شریعت، قانون، اخلاق اور دیانت کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے

خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
شریعت، قانون، اخلاق اور دیانت کے خلاف کوئی
بات نہ کی جائے
فرموده ۱۸ جنوری ۱۹۳۵ء )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں گلے اور سر درد کی وجہ سے اونچی آواز سے نہیں بول سکتا مگر پھر بھی کوشش کروں گا کہ آواز
دوستوں تک پہنچ جائے ۔
میں آج اس اعتراض کا جواب دینا چاہتا ہوں جو کئی لوگ کرتے ہیں کہ ہمارے
خلاف منافرت کا جذ بہ آج کل اس شدت سے پھیلایا جا رہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کی مختلف
احمد یہ جماعتوں کے لئے امن اور آرام سے رہنا مشکل ہو گیا ہے ۔ کہیں ہم لوگوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا
ہے، کہیں مارا اور پیٹا جا رہا ہے، کہیں گالیاں دی جاتیں اور بد زبانی کی جاتی ہے اور بھی کئی قسم کے دکھ
دیئے جاتے ہیں مگر ہماری طرف سے سوائے خاموشی کے اور کچھ جواب نہیں ہے ۔ خاموشی سے مراد یہ
ہے کہ بے شک وہ سکیم جو میں نے بتائی ہے اس کی طرف جماعت کی توجہ ہے لیکن بعض دوستوں کی
رائے ہے کہ سکیم کا طریق اصلاح بالکل اور قسم کا ہے اور ہمارے ملک کی حالت اس قسم کی ہے اور اتنی
جلدی جلدی بدل رہی ہے کہ جب تک گورنمنٹ کو زور سے توجہ نہ دلائی جائے اور عارضی اصلاح کا
انتظام نہ کیا جائے ، بیرونی جماعتوں کے لئے خصوصاً چھوٹی جماعتوں کے لئے نہایت خطرناک صورت

خطبات محمود
کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔
۴۷
سال ۱۹۳۵ء
جیسا کہ میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا میں جماعت کو قانون کی حدود سے بھی نیچے رکھتا
ہوں جیسا کہ احرار کے جلسہ پر میں نے نے نصیحت کی تھی کہ خواہ تمہیں یا تمہارے کسی رشتہ دار کو مار بھی دیا
جائے تمہیں ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے حالانکہ خود حفاظتی کے لئے ہاتھ اٹھانا قانوناً جائز ہے ۔ اگر کوئی شخص
کسی کے گھر میں گھس جائے اور اس کا اسباب باہر پھینکنے لگے اور اسے کہے کہ نکل جاؤ تو قانون گھر
والے کو اجازت دیتا ہے کہ اس سے لڑے اور اگر حملہ آور اپنی ضد پر قائم رہنے کی وجہ سے کوئی زیادہ
نقصان بھی اٹھائے تو عدالت یہی فیصلہ کرے گی کہ گھر والا حق پر تھا اور حملہ آور ناحق پر۔ تو با وجود اس
کے کہ قانون دفاع کی اجازت دیتا ہے، اس کے علاوہ عقل اور مذہب بھی اس کی اجازت دیتے
ہیں مگر میں نے یہی حکم دیا کہ خواہ مارے جاؤ ، ہاتھ ہرگز نہیں اُٹھانا ۔ اس سے میرا مقصد یہ بتانا تھا کہ
ہماری جماعت انتہاء درجہ کی انگیخت کے باوجود جذبات کو دباسکتی اور دبا لیتی ہے۔ پس اس وقت جو
خواہش میں نے اپنی جماعت سے کی تھی وہ قانون کی پابندی سے بھی زیادہ پابندی عائد کرتی تھی۔ میں
نے دسمبر کے پہلے خطبوں میں سے کسی میں بیان کیا تھا کہ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور
مذہبی جماعت ہونے کے لحاظ سے ہماری انجمنیں خالص مذہبی کاموں کے لئے بنائی گئی ہیں اور میری
فطرت یہ پسند نہیں کرتی کہ ہم کوئی ایسا کام کریں جو دھوکا بازی ہو۔ یعنی جو انجمنیں مذہبی کاموں کے
لئے بنائی گئی ہیں وہ سیاسی امور میں دخل دیں ۔ ان انجمنوں میں سرکاری افسر اور معمولی ملازم بھی
ہیں ، ریاستوں کے لوگ بھی ہیں اس لئے کوئی ایسا کام کرنا جسے اخلاق اور شریعت ناجائز قرار
دے، درست نہیں ہو سکتا ۔ پس میں جماعت کو ہمیشہ نصیحت کرتا رہا ہوں کہ قانونی حدود کے اندر رہنے
کے علاوہ وہ یہ احتیاط بھی کریں کہ سیاسی امور سے بھی علیحدہ رہیں تا دیانت کا اعلیٰ معیار پیش کر
سکیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کے بڑے اور چھوٹے ملازم سب میں سے ایک طبقہ سیاسیات
میں دخل دیتا ہے ۔ دیتا ہے ۔ کئی ہندوستانی افسر ہندوستانی افسر ہیں جو کانگرسیوں کو بُلاتے ، چندے دیتے اور انہیں حکومت کے
خلاف اکساتے ہیں مجھے ایک کانگریسی لیڈر نے بتایا کہ ایک ہندوستانی حج اپنی تنخواہ کا بیشتر حصہ
کانگرس کو بطور چندہ دیتا ہے تا اس سے ان مسلمان مولویوں کو تنخواہیں دی جائیں جو مسلمانوں کو
ورغلانے کیلئے کانگرس نے رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے اس امر کے متعلق ایک دفعہ دوران گفتگو میں

خطبات محمود
لد ٧
سال ۱۹۳۵ء
سابق گورنر پنجاب سر جافری (SIR GEOFFREY) سے ذکر کیا کہ سرکاری ملازم اس طرح کی
بددیانتیاں کرتے ہیں تو انہوں نے ایک حج کا نام لیا اور مجھ سے دریافت کیا کہ یہ تو نہیں ہے اور کہا کہ
ہمیں بھی اس کے متعلق شکایات پہنچی ہیں مگر چونکہ ہمارا طریق جاسوسی اور شکایت کرنے کا نہیں اس
لئے میں نے نام تو نہ بتایا مگر جس کا نام انہوں نے لیا وہ نہیں تھا جس کا مجھ سے ذکر کیا گیا تھا۔ بہر حال
اس سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس بھی ایسی شکایتیں پہنچتی رہتی تھیں اور ایسے افسر ایک سے
زیادہ تھے ۔ چونکہ سر جافری نے جس کا نام لیا وہ اور تھا اور میرے علم میں جو تھا اور تھا اس لئے ثابت ہوا
کہ ایک سے زیادہ آدمی ایسے تھے جن کے متعلق اس قسم کے شبہات تھے کہ وہ تنخواہ کا ایک حصہ اس امر
پر خرچ کرتے ہیں کہ حکومت کے خلاف شورش میں اضافہ ہو۔ تو کرنے کو تو لوگ سب قسم کے کام کر
لیتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ طریق جائز ہے ۔ جو شخص حکومت سے تنخواہ وصول کرتا ہے وہ اگر دل
میں اس کے بعض احکام کو بُرا بھی سمجھے تو بھی اس کا فرض ہے کہ جب تک ملازمت کرتا ہے حکومت کے
قوانین کی اطاعت کرے اور اس کا خیر خواہ رہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ اپنے اخلاق کو بٹہ لگاتا ہے
اور اگر چہ حکومت اسے نہ بھی پکڑ سکے اس کے دل میں یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ میں مجرم ہوں اور
جب وہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش ہو گا تو اسے ماننا پڑے گا کہ میں مجرم ہوں اس لئے گو ہماری بہت سی
انجمنوں میں سرکاری ملازم نہیں ہیں اور جماعت میں بھی شاید سرکاری ملازمین کی تعداد پانچ فیصدی ہو
باقی پچانوے فیصدی احباب جماعت تاجر، جر، پیشہ ور، زمیندار اور صنعت و حرفت سے وحرفت سے تعلق رکھنے والے
ہیں اور ان کے لئے قانونی حد تک سیاسیات میں دلچسپی لینا جائز اور درست ہے۔ پھر ہماری انجمنوں
میں سے بہت سی ایسی ہیں جن میں سرکاری ملازم کوئی نہیں مگر چونکہ بعض میں ہیں چاہے ایسی انجمنوں
کی تعداد قلیل ہی کیوں نہ ہو اس لئے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ سیاسیات سے مشابہ باتوں کی بھی
اجازت جماعت کو دوں کیونکہ ہمارے اخلاق کا معیار دوسروں سے بلند ہونا چاہئے ۔ بے شک یہ
باتیں دھوکا دینے والی قو میں کر لیتی ہیں مگر ہمیں ان کی نقل نہیں کرنی چاہئے اور ایسا طریق عمل اختیار
کرنا چاہئے کہ کوئی ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے لیکن چونکہ جماعت میں یہ احساس ہے اور صحیح ہے کہ خواہ ایک
شخص کے ہاتھ پر دس کروڑ انسانوں نے بیعت کر رکھی ہو پھر بھی اس کی طرف سے جو آواز بلند ہواس
کے متعلق یہی حکومت سمجھتی ہے کہ ایک آواز ہے خواہ وہ دس کروڑ انسانوں کی آواز سے زیادہ وقیع ہو

خطبات محمود
۴۹
سال ۱۹۳۵ء
اس لئے جماعت کو اظہار خیال کا موقع ملنا چاہئے اس وجہ سے میں آج اس کا علاج بتانے لگا
ہوں ۔ میں نے بھی دیکھا ہے جب ایک شخص کی طرف سے حکومت کو ایسی غلطیوں کی طرف توجہ دلائی
جاتی ہے جو ملک کے امن کو برباد کرنے والی ہوں تو حکومت یہی سمجھتی ہے کہ یہ ایک آدمی کہہ رہا ہے
خواہ وہ کتنا با اثر ہو مگر ہے تو ایک ہی لیکن اگر وہی بات جماعت کی طرف سے پیش کی جائے تو چونکہ اس
حکومت کی بنیاد ڈیموکریسی (DEMOCRACY) پر بتائی جاتی ہے اور برطانوی حکومت اس بات پر
فخر کرتی ہے کہ وہ اس آواز کے ماتحت چلتی ہے جو ملک کی طرف سے پیدا ہو (اس میں اور دوسری
حکومتوں میں یہ فرق ہے کہ دوسری حکومتوں میں رعایا حکومت کے تابع ہوتی ہے مگر ہماری حکومت رعایا
کے تابع ہے ) پس یہ حکومت اس وقت توجہ کرتی ہے جب ملک کی طرف سے کوئی مطالبہ پیش
ہو ۔ اگر چہ یہاں ڈیموکریسی پوری طرح قائم نہیں اور انگلستان میں جو اصول ہیں وہ یہاں نہیں ہیں مگر
ابتداء ہو چکی ہے اور مانٹیگو چیمسفورڈ ریفارمز (MontagueChelmsford Reforms) کے بعد
کوشش کی جاتی ہے کہ ہندوستان کی حکومت نیابتی اصول پر قائم کی جائے اور اب جونئی سکیم تیار ہوئی
ہے اس میں کئی باتیں پہلے سے بھی اچھی ہیں مگر بعض بری بھی ہیں مگر اچھی بہت سی ہیں ۔ پس قدرتی طور
پر حکومت : ہر معاملہ میں یہ یہ د دیکھتی ہے ہے کہ کہ ملک ملک کی کی رائے رائے کیا ہے اور اسی وجہ وجہ سے سے وہ وہ حکام حکام جو ہمارے نظام
اور خلیفہ کے ساتھ جماعت کی فدائیت کو نہیں سمجھتے ان پر جماعت کی رائے ہی اثر پیدا کر سکتی ہے۔ پس
ان دونوں امور کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ قانون کی حد
میں رہتے ہوئے انہیں حکومت کے سامنے اپنے جذبات کے اظہار کی اجازت ہونی چاہئے وہ اپنی
الگ انجمنیں بنائیں جن میں سرکاری ملازم نہ ہوں جو جماعتیں ایسا کریں گی انہیں میں اجازت دے
دوں گا کہ وہ سلسلہ کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسیات میں دخل دے سکتی ہیں ۔ یہ الفاظ میں خوشی
سے نہیں کہہ رہا بلکہ انہیں کہتے ہوئے ایک بوجھ محسوس کرتا ہوں کیونکہ پورے اکیس سال ہو گئے جب
سے کہ میں نے ” الفضل“ جاری کیا میں برا بر روز و شب اسی کوشش میں رہا ہوں کہ جماعت کو سیاسیات
سے الگ رکھوں اور اس اصل کے لئے میں نے اپنوں سے بھی لڑائیاں کیں ۔ حکومت کا کوئی
وائسرائے یا گورنر یا کوئی اور ممبر حکومت یہ پیش نہیں کر سکتا کہ اسے اس وجہ سے مجھ سے زیادہ گالیاں ملی
ہوں کہ وہ لوگوں کو سیاست سے روکتا ہے ۔ کسی ایک افسر کا نام ہی بتایا جائے کہ اسے اس وجہ سے مجھ

خطبات محمود
۵۰
سال ۱۹۳۵ء
سے زیادہ گالیاں ملی ہوں ۔ اکیس سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں جو میں نے اس بات کے لئے
خرچ کر دیا کہ جماعت احمد یہ سیاسیات میں حصہ نہ لے اور اس قدر لمبے عرصے تک میں نے ان اصول
کے لئے جو انگریز بھی جاری کرنا نہیں چاہتے اپنوں اور بیگانوں سے گالیاں کھائیں ۔ انگریزوں کا
اصل یہ ہے کہ ملک میں ایجی ٹیشن (AGITATION) ہونی چاہئے ۔ میں نے حکام سے کئی دفعہ اس
امر پر بحث کی ہے کہ یہ غلط پالیسی ہے میں نے سراڈ وائر (Sir O'Dwyer) پر اس کے متعلق زور
دیا ، سر میکلیکن کے پر زور دیا اور انہیں سمجھایا کہ جب تک یہ پالیسی ترک نہ کی جائے گی نہ امن قائم ہوسکتا
ہے نہ انصاف۔ حکومت کا اصل یہ ہونا چاہئے کہ سچ کیا ہے ۔ اگر کروڑوں آدمی جھوٹی ایجی ٹیشن کرتے
ہیں اور ان کے مقابل پر صرف ایک ہے جو سچا ہے تو خواہ وہ کنگال ہی کیوں نہ ہو حکومت کو چاہئے چا کہ
اس کی بات مانے ۔ جب حکومت کی طرف سے یہ کہا جائے گا کہ جب تک ایجی ٹیشن نہ ہو ، ہم نہیں
مانیں گے، اس وقت تک لوگ ضرور ایجی ٹیشن کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ مگر مجھے اس کا جو جواب دیا جاتا
رہا وہ یہی تھا کہ یہ بات ڈیموکریسی کے اصول کے منافی ہے ۔ پس اکیس سال کی زبر دست جد و جہد
کے بعد میں آج یہ بات کہہ رہا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اس اصل کو ترک کرتا ہوں ۔ میرا
اصل ہمیشہ یہی رہے گا کہ سیاسیات سے جہاں تک ہو سکے جماعت کو الگ رکھوں اور اگر ہمیں اس میں
دخل دینے کی ضرورت ہوئی تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ ہمیں مجبور ادخل دینا پڑا۔ ہماری تعداد نہ سہی دس
لاکھ، نہ سہی پانچ لاکھ، نہ سہی دو لاکھ ، چھپن ہزار ہی سہی مگر کیا چھپن ہزار انسانوں کی جانوں کی کوئی
قیمت نہیں ہوا کرتی ۔ ہمارے بھی جذبات اور احساسات ہیں ، ہماری بھی بیویاں اور بچے ہیں اور آج
ان کی جانیں خطرہ میں نظر آتی ہیں ۔ ہم نے سالہا سال تک مسلمانوں کی خدمت کی ۔ جب ان کے
بھائی بند ملکانے آریہ ہونے لگے تو ہم گئے ۔ اس زمانہ میں لاہور میں ڈھنڈورہ پٹوایا گیا کہ کہاں ہیں
احمدی وہ خدمت اسلام کے دعوے کیا کرتے ہیں ۔ آخر ہمارے سینکڑوں آدمی وہاں گئے ہم نے
لاکھوں روپیہ وہاں خرچ کیا اور ہماری کوششوں سے ہزار ہا ملکانے واپس ہوئے مگر اس سب خدمت کا
نتیجہ کیا ہوا ؟ یہ کہ قادیان میں ایک جلسہ ہوا اور اس میں ایک مولوی نے بیان کیا کہ احمدی ہونے سے
آر یہ ہو جانا ہزار درجہ اچھا ہے اور یہ کہ اس نے ملکانوں کو جا کر بھی یہی کہا تھا کہ آریہ بے شک ہو جاؤ مگر
احمدی نہ ہونا ۔

خطبات محمود
۵۱
سال ۱۹۳۵ء
پھر اس کے بعد ۱۹۲۷ء میں مسلمانوں کی لاہور اور مختلف علاقوں میں جو حالت ہوئی اُس وقت
کون تھے جو آگے آئے ۔ ہم نے ہی اس وقت مسلمانوں کے لئے روپیہ خرچ کیا، تنظیم کی اور اس وقت
ہر جگہ یہ چر چا تھا کہ احمدی بڑی خدمت کر رہے ہیں حتی کہ سر میلکم ہیلی (Sir Malcolm Hailey)
نے جو اس وقت گورنر تھے مسٹرلنگلے (Lingley) سے ، جو اُس وقت کمشنر تھے مجھے خط لکھوایا کہ آپ تو
ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیتے رہے ہیں آج کیوں اس ایجی ٹیشن میں حصہ لیتے ہیں اور میں نے انہیں
جواب دیا کہ حکومت کی وفاداری سے یہ مراد نہیں کہ مسلمانوں کا غدار ہوں اور مسلمانوں کی خدمت
سے یہ مراد نہیں کہ حکومت کا غدار ہوں میں تو دونوں کا بھلا چاہتا ہوں مجھے اگر سمجھا دیا جائے کہ مسلمان
مظلوم نہیں تو اب اس طریق کو چھوڑنے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے تحریراً تو اس کا جواب نہ دیا مگر شملہ میں
میں گیا تو چیف سیکرٹری نے جو غالباً ہمارے موجودہ گورنر تھے ، مجھے لکھا کہ لاٹ صا تھے ، مجھے لکھا کہ لاٹ صاحب آپ سے ملنا
چاہتے ہیں اور جب میں ان سے ملا تو زبانی گفتگو اس پر خوب تفصیلی کی مگر اس کا کیا نتیجہ نکلا یہی کہ
مسلمانوں میں سے ایک اثر رکھنے والے گروہ نے کہا کہ احمدیوں کا بائیکاٹ کرو یہ اصل میں ہمارے
دشمن ہیں ۔ پھر سیاسی جد و جہد کا زمانہ آیا۔ پہلے نہرورپورٹ کے وقت اور پھر سائمن کمیشن کے وقت،
پھر کانگرس کی مخالفتوں کے مواقع پر ہم نے مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کی ، اپنے پاس سے روپیہ
خرچ کیا ، کتابیں لکھیں اور ہر رنگ میں مسلمانوں کی خدمت کی مگر اس کا یہی جواب ملا کہ یہ مسلمان نہیں
ہیں ان سے ہمارا سیاسی اتحاد بھی نہیں ہو سکتا ۔ ان کی بیویوں کے نکاح ٹوٹ گئے ، یہ مسلمانوں کے
قبرستانوں میں دفن نہیں ہو سکتے ، اِس وقت بھی ڈیرہ دون میں ، جموں میں اور بھی کئی مقامات پر یہی
سوال شروع ہے ۔ غرض یہ انعام تھا جو مسلمانوں نے ہمیں دیا لیکن یاد رہے کہ میں جب مسلمان کا
استعمال کرتا ہوں تو میرا ہرگز یہ منشاء نہیں کہ سب مسلمان ایسے ہی ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ ان میں ایک
کثیر تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو یقیناً دلوں میں ہمارے لئے در در کھتے ہیں اور اس ظلم کی برداشت نہیں
کر سکتے جو ہم پر ہو رہا ہے مگر وہ خاموش ہیں کیونکہ ان میں کوئی تنظیم نہیں ۔ اگر چہ ان کے دلوں کا درد
ہمیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتا اور ہم پر مظالم کو کم نہیں کر سکتا لیکن ان کے دل کی ہمدردی کی بھی میں قدر
کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو نیک بدلہ دے ۔ مسلمانوں کی ملازمتوں میں حق تلفی کا
سوال آیا تو اس وقت بھی ہم نے ان کی حفاظت کی ۔ میں خود دو وائسراؤں سے ملا ، میری ہدایت کے
کا لفظ

خطبات محمود
۵۲
سال ۱۹۳۵ء
ما تحت دوسرے کا رکنان جماعت دوسرے افسروں سے ملے اور مسلمانوں کی مشکلات کو دور کیا ۔ اسی
سلسلہ میں موجودہ جودہ گورنر صاحب سے بھی جب وہ ہوم سیکرٹری تھے ، درد صاحب ملے اور ہز ایکسی لنسی
لارڈ ولنگڈن کے نے خود مجھے مشورہ دیا کہ میں ہوم سیکرٹری صاحب سے خود ملوں یا کسی اور آدمی کو بھیجوں
اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں فون بھی کریں گے۔ چنانچہ درد صاحب ان سے ملے اور مسلمان کلرکوں کو اس
ملاقات سے فائدہ بھی پہنچا اور انہوں نے گورنر ہونے سے پہلے ایسے قواعد تجویز کئے جو مسلمانوں کیلئے
مفید ہیں مگر اس مدد دینے کا کیا نتیجہ نکلا یہی کہ آج سرکاری محکموں کے ملازموں میں سے کئی کیا
محکمہ پولیس اور کیا دفاتر کے اور کیا دوسرے محکموں کے ہمارے خلاف حصہ لیتے ہیں ۔ بعض جھوٹی
رپورٹیں کرتے ہیں اور بعض ہمارے مخالفوں کو چندہ دیتے ہیں ۔ یہ بدلہ ہے جو مسلمانوں کی خدمت کا
ہمیں ملا ۔ مجھے یقین ہے کہ کل جب پھر ان پر مصیبت آئے گی تو وہ پھر ہمارے پاس امداد کے لئے
آئیں گے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو وسیع حوصلہ دیا ہے ، اس کی وجہ سے ہم پھر ان باتوں کو بھول کر ان
کی امداد کریں گے لیکن کیا یہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ آسمان پر خدا ہے جو ان کے حالات کو دیکھتا ہے۔
اس کے مقابلہ میں گورنمنٹ ہے جس طرح میں نے مسلمانوں کے متعلق کہا ہے اسی طرح میرا
یقین ہے کہ انگریز حکام کا بھی اکثر حصہ اچھا ہے ۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں ہندوستانی افسر
ہوں، وہاں فساد ہوتے ہیں لیکن جہاں انگریز ہوں وہاں امن رہتا ہے اور جب بھی کہیں فرقہ وارانہ فسادات
ہوتے ہیں ، ہند و مسلم دونوں یہ مطالبے کرتے ہیں کہ انگریز افسر بھیجے جائیں ۔ پس جو چیز اچھی ہے
اسے ہم برا نہیں کہہ سکتے مگر ۱۹۱۳ء سے لے کر آج تک میں نے زندگی کا ایک اچھا حصہ اس کوشش
میں صرف کر دیا ہے کہ انگریزوں کی نیک نامی اور عزت قائم کروں ۔ بڑے سے بڑا انگریز افسر جو زندہ
موجود ہے اس امر کی شہادت دے سکتا ہے کہ میں نے اور جماعت احمد یہ نے حکومت کی مضبوطی کے
لئے بہترین خدمات کی ہیں ۔
ا
جب کانپور کانپور : میں مسجد کے متعلق جھگڑا ہوا تو مسلمانوں میں بڑا جو جوش تھا کہ حکومت ومت : مذہب میں
مداخلت کرتی ہے ۔ اس وقت میری یہی رائے تھی کہ مسجد نہیں گرائی گئی بلکہ غسل خانہ گرایا گیا ہے اور
یوں بھی میری یہ رائے ہے کہ مساجد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بدل دینا سوائے اس کے کہ کوئی مسجد
خاص طور پر مذہبی روایات کی حامل ہو جیسے بیت اللہ ہے ۔ یا سوائے ان مساجد کے جو مسلمانوں کی

خطبات محمود
۵۳
سال ۱۹۳۵ء
تاریخی مساجد ہیں جنہیں مسلمان بادشاہوں نے اسلام کی عظمت کے نشان کے طور پر تعمیر کرایا باقی عام
مساجد کے متعلق میرا یہی خیال ہے کہ تمدنی اور ملکی ضروریات کے لئے یا اگر وہ رستوں میں روک
ہوں تو انہیں دوسری جگہ تبدیل کر دینے میں کوئی حرج نہیں ۔ اس رائے کی وجہ سے اپنوں نے اور
بیگانوں نے میرا مقابلہ کیا میری انتہاء درجہ کی مخالفتیں ہوئیں ، مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔ پھر جرمنی
کی جنگ ہوئی اس موقع پر ہم نے کئی ہزار والنٹیئر ز دیئے ، سکولوں کے لڑکوں کی پڑھائیاں چھڑوا
دیں اور کئی ایسے ہیں جو آج ڈرائیوریاں کرتے پھرتے ہیں محض اس وجہ سے کہ میرے کہنے پر وہ تعلیم
ترک کر کے جنگ میں چلے گئے ورنہ آج وہ گریجوایٹ ہوتے ۔ فرانس کے میدان مصر کے میدان ،
شام و فلسطین کے اور عراق کے میدان ، ایران کے میدان ان احمدیوں کے خون سے آج بھی رنگین
ہیں جنہوں نے میرے کہنے پر وہاں جا کر جانیں دے دیں ۔ ان واقعات کے ذکر پر بعض مسلمانوں کی
طرف سے ہم پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم نے نے انگریزوں کی مدد کی اور ان کے لئے جانیں فدا کیں
مگر معترضیں کو یا د رکھنا چاہئے کہ ان کے ہم مذہبوں نے بھی جانیں دیں ۔ تین لاکھ کے قریب مسلمان
میدان جنگ میں گئے جن میں سے احمدی صرف تین ہزار تھے مگر انہیں اپنے آدمی بھول گئے ہیں اور
صرف ہمارے یاد ہیں حالانکہ ہم تو اسے جائز سمجھتے ہیں کہ جس حکومت کے ساتھ ہمارا تعاون ہو، اس کی
مدد کی جائے ۔ مگر ہم پر اعتراض کرنے والے اسے کفر سمجھتے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے لاکھوں آدمی
بھیجے ۔ پس قابل الزام وہ ہیں نہ کہ ہم ۔ پھر رولٹ ایکٹ کا زمانہ آیا میں نے اردگرد کے علاقوں
کے سکھوں کو جمع کیا تا کہ اس علاقہ کو فساد سے بچالیں ۔ بعض نے میرے بلانے کا یہ مطلب سمجھا کہ شاید
میں خود کوئی حکومت قائم کرنے کے خیال میں ہوں اور انہوں نے مجھے کہلا بھیجا کہ ہم جانتے ہیں آپ کا
خاندان اس علاقہ کا حکمران تھا اور ہم آپ کے لئے جانیں دینے کو تیار ہیں ۔ مگر میں نے دس دس میل
کے فاصلہ سے لوگوں کو یہاں جمع کیا اور انہیں سمجھایا کہ فساد کے طریق سے بچو۔ میرے اس مشورہ پر
بعض لوگوں نے اس قدر بخشیں کیں کہ لڑنے مرنے پر آمادہ ہو گئے کہ آج ہمارے ملک کے آزاد
سے
ہونے کا موقع آیا ہے تو تم ہمیں روکتے ہو مگر میں نے منت سے سماجت سے اور مخ اور مختلف طریقوں
ان سے اقرار لئے اور انگوٹھے لگوائے کہ ہم امن قائم رکھیں گے حالانکہ اس علاقہ میں بعض ایسے گاؤں
بھی تھے جہاں گورنمنٹ کے خلاف نفرت تھی اور جہاں سے پستول برآمد ہو چکے تھے مگر ان سے بھی میں

خطبات محمود
ولد
سال ۱۹۳۵ء
نے اطاعت کا عہد لیا اور حکومت ہند نے ایک خاص کمیونک (COMMUNIQUE) کے ذریعہ
تسلیم کیا کہ جماعت احمد یہ نے فساد کو روکا ہے اور حکومت کی مدد کی ہے ۔ ہوشیار پور کے ڈپٹی کمشنر نیز
اور بھی کئی مقامات کے حکام نے اقرار کیا کہ احمدیوں کی کوشش سے ان کے علاقے فساد سے بچے
رہے ہیں۔ حکومت ہند کا کمیونک کوئی معمولی بات نہیں ۔سند اور چیز ہے اور کمیونک اور ہے یہ گویا
اعلان عام ہے ۔ ۔ لارڈ لا چیمسفورڈ Chelmsford) (Lord (ford 3" نے میرے نام اپنی چٹھی دیکھی : میں اس کا ذکر کیا
کہ حکومت نے ایک کمیونک شائع کیا ہے کہ آپ کی جماعت نے بہت مدد دی ہے ۔ پھر کا بل کی
لڑائی ہوئی اور اس موقع پر بھی میں نے فوراً حکومت کی مدد کی ۔ اپنے چھوٹے بھائی کو فوج میں بھیجا
جہاں انہوں نے بغیر تنخواہ کے چھ ماہ کام کیا ۔ جو اتنا اچھا تھا کہ افسروں نے بعد میں ان کو چھوڑنا
پسند نہ کیا اور کوشش کی کہ وہ با قاعدہ تنخواہ دار ملازم ہو جا کہ وہ با قاعدہ تنخواہ دار ملازم ہو جائیں حتی کہ انہیں فار کہ انہیں فارغ کرانے کے لئے
مجھے ایجوٹنٹ جنرل (Adjutant General) کو چھی لکھنی پڑی اور پڑی اور پھر ان کے حکم سے انہیں فارغ
گیا۔ اس کے بعد نان کو آپریشن (Non Co-operation) کی تحریک کا زمانہ آیا اس کا مقابلہ کرنے
کیلئے میں نے ایک کتاب لکھی جو ایسے زبردست دلائل رکھتی تھی کہ حکومت نے اس کی سینکڑوں کا پیاں
خرید کر تقسیم کرائیں اور ہزاروں کا پیاں میں نے خود مُفت تقسیم کرائیں ۔ کئی محکموں نے لکھا کہ ایسی مدلل
اور اعلیٰ کتاب کوئی نہیں لکھی گئی ۔ پھر ہجرت کا زمانہ آیا ، یہ مسلمانوں پر جنون کا زمانہ تھا ، وہ تجارت
، زمیندارہ اور دوسرے کا روبار ترک کر کے چلے جا رہے تھے ، میں نے اُس وقت مسلمانوں کو سمجھایا اور
کیا
حکومت کی مدد کی ۔ اس کے بعد ہر موقع پر جب کانگرس نے شورش کی ہم نے حکومت کی مدد کی ۔
گزشتہ گاندھی موومنٹ (MOVEMENT) کے موقع پر ہم نے پچاس ہزار روپیہ خرچ کر
کے ٹریکٹ اور اشتہار شائع کئے اور ہم ریکارڈ سے یہ بات ثابت کر سکتے ہیں۔ سینکڑوں تقریر میں اس
تحریک کے خلاف ہمارے آدمیوں نے کیں ، اعلیٰ مشورے ہم نے دیئے جنہیں اعلیٰ حکام نے
پسندیدگی کی نظر سے دیکھا مگر ان سب خدمات کا کیا نتیجہ نکلا ؟ یہی کہ جب وہ لوگ جن سے ہم اس وجہ
سے لڑا کرتے تھے کہ وہ حکومت کے خلاف اور اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی حرکات کرتے ہیں
جب ہم پر حملہ آور ہوئے تو ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ ممکن ہے حکومت کی طرف سے
کچھ کارروائی ہو رہی ہو مگر مجھے معلوم نہیں اس لئے ان حالات میں میں مجبور ہوں کہ جماعت کو

خطبات محمود
اجازت
۵۵
سال ۱۹۳۵ء
ت دے دوں جس حد تک شریعت اجازت دیتی ہے وہ سیاسیات میں دخل دے سکتی ہے اور
حکومت تک اپنی شکایات پہنچا سکتی ہے۔ اگر مسلمانوں میں سے بولنے والے لوگ ہمیں دھتکارتے ہیں
، اگر حکومت کے افسر ہماری طرف متوجہ نہیں ہوتے تو ہم مجبور ہیں کہ کسی اور کی طرف ہاتھ
بڑھائیں اور اس پر نہ مسلمانوں کو اور نہ حکومت کو شکوہ کرنے کا کوئی حق ہے ۔ اگر کانگرس ہم سے
سمجھوتہ کرے کہ نان کو آپریشن اور بائیکاٹ وغیرہ امور جنہیں تم نا جائز سمجھتے ہو انہیں چھوڑ کر باقی جائز
امور میں تعاون کرواور ہم اس بات کو منظور کر لیں تو حکومت کو کیا شکوہ ہو سکتا ہے ۔ ہم چھپن ہزار
جانوں کو کس طرح خطرہ میں ڈال سکتے ہیں بے شک ہمارا تو کل اللہ تعالیٰ پر ہے لیکن پھر بھی ظاہری
سامانوں کی ضرورت بھی وہی بتاتا ہے۔ پس چونکہ ڈیموکریٹک طرز حکومت میں کسی نہ کسی کے ساتھ
ضرور مل کر رہنا پڑتا ہے اکیلی جماعتیں نہیں رہ سکتیں اس لئے ہمیں حکومت کے ساتھ ،مسلمانوں کے
ساتھ ، کانگرس کے ساتھ غرض کسی نہ کسی سے ضرور ملنا پڑے گا اور جو بھی ہماری طرف صلح کا ہاتھ
بڑھائے گا ہم اس سے ملیں گے اور اس کے لئے ہر جگہ ہاتھ ماریں گے اور جو بھی ہمیں عزت کے مقام
پر رکھ کر اور ہمارے اصول کی قربانی کا مطالبہ کئے بغیر ہم سے صلح کرنا چاہے گا اس کے ساتھ مل جائیں
گے۔ اپنے اصول کی قربانی کے لئے ہم ہرگز تیار نہیں ہیں خواہ ہمیں کتنے خطرناک حالات کیوں نہ پیش
آجائیں ۔ اگر مسلمان ہمارے ساتھ صلح کے لئے یہ شرط پیش کریں کہ ہندوؤں کے گلے کاٹو تو چونکہ ہم
اسے ناجائز سمجھتے ہیں ایسا ہرگز نہیں کریں گے خواہ ہندو ہمیں نقصان ہی کیوں نہ پہنچاتے ہوں ۔ ہم
حکومت کے ساتھ آج تک تعاون کرتے رہے ہیں مگر کوئی نہیں ثابت کر سکتا کہ ہم نے کسی کے خلاف
جاسوسیاں کی ہوں یا کبھی ناجائز فائدہ اٹھایا ہو۔ یا کبھی ذاتی مفاد کے لئے ہم نے مسلم حقوق کو نظر انداز
کیا ہو ۔ آج حکومت کے کئی افسر ہمارے مخالف ہیں ۔ اگر ہم نے کبھی ایسا کیا ہے تو انہیں چاہئے کہ
ظاہر کریں ۔ کوئی یہ ثابت کر کے دکھائے کہ ہم نے کبھی حکومت سے اپنے لئے وہ چیز مانگی ہو جو باقی
مسلمانوں کے لئے نہیں مانگی ۔ پھر ہم نے مسلمانوں سے تعاون کیا ہے اور آج مسلمانوں کا ایک حصہ
بھی ہمارے مخالف ہے ان میں سے ہی کوئی یہ ثابت کر دے کہ حکومت کے خلاف کبھی کوئی ساز باز کی
ہو ۔ جب ہم حکومت سے ملے ہیں تو مسلمانوں کو بیچنے کی کوشش نہیں کی اور جب مسلمانوں سے ملے
۔
ہیں حکومت کے مفاد کو نہیں بیچا۔ ہم ہر حال میں اپنے اصول کے پابند رہے ہیں اور رہیں گے، چاہے

خطبات محمود
۵۶
سال ۱۹۳۵ء
ہماری جانیں ، ہماری عزتیں ، ہمارے مال سب کچھ خطرہ میں کیوں نہ ہوں لیکن اس کے نیچے نیچے فتنہ و
فساد کئے بغیر انصاف کو قائم رکھتے ہوئے اور محبت کے جذبات کو کچلے بغیر اپنی حفاظت کے لئے اگر اب
ہمیں سیاسیات میں دخل دینا پڑے تو اس کی ذمہ داری اسی پر ہو گی جسے یہ بات نا پسند ہو مگر میں اپنی
جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہر کام جائز حد تک کرو۔ سرکاری ملازموں کو سیاسی معاملات میں دخل
دینے کی ہرگز اجازت نہیں ۔ اگر کسی کو پتہ نہ بھی لگ سکے تو بھی خدا تعالیٰ ضرور دیکھتا ہے اور جو سرکاری
ملازم ایسا کرے گا وہ مجرم ہوگا ہمیں اس کی امداد کی ضرورت نہیں ۔ اس کی اصل ذمہ داری خدمت
دین ہے اسے چاہئے کہ اسے ادا کرے۔
سوال
اس کے علاوہ میں انجمنوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اگر وہ واقع میں بے چین ہیں جیسا کہ کہا جاتا
ہے تو سب سب ۔ سے پہلے وہ علیحدہ انجمنیں بنائیں تا کوئی بددیانتی انہ نہ ہو ہوا اور جب وہ بنا بنالیں گی تو پھر اس
پر میں غور کروں گا کہ انہیں کس حد تک سیاسیات میں دخل دینے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ میں نے
بتایا ہے کہ وہ جذ بہ جس کے ماتحت میں اکیس سال تک کام کرتا رہا ہوں یہ الفاظ کہنے سے اب بھی مجھے
روک رہا ہے اور اب بھی میں یہ کہتے ہوئے درد محسوس کرتا ہوں کہ الگ انجمنیں بناؤ۔ میرے یہ کہنے کا
یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں اپنے گزشتہ کئے پر پشیمان ہوں ۔ اب بھی مجھے یقین ہے کہ دنیا کے امن کی
بنیاد برٹش امپائر (British Empire) پر ہے ۔ مذہبی طور پر بھی جیسا کہ پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے
اور عقلی طور پر بھی میری یہی رائے ہے اور حکومت کے کسی بگاڑ کو میں ہمیشہ عارضی یقین کرتا
ہوں ۔ برٹش ایمپائر بہت وسیع ہے اور بعض حکام کی زیادتیوں کی وجہ سے ساری امپائر کی خرابی ثابت
نہیں ہوسکتی ۔ پھر سارے ہندوستان کے افسروں کا کیا قصور ہے ، پھر پنجاب کے بھی سارے صوبہ کے
متعلق ہمیں ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا اصرف ضلع گورداسپور یا بعض اور مقامات کے افسر زیادتی کر رہے
ہیں ۔ باقی اضلاع کے حکام کی جماعتیں تعریف ہی کرتی ہیں اس لئے یہ کہنے کا کسی کو حق نہیں کہ سارے
کے سارے بگڑے ہوئے ہیں اس لئے میں اپنے گزشتہ کئے پر پشیمان نہیں ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ
انگریز قوم میں خوبیاں ہیں اور اچھے افسران افسروں کو جن میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں خود ہی دبادیں
گے اور اس وجہ سے میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات
ہمیشہ کے لئے منقطع ہو جائیں ۔ کانگرس اگر نان کو آپریشن چھوڑ دے تب بھی حکومت کے ساتھ اس کی

خطبات محمود
۵۷
سال ۱۹۳۵ء
لڑائی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ وہ مل نہیں سکتے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی ایسی بات ہو کہ حکومت کے
ساتھ ہمارے تعلقات منقطع ہو جائیں ہماری طرف سے یہ احتیاط ہمیشہ رہے گی ، ہاں اس کی طرف
سے اگر انقطاع ہو تو اس کی مرضی ۔ اسی طرح مسلمانوں کے ساتھ بھی میں قطع تعلق کو پسند نہیں کرتا ۔
سیاسی طور پر ہم ان کو اپنا شریک سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ میں افراد کی شرارتوں کو ساری
مسلمان قوم سے منسوب نہیں کر سکتا ان میں بہت اچھے آدمی ہیں ۔ چند ہی ہفتے ہوئے ایک آنریری
مجسٹریٹ کی پٹھی مجھے ملی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اخبار ” زمیندار کے بعض مضامین پڑھے تو
مجھے خیال آیا کہ آپ کے سلسلہ کی کتب بھی پڑھنی چاہئیں چنانچہ میں نے پڑھیں تو مجھ پر یہ اثر ہوا کہ
آج اگر اسلام کی خدمت کرنے والی کوئی جماعت ہے ، تو وہ آپ کی جماعت ہی ہے اس لئے میں نے
اپنے منشی کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ پانچ روپیہ ماہوار چندہ آپ کو بھیج دیا کرے۔ تو دیکھو پڑھا اخبار
”زمیندار“ مگر نتیجہ یہ ہوا کہ ہماری مالی مدد شروع کر دی حالانکہ وہ ہماری جماعت میں شامل نہیں
ہیں ۔ پس لاکھوں مسلمان ہیں جو اس شرارت کو نا پسند کرتے ہیں اور ہم یہ بے ایمانی کس طرح کر سکتے
ہیں کہ شریف لوگوں کو بھی ان شریروں کی وجہ سے جو اپنی ذات میں گندے ہیں بُرا کہنے لگ
جائیں اس لئے ہماری کوشش رہے گی کہ مسلمانوں کے ساتھ رہیں اور ان کی جو خدمت ہم سے ہو سکے
کریں لیکن اگر مسلمان خود ایسے لوگوں کے اثر کے نیچے آجائیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ ناک رگڑ کر ہم
نہ حکومت سے صلح کے لئے تیار ہیں اور نہ مسلمانوں سے ۔ ہاں ہمیں عزت کے مقام پر رکھ کر جو بھی
ہمارے ساتھ ملے گا ، اس کی مصیبت کے وقت ہم سب سے آگے ہو کر لڑیں گے مگر جس سے بھی دوستی
رکھیں گے اپنی عزت قائم رکھتے ہوئے رکھیں گے۔
مومن ذلیل نہیں ہوتا اگر حکومت ہم سے دوستی نہ رکھنا چاہے گی تو پھر بھی ہم قانون کی پوری پوری
پابندی کریں گے اور آرام سے گھر میں بیٹھے رہیں گے ہمیں اس سے ملنے کی کیا ضرورت ہے ۔ لیکن
حکومت کے متعلق میرا گزشتہ تجربہ یہی بتاتا ہے کہ ایسے جھگڑے عارضی ہوا کرتے ہیں اور آخر کا ر وہ
ٹھیک ہو ہی جایا کرتے ہیں ۔ پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے ۔ حکومت کے ایک سیکرٹری ہیں، ایک دفعہ
ان سے سخت لڑائی ہوئی مگر وہ پہلے بھی ہمارے دوست تھے اور آج بھی گہرے دوست ہیں اور اس
شورش میں ہمارے ساتھ پوری ہمدردی رکھتے ہیں ۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی عارضی چیز ہے اور اس

خطبات محمود
۵۸
سال ۱۹۳۵ء
لئے کوئی ایسی بات پسند نہیں کرتا جو اسے مستقل بنا دے اور اسی وجہ سے میں اب تک اس بات سے
ڑکتا رہا ہوں اور اب بھی دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ سیاسی امور میں دخل دیتے ہوئے پہلے دیانت کو
مد نظر رکھیں ۔ دوسرے اس امر کو کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو حکومت کے اور ہمارے یا ہمارے اور
مسلمانوں کے درمیان کوئی ایسی خلیج منافرت پیدا کر دے جو بھری نہ جا سکے ۔ پس وہ جماعتیں جو قانون
کی حدود کے اندر سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہیں وہ وہ الگ انجمنیں بنائیں ۔ یہ دیانت کا ا۔ یہ دیانت کا تقاضا ہے
کیونکہ ہماری موجودہ انجمنیں خالص مذہبی ہیں اور دوسری بات یہ یاد رکھیں کہ سیاسی امور جوش پیدا
کرنے والے ہوتے ہیں اس لئے کبھی بھی جوش کے ماتحت وہ کوئی ایسی حرکت نہ کریں جسے دوسرے
وقت میں جائز نہ سمجھتے ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس قدر لمبی ٹریننگ اور وعظ ونصیحت کے بعد وہ ضرور
ایسے رنگ میں کام کریں گے کہ مسلمانوں کے ساتھ یا انگریزوں کے ساتھ ہمیشہ کے لئے کوئی تصادم نہ
ہو جائے ۔ اس کے علاوہ شریعت ، قانون ، اخلاق اور دیانت کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے ۔ باقی
میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ حقوق ہمیشہ قانون کو توڑنے سے ہی مل سکتے ہیں ۔ میں نے کشمیر کا کام
کیا ہے اور اپنے تجربہ کی بناء پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات غلط ہے۔ کشمیر کے لیڈر میرے پاس آتے تھے
اور کہتے تھے کہ ہماری سمجھ میں ہی یہ بات نہیں آتی کہ قانون توڑے بغیر کس طرح ہم کامیاب ہو سکتے
ہیں مگر میں نے انہیں ہمیشہ یہی کہا ہے قانون کے اندر رہتے ہوئے میں انشاء اللہ آپ لوگوں کے حقوق
دلوادوں گا پس اس بارہ میں میں تجربہ کار ہوں ۔ میں نے جس وقت تک کشمیر کا کام کیا ہے ، اس وقت
تک کے نتائج ظاہر ہیں اور جس وقت سے میں علیحدہ ہوا ہوں اور کام دوسروں کے ہاتھ میں گیا، اس
وقت کا کام بھی سب کے سامنے ہے ۔ میں نے سارے ریکارڈ خود جا کر ان لوگوں کو دیئے حالانکہ
مسلمان انجمنوں کا گزشتہ تجربہ بتاتا ہے کہ جن حالات میں ہم الگ ہوئے تھے ، اس قسم کے حالات میں
کوئی سیکرٹری یا پریزیڈنٹ ریکارڈ نہیں دیا کرتا اور یہ خدا کا فضل ہے کہ ایک پیسہ کے متعلق بھی کوئی
اعتراض وہ ہم پر نہیں کر سکتے ۔ وہ شدید مخالفین جو آج ہمیں گالیاں دے رہے ہیں ، ان میں سے بعض
تحریک کشمیر میں میرے ساتھ کام کر چکے ہیں مگر کسی کو جرات نہیں کہ میرے کام کے متعلق ایک لفظ بھی
کہہ سکیں یا مجھ پر کوئی اعتراض کر سکیں ۔
غرضیکہ کشمیر میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں قانون شکنی کئے بغیر کامیابی عطا کی ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ

خطبات محمود
۵۹
سال ۱۹۳۵ء
حکومت کشمیر کی طرف سے ایک دفعہ حکومت پنجاب سے میرے متعلق شکایت کی گئی کہ میں وہاں شورش
کراتا ہوں ۔حکومتِ پنجاب نے اس کا ثبوت مانگا تو کشمیر سے ایک خاص افسر کا غذات لے کر آیا اور
بعض خطوط پیش کئے ان میں سے صرف ایک خط میرا تھا مگر اس میں یہ لکھا تھا کہ آپ لوگ شورش سے
بچتے رہیں اس پر وہ نادم ہو گیا اور کوئی بڑے سے بڑا مخالف بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے
قانون شکنی کی انہیں تعلیم دی ہو۔ میرا یقین ہے کہ اس کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ۔ قانون شکنی کی طرف
ہمیشہ کم ہمت لوگ مائل ہوا کرتے ہیں مگر ہم اپنے اندر صبر اور جرات کی طاقت رکھتے ہیں اس لئے
ہمیں اس کی ضرورت نہیں ۔ یاد رکھو کہ قانون جب ایک دفعہ ٹوٹا تو پھر اسے قائم نہیں کیا جا سکتا۔ میں
قانون شکنی سے انگریزوں کی خاطر نہیں روکتا بلکہ اپنے فائدے کے لئے اس سے منع کرتا ہوں تا
ہمارے اخلاق نہ بگڑ جائیں بلکہ اگر انگریز اس کی اجازت دے دیں تو بھی ہم ایسا نہیں کریں
گے۔ جب یہ عادت پیدا ہو جائے تو خواہ کے خواہ کوئی حکومت ہو یہ قائم رہے گی اور اگر انگریز چلے جائیں تو
بھی کوئی حکومت نہیں چل سکے گی اور میں نے جہاں تک غور کیا ہے ، قانون شکنی کے بغیر بھی سب کام ہو
سکتے ہیں ۔ حکومت کی بنیاد ڈیموکریسی پر ہے اس لئے اگر اس کی غلطیاں واضح کی جائیں ، انہیں دنیا
کے سامنے پھیلایا جائے اور اپنی مشکلات بیان کی جائیں تو یہ بات بغیر اثر کئے نہیں رہ سکتی ۔ یا د رکھو نیکی
اور سچائی کی ہمیشہ فتح ہوا کرتی ہے ۔ اگر حکومت بار بار کے مطالبات پر بھی توجہ نہ کرے تو اس کی
غلطیوں کو کھولو ، حکام کی زیادتیاں حکومت پنجاب تک پہنچاؤ ، اگر وہ بھی نہ سنے تو حکومت ہند تک
پہنچاؤ، اگر وہ بھی توجہ نہ کرے تو حکومت برطانیہ تک پہنچاؤ ، وہ بھی نہ سنے تو برطانوی پبلک کو سنا ؤ اور تم
دیکھو گے کہ تھوڑے عرصہ میں ہی تمہیں ایسی طاقت حاصل ہو جائے گی کہ شرفاء کا طبقہ تمہاری تائید
کرے گا۔ کسی قوم میں بھی سارے کے سارے لوگ برے نہیں ہوتے اور میری رائے تو یہ ہے کہ
احرار میں بھی سارے برے نہیں ہیں ۔ پرسوں ہی ایک دوست کا خط آیا جو میں نے آج ہی پڑھا ہے
۔ وہ لکھتے ہیں کہ ایک احراری مجھ سے ملنے آیا ۔ وہ اعتراض کرتا تھا مگر جب اسے حقیقت حال سے
آگاہ کیا جاتا تو ضد چھوڑ دیتا ۔ یہ ایک خاص پولٹیکل خیالات کی جماعت ہے مگر ان میں بھی ایسے لوگ
ہیں کہ اگر ان پر حقیقت واضح کی جائے تو مان لیتے ہیں تو پھر انگریزوں میں تو اچھے لوگ بہت زیادہ ہیں
۔ انگریز قوم ان قوموں میں سے ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قیام امن کیلئے چنا ہے اس لئے ان میں یقیناً

خطبات محمود
۶۰
سال ۱۹۳۵ء
اچھوں کی زیادتی ہے اور جب پروپیگنڈا کیا جائے گا تو اچھے کھڑے ہو جائیں گے اور کہہ دیں گے کہ ان
زیادتیوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کیا جا سکتا اور بھی بیسیوں طریق ہیں جن سے شرفاء متاثر ہوں
گے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے سلسلہ احمدیہ کو اس لئے قائم کیا ہے کہ تا حق و صداقت کو قائم کرے تو کیا تم سمجھتے
ہو کہ اس نے ہمیں ہتھیاروں سے محروم ہی رکھا ہے ۔ خدا تعالیٰ کبھی ایسا نہیں کیا کرتا ۔ جیسا کہ کسی شاعر
نے کہا ہے
درمیان قعر دریا تخته بندم کرده
باز می گوئی که دامن تر مکن هشیار باش
وہ اگر کہتا ہے کہ بغاوت اور قانون شکنی نہ کرو تو ضروری ہے کہ اس نے حفاظت کے
اور ہتھیار رکھے ہوں ورنہ اس پر الزام آتا ہے کہ اس نے ہمیں فتح کے سامانوں سے محروم کر دیا
جن باتوں سے وہ منع کرتا ہے یقین جانو کہ وہ فتح کے سامان نہیں ہیں ۔
پس اپنے اندر نیکی تقویٰ طہارت پیدا کرو ، دیانت کو مد نظر رکھو ، قانون کی پابندی
کرو، سلسلہ کی روایات کو برقرار رکھو اور ان دو باتوں کو بھی پیش نظر رکھو۔
اول یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے۔
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
حب
کآخر کنند
دعوائے
پیمبرم
آپ کے دل کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمان کہلانے والے خواہ کتنے ہی دشمن
کیوں نہ ہو جائیں پھر بھی ان کا لحاظ کرنا کیونکہ آخر وہ میرے پیمبر کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ۔
-
رکھو ۔
دوم یہ کہ حکومت برطانیہ کے جاہ و جلال کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض
پیشگوئیاں ہیں ۔ آپ کے یہ الہامات مات ہمارے لئے ہدایت ہیں پس اپنے کام کاموں میں انہیں مد نظر ر
ہاں فتح حاصل کرنے کے لئے ہر قربانی اور جد و جہد کر و صرف اس بات کا خیال رکھو کہ مسلمانوں سے یا
حکومت سے ایسا بگاڑ نہ ہو جائے کہ بعد میں اسے دور کرنا مشکل ہو ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ لوگ
اس طرح کام کریں گے تو اچھے آدمی آگے آئیں گے، ان کی نیکی پھر ا بھرے گی جو بُروں کی بُرائیوں
کو دھو دے گی ۔ میں اس بات سے آج تک اس لئے روکتا رہا ہوں کہ مجھے ڈر تھا بے احتیاطی نہ ہو

خطبات محمود
۶۱
سال ۱۹۳۵ء
جائے اور اب کہ اس کی اجازت دے رہا ہوں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ احتیاط سے کام کرو۔ان
نصیحتوں کے ساتھ اور ان ہدایات کے ماتحت میں جماعتوں کو اجازت دیتا ہوں کہ جو جماعتیں سمجھتی
ہیں کہ ان کے حالات اس کا تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنے در د دل کو حکومت پر ظاہر کریں وہ الگ انجمنیں
بنالیں اور پھر بعد میں میں ان کو بتاؤں گا کہ وہ کن شرائط اور اقراروں کے ماتحت اپنے معاملات کو
حکومت پنجاب حکومت ہند ، حکومت برطانیہ اور پبلک کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ اور جو
جائز ذرائع خدا نے مقرر کئے ہیں ان کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کا محافظ ہو اور
اسے اپنے مخالفوں پر پر فتح دے اور ہر غلط قدم سے اس کی حفاظت کرے ۔اے خدا توا ایسا ہی کر ۔
( الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۳۵ء )
ا مانٹیگو چیمسفورڈ ریفارمز (Montague Chelmsford Report) جنگ عظیم اوّل میں
حکومت برطانیہ نے ہندوستانیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے حکومت کو امداد پہنچائی
تو انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات کا مستحق سمجھا جائے گا جب جنگ ختم ہوئی تو ہندوستانیوں
کی طرف سے مطالبات شروع ہوئے جو ایجی ٹیشن کا رنگ اختیار کر گئے ۔ لارڈ چیمسفورڈ ،
جو لارڈ ہارڈنگ کے بعد ۱۹۱۶ ء میں ہندوستان آئے تھے اور اب وائسرائے تھے، نے
مسٹر مانٹیگو (Mr۔Montague) کی معیت میں ہندوستان کے سیاستدانوں اور مدبروں سے
تبادلہ خیالات کر کے ایک رپورٹ تیار کی جو مانٹیگو چیمسفورڈ سکیم کے نام سے مشہور
ہے۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد یہ سکیم گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ ۱۹۱۹ء کے نام سے شائع
ہوئی۔ اس کا نفاذ ۱۹۲۱ء میں ہوا، جس کے تحت ہندوستانیوں کو حکومت کے انتظام میں حصہ دیا
گیا اور بعض وزارتوں پر ہندوستانیوں کو مقر ر کیا گیا۔
دو
ملخص از نیو تاریخ انگلستان از نیو تاریخ انگلستان صفحه ۳۱۲، ۳۱۳ مطبوعه ۱ عہ لاہور ۔ ” آزاد قوم کی تعمیر اور پاکستان“
صفحه ۱۳۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۴۷ء ۔ یونیورسٹی ہسٹری آف انڈیا صفحہ ۳۶۵، ۳۶۶ مطبوعہ
لاہور )
کے سر اڈوائر (Sir O'Dwyer) میکلیکن سر ایڈورڈ ڈگلس ۔ ۲۵ اگست ۱۸۶۴ء کو پیدا
ہوئے ۔ اینو کالج آکسفورڈ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ۱۸۸۵ء میں آئی سی اے سے منسلک

خطبات محمود
۶۲
سال ۱۹۳۵ء
ہوئے ۔ ۱۹۰۶ء میں حکومت ہند کے محکمہ مالیات وزراعت میں انڈر سیکرٹری اور ۱۹۱۰ء تا
کے
۱۹۱۴ ء سیکرٹری رہے ۔ ۱۹۱۵ ء تا ۱۹۱ء ۱۹۱۸ ء علمه محکمہ تعلیم سے تعلق ا رہا۔ رہا۔ ۱۹۱۹ء تا ۱۹۲۱ء پنجاب ۔
لیفٹیننٹ گورنر اور ۱۹۲۱ء تا ۱۹۲۴ ء گورنر رہے ۔ سی ایس آئی ، کے سی آئی ای اور کے سی ایس
آئی کے خطابات کے حامل تھے ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۷۷ مطبوعہ لاہور
۱۹۸۸ء)
سر میلکم ہیلی ۔ پیدائش ۱۸۷۲ء ۔ ۱۹۰۲ ء میں آئی سی ایس جہلم میں آباد کاری کے افسر مقرر
ہوئے ۔ ۱۹۰۷ء میں حکومت پنجاب کے سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۰۸ء میں حکومت ہند کے ڈپٹی
سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۱۲ء تا ۱۹۱۹ ء چیف کمشنر دہلی رہے۔ ۱۹۱۹ء تا ۱۹۲۲ء حکومت ہند کے فنانس
ممبر رہے۔ ۱۹۲۲ء تا ۱۹۲۴ ء ہوم ممبر رہے ۔ گورنر پنجاب اور گورنر یو پی بھی رہے ۔ ان کا شمار
نہایت قابل انگریز افسروں میں ہوتا ہے ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۵ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
لارڈ ولنگڈن ۔ مدراس اور بمبئی کے گورنر پھر ۱۹۳۱ء تا ۱۹۳۶ ء وائسرائے ہند رہے ۔ دوسری
اور تیسری گول میز کانفرنس ان ہی کے عہد میں لندن میں ہوئی ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۱۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
رولٹ ایکٹ ۔ ۱۹۱۹ء میں جنگ عظیم کے بعد ہندوستان میں تحریک آزادی کی ایک لہر پیدا ہوئی
جسے روکنے کے لئے جسٹس رولٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم ہوئی ۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ایسا
قانون بنایا گیا جس کی رو سے حکومت کو تخریبی کارروائیاں روکنے کے لئے وسیع اختیارات مل
گئے ۔ اس قانون کو رولٹ ایکٹ کا نام دیا گیا۔
1 لارڈ چیمسفورڈ ۔ جنگ عظیم کے دوران لارڈ ہارڈنگ کے چلے جانے پر لارڈ چیمسفورڈ ۱۹۱۶ء
میں ہندوستان تشریف لائے اور ۱۹۱۶ء سے ۱۹۲۱ء تک وائسرائے رہے ۔ انہوں نے جنگ
عظیم میں فوج اور سامانِ جنگ بھیجنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا۔
یونیورسٹی ہسٹری آف انڈیا صفحہ ۳۶۵ مطبوعہ لاہور )

آج 10 میں سے 10 باقی