نیشنل لیگ کے متعلق اہم اور ضروری ہدایات

خطبات محمود
۴۸۲
سال ۱۹۳۵ء
نیشنل لیگ کے متعلق اہم اور ضروری ہدایات
( فرموده ۹ / اگست ۱۹۳۵ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ خالی دعوے نہ تو دنیا کو کوئی فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور
نہ دعوے کرنے والے کو ۔ میں افسوس سے دیکھتا ہوں کہ یہ زمانہ سب سے زیادہ اس مرض میں مبتلاء
ہے کہ لوگ باتیں بہت کرتے ہیں اور کام کم کرتے ہیں ۔ لوگ خیالی اصول بناتے ہیں، ان کے لئے
مجلسیں قائم کرتے ہیں ، ان کی تائید میں ریزولیوشن پاس کرتے ہیں اور ان کو پھیلانے کے لئے
پرو پیگنڈا کرتے ہیں لیکن نہ خود ان پر عمل کرتے ہیں اور نہ انہیں حقیقی خواہش اس امر کی ہوتی ہے کہ
لوگ ان پر عمل کریں صرف ایک نمود اور شہرت کی خواہش ہوتی ہے جو انہیں لئے لئے پھرتی ہے۔
جو مرض زمانہ میں پھیلا ہوا ہو وہ ان جماعتوں پر بھی اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتا جو اس مرض میں مبتلاء
نہ ہوں یا مبتلاء نہ رہنا چاہیں مگر ہمسائیوں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوں ۔ جب طاعون پڑتی ہے ، ہیضہ
آتا ہے اور انفلوئنزا کا دورہ ہوتا ہے تو ان سے وہ لوگ تو متاثر ہوتے ہی ہیں جن کے اندر انہیں قبول
کرنے کا مادہ ہوتا ہے مگر بعض وہ لوگ بھی متاثر ہو جاتے ہیں جو اپنی طرف سے ان سے بچنے کی پوری
پوری کوشش کرتے ہیں گو احتیاط کرنے والے کم مبتلاء ہوتے ہیں اور نہ کرنے والے زیادہ ۔ مگر شکار
دونوں فریق ہوتے ہیں ۔ پس اس زمانہ میں جب دنیا میں لفظوں سے کام چلانے کی کوشش کی جاتی ہے
اگر ہماری جماعت بھی با وجود تمام نیک ارادوں کے اور باوجود ان تمام سامانوں کے جو اللہ تعالیٰ نے

خطبات محمود
۴۸۳
سال ۱۹۳۵ء
اس کی حفاظت کے لئے مہیا کئے ہیں ایک حد تک اس میں مبتلاء ہو جائے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں لیکن
محض اس وجہ سے کہ لوگ ایسے امراض میں مبتلاء ہوا ہی کرتے ہیں تسلی نہیں ہو سکتی ۔ اگر ہمارے اندر
کوئی لغو ، مُضر اور نقصان دہ چیز ہو تو اس کے چھوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔اگر جماعت
ریزولیوشنوں ، زبانی شور و شر اور ظاہری اظہار ناراضگی تک ہی اپنی کوشش کو محدود رکھے تو اسے ہر
معقول انسان جو اسلام اور احمدیت کو سمجھتا ہے نا پسند کرے گا۔
اسلام عمل پر زور دیتا ہے ۔ پانچ نمازوں میں سے صرف تین میں بلند آواز سے قرآت پڑھی
جاتی ہے اور ان کا بیشتر حصہ بھی خاموشی کی عبادت پر مشتمل ہے اور باقی دو نمازیں بالکل خاموشی سے
ادا کرنے کا حکم ہے ۔ اس میں ایک سبق ہے کہ باتیں اور باتیں اور باتیں ہی کرتے جانا مفید چیز
نہیں ۔ انسان کو چاہئے کہ نیک ارادہ رکھے اور پھر اس پر عمل کرے ۔ اس کا کیا فائدہ ہے کہ یونہی شور
کیا جائے ، کام ہی ہے جس سے منافق کو مؤمن سے الگ کیا جا سکتا ہے ، باتوں میں تو ہر کوئی شامل ہو
سکتا ہے ۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی مجالس میں منافق سب سے آگے آ
کر بیٹھتے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا وہ لکڑیوں کے ستون ہیں جن پر چھت کا سہارا ہے اور دیکھنے
والا یہ سمجھتا تھا کہ یہ لوگ سب سے معتبر ہیں لیکن کام کے وقت وہ بھاگ جاتے تھے ۔ لے باتوں کے وقت
کیا پتہ لگ سکتا ہے کہ کون حقیقی مؤمن ہے اور کون منافق ہے ۔ دُھواں دھار تقریریں کرنا اور بڑے
بڑے ریزولیوشنز پاس کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔ یونہی کا غذ سیاہ کرنے سے کیا فائدہ؟ ریزولیوشن پاس
کر کے ایک نقل مجھے ، ایک الفضل کو اور ایک حکومت کو بھیج دینا کون سا مشکل کام ہے کون ایسا ذلیل ،
بزدل اور کمزور انسان ہو گا جو دو حرف لکھ کر شائع نہیں کر سکتا جس چیز میں آ کر بزدل رہ جاتے ہیں وہ
علی سے اس قدر
صلى الله
افق حقیقی قربانی کے وقت کھسک جاتے ہیں ۔ جو لوگ رسول کریم ﷺ سے ا کام ہے ۔ منافق حقیقی :
اخلاص کا اظہار کرتے تھے اور اپنی بہادری کے بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے جب جنگ احد کا
وقت آیا تو رستہ میں ہی چھوڑ کر گھروں کو چلے آئے اور صاف کہہ دیا کہ یہ لڑائی نہیں ، موت ہے اور اس
میں شامل ہونا خواہ مخواہ قوم کو تباہی کے منہ میں لے جانے کے مترادف ہے ۔ اس قسم کے آدمی باتوں
میں تو شامل ہو سکتے ہیں مگر عمل ان کی حقیقت کو ظاہر کر دیتا ہے اس لئے میں جماعت کو تو جہ دلاتا ہوں کہ
پہلے حقیقی قربانی کی روح پیدا کرنی چاہئے اور پھر امید رکھنی چاہئے کہ کوئی لیڈر پیدا ہو جو راہنمائی

خطبات محمود
لد ٧ لد
سال ۱۹۳۵ء
کرے۔ راہنمائی کے لئے سپاہیوں کی ضرورت ہوتی ہے ، یہ دنیا میں کبھی نہیں ہوا کہ بغیر سپاہیوں کے
کوئی بڑے سے بڑا جرنیل بھی کامیاب ہو گیا ہوتی کہ اللہ تعالیٰ نے کسی رسول کو بھی یہ حکم نہیں دیا کہ
اکیلے جنگ کرو جب تک پہلے لشکر نہ تیار ہو اللہ تعالیٰ انبیاء کو بھی اکیلے جنگ کے لئے نہیں بھیجتا۔ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے لئے پہلے لشکر تیار ہوا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لشکر تیار ہوا، حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے لئے لشکر تیار نہیں ہوا لیکن ان کو جنگ کا حکم بھی نہیں دیا بلکہ کہا کہ جاؤ اور سولی پر
چڑھ جاؤ ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو
کام تلوار سے لیا وہی حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں سولی سے لے لیا۔ وہ جس ذریعہ سے چاہے
کامیابی عطا کر دیتا ہے ، اس نے مؤمن سے قربانی لینی ہے ، جس رنگ میں چاہے لے لے ۔ پس یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ اگر فوج نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے پاس کامیابی کا کوئی ذریعہ ہی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے
قوانین کا خود احترام ہے جس طرح دُنیوی بادشاہوں کو بھی ہوتا ہے اور وہ ان قوانین کا احترام کرتے
ہوئے اپنے دین کی کامیابی کا کوئی نہ کوئی ذریعہ نکال لیتا ہے اور ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ اس زمانہ
میں بھی کوئی نہ کوئی رستہ اس نے کامیابی کا مقرر کیا ہے مگر صاف ظاہر ہے کہ وہ رستہ تلوار کا نہیں ہو سکتا
ور نہ سپاہی بھی ساتھ ہوتے ۔
پس اس زمانہ میں کامیابی کا رستہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح سولی پر چڑھنے کا رستہ ہے ۔ لیکن
سوال یہ ہے کہ ہم میں سے جو لوگ دعوے کرتے ہیں کیا وہ سولی پر چڑھنے کو تیار بھی ہو سکتے ہیں،
قید و بند کے مصائب جھیل سکتے ہیں ، ماریں اور جوتیاں کھا سکتے ہیں ، گالیاں سن سکتے ہیں، لٹھ کھانے کے
لئے تیار ہیں ، یا اور کسی رنگ کے مصائب جوان کے لئے مقدر ہیں ، اُٹھانے کو تیار ہیں ، اگر تیار ہیں تو
ان کے لئے کامیابی بھی یقینی ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کسی اور جماعت کو کھڑا کر دے گا۔ تم میں سے ہر ایک کو
چاہئے کہ اپنے وطن اور اپنی جان و مال کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہے کیونکہ یہی وہ چیز ہے جس
سے اللہ تعالیٰ کا میابی کا رستہ کھولتا ہے اور اگر جماعت ان چیزوں کے لئے تیار نہیں تو وہ کبھی بھی کامیابی
کا منہ نہیں دیکھ سکتی خواہ لاکھ سال ریزولیوشنز پاس کرتی رہے ۔ ریز ولیوشنز سے نہ خدا خوش ہو سکتا ہے
اور نہ اس کے بندے اور نہ کوئی معقول انسان انہیں مفید سمجھ سکتا ہے اسی لئے میں نے توجہ دلائی تھی کہ
دھواں دھار تقریروں کی بجائے اپنے آپ کو منظم کریں میں نے ایک رستہ بتایا تھا اور وہ نیشنل لیگ کا

خطبات محمود
لد ٥٧
سال ۱۹۳۵ء
عطا کرتا
رستہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کامیابی کے لئے دو طریق رکھتے ہیں ایک تقدیر کا اور ایک تدبیر کا۔
جب اللہ تعالیٰ کسی انسان کو دنیا میں بھیجتا ہے تو اس کے لئے یہ دونوں چیزیں رکھتا ہے ۔ اس کے چھوٹے
چھوٹے کاموں میں برکت برکت دیتا د ہے اور دنیا سمجھتی ہے اس کی تقدیر ا چھی ہے۔ پھر اسے عقل و فہم عطا
ہے اور لوگ ر لوگ سمجھتے ہیں یہ اچھا مدبر ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کو قانون کے احترام کا حکم دیا ہے اس لئے ہم
میں سے ہر ایک سوائے سرکاری ملازموں کے اور سوائے ایسے لوگوں کے جن کے حکومت کے ساتھ
تعلقات کی نوعیت مانع ہو تد بیر کی تلوار چلا سکتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ پر تو کل ہو تو خدا تعالیٰ اس میدان
میں بھی ہمیں ایسی ترقی دے سکتا ہے جو دوسروں کو حاصل نہیں ہوتی ۔ جو لوگ اخلاص سے اللہ تعالیٰ
کے بندے بن جاتے ہیں ، ان کی عقلیں بھی تیز ہو جاتی ہیں ۔ باوجود اس کے کہ مکہ تعلیم میں پیچھے تھا
مگر پھر بھی وہاں پڑھے۔ پڑھے لکھے لوگ موجود تھے لیکن رسول کریم یا بالکل ان پڑھ تھے ، پھر مکہ میں
على الله
عروسه
ایسے لوگ بھی موجود موجود تھے جو دیگر ادیان کے متعلق واقفیت رکھتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس قسم کی بھی کوئی واقفیت نہ تھی ، مگر جب اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پر کھڑا کیا جس کا دنیا کو مدت
سے انتظار تھا تو آپ کو ایسی فراست اور عقل عطا کی کہ آج بھی ساری دنیا آپ کے علوم کو دیکھ کر
حیران ہوتی ہے۔ آپ نے فنون جنگ میں تعلیم میں ، تربیت میں علم النفس میں تجارتی امور میں
ایسی اصلاحات فرمائی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی باتوں میں ایسی تعلیم دی ہے کہ دنیا
رنگ ہے ۔ آجکل تجارت میں سب سے زیادہ زور ریکارڈ اور رسیدوں پر دیا جاتا ہے لیکن یہ تعلیم آج
سے ساڑھے تیرہ سو سال قبل رسول کریم ﷺ نے دی تھی اور قرآن کریم میں موجود ہے۔ آج کہا
جاتا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا لیکن رسول کریم ﷺ نے اس پر اتنا زور دیا
کہ فرمایا جس شخص کی دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کو تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے اللہ تعالٰی اسے
جنت میں گھر عطا کرے گا ۔ کے غرض جتنی باتیں دنیا کی ترقی کے لئے ضروری ہیں ، سب اسلام میں
موجود ہیں اور جو باتیں مضر سمجھی جاتی ہیں ، ان سے اجتناب کا حکم ہے۔ غور کرو رسول کریم ﷺ کو یہ
علوم کہاں سے حاصل ہوئے ؟ خدا تعالیٰ کے سوا کسی نے آپ کو یہ نہیں سکھائے کیونکہ دُنیوی طور پر تو
آپ دستخط کرنا بھی نہ جانتے تھے ۔
صلى
پس یا د رکھو اگر خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس کام کو کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں

خطبات محمود
۴۸۶
سال ۱۹۳۵ء
ایسے غیبی علوم دیئے جائیں گے کہ جن باتوں کو تم آج نہیں سمجھ سکتے ، کل تم حیران ہو گے کہ یہ باتیں کسی
کی نظر سے مخفی رہ کس طرح سکتی ہیں ۔ گزشتہ خطبہ کے سلسلہ میں ہی میں آج بعض ضروری باتیں بیان
کرتا ہوں ۔
-
لکھواد
پہلی چیز تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو قانونی لحاظ سے نیشنل لیگ میں شامل ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں
وہ اپنے
، اس کے بعد ا
بعد اپنے اپنے ہاں سیاسی انجمنیں بنائیں اور مرکزی جماعت سے ان کا
الحاق کریں اور اس کے بعد وہ باتیں جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں ان پر عمل کریں ۔ میرے خطبات کو
اگر غور سے پڑھیں تو ان میں سے بہت سی باتیں وہ نکال سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گو میں نے کہا ہے کہ
اگر ایسا موقع آئے جب لیگ کو میری ہدایت کی ضرورت ہو تو میں اس سے دریغ نہ کروں گا لیکن پھر بھی
انہیں چاہئے کہ خود اپنے نفسوں پر زور دے کر ایسی باتیں معلوم کریں ۔ بعض موٹی موٹی باتیں میں بیان
بھی کر دیتا ہوں ۔
ہمیشہ یاد رکھو کہ کچھ لیڈر ہوتے ہیں اور باقی متبع ۔ اور زندہ قومیں جانتی ہیں کہ لیڈروں کی قیمت
کیا ہوتی ہے ۔ جب کسی قوم کے متعلق یہ معلوم کرنا چا ہو کہ وہ زندہ ہے یا مردہ تو یہ دیکھ لو کہ وہ اپنے
لیڈروں کی عزت کرتی ہے یا نہیں ۔ جو شخص اپنے سر کو نہیں بچا تا وہ زندہ نہیں رہ سکتا ، اگر سر سلامت ہو تو
ٹانگیں خواہ ٹوٹی ہوئی ہوں ، پیٹ میں گولی لگی ہوئی ہو ، پھر بھی انسان کچھ کام کر سکتا ہے مگر جب سر نہ ہو تو
باقی سب کچھ سلامت ہونے کے باوجود انسان کچھ نہیں کر سکتا ۔ جاہل لوگ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے
لیڈروں کو پہلے قربان کریں وہ اس کا نام نیک نمونہ رکھتے ہیں مگر یہ بے وقوفی کی علامت ہے ۔ اگر کوئی
بزدل ہے تو وہ لیڈری کا مستحق ہی نہیں لیکن جب کسی کو لیڈر بنا لیا جائے تو پھر اسے پہلے قربان کرنے کی
کوشش کرنا حماقت ہے ۔ پس تمہاری پہلی کوشش تو یہ ہونی چاہئے کہ ایسے لوگوں کو لیڈر بناؤ جو مخلص ،
قربانی کرنے والے اور فرض کی خاطر جان دینے سے ڈرنے والے نہ ہوں ، لیڈری کے لئے ایسے ہی
لوگ تلاش کرو۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى
اهْلِهَا ۔ جو اہل ہوں اُن کو لیڈر بناؤ اور جب بنا لو تو پھر اس بات کو کبھی فراموش نہ کرو کہ لیڈ ر بمنزلہ
دماغ کے ہے اور دوسرے لوگ ہاتھ پاؤں ہیں اس لئے اُس کی بہادری کا امتحان نہ کرو۔ رسول کریم
سے زیادہ بہادر کون ہو سکتا تھا ، جنگ حنین کے موقع پر غفلت کی وجہ سے جب اسلامی لشکر
صلى الله

خطبات محمود
لد ٦٧
سال ۱۹۳۵ء
پرا گندہ ہو گیا اور صرف بارہ آدمی آپ کے پ کے ساتھ رہ گئے ، اُس وقت چار ہزار تجربہ کار تیر انداز
جھاڑیوں میں بیٹھے تیروں کی بارش برسا رہے تھے ، سپاہی سب بھاگ چکے تھے اور یہی وقت لیڈر کی
بہادری ظاہر ہونے کا تھا۔ صحابہ نے آپ سے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! یہ آگے بڑھنے کا وقت نہیں
جب تک لشکر دوبارہ جمع نہ ہو ، آپ بھی واپس چلیں حتی کہ ایک مخلص نے آگے بڑھ کر آپ کی سواری
کی باگ پکڑ لی کہ خطرہ کی حالت ہے آگے جانا درست نہیں مگر آپ نے سواری کو ایڑھ لگائی اور
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ ۔
کہتے ہوئے آگے بڑھے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ میں سچا نبی ہوں ، جھوٹا نہیں ہوں ، ایسے موقع پر
بھاگ نہیں سکتا اور پھر تم یہ بھی خیال نہ کرنا کہ میں اپنے اندر خدائی طاقتیں رکھتا ہوں میں انسان ہوں
اور عبد المطلب کا کا : بیٹا ہوں ۔ آخر اللہ تعالیٰ انے نے ا ایسے سامان کر دیئے کہ لشکر پھر جمع ہو گیا اور مسلمانوں کو
فتح حاصل ہوئی لیکن رسول کریم ﷺ نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ آپ کسی خطرہ سے نہیں ڈرتے تھے
مگر باوجود اس کے بدر کے موقع پر صحابہ نے بڑے اصرار سے آپ کے لئے پیچھے جگہ بنائی اور ایک تیز
ر و اونٹنی پاس باندھ دی اور عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! مدینہ میں بعض ہمارے بھائی ہیں جنہیں علم نہ تھا
کہ ایسی خطرناک جنگ ہونے والی ہے ورنہ وہ لوگ ہم سے کم اخلاص رکھنے والے نہ تھے ، وہ سب
یہاں آتے ، اب کفار کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہم تھوڑے ۔ اتعداد بہت زیادہ ہے اور ہم تھوڑے ہیں ، ان کے پاس سامان بہت ہے اور
ہمارے پاس کم ممکن ہے ہم مارے جائیں اس لئے ہم نے تیز ترین اونٹنی آپ کے پاس باندھ دی
اور گارد مقرر کر دی ہے جو آخری دم تک آپ کی حفاظت کرے گی لیکن اگر گارد کے آدمی بھی مارے
جائیں تو آپ اس اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ میں پہنچ جائیں ، وہاں ایک ایسی جماعت ہے جو اسلام کے
لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دے گی ۔ ھے صحابہ نے اُس وقت یہ نہیں کہا کہ آپ تو خدا کے رسول
ہیں ، خدا کی خاص حفاظت میں ہیں آپ کو نمونہ دکھانا چاہئے ، آپ پہلے میدان میں نکلیں اور بعد میں
دیا
ہم نکلیں گے ۔ حضرت مو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی مثال تمہارے لیلچر ار ہمیشہ دیتے ہیں اور میں بھی لیکچرار
کرتا ہوں اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے یہی کہا تھا ۔ اِذْهَبُ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا
ههُنَا قَاعِدُونَ کہ آپ جائیے ۔ آپ خدا کے رسول ہیں اس لئے آ پ پر وہ کوئی مصیبت : مصیبت نہ لائے
گا اور خدا پر تو کوئی مصیبت آ ہی نہیں سکتی اس لئے آپ دونوں جا کر لڑیں ، ہم یہاں بیٹھے ہیں جب فتح

خطبات محمود
۴۸۸
سال ۱۹۳۵ء
حاصل ہو جائے گی تو آ جائیں گے لیکن صحابہ نے آپ کی لیڈری کا تجربہ نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ
آپ بمنزلہ دماغ کے ہیں ۔ اگر آپ کو نقصان پہنچا تو دُنیوی لحاظ سے پھر اسلام کی کامیابی کی کوئی سبیل
نہیں اس لئے انہوں نے آپ کو اصرار سے پیچھے بٹھایا اور جب رسول کریم ﷺ نے جنگ سے پہلے
مشورہ کیا تو ایک انصاری نے کہا کہ یا رَسُولَ الله ہم موسیٰ کی قوم کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جاؤ تم
اور تمہارا رب لڑتے پھر وہم سچے دل سے ایمان لائے ہیں اور اگر جنگ ہوئی تو ہم آپ کے آگے
لڑیں گے، پیچھے لڑیں گے، دائیں لڑیں گے اور بائیں لڑیں گے اور دشمن آپ تک ہرگز نہیں پہنچ سکے گا
جب تک کہ وہ ہماری لاشوں کو روند کر نہ آئے ۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم پیچھے رہتے ہیں اور آپ
آگے جائیں آپ کے بعد ہم آئیں گے۔ تو عقلمند جماعتیں ہمیشہ اپنے لیڈروں کی حفاظت کرتی ہیں
پس جن لوگوں کو لیڈر بناؤ تمہارا فرض ہے کہ خود قربانی کر کے بھی ان کی حفاظت کرو ۔ جس حد تک میرا
معاملہ تھا، میں نے کبھی اس قسم کی تحریک نہیں کی اور اپنے اکیس سالہ عہدِ خلافت میں یہ بات کبھی پیش
نہیں کی لیکن اب چونکہ دوسروں کا معاملہ ہے اس لئے میں بغیر کوئی شرم محسوس کئے تم کو نصیحت کر سکتا
ہوں کہ منافق تمہارے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ یہ اچھے لیڈر ہیں جو خود پیچھے رہتے اور دوسروں
کو آگے کرتے ہیں لیکن تمہارے دل میں یہ سوال پیدا ہی نہیں ہونا چاہئے بلکہ یہ سوال ہونا چاہئے کہ
خود لیڈروں کو پیچھے کرو اور آپ آگے بڑھو۔ یاد رکھو جو بزدل ہے وہ لیڈری کے قابل ہی نہیں اور جسے
تم لیڈر بنا ۔ ر بنا لیتے ہو اُس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے نزدیک وہ بہادر اور عقلمند ہے اور تم اس کی بہادری
اور دانشمندی کا اقرار کرتے ہو اور جب ایک دفعہ تسلیم کر لیا تو پھر دوبارہ امتحان کا مطلب ہی کیا ہو سکتا
ہے ۔ اگر اس کے متعلق کوئی شبہ تھا تو پہلے بنانا ہی نہیں چاہئے تھا اور جب بنالیا تو پھر تمہارا فرض یہی ہے
کہ خود آگے بڑھو اور اسے کہو کہ آپ دوسروں کی حفاظت کیلئے پیچھے رہیں ۔ پس ایک تو یہ نصیحت ہے جو
میں کرتا ہوں ۔ دوسری وہ ہے جس کی طرف خصوصیت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے توجہ دلائی ہے ۔
میں نے پچھلے جمعہ میں بھی کہا تھا اور اس کی تصدیق میں مجھے ایک الہام بھی ہوا ہے ۔ میں نے کہا
تھا کہ شریعت اور قانون کے خلاف کوئی کام کر کے ہماری فتح فتح نہیں کہلا سکتی بلکہ اس طرح تم اپنے
آپ کو بدنام اور رسوا کر لو گے ۔ تین چار روز کی بات ہے میں پالم پور میں ہی تھا اور صبح کی نماز کے لئے
آنے کو تیار تھا ، چار پائی سے پاؤں لڑکائے ہوئے بیٹھا تھا، کچھ ستی کی سی حالت تھی کہ جاگتے ہوئے

خطبات محمود
۴۸۹
سال ۱۹۳۵ء
میرے قلب پر یہ فقرہ نازل ہوا۔
تم گناہ سے افسردگی اور افسوس تو پیدا کر سکتے ہو مگر ہمدردی نہیں“
دنیا میں ہمیشہ دو ہی قسم کے ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں ، گناہ کے یا نیکی کے۔ نیکی کا ذریعہ بسا
اوقات زیادہ قربانی چاہتا ہے اور گناہ کا کم لیکن اصل فتح وہی ہوتی ہے جو نیکی کے ذریعہ سے ہو ۔ رسول
کریم ﷺ کے زمانہ میں کئی جنگیں ہوئیں جن میں کفار مارے بھی گئے لیکن اگر اس طرح جنگیں
کرنے کی بجائے صحابہ یہ کرتے کہ ابو جہل ، عتبہ ، شیبہ وغیرہ مخالفین کے ہاں جا کر نوکر ہو جاتے اور
موقع پا کر قتل کر دیتے تو ایسا کر سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو یہ طریق ان کی
نیک نامی کا موجب نہ ہو سکتا ۔ بسا اوقات مشابہ واقعات بھی مخالف کے لئے اعتراض کا موقع پیدا کر
دیتے ہیں ۔ رسول کریم ﷺ کی زندگی میں دو واقعات ہی ایسے ہوئے ہیں اور وہ اگر چہ چہ بالکل جائز
اور درست تھے ۔ اور ایسے علاقوں میں اور ایسے حالات میں رونما ہوئے کہ انہیں نا جائز نہیں کہا جا سکتا
مگر آج ج تک دشمن ان کی بناء پر اعتراض کرتے آتے ہیں بدر اور اُحد وغیرہ جنگوں میں بھی دشمن مار ادمن مارے
گئے اور اس کے مقابل پر باطنی فرقہ والوں نے بھی بڑے بڑے مسلمانوں کو ماراحتی کہ مشرق قریب
میں تمام بڑے بڑے مسلمانوں کو انہوں نے مار دیا مگر آج باطنیوں کا نام ذلت سے لیا جاتا ہے لیکن
صحابہ نے بھی دشمنوں کو مارا مگر ان کا یہ فعل ذلیل نہیں سمجھا جاتا ۔سلطان صلاح الدین ایوبی جب
عیسائیوں سے لڑ رہا تھا تو باطنی اس کو مارنے کی تجویزوں میں تھے اور تین بار اس پر حملہ ہو اگر وہ بیچ
جاتا رہا۔ ایک دفعہ ایک باطنی اس کے پاس آ کر نو کر ہوا اور اس نے اس قدر اعتماد حاصل کر لیا کہ
خاص سلطان کے خیمہ کا پہرہ دار مقرر ہو گیا ۔ ایک روز جب سلطان نماز پڑھ رہا تھا وہ اس کی طرف خیمہ کا ۔
بڑھا مگر مصلے سے ٹھو کر کھا کر گرا۔ سلطان نے اس کی نیت بھانپ کر سجدہ میں ہی اس کی گردن پکڑ لی
اور جب دیکھا تو اس کے پاس خنجر تھا۔ اس میں تو شک نہیں کہ وہ دلیر لوگ تھے ، قربانی کی روح بھی
رکھتے تھے ۔
ایک دفعہ ایک عیسائی بادشاہ فلپ نامی باطنی سردار سے ملنے گیا تا سلطان صلاح الدین کے
خلاف اس سے امداد حاصل کرے ۔ جس مکان میں وہ بیٹھے تھے وہ ایک بلند عمارت تھی جس کی
کھڑکیوں کے ارد گرد پہریدار کھڑے تھے ۔ سردار نے عیسائی بادشاہ سے کہا کہ تم میری طاقت کو سمجھ

خطبات محمود
۴۹۰
سال ۱۹۳۵ء
نہیں سکتے ، میری طاقت اس سے بہت زیادہ ہے جو خیال کی جاتی ہے اور اس کے اظہار کے لئے اُس
نے سر کو کھڑکی کی طرف ذرا سی جنبش دی جسے دیکھتے ہی اُس طرف کے دونوں پہریداروں نے
چالیس پچاس فٹ کی بلندی سےا۔ سے اپنے آپ کو نیچے گراد با را دیا اور بالکل ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ اس پر اُس
نے کہا یہ مت خیال کرو کہ یہ لوگ اپنے انجام سے واقف نہ تھے اور اس کا ثبوت پیش کرنے کے لئے
اس نے سر کو دوسری طرف جنبش دی اور اس پر اس طرف کے پہریداروں نے بھی اپنے آپ کو یکدم
نیچے گرادیا اور گرتے ہی مر گئے ۔ عیسائی بادشاہ تو یہ دیکھ کر اس قدر گھبرایا کہ اس نے کہا اس وقت میری
طبیعت خراب ہے میں سفیر کے ذریعہ بات چیت کروں گا لیکن اس قدر بڑی قربانیوں کے باوجود
باطنیوں نے چونکہ نا جائز ذرائع اختیار کئے ، اس لئے وہ کوئی بڑا کارنامہ نہ کر سکے ۔ پس کامیابی کے
لئے ایک طرف تو باطنیوں سے زیادہ قربانی کی روح چاہئے ۔ رسول کریم ﷺ نے جب صحابہ کرام
سے دریافت کیا کہ جنگ کے بارہ میں ان کی کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ سامنے سمندر
ہے حضور حکم دیں تو ہم گھوڑے سمندر میں ڈال دیں ۔ کے حالانکہ سمندر میں گھوڑا ڈالنے پر کسے خیال ہو
سکتا تھا کہ وہ دوسرے ساحل پر جا پہنچے گا ۔ اس کا مطلب یقینی موت تھی مگر صحابہ اس پر بالکل آمادہ تھے
پس ایک طرف تو یہ روح ضروری ہے اور دوسری طرف نیکی بھی ضروری ہے ۔ جب تک انسان نیکی
اختیار نہ کرے اُس وقت تک وہ افسردگی اور افسوس تو پیدا کر سکتا ہے مگر ہمدردی نہیں اور خدا تعالیٰ کی
طرف سے جو جماعتیں قائم ہوتی ہیں ان کا فرض یہ ہوتا ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ شامل کریں اور
افسردگی و افسوس پیدا کر دینے سے کوئی قریب نہیں آتا بلکہ لوگ ڈور بھاگتے ہیں ۔ مؤمن کا کام یہ ہے
کہ ایسے ذرائع اختیار کرے کہ دل اس کی طرف مائل ہوں پس تم بدلہ لومگر ایسی شرافت سے کہ دنیا یہ
سمجھے کہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے خود حفاظتی کے لئے کیا ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور جسے
دیکھ کر ہر شخص کہہ اُٹھے کہ یہ ایسا نمونہ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔
**
پس پہلی بات تو یہ ہے کہ اچھے لیڈر ہوں اور ایسے لیڈر تلاش کرو جن پر تمہیں یقین اور اعتماد ہو
اور پھر ان کو قربان کرنے کی کوشش نہ کرو۔ اگر کوئی منافق آ کر کہے کہ یہ پیچھے رہتے ہیں تو اس سے کہہ
دو کہ انہیں پیچھے ہی رہنا چاہئے بلکہ اگر وہ آگے آنا چاہیں تو بھی ہم انہیں آگے نہ آنے دیں گے۔
تیسرے یہ کہ جو ذرائع اختیار کرو وہ نیکی اور تقویٰ کے ذرائع ہوں ۔ چوتھی نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ

خطبات محمود
۴۹۱
سال ۱۹۳۵ء
اپنی تنظیم کو وسیع کرو اس کے دو ذرائع ہو سکتے ہیں۔ اس وقت ہماری جو مخالفت ہو رہی ہے اس کے
ہوتے ہوئے امید نہیں کی جاسکتی کہ دوسرے لوگ سیاسی کام کے لئے بھی ہماری ایسی مجالس میں شریک
ہو جائیں گے جن کا مقصد یہ بھی ہو کہ سلسلہ احمدیہ کی حفاظت کی جائے ۔ ہو سکتا ہے بعض لوگ شامل ہو
بھی جائیں مگر بہت کم ہو نگے اس لئے میں دو تجویزیں بتاتا ہوں ایک تو یہ کہ جہاں جہاں جماعتیں ہیں
وہ اپنے اپنے ہاں لیگیں قائم کریں لیکن اس طرح دوسرے لوگ چونکہ کم شامل ہو نگے اس اس لئے دوسری
تجویز یہ ہے کہ ان کی ایک اور اقتصادی شاخ قائم کی جائے جو نیشنل لیگ کے عام نظام سے الگ ہو
اور اس کا کا کام مصیبت زدوں سے ہمدردی ہو مثلاً اس وقت زمیندار بے چارے بے چارے سخت مصیبت میں
ہیں ، ان کی اقتصادی حالت اچھی نہیں ، وہ قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبے ہوئے ہیں مگر حکومت سب
سے کم توجہ ان کی طرف کرتی ہے ۔ لائل پور میں زمیندارہ کا نفرنس ہوئی تھی تو اس کے لئے میں نے
ایک مضمون لکھا تھا گورنمنٹ نے اس کے وہ حصے جو اس کے مفید مطلب تھے کسی اور کے نام سے ہزار ہا
کی تعداد میں شائع کر کے تقسیم کئے تھے اسی طرح دوسرے لوگوں نے بھی اپنے اپنے مفید مطلب حصص
علیحدہ علیحدہ شائع کئے تھے اور اس طرح اس کی اشاعت ملک میں کئی لاکھ کی ہو گئی تھی ۔ اس میں
زمینداروں کی ترقی کی بعض تجاویز تھیں جن پر اگر عمل کیا جائے تو زمینداروں کی حالت بہتر ہوسکتی
ہے ۔ پس ایک سب کمیٹی ایسی بنائی جائے جس کا کام ہی یہ ہو کہ ویسی ہی کمیٹیاں مختلف مقامات پر قائم
کرے اس میں ہر قوم وملت کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں ۔ جب میرا مضمون زمیندارہ کا نفرنس لائل پور
میں پڑھا گیا تو بعض علاقوں سے سکھوں نے یہ خواہش کی کہ اگر آپ راہنمائی کریں تو ہم کام کرنے
کے لئے تیار ہیں مگر چونکہ صرف سکھوں کی طرف سے اس پر عمل نقصان دہ ہو سکتا تھا کیونکہ جب تک
پورے طور پر اعتماد نہ ہو کام نہیں چل سکتا اس لئے یہ تحریک نہ چل سکی سوائے اس کے کہ اضلاع
راولپنڈی اور کیمبل پور کے زمینداروں کے ایک بڑے مجمع میں جس کی تعداد میں ہزار بتائی جاتی ہے
وہ مضمون پڑھا گیا اور پاس کیا گیا کہ اس کے بغیر ہماری ترقی محال ہے پس ایسی سب کمیٹیوں میں جن کا
کسی سیاسی پروگرام سے تعلق نہ ہو ہندو اور رسکھ سکھ بھی بھی شامل شامل ہو ہوئے سکتے ہیں ۔ پنجاب کے ہندو یہ سمجھتے ہیں کہ جو
تحریک زمینداروں کے فائدہ کے لئے ہو اس سے صرف مسلمان ہی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں حالانکہ
ا
دوسرے صوبوں میں سب بڑے بڑے زمیندار ہندو ہیں اگر ایک صوبہ میں یا اگر سرحد کو بھی شامل کر لیا

خطبات محمود
۴۹۲
سال ۱۹۳۵ء
جائے تو دو میں مسلمانوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے باقی سب صوبوں میں تو ہندوؤں کا فائدہ ہے ۔ آبادی
کے لحاظ سے بھی برما کو علیحدہ کر کے ہندوستان کی آبادی ۳۲ کروڑ ہے اور پنجاب وسرحد کی پونے تین
کروڑ ۔ گویا دسویں حصہ سے بھی کم ہے ۔ پھر اس میں ہندو اور سکھ زمیندار ہیں اور ان کو نکال کر
مسلمانوں کا حصہ سولہواں سترواں ہوتا ہے گویا سارے ملک میں مسلمان زمیندار اتنی تعداد میں ہیں
کیونکہ پنجاب سے باہر دوسرے صوبوں میں مسلمانوں کی اکثریت انہیں اقوام پر مشتمل ہے جنہیں کمین
سمجھا جاتا ہے اس لئے پنجاب میں زمینداروں کی ترقی کے لئے جو سکیم ہو اس میں اگر ہندو شامل ہو
جائیں تو وہ باقی صوبوں میں ان کے لئے فائدہ کا موجب ہوگی ۔ پس زمینداروں کی ترقی کا سوال
قومی نہیں بلکہ خالص ہندوستانی ہے اور اگر اس کا پورے طور پر اعلان کیا جائے تو ہندوؤں کی تجارتی
قو میں بھی اس میں شامل ہو سکتی ہیں ۔ میں تو کہا کرتا ہوں کہ زمیندار بنیوں کی بھینس ہیں اور کوئی بھینس
بغیر چارہ کے دودھ نہیں دے سکتی ۔ ہر شخص کوشش یہی کرتا ہے کہ کچھ زیادہ خرچ کر کے بھی ایسی بھینس
حاصل کرے جو زیادہ دودھ دیتی ہو کیونکہ جو زیادہ دودھ نہیں دیتی اور جو دیتی ہے ان پر چارے کا
خرچ یکساں ہی ہو گا ۔ اس طرح بنیوں کا فائدہ اسی میں ہے کہ زمینداروں کی مالی حالت اچھی
ہو۔ مثلاً آج اگر زمیندار کہہ دیں کہ ہم قرض ادا نہیں کر سکتے تو سا ہو کا ر کیا کر سکتے ہیں لیکن زمیندا راگر
آسودہ حال ہو جائیں تو قرضہ کی وصولی کی زیادہ امید ہوسکتی ہے پس اگر عقلمندی سے تاجر اقوام کو سمجھایا
جائے تو وہ بھی ایسی تحریک سے ہمدردی کریں گی اور اس طرح لیگ اتنا وسیع کام کر سکتی ہے کہ ہر شخص
اس کا ممنون ہوگا ، یہ کام نیشنل لیگ کے سوا کوئی کر ہی نہیں سکتا ۔ گاندھی جی نے تو اس طرف توجہ کی تھی
مگر وہ سود خور لوگوں سے اتنا ڈرتے ہیں کہ یہ کام نہیں کر سکتے وہ ان کے جال میں بالکل بند ہیں ۔ ان
کے علاوہ کسان سمبھا ئیں بھی ہیں مگر وہ بھی یہ کام نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ بولشو یک روس کی طرح بغاوت
پیدا کرنا چاہتی ہیں اور کامیابی درمیانی راہ سے ہی ہو سکتی ہے اور اسے لیگ ہی اختیار کر سکتی ہے ۔
پانچویں نصیحت یہ ہے کہ ہر کام کرنے کے لئے اعضاء کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے پندرہ سے
چالیس سال تک تمام دوستوں کی تنظیم کی جائے اور احمد یہ کور کے اصول پر کور میں بنائی جائیں جن کا
کام یہ ہو کہ ہر غریب اور مسکین کی امداد کریں ۔ کسی کا بچہ گم ہو جائے ، کوئی ڈوب رہا ہو تو اُس کی مدد
کریں ۔ کہیں آگ لگے تو اسے فرو کرنیکی کوشش کریں ، انہیں تیرنا سکھایا جائے اور ایسے رفاہِ عام کے

خطبات محمود
۴۹۳
سال ۱۹۳۵ء
کام کرائے جائیں جیسے سٹیشنوں پر جاکر پانی پلانا ہے ، جن مقامات پر ریلوے سٹیشن ہیں وہاں کے
دوست سٹیشنوں پر جا کر پانی پلائیں ، کسی کا بچہ گم ہو جائے ، اسباب گم ہو جائے تو تلاش میں مدد دیں تا
انہیں خدمت کی عادت پیدا ہو۔ یا د رکھو جس قوم کو خدمت کرنے کی عادت نہ ہو وہ ہمیشہ وقت پر فیل ہو
جاتی ہے محض ارادہ کسی کام نہیں آ سکتا ۔ رسول کریم ﷺ کے صحابہ سے زیادہ بہ سے زیادہ پختہ ارادہ اور کس کا
سکتا ہے مگر آپ بھی ہمیشہ فوجی پریکٹس کراتے رہتے تھے حتی کہ مسجد میں بھی کراتے تھے ۔ ایک دفعہ حبشہ
کے لوگوں کو آپ نے بلایا اور ان سے فرمایا کہ فوجی کرتب دکھاؤ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا
کہ تم بھی دیکھنا چاہتی ہو تو میرے کندھے کے پیچھے کھڑے ہو کر دیکھو۔
کا ہو
اسی طرح ایک دفعہ آپ باہر گئے تو صحابہ تیراندازی کی مشق کر رہے تھے ۔ آپ نے کہا یوں کرو
کہ دو گروہ ہو کر آپس میں مقابلہ کرو، پھر ایک گروہ میں آپ بھی شامل ہو گئے ۔ اس پر دوسرے فریق
نے کمانیں رکھ دیں ۔ آپ نے فرمایا یہ کیا۔ انہوں نے عرض کیا کہ حضور کے مقابل پر ہم کس طرح تیر
چلا سکتے ہیں ؟ آپ ہنس پڑے اور الگ ہو گئے ۔ تو ہر کام مشق سے ہوتا ہے تم یہ خیال کرتے ہو کہ
ایک زمانہ میں جب طوفان آئے گا اور دنیا غرق ہونے لگے گی اُس وقت تم اسے بچالو گے یہ کبھی نہیں
ہو سکتا اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر روز تھوڑی تھوڑی مشق کرتے رہو ۔ وطن کی ، عزیز واقارب کی ،
اوقات کی ، جان واموال کی قربانی کی عادت ڈالو ، روزانہ تھوڑا تھوڑا وقت کام کرو، سالانہ پارٹیاں
راس کا دورہ
بنا کر پرو پیگنڈا کے لئے جاؤ ۔ مثلاً چند احباب اکٹھے ہو کر بائیسکلوں پر جائیں اور مدراس کا
کریں ، مرہٹہ علاقہ تک گاڑی میں جائیں اور آگے بائیسکلوں پر دورہ کریں ۔ پہلے سال وہ پارٹی
صرف یہ لیکچر دے کہ تنظیم کرو، دوسرے سال لوگ ان کے واقف ہو چکے ہوں گے اور ان کی تحریک پر
فوراً عملی تنظیم کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ پس ضرورت اس بات کی ہے کہ کچھ کام کر کے دکھاؤ
۔ گاندھی جی کی نقل کر کے حکومت نے بھی کچھ روپیہ دیہات کی اصلاح کے لئے تجویز کیا ہے مگر وہ
روپیہ بھی برباد ہو جائے گا ، کچھ بڑے بڑے افسروں کی تنخواہوں میں چلا جائے گا اور کچھ دفتری ساز و
سامان اور میزوں کرسیوں کی خرید میں ۔ میں ایک دفعہ گورداسپور کا زراعتی فارم دیکھنے گیا فارم کے
ڈپٹی صاحب جو آج کل ایک بڑے افسر ہیں مجھے فارم دکھا رہے تھے ۔ میں نے دیکھا کہ زمیندار آتے
تھے ، جھک کر سلام کرتے اور گود کر الگ ہو جاتے ۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ لوگ آپ سے فائدہ کیا

خطبات محمود
۴۹۴
سال ۱۹۳۵ء
اُٹھا سکتے ہیں یہ تو آپ کو ہو ا سمجھتے ہیں ۔ حکومت جب تک ایسے افسر مقرر نہیں کرتی جو ان میں سے ہوں
اور ان کی جگہوں پر جاکر ان سے بات چیت کریں یہ فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ ان لوگوں کو تجربات سرکاری
خرچ پر کرانے چاہئیں ۔ مثلاً زراعت کا محکمہ کسی کی حوصلہ افزائی اس طرح کر سکتا ہے کہ چلو تم فلاں بیچ
کا تجربہ کرو ، لگان ہم دے دیں گے اور کام بھی ہم کر دیں گے ۔ مصیبت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں
تحریکیں بہت ہیں مگر کام کرنے والے کم ہیں ۔ شملہ میں ایک بڑے لیڈر نے ایک دفعہ مجھ سے پوچھا
کہ ہندوستان کا مستقبل کس طرح درست ہو سکتا ہے ۔ میں نے جواب دیا کہ اگر تھوڑے سے سپاہی مل
جائیں ۔ وہ بہت حیران ہوا کہ ہندوستان کی آبادی ۳۳ کروڑ ہے کیا تھوڑے سے سپاہی بھی نہیں مل
سکتے ۔ میں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر ایک لیڈ ر ہوتا ہے سپاہی کوئی نہیں بنتا اگر ایک کروڑ سپاہی ہو،
ایک کروڑ نہ سہی پچاس لاکھ ہی ہو ، پچاس لاکھ نہ سہی ۳۵ لاکھ ہی ہوں ، بلکہ ایک لاکھ کام کرنے والے
بھی ہوں تو ملک کی حالت بدل سکتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ عقل سے کام کرنے والے ہوں سور کی طرح
حملہ نہ کریں جو سیدھا جاتا اور نیزہ کھا لیتا ہے۔ پس ہر مقام پر احمد یہ کوریں بنائیں جو زیادہ تر رفاہِ عام
کے کاموں کی مشق کریں اور جو اپنے عمل سے ثابت کر دیں کہ ان کی نگاہ میں ہندو مسلم ، سکھ کا کوئی
امتیاز نہیں ۔
یہ پانچ موٹے اصول ہیں جو میں بتاتا ہوں ان پر اگر عمل کرو تو ان کے اندر بہت سا مواد تم کو
ملے گا ۔ یہ لفظ تھوڑے ہیں مگر مطالب بہت وسیع رکھتے ہیں ان پر اگر عمل کرو تو بہت بڑے تغیرات پیدا
کر سکتے ہو۔ باقی رہا تقدیر کا پہلو سو اس کے متعلق یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ماً مور بھیج کر جو اس قدر
عظیم الشان تفرقہ پیدا کر دیا ہے وہ بلا وجہ نہیں ہو سکتا۔ ہمارے مخالف خواہ کتنی بھی شرارت کریں لیکن
اس میں کیا شبہ ہے کہ ہم ایسی باتیں ضرور کرتے ہیں جو انہیں بُری لگتی ہیں ۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت
عیسی کی زندگی میں رسول کریم ﷺ کی ہتک ہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات
سے اسلام کا کچھ رہ ہی نہیں جاتا۔ فی زمانہ مسلمان تجارت ، زراعت ،صنعت و حرفت، تعلیم ، اخلاف ، ، مال و
دولت غرضیکہ ہر لحاظ سے تباہ حال ہیں ان کے لئے صرف ایک ہی سہارا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
آسمان سے نازل ہو نگے اور کفار سے سب کچھ زبردستی چھین کر مسلمانوں کے حوالے کر دیں گے
۔ اب ایک شخص اگر یہ سمجھے بیٹھا ہو کہ فلاں آدمی جب مرے گا تو ساری جائداد مجھے دے دے گا لیکن

خطبات محمود
لد من
سال ۱۹۳۵ء
وہ کہہ دے کہ میں نے فلاں کے حق میں ساری جائداد کی وصیت کر دی ہے تو اسے کتنا افسوس ہوگا یہی
حال مسلمانوں کا ہے وہ سمجھے بیٹھے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے آئیں گے تو غیر مسلموں کا
سب کچھ ہمارے حوالے کر دیں گے لیکن ہم نے ان کے یہ سب خواب پریشان کر دیئے ۔ غور کروان
کے نقطہ نگاہ سے یہ کتنا بڑا ظلم ہے جو ہم نے ان پر کیا ۔ کئی ایک کی خیالی بادشاہتیں ،کئی ایک کی تجارت
اور کئی ایک کی بڑی بڑی زمینداریاں ہم نے ان سے چھین لیں اور وہ چیزیں جن پر وہ امید لگائے
بیٹھے تھے ، پھر غیروں کے قبضہ میں چلی گئیں اور اس طرح ہم ان کے لئے کس قدر اذیت کا موجب
ہوئے ہیں اور ایسی حالت میں انکو اگر ہم پر غصہ آئے تو وہ ایک حد تک مجبور ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے
جو اس طرح ان کی ا ح ان کی امیدوں کو توڑا ہے اس کے مقابل پر اگر وہ کوئی چیز قائم نہیں کرنا چاہتا تو اس کی کیا
ضرورت تھی ۔ پس وہ چیزیں جو اللہ تعالیٰ پیدا کرنی چاہتا ہے وہ نیکی ، تقوی ، دیانت اور امانت ہے اور
تمہیں چاہئے کہ غور کرو کیا تم نے ان چیزوں کو قائم کر لیا ہے اگر نہیں تو اس قدر مخلوق کی امیدوں کو
توڑنا ، زلازل لانا ، آگیں لگانا ، کوئی معمولی بات نہیں ۔ کیا وہ رحیم ہستی جو ذلیل سے ذلیل اور گنہگار
سے گنہگار انسان کو بھی اپنے دامنِ رحمت میں چھپا لیتی ہے اس نے یہ تباہی کے سامان یونہی پیدا کر
دیئے ہیں ۔ کیا تم اپنے آپ کو اتنا پاکیزہ سمجھتے ہو کہ یہ سب کچھ تمہاری خاطر ہو رہا ہے ۔ کیا تم سمجھ سکتے
ہو کہ تمہاری خاطر خدا نے دنیا خدا نے دنیا کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ جب تک تم اپنے عمل سے یہ ثابت نہ کرو کہ
دنیا میں سے ہر شخص کا مال ، ہر شخص کی عزت و آبرو تمہارے ہاتھوں میں محفوظ ہے جب تک تم دوسروں
کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار نہیں ہوتے خدا تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ پہلے ظالموں کو مٹا کر
ان کی جگہ اور ظالم ہی قائم کرے ۔ خدا تعالیٰ نیکی اور تقویٰ چاہتا ہے جب تم اسے قائم کرنے والے بن
جاؤ گے اُسی دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لئے ایسی نصرت نازل ہو گی کہ دشمن خود بخود جھاگ
کی طرح بیٹھ جائیں گے۔ دنیا کی حکومتیں ، وزارتیں اور جائدادیں سب ہمارے لئے ہیں مگر ہم ابھی
اس معیار سے نیچے ہیں جو اللہ تعالیٰ قائم کرنا چاہتا ہے اور اگر اسے قائم کئے بغیر ہمیں یہ چیزیں مل
جائیں تو اللہ تعالیٰ پر اعتراض آتا ہے کہ اُس نے ایک ظالم کو مٹا کر اس کی جگہ دوسرا قائم کر دیا پس جس
وقت تک تمہارے دلوں میں جھوٹ ، بد دیانتی ، فریب ، دعا ، فساد وغیرہ کی کوئی ملونی بھی باقی ہے اُس
وقت تک تم کسی کا میابی کے مستحق نہیں ہو۔ جب تک اپنے دلوں کو پاک نہ کرو تم کسی فتح کے مستحق نہیں

خطبات محمود
۴۹۶
سال ۱۹۳۵ء
ہو سکتے ۔ پس ضروری ہے کہ تقدیروں کو بدلنے کے لئے قربانیاں کرو جہاں لیگ تدبیروں سے کام لے
تم اپنے نفسوں کو بدل دو تم میں کوئی جھوٹا اور فریبی نہ ہو، کوئی بد دیانت نہ ہو ، کوئی فسادی نہ ہو ۔ تمہارا
امام ہونے کی حیثیت سے مجھے تمہارے لئے سب سے زیادہ غیرت ہے مگر میں افسوس کے ساتھ کہتا
ہوں کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ تم اس معیار پر پہنچ چکے ہو کہ خدا تعالیٰ دوسروں کو مٹا
کر تمہیں ان کی جگہ قائم کر دے اور جب میں جو تمہارا امام ہوں یہ خیال رکھتا ہوں تو دوسروں پر تمہارا
کیا اثر پڑ سکتا ہے پس میری آخری نصیحت یہ ہے کہ تقدیروں کو بدل دو اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ
تمہارے سچ کے مقابلہ میں کسی کا سچ ، تمہارے عدل و انصاف کے مقابلہ میں کسی کا عدل و انصاف،
تمہاری دیانت کے مقابلہ میں کسی کی دیانت ویسی ہی ماند پڑ جائے جیسے سورج کے مقابل میں دیا۔
تمہاری ہمدردی سگے والدین سے بھی زیادہ ہو اور جس دن تم ایسے ہو جاؤ گے اللہ تعالیٰ تمہاری خاطر دنیا
کو تباہ کرنے میں اتنا بھی درد محسوس نہیں کرے گا جتنا تم اس مچھر کو مارتے ہوئے کرتے ہو جو رات کو
کاٹ کر تمہیں ستاتا ہے۔
( الفضل ۱۶ اگست ۱۹۳۵ء )
وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ وَإِنْ يَقُولُوا تَسْمَعُ لِقَوْلِهِمْ كَأَنَّهُمُ
خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرُهُمْ قَاتَلَهُمُ
اللَّهُ أَنِّي يُؤْفَكُونَ (المنافقون ۵: )
مسلم كتاب البر والصلة والادب باب فضل الاحسان الى البنات
النساء ۵۹
مسلم كتاب الجهاد والسير باب غزوة حنين
بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر
المائدة ٢٥:
کے بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوه بدر
صلى الله
بخارى كتاب المناقب باب قصة الحبش و قول النبي لا يَا بَنِي ارْفِدَة
بخاری کتاب الجهاد باب التحريص على الرمي

آج 10 میں سے 10 باقی