جماعت احمدیہ ہوشیار اور بیدار ہے

خطبات محمود
۲۶۷
۳۱
جماعت احمد یہ ہوشیار اور بیدار رہے
(فرموده ۱۲- اکتوبر ۱۹۳۴ء)
سال ۶۱۹۳۴
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
آج میں اس سلسلہ میں جس کے متعلق پچھلے خطبات میں بعض ہدایات دیتا رہا ہوں،
ایک بات کہنا چاہتا ہوں لیکن سب سے پہلے اس امر کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں کہ بوجہ اس
کے کہ اب لوگ مسجد میں زیادہ ہوتے ہیں اور منبر تک پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے۔ جو مؤذن
مسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اذان شروع کر دیتے ہیں، وہ اپنی مرضی سے نہیں کرتے
بلکہ میری ہدایت یہی ہے کہ جب میں مسجد میں داخل ہوں وہ اذان شروع کردیں تا لوگوں کے
مصافحوں سے فارغ ہو کر میں خطبہ کیلئے تیار ہو جاؤں اور یہی طریق حضرت خلیفہ المسیح اول کا
تھا۔ وہ بھی جب مسجد میں داخل ہوتے تو اشارہ فرمادیتے تھے کہ اذان شروع کردی جائے۔ (یہ
وضاحت حضور نے اس لئے فرمائی کہ اس جمعہ میں ایک صاحب نے مؤذن کو روکا تھا کہ اس
وقت تک اذان شروع نہ کرو جب تک کہ حضور منبر پر پہنچ کر خطبہ کیلئے تیار نہ ہو ہو جائیں)
وہ امر جس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ قادیان میں احراری فتنہ کی وجہ
سے ہماری جماعت کے بعض لوگ مضطرب سے ہوئے جاتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ
ان کے دلوں میں کچھ گھبراہٹ اور جلد بازی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ مومن مومن کا کا فرض ہے کہ
ہوشیار رہے۔ اور اس میں رسول کریم اللا کی مثال ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ ایک دفعہ
مدینہ کے باہر شور ہوا تو آپ معا گھر سے نکلے اور کسی صحابی کا گھوڑا لے کر جو ایسی جگہ بندھا

خطبات محمود
۲۶۸
سال ۱۹۳۴ء
تھا جہاں آپ بآسانی پہنچ سکتے تھے، اکیلے ہی اس شور کی وجہ معلوم کرنے کیلئے چلے گئے۔ ان
دنوں خبر مشہور تھی کہ وہ عیسائی قبائل جو قیصر کے ماتحت تھے مدینہ پر حملہ کرنے والے ہیں۔
ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ شور سن کر اکٹھے ہوئے، بعض مسجد نبوی میں جمع
ہو گئے اور بعض نے ادھر اُدھر باتیں کرنا شروع کردیں اور سب اس انتظار میں تھے کہ
رسول کریم ال جس طرح ارشاد فرمائیں کیا جائے۔ اتنے میں ہم نے دیکھا کہ ایک سوار باہر
سے آرہا ہے اور پاس آنے پر معلوم ہوا کہ رسول کریم ال ہیں۔ آپ نے فرمایا میں شور
سن کر دیکھنے گیا تھا کہ کیا بات ہے مگر کوئی بات نہیں ہے اے ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
آپ ہوشیاری اور احتیاط میں دوسروں سے کس قدر بڑھے ہوئے تھے حالانکہ آپ سے زیادہ
اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ جسے اللہ تعالی کا قرب حاصل
اور کس کا خوف ہو سکتا ہے۔
اس کیلئے تمام ڈر مٹ جاتے ہیں بیشک حذر اس کے اعلیٰ اخلاق میں سے ایک خلق ہوتا ہے
مگر ڈر بالکل نہیں ہوتا۔ رسول کریم اللہ نے اس موقع پر پہلے اس گھوڑے کی تعریف کی
اور فرمایا یہ تو سمندر ہے۔ پھر ان لوگوں کی تعریف کی جو مسجد میں جمع ہو گئے تھے اور فرمایا کہ
ایسے مواقع پر جمع ہو جانا بہتر ہوتا ہے۔ اور جمع ہونے کیلئے مسجد سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں
ہو سکتی۔
بہادر اور
ہو اسے اور
تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ جب حضرت عثمان کے زمانہ میں شورش ہوئی تو صحابہ کو
باغیوں نے گھروں میں بند کر دیا تھا۔ اگر صحابہ ہوشیاری سے کام لیتے اور مسجد میں جمع ہو جاتے تو
وہ واقعہ کبھی نہ ہوتا جو ہوا۔ باغیوں نے سب مکانوں پر پہرہ لگا دیا اور کسی کو باہر نکلنے نہ دیا اور
چونکہ اکیلا آدمی زیادہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے صحابہ " کچھ نہ کر سکے اور باغیوں نے
حضرت عثمان " کو شہید کر ڈالا۔ تو بیشک ہوشیاری اور بیداری اعلیٰ اخلاق میں سے ہے اور
مومن کو ہمیشہ ہوشیار و چوکس رہنا چاہئیے مگر ہوشیاری اور چیز ہے اور اضطراب اور ہوشیاری
سے مراد یہ ہے کہ ہم خبردار رہیں کہ دشمن کیا کرتا ہے لیکن اضطراب کے معنے یہ ہیں کہ ہم
سمجھ نہیں سکتے کیا کرنا چاہیے۔ بیداری اس لئے ہوتی ہے کہ دیکھا جائے دشمن کیا کرتا ہے یا کیا
کرنا چاہتا ہے۔ پھر عقل سے اس کا مقابلہ کرتا ہے، اس کے شر سے بچنے کیلئے مناسب طریق
اختیار کرنا ہے لیکن یہ چیز مجھے کسی صورت میں پسند نہیں کہ لوگوں میں اضطراب پیدا ہو۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ہے پس جب امام موجود

خطبات محمود
۲۶۹۰
سال ۶۱۹۳۴
ہے تو وہ خود سمجھ سکتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے۔ اور کس طرح کرنا چاہیے۔ جماعت کا کام صرف یہ
ہے کہ ہوشیار اور بیدار رہے۔ خبر رکھے کہ دشمن کیا کرتا ہے۔ اور پھر مرکز کی طرف سے
ہدایات کی منتظر رہے پھر جو حکم ملے، پوری فرمانبرداری کے ساتھ اس پر عمل کرے۔ اور یہ
خیال بھی کسی کے دل میں نہ آئے کہ اس طرح مال و جان یا عزت و آبرو پر کسی قسم کا حرف
آئے گا یہی کامیابی کی راہ ہے جو اللہ تعالی نے بتائی ہے۔ ہمیں اس بات کی فکر کرنے کی کوئی
ضرورت نہیں کہ کسی فتنہ کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ انسان کو ڈر ہمیشہ غیب یعنی لا علمی کی حالت میں
ہوتا ہے۔ کسی سوراخ میں خواہ دس ہزار کی تھیلی ہی پڑی ہو مگر انسان اس میں ہاتھ ڈالتے
ہوئے ڈرے گا کہ کہیں سانپ نہ ہو۔ لیکن اگر اسے یقین ہو کہ کسی سوراخ میں سانپ ہے تو
شاید اسے دلیری سے پکڑ ہی لے۔ لوگ اندھیرے میں جاتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ سانپ ، بچھو
وغیرہ نہ کاٹ لے لیکن جب سانپ یا بچھو سامنے آجائے تو اسے مار لیتے ہیں۔ پس بزول تو
بہر حال ڈرتا ہے لیکن دلیر کو جب خوف کی حقیقت معلوم ہو جائے تو اس کے مقابلہ کیلئے تیار
ہو جاتا ہے مگر جس جماعت کو یقین ہو کہ ہم ہی جیتیں گے اور فتح پائیں گے دشمن سے اسے کیا
خوف ہو سکتا ہے۔ جس طرح ہم میں سے ہر ایک کو یقین ہے کہ اس کا فلاں باپ اور فلاں ماں
ہے، جس طرح اسے اپنے بچوں اور بیوی کے متعلق یقین ہے، جس طرح وہ اپنے دوستوں کو
جانتا ہے، جس طرح اسے یہ علم ہے کہ ہم ہندوستان کے باشندے اور قادیان کے رہنے
والے ہیں، جس طرح سورج اور چاند کے وجود پر یقین ہے اسی طرح بلکہ اس سے بڑھ کر ہم
اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ احمدیت خدا کی طرف سے ہے اور وہ بہر حال غالب ہوگی۔ پس
کسی فتنہ کے نتیجہ کے متعلق تو ہمیں شبہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ ہمارے لئے نتیجہ ظاہر ہے
اور اسے کوئی بدل نہیں سکتا ۔ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنُ ہے ۔ جو کچھ ہوتا ہے اس پر
خدا تعالی کی روشنائی خشک ہو چکی ہے۔ خدا ہی ہے جو اسے بدل سکتا ہے۔ مگر وہ خود کہہ چکا ہے
کہ بعض سنتیں ایسی ہیں جنہیں ہم بھی نہیں بدلا کرتے اس لئے نتائج کے لحاظ سے ہم
خدا تعالی کے فضل سے بے فکر ہیں۔ جو مخالفتیں ہمارے لئے مقدر ہیں اور جو فتنے ہم نے دور
کرنے ہیں، ان کے مقابل میں اس موجودہ فتنہ کی حقیقت اتنی بھی نہیں جتنی کہ ایک ہاتھی
کے مقابلہ میں چیونٹی کی ہو سکتی ہے۔ جو مشکلات ہمارے لئے مقدر ہیں، وہ اتنی بڑی ہیں کہ
بعض احمدیوں کے خیال میں بھی نہیں آسکتیں۔ صرف وہی لوگ جانتے ہیں جنہیں اللہ تعالی

خطبات محمود
۲۷۰
سال ۱۹۳۴ء
نے ان کا علم عطا کیا ہے اور وہ بھی ظاہر نہیں کرتے جب تک کہ خدا تعالیٰ ان کے اظہار کا
موقع نہ لے آئے۔ ان مشکلات کے مقابلہ میں یہ فتنہ تو ایسا ہی ہے جیسے راستہ چلتے ہوئے
کسی کے پاؤں کے آگے کنکر آجائے اور وہ اسے پاؤں کی ٹھوکر سے پرے پھینک دے۔
ہم نے تو اس آسمان کو بدل کر نیا آسمان اور اس زمین کو بدل کر نئی زمین پیدا کرنی ہے،
ہم نے پہاڑوں کو اڑانا اور سمندروں کو خشک کرنا ہے ، نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویاء کو پورا کرنا ہے ، پس یہ چیزیں ہمارے سامنے کچھ
حقیقت نہیں رکھتیں۔ اللہ تعالی کی یہ بھی سنت ہے کہ جب کوئی برگزیدہ قوم مست اور غافل
ہونے لگے تو اسے آزمائش کے طور پر کسی ابتلاء میں ڈال دیتا ہے۔ پس ہمیں یہ تو ڈر نہیں کہ
دشمن ہم پر غالب آجائے گا ہمارے لئے جو خطرہ ہو سکتا
ہے کہ ہم خود اپنی جانوں یا
آئندہ نسلوں کیلئے کسی فتنہ کا موجب نہ ہو جائیں یا ہماری مقدر فتح کچھ عرصہ پیچھے نہ جاپڑے،
اس کے سوا کچھ نہیں۔ ان چیزوں کو کھاد کی طرح سمجھو۔ اس فتنہ کی اتنی ہستی نہیں، اس کا
ہے وہ یہ ہے
ماه تک
عشر عشیر بھی نہیں جو غیر مبائعین کا فتنہ تھا۔ یہ بیچارے تو زیادہ سے زیادہ سال چھ ماہ
شور کر سکتے ہیں، ان لوگوں میں سے استقلال اُڑ چکا ہے، یہ کسی کام کیلئے اٹھیں چند ماہ تک تو
ایسا شور رہے گا کہ یوں معلوم ہوگا کہ اب دنیا ان کی یلغار سے نہیں بچے گی لیکن بعد میں
ایک سرے سے دوسرے سرے تک گزر جاؤ کوئی بولتا ہوا بھی سنائی نہ دے گا۔ یہ لوگ تو ان
کے مقابلہ میں بھی جنہیں اللہ تعالی کی تائید اور نصرت حاصل نہیں، صرف بول کر اور کچھ
عرصہ شوروشر کر کے خاموش ہو جاتے ہیں، وہ ہمارا کیا نقصان کر سکتے ہیں۔ بیشک چونکہ ہوشیار
اور بیدار رہنا مومن کا فرض ہے اس لئے ہمیں ایسا ہی رہنا چاہئیے وگرنہ اللہ تعالی کی طرف
سے ان کے اعمال کے نتیجہ کے طور پر تو یہی بات ہے کہ ہمارے مخالف مولوی لمبے عرصہ
تک کوئی کام نہیں کرسکتے۔ کچھ عرصہ تک شور و شر کرتے ہیں اور جب کچھ کام نہ ہوتا دیکھ کر
لوگ چندہ دینا بند کر دیتے ہیں تو یہ کوئی اور راہ نکال لیتے ہیں پھر یہ لوگ خود ہی تھوڑے
عرصہ کے بعد خاموش ہو جاتے ہیں۔ پس اپنے مقدر انجام اور ان کے حالات کے لحاظ سے
ہمیں کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ہاں بیداری ضروری ہے مگر جو لوگ مضطرب ہوں
وہ بیدار نہیں ہو سکتے۔ اور جو بیدار نہیں وہی مضطرب ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دشمن کی شرارت
دیکھ کر چاہتے ہیں کہ منٹ دو منٹ میں فیصلہ کردیں، ماردیں یا مرجائیں کیونکہ وہ یہ نہیں

خطبات محمود
۲۷۱
سال ۱۹۳۴ء
کر سکتے کہ سال بھر روزانہ کچھ عرصہ جاگ کر دشمن کو ناکام بنانے کی کوشش کریں مگر یہ بھی
دراصل بزدلی ہے کیونکہ ڈرپوک آدمی زیادہ دیر تک تکلیف برداشت نہیں کر سکتا۔ بہادری یہ
ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہزار سال کیلئے چاہتا ہے کہ ہم مخالفین کی طرف سے بیدار رہیں تو ہم ایسا
ہی کریں۔ ہم نے تو کام کرنا ہے جو کام اللہ تعالیٰ چاہے لے لے۔ اگر وہ ہمارے لئے بیٹھنا مقرر
کر دے تو چاہیے کہ بیٹھے رہیں اور اگر چلنا مقرر کر دے تو چاہیے کہ چلتے رہیں۔
اُحد کی جنگ میں رسول کریم اللہ نے چند صحابہ کو ایک درہ پر کھڑا کیا اور فرمایا کہ
چاہے فتح ہو یا شکست اس جگہ کو ہرگز نہ چھوڑنا۔ آخر اللہ تعالی نے دشمنوں کو شکست دی اور
مسلمانوں نے ان کا تعاقب کیا اس وقت ان لوگوں نے جو درہ پر مقرر تھے، اپنے افسر سے کہا
کہ ہم تو جہاد سے محروم ہی رہ گئے اب تو فتح ہو گئی چلو ہم بھی شامل ہو جائیں۔ افسر نے بہتیرا
سمجھایا کہ رسول کریم ﷺ نے فتح کی صورت میں بھی یہاں سے ملنے کی ممانعت کی تھی۔ مگر
انہوں نے جواب دیا کہ آپ کا مطلب تو صرف زور دینا تھا یہ غلطی ہوگی کہ اب بھی ہم یہیں
کھڑے رہیں۔ افسر نے تو جانے سے انکار کر دیا مگر وہ بھاگ گئے۔ حضرت خالد بن ولید نے جو
اس وقت تک مسلمان نہ ہوئے تھے، وڑہ کو خالی دیکھ لیا اور چونکہ ذہن تیز تھا اس لئے اس
موقع کو غنیمت سمجھا اور اپنی فوج کو جمع کرکے مسلمانوں پر پیچھے سے حملہ کردیا۔ جو افسر وہاں
کھڑے رہے تھے وہ بیچارے کیا کر سکتے تھے آنِ واحد میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہے اور نتیجہ
آیا جب
یہ
ہوا کہ مسلمان جو سمجھ رہے تھے کہ ہماری فتح ہو چکی ہے، انہیں اس وقت ہوش آیا :
واپس لوٹنے کی بھی کوئی راہ نہ رہی۔ سب لشکر پراگندہ ہو گیا اور رسول کریم ال چند آدمیوں
سمیت دشمن کے نرغہ میں آگئے۔ یہ اتنا بڑا فتنہ کس لئے پیدا ہوا۔ صرف اسی وجہ سے کہ ان
لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ کھڑا رہنے کا نام جہاد نہیں حالانکہ اگر کسی کو دینی مصلحت سے بظاہر
ایک آرام کی حالت میں کھڑا کر دیا جائے تو اس کیلئے یہ بھی جہاد ہی ہے۔ جہاد یہی ہے کہ دین
کیلئے جو حکم ہو، اس پر عمل کیا جائے بلکہ ایک طرح تلوار کے ساتھ جہاد کرنے والے سے
سزا
ایسے انسان کا درجہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اسے تو اللہ تعالی کی راہ میں جان دینے کی لذت
حاصل ہو رہی ہو ہوتی ہے ہے اور یہ گڑھ رہا ہوتا ہے کہ مجھے جو یہاں کھڑا کر دیا گیا ہے، شاید یہ
ہی ہو اس لئے اسے دہرا ثواب ہوتا ہے۔ بہرحال یہ ثابت ہے کہ ان لوگوں کو جو کسی کام پر
مقرر کئے جائیں ویسا ہی جہاد کا ثواب ہوتا ہے جیسا کہ تلوار سے جہاد کرنے والوں کو۔ جہاد کیلئے

خطبات محمود
۲۷۲
سال ۱۹۳۴ء
لڑنا مرنا ہی ضروری نہیں بلکہ اگر حکم ہو تو گالیاں کھاکر صبر کرنا ماریں کھانا دشمن کو حملہ کرتے
دیکھ کر خاموش رہنا بھی ویسا ہی جہاد ہے- الْإِمَامُ جُنَّةً يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِم میں میں بتایا گیا ہے
کہ اس کا نام جہاد ہے کہ جو امام کے ویسا ہی کرو۔ نفس انسانی بھی بعض دفعہ ایسے دھو کے
دیتا ہے کہ مثلاً ہم بہت سست ہیں، چپ چاپ بیٹھے ہیں، دشمن کی شرارتوں کا سدباب نہیں
کرتے لیکن اگر یہ خیال کر لیا جائے کہ امام موجود ہے وہ جو حکم دے گا وہی بہتر ہو گا۔ تو پھر
ایسے خیالات خود بخود دور ہو جاتے ہیں۔ پس اضطراب کبھی پیدا نہ ہو۔ ہاں ہوشیار ضرور رہو کہ
کیا ہو رہا ہے۔ خود قدم نہ اٹھاؤ بلکہ انتظار کرو کہ اما امام کیا حکم دیتا ہے۔
اس وقت سارے ہندوستان میں احمدیت کے خلاف بہت شور ہے مگر جن مخالفتوں کا
مقابلہ کرنا ہمارے لئے مقدر ہے، ان کے مقابلہ میں یہ شور و شر کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔ میرے
پاس جو رپورٹیں آتی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض حکام بھی فتنہ انگیزوں سے ملے
ہوئے ہیں اور بعض اوقات ایسے احکام صادر کر دیتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا
انگریزوں کی نہیں بلکہ سکھوں کی حکومت ہے۔ سکھوں کے ایک زمانہ میں بعض اوقات ایسا
ہوتا تھا کہ سکھ کوئی لکھا ہوا کاغذ لئے پھرتے اور ظاہر یہ کرتے کہ گویا کسی کا خط آیا ہے اور ہر
راہ گزر سے کہتے کہ اسے پڑھ دو۔ اور جو پڑھ دیتا یا جواب میں کوئی عربی یا فارسی کا لفظ بول
دیتا اسے مسلمان سمجھ کر تلوار سے گردن اتار دیتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
سنایا کرتے تھے کہ امرتسر میں ایک سکھ ایسا ہی خط لئے پھرتا تھا، اس زمانہ میں ڈاکخانے تو
نہیں تھے اس لئے محط سے موجودہ زمانہ کے مروجہ خط مراد نہیں بلکہ کوئی تحریر مراد ہے جو
شخص اس تحریر کو پڑھ دیتا اسے وہ سکھ مار ڈالتا۔ چنانچہ ایک شخص سے اس نے پڑھنے کو کہا تو
اس نے جواب دیا کہ میں تو بالکل پڑھا ہوا نہیں ہوں۔ وہ سکھ کہنے لگا کہ اگر پڑھے ہوئے
نہیں تو یہ کلبلیاں کہاں سے سیکھ گئے ہو اور یہ کہہ کر تلوار چلادی۔ عجیب بات ہے کہ آج
مسلمان سکھوں کی تعداد کی نسبت سے آدھے تعلیم یافتہ ہیں مگر اس زمانہ میں تعلیم یافتہ شخص
کو لازماً مسلمان سمجھا جاتا تھا۔ تو میں کہہ رہا تھا کہ آج کل بعض افسر بھی بعض اوقات ایسے ہی
حکم دے دیتے ہیں۔ مجھے یہ معلوم کر کے تعجب ہوا کہ ایک مجسٹریٹ نے بعض غیر احمدیوں سے
کہا کہ تم کیوں علیحدہ جمعہ کی نماز پڑھتے ہو احراریوں کے ساتھ کیوں نہیں پڑھتے۔ انگریزوں کا
مقرر کردہ مجسٹریٹ تو ایسا نہیں کہہ سکتا۔ ہاں احراریوں کا اپنا مجسٹریٹ ہو تو وہ بیشک یہ بات کہہ
چونچلے ۔ اٹھکیلیاں

خطبات محمود
۲۷۳
سکتا ہے۔ بہرحال اس وقت بعض حکام بھی اس مخالفت میں کسی نہ کسی طرح فتنہ انگیزوں کو
مدد دے رہے ہیں۔ مگر اچھی طرح یاد رکھو کہ یہ چیزیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں اور ان سے
گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں۔ کچھ عرصہ کی بات ہے، یہاں ہمارے مخالفین کی طرف سے کچھ
شورش ہوئی۔ اس وقت ایک دوست کے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ بھی موقع پر موجود تھے۔
وہ صحابی ہیں میں نے انہیں اس لئے بلایا کہ صحیح حالات معلوم کروں مگر وہ بجائے گواہی دینے
کے مجھے تسلی دینے لگے کہ آپ پرواہ نہ کریں، یہ باتیں کچھ چیز نہیں ہیں ہم نے اس سے
بہت بڑی مخالفتیں دیکھی ہیں۔ ایک دفعہ ہم کچھ لوگ مٹی کھود رہے تھے۔ اور نانا جان (حضرت
میر ناصر نواب صاحب) نے ہمیں یہ کام سپرد کیا تھا کہ اتنے میں کسی نے آکر کہا کہ مرزا
نظام الدین صاحب آرہے ہیں۔ مرزا نظام الدین صاحب ہمارے چچا تھے۔ ان کو اپنے حقوق کا
بہت خیال رہتا تھا اور وہ اس بات کو اپنے مالکانہ حقوق کے منافی خیال کرتے تھے کہ دوسرے
لوگ کہیں سے مٹی وغیرہ اٹھائیں۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی عام اجازت
دے رکھی تھی۔ تو وہ دوست مجھے سنانے لگے کہ جب کسی نے آکر کہا کہ مرزا نظام الدین
آگئے تو باقی لوگ تو سب چلے گئے مگر میں وہیں کھڑا رہا اور ہاتھ اٹھا کر میں نے دعا کی۔ کہ اے
خدا! اس وقت مجھ پر وہی وقت آیا ہے جو تیرے رسول پر غارِ ثور میں آیا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ
مرزا نظام الدین آئے مگر میں انہیں نظر نہ آیا۔ گویا اس دوست نے اس نہایت معمولی واقعہ کو
غار ثور کے واقعہ کے برابر سمجھا۔ اس طرح بعض لوگ معمولی باتوں کو بہت اہمیت دے لیتے
ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ افسروں میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو قانون کو سمجھ نہیں
سکتے بعض دیانتداری اور بعض بد دیانتی سے بھی غلطیاں کرتے ہیں مگر ان باتوں کی پرواہ نہ کرو۔
ہماری نظر اس گورنمنٹ کی طرف نہیں بلکہ آسمانی گورنمنٹ کی طرف ہے اور ہماری کامیابی کا
انحصار تقویٰ پر ہے۔ پس اپنے اعمال کی اصلاح کرو اور اپنے دلوں میں تقویٰ پیدا کرو۔ ایک
دفعہ ایک نظم لکھتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مصرعہ لکھا تھا۔
اس پر دوسرا مصرعہ یہ الہام ہوا۔
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے"
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے"
پس ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے کامیابی کا گریسی رکھا ہے۔ کہ تقوی سے وابستہ رہیں۔

خطبات محمود
۲۷۴
سال ۱۹۳۴ء
اپنے اندر بیداری اور تقویٰ پیدا کرو۔ ہم دنیوی باتوں سے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دوست، علم،
جبھہ کوئی چیز ہمیں کامیاب نہیں کر سکتی۔ دنیا میں ہم سے بہت زیادہ یہ چیزیں رکھنے والے
موجود ہیں۔ ہم تو ایسی صورت میں ترقی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالی کے حکم سے فرشتے ہمارے
آگے آگے کہتے جائیں کہ ان کے لئے راستہ چھوڑ دو' راستہ چھوڑ دو۔ پس تم اپنے نفوس میں
تقویٰ، خوف الہی اور بیداری پیدا کرو۔ تم میں سے کتنے ہیں جو تہجد کی نماز پڑھتے ہیں۔ اگر
اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کر لو تو خود بخود ہی سب کام ہوتے جائیں گے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص کسی سفر پر جانے لگا تو اس نے اپنا کچھ روپیہ
قاضی کے پاس بمد امانت رکھوایا ۔ عرصہ کے بعد واپس آکر اس نے جب روپیہ مانگا تو قاضی
کی نیت بدل گئی اور اس نے کہا میاں عقل کی دوا کرو، کونسا روپیہ اور کیسی امانت میرے
پاس تم نے کب روپیہ رکھوایا تھا۔ اس نے کوئی تحریر وغیرہ تو لی نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتا تھا
قاضی صاحب کی ذات ہی کافی ہے۔ مگر قاضی صاحب نے کہا کہ اگر کوئی روپیہ رکھ گئے تھے تو
لاؤ ثبوت پیش کرو، کوئی رسید دکھاؤ کوئی گواہ لاؤ۔ اس نے بہت یاد دلایا مگر وہ یہی کہتا گیا کہ
تمہارا دماغ پھر گیا ہے۔ میں نے کوئی روپیہ نہیں لیا۔ آخر اس نے بادشاہ کے پاس شکایت کی۔
بادشاہ نے کہا کہ عدالت کے طور پر تو میں تمہارے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ کوئی
تحریر نہیں، گواہ نہیں، ہاں ایک ترکیب بتاتا ہوں اگر تم سچے ہو تو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو۔
فلاں دن ہمارا جلوس نکلے گا اور قاضی بھی اپنی ڈیوڑھی کے آگے موجود رہے گا تم بھی کہیں
اس کے پاس کھڑے ہو جاتا۔ میں تمہارے پاس پہنچ کر تمہارے ساتھ بے تکلفی سے بات چیت
شروع کردوں گا کہ تم ہمیں ملنے کیوں نہیں آتے اتنے عرصہ سے ملاقات نہیں ہوئی اور تم کہنا
کہ یونہی کچھ پریشانیاں سی تھیں، اس لئے حاضر نہیں ہو سکا۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور
جلوس کے دن قاضی صاحب کے پاس ہی کھڑا ہو گیا۔ بادشاہ آیا تو بادشاہ نے قاضی کی بجائے اس
شخص سے مخاطب ہو کر بات شروع کردی اور کہا تم کہاں چلے گئے تھے، عرصہ سے ملاقات نہیں
ہوئی اس نے اپنے سفر کا حال بتایا۔ پھر بادشاہ نے پوچھا واپسی پر کیوں نہیں ملے۔ اس نے جواب
دیا کہ یونہی بعض پریشانیاں تھیں، کچھ وصولیاں وغیرہ کرنی تھیں۔ بادشاہ نے اسے کہا نہیں
تمہیں ضرور ملنا چاہیے جلدی جلدی آیا کرو۔ جب بادشاہ کا جلوس گزر گیا تو قاضی صاحب نے
اس سے کہا کہ میاں ذرا بات تو سنو۔ تم اس دن آئے تھے اور کسی امانت کا ذکر کرتے تھے۔

خطبات محمود
۲۷۵
سال ۱۹۳۴ء
میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں۔ عقل اچھی طرح کام نہیں کرتی۔ کچھ اتا پتا بتاؤ تو یاد آئے۔ اس نے
پھر وہی باتیں یاد دلائیں جو پہلے کئی بار یاد دلا چکا تھا۔ اس پر قاضی صاحب کہنے لگے۔ اچھا اچھا فلاں
قسم کی تھیلی تمہاری ہی ہے وہ تو پڑی ہے لے جاؤ۔ اور لاکر روپیہ اسے دے دیا۔ یہ قصہ سنا کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ دنیا کی مخالفت سے کیا ڈرنا۔ کوئی بڑے سے بڑا
جرنیل بھی تو تلواروں اور گولیوں وغیرہ سے ہی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مگر یہ ساری چیزیں ہمارے
خدا کی ہیں۔ اگر وہ کہے کہ اس طرف وار نہ کرو تو کون کر سکتا ہے۔ پس بندہ کو اللہ تعالیٰ سے
دوستی کرنی چاہیے۔ اس سے محبت کرنی چاہئیے۔ ڈر سے یا مرنے مارنے سے کام نہیں بنتا۔ ترقی کی
یہی راہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو خدا کے ہاتھ میں دے دے۔ اور جس طرف وہ لے جانا
چاہے ، چلتا جائے۔
(الفضل ۲۱- اکتوبر ۱۹۳۴ء)
له بخاری کتاب الجهاد باب السرعة والركض في الفزع
بخاری كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به
کے بخاری کتاب القدر باب جف القلم علی علم اللہ میں حدیث کے الفاظ یوں
آۓ ہیں ” جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ"
بخاری کتاب المغازی باب غزوة أحد

آج 10 میں سے 10 باقی