نیشنل لیگ کے متعلق ضروری ہدایات اور لائحہ عمل
حصہ 2
خطبات محمود
۵۱۷
سال ۱۹۳۵ء
لئے کہ تا وہ غیر جانبداری سے فیصلہ کر سکیں اس لئے یاد رکھو جس بات کا فیصلہ خود گورنمنٹ نہیں کرتی ،
اس کے متعلق ایسی صورت حالات پیدا کرو کہ قضاء سے تمہیں تمہارا حق مل جائے ۔ یہاں ہی جب
دھینگا مشتی سے دفعہ ۱۴۴ نافذ کی گئی اور ہائی کورٹ میں اسکی اپیل ہوئی تو باوجود اس کے کہ ہمیں
پنجاب گورنمنٹ کے بعض حکام سے شکایت تھی ، پھر بھی ہمیں اپنا حق مل گیا ۔ پس اپنے جھگڑوں کو اسی
طریق سے حل کرنے کی کوشش کرو جو قانون نے بتایا ہے مگر یاد رکھو سیاسیات میں بھی کوئی ایسا کام مت
کرو جس سے سلسلہ کی عظمت کو بٹہ لگے ۔ تم پر کتنی ہی مصیبتیں آئیں ، تمہیں کتنا ہی دُکھ اور تکلیف میں
رہنا پڑے اسے برداشت کرو کیونکہ یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ سلسلہ پر کوئی اخلاقی ، قانونی
الزام عائد ہو۔ اب خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک اچھا موقع پیدا کر دیا ہے جس سے تم اپنے حقوق
کی حفاظت کر سکتے ہو۔ ایک دو باتیں میں نے بتادی ہیں اور بیسیوں اور باتیں ہیں جو نکالی جاسکتی ہیں
جب تمہارے لئے ایک رستہ نہیں اللہ تعالیٰ نے کئی رستے کھولے ہوئے ہیں تو تمہیں کیا ضرورت ہے کہ
تم وہ طریق اختیار کرو جس سے جماعت کی بدنامی ہو۔ تم آئین کے اندر رہ کر کام کرو اور یقینا یا د رکھو
کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تم خدا تعالیٰ کے دین کے جلال کے لئے کھڑے
ہو اور وہ تمہیں ضائع کر دے ۔ تم گزشتہ دنوں کے اللہ تعالیٰ کے نشانات دیکھ لو جو اس نے تمہاری تائید
کے لئے ظاہر کئے ۔ کس طرح اس نے حیرت انگیز طور پر تمہاری مدد کی اور کس طرح اس نے تمہارے
دشمنوں کو نیچا دکھایا ۔ یہ نشان ایک ہی دفعہ ظاہر نہیں ہو چکا بلکہ اب بار بار ظاہر ہوگا اور پہلے سے زیادہ
شان کیساتھ ظاہر ہوگا ۔ اس میں شبہ نہیں کہ تم کو بھی دُکھ دیا جائے گا اور بار بار دیا جائے گا یہاں تک کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں جو لوگ کمزور یا منافق ہیں انہیں ہم سے الگ ہونا پڑے گائے
لیکن باوجود اس کے یہ ایک حقیقت ہے کہ دشمن کے ہر قدم کے بعد دوسرا قدم خدا تعالیٰ کی نصرت کا ہو
گا اور پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ تمہاری تائید کے لئے وہ اپنے نشانات ظاہر کرے گا ۔ میرا ہمیشہ
سے یہ تجربہ ہے کہ جب کبھی رات کو سوتے وقت میری زبان پر الہامی طور پر دعائیں جاری ہوں اس
کے بعد خدا تعالیٰ کا کوئی فضل نازل ہوتا ہے ایسے وقت میں میں دیکھتا ہوں کہ رات کو گو میں سویا ہوا
ہوتا ہوں مگر میں اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہا ہوتا ہوں اور جب آنکھ کھلتی ہے میں معلوم کرتا ہوں کہ
میں نہایت سوز وگداز سے دعا کر رہا تھا۔ گویا وہ دعا الہامی ہوتی ہے اور یہ حالت خواب بھی جاری رہتی
خطبات محمود
۵۱۸
سال ۱۹۳۵ء
صلى
علی
ہے۔ اسی طرح آج میں نے دیکھا ساری رات بار بار میری آنکھ کھلتی رہی اور جب بھی میں جا گا میں
نے دیکھا کہ میں احراری فتنہ کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہا ہوں ۔ پس یقیناً خدا تعالیٰ تمہاری
مدد کرے گا ،ایسے نشانات سے تائید کر یگا جو پہلے نشانات کو مات کر دیں گے۔ لیکن جب تک تم چکی کے
دو پاٹوں میں سے سلامت نہ نکل جاؤ آخری کامیابی نہیں آ سکتی ۔ خدا تعالیٰ کے بندے ہمیشہ چکی کے
پاٹوں میں سے گزرا کرتے ہیں ۔ جو ابو جہل کا بروز ہوتا ہے وہ چکی کے پاٹوں میں آ کر پس جاتا ہے
مگر جو محمد ﷺ کا کامل متبع ہوتا ہے وہ سلامتی کے ساتھ ان پاٹوں میں سے گزر جاتا ہے ۔ پس یہ یقین
رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آرام اور سکون عطا کرے گا تم پر فضلوں کی بارشیں برسائی جائیں گی اور تمہیں
دنیا میں غلبہ واقتدار عطا کیا جائے گا مگر ابتلاء پر ابتلاء آ ئیں گے ، آزمائش پر آزمائش ہو گی ۔ جب تک
تم چکی کے دو پاٹوں میں بہ ظاہر پیں نہ دیئے جاؤ اور جب تک دشمن یہ نہ سمجھ لے کہ اب تم کچل دیئے
گئے ، اُس وقت تک تم حقیقی اور ابدی زندگی حاصل نہیں کر سکتے ۔ ہاں جب چکی کے پاٹوں میں سے
نکلو گے تو دشمن حیران ہوگا اور وہ دیکھے گا کہ وہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکا اور اُس وقت لوگوں کی توجہ
تمہاری طرف پھرے گی اور لوگوں کی آنکھیں کھول دی جائیں گی ۔ اور وہ پکار اٹھیں گے کہ ہم نے بھی
روحانی چاند دیکھ لیا اور ہم اپنے گزشتہ انکار پر پریشان ہیں ۔ پس تم دعاؤں میں لگے رہو اور اللہ تعالیٰ
سے نصرت اور تائید طلب کرو۔ جو لوگ نیشنل لیگ میں شامل نہیں وہ یہ کر سکتے ہیں کہ ممبروں کے لئے
دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں سیدھا راستہ دکھائے اور ایسے طریق سمجھائے جو کامیابی کی منزل تک
پہنچانے والے ہوں ۔ وہ ایسے طریق نہ اختیار کریں جو سلسلہ کے کاموں کو نقصان پہنچانے والے
ہوں ۔ پھر جو بھی وہ ذرائع اختیار کریں اللہ تعالیٰ ان میں برکت دے تا کہ دشمن محسوس کرنے لگے کہ یہ
جماعت خدا تعالیٰ کے خاص فضلوں اور اس کی رحمتوں کی مورد ہے ۔
کوچ (COUCH) صوفہ ۔ پلنگڑی ۔ سپرنگ والی کرسی
الفضل ۲۰ اگست ۱۹۳۵ء )
الوصیۃ صفحہ ۳۰ ۔ روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه + ۱۳۲۸ انوار الاسلام صفحه ۲۳ ، ۲۴
روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳ ، ۲۴