احرار کو مباہلہ کا چیلنج اور اس کی مزید تشریح۔ مسجد شہید گنج کی خاطر جماعت احمدیہ ہر ممکن اور جائز قربانی کرنے کیلئے تیار ہے
خطبات محمود
۵۴
(۳۴)
سال ۱۹۳۵ء
احرار کو مباہلہ کا چیلنج اور اس کی مزید تشریح مسجد شہید گنج کی خاطر
جماعت احمد یہ ہر ممکن اور جائز قربانی کرنے کیلئے تیار ہے
(فرموده ۶ رستمبر ۱۹۳۵ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
صلى الله
میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ بتایا تھا کہ ہمیشہ سچائی کے منکر جھوٹ سے کام لیتے ہیں اور جب
سچائی میں عیب معلوم نہیں کر سکتے تو عیب بناتے اور اختراع کرتے ہیں اور ان کو پھیلا کر سچائی کے
حاملین اور متبعین پر اعتراضات کر کے انہیں بد نام کرتے ہیں ۔ میں نے دو باتیں بیان کی تھیں اور ان
کے متعلق یہ تجویز بتائی تھی کہ اگر احرار یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں تو
وہ اس کے فیصلہ کے لئے دو میں سے ایک صورت اختیار کر سکتے ہیں یا تو وہ ان سینکڑوں، ہزاروں
ہندوؤں اور سکھوں میں سے جن سے احمدیوں کو واسطہ پڑتا ہے اور وہ انہیں علیحدگی میں تبلیغ کرتے
ہیں، پانچ سو یا ہزار چن کر انہیں اس کلام کی جس پر وہ ایمان رکھتے اور جسے مقدس سمجھتے ہیں قسم دیں کہ
اگر وہ جھوٹ بو بولیں تو ان پر اور ان کے بیوی بچوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہو ۔ اور پھر ان ہو۔ سے
دریافت کریں کہ احمدی علیحد گی میں اور تخلیہ میں ان سے جو گفتگو کرتے رہے ہیں ، اس سے رسول کریم
کی ہتک ظاہر ہوتی ہے یا عزت؟ دوسری تجویز دونوں امور کے متعلق یہ تھی کہ مباہلہ کر لیں اور
اس طرح اللہ تعالیٰ سے فیصلہ چاہیں ۔ اول اس پر کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی بنک کرتے ہیں یا
صلى الله
عل وسم
صلى الله
عروسه
عزت ؟ اور دوسرے اس پر کہ خانہ کعبہ کو بُرا کہتے ہیں اور اس کا احترام نہیں کرتے یا تمام دیگر مقامات
خطبات محمود
۵۵۵
سال ۱۹۳۵ء
سے اعلیٰ اور مقدس سمجھتے ہیں؟ ان دونوں امور کے لئے میں نے مباہلہ کا چیلنج دیا تھا کیونکہ ہم پر یہ ایک
مذہبی اتہام ہے اور اس بارہ میں ان کا جھوٹ بہت سے لوگوں کو گمراہ کر سکتا ہے ۔ میں نے ان کے
اخبار میں پڑھا ہے کہ مولوی مظہر علی صاحب اظہر قادیان آئیں گے اور یہاں آ کر اس کا جواب دیں
گے۔ میں نہیں سمجھتا جو جواب وہ یہاں آ کر دیں گے وہ کس طرح درست ہو سکتا ہے ۔ میرا خطبہ تو اخبار
میں چھپ جاتا ہے اور اس طرح وہ ایسا ہی ہوتا ہے جیسا اخباروں میں کوئی مضمون چھاپ دیا جائے ۔
بلکہ مجھے اس میں سہولت ہوتی ہے میں بولتا جاتا ہوں اور لکھنے والے لکھتے جاتے ہیں ۔ مگر اس کا جواب
وہ آجکل کوئی نہیں دیتے بلکہ اعلان کرتے ہیں کہ ۱۳ تاریخ کو قادیان آ کر مسجد میں جواب دیں
گے۔ اس مسجد میں کہ جس میں جب ہمارا ر پورٹر رپورٹ لینے کے لئے گیا تو پولیس کے ذریعہ اُسے
نکال دیا گیا اور گرفتار کر لینے کی دھمکی دی گئی ۔ وہ دھمکی جس کے متعلق مسٹر بانڈ نے کونسل کے ایک ممبر کو
جواب دیا ہے کہ کبھی بھی کسی احمدی کو اس مسجد میں جانے سے نہیں روکا گیا۔ حالانکہ اس بات کو کہ احمدی
رپورٹروں کو روکا گیا یہاں کے سینکڑوں لوگ جانتے ہیں اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ حکومت کے سامنے
کسی قسم کی رپورٹیں کی جاتی ہیں ۔ میں نہیں مان سکتا کہ مسٹر بائڈ نے یہ بات اپنے پاس سے بنائی ہو۔
ہم کو ان سے کبھی شکوہ پیدا نہیں ہوا ۔ پس انہوں نے جو کہا اپنے علم کے مطابق سچ کہا اور اس کا مطلب
یہ ہے کہ نیچے سے اُن کو جھوٹی اطلاعات دی گئی ہیں ورنہ وہ کبھی تحریر میں ایسی باتیں نہ لاتے جسے
قادیان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ غلط ہے ۔ زبانی طور پر احمدی رپورٹر کو وہاں سے نکالنے کے علاوہ احمد یوں
کو تحریری نوٹس بھی دیا گیا تھا کہ ان کے رپورٹر اس مسجد میں گئے تو ان پر ۷ ۱۰ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
یہ نوٹس مجسٹریٹ علاقہ کی طرف سے تھا اور ناظر امور عامہ اور لوکل انجمن کے پریذیڈنٹ میر قاسم علی
صاحب کو دیا گیا تھا۔
بہر حال ایک ایسی مسجد جہاں احمدیوں کو جا کر نوٹ لینے کی بھی اجازت نہیں اُس میں کھڑے ہو
کر کوئی اعلان کرنے کے معنی سوائے اس کے کیا ہو سکتے ہیں کہ وہاں فخریہ طور پر کہہ دیا جائے کہ آؤ اور
مقابلہ کر لو۔ اور غرض صرف یہ ہو کہ وہاں نہ کوئی آنے جانے والا ہو گا اور نہ اس چیلنج کا جواب چیلنج کا جواب دے گا۔
علاوہ ازیں اس موقع پر دوسرے احرار لیڈ ر بھی نہ ہوں گے جن کا مباہلہ میں شامل ہونا ضروری ہے ۔
میری طرف سے چیلنج بالکل واضح ہے اور اس میں کوئی ایسی بات نہیں جسے کوئی معقول آدمی رڈ کر سکے ۔
خطبات محمود
۵۵۶
سال ۱۹۳۵ء
ان کا مرکز لاہور ہے اور میں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ہم وہاں آ جائیں گے ۔ گورداسپور پر انہیں بہت فخر
ہے اور میں نے کہہ دیا ہے کہ ہم وہاں آجائیں گے ۔ پھر ہم نے ان پر دوسرے مسلمانوں میں سے کوئی
خاص شخصیت پیش کرنے کی قید نہیں لگائی ۔ جماعت احمدیہ کا امام مباہلہ میں شامل ہوگا ، اس کے بھائی
ہوں گے، صدرانجمن کے ناظر ہوں گے اور تمام بڑے بڑے ارکان ہوں گے۔ ان کے علاوہ پانچ سو
یا ہزار دوسرے معزز افراد جماعت بھی ہوں گے ۔ احرار کے متعلق میں نے صرف یہ کہا ہے کہ احرار
کے پانچ لیڈ ریعنی مولوی مظہر علی صاحب اظہر ، چوہدری افضل حق صاحب ، مولوی عطا اللہ صاحب،
مولوی داؤ د غزنوی صاحب اور مولوی حبیب الرحمٰن صاحب ہوں ، گو یا ہم ان سے جو مطالبہ کرتے
ہیں اس سے زیادہ پابندی اپنے پر لگاتے ہیں ۔ ان میں خلیفہ کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی خلافت باقی ہے
لیکن جماعت احمدیہ کی طرف سے خلیفہ ہوگا اور ذمہ دار ارکان ہوں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے خاندان کے مرد ممبر ہوں گے اور اس کے مقابلہ میں ان کے صرف پانچ لیڈر میں نے ضروری
رکھے ہیں ۔ باقی جن کو بھی وہ اپنا نمائندہ بنا کر لائیں گے ہم ان کو مان لیں گے ۔ اس مباہلہ میں
تقریروں کا بھی اتنا سوال نہیں کیونکہ یہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ واقعات ہیں اور صرف پندرہ منٹ اپنے
عقیدہ کے بیان کے لئے کافی ہیں ۔ پندرہ منٹ میں ہم اپنا عقیدہ بیان کر دیں گے اور اتنے ہی عرصہ
میں وہ کہہ سکتے ہیں کہ جو یہ کہتے ہیں غلط ہے حقیقتاً یہ ایسا نہیں مانتے ۔ اس میں دلائل وغیرہ کی بھی کوئی
ضرورت نہیں ۔ لمبی تفصیلات کی ضرورت مسائل میں ہوتی ہے لیکن یہ مباہلہ واقعہ کے متعلق ہے ۔ وہ
کہتے ہیں احمد ی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں اور مکہ مکرمہ کی عزت نہیں کرتے ۔ اور ہم کہتے
ہیں یہ غلط ہے ۔ باقی رہے مباہلہ میں شامل ہونے والے آدمی سو ہم نے کسی چھوٹی موٹی جماعت کو چیلنج
نہیں دیا بلکہ آٹھ کروڑ مسلمانانِ ہند کی واحد نمائندہ جماعت کو دیا ہے اور اتنی با اثر جماعت پانچ سو یا
ہزار آدمی ایک محلہ سے جمع کر سکتی ہے ۔ ہاں اپنی جماعت کے دوستوں کی ، دوستوں کی سہولت کے لئے میں یہ کہتا
ہوں کہ مباہلہ کے دن کے فیصلہ کا اعلان پندرہ روز پہلے ضرور ہو جانا چاہئے کیونکہ ہماری جماعت کے
دوست دُور دُور سے اِس میں شامل ہونے کی خواہش کریں گے اس لئے جس وقت اُن کا آدمی
ہمارے آدمی سے گفتگو کرے اور ے اور ضروری امور کا تصفیہ ہو جائے ، اس کے پندرہ روز بعد مباہلہ ہو ۔ انکی
مزید سہولت کے لئے میں اپنے نمائندے بھی مقرر کر دیتا ہوں اور لاہور کی جماعت کے امیر شیخ بشیر احمد
خطبات محمود
۵۵۷
سال ۱۹۳۵ء
صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر اور مولوی غلام احمد صاحب مبلغ
کو اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں ۔ احرار کے لیڈر ان سے گفتگو کر سکتے ہیں اور اس گفتگو کے پندرہ روز بعد
مباہلہ ہو جائے ۔ اُس دن میں اِنْشَاءَ اللہ لاہور پہنچ جاؤں گا ۔
اس کے بعد میں ایک اور جھوٹ کی قلعی کھولنا چاہتا ہوں جو ہمارے خلاف بولا جا رہا ہے اور وہ
مسجد شہید گنج کی ایجی ٹیشن کے متعلق ہے ۔ اس میں احمدیوں کو تین صورتوں میں پیش کیا جارہا ہے ۔
ایک تو یہ کہا جاتا ہے کہ تمام فساد احمدیوں نے کرایا ہے انہوں نے مسلمانوں کے لیڈروں یعنی مولوی
ظفر علی صاحب ، سید حبیب صاحب ، ملک لعل خانصاحب ، میاں فیروز الدین صاحب اور دوسرے
کا رکنوں کو روپیہ دے کر خرید لیا اور یہ واقعہ شروع کرایا ۔ سو اول تو یہ بات عقلاً درست نہیں ہو سکتی ۔
اس لئے کہ اگر ہم مسلمانوں کے راہنماؤں کو خرید بھی لیتے تو بھی جب تک سکھوں کو نہ خریدا جاتا یہ
واقعہ شروع نہیں ہو سکتا تھا۔ کیونکہ اگر سکھ مسجد کے گرانے کا فیصلہ نہ کرتے یہ لوگ کیا کر سکتے تھے ۔ پس
مسلمان راہنماؤں کو خریدنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے سکھوں کو بھی خریدا اور انہیں کہا کہ وہ مسجد کو
گرائیں تا کہ یہ مسلمان لیڈر مسلمانوں میں جوش پیدا کر سکیں ۔ پھر یہ بھی کافی نہیں ۔ اس سکیم کے پورا
کرنے کے لئے یہ بھی ضروری تھا کہ ہم حکومت کو بھی خرید لیں کیونکہ اس فساد کے بڑھنے میں حکومت کی
بعض غلطیوں کا بھی دخل ہے پس تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے حکومت کو بھی آمادہ کیا کہ وہ غلطیاں کرے تا
جوش پیدا ہو مگر یہ بھی کافی نہیں ۔ ان تینوں طاقتوں کے مل جانے سے بھی احرار کو کوئی نقصان نہیں پہنچ
سکتا تھا ۔ اگر سکھ مسجد گراتے ، حکومت غلطیاں کرتی ، مسلمان لیڈر شور مچاتے لیکن احرار اسلام کی محبت کا
نمونہ دکھاتے تو مسلمانوں میں ان کے خلاف جوش کس طرح پیدا ہو سکتا تھا ۔ پس یہ سکیم تب مکمل ہوتی
تھی اگر ہم احرار کو بھی خرید لیتے اور ان سے کہتے کہ تم اس وقت خاموش رہنا تا کہ مسلمان تم کو
دشمن اسلام اسلام سمجھ کر تمہارے مخالف ہو جائیں ۔ غرض اس الزام کے یہ معنی ہیں کہ ہماری طرف سے
چار سو دے ہوئے تب جا کر یہ مسئلہ حل ہوا ۔ سکھ ، مسلمان ، گورنمنٹ اور خود احرار سب کو ہم نے خرید لیا
لیکن اتنی باتوں کی بجائے یہ بھلے مانس اتنا کیوں نہیں مان لیتے کہ احمدیوں نے خدا تعالیٰ کے فضل کو
خرید لیا۔ گو وہ ہمارا مالک اور آقا ہے مگر پھر بھی وہ کبھی سن کو اپنے بندوں کے سپر دبھی کر دیا کرتا ہے۔
یا پھر یوں کہہ لو کہ احمدیوں نے اپنے آپ کو خدا کے ہاتھ بیچ دیا اور ظاہر ہے کہ اپنی چیز کو کون ٹوٹنے دیا
خطبات محمود
۵۵۸
سال ۱۹۳۵ء
کرتا ہے ۔ حضرت یونس علیہ السلام کے متعلق مفسرین نے لکھا ہے کہ جب وہ مچھلی کے پیٹ میں سے
نکلے تو بہت ضعیف تھے ۔ انہوں نے اپنی قوم کو عذاب کی خبر دی تھی مگر قوم کے لوگوں نے تو بہ کی جسے
اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیا اور عذاب ٹل گیا ۔ اُن کو اس سے بہت صدمہ ہوا اور خیال کیا کہ جب میں ان
لوگوں کے سامنے جاؤں گا تو وہ کہیں گے پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور تُو جھوٹا ہے اس لئے وہاں سے
چلے گئے ۔ یہ ایک لمبا واقعہ ہے جس کے بیان کرنے کی یہاں ضرورت نہیں ۔ بہر حال واقعہ کے آخر
میں مفسر بیان کرتے ہیں کہ مچھلی نے انہیں نگل لیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ اُس
نے ان کو صحیح سلامت اُگل دیا ۔ جہاں آپ اگلے گئے وہاں ایک چٹیل میدان تھا جس میں کوئی سایہ
وغیرہ بھی نہ تھا ۔ اور آپ اس قدر کمزور تھے کہ آرام حاصل کرنے کے لئے سفر کر کے دوسری جگہ
جانے کے نا قابل تھے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایسا سامان کیا کہ وہیں ایک بیل پیدا ہو گئی یا پہلے سے
موجود تھی اور جلد جلد بڑھ گئی ۔ اور آپ نے اس کے سایہ میں بہت آرام پایا لیکن جب آپ کے جسم
میں کچھ کچھ طاقت معلوم ہونے لگی تو ایک کیڑے نے اُسے کاٹ دیا۔ وہ خشک ہونے لگی اور سایہ جاتا
رہا۔ اس پر آپ نے کہا کہ خدایا ! یہ کیڑا سزا کا مستحق ہے مجھے اس بیل کا کتنا آرام تھا جسے ا اس نے
کاٹ دیا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے انہیں الہام کیا کہ دیکھو ! یہ بیل کیا حیثیت رکھتی ہے اس کے کاٹے
جانے پر تم نے اتنا درد محسوس کیا پھر تم کس طرح امید رکھتے ہو کہ ایک لاکھ انسان جو تو بہ کر چکے تھے میں
انہیں ہلاک کر دیتا ۔ اگر تمہیں بیل پر اتنا صدمہ ہوا ہے تو مجھے ان کا کیوں درد نہ ہوتا۔ حضرت یونس علیہ السلام
اس سے حقیقت کو سمجھ گئے اور اپنے وطن کو واپس چلے گئے ۔ پس احراری اتنی لمبی چوڑی خرید وفروخت
کے سلسلہ کی بجائے یہی کیوں نہیں سمجھ لیتے کہ احمدیوں نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے ہی یہ سب سامان
پیدا کر دیئے ۔ اس کے بے گناہ بندوں پر ظلم ہو رہا تھا اللہ تعالیٰ نے سکھوں کے دل میں تحریک کی کہ مسجد
کو گراؤ۔ مسلمانوں کے اندر غیرت پیدا کی ، گورنمنٹ سے غلطیاں کرائیں اور احرار کو گھروں میں بٹھا
دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ خدا نے انکے قدم اُکھاڑ دیئے اور آج چاروں طرف سے ان کو گالیاں مل رہی ہیں
ہم پر خواہ مخواہ وہ کیوں الزام لگا رہے ہیں ۔
میں یہ باتیں سنتا تھا اور خاموش تھا۔ میں اس کی ضرورت نہ سمجھتا تھا کہ کوئی جواب دوں اور اس
طرح اس شورش میں ایک اور شورش پیدا کر دوں مگر حکومت کے بعض عمال اور احرار نے مجھے مجبور کر
خطبات محمود
۵۵۹
سال ۱۹۳۵ء
دیا ہے کہ آخر میں بھی اس کے متعلق کچھ بولوں ۔ حکومت کا ایک ذمہ دار افسر ایک ایسے شخص کے پاس
جو ان دنوں نظر بند ہے پہنچا اور اُسے کہا کہ آپ نے جو اپنی فلاں تقریر میں ہز ایکسی لنسی کو امر سنگھ کہا
تھا ، یہ کیا آپ کو احمدیوں نے سکھایا تھا ؟ اُس نے اِس بات کا ذکر ایک احمدی سے کیا جس نے آج
مجھے یہ بات سنائی ۔ اسی طرح مجھے شملہ سے ایک خط آیا ہے کہ ہماری جماعت کے ایک معزز رکن ایک
ذمہ دار انگریز افسر سے ملنے گئے ۔ اس افسر نے کہا کہ آئیے کیسے آئے ؟ انہوں نے کہا آپ ہمارے
دوست ہیں اس لئے ملنے آ گیا ۔ اس افسر نے کہا کہ یہ صحیح ہے میں آپ کا دوست تھا مگر معلوم نہیں
آئندہ بھی ایسا رہ سکوں یا نہیں کیونکہ پنجاب گورنمنٹ کے افسروں سے گپ شپ کرتے ہوئے
جماعت احمد یہ کے متعلق بعض عجیب باتیں سننے میں آ رہی ہیں ۔ اسی طرح انگلستان سے خطوط آئے
ہیں ان میں ایسی رپورٹوں کا ذکر ہے جن میں بلا وجہ ہم پر الزام تراشے گئے ہیں ۔ ان حالات سے
معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کے بعض افسر خواہ مخواہ ہم پر شہید گنج کے ایجی ٹیشن کا الزام لگا رہے ہیں اور
بعض خلاف اخلاق باتوں کو ہماری طرف منسوب کر رہے رہے ہیں ۔ میں پہلے امر سنگھ والی بات کو لیتا
ہوں ۔ میں وہاں موجود نہ تھا نہ مجھے کوئی معتبر روایت پہنچی ہے کہ ایسا ہوا ۔ مگر بہر حال کہا جاتا ہے کہ
ایک شخص نے ہز ایکسی لنسی کی نسبت امر سنگھ کا لفظ استعمال کیا ۔ اگر کسی شخص نے ایسا کیا تو ہمارے
نزدیک اس نے سخت غلطی کی ۔ اختلاف خواہ کس قدر ہو گالیاں دینا کسی صورت میں جائز نہیں ہو سکتا ۔
بعض دفعہ حقیقت کے اظہار کے لئے عیوب بیان کرنے پڑتے ہیں مگر نام بگاڑ نا درست نہیں ہو سکتا ۔
ہماری جماعت کی تعلیم واضح ہے ہم گالیوں ، استہزاء اور تمسخر کو جائز ہی نہیں سمجھتے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ
پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسروں سے ہمارا اختلاف ہے۔ انہوں نے ہم پر بلا وجہ بختی کی اور جماعت
کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے مگر ہم نے آج تک ہز ایکسی لنسی کو کبھی اس میں ملوث نہیں کیا۔ لیکن وہ
تمام زیادتیاں جو ہم پر کی گئی ہیں اگر ثابت بھی ہو جائے کہ سب ان کی طرف سے ہی ہیں ، تب بھی ہمارا
اصول یہی ہے کہ ہم تحقیر آمیز الفاظ استعمال نہیں کرتے ۔ اگر کسی نے یہ فعل کیا ہے تو ہم اسے حد درجہ
اخلاق سے گرا ہوا سمجھتے ہیں اور اگر کوئی احمدی گورنر کے متعلق اس قسم کا لفظ استعمال کرے اور گورنر
کے لئے ہی نہیں کسی کے لئے بھی ایسا لفظ استعمال کرے تو ہم اسے نہایت ہی گرا ہوا فعل کہیں گے
میں عَلَی الْإِعْلَانُ کہتا ہوں کہ اس لفظ کے استعمال کی یا اور کسی سخت لفظ کے استعمال کی تحریک
خطبات محمود
۵۶۰
سال ۱۹۳۵ء
ہماری طرف سے نہیں کی گئی اور نہ ہمیں اس کا قبل از وقت علم تھا اور نہ بعد میں ہمیں یقینی علم ہوا جو کچھ
اس بارہ میں معلوم ہے صرف افواہ ہے ۔ پس اگر کوئی کہتا ہے کہ ہم میں سے کسی نے کسی کو ایسی بات
سکھائی ہے تو وہ آئے اور خدا تعالیٰ کی قسم کھائے کہ اسے یا اور کسی کو احمدیوں نے ایسا سکھایا تھا۔ اور یہ
کہ اگر وہ جھوٹ بولتا ہو تو خدا تعالیٰ کا عذاب اُس پر اور اُس کے بیوی بچوں پر نازل ہو۔ ہمارا طریق
بادشاہ اور ان کے نمائندوں کے متعلق ادب اور احترام کا رہا ہے اور اِنْشَاءَ اللہ رہے گا کیونکہ ہمیں
ہمارے مذہب کا حکم ہے ۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کی طرف بھیجا تو ہدایت
فرمائی کہ قُولَا لَه قَوْلًا لَّيْنا و وہ ہمارا اپنا بنا یا ہو ا بادشاہ ہے ۔ اس لئے اس سے نرم باتیں کرنا
۔ پس اس تعلیم کے ہوتے ہوئے یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم ان کے لئے جنہیں ملک معظم نے اپنا
نمائندہ بنا کر بھیجا ہوا ہے خواہ ہمیں ان سے اختلاف ہی کیوں نہ ہو ، اخلاق اور ادب سے گرا ہوا کوئی
لفظ استعمال کریں ۔ معلوم ہوتا ہے کسی افسر نے اپنی چود ہر اہٹ اور ہز ایکسی لنسی کو یہ کہنے کے لئے کہ
حضور ! ایسی بات کہی گئی تھی مگر ہم نے اس کا ازالہ کرا دیا ہے ہم پر یہ الزام لگا دیا ہے ۔ مجھے تو بڑوں کا
ادب کرنے کی اس قدر تلقین کی گئی تھی کہ میں اس کے خلاف چل ہی نہیں سکتا ۔
L
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچیرے بھائی جس قدر مخالفت سلسلہ کی کرتے تھے وہ ظاہر
ہے۔ انہوں نے دیوار بنا کر مسجد کا رستہ روک دیا ، سقوں کو پانی بھرنے اور حجاموں کو حجامت بنانے
سے منع کر دیا ، کمہاروں کو منع کر دیا کہ ان کے لئے برتن نہ بناؤ ۔ اور بھی طرح طرح کے ظلم کرتے رہتے
تھے لیکن باوجود اس کے بچپن میں میں نے ایک دفعہ میرزا نظام الدین صاحب کے متعلق کوئی بات
کرتے ہوئے صرف نظام الدین کہہ دیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سخت ناراض ہوئے اور فرمایا وہ
تمہارے چاہیں، تمہارے لئے یہ مناسب نہیں کہ اس طرح اُن کا نام لو ۔ پس جن لوگوں کو بچپن سے یہ
تعلیم دی جا رہی ہو وہ ہز ایکسی لنسی کے متعلق ایسے الفاظ استعمال ہی کیسے کروا سکتے ہیں۔ بچپن سے میں
تقریریں کرتا ہوں اور کتابیں لکھتا رہا ہوں ۔ تقریریں بھی چھپی ہوئی ہیں ، اشتہار اور ٹریکٹ وغیرہ بھی
میری طرف سے چھپتے رہتے ہیں ۔ لیکن کیا کوئی یہ بات ثابت کر سکتا ہے کہ میں نے شدید سے شدید
مخالف کا نام بھی اس رنگ میں لیا ہے جس میں بے ادبی پائی جاتی ہو ۔ مولوی ثناء اللہ صاحب ہمارے ۔
کتنے مخالف ہیں مگر کوئی نکال کر تو دکھائے کہ میں نے کبھی انہیں صرف ثناء اللہ ہی کہا ہو ۔ مولوی ظفر علی ۔
خطبات محمود
۵۶۱
سال ۱۹۳۵ء
صاحب کا اخبار ہمیشہ میرا نام بگاڑ کر لکھتا ہے مگر کوئی دکھائے کہ میں نے بھی اس رنگ میں ان کا نام لیا
ہو ۔ ابھی میں نے احراری مولویوں کے نام لئے ہیں مگر سب کے پہلے القاب اور بعد میں صاحب کا
لفظ استعمال کیا ہے۔ پس اس قسم کی کمینہ بات ہماری طرف منسوب کرنا بتا تا ہے کہ بعض افسروں کے
دلوں میں ہمارے متعلق انتہاء درجہ کا بغض ہے ۔ اس سے پہلے ایک اور وجہ شبہ کی بھی پیدا ہوئی تھی
ایک ذمہ دار افسر نے جن کا نام میں نہیں لیتا لیکن وہ جب یہ خطبہ پڑھیں گے تو سمجھ جائینگے اور ان پر
میں خفا بھی نہیں کیونکہ ہر شخص کو اپنے عہدے کے مطابق کام کرنا پڑتا ہے ، ایک معزز احمدی سے کہا کہ
اگر تم لوگ شہید گنج کے مسئلہ میں کوئی دلچسپی رکھتے ہو تو میں ایسے آدمی تمہیں بتا سکتا ہوں جو
تمہارے حسب منشاء کام کر سکتے ہیں گویا وہ اس طرح معلوم کرنا چاہتے تھے کہ جماعت احمد یہ کا اس
معاملہ میں کہاں تک دخل ہے اور آیا ایجی ٹیشن کرنے والوں سے احمدیوں کا تعلق ہے یا نہیں ۔ وہ افسر
صاحب ہمیشہ ہمارے ساتھ دوستی کا اظہار کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرتے ہیں اور ہم بھی انہیں
دوست ہی سمجھتے ہیں مگر واقعات کا انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ آخر ہم ان واقعات کو دیکھتے ہوئے ان
دوستوں کو کیسا دوست سمجھیں ۔ وہ بے شک کہتے ہیں ہم تو تمہارے دوست ہیں مگر ہم کہتے ہیں دوست
کی کوئی علامت بھی تو ہونی چاہئے ۔ ڈیڑھ سال سے ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے کیا یہ دوستی کی
علامت ہے؟ اس دوستی کے متعلق تو ہم وہی کہہ سکتے ہیں جو فارسی کی ایک مثل میں کہا گیا ہے یعنی
مرا بخیر تو امید نیست
بد مرساں
ا
یعنی اے دوست ! تمہاری نیکیوں اور بھلائیوں سے میں باز آیا ۔ مہربانی کیجئے اور اتنا دکھ تو نہ
دیجئے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ نیچے سے چھوٹے افسر شرارت کر کے جھوٹ بول رہے ہوں مگر دوست سے
ہمیں یہ امید رکھنی چاہئے کہ اگر خدا نے اسے بڑا درجہ دیا ہے تو وہ معاملہ کی تحقیق کر کے اصل معاملہ
معلوم کرے ۔ پس دوستی کی کوئی علامت ہونی چاہئے یہ بھی کوئی دوستی ہے کہ جو نہی کوئی جھوٹی بات بھی
کان میں پڑے جھٹ اُسے ارباب حل و عقد کے سامنے پیش کر دیا جائے ۔ خیر اب جب میں واقعات
پر روشنی ڈالنے پر مجبور ہو گیا ہوں، میں اس کے متعلق بعض باتیں بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں ۔
پہلا سوال یہ ہے کہ اس قضیہ کے متعلق ہماری رائے کیا ہے جسے میں نے اب تک اس لئے ظاہر
نہیں کیا کہ مصیبت کے وقت گورنمنٹ کو اور مشکلات میں کیوں ڈالوں ۔ مگر اب وقت زیادہ گزر چکا
خطبات محمود
۵۶۲
سال ۱۹۳۵ء
اور بات پُرانی ہو چکی ہے اس لئے اس کے اظہار میں کوئی حرج نہیں ۔ نیز بعض افسروں کے رویہ نے
بھی اس کے اظہار پر مجبور کر دیا ہے ۔ شروع دن سے میری یہی رائے ہے کہ حکومت نے اس بارہ میں
بہت سی غلطیاں کی ہیں اگر تو یہ مسجد پہلے سے ہی گر چکی ہوتی تو اور بات تھی سکھوں کے زمانہ میں ہی اگر
یہ گرائی جا چکی ہوتی اور اس پر کوئی اور عمارت تعمیر ہو چکی ہوتی تو ایسے حالات میں شریعت نے یہی حکم
دیا ہے کہ سوئے ہوئے فتنہ کو بیدار نہ کرو ۔ مگر یہ مسجد قائم تھی اور ایسی صورت میں قائم تھی کہ سکھ اپنے
عہد حکومت میں بھی اسے نہ گر اسکے تھے ۔ یہ سب باتیں اخبارات میں بالوضاحت آچکی ہیں اور میں
ان تفاصیل میں پڑنا غیر ضروری سمجھتا ہوں ۔ میرا یہ پختہ خیال ہے کہ یہ مسجد تھی اور ایسی مسجد جسے سکھ
اپنی حکومت کے زمانہ میں بھی نہ گرا سکے تھے اور اس کی وجہ خواہ یہی ہو کہ سکھ اِس بات کو اپنے لئے
زیادہ قابل فخر سمجھتے ہوں کہ مسجد اپنی اصلی صورت میں ان کے قبضہ میں رہے یا کوئی اور ہو۔ بہر حال یہ ا
حقیقت ہے کہ مسجد اپنی اصلی شکل میں قائم تھی اور اگر گرائی نہیں گئی ۔ اور اب اس کے گرائے جانے پر
حکومت کا یہ توقع رکھنا کہ مسلمانوں میں اشتعال پیدا نہ ہو ، ایک ایسی توقع ہے جس کی مثال بہت کم مل
سکتی ہے۔ اور ایسی ہی بات ہے جیسے حافظ مرحوم نے کہا ہے کہ ع
در میان قعر دریا تخته بندم کرده
باز میگوئی که دامن تر مکن هشیار باش
یہ ایسی ہی امید تھی جیسے کسی کو دریا میں قید کر کے یہ امید رکھی جائے کہ اُس کا دامن تر نہ ہو ۔ وہ
مسجد جو مسجد ہی کی صورت میں سینکڑوں سال سے قائم تھی اور ایسے شہر میں تھی جہاں مسلمانوں کی
اکثریت ہے ، ایسے صوبہ میں تھی جہاں کی اکثر آبادی مسلمان ہے ، ایسے محلہ میں تھی جہاں مسلمانوں کی
آمد و رفت بکثرت تھی اسے مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے گرانا اور پھر امید رکھنا کہ ان کے دل میں
درد پیدا نہ ہو فطرت انسانی کے خلاف توقع ہے ۔ فرض کرو سارے صوبہ میں ایک ہی مسلمان ہوتا تو
اُسے بلا کر کہا جا سکتا تھا کہ تمہیں دُکھ تو ضرور ہو گا مگر صبر کر لو لیکن جب مسلمان پنجاب میں کروڑ سے
زیادہ ہیں ان میں تعلیم یافتہ بھی ہیں اور غیر تعلیم یافتہ بھی ، بے غیرت بھی ہیں اور غیرت مند بھی ، ٹھنڈی
طبیعت والے بھی ہیں اور جوش والے بھی ، صدمہ کو برداشت کر لینے والے بھی ہیں اور اس امر کی
طاقت نہ رکھنے والے بھی ۔ تو پھر ان کی آنکھوں کے سامنے ایک اشتعال انگیز فعل کئے جانے کی
خطبات محمود
۵۶۳
سال ۱۹۳۵ء
اجازت دے کر ایک ایسی جگہ میں جس پر ان کی نظریں ہر وقت پڑسکتی تھیں اور جس کی خبریں انہیں
ہر وقت ملتی تھیں پھر امید یہ رکھنا کہ مسلمان صبر سے کام لیں بتاتا ہے کہ حکومت کے موجودہ افسروں نے
فطرت انسانی کا پوری طرح مطالعہ نہیں کیا ۔ وہ قانون کو فطرت پر حاکم سمجھتے ہیں حالانکہ فطرت قانون پر
پر حاکم ہے ۔ حکومت کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ وہ امن کا قیام چاہتی تھی اور میں اسے صحیح تسلیم کرتا
ہوں مگر سوال یہ ہے کہ امن انسانی فطرت کے ساتھ کھیلنے سے قائم ہوتا ہے یا اس کا احترام کرنے سے؟
ہم سمجھتے ہیں پنجاب گورنمنٹ میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو امن کا قیام چاہتے تھے ۔ دو تو ان میں
مسلمان ہی ہیں ان کے متعلق یہ کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ چاہتے ہوں کہ آؤ اپنی قوم کے
جذبات سے کھیلیں ۔ اسی طرح انگریز افسروں کو کوئی جنون تو نہیں تھا کہ وہ خواہ مخواہ فساد کرا کر شغل
دیکھنا چاہتے تھے اس لئے میں ان لوگوں سے متفق نہیں ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ یہ کارروائی جان بوجھ کہ
فساد ڈلوانے کے لئے کی گئی ہے مگر میں اس کا انکار نہیں کر سکتا کہ یہ غلطی تھی اور بہت بڑی غلطی ۔ کئی ا
غلطیاں بعض اوقات خطرناک نتائج پیدا کرتی ہیں اور یہ غلطی بھی ایسی ہی تھی ۔ مسلمانوں کے جذبات کا
صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا اور خیال کر لیا گیا کہ سکھ اپنی ایک مقبوضہ عمارت گرا رہے ہیں اس میں حکومت
خواہ مخواہ کیوں دخل دے ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ صبر سے کام لیں اس سے آگے ذمہ دار افسروں کا
دماغ نہیں گیا۔ پھر اس بارہ میں سخت غلطی کی گئی ہے کہ اسے سکھوں کی جائداد سمجھ لیا گیا ۔ اگر تو اس مسجد
کو سکھوں کے زمانہ میں ہی گرا کر گوردوارہ یا سرائے یا کسی اور عمارت میں تبدیل کر دیا جاتا تو یہ کسی کی
جائداد ہو سکتی تھی ورنہ مسجد کسی کی جائداد نہیں ہو سکتی۔
کر
اس جگہ میں یہ بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ مساجد کے بارہ میں عام مسلمانوں سے ہمارے بعض
عقائد مختلف بھی ہیں اور اس اختلاف کے اظہار سے میں آج بھی نہیں ڈرتا۔ میرا عقیدہ ہے کہ غیر آباد
مسجد کو دوسری ری جگہ تبدیل کیا جا سکتا ہے مثلاً پہلے ایک محلہ مسلمانوں کا تھا اور وہاں مسجد تھی مگر رفتہ رفتہ
ہندوؤں نے اُس محلہ کے تمام مکانات خرید لئے اور اب وہاں مسلمان نہیں رہتے مسجد غیر آباد پڑی
ہے اور اُس میں جانور اور پرندے وغیرہ نجاست کرتے رہتے ہیں تو اُسے بیچ کر اس سے دوسری مسجد
بنا لینا جائز ہے ۔
دوسرے میرا عقیدہ ہے کہ حکومت وقت کسی رفاہِ عام کی ضرورت کے ماتحت مسجد کے کسی حصہ کا
خطبات محمود
۵۶۴
سال ۱۹۳۵ء
بدلہ دے کر اُ سے آگے پیچھے کر سکتی ہے مگر ایسی ضرورت رفاہِ عام کی ہونی چاہئے ۔ مثلاً کوئی اہم سڑک
ہے جس پر پبلک کی صحت کا انحصار ہے حکومت مکانات ات خرید خرید کر کر اس اس میں میں شا شامل کرتی آ رہی ہے اور آگے آ۔
مسجد آ جاتی ہے تو حکومت مسجد کے پیچھے والا مکان اس میں شامل کر کے مسجد کو پیچھے کر سکتی ہے بشرطیکہ
ایسی مسجد شعائر اللہ میں سے نہ ہو ۔ جیسے مثلاً ہماری مساجد ہیں یا وہ مساجد جن میں حضرت نظام الدین
اولیاء، حضرت معین الدین چشتی ، حضرت داتا گنج بخش اور دوسرے بزرگ عبادتیں کرتے رہے ہیں ۔
ایسی مساجد ان بزرگوں کی وجہ سے خاص برکت رکھتی ہیں ۔ گواہلحدیث ایک حدیث کی بناء پر کہ
خانہ کعبہ، مدینہ منورہ اور بیت المقدس کے سوا کسی مسجد کی طرف سفر کر کے جانا درست نہیں ، خیال
کرتے ہیں کہ ان تین مساجد کے سوا شعائر اللہ والی مسجد کوئی نہیں مگر دوسرے لوگوں کا یہ عقیدہ نہیں اور
ہم لوگ اس حدیث کا یہ مطلب نہیں سمجھتے اور ہمارے نزدیک گوخا نہ کعبہ اور مسجد نبوی جیسی با برکت ا لت اور
کوئی مسجد نہیں ہو سکتی لیکن ان کے تابع على قدر مراتب ) ر مراتب دوسرے بزرگوں نے جن مساجد میں عبادت کی
ہو اُن کی دعاؤں کی وجہ سے ہمارے نزدیک ان مساجد میں بھی برکات ہوتی ہیں اور وہ بھی محفوظ رکھے
جانے کے قابل ہیں اس لئے ایسی مساجد کو چھوڑ کر عام مساجد کے متعلق میرا عقیدہ ہے کہ اُن میں اس
قسم کی تبدیلی جائز ہے جس کی میں صراحت کر چکا ہوں ۔
تیسرے میرا عقیدہ یہ ہے کہ جس عبادتگاہ کو گرا کر اُسے دوسری شکل دے دینے پر ایک لمبا عرصہ
گزر چکا ہو اس کے متعلق کسی قسم کی شورش کرنا درست نہیں کیونکہ الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ کے ارشاد
کے مطابق فتنہ پیدا کر نا قتل سے بھی سخت ہے ۔ اُس وقت کے لوگ اگر شور کرتے جن کے زمانہ میں
گرائی گئی تو وہ حق بجانب ہوتے مگر ایک لمبے عرصہ کے بعد اس کے متعلق شورش فتنہ پیدا کرنے کے
مترادف ہے بشرطیکہ ایسی مسجد شعائر اللہ میں سے نہ ہو۔ شعائر اللہ سے تعلق رکھنے والی مسجد کے متعلق تو
ہر زمانہ میں پروٹیسٹ کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہئے لیکن عام عبادت گاہوں کے متعلق سالہا سال بعد
یہ سوال اُٹھانا کہ اسے گرا کر دوبارہ اصلی صورت میں تبدیل کیا جائے خواہ مخواہ کا فتنہ پیدا کرنا ہے
اور یہ جائز نہیں ۔ ایسے امور کے متعلق میں یہی کہوں گا کہ جو چیز جس شکل میں ہے ، اُسی میں رہنے
دی جائے۔ مسلمانوں نے اگر اپنے زمانہ میں کوئی زیادتی کی تو سکھوں نے اپنے زمانہ میں کر لی ۔
عوض معاوضه گله ندارد لیکن یہاں ان تینوں میں سے کوئی بھی صورت نہیں تھی ۔ وہ مسجد قائم تھی اور
۔
خطبات محمود
۵۶۵
سال ۱۹۳۵ء
اب گرائی گئی ۔ اس پر مسلمان جب تک پروٹیسٹ کرتے رہیں گے اس کا دوبارہ بنانا جائز ہوگا لیکن اگر
ان کے جوش ٹھنڈے ہو گئے اور انہوں نے خیال کر لیا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا اس کے بعد پھر اس سوال
کو اُٹھانا جائز نہ ہوگا ۔
چوتھا فرق یہ ہے کہ میرا عقیدہ ہے کہ مسجد کے ملحقات اس میں شامل نہیں ہوتے مثلاً غسلخانے ،
وضو کی جگہیں ، یا بعض لوگ مساجد کے ساتھ لائبریریاں بنا دیتے ہیں یہ مسجد کا حصہ نہیں اور انہیں تبدیل
کیا جا سکتا ہے ۔ اگر تو ایسی چیزیں وقف ہیں تو تبدیل کرنے والے کو چاہئے کہ ان کا بدلہ دے اور اگر
کسی کی اپنی جائداد ہے تو وہ اسے لے سکتا ہے ۔ کیونکہ مساجد تو کسی کی جائداد نہیں ہوسکتیں مگر ملحقات
ہو سکتے ہیں ۔ پس مساجد کے بارہ میں عام مسلمانوں سلمانوں سے میرے عقائد میں یہ اختلاف ہے اور اسی لئے
جب کانپور کی مسجد کا واقعہ ہوا تو میں نے حکومت کی تائید کی اور اس پر مخالفوں کی طرف سے بہت
گالیاں کھائیں ۔ لاہوری فریق نے مجھے اُس زمانہ میں بہت گالیاں دیں اس وجہ سے کہ میں نے کہا
تھا کہ غسل خانہ مسجد کا حصہ نہیں اور آج بھی میرا یہی عقیدہ ہے ۔ آج بھی اگر کانپور کی مسجد جیسا کوئی
واقعہ ہوتا تو میں حکومت کا ساتھ دیتا لیکن یہاں بالکل مختلف معاملہ ہے ۔ یہاں مسجد گرائی گئی ہے ایسی
جگہ گرائی گئی ہے جہاں خواہ مخواہ مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہو اور ایسی صورت میں گرائی گئی ہے کہ
اس کا علاج ممکن تھا۔ پس میری یہی رائے ہے کہ اس معاملہ میں حکومت نے سخت غلطی کی ہے اور یہ بھی
میں نے اس وجہ سے کہا ہے کہ حکومت نے بلا وجہ حملہ کر کے اور جھوٹے اتہام لگا کر مجھے مجبور کر دیا
ہے۔ حکومت سے میری مراد وہی چند ایک افسر ہیں جو بلا وجہ ہمیں دق کر رہے ہیں ورنہ حکومت میں
اب بھی ایسے افراد ہیں جو ان باتوں کو بُرا مناتے ہیں ۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ اس میں ہم نے کتنا حصہ لیا۔ اس کے متعلق ایک بات تو یہ ہے کہ گولی چلنے
سے پہلے ہم نے ہرگز کوئی حصہ نہیں لیا۔ یہ جھوٹ ہے کہ ہم نے اس بات کو اُٹھایا اور روپیہ دے کر جوش
پھیلایا ۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسا خیال کرنا بھی حماقت ہے کیونکہ صرف مسلمان لیڈروں کو خرید
کر یہ شورش پیدا کرانا ہی ناممکن ہے کجا یہ کہ مسلمان ، سکھ، احرار اور حکومت کو خریدا جائے ۔ پس یہ بات
بالکل خلاف واقعہ ہے لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ ہم نے ایسا کیا تو وہ آئے اور قسم کھا جائے ۔ ہاں جب
۔
مسجد گرائی گئی اور گولی چلی تو چونکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ مسجد نہیں گرائی جانی چاہئے تھی اور حکومت کا فرض
خطبات محمود
۵۶۶
سال ۱۹۳۵ء
تھا کہ اس کی حفاظت کرتی اور یہ صرف مسجد کے لئے ہی نہیں اگر کہیں کوئی گوردوارہ گرایا جاتا تو بھی
سکھوں کا اسی طرح ساتھ دیتے جس طرح آج مسلمانوں کا دے رہے ہیں ۔ کیونکہ قرآن کریم نے
عبادت گاہوں کی حفاظت مسلمانوں کا خاص فرض قرار دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر انبیاء نہ
آتے تو لوگ تعصب کی وجہ سے آپس میں ایک دوسرے کی عبادت گاہیں گرا دیتے ۔ کے پس اگر کوئی
مندر یا گوردوارہ یا گر جا بھی گرایا جاتا تو میں سمجھتا ہوں مسلمانوں پر فرض ہوتا کہ ان کے بچانے کی
کوشش کرتے اور گرانے والوں کی مذمت کرتے ۔ پس ہم نے ہمدردی اُس وقت شروع کی جب
دیکھا کہ مسلمانوں کے جذبات پر ظلم ہوا ۔ جذبات پر ظلم ہوا ہے اور اس پر پر بھی اگر حکومت بُرا مناتی ہے تو ہم کچھ نہیں کر
سکتے ۔ جب ایک مسجد گرائی جائے تو کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارے دل زخمی نہ ہوں ۔ پس ہمارے
قلوب مجروح ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے اخبارات نے اس کے متعلق لکھا ہے اور یہ احرار کی
مخالفت کی وجہ سے نہیں بلکہ مسجد سے ہمدردی کی وجہ سے لکھا ہے۔
دوسری بات اس کے متعلق میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ سول نافرمانی کے ہم ہمیشہ سے مخالف رہے
ہیں ۔ اگر سول نافرمانی کی جاتی تو ہم ضرور اس کی مخالفت کرتے ۔ اور اب بھی اگر کی گئی تو جن پر ہمارا
اثر پڑ سکے ہم انہیں یہی سمجھائیں گے کہ ایسا نہ کرو۔ اس کے باوجود اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ سب کام ہم
کرا رہے ہیں تو یہ اس کا جھوٹ اور افتراء ہے ۔ ہم کسی ایسی تحریک میں نہ شامل ہوئے ہیں نہ ہو سکتے
ہیں اور نہ ہوں گے اور جو شخص ایسی تحریکات کو ہماری طرف منسوب کرتا ہے وہ ہماری مذہبی ہتک کرتا
ہے اور میں اس کے متعلق سوائے لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کے اور کیا کہہ سکتا ہوں ۔ اگر
مسلمانوں میں واقعی سول نافرمانی کی تحریک ہوئی تو گو احرار نے عام مسلمانوں پر سے ہمارے اثر کو
زائل کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے مگر پھر بھی لجاجت سے ، پیار سے ،منت سے مسلمانوں کو اس
سے باز رکھنے کی ہم پوری کوشش کریں گے ۔ کانگرسی تحریکات کے زمانہ میں تو مسلمان ہماری ایسی
باتوں کو قبول کر لیتے تھے لیکن اگر اب نہ کریں تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی جس کی شہہ سے
احرار نے لوگوں کو ہمارے خلاف بھڑکا دیا ہے ۔
تیسری بات اس کے متعلق یہ ہے کہ اس معاملہ میں ہم احرار کو سخت غلطی پر سمجھتے ہیں ۔ ان لوگوں
نے مسلمانوں سے دھوکا کیا ۔ پس علاوہ اس غصہ کے کہ انہوں نے بلا وجہ ہماری مخالفت کی ہے اس
خطبات محمود
۵۶۷
سال ۱۹۳۵ء
تازہ واقعہ کی بناء پر بھی ہمیں ان پر غصہ ہے ۔ پس اگر کوئی شخص احرار کی اِس دھوکا بازی کے خلاف
لٹریچر شائع کرتا ہے اور ہم اس کی اشاعت میں مدد دیتے ہیں یا خریدتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض
نہیں ہو سکتا۔ اور ہمارے بعض آدمیوں نے ایسا لٹریچر خرید کر شائع کیا ہے یا اس کے شائع ہونے میں
مدد دی ہے اور میں اسے بُرا نہیں سمجھتا بلکہ میں اسے ایک قومی خدمت سمجھتا ہوں اور اگر کوئی آئندہ بھی
ایسا کرے تو میں اسے درست سمجھونگا ۔ وہ حکومت جو احرار کے گندے لڑ پچر کو جو ہمارے خلاف چھپتا رہا
ہے روک نہ سکی ، اب اسے احرار کے خلاف لٹریچر شائع ہونا کیوں بُرا لگتا ہے ۔ مگر اس سے زیادہ ہماری
جماعت کے افراد نے کچھ نہیں کیا اور یہ بالکل جھوٹ ہے کہ ہم نے لوگوں کو خریدا ہوا ہے ۔ اس الزام
پر بھی میں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہتا ہوں ۔
چوتھے میں سمجھتا ہوں کہ بغیر شورش اور فساد کے مسلمان مسجد کو واپس لے سکتے ہیں اور مجھے اس کا
یقین ہے۔ میں اس کے متعلق خاموش اس وجہ سے تھا کہ اگر میں بولا تو احرار کہہ دیں گے کہ دیکھا سب
کچھ یہی کرا رہے ہیں ۔ اس پر لوگ بھڑک اُٹھیں گے اور اس تحریک کو نقصان پہنچے گا لیکن آج بھی اگر
کام کرنے والے یہ اعلان کر دیں کہ احمدیوں کا ساتھ ملنا ہمارے کام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تو ہم اُن
کی ہر جائز مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ صرف یہ ہو گا کہ قانون شکنی کی تحریک میں ہم شامل نہیں
ہونگے ، باقی ہم ہر قسم کی مدد کریں گے ۔ خواہ وہ روپیہ کی ہو یا قانونی یا کسی اور رنگ کی ۔ اور مجھے کامل
امید ہے کہ قانون کے اندر رہتے ہوئے اسے واپس لیا جا سکتا ہے اور احمد یہ جماعت اس کوشش میں
ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ کام کرنے والوں کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو ۔ مسجد کے گرائے
جانے پر ہمارے دلوں میں اس سے بہت زیادہ درد ہے جس کا میں نے اظہار کیا ہے اور حقیقت یہ ہے
کہ بجائے اس کے کہ ہم نے شورش کو پیدا کیا ہو ہمارے دلوں میں دُکھ ہے کہ احرار کی شورش کے خیال
سے ہم اسقدر اس نیک کام میں حصہ نہیں لے سکے جس قدر حصہ ہم لے سکتے تھے ۔ ہم ڈرتے رہے ہیں
کہ اگر ہم حصہ لے لیں گے تو احرار جھٹ شور مچادیں گے کہ اس کام کو احمدی کروارہے ہیں اور اِس
تحریک کو نقصان پہنچ جائے گا اور کئی لوگوں کو مسجد بھول جائے گی اور ہمارا بغض یاد آ جائے گا۔ لیکن
میں پھر کہتا ہوں کہ آج بھی اگر کام کرنے والے یہ اعلان کر دیں تو ہم ہر جائز مدد اور ممکن قربانی اس
راہ میں کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مجھے معلوم ہے بعض جگہ احمدیوں نے کچھ کام کیا ہے اور بعض نے مجھے اور
خطبات محمود
۵۶۸
سال ۱۹۳۵ء
اس بارہ میں اطلاع بھی دی ہے مثلاً کسی نے اشتہار شائع کیا اور مدد طلب کی تو مدد دے دی یا اشتہار
بھجوا دیئے تو احمد یوں نے بھی انہیں چسپاں کروادیا جس طرح اور لوگوں نے چسپاں کروادیا لوگوں میں
تقسیم کروا دیا۔ چنانچہ قادیان میں ہی بعض احمدی آئے اور آتے ہوئے ساتھ اشتہار لیتے آئے جو
یہاں چسپاں کر دیئے گئے ۔ اس قسم کی امداد کئی احمد یوں نے کی ہے مگر یہ کوئی جرم نہیں کہ قانون کی حد
کے اندر جو اشتہار احرار کے خلاف شائع ہوں اُن کی اشاعت کی جائے ۔ حکومت کا ان کو ضبط نہ کرنا
بتاتا ہے کہ وہ انہیں خلاف قانون نہیں سمجھتی ۔ پس ایسے امور میں اگر احمد یوں نے انفرادی طور پر یا
بہ حیثیت جماعت مدد کی ہو تو یہ کوئی حرج کی بات نہیں اور اسے میں نہ صرف جائز سمجھتا ہوں بلکہ پسند
کرتا ہوں ۔ لیکن یہ صریح جھوٹ ہے کہ یہ تحریک احمدیوں نے چلائی یا نا جائز افعال احمد یوں نے
کرائے یا ان کو پسند کیا ۔ گورنمنٹ کی غلطیوں کے سلسلہ میں میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس نے
امن پسند لیڈروں کو مشکلات میں ڈال دیا اور وقت پر بلا کر یہ نہ کہہ دیا کہ سکھ نہیں مانتے ، اب تم جو
چا ہو کر سکتے ہو ۔ اس کا فرض تھا کہ وہ سکھوں سے کہہ دیتی کہ اگر تم نہیں مانتے تو جاؤ جو چاہو کرو۔ اور
اسی طرح مسلمانوں سے بھی کہہ دیتی کہ جو چاہو کرو مگر جو قانون کو توڑے گا اسے ہم پکڑیں گے ۔ یہ
صریح نا انصافی ہے کہ سکھوں کے جتھے آتے ہیں تو اُن کو آنے دیا جاتا ہے مگر مسلمانوں کے جتھے روک
دیئے جاتے ہیں ۔ حالانکہ تھوڑا عرصہ ہوا حکومت پنجاب ہمارے متعلق ایک ایسا فیصلہ کر چکی ہے جس
کے مطابق اُسے مسلمانوں کو روکنے کا کوئی حق نہ تھا بلکہ چاہئے تھا کہ سکھوں کو روکتی ۔ راولپنڈی کے
ڈپٹی کمشنر نے وہاں کی جماعت کے سیکرٹری کونوٹس دیا کہ غیر مباکین نے تمہیں جو چیلنج دیا ہے اسے اگر
تم نے منظور کیا تو تمہارے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس پر ہماری طرف سے کہا گیا کہ نوٹس تو
چیلنج دینے والے کو دیا جانا چاہئے تھا نہ کہ ہمیں ۔ اس پر پنجاب گورنمنٹ کے ایک ذمہ دار افسر نے
ہمارے ایک ذمہ دار نمائندے سے کہا کہ یہ اعتراض غلط ہے فساد چیلنج قبول کر لینے سے پیدا ہوتا ہے نہ
کہ دینے سے ۔ اگر حکومت کا یہ اصل صحیح ہے تو مسلمان جتھے بنا کر جا رہے تھے اگر سکھ الگ ہو کر کھڑے
ہو جاتے کہ مسجد لے لو تو فساد کس طرح ہو سکتا تھا ۔ فساد کی تو یہی صورت ہو سکتی تھی کہ سکھ کہتے ہیں ہم نہیں
دیتے اور اس اصل کے ماتحت کہ جو چیلنج قبول کرے وہ فساد کرتا ہے،فساد کرنے والے سکھ تھے اس
لئے کہ مسلمان تو چیلنج دے رہے تھے اور اس قاعدہ کے ماتحت حکومت کو چاہئے تھا کہ سکھوں کو
خطبات محمود
۵۶۹
سال ۱۹۳۵ء
گرفتار کرتی ۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اس میں سکھوں کا بھی اتنا قصور نہیں اور ان پر اتنی ذمہ داری نہیں
66
جتنی حکومت اور مسلمان لیڈروں پر ہے ۔ مسلمان لیڈروں روں سے مراد " تحفظ مساجد والے نہیں بلکہ وہ
لوگ ہیں جو پیچھے پیچھے جا کر افسروں سے کہتے تھے کہ ان لوگوں کی کیا حقیقت ہے ، اصل ہم ہیں ۔ ہم
بڑے لوگ ہیں اور ہم ذمہ دار ہیں کہ کوئی فساد پیدا نہیں ہوگا ۔ ایسے لوگ کونسل کے بعض ممبر اور
جماعت احرار کے بعض لیڈ رتھے انہی لوگوں نے جا جا کر حکومت کو یقین دلایا کہ فساد کا کوئی خطرہ نہیں
، ہم ذمہ دار ہیں ۔
اب میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ ہم نے اس تحریک پر گیارہ لاکھ روپیہ صرف کیا ۔ اس میں
قابلِ غور امر یہ ہے کہ یہ روپیہ آیا کہاں سے؟ یہ اعتراض سن کر مجھے ایک میراثی کا قصہ یاد آتا
ہے۔ کہتے ہیں ایک رات ایک میراثی کے ہاں چور داخل ہوا۔ چونکہ گھر میں کچھ نہ ملا وہ باؤلے گئے کی
طرح ادھر اُدھر پھرتا رہا۔ میراثی بھی جاگ رہا تھا مگر چادر کے اندر منہ لیٹے پڑا تھا ۔ پھرتے پھرتے
چور کی نظر ایک سفید چیز پر پڑی جو اصل میں چاند کی روشنی تھی جو چھت کے ایک سوراخ سے چھن کر
آ رہی تھی ۔ چور گھبراہٹ میں اُسے آٹا سمجھا اور اُس نے اپنی چادر بچھا کر چاہا کہ اس میں آٹا ڈال لے
مگر جب ہاتھ مارا تو دونوں ہاتھ جوں کے توں آپس میں مل گئے ۔ میراثی یہ نظارہ دیکھ کر ہنس پڑا اور
کہنے لگا ۔ حجمان ! ہمیں تو یہاں سے کبھی دن کو کچھ نہیں ملاتم اندھیرے میں یہاں کیا تلاش کر رہے ہو ۔
تو ہم پر ایک لاکھ چالیس ہزار قرض ہے ، دو دو ماہ کی تنخواہیں لوگوں کو نہیں ملیں پھر یہ گیارہ لاکھ روپیہ
کہاں سے آگیا ۔ بے شک تحریک جدید کا کام جاری ہے ۔ اور اس میں روپیہ آتا ہے مگر اس کا خرچ
اس وقت تک اکتیس ہزار کا ہے ۔ اس میں سے بھی تین ہزار سے زائد پیشگیوں کا ہے ۔ اس باقی روپیہ
میں دفتر کا خرچ جو تین چارسو ماہوار کا ہے شامل ہے ۔ اسی روپیہ سے پانچ مشنری دوسرے ممالک کو
بھیجے جاچکے ہیں، گیارہ ہندوستان میں تیار کئے جا رہے ہیں ، تین تحصیلوں میں وسیع پیمانہ پر تبلیغ ہو رہی
ہے ، ، اور دس بارہ مبلغ ان میں کام کر رہے ۔ کام کر رہے ہیں ۔ کئی اضلاع کی سروے ہو رہی ہے اور پندرہ سولہ آدمی
اس کام پر لگے ہوئے ہیں ، ایک اُردو اور انگریزی اخبار چلایا جا رہا ہے ، ایک سندھی اخبار کی مدد کی
جاتی ہے، اشتہارات اور مفت لٹریچر تقسیم کیا گیا ہے یہ سب کام اس اٹھائیس انتیس ہزار میں ہوا۔ پھر
اس میں سے کس قدر رقم بچا کر شہید گنج کے فساد کے پیدا کرنے کے لئے نکالی گئی ہے ۔ گیارہ لاکھ نہیں
خطبات محمود
۵۷۰
سال ۱۹۳۵ء
کوئی شخص ہمیں سمجھائے کہ کیا اس قدر کام کے بعد گیارہ ہزا ر بھی بچا کر اس کام پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔
احرار نے دو مبلغ قادیان میں رکھ کر پچاس ہزار سے زائد کے چندہ کا حساب بے باق کر دیا ہے اور
ہمارے متعلق وہ یہ خیال کرتی ہے اور بعض افسر اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ اٹھائیس ہزار سے ہم نے
یہ سب کام بھی کیا اور پھر گیارہ لاکھ اس میں سے نکال کر مسجد شہید گنج کے ایجی ٹیشن پر بھی خرچ کر دیا۔
ایں چہ بوالعجیبست“۔
دو
حکومت کے بعض افسر بیان کرتے رہے ہیں کہ احرار کو پندرہ ہزار ماہوار چندہ آتا ہے ۔ کیا یہ
لطیفہ نہیں کہ ہم تین ہزار ماہوار سے اس قدر بچت کرتے رہے بلکہ اصل سے بھی ہم نے رقم کو بڑھا لیا۔
لیکن احرار پندرہ ہزار ماہوار کے باوجود شہید گنج کے بارہ میں ارہ میں کچھ نہ کر سکے ۔ جن لوگوں کے پاس
پندرہ ہزار ماہوار آتا تھا وہ کیوں ہماری مزعومہ رشوتوں کا مقابلہ نہ کر سکے ۔ احرار اور ان کے ہمنوا
افسروں کو یا د رکھنا چاہئے کہ ہمارے پاس حسابات مکمل ہیں اور ہم یہ انہیں دکھا سکتے ہیں بشرطیکہ حقیقت
کے ثابت ہونے پر حکومت ذمہ لے کہ اس کی طرف سے یہ اعلان کیا جائیگا کہ احرار نے بھی اور اس
کے ان افسروں نے بھی جنہوں نے یہ الزامات لگائے تھے کہ یہ ایجی ٹیشن احمدیوں کے روپیہ پر چل رہا
ہے، جھوٹے تھے۔ اور اگر احراری یا ایسے معترض افسر چیلنج کو قبول نہ کریں تو میں سوائے اس کے کیا کہہ
سکتا ہوں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔
دوسرا الزام ہمارے متعلق یہ ہے کہ ہم نے سکھوں کو اُکسایا ۔ اس کا جواب ہمارے اور سکھ
اخبارات کے تعلقات سے لگ سکتا ہے۔ اگر تو یہ ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں تو بات صاف ثابت
ہے لیکن اگر یہ نہیں اور فی الواقعہ نہیں بلکہ سکھ اور احراری اخبار ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں تو لوگ
خود دیکھ لیں پانی کہاں مرتا ہے۔
تیسرا اعتراض وہ ہے جس کا ذکر غالباً ایک احراری لیڈر نے سہارنپور یا منصوری میں ایک تقریر
میں کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ سر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب گورنر کے پاس گئے اور کہا کہ خدا کے لئے
احرار کو چپ کراؤ اور پھر گورنر نے یہ سب کچھ کرایا۔ یہ عجیب لطیفہ ہے کہ ایک طرف تو کہتے ہیں ہم نے
سکھوں کو اُکسایا دوسری طرف کہتے ہیں حکومت کو اُکسایا ۔ تیسری طرف کہتے ہیں مسلمانوں کو
اُکسایا اور اس کی چوتھی کڑی یہ ہے کہ احرار کو اکسایا کہ خاموش رہو اور دفتر سے باہر قدم نہ رکھو۔
خطبات محمود
۵۷۱
سال ۱۹۳۵ء
حکومت اچھی طرح جانتی ہے یہ بات غلط ہے یا صحیح ۔ اگر تو صحیح ہے تو اسے چاہئے اعلان کر دے لیکن
اگر غلط ہے تو اس کا فرض ہے کہ اسی طرح اس کی تردید کرے جس طرح چوہدری افضل حق صاحب کے
بارہ میں ایک بیان کی کی تھی ۔ اور وہ واقعہ اس طرح ہے کہ کسی اخبار میں کسی شخص نے لکھا تھا کہ
چوہدری افضل حق صاحب نے جا کر گورنر صاحب سے کہا ہے کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے
ہیں ۔ اس پر حکومت کی طرف سے فوراً اس کی تردید کی گئی ۔ سوال یہ ہے کہ چوہدری افضل حق صاحب
کی عزت بچانے کے لئے تو حکومت کو اس قدر فکر ہے مگر سر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے متعلق
کیوں یہ فکر نہیں حالانکہ وہ حکومت ہند کے ممبر ہیں۔ پیرا کبر علی صاحب کے متعلق بھی ایسی باتیں کہی گئی
ہیں اور ان کی بھی تردید نہیں کی گئی ۔ اور جب حکومت کی یہ حالت ہو کہ وہ احرار کی عزت کی حفاظت
کیلئے تو اس قدر مستعد ہولیکن حکومت ہند کے ایک ممبر کے متعلق اتنا بھی احساس نہ رکھتی ہو، حالانکہ
دونوں کے متعلق جو بات کہی گئی وہ ایک ہی قسم کی ہے تو اس کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ چوہدری صاحب
نے یہ بات کہی ہے اس لئے اس کی تردید نہیں کی گئی۔ اور چوہدری افضل حق صاحب نے چونکہ نہیں کہی
تھی اس کی تردید کی گئی مگر کیا یہ بات درست ہے ؟ کیا واقعہ میں سرظفر اللہ خان صاحب نے
ہز ایکسی لنسی سے ملکر کوئی ایسی بات کہی تھی ؟ لیکن چونکہ ہمارا علم یہی ہے کہ سرظفر اللہ خان صاحب نے
ہرگز ایسی بات نہیں کی پس ہم یہ سمجھنے میں مجبور ہیں کہ حکومت پنجاب کے ایک حصہ کی نظر میں حکومتِ ہند
کے کامرس ممبر کی وہ عزت نہیں ہے جو چوہدری افضل حق صاحب کی ہے ۔ حکومت اس خبر کی تردید
کرے یا نہ کرے میں اس کی تردید کرتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہ سرظفر اللہ خان صاحب نے اور نہ کسی
اور احمدی نے کہی اور اگر کوئی اسکا مدعی ہے تو میں اُسے بھی چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اس کے متعلق حلفی بیان
شائع کرے اور پھر دیکھے کہ خدا تعالیٰ اس کے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے ۔
ا طه: ۴۵
( الفضل ۱۹ استمبر ۱۹۳۵ء)
وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَ صَلَوتٌ وَّ مَسْجِدُ
(الحج: ۴۱)