حضرت مسیح موعودؑ کے بعض رفقاء کے حالات

خطبات محمود
۳۳۱
جلد سوم
حضرت مسیح موعود کے بعض رفقاء کے حالات
(فرموده ۲۹ - جون ۱۹۳۴ء)
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲۹۔ جون ۱۹۳۴ء کو ملک سعید احمد صاحب بی اے ابن ملک
مولا بخش صاحب کا نکاح سیدہ محمودہ خاتون صاحبه بنت سید غلام حسین صاحب سے ایک ہزار
روپیہ مہر پر پڑھا۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل ارشاد فرمایا :-
جس طرح ہر درخت ایک خاص زمین میں ترقی پاتا ہے اسی طرح صداقتیں بھی اپنے ساتھ
کچھ افراد کو وابستہ رکھتی ہیں اور وہ افراد ان صداقتوں سے ایسے وابستہ ہوتے ہیں کہ گو یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ خود ہی وہ صداقت ہیں مگر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ وہ اس صداقت سے جدا میں کہ سکتے کہ وہ اس صداقت سے جدا
ہیں۔ کوئی شبہ نہیں کہ محمد رسول اللہ ال اس وحی کے حامل تھے جو آپ پر نازل ہوئی مگر
ابو بکر، عمر، عثمان، علی و غیر هم خاص صحابہ کو قرآنی صداقت سے جدا نہیں کر سکتے اور قرآن
مجید کو ان سے جدا نہیں کر سکتے ۔
خدا تعالی کی طرف سے فرشتہ جو اسلام لایا وہ رسول کریم اللہ کے لئے لایا لیکن رسول
کریم ا نے جن برتنوں میں اسے ڈالا وہ پہلے حامل تھے اس کے ۔ جس طرح رسول کریم
بھی مدارج
ال نے اسلام اسلام جبرائیل سے لیا صحابہ نے رسول کریم ال سے لیا۔ پھر ان کے بھی ،
تھے جو درجہ حضرت ابو بکرہ کو حاصل تھا وہ دوسروں کو نہ تھا۔ رسول کریم ال کے زمانہ میں
کسی امر میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا اختلاف ہو گیا۔ اختلاف نے مشاجرت کی صورت

خطبات محمود
٣٣٢
جلد سوم
اختیار کرلی اور تیز ہو گئی۔ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ حضرت عمرؓ تیز ہو گئے اور جوش میں انہوں
نے حضرت ابو بکر پر ہاتھ ڈالا مارنے کو نہیں سمجھانے کو اس پر حضرت ابو بکر غصہ میں آنحضرت
کے پاس چلے گئے ۔ اتنے میں حضرت عمرؓ کو بھی خیال آیا کہ میں نے غلطی کی اگر رسول
کریم اللہ سنیں گے تو ناراض ہوں گے وہ بھی رسول کریم ﷺ کے پاس چلے آئے اور
بات بیان کر دی ۔ احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم اس کے چہرے پر غضب کے آثار ظاہر
ہو گئے اور آپ نے فرمایا کیا تم لوگ مجھے اور ابوبکر کو نہیں چھوڑتے۔ جس وقت ساری
دنیا میری مخالفت کر رہی تھی اس وقت اس نے میرا ساتھ دیا۔ احادیث میں آتا ہے کہ رسول
کریم اللہ کہا کرتے تھے کہ یا اللہ ! ابو بکر کو میرے ساتھ رکھ ۔ کہ قرآن کریم اس معیت
کی شہادت إِنَّ اللهَ مَعَنا - سے کے الفاظ میں دیتا ہے ۔ یہ معیت بوجہ سابق بالایمان ہونے کے
تھی۔ پھر ان سے اتر کر دیگر صحابہ حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علی و غیر ہم تھے ۔ وہ لوگ
بمنزلہ ایسی زمین کے تھے جن میں اسلام کا بیج بویا گیا اور بعد میں آنے والے اس وقت آئے
جب پھل آگیا ۔ السابقون الاولون وہی لوگ تھے جو اس وقت آئے جب اسلام کا پودا لگایا جا رہا
تھا اور جب ساری دنیا اسے اکھیڑنے کے درپے تھی گو نہیں کہہ سکتے کہ بعد میں آنے والے
پھل کھانے کو آئے مگر آئے اس وقت جب پھل آچکا تھا۔
یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا ہے ۔ ان پر چند لوگ اس وقت ایمان
لائے جب آپ کا ساتھ دینا ہلاکت تھا ایسے ہی لوگ ابو بکر، عمر، عثمان، علی کے مثیل تھے ۔
انہوں نے اپنے قلوب کو پیش کیا کہ ان میں احمدیت کا بیج بویا جائے اور احمدیت کا پورا نشو و نما
پائے پھر اور لوگ آئے مگر وہ لوگ پہلے لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے سوائے اس کے کہ وہ
تقوی میں اس قدر ترقی کر جائیں کہ ان کے دل کا غم ان کے بعد زمانی سے بھاری ہو جائے۔
پہلے آنے والے لوگوں میں سے ایک سید قاضی امیر حسین صاحب بھی تھے وہ ان لوگوں
میں سے تھے جو اس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ابھی الفاظ نبی اور محدث
وغیرہ کی تشریح کر رہے تھے کہتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نبی ہیں۔ دوسرے
لوگوں سے بھی اور خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی کہتے۔
پہلے پہل وہ قادیان میں سات روپیہ ماہور پر آئے اب تو اس تنخواہ پر چپڑاسی بھی نہیں ملتا
ان کی طبیعت بہت تیز تھی جلد غصہ آجاتا تھا۔ حضرت خلیفہ اول کے سامنے تو غصہ کا اظہار بھی

خطبات محمود
٣٣٣
جلد سوم
کرنے لگ جاتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے ہمیشہ مئودب رہتے۔
مجھے ان کا ایک لطیفہ یاد ہے۔ یہاں ایک افغان مہاجر تھے جو مسجد میں اذان دیا کرتے تھے ان کی
آواز بھاری تھی ایک روز قاضی صاحب نے اس کو اپنے پاس محبت سے بٹھا لیا۔ وہ کہتا تھا میں
نے سمجھا مجھے کچھ انعام دینے لگے ہیں مگر پاس بٹھانے کے بعد کہا دیکھو جس وقت تم اذان کہتے :
ہو
اس وقت خدا اور اس کے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ آج کل بھی ہماری دونوں مسجدوں میں اس
قسم کے موذن ہیں کہ ان کو مئوذن نہیں کہہ سکتے ۔ اس مسجد کے مئوذن تو اس طرح اذان دیتے
ہیں جیسے کوئی بند ٹوکرے میں بیٹھ کر بولتا ہے۔ اذان دینا بڑا ثواب کا کام ہے اور بڑے بڑے
آدمی اذان دیا کرتے تھے ۔ حضرت عمرؓ نے کہا تھا اگر میں خلیفہ نہ ہوتا تو اذان دیا کرتا۔ ہے
یہاں مولوی عبد الکریم صاحب بھی اذان دیا کرتے تھے ہم بھی موزن تھے ۔ ہم چند آدمی بڑے
شوق سے اذان دیتے تھے یہاں تک کہ بعض اوقات ایک نے اذان کہہ دی ہوتی تو دوسرا بھی
کہہ دیتا اس طرح کبھی کبھی اس مسجد میں نماز کے لئے تین تین اذانیں ہو جاتیں۔ مجھے یاد ہے
مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک دفعہ اس پر بہت ڈانٹا۔ میں نے مولوی عبد الکریم صاحب کو
اور حضرت خلیفہ اول کو بھی اذان کہتے دیکھا ہے مگر اب سمجھا جاتا ہے کہ جو دریاں وغیرہ
جھاڑنے پر مقرر ہو وہی اذان بھی دے دیا کرے ۔ اس مسجد مبارک کی اذان تو بعض دفعہ
وکاندار بھی نہیں سنتے۔ صبح کے وقت جبکہ لوگ ابھی خواب کی حالت میں ہوتے ہیں ایسی اذان
کچھ معنے نہیں رکھتی۔ میں اگرچہ پاس ہی سوتا ہوں بعض اوقات میں بھی بمشکل جاگتا ہوں۔
مجھے خیال آتا ہے کہ اگر قاضی امیر حسین صاحب اس وقت زندہ ہوتے تو ایسے موذن کو کتنی
لعنتیں ملتیں ۔ قاضی صاحب میں جوش تھا مگر اپنی غلطی معلوم ہونے پر دب بھی جاتے تھے۔
ایک دفعہ میرے زمانہ خلافت میں سکول والوں نے ان کے لڑکے کو مارا ۔ وہ رات کو آئے
اور زور سے میرا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ میں باہر آیا اور پوچھا قاضی صاحب خیر تو ہے؟ بولے خیر کیا
ہے اگر بھائی عبدالرحیم صاحب پاس نہ ہوتے تو ہیڈ ماسٹر نے میرے لڑکے کو بالکل مار ہی دیا تھا۔
میں نے کہا آخر وہ لڑکا ہے کہاں اور کس حال میں ہے کہنے لگے میرے پاس تو وہ آیا نہیں وہ تو
بھاگ گیا ہے۔ میں نے پھر کہا پھر خیر بار تو نہیں دیا زندہ ہے ۔ وہ بھاگ جو گیا ہے تو اسے بہت مار
نہیں پڑی ہوگی مگر آپ کو کس نے کہا کہ اسے مار ڈالا ہے۔ بولے ایک لڑکے نے بتایا ہے ۔ میں
نے کہالڑ کے بعض دفعہ جھوٹ بھی بول دیتے ہیں۔ کہنے لگے اسے جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت

خطبات محمود
الله الله
جلد سوم
تھی۔ آپ خلیفہ ہیں اور خلیفہ کی بڑی ذمہ داریاں ہیں آپ انتظام کریں۔ میں نے کہا اچھا میں
بھائی عبدالرحیم صاحب کو بلواتا ہوں اور تحقیق کرتا ہوں۔ چنانچہ رات کو ہی بھائی عبدالرحیم
صاحب کو بلوایا گیا جب وہ آئے تو ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا ہیڈ ماسٹر صاحب نے لڑکے کو مار
دیا ہے؟ تو انہوں نے کہا ہیڈ ماسٹر صاحب نے اسے تین درجن بید کی سزادی تھی۔ ڈیڑھ درجن
لگ چکے تھے ۔ اس وقت تک تو وہ مسکراتا رہا۔ پھر میں نے کہا تو ہیڈ ماسٹر صاحب نے اسے چھوڑ
دیا ۔ جب یہ سنا تو قاضی صاحب رو پڑے اور کہا مجھے کیا معلوم تھا مجھے تو ایک لڑکے نے بتایا تھا۔
الغرض قاضی صاحب عجیب رنگ کے آدمی تھے۔
ان کے بھائی سید غلام حسین صاحب بھی جن کی لڑکی کا آج نکاح ہے پرانے احمدی ہیں میں
نے قاضی صاحب کا ذکر اس غرض سے کیا ہے کہ ان لوگوں میں عشقیہ رنگ تھا مگر آج کل کے
نوجوانوں میں محض ایک فلسفیانہ رنگ ہے ۔ مولوی عبد الکریم صاحب بھی انہی لوگوں میں سے
تھے گرمیوں کے دنوں میں مسجد اقصیٰ سے پانی منگواتے ۔ مٹی کے کچے لوٹے میں پانی لایا جاتا وہ
مسجد مبارک میں بیٹھے ہوتے وہ بڑھ کر آگے آتے اور کہتے جب میرے لئے پانی آتا ہے تو میں
آگے بڑھ کر اس کے اور قریب ہو جاتا ہوں اور پھر پانی لے کر بڑے زور سے کہتے الحمد للہ ۔ یہی
وہ رنگ تھا جو ان کو خصوصیت دیتا ہے ۔ ہم کو لڑکپن میں اس بات کا بڑا لطف آتا اور ہم بھی اسی
طرح پانی پیتے اور الحمد للہ کہتے ۔ ایمان عشق سے پیدا ہوتا ہے اس عشق سے جو سوزو گداز پیدا
کرے اور ایک آگ لگا دے ۔ جس طرح ایک بچہ کھلونا لے کر سمجھتا ہے کہ سب دنیا اسے مل
گئی۔ اسی طرح مومن بھی ایمان حاصل ہونے پر اور سب چیزوں سے مستغنی ہو جاتا ہے۔ یہ چیز
ہے جو دنیا کو متاثر کرتی ہے خالی باتیں بنانے والا آدمی کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور پرانے صحابی منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم
تھے جو کپور تھلہ میں رہتے تھے انہوں نے قصہ سنایا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے کہا میں کپور تھلہ آؤں گا۔ جس دن توقع تھی اس دن تو آپ تشریف نہ لائے مگر دوسرے
دن بلا اطلاع تشریف لے آئے ۔ ایک شخص نے جو منشی صاحب کا سخت مخالف تھا ان کو اطلاع
دی که مرزا صاحب آگئے ہیں۔ ان دنوں کپور تھلہ دنوں کپور تھلہ ریل نہیں جاتی تھی ٹانگے یکے وغیرہ جاتے
تھے بتانے والے نے کہا میں نے مرزا صاحب کو آتے دیکھا ہے۔ منشی صاحب کہتے ہیں میں یہ
سن کر ننگے سر اور ننگے پاؤں جس طرح بیٹھا تھا دوڑ پڑا کہ جلدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات محمود
۳۳۵
جلد سوم
سے ملوں مگر تھوڑی دور جا کر خیال آیا کہ یہ شخص مخالف ہے اس نے جھوٹ نہ کیا ہو اور میں
کھڑا ہو گیا اور اس سے کہنے لگ گیا کہ کیا تم مجھے خراب کرنا چاہتے ہو ۔ ہمارے ایسے نصیب
کہاں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائیں۔ مگر اس نے کہا ضرور آئے ہیں آپ
جائیں تو سہی۔ میں پھر دوڑ پڑا۔ الغرض دو تین دفعہ میں نے ایسا کیا حتی کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نظر آگئے ۔ انہوں نے ایک دفعہ مولوی شاء اللہ صاحب کا لیکچر سنا ایک اور شخص نے
جو ان کے ساتھ تھا انہیں کہا ان باتوں کا کیا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں تو ان لوگوں پر
اثر ڈال سکتی ہیں جنہوں نے حضرت مرزا صاحب کو دیکھا نہیں ہم نے تو ان کو دیکھا ہے اور
جانتے ہیں کہ ان کا چہرہ جھوٹوں والا نہیں ۔ ان لوگوں کا عشقیہ رنگ تھا۔
قاضی امیر حسین صاحب کا ایک اور لطیفہ بھی ہے وہ سمجھتے تھے کہ مجلس لگی ہوئی ہو اور
کوئی آئے تو کھڑا ہونا جائز نہیں۔ اس ۔ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پوچھا گیا تو
آپ نے فرمایا جو عشق اور محبت سے کھڑے ہوں ان کے لئے جائز ہے مگر تکلف سے نہیں۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے انے بھی رسول کریم ﷺ کے فوت ہونے پر دو ہونے پر دو ہر اپنے
منہ پر مارا ہی تھا۔
میرے زمانہ خلافت میں میں نے دیکھا کہ میں جب آتا تو وہ کھڑے ہو جاتے ۔ میں نے پوچھا
یہ کیوں؟ تو کہنے لگے "کی کراں رہیا نہیں جاندا"
یعنی کیا کروں رہ نہیں سکتا۔ یہ عشقیہ رنگ تھا۔
سید غلام حسین صاحب جن کی لڑکی کا نکاح ہے قاضی امیر حسین صاحب کے بھائی ہیں اور
پرانے احمدی ہیں ۔ ملک مولا بخش صاحب بھی میرے بہت دیر سے ملنے والے ہیں اور مخلص ہیں
جہاں تک میرا خیال ہے وہ اخلاص میں ترقی کرتے رہے ہیں ان کا بیٹا جس کا نام بھی سعید ہے
اور ویسے بھی سعید ہے۔ لڑکی کی طرف سے میں خود ولی ہوں اور میں سید غلام حسین صاحب کی
لڑکی محمودہ خاتون کے نکاح کا ایک ہزار روپیہ مہر پر سعید احمد صاحب سے اعلان کرتا ہوں۔
الفضل ۲۴ - جولائی ۱۹۳۴ء صفحه (۱۰۵)
لله بخاری کتاب المناقب باب قول النبي لو كنت متخذا خليلا
تغییر در منثور جلد ۳ صفحه ۲۴۲
ه التوبه : ۴۰

آج 10 میں سے 10 باقی