ہماری ذمّہ داریاں اور ہمارا بہت بڑا کام

حصہ 2

خطبات محمود
۷۳۹
سال ۱۹۳۵ء
پیدا نہیں کرتے کہ دنیا تمہارے سامنے اپنا سر جھکا کر چلے اور وہ مجبور ہو کر تمہاری طرف مائل ہواُس
وقت تک تم نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا اور مت سمجھو کہ قطب بننا کوئی مشکل بات ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ اس
وقت تم کامل نیکی کا ارادہ کر لو اور جہ ا ارادہ کر لو اور جب جمعہ کی نماز سے فارغ ہو تو تم قطب بن چکے ہو۔ ہو سکتا ہے تم
رات کو سوتے وقت کامل ایثار و قربانی والا عشق اپنے اندر پیدا کر لو اور جب صبح ہو تو تمہیں قطب کا
مقام حاصل ہو چکا ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی دین سے مایوس مت ہو کہ جب وہ دینے پر آتا ہے تو ایک ساعت
میں کچھ کا کچھ کر دیتا ہے ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ غار حرا میں مکہ کا ایک غریب عرب بیٹھا اپنے ملک کی
حالت زار پر آنسو بہا رہا تھا اور اس کی ترقی کے وسائل پر غور کر رہا تھا تو ایک ہی سکینڈ میں اسے اللہ
تعالیٰ نے کیا سے کیا بنا دیا۔ جب وہ حرا میں داخل ہوا تو وہ صرف مکہ کا ایک غریب باشندہ تھا لیکن خدا
تعالیٰ کے مقدس ہاتھ کے چھونے کے بعد جب وہ غار حرا سے باہر نکلا تو بادشاہوں کا بادشاہ اور نبیوں کا
سردار تھا ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ قادیان کی گمنام بستی کا ایک گمنام مغل جس کی اپنی حالت یہ تھی کہ
قادیان کے رہنے والے باشندے بھی اُس کی شکل تک سے نا واقف تھے وہ ایک دن اپنے حجرہ میں
بیٹھا دنیا کی بے دینی پر غور کر رہا اور مسلمانوں کی گری ہوئی حالت کو دیکھ دیکھ کر رنج والم سے کباب ہو
رہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اسے کیا سے کیا بنا دیا ۔ جب وہ حجرہ میں گیا تو اُس وقت ایک تباہ شدہ مغل
خاندان کا ایک غریب اور گمنام فرد تھا مگر خدا تعالیٰ کے بابرکت ہاتھ کے چھونے کے بعد جب اُس نے
حجرہ سے با باہر ہر و قدم نکالا تو وہ اقلیم روحانیت کا بادشاہ تھا۔ خود خدا تعالیٰ نے نے عرش عرش سے سے اسے ا مخاطب ہو کر
کہا کہ دیکھ ! میں نے تجھے برکت دی اب بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ ھے اور میں
تیرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔ " تم نے اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے ان فضلوں کو
دیکھا ۔ تم نے اپنی آنکھوں سے پل بھر میں کچھ کا کچھ بنتے دیکھا ۔ پھر تم کیوں خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے
مایوس ہو گئے اور کیوں تم قربانی کرنے سے ڈر گئے؟ تمہاری قربانیوں کی تو اتنی بھی حقیقت نہیں جتنی
اُس بڑھیا کی تھی جو یوسف علیہ السلام کی خریداری کے لئے روئی کا گا لالیکر گئی تھی ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا
کہ وہ بڑھیا جب روئی کا کالا لیکر حضرت یوسف کی خریداری کے لئے گئی تو لوگ اُس کی نادانی پر
ہنسے۔ لیکن عشق نے ادب سے اُس کا دامن تھام لیا۔ عشق بھی اُس کے فعل پر ہنسا مگر اس لئے نہیں کہ
اُس نے نادانی کا فعل کیا بلکہ اس لئے کہ اس نے کہا میں نے آج چھوٹے اور بڑے کا امتیاز مٹا کر رکھ

خطبات محمود
۷۴۰
سال ۱۹۳۵ء
دیا ہے ۔ مگر اُس بڑھیا کی روئی کا گالا تو نا کام واپس آیا کیونکہ یوسف ایک ہی کے ہاتھ بک سکتا تھا اور
اس کے لئے سب سے اچھا گھر چُنا گیا مگر ہمارا خدا غیر محدود ہے ۔ وہ اپنے ہر طالب کے گھر میں جا سکتا
ہے پھر وہ رحمان اور رحیم ہے وہ بڑھیا روٹی کا ایک کالا لیکر گئی تھی اور ناکام واپس آئی ۔ مگر تم اخلاص
کے ساتھ اگر روٹی کا ایک پھاہا بھی لیکر جاؤ گے تو خدا تعالیٰ تمہاری اس قربانی کو قبول کرے گا۔ اور وہ
کہے گا چلو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں ۔ اب میں تمہارا ہو چکا ۔ خدا تعالیٰ کی قیمت کون لگا سکتا ہے؟ دنیا
کی کوئی چیز اس کی قیمت نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ وہ مالک ہے ہر چیز کا اور خالق ہے تمام مخلوق کا لیکن ساتھ
ہی اُس کا رحم اتنا وسیع اور اُس کا فضل اتنا عالمگیر ہے کہ جب تم معمولی سی قربانی کر کے بھی اُس کے
حضور جاؤ تو وہ تمہارے ساتھ چلنے کو تیار ہو جاتا ہے ۔ پس کیوں تم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو گئے
؟ کیوں تمہارے دلوں میں افسردگی کی تاریکی آگئی ؟ تمہاری کسی چیز کی خدا کو ضرورت نہیں ۔ صرف
تمہارے دل کی خدا کو ضرورت ہے۔ ایک محبت رکھنے والے دل کی ۔ ایک عشق رکھنے والے دل
کی ۔ ایک درد رکھنے والے دل کی تب خدا تمہارا ہو جائے گا اور تب تم وہی کہو گے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے کہا کہ ہے
آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا
پس آج تمہارے لئے خدا تعالیٰ نے بڑی سے بڑی نعمت مہیا کر دی ہے اور وہ اس کا اپنا وجود
ہے جو اس نے تمہارے سامنے رکھ دیا۔ وہ کہہ رہا ہے کہ آؤ اور مجھے لے لو۔ اسے کسی چیز کی ضرورت
نہیں صرف اخلاص اور محبت رکھنے والے دل کی ضرورت ہے ، وہ پیدا کر و ۔ آج کیا یا کیوں یا کیسی یا
کس طرح کا کوئی سوال نہیں ۔ اب کوئی شخص یہ نہیں پوچھ سکتا کہ کیسی قربانی کی ضرورت ہے ، کوئی شخص
نہیں کہہ سکتا کہ کیوں قربانی کریں، کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ اب ہم کیا کریں اور کس طرح کریں۔ آج
تم سے یہ مطالبہ ہے کہ تم کہو کہ تمہارا سب کچھ حاضر ہے ، اُسے قبول کر لیا جائے ۔ جب تم سچے دل سے
یہ بات کہنے پر تیار ہو جاؤ گے تو خدا تعالیٰ کے فضل تم پر نازل ہوں گے، بے انتہاء فضل نازل ہوں
گے۔ اتنے بڑے بڑے فضل نازل ہونگے کہ آئندہ زمانہ میں آنے والے لوگ تم پر رشک کریں
گے۔ نہ صرف عام لوگ تم پر رشک کریں گے بلکہ بڑے بڑے سردار رشک کریں گے ۔ اور نہ صرف
بڑے بڑے سردار رشک کریں گے بلکہ بڑے بڑے بادشاہ تم پر رشک کریں گے اور کہیں گے کاش !

خطبات محمود
۷۴۱
سال ۱۹۳۵ء
اُن سے سب کچھ لے لیا جاتا اور انہیں تمہارے ساتھ بغیر دریوں کے فرش پر بیٹھ کر یہ باتیں سننے کا
موقع میسر آتا ۔ پس ہوشیار ہو جاؤ اور اس تحریک کے ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو جو میں نے
تمہارے سامنے پیش کی ۔ اور یاد رکھو یہ پہلا قدم ہے جو تمہیں اُٹھانے کے لئے کہا گیا۔ اور اپنے دل
سے یہ خیال نکال دو کہ تمہارے لئے دنیا میں کوئی آرام کا موقع ہے ۔ عاشق کے لئے کوئی آرام
نہیں ہوتا سوائے معشوق کے مل جانے کے۔
صلى الله
۔
صلى الله
میں تمہیں عشق الہی ایک مثال کے ذریعہ سے سمجھاتا ہوں ۔ رسول کریم ﷺ نے بدر کی جنگ
میں ایک عورت کو دیکھا جو دیوانہ وار ادھر اُدھر پھر رہی تھی اور لڑائی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اضطراب
کے ساتھ کبھی ایک طرف جاتی کبھی دوسری طرف ۔ رسول کریم ﷺ نے اُسے دیکھا اور آپ کا دل
جو محبت کا ا لازوال خزا نہ تھا کیف عشق سے لبریز ہو گیا ۔ آپ نے صحابہ سے کہا تم نے دیکھا یہ عورت کس
اضطراب سے اِدھر اُدھر پھر رہی ہے ۔ اس کا بچہ گم ہو گیا ہے اور یہ اُس کی تلاش کر رہی ہے ۔ اُس
وقت نہایت خون ریز لڑائی جاری تھی ، بڑے بڑے جری اور بہادر سپاہی مسلمانوں کی تلواروں کی
تاب نہ لا کر میدانِ جنگ سے بھاگ رہے تھے ۔ اور مکہ کے وہ صنادید جنہیں اپنے زور بازو پر ناز تھا
اور سمجھتے تھے کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ، اپنی سواریوں کو ایڑیاں مار مار کر بدر کے میدان سے لگا کر
دور لے جانا چاہتے تھے ، عین اُس حالت میں وہ ضعیف دل عورت تلواروں کے سایہ کے نیچے بھاگتی
ہوئی اپنے گمشدہ بچہ کی جستجو کر رہی تھی ۔ یہ نظارہ کوئی معمولی نظارہ نہ تھا ۔ رسول کریم ﷺ نے اُسے
دیکھا اور آپ اس سے متاثر ہوئے اور آپ نے صحابہ کو بھی یہ نظارہ دکھا یا آخر جستجو کرتے کرتے اُس
عورت کو اُس کا بچہ مل گیا ۔ اُس نے اسے اُٹھا لیا اور محبت اور پیار سے اپنے سینہ سے چمٹالیا ۔ کوہ
بھول گئی اس بات کو کہ یہ بدر کا مقام ہے جہاں خون ریز جنگ ہو رہی ہے ، وہ بھول گئی اس بات کو کہ
اس جنگ میں اس کے بھائی بند قتل ہو کر ڈھیر ہو رہے ہیں ، وہ بھول گئی اس بات کو اس کے عزیز اور اس
کے ہم وطن چاروں طرف زخمی ہو کر تڑپ رہے ہیں ، وہ بھول گئی اس بات کو کہ اُس کی قوم کے سردار
سرتا پا خون سے لتھڑے ہوئے بھاگتے ہوئے لشکر کو سمیٹنے کی کوشش میں مشغول ہیں ، وہ بھول گئی اس
بات کو کہ اُس کی قوم کی عزت خاک میں ملائی جا رہی ہے ، وہ بھول گئی اس بات کو کہ وہ اس وقت مکہ
میں امن سے نہیں بیٹھی ہوئی بلکہ بدر کے میدان میں چاروں طرف سے اپنی قوم کے دشمنوں سے گھری

خطبات محمود
۷۴۲
سال ۱۹۳۵ء
ہوئی ہے ۔ وہ اِن سب باتوں کو بھول گئی اور اسے صرف یہ بات یاد رہی کہ اسے اس کا بچہ مل گیا ہے مگر
یہ اطمینان اسے کب حاصل ہوا ؟ جب اُسے اُس کا بچہ مل گیا اس سے پہلے اُس نے کوئی آرام نہیں کیا
کسی بات سے تسلی نہیں پائی کسی خوف نے اسے نہیں ڈرایا۔
اب میں تم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہماری محبت اللہ تعالیٰ سے اتنی بھی نہیں جتنی اس عورت کو
اپنے بچہ سے تھی ؟ کیا جس طرح وہ عورت تمام خطرات سے غافل ہو کر اپنے بچہ کی تلاش میں مشغول تھی
اسی طرح ہم اپنے ازلی ابدی محبوب کی تلاش میں نہیں لگ سکتے ؟ اور کیا ذرا ذرا سا خطرہ اور چھوٹی
چھوٹی قربانی ہمیں ڈرا دیتی ہے؟ یا بغیر اس کے کہ وہ پیارا ہمیں ملے ہم تسلی پا کر بیٹھ جاتے اور بغیر اس
کے کہ اس کا دیدار ہمیں حاصل ہو ہم جد و جہد کو چھوڑ بیٹھتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو لعنت ہے ہمارے عشق پر
اور لعنت ہے ہماری محبت پر ۔
( الفضل ۲۹ رنومبر ۱۹۳۵ء )
ل التوبة : ۳۸ تا ۴۲
التوبة : ١ تا ٦
بخاری کتاب بدء الوحى باب كَيْفَ كَانَ بَدْء الوحي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ
قمچیاں : کوڑے۔ تازیانے۔ چابکیں ۔ چھڑی ۔ پتیلی اور لچکدار ٹہنیاں
ه تذکره صفحه ۱۰ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چہارم
ك بخارى كتاب الادب باب رحمة الولد و تقبیله و معانقته

آج 10 میں سے 10 باقی