قربانی اور اس کے ثواب کا دارومدار ہر انسان کے حُسنِ نیت اور خلوصِ دل پر ہے۔
۱۶۵
۲۲
د فرموده ۲۶ مارچ ۱۹۳۳ ء بمقام باغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیا)
له
عید اضحی اپنے نام سے ہی قربانی چاہتی ہے۔ قربانی کے متعلق ایک بات یاد رکھنے والی ہے
اور وہ یہ ہے کہ قربانی اپنے نتائج کے مطابق اور اپنے احساس کے مطابق ہوا کرتی ہے چتنی جتنی
جس کم ہوتی چلی جائے اتنی ہی قربانی کی قیمت گرتی جاتی ہے اور جتنی جتنی حس زیادہ ہوتی جات
اتنی ہی قیمت بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صوفیائے کرام نے کہا ہے کہ عوام کی نیکیاں
خواص کی بدیاں ہوتی ہیں ۔ ایک ایسا انسان جس کے دل کی حالت نہایت ہی تنگ ہے اور
جس کے دل پر تخیل نے قبضہ کر رکھا ہے اگر وہ دین کی خاطر قربانی کرتا ہے۔ ایک تھوڑی سی قربانی
جو دوسروں کی نگاہ میں بالکل حقیر ہے مگر اس کا دل اسی سے خون ہوا جاتا ہے وہ اُسے آفت
سمجھتا ہے اور وہ بھی اسے پہاڑ نظر آتی ہے۔ مگر پھر بھی وہ کرتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ خدا
کا حکم ہے ایسے شخص کی قربانی یقینا اسی کے طبقہ کے دوسرے آدمیوں کی نسبت زیادہ اہمیت
رکھتی ہے۔ بعض لوگ لا ابالی ہوتے ہیں مصروف ہوتے ہیں اور روپیہ کی قدر ان کے نزدیک
کوئی نہیں ہوتی وہ جو کماتے ہیں اس سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں ۔ ایسا آدمی اگر دین کے رستہ
میں بھی بڑھ چڑھ کر منہ پا کر دے تو گو دنیا کے نزدیک اس کی قربانی بڑی ہو، مگر خدا کے
ہاں اس کے دل کی حالت کے مطابق ہی اس کی قیمت ہوگی۔ چونکہ عام حالت میں بھی وہ استام
سے ہی کام لیتا ہے اس لئے اگر چہ وہ دین کے معاملہ میں بھی اپنے بھائی سے زیادہ دیتا ہے
پھر بھی اس کے دل کی حالت اور اس کی نگاہ میں روپیہ کی قدر و قیمت کا موازہ نہ کر کے ہی
اللہ تعالے بھی اس کا بدلہ دیگا ۔ اس نے اگر چہ زیادہ قربانی کی۔ اور دوسرے سے زیادہ رقم دی
مگر یه رستم کی زیادتی اس نے دین کے بارہ میں ہی نہیں کی بلکہ دنیا کے کاموں تھے کہ لہو و
لعب میں بھی وہ ایسا ہی کرنے کا عادی ہے۔ مگر جو شخص دنیوی معاملات میں بھی اپنے اوپر
تنگی برداشت کرتا ہے بلکہ ضرورت حقہ کو بھی پورا نہیں کرتا وہ اگر اتنی ہی رسم خدا کے رستہ میں
دیدے حقیقی ایک مشرف نے دی ہے تو وہ اللہ تعالے کے ہاں بہت زیادہ قیمت پائے گئی۔ کیونکہ
اس نے اپنے احساسات کو قربان کر دیا۔ اسی طرح ایک شخص جماعت میں نیا داخل ہوا ہے اور
قربانی کے صحیح معنوں سے آگاہ نہیں وہ اپنے ایمان کے مطابق قربانی کرتا ہے۔ اور اپنے نفس
میں خیال کرتا ہے کہ میں نے اپنی جان پر بڑا ظلم کیا ہے۔ مگر ایک پرانا احمدی ہے جو قربانی کا
144
عادی ہو چکا ہے تو اللہ تعالے کے ہاں ان دونوں کو ان کی قلبی کیفیات اور احساسات کے مطابق
بدلہ ملے گا۔ نئے احمدی کی تھوڑی قربانی کی قیمت پرانے کی زیادہ قربانی سے زیادہ ہوگی ۔ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دوزخی جب ایک عرصہ تک عذاب اٹھا لیں گے تو پھر ہم ان کی
جلدیں تبدیل کر دیں گے۔ کیونکہ جتنی جتنی کسی چیز کی عادت ہو جائے اس کے متعلق حس اپنی ہی
کم ہو جاتی ہے۔ باورچی خانے میں کام کرنے والے لوگ بڑی آسانی سے جلتی ہوئی دیگی اٹھا لیتے ہیں
لیکن ہم اگر اس سے آدھی گرم کو بھی ہاتھ لگائیں تو ہاتھ جل جائے۔ بعض لوگ گرم چائے پینے
کے عادی ہوتے ہیں اتنی تیز کہ دوسرے اسے منہ کے قریب بھی نہ لاسکیں۔ اس کے متعلق مجھے ایک
دلچسپ واقعہ یاد آگیا ۔ شا19ء میں جب میں بیمار ہوا ۔ تو حکیم غلام محمد صاحب جو حضرت خلیفہ اول
کے شاگرد اور آپ کے مطلب میں کام کیا کرتے تھے وہ اکثر میرے پاس ہی رہا کرتے تھے کیونکہ
كو بیماری کی شدت تھی ، وہ رات کو بھی وہیں سو رہتے۔ اسی طرح عبد الاحد خان پٹھان بھی رہیں
رہتے تھے ایک دن یونہی ذکر آیا کہ کشمیری اور پٹھان دونوں بہت گرم چائے پینے کے عادی ہوتے
ہیں اور یہ سوال پیدا ہو گیا کہ دونوں میں سے کون زیادہ گرم پی سکتا ہے حکیم صاحب کہتے تھے
که کشمیری بہت زیادہ گرم پی لیتے ہیں اور عبد الاحد خان کہتے تھے کہ پٹھان ۔ بالآخر تجویز ہوئی
کہ دونوں کو اہلتی ہوئی چائے کی ایک ایک پیالی دی جائے۔ اور دیکھا جائے کہ کون جلدی ختم کرنا
ہے چنانچہ دونوں کو پیالیاں دی گئیں اور پیٹنے لگے۔ حکیم صاحب پیالی کومنہ کے پاس لے جاتے
اور جس طرح کوئی چیز انڈیلتا ہے اس طرح کرتے۔ لیکن سمجھ رہا تھا کہ بھلا اتنی تیز گرم اس طرح
کہاں پی جا سکتی ہے ۔ یہ عبد الاحد سے صرف مذاق کر رہے ہیں۔ لیکن چند بار ایسا کرنے
کے بعد جب انہوں نے پیالی رکھی تو وہ بالکل خالی تھی۔ اور عبد الاحد نے اس وقت تک ابھی
پیالی کا چوتھائی حصہ بھی ختم نہ کیا تھا۔ میرے واہمہ میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی کہ اتنی تیز
گرم چائے منہ کے پاس بھی لے جائی جا سکتی ہے۔ مگر یہ عادت کی بات ہے۔ اب اگر فرض
کر لیا جائے کہ یہ کوئی ثواب کا کام ہوتا تو میں سمجھتا ہوں وہ لوگ جو اس کے عادی نہیں، بہت
زیادہ ثواب پاتے یہ نسبت ان لوگوں کے جنہیں کوئی احساس ہی نہیں ہوتا کہ یہ گرم ہے کیونکہ
قربانی اور اس کی قیمت احساس کے مطابق ہوتی ہے جس طرح دوزخ میں جلدیں بدلی جائینگی
تا عذاب کا احساس ہو اسی طرح نیکی کا بھی حال ہے۔ اس میں بھی درجہ بدلنا پڑتا ہے، ورنہ انسان
کی نیکی نیکی نہیں رہتی۔ جب ایک نیکی کی عادت ہو جائے تو اس کا اتنا ثواب نہیں رہتا جب
تک اس میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالے نے نیکیوں کے مدارج مقرر کئے
ہیں۔ نماز کے فرض مقرر کئے مگر اس کے ساتھ نوافل اور سنتیں بھی لگا دیں ۔ اب ایک شخص خیال
1५८
کر سکتا ہے کہ جب فرض موجود ہیں تو پھر سنتوں اور نوافل کی کیا ضرورت تھی ۔ اس میں ہی حکمت
ہے کہ جب فرائض کی عادت ہو جائے تو مزید ترقی کے لئے رستہ کھلا رہے اللہ تعالے نے نماز کا
کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔ مثلاً یہ نہیں کہا کہ ظہر کی نمازہ چار بجگرہ منٹ پر ادا کی جائے اور اس اس سے
بھی اللہ تعالے کا منشاء یہی ہے کہ اگر کوئی خلوص دل سے چاہے تو اس میں زیادتی کر سکے پھر نماز
میں توجہ کی بھی کوئی حد نہیں رکھی۔ وگرنہ نچلے درجہ کے لوگ محروم رہ جاتے ایک شخص معمولی سی توجہ
سے زیادہ فائدہ اٹھا لیتا ہے مگر دوسرا اتنا نہیں اُٹھا سکتا جب تک پوری توجہ سے کام نہ
لے یہی حال صدقہ و خیرات کا ہے ۔ ایک طرف زکوۃ رکھدی جس کی حد بندی کردی مگر صدقہ خیرات
کی کوئی حد نہیں رکھی یعنی زکوۃ کے علاوہ نفلی صدقہ رکھاتا انسان جب نہ کوہ کا عادی ہو جائے
تو اس میں ترقی کر سکے۔ روزوں کا بھی یہی حال ہے رمضان کے روزے فرض کئے مگر ساتھ
نفلی روزے بھی رکھے گویا ہر بات میں ترقی کی گنجائش رکھی تاجوں جوں ایک نیکی کی عادت ہوتی
جائے اس میں اضافہ اور ترقی کی جاسکے۔
غرض شریعت نے احساس اور عادت پر بنیاد رکھی، چیز پر نہیں ۔ یہ نہیں کہ دس روپے
دینے والا نو روپے دینے والے سے اچھا ہے۔ بلکہ احساس کے لحاظ سے ممکن ہے کہ ایک رویہ پینے
والا نو روپے دینے والے سے اچھا ہو ۔ ایک تنگ دل آٹھ آنہ دیتا ہے مگر اسے بھی ایک بڑی چیز خیال
کرتا ہے لیکن دوسرا جو مشرف ہے وہ دس روپے دے دیتا ہے لیکن اس کے دل میں اس کا قطعاً
کوئی احساس تک نہیں ہوتا۔ اس سے اس کنجوس کی ایک روپیہ کی قربانی جیسے کرتے ہوئے اس کی
جان نکلتی ہے زیادہ قیمتی ہے۔ میں نے پہلے بھی ایک واقعہ سنایا ہے جو میرے ایک عزیز سنایا
کرتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے طالب علم کے ساتھ مل کر رہا کرتے تھے جو احمدی ہے۔ ایک دن انہوں
نے دیکھا کہ وہ بہت افسردہ خاطر میٹھا ہے ۔ دریافت کیا کہ کیا معاملہ ہے ۔ اس نے جواب دیا کہ امتحان
سر پر ہے مگرہ آج میں نے ٹھیک طور پر پڑھا نہیں اور بہت سا وقت ضائع کر دیا ہے اس لئے
میں نے اپنے آپ پر دو آنے جرمانہ کیا ہے انہوں نے پوچھا کہ کیا دو آنے کسی فقیر کو دیدیئے۔
کہنے لگے کہ نہیں اگر کسی فقیر کو دے سکتا۔ تو خوشی نہ ہوتی۔ انہوں نے پو چھا کہ پھر کسی طرح جبریا نہ
کیا ۔ اس نے جواب دیا کہ دو آنہ کی ریوڑیاں لے کر کھائی ہیں ۔
اب بعض طبائع روپیہ کی اتنی قدر کرتی ہیں کہ اپنی جان کے لئے بھی پیسہ خرچ کرنا پسند نہیں
کرتیں اور سوائے اللہ ضرورت کے کہیں خرچ نہیں کرتیں ۔ ایسا شخص اگر دو آنہ بھی دیتا ہے تو وہ بہت
قابل قدر ہیں ۔ لیکن جس شخص کے دل میں روپیہ کی قدر ہی نہیں اس کا ثواب بھی کم ہو گا ۔ اس گڑ ۔
کے مطابق مومن کو ہمیشہ نیکی میں ترقی کرنی چاہیئے ۔ اور یاد رکھنا چاہیئے کہ جس نیکی کی عادت ہو جاتا
اس کا ثواب بھی کم ہو جاتا ہے اور وہ اسی صورت میں مفید ہو سکتی ہے جب عادت سے زیادہ
کی جائے۔ پس مومن کا ہر دن ایمان اور قربانی اور احساس کے لحاظ سے پہلے سے زیادہ مضبوط
ہونا چاہیے۔ کیونکہرا ونکہ لازمی بات ہے ہے کہ ہر قدم پر عادت ہوگی اور اس طرح ہر قدم پہلے پہلے ۔ سے زیادہ اٹھانا
پڑے گا یہی چیز ہے جس سے قرب الہی حاصل ہو سکتا ہے۔ مومن کسی ایک جگہ کھڑا نہیں ہو سکتا اگر
کھڑا ہو جائے گا تو اس کی قربانی ہیچ ہو جائے گی ۔ اسی مسئلہ کو بیان کرتے ہوئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن نوافل کے ذریعہ قرب الہی میں ترقی کرتا ہے حتی کہ
اللہ تعا لیے اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے اور اس کے پاؤں ہو جاتا ہے اور اگر وہ اس کی طرف ایک کلام
اٹھاتا ہے تو اللہ تعالے اس کی طرف دو قدم اُٹھاتا ہے حتی کہ اس کا وجود خدا کا وجود ہو جاتا
ہے ہے۔ اس کے یہی معنی ہیں کہ نوافل کے ذریعہ ترقی غیر محدود ہوتی ہے تو یہ عید اضحی ہے ۔ اور
ہمیں قربانی کی طرف توجہ دلاتی ہے اور قربانی بھی احساس والی ۔
دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا کے لئے قربانی کرنی چاہی اور اپنے اکلوتے بیٹے
کو قربانی کے لئے پیش کر دیا ۔ او کر دیا۔ اول تو منشاء الہی یہ الی یہ نہ تھا۔ ان کے رو کے رویا کی تعبیر یہ تھی کہ حضرت
اسمعیل کو مکہ میں چھوڑ آئیں تا اس کی نسل دین الہی کی حامل رہے مگر آپ نے اس رویا کو
ظاهری را رنگ میں پورا کرنے کی کوشش کی ! کی اور خدا نے الہام کے ذریعہ اس سے روک دیا لیکن
محض اس قربانی کے ارادہ کرنے کے صلہ میں اللہ تعالے نے ہمیشہ کے لئے اس کی یاد گارت ئم
پھر بھی
کر دی ۔ اس کے برعکس ہندوؤں میں ہزاروں ایسے لوگ ہیں جو عملاً اپنی اولادوں کو دیوی دیوتا ہو قم پر قربان کر دیتے ہیں ۔ اگر چہ انگریزی حکومت نے قانوناً اس کی ممانعت کر رکھی ہے۔
سینکڑوں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں مگر ان قربانیوں کا ذکر قرآت سے کرنے کی بجائے ہم ذلت سے کرتے ہیں اور یہی کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیسے ہیو قوف ہیں میگر ایسا ہی ایک فعل ابراہیم
نے کرنے کا ارادہ کیا اور اس کی ہم اتنی تعریف کرتے ہیں۔ سوچنا چاہیے ان دونوں میں کیا
فرق ہے۔ ان میں ایک فرق تو یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ فعل اللہ تعالیٰ کے حکم
کے ماتحت کیا تھا اور یہ لوگ جہالت سے غیر ضروری موقعہ پر کرتے ہیں۔ اور دوسرے یہ کہ
با وجود قربان نہ کر سکنے کے حضرت ابراہیم کے فعل کی عظمت ہمارے نزدیک اس وجہ سے ہے کہ
ابراهیمی احساسات بہت بڑھے ہوئے تھے۔ قرآن کریم میں آپ کے متعلق اداہ حلیم کے لفظ
آتے ہیں۔ یعنی اس کا دل پگھلا ہوا تھا خالص آہیں بنا ہوا تھا۔ جس طرح اُبلتے اور کھولتے ہوئے
پانی سے گیس نکلتی ہے اسی طرح حضرت ابراہیم کا دل اللہ تعالے کے سامنے ایسا جھد کا ہوا تھا
کہ ہو ابن بن کر اڑ رہا تھا۔ احساسات کی نرمی ایسی تھی کہ دنیا میں اس کی مثال ملنی مشکل ہے
:
149
ایسے انسان سے تو معمولی تکلیف بھی برداشت نہیں ہو سکتی ۔ اور ظاہر ہے کہ ایسے شخص کی قربانی اس
سنگدل کے مقابلہ ابلہ میں جسے اس کا احساس بھی نہیں ہوتا بہت زیادہ زیادہ ہو قیمت رکھتی ہے مولوی سید
محمد سر در شاه و صاحب صامد ایک نواب کا قصہ سنایا مایا کرتے ہیں جن جن کی کی اولاد اولا اب احمدی ہو چکی ہے ۔ وہ
پہلے نواب تھے مگر کشمیر کے راجہ نے انہیں شکست دیدی تھی وہ بہت خوبصورت انسان تھے ایک
دفعہ ان کے ہاتھ کی ہڈی کسی طرح ٹوٹ گئی جو بعد میں جڑ گئی تھی ۔ ایک دن وہ راجہ کے دربار میں
بیٹھے تھے ۔ راجہ نے کہا کہ نواب صاحب جوڑنے والا اچھا ماہر نہ ہو گا کیونکہ کچھ نقص رہ گیا ہے۔
اگر آپ اس شخص سے جڑواتے جو ہم نے اس غرض کے لئے ملازم رکھا ہوا ہے تو بہت اچھا جو ڑ لگتا ۔
اور آپ کی خوبصورتی میں اس قدر نہ قدر نقص بھی نہ آتا ۔ اس پر انہوں نے بازو کو پاؤں کے نیچے دبایا اور
کڑاک کر کے اسے توڑ دیا اور کہا لیجئے اب اپنے آدمی سے جڑوا دیجئے کیا دمی سے جڑوا دیجئے ملیں تو ایک ایسے انسان بھی ہوتے
ہیں۔ مگر دوسری طرف بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی حبس بہت تیز ہوتی ہے اور وہ معمولی سی تکلیف
بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ سلام کا ایک واقعہ مجھے یاد آگیا ہے۔ ہم چھوٹے
تھے ایک دن مرغی ذبح کرنی تھی۔ اور ڈیوڑھی پر اس وقت کوئی آدمی نہ تھا کوئی مہمان آئے ہوئے
تھے اور جلدی تھی ۔ آپ نے فرمایا۔ لاؤ میں ذبح کرتا ہوں ۔ مرضی کو لٹا کر آپ نے آنکھیں بند کر لیں
اور چھری پھیر دی۔ مگر جب اس خیال سے کہ اب ذبح ہو چکی ہوگی اسے چھوڑا تو مر عنی اُٹھ کر دی۔ سے ہو تو می انار
بھاگ گئی اور آپ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا ۔ تو ایک جیسی یہ ہے کہ مرغی کو ذبح کرتے
وقت بھی ایک رحب دل پر پڑ جاتا ہے کہ ہم اللہ تعالے کی پیدا کردہ ایک جان خواہ جائزہ
ہی سبھی لے رہے ہیں۔ ایسے احساس والا اگر کوئی جسمانی قربانی کرتا ہے تو اس کی قیمت
اس شخص کی قربانی سے جو خود پاؤں کے نیچے دبا کر اپنی ہڈی توڑ سکتا ہے بہت زیادہ
قیمت ہوگی اور دونوں میں یقینا بہت بڑا فرق ہوگا۔ تو قربانی کی قعیت احساس کے مطابق
ہوتی ہے ۔ اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض لوگ خیال کر لیتے ہیں کہ بعض کی قربانی کم ہے
اور بعض کی زیادہ ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی بعض صحابہ کو یہ
شک ہوا کہ آپ حضرت ابو بکر کا لحاظ زیادہ کرتے ہیں۔ حالانکہ قربانی کے لحاظ سے ہم بھی
آپ سے کم نہیں ہیں۔ گو یہ بات بھی غلط تھی مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کو معلوم ہوا تو فرمایا کہ ظاہری نمازوں پر نہ جاؤ ۔ ابو بکر کی قیمت اس کی ظاہری نمازوں اور
رکعتوں کے لحاظ سے نہیں بلکہ اس کے دل کی حالت پر ہے۔ ولی احساس سے ایک شخص
ایک دفعہ سبحان اللہ کہتا ہے مگر دوسرا ۲۵ مرتبہ کہتا ہے مگر محض زبان سے اس کے دل
میں اس کا کوئی احساس بھی نہیں ہوتا تو گو بظاہر اس نے زیادہ عبادت کی مگر اللہ تعالیٰ
و
کے ہاں دل سے ایک بار کہنے والے کا درجہ زیادہ ہو گا۔ بعض لوگوں کے دل کی حالت ایسی ہوتی
ہے کہ وہ ایک بار کہتا ہے مگر جیسے بتاشہ توڑ دیا جاتا ہے اسی طرح اس کے دل کی کیفیت
ہو جاتی ہے اس کا ایک دفعہ کہنا دوسرے کے ہزار دفعہ کہنے سے بھی زیادہ ہے۔ میں علمی طور
پر دوسروں کے متعلق اور اپنے تجربہ کی بناء پر اپنے متعلق کہہ سکتا ہوں کہ بعض دفعہ دس میں
دفعہ کی تسبیح سے اتنا ا اثر نہیں ہوتا اور بعض دفعہ ا دفعہ ایک بار سے ہی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ تو
تو
یہ دل کی کیفیات ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مجھے یاد ہے کہ مولوی عبد الکریم صفات
کی وفات کے بعد آپ نے مسجد میں بیٹھنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ مجلس دینی اور روحانی لحاظ سے
بہت مفید ہوتی تھی ۔ اس لئے کسی نے عرض کیا کہ آپ بیٹھتے کیوں نہیں ۔ تو آپ نے جواب دیا
کہ جب میری نظر مولوی عبد الکریم صاحب کی جگہ پر پڑتی ہے تو دل گھٹنے لگتا ہے مگر کئی ایسے
ہوں گے جن پر ذرا بھی اثر نہ ہوتا ہو گا ۔ اب اگر کوئی شہے کہ دیکھیں میں کتنا صابر ہوں کہ اسی جگہ
روز بیٹھتا ہوں اور حضرت مسیح موعود صابرہ نہیں ہیں کیونکہ آپ نہیں بیٹھتے تو یہ اس کی غلطی ہے۔
ہم اسے سنگدل کہ سکتے ہیں صابہ دل کہ سکتے ہیں صابر نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نواسہ بہت
سخت بیمار تھا اور آپ خود بھی بیمار تھے اسے دیکھنے کے لئے گئے تو نزع کی حالت تھی۔ آپ کی
آنکھوں سے آنسو و رواں ہو گئے ایک صحابی پاس کھڑے تھے۔ کہنے لگے۔ کہنے لگے یا رسول اللہ ! آپ بھی روتے علم ہیں۔ آپ نے فرمایا ۔ اللہ تعالے نے تمہاری طرح مجھے سنگدل نہیں بنایا۔ وہ صحابی بھی نیک تھے
مگر ان کے دل میں ابھی سختی تھی اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ کہ وہ زیادہ صابر تھے کا بر تھے بلکہ یہ ہیں کہ ان کے
دل میں اتنی خشیت پیدا نہیں ہوئی تھی ۔ پس قربانیوں کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ثواب کا
درجہ احساس سے ہے ۔ جوں جوں احساس کم ہوتا جائے گا ۔ اتنا ہی قربانی زیادہ کرنے کی ضرورت
پیدا ہوتی جائے گی ۔ اس لئے مومن کو ہمیشہ قربانیوں میں ترقی کرنی چاہیئے۔ اور دوسرے کے میں
درد کو محسوس کرنا چاہئیے ۔ ایک شخص کسی مصیبتہ دو کو دیکھتا ہے مگر درد محسوس نہیں کرتا تو اسے
سمجھ لینا چاہیئے کہ اس کے احساسات سخت ہیں کہ
جنوری کے مہینہ میں بہار میں زلزلہ آیا ہے ۔ اس نے لاکھوں کو تباہ کر دیا ہے اور مجھے اس
بات کا احساس ہے کہ ہماری جماعت نے اپنے مقام کے لحاظ سے ان مصیبت زدگان کے لئے وہ
قربانی نہیں کی جو کرنی چاہیئے تھی۔ میں نے اس کے لئے تحریک کی مگر دو ہزار سے زیادہ چندہ نہ آیا
حالانکہ جماعت لاکھوں کی ہے۔ اس زلزلہ سے جو تباہی آئی وہ بہت سخت ہے اور اس سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک زبردست نشان ظاہر ہوا ہے ۔ ۲۰-۲۵ ہزار جائیں
ضائع ہو چکی ہیں مگر میری تحریک کا بہت کم اثر ہوا ہے ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ یہ حبس بہت کم
161
لوگوں میں ہے باقیوں نے یا تو توجہ نہیں کی یا کی ہے تو بہت قلیل۔ حالانکہ قربانی وہی ہے جو نفس کو
دکھ میں ڈالتی ہے اور اس کے متعلق ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ وہ عادت سے آگے بڑھ کر
کی جائے اور جب قربانی کرتے ہوئے کوئی احساس ہی نہ ہو تو انسان سمجھ لے کہ اس کا قدمتم منزل کی
طرف جا رہا ہے۔ پیس اس عید سے جو قربانی کی عید ہے۔ ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ قربانی کی قیمت
احساس کے مطابق ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے احساسات بہت زیادہ تھے اس لئے
اگرچہ بظاہر ان کی قربانی بہت کم نظر آتی ہے۔ مگر خدا کے ہاں وہ بہت زیادہ ہے جس کا دل پہلے ہی
انگاروں پر لوٹ رہا ہو اس کا اپنے بچہ کو ذبح کر دینا کوئی معمولی قربانی نہیں۔ پس خوب یا درکھو کہ
ترقی کا گر یہی ہے کہ جب قربانی کی جس کم ہو جائے تو اسے بڑھایا جائے۔ اور کوئی ایسی قربانی نہیں
جسے کرتے کرتے انسان کو عادت نہ ہو جائے۔ اس لئے مومن کو برفت دم سے آگے بڑھنا پڑے گا۔
اللہ تعالے ہمیں توفیق دے کہ اس کی راہ میں سچی قربانیاں کر سکیں اور ایسے رنگ میں کر سکیں
کہ ابراہیمی فضل کو جذب کرنے والے بن جائیں ۔
خطبہ ثانیہ میں فرمایا ۔
عید الفطر کے موقعہ پر میں نے تجربات کی تھی کہ عید اضحی کے موقعہ پر احباب اپنی قربانیوں میں سے
گوشت کا ایک حصہ مشترکہ انتظام میں غرباء کو تقسیم کرنے کے انتظام میں غرباء کو تقسیم کرنے کے لئے دے دیں تا دہ گوشت چند ا حباب
کے گھروں میں ہی چکر نہ کھاتا رہے اور غربا ومستحقین کو بھی میسر آ سکے ۔ مجھے امید ہے کہ دوست اس
پر عمل کریں گے ۔ کوشش کی جائے کہ سب قربانیاں آج ہی ہو جائیں ۔ اور اپنے کھانے اور اعزہ کو
تقسیم کرنے کے لئے جتنا ضروری ہو، اتنا گوشت رکھ کر باتی مشتر کہ انتظام میں دے دیا جائے ہے
مثلاً ہمارے ہاں تو قربانیاں ہوں گی ۔ اور میں نے کہ دیا ہے کہ ان میں۔ للہ دیا ہے کہ ان میں سے تین اپنے کھانے
اور رشتہ داروں میں تقسیم کرنے کے لئے رکھ کر باقی سب اسی انتظام میں دیدی جائیں۔
میرے رشتہ دار خدا کے فضل سے زیادہ ہیں۔ پانچ تو سسرال ہی ہیں۔ پھر ان کے بھی کئی کئی
رشتہ دار ہیں۔ لیکن جن کے رشتہ دار کم ہوں وہ زیادہ دے سکتے ہیں اور اس طرح مواخات سلسلہ
کو کم سے کم عید کے روز ہی عمدہ طریق پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔
4
والفضل ۳ اپریل ۱۹۳۷ء مرتان
- روحانی خزائن ( خطبه العامین جلد ۱۶ ص۳۳۳
ی جمیع بھار الانوار جلد ۱۳- خیر المجالس مرتبه حمید شاعر القلند یک ناشر د امریکی پو جونا مارکیٹ کراچی ہے۔
۱۷۲
تو - النساء
۵۷:۴
ہے ۔ حکیم مولوی غلام محمد صاحب روفات ۲۲ فروری ۲۱۹۲)
خان عبد الاحد خان صاحب افغان در دیس قادیان روفات ۱۳ اگست شاه ) افغانستان سے اوائل
عمر میں ہجرت کر کے قادیان آگئے۔ خلافت اولی میں احمد ہی ہوئے اور پھر عرصہ دراز تک نہایت اخلاص سے
حفاظتی خدمات انجام دیتے رہے ۔
- صحیح بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
شه - الصفت ۳۷ : خود ۱ تا ۱۰۸۰ - ابراهیم ۱۴ : ۳۸
شہ ویدوں کی قربانیاں اور چڑہا دے منہ مطبوعہ لدھیانہ مشن پرییس سالہ - انسائیکلو پیڈیا ری میں
۱۲
اینڈا تھکس ،
ہے ۔ انسائیکلو پیڈیا ریلیجس انیڈ ایتھکس ۳
لله - التوبة : ١١٤
۱۲
الله - حضرت مولاناسید محمد سرور شاہ صاحب روفات سوار چون شه وانه ، حضرت مسیح مو و علیه السلام
کے قدیم خدام اور اصحاب میں سے تھے۔ علم و فضل ، زہد و انتقاء ، زہد و انقاء اور صدق و وفا میں بے نظیر وجود تھے
وقتاً فوقتاً کئی اہم انتظامی فرائض کے علاوہ مفتی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بلند مقام پر فائز رہے۔
ر تفصیل کے لئے دیکھیں اصحاب احمد مؤلفہ ملک صلاح الدین صاحب ایم اے جلد ہ حصہ دلی تا سوم)
ت
سيرة المهدی حصہ دوم ماه مطبوعه و سمبر ست ۱۹۹۹
ه - نوبية المجالس مصنفہ شیخ عبد الرحمن الصفوري جلدي ما
ہے ۔ حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی (۱۸۵۸-۶۱۹۰۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم
خدام اور اصحاب میں سے تھے ۔ آپ آہ کی وفات پر میچ پاک علیہ السلام نے لکھا ۔ وہ دین اسلام است کا
حامی تھا اور جس کا خدا نے لیڈر نام رکھا تھا ۔ وہ خدائی اسرار کا عارف تھا اور دین متین کا خزانہ
اه - رسالہ جامعہ احمدیه سالنامه ۳ ء ص بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۳ ماه
ه - صحیح بخاری کتاب المرضى باب عيادة المريض
شه - یہ ہیبت ناک زلزله ۵ ار جنوری ۱۹۳۳ء کو شمالی بہار اور اس کے گرد و نواح میں آیا ۔ جس سے
ہزاروں جانوں کا خاتمہ ہو گیا۔ اور لاکھوں افراد بے خانمان و برباد ہو گئے۔
سید نا حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعا لٰے عنہ نے اپنے خطبہ جمعہ و ہ مندرجہ الفضل اللہ
میں زلزلہ سے متاثر ہونے والوں کی امداد کے لئے چندہ کی اپیل کی۔
۱۷۳
ہے ۔ اس زلزلہ کے بپا ہونے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا وہ نشان ظاہر ہوا ۔ جو
آپ نے حقیقت الوحی ص ۲۵ پر انسانا درج فرمایا ہے ۔
ہے ۔ حضرت کے ارشاد کی تعمیل میں ایک خاص انتظام کے ماتحت قربانی کے گوشت کا ایک حصہ ہر
محلہ میں ایک جگہ جمع کیا گیا ۔ اور یہ ان لوگوں کے گھروں میں افراد مروں میں افراد کے لحاظ سے پہنچایا گیا۔ جو قربانی
نہ دے سکے۔ اور اس طرح قادیان میں کوئی ایسا گھر نہ رہا۔ جہاں قربانی کا گوشت نہ پہنچا ہو ۔
الفضل ، ۲ مارچ ۶۳)