ایمان کے ساتھ اعمال کی اصلاح بھی ضروری ہے
خطبات محمود
۱۸۹
۲۲
ایمان کے ساتھ اعمال کی اصلاح بھی ضروری ہے
(فرموده ۲۹ - جون ۱۹۳۴ء)
سال ۶۱۹۳۴
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے کئی دفعہ جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ صرف ایمان لے آنا کافی نہیں بلکہ ایمان
کے موافق اعمال کو ڈھالنا بھی ضروری ہے۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کی مثال
باغ کی سی ہے۔ انسانی اعمال اس کو سینچنے اور تروتازہ رکھنے کا موجب ہوتے ہیں۔ اگر درخت کو
وقت پر پانی نہیں پہنچے گا تو خواہ وہ کتنا ہی قیمتی کیوں نہ ہو ، خشک اور برباد ہو جائے گا۔ پس جب
تک اعمال صحیحہ ساتھ نہ ہوں، ایمان سرسبز نہیں ہوتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں
ایک حصہ ایسا ہے جس نے اب تک اس طرف توجہ نہیں کی۔ اور شاید وہ اس حقیقت کو
سمجھتا ہی نہیں یا شاید یہ وجہ ہو کہ بعض دفعہ انسان خود دھوکا میں آجاتا ہے۔ وہ غلط اصول بتاتا
ہے اور ان کی روشنی میں تو کیا کہہ سکتے ہیں، ان کی ظلمت اور تاریکی میں کہیں کا کہیں بھٹکتا
ہوا چلا جاتا ہے۔ اس کی مثال بالکل اس مکڑی کی سی ہوتی ہے جو اپنے گرد تانا تنتی ہے اور
جال بناتی ہے۔ پھر وہی حال اس کی موت کا موجب ہو جاتا ہے اور اسی گھر میں وہ دم گھٹ کر
مرجاتی ہے۔
چند ایک اصول ایسے ہیں جن کو ہماری جماعت دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے اور وہ
قرآن کریم کے پیش کردہ اصول ہیں ان کا غلط مفہوم شاید بعض کی ٹھوکر کا موجب ہو۔ مثلاً ہم
پیش کرتے ہیں کہ آپس میں ہمارا معالمہ برادرانہ اور بھائیوں والا ہے اور یہ کہ دنیا کی زینت
خطبات محمود
۱۹۰
سال ۱۹۳۴ء
ایک عارضی چیز ہے حقیقی زینت وہی ہے جو خدا کی طرف سے ملتی ہے اور حقیقی زندگی وہی
ہے جو موت کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ ممکن ہے ان دونوں اصول کا غلط مفہوم بعض لوگوں کی
ٹھوکر کا موجب ہو۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ بعض افراد جماعت میں عملی دیانت کا ثبوت
بہت کم ملتا ہے۔ قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ مومن دوسروں سے زیادہ محنتی، زیادہ وفادار
زیادہ جفاکش اور زیادہ لائق ہوتا ہے مگر بعض احمدیوں کی زندگی میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ وہ
سمجھتے ہیں مومن زیادہ نکما، زیادہ ناکارہ زیادہ کام چور اور زیادہ غافل ہوتا ہے۔ شاید بعض خیال
کرتے ہوں کہ برادرانہ کام ہے اس لئے اسے توجہ اور محنت سے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
یعنی بجائے اس کے کہ اپنے بھائی کا کام سمجھ کر اسے زیادہ کوشش اور زیادہ محنت سے کرتے
وہ اس کے متعلق سخت لاپروائی کرتے ہیں۔ گویا برادری کے اچھے معنوں کا بُرا مطلب لے لیتے
ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ اپنے بھائی کا کام ہی ہے اگر خراب ہو گیا تو کیا کسی غیر کا تو نہیں
ہے اور برادری کا یہ غلط مفہوم لے لیتے ہیں حالانکہ یہ خیال دل کی بیماری سے پیدا ہوتا ہے۔
مثلاً کسی نے معمار سے کوئی عمارت بنوائی ہے۔ اب اس اصول سے جو ہم پیش کرتے ہیں کہ
دنیا کی زینت کوئی چیز نہیں، معمار اگر یہ خیال کرلے کہ یہ مکان کل ہی ٹوٹ جائے تو کیا حرج
ہے، تو یہ ایک اعلیٰ درجہ کی تعلیم کے بڑے معنے ہوں گے۔ اسی طرح وہ اپنی بدی کو نیکی کا
پیرا یہ دے گا اور بہت سے لوگوں کی ٹھوکر کا موجب بن جائے گا حالانکہ حقیقی برادری کا اقتضاء
حقیقی ہمدردی ہوتا ہے۔ قادیان کے متعلق مجھے شکایات پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض پیشہ ور لوگ
دیانت سے کام نہیں لیتے حالانکہ میں مختلف رنگوں میں نصیحت کرتا رہتا ہوں لیکن اسی دوران
میں خود مجھے بھی ایک تجربہ اس کے متعلق ہو گیا۔ میں نے ایک مکان بنوایا۔ بعض احمدی
معماروں نے میرے پاس شکایت کی کہ مکان بنوانے والوں نے غیر احمدیوں کو کام دے رکھا ہے
حالانکہ ہم ان سے اچھا کر سکتے ہیں اور چونکہ میرا اصول یہی ہے کہ اگر احمدی کام کرنے والے
مل سکیں تو انہیں کام دینا چاہئیے میں نے اس کی تحقیقات کرائی تو معلوم ہوا کہ ان کی شکایت
صحیح نہیں۔ نوے فیصدی احمدی اور صرف دس فیصدی غیر احمدی تھے اور یہ کوئی قابل اعتراض
بات نہیں۔ ہم نے کسی کا بائیکاٹ تو کر نہیں رکھا۔ ہر دیانتدار اور اچھا کام کرنے والے کو موقع
دیتے ہیں۔ بہر حال میں نے ہدایت کی کہ آئندہ ان معترض لوگوں کو بھی موقع دیا جائے لیکن
نتیجہ یہ ہوا کہ ابھی وہ لوگ عمارت کا کام ختم کر کے نکلے بھی نہ تھے کہ اس کا پلستر گر گیا۔ اور
خطبات محمود
191
سال ۶۱۹۳۴
ابھی اس پر تین ماہ نہ گزرے تھے کہ فرش چکنا چور ہو گیا جو ثبوت ہے اس امر کا کہ ان
لوگوں نے دیانتداری سے کام نہ کیا تھا۔ وہ احمدیت کے جامہ سے غلط رنگ میں فائدہ اٹھانا
چاہتے تھے اور جب انہوں نے میرے ساتھ ایسا کیا تو اوروں کے ساتھ کیا کچھ نہ کرتے ہوں
گے۔
اسی طرح ابھی ایک عزیز آئے انہوں نے ایک قصہ سنایا۔ وہ ایک محکمہ کے انچارج
ہیں۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ احمدیوں کی بے جا طرفداری کرتے ہیں۔ حکومت نے اس
الزام کی تحقیقات کرائی اور انہیں اس سے بری پایا۔ ادھر گورنمنٹ کی نظروں میں تو ان کا یہ
حال ہوا کہ اعلیٰ حکام تک ان کی شکایت پہنچی اور تحقیقات ہوئی اور دوسری طرف ایک احمدی
جو ان کے وہاں جانے سے قبل موجود تھا اس کے متعلق انہوں نے سنایا کہ مجھے اس پر اسقدر
اعتماد تھا کہ نماز کی امامت بھی اس کے سپرد کر رکھی تھی۔ ایک دن ایک ماتحت افسر میرے پاس
آیا اور کہنے لگا کہ اگر کوئی شخص ممنوعہ اشیاء یہاں لاکر فروخت کر کے کثیر منافع حاصل کرتا ہو
تو اسے گرفتار کرنا چاہیے یا نہیں؟ میں نے کہا کہ ضرور مجرم کو پکڑنا چاہیے لیکن اس امر پر حیران
ضرور ہوا کہ اس سوال کی کیا ضرورت تھی یہ تو عام قانون کی بات ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد وہی
افسر آیا اور مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ میں اس کے ساتھ ہولیا۔ تھوڑی دور جانے کے بعد میں
نے دیکھا کہ وہی احمدی اپنی ڈیوٹی کی جگہ سے کوئی سوگز پرے کھڑا ہے۔ میں حیران تو ہوا مگر
خیال کیا کہ شاید کوئی ضروری کام ہو گا لیکن یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہی وہ مجرم
ہے جسے گرفتار کیا جائے گا۔ وہ افسر جب اس کے قریب پہنچا تو اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر
کہنے لگا، ٹھہر جاؤ اور اس کی تلاشی کا حکم دیا۔ اس کے کپڑوں سے تو کوئی چیز برآمد نہ ہوئی لیکن
جب پگڑی اُتار کر دیکھی گئی تو اس میں سے تمباکو برآمد ہوا جسے اس علاقہ میں لانے کی ممانعت
تھی۔ وہ کہتے ہیں یہ دیکھ دیکھ کر کر میرے تو پاؤں تلے تلے سے سے زمین نکل گئی اور قریب تھا کہ مجھے غش
آجاتا۔ ایک اور احمدی افسر بھی اُس وقت موجود تھا جس نے اپنے احمدی ہونے سے بھی پہلے
اس شخص کو ملازم رکھا تھا۔ یہ بات دیکھ کر اس کا رنگ زرد ہو گیا اگر وہ دیوار کا سہارا نہ لیتا تو
ہے کوئی صاحب اس سے اس مکان کا گمان نہ کریں جو دارالانوار میں میں نے بنوایا ہے۔ یہ مکان قاضی
عبدالرحیم صاحب نے تیار کروایا ہے اور اس محنت اور اخلاص سے تیار کروایا ہے کہ آنوں میں روپوں کا
کام کروا دیا ہے اور ایسا اعلیٰ ہے کہ ہمیشہ اسے دیکھ کر قاضی صاحب کیلئے دعا نکلتی ہے۔
خطبات محمود
۱۹۲
سال ۱۹۳۴ء
یقینا گر پڑتا۔ وہ سناتے ہیں ان کے ماتحت چھ احمدی تھے جن میں سے پانچ کو ایسے ہی جرائم میں
نکالنا پڑا ایک عورت اغواء کی گئی اور وہ ایک غیر احمدی کے پاس پائی گئی۔ اس ملازم کے خلاف
جب کار روائی کی گئی تو ایک اور احمدی اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ تمہارے ساتھ اس افسر
نے بہت ظلم کیا ہے اس کی شکایت میں امیر جماعت کے پاس کروں گا۔ اس احمدی کی غرض
صرف مفت کی نیک نامی حاصل کرنا تھی۔
یہ مثالیں بد دیانتی اور کام چوری کی ہیں اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ دیانت کا اعلیٰ
مقام ہمارے بعض افراد کو حاصل نہیں بلکہ ان کا اتنا ادنیٰ مقام ہے جو گری ہوئی اقوام کیلئے
بھی باعث ننگ و عار ہو۔ اور پھر وہ ایسی بد دیانتی احمدیت کے نام کے پروہ میں کرنا چاہتے ہیں
اور اس طرح اپنے ساتھ احمدیت کو بھی بدنام کرتے ہیں۔ گو یہ سب لوگ جو زیر الزام آئے
ایک ایسے ضلع کے تھے جو چوری کیلئے مشہور ہے اور جس کی نسبت کہتے ہیں کہ وہاں کا کوئی
شخص چوری کی علت سے پاک نہیں مگر احمدی ہو کر تو انسان کو پاک ہو جانا چاہیے۔ مسلمانوں
نے پستی کے زمانہ میں جو بد عادات پیدا کرلی ہیں، وہ احمدی ہو کر بالکل چھٹ جانی چاہئیں۔
مسلمانوں میں افسوس ہے کہ منزل کے ساتھ بعض بد عادات پیدا ہو گئی ہیں۔ میں ایک دفعہ
کشمیر گیا۔ وہاں ایک قسم کا قالین مختلف لوئیوں کے ٹکڑے جوڑ کر بناتے ہیں جسے گابا کہتے ہیں۔
میں نے وہاں کے ایک مشہور کاریگر کو ایک بڑے سائز کے گابے کا آرڈر دیا اور اس کے
مطابق قیمت بھی دے دی لیکن جب وہ بن کر آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ آرڈر کر وہ سائز سے
چوتھائی کم تھا۔ میں نے اس بد دیانتی کی وجہ دریافت کی تو جو جواب وہ مجھے دے دے سکا اور جسے وہ
بہت زیادہ معقول اور وزنی سمجھتا تھا وہ یہ تھا کہ میں مسلمان ہوں۔ گویا اس کے نزدیک
مسلمان کے معنی ہی یہ تھے کہ بددیانتی کرنے والا۔ اب یہاں بھی یہ شکایت پیدا ہو رہی ہے کہ
کام دیانتداری سے نہیں کیا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ ایک برادری ہے، کسی غیر کا کام تو نہیں۔
گویا یہ چوروں کی برادری ہے اور یہاں سب ٹھگ ہونے چاہئیں حالانکہ مومن دوسروں سے
زیادہ چست ہوتا ہے لیکن بعض لوگوں نے شاید یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ جو نماز پڑھتے یا
چندے دیتے ہیں، اس کی کسر کام کی بددیانتی کرکے نکالنی چاہیے۔ چونکہ نمازیں پڑھنے میں دو
گھنٹے صرف ہوتے ہیں، اس لئے اتنا وقت کام کا حرج کرکے نکال لینا چاہیے اور چونکہ وہ
دو روپیہ چندہ دیتے ہیں اس لئے اتنی خیانت کر لینی چاہیے اور یہ نہیں سمجھتے کہ اس نیکی کا کیا
خطبات محمود
۱۹۳
سال ۱۹۳۴ء
فائدہ جس کے نتیجہ میں بدی پیدا ہو۔ میرے نزدیک ہمارے مدارس کے افسروں پر بڑی
ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان کا فرض ہے کہ طلباء کو محنت کی عادت ڈالیں اور انہیں
دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کا عادی بنائیں۔ بچپن میں جب میں نے رسالہ
تشحیذ جاری کیا تو ایک کارکن سے کچھ مال ضائع ہو گیا۔ کمیٹی کے باقی ممبروں کی رائے تھی
کہ اس نے عمداً چوری اور بددیانتی کی ہے۔ لیکن میرا خیال تھا کہ اس نے مجبوری کے ماتحت
واپسی کی نیت سے رقم خرچ کرلی اور میں کہتا تھا ہمیں ایسا طریق اختیار کرنا چاہئیے کہ رقم
وصول ہو جائے اور اسے سرزنش بھی ہو لیکن یہ چور کہلانے کا مستحق نہیں مگر دوسرے ممبر
اسے چور سمجھتے تھے۔ ایک دوست جو اب فوت ہو چکے ہیں اس مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے وہ
کہنے لگے دونوں فریق غلطی پر ہیں۔ روپیہ آپ لوگوں کا ذاتی تھا یا چندہ کا۔ چونکہ چندہ کا تھا اس
لئے خدا کا تھا۔ پس اگر خدا کے ایک بندہ نے ضرورت کے وقت اسے خرچ کرلیا تو اس میں
مجرم کون سا ہے اور غلطی کیا ہے۔ انہیں بہت سمجھایا گیا کہ یہ اصل ٹھیک نہیں مگر ان پر کوئی
اثر نہ ہوا۔ وہ بہت نیک آدمی تھے اور یہ حسن ظنی کم فہمی کی وجہ سے تھی مگر اس قسم کی
حسن ظنی بھی خطرناک ہوتی ہے اور بددیانت بنا کر چھوڑتی ہے۔
مدارس کے افسروں کو چاہیئے کہ اپنے طلباء میں اخلاق کی روح پیدا کریں۔ دوسرے
صیغوں کا بھی یہی فرض ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اخلاق کی درستی کی طرف توجہ بہت کم ہے۔
ظاہری باتوں کا ظاہری قانون اور ظاہری پابندیوں کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔ ناظر صاحبان بھی
زیادہ تر انہی باتوں کا خیال رکھتے ہیں حالانکہ ظاہری باتیں بھی اخلاق سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔
بد دیانت لوگ قوم کیلئے ناسور ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
جب تک ایسے افراد کا علاج نہ کیا جائے اور جو ناقابلِ علاج ہوں ان کو نکالا نہ جائے، ہماری
جماعت کی ترقی مشکل ہے۔ دیانت کے بغیر دنیا میں کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ بد دیانتی سے
بے اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ حسن ظنی سے کام لینا چاہیے تو ہمیں اس کیلئے
میدان بھی صاف کرنا چاہیے۔ ایک شخص رات کو ایک جگہ سوتا ہے جہاں سے کبھی اس کا
پاجامہ چوری ہو جاتا ہے، کبھی قمیض ، کبھی کوٹ اور کبھی ہوا۔ اسے اگر کہا جائے کہ حُسنِ ظنی
سے کام لو یہاں تمہارا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا تو وہ ہماری بات کس طرح مان سکتا ہے۔
حافظ مرحوم نے کیا خوب کہا ہے کہ :-
خطبات محمود
۱۹۴
سال ۱۹۳۴ء
در میان قعر دریا تخته بندم کرده
سے کہنا کہ
باز مے گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
اسی طرح بدظنیوں کے سامان کی موجودگی میں کسی
حُسنِ ظنی سے کام لو
بے معنی بات ہے۔ جو انسان چوروں سے گھرا ہوا ہو وہ اگر اپنی جان بچانا چاہتا ہے تو اسے
بدظنی کرنی پڑے گی۔ پس اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ باہم اعتماد کی فضاء پیدا ہو تو لوگوں میں
دیانت پیدا کرو۔ ولایت میں میں نے دیکھا ہے اور کئی بار اپنے ساتھیوں کو بھی دکھایا وہاں
ولایت کا مزدور اس پھرتی سے کام کرتا ہے گویا اس کے اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور
نهایت بیش قیمت سامان جل رہا ہے لیکن یہاں کا مزدور میں نے خود کئی بار دیکھا ہے نہایت ہی
غفلت سے کام کرتا ہے۔ وہ اینٹیں لانے کیلئے جائے گا تو آہستہ آہستہ، پھر وہاں پہنچ کر پہلے
اینٹوں کو دیکھے گا، پھر ایک ایک اینٹ اٹھائے گا اسے پھونک پھونک کر رکھے گا اور اگر موقع
ملے تو بیٹھ کر محقہ پینے لگ جائے گا۔ پھر اگر معمار آواز دے گا کہ جلدی آؤ تو کہے گا میں اُڑ کر
ھوڑا ہی آسکتا ہوں۔ یہی معمار کا حال ہے۔ وہ اینٹ پکڑ کر تیسی کے ساتھ اس پر ٹک ٹک
کرتا رہے گا گویا اس میں سے نشاستہ نکال رہا ہے۔ غرض ان کو دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ
یہ کام کر رہے ہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شغل یا تماشہ کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ایسا
ہوائی جہاز ہو جس میں چند گھنٹوں میں ولایت سے ہندوستان پہنچا جاسکے۔ اور ایک آدمی کو اس
میں بٹھا کر پہلے ولایت کے مزدور دکھائے جائیں۔ اور پھر دو تین گھنٹہ کے بعد ہی اسے
ہندوستانی مزدوروں کو دیکھنے کا موقع ملے تو اس عظیم الشان فرق کو دیکھ کر شاید وہ پاگل
ہو جائے۔ آہستہ آہستہ کام کرنے کی وجہ سے ہی یہاں کے مزدوروں سے زیادہ وقت کام لیا جاتا
ہے۔ ولایت میں مزدور چھ گھنٹہ کام کرتا ہے۔ اور یہاں دس گھنٹے لیکن ولایت کا مزدور چھ گھنٹے
میں اتنا کام اتنا کام کر لیتا ہے جتنا یہاں تمیں چالیس گھنٹے میں کرتا ہے اور اس قدر محنت کے بعد اس کا
حق ہو جاتا ہے آرام کرے اور چونکہ کام کرنے کے بعد اسے فرصت بھی مل جاتی ہے، اس
لئے اس وقت میں محنت کرکے ولایت کے مزدوروں میں سے بعض لوگ بڑی بڑی ترقیاں
کر جاتے ہیں۔ ان میں سے کئی لوگ بڑے بڑے پروفیسر اور موجد بن گئے۔
ایڈیسن جو اس زمانہ کا بہت بڑا موجد ہوا اور جس نے قریباً ایک ہزار ایجادیں کیں،
وہ پہلے ایک کارخانہ میں چپڑاسی تھا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ چٹھیاں لے جانے پر مقرر
خطبات محمود
۱۹۵
سال ۱۹۳۴ء
تھا۔ وہ ہمیشہ جیب میں کتاب رکھتا اور میٹھی دے کر کتاب پڑھنے بیٹھ جاتا۔ جب جواب ملتا تو
کتاب جیب میں رکھ کر چل پڑتا اور اسی طرح مطالعہ کرتا رہتا۔ آخر بڑا سائنسدان بن گیا
اور اس نے اتنی ترقی کی کہ تاریخ میں اس کا نام ہمیشہ یادگار رہے گا۔ اس نے ہزار کے قریب
ایجادیں کیں۔ اور بہت سی ایجادیں اس کی ایجادوں سے آگے کی گئی ہیں۔ مگر یہ شخص پہلے
ان پڑھ چپڑاسی تھا جو دنیا کا بہت بڑا آدمی بن گیا۔ پس ہمارے امراء، سیکرٹریان اور بالخصوص
جماعت سالکین کا جو میں نے قائم کی ہے فرض ہے کہ ان غلطیوں کو دور کریں جو جماعت کے
بعض افراد میں پائی جاتی ہیں۔ اگر ہم اپنی جماعت میں سے بد دیانتی کو دور نہیں کر سکتے تو دنیا میں
ہمارا زعب قائم نہیں ہو سکتا۔ بد دیانتی بے ایمانی پیدا کرتی ہے۔ مجھے یاد ہے میں چھوٹا ہی تھا کہ
ایک دفعہ امرتسر گیا۔ میں نے بازار میں دیکھا کہ ایک سفید ریش جبه پوش مولوی صاحب
جارہے تھے اور پیچھے پیچھے ایک غریب آدمی ان کی منتیں کرتا جاتا تھا۔ وہ کبھی کبھی مڑ کر اس کی
طرف دیکھتے اور غصہ سے اسے دھتکار دیتے۔ میں نے دریافت کیا کہ کیا بات ہے۔ اس نے بتایا
کہ میں مزدور آدمی ہوں ہمارے ہاں بغیر پیسہ کے شادی نہیں ہو سکتی اس لئے شادی کی خاطر
میں جو مزدوری کرتا تھا وہ ان کے پاس جمع کرتا جاتا تھا کیونکہ میرے نزدیک اس سے زیادہ
محفوظ جگہ کوئی نہ تھی۔ اب جبکہ چار سو کے قریب روپیہ جمع ہو گیا اور میرا شادی کرنے کا ارادہ
ہوا تو ان سے روپیہ مانگا مگر یہ صاف مکر گئے اور کہتے ہیں کہ میرے پاس تمہارا کوئی روپیہ
نہیں۔ اب غور کرو اس شخص کے دل میں خدا پر کیا ایمان رہ گیا ہو گا۔ بد دیانتی ایمانی اور
اقتصادی دونوں طرح سے کمزور کرتی ہے۔ پس ہماری جماعت میں یہ چیز بالکل نہ ہونی چاہیے۔
اموال اور کام کاج میں پوری دیانتداری ہونی چاہیئے اور معاہدات کی سختی سے پابندی ہونی
ضروری ہے۔ پس جن دوستوں کے دلوں میں ہمدردی ہے انہیں چاہیے کہ ایسی باتوں کو دیکھتے
رہیں کہ پیشہ ور لوگ دیانتداری سے کام کرتے ہیں یا نہیں۔ یہ دیانتداری نہیں کہ مالک کی
موجودگی میں خوب کام کیا لیکن اس کے جانے کے بعد بیٹھ گئے۔ اگر خدا تعالیٰ کو نگران سمجھا
جائے تو انسانی نگران کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔ پس چاہیے کہ ایسے لوگ اپنی اصلاح
کریں اور جو خود نہیں کر سکتے ان کی دوسرے کریں اور جو عادی مجرم ہوں انہیں سزائیں دی
جائیں۔ یعنی ان سے کام نہ لیا جائے یا پھر اپنے سے الگ کردیا جائے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ جو
شخص کام میں بد دیانتی کرتا ہے، وہ مال کھا جانے والے سے زیادہ خطرناک ہے۔ فرض کرو ایک
خطبات محمود
194
سال ۱۹۳۴ء
شخص نے ایک میز بنوائی جس کی عمر میں سال تک ہونی چاہیئے لیکن بنانے والے نے ناقص
لکڑی لگادی، اسے ٹھیک طرح صاف نہ کیا روغن اچھا نہ کیا اور وہ ایک سال کے بعد
ٹوٹ پھوٹ گئی تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ اس نے پچانوے فیصدی کھا لیا مگر روپیہ کھانے والا
اتنا کبھی نہیں کھا سکتا۔ روپیہ میں زیادہ سے زیادہ میں پچیس فیصدی کھایا جاسکتا ہے۔ اگر کسی
شخص کو دس ہزار روپیہ کوئی سامان خریدنے کیلئے دیا جائے اور وہ نو ہزار نو سو کا سامان خریدے
اور سو روپیہ کھا جائے تو بیشک اس نے بڑا جرم کیا لیکن جو شخص کام میں بد دیانتی کرے اور
اصل قیمت لے کر ناقص چیز مہیا کردے وہ بہت زیادہ مجرم اور خطرناک مجرم ہے۔ فرض کرو
کسی حکومت نے سامان جنگ بنوایا مگر بنانے والے گولہ بارود ایسا بنا دیں جو میدانِ جنگ میں
پھس پھس کرکے رہ جائے تو اس کے نتیجہ میں جس قدر جانیں ضائع ہوں گی، ان سب کی
ذمہ داری بنانے والوں پر ہوگی۔ ان سے وہ شخص بدرجہا اچھا ہو گا جس نے روپیہ میں سے ایک
آنہ کھالیا اور پندرہ آنے کی چیز اچھی مہیا کر دی۔ اسی طرح جو شخص دس گھنٹہ کی مزدوری لے
کر پانچ گھنٹہ کام کرتا ہے وہ گویا پچاس فیصدی کھالیتا ہے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ ہمارے ملک
میں روپیہ کھا جانے والوں کو تو بہت بُرا سمجھا جاتا ہے لیکن کام خراب کرنے والوں کو کوئی
بد دیانت نہیں کہتا حالانکہ یہ اس سے بہت زیادہ اور سخت خطرناک بددیانت ہوتے ہیں کیونکہ
کام میں بد دیانتی کے نتائج بعض اوقات سخت خطرناک نکلتے ہیں۔ میں نے کسی رسالہ میں ایک
مضمون پڑھا تھا کہ ترکی کی ایک جنگ میں سپاہیوں کو جو کارتوس مہیا کئے گئے ان میں لکڑی
ٹھونسی ہوئی تھی۔ ترک مرنے مارنے پر آمادہ تھے مگر ان کی جانبازی کسی کام نہ آسکی کیونکہ
سامان خریدنے والے نے صندوق کھول کر دیکھا ہی نہ تھا کہ اندر کیا بھرا ہوا ہے۔ اگر وہ پچاس
لاکھ میں سے صرف چالیس لاکھ کا سامان خرید تا اور دس لاکھ کھا جاتا تو گو وہ بد دیانت ٹھر تا مگر
اس کی بد دیانتی اس قدر نقصان کا موجب نہ ہوتی جتنی اس کی یہ غفلت ہوئی۔ خواہ اس نے
مال خریدنے میں کوئی بد دیانتی نہ کی اور ایک پیسہ بھی نہ کھایا مگر اس کی سستی ہزاروں جانوں
کے اتلاف کا باعث بن گئی اور ترکوں کو اپنے ملک سے محروم ہونا پڑا۔ اگر وہ دس لاکھ روپیہ
کھا جاتا تو یہ بد دیانتی اس غفلت سے بدرجہا اچھی ہوتی کیونکہ دس لاکھ روپیہ تو ایک شہر کی
قیمت بھی نہیں۔ لیکن ہمارے ملک میں کام کی بد دیانتی کو برا نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی غفلت کو
کوئی جرم خیال کیا جاتا ہے ہاں مالی خیانت کو بہت بُرا خیال کیا جاتا ہے۔
خطبات محمود
194
سال ۱۹۳۴ء
جنگ اُحد میں رسول کریم اللہ نے دس آدمیوں کو ایک درہ پر متعین فرمایا اور حکم
دیا کہ خواہ کچھ ہو، باقی فوج مرے یا جیئے، ہارے یا جیتے تم یہاں سے ہرگز نہ ہلنا مگر جب کفار کو
شکست ہوئی اور وہ بھاگے تو درہ پر مقرر کردہ آدمیوں نے خیال کیا کہ اب ہمیں بھی کچھ لڑائی
میں حصہ لینا چاہئیے۔ ان کے افسر نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں یہیں رہنے کا حکم ہے مگر باقیوں
نے کہا کہ عقل کی بات کرو رسول کریم اس کا مقصد تو صرف یہ تھا کہ اس درہ کی حفاظت
کی جائے مگر اب کہ دشمن بھاگ چکا ہے اس کی حفاظت کی کیا ضرورت ہے۔ اس افسر نے اور
ایک ساتھی نے تو جانے سے انکار کر دیا لیکن باقی آٹھ بھاگ کر لڑائی میں شامل ہوئے۔
خالد بن ولید نے جو اُس وقت مسلمان نہ ہوئے تھے مڑ کر دیکھا تو درہ کو خالی پایا۔ انہوں نے اپنی
بھاگتی ہوئی فوج میں سے ایک دستہ جمع کرکے اس پر حملہ کردیا۔ دو صحابی جو وہاں موجود تھے وہ تو
ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور کفار نے مسلمانوں کے عقب سے ایسا حملہ کیا کہ وہ ٹھہر نہ سکے ہے۔
حتی کہ رسول کریم اس کے گرد ایک وقت میں بارہ اور دوسرے وقت میں صرف چھ آدمی
رہ گئے۔ آپ کے دندان مبارک میں سے بعض صدمات سے ٹوٹ گئے اور آپ بہوش ہو کر
گر گئے اور لاشوں کے نیچے دب گئے۔ اور خیال کر لیا گیا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں ہے ۔ تو کام
کرنے میں ایک چھوٹی سے غلطی اور غفلت سے کس قدر نقصان اُٹھانا پڑا۔ اللہ تعالیٰ اپنی خاص
تائید سے آپ کی نصرت نہ کرتا تو ایسے ہزاروں دشمنوں میں جو خون کے پیاسے اور مار دینے
کی قسمیں کھا کر آئے ہوں، ایک بیہوش پڑا ہوا انسان کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے۔ اتنے
دشمنوں کے سامنے تو ہوش میں جو انسان ہو وہ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ چہ جائیکہ ایک بیہوش پڑا
ہوا انسان اپنی حفاظت کر سکے۔ پس یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ آپ محفوظ رہے۔ آپ پر
صحابہ کی لاشیں گر گئیں اور اُس وقت اگرچہ آپ کو تکلیف تو ضرور پہنچی مگر یہی آپ کی
حفاظت کا ذریعہ ہو گیا۔ دیکھو غفلت اور فرائض کی بجا آوری میں کوتاہی کسی قدر قباحتوں اور
نقصانات کا موجب ہوئی۔ اگر وہ لوگ پچاس ہزار روپیہ بھی کھا لیتے تو ان کی یہ حرکت اس قدر
خطرناک نہ ہوتی جتنی یہ حرکت ہوئی۔ پس ہمارے اندر یہ احساس ہونا چاہئیے کہ کام چور،
دھو ک باز یا کام میں بد دیانتی کرنے والا روپیہ کی چوری کرنے والے سے بہت زیادہ خطرناک ہے۔
اس کی اصلاح کرنی چاہیے اور جو اصلاح پذیر نہ ہو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ اور
ایسی فضاء پیدا کر دینی چاہیئے کہ ایک احمدی کے پاس دس کروڑ روپیہ کی امانت رکھنے میں بھی
خطبات محمود
۱۹۸
سال ۱۹۳۴ء
سب سے
کوئی خطرہ محسوس نہ کرے۔ اور وہ روپیہ محفوظ رہے۔ بعض افراد کی بد دیانتی ساری قوم کو
بد نام کردیتی ہے۔ جس طرح ایک مچھلی سارے تالاب کو گندہ کر دیتی ہے۔ اور ہم میں ابھی بہت
سی ایسی مچھلیاں ہیں لیکن ہماری انجمنیں اس اصلاح سے غافل ہیں اور قادیان کی انجمن تو
زیادہ غافل ہے۔ یہاں کے ممبروں کو تو میں چکنا گھڑا سمجھتا ہوں۔ وہ حکم دینا جانتے
ہیں، بورڈ جھٹ لگا دیتے ہیں مگر جس طریق پر کام کرنا چاہیئے وہ نہیں کریں گے۔ بکری کا دودھ
پانچ پیسے نہیں چار پیسے ہونا چاہیے۔ اور جو اس بھاؤ نہ دے اس کا بائیکاٹ کر دیا جائے۔ ایسی
باتوں کی طرف زیادہ توجہ ہے مگر دوسری طرف جہاں سارے کا سارا اونٹ ہی کھایا جا رہا ہو،
اس کی خبر نہیں۔ سطحی باتوں کی طرف بہت توجہ ہے مگر حقیقی ضرورتوں سے غافل ہیں۔ یہاں
کام چور بد دیانت خائن دھوکا باز اور ٹھگ موجود ہیں مگر ان کا کوئی فکر نہیں۔ دودھ اور گھی
کے بھاؤ پر لڑتے رہیں گے حالانکہ اگر دودھ چار نہیں پانچ ہی پیسے بکتا رہے تو کوئی مر نہیں
جائے گا۔ گا۔ لیکن جن چیزوں کی موجودگی میں دنیا زندہ نہیں رہ سکتی، ان کو دور کرنے کا کوئی فکر
نہیں۔ اور اگر کریں گے تو اُس وقت جب کوئی اپنی غرض ہو۔
پچھلے دنوں گوجرانوالہ سے مجھے خط آیا کہ یہاں یہ یہ نقص ہے۔ اگر وہ سارے نقائص
صحیح ہوتے تو بھی شکایت کی وجہ یہی ہو سکتی تھی کہ لکھنے والے کو سیکرٹری شپ سے علیحدہ کردیا
گیا تھا۔ میں نے وہ خط میر محمد اسمعیل صاحب کو تحقیقات کیلئے بھیجا تو انہوں نے لکھا کہ سب
باتیں غلط ہیں۔ میں پہلے ہی معترض کو جواب دے چکا تھا کہ یہ خط شدید بغض کے نتیجہ میں
لکھا ہوا ہے۔ تو اصلاح کی طرف اگر توجہ کی بھی جاتی ہے تو اپنی غرض کیلئے اور ایسے رنگ میں
کہ دیکھنے والا صاف معلوم کر لیتا ہے۔ اس سے اور بھی برا اثر ہوتا ہے۔ ہاں جب دیکھا جائے
خدا کیلئے اصلاح کی کوشش ہو رہی ہے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن جو شکایت ذاتی غرض کے
ماتحت کی جائے اس کا اثر الٹا ہوتا ہے۔ بعض لوگ پراویڈنٹ فنڈ سے روپیہ لینے کی کوشش
کرتے ہیں اور جب ملتا نہیں تو شکایت کرتے ہیں کہ یہ لوگ سود کھاتے ہیں۔ وہ نادان سمجھتے
ہیں کہ اگلے بیوقوف ہیں اور انہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ میں تو خدا کے فضل سے بات کرنے
والے کے لہجہ سے بات کی تہہ کو پہنچ جاتا ہوں یہ علیحدہ بات ہے کہ عیب پوشی سے کام لیتا
ہوں۔ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ جب ذاتی غرض پوری نہیں ہوتی تو اسے قومی رنگ دے دیا
جاتا ہے۔ اس سے اصلاح نہیں ہو سکتی بلکہ بیماری اور بھی بڑھتی ہے۔ گنگار جب دیکھتا ہے کہ
خطبات محمود
۱۹۹
سال ۱۹۳۴ء
میں نے تو بد دیانتی کی تھی مگر دوسرے نے کمینگی کی ہے تو وہ اور بھی جرات پکڑ جاتا ہے۔
لیکن اگر تقویٰ سے توجہ کی جائے تو گنہگار پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔ پس اصلاح کی کوشش
اُس وقت کرنی چاہیے جب کوئی بغض نہ ہو۔ اور اگر اس رنگ میں کام کیا جائے تو ضرور لوگوں
کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ اور اس سے گنگار متاثر ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے
کہ ہم اصلاح اعمال کر سکیں ہماری نیتوں کو صاف کردے اور ہمیں ایسا نمونہ پیش کرنے کی
توفیق دے جو اپنی ذات میں لوگوں کی اصلاح کا موجب ہو۔
(الفضل ۹ - ستمبر ۱۹۳۴ء)
له بخاری کتاب المغازي باب غزوة احد
بخاری کتاب المغازی باب مَا أَصَابَ النَّبِي ال مِنَ الجِرَاحِ يَومَ أُحَدٍ