جماعت احمدیہ پر مظالم اور موجودہ فتن کے وسیع اثرات
حصہ 2
خطبات محمود
۴۷۷
سال ۱۹۳۵ء
سے تم پر صرف دو پابندیاں عائد ہیں ۔ اوّل شریعت شکنی مت کرو دوسرے قانون شکنی مت کرو۔ اس
کے بعد جتنے جائز ذرائع سے تم کام لے سکتے ہو لو اور جتنے جائز ذرائع سے تم سلسلہ کی عظمت کو ملک
میں قائم کر سکتے ہو اور اسکی ہتک کا ازالہ کر سکتے ہو یا سارے ملک کی عظمت اور وقار کو قائم کرنے کے
لئے جد وجہد کر سکتے ہو کر و اور نڈر ہو کر کام کرو!
میں اس موقع پر جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ ان میں سے جو لوگ نیشنل لیگ کے ممبر بنے ہیں ، وہ
اس کی کیا مالی امداد کرتے ہیں ۔ قربانی کے دعوے کرنے سے کیا بنتا ہے جبکہ عملی رنگ میں تم قربانی
کرنے کے لئے تیار نہ ہو۔ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم صدر انجمن کے چندے بھی دیتے ہو ، چندہ تحریک
جدید بھی جاری ہے اور اب یہ نیا چندہ شروع ہو گیا ہے ۔ اگر تم اپنا سب کچھ احمدیت کو دینے کے لئے
تیار نہیں ، اگر تم مالی امداد کرنے سے کسی وقت بھی گھبراتے اور کنارہ کشی اختیار کرتے ہو تو تم کیوں یہ
کہہ کر جھوٹ بولتے ہو کہ ہماری جان اور ہمارا مال سلسلہ کے لئے حاضر ہے اور کیوں یہ کہہ کر جھوٹ
بولتے ہو کہ اگر ہمیں حکم دیا جائے تو ہم اپنا سب کچھ خدمتِ اسلام کے لئے وقف کرنے کو تیار ہیں ۔ کیا
کبھی روپیہ کے بغیر بھی کوئی کام چل سکتا ہے؟ اگر نہیں تو بغیر روپیہ کے نیشنل لیگ کا کام کس طرح چل
سکے گا۔
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں کم سے کم روپیہ کی ضرورت ہوا کرتی تھی مگر اُس زمانہ میں بھی
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ بارہ ہزار درہم چندہ دیا۔ جب تک ہماری جماعت کی
تمام نیشنل لیگیں اپنے اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑی نہیں ہو جاتیں ، جب تک ایک آل انڈیا باڈیز
میشنل لیگ قائم نہیں ہو جاتی ، جب تک اس کا ایک مستقل دفتر نہیں بن جاتا ، جب تک اس کے لئے
جب
ایک پریس ۔ ب مستقل پر یس کا انتظام نہیں ہو جاتا ، جب تک اس کا ایک مستقل سیکرٹری مقرر نہیں ہو جاتا ، ،
تک اس کی شاخیں تمام ہندوستان میں پھیل نہیں جاتیں اور ان کی نگرانی اور قیام کے لئے انسپکٹر مقرر
نہیں ہوتے اور جب تک اس کے لئے ایک مستقل والنٹیر کور مرتب نہیں ہو جاتی جو مفوضہ کاموں کو
فوری طور پر سر انجام دے ، اُس وقت تک نیشنل لیگ کب کام کر سکتی ہے ۔ ہمارے آدمی شاید یہ سمجھتے
ہوں کہ یہ کام اُسی وقت ضروری ہوتے ہیں جب لڑائی ہو رہی ہو۔ امن کے زمانہ میں ان کی ضرورت
نہیں ہوتی مگر یہ درست نہیں ۔ دنیا میں کبھی کوئی کام تنظیم کے بغیر نہیں ہؤا معمولی مدرسوں کے لئے بھی
خطبات محمود
۴۷۸
سال ۱۹۳۵ء
سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر نیشنل لیگ کے دفتر اور دفتر کی ضروریات کے لئے اور اسے تمام
ہندوستان میں پھیلانے کے لئے کس قدر روپے کی ضرورت ہے ۔ میرے یہ کہہ دینے سے کہ قانون
اور شریعت کی خلاف ورزی نہ کرو یہ مطلب نہیں کہ تھوک سے پکوڑے پک جائیں گے ۔ اس کے لئے
مستقل تنظیم اور ہزار ہا روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے، سیکرٹری کی ضرورت ہے، کلرکوں کی ضرورت ہے،
انسپکٹروں کی ضرورت ہے ، جو تمام نیشنل لیگوں کا دورہ کرتے ہیں ، دفاتر کی ضرورت ہے اور اس طرح
کی اور بیسیوں چیزیں ہیں جن کے لئے روپیہ درکار ہے ۔ اس لیگ کو ہندوستان کی اور انجمنوں میں
چندہ دینے کے لئے بھی روپیہ کی ضرورت ہوگی ۔ پس مالی امداد سے دریغ مت کرو ۔ نیشنل لیگ سے بھی
میں کہتا ہوں کہ اسے چاہئے کہ جو لوگ اخلاص کے ساتھ اس میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں انہیں
شامل ہونے پر مجبور نہ کرے اور جو لوگ شامل ہوں ان سے با قاعدہ چندہ وصول کرے ۔ جو آسودہ حال
ہوں ان سے زب سے زیادہ رقم لے اور جو غریب ریب ہوں ان کے لئے ا لئے ادنی شرح چندہ مقرر کر دے مثلاً پیسہ یا
ڈیڑھ پیسہ ماہوار یا چار آنے سالانہ چندہ مقرر کر دے تا غریب سے غریب آدمی بھی اس میں داخل ہو
سکے مگر یہ چار آنے سالانہ اس کے لئے ہیں جو بہت ہی غریب ہے ، جو اس سے اچھی حالت میں ہو وہ
زیادہ دے ۔ کوئی ایک روپیہ ماہوار دے، کوئی پانچ روپے اور کوئی دس روپے ماہوار دے اور جو
اخلاص کے ساتھ نہیں دینا چاہتا اُس کے متعلق یہ ضرورت نہیں کہ اسے اپنے ساتھ شامل رکھا جائے ۔
پس نیشنل لیگ اپنی تنظیم کرے اور جن جن جماعتوں کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے ان کے ساتھ تعاون
کرے بعض جماعتیں ایسی ہیں جو بغاوت کی تعلیم دیتی ہیں ، بعض قتل و غارت کی تلقین کرتی ہیں ، بعض
قانون کی پابندی کو ضروری نہیں سمجھتیں ، ان معاملات میں کسی جماعت سے ہمارا تعاون نہیں ہو
سکتا کیونکہ یہ ہماری مذہبی تعلیم کے خلاف امور ہیں اور مذہب کی پابندی اتنی ضروری ہے کہ چاہے
ساری گورنمنٹ ہماری دشمن ہو جائے اور جہاں کسی احمدی کو دیکھے اسے صلیب پر لٹکا نا شروع کر دے
پھر بھی ہمارا یہ فیصلہ بدل نہیں سکتا کہ قانون شریعت اور قانون ملک کبھی نہ توڑا جائے ۔ اگر اس وجہ سے
ہمیں شدید ترین تکلیفیں بھی دی جائیں تب بھی یہ جائز نہیں کہ ہم اس کے خلاف چلیں ہاں یہ ہو سکتا ہے
کہ ہم اس ملک کو چھوڑ دیں اور کسی اور ملک میں چلے جائیں ۔ پس اس استثناء کے ساتھ نیشنل لیگ جن
جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے کر سکتی ہے مثلاً کانگرس قانون شکنی بھی کرتی ہے اور اور بھی مفید
خطبات محمود
۴۷۹
سال ۱۹۳۵ء
کام کرتی ہے ۔ اگر کانگرس یہ معاہدہ کر لے کہ وہ قانون شکنی کا کوئی معاملہ ہمارے سامنے پیش نہیں
کرے گی تو تم اس میں بے شک شامل ہو جاؤ اور ملک اور قوم کی خدمت کرو۔ اصل بات یہ ہے کہ
قوت ارادی کے مضبوط ہونے کے بعد کوئی چیز انسان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ کانگرس کو اگر نقصان پہنچا
ہے تو محض قوت ارادی کی کمزوری کی وجہ سے ۔ مثلاً اس نے تحریک شروع کی کہ انگریزی چیزوں کا
بائیکاٹ کیا جائے ۔ اب اس کے لئے لوگوں کے آگے ہاتھ جوڑے جا رہے ہیں، پاؤں پڑ رہے ہیں،
رستوں میں لیٹ رہے ہیں اور کہتے ہیں خدا کے لئے انگریزی چیزیں نہ خریدو ۔ میں نے بار ہا بیان کیا
ہے کہ یہ عدم تشدد نہیں بلکہ تشدد ہے ۔ ہمارا حق ہے کہ ہم منہ سے لوگوں کو سمجھائیں اور کہیں کہ ان
چیزوں کے خریدنے کے یہ یہ نقصان ہیں ۔ مگر یہ کہ ہم راہ چلتے لوگوں کا رستہ روک لیں یہ تشدد ہے خواہ
ہم لوگوں کے ٹھڈے ہی کیوں نہ کھائیں لیکن قوت ارادی یہ تھی کہ وہ کہتے ہم خود کبھی انگریزی چیزیں
استعمال نہیں کریں گے اور لوگوں کو بھی اس کے فوائد بتلاتے رہتے ۔ کونسا قانون ہمیں مجبور کرتا ہے کہ
ہم ضرور انگریزی چیزیں خریدیں ۔ پس اگر ملک میں یہ روح پیدا کر دی جاتی کہ اپنے ملک کی بنی ہوئی
چیزیں استعمال کرنے میں ہی فائدہ ہے تو نہ تشدد کی ضرورت ہوتی اور نہ لوگوں کے پاؤں پڑنے اور
ستیہ گرہ کے کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ۔ آسانی سے خود بخو دلوگ اس کی طرف مائل ہو جاتے ۔
نقصان پہنچانے والی اصل بات یہ ہے کہ تمہارے دل میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ فلاں حق کے حاصل
کرنے کے لئے قانون شکنی کی ضرورت ہے ۔ مجھے ان لوگوں پر ہمیشہ ہنسی آتی ہے جو کہا کرتے ہیں کہ
قانون شکنی کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ قانون شکنی ایک بلا ہے، ایک مصیبت ہے، ایک لعنت ہے
اور یقینی طور پر قانون کے اندر رہتے ہوئے ہم اپنے حقوق کو حاصل کر سکتے ہیں ۔ گو بعض دفعہ حق کے
حاصل کرنے میں دیر ہو جائے ۔ اگر قانون شکنی کی وجہ سے ایک حق ہمیں سال میں حاصل ہو سکتا ہو اور
قانون کی پابندی کر کے دو یا تین سال میں تو میں کہوں گا کہ دو یا تین سال قانون کے ماتحت کوشش کرو
مگر قانون شکنی کے قریب بھی مت جاؤ ۔ پس اپنے مذہبی اصول کو کبھی مت مت چھوڑو ہمارے اصول
خدا تعالیٰ کی طرف سے ۔ طرف سے ہیں اور ان کی پابندی سے ہی ہی تم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہو ۔ اپنے طور پر
بھی اگر مجھے کبھی خیال آیا تو میں تمہاری رہنمائی کرتا رہوں گا مگر میں یہ پسند نہیں کرتا کہ تم بات بات
میں مجھ سے مشورہ لو اور میرا وقت ضائع کرو۔
خطبات محمود
لد ٠٧
سال ۱۹۳۵ء
تبلیغ کا کام اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ ۲۴ گھنٹوں میں بھی وہ ختم ہونے
میں نہیں آتا ۔ بہت سی ڈاک پڑی رہتی ہے پس ہمت سے کام لو اور اپنی عقل اور فہم مشکلات کے حل
کے لئے دوڑ اؤ ۔ پہلا قدم ہماری جدوجہد کا یہ ہے کہ ہم حکومت پنجاب کے پاس جائیں اور اس سے
دادرسی کی درخواست کریں ۔ اسکی طرف سے ایک جواب تو ہمیں مل گیا ہے اور گو اس پر ابھی پورا غور
ہم نے نہیں کیا مگر ایک حد تک اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حکومتِ پنجاب ہماری باتوں پر غور کرنے
کے لئے تیار نہیں اور گو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ابھی پورا غور اس چٹھی پر نہیں کیا گیا لیکن قریباً قریباً
وہ حکومت پنجاب کا آخری فیصلہ ہے اور اگر الفاظ پر مزید غور کرنے کے بعد بھی ہمیں یہی معلوم ہوا کہ
وہ حکومت پنجاب کا آخری جواب ہے تو پھر ہم حکومت ہند کے پاس جائیں گے اور اگر وہاں بھی
دادرسی نہ ہوئی تو گورنمنٹ انگلستان کے پاس جائیں گے، اس کے بعد انگلستان کے لوگوں سے اپیل
کریں گے اور پھر ساری دنیا کے سامنے ہماری اپیل ہوگی ۔ یہ رستہ ہے جو میں نے تجویز کیا ہے اور یہ
کوئی معمولی نہیں بلکہ نہایت ہی اہم رستہ ہے اگر دانائی اور ہوشیاری سے کام کرو تو اسی ایک رستہ سے تم
کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہو ۔ اور پھر اور ہزاروں رستے ہیں جن پر چلا جا سکتا ہے اور بغیر
قانون شکنی کئے ، بغیر فتنہ و فساد پھیلائے ، بغیر لڑائی جھگڑا کئے اور بغیر کسی قسم کا اپنے اوپر الزام لینے کے
تم اپنی داد رسی کروا سکتے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہو ۔ مگر یاد رکھو خدا تعالیٰ اسی کی راہنمائی
کرتا ہے جو اس کے قانون کا ادب کرتا ہے ۔ آخر خدا تعالیٰ مجھے اسی لئے یہ باتیں سمجھاتا ہے کہ میں
سمجھتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے وہ درست ہے ۔ خدا تعالیٰ نے کہا ہے قانون شکنی نہ کرو اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ یہ حکم درست ہے ۔ خدا تعالیٰ نے کہا ہے ہے شریعت شریعت کے کسی حکم کو کو نہ نہ تو توڑو اور مجھے یقین ہے کہ
اسی میں برکت ہے ۔ پس اس وجہ سے مجھے وہ نور ملتا ہے جو میری راہمنائی کرتا اور نئی سے نئی باتیں
سمجھاتا ہے۔ مگر تم خدا تعالیٰ کے احکام پر شبہ کرتے اور بعض دفعہ یہ خیال کرتے ہو کہ اس موقع پر قانون شکنی
ہی مناسب ہے اور اس طرح اس نور سے محروم رہتے ہو ۔ اس کے علاوہ بھی میں حقوق کے حاصل
کرنے کے لئے بیسیوں نہیں سینکڑوں رستے بتا سکتا ہوں مگر میں بتاتا نہیں کیونکہ جو لوگ پکی پکائی
کھانے کے عادی ہو جائیں وہ نکتے اور سست ہو جاتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ تم بجائے پکی پکائی
کھانے کے خود پکانے کی عادت ڈالو اور بجائے اس کے کہ میں تمہیں تمہاری کامیابی کے طریق بتاؤں
ا
سال ۱۹۳۵ء
لد ١٧
خطبات محمود
تم آپ اپنی عقل سے کام لے کر نئے نئے طریق تجویز کرو۔ اس طریق پر اگر تم کام کرو گے تو تم
عنقریب دیکھو گے کہ تمہارا بدلہ نہایت عمدگی سے لیا جائے گا اور دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ احمدی قوم
نے مذہب کو بھی اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑا اور قانون کو بھی اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیا اور پھر بھی اپنی
عظمت اور احترام اور سلسلہ کے وقار کو دنیا میں قائم کر دیا ۔ (الفضل ۶ ر ا گست ۱۹۳۵ء)
UNDER THE ABSOLUTE AMIR BY FRANK A۔ MARTIN
PAGE 203۔LONDON۔1907
ه
یچ: طرفداری - حمایت لحاظ
۳ کفر بواح کھلم کھلا گھر ۔
ستیہ گرہ: سچا عہد ۔ حکومت کے خلاف پُر امن تحریک