سالِ نو کا پروگرام
خطبات محمود
(خطبات جمعہ )
Lbi
جلد ۱۷
خطبات مود
(خطبات جمعہ)
۶۱۹۳۶
فرموده
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احد المصلح الموعود
خلیفة اصبح ای الثاني
لد
زیر اهتمام
فضل عمر فاؤنڈیشن
خطبات محمود جلد 17
مرزا
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
خلیفة المسیح الثاني
فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ
:
:
:
اگست 2022ء
:
1000
:
فضل عمر فاؤنڈیشن انڈیا
نظارت نشر و اشاعت قادیان ، 143516
ضلع گورداسپور ( پنجاب ) انڈیا
فضل عمر پریس قادیان
:
:
:
نام کتاب
بیان فرموده
پہلی اشاعت
اشاعت ھذا انڈیا بار اول
تعداد
شائع کرده
زیر اہتمام
مطبع
KHUTBAT-E-MAHMOOD
Vol-17 (Urdu)
Delivered by: Hadhrat Mirza Bashiruddin Mahmood Ahmad
Khalifatul Masih 2nd
First Published in Rabwah by Fazl-e-umar Foundation
First Edition In India: In Auguest, 2022
Copies: 1000
Published by: Fazl-e-umar Foundation India
Supervised by: Nazarat Nashro Isha'at Qadian - 143516
Distt۔ Gurdaspur (Punjab) INDIA
Printed at: Fazl-e-Umar Press Qadian
ISBN : 978-817912-269-3
عرض ناشر
خطبات محمود کی جلد میں قبل از میں فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ سے شائع ہوئی ہیں ۔ نظارت
۔
نشر و اشاعت قادیان پہلی بار ان کو حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی
منظوری سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے ۔ قار ۔ قارئین کے ہاتھ میں
جلدے ا رے ا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام قارئین کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیان
فرمودہ حقائق و معارف کو سمجھنے اور ان انوار و فیوض سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے
اور ان جلدوں کی روں کی تیاری کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے تمام کارکنان کو اجر عظیم عطا
فرمائے ۔ آمین ۔
ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن انڈیا
خطبات محمود
سال ۱۹۳۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات کی
ستر ہویں جلد احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ الحمد للہ علی ذلک ۔
اس جلد میں ۱۹۳۶ء کے ۴۵ خطبات جمعہ شامل ہیں ۔
حضرت فضل عمر سلطان البیان کے خطبات علوم و معارف کا انمول خزانہ ہیں اور پیشگوئی
کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا“ پر شاہد ناطق ہیں۔ حضرت مصلح موعود
کا دور خلافت جو کم و بیش ۵۲ سال پر محیط ہے ایک تاریخ ساز دور تھا۔ اس نہایت کامیاب طویل
دور میں حضور کے خطبات نے جماعت کی علمی و روحانی ترقی اور تعلیم و تربیت میں نہایت اہم کردار
ادا کیا۔
ہمارا یہ روحانی و علمی ورثہ سلسلہ کے لٹریچر میں بکھر اپڑا تھا اور جماعت کے دوستوں کو اس
سے استفادہ کرنا مشکل تھا۔ فضل عمر فاؤنڈیشن اس جماعتی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ان خطبات کو
کتابی شکل میں شائع کر رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے پورے طور پر استفادہ کرنے اور جماعتی ذمہ داریوں کو
احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
و
والسلام
خاکسار
ناصر احمد شمس
سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن
سال ۱۹۳۶ء
فہرست مضامین خطبات محمود
( خطبات جمعہ ۱۹۳۶ء)
جلد ۱۷
خطبات محمود
خطبه نمبر تاریخ بیان فرموده
موضوع خطبه
صفحه
1
۲
۱۷۳
۳ جنوری ۱۹۳۶ء سال نو کا پروگرام
۱۰ جنوری //
تحریک جدید کے مزید مطالبات
تحریک جدید کے مالی مطالبہ کی شاندار کامیابی
۱۴
۳۹
// ۲۴ ۴
ر اگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتے ہو تو خلیفہ وقت کی اسی
طرح کامل اطاعت کرو جس طرح دماغ کی تمام اعضاء کرتے ہیں ۵۷
۵
// ۳۱
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرو
۷۸
۹۱
۱۲۳
۱۴۶
۱۵۸
۲۰۰
۲۱۲
۶ ۲۸ فروری ۱۹۳۶ء معذور سے معذور احمدی بھی خدمت دین میں ارادہ نیک اور دعا
کے ذریعہ حصہ لے سکتا ہے۔
V
۲ مارچ ۱۹۳۶ء صداقت اور دیانت کی تلوار سے دنیا کو فتح کرو
۱۳ مارچ
// ۲۰
۹
۱۰
11
اله
// ۲۷
ر جائز اور پُر امن ذرائع سے دنیا میں صحیح اسلامی حکومت قائم کرنا
ہمارا فرض ہے
آؤ ہم پھر خدا تعالیٰ کے حضور چلا ئیں اور اپنے آنسوؤں سے اپنی
سجدہ گاہ کو تر کر دیں
ر خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام
دینے کا صلہ جماعت احمد یہ کو کیا مل رہا ہے۔
۳ را پریل در عجز و انکسار سے دعائیں کرو اور اپنی اصلاح میں لگ جاؤ
// ۱۰
ر اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور خدا تعالیٰ کی خشیت اور
اس کی محبت پیدا کرو
سال ۱۹۳۶ء
صفحه
۲۱۹
۲۴۱
۲۵۸
۲۷۳
۲۹۸
۳۱۴
۳۲۸
۳۵۴
۳۷۲
۳۹۴
۲
خطبات محمود
خطبه نمبر تاریخ بیان فرموده
۱۳
موضوع خطبه
ے اراپریل ۱۹۳۶ء ہم حضرت مسیح موعود کی ہتک کے ازالہ کیلئے اپنے خون کا آخری
// ۲۴ ۱۴
قطرہ تک بہا دینے کیلئے تیار ہیں۔
مستیاں ترک کر وطالب آرام نہ ہو
۱۵ یکم مئی ۱۹۳۶ء اگر چالیس مؤمن بھی متوکل اور وفادار ہوں تو وہ ساری دنیا فتح
//A
۱۶
// ۱۵ ۱۷
// ۲۲ ۱۸
کر سکتے ہیں
ار دشمنان احمدیت کی حیا سوز کذب بیانیاں
تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جماعت کو انتباہ
اگر دنیا کو فتح کرنا چاہتے ہو تو عملی زندگی میں بھی تعلیم اسلام کے
مطابق تغییر پیدا کرو
// ۲۹
۱۹
ار عملی اصلاح کے اہم سوال کو حل کرنے کی کوشش کی جائے
۲۰
۵ جون ۱۹۳۶ء اعمال کی اصلاح میں کیا مشکلات درپیش ہیں
// ۱۲
۲۱
// ۱۹ ۲۲
اعتقادی اصلاح کی نسبت عملی اصلاح کیوں مشکل ہے
ر جو میری سنے گا وہ جیتے گا اور جو میری نہیں سنے گا وہ ہارے گا
// ۲۶ ۲۳
ر قادیان کے احرار اپنے مردوں کو ”پاک“ رکھنے کیلئے علیحدہ
قبرستان بنانے کیلئے روپیہ یا زمین لے لیں
۲۴ ۳ جولائی ۱۹۳۶ء تم اس مقام پر کھڑے ہو جاؤ کہ دنیا تمہاری نقل کرے
// ۱۰ ۲۵
/۱۷ ۲۶
// ۲۴
۲۷
// ۳۱ ۲۸
اصلاح اعمال کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔
(1) قوت ارادی (۲) صحیح اور پورا علم (۳) قوت عملی
ر خدا تعالیٰ نے اخلاق کی درستی اور مادی ترقی کو مذہب کے تابع
کر دیا ہے
۴۲۴
۴۳۱
۴۳۴
۴۶۲
ار بہادر بنو کہ مؤمن بزدل نہیں ہوتا اور رحیم بنو کہ مؤمن ظالم نہیں ہوتا ۴۷۳
ار ہم کس حد تک دنیوی عزت کے طالب ہو سکتے ہیں۔ قربانیاں اور
مصائب وہ کھڑکیاں ہیں جن میں سے ہم اپنے محبوب کو جھانک
۴۸۹
سکتے ہیں
خطبات محمود
خطبه نمبر تاریخ بیان فرموده
۳
موضوع خطبه
۲۹ ۷ را گست ۱۹۳۶ء مؤمن کو کامل اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہئے
استعانت بغیر عبودیت کے حاصل نہیں ہو سکتی
// ۱۴
// ۲۱
۳۰
۳۱
// ۲۸ ۳۲
احمدی اس نعمت کی قدر کریں جو حضرت مسیح موعود نے ان کے سپرد
کی ہے۔ دوست اپنی اولاد کی اور دوسرے نوجوانوں کی اصلاح
کریں
ہمارا ما لولا إِلهُ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہے
ر ہمارا ما
۳۳ ۱ ار ستمبر ۱۹۳۶ء جماعت کو تدریجی طور پر اب قربانیوں کے میدان میں آگے سے
سال ۱۹۳۶ء
صفحه
۵۰۴
۵۲۶
۵۴۱
۵۶۰
۵۷۲
۵۸۷
۵۹۳
۶۲۶
۶۴۸
٦٦٨
۶۸۸
٧٠٠
٧٠٧
۷۱۸
آگے قدم رکھنا ہوگا
مؤمن کو امر الہی کے حصول کیلئے ہر وقت اور ہر قربانی کیلئے تیار
رہنا چاہئے
جذبات کے اظہار کا صحیح طریق تحریک جدید کے مطالبات کے
مطابق قربانی کرنا ہے
// ۱۸ ۳۴
// ۲۵ ۳۵
۳۶ ۲ اکتوبر ۱۹۳۶ء ” وقار کا حقیقی مفہوم ۔ ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت
پر ہونی چاہئے
ار مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے
ر منافقین کا جماعت احمد یہ سے علیحدہ ہونا جماعت کیلئے ہرگز
نقصان رساں نہیں
// ۹ ۳۷
// ۱۶ ۳۸
// ۲۳ ۳۹
ار حمد کامل کیلئے صفات الہیہ رب العلمين، الرحمن الرحیم اور
مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مظہر بننا ضروری ہے
۴۰ ۶ نومبر ۱۹۳۶ء کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان تذلل اور انکسار
اختیار کرے
تحریک جدید کے تیسرے سال کا یکم دسمبر ۱۹۳۶ء سے آغاز
// ۲۷
۴۱
۴۲ ۱۴ دسمبر ۱۹۳۶ء لیلۃ القدر کیا ہے اور اس کے حصول کیلئے کیا کرنا چاہئے
سال ۱۹۳۶ء
صفحه
۷۳۰
۷۴۸
۷۶۵
موضوع خطبه
لد
خطبات محمود
خطبه نمبر تاریخ بیان فرموده
۴۳ ۱۱ دسمبر ۱۹۳۶ ء رمضان کی دو راتوں میں تمام احمدی متحدہ طور پر صرف دو
دعائیں مانگیں
ار مخلصین جماعت کو جلسہ سالانہ میں بکثرت شریک ہو کر دار الامان
کے فیوض و برکات سے حصہ لینا چاہئے
جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے متعلق فرائض اور واجبات
١١١٨۴۴
// ۲۵ ۴۵
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
1
①
سال ۱۹۳۶ء
سال نو کا پروگرام
فرموده ۳ جنوری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
مجھے ابھی تک گلے کی تکلیف سے آرام حاصل نہیں ہوا اور آج سر میں درد بھی ہے اس
لئے کوئی لمبا خطبہ بیان نہیں کر سکتا اختصاراً بعض باتیں بیان کر دیتا ہوں ۔ سب سے پہلے یہ اعلان
کرتا ہوں کہ چونکہ جلسہ کا کام اور رمضان ختم ہو چکا ہے اس لئے اِس ہفتہ سے اتوار کے روز سے
حسب معمول درس شروع ہو جائے گا ۔ ہفتہ کے روز مستورات کا درس ہوتا ہے، مردوں کا نہیں
ہوتا۔ پس اتوار سے مردوں کا درس شروع کیا جائے گا۔
دوسری بات یہ ہے کہ یہاں بعض دفعہ ملفوں کے آنے جانے پر ہوئی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہاں بعض دفعہ مبلغوں کے آنے جانے پر پارٹیاں ہوتی ہیں ۔
میں نے بہت دفعہ دیکھا ہے کہ منتظمین غلطیاں کرتے ہیں۔ کئی دفعہ اصلاح کی طرف توجہ دلائی جاتی
ہے مگر پھر وہی غلطیاں ہوتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ غلطی کے بعد وہ پوری کوشش کرتے
ہیں کہ ہم کو سزا نہ ملے اور چونکہ وہ سزا سے بچ جاتے ہیں اس لئے پھر اُسی غلطی کے کرنے میں انہیں
کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی ۔ سزا انسانی ترقی کیلئے ضروری ہوتی ہے اس لئے جب غلطی ہو تو
انسان کو اس کا خمیازہ بھگتنے کیلئے خود کو تیار کرنا چاہئے ۔ جب تک یہ روح پیدا نہ ہو غلطیوں کی
اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ ایسے مواقع پر منتظمین بعض ایسی حرکات کرتے ہیں جو دنیا کے عام مروجہ طریق
کے لحاظ سے بھی نہایت نا پسندیدہ اور ناشائستہ ہوتی ہیں ۔ مثلاً آج ہی ایک واقعہ ہوا ہے۔ بعض
مبلغین کے جانے پر مدارس کے طلباء نے ایک پارٹی کا انتظام کیا ۔ ایسی پارٹیوں کو میں نہ صرف یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
کہ ناپسندیدہ نہیں سمجھتا بلکہ جماعت کے اندر قربانی اور اس کی قدر کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے ان کو
مفید سمجھتا ہوں لیکن ہر چیز خواہ کتنی مفید کیوں نہ ہو اُس کیلئے بعض قواعد ہوتے ہیں جن کی پابندی
ضروری ہوتی ہے۔ اس پارٹی کے متعلق جب مجھ سے دریافت کیا گیا تو منتظمین کی سہولت کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں نے کہہ دیا کہ تین جنوری کو صبح یا شام جو وقت بھی مقرر ہو جائے میں آجاؤں گا ۔
میرا مطلب یہ تھا کہ صبح کی یا شام کی میں قید نہیں لگاتا جس وقت بھی سہولت ہو کر لی جائے۔ لیکن
اس کا یہ مطلب کوئی عقلمند بھی نہیں سمجھ سکتا تھا کہ میں اُس دن صبح سے شام تک تمام کام چھوڑ کر بیٹھا
رہوں گا کہ وہ جب چاہیں بلا لیں۔ منتظمین کیلئے مناسب تھا کہ وہ صبح کا یا شام کا کوئی وقت مقرر
ملتا تو دو
کر کے مجھے اطلاع دے دیتے ۔ یہ گفتگو یکم کو ہوئی تھی اور اس کا جواب مجھے اگر دیر سے بھی ملتان
کی صبح کو مل جانا چاہئے تھا۔ دو تاریخ کو جلسہ کے انتظام کے متعلق رپورٹیں وغیرہ پڑھنے کیلئے
مردوں کا اجتماع ہوا اور اُس دن چونکہ سید ناصر شاہ صاحب کی وفات ہوگئی اس لئے دوسرا یعنی
عورتوں کا اجلاس نہ ہو سکا اور زنانہ انتظام کے متعلق رپورٹوں وغیرہ کا پڑھا جانا ملتوی کر دیا گیا۔
اس کے متعلق اُنہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا گل دس بجے اس کیلئے پروگرام رکھ لیا جائے ؟
چونکہ اُس وقت تک اس پارٹی کے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی اور میں اس کے انتظار میں تمام
دن فارغ بھی نہیں بیٹھ سکتا تھا اس لئے میں نے انہیں اجازت دے دی کہ گل دس بجے کا وقت رکھ
لو۔ لیکن آج ساڑھے نو بجے کے قریب پارٹی والوں کا آدمی آیا کہ چلیے پارٹی میں ۔ میں نے کہا کہ ل کا آدمی آیا کہ جیسے پارٹی میں۔ میں نے کہا کہ
مجھے تو اس کی کوئی اطلاع نہیں ۔ تو اُس نے جواب دیا کہ آپ نے جو کہا تھا کہ خواہ صبح رکھ لو خواہ
شام، میں آجاؤں گا ۔ اب یہ تو صحیح ہے کہ میں نے یہ کہا تھا لیکن وقت مقرر کر کے مجھے اس کی
اطلاع دی جانی چاہئے تھی تاکہ میں باقی وقت کام پر لگا سکتا ۔ یہ کسی طرح بھی ممکن نہ تھا کہ میں صبح بھی
اُٹھتے ہی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہتا کہ کوئی آدمی آئے گا کہ چل کر چائے پیو اور میں اُس کے
ساتھ اُٹھ کر چل پڑوں گا۔ میرے کام میں تو اگر ایک دن کا بھی ناغہ ہو جائے تو کئی کئی دن تک اس
کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اور اتنا کام ہوتا ہے کہ روزانہ ۱۴، ۱۵ گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ۔ پس یہ کس
طرح ہو سکتا تھا کہ وہ جب چاہیں مجھے بلا لیں۔ میرے پاس جو آدمی آیا میں نے اُسے یہ جواب دیا
کہ ساڑھے نو بجے آپ آئے ہیں دس بجے ان کا وقت ہے اس لئے میں آپ لوگوں کو صرف
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
۲۵ منٹ دے سکتا ہوں ۔ یہ جواب لے کر وہ گیا اور پچیس منٹ کے بعد پھر آیا کہ ہم نے زنانہ جلسہ
کی منتظمات سے فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنے وقت میں سے پچیس منٹ ہم کو دیتی ہیں ۔ میں نے کہا ان کا
کوئی اختیار نہیں کہ میرا پروگرام تجویز کریں۔ اب صرف پانچ منٹ باقی رہ گئے ہیں اگر چاہو تو یہ
ہو سکتا ہے کہ میں جاؤں اور دعا کر کے آجاؤں ۔ یہ جواب لے کر وہ پھر چلا گیا اور پھر واپس آکر کہا
کہ اچھا ہم شام کو پارٹی کر لیں گے۔
اب کوئی شخص اس بات کو معقول نہیں قرار دے سکتا کہ ڈیڑھ سو آدمی کو ڈیڑھ دو گھنٹہ
بٹھانے کے بعد یہ کہہ دیا جائے کہ صاحبان ! آپ لوگ شام کو تشریف لائیں اور اب چلے جائیں ۔
پہلی غلطی کے بعد منتظمین کو چاہئے تھا کہ اس کا خمیازہ خود بھگتے اور یا تو سارا پروگرام اور ایڈریس
وغیرہ منسوخ کر کے مجھے لے جاتے کہ اصل چیز دعا ہی ہے دعا کروالیتے اور یا عقل سے کام لیتے
اور ان مہمانوں سے کہہ دیتے کہ ہم سے غلطی ہوئی ۔ ہمیں بڑی خوشی ہوتی اگر خلیفہ المسیح شہ
ہو سکتے مگر چونکہ ہماری غلطی کی وجہ سے وہ نہیں آسکے اس لئے آئیے ہم خود ہی ایڈریس وغیرہ پڑھ کر
چائے وغیرہ پی لیتے ہیں ۔ یہ کوئی جہاد تو نہیں تھا کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ، کے ماتحت
امام کے بغیر نہ ہو سکتا ۔ چائے بغیر امام کے بھی پی جاسکتی ہے ایک ادنی سی بات کیلئے اتنے لوگوں کا
اس قدر وقت ضائع کرنا بالکل نامناسب تھا بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اُن لوگوں کا بھی فرض تھا کہ
جب دس بجتے وہ کہہ دیتے کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ اب ہم جاتے ہیں تا آئندہ کے لئے اصلاح ہوتی
لیکن منتظمین نے کوشش یہ کی کہ ان کی غلطی کا خمیازہ دوسرا بھگتے اور قسم قسم کی باتوں سے بات کو
طول دیا۔ مثلاً یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے فوٹو اُتروانا تھا ، یہ کرنا تھا وہ کرنا تھا ، حالانکہ یہ بچوں کی
سب
سی باتیں تھیں ۔ اگر وہ چاہتے تو ۲۵ منٹ میں دعا بخوبی ہوسکتی تھی۔ وہ ایڈریس اور فوٹو وغی
سوخ کر دیتے اور کہہ دیتے کہ چائے پی کر دعا کر لی جائے۔ یا اگر ان کو یہ پسند نہ تھا تو پھ
ان ڈیڑھ سو لوگوں کا وقت ضائع نہ کرتے اور میری شمولیت کے بغیر پروگرام کے مطابق کارروائی
کر لیتے لیکن انہوں نے ان دونوں میں سے کوئی بات بھی نہ کی ۔ پونے دس بجے ان کا آدمی آیا اور
سوا گیارہ بجے تک یہ بحث جاری رہی اور اس طرح ڈیڑھ گھنٹہ تک ڈیڑھ سو لوگوں کو وہاں بٹھائے
رکھا گیا حالانکہ جمعہ کا دن تھا لوگوں نے نہانا دھونا بھی تھا پھر چھٹی کے دن عزیز و اقارب سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لد
سال ۱۹۳۶ء
ملنا جلنا بھی ہوتا ہے اس کا ذکر میں نے خطبہ میں اس لئے کر دیا ہے کہ تا آئندہ اصلاح ہو۔
اس میں شبہ نہیں کہ اصرار بھی محبت پر دلالت کرتا ہے لیکن محبت میں معقولیت ہوا معقولیت ہونی ضروری
ہے۔ صحابہ کو رسول کریم ﷺ سے عشق تھا لیکن اگر وہ آپ کو پکڑ لیتے کہ گھر میں نہیں جانے دیں گے
آپ گھر جاتے ہیں تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو یہ اُن کا عشق تو کہلا تا مگر غیر معقول ۔ تو محبت کو ایک
حد تک ظاہر کرنا چاہئے اور پھر اپنی غلطی کی وجہ سے اسے دل میں رکھ کر احساسات کے صدمہ کو
برداشت کرنا چاہئیے اور سزا بھگتنی چاہئے ۔ اگر آج میں چلا جا تا تو آئندہ بھی اسی طرح ہوتا اس
لئے میں ایک نصیحت تو یہ کرتا ہوں کہ ایسے امور میں عقل سے کام لینا چاہئے ۔ میری رائے یہی ہے
کہ بہت سے جرائم معاف کئے جاسکتے ہیں مگر بیوقوفی کا جرم معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ میری تو سمجھ میں
بھی یہ نہیں آتا کہ انسان غلطی کے باوجود یہ سمجھے کہ نتیجہ ٹھیک نکلے گا اور کہ میں اس کی سزا سے بچ
جاؤں ۔ شاید سزا کے لفظ سے بعض لوگوں نے بید کی بدنی سزا سمجھ لی ہے حالانکہ سزا صرف یہی نہیں
بلکہ جذبات اور احساسات کی سزا بھی سزا ہی ہے۔ یہ بھی سزا تھی کہ میری شرکت کے بغیر ہی وہ
پارٹی کر لیتے یا ایڈریس وغیرہ پروگرام منسوخ کر دیتے یہ جذبات اور احساسات کی سزا تھی ۔ غلطی
کے باوجو د سزا سے بچنے کی کوشش کرنا انسان کو اخلاقی معیار سے نیچے گرا دیتا ہے اور غلطی سے بچنے
کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ انسان اگر غلطی کرے تو اس کی سزا بھی بھگتے خواہ وہ سز امادی ہو یا جذباتی ۔
اس کے بعد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ چونکہ نیا سال شروع ہوا ہے اور اس کا یہ پہلا جمعہ
ہے اس لئے میں پھر بعض باتوں کو دہرا دیتا ہوں جو میرے نزدیک اہم اور ضروری ہیں ۔ اول تو یہ
کوئی میرا پروگرام خواہ وہ ایک سال میں پورا ہو خواہ چار پانچ سال میں ، یہ ہے کہ کوئی ملک دنیا کا
ایسا نہ ہو جس میں تابعی یعنی ایسے لوگ موجود نہ ہوں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے صحابہ کو دیکھا ہے ۔ اس وقت دنیا کے قریباً ایک ہزار ممالک ہوں گے اور ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم ان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچا دیں ۔ ملک کی تشریح
میں حکومتوں کے لحاظ سے نہیں بلکہ زبان کے لحاظ سے کرتا ہوں اور مختلف زبانوں کے لحاظ سے
اس وقت شاید ایک ہزار سے بھی زیادہ ممالک ہوں گے اور ان میں سے صرف ساٹھ ستر ہی ہیں
جن تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کی خبر پہنچی ہو۔ باقی ۹۰۰ سے زیادہ ابھی تک