہیں کرتی ۔ رویا میں استعارہ اور
تشبیہ سے کام لیا گیا ہے اس سے جو فائدہ حاصل ہوا ہے اس کے مقابلہ میں اعتراض کی کچھ وقعت نہیں
چونکہ نقصان کی نسبت فائدہ زیادہ تھا اس لئے خدا وند تعالیٰ نے پرواہ نہ کی کہ مخالفین اعتراض کریں
گے۔ اس طرح سے ایک نئی روح پیدا ہو گئی ۔
( الفضل ۲۱- دسمبر ۱۹۳۳ء)
319
خطبات محمود
الله له
جماعت احمدیہ کی ترقی اور مولوی ثناء اللہ صاحب
(فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۳۳ء)
سال ۱۹۳۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
چونکہ احباب میں سے بہت سے اس گاڑی میں جانے والے ہوں گے جو ساڑھے تین بجے
یہاں سے روانہ ہوتی ہے، اس لئے میں جمعہ کی نماز کے ساتھ انشاء اللہ تعالیٰ عصر کی نماز بھی جمع کرا دوں گا تا
دوستوں کو جانے کیلئے وقت مل سکے ۔ اسی طرح خطبہ بھی میں صرف چند منٹ ہی کہنا چاہتا ہوں تا دوستوں کی
روانگی میں کوئی نقص واقع نہ ہو۔ اور یوں بھی میرے گلے میں چونکہ تکلیف ہے اس لئے زیادہ بلند آواز سے
اور زیادہ دیر تک بولنا میرے لئے مشکل ہے۔
جس مضمون کے متعلق میں اس وقت کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ ہے تو ایک اہم مضمون لیکن اس
وقت میں اس کے متعلق صرف ایک دو مختصر باتیں ہی کہنا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ اس کے متعلق ہمارے سلسلہ
میں کافی لٹریچر موجود ہے۔ اور خود میں بھی ایک کتاب میں اس مسئلہ پر تفصیلی بحث کر چکا ہوں ۔اس کے
متعلق اب تحریک مجھے اس لئے ہوئی کہ گل جو میں جلسہ میں شمولیت کیلئے گھر سے نکلا تو اُسی وقت کے
قریب ڈاک آئی تھی۔ اُس ڈاک میں مجھے ایک اشتہار ملا جو مولوی ثناء اللہ صاحب کا تھا۔ اُس میں
انہوں نے افسوس ظاہر کیا تھا کہ احمد یہ جماعت کی ترقی کے راستہ میں صرف ایک ہی روک ہے اور وہ میرا
وجود ہے۔ میں بار ہا مولوی محمد علی صاحب کو بھی توجہ دلا چکا ہوں اور میاں محمود احمد صاحب کو بھی کہ وہ اس
320
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
روک کو دور کرنے کی طرف توجہ کریں اور جماعت احمدیہ کے ماتھے پر جو یہ داغ لگا ہوا ہے اسے مٹائیں مگر
با وجود اس کے کہ میں بار بار انہیں توجہ دلانے کی کوشش کرتا رہا ہوں ، انہوں نے اس داغ کو مٹا یا نہیں ۔ اور
نہ سلسلہ احمدیہ کی ترقی میں جو روک واقع ہو رہی ہے اسے دور کیا ہے۔ میرا منشاء تھا کہ میں دو چار منٹ میں
جلسہ سالانہ میں تقریر کے موقع پر اس امر کے متعلق بھی کچھ بیان کر دوں گا۔ لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ اصلی
مضمون ادھورا رہ جائے گا ۔ یہ اور اس طرح کے کئی دوسرے نوٹ نظر انداز کر دیئے۔
آج جمعہ کیلئے آتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ پانچ سات منٹ میں میں اس کے متعلق اپنے خیالات
کا اظہار کر دوں تا مولوی ثناء اللہ صاحب کو شکوہ نہ رہ جائے ۔ اور وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ میری بات کا جواب
نہیں دیا گیا۔ پہلی بات تو اشتہار سے یہ ظاہر ہو رہی ہے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کو فکر ہے کہ جماعت
احمدیہ کی ترقی کے راستہ میں وہ روک بن رہے ہیں ۔ مگر مولوی صاحب کو سلسلہ کی ترقی کے متعلق جتنا فکر
ہونا چاہئیے وہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔ اگر واقعہ میں ان کا وجود ہمارے راستہ میں روک بنا ہوا ہوتا تو وہ بحث
کی طرف آتے ہی کیوں ، خاموش بیٹھے رہتے ۔ لیکن ان کا بحث کی طرف آنا بتا تا ہے کہ ان کا یہ خیال غلط
ہے۔ مجھے ان کا یہ اشتہار پڑھ کر وہی لطیفہ یاد آ گیا جو کسی نے مجازی رنگ میں جانوروں کے منہ سے
بیان کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ کوئی گیدڑ تھا اس نے ایک دفعہ تمام گیدڑوں کو جمع کیا۔ اور کہا ہم پر جو مصیبت
آتی ہے وہ محض ڈم کی وجہ سے آتی ہے۔ جب ہم کسی جھاڑی میں چھپے ہوئے ہوں تو ڈم باہر نکلی رہتی
ہے۔ اور یوں بھی ہمیں دُم سے پکڑا جاسکتا جا سکتا ہے۔ پس چونکہ چونکہ ہم ہم تمام گیدڑوں پر دم ڈم کی وجہ وجہ سے سے مصیبتیں
اُترتی ہیں اس لئے میں قومی ترقی و حفاظت کیلئے تجویز پیش کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی دمیں کٹا دینی
چاہئیں ۔ نو جوان گیدڑ تو جیسے آج کل کے نوجوان کانگرس کی ہر تحریک پر نعرے لگانے شروع کر دیتے
ہیں بڑے جوش سے آگے بڑھے اور انہوں نے کہا۔ آپ ہمارے قومی لیڈر ہیں اور آپ کی تجویز نہایت
ہی مفید ہے۔ ہماری بھی یہی رائے ہیں کہ ہم اپنی ڈمیں کٹوادیں لیکن ایک بڑھا گیدڑ اُٹھا اور اس نے کہا
جناب نے جو کچھ فرمایا وہ درست اور بجا ہے۔ لیکن آپ ذرا اپنی پیٹھ تو پھیریں اگر آپ کی دُم موجود ہے تو
آپ کا ہر حکم سر آنکھوں پر لیکن اگر آپ کی دُم کٹی ہوئی ہے تو آپ کی تجویز کا ایک ہی مطلب ہے اور وہ یہ
کہ آپ محض اپنی ندامت کو دور کرنے کیلئے ہماری دُمیں بھی کٹوانا چاہتے ہیں۔ بھلا کونسا
321
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
معقول انسان یہ سمجھ سکتا ہے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کو یہ فکر لگا ہوا ہے کہ سلسلہ احمدیہ کی ترقی کیوں
نہیں ہوتی ۔ صاف بات ہے کہ انہیں ہمارے نہیں بلکہ اپنے وقار کو قائم رکھنے کی فکر ہے۔ جس کے متعلق وہ
دیکھ رہے ہیں کہ وہ روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے۔ اگر ان کا وجود ہمارے راستہ میں روک ہوتا تو ہمیں چاہئیے تھا
کہ ہم جا جا کر انہیں چھیڑتے۔ لیکن ان کا وجود تو ہمارے لئے روک ہے ہی نہیں ۔ آج کا نظارہ ہی دیکھ
لو۔ کیا یہ مولوی ثناء اللہ صاحب کے روک بنے ہونے کا ثبوت ہے یا اس بات کا کہ وہ ہماری ترقی کے راستہ
میں ذرہ بھر بھی رُکاوٹ کا موجب نہیں ۔ اسی سال کے جلسہ سالانہ پر بیعت اس وقت تک ساڑھے چھ سو
سے زائد ہو چکی ہے۔ جس میں مجسٹریٹ، دوسرے سرکاری افسر، گریجویٹ اور بڑے بڑے زمینداروں کی
ایک معقول تعداد شامل ہے اور ابھی بہت سے لوگ قادیان میں موجود ہیں۔ تعجب نہیں کہ بیعت کرنے
والوں کی تعداد سات سو سے اوپر ہو جائے۔ پس جبکہ ہمیں ہر روز خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی حاصل ہو رہی
ہے تو ہم کیونکر یہ تسلیم کر سکتے ہیں کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کا وجود ہمارے راستہ میں روک بنا ہوا ہے۔ روک
تب ہوتا اگر ہماری تعداد پہلے دس ہزار تھی تو ہم کو ہزار رہ جاتے ۔ تب ہمیں فکر ہوتا کہ ہمارے راستہ میں
مولوی ثناء اللہ صاحب کی وجہ سے جو روک واقع ہے، اسے دور کرنا چاہئیے۔ لیکن ہمیں تو کوئی فکر نہیں۔ اور
مولوی ثناء اللہ صاحب اشتہار پر اشتہار شائع کر رہے ہیں کہ میری وجہ سے جماعت احمدیہ کی ترقی میں روک
واقع ہو رہی ہے، اسے دور کرو۔ دراصل ان اشتہاروں سے مولوی ثناء اللہ صاحب کا مقصد یہ ہے کہ وہ
لوگوں پر یہ ظاہر کریں کہ جماعت احمدیہ کی ترقی کے راستہ میں جتنا میرا اوجود روک ہے اور کوئی مخالف مولوی یہ احمدیہ کےراستہ ہ؛
اتنی روک نہیں ۔ پس یہ اشتہار ہمارے خلاف نہیں ہے بلکہ اس میں دوسرے مخالف مولویوں کی تضحیک و
تذلیل کی گئی ہے اور انہیں یہ جتا نا مراد ہے کہ صرف میں ہی جماعت احمد یہ کا کامیاب مخالف ہوں ۔ تمہاری
میرے مقابلہ میں حیثیت ہی کیا ہے؟ حالانکہ اگر وہ یہاں آکر دیکھیں تو انہیں معلوم ہو کہ ان کا وجود ہمارے
لئے ذرہ بھر روک نہیں بلکہ ترقی کا موجب بنا ہوا ہے۔
پھر جو مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعائے
مباہلہ پر بحث کرنے کیلئے چیلنج دیتا رہتا ہوں لیکن مجھے مخاطب نہیں کیا جاتا ۔ اس کی وجہ بھی میں
بتا دیتا ہوں ۔ انہیں مخاطب نہ کرنے کی وجہ تو یہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا
322
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے- أَعْرِضُ عَنِ الْجَاهِلِينَ اے یعنی جاہلوں سے اعراض کرو۔ اور مولوی ثناء اللہ صاحب اپنے اخبار
میں یہ اقرار کر چکے ہیں کہ وہ جاہل ہیں۔ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب مولوی
ثناء اللہ کے متعلق دعائے مباہلہ شائع کی اور اس کے نیچے لکھا کہ :۔
” میرے اس تمام مضمون کو اپنے پرچہ میں چھاپ دیں اور جو چاہیں
اس کے نیچے لکھ دیں۔
تو مولوی صاحب نے اس کا جواب یہ دیا کہ
یہ تحریر تمہاری مجھے منظور نہیں۔ اور نہ کوئی دانا اس کو منظور
کر سکتا ہے۔
جس کا مطلب ان کے نزدیک یہ تھا کہ جاہل ہی اس دعا کو منظور کر سکتا اور اسے معیار صدق قرار دے سکتا
ہے۔ مگر اب جو وہ اس کے متعلق بحث کرتے اور اسی دعا کو معیار صدق قرار دیتے ہیں تو گویا اپنے فیصلہ کے ماتحت
جاہل بنتے ہیں۔ اور قرآن مجید میں آتا ہے اَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِین یعنی جاہلوں سے اعراض کرو۔ اس لئے
ہم ان سے اعراض کرتے ہیں۔ ہمارا انہیں مخاطب نہ کرنے کا دوسرا سبب یہ ہے کہ وہ جتنی دیر زندہ ہیں، اپنے
فیصلہ کے مطابق مسیلمہ کذاب بن رہے ہیں۔ وجہ یہ کہ اُس وقت ان کے اخبار میں یہ بھی شائع ہوا تھا کہ :۔
آنحضرت صلی استیم با وجود سچا نبی ہونے کے مسیلمہ کذاب سے پہلے انتقال
ہوئے ۔ مسیلمہ باوجود کا ذب ہونے کے صادق سے پیچھے مرا۔
اس طرح لکھا تھا
وو
” خدا تعالیٰ جھوٹے، دغاباز ، مفسد اور نا فرمان لوگوں کو لمبی عمریں دیا کرتا ہے تا کہ وہ اس
مہلت میں اور بھی برے کام کر لیں۔
پس مولوی صاحب کا طریق فیصلہ یہ تھا کہ سچا فوت ہو جائے اور جو جھوٹا اور مسیلمہ کذاب کا بھائی ہو، وہ
زندہ رہے۔ اس معیار کے ماتحت جب مولوی ثناء اللہ صاحب زندہ ہیں تو ہمیں ان سے اس بارے میں
جھگڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ تو جتنی دیر زندہ ہیں، اتنا ہی زیادہ اپنے آپ کو مسیلمہ کذاب ثابت کر رہے
ہیں۔ پس ہمارے پاس ان کو اس معاملہ میں مخاطب نہ کرنے کی دو وجہیں ہیں۔ اول تو یہ کہ انہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طریق فیصلہ کے متعلق لکھا تھا کہ اسے کوئی دانا منظور نہیں کر سکتا۔ لیکن وہ اب
323
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اسے تسلیم شدہ قرار دے کر جاہل بن گئے ہیں۔ اور جاہل سے بولنا ہمیں منظور نہیں ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ان
کی زندگی ان کے اخبار کے مسلمہ اصول کے مطابق مسیلمہ کذاب کی سی زندگی ہے اور جبکہ وہ اس زندگی میں
سے گزر رہے ہیں تو ہم یہ کیوں کہیں کہ ان کی یہ زندگی چھوٹی ہو کر ان کے گناہوں کی لڑی چھوٹی ہو
جائے۔ باقی ہمارے لئے خدا تعالیٰ کا فیصلہ کافی ہے جو ہر روز ظاہر ہو رہا ہے اور جسے ہر شخص اپنی آنکھوں
سے دیکھ سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی تھی کہ خدایا! سچے اور
جھوٹے میں فیصلہ کر ۔ ہم دیکھتے ہیں خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہر روز ظاہر ہو رہا ہے۔ اور کوئی سورج ہم پر ایسا نہیں
چڑھتا جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں پہلے سے زیادہ ترقی حاصل نہ ہوتی ہو۔ آج تک میں نے اپنی
خلافت میں ایک دن بھی ایسا نہیں دیکھا جس میں کسی نہ کسی نے بیعت نہ کی ہو۔ پس جبکہ ہر روز سلسلہ احمد یہ
ترقی کر رہا ہے۔ ہر روز سلسلہ کی عظمت اور اس کی ہیبت میں اضافہ ہو رہا ہے اور جب کہ ہر روز مولوی ثناء
اللہ صاحب کی عزت میں کمی آرہی ہے اور انہیں اشتہار پر اشتہار دے کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھنا پڑتا
ہے۔ تو خدا تعالیٰ کا یہی فیصلہ لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ صداقت کس طرف ہے۔ مولوی ثناء اللہ
صاحب ہمیشہ لا فیں مارتے رہتے ہیں کہ انہی کا وجود ہمارے سلسلہ کی ترقی میں روک بن رہا
ہے۔ حالانکہ ان کی جو کچھ قدر و منزلت لوگوں کے دلوں میں ہے وہ اسی سے ظاہر ہے کہ ان کے اپنے
ساتھیوں نے ان پر کفر کا فتویٰ لگا دیا ۔ غیروں کا فتویٰ کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ اپنوں نے مولوی ثناء اللہ
صاحب پر کفر کا فتویٰ لگایا۔ پھر انہیں مکہ والوں پر بڑا ناز تھا۔ وہاں سے بھی ان پر کفر کا فتویٰ لگ کر کر آیا۔ آ ؟ پھر
ایک زمانہ تھا کہ وہی اکیلے اہلحدیثوں میں کرتا دھرتا مانے جاتے تھے مگر پھر وہ وقت بھی آگیا کہ انہیں
گرانے اور ذلیل کرنے کے لئے ایک ریٹائر پٹواری یا اسی قسم کے عہدہ کے آدمی کو جن کو علم حدیث میں کوئی
خاص ملکہ بھی حاصل نہ تھا ، اہلحدیث کا امیر بنا دیا گیا۔ یہ رسوائی ہے جو مولوی ثناء اللہ صاحب کے حصہ میں
آئی اور آ رہی ہے، اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو۔ جس زمانہ میں آپ فوت
ئے ۔ اس کا مقابلہ موجودہ زمانہ سے کرو۔ کتنا عظیم الشان فرق ہے۔
۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے قریب جو جلسہ سالا نہ ہوا ، اس میں سات سو
افراد شامل ہوئے تھے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پر اس قدر خوش ہوئے
324
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
تھے کہ آپ گھر میں آکر دیر تک اس کا ذکر کرتے رہے۔ اور فرمانے لگے اب تو خدا تعالیٰ کی نصرت یک
خُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ھے کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے۔ تو کجا یہ کہ جلسہ سالانہ پر سات سو
احباب آئے تو اسے بڑی کامیابی سمجھا گیا۔ اور کجا یہ کہ اب میں ہزار کے قریب لوگ آتے ہیں۔ اور سات
سو کے قریب نئے لوگ اس موقع پر بیعت کرتے ہیں۔ اور سال میں تو پانچ چھ ہزار یا زیادہ لوگ بیعت میں
شامل ہوتے ہیں۔ یہ ترقی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مولوی ثناء اللہ صاحب کے متعلق دعا کی
موجودگی میں بلکہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب کی موجودگی میں حاصل ہو رہی ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے۔ ہم ہر روز ترقی کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ترقی
اب اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ سے بھی اگر ذکر ہو تو وہ یہی کہے گا کہ ہم کمزور ہیں۔ لوگوں کی
مخالفت سے ڈر آتا ہے ورنہ ہمیں احمدیت کے قبول کرنے میں کوئی عذر نہیں ۔ اس کے مقابلہ میں مولوی ثناء
اللہ صاحب کے متعلق تعلیم یافتہ طبقہ سے پوچھو ، دلوں میں سب نفرت ہی کرتے ہوں گے گو ظاہراً کچھ عزت
بھی کریں۔ پس جب اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے تو ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ ہم انہیں
چھیڑیں۔ ہاں جب وہ خود چھیڑتے ہیں تو ہم جواب بھی دے دیتے ہیں۔ مجھے پہلے کبھی ان کا اشتہار نہیں
ملا۔ اس دفعہ ملا تھا سو میں نے جواب دے دیا۔ لیکن اگر وہ اپنی باتوں پر مصر ہیں تو اب بھی ان کیلئے موقع
ہے۔ اور اگر ایک ذرہ بھی ان میں تخم دیانت کا باقی ہے تو میں اعلان کرتا ہوں کہ وہ اپنے اخبار میں شائع کر
دیں کہ میں مرزا صاحب کو مفتری ، کذاب اور دجال خیال کرتا ہوں اور قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے
مرزا صاحب کا شائع کیا ہوا طریق مقابلہ تسلیم کر لیا تھا اور اس کو صداقت کے پرکھنے کا معیار اُس وقت
بھی سمجھتا تھا اور اب بھی سمجھتا ہوں۔ اور یقین رکھتا ہوں کہ مرزا صاحب میرے مقابلہ کی وجہ سے ہلاک
ہوئے۔اے خدا! اگر میں اس دعوی میں جھوٹا اور کاذب ہوں تو مجھے اپنے عذاب سے ہلاک کر
دے۔اس دعا کے شائع کرنے کے بعد اگر قریب ترین عرصہ میں وہ اللہ تعالیٰ کی لعنت میں گرفتار نہ ہو
جائیں اور خدا تعالیٰ کی قہری تجلیات کا نشانہ نہ بن جائیں تو وہ بے شک اپنے آپ کو سچا سمجھیں۔ لیکن یہ
دعا شائع کرنے کی آج بھی ان میں جرات نہیں ہوگی ۔ وہ بہانے بنائیں گے بچنے کیلئے کئی طریق سوچیں
گے لیکن اس صاف اور سیدھے راستہ کی طرف نہیں آئیں گے کیونکہ باوجود اس کے کہ وہ اس طریق فیصلہ
325