تکمیلِ ایمان کیلئے درستیٴ عقائد و اعمال کی ضرورت

خطبات محمود
الله
الله
۱۹۳۴ء
تکمیل ایمان کیلئے درستی عقائد واعمال کی ضرورت
(فرموده ۶ - اپریل ۱۹۳۴ء)
تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
انسانی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ ہر قسم کی نئی غذا چاہتا ہے بلکہ یہ بات
اللہ تعالی کی تمام مخلوقات میں پائی جاتی ہے تاکہ یہ فرق قائم بالذات میں جو خدا تعالی کی ذات
ہے، اور ان ذاتوں میں جو دوسروں کے سہارے قائم ہیں یعنی عام مخلوقات کی ذاتیں، ایک امتیاز
قائم کردے۔ یہی وجہ ہے کہ جب انسان کسی قسم کی غذا سے محروم ہو جاتا ہے تو باوجود اس کے
کہ اس کے حجم میں بظاہر کوئی فرق نظر نہیں آتا، اس کی طاقتیں اور قوتیں زائل ہو جاتی ہیں۔
جس طرح ظاہری جسم کے متعلق یہ قانون جاری ہے، اسی طرح باطنی جسم کے متعلق بھی یہ
قانون جاری ہے۔ باطنی جسم بھی ظاہری جسم کی طرح مختلف قسم کی غذاؤں کا محتاج رہتا ہے۔
کوئی غذا ایسی ہوتی ہے جس کی اسے ہر وقت ضرورت رہتی ہے جیسے جسم کو سانس کی
ضرورت ہے اور کوئی غذا ایسی ہوتی ہے کہ جس کی اسے تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد
ضرورت ہوتی ہے جیسے انسان کو پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے اور کوئی غذا ایسی ہوتی ہے جس
کے متعلق انسان لمبی دیر تک انتظار کر سکتا ہے جیسے کھانا کھانے کی حاجت ہوتی ہے۔
وہ چیز جو بمنزلہ سانس کے ہے کہ جس کے بغیر انسان زندہ رہ ہی نہیں سکتا اور جب وہ
اس سے اپنے آپ کو خالی سمجھتا ہے، تب بھی کچھ نہ کچھ ہوا اس کے پھیپھڑوں میں رہ جاتی
ہے جو اس کے دل سے کام کراتی رہتی ہے انسان کے اعتقادات کی غذا ہوتی ہے۔ ایک لمحہ

خطبات محمود
۱۱۵
سال ۱۹۳۴ء
کیلئے بھی انسان اگر اعتقادات کی درستی نہ کرے یا ایک لمحہ کیلئے بھی اس سے غافل ہو جائے
تو اس کی روح مرجاتی ہے۔ پانی اور کھانے کی طرح جو غذائیں ہیں وہ انسانی اعمال ہیں کہ ان
میں وقفہ بھی ہو سکتا ہے گو لمبا نہیں ہو سکتا مگر بہر حال اگر کچھ دیر تک انسان ان کے بغیر گزارہ
بھی کر سکے تب بھی جلد جلد عرصہ میں ان کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ ہاں یہ درست ہے کہ
اگر یہ غذا جلد جلد نہ ملے تو انسانی روح کی فوری ہلاکت نہیں ہو جاتی بلکہ کمزور ہو جاتی ہے۔
سانس کے نہ آنے سے تو فوری ہلاکت ہو جاتی ہے مگر غذا کے نہ ملنے سے فوری ہلاکت واقع
نہیں ہوتی جیسا کہ انسان بعض دفعہ کئی دن کا فاقہ کر لیتا ہے مگر ہلاک نہیں ہوتا ہاں کمزوری
ضرور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اعمال کے وقفہ کی وجہ سے بھی کمزوری آجاتی ہے اور گو یہ وقفہ
برداشت کیا جاسکتا ہے مگر چونکہ ساتھ ساتھ کمزوری بھی ہوتی جاتی ہے اس لئے ہر لحظہ انسان
موت کے قریب ہوتا جاتا ہے۔
پس سب سے مقدم انسان کیلئے یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اعتقادات اور اللہ تعالی پر یقین
درست رکھے لیکن دنیا میں عام طور پر انسانوں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ ایک یا دوسری غذا کو
بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔ کئی ہیں جو اعمال پر زور دیتے ہیں جیسے یورپین قومیں ہیں وہ کہتی ہیں کہ
عقائد سے کیا بنتا ہے۔ اصل چیز کام کرنا کرنا ہے انسان کو چاہیے کہ وہ لوگوں سے حُسنِ سلوک
کرے، ان ان سے سے محبت اور پیار سے پیش آئے ، ہمد رونی روز اور مؤاسات کا رویہ اختیار کرے
کچھ لوگ ایسے ہیں جو اعمال کو نظر انداز کر دیتے ہیں جیسے اس وقت مسلمانوں کی حالت ہے۔
ے اور
وہ کہتے ہیں جب ہم خدا پر ایمان لے آئے رسول کریم ﷺ کی صداقت کو تسلیم کر لیا تو
پھر ہمیں کسی چیز کی کیا ضرورت ہے۔ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ ل - ان کا سارا
زور اس بات پر ہوتا ہے کہ ہم نے لا إِلهَ إِلَّا الله کہہ دیا اب ہمارے اسلام میں کیا نقص رہا؟
مجھے تعجب آتا ہے ان لوگوں پر جو اسلام کو محصور کرنا چاہتے ہیں خالی عقائد کے ساتھ، حالانکہ
عقیدہ بغیر اعمال کے کبھی زندہ رہ نہیں سکتا۔ عقیدہ کی مثال درخت کی سی ہے اور اعمال کی
مثال پانی کی سی۔ اس میں شبہ نہیں کہ عقیدہ سانس کی طرح ہوتا ہے اور اگر اس میں ذرا سا
بھی رخنہ پیدا ہو جائے تو روحانی ہلاکت واقع ہو جاتی ہے مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ کھانا
کھانے کے بغیر سانس بھی نہیں چلتا۔ پس در حقیقت انسان کو دونوں طرف توجہ کرنے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کھانا کھا لیا ہے اب سانس

خطبات محمود
١١۶
سال ۱۹۳۴ء
آئے یا نہ آئے یا سانس جب آتا ہے تو کھانا کھانے کی کیا ضرورت ہے اور اگر کوئی یہ کہے تو
وہ بیوقوف اور جاہل سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح تکمیل ایمان کیلئے انسان کو ہمیشہ عقیدہ کی درستی
اور اعمال کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی نظر صرف ایک
طرف ہوتی ہے اور دوسری طرف ان کی نگاہ نہیں اُٹھتی۔ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہم
نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، چندے دیتے ہیں مگر روحانیت میں ترقی نہیں ہوتی۔
انہیں غور کرنا چاہئیے اور دیکھنا چاہیئے کہ یا تو ان کے اعمال میں نقص ہے یا عقائد میں۔ یا تو
اللہ تعالیٰ کی ذات پر جیسا یقین کامل ہونا چاہیے اور انسان کو سمجھنا چاہیے کہ وہ خدا کو حاضر ناظر
جانے اس عقیدہ میں نقص ہوگا۔ یا اگر عقیدہ درست ہو گا تو اعمال میں نقص ہوگا۔ جس کی وجہ
سے پانی اس کی روحانیت کے درخت تک نہیں پہنچ سکتا۔ پس مومن کو اپنی روح کی درستی
کیلئے ضروری ہے کہ اپنے عقائد پر نظر رکھے نیز اپنے اعمال کی بھی نگہداشت کرے اور یہ چیز
محاسبہ سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ انسان اگر اپنے نفس کا محاسبہ کرے تو اسے اپنے بہت سے
عیبوں کا پتہ لگ جاتا ہے اور بعض دفعہ ایسے باریک در باریک عیب نظر آجاتے ہیں کہ غلطی
سے بعض دفعہ انسان جسے قوتِ ایمانیہ سمجھ رہا ہوتا ہے، وہی ضعف ایمان کا موجب ہوتی ہے۔
کل ہی مجھے اس بات کا مشاہدہ کرنا پڑا۔ ایک دوست مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہنے لگے مجھ
پر فلاں فلاں ابتلاء آیا ہے۔ میرا بڑا ہی مضبوط ایمان تھا کہ میں ثابت قدم رہا ورنہ کوئی اور ہوتا
تو مرتد ہو جاتا۔ میں نے کہا یہی آپ کی کمزوری ایمان کا ثبوت ہے کہ آپ ایک معمولی بات کو
اپنے ایمان کی مضبوطی کا ثبوت سمجھ رہے ہیں حالانکہ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں ادنیٰ سے
اونی بشاشت ایمان بھی جب کسی مومن میں پیدا ہو جاتی ہے تو خواہ اسے آگ کے اندر داخل
کر دیا جائے تو بھی وہ ایمان سے متزلزل نہیں ہوتا ہے ۔ جب یہ ادنی بشاشت ایمان ہے تو
اعلی بشاشت ایمان خود سمجھ لو کہ کیا چیز ہو سکتی ہے۔
غرض کئی دفعہ انسان سمجھتا ہے کہ فلاں چیز اس کی قوت کا موجب ہے حالانکہ وہ
عدم تدبر کا ثبوت ہوتا ہے اور اگر وہ غور کرے تو اسے معلوم ہو کہ وہی چیز اس کی کمزوری کا
موجب بنتی ہے۔ ایک دفعہ رسول کریم ال کے پاس ایک شخص آیا اور آکر کہنے لگا۔
يَا رَسُولَ اللہ ! آپ مجھے ہر چیز سے زیادہ پیارے ہیں یہاں تک کہ میں آپ کو جان کی طرح
عزیز سمجھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا یہ کوئی اعلیٰ ایمان نہیں جب تک کہ تم مجھے اپنی جان سے بڑھ

خطبات محمود
114۔
سال ۴۱۹۳۴
کر پیارا نہ سمجھو سے ۔ اب جس چیز پر اس نے ناز کیا تھا اور سمجھا تھا کہ محبت کا بہت بلند مقام
اسے حاصل ہو چکا ہے، وہی چیز اس کا نقص ٹھری۔ اس نے خیال کیا تھا کہ رسول کریم ا
کو اپنی جان کی طرح عزیز سمجھنا ہی کافی ہے مگر رسول کریم اللہ نے فرمایا کہ جب تک تم
اپنی جان سے بھی بڑھ کر مجھے عزیز نہ سمجھو ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ چونکہ وہ ایمان کے رستہ
پر چل رہا تھا اس لئے اس نے سنتے ہی کہا یا رسول اللہ ! آپ مجھے اپنی جان سے بھی بڑھ کر
عزیز ہو گئے ہیں اور اس طرح اُسی وقت اس کی اصلاح ہو گئی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
ایک نیک نیت انسان کو جس وقت بھی اس کی غلطی سے آگاہ کیا جائے، وہ اپنی اصلاح کی
طرف مائل ہو جاتا ہے۔ یہ محاسبہ انسان کیلئے بہت مفید ہوتا ہے مگر محاسبہ کامل ہونا چاہئیے۔ یعنی
ایمان کا بھی اور اعمال کا بھی تب مفید ہو سکتا ہے۔ چونکہ آج تین بجے کی گاڑی سے بہت سے
دوست لائل پور جانے والے ہیں اس لئے میں خطبہ کو مختصر کرتا ہوں۔ گو سچی بات یہ ہے کہ
مجھ میں زیادہ خطبہ پڑھنے کی اِس وقت ہمت بھی نہیں۔ میں گھر سے تو اسی نیت سے چلا تھا کہ
خطبہ خود پڑھاؤں گا مگر رستہ میں مجھے تکلیف ہو گئی اور میں نے محسوس کیا کہ میں نے غلطی
کی جو خطبہ پڑھانے کیلئے آگیا۔ پس زیادہ تر وجہ تو صحت کی خرابی ہے لیکن چونکہ دوستوں کی
روانگی کا بھی احساس ہے اس لئے میں اس پر اکتفاء کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ
وہ ہمیں اپنے عقائد و اعمال دونوں کو درست رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
1)
الفضل ۱۳- اپریل ۱۹۳۴ء)
لے مسند احمد بن حنبل جلد ۱ صفحہ ۴۴۲ میں یہ الفاظ آئے ہیں من قال لا اله
الا الله وحده لا شريك له دخل الجنة
بخاری کتاب الایمان باب حلاوة الايمان
کے

آج 10 میں سے 10 باقی