مومن کو ہمیشہ عقل و فکر اور شعور سے کام لینا چاہیئے

خطبات محمود
۱۶۹
مومن کو ہمیشہ عقل و فکر اور شعور سے کام لینا چاہیے
فرموده ۸ - جون ۱۹۳۴ء)
سال ۴۱۹۳۴
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
ایمان اور عقل و فکر اور شعور، یہ ایسی لازم و ملزوم باتیں ہیں کہ انہیں ایک دوسرے
سے مجدا کیا ہی نہیں جاسکتا۔ ایمان کے ساتھ ہی انسان کو عقل اور شعور و فکر کا ایسا درجہ حاصل
ہو جاتا ہے کہ وہ درجہ دوسروں کو نہیں حاصل ہو سکتا کیونکہ عقل و فکر اور شعور وہ قوتیں ہیں
جو اپنی ہدایت اور رو روشنی کیلئے نور کی محتاج ہیں اور یہ نور ایمان سے وابستہ ہوتا ہے۔
فطرت صحیحہ کے ساتھ بھی بیشک اس کا تعلق ہوتا ہے اور اس لئے کافر بھی اس سے حصہ پاتے
ہیں مگر مومن ضرور حصہ پاتے ہیں۔ ممکن ہے ایک شخص کافر ہو مگر ساتھ ہی عقل و شعور اور
فکر سے کام لینے والا ہو لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ایک کافر ہو اور عقلمند نہ ہو، و شعور اور فکر
لیکن یہ ممکن نہیں کہ سچا مومن ہو اور عقلمند، صاحب شعور اور
سے کام کام لینے والا نہ ہو
صاحبِ فکر نہ :
نہ ہو۔
کپس ایمان کے ساتھ شعور اور فکر اور عقل اور تفقہ کو ایک گہری وابستگی ہے۔ گو ہم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایمان عقل اور شعور کا نام ہے لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ یہ چیزیں
ایمان سے جدا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ انبیاء مبعوث کرتا ہے تو ان کے ذریعہ جو
جماعتیں قائم ہوتی ہیں، وہ ہر میدان میں دوسروں سے آگے بڑھ جاتی ہیں کیونکہ ایمان کے
ساتھ ہی خاص عقل پیدا ہوتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو ایسے مربی عطا کرتا ہے

خطبات محمود
۱۷۰
سال ۶۱۹۳۴
یعنی پہلے انبیاء اور بعد میں خلفاء جو ان کی تربیت کرتے ہیں لیکن اگر ایمان کمزور ہو اور پھر
انسان تربیت کی بھی پرواہ نہ کرے تو ظاہری ایمان دار کہلانے سے بجائے کسی فائدہ کے عقل
اور بھی کوتاہ ہو جاتی ہے۔
مغز
قرآن کریم میں پڑھ کر دیکھو کس طرح بار بار عقل سے کام لینے کا حکم ہے۔ بار بار آتا
ہے کہ تم تفقہ نہیں کرتے، کیوں شعور سے کام نہیں لیتے، کیوں عقل نہیں کرتے۔ اس کی
وجہ یہی ہے کہ بغیر عقل اور فکر اور شعور کے انسان پوری طرح ایمان سے بھی کام نہیں لے
سکتا۔ ایمان مغز ہے اور یہ چھلکا ایمان دودھ ہے اور یہ پیالہ - کوئی دودھ بغیر پیالہ کے اور کوئی
بغیر چھلکا کے نہیں رہ سکتا۔ ہر مغز کا ایک چھلکا ہوتا ہے۔ بادام کو ہی دیکھ لو، اس کے اوپر
کتنا سخت چھلکا ہوتا ہے۔ پھر اندر سے جو مغز نکلتا ہے۔ اس پر ایک باریک سا چھلکا ہوتا ہے،
اس کے نیچے مغز نکلتا ہے۔ پھر اس میں سے بھی مغز اس کا رس ہوتا ہے۔ اور باقی فضلہ، اسی
طرح یہ بات چلتی جاتی ہے۔ میں پہلے بھی دوستوں کو توجہ دلاتا رہا ہوں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر
مومن کو غور کرنا چاہیے۔ کئی سال ہوئے چھ سات سال بلکہ اس سے بھی زیادہ غالبا ۲۴-۱۹۲۵ء
کا واقعہ ہے کہ میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ رسول کریم اللہ نے تاکید فرمائی ہے
که دروازه پر بار بار دستک نہیں دینی چاہیئے اور باہر نکلنے کا انتظار کرنا چاہیے ہے ۔ مگر بعض لوگ
اس کی پرواہ نہیں کرتے اور بار بار دستک دیتے یا آوازیں دیتے ہیں۔ اُن دنوں میں گول کمرہ
میں بیٹھتا تھا۔ بعض اوقات کسی ضروری کام میں مصروف ہوتا کہ جھٹ آکر کوئی دستک دے
دیتا اور اس طرح کام میں حرج ہوتا۔ پھر میں نے کئی بار سمجھایا ہے کہ رقعہ پڑھنے پر زیادہ وقت
خرچ ہوتا ہے، اس لئے زبانی بات بتادینی چاہئیے اس طرح کام جلد ہو جاتا ہے۔ اور ایسے وقت
میں کہ حرج نہ ہو مثلاً مسجد میں میں جب آؤں جاؤں یا نمازوں کے بعد بیٹھوں تو دعا کیلئے کہا
جاسکتا ہے لیکن اگر پچاس ساٹھ رقعے دے دیئے جائیں تو انہیں پڑھنے میں گھنٹہ پون گھنٹہ
صرف ہو جائے گا۔ یا مثلا مصافحہ ہے بعض لوگ پانچوں وقت مسجد میں نماز پڑھتے ہیں اور پانچوں
وقت ہی قطار باندھ کر مصافحہ کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ مصافحہ کے معنی ہم تو یہی سمجھتے
ہیں کہ جب کوئی شخص باہر سے آئے یا باہر جائے یا دیر سے ملے تو مصافحہ کر لیا جائے لیکن
روزانہ ہی پانچ بار بے تحاشہ مصافحہ کرتے چلے جانا بے معنی بات ہے۔ یہ طریق نہ سنت سے
ثابت ہے اور نہ عقل سے۔ یہ محض وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔ قادیان کی آبادی اب

خطبات محمود
141
سال ۱۹۳۴ء
بہت وسیع ہو چکی ہے اس لئے جو لوگ محلوں میں رہتے ہیں، ان میں سے کئی پانچ چھ دن کے
بعد مجھ سے ملتے ہیں۔ جمعہ کے روز یا کسی اور دن جو انہوں نے اس غرض کیلئے مقرر کیا ہوتا ہے
ان کا اپنے آپ کو روشناس کرانے اور اپنے آپ کو یاد دلانے کیلئے مصافحہ کرنا ایک معقول بات
ہے۔ یا پھر باہر جانے یا باہر سے آنے والوں کیلئے۔ یا میرے جانے یا آنے پر مصافحہ کیا جاسکتا
ہے۔ مگر پانچ وقت ہی مسجد میں ہر روز مصافحہ کرنا کسی سنت سے ثابت نہیں۔ منہ سے
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنا تو مسنون ۔ ہے۔ مگر یہ مصافحہ سوائے ضیاع وقت کے کوئی فائدہ نہیں دے
سکتا۔ پھر اس میں بعض دفعہ روشناس کرانے والی بات بھی نہیں ہوتی۔ بعض دفعہ بغل کے نیچے
سے کوئی ہاتھ نمودار ہوتا ہے۔ اور بعض دفعہ میں آگے ہوتا ہوں اور کوئی پیچھے سے میرے
ہاتھ کو مروڑ رہا ہوتا ہے اور میں قیاس سے سمجھتا ہوں کہ کوئی مصافحہ کرنا چاہتا ہے۔ پھر میں
نے کئی بار دیکھا ہے بعض لوگ میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ ہم نے تو بزرگوں سے یہ سنا
ہے کہ بڑے چھوٹوں کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرتے ہیں اس کی غرض برکت دینا ہوتی ہے لیکن بچوں
کا باپ کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرنا یا مریدوں کا امام کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرنا بالکل عجیب بات ہے۔ اسی
طرح میں نے کئی دوستوں کو دیکھا ہے اور توجہ بھی دلائی ہے کہ وہ دبانے بیٹھ جاتے ہیں۔
حالانکه دیگر فنون کی طرح دبانا بھی ایک فن ہے اور ہر شخص اسے نہیں جانتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے دیکھا ہے کہ آپ بعض دفعہ دبانے والوں کی
طرف سے تکلیف پہنچنے کی وجہ وجہ سے اُٹھ کر چلے جاتے۔ کوئی ایسا دبانے والا بیٹھ جاتا کہ آپ کو
کھجلی ہونے لگتی۔ آپ طبیعت کی شرم کی وجہ سے کہ نہ سکتے کہ ایسا نہ کرو اور اُٹھ کر اندر
تشریف لے جاتے۔ جتنے لوگ دماغی کام کرنے والے ہوتے ہیں ان کی اعصابی حس بہت تیز
ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھجلی پیدا کرنے والی چیز برداشت نہ کر سکتے
تھے۔ میرا بھی یہی حال ہے۔ پھر میری یہ حالت ہے کہ اگر میرے بدن پر ہاتھ رکھ دیا جائے تو
میری حالت ناقابلِ برداشت ہو جاتی ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے۔ ایسے موقع پر میں اکثر چلا جاتا
ہوں۔ یا اگر کوئی ضروری کام ہو یا بات ہو رہی ہو تو اپنے نفس پر جبر کر کے منع کر دیتا ہوں۔ وہ تو
برکت حاصل کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں مگر مجھے گد گدی اور تھیلی ہوتی ہے کہ طبیعت میں
سخت انقباض پیدا ہوتا ہے۔ پھر کئی لوگ ہیں کہ وہ دبانے لگتے ہیں مگر دو چار بار دبا کر پھر کمر پر
ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ تو برابر کے دوست کیلئے بھی معیوب بات ہے چہ جائیکہ

خطبات محمود
۱۷۲
سال ۱۹۳۴ء
ست
امام جماعت کیلئے ہو ۔ ہماری مجالس سے باہر غیر احمدی بلکہ غیر مسلم بھی آکر بیٹھتے ہیں اور عام طور
پر ہماری جماعت کو مہذب اور شائستہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسی حالت دیکھ کر ان لوگوں پر کیا اثر
ہوتا ہو گا۔ پھر انسان کو خود بھی عقل سے کام لینا چاہئیے۔ بعض اوقات میں نے دیکھا ہے بیعت
ہونے لگتی ہے اگر تو اس میں کوئی ایسی چیز ہو جو غیر معروف ہو کوئی حدیث ہو کہ پتہ نہ لگ
سکے کس طرح کرنی چاہئیے، تو ایک بات بھی ہے لیکن قرآن کریم میں صراحت ہے کہ بیعت
ہاتھ سے کی جاتی ہے ہے ۔ لیکن بعض لوگ بیعت کے وقت پاؤں پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں۔ خلیفہ
کی بیعت دراصل اس کی نہیں بلکہ مامور کی بیعت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے مامور کے ہاتھ کو
اپنا دایاں ہاتھ قرار دیا ہے اور ظاہر ہے کہ جسے خدا کا ہاتھ ہونے کا اعزازی مقام عطا کیا گیا ہو،
اس کا قائمقام پاؤں کو سمجھ لینا کتنی بڑی ہتک ہے۔ یہ تو ٹھیک ہے کہ پیارے کی ہر چیز پیاری
ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہر چیز کا اپنا مقام ہے۔ سر اپنی جگہ ہے اور پیر اپنی جگہ ۔ پھر بیعت کے
وقت بعض دوست بیٹھ کی طرف آکر بیٹھ جاتے ہیں۔ اور بغل کے نیچے سے یا اوپر کی طرف
ہاتھ نکالتے ہیں اس وقت کا نظارہ رہ بیعت کا نظارہ نہیں معلوم ہوتا بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے
جیسے ایک ماہی گیر جال کے اندر ہاتھ ڈال کر مچھلی نکال رہا ہے۔ مجھے اللہ تعالی نے ذکاوت حس
دی ہے اور اس کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ میں کیا کر رہا
ہوں اور میں تو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ ایک مومن کس طرح سوچے سمجھے بغیر بیعت کے وقت
پیٹھ پر یا پیر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ سکتا ہے۔ ہاتھ تو اس کے ہاتھ پر ہونا چاہئیے جس کی بیعت کی
جارہی ہو یا اس کے ہاتھ پر جس کا ہاتھ اس کے ہاتھ میں ہو۔ بیعت کرنے والے کے بازوؤں
وغیرہ پر بھی ہاتھ رکھا جاسکتا ہے مگر یہ کیا کہ بیعت کرنے والے کی پیٹھ پر یا اس کے پیر پر ہاتھ
رکھ دیا جائے۔ ہر انسان کو دیوانے کی ضرورت پیش آتی ہے اور ہر شخص جانتا ہے کہ دبانا کیا
ہوتا ہے۔ دبانے میں کبھی دوران خون بند ہوتا ہے اور کبھی کھلتا ہے۔ اور بند ہونے کے بعد
کھلنے پر تیزی سے چلنے لگتا ہے۔ اسی وجہ سے فالج کے مریض کو دبواتے ہیں تا خون کا دورہ تیز
ہو۔ لیکن دبائے رکھنے سے خون کا دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ وہ سُن ہو جاتا ہے۔ جیسے کمزور آدمی جس
پہلو پر لیٹے وہ سُن ہو جاتا ہے اسی طرح ہاتھ رکھ دینے سے طاقت آنے اور آرام ملنے کی
بجائے ضعف ہوتا ہے اور تکلیف پہنچتی ہے۔ پھر میں یہ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص اتنی
عقل نہ رکھتا ہو کہ وہ خیال کر سکے جب میں رقعہ بھیجوں گا تو ممکن ہے کوئی ضروری کام

خطبات محمود
۱۷۳
سال ۶۱۹۳۴
کر رہے ہوں اور اس میں حرج ہو۔ جو بھی رقعہ لے کر آئے گا مجھے کام چھوڑ کر اس کی طرف
دیکھنا پڑے گا، رقعہ لینا پڑے گا اور اس طرح کام کا حرج ہو گا اور وقت ضائع ہوگا۔ اگر
کیفیت کبھی کبھی پیش آئے تو خیر لیکن یہاں تو یہ حالت ہے کہ سارا سارا دن بچوں کے ہاتھ
رقعوں پر رقعے چلے آتے ہیں حالانکہ اگر اس طرح بھیجنے کی بجائے اس بکس میں ڈال دیئے
جائیں جو پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں اسی غرض سے لگا ہوا ہے تو بھی مجھے پہنچ جاتے ہیں۔
رقعے لینے کیلئے مجھے میں تمہیں بار اٹھنا پڑتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کچھ لکھنے بیٹھا ہوں، دو
سطریں لکھی ہیں کہ کھٹ کھٹ ہوئی اٹھ کر دروازہ کھولا تو ایک بچہ نے رقعہ دے دیا کہ
فلاں صاحب نے دیا ہے۔ پھر دروازہ بند کر کے بیٹھا اور دو سطریں لکھیں کہ پھر کسی نے آکر
کھٹکھٹانا شروع کر دیا اور لاکر رقعہ دے دیا۔ ایسے رقعوں کے متعلق میرا تجربہ ہے کہ ان میں
سے ننانوے فیصدی ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے فوری طور پر بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
مسجد میں وہی بات کہی جاسکتی ہے یا بکس میں رقعہ ڈالا جاسکتا ہے ننانوے فیصدی بھی نہیں ہزار
میں سے نو سو ننانوے ایسے ہوتے ہیں اور ان میں سے شاید ایک ایسا ہو جس کے متعلق کہا
جاسکے کہ جائز طور پر بھیجا گیا ہے۔ اور ایسے رقعوں کے متعلق میں نے کہا ہوا ہے کہ چاہے
رات ہو یا دن میں جاگ رہا ہوں یا سوتا ہوں یا کوئی اور کام کرنے میں مصروف ہوں' ہر
وقت مجھے پہنچائے جاسکتے ہیں اور ایسے موقع پر تو میں رقعہ بھیجنے والے کا ممنون ہوتا ہوں کہ
میرے فرض کی طرف اس نے توجہ دلائی ہے۔ لیکن یہ رقعے جن کا میں نے ذکر کیا ہے، فرض
کی ادائیگی کے رستہ میں روک ہوتے ہیں۔ ان میں سے فی ہزار کو سوننانوے ایسے ہوتے ہیں
جن میں دعا کی تحریک ہوتی ہے۔ ان کو بھلا بکس میں کیوں نہیں ڈالا جاسکتا۔ یا دوسرے وقت
میں مجھے زبانی کیوں نہیں کہا جاسکتا یا اگر رقعہ ہی دینا ہو تو کیوں نہیں دیا جاسکتا۔ جو رفعے بکس
میں ڈالے جاتے ہیں ان کو یا تو میں پڑھتا ہوں یا کسی کو دے دیتا ہوں کہ دیکھ کر لسٹ بناوے۔
اور ہر ایک کا نام اور غرض لکھ دے۔ بہر حال وہ مجھے پہنچ جاتے ہیں۔ اگرچہ میں نے بارہا کہا ہے
کہ رقعوں سے زیادہ زبانی بات کرنی چاہئیے اس سے بے تکلفی پیدا ہوتی ہے جو امام اور
جماعت میں ہونی چاہیئے۔ یہاں کوئی بادشاہت تو نہیں یہ تو محبت و پیار کا تعلق ہے، سونٹے یا
تلوار کا نہیں اور ایسے تعلق کیلئے بے تکلفی ضروری ہے اس لئے جب ملنے کا موقع ہو تو
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ سکتے ہیں اور دعا کیلئے اطلاع دے سکتے ہیں۔ پہلے بعض لوگ مسائل بھی

خطبات محمود
۱۷۴
سال ۱۹۳۴ء
علیحدہ مل کر دریافت کیا کرتے تھے لیکن میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری نصیحت کے بعد یہ بات
اب کم ہو گئی ہے۔ اور سوالات عام طور پر مسجد میں پوچھ لئے جاتے ہیں گو اتنا نہیں جتنا علیحدگی
میں پوچھتے تھے۔ پہلے تو یہ عام عادت تھی کہ کہتے ہم نے کوئی مسئلہ پوچھنا ہے علیحدہ وقت دیا۔
جائے۔ حالانکہ میں نے بارہا کہا ہے کہ مسئلہ مجلس میں پوچھنا چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ
ہو۔ مگر خیر یہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ گزشتہ نصیحت کے بعد اب اس میں کمی ہو گئی ہے لیکن
آج کل مصالحوں اور رقعوں میں پھر زیادتی شروع ہو گئی ہے۔ مصافحہ کرنے والوں میں جنہیں
میں پہچانتا ہوں اسی فیصدی وہ لوگ ہوتے ہیں جو پانچوں نمازیں مسجد میں پڑھتے ہیں اور صرف
میں فیصدی ایسے ہوتے ہیں جو باہر سے بطور مہمان آتے ہیں یا محلوں میں رہتے ہیں ایسے
لوگوں کیلئے مصافحہ کرنا جائز بلکہ ضروری ہے تا شناخت رہے۔ مجھے ان کے اخلاص کا علم ہو اور
معلوم ہو سکے کہ دین کی طرف ان کی کتنی توجہ ہے۔ مگر جن لوگوں کو پانچ، چار، تین یا بدرجہ اقل
دو نمازیں مسجد مبارک میں پڑھنے کا موقع ملتا ہے، ان کیلئے ضروری نہیں کہ ہر بار مصافحہ کریں
بلکہ بعض حالات میں ان کا مصافحہ تکلیف وہ ہوتا ہے اس لئے آج پھر دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ عقل و فکر اور شعور صرف ہمارا ہی حصہ ہے۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ
چیزیں مومن مومن کا ہی حصہ ہوں ہوتی ہیں۔ جو چیز دوسروں کو بہ یز دوسروں کو بہت بڑی محنت کوشش، جدوجهد ، تگ و دو
اور دوڑ دھوپ کے بعد حاصل ہوتی ہے وہ مومن کو بطور موہبتِ الہی حاصل ہوتی ہے۔
پس ہر کام جو کرنے لگو پہلے سوچو کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا پھر معلوم ہو جائے گا کہ کسی چیز
میں کیا خوبیاں ہیں اور کیا بُرائیاں۔ اسلام نے جو قانون بتایا ہے وہ یہی ہے کہ جس کام کی
برائیاں نیکیوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوں، وہ نہ کرو۔ اسی اصل کے ماتحت دیکھ لینا چاہیئے کہ جو
کام کرنے لگے ہو، اس کا فائدہ کیا ہے۔ اور اگر اس طرح غور کر لیا جائے تو میں سمجھتا ہوں ان
باتوں میں سے ایک بھی ایسی نہیں جو کی جائے۔ روزانہ بار بار مصافحہ کرنا، بچوں کے ہاتھ رقعے
بھیجنا، بیعت کے وقت پیٹھ پر یا پاؤں پر ہاتھ رکھنا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ غور کرنے سے
انسان خود سمجھ سکتا ہے کہ یہ کرنے کی نہیں اور اس طرح ان غلطیوں سے اجتناب ہو سکتا
ہے۔ میں نے پہلے بھی توجہ دلائی ہے اور اب پھر نصیحت کرتا ہوں کہ ان باتوں میں وقت ضائع
نہ کیا کریں۔ مشایعت یا استقبال صحابہ سے ثابت ہے۔ یہ چیزیں محبت اور بعض حالات میں قومی
وقار کو بڑھانے والی ہیں۔ لیکن جب کوئی مبلغ آتا جاتا یا میں باہر جاتا آتا ہوں تو ہمیشہ ایسے موقع

خطبات محمود
۱۷۵
سال ۱۹۳۴ء
پر ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جن کی اصلاح کی طرف منتظم توجہ نہیں کرتے۔ رستہ ایسا تنگ بناتے
ہیں کہ دھکے پر دھکے پڑتے ہیں۔ مثلاً گل ہی جب میں آیا تو ہزار کے قریب لوگ ہوں گے۔
اور یہاں کون سا ایسا خطرہ ہے کہ کوئی شخص بم یا گولی چلا د ہے ۔ مگر پھر بھی انتظامی لحاظ سے ایسی
گھبراہٹ ٹپکتی تھی جو مضحکہ خیز تھی۔ میں نے دیکھا کہ انتظام کرنے والے لوگوں کے ساتھ
درشتی کے ساتھ پیش آتے تھے جس طرح مجسٹریٹ مجرم سے پیش آتا ہے۔ وہ سینہ سے سینہ ملا
کر کھڑے تھے، رستہ کسی کو دیتے نہیں تھے جس کا نتیجہ یہ تھا کہ دھکے پڑتے تھے اور مجھے بھی
ساتھ ہی تکلیف ہوتی تھی۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اتنی گھبراہٹ کی کیا ضرورت ہے۔ گل اتنے
آدمی تو نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ پھر ہماری جماعت کا بیشتر حصہ ایسا ہے جو قانون کی پابندی کا
عادی ہے۔ اگر انہیں سمجھا دیا جائے تو وہ بد نظمی پیدا نہیں کرتے لیکن انتظام بھی تو ایسا ہونا
چاہیے کہ خواہ مخواہ تکلیف نہ ہو۔ جب کسی سے مصافحہ کا انتظام کرنا ہو تو کم سے کم تین گز
چوڑی گلی ہونی چاہیئے۔ تنگ رستہ سے نظر آنا بھی محال ہوتا ہے۔
مثلاً گل میں نے دیکھا کہ بعض تنگ گلی میں سے گذرتے ہوئے مجھ سے بھی آگے بڑھ
جاتے اور پھر یہی منتظم ان لم ان پر ہنستے حالانکہ اس کی وجہ جگہ کی تنگی ہے۔ جگہ کی تنگی کی وجہ وجہ سے
مصافحہ کرنے والے کو دوگز آگے جاکر ہوش آتی ہے۔ اگر رستہ چوڑا ہو تو دور سے ہی
بآسانی نظر آسکتا ہے۔ پھر مجبور کیا جاتا ہے کہ ایک ایک کرکے گزرو۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
ابتدائی حصہ میں آدھایا یا ۱/۴ منٹ دوسرے آدمی کے آنے تک ضائع ہو جاتا ہے اور ہر آدمی
کے گزرنے کے بعد بھی تین چار سیکنڈ ضرور ضائع ہوتے ہیں۔ اگر تین تین چار چار آتے
جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ان میں سے کون سے ایسے لوگ آجائیں گے کہ جو پہچانے نہ
جاسکیں۔ تو ہمارے ہر انتظام میں معقولیت ہونی چاہئیے۔ اور جو گڑ بڑ ایک بار ہو دوسری بار ہرگز
نہ ہونی چاہیے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا
جاتا ہے ۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ مسلمان جو غلطی ایک دفعہ کرتا ہے دوسری دفعہ اس کا
ارتکاب نہیں کرتا۔ لوگوں نے اس کے یہ معنی سمجھ لئے ہیں کہ دوسری بار دھوکا نہیں کھا سکتا۔
مگر یہاں عام لفظ ہے کہ ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاسکتا۔ چاہے وہ علم کے متعلق ہو
یا عرفان کے متعلق دینی ہو یا دنیوی جب ایک دفعہ اس میں غلطی کرے تو دوسری دفعہ ضرور
سنبھل جاتا ہے۔ پس اگر منتظم غور کریں تو اپنے انتظام کے نقائص انہیں معلوم ہو سکتے ہیں اور

خطبات محمود
١٧۶
سال ۱۹۳۴ء
وہ انہیں دور کر سکتے ہیں۔ مگر میں دیکھتا ہوں میں سال سے مصافحہ کے وقت یہ غلطی ہو رہی ہے
لیکن ہر بار وہی نقص نظر آتا ہے اور جو غلطی ایک بار ہو جائے وہ دوسری بار بھی ضرور ہوگی۔
یہ باتیں بتاتی ہیں کہ ہمارے دوستوں میں غور و فکر کی عادت نہیں۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا
ہے کہ مومن کیلئے ضروری ہے کہ ہر کام سے پہلے اس کے متعلق غور و فکر کرے اور جو غلطی
معلوم ہو اسے پھر نہ ہونے دے۔ ایک ایک آدمی بھی ہر روز اس بات کو سمجھنے لگتا تو ہیں
سال میں کئی ہزار آدمی سیکھ سکتے تھے اور پھر وہ لاکھوں کو ٹریننگ دے سکتے تھے۔ اس کے بعد
میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مولوی جلال الدین صاحب جو کھر یپڑ ضلع فیروز پور کے
رہنے والے تھے اور ملکانوں میں تبلیغ کیلئے مین پوری رہتے تھے، فوت ہو گئے ہیں۔ وہ پرانے اور
نہایت مخلص احمدی تھے۔ میں دیر سے انہیں جانتا ہوں۔ یہ تو میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آئے یا بعد میں لیکن حضرت خلیفہ اول کے زمانہ سے
میرے ان سے تعلقات تھے۔ میرا ستائیس سالہ تجربہ ہے کہ میں نے ان کے چہرہ پر کبھی
امامت کے آثار نہیں دیکھے ، ہمیشہ خوش نظر آتے۔ کئی دفعہ وہ اپنے معاملات پیش کرتے۔ اور
انہیں ایسا مشورہ دینا پڑتا جو ان کے خاندان کے خلاف ہوتا مگر وہ ہمیشہ خندہ پیشانی سے سنتے اور
ہنتے ہوئے کہتے کہ اچھا یہ بات ہے اور کبھی کسی بات پر بُرا نہ مناتے۔ انہیں تبلیغ کا جنون تھا۔
مین پوری میں جو احمدی آتے بلکہ بعض اوقات وہاں سے غیر احمدی بھی آتے، وہ بتاتے کہ ان
کے تقویٰ و طہارت کا اس علاقہ میں گہرا اثر ہے۔ جس طرح ان کی وفات ہوئی وہ بھی اپنے
اندر شہادت کا رنگ رکھتی ہے۔ سخت گرمی کے دن ہیں وہ ایک جگہ تبلیغ کیلئے گئے اور یہ گوارا
نہ کیا کہ تمام دن وہیں گزاریں۔ لوگوں نے بھی کہا کہ گرمی بہت ہے، یہی ٹھہر جائیں۔ لیکن
انہوں نے جواب دیا کہ نہیں دوسری جگہ جاکر بھی تبلیغ کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ چلے گئے اور
رستہ میں سن سٹروک جے ضَرْبَةُ الشَّمْسِ کہتے ہیں ہو گیا۔ اور بیہوشی میں کسی گردوارے کے
سامنے جاگرے اور فوت ہو گئے۔ لوگوں نے پولیس والوں کو بلالیا۔ وہ بھی آپ کو پہچانتے تھے تو
یہ موت بھی شہادت کی موت ہے کوئی وجہ نہیں کہ اگر دین کے معاملہ میں کوئی دشمن ماردے
تو شہادت ہو لیکن اگر کوئی شخص خود دیانتداری کے ساتھ خدمت دین کرتا ہوا مر جائے تو وہ
شہید نہ ہو۔ نماز کے بعد میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا دوست شریک ہوں۔
یہ
ان کے جنازہ کے متعلق کہنے کے علاوہ میں یہ بات کہنے کی ضرورت سمجھتا ہوں کہ اپنے

خطبات محمود
۱۷۷
سال ۱۹۳۴ء
نوجوان مبلغین کو توجہ دلاؤں کہ وہ مرحوم سے سبق سیکھیں۔ ان میں بعض کے متعلق شکایتیں
آتی ہیں کہ وہ کام چور ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے بزرگوں اور استادوں سے سبق سیکھیں۔ حافظ
روشن علی صاحب مرحوم کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ دین کیلئے اس طرح کام کرتے تھے جیسے
گھڑی چلتی ہے اور کبھی تکان محسوس نہیں کرتے تھے۔ رات ہو یا دن کبھی کام سے جی نہ
چراتے۔ اسی طرح پرانے مبلغوں میں سے مولوی غلام رسول صاحب راجیکی ہیں۔ ان کی صحت
خراب رہتی ہے اور وہ اعصابی کمزوری میں مبتلاء ہیں۔ یہ ایسا مرض ہے کہ عام لوگ اس میں
مبتلاء ہو کر کام ہی نہیں کر سکتے مگر وہ لگے رہتے ہیں حالانکہ کبھی سخت دورہ ہو جاتا ہے۔ بعض
اوقات لقوہ وغیرہ بھی اس مرض کے نتیجہ میں ہو جاتا ہے مگر وہ قدرے افاقہ ہونے پر پھر کام
میں لگ جاتے ہیں اسی طرح مرحوم کا نمونہ بھی بہت اچھا تھا۔ ایک اور صاحب ہماری جماعت
میں مولوی غلام حسن صاحب لاہور کے تھے۔ انہیں کتابوں سے اتنا عشق تھا کہ کتابوں سے
بڑھ کر ان کے نزدیک کسی چیز کی کوئی قیمت ہی نہ تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول بہت کتابیں
پڑھتے تھے مگر وہ فرماتے کتابیں پڑھنے کے لحاظ سے مولوی غلام حسن صاحب مجھ سے بھی
بڑھے ہوئے ہیں اور اس لحاظ سے شاید ہندوستان بھر میں اس صدی میں ان کا کوئی ہمسر نہ
تھا۔ وہ بہت غریب تھے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ ان کی غربت کو
دیکھ کر میں نے خیال کیا کہ ان کی کوئی خواہش پوری کر کے ثواب حاصل کروں۔ یہ سوچ کر
میں نے پوچھا مولوی صاحب آپ اپنی کوئی خواہش بتائیے ۔ تو کہنے لگے میری خواہش تو یہی ہے
کہ چاروں طرف کتابوں کی دیواریں ہوں اور مجھے اندر ڈال دیا جائے۔ رات کو کوئی شخص
مجھے چراغ جلا کر پکڑا دیا کرے روٹی کی بھی مجھے ضرورت نہیں میں وہاں بیٹھا کتابیں پڑھتا
رہوں اور جب وہ ختم ہو جائیں تو نکل آؤں۔ گویا وہ اُدھر گئے ہی نہیں جو حضرت خلیفہ اول کا
منشاء تھا۔ وہ ایسے غریب آدمی تھے کہ سات سات وقت کے فاتے آتے مگر پھر بھی منہ سے کبھی
کسی کو اپنی حالت نہ بتاتے۔ ہمیشہ ہشاش بشاش نظر آتے اور پھر اپنے انہماک میں ہی کھانے
بیٹھتے تو سات سات آٹھ آٹھ آدمی کا کھانا کھا جاتے۔ میں چھوٹا تھا کہ بخار سے بیمار ہوا اور ڈاکٹر
نے کہا شملہ بھیج دیا جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے شملہ بھیج دیا۔ میں وہاں پہنچا
تو مولوی صاحب وہاں تھے۔ میرا ذکر سن کر ملنے آئے اور بتایا کہ ایک غیر احمدی کلرک مجھ سے
عربی پڑھا کرتا تھا۔ اس کا دفتر گرمیوں میں شملہ آیا تو میں نے اس سے پوچھا کہ اب تو سبق رہ

خطبات محمود
۱۷۸
سال ۱۹۳۴ء
جائے گا۔ اس نے کہا ہاں مگر کیا ہو سکتا ہے۔ مولوی صاحب کہنے لگے اگر میں شملہ آجاؤں تو
پڑھا کرو گے؟ اس نے کہا ہاں ضرور پڑھوں گا۔ چنانچہ آپ اپنے خرچ پر شملہ آگئے محض اس
خیال سے کہ انگریزی خوانوں میں عربی کا شوق پیدا ہو۔ اس وقت اُن کی عمر ستر برس کے قریب
تھی مگر ادب اور عشق کا یہ حال تھا کہ میں جہاں جاتا برابر ساتھ جاتے۔ سیر کے وقت بھی ساتھ
رہتے۔ میری عمر اس وقت سترہ سال کے قریب تھی اور دوسرے دوست بھی جو سیر وغیرہ میں
شریک ہوتے عام طور پر نوجوان تھے۔ سیر کے وقت دل چاہتا کہ آگے جائیں ، مگر اس خیال سے
کہ مولوی صاحب بوڑھے ہیں واپس آجاتے۔ میں نے دوستوں سے کہا کہ سیر کو چپکے سے چلا
کریں جب مولوی صاحب باہر ہوں۔ چنانچہ اگلے روز جب مولوی صاحب باہر تھے، ہم چپکے
ہے
سے دوسرے دروازے سے نکل گئے۔ مگر ۔ مگر تھوڑی دور ہی گئے تھے کہ دیکھا سامنے پہاڑ پر
مولوی صاحب ڈنڈا ہاتھ میں پکڑے اور بڑے بڑے ڈگ بھرتے ہوئے آرہے ہیں۔ آتے ہی
کہنے لگے واہ جی آپ لوگ مجھے چھوڑ آئے۔ ہم نے کہا ہم تو آپ کی تکلیف کے خیال سے
چھوڑ آئے تھے۔ کہنے لگے بھلا یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صاحبزادے آئیں اور میں ہم رکاب نہ رہوں۔ تو یہ لوگ دن رات کام کرنے والے تھے اور
حد درجہ کا تقویٰ اور اخلاص رکھتے تھے۔ ہمارے نوجوان مبلغوں کو بھی چاہئیے کہ ان لوگوں کی
زندگیوں کو اپنے لئے خضر راہ بنائیں۔ اور علم حاصل کرنے اور تبلیغ کرنے میں ان کے نمونوں
سے سبق سیکھیں۔ ان کے متعلق بعض اوقات شکایت آتی ہے کہ کام کے موقع پر تکان وغیرہ
کا عذر کرتے ہیں حالانکہ جب دشمن حملہ آور ہو اُس وقت کون کہا کرتا ہے کہ میں تھکا ہوا
ہوں۔ انہیں چاہیے کہ جہاں تک ہو سکے محنت اور اخلاص سے کام کریں اور پھر کتابی علم پر بنیاد
نہ رکھیں بلکہ تقویٰ اور تعلق باللہ پر بنیاد ہونی چاہیے۔ اصل علم وہی ہے جو تقویٰ سے حاصل
ہو۔ میں نے لاہور میں جو ابھی لیکچر دیا اس کے بعد کئی ہندو مسلمان ملنے آئے۔ وہ کہتے کہ
ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ اس قسم کے مضمون کی تیاری کر سکیں حالانکہ میں نے اسے
صرف چند گھنٹوں میں تیار کیا تھا۔ مگر وہ سمجھتے تھے اس کیلئے مہینوں بلکہ سالوں کی ضرورت ہے۔
تو اللہ تعالی جو بات سمجھائے، وہ جلدی سمجھ میں آجاتی ہے۔ میں حافظ قرآن نہیں ہوں اور طبعاً
حوالہ والی کوئی بات مجھے یاد نہیں رہتی۔ قرآن شریف کے ہزارہا مضامین میرے ذہن میں ہیں
لیکن آیات سوائے سورۃ فاتحہ کے میں شاید نہ بتا سکوں کہ کس سورۃ کی ہیں۔ خواہ وہ ایسی

خطبات محمود
۱۷۹
سال ۱۹۳۴ء
سورتوں کی ہوں جو میں روزانہ پڑھتا ہوں۔ اس وجہ سے مجھے حافظوں کی یا کلید کی ضرورت
ہوتی ہے۔ تو حوالوں کے متعلق میرا حافظہ بہت کمزور ہے لیکن جہاں کوئی بتانے والا نہ ہو وہاں
اللہ تعالی تائید کرتا ہے۔ پانچ سات سو صفحات کی کتاب کو جہاں سے کھولا وہیں مطلوبہ مضمون
سامنے آگیا۔ ابھی جو لیکچر میں نے دیا ہے اس کیلئے دنیوی علوم کے متعلق مجھے ایک چیز کی
ضرورت تھی۔ اس کیلئے ایک کتاب تھی جو میں نے کبھی نہ دیکھی تھی لیکن جونہی کہ میں نے
اسے کھولا، معا وہی چیز میرے سامنے آگئی اور جب میں نے اپنے لیکچر میں اس کی طرف اشارہ
کیا تو سننے والے معلوم نہیں کیا خیال کرتے ہوں گے کہ یہ بات کتنا عرصہ زیر غور رہی ہے۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے۔ بعض اوقات بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اگر
فوری ضرورت ہو تو اللہ تعالی ایسا معجزانہ کام بھی کر دیتا ہے۔
پس ہمارے مبلغوں کو چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلقات مضبوط کریں اور بڑھاتے رہیں۔
عام طور پر میں رسالوں وغیرہ میں مضامین پڑھتا رہتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے اکثر حوالوں کے
پیچھے پڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ روحانی پہلو ان میں بہت کمزور ہوتا ہے۔ پرانی تفسیروں پر زیادہ
توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اول یا
میرے ترجمہ کی طرف دھیان کم معلوم ہوتا ہے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو
علوم اور معارف دنیا کے سامنے پیش کئے، ان کے سامنے پہلی تفسیریں مردہ ہیں۔ پس مولوی
صاحب کے جنازہ کے علاوہ اپنے مبلغین اور دوسرے نوجوانوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کریں۔ تبھی وہ دنیا میں ممتاز حیثیت قائم کر سکتے ہیں وگرنہ دنیوی سامان
ہمارے مخالفوں کے پاس بہت زیادہ ہیں۔
(الفضل ۱۴ - جون ۱۹۳۴ء)
له بخاری کتاب الاستئذان باب التسليم والاستئذان ثلاثاً
ه الفتح:
کے بخاری کتاب الادب باب لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين

آج 10 میں سے 10 باقی