معذور سے معذور احمدی بھی خدمت دین میں ارادہٴ نیک اور دعا کے ذریعہ حصہ لے سکتا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۲
سال ۱۹۳۶ء
بات نہ کر رہے ہوں غلطی کر سکتے ہیں ۔ پس جب ہم کہتے ہیں کہ کسی افسر سے نہ ڈرو تو اس کا یہ
مطلب نہیں کہ وہ اچھی بات بھی کہے تو بھی نہ مانو بلکہ اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ جب وہ غلط بات
کہے تب اس کی پرواہ نہ کرو ۔ اسی طرح جب کہا جاتا ہے کہ قوم کی پرواہ نہ کرو تو اس کا یہ مطلب نہیں
ہوتا کہ قوم کی سچی بات کو بھی نہ مانو اور کہہ دو کہ ہم بہادر ہیں اور قوم کی بات ماننا بزدلی ہے ۔ ایسا
کرنا تو حماقت بلکہ ظلم ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قوم جب غلطی کرے تو اس کی بات نہ مانو اور
جب اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس سے ڈرو تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ غلطی
کر ہی نہیں سکتا اُس سے ہر حالت میں ڈرنا چاہئے ۔ پس جرات کا مفہوم یہ ہے کہ جب دوسرا غلط
بات کہے تو اس کی پرواہ نہ کی جائے اور اللہ تعالی سے چونکہ غلطی سرزد ہو ہی نہیں سکتی اس لئے اُس
سے ڈرنا بزدلی نہیں ۔ بزدلی صرف یہ ہے کہ حق اور انصاف کے تقاضا کو پورا نہ کیا جائے ۔ غرض
جس بزدلی کو ہم بُرا کہتے ہیں وہ اس مقام کے متعلق ہے جہاں غلطی ، نا انصافی اور ظلم کا امکان ہو
اور چونکہ اللہ تعالیٰ کے متعلق ایسی باتوں کا وہم بھی نہیں ہو سکتا اس لئے صرف اُس کی ذات ہے جس
سے ڈرنائز دلی نہیں بلکہ بہادری ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ کے سوا کسی سے ڈرنا بزدلی ہے اس لئے
انسان کو تیار رہنا چاہئے کہ ان چیزوں کا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں آتیں مقابلہ کرے ۔ ہاں
اگر اچھی بات کوئی کہے تو انسان تو انسان خواہ شیطان ہی کہے اسے ماننا چاہئے ۔
روکنا ۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی نسبت لکھا ہے کہ ایک دفعہ اُن کی صبح کی نماز قضا ہو گئی وہ
سوئے رہے اور وقت گزر گیا ۔ دوسرے دن انہوں نے کشف دیکھا کہ کوئی شخص اُن کو جگا رہا ہے ۔
اُن کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ایک آدمی پاس کھڑا ہے ۔ پوچھا کہ کون ہے؟ تو اُس نے کہا میں شیطان
ہوں اور آپ کو نماز کیلئے جگاتا و نماز کیلئے جگاتا ہوں یہ حالت کشفی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شیطان کا کام تو نماز سے
لنا ہے مگر تو نماز کیلئے جگاتا ہے یہ کیا بات ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ بے شک میرا کام روکنا
ہے مگر کل آپ نماز با جماعت سے رہ گئے تو آپ سارا دن روتے رہے اس پر اللہ تعالیٰ نے کہا
میرے بندے کو نماز رہ جانے کا اتنا قلق ہے اسے سو نمازوں کا ثواب دے دیا جائے ۔ اس پر میں سو پر ملے
نے خیال کیا کہ اگر آپ آج بھی سوئے رہے تو پھر سو نمازوں کا ثواب لے لیں گے اس سے بہتر
ہے کہ میں خود ہی جگاؤں تا ایک ہی نماز کا ثواب مل سکے لے تو نیکی کی بات خواہ کوئی کہے اسے مان

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۳
سال ۱۹۳۶ء
لینا چاہئے یہ نہیں کہ کوئی شخص دیکھے کہ شیطان نماز کیلئے جگا رہا ہے تو کہہ دے کہ جا میں نماز نہیں
پڑھتا۔
الله
احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ کا واقعہ ہے کہ ایک صحابی نے ایک شخص
صلى الله
کو رات کے وقت چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ حالات ایسے تھے کہ وہ سمجھتے تھے کہ میں نے جسے پکڑا
ہے وہ انسان نہیں اس نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو میں تمہیں ایک بڑی اچھی بات بتاتا ہوں اور اُس نے
آیت الکرسی بتائی۔ رسول کریم ﷺ کو جب اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تھا تو وہ شیطان ہی
مگر بات اُس نے بہت اچھی بتائی ہے ۔ تو بعض اوقات شیطان بھی اپنے مفاد کی خاطر اچھی بات
بتا سکتا ہے۔ مگر کئی لوگوں کی طبیعت میں ایسی ضد اور ہٹ ہوتی ہے کہ دشمن اگر اچھی بات انہیں کہیں
تو بھی نہیں مانتے ۔ بعض اوقات دیکھا ہے کہ کسی کو نماز کیلئے جگایا جائے تو وہ کہہ دیتا ہے کہ چل میں
نماز نہیں پڑھتا بعد میں چاہے پڑھ ہی لے مگر منہ سے ضرور بے ادبی کے الفاظ بول دے گا اس کا
مطلب یہ ہوتا ہے کہ چونکہ تم میرے دشمن ہو اس لئے تم اچھی بات بھی کہو گے تو نہیں مانوں گا
حالانکہ اگر شیطان نیکی کی بات بتائے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ بدی کا راستہ رک گیا ۔ رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو چکا ہے ہے۔ تو یہ تو خوشی کی بات ہے کہ دشمن بھی فائدہ
کی بات کہے ۔
میں
پس آپ لوگوں کو چاہئے کہ اچھی بات خواہ کسی کی طرف سے ہوا سے ماننے کیلئے تیار
رہیں خواہ وہ حکومت کی طرف سے ہو خواہ رعایا کی طرف سے ، خواہ افسر کی طرف سے ہو، خواہ
ماتحت کی طرف سے ، خواہ دشمن کی طرف سے ہو، خواہ دوست کی طرف سے اور جو بات اچھی نہ ہو
اور حق کے خلاف ہو وہ خواہ کسی کی طرف سے ہوا سے قطعاً نہ مانیں سوائے انبیاء اور صلحاء کے کہ وہ
جو بات بھی کہیں اُس میں حق و صداقت ہوتی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بعض اوقات اپنے بندے کے
ہاتھ بن جاتا ہوں ، اس کے کان ، اس کی ناک ، اس کی زبان بن جاتا ہوں ہے ۔ اور جو شخص ایسا
ہو جائے وہ جو بات بھی کہے گا اچھی ہی کہے گا ۔ جیسے مولانا روم نے اپنی مثنوی میں لکھا ہے کہ نے
جب بولتی ہے تو وہ اُس کی اپنی آواز نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے ہونٹ جس قسم کی آواز نکالتے ہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۴
سال ۱۹۳۶ء
وہی اس سے نکلتی ہے۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے اُس کی آواز خدا تعالیٰ کی آواز ہوتی ہے
اور اُسے ماننا خدا تعالیٰ کی آواز کو ماننا ہوتا ہے ۔ ان کے سوا سب مخلوق غلطیاں کر سکتی ہے، ناحق ا ۔
اور نا انصافی کر سکتی ہے اس لئے آپ لوگوں کا فرض ہونا چاہئے کہ عقل سے کام لیں ۔ اچھی بات کو
مانیں اور بُری کورڈ کر دیں مگر نہ ماننا بھی اسی اصل پر ہو جو قرآن کریم نے بتایا ہے ۔ مثلاً ماں باپ
اگر کہیں کہ شرک کرو تو ان کی بات نہ مانو مگر دوسرے امور میں اُن کی تابعداری اور احترام کرو۔
قرآن کریم میں حکم ہے کہ ماں باپ کو اُف تک نہ کہو ہے۔ حتی کہ اگر وہ شرک کی تعلیم دیں تو اسے نہ
مانو مگر یہ حق پھر بھی نہیں کہ انہیں اُف کہو۔ پس نہ ماننے میں بھی وہ طریق اختیار کرو جو خدا تعالیٰ نے
سکھایا ہے اور جو ادب واحترام کا طریق ہے۔
پس ہماری جماعت کو ہر قسم کے اخلاق سیکھنے چاہئیں ۔ خصوصاً جرات اور بہادری پیدا
کرنی چاہئے ۔ مثلاً موجودہ حالات ہی ہیں۔ چونکہ ہماری جماعت کی تربیت ایک خاص رنگ میں
ہوئی ہے ہمارے دوست بعض باتوں میں گھبرا جاتے ہیں۔ حکومت کے ساتھ پہلے ہمارے معاملات
اور قسم کے تھے مگر اب حکومت کے ایک حصہ کا یا بعض افسروں کا رویہ بدل گیا ہے اور وہ ذاتی
عداوتوں کی وجہ سے خواہ مخواہ ہمیں دق کرتے ہیں۔ اگر چہ زمانہ بتادے گا کہ وہ تمام طاقت اور
قوت کے باوجود نا کام ہوں گے اور حکومت کے اعلیٰ افسروں کے سامنے ہی انہیں ذلیل ہونا پڑے
گا مگر ابھی وہ زمانہ نہیں آیا۔ ابھی وہ اپنے ڈنڈے پر نازاں ہیں مگر وہ نہیں جانتے کہ ڈنڈا لوہے کو
ٹیڑھا کر سکتا ہے مگر پانی کو نہیں کر سکتا ، اور ہوا کو وہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جو شخص ہوا میں ڈنڈا
مارے گا وہ دوسری طرف آکر اُس کے ہاتھ پر لگے گا ۔ مؤمن کو اللہ تعالیٰ ہر قسم کی کثافتوں سے
پاک کر دیتا اور پانی کی طرح لطیف بنادیتا ہے اس لئے جو شخص ہم پر ڈنڈا مارتا ہے وہ دراصل اپنے
آپ کو ہی مارتا ہے۔ اس کی مثال اُس افیونی کی سی ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ اسے شبہ ہوا کہ
اُس کے ہاں چور آتا ہے۔ ایک دن وہ ڈنڈا لے کر بیٹھ گیا ۔ تھوڑی دیر کے بعد اُسے پینک ، جو آئی
تو اُس کا اپنا گھٹنا ہی سامنے آگیا اُس نے زور سے اس پر ڈنڈا مارا اور جب درد ہوا تو کہنے لگا
کمبخت ! مار تو گیا ہے مگر اسے بھی خوب لگی ہے۔ تو جو حکام ہم پر حملہ کرتے ہیں ان کی حالت اُس
افیونی کی سی ہے وہ ہمیں نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی مار رہے ہیں ۔ ان کی مثال بالکل اُس شیخ چلی کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۵
سال ۱۹۳۶ء
سی ہے جو اُسی شاخ کو کاٹ رہا تھا جس پر بیٹھا تھا ۔ درخت کے نیچے سے کوئی عقلمند گزرا تو اُس نے
کہا بیوقوف! یہ کیا کر رہا ہے؟ تو گر جائے گا ۔ اُس نے کہا جاؤ تم بڑے نبی آئے ہو۔ اُس نے کہا اس
میں نبوت کی تو کوئی بات نہیں یہ تو عام بات ہے کہ جس شاخ پر بیٹھے ہو اُسی کو کاٹ رہے ہو یہ کٹ کر
گرے گی تو ساتھ ہی تم بھی گر جاؤ گے مگر اُس نے اُس کی بات نہ مانی۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ شاخ
کٹ کر گری تو وہ بھی ساتھ ہی نیچے آ گرا اور پھر جلدی سے اُٹھ کر پیچھے بھاگا کہ تم تو عالم الغیب ہو
بتاؤ میں کب مروں گا ؟ تو ان افسروں کی مثال بھی شیخ چلی کی سی ہے وہ اس تنے کو کاٹ رہے ہیں
جوان کی اور ساری دنیا کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔
انبیاء کو اللہ تعالیٰ ساری دنیا کی حفاظت کا ذریعہ بنا کر بھیجتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی جماعت کو بھی اللہ تعالیٰ نے حکومت اور پبلک دونوں کی حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ
ہمارے ہی ذریعہ دنیا میں امن قائم کرے گا کیونکہ امن کی بنیاد اب اخلاق پر ہوگی اور جو اس
جماعت کو نقصان پہنچاتا ہے وہ دراصل اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ مسلمانوں کے لئے جب
بھی حقیقی نقصان کا وقت آیا ہے ہم نے ان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی وہ دیکھیں گے کہ ان کے
مصائب کو اُٹھانے کیلئے ہماری جماعت ہمیشہ تیار رہے گی۔ اسی طرح ہندوستان میں اگر کبھی
ہندوؤں یا سکھوں کیلئے حقیقی نقصان کا وقت آیا تو اُس وقت بھی احمد یہ جماعت ہی ان کے بچانے کا
ذریعہ ہوگی ۔ اور اگر کوئی وقت حکومت یا برطانوی قوم پر ایسا آیا تو اُس وقت بھی ہماری جماعت ہی قوم ا تو اس وقت بھی ہما
ان کے بچانے کا ذریعہ ہوگی کیونکہ ہماری رشتہ داری بندوں سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے ہے اور ہم
دنیا میں انصاف چاہتے ہیں ۔ باوجود یکہ ہم مسلمان ہیں لیکن اگر کوئی وقت ایسا آئے کہ مسلمان ،
ہندوؤں یا سکھوں پر ظلم کریں تو اُس وقت احمدی مظلوم کا ہی ساتھ دیں گے۔ اور اگر رعایا حکومت
پر ظلم کرے گی تو اُس وقت بھی ہم مظلوم کا ساتھ دیں گے اور دیتے رہے ہیں۔ نادان احراری ہمیں
یہ طعنے دیتے ہیں کہ ان کا دعوی تھا کہ ہم حکومت کے محافظ ہیں مگر باوجود یکہ بعض افسر ذاتی
عداوتوں کی وجہ وجہ سے ہماری مخالفت کرتے ہیں اور اس طرح حکومت سے بلکہ ملک معظم ۔
سے
غداری کر رہے ہیں مگر پھر بھی اگر کبھی ایسا وقت آئے کہ حکومت پر رعایا ظلم کرے تو حکومت کا ساتھ
گے اور اگر حکومت رعایا پر ظلم کرے تو ہم رعایا کا ساتھ دیں گے۔
دیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۶
سال ۱۹۳۶ء
۱۹۲۷ء میں لاہور میں بعض سکھوں نے چند مسلمانوں کو جو نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے
تھے مار دیا۔ اس پر بڑا شور ہوا اور میں نے بھی اس میں دلچسپی لی۔ اُس وقت لاہور کے کمشنر
مسٹرلینگلے تھے انہوں نے مجھے چٹھی لکھی کہ گورنر صاحب کو آپ کی جماعت پر بڑا اعتماد تھا آپ نے
اس وقت کیوں ایسا رویہ اختیار کیا ہے؟ میں نے انہیں جواب دیا کہ ہم نے کبھی بھی آپ کا ساتھ
نہیں دیا بلکہ ہم ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور یہ حکومت پر کوئی احسان نہ تھا اور اب جو
میں نے مسلمانوں کا ساتھ دیا ہے تو یہ ان پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ انصاف کی حمایت کر کے اپنا
فرض ادا کیا ہے۔ تو حکومت کی خیر خواہی کے یہ معنی نہیں کہ ہم قوم کے غدار بنیں ۔
میرا عقیدہ ہے کہ حکومت کی وفاداری اور قوم کی خیر خواہی دونوں جمع ہو سکتی ہیں پہلے بھی
یہی عقیدہ تھا اور اب بھی یہی ہے کہ حکومت کی خیر خواہی کے معنی پبلک سے غداری کے نہیں اور اسی
طرح پبلک کی خیر خواہی کے معنی یہ نہیں کہ حکومت سے غداری کی جائے اور جو ایسا سمجھتا ہے وہ
بیوقوف ہے۔ اس لئے یہ صحیح ہے کہ حکومت کی حفاظت ہمارے ذریعہ سے ہے۔ میں یہ اب بھی کہتا
ہوں اور کہتا رہوں گا مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم ظلم کی حمایت کریں گے۔ بے شک حکومت کی بلکہ
احرار کی اور دوسرے مسلمانوں ، ہندوؤں اور سکھوں کی سب کی حفاظت ہمارے ذریعہ ہے ۔ بظاہر
یہ پاگل پن کی بات معلوم ہوتی ہے اور کوئی کہہ سکتا ہے کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شور با مگر جاننے
والے جانتے ہیں کہ بیج ہمیشہ چھوٹا ہوتا ہے مگر اس سے بڑا درخت بن جاتا ہے ۔ ہم محسوس کرتے
ہیں کہ کہ ہمار۔ ہمارے اندر سے درخت درخت نکل رہا ہے ۔ ۔ بڑ بڑ کے بیج کو دیکھنے والا اسے ایک چھوٹا ٹا سا سا دانہ سمجھتا
ہے اور خیال کرتا ہے کہ اس نے کیا بڑھنا ہے مگر بیچ جانتا ہے کہ اس کے اندر کس قدر بڑھنے کی
طاقت ہے۔ بے شک اس وقت ہم کمزور ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم نے دنیا پر چھا جانا ہے اور ہم
جانتے ہیں کہ دنیا کی حفاظت ہمارے ذریعہ ہوگی ۔ اگر ہم اس دعوے میں جھوٹے ہیں تو زمانہ اسے
ظاہر کر دے گا اور اگر سچے ہیں تو بھی زمانہ ظاہر کر دے گا اور ظاہر کر بھی رہا ہے۔ ہماری جماعت پر
پچاس سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس عرصہ میں ہماری کیا کیا مخالفتیں نہیں کی گئیں اور ہمارے خلاف
کیا کیا شرارتیں نہیں ہوئیں مگر ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اگر کبھی نہیں
بڑھتے تو یہ ہماری اپنی کمزوری ہوتی ہے جیسے دانے کے اپنے اندرا گر کوئی نقص ہو تو وہ نہیں بڑھے گا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۷
سال ۱۹۳۶ء
اسی طرح ہم اپنی کمزوری کی وجہ سے اگر ڑکیں تو ڑکیں ورنہ خدا تعالیٰ نے ہمارے اندر بے انتہاء
قابلیتیں رکھی ہیں۔ پس ہم حکومت کے بھی خیر خواہ ہیں اور عایا کے بھی مگر بعض افسر ہماری بلا وجہ
مخالفت کر رہے ہیں ۔ اب انہوں نے پینترا بدلا ہے ۔ پہلے انہوں نے بعض بیوقوفوں کو آلہ کار بنایا
تھا مگر جب دیکھا کہ یہ بیوقوف تو ہمیں بھی بدنام کر رہے ہیں تو اب ایسا رویہ اختیار کیا ہے جو بظاہر
زیادہ محتاط ہے مگر ظلم اب بھی موجود ہے اور مجھے اُمید ہے کہ جس طرح انہیں پہلے شکست ہوئی ہے
اب بھی ہوگی کیونکہ ہمارا مدار تدابیر پر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر ہے۔
ایک دفعہ ایران کے بادشاہ نے گورنر یمن کو لکھا کہ رسول کریم ﷺ کو گرفتار کر کے
ہمارے پاس بھیج دیا جائے ۔ گورنر نے بعض آدمی مدینہ میں بھیجے جنہوں نے جا کر کہا کہ ہمارے
شہنشاہ کا ایسا حکم ہے ۔ آپ نے انہیں فرمایا کہ ٹھہر و ہم دو تین دن تک جواب دیں گے ۔ جب ایک
دو دن گزر گئے تو انہوں نے کہا کہ دیر ٹھیک نہیں گورنر یمن نے کہا ہے کہ بادشاہ نے غلط خبروں کی بناء
پر ایسا حکم دیا ہے آپ آجائیں تو میں سفارش کروں گا ۔ آپ نے فرمایا کہ ٹھہر وہم جواب دیں گے ۔
اگلے روز انہوں نے پھر از راہ نصیحت کہا کہ دیر ا چھی نہیں بادشاہ بگڑ جائے گا ۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ
اپنے گورنر سے کہہ دو کہ ہمارے خدا نے اس کے خدا کو مار دیا ہے۔ انہوں نے پھر خیر خواہی کے طور
پر کہا آپ انکار نہ کریں بادشاہ ناراض ہو گیا تو آپ کی ساری قوم کو تباہ کر دے گا مگر آپ نے فرمایا
کہ بس جاؤ اور یہ جواب دے دو ۔ وہ چلے گئے اور گورنر کو یہ جواب دے دیا۔ اُس نے کہا اچھا ہم وہ چلے گئے اور کور کو یہ
دیکھیں گے اگر یہ بات ٹھیک نکلی تو یہ شخص سچا ہوگا۔ چند روز کے بعد ایک جہاز ایران سے آیا جس سی
میں سے کچھ
-
کچھ افسر نکلے اور انہوں نے گورنر کو ایک سر بمہر لفافہ دیا۔ مہر کو دیکھتے ہی گورنر نے کہا کہ
مدینہ والے شخص کی بات سچی معلوم ہوتی ہے کیونکہ خط پر مہر نئی تھی ۔ جب اس نے لفافہ کھولا تو اُس
میں لکھا تھا کہ ہمارا باپ ظالم تھا اس لئے ہم نے اسے قتل کر کے زمام حکومت خود سنبھال لی ہے تم
لوگوں سے ہماری وفاداری کا عہد لو۔ نیز ہمارے باپ نے مدینہ کے ایک شخص کے متعلق ایک
ظالمانہ حکم دیا تھا ہم اسے بھی منسوخ کرتے ہیں ہے ۔ پس جو جماعتیں خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا
کر لیتی ہیں وہ بندوں سے نہیں ڈرا کرتیں ۔
حضرت مسیح ناصری کو صلیب پر لٹکانے والے کتنے خوش تھے کہ ہم نے عیسائیت کا خاتمہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۸
سال ۱۹۳۶ء
کر دیا مگر اس پر آج انیس سو سال گزر چکے ہیں اور وہ قوم آج بھی صلیب پر لٹکی ہوئی ہے اور اُسے
کہیں پناہ نہیں ملتی ۔ انگریزوں نے ان کیلئے فلسطین تلاش کیا مگر وہاں بھی مسلمان ان کی مخالفت
کر رہے ہیں۔ اور میں بھی سمجھتا ہوں کہ یہود کو فلسطین میں بسانا ظلم ہے جب بھی مسلمانوں کو طاقت
ملی وہ اپنا حق ضرور واپس لیں گے اور ان کو نکال دیں گے تو اس قوم کو کہیں بھی امن نہیں ۔ پہلے
انگریزوں کے ملک میں انہیں امن تھا مگر اب ان میں بھی ایک ایسی قوم پیدا ہو رہی ہے جو یہود کو
نکالنا چاہتی ہے۔ یہ فیسی اسٹ پارٹی ہے۔ فاسی ازم ایک تحریک ہے جس کی بنیاد مسولینی نے اٹلی
میں رکھی تھی ۔ انگریزوں کے ملک میں یہ جماعت ابھی زور والی نہیں مگر ترقی کر رہی ہے۔ درد
صاحب گزشتہ ایام میں ان افسروں کے ظالمانہ رویہ کے سلسلہ میں جو ہمارے خلاف کارروائیاں
کر رہے ہیں ان کے بعض لیڈروں سے بھی ملے تھے ۔ دورانِ ملاقات انہوں نے بتایا کہ ہمارا بھی
جرمنی کے لوگوں کی طرح یہ خیال ہے کہ یہودیوں کو اپنے ملک میں نہ رہنے دیا جائے ۔ غرض یہود
نے سمجھا تھا کہ ہم نے مسیح کو صلیب پر لٹکا دیا مگر دراصل وہ یہودیت کو صلیب پر لٹکا رہے تھے ۔
حضرت مسیح علیہ السلام تو تین گھنٹہ کے بعد صلیب سے اُتر آئے مگر یہود کو صلیب پر لٹکے ہوئے آج
انیس سو سال گزر گئے ہیں ۔
بعض
پس ہمیں افسروں کی مخالفت کا ڈر نہیں وہ ہمیں نہیں بلکہ دراصل اپنے آپ کو تکالیف میں
ڈال رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جبکہ وہی حکومت جس کے دبدبہ اور گھمنڈ کی وجہ سے وہ ایسا
کر رہے ہیں ان کو گرفت کرے گی لیکن حالات ایسے ہیں کہ ہمارے آدمیوں کو بھی اِس سلسلہ میں
مشکلات میں سے گزرنا ہے سے گزرنا پڑے گا۔ ہماری جماعت حکومت سے تعاون کی عادی ہے اور اب
ایک نئے رنگ کے تعاون کا سوال در پیش ہے اس لئے ایسا نہ ہو کہ وہ کسی پولیس والے کی شکل
دیکھیں تو سمجھیں کہ یہ نئی قسم کا خطرہ ہے۔ اس رنگ میں بھی انہیں اپنے اندر بہادری پیدا کرنی
چاہئے ۔ اگر تم : ۔ اگر تم ناحق پر ہو تو کوئی پولیس والا آئے یا نہ آئے تمہیں چاہئے کہ اس سے ڈرو ظلم اور
جھوٹ بڑی خطرناک چیزیں ہیں اور وہ دل جس میں جھوٹ اور ظلم ہو کبھی نہیں پنپتا خواہ ساری دنیا
اُس کی حمایت کرے اور اگر تم حق پر ہو تو خواہ حکومت اور کانگرس اور رعایا سب مل کر بھی تمہیں پکڑنا
چاہیں تو مت ڈرو۔ اپنے اندر ہر قسم کی دلیری پیدا کرو جہاں بھی بے انصافی دیکھو اُس کا مقابلہ کرو
ہو۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۸۹
سال ۱۹۳۶ء
مگر محبت اور پیار سے۔ ظلم کا مقابلہ بھی پیار سے کرو۔ دیکھو! قرآن کریم نے اجازت دی ہے کہ جو
لوگ تم پر ظلم کرتے ہیں اُن کا مقابلہ کرو مگر زیادتی کی اجازت نہیں دی ۔ پس تم کسی چیز سے نہ ڈرو
مگر ظلم کرنے سے ضرور ڈرو۔ اگر حکومت گرفت کرتی ہے تو مت ڈرو، اگر رعایا پکڑتی ہے تو مت
ڈرو، اگر ماں باپ یا بیویاں یا اولاد تمہیں حق سے پھیرنا چاہتی ہے تو اس کا مقابلہ کرو ۔ غرض کسی
خطرہ سے نہ ڈرو مگر خدا تعالیٰ کا خوف ہر وقت دل میں رکھو اور ہر وقت خیال رکھو کہ انصاف اور
دیانت ہاتھ سے نہ جائے۔ بہت سے انسان ظلم کے مقابلہ میں ظلم کرتے ہیں مگر تم ظلم کا مقابلہ
انصاف اور دیانت سے کرو۔ اپنے اندر بہادری پیدا کرو جو لوگ بہادر ہو جاتے ہیں وہ ضرور دنیا کو
مغلوب کر کے رہتے ہیں اور بہادری کے ساتھ اگر ایمان بھی ہو تو دیکھنے والا کانپ جاتا ہے۔
ایک جنگ کے بعد رسول کریم ﷺ کو قتل کرنے کی غرض سے ایک شخص اسلامی لشکر کے
پیچھے پیچھے بڑی دور تک چلا آیا۔ صحابہ ایک جگہ آرام کرنے کیلئے لیٹے تو انہوں نے غلطی سے
رسول کریم ﷺ کیلئے پہرہ کا کوئی انتظام نہ کیا اور خیال کیا کہ تھوڑی دیر ٹھہرنا ہے اور اس جنگل میں
کون حملہ حملہ کر۔ کرنے آئے گا ؟ رسول کریم بھی ایک درخت کے نیچے سو گئے وہ دشمن آیا اور آپ ہی
کی تلوار جو درخت سے لٹک رہی تھی اُتار کر اُس نے آپ کو جگایا اور پوچھا کہ اب تمہیں کون بچا سکتا
ہے؟ آپ نے سادگی سے فرمایا اللہ ہے اور اس بہادرانہ ایمانی رنگ کا اُس پر ایسا اثر ہوا کہ اس
کے ہاتھ سے تلوار گر گئی ۔ آپ نے اُسے اُٹھایا اور پوچھا اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ اس نے کہا
صلى الله
صلى
آپ ہی رحم کریں تو کریں ۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے جاؤ چلے جاؤ۔
تو بہادری اور ایمان بڑا رعب پیدا کر دیتے ہیں ۔ پس یہ دونوں چیزیں اپنے اندر پیدا
کرو کہ یہ دونوں جس کے اندر جمع ہو جائیں اس کے سامنے تمام دنیا کی طاقتیں خس و خاشاک کی
مانند بہتی چلی جاتی ہیں اور جس طرح آندھی کے آگے تنکے اُڑتے پھرتے ہیں یہی حالت تمام
طاقتوں کی اُس کے آگے ہوتی ہے۔ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لو کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے کس لئے
پیدا کیا ہے ۔ کسی پر ظلم نہ کرو اور جتنی طاقت ملتی جائے ثمر ور درخت کی طرح اتنے ہی جھکتے جاؤ کہ
اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسی لئے پیدا کیا ہے۔ اور اگر اس غرض کو تم پورا نہیں کر سکتے تو جس طرح پہلے
لوگ اس کی لعنت کے مورد ہو گئے اسی طرح تم ہو گے ۔ پس اپنے دلوں میں عہد کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۰
سال ۱۹۳۶ء
جتنی طاقت دے گا اتنا ہی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرو گے اور اگر تم ایسا کر لو تو پھر تم دنیا
میں چلتے پھرتے فرشتے بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور نصرتیں ناک، کان اور آنکھ کی طرح جو
باہر سے نہیں آتیں بلکہ اندر سے ہی پیدا ہوتی ہیں تمہارے اندر گھر کر لیں گی اور ہمیشہ تمہارے ساتھ
رہیں گی ۔“
66
( الفضل ۱۰ / مارچ ۱۹۳۶ء)
لاہور
مثنوی مولوی معنوی دفتر دوم صفحه ۲۴۸ تا ۲۶۵ مطبوعہ حامد اینڈ کمپنی لا
بخارى كتاب الوكالة باب اذا وكل رجُلاً ۔۔۔۔ الخ صفحہ ۳۷۱،۳۷۰ حدیث نمبر ۲۳۱۱
مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
مسلم كتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان (الخ) صفحه ۱۲۲۵، ۱۲۲۶
حدیث نمبر ہااے مطبوعہ دار السلام رياض ٢٠٠٠ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الرقاق باب التواضع صفحه ۱۲۷ احدیث نمبر ۶۵۰۲ مطبوعہ دار السلام
ریاض ٩٩٩اء الطبعة الثانية
ه فَلا تَقُل لَّهُمَا أُفٍ (بنی اسرائیل: ۲۴)
پینک افیون یا پوست کی اونگھ (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۳۳۲ مطبوعہ فیروز سنز لاہور
٢٠١٠ء)
تاریخ طبری الجزء الثالث صفحه ۲۴۷ تا ۲۴۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ک تارز
بخاری کتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع صفحه ۷۰۰ حدیث نمبر ۴۱۳۵ مطبوعه
دار السلام ریاض ٩٩٩اء الطبعة الثانية

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۱
۶
سال ۱۹۳۶ء
معذور سے معذور احمدی بھی خدمت دین میں ارادہ نیک
اور دُعا کے ذریعہ حصہ لے سکتا ہے
فرموده ۲۸ فروری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے تحریک جدید کے سلسلہ میں ۱۹۳۴ء میں جو امور جماعت کے سامنے پیش کئے تھے
وہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں سب بیان ہو چکے ہیں سوائے اس کے جسے میں نے اُنیسواں مطالبہ
قرار دیا تھا اور وہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دنیا کے تمام انسانوں کیلئے بنایا ہے اور ہر انسان کو
اس کی خدمت اور اس کی اعانت کرنے کی ہدایت فرمائی ہے اور ہر انسان کو ان انعامات کا حصہ دار ور کرنے کی ہدایت ہے اور و دار
قرار دیا ہے جو انعامات اسلام کی اعانت اور اس کی تائید کی وجہ سے انسان کو حاصل ہو سکتے ہیں مگر
بہت سی تجویزیں اور بہت سی تحریکیں اور بہت سی تدبیریں جو اسلام کی ترقی کیلئے کی جاتی ہیں ایسی
ہوتی ہیں کہ ہر انسان ان میں حصہ نہیں لے سکتا ۔ مثلاً مالی تحریک ہے دنیا میں کئی انسان ایسے ہوتے
ہیں جو اپنے پاس مال نہیں رکھتے اور اس وجہ سے مالی تحریکات میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ یا کئی جانی
تحریکیں ہیں کہ جن میں ہر انسان حصہ نہیں لے سکتا ۔ کوئی معذور ہوتا ہے، کوئی بیمار ہوتا ہے، کوئی
لولا لنگڑا ہوتا ہے اور کوئی بوڑھا ہوتا ہے۔ غرض کئی قسم کی معذوریاں ایسی ہوتی کہ ہیں جن کی وجہ
سے بعض لوگ جسمانی خدمات سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ پھر کئی فنی باتیں ہوتی ہیں اور اہلِ فنون ہی
ان میں حصہ لے سکتے ہیں دوسرے ان میں حصہ لینے سے محروم رہتے ہیں ۔ مثلاً زخمیوں کی مرہم پٹی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۲
سال ۱۹۳۶ء
ہے اگر کسی وقت اس خدمت کا موقع ملے تو اس میں ایسے ہی مرد اور عورتیں حصہ لے سکتی ہیں جنہیں
مرہم پٹی کرنا آتا ہو، یا اگر کسی وقت آہن گری کے علم کی ضرورت پڑے تو آہن گر ہی کام آسکتا
باری کے متعلق ضرورت محسوس ہو تو مجا ر ہی کام آئے گا دوسرے لوگ نہیں ، یا اگر معمار
ے لوگ نہیں
کے سلسلہ میں بعض لوگوں کی خدمت کی ضرورت ہو تو معمار ہی قربانی کر سکتا ہے دوسرے
کر سکتے ۔ پس با وجود تمام کوششوں اور نیک ارادوں کے پھر بھی بنی نوع انسان کا ایک حصہ ایسا
رہ جاتا ہے جو جانی یا مالی یا فنی خدمات میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہوتا اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ
اسلام کی تعلیم جو تمام بنی نوع انسان کیلئے ہے جس میں غریب بھی شریک ہیں اور امیر بھی ، بڑے بھی
شریک ہیں اور چھوٹے بھی ، معذور بھی شریک ہیں اور غیر معذور بھی عورتیں بھی شریک ہیں اور مرد
بھی ، بچے بھی شریک ہیں اور بوڑھے بھی ، اس اسلام کے کسی حکم پر جو لوگ لبیک کہنے سے
معذور ہوں وہ کیا کریں؟ جب اسلام مالی تحریک کیلئے بلائے تو غرباء کیا کریں؟ جب جسمانی تائید
کیلئے بلائے تو ا پا نچ کیا کریں؟ جب کھلے میدانوں میں کام کرنے کیلئے بلائے تو عورتیں کیا کریں؟
جب طاقت وقوت کا مظاہرہ چاہئے تو اس وقت بچے اور بوڑھے اور بیمار کیا کریں؟ اور جس وقت
علم کی استمداد چاہئے اس وقت جاہل اور ان پڑھ کیا کریں؟ غرض کوئی علاج اسلام میں ایسا بھی
ہونا چاہئے اور کوئی تدبیر اس قسم کی بھی ہونی چاہئے کہ ہر شخص جو مسلمان کہلاتا ہے چاہے وہ کسی
حالت میں پڑا ہوا ہوا اپنے رب کی آواز پر لبیک کہہ سکے اور اپنی طاقت وقوت کے مطابق اس
میں حصہ لے سکے تابنی نوع انسان میں سے کوئی انسان ایسا نہ ہو جو یہ کہہ سکے کہ اے خدا! تیری
آواز دوسروں کیلئے تو تھی مگر میرے لئے نہیں تھی ، اور تا کوئی ایسا بندہ نہ ہو جسے خدا تعالیٰ کہے کہ
تو میرے دین کی خدمت نہیں کر سکتا تھا ؟ پس نہ بندے کیلئے موقع ہونا چاہئے کہ وہ حسرت کا اظہار
کرے اور کہے کہ میں دین کی کوئی خدمت نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہمارا خالق اپنے کسی بندے سے
کہے کہ تو میرے دین میں کسی مصرف کا نہ تھا۔ ہمارا خدا رب العالمین ہے اور رب العالمین کی
آواز تمام بنی نوع انسان کے لئے ہے۔ چاہے وہ کمزور ہو یا طاقتور، جوان ہوں یا اُدھیڑ عمر کے،
بچے ہوں یا بوڑھے، عالم ہوں یا جاہل ، پھر خواہ وہ فنون سے واقفیت رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں ،
مال رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں اور بنی نوع انسان میں سے ہر شخص کے اندر کوئی نہ کوئی ایسی طاقت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۳
سال ۱۹۳۶ء
ہونی چاہئے جس سے خدمت دین میں کام لے کر وہ فخر کر سکے اور کہہ سکے کہ میں نے بھی اپنے
رب کی آواز کو سنا اور اس کا جواب دیا۔ بے شک اللہ تعالیٰ بے انتہاء رحم کرنے والا ہے اور وہ اپنے
رحم سے جس کو چاہے بخش دے کون اُس کے ہاتھ کو روک سکتا ہے۔ اگر وہ فیصلہ کر دے کہ نمرود اور
شداد اور فرعون کو جنت میں داخل کر دیا جائے تو کون اسے روک سکتا ہے۔ یا فیصلہ کر دے کہ عتبہ یا
شیبہ اور ابو جہل کو معاف کر دیا جائے تو کون اسے منع کر سکتا ہے۔ وہ مالک اور آقا ہے کون ہے جو
اس پر اعتراض کرے، کون ہے جو اس کے ہاتھ کو روک سکے ۔ پس وہ ان بوڑھوں ، اپاہجوں،
کمزوروں ، نا طاقتوں اور جاہلوں کو اپنے فضل سے جنت میں لے جا سکتا ہے جنہیں اس کے دین کی
خدمت کرنے کا کوئی موقع نہ ملا ہو۔ مگر سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کے دلوں میں کیا احساس ہوگا ۔
بے شک ایک رنگ میں سب ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے نجات پائیں گے۔
رسول کریم ﷺ نے بھی اہل بیت میں سے ایک کے سوال پر فرمایا تھا کہ میری نجات بھی
اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے تو یہ سب سچ ہے مگر ایک فضل اعمال کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے اور
ایک بغیر اعمال کے فضل ہوتا ہے ۔ ایک مؤمن کا جنت میں جانا اور ایک کافر کا جنت میں جانا دونوں
اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہیں مگر ان دونوں میں بہت بڑا فرق بھی ہے ۔ ایک مؤمن کی گردن فخر سے
اونچی ہوتی ہے اور وہ کہتا ہے میں نے اپنے رب کی آواز کو سنا اور اس پر حتی المقدور عمل کرنے کی
کوشش کی اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے مجھ پر فضل کیا اور جنت میں داخل کر دیا مگر کافر کی گردن کے مج
ہم سے نیچی ہوتی ہے وہ کہتا ہے میں نے اپنے رب کی آواز کو سنا اور اس کا انکار کیا مگر پھر
فضل سے مجھے جنت میں داخل کر دیا۔ پس گو نتیجہ ایک ہے مگر دونوں کے ذرائع میں فرق ہے اور
دونوں کے احساسات اور جذبات میں فرق ہے۔ یہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے کہ تم ایک ہی
دستر خوان پر اپنے بچے کو بٹھاؤ اور اسی پر ایک فقیر کو بٹھا دو ۔ بے شک کھانا ایک ہو گا مگر تمہارا بچہ جب
کھانا کھا رہا ہو گا تو گو وہ سمجھے گا کہ مجھ پر میرے باپ کا احسان ہے مگر وہ ساتھ ہی کہے گا میرا حق بھی
ہے کہ میں کھاؤں لیکن وہی کھانا فقیر کھائے گا اور کہے گا میرا حق تو نہیں صرف اس کی نوازش ہے
جس نے مجھے اپنے دستر خوان پر بٹھا لیا ۔ تو چیز ایک ہے ، نظارہ ایک ہے، مزہ ایک ہے لیکن احساس
اور جذبات مختلف ہیں ۔ اسی طرح بے شک یہ درست ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اس اپاہج ، اس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۴
سال ۱۹۳۶ء
جاہل ، اس غریب اور اس کمزور کو بھی جنت میں لے جاسکتا ہے جس نے دین کی کوئی خدمت نہ کی
ہو مگر سوال یہ ہے کہ وہ اپنے دوسرے مؤمن بھائیوں کے سامنے گردن کس رنگ میں اُٹھائے گا۔
ایک مؤمن جس نے تمام عمر جہاد میں گزار دی اور مرنے کے بعد خدا تعالیٰ نے اسے جنت میں
داخل کیا وہ کہے گا میں بے شک کمزور ہوں مگر خدا تعالیٰ نے مجھے جس قدر طاقتیں دیں ان کے
مطابق میں نے اس کی راہ میں کام کیا اور اس نے مجھے جنت میں داخل کر دیا ۔ ایک مؤمن جس
نے دنیا میں مالی قربانی کی اور مرنے کے بعد خدا تعالیٰ نے اسے جنت دے دی وہ کہے گا کہ میں
بالکل کمزور تھا اور مال خدا تعالیٰ کا ہی عطا کردہ تھا مگر اُسی کی توفیق کے ماتحت میں نے وہ مال اس
کی راہ میں خرچ کیا اور خدا تعالیٰ نے مجھے جنت دے دی ۔ ایک اہل فن اور حرفہ جس نے دین کی
خدمت کیلئے اپنی فنی زندگی وقف کر دی اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہوا وہ کہے گا میں بے
شک کچھ نہیں کر سکتا تھا اور یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان تھا کہ اُس نے مجھے فن اور حرفہ سکھایا مگر میں ان
سے تو اچھا رہا جنہیں خدا تعالیٰ نے فن اور حرفہ سکھایا اور انہوں نے اپنے رب کی آواز بھی سنی مگر اس
پر عمل نہ کیا میرے پاس جو کچھ تھا وہ میں نے خرچ کر دیا اور جوفن آتا تھا اس سے دین کی خدمت
کر دی۔ مگر جو مؤمن نہ اپنے پاس مال رکھتا تھا کہ مالی خدمت کرتا ، نہ طاقت رکھتا تھا کہ جسمانی
خدمات بجالا تا اور جہاد کرتا ، نہ علم رکھتا تھا کہ تبلیغ کر سکتا ، وہ مؤمن جس کو ایمان تو نصیب ہوا لیکن
زبان نصیب نہ ہوئی کہ اس سے کام لے ، وہ مؤمن جسے ایمان تو نصیب ہوا مگر ہاتھ نصیب نہ
ہوئے کہ ان سے کام لے ، وہ مؤمن جسے ایمان تو نصیب ہوا لیکن پاؤں نصیب نہ ہوئے کہ ان
سے خدا تعالیٰ کی راہ میں کام لے سکے بے شک وہ جنت میں داخل ہو جائے لیکن بتاؤ وہ کیا کہے گا ؟
کیا وہ یہ کہے گا کہ میرے رب نے مجھے انسان تو بنایا لیکن انسانی کاموں کی توفیق نہ دی اور اب
مجھے جنت میں لے تو آیا ہے مگر جنت کے حصول کے کاموں میں میرا کوئی حصہ نہیں ۔ کیا تم سمجھ سکتے
ہو کہ ہمارا خدا جو غیور خدا ہے جو اپنے بندوں پر انتہائی رحم و شفقت کرنے والا ہے اس نے بندوں کو
اسی حالت میں چھوڑ دیا ہوگا اور ان کی اس حسرت کا کوئی علاج نہ کیا ہوگا ؟
میں نے ۱۹۳۴ء میں بتایا تھا کہ ہمارے خدا نے ایک تدبیر بتائی ہوئی ہے جس سے وہ
اپانچ جو ہاتھ نہیں ہلا سکتے ، وہ گونگے جن کی زبان نہیں ، وہ غریب جن کے پاس مال نہیں ، وہ کمزور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۵
سال ۱۹۳۶ء
اور نحیف جو چار پائی سے اُٹھنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ، وہ سب اُس وقت تک کہ وہ انسان کہلاتے
ہیں اور انسان رہتے ہیں ویسی ہی دین کی خدمت کر سکتے ہیں جیسے وہ تندرست جو جہاد میں شامل
ہوتے ہیں اور جیسے وہ مجاہد جو دین کی خدمت کیلئے اپنے ملکوں سے باہر جاتے ہیں ۔ وہ کیا چیز ہے؟
وہ یہ ہے کہ قرآن مجید نے اس تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ ارادہ نیک اور دعائے اضطرار
اعمال حسنہ میں سے ایک بہت بڑا عمل ہے ۔ لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہاتھ پاؤں کا ہلانا
عمل ہے مگر قرآن مجید نے دنیا کے سامنے یہ نکتہ پیش کیا ہے کہ دل کا مستقل ارادہ بھی عمل ہے
ہی
اور دعا بھی عمل ہے۔
چنانچہ رسول کریم ﷺ جب ایک جہاد میں تشریف لے گئے جس میں مسلمانوں کو بہت سی
دقتیں پیش آئیں تو آپ کو محسوس ہوا کہ بعض صحابہ یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ انہوں نے دین کی
خدمت دوسروں سے نمایاں طور پر کی ہے اس پر آپ نے صحابہ کی طرف دیکھا اور فرمایا کچھ لوگ
مدینہ میں ایسے رہتے ہیں کہ تم کسی وادی میں سے نہیں گزرتے اور کوئی تکلیف خدا تعالیٰ کے رستہ
میں برداشت نہیں کرتے مگر جس طرح تمہیں ثواب ملتا ہے اسی طرح انہیں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ثواب مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ کیونکر ہم اسلام کی خدمت کیلئے باہر نکلے
ہوئے ہیں ، خدا تعالیٰ کی راہ میں جہاد کر رہے ہیں ، اپنے مالوں اور اپنی جانوں کو قربان کر کے طرح
طرح کی تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں اور وہ مدینہ میں آرام سے بیٹھے ہیں پھر وہ اسی ثواب کے مستحق کیونکر
ہو سکتے ہیں جس کے ہم ہیں ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ ٹھیک ہے مگر جن کا میں ذکر کر رہا ہوں وہ
صلى الله
وہ معذور لوگ ہیں کہ اگر ان کے ہاتھ پاؤں ہوتے تو وہ بھی جہاد کیلئے نکلتے ، اگر ان کے پاس مال
ہوتا تو وہ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں اسے خرچ کرتے ، اگر ان کے پاس طاقت ہوتی تو وہ بھی اس
سے کام لے کر خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے مگر ان کے پاس کچھ نہیں وہ معذور ہیں اور اپنی
معذوری کو دیکھ کر ان کے دل مدینہ میں بیٹھے خون ہو رہے ہیں اور کہتے ہیں کاش! ہمارے پاس
مال ہوتا ، کاش! ہمارے پاس طاقت ہوتی تو آج ہم بھی جہاد کرتے ۔ پس وہ خدا تعالیٰ کے حضور تم
سے کچھ کم ثواب کے مستحق نہیں بلکہ ویسے ہی ثواب کے مستحق ہیں جیسے تم ہو اور گوان کے پاس
سامان نہیں مگر ان کا ارادہ یہی ہے کہ اگر سامان ہوتا تو ہم اس سے کام لے کر خدا تعالیٰ کی راہ میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
१५
سال ۱۹۳۶ء
نکل کھڑے ہوتے ہے ۔ پس ان کا ارادہ خود عمل ہے اور وہ بھی ویسے ہی ثواب کا مستحق ہے جیسے اور
انسانی اعمال ۔ حقیقت یہ ہے کہ نیک ارادہ، نیک عمل سے مشکل ہوتا ہے۔ تم نیک عمل منافقت سے
کر سکتے ہو مگر تم نیک ارادہ منافقت سے نہیں کر سکتے ۔ ایک کمزور سے کمزور انسان منافقت کے
ساتھ نیک عمل کر سکتا ہے مگر ایک طاقتور سے طاقتور انسان منافقت کے ساتھ نیک ارادہ نہیں
کر سکتا ۔ پس ارادے کی طاقت عمل سے زیادہ ہوتی ہے تم عمل کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے
ہو لیکن ارادہ کو اُس وقت تک اپنی مرضی کے مطابق نہیں ڈھال سکتے جب تک تم اپنے ذہن میں
اس ارادہ کے مطابق تبدیلیاں پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہو جاؤ ۔ پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ
ہاتھ پاؤں کا عمل زیادہ قیمتی شے ہے اور دل کا عمل بے حقیقت شے ہے ۔ خصوصاً جبکہ حقیقت یہ
ہے کہ عمل ارادے کے تابع ہے ۔ جب ارادہ طاقت پکڑ لیتا ہے تو جس میں قوت عمل نہ ہو اس
سے بھی اپنے منشاء کے مطابق عمل کرا لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
الله
لوس
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ سے یعنی عمل نیتوں کے تابع ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے نیت بدلتی جاتی ہے اس
کے مطابق اعمال کی شکل بھی تبدیل ہوتی چلی جاتی ہے اور ایک ہی کام جو ایک کیلئے ترقی اور روحانی
بلندی کا موجب ہوتا ہے نیت کے بدل جانے کی وجہ سے دوسرے کیلئے ذلت اور رسوائی کا موجب
بن جاتا ہے۔
چنانچہ دیکھ لو وہ نماز جو خدا تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب ہے، وہ نماز جو الہی محبت میں
بیتاب ہو کر جب ادا کی جاتی ہے تو انسان کو خدا تعالیٰ کے قریب کر دیتی ہے۔ وہی نماز ایک
دوسرے وقت میں دوسرے انسان کیلئے باوجود یکہ نماز کی وہی شکل رہتی ہے ، عبارتیں وہی پڑھی
جاتی ہیں، وقت اتنا ہی خرچ کیا جاتا ہے بلکہ زیادہ کیونکہ اس میں ریاء کا پہلو بھی شامل ہوتا ہے دُکھ
اور عذاب کا موجب بن جاتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ کہ ایک نمازی ایسے
ہوتے ہیں جن پر خدا تعالیٰ کا عذاب ہوتا ہے تو نیتوں کی تبدیلی کی وجہ سے انسانی اعمال کی شکل
بالکل تبدیل ہو جاتی ہے۔ ایک ڈاکٹر بھی مریض کے جسم میں چاقو مارتا ہے اور ایک قاتل بھی چاقو اہے اور
مارتا ہے مگر ایک کو تم فیس دیتے اور دوسرے کو پھانسی کی سزا دلوانے کی کوشش کرتے ہو۔ مارتے
دونوں چاقو ہیں مگر ایک کے تم ممنون احسان ہوتے ہو اور دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہو اس کی کیا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۷
سال ۱۹۳۶ء
وجہ ہے؟ اس کی یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے پیچھے مختلف ارادے کام کر رہے ہوتے ہیں ۔ ایک کا
ارادہ شفا دینے کا ہوتا ہے اور دوسرے کا ارادہ چاقو مار کر ہلاک کرنا ہوتا ہے ۔
پس اعمال ہمیشہ ارادہ کے تابع ہوتے ہیں اور جب کوئی خدمت دین کا پختہ ارادہ کرتا ہے
اور ہر وقت یہ خیال اُس کے دل پر غالب رہتا ہے کہ کاش ! اُس کو توفیق ملتی اور وہ بھی اپنے دوسرے
بھائیوں کی طرح خدمت دین کر سکتا لیکن سامانوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس ارادہ کو عملی
صورت میں ظاہر نہیں کر سکتا تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے حضور ویسا ہی سمجھا جاتا ہے جیسے خدمت دین
کرنے والا اور یہ نیک ارادہ اُسے دوسرے سے پیچھے نہیں کرتا بلکہ ان کے برابر رکھتا اور خدا تعالیٰ
کے قریب کر دیتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اس قسم کے ارادہ کو عمل سمجھتا ہے بلکہ اعمال میں بہت بڑا عمل
قرار دیتا ہے۔ جو شخص مضبوط ارادہ دین کی خدمت کا رکھتا ہے وہ ویسا ہی جیسے خدمت دین عملی
صورت میں کرنے والا بشرطیکہ ارادہ کے ساتھ عمل کی قوت اُس میں نہ ہو۔ اور اگر عمل کی قوت تو ہو
لیکن صرف ارادے پر اکتفا کرے تو وہ منافق ہے اور اس قسم کا ارادہ بجائے اللہ تعالیٰ کی رحمت
کے جذب کرنے کے اس کے عذاب کا موجب بن جاتا ہے ۔ لیکن عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ
لوگ ارادہ اور خیال میں فرق نہیں کرتے حالانکہ خیال اور چیز ہے اور ارادہ اور چیز ۔ لوگ عام طور
پر یہ سمجھتے ہیں کہ جب ان کے دل میں کوئی نیک خیال پیدا ہو تو وہی ارادہ ہوتا ہے اور اس وجہ سے
وہ اس دھوکا میں آسکتے ہیں کہ گویا ان کے نیک ارادے ہیں حالانکہ وہ ارادے نہیں بلکہ خیالات
ہوتے ہیں اور خیال اور ارادہ میں وہی فرق ہوتا ہے جو ایک باپ اور اجنبی آدمی کے احساسات
میں اُس وقت فرق ہوتا ہے جب وہ بچہ کو دیکھتے ہیں۔ بچہ وہی ہوتا ہے، ہاتھ پاؤں اس کے وہی
ہوتے ہیں، خدو خال وہی ہوتا ہے لیکن جب اسے باپ دیکھتا ہے تو اس کے دل میں اور اور قسم فقہ کے
احساسات پیدا ہوتے ہیں اور جب اجنبی دیکھتا ہے تو اور قسم کے احساسات پیدا ہوتے ہیں ۔
دونوں کے دل میں بچہ کو دیکھ کر خیال تو پیدا ہوتا ہے مگر ایک ادنی خیال ہوتا ہے اور ایک اعلیٰ ۔ اسی
طرح ارادہ اور خیال میں فرق ہے۔ ارادہ اس قوت کو کہتے ہیں جس کے ماتحت اعمال صادر ہوتے
ہیں اور خیال اس علم کو کہتے ہیں جو کسی کے متعلق حاصل ہو۔ تمہارے دل میں ہزاروں بار ایک چیز کا
خیال آسکتا ہے بغیر اس کے کہ تم اس کا ارادہ کرو اور گو ارادہ سے خیال جدا نہیں ہوتا لیکن خیال سے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۸
سال ۱۹۳۶ء
صلى
صلى
ارادہ بسا اوقات جدا ہوتا ہے اور خیال بغیر ارادہ کے علم کی ایک کیفیت ہے اور ارادہ علم اور عمل دونوں کا
جامع ہے ۔ گویا وہ مقام جس میں علم اور عمل باہم ملتے ہیں اور جب انسان یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ میں
نے فلاں کام کرنا ہے اور اپنا قلب اور اس کا تمام ماحول اس کیلئے لگا دیتا ہے اس کو ارادہ کہتے ہیں
اور اس طرح ارادہ، اعمال کا خالق ہوتا ہے مگر محض خیال عمل کا خالق نہیں ہوتا۔ یہی چیز ہے کہ جب
مذہبی امور کے متعلق ہو تو اسے ایمان کہتے ہیں ایمان خیال کا نام نہیں ۔ ہزاروں ہندو ہیں جو
رسول کریم ﷺ کو سچا سمجھتے ہیں، ہزاروں عیسائی ہیں جو رسول کریم ﷺ کو سچ سمجھتے ہیں ، ہزاروں
صلى الله سکھ ہیں جو رسول کریم ﷺ کو سچا سمجھتے ہیں مگر تم نہیں کہتے کہ وہ رسول کریم ﷺ پر ایمان لے آئے
ہیں کیوں؟ اس لئے کہ صداقت کا محسوس کر لینا علم ہے ایمان نہیں ۔ ایمان اس حالت کو کہتے ہیں جب
انسان اس کے تابع ہو اور وہ اپنے نفس کو گلیہ اسی طرف لگا دے اور زندگی کو اس ایمان کے طریق
پر ڈھال لے۔ پس خالی صداقت کا قائل ہونا ایمان نہیں بلکہ یقین کے اس مرتبہ کو پہنچ جانا کہ اعمال آپ
ہی آپ اس کے مطابق ڈھلتے جائیں ایمان کہلاتا ہے۔ بے شک کمزور حالت میں ایمان مخفی بھی
ہو سکتا ہے مگر اس مخفی ایمان کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ عمل مخفی کرتا ہے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ ما عمل کرتا
ہی نہیں۔ مثلاً قرآن مجید میں آل فرعون میں سے ایک شخص کے متعلق آتا ہے کہ يَكْتُمُ إِيْمَانَهُ ہے وہ
اپنے ایمان کو چھپاتا تھا۔ اس کے صرف یہ معنی نہیں کہ وہ دل میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو سچا سمجھتا
تھا بلکہ یہ ہیں کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لا چکا تھا صرف اعمال اس کے ظاہر نہ تھے لیکن ر ایمان لا چکا تھا صرف اعمال اس کے ظاہر نہ
ایمان دراصل عمل کے بغیر ہوتا ہی نہیں ۔ لیکن اس ایمان سے حقیقی ایمان مراد ہے رسمی ایمان مراد
نہیں ۔ ایک ایمان نام کا ہوتا ہے جیسے قرآن مجید میں آتا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان
لائے حالانکہ وہ مؤمن نہیں ہوتے 1 ۔ لیکن چونکہ ظاہری طور پر وہ ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ،
قرآن مجید پر ایمان رکھنے کا ادعا کرتے ہیں اس لئے ظاہری شکل کی وجہ سے ہم اسے ایمان کہہ
دیتے ہیں حقیقت کی رو سے نہیں ۔ جیسے مٹی کے بنے ہوئے آم ، یا مٹی کے بنے ہوئے سنگترے کو بھی
ہم آم اور سنگترہ ہی کہتے ہیں اگر چہ ان میں آم اور سنگترہ کی حقیقت نہیں ہوتی ۔ پس چونکہ انسان کے
نیک ارادے اور نیک خیال میں امتیاز مشکل ہوتا ہے اس لئے وہ امتیاز عمل سے ظاہر ہو جاتا ہے۔
نیک ارادہ کے ماتحت انسان سے آپ ہی آپ اس کے مطابق عمل بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے
۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹۹
سال ۱۹۳۶ء
لیکن نیک خیال کے ماتحت عمل کا پیدا ہو جانا ضروری نہیں ہوتا۔ پس نیک ارادہ اور نیک خیال میں یہی
فرق ہے کہ نیک بات کے متعلق خیال پیدا ہو کر بھی عمل کی حالت ابھی بہت دور ہوتی ہے لیکن نیکی کے
ارادہ کے بعد ساتھ ہی عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔ جس سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ ایک نے صرف
خیالات تک اپنے آپ کو محدود رکھا اور دوسرے نے عمل بھی شروع کر دیا۔
مگر بہر حال یہ سوال پھر بھی رہ جاتا ہے کہ وہ کمزور اور بے کس جنہیں خدا تعالیٰ نے اپنی
آواز پر لبیک کہنے کی توفیق دی مگر سامانوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ کوئی خدمت دین کا کام
نہیں کر سکتے ان کیلئے کوئی ایسا ذریعہ ہے جس سے ان کی عملی قوت برقرار رہے اور وہ بھی کہہ سکیں کہ
ہم نے بھی خدا تعالیٰ کے دین کی لئے جو طاقتیں ہمیں میسر تھیں لگا دیں ۔ وہ عمل جیسا کہ میں نے
گزشتہ سال بتایا تھا دعا ہے۔ دعا ان اعمال میں سے ہے جس کیلئے کسی مال کی ضرورت نہیں ، کسی
علم کی ضرورت نہیں ، کسی فن کی ضرورت نہیں ، کسی طاقت وقوت کی ضرورت نہیں ، اگر کسی کے ہاتھ
نہیں کہ وہ ہاتھ اُٹھا کر دعا کر سکے، اگر کسی کی کمر میں ہلنے جلنے کی طاقت نہیں کہ وہ چار پائی سے اُٹھ
کر نماز کی حرکات ادا کر سکے تب بھی وہ دعا کر سکتا ہے کیونکہ دُعا ان چیزوں کی محتاج نہیں بلکہ اگر
اس کی پیٹھ اکڑ گئی ہے تو وہ لیٹا ر ہے اور دعا کرے۔ اگر اس کی زبان پر فالج گرا ہوا ہے اور وہ دعا
کیلئے اپنی زبان نہیں ہلا سکتا تو دماغ میں دعائیہ فقرات کو دہرائے ۔ اور اگر اس کا دماغ بھی جاتا
رہے تو پھر وہ انسانیت سے نکل گیا۔ ایسا انسان زندوں کی بجائے وفات یافتہ لوگوں میں شامل
ہو جاتا ہے اور اُس کا زمانہ عمل ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن جب تک ایک انسان دنیا میں رہتا ہے اور
انسانیت کی حدود سے اِدھر اُدھر نہیں ہوتا اُس وقت تک معذور سے معذور انسان بھی عمل کر سکتا ہے
اور وہ دعا کا عمل ہے۔ اسے خدا تعالیٰ نے باقی اعمال سے کم حیثیت نہیں دی بلکہ یقیناً زیادہ حیثیت
دی ہے۔ سارے قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے یہ کہیں نہیں کہا کہ اگر تم جہاد کرو گے تو میں تمہارے
پاس ضرور آجاؤں گا ، سارے قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے یہ کہیں نہیں کہا کہ اگر تم نماز پڑھو گے تو
میں تمہارے پاس ضرور آجاؤں گا ، سارے قرآن کریم میں یہ کہیں نہیں کہا کہ اگر تم روزہ رکھو گے تو
میں ضرور تمہارے پاس پہنچ جاؤں گا ۔ غرض کسی عمل کے متعلق قرآن کریم میں یہ نہیں لکھا کہ اس کے
نتیجہ میں ضرور خدا تعالیٰ کا قرب انسان کو حاصل ہو جاتا ہے مگر ایک عمل ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۰
سال ۱۹۳۶ء
نے کہا ہے کہ اگر کوئی وہ عمل کرے تو میں ضرور اس کے پاس پہنچ جاتا ہوں اور وہ دعا ہے۔ چنانچہ
فرماتا ہے امنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ ے ۔ وہ کونسی ہستی ہے جو بندہ کی دعائے مضطر سن کر
بے تاب ہو کر اُس کے پاس آجاتی ہے؟ فرمایا وہ میں ہوں ۔ تو یہ عمل سب اعمال سے زیادہ طاقتور
ہے کیونکہ طاقتور دراصل وہی عمل ہے جس میں سب بنی نوع انسان شامل ہوں اور جو عمل تمام
روئے زمین کے انسانوں کو مساوات کے میدان میں لے آئے ۔ نماز میں امتیاز ہو سکتا ہے کیونکہ
ممکن ہے ایک شخص کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور دوسرا بیٹھ کر ، روزہ میں امتیاز ہو سکتا ہے کیونکہ ممکن ہے
ایک شخص میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو مگر دوسرے میں نہ ہو، تبلیغ میں امتیاز ہو سکتا ہے کیونکہ ممکن ہے
ایک کو تبلیغ کرنی آتی ہو اور دوسرے کو نہ آتی ہو یا وہ علم نہ رکھتا ہو یا تبلیغ کی طاقت نہ رکھتا ہو، اسی
طرح جہاد، تربیت اور لین دین کے معاملات میں امتیاز نظر آجائے گا اور وہ مجبوری کا امتیاز ہوگا
مگر دعا میں مجبوری کا کوئی امتیاز نہیں ہاں مرضی کا امتیاز ہو سکتا ہے۔ لیکن بہر حال دعا ایک ایسی چیز
ہے کہ وہ گونگا جس کی زبان نہیں ، وہ بہرہ جس کے کان نہیں ، وہ مفلوج جس کے جسم کی حس ماری
گئی ہوا اور گوشت کا ایک لوتھڑا بن کر چار پائی پر پڑا ہوا ہو وہ بھی اُسی جوش و خروش سے اپنے رب
کے حضور دعا کا ہدیہ پیش کر سکتا ہے جس طرح ایک تندرست اور طاقتور انسان اور اس عمل میں
بنی نوع انسان میں قطعاً کوئی امتیاز نہیں ۔ ایک چار پائی پر پڑا ہوا بے حس انسان بھی جس میں
حرکت کرنے کی تاب نہیں اپنے خدا کے حضور دعا کے ذریعہ عقیدت کا ہدیہ پیش کر سکتا ہے اور وہ بھی
خدا تعالیٰ کے فضلوں کو اسی طرح جذب کر سکتا ہے جس طرح اور انسان جو نماز پڑھتے ، روزہ رکھتے
اور احکام اسلامی پر عمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
پس دعا وہ چیز ہے جس نے دنیا کے تمام چھوٹوں اور بڑوں اور امیروں اور غریبوں کو
ایک سطح پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض صوفیاء نے کہا اسلام دُعا کا نام ہے اور دُعا اسلام
ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ اسلام دنیا میں مساوات قائم کرنے کیلئے آیا ہے مگر وہ کونسا عمل ہے جو سب
کو مساوات بخشتا ہے۔ نماز سب میں مساوات قائم نہیں کرتی کیونکہ عورتوں پر کچھ دن ایسے آتے
ہیں جب وہ نماز کی ادائیگی سے معذور ہو جاتی ہیں ۔ پھر جب انسان بوڑھا ہو جائے تو کھڑا ہو کر
نماز نہیں پڑھ سکتا اور زیادہ کمزور ہو جائے تو مسجد میں نماز کیلئے نہیں آسکتا ۔ اسی طرح حج ہے، زکوۃ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
١٠١
سال ۱۹۳۶ء
ہے، صدقہ ہے اور اور بھی بہت سے اعمال ہیں جو خدا تعالیٰ نے انسان کی بہتری کیلئے دیئے اور
ہمیں ان سے مالا مال کیا ۔ مگر کوئی عمل ایسا نہیں جو سب کو ایک مقام پر لے آئے اور حقیقی مساوات
قائم کر کے دکھلائے سوائے نیک ارادہ یا دعا کے یا مذہبی نقطۂ نگاہ سے یہ کہو کہ سوائے ایمان اور دعا
کے۔ کیونکہ اسی چیز کا نام مذہبی اصطلاح میں ایمان بن جاتا ہے جسے دُنیوی اصطلاح میں نیک
ارادہ کہتے ہیں ۔ قوت ارادی جب خدا تعالیٰ کے تابع ہو جائے تو وہ ایمان بن جاتی ہے لیکن جب
آزاد ہو تو صرف ارادی قوت کہلاتی ہے جیسے خواہش جب انسان کے تابع ہو تو محض خواہش کہلاتی
ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کے تابع ہو تو دعا کہلاتی ہے۔ یہ دو چیزیں مل کر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا
کر سکتی ہیں، یہ زمین و آسمان کو ہلا سکتی ہیں ۔ دنیا دار لوگوں نے اس قوت سے کام لیا اور اس کا نام
انہوں نے مسمریزم ، ہپنا ٹزم اور میجک (MAGIC) رکھا اور اس کیلئے انہوں نے بڑی بڑی مشقیں
کیں مگر وہ سب دنیوی چیزیں ہیں اور حقارت کے قابل ہیں لیکن جس وقت یہ چیزیں خدا تعالیٰ
کے دین کے رنگ میں رنگین ہو جاتی ہیں انہیں ایمان اور دعا کہتے ہیں اور ان سے کارہائے نمایاں
سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔
علم توجہ کیا ہے؟ وہ محض چند کھیلوں کا نام ہے لیکن دعا وہ ہتھیار ہے جو زمین و آسمان کو
بدل دیتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعوی نہیں کیا تھا صرف براہین احمدیہ لکھی تھی
کہ اس کی صوفیاء و علماء میں بہت شہرت ہوئی ۔ پیر منظور محمد صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب کے
والد صوفی احمد جان صاحب اُس زمانہ کے نہایت ہی خدا رسیدہ بزرگوں میں سے تھے۔ جب
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اشتہار پڑھا تو آپ سے خط و کتابت شروع کر دی اور
خواہش ظاہر کی کہ اگر کبھی لدھیا نہ تشریف لائیں تو مجھے پہلے سے اطلاع دیں۔ اتفاقاً انہیں دنوں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لدھیا نہ جانے کا موقع ملا ۔ صوفی احمد جان صاحب نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی دعوت کی ۔ دعوت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کے گھر سے واپس تشریف
لا رہے تھے کہ صوفی احمد جان صاحب بھی ساتھ چل پڑے ۔ وہ رتر چھتر والوں کے مرید تھے اور
ماضی قریب میں رتر چھتر والے ہندوستان کے صوفیاء میں بہت بڑی حیثیت رکھتے تھے اور تمام
علاقہ میں مشہور تھے ۔ علاوہ زہدو اتقاء کے انہیں علم توجہ میں اس قدر ملکہ حاصل تھا کہ جب وہ نماز

آج 10 میں سے 10 باقی