اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
५१
سال ۱۹۳۶ء
ہندستانیوں میں ہیں۔ بے شک ان کا کثیر حصہ ایسا ہے جو اپنے اوقات کو صحیح طور پر خرچ کرتا ہے
لیکن ان میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے وقت کو فضول صرف کرنے کے عادی ہیں ۔ شاید اس
لئے کہ وہ شراب پینے کے عادی ہیں اور شراب بھی آوارگی پیدا کرتی ہے یا شاید اس لئے کہ ان میں
جوا ہے اور جو ابھی آوارگی پیدا کرتا ہے۔ بہر حال ان میں بھی ایک حصہ آوارہ ہے اور ان میں بھی
وہی آوارگیاں ، وہی گند اور وہی بُری باتیں پائی جاتی ہیں جو ہندوستانیوں میں پائی جاتی ہیں مگر وہ
اتنے بھیانک سمجھے جاتے ہیں کہ شرفاء ان کے پاس کھڑا ہونا بھی گوارا نہیں کرتے ۔ پس اس لحاظ
سے یورپ اور ہندستان میں پھر بھی امتیاز ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں ایک فحش کلام ، ایک گندہ دہن
اور ایک بد مذاق انسان کے پاس کھڑا ہونا شرفاء باعث عار نہیں سمجھتے اور نہ اور لوگ بُرا مناتے
ہیں ۔ انگلستان میں اگر کسی شخص کو اس قماش کے لوگوں کے پاس کھڑا ہوا دیکھ لیا جائے تو اُس کی
ساری عزت خاک میں مل جاتی ہے اور وہ کسی سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ۔ لوگ
فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ جب یہ آوارہ شخص کے پاس کھڑا تھا تو یہ بھی آوارہ ہوگا۔ پس وہاں کے
آوارہ ایک زندہ جیل خانہ ہوتے ہیں کہ جو شخص ان کے پاس کھڑا دیکھا جائے یا باتیں کرتا دیکھا
جائے اُس کی عزت بھی جاتی رہتی ہے اور جس طرح طاعون سے بچانے کیلئے کیمپ کھولے جاتے
ہیں انہوں نے بھی اپنی قوم کو آوارگی سے بچانے کیلئے گویا اس قسم کے کیمپ بنارکھے ہیں اور
آوارگی سے اتنی شدید نفرت اپنی قوم میں پیدا کر دی ہے کہ آوارہ شخص سے بات کرنا بھی آوارگی کا
نشان سمجھا جاتا ہے ۔ ہمارے ہاں تو یہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی آوارہ کے ساتھ چل پھر رہا ہو، اُس
سے باتیں کر رہا ہوں اور اُس سے تعلقات رکھتا ہو تو پوچھنے پر لوگ کہہ دیتے ہیں وہ آوارہ ہے یہ تو
نہیں ۔ مگر وہاں چلنا پھرنا تو الگ رہا ایک منٹ کیلئے بھی اگر کوئی کسی آوارہ کے پاس کھڑا ہو جاتا
ہے تو سب لوگ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا کالا ضرور ہے۔ تو کام کرنے کی وجہ سے
جماعت میں بہت نیک تغیرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ قادیان اور باہر کے لوگ چندے تو دیتے ہیں مگر
جو چیز قوم کی حقیقی روح ہے وہ ان چندہ دینے والوں نے ابھی تک پیدا نہیں کی ۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں اور
صدرانجمن احمد یہ کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ کوئی ایسا کام شروع کرے جس میں سب لوگ حصہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۰
سال ۱۹۳۶ء
لیں ۔ کام اس کے ہاتھ میں ہیں میرے ہاتھ میں نہیں ۔ اگر میرے ہاتھ میں ہوتے تو میں اب تک
کئی کام شروع کرا دیتا۔
اس کے ساتھ ہی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ وزراء اور نائب ہوتے ہیں ان کا فرض
ہوتا ہے کہ وہ اپنے افسر کی روح اپنے اندر پیدا کریں اور اس کے اشاروں کو سمجھیں ۔ اگر دماغ میں
کوئی اعلیٰ تجویز آئے مگر ہاتھ شل ہوں تو وہ تجویز کسی کام کی نہیں رہتی اور نہ کوئی نتیجہ پیدا کر سکتی
ہے۔ ناظر ہونے کی وجہ سے وہ میرے نائب ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ وہی روح اپنے اندر پیدا
کریں جو میں پیدا کرنی چاہتا ہوں ۔ جس طرح باد نما مرغ ہوتا ہے کہ وہ ہوا کے رخ کے مطابق اپنا
رُخ بدلتا ہے اسی طرح بہترین ناظر وہی سمجھا جاسکتا ہے جو خلیفہ وقت کے اشاروں کو سمجھے۔ جو
روح خلیفہ پیدا کرنا چاہے وہی روح ناظر پیدا کریں اور جو سکیم خلیفہ پیش کرے وہی سکیم تمام ناظر
رکھیں ۔ اگر ناظروں میں تعاون نہ ہو اور وہ میری باتوں کو نہ سنیں ، جو تجاویز میں پیش کروں اُس کی
بجائے وہ اپنی تجاویز چلانا چاہیں، جو میں تدابیر بتاؤں اُن کو چھوڑ کر وہ اپنی تدبیریں بروئے کار
لائیں اور اگر کارکنوں میں تعاون نہ ہو، مبلغوں میں تعاون نہ ہو اور میں کچھ کہتا رہوں اور وہ کچھ
اور کرتے رہیں تو یہ یہی بات ہو گی کہ:
من چه سرائم و طنبوره من چه سرائد
مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اخلاص کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ تربیت کے نقص کی وجہ - سے بلکہ ما وجہ سے اب
تک میری مثال اور ناظروں اور کارکنوں کی مثال بالکل یہی ہے کہ :
من چه سرائم و طنبوره من چه سرائد
میں کچھ کہتا ہوں اور وہ کچھ اور کرتے ہیں، میں کوئی سکیم پیش کرتا ہوں وہ کوئی اور سکیم چلاتے ہیں،
میں کوئی اور پالیسی بتاتا ہوں وہ اپنی پالیسی کے پیچھے چلے جاتے ہیں، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہترین سے
بہترین تجویز کا بھی وہ شاندار نتیجہ نہیں نکلتا جو نکلنا چاہئے ۔ اگر وہ اپنے آپ کو میرا ہاتھ بناتے ، اگر
وہ اپنے آپ کو میرا ہتھیار فرض کرتے اور اگر وہ سمجھتے کہ اُن کا کام یہ ہے کہ وہ دیکھیں میرے منہ
سے کیا نکلتا ہے اور پھر اسے جاری کرنے کی کوشش کرتے تو اب تک کا یا پلٹ گئی ہوتی ۔ مگر حالت یہ
ہے کہ میں کہتا ہوں جماعت کی اس رنگ میں تربیت کرو اور مبلغ وفات مسیح کا مسئلہ رشتے چلے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
اے
سال ۱۹۳۶ء
جاتے ہیں ، میں کہتا ہوں جماعت سے بیکاری دور کرو اور مبلغ خود اپنے اندر بیکاری پیدا کرتے
چلے جاتے ہیں، میں کہتا ہوں وعظوں کی بجائے اپنا نیک نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کرو اور وہ
پرانے مسائل لوگوں کے سامنے پیش کرتے چلے جاتے ہیں حالانکہ ہر چیز کا ایک موقع اور محل ہوتا
ہے۔ جو لوگ وفات مسیح مان چکے ہوں اُن کے سامنے وفات مسیح کا مسئلہ پیش کرنا بیوقوفی ہے اور یہ
سمجھنا کہ قرآن کریم کی ایک آیت کے ایک ہی معنی ہیں اور زیادہ بیوقوفی ہے۔ قرآن کریم کی کوئی
آیت نہیں جو صرف ایک مطلب اپنے اندر رکھتی ہو۔ اگر ایسا ہی ہوتا تو جن آیتوں سے وفات مسیح
ثابت ہے وہ میرے لئے منسوخ کی طرح ہوتیں مگر یہ غلط ہے۔ باوجو د وفات مسیح تسلیم کرنے کے
میرے لئے بھی وہ آیتیں اپنے اندر کئی معارف رکھتی ہیں ۔ مثلاً يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَ رَافِعُكَ
الی سے والی آیت آیت دوسروں دو کیلئے یہ مفہوم رکھتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں مگر
میرے لئے اس میں یہ سبق ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کا ہو جائے اگر ساری دنیا مل کر بھی اُسے مارنا
چاہے تو نہیں مار سکتی ۔ اب اگر کوئی شخص میرے سامنے یہ آیت اس غرض کیلئے پیش کرے کہ اس
سے وفات مسیح ثابت ہوتی ہے تو وہ میرا وقت ضائع کرتا ہے۔ ہر زمانہ کا دورا لگ ہوتا ہے اور ہر
دور میں الگ آیتیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، الگ حدیثیں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی
ہے، الگ استدلال پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تم کیوں سمجھتے ہو کہ قرآن کریم کی ایک آیت
کے ایک ہی معنی ہیں ۔ تم ان ہی آیتوں کو لے کر ان سے اور اور معارف نکال سکتے اور دنیا کو محو
حیرت بنا سکتے ہو ۔ قرآن کریم تو ذوالبطون ہے اور اس کی ایک ایک آیت میں کئی کئی معارف
پنہاں ہیں۔ کسی وقت اس کے کسی معنی پر زور دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی وقت کسی مفہوم پر ۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت محسوس کرے کہ خلیفہ وقت جو کچھ کہتا ہے اُس پر عمل
کرنا ضروری ہے۔ اگر تو وہ بجھتی ہے کہ خلیفہ نے جو کچھ کہا وہ غلط کہا اور اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکل سکتا
تو جو لوگ یہ سمجھتے ہوں ان کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ کو سمجھائیں اور اُس سے ادب کے ساتھ تبادلہ
خیالات کریں لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر ان کا فرض ہے کہ وہ اُسی طرح کام کریں جس طرح
ہاتھ دماغ کی متابعت میں کام کرتا ہے۔ ہاتھ کبھی دماغ کو سمجھاتا بھی ہے کہ ایسا نہ کرو۔ مثلاً دماغ
کہتا ہے فلاں جگہ مکا مارو۔ ہاتھ مگا مارتا ہے تو آگے وہ زرہ کی سختی محسوس کرتا ہے اور ہاتھ کو درد

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲
سال ۱۹۳۶ء
ہوتا ہے۔ اس پر ہاتھ دماغ سے کہتا ہے کہ اس جگہ مگا نہ مروائیں یہاں تکلیف ہوتی ہے اور دماغ
اس کی بات مان لیتا ہے۔ اسی طرح جماعت میں سے ہر شخص کا حق ہے کہ اگر وہ خلیفہ وقت سے
کسی بات میں اختلاف رکھتا ہے تو وہ اُسے سمجھائے اور اگر اس کے بعد بھی خلیفہ اپنے حکم یا اپنی
تجویز کو واپس نہیں لیتا تو اس کا کام ہے کہ وہ فرمانبرداری کرے۔ اور یہ تو دینی معاملہ ہے دُنیوی
معاملات میں بھی افسروں کی فرمانبرداری کے تاریخ میں ایسے ایسے واقعات آتے ہیں کہ انہیں
پڑھ کر طبیعت سرور سے بھر جاتی ہے۔
بیلا کلاوا کی جنگ ایک نہایت مشہور جنگ ہے۔ اس میں انگریزوں کو روسی فوج کا مقابلہ
کرنا پڑا۔ ایک دن جنگ کی حالت میں اطلاع ملی کہ روسی فوج کا ایک دستہ حملہ کیلئے آ رہا ہے اور
اُس میں آٹھ نو سو کے قریب آدمی ہیں۔ اس اطلاع کے آنے پر انگریز کمانڈر نے ماتحت افسر کو حکم
دیا کہ تم اپنی فوج کا ایک دستہ لے کر مقابلے کیلئے جاؤ ۔ اس افسر کو اطلاع مل چکی تھی کہ روسی دستہ
آنے کی اطلاع غلط ہے اصل میں روسی فوج آ رہی ہے جو ایک لاکھ کے قریب ہے۔ جب انگریز
کمانڈر نے حکم دیا کہ ایک دستہ لے کر مقابلے کیلئے جاؤ تو اُس افسر نے کہا یہ خبر صحیح نہیں ایک لاکھ
فوج آ رہی ہے اور اُس کا مقابلہ ایک دستہ نہیں کر سکتا۔ انگریز کمانڈر نے کہا مجھے صحیح اطلاع ملی ہے
تمہارا کام یہ ہے کہ اطاعت کرو ۔ وہ سات آٹھ سو کا دستہ لے کر مقابلہ کیلئے چل پڑا لیکن جب
قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ حقیقت میں ایک لاکھ کے قریب دشمن کی فوج ہے۔ بعض ماتحتوں نے کہا
کہ اس موقع پر جنگ کرنا درست نہیں ہمیں واپس چلے جانا چاہئے مگر اُس افسر نے گھوڑے کو ایڑ لگا چلے
کر آگے بڑھایا اور کہا ماتحت کا کام اطاعت کرنا ہے اعتراض کرنا نہیں ۔ باقیوں نے بھی گھوڑے
بڑھا دیئے اور سب ایک ایک کر کے اس جنگ میں مارے گئے ۔ قوم آج تک اس واقعہ پر فخر کرتی
ہے اور کہتی ہے کہ اس کی قوم کے لوگوں نے اطاعت کا کیسا اعلیٰ نمونہ دکھایا اور گو یہ انگریز قوم کا
واقعہ ہے مگر کون ہے جو اس واقعہ کو سن کر خوشی محسوس نہیں کرتا ۔ ایک جرمن بھی جب اس واقعہ کو
پڑھتا ہے تو وہ فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی ، ایک فرانسیسی بھی جب یہ
واقعہ پڑھتا ہے تو فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی ، ایک روسی بھی جب یہ
واقعہ پڑھتا ہے تو فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی ۔ پس اطاعت اور افسر کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳
سال ۱۹۳۶ء
فرمانبرداری ایسی اعلیٰ چیز ہے کہ دشمن بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا مگر بغیر مصائب میں
پڑے اور تکلیفوں کو برداشت کرنے کے یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا
اسی طرح ایک اور موقع پر ایک ترک جرنیل نے روسیوں سے لڑائی کی ۔ ترک جرنیل کو
مشورہ دیا گیا کہ اپنے ہتھیار ڈال دو کیونکہ دشمن بہت زیادہ طاقتور ہے لیکن وہ اس پر تیار نہ ہوا ۔
آخر وہ قلعہ میں بند ہو گیا روسیوں نے مہینوں اُس کا محاصرہ رکھا اور کوئی کھانے پینے کی چیز باہر سے
اندر نہ جانے دی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جب غذا کا ذخیرہ ختم ہو گیا تو اُس نے سواری کے گھوڑے ذبح
کر کے کھانے شروع کر دیئے مگر ہتھیار نہ ڈالے لیکن آخر وہ بھی ختم ہو گئے تو اُس نے بوٹوں کے
چمڑے اور دوسری ایسی چیزیں اُبال اُبال کر سپاہیوں کو پلانی شروع کر دیں مگر ہتھیار نہ ڈالے ۔ آخر
سب سامان ختم ہو گئے اور روسی فوج نے قلعہ کی دیواروں کو بھی توڑ دیا تو یہ بہادر سپاہی اطاعت
قبول کرنے پر مجبور ہوئے ۔ چونکہ یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ مفتوح فاتح کے سامنے اپنی تلوار پیش کرتا
ہے اسی قاعدہ کے مطابق جب اُس ترکی جرنیل نے روسی کمانڈر کے سامنے اپنی تلوار پیش کی تو روسی
کمانڈر کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ کہنے لگا میں ایسے بہادر جرنیل کی تلوار نہیں لے سکتا۔ تو
اطاعت اور قربانی اور ایثار ایسی اعلیٰ چیزیں ہیں کہ دشمن کے دل میں بھی درد پیدا کر دیتی اور اس کی
آنکھوں کو نیچا کر دیتی ہیں ۔
انگریزی قوم سے جہاں اچھے واقعات ہوئے ہیں وہاں اس سے ایک بُرا واقعہ بھی ہوا سے
مگر اس کے اندر بھی یہ سبق ہے کہ قربانی اور ایثار نہایت اعلیٰ چیز ہے۔ جب نپولین کو انگریزوں کے
مقابلہ میں شکست ہوئی اور اُس کے اپنے ملک میں بغاوت ہوگئی تو اس نے کہا میں اپنے آپ کو اب
خود انگریزوں کے سپرد کر دیتا ہوں ۔ انگریزوں سے ہی اس کی لڑائی تھی چنانچہ وہ اُسے پکڑ کر
انگلستان لے گئے ۔ جب پارلیمنٹ کے سامنے معاملہ پیش ہوا تو اُس نے کہا نپولین سے تلوار کیوں
نہیں لی گئی ؟ یہ تلوار لینے کا وہی طریق تھا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ مفتوح جرنیل سے
فاتح جرنیل تلوار لے لیا کرتا تھا۔ جب پارلیمنٹ نے یہ سوال اُٹھایا تو ایک انگریز لارڈ کو اس غرض
کیلئے مقرر کیا گیا کہ وہ جا کر نپولین سے تلوار لے آئے ۔ جب اُس کے سپرد یہ کام کیا گیا تو وہ
پارلیمنٹ میں کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا ایسے بہادر دشمن سے جس نے اپنے آپ کو خود ہمارے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴
سال ۱۹۳۶ء
حوالے کر دیا ہے تلوار لینا ہماری ذلت ہے۔ مگر چونکہ اُس وقت انگریزوں میں بہت جوش تھا اور
اُنہیں نپولین کے خلاف سخت غصہ تھا اس لئے بہادری کے خیالات ان کے دلوں میں دبے ہوئے
تھے انہوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا نپولین سے تلوار ضرور لی جائے گی ۔ پھر انہوں نے اُس لارڈ کے
ساتھ ایک ایسے شخص کو کر دیا جو ایسے اعلیٰ اخلاق کا مالک نہیں تھا جن اعلیٰ اخلاق کا وہ لارڈ مالک تھا
اور کہا کہ نپولین سے ضرور تلوار لی جائے۔ جب وہ نپولین کے پاس پہنچے تو وہ لارڈ نہایت رقت
کے ساتھ نپولین سے کہنے لگا میری زبان نہیں چلتی اور مجھے شرم آتی ہے کہ میں آپ کو وہ پیغام
پہنچاؤں مگر چونکہ مجھے حکم ہے اس لئے میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی تلوار ہمارے حوالے
کردیں ۔ نپولین نے یہ سن کر کہا کیا انگریز قوم جس کو میں اتنا بہادر سمجھتا تھا اپنے مفتوح دشمن سے
اتنی معمولی رعایت بھی نہیں کر سکتی ۔ یہ سن کر اُس لارڈ کی چیخ نکل گئی اور وہ پیچھے ہٹ گیا مگر اس کے
نائب نے آگے بڑھ کر اُس کی تلوار لے لی ۔ تو بہادری اور جرات کے واقعات غیر کے دل پر بھی
اثر کر جاتے ہیں ۔
کا
اگر ہمارے کا رکن بھی وہ اطاعت ، قربانی اور ایثار پیدا کریں جن کا حقیقی جرات تقاضا ،
کرتی ہے تو دیکھنے والوں کے دل پر جماعت احمدیہ کا بہت بڑا رعب پڑے گا اور ہر شخص یہی سمجھے
کہ یہ جماعت دنیا کو کھا جائے گی۔ اور اگر یہ نہ ہو بلکہ میں خطبے کہتا چلا جاؤں لوگ کچھ اور ہی
کرتے جائیں، مبلغین کسی اور رستے پر چلتے رہیں ، ناظر اپنے خیالوں اور اپنی تجویزوں کو عملی جامہ پر اپنے اور
پہنانے کی فکر میں رہیں ، اسی طرح کا رکن ، سیکرٹری ، پریزیڈنٹ ، اُستاد، ہیڈ ماسٹر سب اپنے اپنے
راگ الاپتے رہیں اور بندھے ہوئے جانور کی طرح اپنے کیلے کے گرد بار بار پھرتے رہیں تو بتاؤ
کیا اس طرح ترقی ہوسکتی ہے؟
خلافت کے تو معنے ہی یہ ہیں کہ جس وقت خلیفہ کے منہ سے کوئی لفظ نکلے اُس وقت سب
سکیموں ، سب تجویزوں اور سب تدبیروں کو پھینک کر رکھ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب وہی
سکیم، وہی تجویز اور وہی تدبیر مفید ہے جس کا خلیفہ وقت کی طرف سے حکم ملا ہے۔ جب تک یہ
روح جماعت میں پیدا نہ ہو اُس وقت تک سب خطبات رائیگاں ، تمام سکیمیں باطل اور تمام
تدبیریں ناکام ہیں ۔ میں آج تک جس قدر خطبات دے چکا ہوں اُنہیں نکال کرنا ظر دیکھ لیں کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵
سال ۱۹۳۶ء
آیا وہ ان پر عمل نہ کرنے کے لحاظ سے مجرم ہیں یا نہیں؟ اسی طرح محلوں کے پریزیڈنٹ ان
خطبات کو سامنے رکھ کر دیکھیں کہ آیا وہ مجرم ہیں یا نہیں؟ ۱۴ ماہ اس تحریک کو ہو گئے مگر کیا
ناظروں ، محلہ کے پریذیڈنٹوں اور دوسرے کارکنوں نے ذرا بھی اُس روح سے کام لیا جو میں ان
کے اندر پیدا کرنا چاہتا تھا۔ اگر وہ میرے ساتھ تعاون کرتے تو پچھلے سال ہی اتنا عظیم الشان تغیر
ہو جاتا کہ جماعت کی حالت بدل جاتی اور دشمن مرعوب ہو جاتا مگر چونکہ وہ اس رنگ میں رنگین نہیں
ہوئے جس رنگ میں میں اُنہیں رنگین کرنا چاہتا تھا اس لئے عملی طور پر انہوں نے وہ نمونہ نہیں دکھایا
جو انہیں دکھانا چاہئے تھا۔ ان کی مثال بدر کے ان گھوڑوں کی سی نہیں جن کے متعلق ایک کافر نے کہا
تھا کہ ان گھوڑوں پر آدمی نہیں موتیں سوار ہیں ہے ۔ بلکہ ان کی مثال حنین کے ان گھوڑوں کی سی ہے
جنہیں سوار میدانِ جنگ کی طرف موڑتے مگر وہ مکہ کی طرف بھاگتے تھے ہے ۔ ھے
پس میں بیکاری کو دور کرنے کی طرف پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور تمام کا رکنوں کو خواہ
وہ ناظر ہوں یا افسر ، کلرک ہوں یا چپڑاسی ، پریزیڈنٹ ہوں یا سیکرٹری توجہ دلاتا ہوں کہ اس روح
کو اپنے اندر پیدا کرو۔ کیا فائدہ اس بات کا کہ تم نے چار سو یا تین سو یا دو سو یا ایک سو ، یا ساٹھ یا
پچاس روپیہ چندہ میں دے دیا ، اگر تمہارے اندر وہ روح پیدا نہیں ہوئی جو ترقی کرنے والی قوموں
کیلئے ضروری ہوتی ہے ۔ ہم اگر پچاس روپے کا بیج خریدتے ہیں جسے گھن لگا ہوا ہے تو وہ سب
ضائع ہے لیکن اگر ہم ایک روپیہ کا بیج خریدتے ہیں اور وہ تازہ اور محمدہ ہے تو وہ پچاس روپوں کے
بیج سے اچھا ہے۔ اسی طرح صرف روپیہ کوئی فائدہ نہیں دے سکتا جب تک وہ ایثار، وہ قربانی ، وہ
تعاون اور وہ محبت واخوت کی روح پیدا نہیں ہوتی جو جماعت کو یکجان و دو قالب“ بنا دیتی ہے۔
اگر خلافت کے کوئی معنے ہیں تو پھر خلیفہ ہی ایک ایسا وجود ہے جو ساری جماعت میں ہونا
چاہئے اور اُس کے منہ سے جو لفظ نکلے وہی ساری جماعت کے خیالات اور افکار پر حاوی ہونا
چاہئے ، وہی اوڑھنا، وہی بچھونا ہونا چاہئے ، وہی تمہارا ناک، کان، آنکھ اور زبان ہونا چاہئے ۔
ہاں تمہیں حق ہے کہ اگر کسی بات میں تم خلیفہ وقت سے اختلاف رکھتے ہو تو اسے پیش کرو۔ پھر اگر
خلیفہ تمہاری بات مان لے تو وہ اپنی تجویز واپس لے لے گا اور اگر نہ مانے تو پھر تمہارا فرض ہے کہ
اُس کی کامل اطاعت کرو ویسی ہی اطاعت جیسے دماغ کی اطاعت اُنگلیاں کرتی ہیں ۔ دماغ کہتا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۶
سال ۱۹۳۶ء
ہے فلاں چیز کو پکڑو اور اُنگلیاں جھٹ اُسے پکڑ لیتی ہیں۔ لیکن اگر دماغ کہے اور اُنگلیاں نہ پکڑیں تو
پھر ماننا پڑے گا کہ ہاتھ مفلوج اور اُنگلیاں رعشہ زدہ ہیں کیونکہ رعشہ کے مریض کی یہ حالت ہوا
کرتی ہے کہ وہ چاہتا ہے ایک چیز کو پکڑے مگر اس کی اُنگلیاں اسے نہیں پکڑ سکتیں ۔ پس خلیفہ ایک حکم
دیتا ہے مگر لوگ اُس کی تعمیل نہیں کرتے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ رعشہ زدہ وجود ہیں۔ لیکن
کیا رعشہ والے وجود بھی دنیا میں کوئی کام کیا کرتے ہیں؟ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ سال
کا تجربہ مجھے یہی بتاتا ہے کہ ہماری جماعت کا وجود رعشہ والا وجود ہے، دماغ نے حکم دیا مگر ہاتھوں اور
اُنگلیوں نے کوئی کام نہ کیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ جماعت نے تحریک جدید میں روپیہ دیا مگر میں نے بتایا
تھا کہ اس میں سب سے کم قیمت روپیہ کی ہوگی۔ روپیہ کی قیمت تو رسم و رواج کی وجہ سے ہے۔ آج
یورپ کے اثر ، اس کے غلبہ اور فوقیت کی وجہ سے ہمیں روپیہ کی ضرورت ہے ورنہ روپوں پر تو ہم تھوکتے
بھی نہیں اور نہ صرف روپوں سے دنیا میں انبیاء کی جماعتیں کبھی کامیاب ہوا کرتی ہیں۔ صحابہ کے زمانہ
میں کب روپے تھے مگر انہوں نے کام کر کے دکھایا اور وہ کامیاب ہو گئے ۔ اسی طرح ہمیں بھی روپوں
کی ضرورت نہیں کام کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے مگر چونکہ گھر کی اشاعت میں روپیہ کا
بہت بڑا دخل ہے اس لئے جوابی رنگ میں ہمیں بھی روپیہ لینا اور خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس کی ایسی
ہی مثال ہے جیسے رسول کریم ﷺ نے فرمایا آگ سے عذاب دینا منع ہے ۔ اس حدیث کی رو
سے توپوں اور بموں سے لوگوں کو ہلاک کرنا نا جائز ہے مگر چونکہ یورپ والے لڑائیوں میں توپ
اور بم استعمال کرتے ہیں اس لئے مجبوراً اسلامی حکومتوں کو بھی یہ ہتھیار استعمال کرنے پڑتے ہیں
ورنہ ہمارے رسول کریم ﷺ کا یہی حکم ہے کہ ہم اس قسم کے ہتھیار دُنیا سے مٹا دیں لیکن چونکہ
یورپ والے تو ہیں چلاتے ہیں اس لئے جواباً توپوں کا استعمال جائز ہے ورنہ جب اسلامی حکومتوں
کا دنیا میں غلبہ ہوگا اُس وقت ان کا پہلا فرض یہ ہوگا کہ وہ توپ اور ہم کو اُڑا دیں اور اسے دنیا سے
مٹانے کی کوشش کریں ۔
الله۔
ہمارے محمد ﷺ نے آج سے تیرہ سو سال پہلے جسے آج بعض کم بخت تعلیم یافتہ کہلانے
والے مسلمان بھی جہالت کا زمانہ کہتے ہیں یہ رحم اور محبت کی تعلیم دی کہ آگ کا عذاب دینا منع
ہے۔ کتنی اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے جو رسول کریم ﷺ نے دی ۔ آج آگ کا عذاب تم دنیا سے مٹا دو تمام

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
خونریزیاں مٹ جائیں گی۔ تم ہم سے ایک مرد اور عورت کا فرق نہیں کر سکتے۔ تم ایک توپ کا گولہ چلاتے وقت
یہ احتیاط نہیں کر سکتے کہ عورتیں اس کی زد سے بچی رہیں، بچے محفوظ رہیں لیکن تلوار چلاتے وقت تم یہ سب
احتیاطیں کر سکتے ہو۔ تم دیکھ سکتے ہو کہ تمہارے سامنے عورت ہے یا مردہ لڑائی میں شامل ہونے والا ہے یا
را بگیر اور مسافر لیکن توپ کا گولہ بلا تمیز سب کو مٹادے گا۔ عورتیں زد میں آئیں گی تو انہیں ہلاک کر دے گا،
ہسپتال زد میں آئیں گے تو انہیں تباہ کر دے گا ، زخمی جو ہسپتال میں زخموں کی وجہ سے کراہ رہے ہوں گے انہیں
بھی موت کے گھاٹ اُتار دے گا لیکن تلوار چلاتے وقت انسان سمجھتا ہے کہ میرے سامنے کون ہے اور میں
کس کو ہلاک کر رہا ہوں۔ پس اگر آج رسول کریم ﷺ کی اسی ایک تعلیم پر دنیا عمل کرے تو جنگ کا نقشہ بدل
جائے اور رحم کا مفہوم کچھ اور ہو جائے لیکن چونکہ دنیا توپوں اور بموں سے کام لیتی ہے اس لئے اسلامی حکومتیں
مجبور ہیں کہ وہ دفاع میں تو ہیں اور ہم استعمال کریں۔ اسی طرح ہم روپیہ کی طرف اس لئے جاتے ہیں کہ
دشمن روپیہ سے کام لے رہا ہے، وہ کفر کی اشاعت روپیہ سے کر رہا اور دنیا میں اسلام کے خلاف روپیہ کی مدد
سے اعتراضات پھیلا رہا ہے۔ ورنہ اسلام روپیہ کی قربانی کو ادنی قربانی قرار دیتا ہے اور اصل قربانی وہ اس چیز کو
قرار دیتا ہے جو دل اور دماغ اور آنکھ اور زبان اور ہاتھ سے ہو۔ پس میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اندر صحیح قربانی کا مادہ پیدا کرے ورنہ باتیں تو پادر ہوا ہے
چیزیں ہیں اور اعلیٰ سے اعلیٰ چیز بھی بے اثر ہو جاتی ہے اگر ماننے والے موجود نہ ہوں۔“
( الفضل ۳۱ جنوری ۱۹۳۶ء )
بخارى كتاب البيوع باب ماقيل في الصواغ صفحه ۳۳۵ حدیث نمبر ۲۰۸۹ مطبوعه
دار السلام ریاض ٩٩٩اء الطبعة الثانية
المؤمنون: ۵۲
آل عمران: ۵۶
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ه سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
سنن ابو داؤد كتاب الادب باب في قتل الذر صفحه ۷۳۸ حدیث نمبر ۵۲۶۸ مطبوعه
دار السلام ریاض ٩٩٩اء الطبعة الاولى
کے پادر ہوا : بے اصل ۔ خیالی - فرضی ( جہانگیر اللغات فارسی اردو صفحہ۱۰۲ مطبوعہ لاہور )

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۸
سال ۱۹۳۶ء
اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے نہ ڈرو
فرموده ۳۱ جنوری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں آج گلے کی تکلیف کی وجہ سے زیادہ بول نہیں سکتا اس لئے اختصار کے ساتھ انسانی
اخلاق کی ایک ایسی خصوصیت کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں جس کو زیر نظر رکھنا ہر انسان کیلئے
ضروری ہے۔ ہمارے ملک میں عام طور پر انسانی فطرت کی خصوصیات کا مطالعہ اور ان کی حقیقت
سے آگاہی حاصل کرنے کی بہت ہی کم عادت ہے۔ بعض بڑے بڑے تعلیم یافتہ آدمی اس بات کو
نظر انداز کر دیتے ہیں کہ بنی نوع انسان کی کامیابی اور ترقی کا راز انسانی فطرت کی باریکیوں سے دیتے اور کی بارید
آگاہی حاصل کرنے میں مستور ہے۔ اوّل تو لوگ ان سارے افعال سے ہی جو دماغ کرتا ہے
واقف نہیں ہوتے اور اگر واقف ہوں تو چند اصطلاحات کے چکر میں پھنسے رہتے ہیں ۔ مثلاً لوگ
جانتے ہیں کہ انسان محبت کرتا ہے مگر یہ نہیں جانتے کہ محبت بیسیوں قسم کی ہوتی ہے اور محبت کا ظہور
سینکڑوں رنگوں میں ہوتا ہے اسی طرح غصے کی بھی سینکڑوں اقسام ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ انسان
کے اندر غیرت ہوتی ہے مگر یہ نہیں جانتے کہ غیرت کی کتنی اقسام ہیں ، لوگ جانتے ہیں کہ جرات ایک
صفت ہے مگر یہ نہیں جانتے کہ بہادری کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کہ بالکل ممکن ہے کہ ایک شخص کے
اندر بہادری کی بعض اقسام پائی جائیں اور بعض نہ پائی جائیں ۔ پس لوگ چند ناموں کو جانتے ہیں
اور سمجھ لیتے ہیں کہ وہ ایک ہی چیز کے نام ہیں ان کی قسموں سے وہ واقف نہیں ہوتے ۔ جس طرح

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۹
سال ۱۹۳۶ء
بیل کا لفظ جب کوئی بولے تو ایک خاکہ سا تو ہر انسان کے ذہن میں آجاتا ہے لیکن صرف ماہر فن ہی
بیل کا لفظ سن کر اس کی مختلف اقسام اور ان کے فوائد اور خصوصیات کو ذہن میں لاسکتا ہے ۔
مجھے یاد ہے کہ میں ایک دفعہ بہشتی مقبرہ کی طرف سے واپس آرہا تھا کہ رستہ میں میں نے
کچھ بیل دیکھے جو مجھے بتایا گیا کہ یہ بیچنے کیلئے ہیں۔ میرے ساتھ ایک اور دوست تھے میں نے ان
سے کہا کہ بیلوں والے سے ذرا دریافت کریں کہ ان بیلوں کی اوسط قیمت کیا ہے؟ اور اوسط معلوم
کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ادنیٰ سے ادنی اور بڑی سے بڑی قیمت کا اندازہ کر لیا جائے لیکن وہ
دوست ان باتوں سے ناواقف تھے اس لئے انہوں نے جا کر بیلوں والے سے پوچھا کہ ایک بیل
کی کیا قیمت ہے؟ اس پر اُس نے جواب دیا کہ آپ کون سے بیل کی قیمت معلوم کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ایک بیل کی قیمت بتا دو۔ اُس نے پھر پوچھا کہ کون سے بیل کی ؟ انہوں نے پھر
وہی سوال دہرا دیا کہ کہہ تو رہا ہوں ایک بیل کی کیا قیمت ہے؟ اس پر بیل کا مالک بولا کہ میں کس
بیل کی بتاؤں؟ اس گلہ میں ایک سو کا بھی بیل ہے اور دو اڑھائی سو قیمت والا بھی ۔ اس پر میں نے
بھی اُس دوست کو سمجھایا کہ سب بیلوں کی ایک قیمت نہیں ہوتی ۔ پوچھنا یہ چاہئے تھا کہ کس قیمت
سے لے کر کس قیمت تک کے بیل ہیں مگر آپ جس رنگ میں پوچھ رہے ہیں اس کا وہ کیا جواب
دے۔ وہ ایک قیمت بتا دے اور آپ اچھے سے اچھا بیل منتخب کر کے کہیں کہ یہ اس قیمت میں
دے دو۔
غرض جس طرح حیوانات اور جمادات اور نباتات کی قیمتیں ہوتی ہیں اسی طرح اخلاق کی کی
بھی کئی اقسام ہوتی ہیں اور ہر قسم پھر کچھ مدارج اور ممتاز کیفیات رکھتی ہے ۔ مثلاً محبت ہے یہ جذبہ
بھی اپنے اندر بہت سے اختلاف رکھتا ہے۔ میں اس وقت محبت پر کوئی مضمون بیان نہیں کر رہا صرف
ایک موٹی بات بیان کرتا ہوں کہ بعض لوگ بچوں پر جان قربان کر دیتے ہیں۔ یہ بھی محبت کی ایک قسم
ہے لیکن وطن ، حکومت اور مذہب کیلئے قربانی کا سوال ہو تو وہ کوئی پرواہ نہ کریں گے۔ اسی طرح بعض
لوگ محبت کی وجہ سے مالی قربانی کیلئے تیار ہو جائیں گے مگر جانی قربانی نہیں کر سکیں گے۔ یا جانی
قربانی کیلئے تو تیار ہوں گے مگر مالی قربانی کیلئے قطعاً تیار نہیں ہوں گے ۔ جس سے معلوم ہوا کہ محبت
کے بھی کئی مقام : مقام ہوتے ہیں جہاں کھڑا ہو کر انسان نئی قسم کا نظریہ حاصل کرتا ہے۔ پس ہم جب محبت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۰
سال ۱۹۳۶ء
تا
کا لفظ بولتے ہیں تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ یہ ایک چیز کا نام ہے اور محبت ہر ایک شخص میں ایک
تم کی پائی جاتی ہے بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ جذ بہ بحیثیت جنس اس میں
ہے لیکن اس کی کون سی قسم اس میں پائی جاتی ہے یہ بات تفاصیل سے تعلق رکھتی ہے۔
گزشتہ ایام سے میں جماعت کو یہ نصیحت کر رہا ہوں کہ وہ اپنے اندر جرات اور قربانی کا
مادہ پیدا کریں ۔ یہ بھی ایک مجمل لفظ ہے جس کی کئی تفاصیل ہیں ۔ جرات ، بہادری اور قربانی بھی کئی
رنگ کی ہوتی ہے۔ کئی لوگ ہوں گے جو مالی قربانی کیلئے تو تیار ہو جائیں گے مگر جانی کیلئے نہیں اور
کئی جانی کیلئے تیار ہوں گے مگر مالی کیلئے نہیں ۔ پھر کئی لوگ ہوں گے جو جرات سے حکومت کا مقابلہ
کریں گے مگر قوم کے مقابلہ میں کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔ اگر وہ اپنی قوم میں کوئی نقص اور عیب
دیکھیں تو اُس کو بیان کرنے سے ڈریں گے مگر حکومت کے مقابلہ میں بڑی بہادری دکھائیں گے۔
چنانچہ بعض لوگ چار چار پانچ پانچ بلکہ چھ چھ اور سات سات سال قید ہو جاتے ہیں اور پرواہ نہیں
کرتے لیکن جس بات میں وہ دیکھیں کہ ان کی قوم کے چند لوگ ناراض ہوتے ہیں اُس کے بارہ
میں کہہ دیتے ہیں کہ اسے جانے دو ۔ انہیں لاکھ سمجھاؤ کہ مذہب ، صداقت ، اخلاق اور انصاف یہی
مطالبہ کرتا ہے مگر وہ یہی کہتے جائیں گے کہ قوم کے لیڈروں کا مقابلہ بہت مشکل ہے۔ وہ جیل خانہ
میں کئی سال کاٹ لیں گے مگر اپنے چند ایک ہم مشرب لوگوں کی بُری رائے کا مقابلہ نہیں کر سکیں
گے ۔ پھر بعض لوگ قوم کا مقابلہ بڑی دلیری سے کر لیتے ہیں ۔ قوم کے لوگ انہیں لعنت ملامت
کریں، بائیکاٹ کریں، تعلقات منقطع کر لیں ، تو وہ ذرا پرواہ نہیں کریں گے لیکن اگر کوئی یہ کہہ
دے کہ تمہارے متعلق ڈپٹی کمشنر کی یہ رائے ہے تو وہ جھٹ دوڑے جائیں گے کہ حضور ! یہ بات صحیح
نہیں ۔ حضور ! جس طرح حکم دیں میں کرنے کو تیار ہوں ۔ ان کے اندر بہادری کا مادہ بے شک ہوتا
ہے مگر ساتھ ہی بزدلی کا مادہ بھی ہوتا ہے۔ ایسے انسان کے اندر ایک قسم کی جرات ہوتی ہے مگر
ساتھ ہی ایک قسم کی بزدلی بھی ہوتی ہے لیکن کامل بہادری یہ ہے کہ دونوں کا مقابلہ کرنے کیلئے
انسان تیار ہو۔ حق کی خاطر قوم کا مقابلہ بھی کر سکے اور حکومت کا بھی ۔ اگر قوم غلطی کرے تو وہ سچی
بات پیش کر کے کہہ دیں کہ مانو یا نہ مانو حق بات یہی ہے اور حکومت اگر غلطی کرے تو بھی وہ حق
بات پیش کر کے کہہ دیں کہ خواہ مانو یا نہ مانو حقیقت یہی ہے مگر کئی لوگ ایسا نہیں کر سکتے ۔ بعض لوگ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
M
سال ۱۹۳۶ء
ایسے ہوتے ہیں جو ماں باپ کے مقابلہ میں جرات سے کام نہیں لے سکتے ۔ ان کو حق کا علم بھی
ہو جائے تو ناحق کو اس لئے نہ چھوڑیں گے کہ ماں باپ ناراض نہ ہو جائیں ۔ مجھے کئی ایسے لوگوں
کا علم ہے جن پر احمدیت احمدیت کی صداقت کھل چکی ہے مگر وہ اِسے اس لئے کھلم کھلا قبول نہیں
کرتے کہ ماں باپ ناراض ہو جائیں گے ۔ اُن سے جب کہا جائے کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں
بندوں کا یا ماں باپ کا ڈریا محبت کیا چیز ہے؟ تو وہ کہیں گے یہ ٹھیک ہے مگر کیا کریں دل نہیں مانتا
آپ اس کو ہماری کمزوری سمجھ لیں مگر ہم ایسا کر نہیں سکتے ۔ اور اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ ان کے
اندر جرات کی وہ قسم نہیں ہوتی ۔ پھر بعض لوگ بیویوں سے ڈرتے ہیں اور بعض بیویاں خاوندوں
سے ڈرتی ہیں ۔ اسی طرح بعض ماں باپ اپنے بچوں سے ڈرتے ہیں ۔
با
ٹرانسوال کی جنگ کے دنوں میں میں نے ایک مشہور جرنیل کی نسبت پڑھا کہ وہ بڑا بہادر
اور نڈر ہے مگر چوہے کو دیکھ کر اس کی جان جاتی ہے۔ اگر کبھی اسے چوہا نظر آجائے تو جھٹ اردلی کو
بلائے گا اور رات بھر جاگتا رہے گا اسے نیند نہیں آئے گی۔ ایسے لوگوں کے اندر کوئی نہ کوئی رگ
ایسی ہوتی ہے جس سے خوف داخل ہو جاتا ہے۔ دوسرے مواقع پر وہ جان کی پرواہ نہیں کریں گے ۔
بندوقوں ، توپوں اور تلواروں کے سامنے اپنے آپ کو ڈال دیں گے، دشمنوں کے ہجوم میں بلا خوف
چلے جائیں گے مگر کسی معمولی سی چیز سے ڈر جائیں گے۔ پس ہر چیز اور ہر خلق کی قسمیں ہوتی ہیں
اور مؤمن کامل کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ تمام قسموں کو مکمل کرے۔ ہر موقع پر اور ہر ہیبت والی چیز
کے سامنے اپنے آپ کو دلیر بنائے ۔ مؤمن کی بہادری ایسی کامل ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا
کسی سے نہیں ڈرتا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنا بزدلی نہیں ۔ صداقت کے خلاف چلنے سے خوف کھانا
بُزدلی نہیں بہادری ہے۔ پس اس ہستی سے خوف کھانا جو ہمیشہ راستی پر ہوتی ہے بزدلی نہیں کہلا سکتا
کیونکہ اس سے خوف اپنی جان کی وجہ سے نہیں کھاتا بلکہ حق سے دور ہو جانے کے ڈر سے خوف کھاتا
چونکہ مؤمن خدا تعالیٰ کے سوا کسی کو ایسا نہیں سمجھتا وہ یقین رکھتا ہے کہ قوم ، حکومت ، افسر،
ما تحت سب غلط بات کہہ سکتے ہیں اور غلطی کر سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ جو بات کہے وہ غلط نہیں ہو سکتی ۔
ہے۔
-
پس وہ اللہ تعالیٰ سے اس لئے ڈرتا ہے کہ اس سے ڈرنا حق اور انصاف کا تقاضا ہے اور خدا تعالیٰ
کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ دوسرے سب لوگ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے

آج 10 میں سے 10 باقی