جلسہ سالانہ کے بابرکت ایام میں اپنی دعاؤں کو ہمیشہ اعلیٰ مقاصد پر مشتمل رکھو

خطبات محمود
۴۲
جلسہ سالانہ کے بابرکت ایام میں اپنی دعاؤں کو ہمیشہ
اعلیٰ مقاصد پر مشتمل رکھو
(فرموده ۲۸ - دسمبر ۱۹۳۴ء)
سال ۱۹۳۴ء
تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
چونکہ آج کا دن ہمارے جلسہ کے ایام میں سے ایک دن ہے۔ اور اگر جلدی کار روائی
شروع نہ کی جائے تو دوسرے وقت کا پروگرام بہت کچھ ادھورا رہ جائے گا۔ اس لئے میں
صرف دو چار منٹ کے خطبہ پر ہی اکتفا کرنا چاہتا ہوں۔ یوں تو خطبے کا طریق ہی ابتدائے اسلام
میں یہ ہوا کرتا تھا کہ خطبہ آدھا وقت لیتا تھا اور نماز اس سے دُگنا وقت مگر اُس وقت کے
لوگ اشاروں میں بات کو سمجھ جانے کے عادی تھے مگر آج کل کے لوگ تفصیلات کے عادی
ہو گئے ہیں اسی لئے قرآن مجید کی جن مختصر آیات سے اُس وقت کے لوگ اپنے دلوں کو صاف
کرلیا کرتے تھے، اب ان پر کتابوں کی کتابیں لکھی جاتی ہیں تب کہیں لوگ ان سے فائدہ
اٹھاتے ہیں۔ اس لئے موجودہ زمانہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خطبے بھی لمبے ہو گئے ہیں۔
آج کا دن اسلامی روایات کے مطابق عید کا دن ہے بلکہ بعض ائمہ نے تو یہاں تک
لکھا ہے کہ جمعہ کا دن عیدین پر فضیلت رکھتا ہے کیونکہ جمعہ کے دن کا قرآن مجید میں
خصوصیت سے ذکر کیا گیا ہے جبکہ عیدین کا اس رنگ میں قرآن مجید میں ذکر نہیں ہاں
استنباط و استدلال کیا جاتا ہے مگر یہ ایک فرض مقرر کیا گیا ہے اور جمعہ کی آذان سن کر مسلمانوں
کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ جس قدر جلد ہو سکے مسجد میں پہنچ جائیں۔

خطبات محمود
۵۳۱
سال ۱۹۳۳ء
پس یہ ہماری عید اور ہمارے لئے نہایت ہی خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ پھر یہ رمضان
کا مہینہ ہے اور رمضان کے لحاظ سے یہ عید اور بھی زیادہ شاندار ہو جاتی ہے۔ گو یہ وہ جمعہ تو
نہیں جس کا نام لوگ جمعۃ الوداع رکھ کر اپنی ساری عمر کی نمازیں یا کم از کم ایک سال کی
نمازیں خدا تعالی سے بخشوانا چاہتے ہیں۔ مگر وہ دن تو جاہلوں کا دن ہے اور کوئی مومن جابل
نہیں ہوتا کیونکہ کوئی مومن ایک منٹ کیلئے بھی یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ وہ عبادت جو خدا تعالیٰ
کی زیارت کے مترادف ہے، اسے سارا سال تو چھوڑے رکھے مگر ایک دن بجالا کر یہ سمجھ
لے کہ سارے سال کی نمازیں ادا ہو گئیں۔ اگر نماز ایک چٹی ہوتی، اگر نماز ایک سزا ہوتی اور
اگر نماز ایک جرمانہ ہوتا تو ہم خیال کر لیتے کہ جتنا کم سے کم جرمانہ ادا کر کے اور جتنی کم سے
کم سزا بھگت کر ہم اس مصیبت سے بچ سکتے ہیں، اتنا ہی کم جرمانہ ادا کرنا اور اتنی ہی کم سزا
بھگتنی چاہیے۔ مگر جبکہ نماز خدا تعالی کا ایک فضل اور انعام ہے اور جبکہ نماز زیارت ہے اپنے
محبوب خدا کی تو کیا کوئی ایسا انسان ہو سکتا ہے کہ اسے اس کا محبوب بلائے مگر وہ نہ جائے اور
کہے کہ میں کسی خاص دن جاکر اس محبوب کا نگہ دور کردوں گا اور وہ پھر بھی اس کا محبوب ہی
رہے۔ محبوب کی طرف سے تو اگر ایک اشارہ بھی ہو جائے تو عاشق صادق اس کی تعمیل کئے بغیر
نہیں رہ سکتا کجا یہ کہ محبوب اسے روز بلائے اور یہ گھر میں بیٹھا رہے۔
:
گو مثال تو ایک پاگل کی ہے پھر ایسے پاگل کی جو اب فوت ہو چکا اور گو وہ ایک ایسے
پاگل کی مثال ہے جو میرا استاد بھی تھا مگر بہر حال اس سے عشق کی حالت نہایت واضح ہو جاتی
ہے۔ ایک میرے استاد تھے جو سکول میں پڑھایا کرتے تھے بعد میں وہ نبوت کے مدعی بن گئے
ان کا نام مولوی یار محمد صاحب تھا۔ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایسی محبت تھی کہ
اس کے نتیجہ میں ہی ان پر جنون کا رنگ غالب آگیا ممکن ہے پہلے بھی ان کے دماغ میں کوئی
نقص ہو مگر ہم نے تو یہی دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت بڑھتے بڑھتے انہیں
جنون ہو گیا اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہر پیشگوئی کو اپنی طرف منسوب کرنے
لگے۔ پھر ان کا یہ جنون یہاں تک بڑھ گیا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قریب
ہونے کی خواہش میں بعض دفعہ ایسی حرکات بھی کر بیٹھتے جو ناجائز اور نادرست ہوتیں۔ مثلاً وہ
نماز میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسم پر اپنا ہاتھ پھیرنے کی کوشش کرتے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی اس حالت کو دیکھ کر بعض آدمی مقرر کئے ہوئے تھے تاکہ

خطبات محمود
۵۳۲
سال ۶۱۹۳۴
جن ایام میں انہیں دورہ ہو وہ خیال رکھیں کہ کہیں وہ آپ کے پیچھے آکر نہ بیٹھ جائیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی کہ جب آپ گفتگو فرماتے یا لیکچر دیتے تو اپنے ہاتھ
کو رانوں کی طرف اس طرح لاتے جس طرح کوئی آہستہ سے ہاتھ مارتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام جب اس طرح ہاتھ ہلاتے تو مولوی یار محمد صاحب محبت کے جوش میں
فوراً کود کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس پہنچ جاتے اور جب کسی نے پوچھنا کہ مولوی
صاحب یہ کیا تو وہ کہتے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے اشارہ سے بلایا تھا۔ تو جہاں محبت
ہوتی ہے وہاں یونہی اشارے بنا لئے جاتے ہیں۔ کجا یہ کہ اللہ تعالی روزانہ بلائے اور بندہ کہے کہ
ہم جمعۃ الوداع کے دن قضا عمری پڑھ لیں گے اور اس طرح خدا تعالی کی زیارت حاصل
ہو جائے گی۔ پس یہ گو جمعۃ الوداع تو نہیں مگر مسلمان کا ہر جمعہ اپنے ساتھ برکات رکھتا ہے۔ پھر
نہ صرف یہ جمعہ کا دن ہے بلکہ رمضان کے مہینہ میں جمعہ کا دن ہے اور نہ صرف رمضان کے
مہینے میں جمعہ کا دن ہے بلکہ ان برکتوں اور فضلوں والے ایام میں جمعہ کا دن ہے جسے حضرت
مسیح موعود نے اپنے الہاموں کی بناء پر قائم کیا۔ اور جس کے متعلق آپ فرماتے ہیں ۔
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق سے ارض حرم ہے
غرض وہ جلسے کے دن جن کے متعلق خاص طور پر اللہ تعالی کی طرف سے برکات کا وعدہ
کیا گیا ہے، پھر قادیان کا مقام جسے ارضِ حرم سے تشبیہ دی گئی ہے اور جمعہ کا دن جو خاص
فضلوں کے نزول کا دن ہوتا ہے آج ہمیں میسر ہے۔ پس ہمارے لئے یہ نہایت ہی بابرکت
موقع ہے اور ان برکات سے فائدہ اٹھانے کا طریق یہ ہے کہ ہم اپنے دلوں میں انابت اور
تضرع پیدا کریں اور اعلیٰ مقاصد اپنے دل میں پیدا کر کے اللہ تعالٰی سے ان کے حصول کیلئے
دعائیں کریں۔ بہت لوگ دعائیں تو اللہ تعالی سے قبول کرالیتے ہیں مگر وہ اتنی چھوٹی اور اتنی
معمولی اور حقیر باتوں پر مشتمل ہوتی ہیں کہ انہیں سن کر حیرت ہوتی ہے۔ وہ معمولی معمولی
باتوں کیلئے اللہ تعالی کے حضور گڑ گڑاتے اور عجز و انکسار کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی مثال بالکل
وہی ہوتی ہے جیسے کوئی بادشاہ کی ملاقات کو جائے مگر اپنا سارا وقت اس کے پاخانے
غسل خانے اور باورچی خانے کے دیکھنے میں صرف کر دے اور بادشاہ سے ملاقات اور اس سے
گفتگو کا وقت انہی حقیر باتوں میں ضائع کرکے واپس آجائے۔ پس دعاؤں میں بہت بڑی احتیاط

خطبات محمود
۵۳۳
سال ۱۹۳۴ء
نہ ہو
کی ضرورت ہے اور گو جیسا کہ حضرت مسیح کہتے ہیں اپنی جوتی کا تسمہ بھی خدا سے مانگ
ہمیں اپنی معمولی معمولی ضرورتیں بھی خدا تعالی کے آگے پیش کرنی چاہئیں مگر یہ مستقل مانگنا
بلکہ مستقل دعا مومن کی اسی مقصد عظیم کیلئے ہونی چاہیئے جس کیلئے اسے پیدا کیا گیا ہے
اور جس کو بیان کرتے ہوئے اس نے کہا ہے کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ الَّا لِيَعْبُدُونِ ا
انسانی پیدائش کا مقصد یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا کامل عبد ہو جائے۔ پس زیادہ تر دعائیں اسی
کیلئے ہونی چاہئیں تاکہ خدا ہمیں اپنا بنالے اور ہم اس کے حقیقی بندے بن جائیں اور جب
کوئی خدا کا ہو جائے تو اسے اور کسی چیز کی کیا ضرورت رہ سکتی ہے۔ ہم نے تو زمینداروں کو
دیکھا ہے وہ ڈپٹی کمشنر سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا سپاہی سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ان پر
تصرف انہی معمولی افسروں کا ہے۔ پس اصل بات تو وہی ہے کہ
جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو
جب خدا تعالی انسان کا ہو جاتا ہے تو باقی دنیا بھی اس کی ہو جاتی ہے۔ پس مومن کا اصل مقصد
یہ ہونا چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کا ہو جائے اور خدا اس کا۔ جب خدا تعالیٰ انسان کا ہو جاتا ہے تو اس
کی باقی ضروریات خود بخود پوری ہو جاتی ہیں۔ جیسے کہا جاتا ہے ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں۔
پس چھوٹی اور معمولی چیزوں کیلئے دعائیں کرنے سے میں منع نہیں کرتا مگر میں یہ ضرور کہوں گا
کہ بڑی برکتوں والے ایام کو معمولی اور حقیر دعائیں مانگ کر کوئی نادان ہی ضائع کر سکتا ہے۔
میں نے جب حج کیا تو حج کے موقع پر بعض احادیث اور بزرگوں کے اقوال سے یہ بات
معلوم ہوتی ہے کہ جب پہلی دفعہ خانہ کعبہ نظر آئے تو اس وقت انسان جو دعا کرے وہ قبول
ہو جاتی ہے۔ میں جب حج کیلئے روانہ ہوا تو حضرت خلیفہ اول نے مجھے یہ بات بتائی اور فرمایا
اس کا خیال رکھنا۔ جب میں وہاں پہنچا اور میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں نے یہی دعا کی کہ
الہی! میری دعا تو یہ ہے کہ مجھے تو مل جائے اور جب جب بھی میں تجھ سے دعا کروں تو اسے قبول
فرمالیا کر۔ مجھے جہاں تک خیال پڑتا ہے، حضرت خلیفہ اول نے بھی ایسی ہی دعا کی تھی۔ تو اہم
موقعوں کو معمولی دعاؤں میں ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیشہ اعلیٰ سے اعلیٰ مقاصد اپنے دل میں
رکھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تاکہ خدا تعالیٰ کے خاص فضل ہم پر نازل ہوں۔ اور نہ صرف ہم پر
(الفضل یکم جنوری ۱۹۳۵ء)
بلکہ ہماری اولادوں پر بھی نازل ہوں۔
لو الذريت : ٥٧

آج 10 میں سے 10 باقی