قربانیوں کی کوئی حد مقرر نہیں کی جاسکتی

حصہ 2

خطبات محمود
۷۶۳
سال ۱۹۳۵ء
اور بیکاروں کے لئے لو ہار ، ترکھان ، چمڑے کا کام مثلاً اٹیچی کیس اور بوٹ وغیرہ بنانا سکھائے جانے کا
انتظام کیا جائے ۔ ہم سالانہ قادیان کے غرباء پر ۱۵ ہزار روپیہ کے قریب صرف کرتے ہیں ۔ ۵ ہزار تو
زکوۃ کا ہوتا ہے پھر کئی ایک کو لنگر خانہ سے روٹی دی جاتی ہے پھر دار الشیوخ کے طلباء ہیں جن کے لئے
جمعہ کے روز آٹا جمع کیا جاتا ہے ۔ عیدین کے موقع پر بھی کچھ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور میں کچھ رو پیدا اپنے
پاس سے بھی خرچ کرتا ہوں اور یہ سب ملا کر تقریباً پندرہ ہزار ہو جاتا ہے اس کی بجائے اگر ہم فی الحال
پانچ ہزار بھی تجارتی کاموں پر لگا دیں تو اس سے بہت زیادہ فوائد ہوں گے بیکاروں کے اندر کام سیکھنے
کے بعد قربانی کی روح اور خود اعتمادی پیدا ہوگی اور مانگنے کی وجہ سے جو خست پیدا ہو جاتی ہے وہ دُور
ہوگی ۔ اور پانچ ہزار روپیہ سے ہم سو دو سو آدمی پال سکتے ہیں اور ایسے کام نکالے جائیں گے جن میں
عورتیں اور نا بینا اشخاص بھی حصہ لے سکیں ۔ مثلاً ٹوکریاں بنانا ، چکیں بنانا ، آزار بند بنانا وغیرہ یہ ایسے
کام ہیں جنہیں عورتیں بھی کر سکتی ہیں ۔ اگر شروع میں ہمیں نقصان بھی ہو تو کوئی حرج نہیں مثلاً ہم نے
دس ہزار خرچ کیا اور آٹھ ہزار کی آمد ہوئی تو پھر بھی ہم نفع میں رہے کیونکہ ان لوگوں کی اگر ہم روپیہ
سے امداد کرتے تو غالباً پانچ ہزار سے کم خرچ نہ ہوتا ۔ اگر اللہ تعالیٰ اِس سلسلہ میں برکت دے تو
موجودہ بیکاروں کو کام پر لگانے کے بعد باہر بھی بیکاروں کو بلایا جا سکتا ہے اور اس طرح یہ کام قادیان
کی ترقی کا موجب بھی ہو سکتا ہے پس اس کام کے لئے بھی ایک شخص کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں
میں زندگی وقف کرنے والا ہو بعض لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ تکلیف سے گھبرا جاتے ہیں یا کہیں
زیادہ تنخواہ کی امید ہو تو چلے جاتے ہیں ۔ بعض کام سے جی چراتے ہیں ، بعض کام کے عادی نہیں
ہوتے ۔ حالانکہ وقف کے معنی یہ ہیں کہ سمجھ لیا جائے اب اسی کام میں موت ہوگی نہ دن کو آرام ہو نہ
رات کو نیند آئے ۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ حقیقی جوش سے کام کرنے والے کی نیند اکثر خراب ہو جایا
کرتی ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ کئی دفعہ چار پائی پر لیٹ کر کئی کئی گھنٹے فکر سے نیند نہیں آتی اور سلسلہ
کے کاموں کے متعلق سوچنے اور فکر کرنے میں دماغ لگا رہتا ہے پس کام کرنے والے کے لئے نیند بھی
نہیں ہوتی ۔ قرآن کریم نے جو کہا ہے کہ مؤمن سوتے وقت بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اس کا یہی
مطلب ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین کی فکر میں ہی تھک کر سو جاتے ہیں اس لئے نیند میں بھی ان کا دماغ
دین کے کام میں لگا رہتا ہے۔ پس وہ نو جوان آگے آئیں جو دین کے کام میں مرنا چاہیں ۔ یہ غلطی ہے

خطبات محمود
۷۶۴
سال ۱۹۳۵ء
ہے ۔ خدا سے
کہ بعض لوگ چھ سات گھنٹے کام کرنے کو احسان سمجھ لیتے ہیں اور پھر نا کامی کو قسمت پر ڈال دیتے ہیں
حالانکہ گستاخ اور بے ادب ہے وہ وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ نا کامی خدا کی طرف سے آتی ہے ۔ خد
ہمیشہ کامیابی آتی ہے اور جو نا کامی کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی ہتک کرنے
والا ہے پس جب تک کوئی یہ نہ سمجھے کہ ناکامی کا میں ذمہ دار ہوں وہ اپنے آپ کو وقف نہ کرے۔ میں
نے دیکھا ہے کئی لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ناکامی ہوئی تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے کیا کامیابی ہمارے
اختیار میں ہے؟ لیکن ایسے خیالات سے قوم میں سُستی پیدا ہوتی ہے ۔ یورپین قوموں میں ناکامی کے
عذر کو قبول نہیں کیا جاتا اور جو نا کام ہوا سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے کہ بس تم اس کام کے اہل نہیں ۔ اس
لئے تم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ جو کام بھی اُس کے سپر د کیا جائے اُس میں کامیاب ہو کر
دکھائے ۔ دیکھو ! دیکھو ! زمینیں ہماری اچھی ہیں اور کثرت سے ہیں مگر ہمارے ہاں زمیندار اگر کوئی ملازم
رکھیں تو اسے چند من غلہ کے سوا کوئی اُجرت نہیں دے سکتے ۔ مگر امریکہ والے زمیندار اپنے ملازموں
کو دو دو سو روپیہ تنخواہیں دیتے ہیں اور پھر وہ اتنا غلہ پیدا کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کا دیوالہ نکال
دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ پاگل ہو کر کام کرتے ہیں ۔ میں نے لنڈن کی گلیوں میں کسی
آدمی کو چلتے نہیں دیکھا ۔ سب بھاگے پھرتے ہیں ۔ جب میں وہاں تھا تو ایک دن مجھ سے حافظ روشن
علی صاحب مرحوم نے پوچھا کہ کیا آپ نے یہاں کسی آدمی کو چلتے بھی دیکھا ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں
یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا کسی قریبی کے مکان کو آگ لگی ہوئی ہے اور اسے بجھانے جا رہے ہیں بلکہ
اس سے بھی زیادہ تیزی سے وہ لوگ چلتے ہیں پس مجھے ایسے انسانوں کی ضرورت ہے جو خود پاگل ہوں
اور دوسروں کو پاگل کر دیں ۔ یہ اتنے بڑے ثواب کا کام ہے کہ ایسے شخص کا : ایسے شخص کا نام صدیوں تک : زنده ره
سکتا ہے اور اگر روپیہ آ جائے تو ایسے لوگوں کی خدمت کرنے سے بھی سلسلہ کو دریغ ریغ نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً
اگر پندرہ ہزار منافع ہو جائے تو اس میں سے کام کرنے والے کو چار پانچ سو یا ہزار دینے میں بھی کیا
عذر ہو سکتا ہے گویا اس کام میں دنیوی طور پر بھی فائدہ ہونے کا امکان ہے جو دوست ان کاموں سے
واقف ہوں وہ یہ بھی مشورہ دیں کہ کیا کیا کام جاری کئے جائیں ۔ میرے ذہن میں تو لکڑی کا کام
مثلاً میز کرسیاں بنانا ، لوہے کا کام جیسے تالے ، کیل کانٹے اور اسی قسم کی دوسری چیزیں جو دساورے کے
طور پر بھیجی جا سکتی ہیں چمڑے کا کام یعنی بوٹ ، اٹیچی کیس وغیرہ چیزیں تیار کرانا ہے ۔ ہماری جماعت

خطبات محمود
۷۶۵
سال ۱۹۳۵ء
میں ہی ان کی کافی کھپت ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ازار بند، پراندے اور اسی قسم کی کئی دوسری چیزیں
ہیں ۔ گوٹہ کے استعمال سے میں نے روک دیا ہے لیکن اگر باہر اس کی کھپت ہو سکے تو یہ بھی تیار کرایا جا
سکتا ہے میں نے جہاں تک عقل کا کام تھا یہ سکیم تیار کی ہے ۔ باقی تجربہ سے جو حصہ تعلق رکھتا ہے اس
کے بارہ میں اس خطبہ کی اشاعت کے بعد تجربہ کار دوست اطلاع دیں ۔ میری تجویز یہ ہے کہ عورت ،
مرد، بچہ ، بوڑھا ہر ایک کو کسی کام پر لگا دیا جائے اور سوائے معذوروں کے کوئی بیکار نہ رہے ۔ اس طرح
ہجرت کا سامان بھی پیدا ہو سکتا ہے اب تو ہم ہجرت سے روکتے ہیں مگر اس صورت میں باہر سے لوگوں کو
بلاسکیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم میں سے ہر شخص کما کر کھانے کا عادی ہو ۔ میرا ارداہ ہے کہ تحریک
جدید کے طلباء کو بھی ایسے کام سکھائے جائیں تا ان میں ہاتھ سے کام کرنے کی روح پیدا ہو ۔ غریب امیر
کا امتیاز مٹ جائے اور نوکری نہ ملے تو کوئی پیشہ انکے ہاتھ میں ہو ۔ پڑھے لکھے لوگ آجکل دس دس
روپیہ کی چپڑاس کی نوکری کیلئے ٹکریں مارتے پھرتے ہیں حالانکہ اس طرح کے کاموں سے وہ
سو پچاس روپیہ ماہوار کما سکتے ہیں پس ایک دوست اس تجویز کے متعلق مشورہ دیں اور دوسرے نو جوان
اپنے آپ کو وقف کریں دیکھو! ایک نوجوان نے اس تحریک پر عمل کر کے دکھا دیا ہے اور گو الفضل
لِلْمُتَقَدِّمِ کے مطابق پہل کی عزت اُسے مل گئی ہے مگر تم دوسرے نمبر کی عزت کو ہی ضائع نہ کرو۔ میں
امید کرتا ہوں کہ نوجوان اس سال پہلے سے زیادہ قربانیاں کریں گے اور ایک امتیاز پیدا کر کے
دکھائیں گے ۔
م
21
اسد الغابة جلد ا صفحه ۲۳۷، ۲۳۸ مطبوعہ ریاض ۱۳۸۴ھ
دساور : غیر ملک کی منڈی ۔ سوداگری کا مال جو غیر ملک سے آئے ۔
( الفضل ۳ دسمبر ۱۹۳۵ء )

آج 10 میں سے 10 باقی