ہر حال میں خلیفہ کی اطاعت فرض ہے
حصہ 2
خطبات محمود
۱۱۵
سال ۱۹۳۵ء
فوراً آنکھ کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ میں واقع میں اپنے کرتہ پر صدری کی جیب کی جگہ پر ہاتھ مار رہا
تھا جیسے کوئی کچھ تلاش کرتا ہے ۔ یہ رویا تو خیر تعبیر طلب ہے مگر اور بھی بہت سے واضح رویا ہوئے ہیں
جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ابتلاؤں میں ہمیں فتح دے گا اور یہ کہ اس کا نشان یہ ہے کہ وہ
احمدیت کو ان ابتلاؤں کے ذریعہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں پھیلائے اور کوئی
بڑی سے بڑی روک اس کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکے گی ۔
و
خدا تعالیٰ کی ان متواتر خبروں کے بعد میں کسی کی یہ بات کس طرح قبول کر سکتا ہوں کہ ہماری
جماعت پر یہ عذاب آ رہا ہے ۔ پنجابی میں ضرب المثل ہے کہ ” گھروں میں آیاں تے سنیے توں
دیویں ، یعنی گھر سے تو میں آ رہا ہوں اور گھر کے پیغام تم بتا رہے ہو۔ اس طرح ہم خود خدا کے گھر سے
آئے اور ہمیں اس نے بتایا ہے کہ ان فتنوں کا کیا انجام ہے پس ہم پر ان وہمی باتوں کا کیا اثر ہو سکتا
ہے کہ یہ خدا کا عذاب ہے جو آ رہا ہے ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ میں جماعت کو اصلاح سے غافل کرنا
چاہتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ مجھ میں بھی عیب ہیں اور تم میں بھی پھر کسی میں دس عیب ہیں ، کسی میں
ہیں ، کسی میں سو اور کسی میں ہزار تم جتنی جلدی ان عیبوں کو دور کرو گے اتنی ہی جلدی تمہیں خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل ہوگا بلکہ اگر تم میں آدھا عیب بھی باقی ہے اور تم اسے دور کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو خدا
سے دور رہتے ہو اور آدھا عیب کا کیا مطلب ، عیب کا ہزارواں حصہ بھی اگر تمہارے اندر ہے تو تمہیں
اس سے شدید نفرت کرنی چاہئے اور شدید کوشش اس بات کی کرنی چاہئے کہ تم اس قد رعیب سے بھی
پاک ہو جاؤ مگر میں یہ کہہ کر اپنی جماعت کو مایوس بھی نہیں کرنا چاہتا کہ گویا تمہیں سزا مل رہی ہے ۔
بے شک خدا ہمیں اس وقت تکلیف میں ڈالے ہوئے ہے مگر اس لئے کہ تا ہمارے افکار کو وسیع
کرے ۔ جب انسان پر مصائب و مشکلات آتی ہیں تو اس وقت ایسی ایسی تدبیریں اسے سوجھتی ہیں جو
بہت جلد ترقی تک پہنچانے والی ہوتی ہیں ۔ فاقہ کے وقت بعض دفعہ غریبوں کو ایسے ایسے ڈھنگ روٹی
کمانے کے سوجھتے ہیں کہ انسان خیال کرتا ہے اگر یہ دنیا کے بادشاہ ہو جائیں تو تمام عالم کو مسخر کر لیں
اسی طرح اللہ تعالیٰ ہمیں اس لئے مشکلات میں نہیں ڈالے ہوئے کہ وہ ہمیں دکھ دینا چاہتا ہے بلکہ اس
لئے کہ تا ہماری عقلیں تیز ہو جائیں اور ہماری تدبیروں کا دائرہ وسیع ہو اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
جب ہم ان تدبیروں پر عمل کریں گے تو سحر ہو جائے گی اندھیرا جاتا رہے گا اور فتح اور کامیابی کا سورج
خطبات محمود
۱۱۶
سال ۱۹۳۵ء
ہمارے لئے نکل آئے گا ۔ چند سال ہوئے میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں گھر کے اس حصہ میں ہوں
جو مسجد مبارک کے اوپر کے صحن کے ساتھ ہے۔ میں نے مسجد میں شور سنا اور باہر نکل کر دیکھا کہ لوگ
اکٹھے ہیں ان میں ایک میرے استاد بھائی شیخ عبدالرحیم صاحب بھی ہیں ۔ سب لوگ مغرب کی طرف
انگلیاں اُٹھا اُٹھا کر اُٹھا کر کہہ رہے ہیں کہ دیکھ لو مغرب سے سورج نکل آیا اور وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اب قیامت
آگئی ۔ میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ اس وقت پہاڑیاں گر رہی ہیں ، درخت ٹوٹ رہے ہیں اور شہر ویران
ہو رہے ہیں اور ہر ایک کی زبان پر یہ جاری ہے کہ تباہی آگئی قیامت آگئی ۔ میں بھی یہ نظارہ دیکھتا
ہوں تو کچھ گھبرا سا جاتا ہوں مگر پھر میں کہتا ہوں مجھے اچھی طرح سورج دیکھ تو لینے دو۔ میں خواب میں
خیال کرتا ہوں کہ قیامت کی علامت صرف مغرب سے سورج کا طلوع نہیں بلکہ اس کے ساتھ کچھ اور
علامات کا پایا جانا بھی ضروری ہے ۔ چنانچہ ان دوسری علامتوں کو دیکھنے کے لئے میں مغرب کی طرف
نگاہ کرتا ہوں تو وہاں بعض ایسی علامتیں دیکھتا ہوں جو قیامت کے خلاف ہیں اور غالبا سورج کے پاس
چاند ستارے یا نور دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ قیامت کی علامت نہیں ۔ دیکھو فلاں فلاں علامتیں اس
کے خلاف ہیں ۔ میرا یہ کہنا ہی تھا کہ میں نے دیکھا سورج غائب ہو گیا اور دنیا پھر اپنی اصل حالت پر آ
گئی ۔ پس ہمارے لئے تو ابھی کئی قیامتیں مقدر ہیں ۔ ان معمولی ابتلاؤں سے گھبرا جانا تو بڑی نا سمجھی
ہے۔ جو شخص گھبرا کر یہ سمجھتا ہے کہ اب قوم تباہ ہوگئی وہ بھی غلطی کرتا ہے اور جو سمجھتا ہے کہ انسانی طاقتیں
ہمارے سلسلہ کو مٹا سکتی ہیں وہ بھی غلطی کرتا ہے۔ تمہارے سامنے اس وقت ایک پُل صراط پیش ہے تم
اس پر چلو تم حکومت کے قوانین کی پابندی کرو تم شریعت کی پابندی کرو تم سلسلہ کی روایات کا
احترام کرو اور چلتے چلے جاؤ اور یقین رکھو کہ کامیابی تمہارے لئے ہے۔ تمہیں تلوار کی دھار پر اِس
وقت چلنا پڑے گا تمہیں قانون کی بھی پابندی کرنی پڑے گی تمہیں شریعت کی بھی پابندی کرنی پڑے
گی تمہیں سلسلہ کی روایات کا احترام بھی مد نظر رکھنا ہوگا اور اس کے ساتھ تمہیں موجودہ فتن کا مقابلہ
بھی کرنا ہو گا۔ تم خیال کرتے ہو گے کہ ان شرائط کی پابندی کے بعد ظالموں کے دُور کرنے کا کون سا
راستہ باقی رہ جاتا ہے لیکن میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ اس تلوار کی دھار پر اتنا گھلا راستہ ہے کہ تم بغیر کسی
خوف و خطر کے منزلِ مقصود تک پہنچ سکتے ہو ۔ تم میری بات سنو اور سمجھو اور میرے پیچھے چلے آؤ تمہیں
ایک نہایت ہی گھلا راستہ نظر آئے گا اتنا گھلا راستہ کہ اس سے بڑھ کر ممکن نہیں اور سمجھو کہ کامیابی
خطبات محمود
۱۱۷
سال ۱۹۳۵ء
تمہارے لئے مقدر ہے ، عزت تمہارے لئے مقدر ہے ، بڑائی تمہارے لئے مقدر ہے ، رُتبہ تمہارے
لئے مقدر ہے ۔ جو لوگ آج تمہارے دشمن ہیں وہ گل تمہارے دوست ہوں گے، جو آج تمہیں مٹانے
کے درپے ہیں وہ کل تمہارے میناروں کو اونچا کرنے والے ہوں گے۔ پس دشمن کو دشمن نہ سمجھو بلکہ
یقین رکھو کہ وہ تمہا را دوست بننے والا ہے سوائے اُس شخص کے کہ جس کے لئے ازل سے ہدایت مقدر
نہیں ۔ تم مایوس مت ہوا اور نہ اپنے حواس کھوؤ۔ عقل قائم رکھوا اور حوصلے بلند رکھو پھر قطعا تمہیں کسی قسم کی
گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ۔ خدا تمہارا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے ۔ بے شک تم تو بہ کرو اور استغفار کرو
مگر تم تو بہ اس لئے نہ کرو کہ کوئی عذاب ہے جسے تم دُور کرنا چاہتے ہو بلکہ اس لئے کرو کہ تا اللہ تعالیٰ
اپنے فضل کا اگلا دروازہ تمہارے لئے کھول دے، تم دعائیں کرو مگر اس لئے نہیں کہ خدا تمہیں تباہ
کرنے کے لئے اُٹھا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ تم پر رحم کرنے کے لئے اُٹھا ہے، تم دعائیں کرو کہ تم اس کے
سے
رحم سے زیادہ سے زیادہ حصہ لو۔ پس صداقت کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرو موجودہ مشکلات
گھبرانے کی تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سے بہت زیادہ مشکلات ہیں جن پر تم نے غالب آنا
ہے ۔ تم آج اپنے جوشوں کو بھی ٹھنڈا رکھو اور خدا پر بھی امید رکھو کہ خدا پر بدظنی کرنے والا خود ہلاک
ہوتا ہے۔ پھر اپنی تدبیروں سے بھی پیچھے مت ہٹو اور تقدیر پر بھی بھروسہ رکھو مگر تدبیر سے کام لینے کے یہ
معنی نہیں کہ تم صبح تدبیر سے کام لو اور شام کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر دیکھنا چاہو ۔ جو شخص اپنی بیوی کے پاس
جاتا ہے اسے بھی اولاد کے لئے نو (9) مہینہ انتظار کرنا پڑتا ہے ہاں جتنی زیادہ تدبیریں کرو گے اتنی ہی
زیادہ تقدیریں ظاہر ہوں گی۔ محمد ﷺ کو بھی تدبیریں کرنی پڑتی تھیں اور ابو جہل بھی تدبیریں کرتا تھا
مگر محمد ﷺ کی تدبیروں کی تقدیر مدد کرتی اور ابو جہل کی تدبیروں کی تقدیر مدد نہ کرتی ۔ پس تدبیریں
کئے جاؤ اور یہ مت دیکھو کہ کب نتیجہ نکلتا ہے۔ ممکن ہے ہماری تدبیریں تین سال کے بعد نتیجہ خیز
صلى الله
عليه
ہوں ممکن ہے چھ سال کے بعد ہوں اور ممکن ہے بارہ سال کے بعد ہوں ہاں جو نتیجہ نکلنا ہے وہ ہمیں
معلوم ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم حق پر ہیں اور بہر حال ہم دنیا پر غالب آ کر رہیں گے ۔ ہمارے دل
جانتے ہیں کہ ہم میں خدا کی محبت ہے ہمارے دل جانتے ہیں کہ ہمارے اندر انبیاء کی محبت ہے
صلى الله
میں
، ہمارے دل جانتے ہیں کہ ہم میں رسول کریم ﷺ کی محبت ہے ، ہمارے ) کی محبت ہے ، ہمارے دل جانتے ہیں کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ہے اور ہمارے دل جانتے ہیں کہ ہم فتنہ و فساد نہیں چاہتے بلکہ
خطبات محمود
۱۱۸
سال ۱۹۳۵ء
لوگوں کے ساتھ احسان کرنا چاہتے ہیں پس ہم کس طرح مان لیں کہ ایسے بندوں کو خدا تعالی بر باد
کرنے کے لئے تیار ہے ۔ جب ہم جانتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں خدا کی محبت ہے ، جب ہم جانتے
ہیں کہ ہمارے دلوں میں اس کے رسولوں کی محبت ہے جب ہم جانتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں اس
کے مسیح موعود کی محبت ہے جب ہم جانتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں تمام نوع انسان کی محبت ہے اور ہم
حکومت اور رعایا سب کی خیر خواہی چاہتے ہیں ، تو بے شک دنیا جو ہمارے حالات سے نا واقف ہے ہم
سے دشمنی کر سکتی ہے مگر خدا ہمارا دشمن نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ عَالِمُ الْغَيْبِ ہے ۔ بالکل ممکن ہے حکومت
ہماری دشمن ہو جائے ممکن ہے رعایا ہماری دشمن ہو جائے ممکن ہے چھوٹے بڑے سب ہمارے دشمن
ہو جائیں مگر یہ ممکن نہیں کہ خدا ہماری جماعت کا دشمن ہو ۔ مجھے اگر لوگ آ کر یہ کہیں کہ ہندوستان کے
تمام افراد آپ کو مارنا چاہتے ہیں تو ممکن ہے میں اس بات کو مان لوں لیکن اگر کوئی آ کر یہ کہے کہ خدا
ہمیں مٹانا چاہتا ہے تو میں اس بات کو کبھی ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ میں اپنے نفس کو جانتا ہوں اور میں
یہ
ہے؟
سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ محبت اگر مجھے ہے تو خدا تعالیٰ سے ہے بلکہ بعض دفعہ مجھے رشک آجا جاتا تا۔ ہے
اور میں کہتا ہوں کہ کیا نبیوں کے دل میں مجھ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی محبت ہوتی ہے؟ پس میں اپنے دل
کو جانتا ہوں اور میرا رب میرے دل کو جانتا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جماعت کے لوگوں کے
دلوں کی بھی یہی کیفیات ہیں ۔ گو بعض ان میں سے کمزور بھی ہوں مگر غالب اکثریت ایسی ہے جو خدا
اور اُس کے رسول کی محبت میں سرشار ہے پھر میں کس طرح مان لوں کہ یہ سزا ہے جو ہمیں مل رہی ہے
ہاں خدا پر توکل رکھو ، یقین رکھو اور اُس سے دعائیں کرو کہ وہ کامیابی کی گھڑی جلد تمہارے سامنے
لائے ۔ اگر تم میرے اس وعظ کے نتیجہ میں اپنی اصلاح سے غافل ہو گئے تو یہ ایک بُرا نتیجہ ہو گا جس
سے تمہیں بچنا چاہئے۔ میں نے تمہیں خدا تعالیٰ کی برکت کی خبر دی ہے اور جب خدا تعالیٰ کی برکت کی
خبر سنائی جائے تو انسان کو پہلے سے بہت زیادہ پستی کے ساتھ نیکیوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ حضرت
صلى الله عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک دفعہ رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! جب خدا
تعالیٰ نے آپ کی اگلی پچھلی کمزور با کمزوریاں معاف کر دیں تو آپ اتنی عبادت کیوں کرتے ہیں کہ آپ کے
پاؤں سوج جاتے ہیں ؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اے عائشہ ! کیا اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان
احسان کے بدلہ میں میں اب شکر نہ کروں ۔ اے پس تمہیں بھی اس خطبہ کے نتیجہ میں اپنی اصلاح سے
خطبات محمود
۱۱۹
سال ۱۹۳۵ء
غافل نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ آگے سے زیادہ ہوشیار ہو جانا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کے شکر
کے طور پر تمہیں یہ کہتے ہوئے اپنے ربّ کے سامنے جھک جانا چاہئے کہ اے ہمارے فضل کرنے
والے رب ! ہم تیری بڑائی بیان کرتے ہیں ۔
( الفضل ۱۷ رفروری ۱۹۳۵)
ا اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۲۸۴ مطبوعہ بیروت ۱۲۸۵ھ ۔
♡
النور : ۵۶
تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۱۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء ۔
الانفال: ۳۴
البقرة: ۲۱۵
البقرة : ۲۱۵
المائدة : ۲۵
ترمذى ابواب الرؤيا باب ذهبت النبوة وبقى المبشرات -
طه : ۱۱۵
ا بخاری کتاب المغازی باب فَضْلَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا۔
بخارى كتاب التفسيـر بـاب قـولـه لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ
(الخ)