جماعت کو فِتن سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہدایات
خطبات محمود
جماعت کو رفتن سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہدایات
(فرموده ۲۷ - جولائی ۱۹۳۴ء)
سال ۱۹۳۴ء
تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
دنیا میں جتنے معاہدات ہوتے ہیں سب مشروط ہوتے ہیں اور معاہد گروہ یا معاہد افراد میں
سے ہر ایک اپنے اوپر ایک ذمہ داری لیتا ہے اگر ایک اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا ہے تو دوسرا
بھی اس امر کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اپنے متعلق ذمہ داری کو پورا کرے۔ اور اگر ایک اپنی
ذمہ داری کو ادا نہیں کرتا تو دوسرا بھی اس کی پابندی سے آزاد ہو جاتا ہے۔ بائیبل میں حضرت
اس کا وہ
2
ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے متعلق آتا ہے کہ خدا تعالٰی نے اسے ختنہ کا حکم دیا اور کہا کہ
میرے اور تمہارے درمیان عہد ہے۔ جب تک تم اس عہد پر قائم رہو گے خدا کا سلوک اور
تمہاری ترقیات کے متعلق ہے یعنی نبوت، الہام اور خدا تعالیٰ کا قرب یہ
تمہاری نسل میں قائم رہے گا ہے ۔ یہ وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دونوں نسلوں میں
جاری رہا۔ بنو اسحاق میں بھی اور بنو اسمعیل میں بھی۔
وہ وعدہ جو
بنو اسماعیل کی تاریخ ہمارے سامنے نہیں لیکن رسول کریم ﷺ کے کلام سے معلوم
ہوتا ہے کہ بنو اسماعیل میں اللہ تعالیٰ کے انبیاء آئے اور قرآن کریم میں جو بعض انبیاء عرب
کے بیان کئے گئے ہیں اگر ان میں سے کوئی ایک بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد ہوا ہو
تو قرآن کریم سے بھی اس کی تصدیق ہو جائے گی گو عام طور پر ان انبیاء کا زمانہ بہت پرانا بیان
کیا گیا ہے جیسا کہ حضرت صالح اور حضرت ہود " کا مگر یہ عربی نبی ہی تھے۔ بہر حال قرآن کریم
خطبات محمود
۲۰۱
سال ۱۹۳۴ء
سے صراحت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد بعض نبی عرب میں
گذرے اور بعض مؤرخین نے تو حضرت شعیب کو بھی عرب کے نبیوں میں داخل کیا ہے
اور تاریخ اور جغرافیہ جو اس زمانہ کا ہے، اسے مد نظر رکھتے ہوئے یہ کوئی بعید بات معلوم نہیں
ہوتی کیونکہ ان حصوں میں عرب قومیں ہی بسا کرتی تھیں۔ پس گو اسماعیلی تاریخ مشتبہ ہے مگر
معلوم ہوتا ہے کہ بنو اسمعیل میں زندگی قائم رکھنے کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے انبیاء آتے
رہے۔ مگر بنو اسحاق کی تاریخ بہت محفوظ ہے اور اس کے انبیاء کے حالات بہت عمدگی کے
ساتھ بائیبل میں موجود موجود ہیں ہیں گو نہیں کہہ سکتے کہ پوری صداقت کے ساتھ درج ہیں۔ ں۔ جب تک
بنو اسحاق اس وعدہ کو پورا کرتے رہے خدا تعالیٰ کا وعدہ بھی پورا ہوتا رہا۔ وہ ختنہ کرتے رہے
اور خدا تعالی کی طرف سے ان میں انبیاء آتے رہے۔ یہاں تک کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کے بعد ہم نہیں کہہ سکتے کہ کس وقت مگر بہر حال رسول کریم ﷺ سے پہلے کسی وقت
چاہے پہلی صدی میں یا دوسری صدی یا تیسری صدی میں وہ عہد و پیمان جو ختنہ کے متعلق تھا
انہوں نے توڑ ڈالا اس لئے یہود تو حضرت عیسی علیہ السلام کے انکار کی وجہ سے خدا تعالی کے
فضلوں سے محروم ہو گئے اور عیسائیوں نے ختنہ کا انکار کر کے اپنے آپ کو اس کی رحمت سے
محروم کر لیا۔ تب خدا تعالیٰ نے بھی ان میں انبیاء بھیجنے بند کردیئے لیکن اس سے قبل سینکڑوں
سال تک جب تک کہ وہ اس عہد کے پابند رہے، نعمت نبوت سے مشرف ہوتے رہے۔
پس اللہ تعالیٰ کے وعدے اور معاہدے سب مشروط ہوتے ہیں۔ جہاں معاہدہ ہو وہاں تو
بہر حال دونوں طرف سے اقرار ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر تم یوں کرو گے تو ہم
یوں کریں گے اور اگر تم نہیں کرو گے تو ہم بھی نہیں کریں گے اور جہاں وعدہ ہو، وہاں بھی
شرطوں کا پورا کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ انبیاء کی بعثت کے وقت اللہ تعالی کی طرف سے قوموں
سے جو وعدے ہوتے ہیں وہ بھی اپنے اندر معاہدہ کا رنگ رکھتے ہیں۔ جیسے قرآن مجید میں واضح
الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ مومنوں سے ان کی جان و مال کے بدلہ میں خدا تعالی کی طرف
سے جنت کا وعدہ کیا گیا ہے گویا خالی جنت کا وعدہ نہیں بلکہ معاہدہ ہے۔ یعنی اگر جان و مال
میری راہ میں قربان کرو گے تو ہم جنت دیں گے اور اگر نہیں کرو گے تو نہیں دیں گے اور
میں معاہدہ ہے جو تمام نبیوں کی جماعتوں سے ہوتا رہا ہے۔ مال کی قربانی تو واضح ہے۔ زکوٰۃ ،
صدقات اور چندوں کے ذریعہ یہ قربانی کی جاتی ہے اور ہماری جماعت میں تو خصوصیت کے
خطبات محمود
۲۰۲
سال ۶۱۹۳۴
ساتھ مالی قربانی نمایاں طور پر کی جاتی ہے اور تمام کی تمام جماعتیں بلکہ تمام کے تمام افراد
الا مَا شَاءَ اللہ ، کمزور ہر جماعت میں ہوتے رہے ہیں اور ہوتے ہیں، ان کو چھوڑ کر باقی
نهایت اخلاص رکھتے اور ہر وقت قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں۔ گو میں نے دیکھا ہے بعض کو
جگانے کی ضرورت وقتاً فوقتاً محسوس ہوتی رہتی ہے۔ پچھلے سال میں نے اعلان کیا تھا کہ جو لوگ
چندہ نہیں دیتے اور اس بارے میں مسلسل غفلت اور سستی سے کام لے رہے ہیں، انہیں
جماعت سے خارج کر دیا جائے گا اس پر جماعت میں بیداری پیدا ہو گئی۔ مگر اس سال محکمہ نے
غفلت کی اور غافل لوگوں کے نام میرے سامنے پیش نہیں کئے جس کے نتیجہ میں میں دیکھ رہا
ہوں کہ برابر دو ماہ سے چندوں میں سستی ہو رہی ہے۔ اب ایک دو خطبے پڑھوں گا، اخبار میں
مضامین نکلیں گے تو وہ لوگ جو غافل اور سوئے ہوئے ہیں جاگ اُٹھیں گے۔ مگر بہر حال مالی
قربانی ایک حد تک بلکہ بہت حد تک ہماری جماعت کر رہی ہے۔ اور اگر مخلصین سے اس
سے بھی زیادہ مالی قربانی کا مطالبہ کیا جائے تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہو جائیں گے۔
دوسری قربانی جان کی ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں ہوا کرتی ہے جیسا کہ مالی قربانی بھی
مختلف قسم کی ہوتی ہے۔ کبھی مخفی ہوتی ہے کبھی ظاہر کبھی اس رنگ میں ہوتی ہے کہ انسان
نقصان اٹھاتا ہے مگر صبر کرتا ہے اور کبھی اس رنگ میں ہوتی ہے کہ بعض باتیں اسے مالی لالچ
اور حرص دلاتی ہیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی رضاء کیلئے ان کی طرف توجہ نہیں کرتا۔ جیسا کہ اس
زمانہ میں سود نہ لینا، لاٹریوں میں حصہ نہ ڈالنا اور لائف انشورنس وغیرہ نہ کرانا ہے۔ اس میں
شبہ نہیں لاٹری وغیرہ سے فوری طور پر ہر انسان کو مالی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ مگر چونکہ وہ سمجھتا
ہے کہ گو روپیہ میرے ہاتھ میں نہیں مگر اس کے نتیجہ میں مجھے روپیہ مل سکتا ہے اس لئے
جب وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایسی باتوں سے بچتا ہے تو وہ مالی قربانی کرتا ہے۔ اس طرح
جانی قربانیاں بھی کئی رنگ کی ہوتی ہیں۔ ایک جانی قربانی تو وہ ہے جس کا ہمارے بعض احمد یوں
نے افغانستان میں نمونہ دکھایا۔ وہاں عملی طور پر حکومت نے ہماری جماعت کے افراد سے
مطالبہ کیا کہ احمدیت کو ترک کردو اور اگر احمدیت ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہو تو تمہیں
سنگسار کر دیا جائے گا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ مطالبہ جن سے کیا گیا ان میں سے ہر ایک
نے یہی کہا کہ احمدیت ہمیں اتنی پیاری ہے کہ اس کے مقابلہ میں ہماری جان کی کوئی حقیقت
ہی نہیں۔ تم ہمیں بیشک قتل کر ڈالو مگر احمدیت کو ہم ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔
خطبات محمود
۲۰۳
سال ۱۹۳۴ء
ہے
ایک نہیں، دو نہیں، متواتر پانچ آدمیوں سے متواتر پانچ آدمیوں سے پوچھا گیا مگر ال مگر ان میں سے ہر ایک نے بشاشت
اپنی جان دے دی۔ اور گو جانیں دینے والے افغانستان کے تھے اور جانیں لینے والے بھی مگر
نہیں کہا جا سکتا کہ سارا ایمان اور اخلاص افغانستان میں ہی منتقل ہو گیا ہے اور وہیں اس قسم
کے نمونے پائے جاسکتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہندوستان کے احمدیوں سے بھی اگر اس رنگ کا
مطالبہ کیا جاتا تو وہ بھی لبیک کہہ کر آگے آتے اور کبھی بھی اپنی جانوں کو خدا تعالیٰ کے راستہ
میں فدا کرنے سے دریغ نہ کرتے۔ مگر ہندوستان والوں کیلئے اس قسم کی قربانی کا موقع نہیں آیا۔
یہاں خدا تعالیٰ نے ایک ایسی گورنمنٹ قائم کی ہوئی ہے جو باوجود کئی کمزوریوں کے (اور
دراصل ہر گورنمنٹ میں باوجود اس کی بے شمار خوبیوں کے کچھ نہ کچھ کمزوریاں بھی ہوا کرتی
ہیں) قانون کی پابندی نہایت شدت سے کرتی ہے۔ اس کی ایک بین مثال یہ ہے کہ گاندھی جی
انگریزی گورنمنٹ کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ گو وہ کہتے ہیں کہ میں انگریزوں کا دوست
ہوں۔ اگر دشمنی ہے تو حکومت سے ہے۔ انہی گاندھی جی پر جب حملے ہوتے ہیں تو گورنمنٹ
یہ نہیں کہتی اچھا ہوا ایک دشمن پر حملہ کیا جاتا ہے بلکہ وہ کہتی ہے ہمارا فرض ہے کہ چاہے
دوست ہو یا دشمن، کسی کے متعلق پبلک کو قانون شکنی نہ کرنے دیں گے اور گاندھی جی کے
مخالفین کو ایذاء رسانی سے روکتی ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ انگریزوں میں بھی بعض کمزور
ہوتے ہیں۔ خصوصاً کشمیر کی تحریک کے دوران میں میرا تجربہ ہے کہ وہاں قانون شکنی بعض دفعہ
خود انگریز افسروں نے کرائی مگر اس قسم کے لوگ بہت قلیل ہیں۔ انگریزوں کا ہزارہا آدمی
ہندوستان میں کام کر رہا ہے اور سینکڑوں انگریز ہر سال ریٹائر بھی ہو جاتے ہیں اس لئے سب ۔
کے متعلق تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اگر اندازہ لگایا جائے تو جن انگریزوں سے مجھے یا جماعت کے
دوسرے دوستوں کا واسطہ پڑا ہے جنہوں نے مجھے حالات بتائے ان کو دیکھتے ہوئے میں کہہ
سکتا ہوں کہ انگریزوں میں سے نوے فیصدی ایسے ہیں جو قانون کا احترام کرنا ضروری سمجھتے
ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ قوم دشمنوں کی دشمنی کے باوجود اب تک کمزور ہونے میں نہیں
آئی۔ بعض اندرونی حالات کے لحاظ سے گورنمنٹ کا تجزیہ ضرور ہو گیا ہے۔ اور ہندوستان
ساؤتھ افریقہ ، نیوزی لینڈ اور کینیڈا وغیرہ کو جو اختیارات مل گئے ہیں ان سے اس میں ایک
قسم کا ضعف پیدا ہو گیا ہے۔ مگر یہ خیال کہ انگریز عدل کرتے اور قانون کی پابندی کو ملحوظ رکھتے
ہیں، لوگوں کے دلوں میں پوری شدت سے قائم ہے اور اس میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی۔
خطبات محمود
۲۰۴
سال ۱۹۳۴ء
غرض انگریزی گورنمنٹ کے ماتحت چونکہ خدا تعالی نے ہمیں رکھا ہے اس لئے ہماری
جماعت کیلئے یہاں اس قسم کی جانی قربانی کے مواقع نہیں اور نہ بظاہر اس قسم کے مواقع میسر
آسکتے ہیں جیسا کہ افغانستان میں پیش آئے۔ مگر پھر بھی چونکہ انگریز افسروں کے ماتحت دیسی
افسر بھی ہوتے ہیں اس لئے بعض دفعہ دیسی افسروں کی شرارت کی وجہ سے احمدیوں کو دکھ پہنچ
جاتا ہے۔ بعض جگہ ماتحت افسر جھوٹ بول دیتا ہے اور اس طرح انگریز افسر کو ایک احمدی کے
خلاف کارروائی کرنی پڑتی ہے مگر اس کے باوجود میں نے دیکھا ہے کہ نوے فیصدی انگریز عدل
پر قائم رہتے ہیں۔ باقی دس فیصدی بعض دفعہ کسی ڈر سے، بعض دفعہ کسی لحاظ سے اور بعض
دفعہ کثرت کو اپنے ساتھ ملائے رکھنے کی وجہ سے ایسے امور کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں جنہیں ظلم
کہا جاسکتا ہے۔ اور یہ مواقع جانی قربانی کے ہماری جماعت کو ہندوستان میں پیش آتے رہتے
ہیں۔ ہندوستان میں بھی بعض احمدی مارے پیٹے گئے۔ یہاں تک کہ ان میں سے بعض مر گئے
بعض اپانچ ہو گئے ، بعضوں کی بیویاں ان سے چھین لی گئیں، بعضوں کے بچے ان سے مجدا
کر دیئے گئے اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس جانی نقصان میں اکثر نے ثابت قدمی دکھائی۔
مگر ایک نقص ہے جس کی طرف میں توجہ دلائے بغیر نہیں رہ سکتا اور وہ یہ کہ بعض لوگ یہ
سمجھنے لگ گئے ہیں کہ ہماری حفاظت کا انحصار انگریزوں پر ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم
انگریزوں کی جو تعریف کرتے ہیں، وہ محض ان کے عدل کی وجہ سے، ورنہ جو شخص یہ خیال
کرتا ہے کہ مصیبت کے وقت انگریزی گورنمنٹ اسے بچاسکے گی، وہ مومن نہیں کیونکہ
مومن کبھی غیر اللہ کی طرف توجہ نہیں کرتا خواہ اس پر کس قدر مصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں۔
جب تک ہمارے اندر یہ روح پیدا نہ ہوگی کہ ایک حد تک انسانی کوشش کے بعد ہم خدا تعالی
پر اپنا معاملہ چھوڑ دیں اور اسی پر توکل کریں، اس وقت تک کامل ایمان حاصل نہیں ہو سکتا۔
مگر میں اپنی جماعت کے بعض لوگوں کو دیکھتا ہوں، انہیں جب کوئی تکلیف پہنچے فوراً لکھتے ہیں
کہ گورنر کو اطلاع دی جائے، وزراء کو لکھا جائے، افسران سے ملاقات کی جائے۔ وہ اپنے
خطوں میں اس قسم کی گھبراہٹ ظاہر کرتے ہیں جو بزدلوں اور منافقوں کی گھبراہٹ ہوتی ہے۔
میں بارہا اپنی جماعت کو توجہ دلا چکا ہوں کہ اس قسم کی حرکات مؤمنانہ شیوہ نہیں۔ مگر میں نہیں
سمجھتا کہ کیوں یہ آواز ہماری جماعت تک نہیں پہنچتی۔ ممکن ہے اس کا باعث یہ ہو کہ ہمارے
اخبار کی خریداری بہت کم ہے۔ اور جماعت کے حلقہ میں اسے بہت کم وسعت حاصل ہے۔
:
خطبات محمود
۲۰۵
سال ۶۱۹۳۴
جس وقت ہماری جماعت کی تعداد آج کی تعداد سے بہت کم یعنی سرکاری مردم شماری کی رو
سے صرف اٹھارہ سو تھی اس وقت بدر کے خریداروں کی تعداد چودہ سو تھی۔ اس وقت
سرکاری مردم شماری کی رو سے پنجاب میں احمدیوں کی تعداد چھپن ہزار ہے اور اگر پہلی نسبت
کا لحاظ رکھا جائے تو آج ہمارے اخبار کے صرف پنجاب میں چار ہزار سے زائد خریدار ہونے
چاہئیں۔ اور اگر اس امر کو دیکھا جائے کہ یہ تعداد جو مردم شماری کی رو سے بیان کی گئی ہے،
قطعاً صحیح نہیں اور پنجاب کے علاوہ ہندوستان اور دوسرے ممالک کے احمدیوں کو بھی ملالیا
جائے تو اخبار الفضل" کے اس وقت کم از کم سات آٹھ ہزار خریدار ہونے چاہئیں مگر اس کی
خریداری پندرہ اور اٹھارہ سو کے درمیان رہتی ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اخبار اس
وسعت سے شائع نہیں ہوتا جس وسعت کے ساتھ اسے شائع ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ
ہماری آواز تمام احمدیوں تک نہیں پہنچتی بلکہ وہی احمدی اس سے واقف ہوتے ہیں جو اخبار
خریدتے یا دوسروں سے لے کر پڑھ لیتے ہیں باقی لوگ سلسلہ کے حالات سے بے خبر رہتے
ہیں۔ حتی کہ مجھے تعجب ہوا کل ہی شملہ کے امیر جماعت کا ایک خط آیا ایک ایسے امر کے
متعلق جس کا ذکر جلسہ سالانہ والی تقریر میں بھی تھا اور ایک دو خطبات بھی اس پر میں نے
پڑھے تھے کہ ہمیں اب تک اس بات کا علم نہ ہو سکا تھا۔ اگر امراء جماعت بھی سلسلہ کے اہم
امور سے اور ان امور سے جو اخبار میں شائع ہو جاتے ہوں اتنے ناواقف رہتے ہوں تو بجز اس
کے اور کیا سمجھا جاسکتا ہے کہ نہ تو دلچسپی سے اخبار کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور نہ اخبار اس
کثرت سے شائع ہوتا ہے جس کثرت کے ساتھ اسے شائع ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری
آواز تمام جماعت تک نہیں پہنچتی۔
بهر حال جماعت میں یہ ایک کو تاہی پائی جاتی ہے۔ خواہ تربیت کی کمی کی
وجہ ہے ،
کی
خواہ ایمان کے نقص کی وجہ سے خواہ اس وجہ سے کہ سب لوگوں تک ہماری آواز نہیں
پہنچتی کہ وہ ذرا ذرا سی بات پر گورنمنٹ سے مدد مانگنے کیلئے بے قرار ہو جاتے ہیں۔ بعض دفعہ
تو یہ تصور کرکے ہی مجھے شرم آجاتی ہے کہ جب ہم خدا تعالی کے حضور جائیں گے تو اسے کیا
کہیں گے کہ اے خدا ہم نے تیری مدد پر تو بھروسہ نہ کیا اور اگر کیا تو انگریزوں پر۔ یہی وجہ
ہے کہ ایسے خطوں کا میں یہ جواب دیتا ہوں کہ جس حاکم کے پاس محمد اللی جایا کرتے تھے
اس کے پاس تمہارے لئے میں بھی جانے کیلئے تیار ہوں اور اگر محمد اللہ کسی مجسٹریٹ یا افسر
خطبات محمود
۲۰۶
سال ۱۹۳۴ء
کے پاس نہیں گئے بلکہ انہوں نے خدا تعالی کے حضور دعائیں کیں اور اس کی نصرت و تائید
حاصل کی، تو کیوں تم بھی اسی راہ کو اختیار نہیں کرتے۔ اگر انگریزوں کی مدد ایسی ہی اعلیٰ چیز
مدت
ہوتی تو چاہئیے تھا یہ انگریز محمد اللہ کے وقت میں بھی ہوتے تا آب تا آپ کو بھی ان کی
فائدہ پہنچتا۔ پس یہ بیوقوفی اور نادانی ہوگی کہ جب ہم انگریزوں کی ان کے عدل کی وجہ سے
تعریف کریں تو اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ ہمیں ان کی مدد کی ضرورت ہے یا ہمیں ان
سے مدد لینی چاہئیے۔ ہم ان کی تعریف اس لئے کرتے ہیں کہ وہ اچھے ہیں۔ تعریف کے یہ معنی
نہیں کہ ہم اپنے تو کل اور دین کو ان پر قربان کر دیں۔ اور اس میں انگریزوں کی خصوصیت
نہیں اگر جرمن والے اچھی بات کریں گے تو ہم ان کی تعریف کریں گے، فرانس والے اچھی
بات کریں گے تو ہم ان کی تعریف کریں گے۔ پس انگریزوں کی اگر ہم تعریف کرتے ہیں تو اس
لئے کہ یہ اچھے کام کرتے ہیں، عدل اور انصاف قائم کرتے ہیں، رعایا کی تکالیف کو حتی الوسع
لے
دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس تعریف کا یہ مطلب نہیں کہ ہم خیرات کا ٹھوٹھا
کر ان کے پاس جائیں۔ جب تک وہ اچھی باتوں پر قائم رہیں گے ہم انہیں اپنا دوست اور
خیر خواہ سمجھیں گے۔ لوگ اگر ان کو بُرا بھلا بھی کہیں تو ہم تعریف کریں گے لیکن خیرات کا
ٹھیکرا لے کر کسی کے پاس جانا مومن کا کام نہیں۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں الیدُ الْعُليا
خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى۔ سے دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے اچھا ہوتا ہے۔ جب تک ہم
انگریزوں کی تعریف کرکے ان سے مانگتے کچھ نہیں اس وقت تک ہمارا ہاتھ اونچا ہے اور اگر
ہم ان سے کچھ مانگنے جاتے ہیں تو وہ اعلیٰ اور ہم ادنی بن جاتے ہیں۔ پس جماعت میں یہ غلطی
پیدا ہو رہی ہے مگر باوجود اس کے جماعت میں قربانی کی روح بھی پائی جاتی ہے اور جب تک یہ
روح قائم رہے گی خدا تعالیٰ کے وعدے بھی پورے ہوتے رہیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں
ٹلا نہیں سکتی، نہ دشمنوں کی دشمنیاں ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے
ہماری جماعت کے مومن اور مخلص افراد بھی بعض دفعہ دشمنوں کی شرارتوں کی وجہ سے
گھبرا جاتے ہیں حالانکہ دشمنوں کی حیثیت ہی کیا ہے۔ میں بچہ تھا لیکن مجھے خوب یاد ہے یہاں
ہمارے ہی بعض عزیز راستہ میں کیلئے گاڑ دیا کرتے تھے تاکہ جب مہمان نماز پڑھنے آئیں تو
رات کی تاریکی میں ان کیلوں کی وجہ سے ٹھوکر کھائیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوتا اور اگر کیلے
اکھاڑے جاتے تو وہ لڑنے لگ جاتے۔ اسی طرح مجھے خوب یاد ہے مسجد مبارک کے سامنے
خطبات محمود
۲۰۷
سال ۱۹۳۴ء
دیوار مخالفوں نے کھینچ دی تھی۔ بعض احمدیوں کو جوش بھی آیا اور انہوں نے دیوار کو گرا دینا
چاہا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہمارا کام صبر کرنا اور قانون کی پابندی اختیار کرنا
ہے۔ پھر مجھے یاد ہے میں بچہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچپن سے ہی مجھے رویائے صادقہ
ہوا کرتے تھے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ دیوار گرائی جارہی ہے اور لوگ ایک ایک اینٹ
کو اٹھا کر پھینک رہے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کچھ بارش بھی ہو چکی ہے۔
اسی حالت میں میں نے دیکھا کہ مسجد کی طرف حضرت خلیفہ اول تشریف لا رہے ہیں۔ جب
مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور دیوار گرائی گئی تو بعینہ ایسا ہی ہوا۔ اس روز کچھ بارش بھی ہوئی اور
درس کے بعد حضرت خلیفہ اول جب واپس آئے تو آگے دیوار توڑی جارہی تھی میں بھی کھڑا
تھا۔ چونکہ اس خواب کا میں آپ سے پہلے ذکر کر چکا تھا اس لئے مجھے دیکھتے ہی آپ نے فرمایا
میاں دیکھو آج تمہارا خواب پورا ہو گیا۔
سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بائیکاٹ بھی ہم نے دیکھا۔ وہ وقت بھی دیکھا جب
چوڑھوں کو صفائی کرنے اور سقوں کو پانی بھرنے سے روکا جاتا۔ پھر وہ وقت بھی دیکھا جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کہیں باہر تشریف لے جاتے تو آپ پر مخالفین کی طرف
پتھر پھینکے جاتے اور وہ ہر رنگ میں ہنسی اور استہزاء استہزاء سے سے پیش آتے۔ تے۔ مگر مگر ان ان تمام مخالفتوں
کے باوجود کیا ہوا، آپ جتنے لوگ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں، آپ میں سے پچانوے فیصدی وہ
ہیں جو اس وقت مخالف تھے یا مخالفوں میں شامل تھے مگر اب وہی پچانوے فیصدی خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ پھر حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد جماعت میں جو شور
اُٹھا اس کا کیا حشر ہوا۔ اس فتنہ کے سرگروہ وہ لوگ تھے جو صدرانجمن پر حاوی تھے اور تحقیر
کے طور پر کہا کرتے تھے کہ کیا ہم ایک بچہ کی غلامی کرلیں۔ خدا تعالی نے اس بچے کا ان پر ایسا
رعب ڈالا کہ وہ قادیان چھوڑ کر بھاگ گئے اور اب تک یہاں آنے کا نام نہیں لیتے۔ انہی
لوگوں نے اُس وقت بڑے غرور سے کہا تھا کہ جماعت کا اٹھانوے فیصدی حصہ ہمارے ساتھ
ہے اور دو فیصدی ان کے ساتھ ۔ مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو فیصدی بھی ان کے ساتھ
نہیں رہا اور اٹھانوے فیصدی بلکہ اس سے بھی زیادہ ہماری جماعت میں شامل ہو چکا ہے۔ غرض
ہر رنگ میں ہماری مخالفت کی گئی، مقامی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی، مگر اللہ تعالی نے
ہمیں ہمیشہ کامیاب رکھا۔ ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں مخالفتوں کا کیا ڈر ہو سکتا ہے۔ احرار
خطبات محمود
۲۰۸
سال ۶۱۹۳۴
ہوں یا کوئی اور ہوں، وہ ایک مچھر جتنی بھی وقعت نہیں رکھتے اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ
لوگ ہمارے مقابل میں ایک فیصدی کامیابی بھی حاصل کرلیں گے یہ کیا قادیان کے سارے
مخالف مل جائیں، ہندو، سکھ، غیر احمدی اور احراری ہماری مخالفت میں متحد ہو جائیں، اس کے
بعد وہ اردگرد کے لوگوں کو ملا کر اپنی جماعت کو بڑھائیں، پھر سارے ملک میں سے جن کو اپنا
مددگار بنا سکتے ہیں بنالیں حتی کہ انگریز بھی بیشک ان کے ساتھ مل جائیں، اگر یہ تمام مل کر
ہمارے مقابل میں ایک فیصدی کامیابی حاصل کر سکیں تو وہ سچے مگر ناممکن ہے کہ انہیں کامیابی ہو۔
باقی رہیں عارضی مشکلات سو یہ آیا ہی کرتی ہیں۔ کیا یہ تکلیفیں رسول کریم ﷺ کو پیش نہیں
آئیں، کیا آپ کو وطن سے بے وطن نہ ہونا پڑا اپنے عزیزوں کو نہ چھوڑنا پڑا، رسول کریم
الا نے یہ یہ تمام تکالیف دیکھیں۔ یہاں تک کہ آر آپ کی ایک صاحبزادی جو حمل سے تھیں
جب مکہ سے مدینہ جانے لگیں تو مخالفوں نے انہیں زدو کوب کیا جس کی تکلیف سے ان کا حمل
ساقط ہو گیا۔ تو عارضی تکلیفیں مومنوں پر آیا ہی کرتی ہیں مگر وہ ان سے گھبرایا نہیں کرتے۔ جس
طرح ایک طالب علم محنت کرتا اور تکلیفوں کی پرواہ نہیں کرتا یہاں تک کہ پاس ہو جاتا ہے
اسی طرح پاس ہم نے ہونا ہے چاہے کوئی کتنا زور لگائے۔ وہ بیشک ہمیں ماریں، پیٹیں، ہم میں
سے بعض کو لولا لنگڑا کر دیں یا جان سے مار دیں، ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔ جس چیز کی پرواہ ہے
وہ یہ ہے کہ ہم ہار نہ جائیں۔ اور یہ یقینی بات ہے کہ دشمن ہی ہاریں گے ہم نہیں ہار سکتے
چاہے کوئی گورنمنٹ کھڑی ہو جائے، علماء اور عوام سب مل جائیں، یہ قطعی اور یقینی بات ہے
کہ ہم جیتیں گے۔ ہم کونے کا پتھر ہیں جس پر ہم گرے وہ بھی ٹوٹ جائے گا اور جو ہم پر گرا وہ
بھی سلامت نہیں رہے گا۔ یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا لیکن اس کے مقابلہ
میں بعض ہماری ذمہ داریاں بھی ہیں۔ میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ جب بھی کوئی
فتنہ اُٹھتا ہے، منافقوں کے ذریعہ اُٹھتا ہے اور میں نے ہمیشہ جماعت سے کہا ہے کہ منافقوں کو
ظاہر کرو اور ان کی پوشیدہ کارروائیوں کو کھولو مگر جماعت اس طرف توجہ نہیں کرتی۔
مجھے اچھی طرح معلوم ہے ایک درجن سے زائد آدمی قادیان میں ایسے رہتے ہیں جن
کی مجالس میں فتنہ انگیزی کی گفتگوئیں ہوتی رہتی ہیں اور جو باہر سے آنے والوں کو ورغلاتے
رہتے ہیں۔ مجھے شریعت اجازت نہیں دیتی کہ میں بغیر ثبوت قائم کئے انہیں سزا دوں، اس لئے
میں خاموش رہتا ہوں۔ مگر میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایسے منافقوں کا پتہ لگا کر ان کی
خطبات محمود
۲۰۹
سال ۱۹۳۴ء
منافقت کا میرے سامنے ثبوت مہیا کرے تاکہ میں ان اختیارات کو استعمال کروں جو خدا تعالٰی
نے مجھے دیئے ہیں۔ بعض دفعہ بغیر کسی عدالتی ثبوت کے یونہی میرے پاس ایک بات بیان
کر دی جاتی ہے۔ میں سمجھ رہا ہوتا ہوں کہ شکایت کرنے والا سچ کہہ رہا ہے مگر جب میں اسے
کہتا ہوں کہ اس کا ثبوت مہیا کرو تو وہ شکوہ کر کے چلا جاتا ہے کہ میری بات پر توجہ نہیں کی
جاتی حالانکہ جب تک شرعی اور عدالتی طور پر میرے پاس ثبوت مہیا نہ کیا جائے، میں سزا
دینے کا مجاز نہیں چاہے مجھے یقین ہو کہ فلاں آدمی میرے اور جماعت کے خلاف فتنہ انگیزی
کرتے رہتے ہیں۔ باقی اگر ذرا بھی کوشش کی جائے تو اس قسم کے ثبوت مہیا کرنے مشکل
نہیں ہوتے۔ منافق کچھ دلیر ہوتا ہے اور وہ ایک ہی بات بعض دفعہ کئی مجالس میں کر دیتا ہے۔
اس لئے گواہ آسانی سے پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ مگر لوگ کوشش نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ
جس کی ہم شکایت پہنچائیں اسے فوراً سزا دے دی جائے حالانکہ یہ مؤمنانہ مشورہ نہیں۔ پھر
ہماری جماعت کے آدمی باہر بھی ہیں، ان سے بھی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔ تھوڑے ہی دن
ہوئے احراریوں کے ایک لیڈر نے قادیان کے ایک شخص کے متعلق بتایا کہ اس کے ذریعہ
قادیان کی خبریں انہیں ملتی رہتی ہیں۔ اس شخص کے متعلق اپنی جماعت کی طرف سے اگر کوئی
اطلاع مجھے پہنچتی ہے تو وہ خبر احاد ہوتی ہے جس پر گرفت نہیں کی جاسکتی۔ سالہا سال میں نے
اس شخص کے متعلق عفو سے کام لیا ہے مگر اب ضرورت ہے کہ ایسے لوگوں کو الگ کیا جائے
اس لئے میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ منافقوں کو ظاہر کرے۔ ہمیں غیروں سے خطرہ
نہیں کیونکہ غیروں کے متعلق خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ ان سے خود ہماری حفاظت فرمائے گا۔
لیکن اگر ہمارے اندر عیب پیدا ہو جائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم آپ اپنے عہد کو توڑ
رہے ہیں اس صورت میں ہم خدا تعالیٰ کی نصرت سے محروم ہو جائیں گے۔ پس جب تک بیرونی
دشمن کے حملہ کا خوف ہے ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں بلکہ جماعت اس مخالفت کی
وجہ سے ترقی کرے گی لیکن اگر ہمارے اندر خرابی پیدا ہو گئی تو ہم اپنے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے دروازہ کو بند کرنے والے ہوں گے۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہاں یقینی طور پر چند منافق موجود ہیں اور مجھے ان
کا پتہ ہے مگر تم انہیں ظاہر کرو یعنی ان کے متعلق ثبوت قائم کرو۔ میرا یہ طریق نہیں کہ میں
ان کی طرف اشارہ کروں کیونکہ رسول کریم ال سے ایک دفعہ کسی شخص نے کہا
خطبات محمود
۲۱۰
سال ۱۹۳۴ء
یا رَسُولَ اللہ ! آپ نے اگر ذرا آنکھ سے اشارہ کر دیا ہوتا تو ہم فلاں دشمن کا سر اُڑا دیتے۔ آپ
نے فرمایا نبی کا کام آنکھ سے اشارہ کرنا نہیں ہے ۔ اسی طرح میرا یہ کام نہیں کہ میں ان باتوں
میں دخل دوں۔ ہاں آپ لوگ اگر ان کے متعلق جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں اور نقصان
پہنچا رہے ہیں، ثبوت بہم پہنچائیں تو پھر خدا تعالیٰ نے جو اختیارات مجھے دیئے ہیں ان کو میں
استعمال میں لاؤں گا۔ ان منافقوں کو صرف میں ہی نہیں جانتا اور بھی بیسیوں لوگ جانتے ہیں۔
کسی کو ایک منافق کا علم ہوگا کسی کو دو کا کسی کو زیادہ کا۔ ایک دفعہ ایک مجلس میں ذکر ہوا کہ
فلاں شخص نے آپ کی بہت تعریف کی ہے اور ایک اور شخص جو اس مجلس میں بیٹھا تھا کہنے
لگا اگر اس نے اتنی تعریف کی ہے تو ضرور اس نے کوئی نہ کوئی منافقت کا کام کیا ہوگا کیونکہ
منافقین کا طریق ہے کہ جب وہ کوئی مجرم کرتے ہیں تو ساتھ ہی ایسا طریق بھی اختیار کر لیتے ہیں
جس سے معلوم ہو کہ وہ بڑے مخلص ہیں۔ اس وقت مجھے معلوم ہوا صرف میں ہی نہیں بلکہ
بعض دوسرے دوست بھی ایسے لوگوں کو جانتے ہیں۔ مگر اس مجلس کے بعد نہ تو اس دوست
نے اور نہ کسی اور نے اس بارے میں میری مدد کی کہ اس کے خلاف ثبوت بہم پہنچاتے۔ میں
سمجھتا ہوں بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس قسم کے ثبوت بہم پہنچانے رحم کے خلاف
ہیں حالانکہ یہ جذبۂ رحم کا غلط استعمال ہے اور یہ بھی جانی قربانی سے انحراف ہے کیونکہ ایک
دوست سے علیحدگی طبعاً ناگوار گزرتی ہے اس لئے انسان یہ نہیں چاہتا کہ اپنے واقف کے
خلاف کوئی ثبوت مہیا کر کے اس سے بگاڑ پیدا کرے مگر یہ مؤمنانہ طریق نہیں۔
صحابہ " کا نمونہ دیکھو انہوں نے بیوی بچوں، دوستوں، عزیز واقارب اور رشتہ داروں کو
خدا تعالی کیلئے ترک کر دیا یہاں تک کہ عبداللہ بن ابی بن سلول نے ایک دفعہ رسول کریم
ال کے متعلق کہا کہ مدینہ کا سب سے زیادہ معزز آدمی وہاں کے سب سے زیادہ ذلیل
آدمی کو نکال دے گا۔ قرآن مجید میں بھی اس کا ذکر آتا ہے۔ معزز سے مراد اس کم بخت کا اپنا
وجود تھا اور ذلیل سے اس نے رسول کریم اللہ مراد لئے اور کہا کہ مدینہ پہنچ کر میں جو
معزز ترین آدمی ہوں، محمد اللہ کو نکال دوں گا۔ یہ بات جب پھیل گئی تو عبداللہ بن ابی بن
سلول کا لڑکا ہے آنحضرت اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور کہنے لگا سنا ہے میرے باپ
نے ایسی ایسی بات کی ہے۔ اس کی سزا سوائے قتل کے اور کیا ہو سکتی ہے۔ میں عرض کرنے
آیا ہوں کہ اسے قتل کرنا ہو تو یہ کام میرے سپرد کیا جائے تاکہ اگر کوئی اور شخص اسے مارے
خطبات محمود
۲۱۱
سال ۱۹۳۴ء
کرو گے
تو مجھے بعد میں کسی وقت اس پر غصہ نہ آجائے ہے ۔ یہ قربانی ہے جو حقیقی قربانی ہے۔ اس
روح کو اپنے اندر پیدا کرو۔ جب تک تم اپنے عزیز ترین وجودوں کو خدا تعالیٰ کیلئے چھوڑنے پر
تیار نہیں ہو گے، جب تک تم منافقین کے اخراج کیلئے عملی رنگ میں جدوجہد نہیں کرو۔
اُس وقت تک اندرونی فتن سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور جب تک اندرونی رفتن سے محفوظ
نہیں ہوگے اس وقت تک مرض کی جڑ موجود رہے گی اور جب تک جڑ رہے گی حقیقی شفاء
حاصل نہیں ہو سکے گی۔ بلکہ اندر بیماری کا رہنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے باہر کا تپ اگر کا تپ اگر ٹوٹ جائے
اور اندر رہنے لگے تو وہ رسل کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔
پس بیرونی مخالفت کو چھوڑ دو وہ خود بخود مٹ جائے گی۔ تم اندرونی مخالفت کو مٹانے کی
طرف توجہ کرو۔ وہ اندرونی مخالفت جس کا موجود رہنا خدا تعالیٰ کے فضلوں سے جماعت کو محروم
کر دیتا ہے۔ میں نے پہلے بھی جماعت کو توجہ دلائی تھی اب پھر کہتا ہوں کہ منافقین کو ظاہر
کرو۔ اگر اب بھی آپ لوگ توجہ نہیں کریں گے تو میں خدا تعالیٰ کے حضور بری الذمہ ہوں
گا۔ اور اس صورت میں اگر آپ پر کوئی عذاب یا تکلیف آئے تو اس کی ذمہ داری مجھ پر
نہیں بلکہ آپ لوگوں پر ہی ہوگی کیونکہ میں نے تو جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا۔ عہد کو آپ لوگوں نے
توڑا ہو گا اور اسی نقض عہد کی وجہ سے آپ دکھ اور تکلیف میں مبتلاء ہوں گے۔
الفضل ۵- اگست ۱۹۳۴ء)
پیدائش باب ۱۷ آیت ۹ تا ۲۱ (مفهوما )
ه بخاری کتاب الزكوة باب لا صدقة إلا عن ظهر غنى
کے سنن ابی داود کتاب الحدود باب الحكم فيمن ارتد
ہے اس کا نام بھی عبداللہ تھا۔ (مرتب)
ترمذی ابواب التفسير تفسير سورة المنفقون