تحریک جدید کے دوسرے سال کے لئے جماعت احمدیہ سے اہم مطالبات
حصہ 2
خطبات محمود
۷۱۵
سال ۱۹۳۵ء
چنده
قرآن کریم کا ترجمہ ایک زبان میں بھی شائع نہیں ہو سکتا اس کام کو تو روپیہ ہی پورا کر سکتا ہے۔ چین
میں یہ کام شروع بھی ہو گیا ہے ۔ میچینگز آف اسلام یعنی تقریر جلسہ مہوتسو کا ترجمہ چینی میں ہو چکا ہے ۔
احمدیت اور دعوۃ الامیر کا ترجمہ جلد ہونے والا ہے اور قرآن کریم کے ترجمہ کے لئے بھی مناسب
آدمیوں کی تلاش ہو رہی ہے ۔ انگریزی ترجمہ کی ٹائپ شدہ کا پی بھجوا دی گئی ہے تا اسے سامنے رکھ کر
ترجمہ کریں ۔ عربی دان علماء بھجوانے کی تیاری ہو رہی ہے تا کہ ترجمہ کی صحت میں مدد دیں جاپان میں
بھی جلد اسلامی کتب اور قرآن کریم کے ترجمہ کی کوشش کی جائے گی ۔ صوفی عبدالقدیر صاحب محنت
سے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں تا کہ ترجمہ کی نگرانی کر سکیں ۔ ایک ماہ تک ایک تعلیم یافتہ مبلغ ادھر روانہ
ہوگا تا کہ عربی زبان کی مشکلات میں مدد دے سکے ۔ غرض یہ سب اخراجات ہیں ۔ ادھر بورڈ نگ جدید
کے اخراجات اور دفتر کے اخراجات کو بھی پہلے شامل نہ کیا گیا تھا مگر میرا ارادہ ہے کہ ہر سال ایک حصہ
چندہ کا صدر انجمن احمد یہ کے نام کچھ تجارتی جائداد خرید نے پر لگا دیا جائے تا کہ مستقل اخراجات :
پر نہ پڑیں بلکہ جائداد کی آمد سے ادا ہوں ۔ اس جائداد کی آمد صرف تحریک جدید کے کاموں پر خرچ
کی جائے میں نے اس سال بھی کچھ روپیہ اس خیال سے لگایا تھا جس سے گیارہ بارہ سو روپیہ کا منافع
انْشَاءَ اللہ ہوگا۔ لیکن یہ خیال بہت دیر کے بعد آیا ور نہ چھ سات ہزار کی آمد بہ سہولت پیدا کی جاسکتی
تھی ۔ آئندہ سال اِنْشَاءَ اللہ اس کام کو اچھی طرح چلایا جائیگا اور اِنْشَاءَ اللہ دفتر تحریک جدید کے
بورڈنگ کے اخراجات چندہ سے نہیں بلکہ تجارتی آمد سے چلاتے جائیں گے ۔ اور چندہ صرف ہنگامی
کاموں کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔ اس لئے اس سال میں پھر اس مالی تحریک کا اعلان کرتا ہوں لیکن
ساتھ ہی دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مالی قربانی میں پچھلے سال سے زیادہ حصہ لیں ۔ میں دیکھتا
ہوں کہ پچھلے سال کی قربانی دشمنوں کے لئے حیرت انگیز تھی مگر میرے نزد یک بعض دوست زیادہ حصہ
لے سکتے تھے مگر انہوں نے کم حصہ لیا ۔ اسی طرح ہندوستان سے باہر کی ہندوستانی جماعتوں نے اتنا
حصہ نہیں لیا جتنا میرے نزدیک وہ لے سکتے تھے ۔ کئی دوستوں نے تین سو کو آخری حد سمجھا حالانکہ یہ
زیادہ توفیق والوں کے لئے نیچے کی حد تھی اوپر کی حد نہ تھی مگر بعض نے بہت بڑی قربانی کا بھی ثبوت دیا
چنانچہ انہوں نے اپنی آمد کا قریباً 1/4 حصہ علاوہ دوسرے چندوں کے اس تحریک میں دیا اور گل رقم
چھبیس سو کی گزشتہ سال میں ادا کی ۔ یہ اعلیٰ درجہ کا اخلاص ہے ۔ ان کے ہاں اولاد نہیں ہے اور ان کا
خطبات محمود
۷۱۶
سال ۱۹۳۵ء
نام لئے بغیر میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست ان کے لئے ضرور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اولاد عطا کرے جو
نیک اور دین کی خادم ہو ۔
پس دوبارہ اس تحریک کا اعلان کرتے ہوئے میں اس امید کا اظہار بھی کرتا ہوں کہ دوست پہلے
سے زیادہ اس سال حصہ لیں گے اور حقیقی قربانی کا ثبوت دیں گے تا ایمان کی قیمت میں اضافہ کا ثبوت
مل سکے جو شخص ایک سال خوشخطی کی مشق کرتا ہے۔ یقیناً اگلے سال اُس کا خط بہتر ہوتا ہے ۔ اس طرح
قربانی کرنے والے کے ایمان میں بھی اضافہ ظاہر ہونا چاہئے ۔ پس دوستوں کو اس امر کا ثبوت دینا
چاہئے کہ گزشتہ سال کی قربانی نے ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے ۔ اور آج وہ پچھلے سال سے زیادہ
خدا کی راہ میں تکلیف اُٹھانے کے لئے تیار ہیں ۔ اور چاہئے کہ ہر جماعت کا چندہ پہلے سے بڑھ جائے
اور ہر فرد کا چندہ پہلے سے زیادہ ہو۔ سوائے اس صورت کے کہ کسی کے لئے ایسا کرنا ناممکن ہے اور میں
جانتا ہوں کہ بعض کے لئے ایسا کرنا فی الواقع نا ممکن ہے کیونکہ بعض نے اپنی اس سال کی آمد میں سے
چندہ نہ دیا تھا بلکہ گزشتہ عمر کا اندوختہ سب کا سب دیا تھا ایسے دوست بے شک روپیہ کی صورت میں
گزشتہ سال جتنا حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن یقیناً ان کا اخلاص ضائع نہیں جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے
اخلاص اور گزشتہ سال کی قربانی کی وجہ سے اس سال ان کے ثواب کو رقم کے لحاظ سے نہیں بلکہ گزشتہ
قربانی کے لحاظ سے بڑھائے گا ۔ ان کے سوا جو لوگ ایسے ہوں وہ بڑی قربانی نہ کر سکتے ہوں ان کو بھی
میں نصیحت کروں گا کہ وہ کچھ بڑھا دیں ۔ مثلاً پانچ کی جگہ چھ کر دیں یا دس کی جگہ گیارہ کر دیں تا کہ ان
کا قدم نیکی میں آگے بڑھے کھڑا نہ رہے ۔
میں جماعت کو بتا چکا ہوں کہ ابتلاؤں کا ایک لمبا سلسلہ ان کے سامنے ہے، ایک نہ ختم ہونے والی
جنگ ان کے سامنے ہے جسے اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہی ختم کرے گا ۔ گزشتہ قوموں کی امید ان سے کی جاتی
ہے کیونکہ ان کے سپر د دنیا کی آخری جنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے پس یا د رکھو کہ جو اس وقت کی حقیر قربانی
نہیں کر سکتا کہ یہ جو مطالبات میں کر رہا ہوں آئندہ کے مقابلہ پر بالکل حقیر ہیں اُسے اِس سے بڑی
قربانیوں کی توفیق نہیں مل سکے گی ۔ جو آج چھوٹی کلاس کا سبق یا د نہیں کرتا وہ کل بڑے امتحان میں
ضرور فیل ہوگا ۔ جو آج قربانی کی مشق نہیں کرتا وہ کل ضرور میدان کا رزار سے بھاگے گا ۔ منافق یہی
کہتے ہوئے مر جائیں گے کہ ہائے چندہ ہائے چندہ مگر ان کا ٹھکا نہ خدا کے پاس نہیں ہوگا ۔ ان کی
خطبات محمود
۷۱۷
سال ۱۹۳۵ء
باتوں میں نہ آؤ اور اگر کسی کا دل ایسا ہے کہ اُس پر منافقوں کی باتوں کا اثر ہوتا ہے تو اُسے چاہئے کہ
علیحدہ ہو جائے منافق کی رفاقت ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
منافق تمہارے ساتھ ہونگے تو تمہاری صفوں کو خراب کریں گے پس ہر ایسا شخص پیچھے ہٹ جائے تو یہ
بھی اُس کی ایک خدمت ہو گی ۔ مگر یاد رکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کوئی کھیل نہیں یہ
شیطان سے جنگ کا آخری اعلان ہے۔ آج کل اٹلی اور حبشہ کی جنگ ہو رہی ہے ۔ مگر اس کی کیا
حقیقت ہے تمہاری اس جنگ کے مقابلہ میں ۔ لیکن اسی جنگ سے اٹلی ایک سرے سے دوسرے سرے
تک ہل گیا ہے ۔ مسولینی نے بھی حکم دیا ہے کہ لوگوں کو گوشت کی ایک ہی ڈش ملے یہ پہلا حکم ہے جو کسی
ملک میں دیا گیا ہے اور یہ میرے حکم کے بعد کا ہے ۔ اٹلی کے ڈکٹیٹر کا حکم ہے کہ تمام ملک میں ہر شخص
گوشت کی ایک ہی ڈش استعمال کرے ۔ مگر ابھی وہ اس مقام پر نہیں پہنچا جو میں نے تجویز کیا تھا یعنی
کسی قسم کا دوسرا سالن استعمال نہ کرو مگر بہر حال آج اٹلی کے لوگ ایک چھوٹی سی جنگ کے لئے ہر قسم کی
قربانیاں کر رہے ہیں ۔ اگر ہم خدا تعالیٰ کی بات پر ایمان رکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بعثت کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمارے اندر اٹلی سے زیادہ مارے اندر اٹلی سے زیادہ جنبش پیدا ہونی چاہئے کیونکہ ہماری
جنگ اس جنگ سے بڑی ہے اور جس قدر وہ بڑی ہے اسی قدر قربانی بھی بڑی ہونی چاہئے ۔ یہ جنگ
احادیث کی رو سے شیطان اور رحمن کی آخری جنگ ہے پس جب تک تم اپنی زندگیوں کو روحانی سپاہیوں
کے رنگ میں نہ ڈھال لو اور اپنے آپ کو خدا کے حکموں سے مقید نہ کر لو ، فتح حاصل حاصل نہ نہیں کر سکتے ۔
جنگ عظیم میں دو کروڑ آدمی مارے گئے یا زخمی ہوئے تھے ۔ اربوں ارب روپیہ خ روپیہ خرچ ہوا تھا۔ صرف
انگریزوں کا دو کروڑ روپیہ روزانہ صرف ہوتا تھا مگر ہمارے لئے اس سے بڑھکر جنگ در پیش ہے
کیونکہ ہمارا کام دلوں کا فتح کرنا اور انسانوں کی عادتوں اور اخلاق اور خیالات کو بدلنا ہے ، ہم جب
تک اپنے اوقات اور اپنے اموال کو ایک حد بندی کے اندر نہ لے آئیں اور اس کے بعد خدا تعالیٰ
سے عرض نہ کریں کہ اے خدا ! تو نے ہمیں بلایا اور ہم تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں اُس وقت تک سب
دعوے باطل اور اُمنگیں اور خواہشیں بے سود ہیں اور کوئی چیز ہمیں فائدہ نہیں دے سکتی ۔ خالی دعوے تو
پاگل بھی کرتا ہے لیکن اُس کے دعوؤں کوکون وقعت دیتا ہے کیونکہ وہ جو کہتا ہے کرتا نہیں ہے اور عمل کے
بغیر کوئی ترقی نہیں ہو گی تحریک کے متعلق باقی حصے میں اِنْشَاءَ اللہ اگلے خطبات میں بیان کروں گا
خطبات محمود
۷۱۸
سال ۱۹۳۵ء
آج چندوں کے متعلق اعلان کر دیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ پر اس تحریک کی تکمیل کو چھوڑتا ہوں کہ یہ کام
اُسی کا ہے اور میں صرف اُس کا ایک حقیر خادم ہوں ۔ لفظ میرے ہیں مگر حکم اُس کا ہے وہ غیر محدود
خزانوں والا ہے اُسے میرے دل کی تڑپ کا علم ہے اور اس کام کی اہمیت کو جو ہمارے سپر د ہے وہ ہم
سے بہتر سمجھتا ہے۔ پس میں اُسی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے سینوں کو کھولے اور ان
کے دلوں کے زنگ کو دور کرے تا وہ ایک مخلص اور باوفا عاشق کی طرح اُس کے دین کی خدمت کے
لئے آگے بڑھیں ۔ اور دیوانہ وار اپنی بڑی اور چھوٹی قربانی کو خدا تعالیٰ کے قدموں میں لا ڈالیں
۔ اور اپنے ایمان کا ایک کھلا ثبوت دے کر دشمن کو شرمندہ کریں اور اُس کی ہنسی کو رونے میں بدل دیں
۔ اور نہ صرف یہ قربانی کریں بلکہ دوسرے مطالبات جو جانی اور وقتی قربانیوں سے تعلق رکھتے ہیں ان
میں دل کھول کر حصہ لیں ۔ اللَّهُمَّ يَا رَبِّ ۔ آمین ۔ ہاں دوستوں کو یہ ضرور یاد رہے کہ اس چندہ کا اثر
صدر انجمن کے چندوں پر ہرگز نہ پڑے کہ ایک ہاتھ کو بچانے کے لئے دوسرا ہاتھ کاٹ دینا بیوقوفی
ہے۔ اور چاہئے کہ تحریک امانت کے امانت کو بھی دوست نظر انداز نہ کریں ۔ اور جو دوست اس وقت تک حصہ
نہیں لے رہے اِس میں حصہ لیں اور جو کم حصہ لیں رہے ہیں وہ اپنا حصہ اور بھی بڑھا دیں تا خدا تعالیٰ
کی نصرت ان کے شامل حال ہو اور اُس کا فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہو۔ اے میرے رب !
اپنے اس غریب اور عاجز بندے کی دعا کوسن اور ہر ایک جو میری آواز پر لبیک کہتا ہے تو اُس سے
ایسا ہی معاملہ کر ۔ آمین ۔ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ ۔
( الفضل ۱۹ نومبر ۱۹۳۵ء )
ل التوبة :
الانفال:
البقرة : ۱۵۵
1