دینی تعلیم و تربیت کی ضرورت
خطبات محمود
۶۳۱
(۳۹)
سال ۱۹۳۵ء
دینی تعلیم وتربیت کی ضرورت
فرموده ۲۵ اکتوبر ۱۹۳۵ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
ہماری جماعت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو کام مقرر فرمایا ہے اور جن اغراض و مقاصد کو لے کر وہ
اس وقت دنیا میں کھڑی ہے ، اس کی اہمیت کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ۔ اپنے اور پرائے دونوں کو
تسلیم کرنا پڑتا ہے اور تسلیم کر رہے ہیں کہ بہت بڑا کام ہے جو ہماری جماعت اپنے ذمہ ظاہر کرتی ہے ۔
یہ اور بات ہے کہ دشمن ہمارے دعوؤں کو جھوٹا سمجھے یا ہمارے اغراض و مقاصد کو مسلمانوں کو اپنے
ساتھ ملانے یا ان کی ہمدردی حاصل کرنے کا بہانہ قرار دے لیکن اس میں شبہ نہیں کہ ہر شخص خواہ وہ
موافق ہو یا مخالف ، اس مقصد کو بہت بڑا سمجھتا ہے۔ پس جس مقصد کی اہمیت کا دوست و دشمن قائل ہو
ہمیں غور کرنا چاہئے کہ اس کی تیاری کے لئے ہمیں کتنی بڑی مستعدی اور کس قدر سرگرمی سے کام کرنے
کی ضرورت ہے۔ ہر شخص جو ہم میں سے دیانتداری کے ساتھ غور کرے یہ امر بخوبی سمجھ سکتا ہے لیکن
دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ساری عمر آنکھیں رکھنے کے باوجود نہیں دیکھتے ، کان رکھنے کے
باوجود نہیں سُنتے اور دل رکھنے کے باوجود نہیں سمجھتے ۔ وہ خدا تعالیٰ کی آیات کے پاس سے گزر جاتے
ہیں مگر ایسی حالت میں کہ وہ اندھے ، بہرے ، اور گونگے ہوتے ہیں ۔ نہ اپنے خیالات کا خود اندازہ
کر سکتے ہیں اور نہ دوسروں تک انہیں پہنچا سکتے ہیں ۔ اس قسم کے آدمیوں کا میں ذکر نہیں کرتا بلکہ جو
لوگ اپنی عقل کو کام میں لانے کے عادی ہیں ، ان کے متعلق میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اس امر کو سمجھ سکتے ہیں
خطبات محمود
۶۳۲
سال ۱۹۳۵ء
اور اس کا سمجھنا ان کے لئے بہت آسان بات ہے کہ اس عظیم الشان کام کے لئے جو ہمارے سپرد کیا
گیا عظیم الشان تیاری کی ضرورت ہے ۔ دنیا میں ہر کام کے لئے کچھ نہ کچھ سامان ہوتے ہیں اور جب
تک وہ مہیا نہ ہوں کام نہیں ہوتا ۔ اگر ایک شخص لاکھوں کروڑوں روپیہ کا مالک ہولیکن وہ جنگل میں
ایسے حالات میں مبتلاء ہو جائے کہ روٹی پکانے کے لئے اُسے آٹا میسر نہ ہو۔ فرض کر وجنس اُسے وقت
پر نہ پہنچ سکے یا اُس کا مہیا کردہ سامان ضائع ہو جائے ۔ چوروں نے اُسے چُرا لیا ہوا اور وہ ٹھو کا بیٹھا ہو
تو اُس کی بھوک کو دور کرنے کے لیے وہ لاکھوں کروڑوں روپیہ اس کے ہرگز کام نہیں آ سکتا
۔ اگر موتیوں کی مالا بھی اس کے پاس موجود ہے تو وہ اس کے کام نہیں آئے گی اس لئے کہ پیٹ بھرنے
کے لئے خدا تعالیٰ نے موتیوں کی مالا یا روپے نہیں بنائے بلکہ آٹا بنایا ہے تو باوجود دولت مند ہونے کے
، با وجود لاکھوں اور کروڑوں روپیہ کا مالک ہونے کے جنگل میں بھوک کے وقت ایسی حالت میں جبکہ
کھانے کا کوئی سامان اُس کے پاس نہ ہو ، دولت اُسے کام نہیں دے سکے گی اور وہ اپنی خواہش کو پورا
نہیں کر سکے گا ۔ یا فرض کرو کہ کوئی شخص ملیریا سے یا سے بیمار ہے وہ بہت بڑا دولتمند ہے اُس کے پاس کھانے
پینے کے بے انتہاء سامان ہیں ، آٹے کی بوریاں ، گھی کے پہیے، اور موٹے تازے دُنبے با افراط موجود
ہیں لیکن یہ ساری چیزیں مل کر بھی اس کے ملیریا کو دور نہیں کر سکتیں ۔ بلکہ ملیریا کو دور کرنے کے لئے
کونین یا چرائتہ یا ایسی ہی اور ادویہ درکا ر ہونگی ۔ اور جب تک یہ چیزیں اسے میسر نہ آئیں گی وہ بخار
میں مبتلاء رہے گا۔ یا اگر ایک شخص ننگا ہے تو اس کے ننگ کو ڈھانکنے کے لئے اگر ساری دنیا کی دوائیں
موجود ہوں تو بھی کام نہیں دے سکتیں ۔ قیمتی سے قیمتی ادویہ ، اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکے اور بڑے سے بڑے
ہسپتال اگر اس کے لئے موجود ہیں ، ہیروں اور موتیوں کا انبار اُس کے سامنے لگا ہوا ہے تو یہ ساری
چیزیں مل کر بھی ایک تہہ بند کا کام نہیں دے سکتیں ۔ ہاں اگر گز بھر کپڑا اسے مل جائے تو وہ اُس کے ننگ
کو ھانک دے گا ۔ ۔ یا ا اگر کسی کو تعلیم کی ضرورت رورت ۔ ہو وہ حاجت مند ر ہوتا ہوتا ۔ ہے ایک علم رکھنے والے اُستاد کا
، اور وہ حاجت مند ہوتا ہے ایک صحیح کتاب کا ۔ اگر یہ دو چیزیں اُسے میسر نہ ہوں تو ساری دنیا کی نعمتیں
مل کر بھی اس کی یہ ضرورت پوری نہیں کر سکتیں ۔ بڑی بڑی فوجیں عظیم الشان قلعے اور وسیع زمینیں اگر
اُسے میسر ہیں ، دولت اُس کے پاس موجود ہے لیکن یہ دو چیز میں نہیں تو وہ علم نہیں سیکھ سکتا۔ ہاں اگر
اسے جاننے والا اُستاد اور علم پر مشتمل کتاب مل جاتی ہے تو وہ اپنے مقصد کو حاصل کر لیتا ہے ۔ غرض اللہ
خطبات محمود
۶۳۳
سال ۱۹۳۵ء
تعالیٰ نے ہر چیز کے حصول کے لئے کوئی نہ کوئی رستہ مقرر کیا ہوا ہے جب تک وہ نہ ملے کام نہیں ہو سکتا
۔ یہ جو میں نے آخری مثال دی ہے اسی قسم کا کام اس وقت ہمارے سپرد کیا گیا ہے ۔
ہمارے ذمہ یہ ڈالا گیا ہے کہ ہم تمام دنیا کو خدا تعالیٰ کی باتیں سکھائیں اور وہ پیشگوئی جو
رسول کریم کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمائی تھی کہ اس کے ذریعہ اسلام ادیان باطلہ پر غالب کر
دیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ وہ آپ کے ایک مثیل یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ پوری ہونے والی ہے ۔ اب یہ جماعت کا کام ہے کہ وہ ساری دنیا کو اسلام سے واقف و آگاہ
کرے اور اسے تمام ادیان باطلہ پر غالب کرے۔ پس ہمارے لئے بھی ضرورت ہے ایک کتاب کی
اور ضرورت ہے ایسے انسانوں کی جو معلم ہو سکیں ۔ کتاب لفظی طور پر ہمارے لئے موجود ہے اور وہ
ایسی کتاب ہے جس میں کبھی تغیر و تبدل نہیں ہو سکتا یعنی قرآن مجید ۔ یہی قرآن مجید رسول کریم ﷺ
صلى الله
عل وسام
کے زمانہ میں ہدایت کا ذریعہ بنا ، یہی قرآن مجید آپ کے بعد کام آیا ، یہی قرآن مجید اب کام آ رہا
ہے اور یہی قرآن مجید قیامت تک کام آئے گا ۔ مگر کتاب بھی مفید نہیں ہو سکتی جب تک اُس کتاب کے
سمجھنے والے دنیا میں موجود نہ ہوں ۔ اور کتاب کے سمجھنے والوں کا وجود بھی اُس وقت تک مفید نہیں ہو
سکتا جب تک کتاب کو سمجھانے والے موجود نہ ہوں ۔ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو گو علم رکھتے اور
باتوں کو خوب سمجھتے ہیں مگر وہ دوسروں تک علم کو پہنچا نہیں سکتے ۔ یہ ظاہر ہے کہ ایسے علوم بھی مٹ جاتے
ہیں جو کتابوں میں تو موجود ہوتے ہیں مگر ان کے سمجھنے والا کوئی نہیں ہوتا ۔ ویدوں کو دیکھ لو، ہزاروں
سال سے وہ اسی طرح چلے آ رہے ہیں جس طرح آخری تبدیلی کے بعد انکی شکل ہو چکی تھی مگر بعد میں
چونکہ قوم کو ان سے دلچسپی نہ رہی اس لئے باوجود اس کے کہ سینکڑوں ہزاروں نسخے وید کے ہندوستان
میں موجود ہیں ، ویدوں کو سمجھنے والا کوئی نہیں ۔ پھر ویدوں کا کیا فائدہ ؟ پس چیز موجود ہے خواہ وہ صحیح
ہے یا غلط محفوظ ہے یا غیر محفوظ محرف ہے یا غیر محرف مگر وہ قوم جو اسے اپنا را ہنما سمجھتی ہے باوجود اسے
راہنما سمجھنے کے اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتی اس لئے کہ اس کی زبان کے سمجھنے والے دنیا میں موجود
نہیں ۔ بیشک بعض لوگ ایسے ہیں جو ویدوں کی زبان سے واقف ہیں مگر چونکہ اب دنیا کے دماغ ترقی
کر چکے ہیں اس لئے انہیں ویدوں سے کوئی دلچسپی نہیں رہی اور وہ ان سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے
۔ غرض خالی کتاب کا موجود ہونا کافی نہیں ہوتا بلکہ کتاب کے سمجھنے والوں کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہوتا۔ ہے
خطبات محمود
۶۳۴
سال ۱۹۳۵ء
۔ اسی لئے قرآن مجید کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
ے ہم ہی نے یہ قرآن کریم نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے اس حفاظت سے صرف
ظاہری حفاظت مراد نہیں بلکہ باطنی حفاظت بھی مراد ہے یعنی ایسے لوگ دنیا میں پیدا ہوتے رہیں گے جو
قرآن کریم کے مطالب کو سمجھیں گے اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کی قدرت رکھیں گے ۔ تو قرآن
کریم کا خالی موجود ہونا کافی نہیں جب تک اس کے سمجھنے والے موجود نہ ہوں ۔ پھر قرآن کریم کی
موجودگی اور اس کے مطالب کو سمجھنے والوں کی موجودگی کے بعد ایک اور چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے
اور وہ سمجھانے والے کا وجود ہے۔ دنیا میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے دل میں ایک بات کو خوب
سمجھتے ہیں مگر اسے دوسروں تک پہنچا نہیں سکتے اور انہیں وہ طریق معلوم نہیں ہوتے جن سے وہ جلدی
اور اعلیٰ طور پر تعلیم دے سکیں ایسا انسان بھی دراصل مفید نہیں ہوتا ۔ میرے ایک اُستاد ہیں اپنی ذات
میں وہ اچھا علم رکھتے ہیں مگر چونکہ ان کے بولنے میں نقص ہے ، اس لئے وہ بات کو پور۔ بات کو پورے طور پر سمجھا
نہیں سکتے ۔ طالب علمی کے زمانہ میں ایک دفعہ مجھے شوق پیدا ہوا کہ میں فلسفہ پڑھوں ۔ میں نے ان
سے ذکر کیا کہ آپ سے میں فلسفہ پڑھنا چاہتا ہوں انہوں نے پڑھانا منظور کر لیا ۔ جب وہ مجھے فلسفہ
پڑھانے کے لئے آئے تو دو تین دن ان سے سے سبق لینے کے بعد میں نے کہا اب میں کتاب پڑھنا بند
کرتا ہوں ۔ وہ کہنے لگے کیوں؟ میں نے کہا پہلے تو فلسفہ کے متعلق میرے ذہن میں کوئی مفہوم تھا مگر دو
تین سبقوں کے بعد وہ بھی جاتا رہا ہے اور اب میرے ذہن میں کچھ بھی نہیں رہا۔ دراصل چونکہ انہیں
اپنے مافی الضمیر کے بیان پر قدرت نہیں تھی اس لئے وہ صحیح طور پر سمجھا نہیں سکتے تھے ۔ فلسفہ کی بنیاد
آگے ہی وہم پر ہوتی ہے ایک وہمی مضمون کو اگر وہمی الفاظ میں بیان کر دیا جائے تو کوئی کیا سمجھ سکتا ہے
اسی ضمن میں مجھے ایک اور بات بھی یاد آ گئی ۔ پانچ سات سال کی بات ہے ہماری جماعت کے
ایک دوست کو بخار چڑھا ہوا تھا میں اُن کی عیادت کے لئے گیا ۔ جب میں وہاں پہنچا تو اتفاقاً وہاں
ایک اور دوست بھی بیٹھے ہوئے تھے جنہیں علم موسیقی میں مہارت کا دعوی تھا اور وہ احمدیت سے پہلے
اس علم کے اچھے ماہر سمجھے جاتے تھے ۔ اس علم سے در حقیقت مجھے کوئی مناسبت نہیں یوں تو مجھے ہر علم کا
شوق ہے اور کئی علوم جن سے بچپن میں مجھے نفرت ہوا کرتی تھی ، اب مطالعہ کرتے کرتے ان سے
خطبات محمود
۶۳۵
سال ۱۹۳۵ء
موانست پیدا ہو گئی ہے لیکن اس علم سے مجھے کوئی لگاؤ نہیں۔ لیکن چونکہ وہ اتفاقاً اُس وقت وہاں بیٹھے
تھے میں نے ان سے پوچھا کہ موسیقی کیا ٹھے ہوتی ہے؟ اور میں نے ان سے موسیقی کے اوزان کے
متعلق دریافت کیا اور میں نے کہا کہ گو میں نے اس علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھی مگر ذہن میں اس کا کچھ
اندازہ کیا ہے ۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اندازہ درست ہے اس لئے آپ مجھے جو پکا راگ
کہلاتا ہے اس کی حقیقت سمجھا ئیں ۔ انہوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی لیکن میں نہ سمجھا شائد اس لئے
کہ میرے دماغ کو اس علم سے کوئی مؤانست نہ تھی یا شاید اس کے بیان کی کمزوری کی وجہ سے ۔
بہر حال جب وہ اپنی طرف سے سمجھا چکے تو میں نے کہا پہلے تو مجھے کچھ موسیقی کا اندازہ تھا کہ یہ کیا چیز
ہوتی ہے مگر اب بجائے زیادہ علم حاصل ہونے کے پہلا علم بھی جاتا رہا ہے۔ تو صحیح طور پر بات نہ بیان
کر سکنے والا خواہ خود چاہتا ہو کہ میں دوسرے کو اپنی باتیں سمجھاؤں دوسرے کو سمجھا نہیں سکتا بلکہ اس کے
خیالات کو پرا گندہ کرتا اور اس کے اوقات کو ضائع کرتا ہے۔ کالج کے تعلیم یافتہ یا فارغ التحصیل طلباء
سے جب کسی علم مثلاً فلسفہ وغیرہ کے متعلق باتیں کی جائیں تو پراگندہ خیالات کے سوا کوئی بات ان کے
ذہن میں ٹکی ہوئی معلوم نہیں ہوتی ۔ اور یہ نقص اسی وجہ سے واقعہ ہوتا ہے کہ پڑھانے والے اپنی بات
کو سمجھا نہیں سکتے ۔ مجھے جب بھی کالج کے طالب علموں سے گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے ، میں نے نتیجہ
نکالا ہے کہ وہ خود کسی بات کو نہیں سمجھتے ۔ صرف انہوں نے اصطلاحات رٹی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ سمجھتے
ہیں کہ فلاں فلاں اصطلاحات کو رٹ لینے کے بعد علم پر حاوی ہو جائیں گے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ
ہمارے ملک میں علوم تو ہیں مگر ان سے فائدہ کوئی نہیں اُٹھا سکتا ۔ وہی علوم غیر ملکوں میں ہیں ۔ وہی
فلسفہ اور وہی حساب ہے جو ہمارے ملک میں پڑھایا جاتا ہے مگر وہ اسی فلسفہ اور حساب کے نتیجہ میں کئی کے
جدید علوم نکالتے رہتے ہیں ۔ اسی حساب کے ذریعہ سائنس کو مدد ملی ہے ۔ اور اسی فلسفہ کے ذریعہ علم
ہیئت کو مد دملی ہے۔ پہلے فلسفیانہ اصول قائم کئے جاتے ہیں اور پھر سائنس سے ان کی صداقت کا امتحان
کیا جاتا ہے ۔ گویا پہلے عقل سے جو تھیوری قائم کی جاتی ہے ۔ اسے بعد میں تجربات و مشاہدات کی رو
سے پرکھا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک کے طالب علم کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے
پروفیسر پڑھانے کے اصول سے نا واقف ہوتے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طالب علم الفاظ تو رٹ
لیتے ہیں مگر حقیقت سے بالکل نا واقف رہتے ہیں ۔
خطبات محمود
۶۳۶
سال ۱۹۳۵ء
المسيح
تو قرآن کریم کی اشاعت کے لئے بھی دو باتیں نہایت ضروری ہیں ۔ ایک یہ کہ قرآن کریم
مجھنے والے موجود ہوں اور دوسرے یہ کہ یہ کہ قرآن کریم سمجھانے والے موجود ہوں ۔ یہ بھ ا۔ یہ بھی ضروری ہے
کہ عربی زبان آتی ہو۔ لیکن ایک شخص کو اگر زبان آتی ہو اور وہ دروازے بند کر کے بیٹھ جائے تو اس
سے دوسروں کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے؟ یا فرض کرو ایک شخص منطق اور فلسفہ جانتا ہے لیکن وہ سارا دن
ہل چلاتا رہتا یاسو دا فر وخت کرتا رہتا ہے یا اُسے دوسروں کو پڑھانے کی خواہش ہی نہیں تو اُس کے علم
سے دوسرے کس طرح فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ تو دوسروں کو علم سکھانے کے لئے صرف یہی ضروری
نہیں کہ انسان کی زبان چلتی ہو بلکہ اور بہت سی باتوں کی ضرورت ہے ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ زبان
آتی ہو، یہ بھی ضروری ہے کہ سمجھا سکتا ہو ، یہ بھی ضروری ہے کہ اُس کی خواہش ہو اور وہ اپنے وقت کو
دوسروں کی خاطر صرف کرنے کے لئے تیار ہو ، پھر یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایسی طرز پر کام کرے جو
دل نشین ہوا اور لوگوں پر اثر انداز کرنے والی ہو۔ اچھی سے اچھی بات اگر بے موقع اور بے محل کہہ دی
جائے تو بہت برا نتیجہ پیدا کر دیتی ہے ۔ ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل اپنے ایک داماد کے متعلق فرمایا
کرتے تھے کہ وہ ایک مجلس میں بیٹھا تھا ۔ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل بھی وہیں موجود تھے کہ آپ سے
ملاقات کرنے کے لئے ایک مسلمان رئیس آیا ۔ جس طرح عام مسلمان شریعت کی باریکیوں پر عمل نہیں
کرتے ، صرف ظاہری باتوں کا لحاظ رکھتے ہیں ، قرآن کریم کا ظاہری طور پر ادب کرنا اور رسول کریم
کا نام ادب سے لینا وہ اسلام کا ما حصل سمجھتے ہیں اسی طرح کا وہ رئیس بھی مسلمان تھا مگر چونکہ وہ
آدمی مالدار تھا اس لئے اُسے اپنے وقار کا بھی خیال تھا ۔ جب وہ مجلس میں آیا تو اُس کا پاجامہ ٹخنوں
سے ذرا نیچے تھا۔ حضرت خلیفہ الاول فرماتے تھے کہ یہ دیکھ کر میرے داماد نے وہ مسواک جو اُس کے
ہاتھ میں تھی اُٹھائی اور نہایت عجیب طرز سے منہ بنا کر اُس رئیس کے ٹخنے پر ماری اور کہا۔ هَذَا فِي النَّارِ ۔
مطلب یہ کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس کا از ارٹخنوں سے نیچا رہے وہ حصہ آگ میں جلایا
جاتا ہے ۔ کے وہ بڑا آدمی تھا نو کر اُس کے ارد گرد بیٹھے تھے جونہی اُس نے مسواک ماری اُس رئیس کا
رنگ متغیر ہو گیا اور وہ کہنے لگا تجھے کس بے وقوف نے بتایا ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔ اب اپنی طرف
سے تو اُس نے سمجھانے کی کوشش کی تھی اور خیال کیا تھا کہ اس کے نتیجہ میں آئندہ وہ ایسا نہیں کرے
گا مگر سمجھانے کا طریقہ نہ جاننے کی وجہ سے اس نے رئیس کی ہتک کر دی ۔ اور نتیجہ یہ نکلا کہ جو ظاہری
صلى الله
علیم
خطبات محمود
۶۳۷
سال ۱۹۳۵ء
ادب اسلام کا اس رئیس کے دل میں تھا وہ بھی جاتا رہا ۔ تو لوگوں کو سمجھانے کا طریق بھی عمدہ ہونا
چاہئے ۔ اگر انسان ایسی جہالت سے بات کرے کہ دوسرا اس کی بات کو سمجھ تو جائے مگر تکبر اور غرور کی
وجہ سے وہ اس کی بات ماننے کے لئے تیار نہ ہو تب بھی کیا فائدہ ؟ پھر قوت عملیہ کی ضرورت بھی ہوا
کرتی ہے۔ اگر سمجھانے والے میں قوت عمل نہیں تب بھی اُس کی بات کا لوگوں پر اثر نہیں ہو سکتا۔ ایک
شخص دوسرے کو بُری باتوں سے بچنے کی نصیحت کرتا ہے لیکن اگر وہ خود چوری کرتا ، گالیاں دیتا اور
لوگوں سے ٹھٹھا کرتا رہتا ہے تو اُس کی بات کا کیا اثر ہو سکتا ہے ۔ وہ اگر کہتا ہے کہ خدا کا ایک مامور
دنیا میں آگیا ، مسیح و مہدی جس کی امت محمدیہ کو انتظار تھی قرآنی وعدوں کے مطابق مبعوث ہو گیا تو بیشک
لوگ اُس کی بات کو قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے لیکن جب وہ اُس کی عملی حالت کو دیکھیں گے تو
اُس کا عمل ان کی ہدایت کے رستہ میں روک بن جائے گا۔
پنجاب کا ایک مشہور واقعہ ہے ۔ دیال سنگھ کالج ، دیال سنگھ لائبریری اور ٹریبیون یہ پنجاب میں
بہت بڑا علمی کام کرنے والے ادارے ہیں جو برہمو سماج کے قبضہ میں ہیں ۔ ٹریبیون ہندوؤں کی
طاقت کا زبردست ذریعہ ہے ۔ دیال سنگھ لائبریری نہایت مفید کام کر رہی ۔ ہے ، اور دیال سنگھ کا لج تعلیمی
لحاظ سے اچھی شہرت رکھتا ہے ۔ ان کے بانی دیال سنگھ نامی دیال سنگھ نامی ایک سکھ سردار تھے انہوں نے جب
مذاہب کا مطالعہ کیا تو آہستہ آہستہ ان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ میرا مذہب مجھے نجات نہیں دے
سکتا کسی اور مذہب میں مجھے داخل ہونا چاہئے اتفاقاً انہیں ایک مسلمان مل گیا جو قرآن کریم سمجھتا اور
سمجھا بھی سکتا تھا۔ کچھ دنوں تک وہ اس سے اسلام کے متعلق واقفیت حاصل کرتے رہے اور آخرانہوں
نے فیصلہ کیا کہ اب میں مسلمان ہوتا ہوں ۔ جب یہ خبر لوگوں میں پھیلی تو ایک ہندو جو نہایت چالاک
اور ہوشیار تھا ان کے پاس آیا ۔ اُس نے چونکہ سمجھ لیا تھا کہ اب دیال سنگھ پر مذہبی دلائل کا اثر نہیں ہو
سکتا اس لئے اُس نے چاہا کہ دوسرے چکروں میں ڈال کر انہیں اسلام سے روکا جائے ۔ یہ سوچ کر
اُس نے کہا آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ مذہب کی تبدیلی سے آپ کا مقصد صرف نجات حاصل کرنا ہے
لیکن نجات عمل سے حاصل ہوتی ہے نہ کہ باتوں سے ۔ آپ مسلمان ہونا چاہتے ہیں لیکن آپ یا د رکھیں
اس کا نتیجہ اچھا نہیں بلکہ خراب ہو گا ۔ دیکھئے اس وقت مسلمانوں کی اپنی حالت کیا ہے؟ تعلیم میں وہ
سب سے پیچھے ہیں، چور ان میں زیادہ ہیں ، ڈاکو اِن میں زیادہ ہیں ، بداخلاق وہ ہیں پھر اگر اسلام
خطبات محمود
۶۳۸
سال ۱۹۳۵ء
نے مسلمانوں پر اثر نہیں کیا تو آپ اس مذہب سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ؟ ان باتوں نے اُن
کے دل میں کچھ شبہ پیدا کر دیا ۔ مگر وہ آدمی ہو شیار تھا کہنے لگا عوام الناس کا گھر جانا اسلام کی خرابی کی
دلیل نہیں ۔ جب مذہب پر ایک عرصہ گزر جاتا اور تعلیم و تربیت میں کمی آنے لگتی ہے تو ہر مذہب میں اس
قسم کے آدمی پیدا ہو جاتے ہیں ۔ وہ کہنے لگا اچھا اگر عوام کو چھوڑ دیا جائے تو کم از کم کوئی تو اسلام کا
نمونہ ہونا چاہئے ۔ وہ کہنے لگا ہاں یہ ضروری بات ہے ۔ وہ ہندو کہنے لگا اچھا وہ مولوی صاحب جنہوں
نے آپ کو تبلیغ کی ہے وہ تو اسلام کا نمونہ ہیں صرف ایک امتحان کیجئے اگر وہ پاس ہو جائیں تو آپ
بیشک اسلام قبول کر لیں وہ کہنے لگا کیا امتحان ؟ ہندو کہنے لگا جب آپ کے مولوی صاحب آئیں تو
آپ سو دو سو روپیہ ان کے آگے رکھ دیں اور اُن سے کہیں کہ مولوی صاحب ! آپ کی خاطر میں نے
اپنا مذہب چھوڑنا ہے ، اپنے رشتہ داروں کو چھوڑنا ہے ، اتنی باتیں میں نے آپ کی خاطر کرنی ہیں آپ
بھی میری خاطر آج ایک دفعہ میرے ساتھ بیٹھ کر شراب پی لیں پھر تو کبھی اس چیز کو ہاتھ نہیں لگانا
۔ جب وہ مولوی آیا تو سردار دیال سنگھ نے اسی طرح کیا چونکہ مولویوں کی آمدنی کا ذریعہ کوئی اور تو
ہوتا نہیں اُس نے خیال کیا کہ ایک دفعہ شراب پینے میں کیا حرج ہے روپے بھی مل جائیں گے اور یہ
مسلمان بھی ہو جائے گا اور اس طرح ثواب بھی میرے نامئہ اعمال میں لکھا جائے گا ، بیٹھ گیا اور شراب
پی لی ۔ اُس نے اُسی وقت مسلمان بننے کا ارادہ چھوڑ دیا اور برہمو سماجی ہو گیا اور لاکھوں روپیہ کی جائداد
ان کے نام وقف کر دی جس سے وہ اب تک فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ تو لوگ صرف منہ کی باتیں نہیں سنتے
بلکہ وہ قوت عملیہ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ بنی نوع انسان کے لئے کیا کر رہا ہے۔
حضرت
صلى الله
احادیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ پر جب پہلی و پر جب پہلی دفعہ وحی نازل ہوئی تو آپ یہ دیکھ کر کہ مجھ
پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے میں اسے کس طرح ادا کر سکوں گا ، گھبرائے اور اپنی اس گھبراہٹ کا
رت خدیجہ سے ذکر کیا کہ اتنا عظیم الشان کام مجھ جیسا کمزور آ مجھ جیسا کمزور آدمی کہاں کر سکے گا ۔ حضرت خدیجہ
نے جب آپ کی بات سنی تو چونکہ وہ آپ کے طریق عمل کو جانتی تھیں اس ۔ یں اس لئے انہوں نے کہا آپ تو
یونہی گھبرا رہے۔ را رہے ہیں ۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو چھوڑ دے ۔ آپ نے ۔ آپ تو وہ ہیں جو اپنے
رشتہ داروں کے ساتھ نہایت اعلیٰ برتاؤ کرتے ہیں ، ہمیشہ سچ بولتے ہیں، لوگوں کے بوجھ بٹاتے
ہیں اور آپ نے ان نیک اخلاق کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے جو زمانہ سے مفقود ہیں ۔ پھر آپ مہمان ا
خطبات محمود
۶۳۹
سال ۱۹۳۵ء
کی عزت اور خاطر و تواضع کرتے اور حق کی راہ میں لوگوں کے مددگار بنتے ہیں کس طرح ممکن ہے کہ
خدا آپ کو چھوڑ دے۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان بتاتا ہے کہ عملی زندگی ایسی اہم چیز ہے کہ اس سے ہر دوسرا
شخص متأثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ حضرت خدیجہ مکہ کی تھیں جہاں کے رہنے والے الہام کے قائل نہ
تھے ۔ غیر قوموں مثلاً یہود اور عیسائیوں سے انہیں ملنے کا کہاں موقع تھا۔ بے شک حضرت خدیجہ کے
ایک رشتہ کے بھائی ورقہ بن نوفل عیسائی تھے مگر وہ بھی ایک گوشہ نشین آدمی تھے تبلیغی آدمی نہ تھے ۔ غرض
اسلام سے پہلے الہام اور اس کی حقیقت سے انہیں کوئی آگاہی نہ تھی مگر با وجود اسکے وہ اس نکتہ کو بجھتی
تھیں کہ اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے لئے اپنی زندگی کو قربان کر دے ، اپنی حیات کی تمام ساعات کو
خدا تعالیٰ کے دین اور اُس کے جلال کے لئے وقف کر دے تو اُسے خدا ضائع نہیں کرتا ۔ كَلَّا وَاللهِ
مَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا سے خدا کی قسم ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا یہ خطرات سب خیالی ہیں خدا آپ کو رسوا
نہیں کر سکتا کیونکہ إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَ تَصْدَقُ الْحَدِيثَ وَ تَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ
الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الحَقِّ ۔ آپ رشتہ داروں سے حُسنِ
سلوک کرتے ، سچائی کو اختیار کرتے اور ان اخلاق کو ظاہر کرتے ہیں جو سارے ملک میں مفقود ہیں
پھر مہمانوں کی عزت کرتے اور مصیبت زدوں کی امداد کرتے ہیں گویا یہ پانچ باتیں ایسی تھیں جنہوں
نے حضرت خدیجہ کے قلب پر اتنا گہرا اثر کیا ہوا تھا کہ وہ خیال بھی نہیں کر سکتی تھیں کہ کبھی خدا آپ کو
ضائع کر سکتا ہے ۔
حضرت
صلى الله
۔
رت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی نسبت بھی آتا ہے کہ جب رسول کریم ﷺ نے دعوی نبوت کیا تو
اُس وقت آپ مکہ میں نہیں تھے بلکہ باہر کسی گاؤں میں گئے ہوئے تھے جیسے ہمارے ہاں گھی وغیرہ لینے
کے لئے بعض دفعہ آدمی پاس کے گاؤں میں چلا جاتا ہے ۔ جب آپ واپس آئے تو آپ ایک دوست
کے گھر میں اُسے ملنے کے لئے تشریف لے گئے ۔ وہاں باتوں باتوں میں اس کی لونڈی حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ سے کہنے لگی ۔ ہے ! تیرا دوست تو آجکل پا گل ہو گیا ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا
صلى الله
کون ؟ ؟ اُس اُس ۔ نے رسول کریم ﷺ کا نام لیا اور کہا وہ کہتا ہے آسمان سے فرشتے مجھ پر نازل ہوتے ہے
ہیں
اور خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔ آپ نے جب یہ بات سنی تو اُسی وقت کھڑے ہو گئے ، چادر جو تھوڑی
خطبات محمود
۶۴۰
سال ۱۹۳۵ء
صلى الله
عروسه
دیر پہلے کندھے سے اُتاری تھی پھر سنبھال لی اور سیدھے رسو ھے رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور دروازہ
صلى الله
پر دستک دی ۔ آپ باہر تشریف لائے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں نے سنا ہے کہ آپ
دعوی کرتے ہیں خدا کے فرشتے آپ پر اُترتے پ پر اُترتے اور خدا کا پیغام دیتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟
رسول کریم علی نے اس خیال سے کہ یہ یہ پرا۔ پُرانے دوست ہیں انہیں ٹھوکر نہ لگے لگے چاہا چاہ کہ اپنی صداقت
کے پہلے دلائل پیش کریں مگر رسول کریم ﷺ نے جونہی کوئی دلیل دینی چاہی حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ نے کہا میں آپ کو خدا کی قسم دیتا ہوں کہ آپ کوئی اور بات نہ کریں آپ صرف یہ بتائیں کہ کیا
آپ کا ایسا دعوی ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہاں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا پیشتر
اس کے کہ آپ اپنی صداقت کی کوئی دلیل دیں آپ گواہ رہیں کہ میں آپ پر ایمان لاتا ہوں ۔ پھر
انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میں دلیلیں سُننا نہیں چاہتا تھا تا کہ میرا ایمان ناقص نہ ہو۔ میں نے آپ تا نہ
کی زندگی دیکھی ہوئی ہے اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ جس شخص نے چالیس سال تک پاکیزہ زندگی بسر کی ہو
اور انسانوں پر جھوٹ نہ بولا ہو وہ خدا کے متعلق کسی طرح جھوٹ بول سکتا ہے ۔ تو استقلال، ہمت ،
مجرات ، قربانی، ایثار، عدل اور انصاف ایسی چیزیں ہیں کہ جس انسان میں یہ پائی جائیں اُس کے
متعلق انسان شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں رہتا بلکہ اس کی عملی زندگی کا خود مداح بن جاتا ہے ۔ ہزار
انسان بھی اگر ایک بات کہیں تو اس میں شبہ ہو سکتا ہے لیکن وہ شخص جس کے متعلق ہمیں تجربہ ہو کہ وہ
جھوٹ نہیں بولتا اُس کی بات میں ہم شبہ نہیں کر سکتے تو یہ چیزیں نہایت ضروری ہیں مگر کیا یہ ہم میں پائی
جاتی ہیں ؟
مانتا ہوں
پہلی چیز قرآن مجید ۔ آن مجید ہے ۔ میں مانتا ہوں کہ قرآن مجید عربی زبان ربی زبان میں ہے ، میں یہ بھی مانتا
کہ ہمارے ملک کا اکثر حصہ عربی زبان سے نا واقف ہے مگر سوال تو یہ ہے کہ کیا یہ ایسی ناممکن الحصول
بات ہے جو کبھی حاصل نہیں ہو سکتی دنیا میں جتنی مذہبی کتابیں ہیں قرآن مجید حجم کے لحاظ سے ان سب
سے چھوٹی کتاب ہے ۔ گو تمام روحانی علوم اس میں پائے جاتے ہیں اور کوئی ایسی ضروری بات نہیں جو
اس میں نہ ہو ۔ مگر یہ حجم میں اتنی چھوٹی کتاب ہے کہ بعض کا تب ایک ایک صفحہ میں تمام قرآن شریف لکھ
دیتے ہیں ۔ کئی لوگوں نے بازوؤں پر تعویذ باندھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں ایک صفحہ پر سارا
قرآن شریف لکھا ہوا ہوتا ہے تو قرآن مجید کا حجم سب الہامی کتابوں سے چھوٹا ہے ۔ اناجیل کا حجم بڑا
خطبات محمود
۶۴۱
سال ۱۹۳۵ء
ہے ، ژنداوستا کا حجم بڑا ہے ، بائبل کا حجم بڑا ہے مگر قرآن مجید کا حجم ان کتب میں سب سے چھوٹا ہے جو
الہامی ہونے کا دعوی رکھتی ہیں۔ پھر اس کے پڑھنے اور سمجھنے میں کیا مشکل ہے؟ ضرورت صرف ارادہ
کی ہوتی ہے اگر پختہ ارادہ کر لیا جائے تو کوئی مشکل نہیں رہتی ۔ ہم نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے انہوں نے
بڑی عمر میں قرآن کریم کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا اور آخر پڑھ گئے ۔ پس ہر ایک شخص کو چاہئے خواہ وہ
بڑی عمر کا ہے کہ قرآن مجید پڑھے۔ اور اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ وہ سمجھتا ہے اب بڑی عمر میں اُس کے
لئے قرآن پڑھنا مشکل ہے تو کم از کم اپنی اولاد کو تو پڑھائے ۔
پچھلے سال میں نے اعلان کیا تھا کہ نوجوان اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔
اس پر بیسیوں نوجوانوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا یہ وقف نہایت خوشکن تھا مگر جب وہ یہاں آئے
اور یہ پتہ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو قرآن مجید کا ترجمہ تک نہیں جانتے ۔ نتیجہ
یہ ہوا کہ اس وقت تک ہم صرف چار نو جوانوں کو ممالک غیر میں تبلیغ کے لئے بھیج سکے ہیں باقیوں کو ہم
قرآن مجید پڑھوا رہے ہیں تا کہ وہ بھی تبلیغ کے لئے تیار ہوسکیں ۔ اب بتاؤ کسی کے پاس تلوار نہیں تو وہ
لڑے گا کس طرح ؟ ہماری تلوار تو قرآن مجید ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا
كبير ا یہ قرآن مجید تمہارے لئے تلوار ہے اس سے جہاد کرو۔ جس شخص کے پاس تلوار نہ ہوگی اور وہ
میدانِ جنگ میں چلا جائے گا وہ بجز اپنی گردن کٹوانے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔ مگر مؤمن کا کام یہ نہیں
کہ وہ اپنی گردن کٹوادے بلکہ اس کا کام تو دنیا میں اشاعت اسلام کرنا ہے اور ان مسائل کا پھیلانا ہے
جو قرآن کریم نے بتلائے ۔ اگر صحابہ کو کہا جاتا کہ مؤمن کا کام صرف اپنی گردن کاٹنا ہے تو وہ ایک دن
میں ہی ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ دیتے اور اپنے فرض سے معہدہ برآ ہو جاتے مگر انہیں یہ نہیں کہا
گیا بلکہ ان کے سپرد یہ کام کیا گیا کہ وہ کفار کے دلوں سے گند نکالیں اور انہیں آستانہ اسلام پر جُھکا
دیں ۔ یہی کام اب ہمارے سپرد کیا گیا ہے اور اسی کا نام جہاد کبیر ہے ورنہ اپنی گردن کاٹ دینا
یا دوسروں کی گردن اُتار دینا یہ کونسا مشکل کام ہے ۔
پس مسلمانوں کا یہ کام نہیں کہ وہ لوہے کی تلوار سے کفار کا گلا کاٹیں اور نہ صحابہ کے ذمہ یہ کام
تھا ۔ صحابہ تلوار صرف دفاع کے طور پر اُٹھاتے تھے انہیں اصل حکم یہی تھا کہ فَجَاهِدُ هُمْ بِهِ جِهَادًا
كبير ا۔ قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کرو اور اس کے احکام کے ذریعہ کفار سے جہاد کرو۔ پس
خطبات محمود
۶۴۲
سال ۱۹۳۵ء
ہماری جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ ہم میں سے ہر شخص قرآن کریم کا ترجمہ اور اس کا مفہوم جانتا
ہو ۔ بڑی عمر کے لوگوں کو جانے دو، گو میں نہیں سمجھ سکتا کہ انہیں کیوں جانے دیا جائے وہ بھی اگر پڑھنا
چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں لیکن کم از کم آئندہ نسلوں کو تو اس بات سے محروم نہ رکھو ۔ جہاں جہاں ہماری
جماعتیں قائم ہیں وہاں کی جماعتوں کو بالالتزام اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھانا چاہئے اور جہاں اس
قسم کا التزام نہیں ہو سکتا وہاں کی جماعتوں کو چاہئے کہ رُخصت کے ایام میں اپنے بچوں کو قادیان بھیج
دیں ۔ ہم ان کی قرآنی تعلیم کا انتظام کر دیں گے لیکن اگر نہ تو وہ خود اپنی جماعت میں قرآن کریم
پڑھانے کا التزام کریں اور نہ چھٹیوں میں اپنے قرآن کریم پڑھنے کے لئے قادیان بھیجیں تو پھر ہم
پر کوئی الزام نہیں ان پر یہ الزام عائد ہو گا کہ انہوں نے ایک اچھے موقع کو ضائع کر دیا۔ پس میں تمام
اعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی طرف توجہ کرے ۔ باہر بھی ایسے لوگ مل
سکتے ہیں جو قرآن کریم پڑھا سکتے اور اپنے اوقات خرچ کر سکتے ہوں ۔ لیکن جہاں قرآن کریم
پڑھانے والے نہ مل سکیں وہاں کے لوگوں کو چاہئے کہ مرکز سے ایسے معلم منگوا لیں ۔ مگر یہ نہیں کہ انہیں
سال دو سال رکھا جائے بلکہ مہینہ دو مہینے یا تین مہینے میں ان سے قرآن پڑھ لینا چاہئے ۔ مجھے حضرت
خلیفہ اول نے ایک مہینہ میں قرآن کریم ختم کرا دیا تھا لیکن میں کہتا ہوں اگر کوئی ایک مہینہ میں قرآن
کریم نہیں پڑھ سکتا تو دو مہینے میں پڑھ لے ۔ دو مہینے میں نہیں پڑھ سکتا تو تین مہینے لگا کر پڑھے ۔ اس
سے زیادہ وقت تو کسی صورت میں صرف نہیں ہو سکتا ۔ باقی ترقی کے لئے گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔ جب
رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالی کہتا ہے کہ یہ دعا مانگا کرو کہ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔ اے خدا امیر اعلم
بڑھا تو ہم کون ہیں جو کہہ سکیں کہ ہماری ترقی کے لئے گنجائش نہیں ۔ ہاں اتنی استعداد اس عرصہ میں
ضرور پیدا ہو سکتی ہے کہ انسان قرآن کریم کو سمجھ لے ۔ پھر آگے اس کے علوم کو دنیا میں پھیلانے کا کام
ہے ، اس کے لئے تربیت کی ضرورت ہے ۔ اور یہ بھی ایک اہم کام ہے مگر افسوس کہ ہمارے ملک نے
ابھی تک تربیت کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ دنیا میں تعلیم دینے والے مل جائیں گے مگر تربیت کرنے والے
ڈھونڈ نے پر بھی مشکل سے ملیں گے ۔ گورنمنٹ نے بھی تعلیم کے لئے بیسیوں کا لج کھول رکھے ہیں،
سکول اور مدرسے ہیں ۔ جے اے وی ، ایس اے وی اور بی ٹی کے لئے ٹریننگ دی جاتی ہے لیکن جو
سب سے زیادہ نازک کام ہے یعنی تربیت ، اس کے لئے کالج نہیں کھولے ۔ حالانکہ جب تک نئی
صلى الله
خطبات محمود
۶۴۳
سال ۱۹۳۵ء
نسلوں میں قربانی کا مادہ نہ ہو، جب تک نئی نسلوں میں ایثار کا مادہ نہ ہو، جب تک نئی نسلوں میں محنت
سے کام کرنے کا مادہ نہ ہو ، جب تک نئی نسلوں میں صداقت اور راستی نہ ہو ، اور جب تک نئی نسلوں میں
خلوص اور للہیت نہ ہو اور ان امور کے لئے اس کی تربیت نہ کی جائے ، اُس وقت تک یہ کام بھلا کس
طرح ہو سکتا ہے ۔ یہ کام تو اتنا نازک ہے کہ اس کے لئے رات دن ایک کر دینا چاہئے مگر جیسا کہ میں
نے پچھلے خطبہ میں بھی بیان کیا تھا کہ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے نو جوان پانچ چھ گھنٹے مستقل
کام کر لیں تو سمجھنے لگتے ہیں کہ انہوں نے ساری دنیا پر احسان کر دیا ۔ پھر وہ کام کو بوجھ سمجھتے اور اس
سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ وہ اپنی عقل سے کام
لینے کے عادی نہیں ۔ بیوقوفی ان میں اتنی بڑھ گئی ہے کہ میں بعض دفعہ حیران ہوتا ہوں کہ کیسی معمولی باتیں
ہیں جو ان کی سمجھ میں نہیں آتیں۔ پھر اگر انہیں نصیحت کی جائے تو وہ ناراض ہوتے ہیں اور اپنی حماقت کو
نہیں دیکھتے بلکہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو سات آٹھ گھنٹہ کام کیا تھا پھر خفگی کیسی ۔ اور اس طرح پہلی حماقت
کے ساتھ دوسری جواب کی حماقت کو ملا دیتے ہیں حالانکہ بے عقلی سے کام کرنے کا فائدہ ہی کیا ہے ۔
مثل مشہور ہے کہ کسی شخص نے ایک ریچھ پالا ہوا تھا۔ ایک دفعہ جب اُس کی ماں بیمار ہوئی تو وہ
ریچھ کو اُس کے پاس بٹھا گیا کہ مکھیاں ہٹا تا ر ہے ۔ اسے یہ خیال نہ آیا کہ ریچھ ریچھ ہی ہے کوئی نقصان
پہنچا بیٹھا تو کیسا ہو گا ۔ وہ مکھیاں ہٹاتا رہا مگر تھوڑی دیر کے بعد پھر مکھیاں آ بیٹھتیں ۔ پھر ہٹاتا پھر
آ جاتیں ۔ آخر آدمی کے ہاتھ اور اس کی عقل اور ریچھ کے ہاتھ اور اُس کی عقل میں فرق بھی تو ہے ۔
اگر آدمی مکھیاں ہٹاتا تو مکھیاں ہٹا کر اوپر کپڑا دے دیتا مگر ریچھ کو اس بات کی سمجھ نہیں تھی ۔ جب اُس
نے دیکھا کہ مکھیاں بار بار آ بیٹھتی ہیں تو وہ ایک بڑا سا پتھر اٹھا لایا اور جب پھر مکھی آ بیٹھی تو اُس نے
اس زور سے مکھی کو پتھر مارا کہ ساتھ ہی اُس کی ماں بھی رُخصت ہو گئی ۔ یہ ریچھ اگر انسان ہوتا اور مکھی
مارنے کے بعد اپنے آقا سے کہتا کہ لائے انعام دیجئے ۔ تو کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ آقا اُسے انعام
دیتا۔ مگر شخص ریچھ سے بھی زیادہ حماقت کا کام کرتا اور کام کو خراب کرتا چلا جاتا ہے اور پھر سمجھتا ہے
کہ اسے انعام ملنا چاہئے ۔ کیا دنیا کا کوئی انسان ایسا ہے جو دیانت داری سے کہہ سکے کہ ایسے شخص کو
انعام ملنا چاہئے ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص نماز پڑھنے لگے تو اُلٹا لٹک جائے۔ سر نیچے
اور ٹانگیں اوپر کرلے اور اس طرح نماز پڑھے ۔ کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ اُس کی نماز ہو جائے گی ؟ محض
خطبات محمود
الدلد
سال ۱۹۳۵ء
اس وجہ سے کہ اس نے تکلیف زیادہ اُٹھائی ہے نماز نہیں ہوگی کیونکہ اس نے مقررہ طریق کے مطابق
نہیں پڑھی۔ اس کے مقابلہ میں وہ شخص انعام لے جائے گا جس نے آرام اور اطمینان سے نماز پڑھی
ہے ۔ تو عقل سے کام لینا اور دانائی سے مقررہ فرائض کو سر انجام دینا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن میرا
تجربہ ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کم عقل ہے۔ تھوڑی تعداد ایسے
نو جوانوں کی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں باقی کبھی عقل کو مد نظر نہیں رکھتے اور نہ سوچ کر کام کرنے کے
عادی ہیں صرف اتنا کافی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کام کے لئے مقررہ وقت دے دیا۔
پھر ایک اور نقص جو ہمارے ملک کے نو جوانوں میں خطرناک طور پر پیدا ہو گیا ہے یہ ہے کہ ان
میں عقل کا فقدان بھی نہیں ہوگا ، کام بھی محنت سے کریں گے مگر انجام کی ذمہ واری اپنے اوپر پر نہیں نہیں ! لیں
گے۔ بے شک یہ بات درست ہے اور میں اس کو بیان بھی کر چکا ہوں کہ جب انسان اپنی طرف سے
تمام ذرائع کو استعمال کرے اور کام اتفاقا خراب ہو جائے تو اس کی ذمہ داری اُس پر نہیں ہوتی مگر
میں دیکھتا ہوں کہ ۹۹ فیصدی انجام اس کے اپنے اختیار میں ہوتے ہیں اور اگر یہ چاہے تو اس کے
خراب انجام سے بدل سکتا ہے مگر بدلتا نہیں ۔ صرف ایک فیصدی ایسے فعل ہوتے ہیں جن میں باوجود
عقل سے کام لینے کے یہ ناکام ہو جاتا ہے لیکن ۹۹ فیصدی کام کی خرابیوں کی ذمہ داری اس پر ہوتی
ہے اور اس کی وجہ تدبیر یا محنت کی کمی ہوتی ہے اگر اس کام کے لئے بارہ گھنٹے محنت کرنے کی ضرورت
ہے تو یہ دس گھنٹے کرتا ہے ۔ اگر اٹھارہ گھنٹے کام کی ضرورت ہے تو یہ چودہ گھنٹے کام کرتا ہے ۔ بظاہر اس کا
دس گھنٹے یا چودہ گھنٹے کام کرنا بہت بڑی محنت نظر آتی ہے مگر خدا کی نگاہ میں یہ محنت نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں محنت وہی ہے جو کام کے لئے ضروری ہو۔ اگر یہ چوبیس گھنٹے کام کرتا اور پھر بھی فیل ہو جاتا
تب تو یہ کہہ سکتا کہ اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے کوئی پچیسواں گھنٹہ نہیں بنایا لیکن جبکہ
یہ اتنی محنت نہیں کرتا جتنی کام کے لئے ضروری ہے تو اس کی محنت ہرگز ایسی چیز نہیں جس کی تعریف کی
جا سکے ۔ یہی حال عقل کا ہے کہیں یہ دس فی صدی عقل سے کام لیتا ہے حالانکہ وہاں ۱۵ فی صدی عقل
سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، کہیں یہ پندرہ فیصدی عقل سے کام لیتا ہے حالانکہ وہاں بیس فیصدی
عقل سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح کام خراب ہو جاتا ہے ۔ بیسیوں دفعہ ایسا ہوتا
ہے کہ یہ رات کے بارہ ہے بارہ بجے تک بیٹھا رہتا ہے اور کام نہیں ہوتا اور پھر اپنی محنت کا ذکر کرتا ہے ۔ حالانکہ
خطبات محمود
۶۴۵
سال ۱۹۳۵ء
اگر اس کام کے لئے ایک گھنٹہ یا دو گھنٹہ اور جاگنے کی ضرورت تھی اور وہ نہیں جا گا تو اس نے غلطی کی
اور وہ خدا کے حضور بری الذمہ نہیں ہو سکتا ۔
اُس
ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے ۔ ایک دفعہ ایک بند میں جو سمندر کے آگے لگایا گیا تھا چھوٹا سا
سوراخ ہو گیا ۔ یہ ہالینڈ کا واقعہ ہے وہاں سمندر سے زمین بیچی ہے اور لوگ سمندروں کے آگے
حفاظت کے لئے بند لگا دیا کرتے ہیں ۔ جب اس بند میں سوراخ ہوا تو اُس وقت اتفاقاً ایک چھوٹا سا
بچہ وہاں کھیل رہا تھا ۔ اُس نے خیال کیا کہ اگر میں اس وقت گاؤں والوں کو اطلاع دینے کے لئے چلا
گیا تو یہ سوراخ بہت بڑھ جائے گا اور سیلا ب گاؤں کو بہا لے جائے گا اس لئے وہ وہیں بیٹھ گیا اور اُس
نے اپنی انگلی سوراخ میں ڈال دی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سوراخ بند ہو گیا اور پانی نکلنا رُک گیا لیکن پھر بھی
سمندر کا پانی زوروں پر تھا آہستہ آہستہ اُس سوراخ نے پھیلنا شروع کیا۔ جب سوراخ ذرا بڑا ہو گیا تو
انے اپنی دوسری انگلی بھی اندر ڈال دی ۔ پھر سوراخ زیادہ ہوا تو تیسری اُنگلی ڈال دی۔ اور جب
آہستہ آہستہ سوراخ اور بڑا ہو گیا تو اُس نے اپنا ہاتھ اُس میں ڈال دیا اور سارا دن وہیں بیٹھا رہا۔ پھر
شام ہو گئی مگر وہ وہاں سے ہلا نہیں ۔ نصف شب کے قریب والدین کو خیال آیا کہ ہمارا بچہ کہاں گیا ؟
اِدھر اُدھر سے پتہ لگاتے انہیں معلوم ہوا کہ صبح سمندر کی طرف گیا تھا۔ خیال آیا کہ کہیں ڈوب نہ گیا ہو
اسی فکر میں جب بند کے قریب پہنچے تو اُنہوں نے دیکھا کہ بچہ نے اپنا ہاتھ سوراخ میں ڈالا ہوا ہے اور
خود بے ہوش پڑا ہے ۔ اب دیکھ لو اس بچہ نے عقل سے کام لیا اور کام پر اتنا وقت صرف کیا جتنی
ضرورت تھی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سارا گاؤں بچ گیا ۔ ہندوستان کے بڑے بڑے آدمی بھی اگر وہاں
ہوتے تو دو گھنٹہ کے بعد آ جاتے اور کہتے کہ جب اور کوئی نہ آیا تو میں بھی چلا آیا ۔ حالانکہ کام میں یہ
سوال نہیں ہوتا کہ کتنے گھنٹے خرچ ہوئے بلکہ اگر اسلام اور سلسلہ اور قومی ضرورت اس بات کا تقاضا
کرتی ہو کہ کوئی شخص ایک جگہ بیٹھا رہے اور بیٹھا رہے یہاں تک کہ مر جائے تو اسکا فرض ہے کہ وہ وہاں
بیٹھا رہے اور مر جائے ۔
غرض ضرورت اس بات کی ہے کہ محنت سے کام کیا جائے ، عقل سے کام لیا جائے اور ایسی تدابیر
سے کام لیا جائے جو کام کو کامیاب بنانے والی ہوں ۔ اور ہر انسان یہ سمجھے کہ نہ صرف اُس نے کام کرنا
ہے بلکہ کام کو کامیاب بنانا بھی ہے پس جو شخص یہ کہتا ہے کہ انجام میرے اختیار میں نہیں وہ کام کی
خطبات محمود
۶۴۶
سال ۱۹۳۵ء
اہمیت کو نہیں سمجھتا۔ یہ چیزیں ہیں جو بڑوں میں بھی ہونی چاہئیں اور نو جوانوں میں بھی ۔ بڑے اگر خود
ان پر عمل نہیں کر سکتے تو نوجوانوں کو سکھانے کے لئے اپنی زبان ہلا سکتے ہیں ۔ جیسے گنگا ہے جب گرکا کا
ماہر بوڑھا ہو جائے تو گو وہ خود گت کا نہیں کھیل سکتا مگر دوسروں کو کھیلنا سکھا سکتا ہے ۔ یا ایک شخص جو بندوق
کا اچھا نشانہ لگانا جانتا ہو اگر اس کے ہاتھ میں رعشہ ہو جائے تو گو وہ خود بندوق کا نشانہ ٹھیک نہیں لگا
سکے گا مگر اچھا نشانہ لگانے والے پیدا ضرور کر سکے گا ۔ اسی طرح قوم پر ایک ایسا وقت آیا کرتا ہے جبکہ
اس کے بڑے جوفن کے ماہر ہوں بوڑھے ہو جاتے ہیں اور کام نہیں کر سکتے ۔ ایسی حالت میں وہ
آئندہ نسلوں کی تربیت کر سکتے اور انہیں اپنا بہتر قائم مقام بنا سکتے ہیں ۔ آج سے پچاس سال پہلے کی
تعلیم نہایت ادنی تھی مگر آج نہایت اعلیٰ تعلیم ہے ۔ یہ اعلیٰ تعلیم کس نے بنائی؟ اسی ادنی تعلیم نے بنائی
ہے کیونکہ جو پہلے لوگ تھے انہوں نے اپنے شاگردوں کوا۔ کو ایسے اعلیٰ مشورے دیئے کہ وہ ا دیئے کہ وہ ان سے اعلیٰ
قابلیت کے مالک ہوئے ۔ انہوں نے آگے اپنے شاگردوں کو ایسی قابلیت سے پڑھایا کہ وہ ان سے
بھی اعلیٰ قابلیت کے مالک ہوئے نتیجہ یہ ہوا کہ اب اُستاد ادنی اور شاگرد اعلیٰ ۔ اگر قانون قدرت یہ
ہوتا کہ جتنی قابلیت کا اُستاد ہو ا تنی قابلیت کا شاگرد ہوگا تو دنیا کبھی بھی ترقی نہ کرتی ۔ مگر ہم دیکھتے ہیں
کہ دنیا ترقی کر رہی ہے ۔ اُستاد میں نقص ہوتا ہے مگر وہ اپنے شاگردوں کو ہوشیار کرتا ہے کہ دیکھنا تم
میں نقص نہ آئے ۔
خلیفہ المسیح الاول ایک دفعہ کوئی بات کہہ رہے تھے کہ دورانِ گفتگو آپ کی
مجھے یاد ہے حضرت خلیفۃ ا
زبان سے ایک سخت لفظ گالی کی قسم کا نکل گیا ۔ معاً اُسی وقت آپ نے میری طرف دیکھا اور فرمایا
میاں ! ہمیں ایسے اُستاد میسر نہیں آئے جیسے تمہیں ملے ہیں ۔ ہمارے زمانہ میں گالیاں عام تھیں اس
لئے کوئی کوئی سخت لفظ ہماری زبان پر اس وقت کا چڑھا ہو اہے دیکھنا ! تم ایسا لفظ کبھی زبان سے نہ نکالنا
تو آئندہ نسلیں اعلیٰ بنائی جاسکتی ہیں اگر توجہ دی جائے ، آئندہ نسلیں اعلیٰ بنائی جاسکتی ہیں اگر ان کے
سامنے بہترین نمونہ پیش کیا جائے ۔ ہم اگر منہ سے کہیں کہ ساری دنیا کو فتح کریں گے، ہم اگر منہ سے
کہیں کہ ہم نئی زمین اور نیا آسمان بنائیں گے، ہم اگر منہ سے کہیں کہ ہم شیطانی جال کو کاٹ کر رکھدیں
گے لیکن ہم اعلی نسل نہ تیار کریں ایسی نسل جو اپنی جانوں کو خدا کے لئے قربان کرنے والی ہو، ایسی نسل
جو اپنے اوقات کو خدا کے لئے قربان کرنے والی ہو، ایسی نسل جو اپنے اندر عقل رکھتی اور عقل سے کام
خطبات محمود
۶۴۷
سال ۱۹۳۵ء
لینے کی عادی ہو، ایسی نسل جو اپنی زندگی کا مقصد وحید وہی قرار دیتی ہو جس کے لئے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام دنیا میں مبعوث ہوئے تو ایسے دعوے کا فائدہ کیا اور لوگوں پر اس کا کیا اثر ہو سکتا ہے ۔
پس ضرورت ہے کہ آئندہ نسلوں کی تربیت کی جائے ، انہیں قرآن کریم پڑھایا جائے ، ان میں
سلسلہ کے لئے قربانی کی روح پیدا کی جائے اور دیکھا جائے کہ وہ سلسلہ کے لئے کتنا وقت خرچ کرتے
اور کتنی عقل سے کام لیتے ہیں ۔ دنیا میں جس طرح اور چیزیں بڑھائی جاسکتی ہیں اسی طرح عقل بھی
بڑھائی جاسکتی ہے مگر ضرورت تربیت کی ہوتی ہے ۔ اس لئے جماعت اگر ان ذمہ داریوں کو پورا کرنا
چاہتی ہے جنہیں میں نے بیان کیا ہے اور جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کے سپرد کی گئی ہیں ، اگر وہ
دشمنوں کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس امر میں مجھ سے تعاون کرے کہ آئندہ نسلوں
کی اصلاح کی جائے ۔ اگر وہ اس امر پر تیار ہوں اور اس کے لئے عملی جدو جہد کریں تو یہ اتنی بھی مشکل
چیز نہیں جتنی کوئی چیز ادھر سے اُدھر کرنی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر وہ ادھر توجہ نہ کریں تو پھر یہ بہت بڑی
مشکل ہے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی توفیق دے
اور ایسی نسل تیار کرنے کی ہمت بخشے جو اُس کی رضا کی راہوں پر چلنے والی اور صدق ، محنت ، عقل ، اور
استقلال سے کام لینے کام لینے والی ہو ۔ اگر ہماری آئندہ نسل قربانی ، ایثار، عقل، ہمت اور باقی تمام ، اور باقی تمام ضروری
ہتھیاروں سے کی ہو جائے تو مسلح ہو جائے تو وہ ائے تو دشمنوں پر فتح پانا ان کے لئے کوئی مشکل نہ ہوگا۔
ا الحجر : ١٠
( الفضل ۳۱ اکتوبر ۱۹۳۵ء)
بخاری کتاب فضائل اَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب قول النبي صلى الله
عليه وسلم لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا
بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى (الخ)
بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
ه الفرقان : ۵۳
طه: ۱۱۵