تحریک جدید کے مالی مطالبہ کی شاندار کامیابی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰
سال ۱۹۳۶ء
چاہئے کہ مکانات بنائیں ۔ قادیان میں مکانات بنانا دنیا نہیں بلکہ دین ہے۔ چنانچہ دیکھ لو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بکثرت یہ الہام ہوا کہ وَسِعُ مَكَانَكَ وَسِعُ مَكَانَكَ -
وَسِعُ مَكَانَكَ ہے ۔ یعنی اپنے مکانوں کو بڑھاؤ اور انہیں ترقی دو۔ یہ الہام صرف حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کیلئے ہی نہیں تھا بلکہ اس الہام میں جماعت بھی مخاطب تھی اور اسے بتایا گیا تھا کہ یا درکھو
اگر تم دشمنوں کے حملوں اور ان کی شرارتوں اور ایذاء رسانیوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو اس کا
ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ کہ مرکز سلسلہ میں مکانات بنواتے چلے جاؤ۔ یہ وَسِعُ مَكَانَک کا
متواتر الهام در حقیقت آئندہ زمانہ کے متعلق ایک پیشگوئی تھی اور اس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جب کبھی
احمد یوں کو مشکل پیش آئے گی اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس التجاء کے ساتھ جھکیں گے کہ الہی ! ہم کیا
کریں؟ تو ہماری طرف سے انہیں یہ کہا جائے گا کہ وَسِعُ مَكَانَگ اپنے مکانات کو اور زیادہ
وسیع کر دو اور اور زیادہ مرکز کو مضبوط کرو۔ اس پیشگوئی کو پورا کرنا اب آپ لوگوں کا کام ہے اور گو
بیسیوں نے اس کو پورا کیا مگر بیسیوں ایسے بھی ہیں جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی ۔ میں
۔
پھر انہیں توجہ دلاتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ان کے رب نے ان کی مصیبتوں کا علاج یہ بتایا ہے کہ
وَسِعُ مَكَانَكَ ۔ اپنے مکانوں کو وسیع کرو اور اس طرح مرکز سلسلہ کو مضبوط کر کے دشمن کو اس پر
حملہ کرنے کی طرف سے بالکل نا امید کر دو۔ پھر اسی الہام میں وَسِعُ مَكَانَک کہہ کر اس امر کی
طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ جب مشکلات آئیں تو اُس وقت زمین پر پھیل جانا اور اپنی تعداد کو
بڑھانے کی کوشش کرنا۔
پس اللہ تعالیٰ نے تمہاری ترقی کا ایک ذریعہ ایک طرف تو تمہیں یہ بتایا ہے کہ اپنے مرکز کو
مضبوط کرو اور دوسری طرف یہ بتایا ہے کہ تم چین اور جاپان اور امریکہ اور افریقہ اور
سٹریٹ سیٹلمنٹس اور دوسرے ممالک میں چلے جاؤ اور دنیا میں پھیلتے چلے جاؤ یہاں تک کہ کوئی قوم
تمہارا مقابلہ نہ کر سکے ۔ یاد رکھو بہترین جرنیل دنیا میں وہی سمجھا جاتا ہے جو اپنی فوج کو عقل کے
ساتھ پھیلا سکے ۔ میرے مخاطب اس وقت وہ ہیں جو فوجی ہنر کو نہیں جانتے اور انہیں خطاب کرنے
والا وہ شخص ہے جس نے کبھی اپنے ہاتھ سے تلوار نہیں چلائی مگر اللہ تعالیٰ نے اسے علم دیا اور ہرقسم کا
علم دیا ہے۔ میں نے کبھی فوجی علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھی ، میں نے کبھی فوجی پریڈ نہیں دیکھی ، میں
۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱
سال ۱۹۳۶ء
نے کبھی فوجی جنگ نہیں دیکھی۔ مگر میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر چاہوں تو فوجی نظام پر ایک
کتاب لکھ سکتا ہوں اور میں الہی علم کی بناء پر کہہ سکتا ہوں کہ بہترین جرنیل وہی ہے جو فوج کو عقل
کے ساتھ پھیلا سکتا ہے۔ یعنی بغیر اس کے کہ دشمن کو اپنے کسی کمزور مقام پر حملہ کرنے کا موقع دے
وہ اپنی فوج کو پھیلا تا چلا جائے کیونکہ اس طرح دشمن ہمیشہ اس کے نرغہ میں گھر جانے کے خطرہ میں
رہتا ہے ۔ پس اس کی دانائی یہ ہے کہ وہ اپنے کمزور مقاموں کا دشمن کو پتہ نہ لگنے دے تا دشمن
اس پر حملہ نہ کر دے لیکن اپنے لشکر کو پھیلا تا چلا جائے تا دشمن اس کے نرغہ میں گھر جائے ۔ یہ وہی
وَسِعُ مَكَانَگ والی پالیسی ہے جس کا خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہام میں ذکر فرمایا اور ہمیں بتایا کہ جب دشمن تم پر حملہ کرے تو وَسِعُ مَكَانَگ کے حکم پر عمل کرنا
یعنی اور پھیل جانا ۔ پھر حملہ کرے تو اور زیادہ پھیل جانا ۔ پھر حملہ کرے تو اور زیادہ پھیل جانا ۔ پس
اس الہام میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں جہاں قادیان میں بڑھنے کا حکم دیا وہاں ساری زمین پر پھیل
جانے کا بھی حکم دیا ہے۔ قرآن کریم میں بھی یہ علم موجود ہے اور دراصل قرآن ہی تمام علوم کا اصل
منبع ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات تو اس کی تشریح ہیں مگر قرآن مجید سے
یہ معارف وہی نکال سکتا ہے جو اپنے دل کی آنکھیں کھول کر اسے پڑھے۔ پس یہ دو چیزیں ہیں جن
پر جماعت اگر عمل کرے تو وہ دشمن کے حملہ سے بالکل محفوظ ہو جائے ۔ یعنی قادیان میں مکانات
بناتے جاؤ اور دنیا میں پھیلتے جاؤ یہاں تک کہ ساری دنیا پر تمہارا قبضہ ہو جائے ۔ جو جماعتیں ایک
جگہ رہتی ہیں وہ ہم ہمیشہ ہمیشہ کچلی جاتی ہیں ۔ اگر ہماری جماعت پنجاب میں محدود ہوتی تو سوچو پچھلا زمانہ
کتنا خط
اخطر ناک آیا تھا اور کیا اگر ہماری جماعت صرف پنجاب میں محدود ہوتی تو وہ چلی نہ جاتی ؟ اب
بھی خطرہ کچھ کم نہیں ہو ا صرف اس نے اپنی شکل بدل لی ہے ورنہ خطرہ پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ میں
اس کی تفصیلات میں نہیں پڑ سکتا مگر یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ خطرہ پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ حکومت
کی طرف سے بھی اور احرار کی طرف سے بھی ۔ جب انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ قوم بیوقوف نہیں کہ
یونہی آسانی سے اسے پکڑا جا سکے تو ان کے حملہ نے اب عقلمندانہ شکل اختیار کر لی ہے۔ بے شک
جماعت کے خلاف بدظنی ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتی مگر وہ افسر جو اس دھوکا میں ہیں کہ ہماری جماعت
حکومت کے خلاف بغاوت کی تعلیم دینے لگ گئی ہے جب ان کی آنکھیں گھلیں گی اُس وقت اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲
سال ۱۹۳۶ء
موجودہ وقت میں جو فاصلہ ہے وہ کس طرح طے ہو سکتا تھا ؟ اور حکومت کے وہ افسر جن کے دلوں
میں ہماری مخالفت ہے ان کے ظلم سے بچنے کا ہمارے پاس کونسا ذریعہ تھا ؟ وہ ذریعہ یہی تھا کہ
ہماری جماعت پھیلی ہوئی تھی ۔ اگر پنجاب کے افسر ہمارے متعلق یہ کہتے کہ یہ جماعت باغی ہے تو
یو۔ پی ، بمبئی ، بہار، بنگال اور دوسرے صوبوں کے افسر کہتے ہیں کہ یہ بالکل جھوٹ ہے ۔ احمدی
جماعت تو حکومت کی وفادار ہے۔ چنانچہ ہمارے ماتحت جو احمدی رہتے ہیں انہوں نے کبھی کوئی
باغیانہ حرکت نہیں کی بلکہ بغاوت سے لوگوں کو روکنا ان کا طریق ہے۔ اور اگر پنجاب میں احرار
ہمارے متعلق کہتے کہ یہ اسلام کے دشمن ہیں اور ان سے زیادہ برا اور کوئی نہیں تو دوسرے
صوبوں میں جولوگ بستے وہ کہتے احرار جھوٹ کہتے ہیں احمدیوں سے زیادہ شریف اور نیک تو ہم
نے کوئی دیکھا ہی نہیں۔ اگر یہ پھیلا ؤ ہماری جماعت کو حاصل نہ ہوتا تو ہماری بدنامی میں کون سی کسر
باقی تھی ۔ احرار اور پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسروں نے ہمیں بدنام کرنے کی پوری کوشش کی
مگر چونکہ ہماری جماعت کو پھیلا و حاصل تھا اور لوگ ہمارے حالات کو جانتے تھے اس لئے ان کی
باتوں نے کوئی اثر نہ لیا۔ بلکہ ایک اعلیٰ انگریز افسر سے ہمارے ایک دوست ملے تو وہ کہنے لگے
میں حیران ہوں پنجاب کے افسروں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ آپ کی جماعت کے خلاف رپورٹیں
کرنے لگ گئے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ وہی کچھ کرتے ہیں جس کے کرنے کا آپ کو مرکز سے
حکم ملتا ہے اور آپ لوگ تو حکومت کے بڑے خیر خواہ ہیں پھر میں نہیں سمجھ سکتا پنجاب کے بعض
افسروں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ آپ کے خلاف ہیں۔ اسی طرح اور بیسیوں افسر ہیں جنہوں نے
حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے رویہ پر اظہار تعجب کیا۔ پھر چونکہ ہماری جماعت انگلستان
میں بھی موجود ہے اس لئے جب پنجاب کی خبریں انگلستان جاتی ہیں اور وہ ہمارے آدمیوں کو
دیکھتے ہیں تو وہاں کے افسر حیران ہوتے ہیں کہ یہ تو ہمارے دوست ہیں ، ہم سے ملنے جلنے والے
ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ گورنمنٹ کے بدخواہ نہیں بلکہ وفادار ہیں پھر پنجاب کے بعض افسروں کو کیا
ہو گیا کہ وہ ایک پُر امن اور اطاعت شعار جماعت کے خلاف رپورٹیں کرنے لگ گئے ہیں ۔ چنانچہ
کئی ریٹائرڈ گورنر ہیں جنہوں نے اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور بعض نے تو اس موقع پر ہی
تحریریں دی ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں ۔ ان تحریروں میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم جانتے ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳
سال ۱۹۳۶ء
یہ جماعت وفادار ہے باقی رہی شورشیں سو وہ ہماری موجودگی میں بھی اس جماعت کے خلاف ہوا
کرتی تھیں ۔ مگر ہم تجربہ سے کہہ سکتے ہیں کہ صرف دشمن اس جماعت کو بد نام کرنے کی کوشش کرتا
تھا۔ پس یہ وسعُ مَكَانَگ والے الہام پر عمل کرنے کا نتیجہ تھا کہ ہماری جماعت ان حملوں سے
محفوظ رہی ورنہ اگر انگلستان میں ہمارا مشن نہ ہوتا ، اگر سندھ، بمبئی ، یوپی، بنگال اور بہار وغیرہ میں
ہماری جماعتیں نہ ہوتی تو حکومت پنجاب کے چند نمائندوں کی رائے ہمارے حق میں قبول کی جاتی
اور ہمیں بہت بڑا نقصان پہنچتا ۔ اسی طرح پنجاب میں تو احرار ہمیں بد نام کرتے ہیں لیکن اور مختلف
صوبے جہاں احرار کا زور نہیں وہاں کے لوگ جب ان باتوں کو سنتے ہیں تو حیران ہو کر کہتے ہیں کہ
ان لوگوں کو کیا ہو گیا ۔ پس توسیع مکانات سے جماعت محفوظ ہو جاتی اور ہر قسم کے حملہ سے بچ جاتی
ہے خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی ۔
پھر روحانی لحاظ سے بھی جماعت کی توسیع ضروری ہوتی ہے کیونکہ روحانیت کی بھی ایک
رو ہوتی ہے جو بعض ملکوں میں دب جاتی ہے اور بعض میں زور سے چل پڑتی ہے۔ پس اگر مختلف
ممالک میں جماعتیں نہ ہوں تو اس روحانی رو کے مٹ جانے کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔ مثال کے
طور پر دیکھ لو ایک ملک میں غلہ زیادہ ہوتا ہے مگر دوسرے ملک میں اُنہی دنوں قحط پڑا ہوتا ہے۔
ایک میں ایک سال کپاس زیادہ ہوتی ہے تو دوسرے میں ماری جاتی ہے۔ ایک میں ایک سال گنا ماری جاتی ہے۔ ایک میں ایک
زیادہ ہوتا ہے اور دوسرے ملک میں نہیں ہوتا ۔ یہی حال روحانی حالتوں کا بھی ہوتا ہے ایک وقت
وتا۔ کا ہے وقتہ
۔
میں ایک ملک میں مخالفت زوروں پر ہوتی ہے مگر دوسرے ملک میں مخالفت نہیں ہوتی ۔ پس جہاں
مخالفت ہوتی ہے وہاں سلسلہ کی ترقی رک جاتی اور جہاں نہیں ہوتی وہاں ہوتی رہتی ہے۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کسی ملک میں بھی جماعت کی مخالفت ہو رہی ہوا سے مٹنے کا خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ
باقی ممالک میں ترقی کر رہی ہوتی ہے۔ پس روحانی جماعتوں کو ہمیشہ مختلف ملکوں میں اپنی تبلیغ کو
پھیلا دینا چاہئے تا اگر ایک جگہ مخالفت ہو تو دوسری جگہ اس کمی کو پورا کیا جا رہا ہو ۔ جس طرح وہ
آدمی زیادہ فائدہ میں رہتا ہے جس کے کئی ملکوں میں کھیت ہوں تا اگر ایک ملک میں ایک کھیت کو
نقصان پہنچے تو دوسرے ملکوں کے کھیت اُس کی تلافی کر دیں اور اس کے ضرر کو مٹا دیں ۔ اسی طرح
وہی دینی جماعتیں فائدہ میں رہتی ہیں جو مختلف ممالک اور مختلف جگہوں میں پھیلی ہوئی ہوں کیونکہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴
سال ۱۹۳۶ء
انہیں کبھی کچلا نہیں جاسکتا ۔ پس اگر ہماری جماعت کے لوگ ساری دنیا میں پھیل جائیں گے تو وہ
خود بھی ترقیات حاصل کریں گے اور ان کی ترقیات سلسلہ پر بھی اثر انداز ہوں گی۔ اور جس
جماعت کی آواز ساری دنیا سے اُٹھ سکتی ہو اُس کی آواز سے لوگ ڈرا کرتے ہیں اور جس جماعت
کے ہمدرد ساری دنیا میں موجود ہوں اس پر حملہ کرنے کی جرات آسانی سے نہیں کی جاسکتی ۔ پس
مت سمجھو کہ موجودہ خاموشی کے یہ معنی ہیں کہ تمہارے لئے فضا صاف ہو گئی۔ یہ خاموشی نہیں بلکہ
آثار ایسے ہیں کہ پھر کئی شورشیں پیدا ہونے والی ہیں اس لئے موجودہ خاموشی کے یہ معنی ہرگزمت
سمجھو کہ تمہارا کام ختم ہو گیا۔ یہ فتنہ تو تمہیں بیدار کرنے کیلئے پیدا کیا گیا تھا اور اگر تم اب پھر سو گئے تو
یا درکھو اگلی سزا پہلے سے بہت زیادہ سخت ہوگی ۔ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ تمہیں دنیا میں پھیلائے ۔
اگر تم دنیا میں نہ پھیلے اور سو گئے تو وہ تمہیں گھسیٹ کر جگائے گا اور ہر دفعہ کا گھسیٹنا پہلے سے زیادہ سخت
ہوگا ۔ پس پھیل جاؤ دنیا میں پھیل جاؤ مشرق میں ، پھیل جاؤ مغرب میں ، پھیل جاؤ شمال میں ، پھیل
جاؤ جنوب میں ، پھیل جاؤ یورپ میں پھیل جاؤ امریکہ میں پھیل جاؤ افریقہ میں ، پھیل جاؤ جزائر
میں ، پھیل جاؤ چین میں ، پھیل جاؤ جاپان میں اور پھیل جاؤ دنیا کے کونے کونے میں یہاں تک کہ
دنیا کا کوئی گوشہ، دنیا کا کوئی ملک اور دنیا کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں تم نہ ہو۔ پس تم پھیل جاؤ جیسے
صحابہ پھیلے ، پھیل جاؤ جیسے قرونِ اولیٰ کے مسلمان پھیلے، جیسے انہوں نے دنیا کے جغرافیے بنائے اسی
طرح اب دنیا کے نئے جغرافیے تمہارے ذریعہ سے بننا چاہئیں ۔ تم جہاں جہاں جاؤ اپنی عزت کے
ساتھ سلسلہ کی عزت قائم کرو، جہاں پھر واپنی ترقی کے ساتھ سلسلہ کی ترقی کا موجب بنو۔
اسی طرح مختلف پیشے ہیں جو اور ملکوں میں سیکھے جاسکتے ہیں انہیں سیکھو اور اپنے ملک کو ترقی
دو ۔ انگریز ہندوستان آئے تو انہوں نے کپڑ ابٹنا یہاں سے سیکھا مگر لنکا شائر کا سارے ہندوستان کو
محتاج کر دیا۔ احمد آباد، ڈھاکہ اور سندھ کی تجارت کو انہوں نے توڑ دیا اور اپنے ملک کی تجارت کو
ترقی دی۔ اسی طرح اور کئی فن انہوں نے یہاں سے سیکھے اور اپنے ملک کو ترقی دی۔ اگر ہمارے
آدمی بھی دنیا میں پھیل جائیں تو وہ مختلف ملکوں سے مختلف پیشے ، ہنر اور دستکاریاں سیکھ کر اپنے ملک
کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ پھر مؤمن کو خدا تعالیٰ نے نہایت اعلیٰ ذہن دیا ہوا ہوتا ہے اس
*
سے کام لے کر وہ دوسروں سے زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵
سال ۱۹۳۶ء
پس یہ دو باتیں کہ قادیان میں مکان بنانا اور دنیا میں پھیلنا نہایت اہم ہیں انہیں نظر انداز
مت کرو اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے مبلغوں کا فرض ہے کہ وہ جہاں جائیں نو جوانوں میں یہ
روح پیدا کریں کہ وہ باہر نکلیں ۔ گھروں میں بیٹھ کر مکھیاں مارنے سے کیا فائدہ ہے۔ کیوں باہر نکل
کر ایسے کام نہیں کرتے جن سے سلسلہ کو وسعت حاصل ہو، اس کی عظمت میں ترقی ہو اور پھر ان
کے کام ہندوستان کیلئے ترقی کا بھی موجب ہوں ۔ چین سے اس وقت چینی کا سامان آتا ہے کیا وجہ
ہے کہ ہم اسے ہندوستان میں تیار نہ کریں۔ مگر اس کے لئے ضرورت ہے کہ بعض نوجوان چین میں
جائیں اور چینی کا کام سیکھ کر یہاں آئیں اور ملک کو ترقی دیں ۔ پھر کہیں مزدور بن کر ، کہیں کلرک بن
کر اور کہیں دیگر ذرائع سے ان فنون کو حاصل کریں اور دنیا میں نام پیدا کریں۔ جاپانیوں نے
اپنے ملک کی خاطر یہی کیا تھا۔ ایک دفعہ امریکہ کے لوگوں نے انہیں دھمکی دی اور جاپان پر گولہ
باری کی ۔ اس کا جاپانی نو جوانوں پر ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا کہ ہم اب اس ذلیل ملک میں اُس
وقت تک نہیں آئیں گے جب تک خود عزت حاصل نہ کر لیں اور اپنے ملک کو بھی دنیا میں عزت کی
نگاہ سے دیکھا جانے والا نہ بنادیں ۔ ایک مشہور نواب کا لڑکا بھی چلا گیا اور وہ جہاز پر کوئلہ ڈالنے
والوں میں ملازم ہو گیا اور عرصہ تک جہاز رانی اور جہاز سازی کا کام سیکھتا رہا۔ پھر وہ اپنے ملک
میں آیا اور اُس نے جہازوں کا کارخانہ کھول کر ملک کی ایک اہم ضرورت کو پورا کر دیا اور اُسے اس
قابل بنا دیا کہ وہ دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔ تو زندہ قو میں غیرت مند مند ہوتی ہیں ۔ وہ
دنیا سے کوڑے نہیں کھاتیں اور اگر ایک بارکھالیں تو اُس وقت تک دم نہیں لیتیں جب تک اس فعل
کو آئندہ کے لئے ناممکن نہ بنادیں ۔
۔
تمہیں بھی اس وقت ایک کوڑا لگا ہے حکومت کی طرف سے بھی اور رعایا کی طرف سے
بھی ۔ اگر تم میں غیرت کا ایک شمہ بھی باقی ہے تو جب تک تمہاری جان میں جان ہے اور تمہارے
جسم میں سانس چلتا ہے تمہیں یہ کوڑا نہیں بھولنا چاہئے جب تک اتنی طاقت حاصل نہ کر لو کہ نہ آئندہ
تمہیں حکومت کوڑا مار سکے اور نہ رعایا میں سے کوئی تمہیں کوڑا مار سکے۔ بے غیرتی کی زندگی سے
غیرت کی موت ہزار درجے بہتر ہوتی ہے۔ تم بے غیرت مت بنو کہ جس پر تمہارے دل بھی تم پر
لعنت کریں اور آئندہ آنے والی نسلیں بھی تم پر لعنت کریں ۔ تم غیرت مند بنو کہ غیرت کے ہوتے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶
سال ۱۹۳۶ء
ہوئے اگر تم دنیا میں تھوڑے دن بھی جیو اور غیرت کی موت مرو تو تمہاری آنے والی نسلیں فخر سے
اپنی گردنیں اونچی کریں گی اور کہیں گی کہ ہم ان کے فرزند ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دے دیں مگر
بے غیرتی کی زندگی کو قبول نہ کیا۔
کیوں بعض حکام کو یہ جرات ہوئی کہ وہ تم پر حملہ کریں؟ اس لئے کہ تم تھوڑے ہو اور کمزور
ہو۔ کیوں احرار کو یہ جرات ہوئی کہ وہ تم پر حملہ کریں؟ اس لئے کہ تم تھوڑے ہو اور کمزور ہو۔ پس
اب جاؤ اور دنیا میں نکل کر طاقت حاصل کرو، جاؤ اور دنیا میں نکل کر اپنی تعداد کو بڑھاؤ ، یہاں تک
کہ دنیا کا کوئی شخص تمہیں تھوڑا نہ کہہ سکے، یہاں تک کہ دنیا کا کوئی شخص تمہیں کمزور نہ کہہ سکے۔ کیا تم
نہیں جانتے کہ وہ لوگ جنہیں اپنے مستقبل کے متعلق کوئی امید نہ تھی انہوں نے دنیا میں کس قدر
قربانیاں کیں ۔ انگلستان سے کس نے وعدہ کیا تھا کہ اسے بادشاہت دے دی جائیگی؟ کسی نے بھی
نہیں ۔ مگر تمہارے ساتھ تو اُس خدا کا وعدہ ہے جو تمہارا خالق و مالک ہے اور خدا تعالیٰ سے بڑھ کر
اور کون زیادہ سچا ہو سکتا ہے۔ پھر فرانس کے لوگوں سے کس نے کہا تھا کہ ان کو بادشاہت دی جائے
گی؟ جرمنی سے کس نے وعدہ کیا تھا کہ اسے ترقی دی جائے گی ؟ ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہ تھا
صرف انہوں نے غیرت دکھائی اور دنیا میں عزت حاصل کر لی ۔ مگر تمہارے متعلق تو خدا تعالیٰ کا
وعدہ ہے کہ تمہیں دنیا میں غلبہ دیا جائے گا۔ پس تم اگر اس غرض کیلئے باہر نکلتے ہو تو تم وہ کام کرتے
ہو جس کے متعلق آسمان پر فرشتے تمہارے لئے تیاریاں کر رہے ہیں ۔
-
پس تم اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ قابل بناؤ ، زیادہ سے زیادہ لائق بناؤ
میں بلکہ دنیا کے ہر کام ، ہرفن اور ہر پیشہ میں ۔ یہاں تک کہ کوئی میدان ایسا نہ ہو جس میں احمد یہ
جماعت کے افراد سے زیادہ لائق افراد دنیا میں مل سکیں ۔ سب سے کامل لو ہارتم بنو، سب سے کامل
نجا ر تم بنو ، سب سے کامل معمار تم بنو ، سب سے کامل کیمسٹ تم بنو، سب سے کامل ڈاکٹر تم بنو، سب
سے کامل صناع تم بنو ، سب سے کامل کپڑے بننے والے تم بنو، سب سے کامل مشینیں بنانے والے تم
بنو اور جب تم اس ارادہ اور عزم سے کھڑے ہو گے اور دنیا کے ممالک میں نکل جاؤ گے تو خدا تعالیٰ
کے فرشتے تم پر برکتیں نازل کریں گے اور تم جو کام بھی کرو گے خواہ وہ بظاہر دنیا کا نظر آتا ہو اس
کے بدلہ میں تم ثواب پاؤ گے کیونکہ ہر قدم جو تم اُٹھاؤ گے اس لئے اُٹھاؤ گے کہ خدا تعالیٰ کی یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷
سال ۱۹۳۶ء
پیشگوئی پوری ہو کہ جماعت احمد یہ دنیا پر غالب آکر رہے گی۔ پس تم میں سے وہ لوہار جو اِس لئے
آہن گری کے کام میں سب دنیا سے آگے نکل جانے کی کوشش کرتا ہے کہ جماعت احمد یہ کے متعلق
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ یہ دنیا پر غالب آئے گی اور وہ چاہتا ہے کہ اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں
وہ بھی حصہ لے تو وہ آہن گری میں ترقی نہیں کر رہا بلکہ عبادت کر رہا ہے۔ تم میں سے وہ انجینئر جو
اس لئے انجینئر نگ کے کام میں ترقی کر کے سب دنیا کو مات کرنا چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مسیح کی
جماعت کے دنیا پر غالب آنے کی پیشگوئی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے پورا کرنے میں وہ بھی
حصہ لے تو وہ انجینئر نگ نہیں لے رہا بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں حصہ لے رہا ہے۔ اسی طرح تم
میں سے وہ زمیندار جو اس نیت اور ارادہ کے ساتھ اپنی پیداوار کو بڑھاتا ہے کہ جماعت احمد یہ کے
متعلق پیشگوئی ہے کہ سب دنیا پر یہ غالب آئے گی اور وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی اس کے پورا کرنے
میں حصہ لے تو وہ زمینداری میں ترقی نہیں کر رہا بلکہ دین میں ترقی کر رہا ہے۔ پس ہر پیشہ، ہرفن
اور ہر ہنر میں ترقی کرو اور ملکوں اور علاقوں کی حد بندیوں سے آزاد ہو جاؤ کہ مؤمن کسی ملک اور
علاقہ کی قید میں مقید نہیں ہوتا۔ پھر تم دیکھو گے کہ اُس کے فضل تم پر کس طرح نازل ہوتے ہیں۔ یہ
ہماری غفلتیں تھیں جو ان فتنوں کو ہمارے لئے لائیں اور ہماری ہی غفلتیں ہوں گی جو پھر ان فتنوں
کے دوبارہ لانے کا موجب بنیں گی ورنہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی آنکھیں کھولنے کیلئے بہت
کافی سامان کر دیا ہے۔ اگر جماعت اب بھی اس شدید حملہ کو بھول جاتی ہے تو وہ اپنی بے غیرتی اور ہا ہے ۔ اگر جماعت اب
بے حمیتی کا افسوسناک مظاہرہ کرتی ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کو بے غیرتی کے مرض سے بچائے
اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اپنے ہاتھوں سے ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے والے
بنیں جو جماعت احمدیہ کی ترقی کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کیں اور اللہ تعالیٰ نہ
صرف ہمارے بلکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے حوصلے اور اُن کی ہمتوں میں بھی اس قدر
برکت دے کہ ساری دنیا کے حوصلے اور ہمتیں ان کے سامنے ہیچ ہو جائیں ۔ دنیا ہمارا گھر ہے۔ پس
جس طرح خدا تعالیٰ کے گھر یعنی مساجد میں چھوٹے اور بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا اسی طرح ہمارا
فرض ہے کہ ہم دنیا سے تمام امتیازات کو مٹا دیں تا پھر خدا تعالیٰ کا نام دنیا میں بلند ہو اور اُس کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸
سال ۱۹۳۶ء
بادشاہت زمین پر بھی آئے جس طرح کہ وہ آسمان پر ہے ۔“
66
( الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۳۶ء )
ملایا میں برطانیہ کی سابق )STRAITS SETTLEMENTS(
بخارى كتاب الصلوة باب قول النبى الله جعلت لى الارض مَسْجِدًا وطهورًا
صفحہ ۷۶ حدیث نمبر ۴۳۸ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
کے سٹریٹس سیٹلمنٹس
شاہی نو آبادی۔ ۔ 1826ء سے 1858ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ، ملا کا اور سنگا پور کو
ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس نے انتظام
اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ 1867ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور 1946ء میں ختم کر دی گئی۔ اب
سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔ (اُردو جامع
انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۴۱ مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء )
سے بخاری کتاب المناقب باب خاتم النبیین صفحه ۵۹۵ حدیث نمبر ۳۵۳۵ مطبوعہ دار السلام
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
فوکلور: (FOLK-LORE) کہاوتیں،عقائد ورسوم یا ان کا مطالعہ ۔ (اوکسفرڈ انگلش اردو
ڈکشنری صفحه ۶۱۲ مرتب و مترجم شان الحق حقی مطبوعه اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کراچی ۲۰۱۳ء)
ه البقرة : ۱۴۹
تذکرہ صفحہ ۴۱ ۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
النزعت: ۵
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹
(۳)
سال ۱۹۳۶ء
تحریک جدید کے مالی مطالبہ کی شاندار کامیابی
(فرموده ۷ ارجنوری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ بعد
آج مجھے سر درد کا دورہ ہے اور اس وجہ سے ذرا سی حرکت بھی شدید درد پیدا کر دیتی ہے
لیکن چونکہ جمعہ کا دن تھا میں نے پسند نہ کیا کہ جمعہ میں ناغہ ہو جائے اس لئے مناسب یہی سمجھا کہ
بعض درد کو کم کر دینے والی دواؤں کا استعمال کر کے خطبہ پڑھ دوں ۔ مگر ان دواؤں کے استعمال کی
وجہ سے میں ایک ضعف محسوس کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی درد کی شکایت بھی باقی ہے جس کی وجہ
سے میں زور سے نہیں بول سکتا ۔
سب سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال کی تحریک جدید کی جو مالی تحریک
تھی اس کی معیاد ۱۵ جنوری کو ختم ہو چکی ہے۔ میں نے اس سال کی تحریک کے وقت بتایا تھا کہ
چونکہ گزشتہ سال کی تحریک میں بعض دوستوں نے غیر معمولی حصہ لیا تھا حتی کہ بعض نے عمر بھر کا
اندوختہ چندہ میں دے دیا تھا اس لئے ان سے یہ امید نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ اس سال بھی اُسی
قدر حصہ لے سکیں گے۔ پھر بعض دوستوں نے غلط فہمی سے یہ خیال کر لیا تھا کہ شاید تین سال کا چندہ
پہلے سال میں ہی ادا کرنا ہے اِس لئے اُنہوں نے اتنا بوجھ اُٹھا لیا تھا کہ امید نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ
دوسرے سال بھی اُسی قدر بوجھ اپنے ذمہ ڈال سکیں گے۔ پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے
میں نے دوستوں کو تحریک کی تھی کہ کچھ نہ کچھ اضافہ اپنے چندوں میں کر دیں تا کہ وہ دوست جو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰
سال ۱۹۳۶ء
بالکل حصہ نہ لے سکتے ہوں یا گزشتہ سال سے کم لے سکتے ہوں ان کی کمی کو دوسروں کی زیادتی پورا
کر دے اور جیسا کہ ہماری پہلی تحریکوں کا حال ہوتا چلا آیا ہے یعنی ہمارا ہر کام اللہ تعالیٰ کے فضل
سے گزشتہ سے بڑھ کر ہوتا ہے اس سال کے وعدے گزشتہ سال کے وعدوں سے بڑھ جائیں ۔سو
آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے جو خیال کیا تھا کہ ایک حصہ دوستوں کا اس سال حصہ نہیں لے
سکے گا یا اتنا نہیں لے سکے گا وہ احتیاط درست ثابت ہوئی ہے ۔ جن دوستوں نے گزشتہ سال سارا
اندوختہ چندہ میں دے دیا تھا ان کے متعلق تو ظاہر ہی ہے کہ وہ اس رنگ میں اس سال حصہ نہیں
لے سکتے تھے ان کے علاوہ اور بھی ایسے دوست ہیں جو گزشتہ سال زیادہ بوجھ اُٹھا لینے کی وجہ سے یا
دیگر مجبوریوں کے باعث اس سال حصہ نہیں لے سکے یا کم لے سکے ہیں ۔ ایسے دوستوں کی تعداد
غالباً کئی سو ہے لیکن اس احتیاط کے ماتحت جس کے لئے میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی اللہ تعالیٰ
کے فضل سے یہ تحریک جو علاوہ عام چندوں کے تھی اور ایک زائد بوجھ تھا گو اختیاری ہی تھا ہماری
دوسری تحریکوں کی طرح آگے سے بڑھ کر کامیاب ہوئی ہے۔ یعنی پچھلے سال ایک لاکھ سات ہزار
کے وعدے جون تک ہوئے تھے جبکہ بیرون ممالک کی جماعتوں کے وعدے بھی پہنچ گئے تھے لیکن
اس سال گل تک ایک لاکھ ساڑھے دس ہزار کے وعدے آچکے تھے۔ حالانکہ ہندوستان کی
جماعتوں سے بھی ابھی وعدے آنے کے چار دن باقی ہیں ۔ سولہ تاریخ کے پوسٹ کئے ہوئے خطوط
کی منظوری کا اعلان میں نے کیا ہوا ہے اور ہندوستان کے کئی حصے ایسے ہیں جہاں سے چوتھے،
پانچویں روز خط یہاں پہنچتا ہے۔ اس لئے پندرہ یا سولہ کے بھیجے ہوئے وعدے ۲۱ تک موصول
ہوتے رہیں گے۔
میں یہ ذکر بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ اس سال بیرون ہند کی بعض جماعتوں کے وعدے جلد
وصول ہو گئے ہیں کیونکہ دوستوں کو پہلے سے یہ خیال تھا کہ تحریک ہو گی اور وہ اس کیلئے تیار تھے۔
مشرقی افریقہ جہاں جماعت اچھی تعداد اور اچھی حیثیت میں ہے وہاں سے بیشتر حصہ جماعت کے
وعدے آچکے ہیں جو پچھلے سال اس وقت تک وصول نہیں ہوئے تھے اس لئے باہر سے اب اتنے
وعدوں کی امید نہیں جتنے گزشتہ سال آئے تھے پھر بھی امید ہے کہ اس سال کے وعدے ایک لاکھ
پندرہ ہزار تک پہنچ جائیں گے ۔ گویا اس سال آٹھ فیصدی کی زیادتی ہوگی باوجود اس کے کہ کئی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱
سال ۱۹۳۶ء
دوست اس سال شامل نہیں ہو سکتے تھے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سال بعض اُن دوستوں نے
جو جماعت میں نئے شامل ہوئے ہیں تحریک میں حصہ لیا ہے اور بعض نے گزشتہ سال کی نسبت اپنے
چندوں کو بڑھا دیا ہے اس بڑھوتی نیز نئے شامل ہونے والوں نے باوجود اس کے کہ کئی دوست
شامل نہ ہو سکے آٹھ فیصدی کی زیادتی کر دی ہے ۔ اگر باقی لوگ بھی شامل ہو سکتے تو اُمید ہے کہ یہ
رقم ایک لاکھ تیس چالیس ہزار تک پہنچ جاتی ۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بیان کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات اور بعض
مجبوریوں کی وجہ سے ضروری ہے کہ ہمارا ایک مستقل ریز رو فنڈ ہو جس کی آمدنی سے مستقل
اخراجات چلائے جائیں اور ہنگامی کاموں کیلئے چندہ ہو۔ اخلاقی لحاظ سے بھی یعنی جماعت کی
اخلاقی حالت کو محفوظ رکھنے نیز کام کی وسعت کیلئے بھی ضروری ہے کہ ایک مستقل ریز روفنڈ قائم کیا
جائے ۔ صدرانجمن احمدیہ کی آمد کا بیشتر حصہ تنخواہوں میں صرف ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے ہنگامی
کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سلسلہ کے اموال سے اتنا فائدہ نہیں اُٹھایا
جاسکتا جتنا اُٹھایا جانا چاہئے حتی کہ بعض دفعہ ہمارے مبلغ اس لئے یہاں بیٹھے رہتے ہیں کہ باہر
نہیں ہوتا۔ پس کام چلانے کیلئے ضروری ہے کہ مستقل عملہ کے اخراجات کیلئے
مستقل آمدنی کے ذرائع ہوں ۔ اس لئے میری تجویز ہے کہ ایک ریز رو فنڈ قائم کیا جائے اور
تحریک جدید کے ماتحت جو کام جاری کئے گئے ہیں ان کے مستقل اخراجات کیلئے مستقل آمدنی کے
کے
ذرائع پیدا کرنے کیلئے میں صدر انجمن احمد یہ کے نام پر بعض جائدادیں خرید رہا ہوں تا مستقل
کاموں کا بار چندوں پر نہ پڑے اور جماعت کے چندے صرف ہنگامی کاموں پر خرچ ہوں ۔ مثلاً
لٹریچر، اشاعت دین اور جلسے وغیرہ اس کیلئے گو بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے مگر جب کام کو
چلا یا جائے تو میں سمجھتا ہوں بعض ابتدائی دقتوں کے بعد یہ کچھ مشکل نہیں رہ جاتا ۔ اگر آج تک
مالی حالت کا اس رنگ میں انتظام کیا جاتا کہ مستقل اخراجات مستقل آمدنی سے ہوتے تو ہم
ہندوستان میں اس قدر عظیم الشان تغیر پیدا کر سکتے تھے کہ جس کا بیسواں بلکہ سینکڑواں حصہ بھی اب
تک نہیں کر سکے اور اس کے علاوہ وہ اعتراضات بھی نہ ہو سکتے جو بعض کمزور طبائع اور منافقین کے
دلوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ بعض لوگوں کو یہ خیال تو نہیں آتا کہ مرکز کے بغیر کام نہیں چل سکتا وہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲
سال ۱۹۳۶ء
صرف یہ دیکھتے ہیں کہ اتنے آدمی تنخواہیں لے رہے ہیں اور کھا رہے ہیں ، وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ
یہ لوگ وقت خرچ کرتے ہیں ، دین کی خدمت کرتے ہیں انہیں صرف تنخواہوں پر ایک کثیر رقم کا
خرچ ہونا دکھائی دیتا ہے لیکن اگر شروع سے ایسا انتظام ہوتا کہ تنخواہوں کا بار چندوں پر نہ پڑتا تو
منافقوں کو کمزور طبائع کے لوگوں میں بے چینی پیدا کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اگر چہ قرآن کریم نے
اس امر کی پوری تصریح کردی ہے کہ جس کام پر جو لوگ مقرر ہوں اُن کی تنخواہیں اُسی کام کا حصہ
ہوتی ہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ جو شخص اپنا سارا وقت دے گا وہ گزارہ بھی لے گا۔ دیکھنے والی
بات تو یہ ہے کہ وہ باہر کی نسبت یہاں کم گزارہ لیتے ہیں یا زیادہ؟ یا ان کے کام کی قیمت سے ان
کا گزارہ کم ہے یا زیادہ؟ اگر ان کے کام، ان کی لیاقت اور منڈی کی قیمت کے لحاظ سے ان کی
تنخواہیں کم ہیں تو یہ کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں خواہ ایسے لوگوں کی تعداد ہزار ہو۔ کیونکہ کام
چلانے کیلئے جتنے لوگوں کی ضرورت ہوگی اُتنے رکھنے ہی پڑیں گے مگر پھر بھی اس سے چونکہ کمزور
طبائع کو دھوکا لگ سکتا ہے اس لئے پہلے سے ہم کو ایسا انتظام کرنا چاہئے تھا کہ مستقل اخراجات کا بار
عام چندوں پر نہ پڑے ۔ تحریک جدید کے متعلق میرا یہی خیال ہے کہ اس کے مستقل اخراجات
ریز رو فنڈ کی آمد سے ادا کرنے کا انتظام کیا جائے اور چندوں کا ایک ایک پیسہ ہنگامی کاموں
پر خرچ ہو، تا ہر ایک شخص کو نظر آسکے کہ تحریک کے کاموں پر کیا خرچ ہو رہا ہے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ
بظاہر یہ بات کمزوروں یا منافقوں کے ڈر کی وجہ سے معلوم ہوتی ہے مگر وہ بات جو سلسلہ کو مضبوط
کرنے والی ہو وہ ڈر نہیں بلکہ احتیاط ہے ۔ قرآن کریم میں حکم ہے کہ خُذُوا حِذْرَكُمْ کے اس
سے شیعوں نے تقیہ کا جواز ثابت کیا ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جہاں
تک اعتراض سے بچ سکو بچنا چاہئے ۔ رسول کریم ﷺ نے بھی فرمایا ہے کہ اِتَّقُوا مَوَاقِعَ الْفِتَنِ ۲ یعنی
فتنوں کی جگہوں سے بچتے رہو ۔
صلى الله
میں نے چھ سات سال قبل ریز رو فنڈ کی تحریک کی تھی تاہم تبلیغی کام کو اس اُتار چڑھاؤ
جو مالی لحاظ سے دنیا پر آتے رہتے ہیں بچائیں ۔ دنیا میں کبھی قحط پڑ جاتا ہے اور زمیندار چندہ
نہیں ادا کر سکتے ، کبھی اشیاء گراں ہو جاتی ہیں اور ملازموں کے چندوں میں کمی ہو جاتی ہے اور کبھی
سے جو ما
تجارتی کساد بازاری کے باعث تاجر پورے چندے ادا نہیں کر سکتے اس لئے ایسے اُتار چڑھاؤ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳
سال ۱۹۳۶ء
سے تبلیغی کاموں کو محفوظ کرنے کیلئے میں نے ایک ریز رو فنڈ کی تجویز کی تھی اور دوسری تحریک یہ کی
تھی کہ جماعت کے دوست آنریری طور پر تبلیغی خدمات کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں اور اب یہ سب
تحریکیں میں نے تحریک جدید میں جمع کر دی ہیں ۔
اول یہ کہ نوجوان قلیل گزارہ پر تبلیغ کیلئے باہر نکل جائیں ۔ اس کے ماتحت خدا کے فضل
سے سینکڑوں نو جوانوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ کئی باہر جا چکے ہیں دو ابھی گل گئے ہیں اور
پانچ سات تیار بیٹھے ہیں جو ایک دو ماہ میں ہی چلے جائیں گے۔
دوسرے یہ کہ ہر سال ایک رقم بچا کر صدر انجمن کے نام پر کوئی جائداد خریدی جائے یا
کوئی نفع بخش کام جاری کر دیا جائے ۔
اور تیسرے ہنگامی کاموں کیلئے چندہ کی تحریک کی جائے اور باوجود منافقوں کے اس شور
کے کہ جماعت میں کمزوری پیدا ہو گئی ہے یا احراریوں کے اس پرو پیگنڈا کے کہ جماعت کے لوگ
تنگ آچکے ہیں میں آج خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ اعلان کرنے کے قابل ہوں کہ جماعت نے
گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ چندہ کا وعدہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے سال اس سے
بھی زیادہ دینے کیلئے وہ تیار رہے گی اور تیسرے سال کی تحریک کو ایسے رنگ میں کامیاب کرے گی
کہ ہم اس کے اختتام پر دولاکھ روپید ریز رو فنڈ میں منتقل کر سکیں گے۔
میں نے چند سال ہوئے شوری کے موقع پر ۲۵ لاکھ رو پید ریز رو فنڈ کے طور پر جمع کرنے
کی تحریک کی تھی مگر افسوس کہ دوستوں نے اس کی طرف توجہ نہیں کی ۔ اب میری پوری یہ کوشش ہوگی
کہ گزشتہ سال اور اس سال کی تحریک جدید کی آمد میں سے ایک لاکھ روپیہ بچا کر ریز رو فنڈ میں جمع
کر سکیں اور پھر اگلے سال اللہ تعالیٰ دوستوں کو خاص قربانی کی توفیق دے تو ایک لاکھ روپیہ اس
سے جمع کر کے دولاکھ روپی گل ریز رو فنڈ میں جمع کر دیں اور اس سے جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ کچھ
تو صدر انجمن کے نام پر جائداد خرید لی جائے اور کچھ روپیہ بعض سو دمند تجارتوں میں لگا دیا جائے
اور اس مستقل آمد سے مستقل اخراجات چلائے جائیں اور اس میں سے جو بچے اس سے ریز رو فنڈ کو
بڑھایا جائے اور آئندہ چندہ کی رقم سے صرف ہنگامی کام چلائے جائیں ۔
میں جہاں تک سمجھتا ہوں ہمیں آج یہ ضرورتیں اس لئے پیش آرہی ہیں کہ اس زمانہ کا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
ママ
سال ۱۹۳۶ء
نظام گزشتہ زمانوں سے بالکل مختلف ہے۔ اس زمانہ میں ہمارا ان دشمنوں سے مقابلہ ہے جن کے
حملوں کی بنیا د سرمایہ داری پر ہے اس لئے ہم محاذ جنگ خواہ کتنا ہی تبدیل کیوں نہ کریں پھر بھی اس
کا خیال رکھنا ہی پڑتا ہے۔ آج عیسائی مبلغ ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور کروڑوں روپیہ ہر
سال ان پر خرچ ہوتا ہے۔ پس اگر اسی رنگ میں ہم بھی ان سے مقابلہ کیلئے تیار نہ ہوں باوجود اس
کے کہ ہمارے پاس سچائی ہے وہ لوگوں کو گمراہ کر سکیں گے۔ اسلامی رنگ میں ہمارا کام اس طرح
ہونا چاہئے کہ روپیہ کے بغیر بھی چل سکے جیسا کہ تحریک جدید میں میں نے مطالبہ کیا ہے۔ لیکن ایک
حصہ پھر بھی ایسا رہ جائے گا کہ دشمن کے حملہ کو مد نظر رکھتے ہوئے روپیہ کی ضرورت رہے گی ۔ ہمیں
کچھ نہ کچھ تنخواہوں والے مبلغ بھی رکھنے پڑیں گے جیسا کہ تحریک جدید میں بھی میں نے بعض عالم
رکھے ہیں جو ضرورت کے وقت باہر جا کر کام کر سکیں ۔ مثلاً تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ کیلئے جانے
والوں کے ساتھ بعض اوقات لوگ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اچھا ہم بھی اپنے علماء کو بلاتے ہیں تم بھی
بُلا لو تا مباحثہ باحثہ : ہو جائے اور ایسے مواقع کیلئے آٹھ دس علماء کا رکھنا بھی ضروری ہے۔ پس دشمن کی وجہ
سے ہم مجبور ہیں کہ ایک حصہ کا کام ایسا بھی رکھیں جو اس حملہ کے ہم رنگ ہو۔ فی زمانہ جن دشمنوں
سے ہمارا مقابلہ ہے وہ مالی لحاظ سے اتنے مضبوط ہیں کہ کئی کئی کروڑ رو پیدان کے پاس ہے۔ اس
وقت باون ہزار پراٹسٹنٹ مشنری کام کر رہے ہیں اور پونے تین لاکھ رومن کیتھولک ۔ گویا گل
مشنری سوا تین لاکھ ہیں جو عیسائیت پھیلانے کیلئے دنیا میں مقرر ہیں۔ اگر ان میں سے ہر ایک دس
دس آدمیوں کو بھی عیسائی بنائے تو سال بھر میں ۳۵ لاکھ عیسائی بنا سکتے ہیں ۔ پھر ان کی جائدادوں کو
اگر لیا جائے تو وہ بھی بہت ہیں ۔ ہماری جماعت تو چونکہ غرباء کی جماعت ہے اس لئے وہ لاکھوں کا
نام سننے کے عادی نہیں اس وجہ سے بعض دوست شاید یہ بھی خیال کریں کہ ۲۵ لاکھ روپیہ کس طرح
جمع ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ میری سنیں اور سب ایک معیار پر آجائیں تو چھ ماہ کے عرصہ میں ۲۵ لاکھ
روپیہ جمع ہو سکتا ہے۔ میرا اصول تو یہ ہے کہ جماعت کو ایک رنگ میں آہستہ آہستہ آگے بڑھانا
چاہئے ورنہ ۲۵ لاکھ روپیہ تو چھ ماہ کے عرصہ میں جمع ہو سکتا ہے۔ ہاں تو دشمنوں کی مالی حالت کا میں
ذکر کر رہا تھا۔ ساری دنیا کی طاقت تو الگ رہی صرف لاہور کے عیسائی مشن کی جائداد ہی میرا خیال
ہے اسی نوے لاکھ روپیہ کی ہوگی اس سے زیادہ ہو تو ہو کم تو کسی صورت میں نہیں اور اس کے ساتھ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵
سال ۱۹۳۶ء
اگر ہندوؤں ، سکھوں وغیرہ کی جائدادیں ملالی جائیں تو صرف لاہور میں دو تین کروڑ سے کم قیمت
کی نہ ہوں گی ۔ پس یہ خیال مت کرو کہ یہ رقم زیادہ ہے دشمن کے حملہ کے مقابلہ میں تو یہ کوئی چیز ہی
نہیں۔ ہمارا سالانہ بجٹ کئی لاکھ کا ہوتا ہے مگر کام کی وسعت کے لحاظ سے کچھ نظر نہیں آتا۔ یعنی
دشمن کے حملہ کے پھیلاؤ کے مقابلہ میں اس کی کوئی ہستی نہیں ۔ دشمن کے سوا تین لاکھ مبلغین جو سب
دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ان کے مقابلہ میں ہمارے صرف چالیس مبلغ ہیں۔ اب غور کرو دونوں کا
آپس میں کوئی جوڑ بھی ہے؟ ہمارے سپرد کسر صلیب کا کام کیا گیا ہے لیکن ہم ان کے مقابل پر
صرف چالیس مبلغ رکھ سکتے ہیں اور اس پر بھی بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اتنے مبلغین کی کیا
ضرورت ہے۔ حالانکہ سوا تین لاکھ کے مجمع میں اگر چالیس کو تلاش کرنا شروع کرو تو شاید دو ہفتہ
کے بعد ایک مبلغ کہیں گرتا پڑتا نظر آسکے۔ پس ہماری جماعت کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہم کس کے
مقابلہ کیلئے کھڑے ہیں ۔ میری سکیم یہ ہے کہ ہم قلیل زمانہ میں دشمن کے مقابلہ میں ایسی طاقت پیش
کر سکیں کہ یہ اس کے مقابل میں کھڑی ہونے کی اہل سمجھی جاسکے ورنہ لاکھوں آدمیوں کے مقابلہ
میں چالیس مبلغ چیز ہی کیا ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات کے لحاظ سے بھی ہمارے دو تین
ہزار مبالغ ہونے چاہئیں ۔ ہندوستان میں اس وقت کم و بیش تین سو اضلاع ہیں اور بارہ سو تحصیلیں
ہیں اگر ریاستوں کو بھی ساتھ شامل کر لیا جائے تو دو ہزار کے قریب تحصیلیں بن جاتی ہیں ۔ ہر
تحصیل میں کم و بیش پانچ سو گاؤں ہوتے ہیں ۔ پس ہندوستان میں انداز ا دس بارہ لاکھ گاؤں یا
قصبے ہیں۔ اب سال کے دن تین سو ساٹھ ہوتے ہیں ۔ پس اگر ہمارے دو ہزار مبلغ ہوں تو ڈیڑھ
سال میں صرف چند گھنٹوں کیلئے ہر گاؤں میں جاسکتے ہیں اور اگر ساری دنیا کو ہندوستان سے پانچ
گنا ہی سمجھ لیا جائے گو علاقہ کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اگر دو ہزار
مبلغ ہوں تو دس سال میں ایک گاؤں میں ایک مبلغ ایک دن کیلئے جاسکے گا لیکن چونکہ سفر کا وقت بھی
اس میں شامل ہے اس لئے حقیقتاً ہر گاؤں میں ایک مبلغ صرف ایک دو گھنٹہ ہی ٹھہر سکے گا ۔ حالانکہ اللہ
تعالیٰ نے ہمارے سپرد یہ کام کیا ہے کہ ہم ساری دنیا کو احمدی بنائیں اور ظاہر ہے کہ ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ
ایک گاؤں میں ٹھہرنے سے گاؤں کے لوگوں کا مذہب تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اس عرصہ میں تو ہر شخص
کے حصہ میں ایک سیکنڈ بھی نہیں آتا ۔ دو ہزار مبالغ گویا دس سال میں ساری دنیا کے آدمیوں کو سلام
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶
سال ۱۹۳۶ء
بھی نہیں کر سکتے ۔ پس ہمارے سامنے جو کام ہے اس کے لحاظ سے ہمیں عظیم الشان جدو جہد کی
ضرورت ہے۔ شاید کوئی کہے کہ ۲۵ لاکھ کے ریزرو فنڈ سے اگر دو ہزار مبلغ بھی ساری دنیا کو پیغام
حق نہیں پہنچا سکتے تو اس کا فائدہ کیا ؟ تو ایسے دوستوں کے وہم کو دور کرنے کیلئے میں یہ کہتا ہوں کہ
مؤمن کا کام صرف جدو جہد کرنا ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ غیب سے نصرت و تائید کے سامان مہیا
کر دیتا ہے۔
صلى الله
علي
رسول کریم ﷺ جنگ احد کے موقع پر ایک ہزار صحابہ کو لے کر دشمن دشمن کے کے مقام مقابلہ کیلئے نکلے تو
منافق کہتے تھے کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ یہ لڑائی ہے تو ہم بھی ضرور چلتے لیکن یہ تو خودکشی ہے کیونکہ
وہ لوگ سمجھتے تھے کہ ایک ہزار آدمی سارے عرب سے کسی طرح نہیں لڑسکتا لیکن ان کو کیا معلوم تھا
کہ یہ ایک ہزار کچھ اور کو زیر کریں گے وہ آگے کچھ اور لوگوں کو زیر کریں گے اور اس طرح یہی ایک
ہزار ساری دنیا کو زیر کر لیں گے۔ چنانچہ یہی ایک ہزار تھے جنہوں نے چین سے لے کر یورپ تک
ساری دنیا کو فتح کر لیا۔ پس مؤمن کا کام ابتدا کرنا ہے پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی ترقی ہوتی
ہے کہ دس ، چالیس پچاس ہو جاتے ہیں، پچاس ، سو اور سو دوسو بن جاتے ہیں اور اسی طرح یہ
سلسلہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ پس ہمارا کام صرف یہ ہے کہ صحیح اصول پر جن کو اسلام تسلیم کرتا ہے سلسلہ
کے کام کی بنیاد رکھ دیں اور پھر امید رکھیں کہ اللہ تعالیٰ خود برکت دے کر ہمارے آدمیوں کو
بڑھائے گا اور دشمنوں کے دلوں میں ہمارا رعب پیدا کر دے گا ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ سلسلہ کیلئے جو ا کے
قربانی بھی ہم سے ہو سکتی ہے کریں خواہ وہ بظاہر کتنی تمسخر والی نظر آئے۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے ایک ایک دفعہ چندہ کی تحریک کی تو ایک صحابی نے جا کر کچھ مزدوری کی
شاید کسی کے کنویں پر جاکر پانی نکالا اور اس کے عوض اسے آدھ سیر یا تین پاؤ غلہ ملا جو اُس نے
لا کر چندہ میں ڈال دیا۔ اُس وقت ہزاروں روپیہ کی ضرورت تھی منافق ہنستے تھے اور کہتے تھے کہ یہ
لڑائی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ یہ جنگ تبوک کا واقعہ ہے جو رومیوں سے درپیش تھی اور رومن
حکومت اُس وقت ایسی ہی تھی جیسی آج انگریزی حکومت ہے اور اتنی بڑی حکومت سے لڑائی کیلئے
اس صحابی نے چند مٹھی کو لا کر دیئے منافق اُس پر ہنستے تھے لیکن رسول کریم ﷺ کو جب اس کا علم
ا
صلى الله
ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان کو کیا علم ہے کہ خدا کی نظر میں اس کو کی کیا قیمت ہے ۔ یہی جو تھے جن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷
سال ۱۹۳۶ء
سے مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی اور رومیوں کو شکست ہو گئی اور نہ صرف رومیوں کو بلکہ ایرانیوں کو بھی
جن کی حکومت بھی رومی حکومت کے مقابل کی تھی مسلمانوں نے شکست دی ۔
صلى الله
عروسه
ایک عیسائی مؤرخ مسلمانوں کے اس ایمان کو دیکھ کر لکھتا ہے کہ رسول کریم ( )
کے متعلق خواہ کوئی کچھ کہے مگر ایک بات سے متاثر ہوئے بغیر میں نہیں رہ سکتا اور وہ یہ کہ میں اپنے
خیال کی آنکھوں سے ایک مسجد دیکھتا ہوں جس کی چھت پر کھجور کی ٹہنیاں پڑی ہیں بارش ہوتی ہے تو
وہ چھت ٹپکتی ہے اور اسی میں وہ لوگ نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں انہی کیچڑ سے لتھڑے ہوئے
آدمیوں کو جن کے بدن پر پورے کپڑے بھی نہیں میں مسجد کے گوشہ میں بیٹھے ہوئے باتیں کرتے
دیکھتا ہوں ۔ یہ بے سامان اور ظاہری علوم سے بے بہرہ لوگ اِس امر پر باتیں کرتے ہوئے سنائی
دیتے ہیں کہ دنیا کو کس طرح فتح کر کے اپنے مزعومہ معیار تہذیب پر اِسے لانا ہے ۔ وہ نہایت
سنجیدگی سے یہ مشورے کرتے ہیں اور پھر ایک دن وہی ہو جاتا ہے جو وہ چاہتے تھے ۔ وہ دنیا کو فتح
کر کے دکھا دیتے ہیں اور اس کا نقشہ ہی بدل ڈالتے ہیں ۔ پس یہ امر جب میری آنکھوں کے
سامنے آتا ہے تو میں اس بات کو مانے بغیر نہیں رہ سکتا کہ محمد (ﷺ) کے پیچھے ضرور کوئی بڑی
طاقت تھی اور آپ مسیحی مشنریوں کے قول کے مطابق دھوکا باز انسان ہرگز نہ تھے۔
پس جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ۲۵ لاکھ کی رقم جماعت کے لحاظ سے زیادہ ہے انہوں
نے احمدیوں کے ایمان کا اندازہ نہیں کیا اور جو ہندوؤں اور عیسائیوں کی طاقت سے واقف ہونے
کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس قلیل رقم سے کیا بنے گا وہ خدا تعالیٰ کی طاقت سے ناواقف ہیں اور ان رقم
سے میں کہتا ہوں کہ ہماری فتح اس روپیہ سے نہیں بلکہ اُس ایمان اور اخلاص سے ہوگی جو اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمارے دلوں میں پیدا کیا ہے۔ منافق اپنے
دل کو دیکھتا ہے اور اپنے ایمان کو دیکھ کر محسوس کرتا ہے کہ اس میں تو اتنی طاقت نہیں کہ پہاڑوں کو
گرا سکے اور سمندروں کو خشک کر سکے ۔
یہی نوجوان جو باہر گئے ہیں ان میں سے ایک کی بات سن کر مجھے بڑی خوشی ہوئی ۔ اُس
نے کہا کہ ہم سے تین سال کا معاہدہ لیا گیا ہے اس میں بھی کوئی مصلحت ہو گی مگر میں یہ سمجھنے سے
قاصر ہوں کہ تین سال تک خدا کا سپاہی رہنے کے بعد کوئی یہ خیال بھی کسی طرح کر سکتا ہے کہ وہ پھر