اگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتے ہو تو خلیفۂ وقت کی اسی طرح کامل اطاعت کرو جس طرح دماغ کی تمام اعضاء کرتے ہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸
سال ۱۹۳۶ء
آکر بندوں کی نوکری کرے۔ پس یہ تین سال کا معاہدہ نہیں بلکہ ساری عمر کا ہے۔ ہم اس لئے باہر
نہیں جاتے کہ واپس آئیں بلکہ اس لئے جاتے ہیں کہ خدا کی راہ میں مارے جائیں ۔ یہ ابھی منہ
کے الفاظ ہیں جب اللہ تعالیٰ ان الفاظ کے مطابق ہمارے نو جوانوں کو کام کرنے کی توفیق دے گا
تو وہ ایک شاندار نظارہ ہو گا مگر جب تک وہ وقت آئے یہ الفاظ بھی ہمارے لئے خوشی کا موجب
ہیں کیونکہ زبان کے الفاظ بھی جب عمل ان کے خلاف نہ ہو ایک قیمت رکھتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی جماعت تو زبانی بھی اس ایمان کا اظہار نہ کر سکی تھی ۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب
ان کو معلوم ہوا کہ دشمن کا لشکر آن پہنچا ہے تو انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ اِذْهَبُ
اَنْتَ وَرَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلا إِنَّا هَهُنَا فَاعِدُونَ سے کہ آپ اور آپ کا خدا جا ئیں اور لڑائی کریں جب
فتح ہو جائے گی تو ہم بھی آجائیں گے۔ پس ایمان کی پہلی علامت تو یہی ہوتی ہے کہ منہ سے اظہار
کیا جائے اگر وہ سچے دل سے ہوگا تو اللہ تعالیٰ اسے پورا بھی کر دے گا۔ غرض منافق اپنے ایمان پر
اندازہ کرتا ہے اس لئے جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جماعت غریب ہے اتنا روپیہ کہاں سے آئے
گا وہ بھی غلطی پر ہیں اور جو دشمن کی طاقت سے مرعوب ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس قلیل رقم سے ہم کیا
کریں گے وہ بھی غلطی پر ہیں۔ جو کہتا ہے کہ اتنا روپیہ کہاں سے آئے گا اُس نے مومنوں کے
ایمانوں کا اندازہ نہیں کیا اور ان کے ایمان کے مطابق ان کی قربانیوں کا اندازہ نہیں لگایا۔ اور جو
کہتا ہے کہ اس سے کیا ہوگا اُس نے خدا کی نصرت اور تائید کا اندازہ نہیں کیا۔ یہ ایک کام ہے جس یہا۔
کا خدا نے فیصلہ کیا ہوا ہے ہمیں اپنی زندگیوں پر شبہ ہو سکتا ہے ، اپنی اولادوں پر شبہ ہو سکتا ہے، اپنی
بیویوں کے وجود پر شبہ ہو سکتا ہے، اپنے دوستوں پر شبہ ہو سکتا ہے، زمین و آسمان کے وجود پر شبہ
ہو سکتا ہے مگر اس پر کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ دنیا کے تمام ادیان
کو شکست ہوگی اور اسلام کی فتح ہو گی ۔
اس وقت یہاں اتنے لوگ بیٹھے ہیں ان میں مؤمن اور منافق کی پہچان آسان نہیں ۔
منافق بھی ہماری نمازوں میں شامل ہوتے ہیں ، روزوں میں شامل ہوتے ہیں ، درسوں میں آتے
ہیں ، ان کی آنکھ، ناک اور چہروں سے کوئی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ یہ منافق ہیں مگر انہی لوگوں میں وہ لوگ
بھی ہیں جن کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایسا ڈائنامیٹ بھرا ہوا ہے اور وہ ایسی قربانیاں کر سکتے ہیں کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹
سال ۱۹۳۶ء
وقت آنے پر دنیا حیران ہو جائے گی کہ ان گڈریوں میں کیسے سپہ سالار تھے جنہیں کوئی نہ دیکھ سکا۔
رض
حضرت عبد الرحمن بن عوف کا ذکر میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ جنگ بدر میں ان کے
دائیں بھی اور بائیں بھی دو انصاری لڑکے کھڑے تھے۔ ان کا بیان ہے کہ جب میں نے اُن کو
صلى الله
عروسه
صلى الله
دیکھا تو مجھے حسرت ہوئی کہ آج موقع تھا کہ کفار سے اُس بے حرمتی کا کچھ بدلہ لیتا جو وہ رسول کریم
کی کرتے تے رہے ہیں مگر آج میرے دونوں طرف دو نو عمر اور کمزور لڑکے ہیں اور وہ بھی
انصاری ۔ انصار لڑائی کیلئے اچھے نہیں سمجھے جاتے تھے وہ زراعت میں ماہر سمجھے جاتے تھے مگر لڑائی
میں نہیں ۔ پس اُن کو دیکھ کر حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے خیال کیا کہ میں آج کیا
لڑوں گا لیکن میں ابھی یہ خیال ہی کر رہا تھا کہ مجھے ایک طرف سے گہنی لگی ۔ میں اُس طرف متوجہ
ہوا تو اُس طرف کھڑے ہوئے لڑکے نے میرے کان کے پاس منہ کر کے دریافت کیا کہ چچا!
لشکر کفار میں سے ابو جہل کون ہے؟ سنا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کو بہت دُکھ دیتا رہا ہے، میرا دل
چاہتا ہے کہ آج اُسے قتل کروں ۔ حضرت عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں تجربہ کار فوجی تھا مگر یہ خیال
میرے دل میں بھی نہیں آیا تھا کہ میں ابو جہل کو قتل کر سکتا ہوں کیونکہ وہ بہادروں کے دائرہ کے اندر
تھا اور اُس تک پہنچنا دشوار تھا لیکن میں نے ابھی اس لڑکے کے سوال کا جواب بھی نہیں دیا تھا کہ
دوسری طرف سے مجھے گہنی لگی اور دوسری طرف کے لڑکے نے بھی میرے کان کے ساتھ منہ لگا کر
دریافت کیا کہ ابو جہل کون ہے؟ میرا دل چاہتا ہے اُسے قتل کروں ۔ دونوں نے اس طرح آہستگی ۔
سے اس لئے دریافت کیا تھا کہ دوسرا نہ سن سکے ۔ حضرت عبد الرحمن کہتے ہیں کہ مجھے اُن کی جرات ۔
پر حیرت ہوئی اور میں نے انگلی سے اشارہ کر کے بتایا کہ ابو جہل وہ ہے جو سپاہیوں کے حلقہ میں کھڑا
ہے۔ وہ خود اور زرہ بکتر پہنے ہوئے تھا اور دو طاقتور فوجی افسر اس کے آگے ننگی تلوار لئے ہوئے
پہرہ کیلئے کھڑے تھے لیکن جونہی میں نے انگلی سے اشارہ کیا وہ لڑ کے بعینہ اسی طرح جس طرح
ایک عقاب چڑیا پر حملہ کرنے کیلئے لپکتا ہے آگے بڑھے اور دشمنوں کو چیرتے ہوئے اُس پر حملہ آور
ہوئے اور قبل اس کے کہ اس کے پہریدار سنبھلنے پاتے انہوں نے ابو جہل کو زخمی کر کے گرادیا ہے ۔ تو
وہ لڑ کے حضرت عبد الرحمن بن عوف کے پاس کھڑے تھے مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے اندر ایسی
زبردست ایمانی طاقت ہے۔ اسی طرح اس مجلس میں ایسے لوگ ہیں جن کی ایمانی طاقت کا کوئی
۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰
سال ۱۹۳۶ء
اندازہ نہیں کر سکتا لیکن جوں جوں قربانیوں کا وقت آئے گا وہ ظاہر ہوتے جائیں گے اور قربانیوں
کے وقت ہی منافق بھی ظاہر ہوں گے ۔ جب قربانی کا وقت آتا ہے تو منافق کہتا ہے کہ ہم کہاں تک
بوجھ اُٹھائیں لیکن مؤمن خوش ہوتا ہے کہ کیا اچھا موقع اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔
پس اس بات سے مت گھبراؤ کہ یہ کام کیونکر ہوگا وہ زمانہ بالکل قریب ہے جب خدا دشمن
کو ایسی شکست دے گا کہ وہ سر نہیں اُٹھا سکے گا مگر اس کیلئے تمہیں انہی راستوں سے گزرنا ہو گا جن پر
سے انبیاء کی جماعتیں گزری ہیں ۔ مؤمن اپنے اور اپنے عزیزوں کے خون سے گزر کر ہی خدا کے
عرش پر پہنچتا ہے۔ پس یہ یقین رکھو کہ یہ کام ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی غیر معمولی توقف بھی نہیں ۔
صرف اُس وقت کا انتظار ہے کہ ہماری قربانیاں اس حد تک پہنچ جائیں جس تک پہنچنے کے بعد
اللہ تعالیٰ کی نصرت آتی ہے۔ جب وہ وقت آئے گا تمہارے جاہل کہلانے والے نو جوان دنیا کے
علماء کے دلوں کو فتح کر کے انہیں اسلام کی غلامی میں داخل کر دیں گے اور دنیا میں اسلام ہی اسلام
پھیل جائے گا۔
اس موقع پر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ الفضل میں کچھ اشعار چھپتے رہے ہیں جن کی
ردیف درد ہے ۔ ایک رات میں سویا ہوا تھا کہ اسی وزن میں میری زبان پر ایک مصرعہ جاری ہوا
جو یہ ہے کہ
و
درد ہی اُس نے بنایا ہے نشانِ اہلِ درد
اور اس کا مطلب مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ ہر چیز کی کوئی علامت ہوتی ہے۔ آگ کی علامت دُھواں
ہے، سورج کی علامت روشنی ہے، جسم میں ورم ہو تو بخار ہو جاتا ہے اور طبیب سمجھ لیتا ہے لیکن درد
کی علامت کوئی بھے نہیں بلکہ درد ہی درد کی علامت ہے۔ اگر کوئی شخص یونہی شکایت کرنے لگے کہ
مجھے درد ہے تو بظاہر ایسی کوئی علامت نہیں جس سے ہم پتہ لگا سکیں کہ اسے درد ہے یا نہیں سوائے
اس کے کہ اُس کی درد والی حالت سے اندازہ لگا ئیں ۔
پس اس مصرعہ کا مطلب یہ ہے کہ جب تم کسی کے اندر درد کی حقیقت پاؤ تو سمجھ لو کہ اس
کے اندر درد ہے ورنہ زبانی کہنے سے کچھ نہیں بنتا۔ کسی کے اگر سر میں درد ہو تو وہ گو چھپائے بھی مگر
پتہ لگ جاتا ہے کہ اسے درد ہے۔ تو اس مصرعہ میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جس کے دل میں عشق

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱
سال ۱۹۳۶ء
ہو وہ چھپ نہیں سکتا اور اُس کے رگ وریشہ سے اس کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح مومن
بھی ظاہری شکلوں سے نہیں بلکہ اپنی حالت سے پہچانے جاتے ہیں ان کے اعمال خود بتا دیتے ہیں
کہ ان کے دل میں درد ہے ورنہ منہ سے تو ہر شخص کہہ سکتا ہے لیکن جب درد پیدا ہو جائے تو کچھ
کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھوڑے ہی عرصہ میں اس کے آثار چہرے پر نظر آنے لگتے ہیں۔ پس
مؤمن کی پہچان کیلئے زبانی دعووں کی ضرورت نہیں ہوتی زبانی دعوے تو منافق بھی کر سکتا ہے لیکن
مؤمن کو حقیقت خود مشخص کر کے دکھا دیتی ہے۔
دوسری بات میں آج یہ کہنی چاہتا ہوں کہ ہمارے مخالفوں نے اب ایک فتنہ کا نیا طریقہ
ایجاد کیا ہے کہ وہ اخبار میں جھوٹی رپورٹیں شائع کرتے ہیں جو سر تا پا چھوٹی ہوتی ہیں اور جن میں
سے ہزارواں حصہ بھی صحیح نہیں ہوتا۔ اس سے ان کی غرض ہوتی ہے کہ جس شخص کے متعلق وہ خبر
ہوگی اس کے متعلق خیال کر لیا جائے گا کہ اس میں کچھ نہ کچھ نقص تو ضرور ہوگا ۔ چنانچہ میں دیکھتا
ہوں کہ چونکہ ہمارے دوست عام طور پر اس چال سے واقف نہیں ہیں وہ دھوکے میں آکر خیال
کر لیتے ہیں کہ جس کے متعلق یہ بات کہی گئی ہے ضرور ہے کہ اس میں کچھ نہ کچھ نفاق ہوگا حالانکہ
یہ رپورٹیں سرتا پا غلط ہوتی ہیں ۔ اوروں کا تو کیا کہنا ہے چند دن ہوئے خود میرے متعلق احرار کے
ایک اخبار میں لکھا ہوا تھا کہ صدرانجمن احمد یہ کے دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی اور پھر میاں بشیر احمد
صاحب اس کی کارروائی لے کر میرے پاس آئے حالانکہ یہ واقعہ سرتا پا غلط تھا۔ نہ کوئی ایسی میٹنگ
ہوئی اور نہ میاں بشیر احمد صاحب اس کی کارروائی لے کر میرے پاس آئے ۔ تو یہ لوگ اس طرح کی
بے سروپا باتیں لکھتے رہتے ہیں اور ان کے ذریعے سے جماعت میں بے چینی پھیلانا چاہتے ہیں
اور بھائی کو بھائی سے بدظن کرنا چاہتے ہیں ۔ ان میں سے بعض تو سرتا پا غلط ہوتی ہیں اور بعض میں
ایک معمولی سی بات صحیح ہوتی ہے اور باقی جھوٹ ملا لیا جاتا ہے۔ مثلاً یہ صحیح ہوا کہ زید اور بکر ایک
جگہ ملے اور آگے یہ جھوٹ ملا دیا کہ انہوں نے فلاں کو گالیاں دیں ۔ ہمارے بعض دوستوں میں یہ
مرض ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غیر کا اخبار پڑھنا ضروری ہے حالانکہ جنہوں نے نگرانی کرنی ہے یا
جواب دینا ہے انہوں نے تو پڑھنا ہی ہے باقیوں کو کیا ضرورت ہے کہ وہ گالیوں کو پڑھیں ۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ ایک دفعہ لاہور میں آریوں کا ایک جلسہ تھا جس میں جماعت احمد یہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲
سال ۱۹۳۶ء
عروسه
کا ایک وفد شامل ہوا جس کے امیر حضرت خلیفہ مسیح الاوّل تھے۔ اس جلسہ میں آریوں نے رسول کریم
کو بہت گالیاں دیں س دیں اور ہمارے دوست ) ست وہاں بیٹھے ،رہے۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سخت ناراض ہوئے کہ آپ لوگ وہاں کیوں بیٹھے رہے ؟ پس جن کیلئے مجبوری ہے مثلاً ایڈیٹر ہوئے
یا نیشنل لیگ کے افسر یا دعوت و تبلیغ والے ان کا تو کام ہے دوسرا اگر پڑھتا ہے تو اس کا مطلب یہ
ہے کہ اس کے دل میں گالیوں کو پڑھ کر درد نہیں ہوتا ورنہ کون ہے جو خود اپنے آپ کو خنجر مارے ۔
ان باتوں کے پڑھنے سے بعض دفعہ آپس میں بدظنیاں شروع ہو جاتی ہیں ۔
کچھ عرصہ ہو ا بعض منافقوں نے یہ کام شروع کیا تھا کہ بعض لوگ لگا دیئے جو روزانہ مجھے
رپورٹیں بھیجتے تھے کہ میاں بشیر احمد صاحب فلاں جگہ یہ کہہ رہے تھے ، خان صاحب مولوی فرزند علی
صاحب یہ شکوہ کرتے تھے، چوہدری فتح محمد صاحب یہ شکایت بیان کرتے تھے اور اس سے ان کا
مطلب یہ تھا کہ میں ان سب سے بدگمان ہو جاؤں ۔ مگر جب یہ کرتے کرتے تھک گئے اور دیکھ لیا
کہ میں ان رپورٹوں پر کسی کو بھی منافق نہیں سمجھتا تو اب یہ طریق اختیار کیا ہے کہ جماعت کے
لوگوں کو آپس میں لڑائیں اور مخلصین کے دلوں میں شک پیدا ہو کہ فلاں آدمی ایسا ہے اور فلاں ایسا
ہے اور خیال کر لیں کہ اس میں سے کچھ تو ضرور سچ ہو گا حالانکہ یہ سب باتیں جھوٹی ہوتی ہیں ۔ پس
اوّل تو مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کہ دوستوں کو گالیاں پڑھنے کا کیا شوق ہے اور پھر جو پڑھیں ان کو بدظنی
کی ضرورت نہیں ۔
تیسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ میں نے جو ایک گزشتہ خطبہ میں کہا تھا کہ بعض حکام
کا رویہ ہمارے متعلق اچھا نہیں اور اطمینان بخش نہیں اس سے ہرگز دفعہ ۱۴۴ کا منسوخ ہونا مراد
نہ تھا۔ بعض دوست جب ایک طرف یہ سنتے ہیں اور دوسری طرف یہ کہ حکومت نے دفعہ ۱۴۴ واپس یہ
لے لی تو وہ دونوں باتوں کو ملا کر سمجھ لیتے ہیں کہ میں نے جو کہا تھا وہ بھی شاید اسی کے متعلق ہے
حالانکہ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ اور بناء پر کہا تھا احرار کا یہ پروپیگینڈا بالکل غلط ہے۔ دفعہ ۱۴۴ کہیں
بھی ساری عمر کیلئے نہیں لگائی جاتی یہ تو ہوتی ہی دو ماہ کیلئے ہے۔ اور اس کے اختتام پر یہ شور مچانا کہ
حکومت کو شکست ہوگئی ہے اور ہماری فتح ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی ڈاکٹر کسی شخص سے کہے کہ تم
مریض ہو ہسپتال میں داخل ہو جاؤ اور پھر اس کے صحت یاب ہونے پر اُسے ڈسچارج کر دے تو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳
سال ۱۹۳۶ء
لوگ شور مچانے لگیں کہ ڈاکٹر جھوٹ بولتا تھا کہ یہ بیمار ہے یہ شخص تو ہسپتال سے اچھا بھلا باہر نکلا
ہے۔ کوئی ظالم سے ظالم گورنمنٹ بھی دفعہ ۱۴۴ کبھی عمر بھر کیلئے نہیں لگایا کرتی یہ لوگ ایسی باتیں
کر کے دراصل لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ۔ ان کا طریق ہی یہ ہے کہ اپنے ساتھیوں کو احمق
بنائیں ورنہ دفعہ ۱۴۴ کبھی ہمیشہ کیلئے نہیں لگا کرتی ۔ کانگرس پر یہ دفعہ سینکڑوں مرتبہ لگائی گئی اور پھر
ضرورت یا میعا دختم ہو جانے پر منسوخ کر دی گئی۔ حکومت کو جہاں کوئی خطرہ ہوتا ہے وہاں یہ دفعہ
لگا دیتی ہے اور جب خطرہ کم ہو جائے تو واپس لے لیتی ہے۔ شہید گنج کا واقعہ جب لاہور میں ہوا تو
حکومت نے یہ دفعہ لگا دی اور جب جوش ٹھنڈا ہو گیا تو واپس لے لی۔ اب پھر جو فساد ہوا تو پھر
لگا دی ۔ پس قادیان میں اس کی منسوخی سے یہ نتیجہ نکالنا کہ حکومت کو شکست ہوگئی یا یہ کہ اب وہ
احمد یوں کی دشمن ہو گئی ہے بالکل غلط ہے۔ اس طرح تو مولوی عطاء اللہ صاحب جب چار ماہ کی قید
کاٹ کر آئیں گے تو وہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ حکومت نے شکست مان لی اور ہتھیار ڈال دیئے حالانکہ
سزا ہی چار ماہ کی ہے اس کے بعد ایک دن بھی حکومت انہیں قید میں نہیں رکھ سکتی ۔ اسی طرح دفعہ
۱۴۴ اور ۳۳ ۔ امینڈ منٹ ایکٹ بھی ضرورت کے ماتحت ہوتا ہے جب اس کی ضرورت نہ رہے تو
اسے واپس لے لیا جاتا ہے۔ یہ لوگ اس قسم کے پروپیگنڈے سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ احرار جیت
گئے حالانکہ اس دفعہ نے تو بہر حال منسوخ ہو جانا تھا جس طرح کہ چار ماہ پورے ہونے کے بعد
حکومت مجبور ہے کہ مولوی عطاء اللہ صاحب کو چھوڑ دے ۔ اسی طرح اس دفعہ کی واپسی کا یہ مطلب
ہے کہ اب حکومت کو ایسا اندیشہ نہیں رہا۔ ایک وقت لوگوں میں جوش ہوتا ہے اُس وقت حکومت بھی
ضروری تدابیر اختیار کرتی ہے پھر وہ جوش ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو ان کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اسی سلسلہ
میں یہ لوگ مشہور کر رہے ہیں کہ احمدیوں نے تو بہت ناک رگڑی کہ حکومت اسے جاری رکھے مگر
حکومت نے نہ مانا حالانکہ یہ بھی سراسر جھوٹ ہے۔ میں تو حیران ہوتا ہوں کہ جو افسر حالات سے
واقف ہیں وہ ان کے جھوٹ پر اپنے دلوں میں کیا کہتے ہوں گے وہ ضرور ہنستے ہوں گے ۔ اب میں
بتاتا ہوں کہ یہ الزام کس قدر غلط ہے اور اب اس کے چھپانے کی بھی ضرورت نہیں ۔ جن دنوں یہ
گرفتاریاں ہو رہی تھیں میں نے شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کو مسٹر پکل چیف سیکرٹری کے پاس
بھیجا کہ ہماری یہ خواہش نہیں کہ ہر احراری کو اس پروپیگنڈا کے ماتحت گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
ولد
سال ۱۹۳۶ء
جواب دیا کہ یہ لوگ ہمارا قانون توڑتے ہیں اس لئے ہم انہیں گرفتار کرتے۔ تے ہیں آپ کا اس سے
تعلق نہیں ۔ اب وہ افسر جن کو میرا یہ پیغام پہنچا ہے وہ ان لوگوں کے پروپیگنڈا کو دیکھ کر اپنے دل
میں ضرور ہنستے ہوں گے اور حیران ہوتے ہوں گے کہ یہ لوگ کس قدر جھوٹے ہیں ۔ بہر حال ان
کے اس پروپیگنڈا سے ہمارا تو فائدہ ہی ہے افسر سمجھتے ہوں گے کہ یہ لوگ کس قدر جھوٹے ہیں ۔
ہمارا مطلب تو صرف یہ تھا کہ یہاں آکر یہ لوگ فساد نہ کریں اور فساد کو روکنا ہر حکومت کا فرض ہے
اور بعض ٹٹ پونجئے ہے اگر قادیان میں آبھی جائیں یا کسی لیڈر کے آنے پر سو ، پچاس آدمی جو
قادیان کے ہیں ان کے گرد جمع ہو جائیں تو اس سے شورش کا کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔ پس یہ امر واقعہ
ہے کہ میں نے خود شیخ صاحب کو بھیجا کہ ہماری طرف سے ہرگز یہ مطالبہ نہیں کہ کوئی غیر احمدی
قادیان نہ آسکے ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ قادیان کو فساد کا مقام نہ بننے دیا جائے یا اس جگہ شرارت
آمیز مظاہرے نہ ہوں ۔ اس پر چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہمارے ڈپٹی کمشنر نے ایک
قانون نافذ کیا ہے جب تک وہ قانون نافذ ہے اس کے توڑنے والے سزا کے مستحق ہیں جب وہ
قانون واپس لے لیا جائے گا وہ نہ پکڑے جائیں گے ۔ لیکن یہ لوگ مشہور کر رہے ہیں کہ ہم نے
ناک رگڑی کہ یہ دفعہ واپس نہ لی جائے۔ پس دوستوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ اس دفعہ کے منسوخ
کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حکومت نے ہم سے دشمنی کی ہے۔ جب محکام ہماری مخالفت کرتے
ہیں میں صاف کہہ دیتا ہوں اور جو مخالفت ہوتی ہے اُسے میں خوب جانتا ہوں اور جب ضرورت
ہوتی ہے اسے ظاہر کر دیتا ہوں اور دنیا جانتی ہے کہ میں اس کے اظہار میں کسی سے دبنے والا نہیں
ہوں لیکن یہ کارروائی نہ ہماری مخالفت کی وجہ سے ہے اور نہ ہی یہ حکومت کی شکست ہے قانون کے کے
مطابق حکومت کو یہی کرنا چاہئے تھا جو اُس نے کیا۔ پس دوست ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ یہ دفعہ
واپس لے کر حکومت نے ہمارے ساتھ دشمنی کی ہے اس نے قانون کے عین مطابق کیا ہے۔ ہاں
جن باتوں میں ہمیں حکومت سے شکایت ہے وہ اب بھی موجود ہیں مگر وہ علیحدہ ہیں اس لئے
دوستوں کو ایسے پروپیگینڈا سے ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہئے ۔ مؤمن بلا وجہ کبھی کسی پر الزام نہیں لگا تا
ہم نہ حکومت پر الزام لگاتے ہیں نہ احرار پر ۔ ہاں جو بھی غلطی کرے گا اس کا اظہار ضرور کر دیں گے
اور اس معاملہ میں ہم کسی فوج یا حکومت سے نہیں ڈریں گے لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ اچھی بات کو
۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵
سال ۱۹۳۶ء
بھی ضرور ظاہر کر دیں گے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ بُری بات کو چھپا لیں ۔ اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو دیکھیں
گے کہ اس کا چھپانا بہتر ہے یا ظاہر کرنا اور پھر جو قیام امن کے مناسب ہوگا وہ کریں گے لیکن اچھی
بات کو ظاہر کرنے سے ہم نہیں رہ سکتے ۔ پس اس پروپیگنڈا سے بھی میں جماعت کو خبردار کرتا ہوں
اور اس سے بھی جو مجاہد میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق کیا جا رہا ہے اس سے بھی ہرگز
متاثر نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بھی بالکل جھوٹ ہے۔ یہ صحیح ہے کہ جماعت میں بعض منافق ہیں مگر میں
اُن کو خوب جانتا ہوں اور اگر ضرورت ہوئی تو ظاہر بھی کر دوں گا مگر وہ لوگ مخلصین کو منافق ظاہر
کرتے ہیں اور یہ بالکل غلط ہے ۔ اسی طرح یہ بھی غلط ہے کہ دفعہ ۱۴۴ کو منسوخ کرنے میں حکومت
نے ہم سے دشمنی کی ہے اور احرار سے دوستی ۔ اس میں شک نہیں کہ بعض حکام اب بھی ہمارے
خلاف ہیں ان کی مخالفتیں میں نے بہت سی ظاہر کر دی ہیں اور باقی بھی وقت آنے پر ظاہر کر دوں گا
مگر اس کارروائی میں ہماری کوئی مخالفت نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی شکست ہے۔ دفعہ ۱۴۴ اور
۳۳۔ امینڈ منٹ ایکٹ کی واپسی کے متعلق ہمیں حکومت سے کوئی شکایت نہیں اس نے جو کیا ہے
درست کیا ہے جہاں وہ ہماری مخالفت کرے گی ہم فوراً ظاہر کر دیں گے اور نہ قید سے ڈریں گے
اور نہ پھانسی سے کہ ہم سے بہت بڑے بڑے لوگ قید بھی ہوئے اور پھانسی پر بھی لڑکائے گئے ۔
حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے نبی تھے مگر پھانسی پر لٹکائے گئے اور حضرت یوسف کو قید کیا گیا
پس جو ڈرتا ہے وہ مؤمن ہو ہی نہیں سکتا ۔ مؤمن حق کے بیان کرنے میں نڈر ہوتا ہے مگر اس کا یہ
مطلب نہیں کہ اگر کسی سے اختلاف ہو تو اس کی نیکیوں کو بھی عیب ظاہر کیا جائے اور عیب کو بھی
عیب ۔ ہمیں حکومت سے اختلاف ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے جائز افعال کو بھی بُرا
کہیں ۔ پس دوست احراریوں کے پروپیگنڈا سے ہوشیار رہیں کیونکہ ایک طرف تو وہ بلا وجہ
جماعت کو مایوس کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔
آخر میں میں پھر یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خواہ نخواہ ان کے لٹریچر کو بھی پڑھنے کی ضرورت
نہیں ۔ میں نے سنا ہے کہ ان کے پندرہ میں پرچے روزانہ یہاں پک جاتے ہیں جس کا مطلب
یہ ہے کہ ہمارے دوست چار سو روپیہ سالانہ کی امداد گر کو دیتے ہیں ۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ چار
سو روپے خرچ کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلواؤ ؟ پس جب عملی طور پر آپ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶
سال ۱۹۳۶ء
لوگوں نے ان کے جھوٹ کو دیکھ لیا ہے تو ان کے پرچوں کو پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ باقی دشمن سے
بھی غلط بات کبھی منسوب نہ کرو ہمیشہ سچی بات کرو۔ ہم نے دنیا کو جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاق سے
فتح کرنا ہے۔ پس تم اپنی ترقیوں کی بنیاد سچائی اور تقویٰ پر رکھو اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرو اور یاد رکھو
کہ وہ ہمیشہ متقیوں کا ہی ساتھ دیتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات سے پتہ لگتا ہے
کہ فتح ہماری ہے اور جس طرح ہائی کورٹ سے ڈگری حاصل ہو جانے کے بعد کوئی نہیں گھبرا تا اسی
طرح تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ شہید گنج ایجی ٹیشن شروع ہوئی تو حکومت نے کہہ دیا کہ
ہائیکورٹ نے سکھوں کے حق میں فیصلہ کیا ہوا ہے تم اس فیصلہ کو بدلوالو ہم تمہیں دلا دیں گے ۔ پس
کیا تمہیں خدا کے فیصلہ پر اتنا بھی اعتماد نہیں جتنا ہائی کورٹ کے فیصلہ پر ہوتا ہے اور یہ خدا کا فیصلہ
ہے کہ دنیا ہمارے ہاتھ پر فتح ہوگی ۔ پس کوئی خواہ چیں کرے یا ہیں ، دنیا اسلام کے نام پر ہمارے
ہاتھوں فتح ہوگی اور جو لوگ آج مخالف ہیں گل اسلام اور احمدیت کی صداقت کے قائ قائل ہو کر اسلام
اور احمدیت کی شان کے بڑھانے والے ہوں گے۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ “
ل النساء : ١٠٣
( الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۳۶ء)
جامع الصغير للسيوطىی صفحہ ۷ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ ھ میں یہ الفاظ ہیں اتقوا مواضع التهم
المائدة: ۲۵
بخارى كتـاب الـمـغـازي باب فضل من شهد بدرا صفحه ۶۷۳ حدیث نمبر ۳۹۸۸
مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
ے ٹٹ پونجیا: تھوڑی پونجی والا یا کم سرمائے والا ( فرهنگ آصفیه جلد اول صفحه ۶۱۵ مطبع زین نعمان
پرنٹرز لا ہو ر ۲۰۱۵ء)

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷
لد
سال ۱۹۳۶ء
اگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتے ہو تو خلیفہ وقت
کی اسی طرح کامل اطاعت کرو جس طرح دماغ کی تمام
اعضاء کرتے ہیں
فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
نے
تحریک جدید میں سے ایک جزو اپنے ہاتھ سے کام کرنا ہے۔ میں ان خطبات میں جو اس
سال کی تحریک جدید کے متعلق دے چکا ہوں غالباً اس کا ذکر کئی موقعوں پر کر چکا ہوں مگر پھر بھی میں
جدید کے دے ہوں نالبا کا ذکرکئی پرکر دیا مگر بھی میں
سمجھتا ہوں ابھی یہ مضمون یہ مضمون بہت کچھ وضاحت اور تحریک کا مستحق ہے۔ سال ہو گیا جب سے میں نے
یہ تحریک کی ہے بلکہ سال کیا اب تو چودہ مہینے ہونے لگے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ میری اس
تحریک پر چودہ مہینے گزر چکے ہیں اور باوجود اس کے کہ میں نے کہا تھا اس کی مثال قائم کرنے کیلئے
تمام چھوٹے بڑے افراد کو اجتماعی طور پر اپنے ہاتھ سے کام کرنے چاہئیں تا دوستوں کیلئے محرک اور
نمونہ ہو، صدرانجمن احمد یہ نے اس قسم کا کوئی کام نہیں کیا حالانکہ کام کرنے کے کئی مواقع بہم پہنچتے
رہے ہیں۔ دنیا میں ہر کام نمونہ چاہتا ہے کہنے والا اگر منہ سے ایک بات کہہ دیتا ہے لیکن عمل اس
کے خلاف ہوتا ہے تو طبائع پر اچھا اثر نہیں پڑتا اور دنیا میں کام اتنی انواع کے ہوا کرتے ہیں کہ ان
میں سے بہت سے کام دوسرا شخص نہیں دیکھ سکتا۔ مثلاً ہاتھ سے کام کرنا ہے اس میں تحریر بھی شامل

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸
سال ۱۹۳۶ء
ہے اور تحریر کرنے والا بسا اوقات اپنے گھر میں کام کرتا ہے جبکہ دوسرے لوگ اُسے نہیں دیکھ سکتے۔
میں اگر رات کو بارہ یا ایک بجے تک کام کرتا رہوں تو کسی کو کیا پتہ ہے کہ میں نے کوئی کام کیا ہے۔
م لیا ہے۔
وو
جو شخص نو بجے چار پائی پر لیٹ جاتا ہے وہ یہ سمجھ کر لیٹتا ہے کہ اب ساری دنیا لیٹ گئی ہوگی ، جو شخص
دس بجے چار پائی پر لیٹتا ہے وہ یہ سمجھ کر لیٹتا ہے کہ دس بجے سب لوگ سو گئے ہوں گے، جو شخص گیارہ
بجے سوتا ہے وہ یہ خیال کر کے سوتا ہے کہ باقی دنیا بھی اب سو رہی ہوگی اور جو بارہ بجے لیٹتا ہے وہ
یہ سمجھتا ہے کہ اب آدھی رات گزر چکی ہے اب تو کوئی شخص کام نہیں کر رہا ہوگا ۔ وہ کیا جانتا ہے کہ
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس وقت بھی کام میں مشغول ہیں۔ کہتے ہیں ” آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل “۔
جو چیز آنکھ سے اوجھل ہو اُس کے درمیان ایک پہاڑ حائل ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان اس کے
متعلق صحیح رائے قائم نہیں کر سکتا اور اگر کرے تو اُسے اپنے اوپر قیاس کرتا ہے۔ جو شخص چار گھنٹے کام
کرتا ہے وہ سمجھ لیتا ہے کہ چار گھنٹوں سے زیادہ کسی نے کیا کام کرنا ہے اور جو شخص پانچ گھنٹے کام
کرتا ہے وہ سمجھ لیتا ہے کہ پانچ گھنٹوں سے زیادہ کسی نے کیا کام کرنا ہے یہ منافقت نہیں بلکہ اس کی
طرف سے حقیقت کا اظہار ہوتا ہے اور یہ باتیں ہمیں بتاتی ہیں کہ دنیا میں ایسے کام بھی کرنے
چاہئیں جو لوگوں کے سامنے آنے والے ہوں ۔ اس طرح وہ لوگ جن کی نظروں سے کام او جھل
ہوتا ہے اور وہ سستی کرتے ہیں اپنے سے بڑے آدمیوں کے سے بڑے آدمیوں کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر چُست
جاتے ہیں ۔
ہو
میں نے کئی دفعہ اسلامی زمانہ کا ایک واقعہ سنایا ہے کہ خلافت عباسیہ کے دور میں کوئی
زین تھا جسے کسی امیر نے خوش ہو کر پانچ سو اشرفیاں انعام دے دیں ۔ جب اُسے اشرفیاں ملیں تو
اشرفیاں لیتے ہی اُس نے خیال کر لیا کہ اب دنیا میں کوئی غریب نہیں رہا۔ چونکہ وہ امراء کا نائی تھا
اور اشرفیوں کے چوری ہونے کا اُسے کوئی خطرہ نہ تھا اس لئے وہ جہاں تزئین کرنے جاتا اشرفیوں
کی تھیلی بھی لے جاتا اور اُسے اُچھالتا پھرتا ۔ امراء کو یہ دیکھ کر مذاق سُوجھا۔ جب کسی کے پاس جاتا
وہ پوچھتا میاں مزین ! شہر کا کیا حال ہے؟ وہ کہتا شہر کا اتنا اچھا حال ہے کہ کوئی کمبخت ایسا نہیں ہوگا
جس کے پاس پانچ سو اشرفیاں بھی نہ ہوں ۔ اسی طرح روز اُس سے مذاق ہوتا۔ ایک دن کسی امیر
کو جو مزاح سُوجھا اُس نے چپکے سے وہ تھیلی کھسکا کر اپنے پاس رکھ لی چونکہ حجام کو بہ حجام کو یہ خطرہ نہیں تھا کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۹
سال ۱۹۳۶ء
یہاں سے تھیلی پرائی جاسکتی ہے اس لئے اُس وقت تو اُس نے خیال نہ کیا مگر گھر جا کر جو چیزیں
دیکھیں تو اشرفیوں کی تھیلی گم پائی۔ اس کا اُسے اتنا صدمہ ہوا کہ بیمار ہو گیا۔ وہ امراء جن کو حال
معلوم تھا جب اُس سے پوچھتے کہ میاں ! بتاؤ اب شہر کا کیا حال ہے؟ تو وہ کہتا شہر کنگال ہو گیا ہے،
دنیا بھوکی مر رہی ہے آخر جس نے وہ تھیلی چھپائی تھی اُس نے لا کر اس کے سامنے رکھ دی اور کہا شہر
کو بھوکا نہ مارو تم اپنی تھیلی لے لو۔ تو انسان کی عادت ہے کہ وہ دوسروں کا قیاس اپنے اوپر کرتا
ہے۔ چور اسی خیال میں رہتا ہے کہ ساری دنیا چور ہے، ایک جھوٹا یہی سمجھتا ہے کہ ساری دنیا جھوٹی
ہے، ایک فاسق و فاجر یہ سمجھ ہی نہیں سکتا کہ دنیا میں نیک لوگ بھی ہوتے ہیں۔ ایک نکما اور بیکار
شخص یہ نہیں جانتا کہ دنیا میں کام کرنے والے لوگ بھی ہیں وہ سب کو نکلتا اور بیکار خیال کرتا ہے۔
غرض دیواروں کے پیچھے کام کرنے والے کتنا ہی شاندار کام کریں ، کتنی محنت اور سرگرمی سے حصہ
لیں ، کتنا وقت خرچ کریں پھر بھی ایک سکتے شخص کی نگاہ میں سب دنیا کمی ہوگی اور جب اُسے کسی کام
کیلئے کہا جائے گا وہ کہے گا ہم نے سب دیکھے ہوئے ہیں ۔ بڑے بڑے آدمی بھی نکتے بیٹھے رہتے
ہیں نہ کام کرتے ہیں نہ کار، مفت میں تنخواہیں لیتے ہیں ۔ تو کچھ کام ظاہر ہونے چاہئیں اور کچھ نہ
کچھ لوگوں کے سامنے نمونہ ہونا چاہئے اس سے اُن کو تحریک ہو جاتی ہے اور وہ بھی اپنے ہاتھ سے
کام کرنا کوئی عار نہیں سمجھتے ۔
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے زمانہ میں ایک زمیندار شخص جس نے کبھی شہر نہیں دیکھا تھا
اور نہ شہری تمدن سے واقف تھا ریاست کپورتھلہ کا رہنے والا تھا، ایک دفعہ یہاں آیا اور پھر لاہور
اور امرتسر جانے کا اسے جو موقع ملا تو شہری زندگی دیکھ کر ایک دم اُس کی کایا پلٹ گئی اور اُس کے
دل میں یہ شوق سمایا کہ میں شہری طرز رہائش اختیار کروں ۔ چنانچہ یہ جنون اُس میں یہاں تک
بڑھا کہ وہ سیکنڈ کلاس کے بغیر ریل میں سفر نہیں کرتا تھا اور حالت یہ ہو گئی کہ جب وہ لاہور کے سٹیشن
پر اتر تا تو رو مال یا چھتری قلمی کو دے دیتا اور کہتا میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ۔ حضرت خلیفہ اول نے
ایک دفعہ اُس سے پوچھا کہ تم یہ کیا کرتے ہو ر و مال اور چھتری تک خود اُٹھا نہیں سکتے اور قلی کو دے
دیتے ہو؟ کہنے لگا یہ فیشن ہے اگر فکی ساتھ نہ ہو تو انسان معزز نہیں سمجھا جاتا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کی
ساری جائدا در گرو پڑی پھر اس کے بعد اُس نے جائداد بیچ ڈالی ، پھر اپنی بوڑھی ماں کو مار پیٹ کر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۰
سال ۱۹۳۶ء
اُس کا زیور بیچ ڈالا اور جب اس طرح بھی کام نہ چلا تو عیسائی ہو گیا چنانچہ وہ اب تک عیسائی ہے
حالانکہ اس سے پہلے وہ ایک سیدھا سادھا نیک طبع نو جوان تھا۔ اُس کا ایک لطیفہ مشہور ہے اُس
نے ہمارا باغ ایک دفعہ ٹھیکے پر لیا۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی بات ہے۔ ایک لڑکا
جو بورڈنگ میں رہا کرتا تھا اب تو بہت نیک اور مخلص احمدی ہے لیکن اُس وقت بڑا شوخ مزاج ہوتا
تھا۔ اُس نے ایک دو اور لڑکوں کو اپنے ساتھ ملا کر کہا آؤ رات کو ہم باغ میں چل کر میوے کھائیں ۔
جب وہ میوے کھانے گئے تو اُس نے انہیں پکڑ لیا۔ باقی دو تو بھاگ گئے مگر یہ قابو آ گیا ۔ شاید
درخت پر تھا اور اُس سے اُتر نہ سکا یا کوئی اور سبب ہوا بہر حال وہ پکڑا گیا ۔ جب وہ پکڑا گیا تو اس
شخص نے پوچھا بتا تیرا نام کیا ہے؟ اس کے نام میں عطر کا لفظ آتا تھا۔ پہلے تو اس نے بتانا چاہا اور
اس کے منہ سے عطر نکل گیا پھر ڑ کا ۔ پھر نام بتانے لگا تو عطر کا لفظ نکل گیا۔ مگر پھر اس نے اپنے آپ
کو روکا اور چاہا کہ میں کوئی اور نام بتادوں ۔ اتفاقاً اس کا ایک دوسرا نام بھی تھا جو غیر معروف تھا
یعنی فضل الدین ۔ اور اس کی وجہ سے بعض لوگ اسے فجا کہتے تھے۔ اُس نے آخرا اپنا نام فجا بتا دیا۔
نام پوچھ کر اس شخص نے اسے چھوڑ دیا۔ جب صبح ہوئی تو وہ بورڈ نگ کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس آیا
اور کہنے لگا آپ کے ایک لڑکے نے رات باغ سے پھل چُرایا ہے؟ انہوں نے پوچھا اُس کا کیا نام
تھا ؟ وہ کہنے لگا اُس کا نام فجا ہے ۔ وہ کہنے لگے اس نام کا تو کوئی لڑکا بورڈنگ میں نہیں ۔ اُس نے کہا
تو پھر سکول میں ہوگا۔ انہوں نے کہا سکول میں بھی فجا نام کا کوئی لڑکا نہیں ۔ پھر انہوں نے حلیہ پوچھا میں بھی جانام کا لڑکا نہیں۔ پھر
تو اُس نے جو حلیہ بتایا اس سے انہیں شبہ پڑا اور انہوں نے اس لڑکے کا نام لیا۔ تو وہ کہنے لگا یہ نام
نہیں اس کا نام فجا ہے۔ وہ کہنے لگے تمہیں کس طرح پتہ ہے کہ اس کا نام فجا ہے؟ وہ کہنے لگا اُس نے
اپنا نام یہ بتایا تھا کہ عطر عطر فجا۔ وہ کہنے لگے معلوم ہوتا ہے فجا اس نے تمہیں دھوکا دینے کیلئے بتایا ہے
ور نہ اصل نام تو اُس کا وہی ہے جو پہلے اس کے منہ سے نکل گیا تھا۔ تو اس قسم کی سادہ طبیعت کا وہ
آدمی تھا لیکن بعد میں اسراف اور اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کے نتیجہ میں اُس کا مال گیا ، دولت
ت گئی اور آخر میں مذہب بھی چلا گیا۔ تو ہاتھ سے کام نہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔ اس سے
بڑی بڑی خرابیاں پیدا ہو جاتیں اور اچھے اچھے خاندان برباد ہو جاتے ہیں پھر اس کے نتیجہ میں
غرباء ہمیشہ غربت کی حالت میں رہتے ہیں اور انہیں اپنی حالت میں تغیر پیدا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
عزت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
اب کیا یہ عجیب بات نہیں کہ میں تحریک کرتا ہوں جماعت ساڑے ستائیس ہزار روپیہ
دے اور وہ تھوڑے سے عرصہ میں ایک لاکھ سات ہزار روپیہ کا وعدہ کر دیتی ہے۔ پھر دوبارہ ایسی
حالت میں تحریک کرتا ہوں جبکہ جماعت پر اور بوجھ بھی ہیں تو وہ ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ کا وعدہ
کر دیتی ہے لیکن جو تحریک اپنے ہاتھ سے کام کرنے کے متعلق ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا اور
جماعت کی پہلی حالت بدستور چلی آتی ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مال کی قربانی اس
قربانی کی نسبت بہت زیادہ آسان ہے اور یہ قربانی کرتے وقت لوگ ہچکچاہٹ محسوس کرتے اور
خوشی سے آمادہ نہیں ہوتے۔ اس کا نتیجہ میں یہ دیکھتا ہوں کہ زندگیاں وقف کرنے والے نوجوان
زندگیاں وقف کرتے ہیں وہ اس دعوے کے ساتھ زندگی وقف کرتے ہیں کہ بھو کے رہیں گے،
پیاسے رہیں گے، پیدل جائیں گے اور ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے کیلئے خوشی سے تیار رہیں
گے لیکن جب ہم اُن کی روانگی پر انہیں اپنے پاس سے کچھ خرچ دیتے ہیں تو جھٹ یہ سوال پیدا
کر دیتے ہیں کہ اتنا خرچ تو کافی نہیں اور روپیہ چاہئے ۔ یہ امر صاف بتاتا ہے کہ انہیں اسراف اور
اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کی عادت ہے۔ وہ وطن چھوڑ دیں گے ، اپنے مستقل کو قربان کر دیں
گے، بیوی بچوں سے جدا ہو جائیں گے، ماں باپ سے الگ ہو جائیں گے لیکن اپنے ہاتھ سے کام
نہ کرنا اور اسراف ان کی راہ میں حائل ہو جائے گا اور ان عادتوں کی وجہ سے وہ مختلف قسم کے سوال
پیدا کر دیں گے۔ پس معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں یہ نسبت اور امراض کے یہ مرض
زیادہ راسخ ہے حالانکہ یہی وہ مرض ہے جس سے قوم میں غداری ، فریب اور خیانت کا مادہ پیدا
ہوتا ہے اور جب اس قسم کی عادت پیدا ہو جائے کہ انسان نکما بیٹھا رہے اور جو مفت میں ملے وہ
لے لے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دشمن آتا ہے اور اس سے آکر کہتا ہے مجھ سے پانچ روپے لے لو
اور احمدیوں کا کوئی راز بتاؤ یا ان کی فلاں خبر ہمیں لا دو اس پر وہ پانچ روپے لے لیتا اور اپنے ایمان
کو ضائع کر دیتا ہے۔ بالکل ممکن ہے اس نے دس روپے اپنی طرف سے چندہ میں دیئے ہوں لیکن
چونکہ اسے نکما بیٹھے رہنے کی وجہ سے یہ عادت پڑی ہوئی ہے کہ مفت کا روپیہ لیتا اور اپنی
ضروریات پر خرچ کرتا ہے اس لئے وہ پانچ روپے دیکھ کر انہیں چھوڑ نہیں سکتا ، اور وہی انسان جو
احمدیت کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار تھا، اپنا وطن چھوڑ نے کیلئے تیار تھا، اپنے بیوی بچوں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۲
سال ۱۹۳۶ء
سے جدا ہونے کیلئے تیار تھا محض پانچ روپے پر اپنی قوم کو بیچ دینے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ ا تھائی پراپنی کو ہوجاتا
یہودا اسکر یوطی کو دیکھو۔ حضرت مسیح علیہ السلام کیلئے وہ سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار تھا
اور حواریوں میں وہ خاص عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا لیکن اس نے تمھیں درہم پر اور وہ بھی
کھوٹے تھیں درہموں پر کہ اگر وہ کھوٹے نہ ہوتے تب بھی ان کی قیمت آجکل کے لحاظ سے
ساڑھے سات روپے بنتی ہے حضرت مسیح علیہ السلام کو بیچ دیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بھی وہی
عادت تھی جو آجکل ہمارے بعض نو جوانوں میں پائی جاتی ہے کہ نکما بیٹھے رہتے اور مُفت کی کھاتے
ہیں اور مفت کی کھانے کی عادت پیدا ہوتی ہے اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کے نتیجہ میں ۔
۔
اس وقت جتنے لوگ ہیں خواہ وہ بڑے ہیں یا چھوٹے سب میرے مخاطب ہیں اور میں
ان میں سے بہت کم لوگوں کو مستثنی کر سکتا ہوں بلکہ میں سمجھتا ہوں اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کی
عادت کے لحاظ سے باوجود اس کے کہ یہ تعلیم میرے منہ سے نکل رہی ہے میں اپنی اولاد کو بھی مستثنی
نہیں کر سکتا۔ وہ بھی اس بات پر تو تیار ہو جائیں گے کہ سلسلہ کیلئے اپنی جانیں دیں، تبلیغ کیلئے
غیر ملکوں میں نکل جائیں لیکن اپنے ہاتھ سے کام کرنا انہیں دو بھر معلوم ہوگا ۔ یہ محض عادت نہ
ہونے کی وجہ سے ہے ورنہ اگر انہیں عادت ہو جائے تو اس کام میں بھی وہ کوئی تکلیف محسوس نہ
کریں۔
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے کہ وہ اذخر کاٹ کر
لاتے اور بیچتے ہے۔ اذخر ایک قسم کا گھاس ہوتا ہے اہل عرب میں چونکہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی
عادت تھی اس لئے وہ ان کاموں کو بُرا نہیں سمجھتے تھے لیکن ہمارے ملک میں کام کرنا عزت کے
خلاف سمجھا جاتا ہے۔ جب تک ہم اس خیال کو دور نہیں کر دیتے جماعت میں سے آوارگی اور
جہالت دور نہیں ہو سکتی ۔ اور اگر کام کرنے کی روح جماعت میں پیدا کر دیں تو جماعت کا ۲۵ فیصد
بوجھ اُتر سکتا ہے اور جب اس روح کے نتیجہ میں وہ دنیا میں مفید کام کرنے لگ جائیں تو میں سمجھتا
ہوں ۲۵ فیصد بوجھ اور اُتر سکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں چندہ دینے والے بہت سے نئے لوگ پیدا
ہو جائیں گے۔ غرض اگر اس وقت ہمارا خرچ کا تین لاکھ سالانہ بجٹ ہوتا ہے تو بیکاروں کا بوجھ
ہٹ جانے کی وجہ سے بجٹ سو ا دو لاکھ پر آجائے گا اور اگر اس وقت آمد اڑھائی لاکھ ہوتی ہے تو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳
سال ۱۹۳۶ء
چندہ دینے والوں کی زیادتی سے آمد سوا تین لاکھ ہو جائے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت قادیان
میں ہی پانچ سو عورتیں مرد ایسے ہیں جو بالکل لکھتے بیٹھے ہیں اور جن کی نظر اسی طرف رہتی ہے کہ کوئی
انہیں دے تو کھالیں ۔ ان میں اخلاص ہے، نیکی ہے اگر فاقہ میں بھی انہیں چندہ کی آواز آئے تو وہ
اپنے مانگے ہوئے روپیہ میں سے چندہ دینے کیلئے تیار ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کیلئے اسے خرچ
کر دیں گے پس ان میں اخلاص کی کمی نہیں ، کمی صرف تربیت کی ہے۔ کام لینے والوں نے ان سے
کام نہیں لیا اور سمجھانے والوں نے انہیں سمجھایا نہیں اور نہ انہیں بتایا ہے کہ کس رنگ میں وہ اپنی
عزت بڑھا سکتے ہیں ۔ اگر بتاتے تو وہ بھی دوسروں سے پیچھے نہ رہتے ۔ گویا وہ قیمتی موتی ہیں مگر
افسوس کہ مٹی کے اندر ملے ہوئے ہیں ۔ جس طرح ایک گھوڑا جس پر سوار ہو کر انسان میلوں میل
سفر کر لیتا ہے اگر انسان اُس کے نیچے کھڑا ہو کر اُسے اپنے سر پر اٹھانا چاہے تو وہ اس کی کمر توڑ دے
گا اسی طرح یہ قوم کے گھوڑے ہیں مگر بجائے اس کے کہ ان کے ذریعہ ترقی کی منازل طے کی
جاتیں وہ ایسے پتھر بن گئے ہیں جو قوم کے گلے میں پڑے ہوئے ہیں اور جو اسے نیچے ہی نیچے کھینچے
لئے جارہے ہیں ۔
پس ضروری ہے کہ اس قسم کے کام تمام جماعت مل کر کرے تا مل کر کام کرنے کی وجہ
سے کوئی شخص ہاتھ سے کام کرنا اپنے لئے عار نہ سمجھے۔ میں نے اُس وقت کئی کام بھی بتائے تھے
چنانچہ میں نے کہا تھا مہمان خانہ بننے والا ہے سب مل کر اس کی تعمیر کر دیں لیکن لوگوں کے کانوں
پر جوں تک نہ رینگی اور مہمان خانہ بن گیا۔ پھر میں نے کہا تھا محلوں میں بڑا گند ہوتا ہے غیر لوگ
جب دیکھتے ہوں گے تو باہر جا کر کیا کہتے ہوں گے کہ یہ احمدی تقریریں کرتے وقت تو کہتے ہیں
آن مجید کا حکم ہے صفائی کرو اور گندگی سے بچو لیکن ہم نے ان کے محلے دیکھے ہیں بدھ کے مارے
ان میں سے گزرا نہیں جاتا۔ متعفن نالیاں ہیں، راستوں پر گند پڑا رہتا ہے اور کوئی صفائی نہیں
کرتا۔ میں نے توجہ دلائی تھی کہ محلے والے مل کر اس گند کو دور کریں اور گڑھے وغیرہ پر کر کے
جگہیں ہموار کر دیں ۔ آخر لوگ روٹیوں کی دعوت کھانے کیلئے جاتے ہیں یا نہیں؟ پھر کیا وجہ ہے کہ
اس کام کیلئے لوگوں کو دعوت دی جائے اور وہ نہ آئیں ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک دن دار الرحمت والے
سارے شہر کی دعوت کر دیں اور کہیں آؤ سب مل کر ہمارے محلہ کی صفائی کرو، پھر کسی دن دار الفضل

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴
سال ۱۹۳۶ء
والے سب شہر کو بلا لیں کہ آؤ ہمارے محلہ کی صفائی کر دو ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ روٹی کی دعوت میں تو ہم
جاسکتے ہیں لیکن کام کی دعوت میں ہم نہیں جاسکتے ۔ تو یہ ساری تدبیریں میں نے بتائی تھیں مگر چودہ
مہینے ہو گئے کسی نے ہمیں نہیں بلایا ۔ دوسری دعوتیں تو لوگ اس کثرت سے کرتے ہیں کہ مجھے پیچھا
چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے اور ان کا اصرار ہوتا ہے کہ آج روٹی ہمارے گھر سے کھائیں ۔ حالانکہ
روٹی انسان اپنے گھر میں روز کھاتا ہی ہے۔ پس ایسی دعوت کا کیا فائدہ جو روز میسر آتی ہے وہ
دعوت کرو جو لوگوں کو میسر نہیں آتی ۔ کام کیلئے بُلاؤ اور اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی لوگوں کو عادت
ڈالو تا فارغ اور لکھتے بیٹھے رہنے والوں کو بھی کام کی عادت پڑے۔ اور اگر کام کر کے لوگوں کو
کھانے کی عادت ہو جائے تو پھر چاہے کوئی لاکھ روپیہ بھی دے اور کہے کہ قوم سے غداری کرو تو وہ
غداری کرنے کیلئے تیار نہیں ہوگا کیونکہ اُسے طیب کھانے کی عادت ہوگی ۔
پس کام نہ کرنے کے نتیجہ میں اخلاق بگڑ جاتے ہیں ، قوم میں بیکاری اور آوارگی پیدا ہو
جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی وہ عطا کردہ طاقتیں جن کی قیمت میں دنیا کی کوئی چیز پیش نہیں کی جاسکتی
ضائع ہو جاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی آنکھ کتنی قیمتی چیز ہے لیکن جب کسی کی آنکھ ضائع ہو جائے
تو کیا کروڑوں روپیہ دے کر بھی وہ آنکھ بنوا سکتا ہے؟ اسی طرح خدا تعالیٰ کا دیا ہوا دماغ جب
خراب ہو جاتا ہے اور انسان پاگل ہو جاتا ہے تو بسا اوقات سارے ڈاکٹر مل کر بھی اُسے اچھا نہیں
کر سکتے۔ پس کام نہ کرنے کے نتیجہ میں علاوہ اور نقصانات کے ایک بہت بڑا نقصان یہ بھی ہوتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ردہ طاقتیں ضائع چلی جاتی ہیں ہیں۔ ۔ ۔ اگر کوئی شخص شخص ایک ہزار روپیہ ڈھاب میں
ڈال دے تو قادیان کے سارے لوگ اُسے ملامت کرنے لگ جائیں گے کہ کیسا بیوقوف ہے اس
نے ہزار روپیہ ڈھاب میں ڈال دیا لیکن اس سے لاکھوں گئے نہیں کروڑوں گنے زیادہ قیمت کا
دماغ لوگ ضائع کر رہے ہوتے ہیں اور کوئی نہیں کہتا کہ کتنا اندھیر ہے حالانکہ غریب سے غریب
اور ان پڑھ سے ان پڑھ کے دماغ کے مقابلہ میں ہزاروں روپیہ کی کوئی حقیقت نہیں ۔ جاہل سے
جاہل انسان سے کہو کہ ہم تجھے ہزار روپیہ دیتے ہیں تو اپنا بھیجا نکال دے تو وہ اس کیلئے تیار نہیں
ہوگا ۔ پس کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ اگر کوئی ڈھاب میں ایک ہزار روپیہ ڈال دے تو سارے لوگ مل
کر شور مچادیں کہ اتنا بڑا بیوقوف ہم نے کبھی نہیں دیکھا لیکن جو لوگ اپنے کروڑوں روپیہ سے زیادہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵
سال ۱۹۳۶ء
قیمتی دماغ ضائع کر رہے ہیں ، اپنی مفید ترین طاقتیں سکتے اور بیکار بیٹھ بیٹھ کر ضائع کر رہے ہیں ہم
انہیں دیکھتے اور کوئی شور نہیں مچاتے اور نہ ان کی درستی کے ذرائع اختیار کرتے ہیں ۔ پس بیکاری
ہمیشہ کام کو ذلت سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اگر ہم کام کرنے لگ جائیں اور لوگ دیکھیں کہ
چھوٹے بڑے سب کام کر رہے ہیں تو ذلت کا خیال لوگوں کے دلوں سے خود بخود نکل جائے اور
لوگ کام کرنے میں عزت محسوس کرنے لگیں اور جس دن کام میں لوگ عزت محسوس کرنے لگیں
گے، جس دن نکما اور بیکار بیٹھنا لوگ اپنے لئے ہلاک کرنے والی زہر سمجھیں گے اُس دن سمجھو کہ
دنیا کی بلائیں ٹل گئیں اور روحانیت کی بنیاد قائم ہوگئی ۔ کیونکہ کام ہی ایک ایسی چیز ہے جس کے
کرنے کے نتیجہ میں جہاں دُنیوی مصائب کا کا ۔ خاتمہ ہوتا ہے ہے وہاں وہاں ، روحانیت ت کا کا بھی دروازہ زہ کھل جاتا
ہے۔ اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا
صَالِحًا ہے اے رسولو ! طیب کھاؤ اور اعمال صالحہ کرو۔ اس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ طیب کھانے
کے نتیجہ میں اعمال صالحہ پیدا ہوتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں ہو سکتا کہ بعض لوگ طیب کھائیں لیکن
ان کے پاس دین نہ ہو اور اس وجہ سے شریعت کے مطابق ان سے اعمال صالحہ سرزد نہ ہوں لیکن
جن کے پاس دین ہو اور وہ طیب کھائیں ان سے ضرور اعمال صالحہ صادر ہوتے ہیں ۔ مثلاً یورپ
کے لوگ ہیں وہ طیب کھانے کے عادی ہیں بڑی محنت اور مشقت سے کام کرتے اور اپنی روزی کا
سامان مہیا کرتے ہیں لیکن دین ان کے پاس نہیں اگر دین ان کے پاس پہنچ جائے تو چونکہ وہ طیب
کھاتے اور مشکل سے مشکل کاموں کو سر انجام دینے کے عادی ہیں اس لئے وہاں اسلام نہایت
شاندار نتیجہ پیدا کرے۔
جب میں لنڈن گیا تھا تو یورپ کے لوگوں کے متعلق مجھ پر یہ اثر ہوا تھا کہ ان میں
روحانیت ایشیا سے زیادہ ہے۔ ان میں دین کے متعلق ایک جستجو اور تڑپ پائی جاتی ہے پھر ان میں
سنجیدگی اور متانت ایشیا والوں سے بہت زیادہ ہے۔ ہندوستانی جو پڑھے لکھے ہیں ان کی مجلس میں
بیٹھ کر دیکھ لو اور پھر انگریزوں کی مجلس میں بیٹھ کر دیکھ لو تمہیں معلوم ہو گا کہ انگریزوں کا مذاق بہت
زیادہ سنجیدہ ہے۔ ہندوستانیوں میں چھچھورا پن ہوگا اور پھر بد تہذیبی اور ناشائستگی پائی جائے گی
جب بھی دو چار ہندوستانی مل کر بیٹھیں گے کہیں کھانے کا ذکر ہوگا اور اس پر مذاق اُڑایا جارہا ہوگا ،

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
५५
سال ۱۹۳۶ء
کہیں ہوا خارج ہونے پر قہقہے لگ رہے ہوں گے، کہیں ڈکار پر ہنسی ہو رہی ہوگی ۔ اس کے مقابلہ
میں شریف انگریزوں کی مجلس میں تم دس سال رہو تمہیں ان باتوں کا نشان تک نظر نہیں آئے گا۔
یہاں قادیان میں پڑھے لکھے کئی آدمی ہیں جو ان گندی باتوں میں حصہ لیتے ہیں اور ان کی مجلس
میں اس قسم کے لغو اور بیہودہ باتوں کا ذکر ہوتا ہے اور ان پر ہنسی اُڑائی جاتی ہے۔
بچپن میں جب میں ہائی سکول میں پڑھا کرتا تو دو استاد تھے اُنہیں دیکھ کر مجھے اتنی گھن
اور نفرت آتی جو بیان سے باہر ہے۔ وہ جب بھی ایک دوسرے کی شکل دیکھتے کہیں پاخانے کا مذاق
شروع ہو جاتا ، کہیں ہوا خارج ہونے کے متعلق ہنسی کرنے لگ جاتے اور مجھے ان کی باتیں سُن سُن
کر اتنی گھن اور نفرت آتی کہ میں چاہتا وہاں سے بھاگ جاؤں ۔ یہ چھچھورا پن، یہ کمینگی، یہ
رذالت اور یہ بیہودگی اور یہ گندہ مذاق کیوں ہے؟ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کا دین تمہارے پاس
ہے یہ رذالت اور کمینگی اسی لئے ہے کہ تمہارے وقت کی کوئی قیمت نہیں اور جب انسان کسی مفید
کام پر اپنا وقت خرچ نہیں کرتا تو کوئی نہ کوئی بکواس شروع کر دیتا ہے۔ پس جب وہ حقیقی کام نہیں وہ
کرتے تو اس قسم کی بکواس شروع کر دیتے ہیں۔ تم اپنے ارد گرد کے لوگوں پر نظر دوڑاؤ اور دیکھو
کہ کیا یہ باتیں پائی جاتی ہیں یا نہیں ؟ مسلمانوں میں کہیں قرآن کریم کی آیتیں ہنسی کے طور پر پڑھی
جا رہی ہوں گی ، کہیں حدیثیں ہنسی کے طور پر پڑھی جا رہی ہوں گی ، کہیں اسلامی اصطلاحیں مذاق کا
نشانہ بن رہی ہوں گی ، کہیں کھانے اور دعوتوں کا ذکر ہوگا ۔ ایک کہے گا تم فلاں دعوت میں تھے تم ۔
نے کتنا کھایا دوسرا کہے گا تم فلاں شادی میں تھے کیا کیا کھایا۔ پھر کہیں کسی کے ڈکار لینے پر مذاق تھے
سوجھ جائے گا ، کہیں ہوا خارج ہونے پر قہقہہ لگ جائے گا۔ تم بتاؤ کیا اس قسم کی رذیلا نہ اور کمینہ
حرکات تمہارے ملک اور سوسائٹی میں ہوتی ہیں یا نہیں؟ پھر سوچو کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ تم میں یہ
باتیں پائی جاتی ہیں ۔ اگر تم غور کرو گے تو معلوم ہوگا کہ یہ باتیں محض اس وجہ سے ہیں کہ تمہیں کام
کرنے کی عادت نہیں ۔ اگر کام کرنے کی عادت ہو تو طبیعت میں سنجیدگی اور متانت پیدا ہو جاتی
ہے اور نہ صرف اس قسم کی کمینہ حرکات میں انسان حصہ نہیں لیتا بلکہ اس کا وقت ضائع ہونے لگتا ہے
تو اسے غصہ آتا ہے۔ پس کام کرنے کی عادت ڈالو اور اپنے اوقات کی قدر کرو۔
عیسائیت کتنی گھناؤنی چیز ہے، کتنی قابل نفرت چیز ہے فطرت اس کے خلاف بغاوت کرتی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ ایک کھاتے پیتے انسان کو خدا مانا جائے ، انسانی عقل اسے دھکے دیتی اور اسے اپنے سفید
کپڑوں پر ایک داغ اور میں سمجھتی ہے لیکن باوجود ان تمام باتوں کے عیسائیوں کے اخلاق کیوں تم
سے اعلیٰ ہیں؟ ان کے اعلیٰ اخلاق مذہب کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے ہیں کہ ان قوموں نے کسی
سبب سے میں اُس سبب کی تعیین نہیں کرتا، میں مذہب پر بحث نہیں کر رہا کہ میں مذہبی سبب بیان
کروں ، میں اقتصادیات پر بحث نہیں کر رہا کہ اقتصادی سبب بیان کروں ، میں سیاسیات پر بحث
نہیں کر رہا کہ سیاسی سبب بیان کروں ، میں یہ کہتا ہوں کہ کسی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو
بیکاری سے بچالیا اور کام کرنے کی عادت ڈال لی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس کے کہ مذہب ان کے
پاس نہیں ان کے اخلاق تم سے اعلیٰ ہو گئے ۔
ہم جب لنڈن پہنچے اور رات سونے کے بعد میں صبح کو اُٹھا تو میں نے اپنے قافلہ کے
دوستوں کے چہروں پر رنجش کے آثار پائے اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ گویا کوئی جھگڑا ہوا ہے۔ میں
نے ادھر اُدھر سے گرید کرنا شروع کیا تو مجھے بتایا گیا کہ کچھ جھگڑا ہو گیا تھا مگر آپ کو بتانا مناسب
نہیں سمجھا گیا۔ میں نے کہا کیا ہوا ؟ تو بعض دوستوں نے بتایا کہ اسباب جب اُتارا گیا تو اُس
وقت سوال پیدا ہوا کہ مختلف کمروں میں کس طرح پہنچے۔ وہاں مزدور اور قالی نہیں ہوتے بلکہ سب
اپنے ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔ چونکہ ہمارے قافلہ والے ہندوستانیت اپنے ساتھ لے کر گئے تھے
اس لئے جب یہ وہاں پہنچے اور اسباب اُٹھانے کیلئے کوئی مزدور نہ پایا تو ان میں سے بعض سخت
ناراض ہوئے کہ یہاں ہمارے اچھے مبلغ رہتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا اسباب اُٹھوانے کیلئے کوئی
انتظام نہیں کیا اگر مزدور ہوتے تو ان کے ذریعہ اسباب اُٹھوا کر پہنچا دیتے ۔ ہم سے پہلے چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب وہاں پہنچے ہوئے تھے ان کے ساتھ ان کا ایک دوست بھی تھا جو جرمنی کا رہنے
والا تھا اور اُس کا باپ نواب تھا۔ میں نے چوہدری صاحب سے کہہ دیا تھا کہ آپ ہم سے پہلے
جا رہے ہیں ہمارے پہنچنے سے پہلے سیریں وغیرہ کر لیں لیکن جب ہم پہنچیں تو پھر آپ کو ہمارے
ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ اس کے مطابق چوہدری صاحب اور ان کے جرمن دوست ہم سے پہلے اس
مکان میں آئے ہوئے تھے۔ بتانے والے نے بتایا کہ اس سوال کے پیدا ہونے پر کہ کمروں میں
اسباب کون رکھے ؟ ہمارے ساتھی تو ایک دوسرے سے روٹھ کر الگ ہو گئے اور سارا اسباب

آج 10 میں سے 10 باقی